۳؍جنوری ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 4)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
یہ معرفت کی باتیں ہوتی ہیں جہنم سے نکلیں گے۔ مگر یہ نہیں لکھا کہ بہشت میں مومنین کی طرح ان
کو بھی کچھ حصہ ملے گا ہاں ان کے ماتھے پر دوزخ کا نشان ہوگا۔
پھر سوال کیا کہ بہشت والوں کو روز کا عیش و آرام بھی دکھ ہو جاوے گا۔
فرمایا۔ بہشت میں بھی ہر روز ایک تجدد ہوتا رہے گا اسی طرح دوزخیوں پر بھی لکھا ہے بد لنهم
جُلُودًا غَيْرَهَا (النساء: ۵۷) مگر خدا کا تجد دبے پایاں ہے جو کبھی ختم نہیں ہو گا۔ خدا کے کاموں میں
انتہا نہیں ۔ فرماتا ہے وَ لَدَيْنَا مَزِيدٌ (ق : ۳۶) یعنی زیادتی ہوتی رہے گی ۔
پھر سوال کیا کہ میں نے آج سے پہلے کبھی روزہ نہیں رکھا اس کا کیا فدیہ دوں ۔
فرمایا۔ خدا ہر شخص کو اس کی وسعت سے باہر دکھ نہیں دیتا۔ وسعت کے موافق گذشتہ کا فدیہ
دے دو اور آئندہ عہد کرو کہ سب روزے ضرور رکھوں گا۔ کے
جنوری ۱۹۰۳ء (صبح کی سیر )
سیر کو نکلتے ہی سلسلہ کلام يبدى لك الرحمن الہام سے شروع ہوا ۔ اللہ اور رحمن فرمایا۔ رحمان اپنے اندر بشارت رکھتا ہے چونکہ یہ بشارت تھی اس لئے اس
الہام میں رحمٰن کا لفظ رکھا ہے۔ اور شیعا کے لفظ میں کچھ خفا تھا جو گو اس کی عظمت کے لئے ہے مگر ایک
خفا ضرور ہے اس لیے اس خیال سے کہ وہم نہ پیدا ہو پھر اور واضح الفاظ میں فرمایا بَشَارَةٌ تَلَقَّاهَا
النَّبِيُّونَ -
يُبْدِى لَكَ الرَّحْمَن میں لام بھی انتفاع کے لئے فرمایا دوسرے الہام وَاللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ
الْعِدا میں اللہ کا لفظ اس لئے رکھا کہ اللہ اپنے جلال کو چاہتا ہے اور اس کہ اللہ اپنے جلال کو چاہتا ہے اور اس عصمت میں اظہار جلال مقصود
تھا اس لفظ کو اختیار فرما یا جواسم اعظم ہے۔
البدر جلد ا نمبر ۱۲ مورخه ۱۶ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۹۱٬۹۰
اس ضمن میں فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ رسول
معنا ( التوبة : ۴۰) اس معیت میں حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی ہیں اور گو یا کل جماعت
آپ کی آگئی ۔ موسیٰ علیہ السلام نے یہ نہیں کہا بلکہ کہا اِن مَعِيَ رَبِّي (الشعراء: ۶۳ ) اس میں کیا سر تھا
کہ انہوں نے اپنے ہی ساتھ معیت کا اظہار کیا ؟ اس میں یہ راز ہے کہ اللہ جامع جمیع شیون کا ہے اور
اسم اعظم ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی جماعت کے ساتھ اسم اعظم کی، لم کی معیت مع تمام
صفات کے پائی جاتی ہے لیکن موسیٰ علیہ السلام کی قوم شریر اور فاسق فاجر تھی۔ آئے دن لڑنے اور
پتھر مارنے کو طیار ہو جاتی تھی اس لئے ان کی طرف معیت کو منسوب نہیں کیا بلکہ اپنی ذات تک اسے
رکھا ہے۔ اس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور علو مدارج کا اظہار مقصود ہے ۔
فرمایا۔ یہ پیشگوئیاں جو ہیں یہ ایمان کو قوی ایمان، عرفان میں کیسے تبدیل ہوتا ہے کر کے عرفان بنادیتی ہیں۔ نری باتوں سے
ایمان قوی نہیں ہو سکتا جب تک اس میں قوت کی شعاعیں نہ پڑیں اور یہ اللہ تعالیٰ کے ان نشانات سے
پیدا ہوتی ہیں ۔ پس ان پیشگوئیوں کو خوب کان کھول کر سننا چاہیے دوسرے وقت جب یہ پوری ہوتی ہیں
البدر سے ۔ خدا تعالیٰ کے انعامات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ
اس سے زیادہ خدا کی کیا عنایت ہو سکتی ہے کہ ہر ایک موقع پر قبل از وقت بشارت دی جاتی ہے اور فتح اور
نصرت کے وعدے کئے جاتے ہیں۔ خون کا مقدمہ جب مجھ پر بنایا گیا تو قبل از وقت اس کی اطلاع دی گئی اور پھر
اس کے واقعات اور انجام سب کچھ بتایا گیا جن کی تفصیل ”کتاب البریہ میں ہے ایسی باتیں اس لئے ہوتی ہیں کہ
جن کی ایمانی آنکھ کمزور ہے خدا تعالیٰ کی قدرتوں کی شعاع ان کی بصارت کو جلا دیوے اور ایمان میں ترقی کریں ۔
اس لئے جو کچھ سنا یا جاوے اسے خوب یا د رکھنا چاہیے یا لکھ لینا چاہیے تا کہ یادر ہے۔ بو ہے تا کہ یادر ہے۔ بعض آدمی میری باتوں کو سنتے
ہیں مگر یاد نہیں رکھتے حالانکہ ان باتوں کے یادرکھنے سے ایمان کو قوت ملتی ہے ۔“
البدر جلد نمبر ۱۲ مورخه ۱۶ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۹۲)
تو ایمان کی تقویت کا باعث ہو کر اس کو عرفان بنا دیتی ہیں۔ اس لئے جو امر پیشگوئی پر مشتمل ہو میں اس کو
ضرور سنا دیا کرتا ہوں اور میری غرض اس سے یہی ہوتی ہے۔ یہ ایک نور بخشتی ہیں اور جب تک اللہ تعالیٰ
کی طرف سے نور نازل نہ ہوانسان غلطی میں پڑا رہتا ہے۔
ابوسعید عرب صاحب نے اپنی رؤیا بیان کی کہ ایک کتا پیار سے کاٹتا ہے اور پھر اس نے تعبیر الرؤیا انڈا دیا جس کوانہوں نے توڑ ڈالا اور وہ بھاگ گیا۔
فرمایا۔ کتا ایک برزخ ہے درندگی اور چرندگی میں ۔ جب وہ محبت سے کاٹے تو محبت ہے اور کتے
سے مراد خفیف سادشمن ہوتا ہے۔ اس کے انڈے سے مراد اس کی ذریت ہے جب اس کو توڑ دیا تو
گویا خفیف اور کمز ور دشمن کی ذریت کو تلف کر دیا۔
فرمایا۔ جس بادشاہ کے ہم زیر سایہ ہیں اس کو چھوڑ کر دوسروں کے پاس جانا یہ تو ہین
توحید ہے ۔ بِئْسَ الْفَقِيرُ عَلَى بَابِ الْأَمِيرِ -
۔
ابوسعید عرب صاحب نے اپنے ذوق سے بیان کیا کہ
مولوی محمد حسین اور اس کا رجوع محمد حسین والی پیشگوئی یقیناً خدا کی طرف سے ہے۔
فرمایا کہ اس میں کیا شک ہے۔ زور کے ساتھ یہ دعویٰ کیا گیا ہے۔ کہ وہ رجوع کرے گا اور
اللہ تعالیٰ نے ایسا ہی مقدر کیا تھا ۔ اصل میں محمد حسین زیرک آدمی تھا مگر میں دیکھتا تھا کہ ابتدا سے
اس میں ایک قسم کی خود پسندی تھی ۔ پس اللہ تعالیٰ نے چاہا کہ اس طرح پر اس کا تنقیہ کر دے یہ اس
کے لئے استفراغ ہے۔ براہین میں ایک الہام درج ہے جس میں اس کا فرعون نام رکھا گیا ہے۔ اس
نے بھی آخر یہی کہنا تھا کہ آمَنْتُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا الَّذِي آمَنَتْ بِهِ بَنُوا إِسْرَائِيلَ (یونس: ۹۱)
اس لئے اس کے لئے بھی آمَنْتُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا الَّذِی کا وقت مقدر ہے۔
اس پر پوچھا گیا کہ وہ کیا امر ہے جس کی وجہ سے یہ آخری سعادت اس کے لئے مقدر ہے۔
فرمایا۔ یہ تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے مگر اس نے ایک کام تو کیا ہے۔ براہین احمدیہ پر ریو یولکھا تھا
اور وہ واقعی اخلاص سے لکھا تھا کیونکہ اس وقت اس کی یہ حالت تھی کہ بعض ! اوقات میرے جوتے اٹھا
کر جھاڑ کر آگے رکھ دیا کرتا تھا اور ایک بار مجھے اپنے مکان میں اس غرض سے لے گیا کہ وہ مبارک ہو
جاوے اور ایک بار اصرار کر کے مجھے وضو کرایا ۔ غرض بڑا اخلاص ظاہر کیا کرتا تھا۔
کئی بار اس نے ارادہ کیا کہ میں قادیان ہی میں آکر رہوں ۔ مگر میں نے اس وقت اسے یہی کہا
تھا کہ ابھی وقت نہیں آیا۔ اس کے بعد اسے یہ ابتلا پیش آ گیا ۔ کیا تعجب ہے کہ اس اخلاص کے بدلے
میں خدا نے اس کا انجام اچھا رکھا ہو۔ کے
اس پر ایک بھائی نے سوال کیا کہ حضور اب اسے کیسا سمجھیں ۔
فرمایا ۔اب تو حکم حالت موجودہ ہی پر ہوگا ۔ وہ دشمن ہی اس سلسلہ کا ہے۔ دیکھو! جب تک نطفہ
ہوتا ہے اس کا نام نطفہ رکھتے ہیں گو اس کا انسان بن جاوے مگر جوں جوں اس کی حالتیں بدلتی جاتی ہیں
اس کا نام بدلتا جاتا ہے۔ علقہ مضغہ وغیرہ ہوتا ہے۔ آخر اپنے وقت جا کر انسان بنتا ہے۔ یہی حال
اس کا ہے۔ سر دست تو وہ اس سلسلہ کا مخالف اور دشمن ہے اور یہی اس کو سمجھنا چاہیے۔
پھر اس ضمن میں فرمایا کہ
سزا اور عذاب صرف کفر ہی کے باعث نہیں آتا۔ بلکہ فسق و فجور بھی عذاب کا موجب ہو جاتا ہے۔
فرمایا۔ کبھی کوئی جھوٹ
خدا تعالیٰ ہمیشہ صادقوں ہی کی نصرت اور تائید کرتا ہے اس قدر چل نہیں سکتا۔ آخر
دنیا میں ہم دیکھتے ہیں کہ بدی کرنے والے جھوٹے اور فریبی اپنے جھوٹ میں تھک کر رہ جاتے ہیں۔
ل البدر میں مزید یوں لکھا ہے۔
یہ خدا تعالیٰ کے تقاضائے رحمت ہوتے ہیں ایک کتاب میں میں نے دیکھا کہ موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں
ایک شخص بہر و پیا تھا کہ موسیٰ علیہ السلام کی شکل پر سوانگ بنایا کرتا تھا جس وقت سب قوم فرعون کی غرق ہوئی تو وہ
بچا رہا۔ حضرت موسیٰ نے خدا تعالیٰ سے اس کا باعث دریافت کیا تو فرمایا کہ چونکہ یہ تیرے چہرے جیسا چہرہ بنایا کرتا
تھا اس لئے ہماری رحمت نے تقاضا نہ کیا کہ تیرے مثیل شکل کو غرق کریں ۔
البدر جلد نمبر ۱۲ مورخه ۱۶ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه (۹۲)
پھر کیا کوئی ایسا مفتری ہو سکتا ہے جو برابر پچیس برس سے خدا پر افترا کر رہا ہو اور نہ تھکا ہو اور خدا کو بھی
اس کے لئے غیرت نہ آوے۔ بلکہ اس کی تائید میں نشانات ظاہر کرتا رہے۔ یہ عجیب بات ہے ایسا
ہرگز نہیں ہو سکتا۔ خدا تعالیٰ ہمیشہ صادقوں ہی کی نصرت اور تائید کرتا ہے۔
دیکھو! یہ جو پیشگوئی ہے کہ میری عمر ۸۰ برس کے قریب ہوگی کیا کوئی مفتری اس قسم کی پیشگوئی
کر سکتا ہے اور خصوصاً اس پر تیس برس گزر بھی گئے ہوں اور ایسا ہی اس وقت جب کوئی نہ جانتا تھا اور نہ
یہاں آتا تھا یہ کہا يَأْتُونَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ اور يَأْتِيكَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ کیا یہ مفتری کرسکتا
ہے کہ ایسا کہے اور پھر خدا بھی ایسے مفتری کی پروا نہ کرے بلکہ اس کی پیشگوئی پوری کرنے کو دور دراز
سے لوگ بھی اس کے پاس آتے رہیں اور ہر قسم کے تحائف اور نقد بھی آنے لگیں۔ اگر یہ بات ہو کہ
مفتری کے ساتھ بھی ایسے معاملات ہوتے ہیں تو پھر نبوت سے ہی امان اٹھ جاوے۔ یہی نشانات
ہیں جو ہماری جماعت کی محبت اور اخلاص میں ترقی کا باعث ہورہے ہیں۔ مفتری اور صادق کو تو اس
کے منہ ہی سے دیکھ کر پہچان سکتے ہیں۔
فرمایا ۔ سچائی کا یہ بھی ایک نشان ہے کہ صادق کی محبت سعید الفطرت لوگوں کے دلوں میں ڈال
دیتا ہے۔ احمق کو یہ راہ نہیں ملتی کہ نور کا حصہ لے۔ وہ ہر بات میں بدگمانی ہی سے کام لیتا ہے۔
فرمایا۔ ہم کو تکلف اور تصنع کی حاجت نہیں۔ خواہ کوئی ہماری وضع سے راضی ہو یا نا خوش ۔ ہمارا
اپنا کوئی کام نہیں ہے۔ خدا کا اپنا کام ہے اور وہ خود کر رہا ہے۔
فرمایا ۔ جب انسان خدا کو چھوڑتا ہے تو پھر وہ مکائد پر بھروسا کرتا ہے۔
فرمایا ۔ اللہ تعالیٰ ہم کو محجوب ہونے کی حالت میں نہ چھوڑے گا۔ وہ اپنی سچائی پر بصیرت سب پر اتمام حجت کردے گا۔ یاد رکھوسو اور ارضی آدمیوں میں
فرق ہوتا ہے جو خدا کی طرف سے آتے ہیں ۔ وہ خودان کی عزت کو ظاہر کرتا ہے اور ان کی سچائی کو
روشن کر کے دکھاتا ہے اور جو اس کی طرف سے نہیں آتے اور مفتری ہوتے ہیں وہ آخر ذلیل ہو کر
تباہ ہو جاتے ہیں ۔
پیشگوئیوں کے متعلق فرمایا کہ
جلد چهارم
پیشگوئیوں کے اسرار اصل بات یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے وعدے اور اس کا کلام بہر حال سچا
ہے۔ ہاں یہ ہوتا ہے کہ کبھی وہ جسمانی رنگ میں پوری ہوتی ہیں کبھی روحانی رنگ میں ۔ اور منہاج نبوت
میں اس کے نظائر موجود ہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ کچھ گائیں ذبح ہوتی ہیں تو وہ
صحابہ کا ذبح ہونا تھا۔ اور آپ نے دیکھا کہ سونے کے کڑے پہنے ہوئے ہیں جو پھونک مارنے سے
اُڑ گئے ۔ اس سے مراد جھوٹے پیغمبر تھے۔ پس خدا کا کلام کسی نہ کسی رنگ میں ضرور سچا ہے۔
فرمایا ۔ اللہ تعالیٰ نہیں چاہتا
جماعت کے ازدیاد ایمان کے لئے نشانات کا ظہور کہ ہماری جماعت کا ایمان
کمزور رہے۔ مہمان اگر نہ بھی چاہے تو بھی میزبان کا فرض ہے کہ اس کے آگے کھانا رکھ دے۔ اسی طرح
پر اگر چہ نشانوں کی ضرورت کوئی بھی نہ سمجھے تب بھی اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے جماعت کے ایمان کو
بڑھانے کے لئے نشانات ظاہر کر رہا ہے۔ یہ بھی سچی بات ہے کہ جولوگ اپنے ایمان کو نشانوں کے ساتھ
مشروط کرتے ہیں وہ سخت غلطی کرتے ہیں۔ حضرت مسیح کے شاگردوں نے مائدہ کا نشان مانگا تو یہی
جواب ملا کہ اگر اس کے بعد کسی نے انکار کیا تو ایسا عذاب ملے گا جس کی نظیر نہ ہوگی ۔
پس طالب کا ادب یہی ہے کہ وہ زیادہ سوال نہ کرے اور نشان طلب کرنے طالب کا ادب پر زور نہ دے۔ جو اس آداب کے طریق کوملحوظ رکھتے ہیں خدا ان کو کبھی
بے نشان نہیں چھوڑتا اور ان کو یقین سے بھر دیتا ہے۔ صحابہ کی حالت کو دیکھو کہ انہوں نے نشان نہیں
مانگے مگر کیا خدا نے ان کو بے نشان چھوڑا؟ ہرگز نہیں ۔ تکالیف پر تکالیف اٹھائیں۔ جانیں دیں۔
اعداء نے عورتوں تک کو خطرناک تکلیفوں سے ہلاک کیا مگر نصرت ہنوز نمودار نہ ہوئی۔ آخر خدا کے
وعدہ کی گھڑی آگئی اور ان کو کامیاب کر دیا اور دشمنوں کو ہلاک کیا۔ یہ سچی بات ہے کہ خدا صبر کرنے
والوں کے ساتھ ہوتا ہے۔ اگر وہ پہلے ہی دن سارے نشان ظاہر کر دے تو پھر ایمان کا کوئی ثواب اور
نتیجہ ہی نہ ہو۔ عرفان آکر یقین سے تو بھر دیتا ہے مگر اس میں کچھ بھی شک نہیں کہ ان ساری ترقیوں کی
جڑا ایمان ہی ہے۔ اسی کے ذریعہ سے انسان بڑی بڑی منزلیں طے کرتا اور سیر کرتا ہے۔
سُبْحَنَ الَّذِي أَسْرَى بِعَبْدِهِ (بنی اسراءیل (۲) سے یہی پایا جاتا ہے کہ جب کامل معرفت
ہوتی ہے تو پھر اس کو عجیب و غریب مقامات کی سیر کرائی جاتی ہے اور یہ وہی لوگ ہوتے ہیں جو ادب
سے اپنی خواہشوں کو مخفی رکھتے ہیں۔ تمام منہاج نبوت اسی پر دلالت کرتا ہے۔ پہلے نشان بھی ظاہر نہیں
ہوتے بلکہ ابتلا ہوتے ہیں ۔
پس صدیقی فطرت حاصل کرنی چاہیے۔ انہوں نے کون سا صدیقی فطرت حاصل کریں نشان مانگا تھا۔ شام سے مکہ کو آرہے تھے۔ راستہ ہی
میں خبر ملی ۔ وہیں یقین لے آئے ۔ اس کی وجہ وہ معرفت تھی جو آپ کی تھی ۔ معرفت بڑی عمدہ چیز ہے۔
جب انسان کسی کے حالات اور چال چلن سے پورا واقف ہو تو اس کو زیادہ تکلیف نہیں ہوتی۔ ایسے
لوگوں کو معجزہ اور نشان کی کوئی حاجت ہی نہیں ہوتی ۔ حضرت ابوبکر صدیق آپ کے حالات سے
پورے واقف تھے۔ اس لئے سنتے ہی یقین کر لیا۔
فرمایا۔ ہمیں جس بات پر اللہ تعالیٰ نے مامور کیا ہے۔ وہ یہی ہے کہ
تقوی اختیار کریں تقوی کا میان خالی پڑا ہے تقوی ہونا چاہے نہ یہ کہ تلوار تھا، یہ حرم
اٹھاؤ،
ہے۔ اگر تم تقویٰ کرنے والے ہو گے تو ساری دنیا تمہارے ساتھ ہوگی ۔ پس تقویٰ پیدا کرو۔ جو
لوگ شراب پیتے ہیں یا جن کے مذہب کے شعائر میں شراب جزو اعظم ہے ان کو تقوی سے کوئی تعلق
نہیں ہو سکتا۔ وہ لوگ نیکی سے جنگ کر رہے ہیں ۔ پس اگر اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کو ایسی خوش قسمت
اور انہیں توفیق دے کہ وہ بدیوں سے ۔ جنگ کرنے والے ہوں اور تو اور تقویٰ اور طہارت کے
دے اور ا
ے مراد حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ
میدان میں ترقی کریں یہی بڑی کامیابی ہے اور اس سے بڑھ کر کوئی چیز مؤثر نہیں ہو سکتی ۔ اس وقت
کل دنیا کے مذاہب کو دیکھ لو کہ اصل غرض تقومی مفقود ہے اور دنیا کی وجاہتوں کو خدا بنایا گیا ہے۔
حقیقی خدا چھپ گیا ہے اور سچے خدا کی ہتک کی جاتی ہے مگر اب خدا چاہتا ہے کہ وہ آپ ہی مانا
جاوے اور دنیا کو اس کی معرفت ہو جو لوگ دنیا کو خدا سمجھتے ہیں وہ متوکل نہیں ہو سکتے ۔
( اس سیر میں سے ہم نے مضمون غیر کو نکال کر آپ ہی کی تقریر کے مختلف فقروں کو ایک جا جمع کر دیا ہے۔ ایڈیٹر )
ظہر سے پہلے لودھیانہ سے آئے ہوئے احباب نے شرف نیاز حاصل کیا۔ جماعت کی تعداد
قاضی خواجہ علی صاحب نے مولوی محمد حسین صاحب کی ملاقات کا
ذکر کیا کہ میں نے ان کو کہا تھا کہ قادیان چلو۔
فرمایا۔ اگر وہ یہاں آ جاوے تو اس کو اصل حالات معلوم ہوں اور ہماری جماعت کی ترقی کا پتا
لگے وہ ابھی تک تین سو تک ہی کہتا ہے اور یہاں اب ڈیڑھ لاکھ سے بھی زیادہ تعداد بڑھ گئی ہے۔ اگر شبہ
ہو تو گورنمنٹ کے حضور درخواست کر کے ہماری جماعت کی الگ مردم شماری کرالیں ۔ براہین احمدیہ
میں جو لکھا تھا کہ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ - وَانْتَهَى اَمْرُ الزَّمَانِ إِلَيْنَا - أَلَيْسَ هُذَا بِالْحَقِّ
اب دیکھیں کہ وہ وقت آیا ہے یا نہیں ۔ گورنمنٹ پنجاب کی خدمت میں جو میموریل ستمبر ۱۸۹۹ء میں
بھیجا گیا تھا۔ اس میں صاف اس امر کی پیشگوئی ہے کہ یہ جماعت تین سال میں ایک لاکھ ہو جائے گی
اور وہ پوری ہوگئی ۔ بہت سے لوگ ایسے ضعفاء وغرباء میں سے ہیں جو اس سلسلہ میں داخل ہو چکے ہیں
مگر آ نہیں سکتے ۔
فرمایا۔ دیندار آدمی دنیا داروں کی طرف رجوع کرنے دنیا کے بارہ میں دیندار کا رویہ میں اپنی ذلت اور توہین سمجھتا ہے۔ ایک صحابی پر
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ناراض تھے۔ اس وقت ایک بادشاہ نے اپنا سفیر اس کے پاس بھیجا اور چاہا کہ
وہ اس کے پاس چلے آویں ۔ صحابی نے اس خط کو لے کر تنور میں پھینک دیا اور رونا شروع کر دیا کہ
ایک طرف تو میری یہ حالت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ناراض ہیں اور دوسری طرف میں
یہاں تک گر گیا کہ ایک کافر میرے ایمان میں طمع کرنے لگا۔ مجھ سے ضرور کوئی سخت معصیت ہوئی
ہے۔ جس قدر زیادہ دینداری اور خدا پرستی ہو گی اسی قدر اہلِ دنیا سے نفرت پیدا ہو گی ۔
ہم کو جس قدر تکالیف دی گئی ہیں اور جس قدر سب وشتم کیا گیا ہے۔ یہ
سلسلہ کی اشاعت ہماری تبلیغ کے لئے ایک ذریعہ ہوگیا ہے۔ جیسے جس قدر گرمی شدت سے
ہو برسات بھی اسی نسبت سے زیادہ ہوتی ہے۔ عرب کے لوگ عیش و عشرت اور نا پاک خواہشوں اور فعلوں
میں مستغرق تھے۔ انہیں مذہب اور مذہبی مباحثات سے کیا کام تھا مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
مقابل یوں کھڑے ہو گئے جیسے کوئی بڑا عاشق مذہب دیندار ہوتا ہے۔ یہ سب کچھ اس لئے تھا کہ اس
شور سے ساری قوموں میں جلد جلد آپ کی دعوت پھیل جائے ۔ انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کو بڑی تکالیف دیں مگر آخر وہی ہوا جو خدا کا منشا تھا۔ اسی طرح پر یہاں دیکھ لو کہ کس قدر زور شور
سے مخالفت ہوئی اور ہو رہی ہے۔ بہت سے لوگ ہیں جو بدعات اور بدکاریوں میں مبتلا ہیں ۔ اکثر
ہیں جو کنجریوں کے پیر بنے ہوئے ہیں ۔ اور بھنگ، چرس ، ملک، تاڑی ، گانجا ، شراب وغیرہ پیتے ہیں
یہ دہر یہ ہوتے ہیں مگر کوئی ان سے تعرض نہیں کرتا۔ برخلاف اس کے ہماری اس قدر مخالفت کی جاتی
ہے کہ ایک چھوٹے سے مسئلہ وفات وحیات مسیح پر وہ شور اٹھایا گیا جس کی حد نہیں رہی۔ قتل کے
فتوے دیئے گئے ۔ اس میں راز یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ اس سلسلہ کی اشاعت چاہتا ہے۔
در بار شام )
بیعت کے بعد طاعون کا ذکر ہوا جس پر حضرت اقدس نے ایک لمبی تقریر طاعون کے متعلق فرمائی ہم
کسی قدر تلخیص کے ساتھ اس کو ذیل میں لکھتے ہیں۔
فرمایا۔ جب تک انسان تقویٰ میں ایسا نہ ہو جیسے اونٹ کو سوئی کے تقویٰ کی ضرورت ناکے سے نکالنا پڑے اس وقت تک کچھ نہیں ہوتا۔ جس قدر زیادہ تقوی
اختیار کرتا ہے اسی قدر اللہ تعالیٰ بھی توجہ فرماتا ہے۔ اگر یہ اپنی توجہ معمولی رکھتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی
معمولی توجہ رکھتا ہے۔
جلد چهارم
خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے غَضِبْتُ غَضَبًا شَدِيدًا یہ طاعون کے متعلق
طاعون کا عذاب ہے اور پھر فرما یا اني مَعَ الرَّسُولِ أَقُوْمُ وَالُوْمُ مَنْ يَلُوْمُ - أَفْطِرُ
وَاصُومُ ۔ میں اپنے رسول کے ساتھ کھڑا ہوں گا اور اس کو ملامت کروں گا جو ملامت کرتا ہے۔ میں
روزہ کھولوں گا بھی اور روزہ رکھوں گا بھی ۔ یہ سب الہام طاعون کے متعلق ہیں۔ ملامت ایک دل
کے ساتھ ہوتی ہے اور ایک زبان کے ساتھ ۔ زبان کے ساتھ تو یہی ملامت ہے جو مخالف کرتے
ہیں ۔ لیکن دل کی ملامت یہ ہے کہ ان باتوں کی طرف توجہ نہ کرے جو ہم پیش کرتے ہیں اور ان پر
عمل کے لئے طیار نہ ہو۔ روزہ رکھوں گا اور کھولوں گا ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک وقت تک گویا
طاعون کا زور گھٹ جائے گا۔ یہ روزے کے دن ہوں گے اور ایک وقت ایسا ہوگا کہ اس میں کثرت
سے ہوگی ۔ اب دیکھا گیا ہے کہ کثرت سردی اور کثرت گرمی میں اس کی شدت اور تیزی رک جاتی
ہے۔ لیکن بہاری موسم فروری مارچ اور ستمبر، اکتوبر میں اس کا زور بڑھ جاتا ہے۔ مگر یہ یاد رکھنا
چاہیے کہ یہ دورے تھمنے والے نہیں ہیں خدا کے کلام سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کے دورے شدید
ہیں۔ زمین پر خدا تعالیٰ سے غفلت اور سستی پھیل گئی ہے۔ نیکیوں کی طرف توجہ نہیں رہی ۔ ایسی
صورت میں کیا اس کا علاج ڈاکٹری اصولوں سے ہوگا یا کوئی اور علاج اثر پذیر ہو سکے گا جب تک خدا
کی مرضی نہ ہو؟
مت خیال کرو کہ ہمارا ملک یا شہر یا گاؤں ابھی تک محفوظ ہے۔ یہ کل دنیا کے لئے مامور ہو کر
آئی ہے اور اپنے اپنے وقت پر ہر جگہ پھرے گی ۔ اس کے دورے بڑے لمبے ہوتے ہیں ۔ بعض
وقت لوگ ان وجوہات کو نہیں سمجھ سکتے۔ لیکن یاد رکھو کہ جو کچھ ہو رہا ہے اللہ تعالیٰ کے حکم اور ایما
سے ہو رہا ہے۔ اب اس کے وجوہ موٹے ہیں ۔ بائیس برس پہلے خدا نے براہین میں مجھے اس کی خبر
دی اور پھر متواتر وقتا فوقتا وہ اطلاع دیتا رہا۔ یہاں تک کہ جب ابھی پنجاب کے دو ضلعوں میں تھی تو
اس نے مجھے بتایا کہ کل پنجاب اس کے اثر سے متاثر ہو جائے گا۔ اس وقت لوگوں نے اس پر ہنسی
کی مگر اب بتائیں کہ ان کی ہنسی کا کیا جواب ہوا ؟ اجنبی لوگ اگر نہ مانیں تو نہ سہی مگر ہماری جماعت
جو دن رات نشانات کو نات کو دیکھتی ہے اسے چاہیے کہ اپنی تبدیلی کرے۔ جو شخص امن کے زمانہ میں
خدا سے ڈرتا ہے وہ بچایا جاتا ہے۔ ڈرنے والے زمانہ میں تو ہر ایک ڈرتا ہے جب سونٹا اٹھایا
جاوے تو اس سے بھیڑ ، بکری، کتا ، بلی سب ڈرتے ہیں۔ انسان کی اس میں کون سی خوبی ہے یہ تو
اس حالت میں ان سے جاملا ۔ ورنہ اس کی دانشمندی اور دور بینی کا یہ تقاضا ہونا چاہیے تھا کہ پہلے ہی
سے ڈرتا۔ بعض گاؤں میں سخت تباہی ہو چکی ہے یہاں تک کہ گھروں کے گھر مقفل ہو گئے ۔ جب
زور سے پڑتی ہے تو پھر کھا جانے والی آگ کی طرح ہوتی ہے۔ ایک بار بلاد شام میں پڑی تھی تو
جانوروں تک کی صفائی اس نے کر دی تھی ۔ یہ بڑی خطرناک بلا ہے ۔ اس سے بے خوف ہونا نادانی
ہے۔ حقیقی ایمان ایک موت ہے۔ جب تک انسان اس موت کو اختیار نہ کرے ۔ دوسری زندگی
مل نہیں سکتی ۔
۔
جو لوگ نری بیعت کر کے چاہتے ہیں کہ خدا کی گرفت سے بچ جائیں وہ
تقویٰ کی اہمیت غلطی کرتے ہیں۔ ان کو ٹس نے دھوکا دیا ہے۔ دیکھو طبیب جس وزن تک
مریض کو دوا پلانی چاہتا ہے اگر وہ اس حد تک نہ پیوے تو شفا کی امید رکھنی فضول ہے۔ مثلاً وہ چاہتا
ہے کہ دس تولہ استعمال کرے اور یہ صرف ایک ہی قطرہ کافی سمجھتا ہے یہ نہیں ہو سکتا پس اس حد تک
صفائی کرو اور تقوی اختیار کرو جو خدا کے غضب سے بچانے والا ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ رجوع کرنے
والوں پر رحم کرتا ہے کیونکہ اگر ایسا نہ ہوتا تو دنیا میں اندھیر پڑ جاتا۔ انسان جب متقی ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ
اس کے اور اس کے غیر میں فرقان رکھ دیتا ہے اور پھر اس کو ہر تنگی سے نجات دیتا ہے نہ صرف نجات
بلکه يَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ (الطلاق: ۴) ۔
پس یا د رکھو جو خدا سے ڈرتا ہے خدا اس کو مشکلات سے رہائی دیتا ہے اور انعام واکرام بھی کرتا
ہے اور پھر متقی خدا کے ولی ہو جاتے ہیں۔ تقویٰ ہی اکرام کا باعث ہے کوئی خواہ کتنا ہی لکھا پڑھا ہوا ہو
وہ اس کی عزت و تکریم کا باعث نہیں اگر متقی نہ ہو۔ لیکن اگر ادنی درجہ کا آدمی بالکل اتی ہو مگر متقی ہو وہ
معزز ہوگا ۔ یہ دن خدا تعالیٰ کے روزہ کے ہیں۔ ان کو غنیمت سمجھو اس سے پہلے کہ وہ اپنا روزہ کھولے تم
اس سے صلح کر لو اور پاک تبدیلی کرلو۔ جنوری کا مہینہ باقی ہے فروری میں پھر وہی سلسلہ شروع ہونے
والا ہے۔ ایسی بلاؤں کا باعث صادق کی تکذیب ہوتی ہے اس لئے اور کوئی علاج کارگر نہیں ہو سکتا۔
بعض صحابہ بھی اس مرض سے مرے ہیں لیکن وہ شہید ہوئے ۔ جیسے لڑائیاں جو دشمنوں کی ہلاکت کا موجب
تھیں ان با ان میں مرنے والے صحابہ بھی شہید ہوئے تھے جو نیک آدمی مر جاتا ہے اس کو بشارت شہادت
ملتی ہے جو بدآ دمی مرتا ہے اس کا انجام جہنم ہے۔ جو شخص نیکیوں میں ترقی کرتا اور خدا سے پناہ مانگتا رہتا
ہے اللہ تعالیٰ اس کو بچا لیتا ہے۔ دیکھو! ایک لاکھ چوبیس ہزار یا کم و بیش واللہ اعلم پیغمبر گزرے ہیں ۔
مگر کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ ان میں سے کوئی طاعون سے بھی ہلاک ہوا تھا؟ ہر گز نہیں۔ یہ بلا بھی مامور
ہوتی ہے اور خدا کے حکم سے نازل ہوتی ہے۔ اس کی مجال نہیں کہ بلا حکم کوئی کام کرے۔ اسے
( یہاں حضرت اقدس نے ہاتھی والی رؤیا سنائی جو کئی مرتبہ شائع ہوئی ) نے والی یاسنائی
پھر فرمایا کہ اگر چہ آج کل کسی قدر امن ہے مگر میں ڈرتا ہوں کہ وہ وقت خطرناک زور کا قریب
ہے اس لئے ہماری جماعت کو ڈرنا چاہیے۔ اگر کسی میں تقویٰ ہو جیسا کہ خدا تعالیٰ چاہتا ہے۔ تو وہ بچایا
جائے گا۔ اس سلسلہ کو خدا نے تقویٰ ہی کے لئے قائم کیا ہے کیونکہ تقویٰ کا میدان بالکل خالی ہے۔ پس
جو متقی بنیں گے ان کو معجزہ کے طور پر بچایا جائے گا۔
عرب صاحب نے پوچھا کہ جو لوگ حضور کو برا نہیں کہتے اور آپ کی دعوت کو نہیں سنا۔ وہ طاعون
سے محفوظ رہ سکتے ہیں یا نہیں ۔
فرمایا۔ میری دعوت کو نہیں سنا تو خدا کی دعوت تو سنی ہے کہ تقوی اختیار کریں۔ پس جو تقویٰ
اختیار کرتا ہے وہ ہمارے ساتھ ہی ہے خواہ اس نے ہماری دعوت سنی ہو یا نہ سنی ہو کیونکہ یہی غرض ہے ہمارےساتھ
ہماری بعثت کی ۔ اس وقت تقومی عنقا یا کبریت کی طرح ہو گیا ہے کسی کام میں خلوص نہیں رہا بلکہ ملونی
ملی ہوئی ہے۔ خدا چاہتا ہے کہ اس ملونی کو جلا کر خلوص پیدا کرو ۔ اس وقت ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ
وَالْبَحْرِ (الروم : ۴۲) کا نمونہ ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت یورپ اور دیگر ممالک کی