۲۶ دسمبر ۱۹۰۶ء

ملفوظات, حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مجھے کہا کہ جب تک تیرے گھر بیٹا نہ ہو وہ کیوں کر سچا ہو سکتا ہے؟ یہ نادان اتنا نہیں جانتے کہ کیا خدا
نے مجھے اس لیے بھیجا ہے کہ میں لوگوں کو بیٹے دوں؟ کسی کے گھر بیٹا ہو یا بیٹی مجھے اس سے کوئی سروکار
نہیں اور نہ میں اس لیے بھیجا گیا ہوں ۔ میں تو اس ( لیے ) آیا ہوں کہ تا لوگوں کے ایمان درست
ہوں ۔ پس جو لوگ چاہتے ہیں کہ ان کے ایمان درست ہوں اور خدا تعالیٰ سے ان کا سچا تعلق پیدا ہو
ان کو میرے ساتھ تعلق رکھنا چاہیے خواہ بیٹے مریں یا جئیں۔ کیا وہ نہیں جانتے کہ اللہ تعالیٰ تو
فرماتا ہے۔ اَنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَأَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ (الانفال : (۲۹) جو لوگ ایسے خطوط لکھتے ہیں یا
اپنے دل میں ایسے خیالات رکھتے ہیں وہ یاد رکھیں اور خوب یاد رکھیں کہ وہ مجھ پر نہیں خدا تعالیٰ پر
اعتراض کرتے ہیں ۔ یقیناً سمجھو کہ میرے پیچھے آنا ہے اور سچے مسلمان بننا ہے تو پہلے بیٹوں کو مارلو۔
بابا فرید کا مقولہ بہت صحیح ہے کہ جب کوئی بیٹا مر جاتا تو لوگوں سے کہتے کہ ایک کتورہ ( کتی کا بچہ )
مر گیا ہے اس کو دفن کر دو۔
پس کوئی شخص اللہ تعالیٰ کے ساتھ سچا تعلق پیدا نہیں کر سکتا جب تک با وجود اولاد کے بے اولاد نہ
ہو اور باوجود مال کے دل میں مفلس و محتاج نہ ہو اور باوجود دوستوں کے بے یارو مددگار نہ ہو۔ یہ
ایک مشکل مقام ہے جو انسان کو حاصل کرنا چاہیے ۔ اسی مقام پر پہنچ کر وہ سچا خدا پرست بنتا ہے۔ یہ
جو قرآن مجید میں فرمایا ہے کہ میں شرک نہیں بخشوں گا۔ اس کا مفہوم نادانوں نے اتنا ہی سمجھ لیا ہے کہ
اس سے بت پرستی مراد ہے ۔ نہیں اتنی ہی بات نہیں بلکہ اس سے وہ سب محبوب مراد ہیں جو انسان
اپنے لیے بنا لیتا ہے ایسے لوگ دیکھے گئے ہیں کہ جب انہیں ذرا بھی تکلیف یا مصیبت پہنچے یا کوئی
اولا د مر جاوے تو فوراً خدا تعالیٰ سے تعلق توڑ بیٹھتے ہیں اور شکوہ اور شکایت کرنے لگتے ہیں۔ یہ سنی
مشرک اور اپنی جان پر ظلم کرنے والے ہیں ۔ پس تم ایسے مت بنو اور اس قسم کے خیالات کو دل سے
نکال دو اور اس کی ترکیب یہی ہے کہ نہایت خشوع اور خضوع کے ساتھ اپنی نمازوں میں دعائیں کرو
وو
لے بدر سے ۔ نہ کہ لوگ مرید ہو کر آزمائش کیا کریں کہ بیٹے پیدا ہوتے ہیں یا کہ نہیں ۔“
سخت
( بدر جلد ۶ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحه ۱۳ )

اور اس کی توفیق چاہو۔
جلد نهم
میں کھول کر کہتا ہوں کہ اگر کوئی شخص میری بیعت اس لیے کرتا ہے کہ اسے بیٹا ملے یا فلاں عہدہ ملے
یعنی شرطی باتوں پر بیعت کرتا ہے تو وہ آج نہیں ۔ کل نہیں ۔ ابھی الگ ہو جاوے اور چلا جاوے۔
مجھے ایسے آدمیوں کی ضرورت نہیں اور نہ خدا کو ان کی پروا ہے۔
یقیناً سمجھو ! اس دنیا کے بعد ایک اور جہان ہے جو کبھی ختم نہ ہوگا۔ اس کے لیے تمہیں اپنے آپ
کو تیار کرنا چاہیے یہ دنیا اور اس کی شوکتیں یہاں ہی ختم ہو جاتی ہیں مگر اس کی نعمتوں اور خوشیوں کا بھی
انتہا نہیں ہے۔
میں سچ کہتا ہوں کہ جو شخص ان سب باتوں سے الگ ہو کر خدا تعالیٰ کی طرف آتا ہے وہی مؤمن
ہے اور جب ایک شخص خدا کا ہو جاتا ہے تو پھر یہ کبھی نہیں ہو سکتا کہ خدا تعالیٰ اسے چھوڑ دے۔ یہ مت
سمجھو کہ خدا ظالم ہے۔ جو شخص خدا تعالیٰ کے لیے کچھ کھوتا ہے وہ اس سے کہیں زیادہ پالیتا ہے۔ اگر تم
خدا تعالیٰ کی رضا کو مقدم کر لو اور اولاد کی خواہش نہ کرو تو یقیناً اور ضروری سمجھو کہ اولا د مل جاوے
گی ۔ اور اگر مال کی خواہش نہ ہو تو وہ ضرور دے دے گا تم دوکوششیں مت کرو کیونکہ ایک وقت
دو کوششیں نہیں ہو سکتی ہیں ایک ہی کوشش کرو کہ جس سے سب کچھ مل جاوے اور وہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ
کو پانے کی سعی کرو۔
میں پھر کہتا ہوں کہ اسلام کی اصل جڑ تو حید ہے یعنی خدا تعالیٰ کے سوا کوئی چیز انسان کے اندر نہ
ہو اور خدا اور اس کے رسولوں پر طعن کرنے والا نہ ہو خواہ کوئی بلایا مصیبت اس پر آئے ۔ کوئی دکھ یا یا
تکلیف یہ اٹھائے مگر اس کے منہ سے شکایت نہ نکلے ۔ بلا جو انسان پر آتی ہے وہ اس کے نفس کی وجہ
سے آتی ہے خدا تعالی ظلم نہیں کرتا۔ ہاں کبھی کبھی صادقوں پر بھی بلا آتی ہے مگر دوسرے لوگ اسے بلا
بدر سے ۔ ”جو لوگ در حقیقت خدا کے واسطے دنیا کو چھوڑ دیتے ہیں خدا تعالیٰ انہیں دنیا بھی دیتا ہے۔ پس تم خدا کے
واسطے مال کی خواہش چھوڑ دو اور اس کے واسطے اولاد کے خیال کو ذلیل جانو تو تم کو خدا مال اور اولا دسب کچھ دے گا وہ
سب کچھ دیتا ہے مگر وہ نہیں چاہتا کہ اس کا کوئی شریک ہو ۔ ( بدر جلد ۶ نمبر ۱ ، ۲ مورخہ ۱۰ جنوری ۱۹۰۷ صفحه ۱۳، ۱۴)

سمجھتے ہیں در حقیقت وہ بلا نہیں ہوتی وہ ایلام برنگ انعام ہوتا ہے۔ اس سے خدا تعالیٰ کے ساتھ ان کا
تعلق بڑھتا ہے اور ان کا مقام بلند ہوتا ہے اس کو دوسرے لوگ سمجھ ہی نہیں سکتے لیکن جن لوگوں کا
خدا تعالیٰ سے تعلق نہیں ہوتا اور ان کی شامت اعمال ان پر کوئی بلا لاتی ہے تو وہ اور بھی گمراہ ہوتے
ہیں۔ ایسے ہی لوگوں کے لیے فرمایا ہے فِي قُلُوبِهِمْ مَّرَضٌ فَزَادَهُمُ اللهُ مَرَضًا (البقرة:1) پس
ہمیشہ ڈرتے رہو اور خدا تعالیٰ سے اس کا فضل طلب کرو۔ تا ایسا نہ ہو کہ تم خدا سے قطع تعلق کرنے
والوں میں ہو جاؤ۔ جو شخص خدا تعالیٰ کی قائم کردہ جماعت میں داخل ہوتا ہے۔ وہ خدا تعالیٰ پر کوئی
احسان نہیں کرتا بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کا فضل اور احسان ہے کہ اس نے اس کو ایسی توفیق عطا کی ۔ وہ اس
بات پر قادر ہے کہ ایک قوم کو فنا کر کے دوسری پیدا کرے۔ یہ زمانہ لوط اور نوح کے زمانہ سے ملتا
ہے۔ بجائے اس کے کہ کوئی شدید عذاب آتا اور دنیا کا خاتمہ کر دیتا اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل اور رحم
سے اصلاح چاہی ہے اور اس سلسلہ کو قائم کیا ہے۔
بدیوں کو دور کرنے کے لیے مرسلین کا آنا ضروری ہے یہ بھی مت جو کہ ہم خودی بدیوں سے باز آ سکتے تھے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے اللہ علیہ وسلم سے پہلے عیسائی اور یہودی موجود تھے اور توریت اور انجیل بھی موجود
تھی ۔ پھر تم خود ہی بتاؤ کہ کیا وہ لوگ فسق و فجور اور ہر قسم کے جرائم اور معاصی سے باز آ گئے تھے؟
نہیں بلکہ باوجود ان کتابوں کے موجود ہونے کے بھی وہ حدود اللہ سے نکل گئے تھے ۔ سنت اللہ
یہی ہے کہ جب زمین فسق و فجور سے بھر جاتی ہے تو اس کے روکنے والی قوت آسمان سے آتی
ہے ۔ اللہ تعالیٰ ایک شخص کو بھیج دیتا ہے جس کے ذریعہ لوگوں کو توبہ کی توفیق ملتی ہے۔ جو یہودی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت موجود تھے وہ ہزار سال سے ویسے ہی رہے تھے لیکن جو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جماعت میں داخل ہو گئے وہ فرشتے بن گئے ۔ اگر انسان خود ہی کر سکتا
تو بگڑتا ہی کیوں؟ اور پھر نبیوں کی ضرورت ہی کیا تھی؟ خدا تعالیٰ کے مرسل اسی غرض کے لیے تو آیا
کرتے ہیں اور ضرور آتے ہیں ۔ ہاں سنت اللہ اسی طرح جاری ہے کہ جب خزاں کا وقت آتا ہے تو

درختوں کے پتے گر جاتے ہیں نہ پھل ہوتا ہے نہ پھول نہ خوشبو بلکہ خوشبو کی جگہ بد بو ہوتی ہے اور
خوبصورتی کی بجائے بدصورتی ہوتی ہے لیکن پھر ایک دفعہ جب بہار کا موسم آتا ہے تو پھر تدریجی طور پر
سب کچھ بحال ہو جاتا ہے۔ یہی سلسلہ روحانی عالم میں ہے۔ جب دیکھو کہ ایمان اور اعمال صالحہ
میں خزاں کا دور شروع ہے اور ہر طرف پھل، پھول اور پتے تک گر رہے ہیں تب سمجھو کہ بہار آئی۔
انبیاء علیہم السلام کا وقت بہار سے مشابہ ہے۔ میں نے سب کتابیں دیکھی ہیں ۔ توریت اور انجیل کو
خوب پڑھا ہے مگر میں حلفاً کہتا ہوں کہ جو ثبوت قرآن مجید نے دیا ہے۔ ہرگز ہرگز کسی دوسری کتاب
نے نہیں دیا۔
اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں جس قدر قصے شریروں اور بدکاروں کے بیان کئے ہیں ساتھ
ہی بیان کیا کہ یہ اس وقت موجود ہیں ۔ اس سے غرض کیا تھی ؟ اصل غرض یہ ظاہر کرنا مقصود تھا
کہ جب ایک یا دو قسم کی بدیوں کے دور کرنے کے لیے رسولوں کا آنا ضروری تھا پھر جہاں اس قدر
بدیاں پھیل رہی ہوں اور تمام شرارتیں جمع ہوگئی ہوں۔ وہاں کیوں ضروری نہیں؟ اس لیے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت حق تھی اور عین ضرورت کے وقت تھی ۔ یہ ان لوگوں پر حجت ہے
جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تکذیب کرتے ہیں ۔ وہ سوچیں کہ جو بد اعمالیاں کبھی کسی زمانہ میں
پیدا ہوئیں اور ان کے لیے رسول آیا۔ پھر جب ان کا مجموعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ جب ان کا
میں ہو گیا یہاں تک کہ کہنا پڑا کہ بحرو بر میں فساد پیدا ہو گیا۔ اس زمانہ میں ایسی ہوا چلی ہوئی تھی کہ
ا
سب بگڑ گئے تھے۔ اے آریہ ورت کے لیے پنڈت دیانند نے شہادت دی ہے کہ وہ بھی بگڑا ہوا
تھا۔ جگن ناتھ اور سومنات وغیرہ بت خانے اسی وقت کے ہیں ۔ گویا اتنی بڑی خزاں تھی کہ اس کی نظیر
نہیں ملتی اور وہ وقت بالطبع چاہتا تھا کہ عظیم الشان مصلح پیدا ہو۔ جو ان تمام فسادوں کی اصلاح
کرے۔ چنانچہ اس وقت کے حسب حال آپ پیدا ہوئے ۔ یہ بڑا نشان ہے ۔ پھر یہ دیکھنا چاہیے
لے بدر سے ۔ وہ ایسا زمانہ تھا کہ جاہل اپنی جہالت میں حد سے گزر چکے تھے اور اہل کتاب بھی بگڑ گئے تھے ۔“
( بدر جلد ۶ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحه ۱۴ )

کہ آپ نے آکر کیا کیا ؟ اس وقت جو حالت ملک اور قوم بلکہ دنیا کی ہو رہی تھی اس کی تفصیل کی حاجت
نہیں۔ سب شہادت دیتے ہیں اور خود قرآن مجید نے شہادت دی ہے وہ ان میں شائع ہوتا تھا اگر
کوئی امر جوان کے حالات کے متعلق اس میں بیان کیا گیا ہے خلاف واقعہ ہوتا تو وہ شور مچا دیتے کہ
جھوٹ کہا ہے لیکن کسی کو انکار کی گنجائش ہی نہ تھی۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کا وقت، کیفیت اور کمیت کے لحاظ سے بہت بڑی خزاں کا وقت تھا اور اسی کے مقابل میں بہار بھی وہ
آئی کہ اس کی نظیر نہ پہلے ملتی ہے اور نہ آئندہ ہوگی ۔ اس لیے کہ آئندہ تو اسی بہار کا سماں ہے۔
حضرت عیسی علیہ السلام کا قریب کا زمانہ تھا اور وہ بھی ایک بہار کا وقت تھا مگر اس وقت جو
ترقی یا تبدیلی ہوئی وہ اس سے ہی ظاہر ہے کہ آپ نے بارہ آدمی تیار کئے جو بارہ حواری مشہور
ہیں ۔ ان میں سے ایک نے جو بڑا مخلص سمجھا جاتا تھا۔ تیس روپے لے کر گرفتار کرا دیا اور
دوسرے نے جس کو بہشت کی کنجیاں دی گئی تھیں تین مرتبہ لعنت کی اور باقی بھاگ گئے مگر اس کے
مقابلہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جو جماعت تیار کی وہ صدق و اخلاص میں ایسی وفادار تھی
کہ اس نے بھیڑ بکری کی طرح سر کٹوا دیئے ۔ اس سے بڑھ کر حیرت انگیز تبدیلی کیا ہوگی وہ جو
ہر قسم کے عیبوں عیبوں اور معاصی میں مصروف رہنے والی قوم تھی ۔ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
دامن کے نیچے آئے تو انہوں نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ وہ مخلصانہ پیوند کیا کہ اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے
اللہ ہی سے محبت کرتے تھے ۔
یہ دونشان ایسے زبردست ہیں کہ جو شخص تعصب سے خالی ہو کر ان پر تدبر کرے گا اور ضرور کرنا
چاہیے اس کو ایک دفعہ اقرار کرنا پڑے گا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سچے نبی تھے۔
مسلمانوں کی موجودہ حالت کی اصلاح کے لیے مرسل کا ظہور
اب یہ زمانہ جس میں ہم ہیں اس کی حالت پر نظر کروکون کہہ سکتا ہے کہ اس میں مسلمانوں کی
اندرونی حالت میں تغیر نہیں ہوا۔ ان کی عملی اور اعتقادی حالت بگڑ گئی ہے۔ ان کی اخلاقی حالت تباہ

ہوگئی ہے۔ جس پہلو سے دیکھو اور جس حیثیت سے نظر کروا سے دیکھ کر رونا آتا ہے۔ بیرو اسے بیرونی حالت
دیکھتے ہیں تو وہ اور بھی قابل افسوس ہے ۔ اسی ملک میں لاکھوں مرتد ہو گئے ہیں ۔ یہ وہ دین تھا کہ
ایک بھی مرتد ہو جاتا تو قیامت آجاتی مگر اب یہ حالت ہے کہ دو چار روپیہ کے لالچ میں آکر گرجا میں
جا کر مرتد ہو جاتے ہیں ۔ آپس میں ایک دوسرے کے حقوق تلف کرتے ہیں۔ قرضہ لے کر دینے کا
نام نہیں لیتے ۔ طرح طرح کے معاصی اور فسق و فجور میں مبتلا ہیں ۔ اب کیا یہ حالت زمانہ ایسی تھی
کہ خدا تعالیٰ چپ رہتا اور اس کی اصلاح کے لیے کسی کو نہ بھیجتا ؟ اگر وہ چپ رہتا تو پھر عذاب آتا
اور اس کو تباہ کر دیتا۔ مگر نہیں ، اس نے اپنی رحمت سے ایک شخص کو بھیج دیا ہے جو تم ہی میں سے آیا
ہے ۔ اس کے آنے کی غرض یہی ہے کہ تا وہ فساد مٹا دیئے جاویں جو اسلام میں اور مسلمانوں میں
پیدا ہو چکے ہیں اور جنہوں نے ان کو اس ذلیل حالت تک پہنچا دیا ہے۔ لیکن یاد رکھو اس کا آنا
فضول ہو جاتا ہے اگر لوگ اس بات کو مضبوط نہ پکڑیں جو وہ لے کر آیا ہے صرف اتنی بات پر خوش
ہو جانا کہ ہم میں ایک رسول آیا ہے کافی نہیں ۔ جب حضرت لوط علیہ السلام کی قوم پر عذاب آیا ۔ کیا
وہ اس وقت زندہ نہ تھے؟ یا موسیٰ علیہ السلام کے وقت میں اسرائیلیوں پر بعض عذاب آئے تو وہ
ان کے ساتھ نہ تھے؟ اتنے پر خوش نہ ہو کہ ہمارے پاس خدا کا مرسل ہے جو شخص اس دھوکا میں ہے
قریب ہے کہ وہ ہلاک ہو جاوے۔ خدا تعالیٰ کسی کی رعایت نہیں کرتا ۔
یا درکھو! اسلام ایک موت ہے ۔ جب تک کوئی شخص نفسانی جذبات پر موت وارد کر کے
نئی زندگی نہیں پاتا اور خدا ہی کے ساتھ بولتا، چلتا ، پھرتا سنتا، دیکھتا نہیں۔ وہ مسلمان نہیں ہوتا۔
دیکھو! یہ چھوٹی سی بات نہیں اور معمولی امر نہیں کہ اس نے ایک شخص کو بھیجا اور تمہیں آنے
والے عذاب سے ڈرایا ۔ یہ اس کا بڑا بھاری فضل اور رحمت کا نشان ہے اس کو حقیر مت سمجھو۔ اس کی
قدر کرو۔ مجھے اس شہادت کو ادا کرنا پڑتا ہے جو میرے ذمہ ہے۔
سنو ! مجھے دکھایا گیا ہے کہ خدا تعالیٰ کے قہری نشان نازل ہوں گے۔ زلزلے آئیں گے اور
طاعون کی موتیں ہوں گی اس لیے میں تمہیں اس سے پہلے کہ خدا کا عذاب نازل ہو تمہیں اور

ہر سننے والے کو متنبہ اور آگاہ کرتا ہوں کہ تو بہ کرو۔ ہر شخص جو عذاب سے پہلے تو بہ کرتا ہے اور اپنی
اصلاح کے لیے تبدیلی کر لیتا ہے وہ خدا تعالیٰ کے رحم کا امید وار ہو سکتا ہے لیکن جب عذاب نازل
ہو گیا پھر توبہ کا دروازہ بند ہوگا ۔ اس وقت جو امن کی حالت ہے تو بہ کرو اور اصلاح کے لیے قدم
بڑھاؤ۔ میری باتوں کو اس طرح مت سنو جس طرح پر لڑ کے کہانیاں سنا کرتے ہیں ۔ اٹھو اور
تبدیلیاں کرو۔ جب مصیبت آگئی پھر خواہ کوئی ہزار کہے کہ دعا کرو کچھ فائدہ نہ ہوگا کیونکہ عذاب تو
آچکا۔ ہاں اب وقت ہے۔
کے ذرائع تبدیلی اور اصلاح کس طرح ہو؟ اس کا جواب وہی ہے کہ نماز سے جو
اصلاح کے ذر
اصل دعا ہے۔ قرآن شریف پر تدبر کرو اس میں سب کچھ ہے۔ نیکیوں
اور بدیوں کی تفصیل ہے اور آئندہ زمانہ کی خبریں ہیں وغیرہ۔ بخوبی سمجھ لو کہ یہ وہ مذہب پیش کرتا ہے
جس پر کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا کیونکہ اس کے برکات اور ثمرات تازہ بہ تازہ ملتے ہیں۔ انجیل میں
مذہب کو کامل طور پر بہ بیان نہیں کیا گیا۔ اس کی تعلیم اُس زمانہ کے حسب حال ہو تو ہو لیکن وہ ہمیشہ
اور ہر حالت کے موافق ہرگز نہیں۔ یہ فخر قرآن مجید ہی کو ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس میں ہر مرض کا علاج
بتایا ہے اور تمام قومی کی تربیت فرمائی ہے اور جو بدی ظاہر کی ہے اس کے دور کرنے کا طریق یہی بتایا
ہے اس لیے قرآن مجید کی تلاوت کرتے رہو اور دعا کرتے رہو اور اپنے چال چلن کو اس کی تعلیم کے
ماتحت رکھنے کی کوشش کرو۔
پھر تیسری بات جو اسلام کا رکن ہے وہ روزہ ہے۔ روزہ کی حقیقت سے بھی لوگ ناواقف
روزہ ہیں۔ اصل یہ ہے کہ جس ملک میں انسان جاتا نہیں اور جس عالم سے واقف نہیں اس
کے حالات کیا بیان کرے۔ روزہ اتنا ہی نہیں کہ اس میں انسان بھوکا پیاسا رہتا ہے بلکہ اس کی ایک
حقیقت اور اس کا اثر ہے جو تجربہ سے معلوم ہوتا ہے ۔ انسانی فطرت میں ہے کہ جس قدر کم کھاتا ہے
اسی قدر تزکیہ نفس ہوتا ہے اور کشفی قوتیں بڑھتی ہیں۔ خدا تعالیٰ کا منشا اس سے یہ ہے کہ ایک غذا کو کم

کرو اور دوسری کو بڑھاؤ ۔ ہمیشہ روزہ دار کو یہ مد نظر رکھنا چاہیے کہ اس سے اتنا ہی مطلب نہیں ہے کہ
بھوکا
رہے بلکہ اسے چاہیے کہ خدا تعالیٰ کے ذکر میں مصروف رہے تا کہ تبتل اور انقطاع حاصل ہو۔
پس روزے سے یہی مطلب ہے کہ انسان ایک روٹی کو چھوڑ کر جو صرف جسم کی پرورش کرتی ہے
دوسری روٹی کو حاصل کرے جو روح کے لیے تسلی اور سیری کا باعث ہے اور جو لوگ محض خدا کے لیے
روزے رکھتے ہیں اور نرے رسم کے طور پر نہیں رکھتے انہیں چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کی حمد اور تسبیح اور تہلیل
میں لگے رہیں جس سے دوسری غذا انہیں مل جاوے۔
حج
ایسا ہی حج بھی ہے۔ حج سے صرف اتنا ہی مطلب نہیں کہ ایک شخص گھر سے نکلے اور سمندر
ن چیر کر چلا جاوے اور رسمی طور پر کچھ لفظ منہ سے بول کر ایک رسم ادا کر کے چلا آوے۔ اصل
بات یہ ہے کہ حج ایک اعلیٰ درجہ کی چیز ہے جو کمال سلوک کا آخری مرحلہ ہے۔ سمجھنا چاہیے کہ انسان کا
اپنے نفس سے انقطاع کا یہ حق ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ ہی کی محبت میں کھویا جاوے اور تعشق باللہ اور
محبت الہی ایسی پیدا ہو جاوے کہ اس کے مقابلہ میں نہ اسے کسی سفر کی تکلیف ہو اور نہ جان و مال کی
پروا ہو، نہ عزیز واقارب سے جدائی کا فکر ہو جیسے عاشق اور محب اپنے محبوب پر جان قربان کرنے کو
تیار ہوتا ہے۔ اسی طرح یہ بھی کرنے سے دریغ نہ کرے۔ اس کا نمونہ حج میں رکھا ہے۔ جیسے عاشق
اپنے محبوب کے گرد طواف کرتا ہے اسی طرح حج میں بھی طواف رکھا ہے یہ ایک بار یک نکتہ ہے ۔ جیسا
بیت اللہ ہے ایک اس سے بھی اوپر ہے۔ جب تک اس کا طواف نہ کرو۔ یہ طواف مفید نہیں اور ثواب
نہیں۔ اس کے طواف کرنے والوں کی بھی یہی حالت ہونی چاہیے جو یہاں دیکھتے ہو کہ ایک مختصر سا
کپڑا رکھ لیتے ہیں ۔ اسی طرح اس کا طواف کرنے والوں کو چاہیے کہ دنیا کے کپڑے اتار کر فروتنی
اور انکساری اختیار کرے اور عاشقانہ رنگ میں پھر طواف کرے۔ طواف عشق الہی کی نشانی ہے اور
اس کے معنے یہ ہیں کہ گویا مرضات اللہ ہی کے گرد طواف کرنا چاہیے اور کوئی غرض باقی نہیں۔
زکوۃ اسی طرح پر زکوۃ ہے۔ بہت سے لوگ زکوۃ دے دیتے ہیں۔ مگر وہ اتنا ھی نہیں سوچتے
اور سمجھتے کہ یہ کس کی زکوۃ ہے ۔ اگر کتے کو ذبح کر دیا جاوے یا سور کو ذبح کر ڈالو تو وہ

صرف ذبح کرنے سے حلال نہیں ہو جائے گا۔ زکوۃ تزکیہ سے نکلی ہے ۔ مال کو پاک کرو اور پھر اس
میں سے زکوۃ دو۔ جو اس میں سے دیتا ہے اس کا صدق قائم ہے لیکن جو حلال و حرام کی تمیز نہیں کرتا وہ
اس کے اصل مفہوم سے دور پڑا ہوا ہے اس قسم کی غلطیوں سے دست بردار ہونا چاہیے اور ان ارکان
کی حقیقت کو بخوبی سمجھ لینا چاہیے تب یہ ارکان نجات دیتے ہیں ورنہ نہیں اور انسان کہیں کا کہیں چلا
جاتا ہے۔ یقیناً سمجھو کہ فخر کرنے کی کوئی چیز نہیں ہے اور خدا تعالیٰ کا کوئی انفسی یا آفاقی شریک نہ
ٹھہراؤ اور اعمال صالحہ بجالاؤ۔ مال سے محبت نہ کرو۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى
تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ (آل عمران: ۹۳) یعنی تم پڑ تک نہیں پہنچ سکتے جب تک وہ مال خرچ نہ کرو جس کو تم
عزیز رکھتے ہو۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کو اپنا اُسوہ بناؤ اور دیکھو کہ وہ زمانہ تھا جب صحابہ
نے نہ اپنی جان کو عزیز سمجھا نہ اولاد اور بیویوں کو ۔ بلکہ ہر ایک ان میں سے اس بات کا حریص تھا کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں شہید ہو جاؤں ۔ تم حلفاً بیان کرو کیا تمہارے اندر یہ بات
ہے؟ جب ذرا سا بھی ابتلا آجاوے تو گھبرا جاتے ہیں اور خدا تعالیٰ ہی کی شکایت کرنے لگتے ہیں
ایسے لوگ اللہ تعالیٰ کے نزدیک کبھی مسلمان نہیں کہلا سکتے ۔
رض
میں بار بار یہی کہتا ہوں کہ تمہارا اسوہ حسنہ وہی ہو جو صحابہؓ کا تھا۔ میرا کہنا تو صرف کہہ دینا
ہے۔ توفیق کا عطا کرنا اللہ تعالیٰ کے فضل کی بات ہے۔ اس بات کو ہمیشہ اپنے سامنے رکھو کہ تمہارے
اعمال اور اف اور افعال میں اخلاص ہو۔ ریا کاری اور بناوٹ نہ ہو۔ کیونکہ تم جانتے ہو اگر کوئی شخص سونے
کی بجائے پیتل لے کر بازار میں جاوے تو وہ فوراً پکڑا جاوے گا اور آخرا سے جیل میں جا کر اپنی
جعلسازی کی سزا بھگتنی پڑے گی ۔ پس اسی طرح پر خدا تعالیٰ کے حضور دھوکا نہیں چل سکتا۔ انسان کو
دھوکا لگ سکتا ہے مگر وہاں نہیں ہو سکتا۔ جو چاہتا ہے کہ وہ خدا کا اور خدا اس کا ہو جاوے اسے چاہیے
لے بدر سے ۔ ”انسان کو اپنے اعمال پر فخر نہیں کرنا چاہیے اور نہ خوش ہونا چاہیے جب تک ایسا ایمان خالص حاصل نہ
ہو جاوے کہ انسان کی عبادت میں خدا تعالیٰ کے ساتھ کوئی شریک نہ ہو۔“
( بدر جلد ۶ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحه (۱۵)

کہ وہ خدا تعالیٰ کی راہ میں ننگا ہو جاوے۔ یہ مت سمجھو کہ میں تمہیں اس امر سے منع کرتا ہوں کہ تم
تجارت نہ کرو یا زراعت اور نوکری یا دوسرے ذرائع معاش سے روکتا ہوں ۔ ہرگز نہیں۔ میرا یہ
مطلب نہیں ہے بلکہ میرا مطلب یہ ہے دل با یار دست با کار ۔
تمہارا اُسوہ وہ لوگ ہیں جن کے لیے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ کوئی تجارت اور بیع و شری انہیں
ذکر اللہ سے نہیں روکتا۔ ہزاروں لاکھوں کی تجارت میں بھی وہ خدا تعالیٰ سے ایک لحظہ کے لیے جدا
نہیں ہوتے ۔ اس لیے تمہارا فخر اور دستاویز ایسے اعمال ہونے چاہئیں جو حقیقی ایمان کے بعد پیدا
ہوتے ہیں ۔
میں اس امر کا افسوس سے ذکر کرتا ہوں کہ بعض لوگ میں نے سچی خواب مدار نجات نہیں دیکھے ہیں جن کی زندگی کا بڑا مقصد یہی ہوتا ہے کہ انہیں
خواب آجاتے ہیں یا آنے چاہئیں ۔ وہ ساراز و راسی امر پر دیتے ہیں۔ میرے نزدیک یہ ابتلا ہے
جو لوگ اس وہم میں مبتلا ہیں وہ یاد رکھیں اس امر سے نجات وابستہ نہیں ہے۔ کبھی یہ سوال نہیں ہوگا
تجھے کتنے خواب آئے تھے؟ میں نے ایسے لوگ دیکھے ہیں جنہوں نے چوری میں سزا پائی اور جب
سزا پا کر آئے اور ان سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ چوری کرنے گئے تھے۔ خواب میں معلوم ہو گیا
تھا کہ ایسا ہوگا۔ بڑے بڑے بدکار جو کنجر کہلاتے ہیں انہیں بھی سچی خواب آسکتی ہے۔ یہاں
ہمارے ہاں ایک چوہڑی تھی اس کو بھی خواب آ جاتے تھے۔ پس تم اس ابتلا میں مت پھنسو ۔ خدا تعالیٰ
سے اپنے تعلقات بڑھاؤ اور اس کو راضی کرو۔ اپنے اعمال میں ایک خوبصورتی پیدا کرو۔ انسان کو
چاہیے کہ اس امر کا مطالعہ کرے کہ کیا قرآن شریف کے موافق میں نے اپنے اعمال کو بنالیا ہے یا نہیں؟
اگر یہ بات ( نہیں ) ہے تو خواہ اس کو ہزاروں خواب آئیں بے سود اور بے فائدہ ہیں۔ قرآن شریف میں
یہی حکم ہے کہ حقوق اللہ اور حقوق العباد کو پورا پورا ادا کرو۔ ان میں ریا ، خیانت ، شرارت باقی نہ ہو۔
وہ خالصہ اللہ ہوں ۔ پس پہلے اس بات کو پیدا کرو۔ پھر اس کے ثمرات خود بخود حاصل ہوں گے۔

ہمارا یہ مطلب نہیں کہ یہ بری چیزیں ہیں یا برا طریق ہے۔ نہیں نہیں ۔ اصل مطلب یہ ہے کہ
بد استعمالی بری ہے ۔ کے بیمار کا فرض یہ ہے کہ وہ اوّل علاج کرائے نہ یہ کہ علاج تو کرائے نہیں اور
کہے مجھے الف لیلہ کی سیر کے دو چار ورق سنا دو۔ ہے اسی طرح کشوف اور رؤیا روحانی سیر ہیں ۔ جب
روحانی بیماریوں کا علاج ہو جاوے گا اور روحانی صحت درست ہوگی اس وقت سیر بھی مفید ہوگی ۔
جب انسان اپنے نفس کو کھو دیتا ہے اور غیر اللہ کی طرف التفات نہیں رہتی اور کسی کو اپنی نظر میں
نہیں دیکھتا اور خدا ہی کو دیکھتا اور اس کو ہی سناتا ہے تو پھر خدا تعالیٰ بھی اس کو سناتا ہے مگر وہ لوگ جن
کے باوجود یکہ دو کان ہوتے ہیں مگر وہ حرص، ہوا، حسد، غصہ و کینہ وغیرہ ہر قسم کی طاقتوں کی باتیں
سنتے ہیں وہ خدا تعالیٰ کی بات کیوں کر سن سکتے ہیں ۔ ہاں ایک قوم ہوتی ہے جو باقی سب کو ذبح کر
ڈالتے ہیں اور سب طرف سے کانوں کو بند کر لیتے ہیں۔ نہ کسی کی سنتے ہیں اور نہ کسی کو سناتے ہیں۔
انہیں ہی خدا بھی اپنی سناتا ہے اور ان کی سنتا ہے اور وہی مبارک ہوتا ہے ۔ سے
پس اس قوم میں داخل ہونا چاہتے ہو تو ان کے نقش قدم پر چلو۔ جب تک یہ بات پیدا نہ ہو
ایسی آوازوں اور خوابوں پر ناز نہ کرو۔ خصوصاً ایسی حالت میں کہ حدیث میں اضغاث احلام اور
لے بدر سے۔ خوابوں کے ذریعہ سے کوئی شخص نجات نہیں پاسکتا۔ یہ طریق برا نہیں مگر اس کی بد استعمالی نقصاں رساں ہے۔“
( بدر جلد ۶ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحه ۱۶)
بدر سے ۔” بیمار کو چاہیے کہ اول اپنا علاج کرائے ۔ اگر ایک بیمار اپنا علاج نہ کرے اور چند قصے سننے لگے تو اس سے
وہ اچھا نہ ہو جائے گا۔ ایک شخص جو اپنی خراب صحت کے سبب دو چار روز میں مرنے والا ہے اگر وہ کہے کہ میں امریکہ
کی سیر کے واسطے جاتا ہوں تا کہ دنیا کے عجائبات دیکھوں تو یہ اس کی نادانی ہے۔ اس کو تو چاہیے کہ اول اپنا علاج
کرائے ۔ جب تندرست ہو جائے تو پھر سیر بھی کر سکتا ہے۔ حالت بیماری میں تو سیر و سیاحت اور بھی نقصاں رساں سیرو۔
ہوگی۔“
( بدر جلد ۶ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۷ صفحه (۱۶)
سے بدر سے ۔ ایک کان جو ہزاروں طرف لگا ہوا ہے اور شرک کے ساتھ بھرا ہوا ہے اور جذبات نفسانی اور ہوا و ہوس کی
متابعت میں پر ہے وہ کیوں کر خدا تعالیٰ کے کلام کو سن سکتا ہے۔“
( بدر جلد ۶ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحه ۱۶)

حدیث النفس کا ذکر موجود ہے۔ یہ کوئی چیز نہیں۔ اس کی مثال ایسی ہے کہ ایک تو حمل حقیقی ہوتا
ہے جب مدت مقررہ نو ماہ گذر جاتے ہیں تو لڑکا یا لڑکی پیدا ہو جاتی ہے۔ ایک اس کے مقابلہ میں
حمل کا ذب ہوتا ہے بعض عورتیں رات دن اولاد کی خواہش کرتی رہتی ہیں جس سے رجا کی مرض
پیدا ہو جاتی ہے اور جھوٹا حمل ہو کر پیٹ پھولنے لگتا ہے اور حمل کے علامات ظاہر ہوتے ہیں لیکن نو ماہ
کے بعد پانی کی مشک نکل جاتی ہے ایسا ہی حال ان کشوف اور خوابوں کا ہے جب تک انسان محض خدا ہی
کا نہ ہو جاوے۔ یہ کچھ بھی چیز نہیں ہے۔ انسان کی عزت اسی میں ہے اور یہی سب سے بڑی دولت
اور نعمت ہے کہ اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہو۔ جب وہ خدا کا مقرب ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ ہزاروں
برکات اس پر نازل کرتا ہے زمین سے بھی اور آسمان سے بھی اس پر برکات اترتے ہیں۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بیخ کنی کے لیے قریش نے کس قدر زور لگایا۔ وہ ایک قوم تھی اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تن تنہا ۔ مگر دیکھو! کون کامیاب ہوا اور کون نامرادر ہے؟
نصرت اور تائید خدا تعالیٰ کے مقرب کا بہت بڑا نشان ہے۔ دوسرے یہ کہ ایسا شخص خزاں کے
وقت آتا ہے اور بہار ہو جاتی ہے ۔ وہ لوگ جو خدا کی طرف سے نہ ہوں اور اس قسم کی شیخیاں مار نے
والے ہوں ان کی مثال ایسی ہے جیسے مردار پر بیٹھے ہوں ۔ لے مگر جو خدا تعالیٰ کے ساتھ ہے جی و قیوم
خدا اس کے ساتھ ہے وہ خود زندہ ہے اسے زندہ کرے گا۔ وہ اپنے وعدوں کو جو اس سے کئے ہیں سچا
کر دکھائے گا۔ ہے
میری نصیحت بار بار یہی ہے کہ جہاں تک ہو سکے اپنے نفسوں کا بار بار مطالعہ کرو۔ بدی کا چھوڑ دینا یہ بھی
ایک نشان ہے اور خدا ہی سے چاہو کہ وہ تمہیں توفیق دے کیونکہ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ (الصُّفْت: ۹۷)
ے بدر سے ۔ ” وہ اس مردار سے کیا حاصل کر سکتا ہے۔“ ( بدر جلد ۶ نمبر ۱ ، ۲ مورخہ ۱۰ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحہ ۱۶)
وو
بدر سے ۔ ” جب تک خدا تعالیٰ کے وعدے جو اس کے ساتھ ہوتے ہیں پورے نہ ہو لیں تب تک وہ مرتا نہیں
اور اس کے سلسلہ میں کچھ کمی نہیں آتی ۔“
( بدر جلد ۶ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحه ۱۶)

·

آج 10 میں سے 10 باقی