۱۴؍جنوری ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 4)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اس میں آگئے ہیں۔ خدا کی قدرت ہے۔ دیر کا باعث ایک یہ ہو جاتا ہے کہ لغات جو دل میں آتے
ہیں پھر ان کو کتب لغت میں دیکھنا پڑتا ہے۔ میرا دل اس وقت گواہی دیتا ہے کہ اندر فرشتہ بول رہا
ہے۔ جب محمد علی صاحب لکھتے ہوں گے تو ان کا بھی ایسا ہی حال ہوگا کیونکہ وہ بھی ہماری تائید
میں ہی ہے۔ رات آدھی رات جب تک مضمون ختم نہ ہوئے جاگتا رہوں گا۔ لے
۱۴ جنوری ۱۹۰۳ء بروز چهارشنبه ( بوقت فجر )
حضرت اقدس نے تشریف لا کر فرمایا کہ
میں کتاب تو ختم کر چکا ہوں ۔ رات آدھی رات تک بیٹھا رہا۔ نیت تو ساری رات کی تھی مگر کام
جلدی ہی ہو گیا۔ اس لئے سو رہا۔ اس کا نام مواہب الرحمن رکھا ہے۔
( بوقت ظهر )
ایک سقا کی وفات
ایک سقہ جو کہ حضرت اقدس کے ہاں
وفات اور اس پر الہام کا انطباق پانی بھرا کرتا تھا وہ ایک ناگہانی موت
سے مر گیا۔ اور اسی دن اس کی شادی تھی ۔ اس کی موت پر آپ نے فرمایا کہ
مجھے خیال آیا کہ قُتِلَ خَيْبَةً وَزِيدَ هَيْبَةً جو وحی ہوئی تھی وہ اسی کی طرف اشارہ ہے۔ کے
۱۵ جنوری ۱۹۰۳ء بروز پنجشنبه (بوقت فجر )
خدا کے برگزیده مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خدا کے کام کے لئے جاگنا جہاد ہے آکر فرمایا کہ
رات تین بجے تک جاگتا رہا تو کا پیاں اور پروف صحیح ہوئے ۔ مولوی عبدالکریم صاحب کی
ل البدر جلد ۲ نمبر ۴ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۲۹
البدر جلد ۲ نمبر ۵ مورخه ۲۰ فروری ۱۹۰۳ء صفحه ۳۴

طبیعت علیل تھی وہ بھی جاگتے رہے۔ وہ اس وقت تشریف نہیں لاسکیں گے۔ یہ بھی ایک جہاد ہی تھا۔
رات کو انسان کو جاگنے کا اتفاق تو ہوا کرتا ہے مگر کیا خوش وہ وقت ہے جو خدا کے کام میں گزارے )
ایک صحابی کا ذکر ہے کہ وہ جب مرنے لگے تو روتے تھے۔ ان سے پوچھا گیا کہ کیا موت کے خوف
سے روتے ہو؟ کہا موت کا کوئی خوف نہیں مگر یہ افسوس ہے کہ یہ وقت جہاد کا نہیں ہے۔ جب میں جہاد
کیا کرتا تھا اگر اس وقت یہ موقع ہوتا تو کیا خوب تھا۔
فرمایا که
میرے اعضا تو بے شک تھک جاتے ہیں مگر دل نہیں تھکتا ۔ وہ چاہتا ہے کہ کام کئے جاؤ۔
با بوشاہ دین صاحب نے ثناء اللہ کے آنے کا ذکر کیا فرمایا کہ مولوی ثناء اللہ کا ذکر آخر لعنت لے کر چلا گیا اور جو منصوبہ وہ گھر کے لایا تھا اس میں اسے
کامیابی نہ ہوئی ۔ ہم نے اس کا ذکر اور جواب وغیرہ اس عربی کتاب میں کر دیا ہے۔ اب جہلم سے
واپس آ کر بشرط فرصت اردو میں لکھیں گے۔ لے
۱۵ جنوری ۱۹۰۳ء کے کو حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام نے بوقت سیر مندرجہ ذیل تقریر
فرمائی۔ (ایڈیٹر )
دعا بڑی عجیب چیز ہے مگر افسوس یہ ہے کہ نہ دعا کرانے والے
دعا اور اس کے آداب آداب دعا سے واقف ہیں اور نہ اس زمانہ میں دعا زمانہ میں دعا کرنے والے
ان طریقوں سے واقف ، جو قبولیت دعا کے ہوتے ہیں ۔ بلکہ اصل تو یہ ہے کہ دعا کی حقیقت ہی سے
البدر جلد ۲ نمبر ۵ مورخه ۲۰ فروری ۱۹۰۳ء صفحه ۳۴
کے ایڈیٹر صاحب الحکم کو ۱۵ جنوری ۱۹۰۳ء کی تاریخ لکھنے میں سہو ہوا ہے یا کا تب کی غلطی سے یہ تاریخ لکھی گئی
ہے۔ دراصل حضور علیہ السلام کی یہ تقریر جو حضور نے سیر کے دوران فرمائی کسی اور گذشتہ تاریخ کی ہے۔ ۱۵ جنوری
۱۹۰۳ء کی نہیں ۔ الحکم“ اور ” البدر دونو سے واضح طور پر معلوم ہوتا ہے کہ ۸ رجنوری سے ۲۷ جنوری ۱۹۰۳ء تک

بالکل اجنبیت ہو گئی ہے۔ بعض ایسے ہیں جو سرے سے دعا کے منکر ہیں۔ اور جو دعا کے منکر تو نہیں ان
کی حالت ایسی ہو گئی ہے کہ چونکہ ان کی دعائیں بوجہ آداب الدعا سے ناواقفیت کے قبول نہیں ہوتی
ہیں کیونکہ دعا اپنے اصلی معنوں میں دعا ہوتی ہی نہیں اس لئے وہ منکرین دعا سے بھی گری ہوئی
حالت میں ہیں ۔ ان کی عملی حالت نے دوسروں کو دہریت کے قریب پہنچا دیا ہے۔ دعا کے لئے
سے اول اس امر کی ضرورت ہے کہ دعا کرنے والا کبھی تھک کر مایوس نہ پس نہ ہو جاوے اور
اللہ تعالیٰ پر یہ سوء ظن نہ کر بیٹھے کہ اب کچھ بھی نہیں ہوگا ۔ بعض اوقات دیکھا گیا ہے کہ اس قدر دعا
کی گئی ہے کہ جب مقصد کا شگوفہ سرسبز ہونے کے قریب ہوتا ہے دعا کرنے والے تھک گئے ہیں۔
سب سے او
(بقیہ حاشیہ) سیر ملتوی رہی۔ ”الحکم“ میں نے رجنوری کی سیر کی جو ڈائری چھپی ہے۔ اس میں تو ذکر نہیں لیکن البدر
میں سیر کی ڈائری میں صاف طور پر لکھا ہوا ہے کہ حضور نے فرمایا کہ اب دو تین دن سیر بندرہے گی کیونکہ آج کل بارشیں
نہیں ہوئیں۔ اس لئے راستہ میں خاک بہت اڑتی ہے اور اسی سے میں بیمار بھی ہو گیا تھا۔“ (البدر جلد ۲ نمبر ۴
مورخہ ۱۳ فروری ۱۹۰۳ ءصفحہ ۲۶) اس کے بعد ۲۴ جنوری کو مغرب کے بعد جب حضور علیہ السلام مجلس میں
تشریف فرما ہوئے تو فرمایا ۔ اب بارش ہونے کی وجہ سے گردو غبار کم ہو گیا ایک دو دن ذرا باہر ہو آویں ( یعنی سیر کو
جایا کریں ) ۔ (البدر جلد ۲ نمبر ۵ مورخہ ۲۰ فروری ۱۹۰۳ء صفحہ ۳۶) اس سے معلوم ہو گیا کہ اس عرصہ میں
حضور علیہ السلام سیر کے لئے تشریف نہیں لے گئے اور جیسا کہ اوپر ذکر ہو چکا ہے ۔ ”الحکم“ اور ” البدر“ دونو میں اس
عرصہ میں سیر کا کوئی ذکر نہیں اور نہ سیر کی کوئی ڈائری ہے۔ حالانکہ باقی اوقات کی ڈائریاں ان ایام کی موجود ہیں ۔
نیز ان ایام میں حضور علیہ السلام کتاب ” مواہب الرحمن کی تصنیف میں بے حد مصروف تھے۔ ۱۴ جنوری کو فجر
کی نماز کے وقت حضور نے فرمایا میں کتاب تو ختم کر چکا ہوں ۔ رات آدھی رات تک بیٹھا رہا۔“ (البدر جلد ۲ نمبر ۵
مورخه ۲۰ فروری ۱۹۰۳ ء صفحہ (۳۴) اور ۱۵ جنوری کو فجر کی نماز کے وقت تشریف لائے تو فرمایا رات تین بجے تک
جاگتا رہا تو کا پیاں اور پروف صحیح ہوئے ۔ اور پھر فرمایا کہ میرے اعضا تو بے شک تھک جاتے ہیں مگر دل نہیں
تھکتا ۔“ (البدر جلد ۲ نمبر ۵ مورخہ ۲۰ فروری ۱۹۰۳ ء صفحه (۳۴) نیز (الحکم جلد ۷ نمبر ۵ مورخہ ۷ رفروری ۱۹۰۳ء
صفحہ ۱۳) اور پھر اسی روز ظہر کے وقت ظہر و عصر کی نمازیں جمع ادا فرما کر حضور جمہ وقت ظہر و عصر کی نمازیں جمع ادا فرما کر حضور جہلم کے لئے روانہ ہوئے۔ یہ سب قرائن
بتاتے ہیں کہ ۱۵ جنوری ۱۹۰۳ ء کو حضور سیر کے لئے تشریف نہیں لے گئے۔ یہ ڈائری یقینا کسی گذشتہ تاریخ کی ہے
جس پر سہوا ۵ ارجنوری ۱۹۰۳ء کی تاریخ لکھی گئی ہے۔ (مرتب)

جس کا نتیجہ نا کامی اور نامرادی ہو گیا ہے اور اس نامرادی نے یہاں تک بُرا اثر پہنچایا ہے کہ پھر دعا کی
تاثیرات کا انکار شروع ہوا۔ اور رفتہ رفتہ اس درجہ تک نوبت پہنچ جاتی ہے کہ پھر خدا کا بھی انکار کر
بیٹھتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں کہ اگر خدا ہوتا اور وہ دعاؤں کو قبول کرنے والا ہوتا تو اس قدر عرصہ دراز تک
جو دعا کی گئی ہے کیوں قبول نہ ہوئی ؟ مگر ایسا خیال کرنے والا اور ٹھوکر کھانے والا انسان اگر اپنے
عدم استقلال اور تلون کو سوچے تو اسے معلوم ہو جائے کہ یہ ساری نامرادیاں اس کی اپنی ہی
جلد بازی اور شتاب کاری کا نتیجہ ہیں جن پر خدا کی قوتوں اور طاقتوں کے متعلق بدظنی اور نامراد کرنے
والی مایوسی بڑھ گئی ۔ پس کبھی تھکنا نہیں چاہیے۔
دعا کی ایسی ہی حالت ہے جیسے ایک زمیندار باہر جا کر اپنے کھیت میں ایک بیج بو آ تا ہے۔اب
بظاہر تو یہ حالت ہے کہ اس نے اچھے بھلے اناج کو مٹی کے نیچے دبا دیا۔ اس وقت کوئی کیا سمجھ سکتا ہے کہ
یہ دانہ ایک عمدہ درخت کی صورت میں نشو و نما پا کر پھل لائے گا۔ باہر کی دنیا اور خود زمیندار بھی نہیں دیکھ
سکتا کہ یہ دانہ اندر ہی اندر زمین میں ایک پودہ کی صورت اختیار کر رہا ہے۔ مگر حقیقت یہی ہے کہ
تھوڑے دنوں کے بعد وہ دانہ گل کر اندر ہی اندر پودا بننے لگتا ہے اور طیار ہوتا رہتا ہے یہاں تک کہ
اس کا سبزہ او پر نکل آتا ہے اور دوسرے لوگ بھی اس کو دیکھ سکتے ہیں ۔ اب دیکھو! وہ دانہ جس وقت
سے زمین کے نیچے ڈالا گیا تھا دراصل اسی اشاعت سے وہ پودا بننے کی تیاری کرنے لگ گیا تھا۔ مگر
ظاہر بین نگاہ اس سے کوئی خبر نہیں رکھتی اور اب جب کہ اس کا سبزہ با ہر نکل آیا تو سب نے دیکھ لیا۔ لیکن
ایک نادان بچہ اس وقت یہ نہیں سمجھ سکتا کہ اس کو اپنے وقت پر پھل لگے گا ۔ وہ یہ چاہتا ہے کہ کیوں
اسی وقت اس کو پھل نہیں لگتا مگر عقلمند زمیندار خوب سمجھتا ہے کہ اس کے پھل کا کون سا موقع ہے۔ وہ
صبر سے ان کی نگرانی کرتا اور غور پرداخت کرتا رہتا ہے اور اس طرح پر وہ وقت آ جاتا ہے کہ جب
اس کو پھل لگتا اور وہ پک بھی جاتا ہے۔ یہی حال دعا کا ہے اور بعینہ اسی طرح دعا نشو و نما پاتی اور
مثمر بثمرات ہوتی ہے۔ جلد باز پہلے ہی تھک کر رہ جاتے ہیں اور صبر کرنے والے مال اندیش
استقلال کے ساتھ لگے رہتے ہیں اور اپنے مقصد کو پالیتے ہیں۔

یہ سچی بات ہے کہ دعا میں بڑے قبولیت دعا کے لئے صبر اور محنت کی ضرورت بڑے مراحل اور مراتب ہیں جن کی
ناواقفیت کی وجہ سے دعا کرنے والے اپنے ہاتھ سے محروم ہو جاتے ہیں ۔ ان کو ایک جلدی لگ جاتی
ہے اور وہ صبر نہیں کر سکتے حالانکہ خدا تعالیٰ کے کاموں میں ایک تدریج ہوتی ہے۔
دیکھو! یہ کبھی نہیں ہوتا کہ آج انسان شادی کرے تو کل کو اس کے گھر بچہ پیدا ہو جاوے حالانکہ وہ
قادر ہے جو چاہے کر سکتا ہے مگر جو قانون اور نظام اس نے مقرر کر دیا ہے وہ ضروری ہے۔ پہلے نباتات
کی نشوونما کی طرح کچھ پتا ہی نہیں لگتا۔ چار مہینے تک کوئی یقینی بات نہیں کہہ سکتا۔ پھر کچھ حرکت محسوس
ہونے لگتی ہے اور پوری میعاد گذرنے پر بہت بڑی تکالیف برداشت کرنے کے بعد بچہ پیدا ہو جاتا
ہے۔ بچہ کا پیدا ہونا ماں کا بھی ساتھ ہی پیدا ہونا ہوتا ہے۔ مرد شایدان تکالیف اور مصائب کا اندازہ نہ
کر سکیں جو اس مدت حمل کے درمیان عورت کو برداشت کرنی پڑتی ہیں۔ مگر یہ سچی بات ہے کہ عورت
کی بھی ایک نئی زندگی ہوتی ہے۔ اب غور کرو کہ اولاد کے لئے پہلے ایک موت خود اس کو قبول کرنی پڑتی
ہے۔ تب کہیں جا کر وہ اس خوشی کو دیکھتی ہے۔ اسی طرح پر دعا کرنے والے کے لئے ضروری ہوتا ہے
کہ وہ تلون اور عجلت کو چھوڑ کر ساری تکلیفوں کو برداشت کرتا رہے اور کبھی بھی یہ وہم نہ کرے کہ دعا
قبول نہیں ہوئی۔ آخر آنے والا زمانہ آ جاتا ہے۔ اور دعا کے نتیجہ کے پیدا ہونے کا وقت پہنچ جاتا ہے
جب کہ گویا مرد کا بچہ پیدا ہوتا ہے۔ دعا کو پہلے ضروری ہے کہ اس مقام اور حد تک پہنچایا جاوے جہاں
پہنچ کر وہ نتیجہ خیز ثابت ہوتی ہے۔ جس طرح پر آتشی شیشے کے نیچے کپڑا رکھ دیتے ہیں اور سورج کی
شعائیں اس شیشہ پر آ کر جمع ہوتی ہیں اور ان کی حرارت وحدت اس مقام تک پہنچ جاتی ہے جو اس
کپڑے کو جلا دے۔ پھر یکایک وہ کپڑا جل اٹھتا ہے۔ اس طرح پر ضروری ہے کہ دعا اس مقام تک
پہنچے جہاں اس میں وہ قوت پیدا ہو جاوے کہ نامرادیوں کو جلا دے اور مقصد مراد کو پورا کرنے والی
ثابت ہو جاوے
ع
پیدا است نگارا را که بلند است جنابت

مدت دراز تک انسان کو دعاؤں میں لگے رہنا پڑتا ہے۔ آخر خدا تعالیٰ ظاہر کر دیتا ہے۔ میں نے
اپنے تجربہ سے دیکھا ہے اور گذشتہ راست بازوں کا تجربہ بھی اس پر شہادت دیتا ہے کہ اگر کسی معاملہ میں
دیر تک خاموشی کرے تو کامیابی کی امید ہوتی ہے لیکن جس امر میں جلد جواب مل جاتا ہے وہ ہونے
والا نہیں ہوتا۔ عام طور پر ہم دنیا میں دیکھتے ہیں کہ ایک سائل جب کسی کے دروازہ پر مانگنے کے لئے
جاتا ہے اور نہایت عاجزی اور اضطراب سے مانگتا ہے اور کچھ دیر تک جھڑ کیاں کھا کر بھی اپنی جگہ سے
نہیں ہٹتا اور سوال کئے ہی جاتا ہے تو آخر اس کو بھی کچھ شرم آہی جاتی ہے خواہ کتنا ہی بخیل کیوں نہ ہو
پھر بھی کچھ نہ کچھ سائل کو دے ہی دیتا ہے۔ تو کیا دعا کرنے والے کو کم از کم ایک معمولی سائل جتنا
استقلال بھی نہیں ہونا چاہیے؟ اور خدا تعالیٰ جو کریم ہے اور حیا رکھتا ہے جب دیکھتا ہے کہ اس کا عاجز
بندہ ایک عرصہ سے اس کے آستانہ پر گرا ہوا ہے تو کبھی اس کا انجام بد نہیں کرتا۔ اگر انجام بد ہو تو اپنے
ظن سے ہوتا ہے جیسے ایک حاملہ عورت چار پانچ ماہ کے بعد کہے کہ اب بچہ کیوں پیدا نہیں ہوتا اور اس
خواہش میں کوئی مسقط دوا کھالے تو اس وقت کیا بچہ پیدا ہوگا یا ایک مایوسی بخش حالت میں وہ خود مبتلا
ہوگی ؟ اسی طرح جو شخص قبل از وقت جلدی کرتا ہے وہ نقصان ہی اٹھاتا ہے اور نہ نر نقصان بلکہ ایمان کو
بھی صدمہ پہنچاتا جاتا ہے۔ بعض ایسی حالت میں دہر یہ ہو جاتے ہیں۔ ہمارے گاؤں میں ایک نجار جاتا
تھا۔ اس کی عورت بیمار ہوئی اور آخر وہ مر گئی ۔ اس نے کہا کہ اگر خدا ہوتا تو میں نے اتنی دعائیں کیں
تھیں وہ قبول ہو جاتیں اور میری عورت نہ مرتی اور اس طرح پر وہ دہر یہ ہو گیا۔ لیکن سعید اگر
اپنے صدق اور اخلاص سے کام لے تو اس کا ایمان بڑھتا ہے اور سب کچھ ہو بھی جاتا ہے زمین کی دولتیں ام لے لو اس
خدا تعالیٰ کے آگے کیا چیز ہیں۔ وہ ایک دم میں سب کچھ کر سکتا ہے۔ کیا دیکھا نہیں کہ اس نے اس قوم
کو جس کو کوئی جانتا بھی نہ تھا بادشاہ بنا دیا۔ اور بڑی بڑی سلطنتوں کو ان کا تابع فرمان بنا دیا اور غلاموں
کو بادشاہ بنا دیا۔ انسان اگر تقویٰ اختیار کرے اور خدا تعالیٰ کا ہو جاوے تو دنیا میں اعلیٰ درجہ کی
زندگی ہو مگر شرط یہی ہے کہ صادق اور جواں مرد ہو کر دکھائے۔ دل متزلزل نہ ہو اور اس میں کوئی
آمیزش ریا کاری اور شرک کی نہ ہو۔

ابراہیم علیہ السلام میں وہ کیا بات تھی جس نے اس کو ابوالملت اور ابوالحنفاء قرار دیا اور خدا تعالیٰ
نے اس کو اس قدر عظیم الشان برکتیں دیں کہ شمار میں نہیں آ سکتیں وہ یہی صدق اور ا الہ
اخلاص تھا۔
دیکھو! ابراہیم علیہ السلام نے بھی ایک دعا کی تھی کہ اس کی اولاد میں سے عرب میں ایک نبی ہو۔
پھر کیا وہ اسی وقت قبول ہو گئی ؟ ابراہیم کے بعد ایک عرصہ دراز تک کسی کو خیال بھی نہیں آیا کہ اس دعا کا
کیا اثر ہوا۔ لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کی صورت میں وہ دعا پوری ہوئی اور پھر کس شان
کے ساتھ پوری ہوئی۔
ظاہری نماز اور روزہ اگر اس عبادات میں جسم اور روح کی شمولیت ضروری ہے کے ساتھ اخلاص اور صدق
نہ ہو کوئی خوبی اپنے اندر نہیں رکھتا۔ جوگی اور سنیاسی بھی اپنی جگہ بڑی بڑی ریاضتیں کرتے ہیں۔
اکثر دیکھا جاتا ہے کہ ان میں سے بعض اپنے ہاتھ تک سکھا دیتے ہیں اور بڑی بڑی مشقتیں اٹھاتے
اور اپنے آپ کو مشکلات اور مصائب میں ڈالتے ہیں۔ لیکن یہ تکالیف ان کو کوئی نور نہیں بخشتیں اور
نہ
کوئی سکینت اور اطمینان ان کو ملتا ہے بلکہ اندرونی حالت ان کی خراب ہوتی ہے ۔ وہ بدنی ریاضت
کرتے ہیں جس کو اندر سے کم تعلق ہوتا ہے اور کوئی اثر ان کی روحانیت پر نہیں پڑتا۔ اسی لئے
قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا لَنْ يَنَالَ اللهَ لُحُومُهَا وَلَا دِمَاؤُهَا وَلَكِنْ يَنَالُهُ
التقوى (الحج: ۳۸) یعنی اللہ تعالیٰ کو تمہاری قربانیوں کا گوشت اور خون نہیں پہنچتا بلکہ تقویٰ پہنچتا
ہے۔ حقیقت میں خدا تعالیٰ پوست کو پسند نہیں کرتا بلکہ وہ مغز چاہتا ہے ۔اب سوال یہ ہوتا ہے کہ اگر
گوشت اور خون نہیں پہنچتا بلکہ تقویٰ پہنچتا ہے تو پھر قربانی کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ اور اسی طرح ں پہنچا بلکہ تقویٰ پہنچا ہے تو پھر قربانی کر
نماز روزہ اگر روح کا ہے تو پھر ظاہر کی کیا ضرورت ہے؟ اس کا جواب یہی ہے کہ یہ بالکل پکی بات
ہے کہ جو لوگ جسم سے خدمت لینا چھوڑ دیتے ہیں ان کو روح نہیں مانتی اور اس میں وہ نیاز مندی اور
عبودیت پیدا نہیں ہو سکتی جو اصل مقصد ہے اور جو صرف جسم سے کام لیتے ہیں روح کو اس میں
شریک نہیں کرتے وہ بھی خطرناک غلطی میں مبتلا ہیں اور یہ جو گی اسی قسم کے ہیں ۔ روح اور جسم کا

با ہم خدا تعالیٰ نے ایک تعلق رکھا ہوا ہے اور جسم کا اثر روح پر پڑتا ہے۔ مثلاً اگر ایک شخص تکلف سے
رونا چاہے تو آخر اس کو رونا آہی جائے گا اور ایسا ہی جو تکلف سے ہنسنا چاہے اسے ہنسی آ ہی جاتی
ہے۔ اسی طرح پر نماز کی جس قدر حالتیں جسم پر وارد ہوتی ہیں مثلاً کھڑا ہونا یا رکوع کرنا۔ اس کے
ساتھ ہی روح پر بھی اثر پڑتا ہے اور جس قدر جسم میں نیاز مندی کی حالت دکھاتا ہے اسی قدر روح
جب
میں پیدا ہوتی ہے۔ اگر چہ خدا نرے سجدہ کو قبول نہیں کرتا مگر سجدہ کو روح کے ساتھ ایک تعلق ہے
اس لئے نماز میں آخری مقام سجدہ کا ہے۔ جب انسان نیازمندی کے انتہائی مقام پر پہنچتا ہے تو اس
وقت وہ سجدہ ہی کرنا چاہتا ہے ۔ جانوروں تک میں بھی یہ حالت مشاہدہ کی جاتی ہے۔ کتے بھی
اپنے مالک سے محبت کرتے ہیں تو آ کر اس کے پاؤں پر اپنا سر رکھ دیتے ہیں اور اپنی محبت کے تعلق
کا اظہار سجدہ کی صورت میں کرتے ہیں ۔ اس سے صاف پایا جاتا ہے کہ جسم کو روح کے ساتھ خاص
تعلق ہے ایسا ہی روح کی حالتوں کا اثر جسم پر نمودار ہو جاتا ہے۔ جب روح غمناک ہو تو جسم پر بھی
اس کے اثر ظاہر ہوتے ہیں اور آنسو اور پژمردگی ظاہر ہوتی ہے۔ اگر روح اور جسم کا باہم تعلق نہیں تو
ایسا کیوں ہوتا ہے؟ دوران خون بھی قلب کا ایک کام ہے مگر اس میں بھی شک نہیں کہ قلب آبپاشی جسم
کے لئے ایک انجن ہے۔ اس کے بسط اور قبض سے سب کچھ ہوتا ہے۔
غرض جسمانی اور روحانی سلسلے دونوں برابر چلتے ہیں۔ روح میں جب عاجزی پیدا ہوتی ہے پھر
جسم میں بھی پیدا ہو جاتی ہے۔ اس لئے جب روح میں واقعی عاجزی اور نیاز مندی ہو تو جسم میں اس
کے آثار خود بخود ظاہر ہو جاتے ہیں اور ایسا ہی جسم پر ایک الگ اثر پڑتا ہے تو روح بھی اس سے
متاثر ہو ہی جاتی ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ جب خدا تعالیٰ کے حضور نماز میں کھڑے ہو تو چاہیے کہ
اپنے وجود سے عاجزی اور ارادت مندی کا اظہار کرو۔ اگر چہ اس وقت یہ ایک قسم کا نفاق ہوتا ہے۔ مگر
رفتہ رفتہ اس کا اثر دائمی ہو جاتا ہے اور واقعی روح میں وہ نیاز مندی اور فروتنی پیدا ہونے لگتی ہے۔
بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہم کو نمازوں میں لذت نہیں
عبادات میں لذت اور راحت آتی ۔ مگر وہ نہیں جانتے کہ لذت اپنے اختیار میں نہیں

ہے اور لذت کا معیار بھی الگ ہے۔ ایسا ہوتا ہے کہ ایک شخص اشد درجہ کی تکلیف میں مبتلا ہوتا ہے مگر
وہ اس تکلیف کو بھی لذت ہی سمجھ لیتا ہے۔ دیکھو ٹرانسوال لے میں جو لوگ لڑتے ہیں باوجود یکہ ان
میں جانیں جاتی ہیں اور عورتیں بیوہ اور بچے یتیم ہوتے ہیں مگر قومی حمیت اور پاسداری ان کو ایک
لذت اور سرور کے ساتھ موت کے منہ میں لے جا رہی ہے۔ ہے
ان کو قومی حمیت اور پاسداری موت کے منہ میں خوشی کے ساتھ لے جاتی ہے۔ ادھر قوم ان کی
محنتوں اور جانفشانیوں کی قدر کر رہی ہے جب کہ اغراض قومی متحد ہیں۔ پھر ان کی محنتوں کی قدر کیوں
ہوتی ہے؟ ان کے دکھ اور تکالیف کی وجہ سے ۔ ان کی محنت اور جانفشانی کے باعث ۔
غرض ساری لذت اور راحت دکھ کے بعد آتی ہے۔ اسی لئے قرآن شریف میں یہ قاعدہ بتایا
ہے إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا (الم نشرح: ۷) اگر کسی راحت سے پہلے تکلیف نہیں تو وہ راحت راحت ہی
نہیں رہتی ۔ اسی طرح پر جو لوگ کہتے ہیں کہ ہم کو عبادت میں لذت نہیں آتی۔ ان کو پہلے اپنی جگہ سوچ
لینا ضروری ہے کہ وہ عبادت کے لئے کس قدر دکھ اور تکالیف اٹھاتے ہیں۔ جس جس قدر دکھ اور تکالیف
انسان اٹھائے گا۔ وہی تبدیل صورت کے بعد لذت ہو جاتا ہے۔ میری مراد ان دکھوں سے یہ نہیں کہ
انسان اپنے آپ کو بے جا مشقتوں میں ڈالے اور مالا يطاق تکالیف اٹھانے کا دعویٰ کرے۔ ہرگز نہیں۔
قرآن شریف میں لا يُكَلِّفُ اللهُ
عبادات میں تکلیف برداشت کرنے کی حقیقت نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا (البقرة: ۲۸۷)
آیا ہے اور رہبانیت اسلام میں نہیں ہے جس میں پڑ کر انسان اپنے ہاتھ سکھا لے یا اپنی دوسری
قوتوں کو بے کار چھوڑ دے یا اور قسم قسم کی تکلیف شدیدہ میں اپنی جان کو ڈالے۔ عبادت کے لئے دکھ
اٹھانے سے ہمیشہ یہ مراد ہوتی ہے کہ انسان ان کاموں سے رکے جو عبادت کی لذت کو دور کرنے والے
ہیں اور ان سے رکنے میں اولاً ایسی ضرور تکلیف محسوس ہوگی ۔ اور خدا تعالیٰ کی نارضا مندیوں سے
لے اس وقت ٹرانسوال کی جنگ جاری تھی ۔ ( ایڈیٹر الحکم )
الحکم جلدے نمبر ۸ مورخه ۲۸ فروری ۱۹۰۳ صفحه ۱ تا ۳

پر ہیز کرے۔ مثلاً ایک چور ہے تو اس کو ضروری ہے کہ وہ چوری چھوڑے بدکار ہے تو بدکاری اور بدنظری
چھوڑے ۔ اسی طرح نشوں کا عادی ہے تو ان سے پر ہیز کرے۔ اب جب وہ اپنی محبوب اشیاء کو
ترک کرے گا تو ضروری ہے کہ اول اول سخت تکلیف اٹھاوے مگر رفتہ رفتہ اگر استقلال سے وہ
اس پر قائم رہے گا تو دیکھ لے گا کہ ان بدیوں کے چھوڑنے میں جو تکلیف اس کو محسوس ہوتی ہے
وہی تکلیف اب ایک لذت کا رنگ اختیار کرتی جاتی ہے کیونکہ ان بدیوں کے بالمقابل نیکیاں آتی
جائیں گی اور ان کے نیک نتائج جو سکھ دینے والے ہیں وہ بھی ساتھ ہی آئیں گے یہاں تک کہ وہ
اپنے ہر قول و فعل میں جب خدا تعالیٰ ہی کی رضا کو مقدم کرلے گا اور اس کی ہر حرکت و سکون اللہ ہی
کے امر کے نیچے ہو گی تو صاف اور بین طور پر وہ دیکھے گا کہ پورے اطمینان اور سکینت کا مزہ لے رہا
ہے۔ یہ وہ حالت ہوتی ہے جب کہا جاتا ہے لا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (البقرة: ١٣ ) -
اسی مقام پر اللہ کی ولایت میں آتا ہے اور ظلمات سے نکل کر نور کی طرف آ جاتا ہے۔
یا درکھو کہ جب انسان خدا تعالیٰ کے لئے اپنی محبوب چیزوں کو جو خدا کی نظر میں مکروہ اور اس کے
منشا کے مخالف ہوتی ہیں چھوڑ کر اپنے آپ کو تکالیف میں ڈالتا ہے تو ایسی تکالیف اٹھانے والے جسم کا
اثر روح پر بھی پڑتا ہے اور وہ بھی اس سے متاثر ہو کر ساتھ ہی ساتھ اپنی تبدیلی میں لگتی ہے یہاں تک
کہ کامل نیاز مندی کے ساتھ آستانہ الوہیت پر بے اختیار ہو کر گر پڑتی ہے یہ طریق ہے عبادت میں
لذت حاصل کرنے کا۔
تم نے دیکھا ہو گا کہ بہت سے لوگ ہیں جو اپنی عبادت میں لذت کا یہ طریق سمجھتے ہیں کہ کچھ
گیت گا لئے یا یا باجے بجالئے اور اور یہی یہی ان کی کی عبادت ہوگی۔ ہوگی ۔ اس سے سے جو دھو امت کا مت کھاؤ کھاؤ۔ یہ یہ باتیں باتیں نفس کی کی
لذت کا باعث ہوں تو ہوں مگر روح کے لئے ان میں لذت کی کوئی چیز نہیں۔ ان سے روح میں فروتنی
اور انکساری کے جو ہر پیدا نہیں ہوتے اور عبادت کا اصل منشا گم ہو جاتا ہے۔ طوائف کی محفلوں میں بھی
ایک آدمی ایسا مزا حاصل کرتا ہے تو کیا وہ عبادت کی لذت سمجھی جاتی ہے؟ یہ بار یک بات ہے جس کو
دوسری قو میں سمجھ ہی نہیں سکتیں ہیں کیونکہ انہوں نے عبادت کی اصل غرض اور غایت کو سمجھا ہی نہیں ۔

قرآن شریف سے پہلے دو قو میں تھیں ۔ ایک براہمہ
اسلام میں رہبانیت پسندیدہ نہیں کہلاتی تھی جو رہبانیت کو پسند کرتی تھی اور اپنی
ا
زندگی کا اصل منشا یہی سمجھ بیٹھے ہوئے تھے۔ عیسائی قوم میں بھی ایسے لوگ ہوتے تھے جو راہب ہونا
پسند کرتے تھے اور ہوتے تھے۔ رومن کھولک عیسائیوں میں اب تک ایسے لوگ موجود ہیں اور یہ
طریق ان میں جاری ہے کہ وہ راہبانہ زندگی بسر کرتے ہیں۔ مگر اب ان کی رہبانیت اس حد تک ہی
ہے کہ وہ شادی نہیں کرتے ورنہ ہر طرح عیش و عشرت اور آرام کے ساتھ کوٹھیوں میں رہتے اور
مکلف لباس پہنتے اور عمدہ کھانے کھاتے ہیں اور جس قسم کی زندگی وہ بسر کرتے ہیں عام لوگ جانتے
ہیں ۔ مگر میری مراد رہبانیت سے اس وقت یہی ہے کہ وہ فرقہ جو اپنے آپ کو تعذیب بدن میں ڈالتا
تھا اور دوسرا فرقہ ان کے مقابل وہ تھا جوا باحت کی زندگی بسر کرتا تھا۔ اسلام جب آیا تو اس نے ان
دونو کو ترک کیا اور صراط مستقیم کو اختیار کیا۔ اس نے بتایا کہ انسان نہ رہبانیت اختیار کرے جس سے
وہ نفس کش ہو جاوے اور خدا تعالیٰ کی عطا کردہ قوتوں کو بالکل بے کا رچھوڑ دے اور اس طرح پر ان
اخلاق فاضلہ کے حصول سے محروم ہو جاوے جو ان قوتوں کے اندر ودیعت کئے گئے ہیں کیونکہ
یہ سچی بات ہے کہ جس قدر قوتیں انسان کو دی گئی ہیں یہ سب کی سب دراصل اخلاقی قوتیں ہیں ۔
غلطی استعمال کی وجہ سے یہ اخلاق بداخلاقیوں کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ اس لئے اسلام نے
رہبانیت سے منع کیا اور فرما يالا رَهْبَانِيَّةَ فِي الْإِسْلَامِ -
اسلام چونکہ انسان کی کامل تربیت چاہتا ہے اور اس کی ساری قوتوں کا نشو و نما اس کا
اباحت مقصد ہے۔ اس لئے اس نے اس نے جائز نہ رکھا کہ وہ نہ رکھا کہ وہ طریق اختیار کیا جاوے جو انسان
کی بے حرمتی کرنے والا اور خدا تعالیٰ کی توہین کرنے والا ٹھہر جاوے اور پھر اسلام کا منشا یہ ہے کہ وہ
انسان کو افراط تفریط کی راہوں سے اس اعتدال کی راہ پر چلا وے جو صراط مستقیم ہے۔ اس لئے اس
نے اباحت کے مسئلہ کی بھی تردید کی یہ دوسرا فرقہ تھا جو قرآن شریف سے پہلے موجود تھا۔ وہ سب کچھ
جائز سمجھتا تھا اور آزادی اور بے قیدی میں اپنی زندگی بسر کرتا تھا۔ ساری راحتوں اور لذتوں کی

معراج سمجھتا تھا۔ مگر اسلام نے اس کو رد کیا اور انسان کو بے قید بنانا نہ چاہا کہ وہ نہ نماز کی ضرورت
سمجھے نہ روزہ کی ۔ غرض کسی پابندی کے نیچے ہی نہیں رہے اور ایک وحشی جانور کی طرح مارا مارا
پھرے ۔ اب تک بھی یہ لوگ موجود ہیں ۔ وجودی مذہب جو بد قسمتی سے پھیلا ہوا ہے دراصل ایک
اباحتی فرقہ ہے اور نماز روزہ کی کوئی ضرورت نہیں سمجھتا اور منوعات اور محرمات سے پر ہیز نہیں کرتا۔
اس لئے اسلام نے یہ بھی جائز نہ رکھا۔
رہبانیت اور اباحت انسان کو اس صدق اور وفا سے دور رکھتے
عقیدہ کفارہ کے نقصانات تھے جو اسلام پیدا کرنا چاہتا ہے۔ اس لئے ان سے الگ رکھ
کر اطاعت الہی کا حکم دے کر صدق اور وفا کی تعلیم دی جو ساری روحانی لذتوں کی جاذب ہیں ۔ یہ
بات بھی یاد رکھنے کے قابل ہے کہ جو شخص کسی سہارے پر چلتا ہے وہ سست الوجود اور کاہل ہوتا ہے
جیسے بچے اپنے والدین کی سر پرستی کے نیچے اپنی فکر معاش یا ضروریات کے پیدا کرنے سے کاہل اور
لا پروا ہوتے ہیں۔ یا عیسائی لوگ جس طرح پر اعمال میں مستعد نہیں ہو سکتے کیونکہ کفارہ کا مسئلہ جب
ان کو یہ تعلیم دیتا ہے کہ مسیح نے ان کے سارے گناہ اٹھا لئے ۔ پر سمجھ میں نہیں آتا کہ وہ کون سی چیز ہو سکتی
ہے جو ان کو اعمال کی طرف متوجہ کرے۔ اعمال کا مدعا تو نجات ہے اور یہ ان کو بلا مشقت ومحنت
صرف خونی مسیح پر اتنا ایمان رکھنے سے ( کہ وہ ہمارے لئے مر گیا۔ ہمارے گناہوں کے بدلہ لعنتی
ہوا ) مل جاتی ہے تو اب نجات کے سوا اور کیا چاہیے؟ پھر ان کو اعمال حسنہ کی ضرورت کیا باقی رہی ۔
اگر کفارہ پر ایمان لا کر بھی نجات کا خطرہ اور اندیشہ باقی ہے تو یہ امر دیگر ہے کہ اعمال کئے جائیں
لیکن اگر نجات خون مسیح کے ساتھ ہی وابستہ ہے تو کوئی عقلمند نہیں مان سکتا کہ پھر ضرورت اعمال کی
ت کے ساتھ ہی وابست سے تو نقل نہیں مان سکتا کہ پھر ضرورت
کیا باقی ہے؟
روافض بھی سہارے ہی پر چلتے ہیں اور اپنی جگہ عیسائیوں کی طرح امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ
کے خون کو اپنی نجات کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ ان کے نزدیک اگر اعمال کی کوئی ضرورت ہے تو فقط اتنی کہ
ان کے مصائب کو یاد کر کے آنکھوں سے آنسوں گرا لئے یا کچھ سینہ کوبی کر لی ۔ سارے اعمال حسنہ کی

آج 10 میں سے 10 باقی