۲۷ دسمبر ۱۹۰۶ء

ملفوظات, حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کو ملیں اور نہ حضرت عیسیٰ کو ( علیہما السلام ) سب جانتے ہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام تو ایسی قوم میں
آئے جو تو رات پڑھتے تھے اور فقیہوں فریسیوں کے تابع تھے۔ یہ سچ ہے کہ ان میں غافل دنیا دار بھی
تھے لیکن پھر بھی تو رات پڑھی جاتی تھی۔ بیت المقدس قبلہ موجود تھا لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
جس قوم میں آئے وہ تو کسی بات کے بھی قائل نہ تھے نہ ان میں کوئی شریعت تھی اور نہ وہ کسی کتاب
کے قائل اور پابند بلکہ اکثر تو خدا تعالیٰ کے بھی قائل نہ تھے۔ وہ کہتے تھے ۔ مَا هِيَ إِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنْيَا
نَمُوتُ وَ نَحْيَا وَ مَا يُهْلِكُنَّا إِلَّا الدَّهْرُ ( الجاثية : ۲۵) وہ جو کچھ سمجھتے تھے اسی دنیا کو سمجھتے تھے کہ
آگے جا کر کسی نے کیا دیکھا ہے۔ یہی دنیا ہی دنیا ہے۔ اس آیت میں دہر کا لفظ اسی لیے بیان کیا ہے
تا کہ ظاہر کیا جاوے کہ وہ دہر یہ تھے اور میں یہ بھی جانتا ہوں کہ اس وقت عرب میں قریباً تمام بیہودہ
اور باطل مذاہب جمع ہوئے ہوئے تھے۔ وہ گویا ایک چھوٹا سا نقشہ تھا جو گندے اور افراط تفریط کے
طریق تھے۔ وہ عملی طور پر اس میں دکھائے گئے تھے۔ جیسے کسی ملک کا نقشہ ہو۔ اس میں سب مقام
موٹے موٹے دکھائے جاتے ہیں۔ اسی طرح وہاں کی حالت تھی ۔ یہ کیسی بڑی روشن دلیل آپؐ کی
سچائی کی ہے کہ ایسی قوم اور ایسے ملک میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو مبعوث فرمایا جو انسانیت کے دائرہ
سے نکل چکا تھا۔
میں بڑے زور سے کہتا ہوں کہ خواہ کیسا ہی پکا دشمن ہو اور خواہ وہ عیسائی ہو یا آر یہ جب وہ ان
حالات کو دیکھے گا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے عرب کے تھے اور پھر اس تبدیلی پر نظر کرے
گا جو آپ کی تعلیم اور تاثیر سے پیدا ہوئی تو اسے بے اختیار آپ کی حقانیت کی شہادت دینی
پڑے گی ۔ موٹی سی بات ہے کہ قرآن مجید نے ان کی پہلی حالت کا تو یہ نقشہ کھینچا ہے یا كُلُونَ
كَمَا تَأْكُلُ الْأَنْعَامُ (محمد: (۱۳) یہ تو ان کی کفر کی حالت تھی پھر جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی پاک تاثیرات نے ان میں تبدیلی پیدا کی تو ان کی حالت یہ ہوگئی يَبِيتُونَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا
و قِيَامًا (الفرقان : ۶۵ ) یعنی وہ اپنے رب کے حضور سجدہ کرتے ہوئے اور قیام کرتے ہوئے راتیں
کاٹ دیتے ہیں جو تبدیلی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے عرب کے وحشیوں میں کی اور جس گڑھے

سے نکال کر جس بلندی اور مقام تک انہیں پہنچایا۔ اس ساری حالت کے نقشہ کو دیکھنے سے بے اختیار
ہو کر انسان رو پڑتا ہے کہ کیا عظیم الشان انقلاب ہے جو آپ نے کیا ! دنیا کی کسی تاریخ اور کسی قوم
میں اس کی نظیر نہیں مل سکتی ۔ یہ نری کہانی نہیں ۔ یہ واقعات ہیں جن کی سچائی کا ایک زمانہ کو اعتراف
کرنا پڑا ہے۔
قرآن مجید تو ایسی کتاب ہے کہ وہ ان میں پڑھی جاتی تھی اور یہ سب باتیں اس میں درج
ہیں ۔ کفار سنتے تھے جہاں وہ اس کی مخالفت کے لیے ہر قسم کی کوششیں کرتے تھے۔ اگر یہ باتیں غلط
ہوتیں تو وہ آسمان سر پر اٹھا لیتے کہ یہ ہم پر اتہام اور الزام ہے۔ یہ معمولی بات نہیں بلکہ بہت ہی
قابل غور مقام ہے! آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی پر ہزاروں ہزار دلائل ہیں! لیکن یہ پہلو آپ
کی حقانیت کے ثبوت میں ایک علمی پہلو ہے جس کا کوئی انکار نہیں کر سکتا اور جس دلیل کو کوئی توڑ
نہیں سکتا یا تو عربوں کی وہ حالت تھی اور یا یہ تبدیلی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا الله الله في
اصحابی ۔ اللہ تعالیٰ کے نام سے ناواقف اور اس سے دور پڑی ہوئی قوم کو اس مقام تک پہنچا دینا
کہ پھر ان کی نظر ماسوی اللہ سے خالی ہو جاوے۔ یہ چھوٹی سی بات نہیں ہے۔
پھر آپ کی حقانیت پر ایک اور دلیل بھی عجیب تر ہے جس کی نظیر دوسرے مذاہب میں پائی نہیں
جاتی اور وہ آپ کے دیئے ہوئے مذہب کا زندہ مذہب ہونا ہے۔ زندہ مذہب وہ مذہب ہوتا ہے جس
کی زندگی کے آثار ہر وقت ثابت ہوتے رہتے ہیں اس کے ثمرات اور برکات اور تاثیرات کبھی مردہ
نہیں ہوتے بلکہ ہر زمانہ میں تازہ بتازہ پائے جاتے ہیں۔ جو درخت خریف کے دنوں میں ٹنڈ
ہو جاتے ہیں اور کوئی پھل پھول اور پتا ان کا نظر نہیں آتا بلکہ نری خشک لکڑیاں نظر آتی ہیں انہیں دیکھ
کر کوئی نہیں کہہ سکتا کہ یہ پھلدار درخت ہے۔ کے لیکن جب ربیع کا موسم شروع ہوتا ہے اور خزاں کا
وہ
لے بدر سے میرے اصحاب میں اللہ ہی اللہ ہے۔ ان کا رنگ ہی بدل گیا تھا۔“
( بدر جلد ۶ نمبر ۳ مورخہ ۱۷ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحه ۱۱)
بدر سے ۔ اس وقت کوئی شناخت نہیں کر سکتا کہ ان درختوں کے درمیان پھل دینے والا زندہ درخت کون سا ہے
( بدر جلد ۶ نمبر ۳ مورخہ ۱۷ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحه ۱۱)
اور مردہ درخت کون سا ہے۔“

دور ختم ہو جاتا ہے تو پھلدار درختوں کی شان ہی الگ ہوتی ہے ۔ ان میں پھل پھول شروع ہو جاتے
ہیں جیسے یہ خریف اور ربیع کا دور جسمانی رنگ میں ہے اسی طرح پر روحانی طور پر دین میں بھی خریف
اور ربیع کے دو سلسلے ہوتے ہیں ۔ ایک صدی جب گزر جاتی ہے تو لوگوں میں سستی اور غفلت اور
دین کی طرف سے لا پروائی شروع ہو جاتی ہے اور ہر قسم کی اخلاقی کمزوریاں اور عملی اور اعتقادی
غلطیاں ان میں پیدا ہو جاتی ہیں۔ یہ زمانہ غفلت اور لاپروائی کا خریف کے زمانہ سے مشابہ ہوتا
ہے۔ سے اس کے بعد دوسرا دور شروع ہوتا ہے اور یہ ربیع کا زمانہ ہے۔ یہی وہ زمانہ ہے جس کے لیے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ہر صدی کے سر پر اللہ تعالیٰ ایک مجد دکو بھیج دیتا ہے جو نئے سر
سے دین کو تازہ کرتا ہے۔
پس یہ مجدد کا اور اسلام کا تازہ بتازہ رہنا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلام کی حقانیت کی
دلیل ہے کیونکہ اسی سے اس مذہب کی زندگی ثابت ہوتی ہے۔ غور کرو کہ جن باغوں کے لیے خریف
ہی ہو اور ربیع میں وہ اپنا کوئی نمونہ نہ دکھائیں اور ان میں تازگی اور شگفتگی پیدا نہ ہو۔ پھر وہ کیا بچیں
گے؟ آخر وہ تو کاٹ کر جلا لیے جائیں گے۔ یہی حال اس وقت دوسرے مذاہب کا ہو رہا ہے۔ ان پر
خزاں کا اثر تو ہو چکا مگر ربیع کا دور اُن میں نہیں آتا۔ اور خود ان کے ماننے والے تسلیم کرتے ہیں کہ
ان میں وہ برکات ، تاثیرات اور ثمرات جو ایک زندہ مذہب میں ہونے چاہئیں نہیں ہیں تو پھر ان کی
اپنی شہادت کے موجود ہوتے ہوئے کسی اور کی دلیل کی کیا حاجت ہے؟
ہندوؤں اور عیسائیوں کے مذہب پر تو خزاں کا تصرف اور دخل
ہندو مذہب اور عیسائیت ہو چکا۔ انمیں کوئی تاثیرات اور نشانات نہیں ہیں۔ میں علامیہ
کہتا ہوں کہ ان میں زندہ مذہب کی برکات نہیں ہیں ۔ اگر میں جھوٹ کہتا ہوں تو میں ہر سزا کے لیے
جو وہ میرے لیے تجویز کریں تیار ہوں لیکن سچ یہی ہے کہ وہ روحانیت سے خالی ہیں اور بالکل مر چکے
لے بدر سے۔ ”مرور زمانہ سے وہ اصلیت نہیں رہتی ۔ چھ سات دن میں تو بدن کا کپڑا بھی میلا ہو جاتا ہے۔
( بدر جلد ۶ نمبر ۳ مورخہ ۱۷ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحہ ۱۱)

ہیں ۔ ان میں زندگی کے آثار بالکل نہیں۔ وہ بے حس و حرکت پڑے ہوئے ہیں اور ان مذاہب کے
ماننے والے صرف ایک مردہ کو لیے ہوئے ہیں کیونکہ وہ خدا جس پر کامل یقین اس سے سچا تعلق پیدا
کر دیتا ہے اور جس تعلق سے پھر نجات ملتی ہے وہ ان کے نزدیک ایک وہمی ہستی ہے جس پر کوئی روشن
دلیل نہیں ہے۔ کیا کوئی ان میں ایسا شخص ہے جو یہ دعوی کرے کہ میں نے خدا تعالیٰ کو خود بولتے سنا ہے؟
اس نے میری دعاؤں کا جواب دیا ہے؟ یا اس نے اپنے فضل سے غیروں میں امتیاز کے لیے کوئی
خارق عادت نشانات ایسے دیے ہیں جس سے اس میں اور اس کے غیروں میں امتیاز قائم ہو جاوے
اگر کوئی ایسا شخص ہے تو اس کا نشان دو۔ اور اگر نہیں اور یقینا نہیں تو پھر اس امر کے تسلیم کرنے میں
سب طرح سے کام نہ لو کہ فی الحقیقت یہ مذہب خزاں کا نشانہ ہو چکے ہیں ۔
خدا تعالیٰ کی ہستی پر جیسی یہ واضح دلیل ہے کہ خود وہ اپنے بندے سے کلام کرے اور نشانات
ظاہر ہوں اور کوئی دلیل اس کے مقابلہ میں نہیں آسکتی باقی صرف قیاسات ہیں ۔
آریوں کے عقیدہ کے موافق خدا کی ہستی پر کوئی دلیل نہیں وید کے رو سے یہ
طے شدہ امر ہے کہ
اب کوئی نشان ظاہر نہیں ہو سکتا اور خدا تعالیٰ کسی سے کلام نہیں کرتا اور خواہ کوئی شخص کتنا ہی اسے
پکارے اس کی پکار کا جواب اسے مل ہی نہیں سکتا ۔ کبھی ایک بار خدا تعالیٰ نے کلام کیا تھا مگر اب وہ
خاموش ہے۔ جب یہ اصول اور عقیدہ ہو تو بتاؤ کہ اس سے انسان کو خدا تعالیٰ کے وجود پر یقین لانے
کے لیے کیا تسلی ہو سکتی ہے اور اس سے وہ یقین کیوں کر پیدا ہو سکتا ہے جس سے انسان حقیقی نجات
حاصل کرے۔
یہ تو سچی بات ہے کہ خدا تعالیٰ کے وجود پر ایمان لانے کے لیے دلائل کی حاجت ہے اگر
مصنوعات اور مخلوقات اس کے وجود پر دلائل ہیں۔ مثلاً یہ کہ چاند سورج بطور نشان کے ہیں تو ان کے
عقیدہ کے موافق اللہ تعالیٰ کی ہستی پر یہ دلیل نہیں ہو سکتی کیونکہ ان کے مذہب کے موافق ارواح یعنی

جیو خود بخود ہیں اور وہ انادی ہیں ۔ خدا تعالیٰ نے ان کو پیدا ہی نہیں کیا ۔ جب وہ پیدا شدہ ہی نہیں ہیں
تو اپنے پیدا کرنے والے پر دلیل کس طرح ہو سکتے ہیں؟
اسی طرح پر ان کا یہ بھی عقیدہ ہے کہ ذرات جن کو اجسام کہتے ہیں یہ بھی خود بخود ہیں۔ پرمیشر کا
صرف اتنا کام ہے کہ وہ ان کو جوڑ جاڑ دیتا ہے۔ مگر میں کہتا ہوں کہ جب وہ عظیم الشان کام خود بخود
ہیں تو جوڑ نے جاڑنے کے لیے اس کی کیا حاجت ہے وہ بھی خود بخود ہو جائے گا۔ اس لیے آریوں
کے عقیدہ کے موافق پر میشر کے وجود پر کوئی دلیل نہیں ۔ اگر ان سے پوچھا جاوے کہ پرمیشر کے وجود
پر کیا دلیل ہے؟ تو جواب یہی ہے کہ کوئی نہیں۔ نہایت کار روہ یہ کہیں گے کہ وہ ارواح اور مواد کو جوڑتا
جاڑتا ہے۔ سو یہ کچی اور بیہودہ بات ہے۔ کوئی عقلمند انسان اس کو ماننے کے لیے تیار نہیں ہو سکتا ۔
اسلام کے نزدیک خدا تعالیٰ کی ہستی کا ثبوت بر خلاف اس کے اسلام یہ سکھاتا ہے کہ کوئی چیز خود بخود نہیں خواہ وہ ارواح
یا اجسام ہوں، سب کو اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا ہے۔ ہر چیز کا مبدء فیض اور سر چشمہ وہی ہے۔ اس لحاظ
سے اس کے مصنوعات پر نظر کر کے ہم اس کو پہچان سکتے ہیں۔ پس یہ دلیل اگر کام دے سکتی ہے اور
مفید ہو سکتی ہے تو مسلمانوں کے لیے، لیکن اللہ تعالیٰ نے اتنی ہی معرفت مسلمانوں کو نہیں دی بلکہ اپنی
شناخت اور معرفت کے اور بہت سے نشانات ان کو دیئے ہیں اللہ تعالیٰ نے وعدہ کیا ہے لَهُم
الْبُشْرَى فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا (یونس : ۶۵) اور پھر فرماتا ہے اِإِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ
اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلائِكَةُ ( حم السجدة: ٣١) یعنی جن لوگوں نے کہا کہ اللہ ہمارا رب
ہے اور پھر اس پر انہوں نے استقامت دکھائی اور کوئی مشکل اور مصیبت انہیں اس اقرار سے پھرا
نہیں سکی ان پر ملائکہ کا نزول ہوتا ہے۔ یہ بڑا بھاری طریق ہے خدا کو پہچاننے کا۔ اس سے وہ یقین
پیدا ہوتا ہے جو انسان کو نجات کا وارث بنا دیتا ہے کیونکہ جب اللہ تعالیٰ کے وجود پر کامل یقین پیدا
ہو جاوے تو انسان کی زندگی میں ایک معجز نما تبدیلی ہوتی ہے وہ گناہ آلود زندگی سے نکل آتا ہے اور
پاکیزگی اور طہارت کا جامہ پہن لیتا ہے اور یہی نجات ہے جو اس کو گناہ سے بچایا بچالیتی ہے۔ اس کے

ثمرات اور برکات خدا تعالیٰ پر کامل یقین اور توکل پیدا ہونے لگتے ہیں اور معجزات اور نشانات
مشاہدہ کرائے جاتے ہیں۔
اب چونکه زمین و آسمان پر مدت ہائے دراز گذر گئی ہیں اس لیے نرا ان کا وجود یقین کے لیے
کافی نہیں۔ اگر یہ کافی ہوتے تو لوگ دہر یہ کیوں بنتے ؟ میں یقیناً کہتا ہوں کہ دوسرے لوگ
دہریوں کو خدا تعالیٰ کی ہستی پر قائل نہیں کر سکتے۔ لیکن ہمارے سامنے لاؤ۔ یہ تو ہم نہیں کہہ سکتے کہ وہ
مان جاویں مگر یہ ہم دعوی سے کہتے ہیں کہ وہ لاجواب ہو جائیں گے۔ وہ طریق جس سے ہم دہریوں
اور دوسروں پر حجت قائم کرتے ہیں وہ کیا ہے؟ خدا تعالیٰ کے اقتداری نشان اور اقتداری پیشگوئیاں ۔
اسلام پر یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل اور رحم ہے کہ ایک سچا مسلمان یہاں تک ترقی کر سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ
سے اس کو مکالمہ مخاطبہ نصیب ہو جاتا ہے مگر یہ سب کچھ تقویٰ سے نصیب ہوتا ہے۔
تقوی تمام دینی علوم کی کنجی ہے جہاں قرآن شریف میں تقوی کا ذکر کیا ہے وہاں بتایا
ہے ہے کہ ہر ایک علم (اس سے اخروی علم مراد ہے زمینی ہے ہے کہ ہر ایک علم (اس سے ان
۔
اور دنیوی علم مراد نہیں ) کی جڑ تقویٰ ہی ہے اور تمام نیکیوں کی جڑ یہی تقویٰ ہے۔ متقی کا خدا تعالیٰ خود
متکفل ہوتا ہے اور اس کے لیے عجیب در عجیب نشان ظاہر کرتا ہے۔ قرآن شریف نے شروع میں ہی
فرما يا هُدًى لِلْمُتَّقِينَ ( البقرۃ:۳) پس قرآن شریف کے سمجھنے اور اس کے موافق ہدایت پانے کے
لیے تقویٰ ضروری اصل ہے ۔ ایسا ہی دوسری جگہ فرمایا لا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ (الواقعة : ٨٠)
دوسرے علوم میں یہ شرط نہیں ۔ ریاضی ، ہندسہ و ہیئت وغیرہ میں اس امر کی شرط نہیں کہ سیکھنے والا ضرور
متقی اور پر ہیز گار ہو۔ بلکہ خواہ کیسا ہی فاسق و فاجر ہی ہو وہ بھی سیکھ سکتا ہے مگر علم دین میں خشک منطقی
اور فلسفی ترقی نہیں کر سکتا اور اس پر وہ حقائق اور معارف نہیں کھل سکتے ۔ جس کا دل خراب ہے اور
لے بدر سے ۔ ”خدا تعالیٰ کی شناخت کے واسطے یہ ایک بڑا طریق ہے کہ نشانات کا مشاہدہ کرایا جاوے۔ جب ایک
سلسلہ نشانات اور کرامات کو مدت دراز گذر جاتی ہے تو لوگ دہر یہ مزاج ہو جاتے ہیں اور بیہودہ باتیں بناتے ہیں ۔“
( بدر جلد ۶ نمبر ۳ مورخہ ۷ ارجنوری ۱۹۰۷ صفحه ۱۲)

تقویٰ سے حصہ نہیں رکھتا اور پھر کہتا ہے کہ علوم دین اور حقائق اس کی زبان پر جاری ہوتے ہیں وہ
جھوٹ بولتا ہے۔ ہرگز ہرگز ایسے دین کے حقائق اور معارف سے حصہ نہیں ملتا بلکہ دین کے لطائف
اور نکات کے لیے متقی ہونا شرط ہے جیسا کہ یہ فارسی شعر ہے۔
عروس حضرت قرآن نقاب آنگه بردارد
که دار الملک معنی را کند خالی از هر غوغا
جب تک یہ بات پیدا نہ ہو اور دار الملک معنے خالی نہ ہو، وہ غوغا کیا ہے؟ یہی فسق و فجور دنیا پسندی
ہے۔ ہاں یہ جدا امر ہے کہ چور کی طرح کچھ کہلائے تو کہہ دے۔ لیکن جو روح القدس سے
بولتے ہیں وہ بحر تقویٰ کے نہیں بولتے یہ خوب یاد رکھو کہ تقوی تمام دینی علوم کی کنجی ہے۔ انسان
تقویٰ کے سوا ان کو نہیں سیکھ سکتا ۔ جیسا کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا الله ذَلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى
لِلْمُتَّقِينَ (البقرة : ۲ ، ۳) یہ کتاب تقویٰ کرنے والوں کو ہدایت کرتی ہے اور وہ کون ہیں؟
الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ (البقرۃ: ۴) جو غیب پر ایمان لاتے ہیں یعنی ابھی وہ خدا نظر نہیں آتا۔
اور پھر نماز کو کھڑی کرتے ہیں یعنی نماز میں ابھی پورا سرور اور ذوق پیدا نہیں ہوتا۔ تا ہم بے لطفی
اور بے ذوقی اور وساوس میں ہی نماز قائم کرتے ہیں اور جو کچھ ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے کچھ
یہ
خرچ کرتے ہیں اور جو کچھ تجھ پر یا تجھ سے پہلے نازل کیا گیا ہے اس پر ایمان لاتے ہیں۔
یہ متقی کے ابتدائی مدارج اور صفات ہیں۔ جیسا کہ میں نے ایک مرتبہ بیان کیا تھا بظاہر
یہاں اعتراض ہوتا ہے کہ جب وہ خدا پر ایمان لاتے ہیں ۔ نماز پڑھتے ہیں۔ خرچ کرتے ہیں اور
ایسا ہی خدا کی کتابوں پر ایمان لاتے ہیں پھر اس کے سوانئی ہدایت کیا ہوگی ؟ یہ تو گویا تحصیل حاصل
ہوئی ۔ يُنفِقُونَ میں دونوں باتیں داخل ہیں ۔ یعنی دوسروں کو روٹی یا کپڑا یا مال دیتا ہے اور یا قومی
لے بدر سے۔ اللہ تعالیٰ نے اس بات کو حرام کیا ہے کہ فسق و فجور اور شرارت کے ساتھ کسی کو دینی علوم بھی حاصل
ہو جائیں۔ ہاں چور کی طرح کوئی دوسروں کی بات لے کر بیان کر دے تو وہ مال مسروقہ ہے لیکن وہ کلام جو روح القدس
کی تائید کے ساتھ ہوتا ہے وہ تقویٰ کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتا ۔ تمام دینی علوم کی کنجی تقوی ہی ہے۔“
( بدر جلد ۶ نمبر ۳ مورخہ ۷ ارجنوری ۱۹۰۷ ء صفحه (۱۲)

خرچ کرتا ہے۔ اس سوال کا جواب یہ ہے کہ یہ عبادتیں اور یہ الفاظ اسی حد تک جو بیان کی گئی
ہیں انسان کے کمال سلوک اور معرفتِ تامہ پر دلالت نہیں کرتے ۔ اگر ہدایت کا انتہائی نقطہ
يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ ہی تک ہو تو پھر معرفت کیا ہوئی ؟ اس لیے جو شخص قرآن مجید کی ہدایت پر کار بند
ہوگا وہ معرفت کے اعلیٰ مقام تک پہنچے گا اور وہ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ سے نکل کر مشاہدہ کی حالت تک
ترقی کرے گا گو یا خدا تعالیٰ کے وجود پر عین الیقین کا مقام ملے گا۔
اسی طرح پر نماز کے متعلق ابتدائی حالت تو یہی ہوگی جو یہاں بیان کی کہ وہ نماز کو کھڑی
کرتے ہیں یعنی نماز گویا گری پڑتی ہے۔ گرنے سے مراد یہ ہے کہ اس میں ذوق اور لذت نہیں بے ذوقی
اور وساوس کا سلسلہ ہے اس لیے اس میں وہ کشش اور جذب نہیں کہ انسان جیسے بھوک پیاس سے
بے قرار ہو کر کھانے اور پانی کے لیے دوڑتا ہے اسی طرح پر نماز کے لیے دیوانہ وار دوڑے، لیکن
جب وہ ہدایت پاتا ہے تو پھر یہ صورت نہیں رہے گی اس میں ایک ذوق پیدا ہو جائے گا۔ وساوس کا
سلسلہ ختم ہو کر اطمینان اور سکینت کا رنگ شروع ہوگا ۔ کہتے ہیں کسی شخص کی کوئی چیز گم ہو گئی تو اس نے
کہا کہ ذرا ٹھہر جاؤ نماز میں یاد آجاوے گی یہ نماز کاملوں کی نہیں ہوا کرتی کیونکہ اس میں تو شیطان انہیں
وسوسہ ڈالتا ہے لیکن جب کامل کا درجہ ملے گا تو ہر وقت نماز ہی میں رہے گا اور ہزاروں روپیہ کی
تجارت اور مفاد بھی اس میں کوئی ہرج اور روک نہیں ڈال سکتا۔ اسی طرح پر باقی جو کیفیتیں ہیں وہ
نرے قال کے رنگ میں نہ ہوں گی ان میں حالی کیفیت پیدا ہو جائے گی اور غیب سے شہود پر پہنچ
جاوے گا یہ مراتب نرے سنانے ہی کو نہیں ہیں کہ بطور قصہ تم کو سنا دیا اور تم بھی تھوڑی دیر کے لیے سن
لے بدر سے۔ پہلا ایمان غیب پر ہے لیکن اگر ایمان صرف غیب تک محدود رہے تو اس میں کیا فائدہ؟ وہ تو ایک سنی
سنائی بات ہے۔ اس کے بعد معرفت اور مشاہدہ کا درجہ حاصل کرنا چاہیے جو کہ اس ایمان کے بعد رفتہ رفتہ خدا تعالیٰ کی
طرف سے بطور انعام کے عطا ہوتا ہے اور انسان کی حالت غیب سے منتقل ہو کر علم شہود کی طرف آجاتی ہے۔ جن
باتوں پر وہ پہلے غیب کے طور پر ایمان لاتا تھا اب ان کا عارف بن جاتا ہے اور اس کو رفتہ رفتہ وہ درجہ عطا ہوتا ہے کہ
وہ اللہ تعالیٰ کو اسی دنیا میں دیکھ لیتا ہے۔ پس غیب پر ایمان لانے والے کو آگے ترقی دی جاتی ہے اور وہ مشاہدہ کے ر
( بدر جلد ۶ نمبر ۳ مورخہ ۱۷ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحه (۱۲)
درجہ تک پہنچ جاتا ہے ۔“

کر خوش ہو گئے۔ نہیں یہ ایک خزانہ ہے اس کو مت چھوڑو۔ اس کو نکال لو ۔ یہ تمہارے اپنے ہی گھر
میں ہے اور تھوڑی سی محنت اور سعی سے اس کو پا سکتے ہو۔
ایک شخص کے پاس کنواں ہو اور وہ اس کے گھر ہی میں ہو۔ لیکن وہ کیسا بد نصیب ہے اگر اسے
اس کا علم نہ ہو ۔ اسی طرح اس مسلمان سے کون زیادہ بد نصیب ہے جس کو خدا تعالیٰ وعدہ دیتا ہے کہ
میں اپنے کلام سے مشرف کروں گا مگر وہ اس کی طرف توجہ نہ کرے۔ یہ خدا تعالیٰ کا بڑا فضل ہے اور
اسلام سے خاص ہے۔ کسی آریہ سے پوچھو کہ تم وعدہ ہی دکھاؤ وہ یہ بھی نہیں دکھا سکتے ۔ ماتم زدہ اور
مردہ وہ مذہب ہے جس کے الہام پر مہر لگ گئی اور ویران اور اجڑا ہوا وہ باغ ہے جس پر خزاں کا قبضہ
ہو چکا لیکن ربیع کا اثر اس پر نہیں ہوسکتا۔
کیسے افسوس اور تعجب کا مقام ہے کہ انسانی فطرت پر تو مہر نہ لگی اس میں تو معرفت حقیقی کی وہی
بھوک پیاس موجود ہے لیکن الہام پر مہر لگا دی گئی جو معرفت الہی کا سر چشمہ تھا افسوس ! بھوک میں غذا
پھینک دی گئی اور پیاس کی حالت میں پانی لے لیا گیا۔
ایسا ہی عیسائی مذہب کا حال ہے۔ باوجود ہزاروں ضعف اور غربت
عیسائیت اور اسلام کے ایک عاجز انسان کو خدا بنانا اور با کے ایک عاجز انسان کو خدا بنانا اور بات ہے یہ تو نری لاف زنی ہے۔
زبان سے کہہ دیا لیکن ہم کہتے ہیں کہ اس کی خدائی مان کر جو فضل تم پر ہوا اور جو معرفت بڑھی ہے
اسے بھی تو پیش کرو۔ یہ کیسا میزبان ہے کہ دعوت کر کے بلایا ہے اور بھوک پیاس بھی لگی ہوئی ہے۔
ہاتھ دھلا دیتے ہیں ۔ مگر نہ روٹی دیتا ہے اور نہ پانی ۔ اس کی وجہ کیا ہے؟ وجہ یہی ہے کہ وہ مردہ مذہب
ہیں ۔ ان میں زندگی کے آثار اور زندگی کی حس و حرکت نہیں ۔ وہ خشک ٹہنیاں ہیں ۔ ان میں اب
پھل پھول نہیں نکل سکتے ۔ یہ صرف اسلام ہی ہے جو زندہ مذہب ہے۔ یہی ہے جس کا ربیع ہمیشہ آتا
ہے جبکہ اس کے درخت سرسبز ہوتے ہیں اور شیریں اور لذیذ پھل دیتے ہیں اس کے سوا اور کوئی
مذہب یہ خوبی نہیں رکھتا۔ اگر اس میں سے یہ خوبی نکال دی جاوے تو یہ بھی مردہ ہو جاتا۔ مگر نہیں وہ
زندہ مذہب ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہر زمانہ میں اس کی زندگی کا ثبوت دیا ہے چنانچہ اس زمانہ میں بھی

اس نے اپنے فضل سے اس سلسلہ کو اسی لیے قائم کیا ہے تا وہ اسلام کے زندہ مذہب ہونے پر گواہ ہو
اور تا خدا کی معرفت بڑھے اور اس پر ایسا یقین پیدا ہو جو گناہ اور گندگی کو بھسم کر جاتا ہے اور نیکی اور
پاکیزگی پھیلاتا ہے۔
یہ
موجودہ زمانہ کی حالت پیر زمانہ ست ابتلا کا زمانہ ہے۔ ہر قسم کے جرائم کا مجموعہ ہے۔
ہر قسم کی ضلالت پورے جوش میں ہے۔ وہ لوگ جو مسلمان
کہلاتے ہیں ہر قسم کے عیب اور معاصی ان میں پائے جاتے ہیں ۔ زانی ، شرابی ، قمار باز ، بد دیانت
اور خائن ہیں۔ قرضہ دیا جاوے تو دیتے نہیں ۔ عہد کرتے ہیں تو توڑتے ہیں ۔ دوسروں کے حقوق کو
پامال کرنے اور ظلم کرنے میں دلیر ہیں ۔ یتیموں کا مال کھا جاتے ہیں۔ غرض وہ کون سا عیب اور جرم
ہے جو نہیں کرتے۔ میں یقیناً کہتا ہوں کہ ان کی وہی حالت ہو رہی ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی بعثت کے وقت قریش کی تھی۔ پھر اس قسم کے فسق و فجور کے ساتھ ایک اور خطرناک ابتلا
دوسرے مذاہب کا ہے۔ وہ ہر قسم کے لالچ دے کر مرتد کر لیتے ہیں جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ کئی لاکھ
مسلمان عیسائی ہو چکے ہیں ۔ اب اندرونی طور پر تو مسلمانوں کی وہ حالت ہے جو میں نے ابھی بیان
کی ہے اور بیرونی حالت وہ ہے جو عیسائی اور آریہ اور دوسرے مذاہب اسلام سے گمراہ کرنے
کے لیے اپنی تدبیروں کو کام میں لا رہے ہیں اور اس طرح پر نہ اندرونی حالت کو دیکھ کر آرام آتا
ہے اور نہ بیرونی حالت کو دیکھ کر کوئی راحت ہو سکتی ہے۔
پھر جبکہ اس حد تک اسلام کی حالت ہوگئی ہے تو کیا خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ کہ إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ
وَ إِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ ( الحجر : ١٠) بالکل غلط ہو گیا ؟ کیا حق نہ تھا کہ اس وقت اس کی حفاظت کی جاتی ؟
میں سچ سچ کہتا ہوں کہ یہ قوم پورا پورا صدمہ خریف کا اٹھا چکی ہے اب ضروری ہے کہ اسے ربیع کا حصہ ملے
اور اسلام کے پاک درخت کے پھل پھول نکلیں ۔ سکھوں کے عہد میں اسلام کو جو صدمہ پہنچا ہے وہ
بہت ہی نا گوار ہے۔ مساجد گرادی گئیں ۔ وحشیانہ حالت ایسی تھی کہ بانگ اور نماز تک سے روکا جاتا
اور شاید ہی کوئی مسلمان ایسا ہو جسے قرآن آتا ہو۔ اپنی حالت بھی انہوں نے سکھوں کی سی بنالی۔

کچھ پہن لیے اور مونچھیں بڑھالیں اور السلام علیکم کی جگہ وا بگو روجی کی فتح رہ گئی ۔ یہ تو وہ حالت تھی جو
سکھوں کے عہد میں ہوئی۔ اب جب امن ہوا تو فسق و فجور میں ترقی کی اور ادھر عیسائیوں نے ہر قسم کے
لالچ دے کر ان کو عیسائی بنانا چاہا اور ان کا وار خالی نہیں گیا۔ ہر گر جا میں ہر شریف قوم کی لڑکیاں اور لڑ کے
پاؤ گے جو مرتد ہو کر ان میں مل گئے ہیں۔ وہ کیسا درد ناک واقعہ ہوتا ہے جب کسی شریف خاندان کی
لڑکی کو پھسلا کر لے جاتے ہیں اور پھر وہ بے پردہ ہو کر پھرتی ہے اور ہر قسم کے معاصی سے حصہ لیتی
ہے۔ ان حالات کو دیکھ کر ایک معمولی عقل کا آدمی بھی کہہ اٹھے گا کہ یہ زمانہ بالطبع تقاضا کرتا ہے کہ
خدا تعالیٰ کی طرف سے مدد آوے۔ ان لوگوں کا تو ہم منہ بند نہیں کر سکتے جو کہیں کہ اسلام اور
مسلمانوں کا کچھ نہیں بگڑا ۔ ایسے لوگوں کے نزدیک تو اگر سب کے سب دہر یہ ہو جائیں ۔ تب بھی
کچھ نہیں بگڑے گا۔ لیکن سچی بات یہی ہے کہ اس وقت اسلام خدا کی مدد کا سخت محتاج ہے۔
خدا تعالیٰ نے مجھے اس صدی کا مجد دکر کے بھیجا ہے اور یہ کیسی خوشی کی بات ہے کہ خدا تعالیٰ نے ایسے وقت
میں اسلام کو بے مدد نہیں چھوڑا۔ اس نے اپنے قانون کے موافق مجھے بھیجا ہے تا میں اسے زندہ
کروں مگر تعجب اور افسوس کا مقام ہے کہ باوجود یکہ زمانہ کی حالت مجدّد کی داعی تھی اور مولویوں
سے پوچھو وہ اقرار کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ ہر صدی پر ایک مجدد آئے گا ۔ لیکن
جب ان سے پوچھا جاوے کہ اب بتاؤ اس صدی کا مجد د کون ہے؟ تو جواب نہیں دیتے ۔ حالانکہ
چوبیس سال صدی میں سے گزر گئے اور جب میں پیش کرتا ہوں کہ خدا نے مجھے اس صدی کا مجد د کر
کے بھیجا ہے تو انکار کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ دجال آیا۔ اور ابھی کہتے ہیں کہ ایک نہیں بلکہ تیس دجال
آنے والے ہیں ۔
افسوس! با وجود اس سرگردانی کے کیا تمہارے حصہ میں دجال ہی آیا ہے۔ کیا کہیں یہ بھی لکھا ہے
لے بدر سے ۔ کیا سبب ہے کہ اس صدی کے سر پر آکر وہ حدیث بھی جھوٹی ہو گئی جو تیرہ سو سال تک ٹھیک ثابت
( بدر جلد ۶ نمبر ۳ مورخہ ۷ ۱ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحه (۱۳)
ہوتی چلی آتی تھی ۔“

کہ پہلے مجدد آئیں گے مگر چودھویں صدی پر جو سب سے زیادہ فتنوں کی صدی ہے دجال آئے گا۔
موجودہ حالت تو کھول کھول کر پکار رہی ہے کہ اصلاح کی ضرورت ہے مگر یہ ابھی اور فساد چاہتے
ہیں ۔ یہ پر یہ پکی بات ہے کہ جب زمین پر معصیت اور پاپ پھیل جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اصلاح کے لیے
کسی کو بھیجتا ہے اور اب وہ حالت ہو چکی تھی اس لیے اب بھی اسی نے یہ سلسلہ قائم کیا ہے۔
حالت زمانہ کے بعد وہ نشانات ہیں جو اس سلسلہ کی سچائی کے لیے ظاہر ہوئے اور ان نشانات
سے وہ نشانات مراد ہیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے قرار دیئے تھے اور قبل از وقت بتا دیئے
تھے منجملہ ان کے ایک کسوف خسوف کا نشان ہے ۔ مولوی جب تک یہ نشان پورا نہیں ہوا تھا رو رو کر
اسی حدیث کو پڑھا کرتے تھے۔ مولوی محمد لکھو کے والے نے اپنی کتاب احوال الآخرت میں اس
نشان کو بڑے زور شور سے بیان کیا ہے کہ مہدی کے زمانہ میں رمضان کے مہینے میں کسوف اور
خسوف ہوگا۔ دار قطنی کھول کر دیکھ لو کہ کیا یہ حدیث اس میں موجود ہے یا نہیں؟ لیکن جب یہ نشان
پوار ہوا اور نہ ایک دفعہ بلکہ دو مرتبہ۔ ایک مرتبہ اس ملک میں ہوا۔ دوسری مرتبہ امریکہ میں ہوا۔ اس
میں حکمت یہ تھی کہ تا دو مرتبہ حجت پوری ہو جاوے اور اس ملک میں اس لیے کہ چونکہ وہ ملک عیسائی
مذہب کی اشاعت کرتے ہیں ان پر بھی اتمام حجت ہو ۔ اب بتاؤ کہ علاوہ اور بے شمار نشانات کے
یہ زبردست نشان ظاہر ہوا ۔ اور اس کو پورا ہوئے بھی دس گیارہ سال گزر گئے ۔ اگر حقیقی مدعی موجود نہ
تھا تو پھر یہ نشان کس لیے ظاہر ہوا؟ نشان پورا ہو چکا مگر تم ابھی تک حقیقی دعویدار کو دجال اور واجب القتل
کہے جاتے ہو۔ میرے ایک دوست نے بیان کیا کہ جب یہ نشان پورا ہوا تو ایک مولوی غلام مرتضی
نام نے خسوف قمر کے وقت اپنی رانوں پر ہاتھ مار مار کر ( جیسے کوئی سیا پا کرتا ہے۔ ایڈیٹر ) کہا کہ
اب دنیا گمراہ ہوگی ۔ خیال تو کرو کیا وہ خدا تعالیٰ سے بڑھ کر دنیا کا خیر خواہ تھا؟ اس نے کیسی غلطی
کھائی! اگر انصاف اور خدا ترسی ہوتی تو میرے معاملہ میں اس کے بعد خاموش ہو جاتے ۔ مگر نہیں
اور بھی دلیر ہوئے ۔ یہ کسوف خسوف کا نشان حدیث ہی میں بیان نہیں ہوا بلکہ قرآن مجید نے بھی
اس کو بیان کیا ہے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی