۵ اپریل ۱۹۰۲ء

ملفوظات (جلد 3), حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

سب کچھ تسلیم کر لینا یہ گناہ ہے اور اس سے شرک لازم آتا ہے۔ اس لحاظ سے کہ اللہ تعالیٰ نے اُن کو حاکم
بنایا ہے۔ اُن کی اطاعت ضروری ہے مگر اُن کو خدا ہرگز نہ بناؤ۔ انسان کا حق انسان کو اور خدا تعالیٰ کا
حق خدا تعالیٰ کو دو۔ پھر یہ کہو إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور ہم تجھ
سے ہی مدد مانگتے ہیں۔ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ ۔۔۔۔ الخ ہم کو سیدھی راہ دکھا یعنی ان لوگوں کی راہ جن
پر تو نے انعام کیے اور وہ نبیوں، صدیقوں ، شہیدوں اور صالحین کا گروہ ہے۔ اس دعا میں ان تمام
گروہوں کے فضل اور انعام کو مانگا گیا ہے۔ ان لوگوں کی راہ سے بچا جن پر تیرا غضب ہوا اور جو گمراہ
ہوئے۔ غرض یہ مختصر طور پر سورۃ فاتحہ کا ترجمہ ہے۔ اسی طرح پر سمجھ سمجھ کر ساری نماز کا ترجمہ پڑھ لو اور
پھر اسی مطلب کو سمجھ کر نماز پڑھو۔ طرح طرح کے حرف رٹ لینے سے کچھ فائدہ نہیں ۔ یہ یقیناً سمجھو کہ
آدمی میں سچی توحید آہی نہیں سکتی جب تک وہ نماز کو طوطے کی طرح پڑھتا ہے۔ روح پر وہ اثر نہیں پڑھتا پا
پڑتا اور ٹھوکر نہیں لگتی جو اس کو کمال کے درجہ تک پہنچاتی ہے۔ عقیدہ بھی یہی رکھو کہ خدا تعالیٰ کا کوئی ثانی
اور نہ نہیں ہے اور اپنے عمل سے بھی یہی ثابت کر کے دکھاؤ۔
خدا تعالیٰ کی دو زبر دست گواہیاں ہر بات سلسلہ احمدیہ کے برحق ہونے کا ثبوت میں ہیں جو خدا تعالی کی طرف سے ہوتی ہیں۔
اول گواہی اس کی کتاب کی ہے جو قرآن شریف ہے۔ قرآن شریف میں جو کچھ لکھا ہے وہ سب صحیح
اور سچ ہے اور ہم ایمان لاتے اور یقین کرتے ہیں کہ یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے پس اس کو مانو اور
دوسری گواہی اس کے کام کی ہے۔ زمین و آسمان اپنی شہادتوں سے اس کی سچائی کو ثابت کرتے
ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے اس سلسلہ کو جو قائم کیا ہے اور مجھے جو پیدا کیا ہے تو اس میں بھی ان دونوں
گواہیوں کو ساتھ رکھا ہے۔
اول ۔ حضرت عیسی علیہ السلام کے فوت ہونے کا بڑی صفائی کے ساتھ قرآن شریف میں ذکر
کیا اور تین آیتوں میں کھول کھول کر اُس کی موت بیان کی۔
دوم ۔ قرآن شریف نے یہ بھی تعلیم دی کہ حقیقی مردے کبھی واپس نہیں آسکتے ۔

سوم ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مثیل موسی ٹھہرا کر یہ تعلیم دی کہ جس طرح سلسلہ موسوی میں
رسول آتے رہے محمدی سلسلہ میں بھی اس کا نمونہ اور نظیر ہوگی ۔ گویا اس سلسلہ کا خاتم الخلفاء موسوی سلسلہ
کے خاتم الخلفاء کے نام پر مسیح کے نام سے آئے گا۔
چنانچہ ان وعدوں کے موافق جب خدا نے مجھے مسیح موعود بنا کر بھیجا تو میری تائید میں زمین اور آسمان
نے بھی اپنی شہادت کو ادا کر دیا۔
یعنی زمین کی حالت بجائے خود ایسی ہو گئی کہ وہ پکار پکار کر کہہ رہی تھی کہ خدا کا مامور اور مصلح اس
وقت آئے ۔ وہ ہر قسم کے فساد سے لبریز ہوگئی تھی۔ اسلام پر خطرناک حملے شروع ہو چکے تھے۔
آسمان نے اپنے نشانوں سے میری شہادت دی چنانچہ جس طرح پر پہلے کہا گیا تھا ، اُسی طرح اپنے
وقت پر کسوف و خسوف ہو گیا۔ زمین کے دوسرے نشانات میں سے طاعون بھی ایک بڑا نشان ہے۔
غرض جو کچھ تسلی کے لیے ضروری تھا وہ خدا نے سب پورا کر دیا۔ اگر کسی کو خر نہیں تو اُسے چاہیے کہ
ان کتابوں کو جو ہم نے لکھی ہیں پڑھے یا سنے کہ کیوں کر خدا تعالیٰ نے اپنے نشانات کو وقت پر پورا کیا
ہے۔ بغیر علم کے انسان اندھا ہوتا ہے اور جہالت ایک موت ہے۔ پس اس نابینائی اور موت سے
بچنا چاہیے۔ خدا کے نشانات سمندر کی طرح بہہ رہے ہیں ۔ ایک زبردست اور کھلا کھلا نشان طاعون کا
ہے جو خدا تعالیٰ نے طعنہ کرنے والوں اور سفیہوں کے لیے رکھا ہوا تھا وہ بھی پورا ہو گیا۔ میں سچ کہتا
ہوں کہ خدا تعالیٰ اس وقت غضب میں ہے۔ اُس کی باتوں پر ہنسی کی گئی ۔ اس کے نشانوں کو ذلیل
قرار دیا گیا اس لیے خدا کے قہر کے دن آگئے ۔ اب دیکھو گے کہ وہ کیا کرے گا۔ اب وہ وقت آیا
ہے کہ یہ الہام پورا ہو رہا ہے۔ دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اُس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اُسے قبول
کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اُس کی سچائی ظاہر کر دے گا ۔“
وو
اس لیے اب وہ وقت ہے کہ نیک بخت کو بھی ڈرنا چاہیے کیونکہ خدا بے نیاز ہے۔موت کو یاد
رکھو کہ یہ دن خدا کے غضب کے ہیں۔ نمازوں پر پکے ہو جاؤ۔ تہجد پڑھو اور عورتوں کو بھی نماز کی
تاکید کرو۔

غرض یہ طاعون خدا کا قہر ہے۔ عقل مند وہی ہے جو ہوا پہچان لے اور خدا کی
طاعون قہر الہی ہے باتوں پر صدق دل سے ایمان لے آئے ۔ یاد رکھو کہ خدا تعالی جو اس
وقت عذاب دے رہا ہے وہ ایک خاص کام کے لیے عذاب دے رہا ہے۔ ہمارے سلسلہ کی بابت
مولویوں ، صوفیوں یا سجادہ نشینوں سے بات کرو تو وہ پہلے ہی گالیاں دینی شروع کر دیتے ہیں ۔ اب
دیکھ لو کہ خدا تعالیٰ کا صبر کتنا بڑا صبر ہے کہ ہزار برس سے اوپر ہونے کو آیا کہ خدا کے پاک نبیوں اور
راستبازوں اور برگزیدوں کو گالیاں دی جاتی ہیں اور اُن کی بے حرمتی اور ذلت کے لیے ہر قسم کے
وسائل اختیار کئے جاتے ہیں آخر اُس نے ان سب نبیوں اور خصوصاً ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی
عزت و عظمت کو قائم کرنے کے لیے یہ سلسلہ قائم کیا۔
اور جب سے یہ قائم ہوا اس کے ساتھ بھی وہی سلوک ہوا جو پہلے راستبازوں کے ساتھ ہوا تھا
مگر آخر خدا تعالیٰ نے ان حد سے بڑھے ہوئے پیا کوں اور شوخ چشموں کا علاج کرنا چاہا ہے۔
اس میں شک نہیں کہ وہ بہت حلیم ہے مگر اس میں بھی کلام نہیں کہ جب پکڑتا ہے تو سخت پکڑتا
ہے۔ کیا سچ کہا ہے۔ شعر
ہاں مشو مغرور بر حلیم خدا
دیر گیرد سخت گیرد مرترا
آدمی دو قسم کے ہوتے ہیں ۔ ایک
میرے ہاتھ پر تو بہ کرنا ایک موت کو چاہتا ہے تو وہ سعید الفطرت ہوتے ہیں جو
صدیق
پہلے ہی مان لیتے ہیں۔ یہ لوگ بڑے ہی دور اندیش اور باریک بین ہوتے ہیں جیسے حضرت ابو بکر صد
رضی اللہ عنہ تھے۔ اور ایک بیوقوف ہوتے ہیں جب سر پر آپڑتی ہے تب کچھ چونکتے ہیں۔ اس لیے تم
اس سے پہلے کہ خدا کا غضب آجاوے دعا کرو اور اپنے آپ کو خدا کی پناہ اور حفاظت میں دے دو۔
دعا اس وقت قبول ہوتی ہے جب دل میں درد اور رقت پیدا ہو اور مصائب اور غضب الہی دور ہو
لیکن جب بلا سر پر آئی بے شک اس وقت بھی ایک درد پیدا ہوتا ہے مگر وہ در دقبولیت دعا کا جذب

اپنے اندر نہیں رکھتا ہے۔ یقیناً سمجھو کہ اگر مصیبت سے پہلے اپنے دلوں کو گداز کرو گے اور خدا تعالیٰ
کے حضور اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کے لیے گریہ و بکا کرو گے تو تمہارے خاندان اور
تمہارے بچے طاعون کے عذاب سے بچائے جائیں گے اگر دنیا داروں کی طرح رہو گے تو اس سے
کچھ فائدہ نہیں کہ تم نے میرے ہاتھ پر توبہ کی۔ میرے ہاتھ پر تو بہ کرنا ایک موت کو چاہتا ہے تا کہ تم
نئی زندگی میں ایک اور پیدائش حاصل کرو۔
بیعت اگر دل سے نہیں تو کوئی نتیجہ اس کا نہیں میری بیعت سے خدا دل کا اقرار چاہتا ہے پس جو
سچے دل سے مجھے قبول کرتا اور اپنے گناہوں سے سچی توبہ کرتا ہے، غفور و رحیم خدا اُس کے گناہوں کو
ضرور رور بخش دیتا ہے اور وہ ایسا ہو جاتا ہے جیسے ماں کے پیٹ سے نکلا ہے۔ تب فرشتے اس کی حفاظت
کرتے ہیں ۔ ایک گاؤں میں اگر ایک آدمی نیک ہو تو اللہ تعالیٰ تو اس نیک کی رعایت اور خاطر سے
اس گاؤں کو تباہی سے محفوظ کر لیتا ہے لیکن جب تباہی آتی ہے تو پھر سب پر پڑتی ہے مگر پھر بھی وہ
اپنے بندوں کو کسی نہ کسی نہج سے بچا لیتا ہے۔ سنت اللہ یہی ہے کہ اگر ایک بھی نیک ہو تو اس کے لیے
دوسرے بھی بچائے جاتے ہیں۔ جیسے حضرت ابراہیم کا قصہ ہے کہ جب لوط کی قوم تباہ ہونے لگی تو
انہوں نے کہا کہ اگر سو میں سے ایک ہی نیک ہو تو کیا تباہ کر دے گا؟ کہا نہیں آخر ایک تک بھی نہیں
کروں گا۔
فرمایا لیکن جب بالکل حد ہی ہو جاتی ہے تو پھر لا يَخَافُ عُقْبُهَا خدا کی شان ہوتی ہے پلیدوں
کے عذاب پر وہ پروانہیں کرتا کہ اُن کی بیوی بچوں کا کیا حال ہوگا اور صادقوں اور راستبازوں کے لیے
كَانَ أَبُوهُمَا صَالِحًا (الكهف:۸۳) کی رعایت کرتا ہے۔ حضرت موسیٰ اور خضر کو حکم ہوا تھا کہ ان بچوں
کی دیوار بنا دو اس لیے کہ ان کا باپ نیک بخت تھا۔ اور اس کی نیک بختی کی خدا نے ایسی قدر کی کہ پیغمبر راج
مزدور ہوئے ، غرض ایسا تو رحیم کریم ہے لیکن اگر کوئی شرارت کرے اور زیادتی کرے تو پھر بہت بری طرح
پکڑتا ہے۔ وہ ایسا غیور ہے کہ اس کے غضب کو دیکھ کر کلیجہ پھٹتا ہے۔ دیکھولوط کی بستی کو کیسے تباہ کر ڈالا ۔
اس وقت بھی دنیا کی حالت ایسی ہی ہو رہی ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کے غضب کو کھینچ لائی ہے تم بہت

اچھے وقت آگئے ہو اب بہتر اور مناسب یہی ہے کہ تم اپنے آپ کو بدلا لو۔ اپنے اعمال میں اگر کوئی
انحراف دیکھو تو اُسے دور کرو۔ تم ایسے ہو جاؤ کہ نہ مخلوق کا حق تم پر باقی رہے نہ خدا کا۔ یا درکھو جو مخلوق کا
او
حق دباتا ہے اس کی دعا قبول نہیں ہوتی کیونکہ وہ ظالم ہے۔ اے
اس سلسلہ میں داخل ہو کر تمہارا وجود الگ ہو اور تم اپنی زندگی میں انقلاب پیدا کرو بالکل ایک نئی زندگی بسر کرنے والے انسان بن جاؤ۔
جو کچھ تم پہلے تھے وہ نہ رہو۔ یہ مت سمجھو کہ تم خدا تعالیٰ کی راہ میں تبدیلی کرنے سے محتاج ہو جاؤ گے
یا تمہارے بہت سے دشمن پیدا ہو جائیں گے۔ نہیں، خدا کا دامن پکڑنے والا ہرگز محتاج نہیں ہوتا
اس پر کبھی بڑے دن نہیں آسکتے ۔ خدا جس کا دوست اور مددگار ہوا گر تمام دنیا اس کی دشمن ہو جاوے
تو کچھ پروا نہیں ۔ مومن اگر مشکلات میں بھی پڑے تو وہ ہرگز تکلیف میں نہیں ہوتا بلکہ وہ دن اس
کے لیے بہشت کے دن ہوتے ہیں خدا کے فرشتے ماں کی طرح اسے گود میں لے لیتے ہیں ۔
مختصر یہ کہ خدا خودان کا محافظ اور ناصر ہو جاتا ہے یہ خدا جو ایسا خدا ہے کہ وہ علی كُلِّ شَيْءٍ
قدیر ہے وہ عالم الغیب ہے وہ حی و قیوم ہے۔ اس خدا کا دامن پکڑنے سے کوئی تکلیف پا پا سکتا ہے؟
کبھی نہیں۔ خدا تعالیٰ اپنے حقیقی بندے کو ایسے وقتوں میں بچالیتا ہے کہ دنیا حیران رہ جاتی ہے آگ
میں پڑ کر حضرت ابراہیم علیہ السلام کا زندہ نکلنا کیا دنیا کے لیے حیرت انگیز امر نہ تھا۔ کیا ایک خطرناک
طوفان میں حضرت نوح اور آپ کے رفقاء کا سلامت بیچ رہنا کوئی چھوٹی سی بات تھی اس قسم کی بے شمار
نظیر میں موجود ہیں اور خود اس زمانہ میں خدا تعالیٰ نے اپنے دستِ قدرت کے کرشمے دکھائے ہیں
دیکھو! مجھ پر خون اور اقدام قتل کا مقدمہ بنایا گیا۔ ایک بڑا بھاری ڈاکٹر جو پادری ہے وہ اس میں مدعی ہوا بڑابھاری
اور آریہ اور بعض مسلمان اس کے معاون ہوئے لیکن آخر وہی ہوا جو خدا نے پہلے سے فرمایا تھا کہ
ابراء ( بے قصور ٹھہرانا ) ۔
پس یہ وقت ہے کہ تم تو بہ کرو اور اپنے دلوں کو پاک صاف کر وا بھی طاعون تمہارے گاؤں میں
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۳ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۲ء صفحه ۲ تا ۴

نہیں ۔ یہ خدا کا فضل و کرم ہے اس لیے تو بہ کا وقت ہے اور اگر مصیبت سر پر آپڑی اس وقت تو بہ کیا
فائدہ دے گی ۔ جموں ، سیالکوٹ اور لدھیانہ وغیرہ اضلاع میں دیکھو کہ کیا ہو رہا ہے۔ ایک طوفان برپا
ہے اور قیامت کا ہنگامہ ہو رہا ہے اس قدر خوفناک موتیں ہوئی ہیں کہ ایک سنگدل انسان بھی اس نظارہ کو
دیکھ کر ضبط نہیں کر سکتا۔ چھوٹا سا بچہ پاس پڑا ہوا تڑپ رہا اور بلبلا رہا ہے ماں باپ سامنے مرتے ہیں
کوئی خبر گیر نہیں ہے۔ بہت عرصہ کا ذکر ہے کہ میں نے ایک رؤیا دیکھی تھی کہ ایک بڑا میدان ہے اس
میں ایک بڑی نالی کھدی ہوئی ہے جس پر بھیڑیں لٹا کر قصاب ہاتھ میں چھری لئے ہوئے بیٹھتے ہیں
اور آسمان کی طرف منہ کیسے ہوئے حکم کا انتظار کرتے ہیں۔ میں پاس ٹہل رہا ہوں۔ اتنے میں میں نے
پڑھا قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمُ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ (الفرقان : ۷۸ ) یہ سنتے ہی انہوں نے جھٹ چُھری
پھیر دی بھیڑیں تڑپتی ہیں اور وہ قصاب انہیں کہتے ہیں کہ تم ہو گیا، گوہ کھانے والی بھیڑیں ہی ہو وہ
نظارہ اس وقت تک میری آنکھوں کے سامنے ہے۔
غرض خدا بے نیاز ہے، اُسے صادق مومن کے سوا اور کسی کی پروا نہیں ہوتی اور بعد از وقت
دعا قبول نہیں ہوتی ہے۔
جب اللہ تعالیٰ نے مہلت دی ہے اُس وقت اُسے راضی کرنا چاہیے لیکن جب اپنی سیہ کاریوں
اور گناہوں سے اُسے ناراض کر لیا اور اس کا غضب اور غصہ بھڑک اُٹھا۔ اُس وقت عذاب الہی کو دیکھ کر
توبہ استغفار شروع کی اس سے کیا فائدہ ہو گا جب سزا کا فتوی لگ چکا ۔
یہ ایسی بات ہے کہ جیسے کوئی شہزادہ بھیس بدل کر نکلے اور کسی دولت مند کے گھر جا کر روٹی یا کپڑا
پانی مانگے اور وہ با وجود مقدرت ہونے کے اس سے مسخری کریں اور ٹھٹھے مار کر نکال دیں۔ اور وہ اسی مائے باوجود اسے مسخر کریں اور مارکر
طرح سارے گھر پھرے لیکن ایک گھر والا اپنی چار پائی دے کر بٹھائے اور پانی کی بجائے شربت
اور خشک روٹی کی بجائے پلاؤ دے اور پھٹے ہوئے کپڑوں کی بجائے اپنی خاص پوشاک اس کو دے تو
اب تم سمجھ سکتے ہو کہ وہ چونکہ دراصل تو بادشاہ تھا اب ان لوگوں سے کیا سلوک کرے گا۔ صاف ظاہر
ہے کہ ان کمبختوں کو جنہوں نے باوجود مقدرت ہونے کے اس کو دھتکار دیا اور اس سے بدسلوکی کی سخت

سزا دے گا اور اس غریب کو جس نے اس کے ساتھ اپنی ہمت اور طاقت سے بڑھ کر سلوک کیا وہ دے
گا جو اس کے وہم و گمان میں بھی نہیں آسکتا۔
اسی طرح حدیث میں آیا ہے کہ خدا کہے گا کہ میں بھوکا تھا مجھے کھانا نہ دیا۔ یا میں ننگا تھا مجھے کپڑا نہ
دیا۔ میں پیاسا تھا مجھے پانی نہ دیا۔ وہ کہیں گے کہ یا رب العالمین کب؟ وہ فرمائے گا۔ فلاں جو میرا حاجتمند
بندہ تھا اس کو دینا ایسا ہی تھا جیسا مجھ کو۔ اور ایسا ہی ایک شخص کو کہے گا کہ تو نے روٹی دی کپڑا دیا۔ وہ کہے گا
کہ تو تو رب العالمین ہے تو کب گیا تھا کہ میں نے دیا ؟ تو پھر اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ فلاں بندہ کو دیا تھا۔
غرض نیکی وہی ہے جو قبل از وقت ہے اگر بعد میں کچھ کرے تو کچھ فائدہ نہیں۔ خدا نیکی قبول نہیں
کرتا جو صرف فطرت کے جوش سے ہو۔ کشتی ڈوبتی ہے تو سب روتے ہیں اور دعائیں مانگتے ہیں مگر وہ
رونا اور چلانا چونکہ تقاضائے فطرت کا نتیجہ ہے اس لیے اس وقت شود مند نہیں ہو سکتا اور وہ اس وقت مفید
ہے جو اس سے سے پہلے ہوتا ہے جبکہ امن کی حالت ہو۔ یقینا سمجھو کہ خدا کو پانے کا یہی گر ہے جو قبل از وقت
چوکنا اور بیدار ہوتا ہے۔ ایسا بیدار کہ گویا اس پر بجلی گرنے والی ہے۔ اس پر ہرگز نہیں گرتی۔ لیکن جو بجلی
کو گرتے دیکھ کر چلاتا ہے اُس پر گرے گی اور ہلاک کرے گی ۔ وہ بجلی سے ڈرتا ہے نہ خدا سے ۔
اسی طرح پر جب طاعون گھر میں آگئی اس وقت اگر تو بہ واستغفار شروع کیا تو وہ طاعون کا خوف
ہے نہ خدا کا۔ اس کا بت طاعون ہے خدا معبود نہیں۔ اگر خدا سے ڈرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس فرشتہ کو حکم دیتا
ہے کہ اس کو نقصان نہ پہنچاؤ ۔ یہ مت سمجھو کہ طاعون گرمی میں ہٹ جاتی ہے سردی میں پھر یہی بلا آن
موجود ہوتی ہے۔ بعض وقت اس کا دورہ ستر ستر برس تک ہوتا ہے۔ یہود پر بھی یہی بلا پڑی تھی۔
غَيْرِ الْمَغْضُوبِ میں اللہ تعالیٰ نے یہی تعلیم دی ہے کہ ان یہودیوں کی راہ سے بچائیو جن پر طاعون
پڑی تھی پس قبل از وقت عاجزی کرو گے تو ہماری دعا ئیں بھی تمہارے لیے نیک نتیجے پیدا کریں گی۔
لیکن اگر تم غافل ہو گئے تو کچھ فائدہ نہ ہوگا۔ خدا کو ہر وقت یاد رکھو اور موت کو سامنے موجود سمجھو۔
زمیندار بڑے نادان ہوتے ہیں۔ اگر ایک رات بھی امن سے گذر جاوے تو بے خوف ہو جاتے ہیں۔
دیکھو! تم لوگ کچھ محنت کر کے کھیت تیار کرتے ہو تو فائدہ کی امید ہوتی ہے۔ اسی طرح پر امن

آج 10 میں سے 10 باقی