اگست ۱۹۰۲ء
ملفوظات (جلد 3)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
يَحْتَسِبُ (الطلاق: ۳، ۴) یعنی متقی کو ہر تنگی سے نجات ملتی ہے۔ اس کو ایسی جگہ سے رزق دیا جاتا ہے کہ
اس کو گمان بھی نہیں ہوتا۔ اب بتاؤ کہ یہ وعدہ سیدوں سے ہوا ہے یا متقیوں سے۔ اور پھر یہ فرمایا ہے
کہ متقی ہی اللہ تعالیٰ کے ولی ہوتے ہیں۔ یہ وعدہ بھی سیدوں سے نہیں ہوا۔ ولایت سے بڑھ کر اور کیا رتبہ
ہوگا۔ یہ بھی متقی ہی کو ملا ہے۔ بعض نے ولایت کو نبوت سے فضیلت دی ہے اور کہا ہے کہ نبی کی ولایت اس
کی نبوت سے بڑھ کر ہے۔ نبی کا وجود دراصل دو چیزوں سے مرکب ہوتا ہے۔ نبوت اور ولایت۔ نبوت
کے ذریعہ وہ احکام اور شرائع مخلوق کو دیتا ہے اور ولایت اس کے تعلقات کو خدا سے قائم کرتی ہے۔
پھر فرماتا ہے ذلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ ( البقرة : ٣) ، هُدًى لِلسَّيِّدِينَ نہیں
کہا۔ غرض خدا تعالیٰ تقویٰ چاہتا ہے۔ ہاں سید زیادہ محتاج ہیں کہ وہ اس طرف آئیں کیونکہ وہ متقی کی
اولاد ہیں۔ اس لیے ان کا فرض ہے کہ وہ سب سے پہلے آئیں نہ یہ کہ خدا تعالیٰ سے لڑیں کہ یہ سادات
کا حق تھا۔ وہ جسے چاہتا ہے دیتا ہے ذَلِكَ فَضْلُ اللهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ وَ اللَّهُ ذُو الْفَضْلِ
الْعَظِيمِ ( الجمعة : ٥) ۔
یہ ایسی بات ہے کہ جیسے یہودی کہتے ہیں کہ بنی اسمعیل کو نبوت کیوں ملی ۔ وہ نہیں جانتے تلک
الْأَيَّامُ نُدَاوِلُهَا بَيْنَ النَّاسِ ( ال عمران : ۱۴۱) خدا تعالیٰ سے اگر کوئی مقابلہ کرتا ہے تو وہ مردود ہے۔
لو
وہ ہر ایک سے پوچھ سکتا ہے۔ اُس سے کوئی نہیں پوچھ سکتا ۔ اے
اگست ۱۹۰۲ء کے
سورۂ فاتحہ اسی لیے اللہ تعالیٰ نے پیش کی ہے اور اس میں سب سے پہلی صفت
اخلاق الہیہ رب العلمین بیان کی ہے جس میں تمام مخلوقات شامل ہے ۔ اس طرح پر ایک
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۰ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۰۲ء صفحه ۹، ۱۰
کے اخبار میں یہ مضمون بلا تاریخ لکھا گیا ہے۔ اس پرچہ میں آخری تاریخ جس کی ڈائری درج کی گئی ہے ۱۹ اگست ۱۹۰۲ء
ہے اس لیے قرین قیاس یہی ہے کہ یہ تقریر ۱۹ اگست اور ۲۴ را اگست کے مابین کسی تاریخ کو ہوئی ہوگی ۔ (شمس)
مومن کی ہمدردی کا میدان سب سے پہلے اتنا وسیع ہونا چاہیے کہ تمام چرند، پرند اور گل مخلوق اس میں
آجاوے۔ پھر دوسری صفت رحمن کی بیان کی ہے جس سے یہ سبق ملتا ہے کہ تمام جاندار مخلوق سے
ہمدردی خصوصاً کرنی چاہیے اور پھر رحیم میں اپنی نوع سے ہمدردی کا سبق ہے۔ غرض اس سورۂ فاتحہ میں
جو اللہ تعالیٰ کی صفات بیان کی گئی ہیں یہ گویا خدا تعالیٰ کے اخلاق ہیں جن سے بندہ کو حصہ لینا
چاہیے۔اور وہ یہی ہے کہ اگر ایک شخص عمدہ حالت میں ہے تو اس کو اپنی نوع کے ساتھ ہر قسم کی ممکن
ہمدردی سے پیش آنا چاہیے۔ اگر دوسرا شخص جو اس کا رشتہ دار ہے یا عزیز ہے خواہ کوئی ہے اس سے
بیزاری نہ ظاہر کی جاوے اور اجنبی کی طرح اس سے پیش نہ آئیں بلکہ ان حقوق کی پروا کریں جو اس
کے تم پر ہیں۔ اس کو ایک شخص کے ساتھ قرابت ہے اور اس کا کوئی حق ہے تو اس کو پورا کرنا چاہیے۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہاں تک اپنے اخلاق دکھائے ہیں کہ بعض وقت
اخلاق عالیہ ایک بیٹے کے لحاظ سے جو سچا مسلمان ہے منافق کا جنازہ پڑھ دیا ہے بلکہ
اپنا مبارک گرتہ بھی دے دیا ہے۔ اخلاق کا درست کرنا بڑا مشکل کام ہے جب تک انسان اپنا مطالعہ
نہ کرتا رہے یہ اصلاح نہیں ہوتی ۔ زبان کی بداخلاقیاں دشمنی ڈال دیتی ہیں اس لیے اپنی زبان کو
ہمیشہ قابو میں رکھنا چاہیے۔ دیکھو! کوئی شخص ایسے شخص کے ساتھ دشمنی نہیں کر سکتا جس کو وہ اپنا خیر خواہ
سمجھتا ہے۔ پھر وہ شخص کیسا بیوقوف ہے جو اپنے نفس پر بھی رحم نہیں کرتا اور اپنی جان کو خطرہ میں ڈال
دیتا ہے جبکہ وہ اپنے قومی سے عمدہ کام نہیں لیتا اور اخلاقی قوتوں کی تربیت نہیں کرتا۔ ہر شخص شخص کے
ساتھ نرمی اور خوش اخلاقی سے پیش آنا چاہیے البتہ وہ شخص جو سلسلہ عالیہ یعنی دین اسلام سے
علانیہ باہر ہو گیا ہے اور وہ گالیاں نکالتا اور خطرناک دشمنی کرتا ہے اس کا معاملہ اور ہے۔ جیسے صحابہؓ کو
مشکلات پیش آئے اور اسلام کی تو ہین انہوں نے اپنے بعض رشتہ داروں سے سنی تو پھر باوجود
تعلّقات شدیدہ کے ان کو اسلام مقدم کرنا پڑا اور ایسے واقعات پیش آئے جن میں باپ نے بیٹے کو
یا بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا۔ اس لیے ضروری ہے کہ مراتب کا لحاظ رکھا جاوے۔
گر حفظ مراتب نکنی زندیقی
ع
ایک شخص ہے جو اسلام کا سخت دشمن ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیتا ہے وہ اس
قابل ہے کہ اُس سے بیزاری اور نفرت ظاہر کی جاوے۔ لیکن اگر کوئی شخص اس قسم کا ہو کہ وہ اپنے
اعمال میں سست ہے تو وہ اس قابل ہے کہ اس کے قصور سے درگذر کیا جاوے اور اس سے ان تعلقات
پر زدنہ پڑے جو وہ رکھتا ہے۔
جو لوگ بالجہر دشمن ہو گئے ہیں اُن سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوستی نہیں کی بلکہ
ابوجہل کا سر کٹنے پر سجدہ کیا۔ لیکن جو دوسرے عزیز تھے جیسے امیر حمزہ جن پر ایک وحشی نے حربہ
چلا یا تھا تو باوجود یکہ وہ مسلمان تھا۔ آپ نے فرمایا کہ میری نظر سے الگ چلا جا کیونکہ وہ قصہ آپ
کو یاد آ گیا۔ اس طرح پر دوست دشمن میں پوری تمیز کر لینی چاہیے اور پھر اُن سے علی قدر مراتب
نیکی کرنی چاہیے۔
اصل بات یہ ہے کہ اندرونی طور پر ساری جماعت ایک درجہ کمزور بھائیوں کا بار اٹھاؤ پرنہیں ہوتی ۔ کیا ساری گندم تخم ریزی سے ایک ہی طرح نکل
آتی ہے۔ بہت سے دانے ایسے ہوتے ہیں کہ وہ ضائع ہو جاتے ہیں اور بعض ایسے ہوتے ہیں کہ ان
کو چڑیاں کھا جاتی ہیں ۔ بعض کسی اور طرح قابل ثمر نہیں رہتے۔ غرض اُن میں سے جو ہو نہار ہوتے جوہ
ہیں اُن کو کوئی ضائع نہیں کر سکتا ۔ خدا تعالیٰ کے لیے جو جماعت تیار ہوتی ہے وہ بھی گزری ہوتی ہے۔
اسی لیے اس اصول پر اس کی ترقی ضروری ہے۔ پس یہ دستور ہونا چاہیے کہ کمزور بھائیوں کی مدد کی
جاوے اور ان کو طاقت دی جاوے۔ یہ کس قدر نا مناسب بات ہے کہ دو بھائی ہیں ۔ ایک تیرنا جانتا
ہے اور دوسرا نہیں ۔ تو کیا پہلے کا یہ فرض ہونا چاہیے کہ وہ دوسرے کو ڈوبنے سے بچاوے یا اس کو
ڈوبنے دے؟ اس کا فرض ہے کہ اس کو غرق ہونے سے بچائے۔ اسی لیے قرآن شریف میں آیا ہے
تَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوى (المائدة : ۳) کمزور بھائیوں کا بار اٹھاؤ۔ عملی ، ایمانی اور مالی کمزوریوں
میں بھی شریک ہو جاؤ۔ بدنی کمزوریوں کا بھی علاج کرو۔ کوئی جماعت جماعت نہیں ہو سکتی جب تک
کمزوروں کو طاقت والے سہارا نہیں دیتے اور اس کی یہی صورت ہے کہ اُن کی پردہ پوشی کی
جاوے۔ صحابہؓ کو یہی تعلیم ہوئی کہ نئے مسلموں کی کمزوریاں دیکھ کر نہ چڑو کیونکہ تم بھی ایسے ہی کمزور
تھے۔ اسی طرح یہ ضرور ہے کہ بڑا چھوٹے کی خدمت کرے اور محبت ملائمت کے ساتھ برتاؤ
کرے۔ دیکھو! وہ جماعت جماعت نہیں ہو سکتی جو ایک دوسرے کو کھائے اور جب چار مل کر بیٹھیں تو
ایک اپنے غریب بھائی کا گلہ کریں اور نکتہ چینیاں کرتے رہیں اور کمزوروں اور غریبوں کی حقارت
کریں اور اُن کو حقارت اور نفرت کی نگاہ سے دیکھیں۔ ایسا ہر گز نہیں چاہیے۔ بلکہ اجماع میں چاہیے
کہ قوت آجاوے اوے اور وحدت پیدا ہو جاوے جس سے محبت آتی ہے اور برکات پیدا ہوتے ہیں۔
میں دیکھتا ہوں کہ ذرا ذراسی بات پر اختلاف پیدا ہو جاتا ہے جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ مخالف لوگ جو
ہماری ذرا ذراسی بات پر نظر رکھتے ہیں معمولی باتوں کو اخباروں میں بہت بڑی بنا کر پیش کر دیتے
ہیں اور خلق کو گمراہ کرتے ہیں۔ لیکن اگر اندرونی کمزوریاں نہ ہوں تو کیوں کسی کو جرات ہو کہ اس قسم
کے مضامین شائع کرے اور ایسی خبروں کی اشاعت سے لوگوں کو دھوکا دے۔ کیوں نہیں کیا جاتا کہ
اخلاقی قوتوں کو وسیع کیا جاوے۔ اور یہ تب ہوتا ہے کہ جب ہمدردی ، محبت اور عفو اور کرم کو عام کیا
جاوے اور تمام عادتوں پر رحم اور ہمدردی، پردہ پوشی کو مقدم کر لیا جاوے ۔ ذرا ذراسی بات پر ایسی
سخت گرفتیں نہیں ہونی چاہئیں جو دل شکنی اور رنج کا موجب ہوتی ہیں۔ یہاں مدرسہ ہے ، مطبع ہے مگر
کیا اصل اغراض ہمارے یہی ہیں یا اصل امور اور مقاصد کے لیے بطور خادم ہیں؟ کیا ہماری غرض
اتنی ہی ہے کہ یہ لڑکے پڑھ کر نوکریاں کریں یا کتا بیں بیچتے رہیں ۔ یہ تو سفلی اُمور ہیں ان سے ہمیں کیا
تعلق ۔ یہ بالکل ابتدائی امور ہیں ۔ اگر مدرسہ چلتا رہے تب بھی بنظرِ ظاہر بیس برس تک بھی یہ اس
حالت تک نہیں پہنچ سکتا جو اس وقت علیگڑھ کالج کی ہے۔ یہ امر دیگر ہے کہ اگر خدا چاہے تو ایک دم
میں ہی علیگڑھ کالج سے بھی بڑا بنادے مگر ہماری ساری طاقتیں اور قوتیں اسی ایک امر میں خرچ
ہو جانی ضرور نہیں ہیں ۔
اخوت و ہمدردی کی نصیحت ہماری جماعت کو سرسبزی نہیں آئے گی جب تک وہ آپس میں و کی سچی ہمدردی نہ کریں ۔ جس کو پوری طاقت دی گئی ہے وہ کمزور
سے محبت کرے۔ میں جو یہ سنتا ہوں کہ کوئی کسی کی لغزش دیکھتا ہے تو وہ اس سے اخلاق سے پیش نہیں
آتا بلکہ نفرت اور کراہت سے پیش آتا ہے حالانکہ چاہیے تو یہ کہ اس کے لیے دعا کرے، محبت
کرے اور اُسے نرمی اور اخلاق سے سمجھائے مگر بجائے اس کے کینہ میں زیادہ ہوتا ہے۔ اگر عفو نہ کیا
جاوے، ہمدردی نہ کی جاوے اس طرح پر بگڑتے بگڑتے انجام بد ہو جاتا ہے۔ خدا تعالیٰ کو یہ منظور
نہیں۔ جماعت تب بنتی ہے کہ بعض بعض کی ہمدردی کرے۔ پردہ پوشی کی جاوے۔ جب یہ حالت
پیدا ہو تب ایک وجود ہو کر ایک دوسرے کے جوارح ہو جاتے ہیں اور اپنے تئیں حقیقی بھائی سے بڑھ
کر سمجھتے ہیں۔ ایک شخص کا بیٹا ہو اور اس سے کوئی قصور سر ز دہو تو اس کی پردہ پوشی کی جاتی ہے اور اس
کو الگ سمجھایا جاتا ہے۔ بھائی کی پردہ پوشی کبھی نہیں چاہتا کہ اس کے لئے اشتہار دے۔ پھر جب
خدا تعالیٰ بھائی بناتا ہے تو کیا بھائیوں کے حقوق یہی ہیں ؟ دنیا کے بھائی اخوت کا طریق نہیں
چھوڑتے۔ میں مرزا نظام الدین وغیرہ کو دیکھتا ہوں کہ ان کی اباحت کی زندگی ہے مگر جب کوئی
معاملہ ہو تو تینوں اکٹھے ہو جاتے ہیں ۔ فقیری بھی الگ رہ جاتی ہے۔ بعض وقت انسان جانور بندر یا
کتے سے بھی سیکھ لیتا ہے۔ یہ طریق نا مبارک ہے کہ اندرونی پھوٹ ہو ۔ خدا تعالیٰ نے صحابہ کو بھی یہی
طریق و نعمت اخوت یاد دلائی ہے۔ اگر وہ سونے کے پہاڑ بھی خرچ کرتے تو وہ اخوت ان کو نہ ملتی جو
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ ان کو ملی ۔ اسی طرح پر خدا تعالیٰ نے یہ سلسلہ قائم کیا ہے اور اسی
قسم کی اخوت وہ یہاں قائم کریگا ۔ خدا تعالیٰ پر مجھے بہت بڑی اُمیدیں ہیں۔ اُس نے وعدہ کیا ہے
جَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلى يَوْمِ الْقِيمَةِ ( ال عمران : ۵۶) ۔ میں یقیناً جانتا ہوں
کہ وہ ایک جماعت قائم کرے گا ۔ جو قیامت تک منکروں پر غالب رہے گی ۔ مگر یہ دن جو ابتلا کے
ہیں اور کمزوری کے ایام ہیں ہر ایک شخص کو موقع دیتے ہیں کہ وہ اپنی اصلاح کرے اور اپنی
حالت میں تبدیلی کرے۔ دیکھو! ایک دوسرے کا شکوہ کرنا ، دل آزاری کرنا اور سخت زبانی کر کے
دن
دوسرے کے دل کو صدمہ پہنچانا اور کمزوروں اور عاجزوں کو حقیر سمجھنا سخت گناہ ہے۔ اب تم میں ایک
نئی برادری اور نئی اخوت قائم ہوئی ہے۔ پچھلے سلسلے منقطع ہو گئے ہیں۔ خدا تعالیٰ نے یہ نئی قوم بنائی
ہے جس میں امیر ، غریب، بچے، جوان، بوڑھے ہر قسم کے لوگ شامل ہیں ۔ پس غریبوں کا فرض ہے
کہ وہ اپنے معزز بھائیوں کی قدر کریں اور عزت کریں اور امیروں کا فرض ہے کہ وہ غریبوں کی مدد
کریں ان کو فقیر اور ذلیل نہ سمجھیں کیونکہ وہ بھی بھائی ہیں گو باپ جُدا جُدا ہوں مگر آخر تم سب کا
روحانی باپ ایک ہی ہے اور وہ ایک ہی درخت کی شاخیں ہیں ۔
بدکاری فسق و فجور سب گناہ ہیں ۔ مگر یہ ضرور دیکھا جاتا ہے کہ شیطان نے
جھوٹ کی مذمت یہ جو جال پھینکا ہے اُس سے بجز خدا کے فضل کے کوئی نہیں بچ سکتا۔
بعض وقت یونہی جھوٹ بول دیتا ہے مثلا بازیگر نے دس ہاتھ چھلانگ ماری ہو تو محض دوسروں کو خوش
کرنے کے لیے یہ بیان کر دیتا ہے کہ چالیس ہاتھ کی ماری ہے۔ اس قسم کی شرارتیں شیطان نے
پھیلا رکھی ہیں اس لیے چاہیے کہ تمہاری زبانیں تمہارے قابو میں ہوں۔ ہر قسم کے لغو اور فضول
باتوں سے پر ہیز کرنے والی ہوں ۔ جھوٹ اس قدر عام ہو رہا ہے کہ جس کی کوئی حد نہیں۔ درویش،
مولوی ، قصه گو، واعظ اپنے بیانات کو سجانے کے لیے خدا سے نہ ڈر کر جھوٹ بول دیتے ہیں اور اس
قسم کے اور بہت سے گناہ ہیں جو ملک میں کثرت کے ساتھ پھیلے ہوئے ہیں۔ اے
قرآن شریف نے جھوٹ کو بھی ایک نجاست اور رجس قرار دیا ہے جیسا کہ فرمایا ہے فَاجْتَنِبُوا
الرِّجْسَ مِنَ الْأَوْثَانِ وَاجْتَنِبُوا قَوْلَ الزُّورِ (الحج : ۳۱) دیکھو! یہاں جھوٹ کو بت کے مقابل رکھا ہے
اور حقیقت میں جھوٹ بھی ایک بہت ہی ہے ورنہ کیوں سچائی کو چھوڑ کر دوسری طرف جاتا ہے۔ جیسے
بت کے نیچے کوئی حقیقت نہیں ہوتی اسی طرح جھوٹ کے نیچے بجز ملمع سازی کے اور کچھ بھی
نہیں ہوتا۔ جھوٹ بولنے والوں کا اعتبار یہاں تک کم ہو جاتا ہے کہ اگر وہ سچ کہیں تب بھی یہی
خیال ہوتا ہے کہ اس میں بھی کچھ جھوٹ کی ملاوٹ نہ ہو۔ اگر جھوٹ بولنے والے چاہیں کہ ہمارا
جھوٹ کم ہو جاوے تو جلدی سے دور نہیں ہوتا۔ مدت تک ریاضت کریں تب جا کر سچ بولنے کی
عادت اُن کو ہوگی ۔
ه الحکم جلد ۶ نمبر ۳۰ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۰۲ صفحه ۱ تا ۳
اسی طرح پر اور قسم قسم کی بدکاریاں اور شرارتیں ہو رہی
زت گناہ اور اس کا علاج ہیں ۔ غرض دنیا میں گناہ کے سیلاب کا طوفان آیا ہوا ہے اور
کثرت
اس دریا کا گو یا بند ٹوٹ گیا ہے۔ اب سوال یہ ہوتا ہے کہ یہ گناہ جو کیڑوں کی طرح چل رہے ہیں
کوئی ایسی صورت بھی ہے کہ جس سے یہ بلا دور ہو جائے اور دنیا جو خباثت اور گناہ کے زہر اور لعنت
سے بھر گئی ہے کسی طرح پر صاف ہو سکتی ہے یا نہیں؟ اس سوال کو قریباً تمام مذہبوں اور ملتوں نے
محسوس کیا ہے۔ اور اپنی اپنی جگہ پر وہ کوئی نہ کوئی علاج بھی گناہ کا بتاتے ہیں ۔ مگر تجربہ سے معلوم ہوا
ہے کہ اس زہر کا تریاق کسی کے پاس نہیں ۔ اُن کے علاج استعمال کر کے مرض بڑھا ہے گھٹا نہیں ۔
مثال کے طور پر ہم عیسائی مذہب کا نام لیتے ہیں ۔ اس مذہب نے گناہ کا علاج مسیح کے خون پر
ایمان لا نا رکھا ہے کہ مسیح ہمارے بدلے یہودیوں کے ہاتھوں صلیب لڑکا یا جا کر جو ملعون ہو چکا ہے
اس کی لعنت نے ہم کو برکت دی ۔ یہ عجیب فلاسفی ہے جو کسی زمانہ اور عمر میں سمجھی نہیں جاسکتی ۔ لعنت
برکت کا موجب کیوں کر ہو سکتی ہے اور ایک کی موت دوسرے کی زندگی کا ذریعہ کیوں کر ٹھہرتی ہے؟ ہم
عیسائیوں کے اس طریق علاج کو عقلی دلائل کے معیار پر بھی پرکھنے کی ضرورت نہ سمجھتے اگر کم از کم
عیسائی دنیا میں یہ نظر آتا کہ وہاں گناہ نہیں ہے۔ لیکن جب یہ دیکھا جاتا ہے کہ وہاں حیوانوں سے بھی
بڑھ کر ذلیل زندگی بسر کی جاتی ہے تو ہم کو اس طریق انسداد گناہ پر اور بھی حیرت ہوتی ہے اور کہنا پڑتا
ہے کہ اس سے بہتر تھا کہ یہ کفارہ نہ ہوا ہوتا جس نے اباحت کا دریا چلا دیا۔ اور پھر اس کو معافی گناہ
سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔
اسی طرح پر دوسرے لوگوں نے جو طریق نجات کے ایجاد کئے ہیں وہ اس قابل نہیں ہیں کہ اُن
سے گناہ کی زندگی پر کبھی موت وارد ہوئی ہو۔ پھر یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ شریر اور خطا کار قو میں معجزات دیکھ کر
پیشگوئیاں دیکھ کر باز نہیں آئیں۔ حضرت موسی کے معجزات کیا کم تھے؟ کیا بنی اسرائیل نے کھلے کھلے نشان
نہ دیکھے تھے مگر بتاؤ کہ اُن میں وہ تقویٰ ، وہ خدا ترسی اور نیکی جو حضرت موسیٰ چاہتے تھے کامل طور پر
پیدا ہوئی آخر ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ وَالْمَسْكَنَةُ ( البقرة : ۶۲) کے مصداق وہ قوم ہو گئی۔ پھر
حضرت مسیح کے معجزات دیکھنے والے لوگوں کو دیکھو کہ اُن میں کہاں تک نیکی اور پرہیز گاری اور
وفاداری کے اصولوں کی رعایت تھی۔ اُن میں سے ہی ایک اٹھا اور اے ربی! تجھ پر سلام کہتے ہوئے
پکڑوا دیا۔ اور دوسرے نے سامنے لعنت کی ۔ ان ساری باتوں کو دیکھ کر پھر سوال ہوتا ہے کہ وہ کیا چیز
ہے جو انسان کو واقعی گناہ سے روک سکتی ہے؟
میرے نزد یک خدا تعالیٰ کا خوف اور خشیت ایسی چیز ہے جو انسان کی گناہ کی زندگی پر موت
وارد کرتی ہے۔ جب سچا خوف دل میں پیدا ہوتا ہے تو پھر دعا کے لیے تحریک ہوتی ہے اور دعا وہ چیز
ہے جو انسان کی کمزوریوں کا جبر نقصان کرتی ہے۔ اس لیے دعا کرنی چاہیے ۔ خدا تعالیٰ کا وعدہ بھی ہے
ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُم (المؤمن : ۶۱) بعض وقت انسان کو ایک دھوکا لگتا ہے کہ وہ عرصہ دراز تک ایک
مطلب کے لیے دعا کرتا ہے اور وہ مطلب پورا نہیں ہوتا تب وہ گھبرا جاتا ہے، حالانکہ گھبرانا نہ چاہیے
بلکہ طلبگار باید صبور وحمول دعا تو قبول ہو جاتی ہے لیکن انسان کو بعض دفعہ پتہ نہیں لگتا۔ کیونکہ وہ اپنے
دعا کے انجام اور نتائج سے آگاہ نہیں ہوتا اور اللہ تعالیٰ جو عالم الغیب ہے اس کے لیے وہ کرتا ہے جو
مفید ہوتا ہے ۔ اس لیے نادان انسان یہ خیال کر لیتا ہے کہ میری دعا قبول نہیں ہوئی حالانکہ اس
کے لیے اللہ تعالیٰ کے علم میں یہی مفید تھا کہ وہ دعا اس طرح پر قبول نہ ہو بلکہ کسی اور رنگ میں ہو۔ اس
کی مثال ایسی ہے کہ جیسے ایک بچہ اپنی ماں سے آگ کا سرخ انگارہ دیکھ کر مانگے تو کیا دانش مند ماں
اُسے دیدے گی؟ کبھی نہیں ۔ اسی طرح پر دعا کے متعلق بھی ہوتا ہے۔ غرض دعائیں کرنے سے کبھی تھکنا
نہیں چاہیے۔ دعا ہی ایسی چیز ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک قوت اور نور عطا کرتی ہے جس سے
انسان بدی پر غالب آجاتا ہے۔
مجھے بارہا اس امر کا خیال آیا ہے کہ ہماری جماعت یہ صداقت کے دلائل اور نشانات افسوس نہیں کر سکتی کہ ہمیں خدا تعالی نے کچھ نہیں دکھایا
ہے بلکہ یہاں تو اس قدر ثبوت اور نشان اس نے جمع کر دیئے ہیں کہ سلسلہ نبوت میں اس کی نظیریں
بہت تھوڑی ملیں گی ۔ اللہ تعالیٰ نے کوئی پہلو ثبوت کا خالی نہیں رکھا۔ نصوص قرآنیہ و حدیثیہ ہماری تائید
کرتے ہیں اور عقل اور قانون قدرت ہماری مؤید و معاون ہیں ۔ آسمانی تائیدات اور شواہد ہمارے
ساتھ ہیں۔ پھر کسی پہلو میں کمی نہیں۔ میں نے ارادہ کیا ہوا ہے کہ اپنی جماعت کی سہولت اور آسانی
کے لیے تین قسم کی ترتیبیں اپنے دعاوی اور دلائل کے متعلق دوں اور پھر وہ ترتیب شدہ نقشہ چھاپ
دیا جاوے ۔ ایک نقشہ تو حروف تہجی کی ترتیب پر ان نصوص قرآنیہ اور حدیثیہ کا ہو جو ہمارے مؤید ہیں
دوسرا نقشہ عقلی دلائل اور قانون قدرت کے شواہد کا ہو۔ یہ بھی حروف تہجی کی ترتیب سے ہو ۔ ایسا ہی
را نقشہ ان نشانات اور تائیدات سماویہ کا ہو جو ہمارے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مقرر
تیسرا
کیے تھے۔ یا خدا تعالیٰ نے ہمارے ہاتھ پر ظاہر کئے ۔ مثلاً ان کی ترتیب یوں سمجھئے ۔
(الف)
ا - ابراء
اس سے ابراء کا نشان لو۔ یہ وہ نشان ہے جو مسٹر ڈگلس ڈپٹی کمشنر گورداسپور کے سامنے پورا ہوا۔
امرتسر کے ایک پادری ڈاکٹر کلارک نے مجھ پر اقدام قتل کا مقدمہ بنایا تھا کہ عبدالحمید نام ایک شخص کو
گویا میں نے اس کے قتل کے لیے بھیجا ہے۔ یہ مقدمہ مسٹر ڈگلس کے سامنے پیش ہوا اور خدا تعالیٰ
کے وعدہ اور پیشگوئی کے موافق مجھے بری کیا جیسا کہ پہلے الہام ابراء ( بے قصور ٹھہرانا ) ہو چکا تھا۔
جو لوگ اس وقت یہاں ہمارے پاس موجود تھے اور دوسرے مقامات کے لوگ بھی اس امر کے گواہ
ہیں کیونکہ مولوی عبد الکریم صاحب کی عادت ہے کہ جب کوئی الہام وہ سنتے ہیں اُسے فوراً بذریعہ خطوط
پھیلا دیتے ہیں۔ اس طرح پر یہ الہامات جو اس مقدمہ کے نام ونشان سے بھی پہلے ہوئے تھے ہماری
اپنی جماعت میں پورے طور پر اشاعت پاچکے تھے اور وہ سب لوگ جانتے ہیں کہ مقدمہ سے پہلے
إِنْ هَذَا إِلَّا تَهْدِيدُ الْحُکام اور صادق آن باشد که ایام بلا ۔۔۔۔ الخ وغیرہ الہام ہوئے تھے اور ان
سب کے بعد اللہ تعالیٰ نے خبر دے دی تھی کہ ابراء ( بے قصور ٹھہرانا ) ۔
ایک دانش مند اور سلیم الفطرت اس عظیم الشان نشان سے بہت بڑا فائدہ اُٹھا سکتا ہے۔ اگر اللہ تعالیٰ
کی عظمت دل میں نہ ہو تو اور بات ہے مگر خدا ترس اور متقی آدمی سمجھ لیتا ہے کہ یہ پیشگوئی اس طرز کی نہیں
ہے جیسے راول ہاتھ دیکھ کر اناپ شنار یکھ کر اناپ شناپ بتا دیتے ہیں۔ یہ خدا کی باتیں ہیں جو بہ جو قبل از وقت ہزارہا
انسانوں میں مشتہر ہوئیں اور آخر اسی طرح ہوا اور نہ کیا کسی کے خیال اور وہم میں یہ بات آسکتی تھی کہ
مثل پورے طور پر مرتب ہو جاوے اور عبد الحمید اپنا اظہار بھی دے کہ ہاں مجھے بھیجا ہے۔ آخری وقت
پر جو فیصلہ لکھنے کا وقت سمجھا جاتا ہے خدا تعالیٰ نے مسٹر ڈگلس کے دل میں القا کیا کہ یہ مقدمہ بناوٹی
ہے اور اس کے دل کو غیر مطمئن کر دیا چنانچہ اس نے کپتان لیمار چنڈ کو ( جو ڈسٹرکٹ سپر نٹنڈنٹ پولیس
تھا ) کہا کہ میرا دل اس سے تسلی نہیں پاتا۔ بہتر ہے کہ تم اس مقدمہ کی تفتیش کرو اور عبد الحمید سے اصل
حالات معلوم کرو۔ چنانچہ جب کپتان بیمار چنڈ نے اس سے پوچھا تو اس نے پھر وہی پہلا بیان دیا۔
مگر جب کپتان صاحب نے اسے کہا کہ تو سچ سچ بتا۔ عبد الحمید رو پڑا اور اقرار کیا کہ مجھے تو سکھایا گیا
تھا۔ اب بتاؤ کہ کیا یہ انسان کا کام ہے۔ کیا ہر روز یہ لوگ مقدمات میں اسی طرح کیا کرتے ہیں ۔
واقعات پر فیصلے دیتے ہیں یا دل کی تسلیوں کو دیکھتے ہیں۔ نہیں یہ خدا تعالیٰ کی قدرت کا کرشمہ تھا جو وہ
وعدہ کر چکا تھا وہی ہونا تھا۔ پس ابراء کا نشان عظیم الشان نشان ہے جو الف کی مد میں ہے۔
اوى
اور پھر اسی طرح اس مد میں اوی کا نشان ہے جو خدا تعالیٰ نے قادیان کو طاعون کی افراتفری
سے محفوظ رکھنے کے متعلق دیا ہے إِنَّهُ أَوَى الْقَرْيَةَ ۔ ملک میں طاعون کثرت سے پڑا ہوا ہے
اور خدا تعالیٰ قادیان کے انتشار اور موت الكلاب سے محفوظ رہنے کی بشارت دیتا ہے کہ اس گاؤں کو
اپنی پناہ میں لے لیا ہے۔ یعنی اس گاؤں پر خصوصیت سے فضل رہے گا۔ اوی کے اصل معنی یہ ہیں کہ
اُسے منتشر نہ کیا جاوے اور جبکہ عام طور پر قانوناً یہ امر روا رکھا گیا ہے کہ کسی گاؤں کو جبراً باہر نہ نکالا
جاوے تو صاف معلوم ہوتا ہے کہ اس سے مراد یہ ہے کہ وہ افراتفری اور موت الكلاب جو دوسرے
شہروں میں پڑی ہے اس سے خدا تعالیٰ قادیان کو محفوظ رکھے یعنی یہاں طاعون جارف نہ ہوگی۔
ابناء
پھر اسی طرح الف کی مد میں ابناء کا نشان ہے۔ کتابوں اور اشتہاروں کو پڑھو تو صاف معلوم ہوگا
کہ ہر ایک کی پیدائش سے پہلے ایک اشتہار دیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ لڑکا پیدا ہو گا۔ چنانچہ ان
اشتہاروں کے موافق یہ لڑکے پیدا ہوئے ہیں اور پھر یہاں تک کہ تعداد بھی بتادی کہ چارلڑ کے ہوں
گے اور چوتھے لڑکے کی بابت یہ بھی اعلان کر دیا گیا تھا کہ عبدالحق نہ مرے گا جب تک چوتھا لڑکا
پیدا ہونے کی خبر نہ سن لے۔ ایسا ہی مولوی صاحب ) مولوی نور الدین صاحب ) کے بیٹے کی بابت
جب سعد اللہ نے اعتراض کیا تو خدا تعالیٰ نے میری دعاؤں کے بعد مجھے بشارت دی کہ مولوی صاحب
کے ہاں ایک لڑکا پیدا ہو گا۔ یہاں تک کہ اس کے بدن پر پھوڑوں کے نشان کا بھی پتہ دیا گیا اور اس کا
علاج بھی بتایا گیا۔ اب کیا اشتہار پہلے سے نہیں دیا گیا تھا ؟ اب دیکھ لو کہ اس اشتہار کے موافق وہ بچہ
عبدالحی نام مولوی صاحب کے گھر میں پیدا ہو گیا اور اس کے پھوڑوں کے نشانات بھی ہیں۔ یہ وہی
خصوصیتیں ہیں جو انبیاء بنی اسرائیل کے وقت ہوا کرتی ہیں۔
- أَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ
پھر اس کے ساتھ اليْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَۀ کا نشان ہے۔ یہ بہت پرانا الہام ہے اور اس وقت
کا ہے جب کہ میرے والد صاحب مرحوم کا انتقال ہوا۔ میں لاہور گیا ہوا تھا۔ مرزا صاحب کی بیماری
کی خبر جو مجھے لاہور پہنچی میں جمعہ کو یہاں آگیا تو درد گردہ کی شکایت تھی۔ پہلے بھی ہوا کرتا تھا اس
وقت تخفیف تھی ۔ ہفتہ کے دن دو پہر کو حقہ پی رہے تھے اور ایک خدمت گار پنکھا کر رہا تھا۔ مجھے کہا
کہ اب آرام کا وقت ہے تم جا کر آرام کرو میں چوبارہ میں چلا گیا۔ ایک خدمت گار جمال نام میرے
پاؤں دبارہا تھا۔ تھوڑی سی غنودگی کے ساتھ الہام ہو او السَّمَاءِ وَ الطَّارِقِ اور معاً اس کے ساتھ یہ تفہیم
ہوئی ۔ اب میں نہیں کہہ سکتا کہ لفظ پہلے آئے یا تفہیم ۔ قسم ہے آسمان کی اور قسم ہے اس حادثہ کی جو
غروب آفتاب کے بعد ہونے والا ہے۔ گویا خدا تعالیٰ عزا پرسی کرتا ہے۔ یہ ایک عجیب بات ہے
جس کو ہر ایک نہیں سمجھ سکتا۔ ایک مصیبت بھی آتی ہے اور خدا اس کی عزا پر سی بھی کرتا ہے چونکہ ایک نیا
عالم شروع ہونے والا تھا اس لیے خدا تعالیٰ نے قسم کھائی۔ مجھے یہ دیکھ کر خدا تعالیٰ کا عجیب احسان
محسوس ہوا کہ میرے والد صاحب کے حادثہ انتقال کی وہ قسم کھاتا ہے اس الہام کے ساتھ ہی پھر معاً
میرے دل میں بشریت کے تقاضے کے موافق یہ خیال گذرا۔ اور میں اس کو بھی خدا تعالیٰ ہی کی طرف
سے سمجھتا ہوں کہ چونکہ معاش کے بہت سے اسباب ان کی زندگی سے وابستہ تھے۔ کچھ انعام انہیں
ملتا تھا اور کچھ اور مختلف صورتیں آمدنی کی تھیں جس سے کوئی دو ہزار کے قریب آمدنی ہوتی تھی۔ میں
نے سمجھا کہ اب وہ چونکہ ضبط ہو جائیں گے اس لیے ہمیں ابتلا آئے گا ۔ یہ خیال تکلف کے طور پر
نہیں بلکہ خدا ہی کی طرف سے میرے دل میں گذرا۔ اور اس کے گزرنے کے ساتھ ہی پھر یہ الہام
ہوا الَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَه یعنی کیا اللہ اپنے بندہ کے لیے کافی نہیں ہے چنانچہ یہ الہام میں نے
ملا وامل اور شرمیت کی معرفت ایک انگشتری میں اسی وقت لکھوا لیا تھا جو حکیم محمد شریف کی معرفت
امرتسر سے بنوائی تھی اور وہ انگشتری میں کھدا ہوا الہام موجود ہے۔
اب دیکھ لو کہ اس وقت سے لے کر آج تک کیسا تکفل کیا۔ اگر کسی کو شک ہو تو ملا وامل اور
شرمیت سے پوچھ لے۔ محمد شریف کی اولاد موجود ہے۔ شاید وہ مہر کن بھی موجود ہو۔ تکفل بڑھتا گیا حمد
ہے یا نہیں جس جس قدر ضرورتیں پیش آتی گئی ہیں خود اس نے اپنے وعدہ کے موافق تکفل کیا ہے
اور کرتا ہے۔ اب بتاؤ کہ کیا یہ کوئی چھوٹا سا نشان ہے۔ اس طرح پر الف میں اور بہت سے نشان
آسکتے ہیں ۔
کپ
)ب(
پھر اب ب کی مد میں دیکھو۔ بشیر ہے۔ یہ لڑکا بشیر جو اب موجود ہے اس کی بابت پہلے اشتہار
ہوا تھا اور اس اشتہار کے موافق ۔ یہ پیدا ہوا۔ پھر اس کی آنکھوں سے اس قدر پانی جاری تھا کہ
آنکھیں بوٹی کی طرح سرخ ہو گئی تھیں اور مجھے اندیشہ تھا کہ آنکھوں کو خطرناک نقصان نہ پہنچے۔ اس وقت
میں نے دعا کی تب الہام ہوا بَرَّقَ طِفْلِی بَشِيرٌ ۔ بہت سے لوگ اس الہام کے بھی گواہ موجود ہیں
کیونکہ میں الہام پوشیدہ تو رکھتا ہی نہیں ہوں۔ تبریق کے معنے ہیں آنکھوں کا اچھا ہونا۔ چنانچہ ہفتہ بھی