۳؍جنوری ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 4), حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بگڑی ہوئی حالتوں کا علم نہ تھا۔ خدا تعالیٰ کی وحی پر ایمان تھا اور اب عرفان کی حالت پیدا ہو گئی ہے جو
چاہے ان ممالک میں جا کر دیکھ لے۔
جنوری ۱۹۰۳ء بروز یکشنبه (بوقت سیر )
طاعون کے متعلق ذکر ہو ا فر مایا کہ طاعون کا حتمی علاج ہمارا علاج کوئی کان دھر کر سنا نہیں ہے مگر بہر حال آخری علاج یہی
ہے۔ لوگوں کی عادت ہو گئی ہے کہ ان کی نظر صرف اسباب پر رہتی ہے مگر سچی بات یہ ہے کہ آسمان
سے سب کچھ ہوتا ہے جب تک وہاں نہ ہو لے زمین پر کچھ نہیں ہو سکتا۔ دہریت کا آج کل طبائع
میں بہت زور ہے۔ اخباروں میں ہمارے بتلائے ہوئے علاج پر ٹھٹھا کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ
طاعون کو خدا سے کیا تعلق ۔ ایک بیماری ہے جس کا علاج ڈاکٹروں سے کرانا چاہیے۔
ایک صاحب نے بعض لوگوں کا یہ اعتراض پیش کیا کہ طاعون سے اکثر غریب ہی مرتے ہیں مخالف
اور امیر نہیں مرتے۔ فرمایا کہ
میرے الہاموں سے پایا جاتا ہے کہ ہم دور سے شروع ہوں گے۔ مکہ میں جب قحط پڑا تو اس
میں بھی اول غریب لوگ ہی مرے۔ لوگوں نے اعتراض کیا کہ ابو جہل جو اس قدر مخالف ہے وہ
کیوں نہیں مرا ؟ حالانکہ اس نے تو جنگ بدر میں مرنا تھا۔ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک ابتلا ہوا کرتا
ہے اور یہ اس کی عادت ہے اور پھر اس کے علاوہ یہ اس کی مخلوق ہے۔ اس کو ہر ایک کے نیک و بد کا علم
ہے۔ سزا ہمیشہ مجرم کے لئے ہوا کرتی ہے غیر مجرم کے واسطے نہیں ہوتی ۔ بعض نیک بھی اس سے
مرتے ہیں مگر وہ شہید ہوتے ہیں اور ان کو بشارت ہوتی ہے اور رفتہ رفتہ سب کی نوبت آ جاتی ہے۔
اب رسل بابا جو مرا۔ کیا وہ امیروں میں سے نہ تھا۔ ہمارا بھی مخالف تھا۔
الحکم جلد ۷ نمبر ۲ مورخہ ۱۷ جنوری ۱۹۰۳ ءصفحہ ۷ تااا

ایک نے سوال کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں طاعون کیوں نہ عذاب کی اقسام پڑی ان کا بھی انکار ہوا تھا۔
فرمایا۔ یہ ضرور نہیں ہے کہ خدا ہر وقت ایک ہی رنگ میں عذاب دیوے۔ قرآن شریف میں
عذاب کی کئی اقسام بیان کی ہیں ۔ جیسے قُلْ هُوَ الْقَادِرُ عَلَى أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذَابًا مِنْ فَوْقِكُمُ
أَوْ مِنْ تَحْتِ أَرْجُلِكُمْ أَوْ يَلْبِسَكُمْ شِيَعًا وَ يُذِيقَ بَعْضَكُمْ بَأسَ بَعْضٍ (الانعام : ۶۶) جنگ اور
لڑائی وغیرہ کو بھی عذاب قرار دیا ہے۔ عذاب بہت اقسام کے ہوتے ہیں کیا خدا کے پاس عذاب
کی ایک ہی قسم ہے؟ اور خدا کی عادت ہے کہ ہر نشان میں ایک پہلو اخفا کا رکھتا ہے ورنہ وہ چاہے تو
چن چن کر بڑے بدمعاش ہلاک کر دے سب لوگ ایک ہی دن میں سیدھے ہو جاویں۔
مولوی محمد احسن صاحب نے فرمایا کہ حضور اب الُومُ مَنْ يَلُومُ کا الہام
ایک الہام کی تشریح خوب پورا ہوا۔ حضور کے جلائے ہوئے علاج پر لوگ کیا کیا باتیں
بناتے تھے اور طریق ملامت ان لوگوں نے اختیار کیا ہوا تھا۔ خدا تعالیٰ نے ان کو اس ملامت کے بدلے
میں کیسی ملامت کی ہے۔ جس ٹیکہ کو پیش کر کے ملامت کرتے تھے اب خود ہی اس سے کوسوں دور
بھاگتے ہیں ۔
پھر حضرت اقدس نے ایک مقام پر فرمایا کہ
خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ میں اسے ( طاعون کو کبھی بند نہ کروں گا جب تک تو بہ نہ کریں ۔ خدا تعالیٰ کا
اصل مطلب تو طاعون سے افطار ہے ( یعنی ہلاک کرنے کا ) مگر پھر رحم آتا ہے تو روزہ رکھ لیتا ہے ( یعنی
درمیان میں وقفہ دے دیتا ہے ) کہ لوگ اگر چاہیں تو تبدیلی کر لیں ۔ لوگوں سے اگر چہ ہمیں ہمدردی
ہے مگر چونکہ لوگ خدا سے غافل ہیں اس لئے اس کو یاد کرانے کے واسطے تنبیہ کی ضرورت ہے جیسے ایک کی
لحاف کے اندر کا استر بھی میلا اور پلید ہو اور باہر کا ابرہ بھی ویسے ہی خراب ہو۔ اسی طرح اب اندرونی باہر
اور بیرونی دونوں حالتیں قابل اصلاح ہیں لوگوں کو یہ بات تعجب میں ڈال رہی ہے کہ کیا ایسا ہو گا کہ خدا
اپنی ہستی کو منوا دے یہ ان کی غلطی ہے وہ اپنے وجود کوضرور منوا دے گا۔

آج 10 میں سے 10 باقی