۵ اپریل ۱۹۰۲ء

ملفوظات (جلد 3)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہو جاتے ہیں اور کوئی باقی نہیں رہتا۔ اللہ تعالیٰ کی یہ سنت ہے کہ وہ انبیاء علیہم السلام کو ایسے موقعوں پر
ہمیشہ بچا لیتا ہے جبکہ بلائیں عذاب الہی کی صورت میں نازل ہوں ۔ پس اس وقت خدا کا غضب بڑھا
ہوا ہے اور حقیقت میں یہ خدا کے غضب کے ایام ہیں اس لیے کہ خدا کے حدود اور احکام کی بے حرمتی کی
جاتی ہے اور اس کی باتوں پر ہنسی اور ٹھٹھا کیا جاتا ہے۔ پس اس سے بچنے کے لیے یہی علاج ہے کہ دعا
کے سلسلہ کو نہ توڑو اور توبہ واستغفار سے کام لو۔ وہی دعا مفید ہوتی ہے جبکہ دل خدا کے آگے پگھل
جاوے اور خدا کے سوا کوئی مفر نظر نہ آوے جو خدا کی طرف بھاگتا ہے اور اضطرار کے ساتھ امن کا
جو یاں ہوتا ہے وہ آخر بچ جاتا ہے۔'
۵ اپریل ۱۹۰۲ء
۵ را پریل ۱۹۰۲ء کی شام کو چند آدمی بیعت کے لئے آئے ہوئے تھے۔ آپ نے بعد بیعت بظاہر
ان کو خطاب کر کے کل جماعت کو یوں ہدایت فرمائی ۔ (ایڈیٹر )
استغفار کرتے رہوا اور موت کو یاد رکھو موت سے بڑھ کر اور کوئی بیدار کرنے والی چیز نہیں ہے۔
جب انسان سچے دل سے خدا کی طرف رجوع کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اپنا فضل کرتا ہے۔
جس وقت انسان اللہ تعالیٰ کے حضور سچے دل سے تو بہ کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ پہلے گناہ بخش دیتا ہے
پھر بندے کا نیا حساب چلتا ہے۔ اگر انسان کا کوئی ذرا سا بھی گناہ کرے تو وہ ساری عمر اس کا کینہ اور
دشمنی رکھتا ہے اور گوز بانی معاف کر دینے کا اقرار بھی کرے لیکن پھر بھی جب اسے موقع ملتا ہے تو اپنے
اس کینہ اور عداوت کا اس سے اظہار کرتا ہے۔ یہ خدا تعالیٰ ہی ہے کہ جب بندہ سچے دل سے اس کی
طرف آتا ہے تو وہ اس کے گناہوں کو معاف کر دیتا اور رجوع بہ رحمت فرماتا ہے۔ اپنا فضل اس پر
نازل کرتا ہے اور اس گناہ کی سزا کو معاف کر دیتا ہے، اس لیے تم بھی اب ایسے ہو کر جاؤ کہ تم وہ ہو جاؤ
جو پہلے نہ تھے۔ نماز سنوار کر پڑھو۔ خدا جو یہاں ہے وہاں بھی ہے۔ پس ایسا نہ ہو کہ جب تک تم یہاں
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۲ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۲ء صفحه ۳ تا ۶

ہو تمہارے دلوں میں رقت اور خدا کا خوف ہو اور جب پھر اپنے گھروں میں جاؤ تو بے خوف اور نڈ رہو
جاؤ نہیں بلکہ خدا کا خوف ہر وقت تمہیں رہنا چاہیے ۔ ہر ایک کام کرنے سے پہلے سوچ لو اور دیکھ لو کہ ۔
اس سے خدا تعالیٰ راضی ہوگا یا ناراض ۔
۔
نماز بڑی ضروری چیز ہے اور مومن کا معراج ہے۔ خدا تعالیٰ نماز کس طرح پڑھنی چاہیے سے دعامانگنے کا بہترین ذریعہ نماز ہے۔ نماز س لیے نہیں
کہ ٹکریں ماری جاویں یا مرغ کی طرح کچھ ٹھونگیں مار لیں ۔ بہت لوگ ایسی ہی نمازیں پڑھتے ہیں
اور بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ کسی کے کہنے سننے سے نماز پڑھنے لگتے ہیں یہ کچھ نہیں ۔
نماز خدا تعالیٰ کی حضوری ہے اور خدا تعالیٰ کی تعریف کرنے اور اس سے اپنے گناہوں کے
معاف کرانے کی مرکب صورت کا نام نماز ہے۔ اس کی نماز ہر گز نہیں ہوتی جو اس غرض اور مقصد کو
مد نظر رکھ کر نماز نہیں پڑھتا ۔ پس نماز بہت ہی اچھی طرح پڑھو۔ کھڑے ہو تو ایسے طریق سے کہ
تمہاری صورت صاف بتادے کہ تم خدا تعالیٰ کی اطاعت اور فرمانبرداری میں دست بستہ کھڑے ہو اور
جھکو تو ایسے جس سے صاف معلوم ہو کہ تمہارا دل جھکتا ہے اور سجدہ کرو تو اس آدمی کی طرح جس کا دل
ڈرتا ہے اور نمازوں میں اپنے دین اور دنیا کے لیے دعا کرو۔
دنیا میں آئی ہے اور اُس نے لاکھوں انسانوں کو
طاعون ایک غضب الہی ہے زیر زمین کر دیا ہے، جس سے لاکھوں بچے یتیم اور عورتیں
بیوہ ہوگئی ہیں بلکہ کئی گھر بالکل تباہ ہو گئے اور خاندانوں کے خاندان بے نام و نشان ہو گئے ہیں۔ یہ
خدا تعالیٰ کا ایک غضب ہے جو انسانوں کی غفلت اور حد سے بڑھی ہوئی شرارت اور انکار کی وجہ سے
آیا ہے۔
خدا تعالیٰ کا قانون یہی ہے کہ جب انسان غافل ہو جاتا ہے اور طرح طرح کی بدکاریوں اور
فسق و فجور میں مبتلا ہو جاتا ہے تو اس وقت خدا کا غضب جوش میں آتا ہے۔ اس وقت بھی دنیا کی ایسی
ہی حالت ہوگئی تھی۔ کچھ تو خود گمراہ ہی تھے اور غفلت اور سستی ان میں آ گئی تھی۔ سچے مذہب کے سچے

عقائد کو چھوڑ بیٹھے تھے اور تمام اعمالِ صالحہ کی جگہ صرف چند رسومات نے لے لی تھی ۔ اس پر پادریوں
نے اور بھی مٹی پلید کی ۔ اُنہوں نے مختلف ذریعوں سے اس بیہودہ مذہب کو جس میں ایک عاجز انسان کو
جو مر گیا ہے خدا بنایا گیا۔ لوگوں کے سامنے عجیب عجیب رنگ دے کر پیش کیا اور اس کے خون کو گناہوں
کا کفارہ قرار دے کر بیباک زندگی بسر کرنے کی ترغیب دی۔ حیلہ جو طبیعتوں کو ایک بہانہ مل گیا اور
بہت سے مرتد ہو گئے اور اکثروں نے دین کی عظمت کو دل سے دور کر دیا۔ پادریوں کے اس فتنہ کے
ساتھ ہی یہ نقص پیدا ہوا کہ انگریزی تعلیم اور انگریزی وضع نے بھی ایک قسم کی نصرانیت پھیلا دی جبکہ
سروں میں آزادی ہی آزادی کا خیال بھر گیا۔
ادھر یورپ کے فلسفہ اور طبیعیات نے اپنی جدید تحقیقاتیں جو پیش کیں تو علماء نے اپنی کمی معرفت
اور علوم حقہ سے بیخبری کے باعث اور بھی نقصان اسلام کو پہنچایا۔ ان میں سے بعض نے تو قرآن کریم ے اور
کی تعلیمات کی اس فلسفہ سے دب کر ایسی تاویلیں شروع کر دیں جو خدا تعالیٰ کے پاک کلام کے منشا
کے صریح خلاف تھیں اور بعض نے سرے سے ان علوم جدیدہ کے پڑھنے والوں کے اعتراضوں پر ان
کو کفر کے فتوے دینے شروع کر دیئے جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ انگریزی تعلیم نے جو آزادی پھیلا دی تھی
اس نے مسلمانوں کے گھروں میں پیدا ہوئے ہوئے بچوں کو بالکل بیباک کر دیا اور پھر ایک اور آفت
یہ آئی کہ مسلمانوں میں سستی اور غفلت تو پیدا ہو ہی چکی تھی سچے عقائد کو چھوڑ کر قسم قسم کی بدعتیں اور
سلسلے خدا تعالیٰ کے سچے دین اور سلسلے کے خلاف پیدا کیے گئے اور مشر کا نہ تعلیمات اور وظائف
قائم کر لیے۔
ان ساری آفتوں کے ہوتے ہوئے جب خدا تعالیٰ نے اپنے قدیم قانون کے موافق محض اپنے
فضل سے ایک بندہ بھیج دیا جو ان ساری مصیبتوں کا چارہ گر اور مداوا تھا۔ ان لوگوں نے ناحق اسے
تکلیف دی اور اس کی مخالفت کے لیے اٹھے ۔ جب ان کی مخالفت اور شرارت حد سے بڑھ گئی اور
خدا تعالیٰ کے حضور ان کی شوخیاں اور گستاخیاں اور بے جا ضد اور عداوت سے ملا ہوا انکار قابل سز ا ٹھہر
گیا تو اس نے اپنے وعدہ کے موافق اس بندہ کی تائید کے لیے طاعون بھیجا۔ ہمیشہ دعا کرتے رہو کہ

اللہ تعالیٰ اس مرض سے محفوظ رکھے اور اپنی پناہ میں لے۔ طاعون کوئی معمولی مرض نہیں ہے اور نہ اس
کے دورہ کا کوئی خاص نظام ہے بلکہ بعض اوقات یہ سالہائے دراز تک اپنا سلسلہ جاری رکھتی ہے اور
اس وقت تو طاعون خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک خاص کام کے لیے مامور کی گئی ہے۔ وہ لوگ غلطی اور
گناہ کرتے ہیں جو طاعون کو بُرا کہتے ہیں۔ یہ خدا کا فرشتہ ہے جو اس کے بندے کی سچائی پر ایک گواہی
قائم کرنے کے لیے آیا ہے۔
پس ہمیشہ دعا کرتے رہو کہ خدا اس طاعون کی شدت اور اس کے متعلق پیشگوئیاں سے محفوظ رکھے ۔ بظاہر طاعون
سے
ہر ایک گاؤں کا دورہ کرے گی یہ نہ سمجھو کہ کوئی باقی رہ جاوے گا۔ وہی بچ سکتا ہے جو تو بہ اور استغفار میں
مصروف ہے۔ اس لیے اس وقت ضروری ہے کہ اپنی جان اور اپنی بیوی بچوں پر رحم کرو۔ یہ خدا تعالیٰ
کے غضب کے دن ہیں ۔ بہت دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ انسان کی بدکاریاں اور شوخیاں اس حد تک پہنچی
ہوئی ہوتی ہیں کہ جب وہ خدا کے غضب سے ہلاک ہوتا ہے تو اس لعنت اور غضب کا اثر اُس کی اولاد
تک بھی پہنچتا ہے۔ اسی لیے قرآن شریف میں فرمایا گیا ہے وَلَا يَخَافُ عُقْبُهَا (الشَّمس : ١٦) ۔
عقبها سے اولاد اور پسماندگان مراد ہیں۔ جہاں جہاں طاعون پھیلا ہے۔ لوگ کتوں کی طرح
مرتے ہیں۔ بعض مردہ چوہوں کی طرح بد بودار ہو جاتے ہیں ۔ کوئی اُن کو اُٹھا بھی نہیں سکتا اور ان ہیں۔
کے جنازوں کو گھسیٹ گھسیٹ کر قبروں میں ڈالتے ہیں۔ بہت سے خطوط طاعون زدہ علاقوں اور
گاؤں سے آئے ہیں ۔ جن میں لکھا ہوا تھا کہ کوئی جنازہ نہیں پڑھتا۔ مُرداروں کی طرح مردوں کو
گڑھے کھود کر ڈال دیا جاتا ہے مگر تعجب اور افسوس کی بات ہے کہ لوگوں نے اس بات کی طرف توجہ
نہیں کی کہ خدا تعالیٰ کا یہ غضب کیوں آیا؟
میں یقیناً کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے جو لوگ آتے ہیں جب اُن کی باتوں کو لوگ نہیں
مانتے اور شرارت اور شوخی سے اُن کا انکار کر کے ایذا رسانی کی حد تک پہنچ جاتے ہیں تو پھر خدا تعالیٰ کا
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۰ مورخه ۳۱ رمئی ۱۹۰۲ء صفحه ۶،۵

غضب کسی نہ کسی رنگ میں جوش میں آتا ہے چنانچہ پہلے نبیوں کے وقت میں کسی قوم کو کسی عذاب سے
ہلاک کیا، کسی کو کسی سے مگر اس وقت جو مسیح موعود کا زمانہ ہے خدا تعالیٰ نے اس شرارت اور شوخی سے
ملے ہوئے انکار کی سزا کے لیے طاعون کو مقر ر کیا ہے۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسیح موعود
کے ہے زمانہ کا نشان طا
شان طاعون قرار دیا اور انجیل میں بھی اسی کی صداقت موجود ہے۔ براہین احمد یہ میں بھی
ا
آج سے پچیس برس پیشتر خدا تعالیٰ نے طاعون کے پھیلنے کی خبر دی تھی۔ چونکہ انکار حد سے زیادہ بڑھ
گیا اور انکار کے ساتھ شرارت اور ایذا رسانی بھی ہے اور قسم قسم کے طعن کیے جاتے ہیں، اس لیے
خدا تعالیٰ نے طاعون ہی کو سزا کے لیے بھیجا۔ اور یہ بات کہ مامور من اللہ کی تکذیب اور ایذا رسانی پر
عذاب کیوں آتا ہے ایسی صاف ہے کہ تم اس کی مثال ایسی سمجھ سکتے ہو جیسے سرکار کسی چپڑاسی کو معاملہ
وصول کرنے کے لیے بھیجے حالانکہ وہ چپڑاسی پانچ چھ روپیہ ماہوار کا ملازم ہوتا ہے۔ لیکن اگر کوئی اس کو
معاملہ نہ دے یا شرارت کر کے اس کو دکھ دے تو گورنمنٹ سارے گاؤں کو سزا دینے کے لیے تیار ہو
جاتی ہے خواہ اس میں کیسے ہی معزز اور دولتمند زمیندار بھی ہوں ۔ اسی طرح پر خدا تعالیٰ کے ماموروں
کی بے عزتی کی جاوے تو خدا تعالیٰ کی غیرت جوش میں آتی ہے اور اس کا غضب بھڑک اُٹھتا ہے۔
اس وقت وہ شریروں کو سزا دینے کے لیے اپنے بندے کی حمایت میں نشان ظاہر کرتا ہے۔
پھر میں یہ کہتا ہوں کہ خدا کی طرف سے جو آتے ہیں وہ کوئی مسیح موعود کی بعثت کی غرض بری بات تو کہتے ہی نہیں۔ وہ تو یہی کہتے ہیں کہ خدا ہی
کی عبادت کرو اور مخلوق سے نیکی کرو۔ نمازیں پڑھو اور جو غلطیاں مذہب میں پڑ گئی ہوئی ہیں ، انہیں
نکالتے ہیں چنانچہ اس وقت جو میں آیا ہوں تو میں بھی ان غلطیوں کی اصلاح کے لیے بھیجا گیا ہوں
جو فیج اعوج کے زمانہ میں پیدا ہوگئی ہیں ۔ سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی عظمت اور جلال
کو خاک میں ملا دیا گیا ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی اور اہم اور اعلیٰ تعلیم تو حید کو مشکوک کیا
گیا ہے۔ ایک طرف تو عیسائی کہتے ہیں کہ یسوع زندہ ہے اور تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم زندہ نہیں
ہیں اور وہ اس سے حضرت عیسیٰ کو خدا اور خدا کا بیٹا قرار دیتے ہیں ۔ کیونکہ وہ دو ہزار برس سے زندہ

چلے آتے ہیں نہ زمانہ کا کوئی اثر اُن پر ہوا۔ دوسری طرف مسلمانوں نے یہ تسلیم کر لیا کہ بیشک مسیح زندہ
آسمان پر چلا گیا ہے اور دو ہزار برس سے اب تک اسی طرح موجود ہے۔ کوئی تغیر و تبدل اس کی حالت
اور صورت میں نہیں ہوا ۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مر گئے ۔ میں سچ کہتا ہوں کہ میرا دل کانپ جاتا
ہے، جب میں ایک مسلمان مولوی کے منہ سے یہ لفظ سنتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مر گئے ۔
زندہ نبی کو مرده رسول قرار دیا گیا۔ اس سے بڑھ کر بے حرمتی اور بے عزتی اسلام کی کیا ہو گی ؟ مگر
یہ غلطی خود مسلمانوں کی ہے جنہوں نے قرآن شریف کے صریح خلاف ایک نئی بات پیدا کر لی ۔
قرآن شریف میں مسیح کی موت کا بڑی وضاحت سے ذکر کیا گیا ہے لیکن اصل میں اس غلطی کا ازالہ
میرے ہی لیے رکھا تھا کیونکہ میرا نام خدا نے حکم رکھا ہے ۔ اب جو اس فیصلہ کے لیے آوے وہی اس
غلطی کو نکالے ۔ دنیا نے اس کو قبول نہ کیا پر خدا اُس کو قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس
کی سچائی ظاہر کر دے گا۔ اس قسم کی باتوں نے دنیا کو بڑا نقصان پہنچایا ہے۔
مگر اب وقت آگیا ہے کہ یہ سب جھوٹ ظاہر ہو جاوے۔ خدا تعالیٰ نے جس کو حکم کر کے بھیجا
اس سے یہ باتیں مخفی نہیں رہ سکتی ہیں۔ بھلا دائی سے پیٹ چھپ سکتا ہے۔ قرآن نے صاف فیصلہ کر دیا ہے
کہ آخری خلیفہ مسیح موعود ہوگا اور وہ آگیا ہے۔ اب بھی اگر کوئی اس پر لکیر کا فقیر رہے گا جو شیح اعوج کے زمانہ
نہ قراردیا گا کی ہے تو وہ نہ صرف خود نقصان اٹھائے گا بلکہ اسلام کو نقصان پہنچانے والا قرار دیا جاوے گا اور حقیقت
میں اس غلط اور ناپاک عقیدہ نے لاکھوں آدمیوں کو مرتد کر دیا ہے۔ اس اصول نے اسلام کی سخت ہتک
کی ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تو ہین ۔ جب یہ مان لیا کہ مردوں کو زندہ کرنے والا ، آسمان پر
جانے والا ، آخری انصاف کرنے والا یسوع مسیح ہی ہے تو پھر ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تو
معاذ اللہ کچھ بھی نہ ہوئے حالانکہ ان کو رَحْمَةٌ لِلْعَالَمِین کہا گیا اور وہ کافۃ الناس کے لیے رسول
ہو کر آئے ۔ خاتم النبیین وہی ہوئے ۔ ان لوگوں کا جنہوں نے مسلمان کہلا کر ایسے بیہودہ عقیدہ رکھے
ہیں یہ بھی مذہب ہے کہ اس وقت جو پرندے موجود ہیں اُن میں کچھ مسیح کے ہیں اور کچھ خدا تعالیٰ کے۔
نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَالِكَ ۔ میں نے ایک بار ایک موحد سے سوال کیا کہ اگر اس وقت دو جانور پیش کیے جاویں

اور پوچھا جاوے کہ خدا کا کونسا ہے اور مسیح کا کونسا ہے۔ تو اُس نے جواب دیا کہ مل جل ہی گئے ہیں ۔ اے
پھر وہ دین جو خدا تعالیٰ کی توحید کا سرچشمہ تھا اور جس کی حمایت اور آبیاری کے لیے زمین صحابہ
کے پاک خون سے سرخ ہو گئی تھی اسی کے ماننے کا دعوی کرنے والوں نے ایک عورت کے بچہ کو
عیسائیوں کا تتبع کر کے خدا بنادیا اور خدا کی صفات کو اس میں قائم کر دیا۔ جب یہاں تک نوبت پہنچ گئی
تو خدا تعالیٰ نے اپنی غیرت اور جلال کے لیے یہ سلسلہ قائم کیا اور اُس نے اس نبی ناصری کے نمونہ پر
( جس کو نادان مسلمانوں نے خدائی صفات سے متصف کرنا چاہا ہے ) مجھے بھیجا ہے ، مگر ان لوگوں نے
جو ضد اور تعصب سے خالی نہ تھے بلکہ اُن کے دل ان تاریک بخارات سے سیاہ ہو چکے تھے میری
مخالفت کی اور اس مخالفت کو شرارت اور ایذارسانی کی حد تک پہنچایا۔ اس پر خدا تعالیٰ نے جو اپنے
بندوں کے لیے غیرت رکھتا ہے طاعون کو بھیجا۔ اور یہ اس وقت ہوا ہے جب ہر قسم کی حجت پوری ہو
چکی۔ عقلی دلائل اُن کے سامنے پیش کیے گئے ۔ نصوص قرآنیہ حدیثیہ سے اُن پر حجت پوری کی اور آخر
خدا تعالیٰ کے تائیدی نشانات بھی کثرت کے ساتھ ظاہر ہوئے۔ ہر قسم کے نشان اُن کو ملے مگر انہوں
نے اُن کو حقارت کی نگاہ سے دیکھا اور اُن پر ٹھٹھا کیا۔ اس لیے آخری علاج طاعون رکھا گیا۔ یہ وہ
نشان ہے جس کا ذکر اللہ تعالیٰ نے آج سے پچیس برس پہلے براہین میں بھی کیا ہے اور خدا تعالیٰ نے
پہلی کتابوں میں بھی مسیح موعود کے زمانہ کا یہ ایک نشان رکھا ہے۔ اس سے وہی بچیں گے جو تو حید اختیار
کریں گے اور عاجز انسان کو خدا نہ بنائیں گے اور خدائی صفات سے اس کو متصف نہ ٹھہرائیں گے
اور خدا تعالیٰ کے بھیجے ہوئے رسول کی قدر کریں گے۔
سب سے پہلی بات جو یا د رکھنی چاہیے وہ وفات مسیح کا ہی مسئلہ مسئلہ وفات مسیح کی اہمیت ہے۔ یہ لوگ بعض وقت دھوکا دیتے ہیں کہ فات مسیح کی بحث
کی ضرورت ہی کچھ نہیں حالانکہ اصل جڑ یہی ہے۔ اسی مسئلہ سے عیسائیوں کی ساری کارروائی باطل
ہوتی ہے اور حضرت مسیح کی خدائی کی ٹانگ ٹوٹتی ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت دنیا میں
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۱ مورخه ۱۰ رجون ۱۹۰۲ صفحه ۸

قائم ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ قرآن شریف نے وفات مسیح کے مسئلہ پر برخلاف اور نبیوں کی وفات
کے بہت ہی بڑا زور دیا ہے۔ اور تین سے بھی زیادہ آیتوں میں اس مضمون کو بیان کیا ہے چنانچہ
يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ اور فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی وغیرہ آیتوں میں بڑی صراحت کے ساتھ یہ ذکر موجود ہے۔
یہ بیوقوف کہتے ہیں کہ وفات نہیں ہوئی بلکہ خدا نے آسمان پر اٹھا لیا۔ یہ غلطیاں ہیں جو کتاب اللہ کے
خلاف دین کی ہتک کے لیے لوگوں نے از خود پیدا کر لی ہیں ۔ خدا تعالیٰ نہیں چاہتا ہے کہ اس کی
صفات عاجز انسان کو دی جاویں۔ پھر کس شیخی پر یہ اسلام کا دعوی کرتے ہیں۔ کیا اسلام اسی کا نام ہے
کہ یہ اقرار کیا جاوے کہ کچھ مخلوق خدا کی ہے اور کچھ سیچ کی۔ میں سچ کہتا ہوں کہ ایسے عقائد بنا کر ان
لوگوں نے اسلام کی ہتک کی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کی ہے اور خدا تعالیٰ کی مخالفت
کی ہے۔ افسوس ! کیا اسلام یہی برکت لے کر دنیا میں آیا تھا ؟ اسی کا نام اتمام نعمت تھا ؟ آیا تھا ؟ اس کانام اتمام نعمت
اسلام وہ مصفّا اور خالص توحید لے کر آیا تھا ، جس کا
خالص توحید اسلام نے سکھائی نمونہ او نام ونشان بھی دوسرے ملتوں اور مذہبوں میں
پایا نہیں جاتا۔ یہاں تک کہ میرا ایمان ہے کہ اگر چہ پہلی کتابوں میں بھی خدا کی توحید بیان کی گئی ہے
اور گل انبیاء علیہم السلام کی بعثت کی غرض اور منشا بھی توحید ہی کی اشاعت تھی۔ لیکن جس اسلوب اور طرز پر
خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم توحید لے کر آئے اور جس نہج پر قرآن نے توحید کے مراتب کو کھول کھول
کر بیان کیا ہے کسی اور کتاب میں اس کا ہرگز پتہ نہیں ہے۔ پھر جب ایسے صاف چشمہ کو انہوں نے
مکدر کرنا چاہا ہے تو بتاؤ اسلام کی تو ہین میں کیا باقی رہا۔ اس پر ان کی بد قسمتی یہ ہے کہ جب اُن کو وہ ہا۔ اس پر ان کی بد سمتی یہ ہے کہ جب اُن
اصل اسلام جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم لے کر آئے تھے پیش کیا جاتا ہے اور قرآن شریف کے ساتھ
ثابت کر کے دکھایا جاتا ہے کہ تم غلطی پر ہو تو کہہ دیتے ہیں کہ ہمارے باپ دادا اسی طرح مانتے
آئے ہیں ۔ مگر میں کہتا ہوں کہ کیا اتنی بات کہہ کر یہ اپنے آپ کو بری کر سکتے ہیں؟ نہیں ! بلکہ
قرآن شریف کے موافق اور خدا تعالیٰ کی سنت قدیم کے مطابق اس قول سے بھی ایک حجت اُن پر
پوری ہوتی ہے۔ جب کبھی کوئی خدا کا مامور اور مرسل آیا ہے تو مخالفوں نے اس کی تعلیم کوشن کر یہی کہا

ہ مَا سَمِعْنَا بِهَذَا فِي أَبَابِنَا الْأَوَّلِينَ (المؤمنون : ۲۵)
تعجب کی بات ہے کہ تجدید کا قانون یہ روز مرہ دیکھتے ہیں۔ ایک ہفتہ مجددین کی ضرورت کے بعد کپڑے بھی میلے ہو جاتے ہیں اور اُن کے دھلانے کی
ضرورت پڑتی ہے لیکن کیا پوری صدی گزر جانے کے بعد بھی مجدد کی ضرورت نہیں ہوتی ؟ ہوتی ہے
اور ضرور ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے یہ سلسلہ قائم کیا کہ ہر صدی کے سر پر ایک مجدد
اصلاح خلق کے لیے آتا ہے کیونکہ صدی کے اس درمیانی حصہ میں بہت سی غلطیاں اور بدعتیں دین
میں شامل کر لی جاتی ہیں اور خدا تعالیٰ کبھی پسند نہیں فرماتا کہ اس کے پاک دین میں خرابی رہ
جاوے اس لیے وہ ان کی اصلاح کی خاطر مجدد بھیج دیتا ہے چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد
خلفائے راشدین پھر تابعین پھر تبع تابعین کے زمانے کیسے مبارک زمانے تھے۔ ان تین زمانوں کو
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی خیر القرون فرمایا ہے۔ بعد اس کے نیکی اور خیر میں کمی آتی رہی اور
غلطیاں پیدا ہونے لگیں ۔ یہاں تک کہ بہت ہی خطرناک غلطیاں پیدا ہوگئیں ۔ یہ وہ زمانہ ہے جس
کا نام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فیج اعوج رکھا ہے اور جس میں جھوٹ کثرت سے پھیل گیا اور
جس کی بابت آپ نے فرمایا لَيْسُوا مِنِّي وَلَسْتُ مِنْهُمْ -
اب اس زمانہ کے بعد خدا نے چاہا ہے کہ ان غلطیوں کو ظہور مہدی و مسیح موعود کی غرض دور کرنے اور اسلام کا حقیقی چرہ پھر دنیا کو کھائے اور
شرک اور مردہ انسان کی پرستش کو دور کرے اور پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا بروزی طور پر ظہور
ہوا اور آپ کی عظمت کو مسیح کے مقابلہ میں ظاہر کرنے کے لیے خدا کی غیرت نے چاہا کہ احمد کے غلام
کو مسیح سے افضل قرار دیا۔
اسی بات کے لیے سورج چاند کو رمضان میں مقررہ تاریخوں پر پیشگوئی کے موافق گرہن لگا۔ یہ
مولوی جب تک یہ واقع نہ ہوا تھا مہدی کی علامتوں میں بڑے زور وشور سے منبروں پر چڑھ چڑھ کر
اس کو بیان کرتے تھے۔ لیکن اب جبکہ خدا تعالیٰ نے اپنے وقت پر اس نشان کو ظاہر کر دیا تو میری مخالفت

کے لیے یہ خدا تعالیٰ کے اس جلیل الشان نشان کی بے حرمتی کرتے ہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
پاک پیشگوئی کی توہین کرتے ہوئے حدیثوں کو جھوٹا قرار دیتے ہیں !!! افسوس۔
اسی طرح پر یہود کے بڑے بڑے مولوی فقیہ اور فریسی کرتے تھے۔ جب حضرت مسیح آئے
اُنہوں نے بھی انکار کیا۔ یا د رکھو حق میں ایک خوشبو ہوتی ہے او وہ خود بخود پھیل جاتی ہے اور خدا اس کی
حمایت کرتا ہے۔ جب خدا تعالیٰ نے مجھے مامور کیا تھا اس وقت میں اکیلا تھا اور کوئی مجھے جانتا بھی نہ تھا
مگر اب پچاس ہزار سے بھی زیادہ انسان اس سلسلہ میں شامل ہیں اور اطراف عالم میں اس دعوی کا
شور مچ گیا ہے۔ خدا تعالیٰ اگر ساتھ نہ ہوتا اور اُس کی طرف سے یہ سلسلہ نہ ہوتا تو اس کی تائید کیوں کر
ہو سکتی تھی اور یہ سلسلہ قائم کیوں کر رہ سکتا تھا ؟
اور پھر یہ نہیں کہ اس طریق میں سب کو خوش کیا گیا تھا ؟ نہیں بلکہ سب سے
مخالفت کی وجہ مخالفت اور سب کو ناراض کیا گیا۔ عیسائی الگ ناراض اور سب ، ناراض اور سب سے بڑھ کر
ناراض ہیں جبکہ اُن کو سنایا گیا کہ صلیبی اعتقاد کو پاش پاش کرنے آیا ہوں اور اُن کو دعوت کی گئی کہ
تمہارا یسوع مسیح جس کو تم نے خدا بنایا ہے اور جس کی صلیبی موت پر جو تمہارے نزد یک لعنتی موت
ہے تمہاری نجات منحصر ہے وہ ایک عاجز انسان تھا اور وہ کشمیر میں مرا پڑا ہے۔ عیسائی اگر ناراض تھے
تو اور کسی قوم کے ساتھ بھی صلح نہ رہی۔ آریوں کے ساتھ الگ مخالفت جبکہ اُن کے نیوگ ، تناسخ اور
دوسرے معتقدات کی ایسی تردید کی گئی کہ جس کا جواب اُن سے کبھی نہ ہو سکے گا۔ اور آخر خدا تعالیٰ
نے اپنے ایک بین نشان کے ساتھ اُن پر حجت پوری کی ۔ اور اگر باہر والے ناراض تھے تو مسلمان
ہی خوش ہوتے ، مگر تم دیکھ لو کہ ان لوگوں کی جب غلطیاں نکالی گئیں اُن کے مشائخ ، پیرزادوں
مولویوں اور دوسرے لوگوں کی بدعتوں اور مشرکانہ رسومات کو ظاہر کیا گیا اور اُن کے خانہ ساز عقائد کو
کھولا گیا تو یہ سب سے بڑھ کر دشمن ثابت ہوئے ۔ اب ان سب لوگوں کی مخالفت کے ہوتے ہوئے
اس سلسلہ کا ترقی کرنا اور دن بدن بڑھنا بتاؤ خدا کی تائید کے بغیر ہو سکتا ہے؟ کیا انسانی منصوبوں
سے یہ
ا
یہ عظیم الشان سلسلہ چل سکتا ہے؟

انسان کی عادت میں داخل ہے کہ جب اس کی عادت اور عقیدہ کے خلاف کہا جاوے تو وہ مخالف
ہو جاتا ہے اور ناراض ہو جاتا ہے۔ ایک ہندو کو جب گنگا کے خلاف ذراسی بات بھی کہی جاوے تو وہ
دشمن بن جاتا ہے۔ پھر گل مذاہب کے خلاف کہا گیا وہ کیوں ناراض نہ ہوتے اور اس پر اگر خدا کی
طرف سے یہ کام نہ ہوتا تو تباہ ہو جاتا۔ اس قدر مخالفت کے ہوتے ہوئے اس کا سرسبز ہونا ہی اس کے قدر من
خدا کی طرف سے ہونے کی دلیل ہے۔
پھر عام پیروں اور مشائخ کی طرح نہیں کہ نذرو نیاز سے ہی کام ہے خواہ وہ چوری کی ہی ہو اور
کچھ بھی خدا تعالیٰ کی سچی شریعت کے متعلق نہیں بتاتے بلکہ بتاتے ہوئے ڈرتے ہیں۔ وہ اس قدر
جرات نہیں کر سکتے کہ ایک چور مرید کو چوری کرنے سے منع کر سکیں یا شود خوار یا بد کار کو اس کے عیبوں
سے آگاہ کر سکیں۔ دنیا کے گدی نشینوں اور مہنتوں کا اس طرح پر گزارہ نہیں ہو سکتا۔
یہ خدا ہی کے سلسلہ میں برکت ہے کہ وہ دشمنوں کے یہ سلسلہ خدا کی طرف سے ہے درمیان پرورش پا تا اور بڑھتا ہے۔ لے
اُنہوں نے بڑے بڑے منصوبے کئے ۔ خون تک کے مقدمے بنوائے مگر اللہ تعالیٰ کی طرف
سے جو باتیں ہوتی ہیں، وہ ضائع نہیں ہو سکتیں ۔ میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ یہ سلسلہ خدا کی طرف
سے ہے۔ اگر انسانی ہاتھوں اور انسانی منصوبوں کا نتیجہ ہوتا تو انسانی تدابیر اور انسانی مقابلے
اب تک اُس کو نیست و نابود کر چکے ہوتے۔ انسانی منصوبوں کے سامنے اس کا بڑھنا اور ترقی کرنا ہی
اس کے خدا کی طرف سے ہونے کا ثبوت ہے۔ پس جس قدر تم اپنی قوت یقین کو بڑھاؤ گے اسی قدر
دل روشن ہوگا ۔
قرآن شریف کو پڑھو اور خدا سے کبھی نا اُمید نہ ہو۔ مومن خدا سے کبھی مایوس
دعا کے آداب نہیں ہوتا۔ یہ کافروں کی عادت میں داخل ہے کہ وہ خدا تعالیٰ سے۔ اسے مایوس ہو
جاتے ہیں ۔ ہمارا خدا علی کُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ خدا ہے ۔ قرآن شریف کا ترجمہ بھی پڑھو اور نمازوں کو
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۲ مورخه ۱۷ رجون ۱۹۰۲ صفحه ۴، ۵

سنوار سنوار کر پڑھو اور اس کا مطلب بھی سمجھ لو۔ اپنی زبان میں بھی دعائیں کر لو۔ قرآن شریف کو
ایک معمولی کتاب سمجھ کر نہ پڑھو بلکہ اُس کو خدا تعالیٰ کا کلام سمجھ کر پڑھو ۔ نماز کو اسی طرح پڑھو جس
طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پڑھتے تھے۔ البتہ اپنی حاجتوں اور مطالب کو مسنون اذکار کے بعد
اپنی زبان میں بیشک ادا کرو اور خدا تعالیٰ سے مانگو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اس سے نماز ہرگز
ضائع نہیں ہوتی ۔ آجکل لوگوں نے نماز کو خراب کر رکھا ہے۔ نمازیں کیا پڑھتے ہیں ٹکریں مارتے
ہیں۔ نماز تو بہت جلد جلد مرغ کی طرح ٹھونگیں مار کر پڑھ لیتے ہیں اور پیچھے دعا کے لیے بیٹھے رہتے
ہیں۔ نماز کا اصل مغز اور روح تو دعا ہی ہے۔ نماز سے نکل کر دعا کرنے سے وہ اصل مطلب کہاں
حاصل ہو سکتا ہے۔ ایک شخص بادشاہ کے دربار میں جاوے اور اس کو اپنا حال عرض کرنے کا موقع بھی
ہو لیکن وہ اس وقت تو کچھ نہ کہے لیکن جب دربار سے باہر جاوے تو اپنی درخواست پیش کرے۔
اسے کیا فائدہ؟ ایسا ہی حال ان لوگوں کا ہے جو نماز میں خشوع خضوع کے ساتھ دعا ئیں نہیں مانگتے ۔
تم کو جو دعائیں کرنی ہوں نماز میں کر لیا کرو اور پورے آداب الدعا کو ملحوظ رکھو۔
اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف کے شروع ہی میں دعا سکھائی ہے اور اس کے ساتھ ہی دعا کے
آداب بھی بتا دیئے ہیں ۔ سورۃ فاتحہ کا نماز میں پڑھنا لازمی ہے اور یہ دعا ہی ہے جس سے صاف معلوم
ہوتا ہے کہ اصل دعا نماز ہی میں ہوتی ہے چنانچہ اس دعا کو اللہ تعالیٰ نے یوں سکھایا ہے الْحَمْدُ لِلَّهِ
رَبِّ الْعَلَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ۔۔۔۔ إلى آخِرِهِ -
یعنی دعا سے پہلے یہ ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا کی جاوے جس سے اللہ تعالیٰ کے لیے
روح میں ایک جوش اور محبت پیدا ہو، اس لیے فرمایا الْحَمْدُ لِلہ سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں۔
رب العلمین سب کو پیدا کرنے والا اور پالنے والا - الرحمن جو بلا عمل اور بن مانگے دینے والا ہے۔
الرَّحِیمِ پھر عمل پر بھی بدلہ دیتا ہے۔ اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی دیتا ہے۔ ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ
ہر بدلہ اُسی کے ہاتھ میں ہے۔ نیکی بدی سب کچھ اللہ تعالیٰ ہی کے ہاتھ میں ہے۔ پورا اور کامل موحد
تب ہی ہوتا ہے جب اللہ تعالیٰ کو مالک یوم الدین تسلیم کرتا ہے۔ دیکھو حکام کے سامنے جا کر ان کو

آج 10 میں سے 10 باقی