۲۷ دسمبر ۱۹۰۶ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۲۷ / دسمبر ۱۹۰۶ء
جلد نهم
تقریر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
فرموده بعد نماز ظهر و عصر مسجد اقصی قادیان
میں لے نے جو کچھ کل بیان کیا تھا اس میں سے کچھ حصہ باقی رہ گیا تھا اس لیے میں نے مناسب
اور ضروری سمجھا کہ اس حصہ کو بیان کر دوں تا کہ وہ بیان مکمل ہو جاوے۔
سمجھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے یہ سلسلہ جو نئے طور سے قائم کیا مذہبی آزادی پر اظہار تشکر ہے نے اسے قائم ہوتے ہی مصائب اور مشکلات پیدا ہو گئے
اندرونی اور بیرونی طور پر طرح طرح کے دکھ اس کو دیئے گئے سے مگر بیرونی طور پر جو دکھ دیا گیا ہے
اس پر افسوس نہیں اس لیے کہ وہ دکھ صرف زبان کا دکھ ہے اور اس دکھ کے مقابلہ میں یہ کچھ چیز نہیں جو
ابتدائے اسلام اور غربت اسلام کے وقت ان لوگوں کو اٹھانا پڑا جو اسلام میں داخل ہوئے ۔ وہ دکھ
اس قسم کے تھے کہ ان کو بیان کرنے سے بھی دل کانپ جاتا ہے کہ وہ کیسے سنگدل انسان تھے کہ
انہوں نے صرف مسلمان ہونے پر ان کو طرح طرح کی مشکلات اور مصائب میں ڈالا اور بہتوں کو
وہ
ے بدر سے ۔ میں نے کل جو کچھ بیان کیا تھا اس کی تکمیل بہ سبب بیماری کے نہ ہو سکی ۔“
( بدر جلد ۶ نمبر ۳ مورخہ ۱۷ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحه (۸)
بدر سے ۔ اللہ تعالیٰ نے یہ سلسلہ اس واسطے قائم کیا ہے کہ لوگ نئے طور پر اس کی ہستی پر ایمان اور یقین
حاصل کریں۔
( بدر جلد ۶ نمبر ۳ مورخہ ۱۷ جنوری ۱۹۰۷ صفحه (۸)
وو
سے بدر سے۔ یہ ایذا رسانی صرف بیرونی لوگوں کی طرف سے نہیں ہے جو غیر مذاہب کے لوگ ہیں بلکہ اندرونی
لوگوں کی طرف سے بھی جو کہ مسلمان کہلاتے ہیں ہم دکھ دیئے جاتے ہیں اور وہ لوگ ہماری مخالفت میں کوئی بات
چھوڑ نہیں سکتے ۔“
( بدر جلد ۶ نمبر ۳ مورخہ ۱۷ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحہ ۸ )
بے دردی سے ایذائیں دیں اور قتل کر ڈالا لیکن اس زمانہ میں جو آزادی کا زمانہ ہے اس قسم کی
کوئی تکلیف نہیں دے سکتے ۔ صرف زبان سے دکھ دیتے ہیں اور یہ کچھ چیز نہیں ۔
ہم پر خدا تعالیٰ کا بڑا فضل اور احسان ہے اور ہم اس کا شکر نہیں کر سکتے کہ اس نے محض اپنے
فضل سے ایسی گورنمنٹ کے ماتحت کر دیا جس کی وجہ سے ہمارے مخالف ہمارے خلاف اپنے
جوش مخالفت میں کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ یہ اسی گورنمنٹ کی آزادی اور انصاف پسندی کا ہی سبب ہے
کہ وہ جوش ہمارے مخالف ظاہر نہیں کر سکتے جو انہیں ہمارے لیے ہونا چاہیے۔ وہ دانت پیستے ہیں
اور اگر ان کے اختیار میں ہوتا تو ہمیں نیست و نابود کر کے ہی خوش ہوتے۔ مگر انہیں کوئی قابو نہیں ملتا ۔
میں اس امر پر غور کر کے اور پچھلے دکھوں کو جو ابتدائے اسلام میں مسلمانوں کو پہنچے یاد کر کے
خدا تعالیٰ کا ہزار ہزار شکر کرتا ہوں جس نے محض اپنے ہی فضل و کرم سے ہمیں ایسی نیک خیال
گورنمنٹ عطا کی ۔ وہ کیسا رحیم و کریم خدا ہے۔ جب اس نے چاہا کہ ضعفِ اسلام کے وقت یہ
سلسلہ قائم کرے خود ہی اس نے انتظام کر دیا کہ ایسی گورنمنٹ کو بھیج دیا جو امن پسند ہے۔ میں یہ
بات ریا کاری سے نہیں کہتا۔ میں یقیناً جانتا ہوں کہ ریا کار اور خوشامدی منافق ہوتے ہیں اور
خدا تعالیٰ کے فضل سے ہم نفاق کو دور کرنے آئے ہیں اور واقعات ہمیں مجبور کرتے ہیں کہ اس
گورنمنٹ کی تعریف کریں اور اس کے لیے اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہوں ۔ ہم اپنے ہی حالات زندگی
کو دیکھتے ہیں کہ اس وقت کس امن اور آزادی کے ساتھ اس سلسلہ کی اشاعت کر رہے ہیں ۔
پچیس سال سے زیادہ عرصہ سے ہم اس اشاعت کے کام لگے ہوئے ہیں اور پوری آزادی اور امن
سے اسے کر رہے ہیں۔ خود گورنمنٹ کے ملکوں ( بلاد یورپ ) میں سولہ ہزار اشتہار دعوتِ اسلام کا
میں نے جاری کیا۔ اور وہ اشتہارات معمولی آدمیوں میں تقسیم نہیں کئے گئے بلکہ معززین کو بھیجے گئے
( جن میں شاہی خاندان کے ممبر اور گورنمنٹ کے اعلیٰ عہدہ دار اور اراکین شامل تھے ) یہاں تک
کہ ملکہ معظمہ کو بھی ایک کتاب دعوت اسلام کی بھیجی گئی اور انہوں نے ایسی محبت اور قدر سے اسے
دیکھا کہ بذریعہ تار ایک اور نسخہ اس کا منگوایا۔ یہ عجیب بات ہے ۔ یہ کیسا خدا تعالیٰ کا ہم پر فضل اور
احسان ہے کہ اس نے ایسی جگہ ہمیں بھیجا جہاں ہر طرح پوری آزادی کے ساتھ اپنے فرض کو ادا کر
سکتے ہیں۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ ہم اس کی نظیر دوسری جگہ نہیں پاسکتے ۔ لوگ اس پر تعجب کریں گے یا
خام خیالی اور ظاہر پرستی کی وجہ سے میری ان باتوں کو خوشامد پر قیاس کریں گے۔ مگر میں حلفاً کہتا
ہوں کہ اگر یہ سلسلہ مکہ معظمہ میں جاری ہوتا تو ہر روز دو چارخون ہوتے ۔ ایسا ہی مدینہ یا روم میں ہوتا
تو کوئی سزا پاتا ، کوئی کوئی دکھ پاتا ۔ غرض کسی نہ کسی مصیبت کا سامنا رہتا۔ ایسا ہی کابل میں ہوتا تو
قسم قسم کے حملے ہوتے اور تجربہ نے ثابت بھی کر دیا ہے سب کو معلوم ہے کہ ہمارے ) ہے کہ ہمارے دو معزز دوست
کابل میں شہید ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے وہاں کوئی بغاوت نہیں کی ۔ خون نہیں کیا اور کوئی سنگین جرم
نہیں کیا۔ صرف یہ کہا کہ جہاد حرام ہے۔ میں سچ کہتا ہوں کہ انہوں نے اس سے زیادہ ہر گز نہیں کہا جو
میں یہاں گورنمنٹ کو عیسائی مذہب کی بابت سنا چکا ہوں ۔ وہ نہایت نیک، راستباز اور خاموش تھے ۔
مولوی عبداللطیف صاحب تو بہت ہی کم گو تھے۔ لے مگر کسی خود غرض نے جا کر امیر کا بل کو کہہ دیا اور
انہیں ان کے خلاف بھڑ کا یا کہ یہ شخص جہاد کا مخالف ہے اور آپ کے عقائد کا مخالف ہے۔ اس پر وہ
ایسی بے رحمی سے قتل ہوئے کہ سخت سے سخت دل بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا اور اس آ اور اس امر پر غور کر
کے کہ وہ کیا گناہ تھا جس کے بدلہ میں وہ قتل کئے گئے بے اختیار ہر شخص کو کہنا پڑے گا کہ یہ سخت ظلم
ہے جو آسمان کے نیچے ہوا ہے ۔ اب اس کے مقابلہ میں ہماری تیس سالہ کارروائی کو دیکھو ۔ بار بار
پادریوں اور عیسائیوں کے مذہب پر حملہ ہوا ہے اور انہیں بتایا گیا ہے کہ تم سخت غلطی پر ہو۔ تمہاری
تثلیث غلط ہے۔ کفارہ باطل ہے مگر کبھی ان مسائل کی غلطیوں کے ظاہر کرنے پر اور یہ بیان کرنے پر کہ
اسلام ہی سچا مذہب ہے اور یہی نجات کا ذریعہ ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی افضل الرسل ہیں
وو
میں ان کی
لے بدر سے ۔ اور ملک میں نہایت معزز تھے اور ہزاروں آدمی ان کے مرید تھے اور دربار کابل میں ا
بڑی عزت تھی ۔
۔
( بدر جلد ۶ نمبر ۳ مورخہ ۱۷ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحه (۸)
اور ان کی کامل اتباع ہی سے نجات ملتی ہے۔ کوئی وارنٹ گرفتاری کا گورنمنٹ کی طرف سے
جاری نہیں ہوا۔ اور نہیں پوچھا گیا کہ تم اپنے مذہب کی اشاعت کیوں کرتے ہو؟ پھر بتاؤ کہ ہم اگر
اس کی اس آزادی اور امن کے لیے اس کی تعریف کریں اور اس کے لیے شکر گزاری کا جوش ظاہر کریں
تو یہ خوشامد ہو سکتی ہے؟ یہ تو امر واقعہ کا اظہار ہے اور اگر کوئی ایسا نہ کرے تو میں یقیناً کہتا ہوں کہ وہ
خدا تعالیٰ کے حضور سخت گنہگار ہے۔ میں نے خوب غور کیا ہے اور تجربہ نے ہمیں بتا دیا ہے کہ اس قوم کی
فطرت میں ہے کہ باوجود یکہ ہم نے عیسائی مذہب کی غلطیوں اور کمزوریوں کو سخت سے سخت طریق
سے ظاہر کیا ہے مگر اس نے یہ سمجھ کر جو آزادی اس نے عیسائیوں کو دی ہے کہ وہ دوسرے مذاہب کا رڈ
کریں اور اپنے دین کی اشاعت کریں اس کے سایہ (میں) ہونے کی وجہ سے ویسے ہی حقدار
ہیں اور ان کے فطرتی انصاف نے اس مساوات کو توڑنے کا ارادہ نہیں کیا۔ ہر ایک کو اپنے مذہب کی
اشاعت کے لیے پوری آزادی دی ہے بلکہ اس سے بھی عجیب تر یہ بات ہے کہ جب ایک جنٹلمین
پادری نے مجھ پر اقدام قتل کا مقدمہ کیا تو گورنمنٹ نے اپنے انصاف کا کامل نمونہ دکھایا۔ اگر
ہمارے ساتھ کوئی کینہ ہوتا تو یہ عمدہ موقع تھا کہ ہمیں دکھ دیا جاتا۔ لیکن میں دیکھتا تھا کہ کوئی رعایت
اس جنٹلمین پادری کی میرے مقابلہ میں نہیں کی جاتی تھی۔ صاحب ضلع مجھے مجھے عزت سے بُلاتے تھے
اور کرسی دیتے رہے ۔ انجام کا رجب انہیں بخوبی معلوم ہو گیا کہ وہ مقدمہ محض شرارت سے مجھ پر بنایا
گیا ہے اور سراسر جھوٹا ہے تو اس نے کہا کہ یہ بدذاتی مجھ سے نہیں ہو سکتی کہ سزا دے دوں۔ چنانچہ
اس نے عزت کے ساتھ مجھے بری کیا ۔ اے
اور یہ بات مجھ سے ہی خاص نہیں بلکہ سب کے لیے یکساں حقوق حاصل ہیں ۔ اگر ہمیں یہ
تجربہ ذاتی بھی نہ ہوتا تو بھی ہم شکر گزاری کے لیے بہت سے سامان پاتے ہیں اور علاوہ بریں یہ بات
لہ بدر سے۔ میں نے سنا ہے کہ اس کے پاس میرے برخلاف سفارشیں کی گئیں تو اس نے جواب دیا کہ مجھ سے
ایسی بدذاتی نہیں ہو سکتی کہ میں ایک شریف آدمی کو بے گناہ سزا دوں ۔ پس اس نے مجھے عزت کے ساتھ بری کیا اور
( بدر جلد ۶ نمبر ۳ مورخہ ۱۷ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحه (۸)
عدالت میں مجھے مبارکباد کہی ۔“
ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ کسی قوم کو اس قدر ا قبال مندی اور غیر ملکوں پر اس قدر فتوحات نہیں دیتا جب تک
اس میں خوبی نہ ہو اور یہ تو ایک کھلی کھلی بات ہے کہ اس وقت اگر گورنمنٹ نہ ہو تو سب کے سب آپس
ہی میں لڑ کر مر جاویں یہ ایسا ثالث ہے کہ اس نے اپنے انصاف اور اقبال سے باہمی جھگڑوں سے بچا
لیا ہے ۔ ہماری جماعت کا ہر ایک آدمی سوچ کر دیکھ لے کہ کیا اس کا کسی اور جگہ گزارہ ہو سکتا ہے۔ وہ
اگر اس سلطنت کے سایہ میں نہ ہو تو اس کے دشمن اسے قسم قسم کے عذاب دے کر ہلاک کر دیں ۔ اگر
کوئی جاہل یہ سمجھے کہ ہاں کسی اور جگہ گزارہ ہو سکتا ہے تو میں اسے حیوانات میں سمجھتا ہوں ۔
دن رات ہم اپنے منصب کی وجہ سے اسی کام میں لگے ہوئے ہیں کہ عیسائی مذہب کی غلطیوں
سے لوگوں کو آگاہ کریں اور ہم اس کام میں لگے ہوئے ہیں لیکن گورنمنٹ کو باوجود عیسائی ہونے کے
کوئی تعلق نہیں ۔ یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے اور اس کے نشانوں میں سے ایک نشان ہے جو اس نے
ہمارے لیے ظاہر کیے ہیں۔ اللہ تعالیٰ جس درخت کا نشو و نما کرنا چاہتا ہے۔اس کے لیے اچھی زمین
تجویز ہوتی ہے جہاں وہ لگایا جاتا ہے اور اس کی آب پاشی اور نشو و نما کے دوسرے سامان
وہاں ایسے بہم پہنچائے جاتے ہیں اور جسے ستیا ناس کرنا چاہتا ہے اسے ایسی زمین میں جگہ ملتی ہے
جہاں وہ کچلا جاتا ہے ۔ پس اسی طرح پر یہ بیچ جو ہمارے سلسلہ کا بیج ہے ایسی زمین میں لگایا گیا ہے
جو اس کی ترقی اور نشوونما کے لیے بہت ہی مفید اور مبارک ہے کیونکہ یہاں کوئی آفت اس کو نقصان
نہیں پہنچا سکتی اور وہ اپنے دشمنوں سے محفوظ ہے اور اس کا بڑا بھاری ذریعہ یہ گورنمنٹ ہے جبکہ یہ
احسان ہم پر ہے تو ہمارا فرض ہے کہ اس احسان شناسی کے بعد اس کا شکر یہ ادا کریں کیونکہ خدا تعالیٰ
قرآن مجید میں فرماتا ہے هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ ( الرحمن : ۶۱) اس سے یہ مراد
ہرگز نہیں کہ مسلمان احسان کرے تو اس کے بدلہ میں احسان کرو اور اگر غیر مذہب والا کرے تو نیش زنی
کرو۔ یہ تو خبیث کا کام ہے۔ اللہ تعالیٰ کا یہی منشا ہے کہ کوئی ہو جو احسان کرتا ہے اس کے ساتھ
احسان کرنا فرض ہے۔ احسان کی تو یہ طاقت ہے کہ اگر ایک کتے کو تم ٹکڑا ڈال دو تو وہ بار بار تمہاری طرف
آئے گا خواہ تم اسے مار کر بھی نکالو مگر وہ تمہیں دیکھ کر اس احسان کے شکریہ کے لیے دم ہلا دے گا۔
پھر وہ انسان تو کتے سے بھی بدتر ہے جو انسان ہو کر احسان شناسی سے کام نہیں لیتا۔
میں اپنی جماعت کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ ان نادان، تنگ خیال اور سفلہ مزاج ملاؤں سے
نفرت اور پرہیز کریں جو بغاوت پسند ہیں اور ناحق خون کر کے غازی بنتے ہیں۔ لے میری جماعت
کے ہر فرد کو لازم ہے کہ وہ گورنمنٹ کی قدر کریں اور پوری اطاعت اور وفاداری کے ساتھ اس کے
احسانات کے شکر گزار ہوں اور یقیناً سمجھ لیں کہ جو شخص مخلوق کا شکر نہیں کرتا وہ اللہ تعالیٰ کا شکر گزار
بھی نہیں ہو سکتا ۔
اللہ تعالیٰ کی طرف سے پنجاب کو منتخب کرنے کی حکمت غرض اللہ تعالی کے احسانات میں سے ایک
یہ بڑا احسان ہے کہ اس نے اس سلسلہ کو گورنمنٹ انگلشیہ کی حکومت میں قائم کیا جو آزادی پسند اور
امن دوست گورنمنٹ ہے اور اللہ تعالیٰ کے احسانات میں سے یہ دوسرا احسان ہے کہ اس نے اس
سلسلہ کو پنجاب میں قائم کرنا پسند فرمایا اور اس سرزمین کو اس کے لیے منتخب کیا۔ ہندوستان بھی تو تھا پھر
کیا وجہ ہے اور اس میں کیا حکمت ہے کہ پنجاب کو ترجیح دی ؟ اس میں جو حکمت ہے وہ تجربہ سے معلوم
ہوتی ہے اور وہ یہ ہے کہ پنجاب کی زمین نرم ہے اور اس میں قبول حق کا مادہ ہندوستان کے مقابلہ
میں بہت زیادہ ہے ۔ مجھے کئی مہینے تک دلّی اور دوسری جگہ رہنے کا اتفاق ہوا ہے مگر انہوں نے قبول
نہیں کیا اور برخلاف اس کے پنجاب میں لوگوں نے مجھے اس وقت قبول کیا جب دوسروں نے
نہیں کیا حالانکہ میں نے ان کو اپنے دعوے کے دلائل سنائے قرآن اور حدیث کو ان کے سامنے
پیش کیا ، نشانات پیش کئے مگر انہوں نے نہیں مانا (الا ماشاء اللہ ) پس یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس
ملک میں اس نے اس سلسلہ کو قائم کیا۔ علاوہ بریں یہ ملک حق رکھتا تھا کہ یہ سلسلہ قائم ہو کیونکہ
چالیس پچاس برس تک سکھوں کا دھکا کھا چکا تھا۔ بچوں کو تو ان دکھوں اور تکلیفوں کی خبر نہیں اور میں
بھی اس وقت بچہ تھا۔ اس لیے پورا علم تو نہیں مگر جس قدر علم مجھے ہے وہ ایسا ہی ہے جیسے رؤیت کا علم
وہ
لے بدر سے ۔ ان کے کام کو حقارت کی نگاہ سے دیکھو ۔ ( بدر جلد ۶ نمبر ۳ مورخہ ۱۷ جنوری ۱۹۰۷ صفحه ۹)
ہوتا ہے۔ اس وقت اگر بانگ دی جاتی تو اس کی سزا بجز اس کے اور کچھ نہیں ہوتی تھی کہ بانگ دینے
والا قتل کیا جاوے۔ حالانکہ یہ لوگ جانتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ جب وہ سنکھ وغیرہ بجاتے ہیں تو ہم
کبھی ان کے مزاحم نہیں ہوتے اور نہ انہیں تکلیف دیتے ہیں مگر بانگ سے انہیں ایسی ضد تھی کہ جو نہی
کسی نے دی وہ قتل کیا گیا جس جگہ میں اس وقت کھڑا ہوں یہ کارداروں کی جگہ تھی اور دار الحکومت
نہیں بلکہ دار انظلم تھا۔ جب انگریزی عدالت کا شروع شروع میں دخل ہوا۔ اس وقت یہاں ایک
کار دار رہتا تھا۔ ہے اس کا ایک سپاہی مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے گیا۔ اس نے ملاں کو کہا کہ بانگ
دے ۔ مگر ملاں نے بہت ہی آہستہ آہستہ بانگ کہی۔ سپاہی نے کہا کہ اونچی آواز سے کیوں بانگ
نہیں دیتا جو دوسروں تک بھی پہنچ جاوے؟ ملاں نے کہا میں اونچی آواز سے بانگ کیوں کر دوں کیا میں
پھانسی چڑھوں ؟ اس پر سپاہی نے کہا کہ نہیں ، تو کوٹھے پر چڑھ کر بہت اونچی آواز سے بانگ دے
کیونکہ وہ جانتا تھا کہ سلطنت کی تبدیلی ہو چکی ہے ۔ آخر جب ملاں نے سپاہی کے کہنے سے بلند آواز
سے اذان دی تو ایک شور مچ گیا اور کاردار کے پاس جا کر شکایت کی کہ ہمارے آٹے بھرشٹ
ہو گئے اور ہم اور ہمارے بچے بھوکے رہے۔ ہم پر ظلم ہوا۔ اس پر کاردار نے کہا کہ اچھا پکڑ لاؤ۔
ملاں کو پکڑ کر لے گئے۔ وہ نیک بخت سپاہی بھی ملاں کے پیچھے پیچھے گیا۔ جب ملاں کاردار کے
سامنے گیا تو کاردار نے اس سے پوچھا کہ تو نے بانگ دی ہے؟ سپاہی نے آگے بڑھ کر کہا کہ اس
نے نہیں دی بانگ تو میں نے دی ہے۔ جب کاردار نے یہ سنا تو اس نے شکایت کرنے والوں کو کہا
کہ اندر جا کر بیٹھو۔ لاہور میں تو گائے ذبح ہوتی ہے۔ ہے
اذان بھی ایک اسلامی دعوت ہے اور اس حالت میں اسلام کی اجمالی دعوت ہے حتی علی
الصَّلوة اور حَى عَلَى الفلاح کا کیا مطلب ہے؟ یہی کہ مسلمان ہو جاؤ ۔ مگر یہ لوگ اسلام کے دشمن
لے بدر سے۔ ابتدا میں انگریزوں کا دخل پنجاب پر ہوا اور ہنوز لوگوں کو عام خبر نہ تھی اور کار دار وہی پرانے تھے اور
مقام عدالت بھی وہی تھے کہ ایک مسلمان سپاہی باہر سے یہاں قادیان میں آیا اور ایک مسجد میں نماز پڑھنے گیا۔“
( بدر جلد ۶ نمبر ۳ مورخہ ۷ ۱ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحه (۹)
کے بدر سے گورنمنٹ انگریزی کی پہلی برکت تھی جو کہ ہم کو حاصل ہوئی تھی۔ کیونکہ با نگ دعوت اسلام کا ایک طریقہ
سے جو مختصر الفاظ میں بیان کیا جاتا ہے۔“
( بدر جلد ۶ نمبر ۳ مورخہ ۱۷ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحه (۹)
تھے۔ اس لیے اس بانگ کے بھی دشمن تھے۔ ایسا ہی ایک واقعہ ہوشیار پور میں ہوا۔ وہاں کسی شخص نے
بانگ دی تو اس کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔ صاحب ضلع نے اس مقدمہ کو نہایت حیرانی دی تو اس کے خلاف عدالت میں قد مردا
سے سنا۔ انہوں نے حکم دیا کہ اس شخص کو حاضر کرو۔ چنانچہ جب وہ حاضر آیا تو اسے کہا گیا کہ اچھا بانگ
دو اور جس قدر اونچی آواز سے تم نے وہاں دی ہے اسی قدر آواز سے یہاں بھی دو اور اپنے سررشتہ دار
کو بھی کہا کہ تم بھی خیال رکھو اس سے کیا تکلیف ہوتی ہے۔ بانگ دینے والے نے آہستہ آواز سے
بانگ دی تو شکایت کرنے والوں نے کہا کہ اس نے اونچی آواز سے دی تھی اب یہاں آہستہ دیتا
ہے۔ تب اسے کہا گیا کہ خوب زور سے دو۔ آخر اس نے بانگ دی۔ جب وہ ختم کر چکا تو صاحب
نے سر رشتہ دار سے پوچھا کہ تمہیں کچھ تکلیف ہوئی ؟ اس نے کہا کہ نہیں صاحب ! صاحب نے کہا کہ
ہم کو بھی کوئی تکلیف نہیں ہوئی ۔ اسے کہا کہ جاؤ جا کر بے شک با نگ دو کچھ ہرج نہیں ہے۔ لے
لے بدر میں یہ واقعہ یوں درج ہے۔
مسلمان کے مسجد میں بلند آواز سے اذان کہنے پر تمام پنڈت برہمن جمع ہوئے اور فریاد کرتے ہوئے
مجسٹریٹ ضلع کے پاس پہنچے جو کہ انگریز تھا اور اس کے سامنے شکایت کی کہ ہم پر بڑا سخت ظلم ہوا ہے کہ ایک مسلمان نے
بانگ دی ہے اور اس بانگ نے سخت نقصان کیا ہے کیونکہ اس سے ہماری چیزیں بھرشٹ ہو گئی ہیں۔ نہ آئے گوندھے
ہوئے پکانے کے کام کے رہے نہ روٹیاں پکی ہوئی کھانے کے لائق رہیں ۔ نہ کپڑا پہننے کے قابل رہا۔ گھر کے سب
برتن بھرشٹ ہو گئے۔ مجسٹریٹ دانا تھا۔ اس نے کہا کہ وہ بڑی پر تا ثیر اذان معلوم ہوتی ہے۔ اس مؤذن کو فوراً بلا یا
چنانچہ وہ مؤذن طلب کیا گیا اور مجسٹریٹ کے سامنے حاضر ہوا۔ ایک طرف غریب مؤذن اکیلا کھڑا تھا اور دوسری
طرف پنڈتوں ، برہمنوں اور کھتریوں کے گروہ کے گروہ داد فریاد کرتے ہوئے جمع ہوئے ۔ انگریز نے اس مؤذن کو کہا
کہ ہم تمہاری اذان سننا چاہتے ہیں تم ہمارے سامنے اسی طرح اذان کہو ۔ چنانچہ اس نے اذان کہی ۔صاحب نے
کہا اس اذان سے تو کوئی ایسی بات معلوم نہیں ہوتی اور ہندوؤں کی طرف مخاطب ہو کر کہا کہ کیا اس ملاں نے اسی
طرح اذان بانگ دی تھی ؟ اس پر سب برہمن اور ان کے ساتھی چیخ چلا اٹھے کہ نہیں حضور وہ بانگ تو بلند آواز سے تھی ۔
تب مجسٹریٹ نے کہا کہ تم نے یہ بانگ بہت آہستہ کہی ہے۔ تم بلند آواز سے بانگ کہو۔ تب اس نے بہت بلند آواز
سے بانگ کہی جس کو مجسٹریٹ نہایت غور سے سنتا رہا اور بعد ختم ہونے کے تعجب کے ساتھ اپنے سر رشتہ دار
اب خیال کرو کہ کا کس پر امن دور حکومت آنے سے کس قدر ترقیات ہوئی ہیں۔ کتابوں کی اشاعت ہی کی طرف اب خیال کرو کہ انگریزوں کا قدم کس قدر مبارک ہے اور ان کے
دیکھو کیسی ہو رہی ہے۔ ایک شخص کئے شاہ نام کہنے لگا کہ میرے مرشد ہمیشہ صحیح بخاری کی تلاش میں
رہا کرتے تھے اور پنج وقت اس کے ملنے کے لیے دعا کیا کرتے تھے اور کبھی کبھی مایوس ہو کر رونے
لگتے تھے اور اس قدر روتے کہ ہچکیاں بندھ جاتی تھیں اور اب یہ حال ہے کہ صحیح بخاری تین چار
روپے کومل جاتی ہے۔ لیکن اس وقت یہ حال تھا کہ کسی ملاں کے پاس بھی اگر کوئی کتاب ہو تو بس کنز ،
قدوری ، کا فیہ تک ہی اس کی تعداد ہو سکتی ہے اور اس وقت اس قدر خزانے نکل آئے ہیں کہ ان کو کوئی
گن بھی نہیں سکتا ۔
غرض میں سچ کہتا ہوں کہ گورنمنٹ کا قدم ڈالنا اس سلسلہ کے لیے بطور ا رہاص تھا۔ ارباص یہ ہوتا
ہے کہ اصل چیز کے ظہور سے پہلے علامات ظاہر ہوں ۔ اب غور کر کے دیکھ لو کہ یہ کیسے صاف صاف
نشان ہیں۔ کتابوں کے ذخیرے نکل آئے ۔ ان کے چھاپنے اور شائع کرنے میں ہر قسم کی آسانیاں
ہوگئیں ۔ ارکان مذہبی کے ادا کرنے میں کوئی روک اور مزاحمت نہیں ۔ کوئی بانگ اور نماز سے روک
نہیں سکتا یا تو وہ وقت تھا کہ گائے کے بدلے خون ہو جاتے تھے مجھے معلوم ہے کہ ایک وقت سکھوں
کے عہد میں محض ایک جانور کے لیے سات ہزار آدمی مارے گئے اور بٹالہ کا ایک واقعہ مشہور ہے۔
بھنڈاری جو وہاں کے رئیس ہیں ان کی حکومت تھی ۔ ایک سید شام کو دروازے میں داخل ہوا تو
(بقیہ حاشیہ ) کی طرف منہ کر کے کہنے لگا کہ اس بانگ سے تو ہمارا کچھ بھرشٹ نہیں ہوا۔ کیا تم پر کوئی ایسا اثر ہوا ہے
کہ تمہاری کوئی چیز بھرشٹ ہو گئی ہو؟ سر رشتہ دار ہنسا اور کہا کہ کچھ نہیں ۔ تب مجسٹریٹ نے کہا کہ یہ پنڈت شریر
معلوم ہوتے ہیں۔ ان سب کے مچلکے لیے جاویں اور اگر آئندہ کوئی ایسی شرارت کریں تو ان کو سزادی جاوے ۔“
( بدر جلد ۶ نمبر ۳ مورخه ۱۷ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحہ ۱۰،۹)
لے بدر سے ۔ کسی امر کے ظہور سے پہلے اس کا مقدمہ اور پیش خیمہ ہوتا ہے۔ انگریزوں کا آنا اسلام کی ترقی کا
مقدمہ ہے۔“
( بدر جلد ۶ نمبر ۳ مورخہ ۱۷ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحه ۱۰)
وہاں گائے بھینسوں کا بڑا ہجوم تھا۔ اس نے تلوار کی نوک سے ایک گائے کو ہٹایا۔ جس کی وجہ سے اس
کی دم کے پاس ذراسی خراش ہو گئی ۔ برہمن اسے پکڑ کر لے گئے اور اس جرم میں اس کا ہاتھ کاٹ
ڈالا گیا۔ اس قسم کے ظلم اور سختیاں ہوتی تھی ۔ اب بتاؤ کہ ہم لوگ جنہوں نے اس قدر مصیبتیں اٹھائی
ہیں اگر اس کا انکار کریں تو پھر خدا کا انکار کرنے والے ٹھہریں گے۔ اس وقت ایسا امن ہے کہ جو
چاہے اور جس طرح چاہے عبادت کرے، بانگ دے، کوئی روکنے والا نہیں۔ اس لیے ہمارا فرض
ہے کہ خدا تعالیٰ کی اس نعمت ( گورنمنٹ انگلشیہ ) کا شکریہ ادا کریں اور اس کی قدر کریں ۔ مگر افسوس
ہے کہ مسلمانوں نے جیسا شکر گزاری میں حق ( تھا) ادا نہیں کیا۔ امن کا حق بھی ادا نہیں کیا۔ چاہیے تو
یہ تھا کہ جب امن ہو گیا تھا تو خدا کی طرف زیادہ توجہ کرتے اور عبادت میں مشغول ہوتے ۔ مگر نماز تو
در کنار بانگ تک کے روادار نہیں ہیں بلکہ نا گفتنی عیبوں میں مبتلا ہیں ۔ وہ نہیں جانتے کہ یہ امن تو
اس لیے تھا کہ نیکی میں ترقی کریں مگر انہوں نے اس کے برخلاف کیا۔ یہ سچ ہے کہ امن کی حالت
دو پہلو رکھتی ہے خواہ انسان نیکی میں ترقی کرے یا شراب خانے میں چلا جاوے۔ مگر میں افسوس سے
ظاہر کرتا ہوں کہ مسلمانوں نے اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش نہیں کی ۔ مگر ہماری جماعت کو چاہیے کہ
وہ اس سے فائدہ اٹھائے ۔ کے
بدر سے ۔ اگر اب اس نعمت کا انکار کریں تو خدا کا انکار ہو گا۔ کیونکہ خدا ہی نے یہ نعمت بھیجی ہے۔“
( بدر جلد ۶ نمبر ۳ مورخہ ۷ ۱ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحہ ۱۰)
کے بدر سے ۔ ” اس قدرا من پا کر تو مسلمانوں کو لازم تھا اور بھی زیادہ دین کی طرف توجہ کرتے لیکن برخلاف اس کے
اب تو مساجد بھی خالی پڑی ہیں ۔ پہلے تو یہ شکایت تھی کہ سکھ اذان نہیں کہنے دیتے اور اب یہ ہے کہ اذان کی طرف
کوئی توجہ نہیں کرتا ۔ دنیا کے جھگڑوں میں اور نا گفتنی عیبوں میں ایسے مبتلا ہوئے ہیں کہ دین کو بالکل بھول ہی گئے
ہیں۔ چاہیے تھا کہ نیکی میں ترقی کرتے نہ کہ بدی میں ۔ امن کی حالت میں انسان کو اختیار ہوتا ہے کہ خواہ مساجد کو
آباد کرے اور خواہ قمار خانے کو۔ لیکن افسوس ہے کہ مسلمان نیکی کی طرف نہیں جھکے اور انہوں نے بدی کو اختیار کیا
ہے لیکن ہماری جماعت کو چاہیے کہ وہ ایسا نہ کرے بلکہ اس امر کی قدر دانی کرے۔“
( بدر جلد ۶ نمبر ۳ مورخه ۱۷ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحہ ۱۰،۹ )
حالت زمانہ ضرورت امام کی داعی ہے قائم ہوا؟ سکھوں کا زمانہ ایسا تھا جیسا کہ میں کہ چکا ہوں کہ پنجاب میں یہ سلسلہ کیوں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے مکہ میں قریش کا زمانہ تھا۔ اب تک بھی کہ ان کے عہد کو گذرے
پچاس ساٹھ سال ہونے کو آئے پھر بھی دوسرے ہندوؤں کی نسبت ان کی حالت وحشیا نہ پائی جاتی
ہے۔ خلاصہ یہ کہ انسانی فطرت کا تنزل ہو گیا تھا اور قریب تھا کہ لوگ جانوروں کی سی زندگی بسر
کرنے لگیں ۔ صرف دم کی کسر باقی رہ گئی تھی۔ مسلمانوں سے بعض کی حالت یہاں تک پہنچ گئی تھی کہ
انہوں نے کچھ پہن لی تھی اور سکھ ہو گئے تھے اس لیے یہ ملک حق رکھتا تھا کہ خدا تعالیٰ اس سلسلہ کو
یہاں ہی قائم کرتا کیونکہ جو ملک زیادہ جہالت میں ہو اس کا حق ہوتا ہے کہ اس کی اصلاح ہو۔ یہی
وجہ تھی جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں عرب کا حق سب سے بڑھ کر تھا کیونکہ وہاں کی
حالت ایسی خراب ہو چکی تھی کہ کسی دوسری جگہ اس کی نظیر پائی نہیں جاتی تھی۔ ان کی حالت ایسی
وحشیانہ تھی کہ اس کو بیان کرتے ہوئے بھی شرم آجاتی ہے۔ وہ بالکل خلیج الرسن ہو چکے تھے ۔ قمار باز
وہ تھے۔ شراب خوار وہ تھے۔ یتیموں کا مال مار کر کھا جاتے تھے۔ زنا کرنے میں دلیر اور بے باک تھے۔
غرض خیانت ، بددیانتی اور ہر قسم کے فسق و فجور اور معصیت میں دلیر تھے۔ اس لیے ضرورت تھی کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم وہاں ہی آتے جہاں نہ حقوق اللہ کی پروا کی جاتی تھی اور نہ حقوق العباد کی
کوئی رعایت باقی تھی ۔ جیسا کہ میں نے کل ذکر کیا تھا کہ خدا تعالیٰ نے جو یہ ذکر قرآن مجید میں کیا
ہے کہ اگلے انبیاء علیہم السلام کی بعثت کے وقت ایسے ایسے خبیث موجود تھے کہ ان کی مختلف بدیاں
ذکر کی ہیں اور پھر اس کے بعد یہ فرمایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت آدم سے لے کر
حضرت عیسی علیہ السلام تک کی جس قدر بدیاں مختلف اوقات میں پیدا ہوئیں وہ آپ کے وقت میں
سب جمع ہو گئی تھیں ۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ وہ زمانہ بالطبع آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
ضرورت کو پکار پکار کر بیان کر رہا تھا اور یہ ایک امر آپ کی سچائی کی دلیل ہے اور یہ ایسی واضح دلیل
ہے کہ اس کو ہر شخص سمجھ سکتا ہے۔ عام طور پر سب جانتے ہیں کہ جب مثلاً کوئی بیماری درجہ کمال تک
پہنچ جاوے اور وہ ایسی عالمگیر ہو جاوے کہ ہر طرف موت ہی موت نظر آنے لگے تو عادت اللہ یہی
ہے کہ اس وقت کوئی نہ کوئی علاج اس کا نکل آتا ہے اور گورنمنٹ کو بھی اس کے انسداد اور علاج کی
طرف خاص توجہ ہونے لگتی ہے وہ دیکھتی ہے کہ یہ کیا اندھیر ہوا کہ موت ہی موت ہونے لگی ۔ اسی
طرح پر روحانی نظام ہے۔ جب کسی ملک اور قوم کی حالت بگڑ جاتی ہے اور وہ انسانیت کے جامہ سے
نکل کر وحشیانہ حالت میں آجاتی ہے اور ہر قسم کی بدیوں اور بدکاریوں میں مبتلا ہو جاتی ہے تو اللہ تعالیٰ
اس کی اصلاح کا کوئی سامان پیدا کر دیتا ہے۔ یہ بالکل صاف بات ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کے دلائل ہیں جب عرب کی حالت ایسی خراب ہو گئی تو ضروری تھا کہ
اس کی اصلاح کے لیے اللہ تعالیٰ کسی کامل انسان کو بھیجتا۔ چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالی
نے مبعوث فرمایا۔ جو ایسے وقت آئے کہ دنیا آپؐ کی اصلاح کے لیے پکار رہی تھی ۔ یہ خدا تعالیٰ
کے رحم کا تقاضا تھا اور مسلمانوں کے لیے یہ فخر اور ناز کا مقام ہے کہ آپ کی بعثت کے وقت زمانہ
کی حالت آپ کی سچائی کی ایک روشن دلیل ہے پھر اس کے بعد آپ نے جو اصلاح کی وہ بھی آپ
کی حقانیت کی دلیل ہے کیونکہ جب ایک طبیب بیماروں میں آوے اور مختلف قسم (کے ) مریض موجود
ہوں ۔ کوئی طاعون میں مبتلا ہو ۔ کوئی دق سل کا شکار اور کوئی ذات الریہ اور ذات الجنب وغیرہ
اور پھر وہ طبیب اپنے علاج سے اکثروں کو اچھا کر دے تو اس کے حاذق اور ڈاکٹر ماننے میں
کیا شبہ ہو سکتا ہے؟ بلا تکلف ماننا پڑے گا کہ وہ کامل طبیب ہے لیکن جبکہ وہ سب ہی کو اچھا کر
دے اور جو دعویٰ کرے اس کو پورا کر دکھائے اور ایسا کہ اس کی نظیر ہی نہ مل سکے تو پھر اس کے
کمال میں کوئی شک ہی نہیں ہو سکتا ۔ اسے راستباز اور اپنے فن میں یکتا ماننا پڑے گا۔ یہی حال میں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے وہ ایسے وقت آئے کہ ضرورت پکار رہی تھی اور پھر اپنی تاثیرات سے
ان تمام روحانی مریضوں کو جو اس وقت پڑے ہوئے تھے اچھا کر دیا۔ میں دیکھتا ہوں اور دعویٰ
سے کہتا ہوں کہ دو دلیلیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی کی ایسی جمع ہوئی ہیں کہ نہ حضرت موسیٰ