۲۷ دسمبر ۱۹۰۶ء
ملفوظات, حصہ 3
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
پھر قرآن شریف میں ایک اور نشان بتایا گیا تھا کہ اس زمانہ میں طاعون کثرت سے پھیلے گا۔
احادیث میں بھی یہ پیشگوئی تھی ۔ قرآن مجید میں لکھا تھا اِن مِنْ قَرْيَةٍ إِلَّا نَحْنُ مُهْلِكُوهَا قَبْلَ يَوْمِ
الْقِيمَةِ أَوْ مُعَذِّبُوهَا (بنی اسراءيل: ۵۹) اور دوسری جگہ صاف طور پر بتایا گیا تھا کہ وہ ایک زمینی
کیڑا ہوگا ۔ (دابۃ الارض ) آخری زمانہ میں بہت سے لوگ اس سے مریں گے۔ اب کوئی بتائے کہ
کیا اس نشان کے پورا ہونے میں کوئی شک و شبہ باقی رہ گیا ہے؟
پھر اس آخری زمانے کے نشانات میں بتایا گیا تھا کہ نہریں نکالی جاویں گی اور نئی آبادیاں
ہوں گی ۔ پہاڑ چیرے جاویں گے ۔ کتابوں اور اخباروں کی اشاعت ہوگی ۔ اور یہ بھی لکھا تھاوَ إِذَا
الْعِشَارُ عُطِلَتُ ( التكویر :(۵) یعنی ایک ایسی نئی سواری نکلے گی جس کی وجہ سے اونٹنیاں بے کار
ہو جائیں گی اور ایسا ہی حدیث میں بھی فرمایا گیا تھا لیتركُنَّ الْقِلَاصُ فَلَا يُسْعَى عَلَيْهَا - اب
دیکھ لو کہ ریل کے اجرا سے یہ پیشگوئی کیسی صاف صاف پوری ہوگئی اور عنقریب جب مکہ تک ریل
آئے گی تو اور بھی اس کا نظارہ قابل دید ہوگا ۔ جب وہاں کے اونٹ بے کار ہو جائیں گے۔ مگر میں
افسوس سے ظاہر کرتا ہوں کہ اس جگہ محض میرے ساتھ بخل کی وجہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
ذات پاک پر بھی حملہ کیا اور آپ کی پیشگوئیوں کی تکذیب کی ۔ وہ امر جس سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی حقانیت ثابت ہوتی تھی ۔ میری عداوت کی وجہ سے اسے مٹانا چاہا ہے۔ مجھ سے عداوت ہی سہی
لیکن آپ کی پیشگوئی کو کیوں پامال کر دیا ؟ میں سچ کہتا ہوں کہ طاعون اور ریل کے اجرا وغیرہ کی
سے
پیشگوئیوں کا محض اس وجہ سے انہوں نے انکار کیا کہ ان سے میری سچائی ثابت ہوتی تھی جس
معلوم ہوا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ انہیں کوئی تعلق محبت کا باقی نہیں کیونکہ یہ کبھی نہیں
ہوا کہ دشمن کو آزار پہنچانے کے لیے محبوب کے نشانات کو پامال کر دیا جاوے مگر انہوں نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ان معجزات اور نشانات کو جو اس زمانہ میں ظاہر ہوئے پامال کرنے کی
کوشش کی ہے۔ جو نشانات اور معجزات آپؐ کے وقت میں ظاہر ہوئے وہ اس زمانہ کے لوگوں تک
محدود تھے اور اس زمانہ کے لیے وہ شنیدہ کے بود مانند دیدہ“ کے مصداق تھے۔ لیکن چونکہ آپ کا
و
دامن نبوت بہت وسیع ہے اور اس زمانہ کے لیے بھی اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے یہ معجزات رکھے
تھے اور وہ ظاہر ہوئے لیکن میری مخالفت اور عداوت کی وجہ سے انہوں نے بخل سے مٹانا چاہا ہے۔
ایک طرف تو آپ کی محبت اور آپ کی اتباع کا دعوی ہے۔ دوسری طرف جب نشان ظاہر ہوتا ہے تو
انکار کر دیتے ہیں۔
یہ تو وہ نشانات تھے جو اس زمانہ کے لیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ سے وحی پا کر
بیان کئے تھے مگر ان کے سوانشانات کا ایک اور بھی نیا سلسلہ ہے۔ یہ وہ نشانات ہیں جو خدا تعالیٰ نے
رو
میرے ہاتھ پر ظاہر کئے جن کی قبل از وقت خبر دی گئی تھی ۔ ان کی تعداد بہت بڑی ہے۔
منجملہ ان کے ایک زلزلہ کی پیشگوئی ہے جو اگرچہ قرآن شریف میں بھی اس کی خبر دی گئی تھی
لیکن خدا تعالیٰ نے مجھے بھی اس کا علم دیا جیسا کہ براہین احمدیہ اور دوسری کتابوں میں میں نے درج
کر دیا۔ اور پھر جن دنوں میں گورداسپور میں تھا ” زلزلہ کا دھکا الہام ہوا تھا جو انہیں ایام میں اخبارات میں
شائع کر دیا گیا اور پھر عَفَتِ الرِّيَارُ مَحَلُّهَا وَ مُقَامُهَا بھی الہام ہوا تھا اور یہ پیشگوئی ۴ را پریل
گذشتہ کو پوری ہو گئی اور پھر اسی کے ضمن میں اور زلزلوں کی پیشگوئیاں تھیں جو آتے رہے۔ منجملہ ان
کے ایک بھاری زلزلہ کی پیشگوئی تھی۔ پھر بہار آئی خدا کی بات پھر پوری ہوئی۔“ چنانچہ وہ بھاری
زلزلہ بھی آگیا ۔ مگر افسوس تو یہ ہے کہ محض میری عداوت کی وجہ سے قرآن شریف کی پیشگوئی کا بھی
انکار کر دیا۔ یہ ان کی ایمانی حالت ہے جو کچھ میرے تصدیق دعوئی میں ظاہر ہو خواہ وہ قرآن مجید میں
بھی موجود ہو یہ اس سے ضرورا انکار کر دیتے ہیں ۔ مگر خدا تعالیٰ کی قدرت ہے کہ نشان پر نشان ظاہر ہو
رہے ہیں۔ یہ لوگ کہاں تک خدا تعالیٰ کی قدرتوں کا مقابلہ کریں گے اور میرے ساتھ کشتی لڑیں گے۔
جو لوگ حقیقۃ الوحی کو جب وہ شائع ہوگی پڑھیں گے تو انہیں معلوم ہو جائے گا کہ کس قدر نشانات کا
سلسلہ ہے میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر بیان کرتا ہوں کہ ایک لاکھ سے بھی زیادہ نشان ظاہر ہو چکے
ہیں ۔ اب غور کرو کہ اگر کوئی شخص خدا کی طرف سے نہ ہو تو کیا اس کی اس قدر نصرت اور تائید ہوا کرتی
ہے؟ پھر جبکہ اسے یہ بھی کہا جائے کہ وہ خدا کا دشمن اور خدا اس کا دشمن ہے۔
جس قدر مقدمات مجھ پر کئے گئے یا کرائے گئے ان میں میرے ہی مخالفوں کو نا کامی اور
نامرادی ہوئی اور خدا تعالیٰ نے مجھے ہی بامراد کیا۔ آتما رام کے سامنے یہ نا کام ہوئے۔ جہلم میں
انہیں نامرادی ہوئی اور اس سے پہلے وہ شرمندہ ہوئے ۔
ماسوا اس کے ایک اور بات میں پیش کرتا ہوں جو بہت ہی صاف اور بدیہی بات ہے۔
براہین احمدیہ کے زمانہ میں جس کو بتیس سال کے قریب گذرے۔ کیونکہ کتاب تالیف پہلے ہوتی ہے
اور پھر طبع ہوتی ہے اس کو شائع ہوئے بھی چھبیس سال گزرے ۔ اور وہ تالیف اس سے بہت پہلے
ہوئی ۔ اس میں اس قدر پیشگوئیاں ہیں کہ میں اس وقت ان سب کو بیان نہیں کر سکتا۔ نمونہ کے طور پر
میں ایک کو بیان کرتا ہوں ۔
اس کتاب براہین احمدیہ میں اللہ تعالیٰ ایک زبردست نشان جو ہر روز پورا ہوتا ہے مجھے ایک دعا کھاتا ہے یعنی بطور الہام
فرماتا ہے رَبِّ لَا تَذَرُنِي فَرْدًا وَ اَنْتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ یعنی مجھے اکیلا مت چھوڑ اور ایک جماعت
بنادے۔ پھر دوسری جگہ وعدہ دیتا ہے يَأْتِيكَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ ہر طرف سے تیرے لیے وہ زر
اور سامان جو مہمانوں کے لیے ضروری ہیں اللہ تعالیٰ خود مہیا کرے گا اور وہ ہر ایک راہ سے تیرے
پاس آئیں گے۔ اور پھر فرمایا يَأْتُونَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ - لَا تُصَعِرُ لِخَلْقِ اللَّهِ وَلَا تَسْتَمْ مِّنَ
النَّاسِ ہر ایک طرف اور ہر ایک راہ سے تیرے پاس مہمان آئیں گے اور اس قدر کثرت سے آئیں
گے کہ قریب ہے تو ان سے تھک جاوے یا بدخلقی کرے۔ اس لیے پہلے سے بتا دیا کہ نہ تو ان سے
تھکے اور نہ ان سے بد خلقی کرے۔
یہ پیشگوئیاں اس براہین احمدیہ میں موجود ہیں۔ جن کو شائع ہوئے چھبیس سال کا عرصہ گذرتا
ہے اور جس کی تالیف پر بتیس سال گزرتے ہیں ۔ یہ وہ کتاب ہے جو مخالفوں کے پاس بھی موجود ہے
اور گورنمنٹ میں بھی بھیجی گئی اور مکہ مدینہ اور بخارا میں بھی اس کے نسخے پہنچے۔ اب تو اس میں یہ
الہامات درج نہیں کر دیئے گئے ۔
اب غور کرو کہ جس زمانہ میں یہ پیشگوئی شائع ہوئی یا لوگوں کو بتائی گئی اس وقت کوئی شخص یہاں
آتا تھا ؟ میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ کوئی مجھے جانتا بھی نہ تھا۔ اور کبھی سال بھر میں بھی ایک
خط یا مہمان نہ آتا تھا۔ میں بالکل ایک گمنامی کی حالت میں پڑا ہوا تھا۔ یہ ہندو جو یہاں رہتے ہیں
اور اب گالیاں دیتے ہیں اور ہر قسم کی مخالفت کرتے اور خباثت دکھاتے ہیں۔ ان کو قسم دو اور یا وہ
بغیر قسم ہی بتائیں کہ کیا ان لوگوں میں سے کوئی ہمارے پاس تھا ؟ یہ سب سے پہلے گواہ ہیں اور انہوں
نے خدا تعالیٰ کے ان نشانات کو دیکھا ہے اور اب وہ چھپاتے ہیں اس طرح پر گویا سب سے پہلے
جہنم کے لیے تیار ہیں ۔
آریہ سماج والے ملا وامل اور شرمپت رائے یہاں موجود ہیں۔ یہ میرے ساتھ عموماً آیا جایا
کرتے تھے۔ میرے ساتھ براہین احمد یہ چھپوایا کرتے اور اس کے پروف بھی انہوں نے دیکھے
ہیں اور جب ہم امرتسر جاتے تھے تو کسی کو معلوم بھی نہیں ہوتا تھا کہ کہاں گئے اور وہاں جا کر کوئی نہیں
جانتا تھا کہ کہاں رہے۔ اب اگر وہ ایمان رکھتے ہیں اور دھرم رکھتے ہیں تو وہ جواب دیں ۔
میں سچ کہتا ہوں کہ انہوں نے خدا تعالیٰ کے بہت سے نشانات دیکھے ہیں اور وہ گواہ ہیں لیکن
قوم اور برادری کے ڈر سے خاموش ہیں ۔ وہ کیوں اس شہادت کو ظاہر نہیں کرتے؟ یہ سچائی کا خون
کرنا ہے وہ عنقریب جان لیں گے کہ ان کا انجام کیا ہے؟ وہ قسم کھا کر بتائیں کہ کیا یہ رجوع لوگوں کا
تھا ؟ کیا اسی طرح فتوحات آتی تھیں؟ اسی طرح پر خطوط آتے تھے؟ تم نے یہ عبارتیں پڑھی تھیں ۔
اگر یہ سچ ہے اور تمہارے سامنے قبل از وقت ایسی حالت میں کہ کوئی مجھے جانتا بھی نہ تھا، خدا تعالیٰ
سے وحی پا کر میں نے خبر دی تھی اور وہ پوری ہوئی تو پھر بتاؤ کہ کیا یہ انسان کا اپنا کام ہے کہ اس
طرح پر قبل از وقت خبر دے اور ایک زمانہ دراز کے بعد وہ پوری ہو جاوے؟ ایک آدمی جو گمنامی کی
حالت میں ہے اس کو اللہ تعالیٰ خبر دیتا ہے کہ تیرے لیے ایک زمانہ آتا ہے کہ تو عالم میں مشہور
ہو جائے گا ۔ فَحَانَ أَنْ تُعَانَ وَ تُعْرَفَ بَيْنَ النَّاسِ ایک زمانہ آئے گا کہ تیری مدد کی جائے گی
اور تو لوگوں میں شناخت کیا جائے گا۔ کیا یہ انسانی کام اور منصوبہ ہو سکتا ہے؟ ہرگز نہیں۔ یہ اللہ تعالیٰ
ہی کا کام ہے کہ پہلے ایک واقعہ کی خبر دیتا ہے کیونکہ علم غیب اسی کو ہے اور یہ اسی کا خام خاصہ ہے اور وہ
اپنے مرسلین پر ایسے ظاہر کرتا ہے ۔ جب یہ بات ہے تو پھر سوچو مر کر خدا تعالیٰ کے سامنے جانا ہے۔
اس کا کیا جواب ہے؟ کہ باوجود یکہ تم نے اپنی آنکھوں سے ان نشانات کو دیکھا اور تم ان کے
گواہ ٹھہرے اور سنے سنائے گواہ نہیں بلکہ رؤیت کے گواہ اور وہ بھی ایسے کہ دنیا بھر میں جواب نہ
دے سکیں۔ یا د رکھو خدا کی حجت تم پر قائم ہے۔ میں حلفاً کہتا ہوں سب سے زیادہ حجت تم پر قائم
ہے۔ اگر چہ ساری دنیا پر حجت ہے مگر تم پر سب سے زیادہ ہے۔ میرا وجود اس وقت نہ ہونے کے
برابر تھا۔ میں ایک محض وجو د تھا۔ پھر جب کہ خدا تعالیٰ نے وعدہ کیا تھا اور جس کا تمہیں علم دے دیا گیا
تھا۔ اسی طرح پورا ہونا آسان بات نہیں ہے۔ دیکھو! یہ کیسا بزرگ نشان ہے، ایسا نشان ہے جو
ہر روز تازہ بتازہ پورا ہو رہا ہے۔
یہ یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ کسی قوم پر عذاب نازل نہیں کرتا ۔ وہ رحیم کریم خدا ہے لیکن جب انسان شوخی
کرتا ہے تو اسے ڈرنا چاہیے۔ کیا وہ نہیں جانتے کہ ابھی قادیان میں طاعون نہیں ہوا تھا تو میں نے
شائع کر دیا تھا اني أحافظ كُلَّ مَنْ فِي الدَّارِ ۔ پھر کیا وجہ ہے کہ ہندوؤں کے تو گھر خالی ہو جاویں
اور میرے گھر کا چوہا بھی نہ مرے۔ میں پھر کھول کر کہتا ہوں کہ یہ اور اس قسم کے بہت سے نشانات
یہاں کے ہندوؤں نے دیکھے ہیں جو اگرچہ سب دنیا پر حجت ہیں لیکن ان پر سب سے زیادہ حجت
ہے۔ وہ مجھے اور میری جماعت کو طرح طرح کی اذیتیں دیتے اور دینے کے ارادوں میں رہتے ہیں
مگر وہ یا درکھیں کہ خدا ہے اور ضرور ہے اور وہ بے باک اور شوخ کو سزا دیئے بغیر نہیں چھوڑتا۔
جماعت کے کے لیے نصیحت آخر کار میں اپنی جماعت کو صیحت کرتا ہوں کہ تم دشمن کے مقابلہ
پر صبر اختیار کرو۔ تم گالیاں سن کر چپ رہو۔ گالی سے کیا نقصان
ہوتا ہے۔ گالی دینے والے کے اخلاق کا پتا لگتا ہے ۔ میں تو یہ کہتا ہوں کہ اگر تم کو کوئی زدوکوب بھی
کرے تب صبر سے کام لو۔ یہ یاد رکھو اگر خدا کی طرف سے ان لوگوں کے دل سخت نہ ہوتے تو وہ
کیوں ایسا کرتے؟ یہ خدا کا فضل ہے کہ ہماری جماعت امن نجو ہے۔ اگر وہ ہنگامہ پرداز ہوتی تو
بات بات پر لڑائی ہوتی اور پھر اگر ایسے لڑنے والے ہوتے اور ان میں صبر برداشت نہ ہوتی تو پھر
ان میں اور ان کے غیروں میں کیا امتیاز ہوتا ؟
ہمارا مذہب یہی ہے کہ ہم بدی کرنے والے سے نیکی کرتے ہیں۔ یہی گھر جو سامنے موجود ہے
اس کے متعلق میرے لڑکے مرزا سلطان احمد نے مقدمہ کیا تھا ۔ باوجود یکہ میرے لڑکے نے مقدمہ
کیا تھا اور یہ سخت ایذا دینے والے دشمن تھے مگر میں نے کہا کہ میں اظہار نہیں دوں گا۔ کیا اس وقت
میں نے سلطان احمد کی رعایت کی تھی یا ان کی؟ اور ان کی دشمنیوں کا خیال رکھا یا ان کے ساتھ نیکی
کی؟ یہ ایک ہی بات نہیں ۔ جب جب ان کو میری مدد کی ضرورت ہوئی میں نے ان کو مدد دی ہے اور
دیتا رہتا ہوں ۔ جب ان کو مصیبت آئی یا کوئی بیمار ہوا تو میں نے کبھی سلوک اور دوا دینے سے دریغ
نہیں کیا۔ ایسی حالت میں کہ ہم ان سے سلوک کرتے ہیں اور ان کی سختیوں پر صبر کرتے ہیں تم ان کی
بدسلوکیوں کو خدا پر چھوڑ دو۔ وہ خوب جانتا ہے اور اچھا بدلہ دینے والا ہے۔ میں تمہیں بار بار کہتا ہوں
کہ ان سے نرمی کرو اور خدا سے دعا کرو۔ مگر یہ بھی یا درکھو کہ دعا ئیں منظور نہ ہوں گی جب تک تم متقی
نہ ہو اور تقویٰ اختیار کرو۔ تقویٰ کی دو قسم ہیں۔ ایک علم کے متعلق دوسرا عمل کے متعلق ۔ علم کے متعلق تو
میں نے بیان کر دیا کہ علوم دین نہیں آتے اور حقائق معارف نہیں کھلتے جب تک متقی نہ ہوا اور عمل کے
متعلق یہ ہے کہ نماز ، روزہ اور دوسری عبادات اس وقت تک ناقص رہتی ہیں جس جب تک متقی نہ ہو۔
اس بات کو بھی خوب یا درکھو کہ خدا تعالیٰ کے دو حکم ہیں اول یہ کہ اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو۔
نہ اس کی ذات میں نہ صفات میں نہ عبادت میں ۔ اور دوسرے نوع انسان سے ہمدردی کرو۔ اور
احسان سے یہ مراد نہیں کہ اپنے بھائیوں اور رشتہ داروں ہی سے کرو بلکہ کوئی ہو ۔ آدم زاد ہو اور خدا
کی مخلوق میں کوئی بھی ہو۔ مت خیال کرو کہ وہ ہندو ہے یا عیسائی۔ میں تمہیں سچ کہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ
نے تمہارا انصاف اپنے ہاتھ میں لیا ہے وہ نہیں چاہتا کہ تم خود کرو ۔ جس قدر نرمی تم اختیار کرو گے
اور جس قدر فروتنی اور تواضع کرو گے اللہ تعالیٰ اسی قدر تم سے خوش ہوگا ۔ اپنے دشمنوں کو تم خدا کے
حوالہ کرو۔ قیامت نزدیک ہے۔ تمہیں ان تکلیفوں سے جو دشمن تمہیں دیتے ہیں گھبرانا نہیں چاہیے۔
میں دیکھتا ہوں کہ ابھی تم کو ان سے بہت دکھ اٹھانا پڑے گا۔ کیونکہ جولوگ دائرہ تہذیب سے باہر
ہو جاتے ہیں ان کی زبان ایسی چلتی ہے جیسے کوئی پل ٹوٹ جاوے تو ایک سیلاب پھوٹ نکلتا ہے۔
پس دیندار کو چاہیے کہ اپنی زبان کو سنبھال کر رکھے ۔
یہ قاعدہ کی بات ہے کہ جب انسان کسی کا مقابلہ کرتا ہے تو اسے کچھ نہ کچھ کہنا ہی پڑتا ہے جیسے
مقدمات میں ہوتا ہے۔ اس لیے آرام اسی میں ہے کہ تم ایسے لوگوں کا مقابلہ ہی نہ کرو۔ سد باب کا
طریق رکھو اور کسی سے جھگڑا مت کرو، زبان بند رکھو، گالیاں دینے والے کے پاس سے چپکے سے
گزر جاؤ گویا سنا ہی نہیں اور ان لوگوں کی راہ اختیار کرو جن کے لیے قرآن شریف نے فرمایا ہے
وَإِذَا مَرُّوا بِاللَّغْوِ مَرُّوا كِرَامًا ( الفرقان: (۷۳) اگر یہ باتیں اختیار کر لو گے تو یقیناً یقیناً اللہ تعالیٰ کے
سچے مخلص بن جاؤ گے۔ اللہ تعالیٰ کو کسی رپورٹ کی حاجت نہیں ۔ وہ خود دیکھتا ہے اور سنتا ہے اگر تم
تین ہو تو چوتھا خدا ہوتا ہے۔ اس لیے خدا کو اپنا نمونہ دکھاؤ۔
اگر تمہارے نفسانی جوش اور بد زبانیاں ایسی ہی ہیں جیسے تمہارے دشمنوں کی ہیں پھر تم ہی
بتاؤ کہ تم میں اور تمہارے غیروں میں کیا فرق اور امتیاز ہوا؟ تمہیں تو چاہیے کہ ایسا نمونہ دکھاؤ کہ
جو مخالف خود شرمندہ ہو جاوے۔ بڑا ہی عقلمند اور حکیم وہ ہے جو نیکی سے دشمن کو شرمندہ کرتا ہے۔
ہمیں اللہ تعالیٰ نے یہی فرمایا ہے کہ نرمی اور رفق سے معاملہ کرو۔ اپنی ساری مصیبتیں اور
بلائیں خدا تعالیٰ پر چھوڑ دو۔ یقیناً سمجھو اگر کوئی شخص ایسا ہے کہ ہر شخص کی شرارت پر صبر کرتا ہے اور
خدا پر اسے چھوڑتا ہے تو خدا اسے ضائع نہیں کرے گا ۔ اگر چہ دنیا میں ایسے آدمی موجود ہیں جو ہنسی
کریں گے اور ان باتوں کو سن کر ٹھٹھا کریں گے مگر تم اس کی پروانہ کرو۔ خدا تعالیٰ خود اس کے لیے
موجود ہے۔ وہ خدا پرانا نہیں ہو گیا جیسے انسان بڑھا ہو کر پیر فرتوت ہو جاتا ہے۔ مگر خدا تعالیٰ وہی
ہے جو موسیٰ علیہ السلام اور عیسیٰ علیہ السلام کے وقت تھا اور وہی خدا ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے وقت تھا۔ اس کی وہی طاقتیں اب بھی ہیں جو پہلے تھیں ۔ لیکن جو کچھ میں کہتا ہوں تم اس پر عمل نہ
کرو تو میری جماعت میں نہ رہے۔
اللہ تعالیٰ اپنے مصالح کو خوب جانتا ہے۔ لوگ مجھے کہتے ہیں کہ فلاں شخص نے ہمیں مارا اور مسجد
سے نکال دیا۔ میں یہی جواب دیتا ہوں کہ اگر تم جواب دو تو میری جماعت میں سے نہیں ۔ تم کیا چیز
ہو۔ صحابہ کی حال ما حالت کہ ان کے کس قدر خون گرائے گئے ۔ پس تمہارے لیے اُسوہ حسنہ صحابہ رضی اللہ عنہم
کا ہے۔ دیکھو! وہ کیسے دنیا سے باہر ہو گئے تھے۔ انسان میں جس قدر جوش ہوتے ہیں وہ دنیا کے لیے
ہی ہوتے ہیں ۔ کسی ہنگامہ کی خبر، دنیا کا مال ، عزت یا اولا د خدا سے آتی ہے۔ اس کے سوا جھوٹی
عربتوں کا کیا ہے۔ نبیوں سے بڑھ کر عزت کسی کی نہیں ۔
مگر دیکھو! انہیں کیسے کیسے دکھ دیئے گئے ۔ نماز میں ان پر گندے گوبر ڈالے گئے۔ قتل کے
ارادے کئے گئے اور آخر مکہ سے نکالا گیا لیکن خدا تعالیٰ کے حضور آپ کی وہ عزت اور عظمت
ہے کہ خدا نے فرما یا قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ ( آل عمران : ۳۲)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کو خدا تعالیٰ کی محبت کا ذریعہ قرار دیا گیا ہے۔ بغیر اس کے یہ
مقام مل ہی نہیں سکتا ۔
اب بتاؤ کہ کیا یہ اطاعت کا کام ہے کہ دشمن کا ایسا دشمن بنے کہ جب تک اسے پیس نہ لے اور
اسے تکلیف اور دکھ نہ پہنچا لے صبر ہی نہ کرے۔ یہ میں جانتا ہوں کہ انسانی فطرت میں یہ بات ہے
کہ گالی سے مشتعل ہو جاتا ہے مگر اس سے ترقی کرنی چاہیے۔ جو دکھ دیتے ہیں انہیں سمجھو کہ وہ کچھ چیز
نہیں ہے اگر تم پر خدا راضی ہے۔ لیکن اگر خدا تعالیٰ ناراض ہے تو خواہ ساری دنیا تم سے خوش ہو وہ
بے فائدہ ہے ۔
لے بدر سے۔ دراصل کوئی شخص عزت کو پا نہیں سکتا جب تک کہ آسمان سے اس کو عزت نہ ملے ۔ سچی اور پاک عزت
خدا سے ہی ملتی ہے ۔“
( بدر جلد ۶ نمبر ۳ مورخہ ۱۷ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحه ۱۵ )
کے بدر سے۔ ” تم کو جو دکھ اور گالیاں دی جاتی ہیں وہ کچھ چیز نہیں۔ اس کی ہرگز پروا نہ کرو۔ اور انسان پروا نہ کرو۔ اور انسانوں کے راضی
رکھنے کے پیچھے نہ پڑو۔ بلکہ اپنے خدا کو راضی کرو ۔ لا اله الا اللہ کا یہی مضمون ہے اگر تم لوگوں کو راضی رکھنے کے
واسطے ان کے ساتھ مداہنت سے پیش آؤ گے تو اس میں تم کو ہرگز کامیابی نہیں ہوگی ۔“
( بدر جلد ۶ نمبر ۳ مورخه ۱۷ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحه ۱۵)
یہ بھی یاد رکھو کہ اگر تم مداہنہ سے دوسری قوموں کو ملو تو کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ خدا ہی ہے جو
کامیاب کرتا ہے اگر وہ راضی ہے تو ساری دنیا ناراض ہو تو پروا نہ کرو۔ ہر ایک جو اس وقت سنتا ہے
یا درکھے کہ تمہارا ہتھیار دعا ہے اس لیے چاہیے کہ دعا میں لگے رہو۔
یہ یاد رکھو کہ معصیت اور فسق کو نہ واعظ دور کر سکتے ہیں اور نہ کوئی اور حیلہ ۔اس کے لیے ایک ہی
راہ اور وہ دعا ہے۔ خدا تعالیٰ نے یہی ہمیں فرمایا ہے ۔ اس زمانہ میں نیکی کی طرف خیال آنا اور بدی کو
چھوڑ نا چھوٹی سی بات نہیں ہے۔ یہ انقلاب چاہتی ہے اور یہ انقلاب خدا کے ہاتھ میں ہے اور یہ
دعاؤں سے ہوگا ۔
ہماری جماعت کو چاہیے کہ راتوں کو رو رو کر دعائیں کریں ۔ اس کا وعدہ ہے ادْعُونِي أَسْتَجِبْ
لكم (المؤمن : ۶۱ ) عام لوگ یہی سمجھتے ہیں کہ دعا سے مراد دنیا کی دعا ہے۔ وہ دنیا کے کیڑے ہیں ۔
اس لیے اس سے پرے نہیں جاسکتے ۔ اصل دعا دین ہی کی دعا ہے۔ لے لیکن یہ مت سمجھو کہ ہم گنہگار
ہیں یہ دعا کیا ہوگی اور ہماری تبدیلی کیسے ہو سکے گی ۔ ہے یہ غلطی ہے۔ بعض وقت انسان خطاؤں کے
ساتھ ہی ان پر غالب آ سکتا ہے۔ اس لیے کہ اصل فطرت میں پاکیزگی ہے۔ دیکھو! پانی خواہ کیسا ہی
گرم ہو لیکن جب وہ آگ پر ڈالا جاتا ہے تو وہ بہر حال آگ کو بجھا دیتا ہے اس لیے کہ فطرتاً برودت
اس میں ہے ۔ ٹھیک اسی طرح پر انسان کی فطرت میں پاکیزگی ہے۔ ہر ایک میں یہ مادہ موجود
ہے وہ پاکیزگی کہیں نہیں گئی۔ اسی طرح تمہاری طبیعتوں میں خواہ کیسے ہی جذبات ہوں رو کر دعا
کرو گے تو اللہ تعالیٰ دور کر دے گا۔
( اس کے بعد آپ نے نہایت درد سے ایک لمبی دعا کی ۔ ایڈیٹر ) سے
لے بدر سے اصل دعا دین کے واسطے ہے اور اصل دین دعا میں ہے۔“
( بدر جلد ۶ نمبر ۳ مورخه ۱۷ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحه (۱۵)
کے بدر سے ۔ اس سے مت گھبراؤ کہ ہم گناہ سے ملوث ہیں گناہ اس میل کی طرح ہے جو کپڑے پر ہوتی ہے اور دور
کی جاسکتی ہے۔“
( بدر جلد ۶ نمبر ۳ مورخه ۱۷ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحہ ۱۶،۱۵ )
سے الحکم جلد ۱۱ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحه ۲ تا ۱۰، ۱۵