اگست ۱۹۰۲ء

ملفوظات (جلد 3), حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نہ گذرا تھا کہ یہ بالکل اچھا ہو گیا۔ لے
۲- بشمبر داس
جلد سوم
اسی طرح ب کی مد میں بشمبر د اس کو داخل کرتے ہیں۔ بشمبر داس قادیان کا رہنے والا ایک ہندو
تھا اور ایک خوشحال برہمن جو اس وقت پٹواری تھا۔ یہ دونوں ایک مقدمہ میں ماخوذ ہوئے ۔ جس میں
خوشحال کو دو سال اور بشمبر داس کو ایک سال کی قید کی سزا ہوئی۔ شرمیت رائے نے آکر مجھے دعا کے
واسطے کہا اور میں نے دعا کی تو میں نے کشف میں دیکھا کہ میں نے اپنے ہاتھ سے اس کی نصف قید
کاٹ دی ہے اور پھر میں نے دیکھا کہ مثل واپس آکر نصف قید رہ جاوے گی اور خوشحال اپنی پوری سزا
بھگتے گا۔ یہ خبر میں نے پہلے ہی شرمیت کو دے دی۔ وہ اب تک زندہ موجود ہے اور اگر اس کو قسم دے
کر پوچھا جاوے تو وہ انکار نہ کرے گا۔ غرض آخر جس طرح پر میں نے خبر دی تھی اور مجھے دکھایا گیا تھا
وہی ظہور میں آیا یعنی مثل واپس آئی اور اس میں بشمبر کی نصف سزارہ گئی ۔ وہ نصف قید بھگت کر رہا ہوا ۔
اس پر شرمیت نے کہا کہ تم چونکہ متقی ہو اس لیے دعا قبول ہو گئی۔ چونکہ اسلام کے ساتھ ان لوگوں کو
بغض اور عداوت ہے اس لیے شرارت سے اسلام کی تعریف نہ کی ۔ اس مقدمہ میں جب اپیل کیا گیا تو
رات کو علی محمد نام ایک شخص آیا اور اس نے آکر خبر دی کہ وہ بری ہو گئے ہیں۔ مجھے یہ خبر سن کر تعجب ہوا
کیونکہ میں نے مذکورہ بالا پیشگوئی کی تھی۔ اس تردد میں جب میں نے نماز پڑھی تو نماز ہی میں الہام ہوا
إِنَّكَ أَنْتَ الْأَعْلیٰ ۔ وہ رات تو اسی طرح گزر گئی اور میں نے مزید تحقیقات نہ کی لیکن صبح کو اصل حال
معلوم ہو گیا کہ اپیل لے گئے تھے جس سے یہ غلط نتیجہ نکال لیا گیا کہ وہ بری ہو گئے ہیں۔ آخر جیسا کہ
میں نے کہا ہے اسی طرح پیشگوئی کے موافق مثل واپس آئی اور اس میں بشمبر کی قید نصف رہ گئی اور
خوشحال کو پوری سزا بھگتنی پڑی۔ اب بتاؤ یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے کیسے زبر دست نشان ہیں۔اب
تک ان واقعات کے زندہ گواہ موجود ہیں۔ ان سے قسم دے کر پوچھا جاوے کہ کیا قبل از وقت ان کو
بتایا گیا تھا یا نہیں؟ اور پھر ٹھیک پیشگوئی کے موافق ان کا ظہور ہوا ہے یا نہیں؟
له الحکم جلد ۶ نمبر ۳۱ مورخه ۳۱ اگست ۱۹۰۲ ء صفحه ۲ تا ۴

پھر اسی طرح جھنڈا سنگھ نامی ایک زمیندار کے ساتھ درخت کاٹنے کا مقدمہ تحصیل میں دائر تھا۔
مجھے خدا تعالیٰ کی طرف سے معلوم ہوا کہ ڈگری ہو جائے گی۔ جب کوئی دس بارہ دن ہوئے تو لوگوں
نے جو بٹالہ سے آئے کہا کہ وہ مقدمہ خارج ہو گیا ہے اور خود اس نے بھی آکر بطور تمسخر کہا کہ مقدمہ خارج
ہو گیا۔ مجھے اس خبر کے سننے سے اتناغم ہوا کہ کبھی کسی ماتم سے بھی نہیں ہوا۔ میں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے
ڈگری کی خبر دی تھی یہ کیا کہتے ہیں۔ وہ اسامی تھے اور ہم مالک تھے اور مالک کی اجازت کے بغیر وہ
درخت کاٹنے کے مجاز نہ تھے مختلف قسم کے پندرہ یا سولہ آدمی اس مقدمہ میں تھے۔ مجھے بہت ہی غم
محسوس ہوا اور میں جیسے کوئی مبہوت ہو جاتا ہے سراسیمہ ہو کر سجدہ میں گر پڑا اور دعا کی تب ایک بلند آواز
سے الہام ہوا ڈگری ہوئی ہے مسلمان ہے۔ یعنی آیا باور نمی کنی ۔ صبح کو جب میں تحصیل میں گیا تو
وہاں جا کر ایک شخص سے جو حاکم کا سر رشتہ دار تھا۔ میں نے دریافت کیا کہ کیا فلاں مقدمہ خارج ہو گیا
ہے۔ اس نے کہا نہیں اس میں تو ڈگری ہو گئی ہے۔ پھر میں نے اس سے کہا کہ انہوں نے گاؤں میں
مشہور کیا ہے کہ وہ مقدمہ خارج ہو گیا ہے یہ کیا بات ہے؟ اس نے کہا اصل بات یہ ہے کہ اس خبر میں وہ
بھی سچے ہیں۔ جب حافظ ہدایت علی صاحب فیصلہ لکھنے لگے تو میں کہیں باہر چلا گیا تھا، جب باہر سے
آیا تو انہوں نے رو بکار مجھے دی کہ یہ مقدمہ خارج کر دیا ہے۔ سر رشتہ دار کہتا ہے کہ تب میں نے ان کو
کہا کہ تم نے غلطی کی ہے۔ اس نے کہا نہیں میں نے کمشنر کا فیصلہ جو انہوں نے پیش کیا تھا دیکھ لیا ہے۔
میں نے ان کو کہا کہ فنانشل کمشنر کا فیصلہ بھی تو دیکھنا تھا۔ پھر اسے معلوم ہوا کہ وہ فیصلہ جو اس نے کیا تھا وہ
غلط ہے۔ اس نے رو بکار لے کر پھاڑ کر پھینک دی اور دوسری رو بکار لکھی جس میں ڈگری کا فیصلہ دیا اور
اس طرح پر پیشگوئی جو خدا تعالیٰ نے قبل از وقت مجھے بتلائی تھی پوری ہوئی ۔ اس پیشگوئی کے بھی بہت
سے لوگ گواہ ہیں اور ابتک موجود ہیں ۔
)ث(
ا - ثَمَانِينَ حَوْلًا -
پھرت میں ثَمَانِينَ حَوْلا کی پیشگوئی ہے۔ اس پیشگوئی پر ایک زمانہ گزر گیا۔ کوئی شخص ایک

دم کے لیے بھی نہیں کہہ سکتا کہ میں زندہ رہوں گا لیکن ایک خاص تعداد سالوں تک کی خبر دے دینا کیا
یہ انسانی طاقت کا کام ہے۔ اور پھر میرے جیسے آدمی کے لیے تو یہ قیافہ سے بھی ممکن نہیں جس کو لیے تو یہ
دو بیماریاں لگی ہوئی ہیں ۔ باوجود ان بیماریوں اور ضعفوں کے خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ دینا کہ تیری اتنی برس
کے قریب عمر ہوگی کیسا عجیب ہے۔ اور حقیقت میں خدا ہی کی طرف سے اس قسم کی خبر ہو سکتی ہے ورنہ
عاجز انسان کچھ نہیں کہہ سکتا۔ یہ پیشگوئی بھی پوری شدہ ہی سمجھ لیجیے کیونکہ بہت عرصہ اس پر گزر گیا ہے
اور میری عمر اب ساٹھ سے متجاوز ہو چکی ہے۔
٢ - قُلَةٌ مِّنَ الْآخِرِينَ
پھرت ہی کی مد میں ایک اور پیشگوئی ہے جو اس سے بھی عجیب تر اور عظیم الشان ہے کہ
خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے ثُلَةٌ مِّنَ الْأَوَّلِينَ وَ قُلَةٌ مِنَ الْآخِرِینَ ۔ اس سے ایک عظیم الشان جماعت
کے قائم کرنے کی خبر دیتا ہے۔ جس وقت یہ پیشگوئی کی گئی تھی اس وقت ایک آدمی بھی ہم کو نہیں جانتا
تھا اور کوئی یہاں آتا جاتا نہ تھا۔ براہین احمدیہ میں یہ الہام درج ہے لیکن اب دیکھ لو کہ ستر ہزار سے
زیادہ آدمی اس سلسلہ میں داخل ہو چکے ہیں اور دن بدن ترقی ہو رہی ہے۔ خاص قادیان میں ایک
کثیر جماعت موجود رہتی ہے۔ پھر کیا یہ کوئی جھوٹ بات ہے۔ یہ خدا کے کام ہیں اور لوگوں کی نظروں
میں عجیب ۔
اور بھیت کی مد میں پیشگوئیاں ہیں مگر میں اس وقت صرف مثال کے طور پر ایک دو بیان کرتا ہوں ۔
)ج(
ا جنازه
اسی طرح ج کی مد میں جنازہ کا الہام ہے۔ جب ہمارے بڑے بھائی صاحب مرزا غلام قادر مرحوم
فوت ہوئے تو ان کے مرنے سے پہلے جنازہ کا الہام ہوا تھا۔
۲۔ جمال الدین
اور اسی طرح جمال الدین کے متعلق بھی الہام ہوا تھا۔ خواجہ جمال الدین صاحب جب اپنے

امتحان منصفی میں فیل ہوئے تو میں نے دعا کی الہام ہو ا سَيُغْفَرُ لَه چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اس سے بہتر
ان کو جگہ دے دی۔
جمع بين الصلوتين
پھر ج ہی کی مد میں جمع بین الصلاتین کی پیشگوئی ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسیح موعود
کے لیے ایک نشان ٹھہرایا ہے۔ اس پیشگوئی کو پورا کرنا اختیاری امر نہیں ہے۔ موت سر پر ہے۔ خدا جو
چاہتا ہے کرتا ہے۔ وہ خود اس کی تکمیل کر رہا ہے۔
جو شخص آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیوں کو عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھتا وہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کی عزت بھی نہیں کرتا ہے۔ اس پیشگوئی سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے اختیار میں
ہے کیونکہ لکھا ہے کہ تُجْمَعُ لَهُ الصَّلوةُ یعنی اس کے لیے نماز جمع کی جاوے گی۔ ایسے امور جمع ہو
جائیں گے کہ اس کے لیے نمازیں جمع کی جاویں گی یا ایسے امور جمع ہو جائیں گے کہ اس کے لئے
نمازیں جمع کرنی پڑیں گی ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت جو میں اپنا اعتقاد رکھتا ہوں اس
کو میں کسی کے دل میں نہیں ڈال سکتا۔ میں ایک سچے مسلمان کے لیے یہ ضروری سمجھتا ہوں کہ ان امور
کے ساتھ جو آپ کی نبوت کے لیے بطور شہادت ہوں محبت کی جاوے۔ ان میں سے یہ پیشگوئیاں بھی
ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھ کشفی کیسی تیز ہے۔ اور آپ کی نگاہ کیسی دور تک پہنچنے والی تھی کہ
آپ نے سارا نقشہ اس زمانہ کا کھینچ کر دکھایا۔ ہم اس پیشگوئی کو جو تُجْمَعُ لَهُ الصَّلوةُ ہے بہت ہی
بڑی عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اس کے پورا ہونے پر ہمیں ایک راحت اور لذت آتی ہے جو
دوسرے کے آگے بیان نہیں کر سکتے کیونکہ لذت خواہ جسمانی ہو، خواہ روحانی ، ایک ایسی کیفیت اور اثر
ہے جو الفاظ میں بیان نہیں ہو سکتا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس سے کمال درجہ کی عزت اور
صداقت ثابت ہوتی ہے کہ آپ نے جو کچھ فرمایا وہ پورا ہوا ۔ اب بتاؤ کہ کیا یہ امور جو جمع نماز کے
موجب ہوئے ہیں خود ہم نے پیدا کر لیے ہیں یا خدا تعالیٰ نے یہ تقریب پیدا کر دی ہے؟ صحابہ نے
اس پیشگوئی کو سنا مگر پوری ہوتے نہیں دیکھا اور اب جو پیشگوئی پوری ہوئی اور انہیں اس کی خبر ملتی ہے تو

انہیں کیسی لذت آتی ہے؟ میں سچ کہتا ہوں کہ جیسا اس پیشگوئی کے پورا ہونے سے ہم ایک لطف اور
لذت اٹھا رہے ہیں آ رہے ہیں آسمان پر بھی ایک لذت ہے۔ اس لیے کہ اس سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
بزرگی اور عظمت کا اظہار ہوتا ہے۔ صوفیوں نے لکھا ہے کہ بعض زمینی امور ایسے ہوتے ہیں کہ آسمان
پر ان کی خبر دی جاتی ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تائید میں جو کچھ ہوتا ہے اس کی خبر دی
جاتی ہے اور اس کا انتشار ہوتا ہے۔ غرض یہ بڑی عظیم الشان پیشگوئی ہے جس سے ہمارے رسول
صلی اللہ علیہ وسلم کی تصدیق ہوتی ہے اُن کو حقیر سمجھنا کفر ہے۔ یہ دوسرا نشان ہے۔ ایک طرف ہماری
صداقت کے لئے کیونکہ ہمارے لئے یہ نشان رکھا گیا تھا۔ دوسری طرف خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے لیے کہ آپ کی فرمائی ہوئی پیشگوئی پوری ہوئی ۔ لوگ ناواقفی اور جہالت سے اعتراض کرتے ہیں
حالانکہ یہ امر بہت ہی قابلِ غور ہے۔ کیا ہم نے خود ایسے امر پیدا کر لیے ہیں کہ نمازیں جمع کی
جائیں؟ پھر جب یہ امر سب خدا کی طرف سے ہیں تو پھر اعتراض کرنا ہی نری حماقت اور خبث ہے جو
لوگ اس پیشگوئی پر اعتراض کرتے ہیں وہ مجھ پر نہیں وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر بلکہ خدا تعالیٰ پر
اعتراض کرتے ہیں اور یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ ایک آدھ مرتبہ نما ز جمع نہ ہو گی بلکہ ایک اچھی میعاد تک
نماز جمع ہوتی رہے گی کیونکہ ایک آدھ مرتبہ جمع کرنے کا اتفاق تو دوسرے مسلمانوں کو بھی ہو جاتا
ہے۔ پس یہ خدا کا زبردست نشان ہے جو ہماری اور ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت پر
ایک زبر دست گواہ ہے۔
)ح(
ا۔ حیات خال
ایسا ہی پھرح کی مد میں حیات خان کا مقدمہ ہے۔ بہت سے لوگ اس امر کے گواہ ہیں۔
یہاں تک کہ اکثر ہندوؤں کو بھی معلوم ہے اور میرے لڑکے فضل احمد اور سلطان احمد بھی اس میں گواہ
ہیں۔ سردار حیات خان ایک دفعہ کسی مقدمہ میں معطل ہو گیا تھا۔ میرے بڑے بھائی مرزا غلام قادر
مرحوم نے مجھے کہا کہ ان کے لیے دعا کرو۔ میں نے دعا کی تو مجھے دکھایا گیا کہ یہ کرسی پر بیٹھا ہوا

عدالت کر رہا ہے۔ میں نے کہا کہ یہ تو معطل ہو گیا ہے۔ کسی نے کہا کہ اس جہاں میں معطل نہیں ہوا۔
تب مجھے معلوم ہوا کہ یہ بحال ہو جائے گا۔ چنانچہ اس کی اطلاع دی گئی اور تھوڑے ہی عرصہ کے بعد وہ
پھر بحال ہو گیا۔
٢ - حَانَ أَنْ تُعَانَ
ایسا ہی فَحَانَ أَنْ تُعَانَ وَتُعْرَفَ بَيْنَ النَّاسِ یہ پیشگوئی بھی وہیں موجود ہے۔ کوئی
ثابت کرے کہ اس الہام کے وقت کتنی جماعت تھی۔ یا میں ہوتا تھا یا میاں شمس الدین جو براہین احمد یہ
کے مسودے لکھا کرتا تھا مگر اب خدا تعالیٰ نے اپنے وعدہ کے موافق لاکھوں کروڑوں انسانوں میں اس
کو پورا کیا اور کر رہا ہے۔ ہر نیا دن اس پیشگوئی کی شان اور عظمت کو بڑھا رہا ہے جوں جوں یہ سلسلہ
ترقی کرتا جاتا ہے۔
ا خسوف و کسوف
)خ(
پھرخ ہے۔ اس میں خسوف و کسوف کی عظیم الشان پیشگوئی ہے۔ اس کو دیکھو کہ تیرہ سو برس کے
بعد یہ پیشگوئی پوری ہوئی ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مہدی کا نشان مقرر کیا تھا کہ اس کے وقت
میں رمضان کے مہینہ خسوف اور کسوف ہوگا اور پھر یہ بھی فرمایا ہے کہ یہ نشان ابتدائے آفرینش سے
لے کر کبھی نہیں ہوا۔ کسی قدر عظیم الشان نشان ہے جس کی نظیر آدم سے لے کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے وقت تک اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے لے کر مہدی کے وقت تک پائی نہیں جاتی ۔ اب مجھے
جو دجال اور کذاب کہا جاتا ہے، کیا کا ذب اور دجال کے لیے ہی اللہ تعالیٰ نے یہ نشان مقرر کیا تھا۔ کیا
خدا تعالیٰ کو بھی دھوکا لگ گیا کہ ایک تو مجھے صدی کے سر پر بھیجا اور پھر وہ تمام نشان اور علامات بھی قائم
کر دیئے جو مسیح موعود اور مہدی معہود کے وقت کے مقرر تھے۔ صلیب کا غلبہ بھی میرے وقت میں ہی
ہو گیا۔ اور پھر خسوف و کسوف کا نشان بھی پورا کر دیا ۔ اس قدر لمبا سلسلہ خدا نے دھو کے کا رکھا۔
خدا تعالیٰ کی شان اس سے منزہ ہے کہ وہ کسی کو دھوکا دے۔ مسلمانوں کی موجودہ حالت تو چاہتی تھی کہ

کسی راستباز اور صادق کے ساتھ ان کی تائید کی جاتی نہ کہ ایک کا ذب اور مفتری کو بھیجا جاتا۔ اور پھر
یہ کہ کاذب کے وقت میں نشان وہ پورے کئے جو صادق کے لیے مقرر تھے۔ کیا یہ تعجب کی بات نہ
ہوگی ؟ اصل یہی ہے کہ خدا تعالیٰ نے اپنے وعدہ کے موافق جبکہ اسلام بہت کمزور ہو گیا تھا اور بالکل
رسم پرستی اور نام کے طور پر رہ گیا تھا اور جبکہ نصاری کا فتنہ حد سے بڑھ گیا تھا اور انہوں نے اسلام کے
ذلیل کرنے کے لیے ہر قسم کے منصوبے کئے اور اپنی کوششوں میں کامیاب ہونے کے لیے مل مل کر
اور اکیلے اکیلے زور لگایا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سخت تو ہین کی گئی۔ یہاں تک کہ آپ کو معاذ اللہ
جھوٹا نبی کہا گیا۔ اور خطرناک الزام آپ کی پاک ذات پر لگائے اور کوئی دقیقہ اسلام کی ہتک اور
بے عزتی کا باقی نہ رکھا گیا۔ اور اپنے مذہب میں اس قدر غلو کیا کہ ایک ضعیفہ عورت کے بچہ کو خدائی کے
تخت پر بٹھایا۔ اور ایک انسان کو خدا بنا کر پھر اس کو ملعون قرار دے کر اس کی لعنت کو برکت کا ذریعہ
بنایا تو خدا تعالیٰ نے جو غیور خدا ہے ایک عاجز انسان کو اپنے وعدہ کے موافق قائم کیا اور اس کی تائید
اور نصرت کی ۔ اس کے لیے ان نشانات کو پورا کیا جو اس وقت کے لیے مقرر تھے اور اسے رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک اور توہین کا انتقام لینے والا ٹھہرایا۔ اور وہ اس طرح پر کہ جس عاجز انسان مسیح
ابن مریم کو خدا ٹھہرایا گیا تھا غیرت الہی نے اس کو مسیح ابن مریم سے افضل بنا کر دنیا میں بھیجا اور مسیح
موعود اس کا نام رکھا۔ مسیح موعود کا مسیح ابن مریم سے افضل ہونا خود یہود و نصاری کے مسلّمات سے ہے۔
عیسائی اعتراف کرتے ہیں کہ اس کی آمد ثانی پہلی آمد کے مقابلہ میں جلالی آمد ہو گی ۔ پہلی آمد نا کامی تھی۔
اس سے بڑھ کر اور کیا ثبوت چاہیے۔ غرض خدا نے مجھے مسیح موعود ٹھہرایا اور میرے نشانات کو قوت اور
تعداد میں مسیح کے نشانات سے بہت بڑھ کر ثابت کیا۔ اگر کسی عیسائی کو شک ہو تو قوت ثبوت اور تعداد سے بڑھ ہوتو
کے لحاظ سے میرے نشانوں کا مسیح کے نشانوں سے مقابلہ کر کے دیکھ لے۔ ان نشانوں میں سے ہی
یہ خسوف و وکسوف کا نشان ہے جو اپنے وقت پر میری صداقت اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی پر
مہر کرنے کے لیے پورا ہوا۔ میں نے سنا ہے کہ پٹیالہ میں ایک مولوی تھا اس نے جب دیکھا کہ
خسوف و کسوف کا نشان پورا ہو گیا تو اس نے ہاتھ مار مار کر کہا کہ اب خلقت گمراہ ہو گی ۔ اب خلقت گمراہ

آج 10 میں سے 10 باقی