۱۴؍جنوری ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 4), حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
روح یہی اشک باری اور سینہ کو بی ہے۔ مگر میں نہیں سمجھتا کہ اس کو نجات سے کیا تعلق؟
اس لئے میں یہ تعلیم کبھی دینا نہیں چاہتا اور نہ اسلام نے دی کہ تم اپنے گناہوں کی گٹھڑی کسی
دوسرے کی گردن پر لاد دو اور خود اباحت کی زندگی بسر کرنے لگو۔ قرآن شریف نے صاف فیصلہ کر دیا
ہے لَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرى (الانعام : ۱۶۵) ایک دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا اور نہ دنیا میں اس
کی کوئی نظیر خدا تعالیٰ کے عام قانون قدرت میں ملتی ہے۔ کبھی نہیں دیکھا جاتا کہ زید مثلاً سنکھیا
کھالیوے اور اس سنکھیا کا اثر بکر پر ہو جاوے اور وہ مر جاوے۔ یا ایک مریض ہو اور وہ دوسرے
آدمی کے دوا کھا لینے سے اچھا ہو جاوے بلکہ ہر ایک بجائے خود متاثر ہوگا۔ پھر یہ کیوں کر ممکن ہے کہ
ایک شخص ساری عمر گناہ کرتا رہے اور دلیری کے ساتھ خدا تعالیٰ کے احکام کی خلاف ورزی کرتا رہے
اور لکھ دے کہ میرے گناہوں کا بوجھ ایک دوسرے شخص کی گردن پر ہے جو شخص ایسی امید کرتا ہے وہ
دماغ بیده پخت و خیال باطل بست
کا مصداق۔
ع
پس اسلام کسی سہارے پر رکھنا نہیں چاہتا کیونکہ سہارے پر رکھنے سے ابطال اعمال لازم آ جاتا
ہے۔ لیکن جب انسان سہارے کے بغیر زندگی بسر کرتا ہے اور اپنے آپ کو ذمہ وار ٹھہراتا ہے اس
وقت اس کو اعمال کی ضرورت پڑتی ہے اور کچھ کرنا پڑتا ہے اسی لئے قرآن شریف نے فرمایا ہے قد اور کرنا پڑتا ۔
افْلَحَ مَنْ زَكَّهَا (الشمس: ۱۰) فلاح وہی پاتا ہے جو اپنا تزکیہ کرتا ہے خود اگر انسان ہاتھ پاؤں نہ
ہلائے تو بات نہیں بنتی۔
مگر اس سے یہ ہرگز نہ سمجھنا چاہیے کہ شفاعت کوئی چیز نہیں۔ ہمارا ایمان
شفاعت کا فلسفہ ہے کہ شفاعت حق ہے۔ اور اس پر یہ نص صریح ہے وَصَلَّ عَلَيْهِمْ إِنَّ
صَلوتَكَ سَكَنَ لَهُمُ (التوبة: (۱۰۳) سكن لَّهُمْ یہ شفاعت کا فلسفہ ہے یعنی جو گناہوں میں
نفسانیت کا جوش ہے وہ ٹھنڈا پڑ جاوے۔
شفاعت کا نتیجہ یہ بتایا ہے کہ گناہ کی زندگی پر ایک موت وارد ہو جاتی ہے اور نفسانی جوشوں اور
جذبات میں ایک برودت آ جاتی ہے جس سے گناہوں کا صدور بند ہو کر ان کے بالمقابل نیکیاں شروع
ہو جاتی ہیں۔ پس شفاعت کے مسئلہ نے اعمال کو بے کا ر نہیں کیا بلکہ اعمال حسنہ کی تحریک کی ہے۔
شفاعت کے مسئلہ کے فلسفہ کو نہ سمجھ کر احمقوں نے اعتراض کیا شفاعت اور کفارہ میں فرق ہے اور شفاعت اور کفارہ کو ایک قرار دیا۔ حالانکہ یہ ایک
نہیں ہو سکتے ہیں۔ کفارہ اعمال حسنہ سے مستغنی کرتا ہے اور شفاعت اعمال حسنہ کی تحریک ۔ جو چیز
اپنے اندر فلسفہ نہیں رکھتی ہے وہ بیچ ہے۔ ہمارا یہ دعوی ہے کہ اسلامی اصول اور عقائد اور اس کی ہر
تعلیم اپنے اندر ایک فلسفہ رکھتی ہے اور علمی پیرا یہ اس کے ساتھ موجود ہے جو دوسرے مذاہب کے
عقائد میں نہیں ملتا۔
شفاعت اعمال حسنہ کی محرک کس طرح پر ہے؟ اس سوال کا جواب بھی قرآن شریف ہی سے ملتا ہے
اور ثابت ہوتا ہے کہ وہ کفارہ کا رنگ اپنے اندر نہیں رکھتی جو عیسائی مانتے ہیں۔ کیونکہ اس پر حصر نہیں کیا
جس سے کاہلی اور سستی پیدا ہوتی بلکہ فرمایا إِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ (البقرة : ۱۸۷)
یعنی جب میرے بندے میرے بارے میں تجھ سے سوال کریں کہ وہ کہاں ہے تو کہہ دے کہ میں
قریب ہوں ۔ قریب والا تو سب کچھ کر سکتا ہے۔ دور والا کیا کرے گا؟ اگر آگ لگی ہوئی ہو تو دور
والے کو جب تک خبر پہنچے اس وقت تک تو شاید وہ جل کر خاک سیاہ بھی ہو چکے ۔ اس لئے فرمایا کہ کہہ دو
کہ میں قریب ہوں۔ پس یہ آیت بھی قبولیت دعا کا ایک راز بتاتی ہے اور وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی
قدرت اور طاقت پر ایمان کامل پیدا ہو اور اسے ہر وقت اپنے قریب یقین کیا جاوے اور ایمان ہو کہ
وہ ہر پکار کو سنتا ہے۔ بہت سی دعاؤں کے رد ہونے کا یہ بھی سر ہے کہ دعا کرنے والا اپنی ضعیف الایمانی
سے دعا کو مستر د کرالیتا ہے۔ اس لئے یہ ضروری ہے کہ دعا کو قبول ہونے کے لائق بنایا جاوے کیونکہ
اگر وہ دعا خدا تعالیٰ کی شرائط کے نیچے نہیں ہے تو پھر اس کو خواہ سارے نبی بھی مل کر کریں تو قبول نہ ہو گی
اور کوئی فائدہ اور نتیجہ اس پر مترتب نہیں ہو سکے گا۔
اب یہ بات سوچنے کے قابل ہے کہ ایک طرف تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو فر ما یا صل عَلَيْهِمْ
إِنَّ صَلوتَكَ سَكَنَ لَهُمُ (التوبة: ۱۰۳) تیری صلوۃ سے ان کو ٹھنڈ پڑ جاتی ہے اور جوش و جذبات کی
آگ سرد ہو جاتی ہے۔ دوسری طرف فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي ( البقرة : ۱۸۷) کا بھی حکم فرمایا۔ ان دونوں
آیتوں کے ملانے سے دعا کرنے اور کرانے والے کے تعلقات، پھر ان تعلقات سے جو نتائج پیدا
ہوتے ہیں ان کا بھی پتا لگتا ہے کیونکہ صرف اسی بات پر منحصر نہیں کر دیا کہ آنحضرت کی شفاعت اور
دعا ہی کافی ہے اور خود کچھ نہ کیا جاوے اور نہ یہی فلاح کا باعث ہو سکتا ہے کہ آنحضرت کی شفاعت
اور دعا کی ضرورت ہی نہ سمجھی جاوے۔ غرض نہ اسلام میں رہبانیت ہے نہ بے کارنشینی کا سبق ۔ بلکہ ان
افراط اور تفریط کی راہوں کو چھوڑ کر وہ صراط مستقیم کی ہدایت کرتا ہے نہ یہ چاہا ہے کہ تعذیب جسم کے
اصولوں کو اختیار کرو اور اپنے آپ کو مشکلات میں ڈال لو اور نہ یہ کہ سارا دن کھیل اور کود اور تماشوں اور
شکار میں گذار و یا ناول خوانی میں بسر کرو اور رات کو سو کر یا عیاشی میں ۔
خدا تعالیٰ کے قرب حاصل کرنے کی راہ یہ ہے کہ اس کے
خدا تعالیٰ کا قرب پانے کی راہ لئے صدق دکھایا جائے۔ حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام
نے جو قرب حاصل کیا تو اس کی وجہ یہی تھی۔ چنانچہ فرمایا ہے إِبْرَاهِيمَ الَّذِي وَلَّى (النجم : ۳۸)
ابراہیم وہ ابراہیم جس نے وفاداری دکھائی ۔ خدا تعالیٰ کے ساتھ وفاداری اور صدق اور اخلاص دکھانا
ایک موت کو چاہتا ہے جب تک انسان دنیا اور اس کی ساری لذتوں اور شوکتوں پر پانی پھیر دینے کو
طیار نہ ہو جاوے اور اس کی ہر ذلت اور سختی اور تنگی خدا کے لئے گوارا کرنے کو طیار نہ ہو یہ صفت
پیدا نہیں ہو سکتی ۔ بت پرستی یہی نہیں کہ انسان کسی درخت یا پتھر کی پرستش کرے بلکہ ہر ایک چیز جو
اللہ تعالیٰ کے قرب سے روکتی اور اس پر مقدم ہوتی ہے وہ بت ہے اور اس قدر بہت انسان اپنے اندر
رکھتا ہے کہ اس کو پتا بھی نہیں لگتا کہ میں بت پرستی کر رہا ہوں ۔ پس جب تک خالص خدا تعالیٰ ہی کے
لئے نہیں ہو جاتا اور اس کی راہ میں ہر مصیبت کو برداشت کرنے کے لئے طیار نہیں ہوتا صدق اور
اخلاص کا رنگ پیدا ہونا مشکل ہے۔ ابراہیم علیہ السلام کو جو یہ خطاب ملا کیا یہ یو نہی مل گیا تھا؟ نہیں ۔
الحکم جلدے نمبر ۹ مورخه ۱۰ / مارچ ۱۹۰۳ء صفحه ۱ تا ۳
ابْرَاهِيمَ الَّذِي وَفی کی آواز اس وقت آئی جب کہ وہ بیٹے کی قربانی کے لئے طیار ہو گیا۔ اللہ تعالیٰ
عمل کو چاہتا اور عمل ہی سے راضی ہوتا ہے اور عمل دکھ سے آتا ہے۔ لیکن جب انسان خدا کے لئے
دکھ اٹھانے کو طیار ہو جاوے تو خدا تعالیٰ اس کو دکھ میں بھی نہیں ڈالتا ۔ دیکھو! ابراہیم علیہ السلام نے
جب اللہ تعالیٰ کے حکم کی تعمیل کے لئے اپنے بیٹے کو قربان کر دینا چاہا اور پوری تیاری کر لی تو اللہ تعالیٰ
نے اس کے بیٹے کو بچا لیا۔ وہ آگ میں ڈالے گئے لیکن آگ ان پر کوئی اثر نہ کرسکی۔ اللہ تعالیٰ کی راہ
میں تکلیف اٹھانے کو طیار ہو جاوے تو خدا تعالیٰ تکالیف سے بچا لیتا ہے۔ ہمارے ہاتھ میں جسم تو ہے
روح نہیں ہے۔ لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ روح کا تعلق جسم سے ہے اور جسمانی امور کا اثر روح پر
ضرور ہوتا ہے اس لئے یہ کبھی خیال نہیں کرنا چاہیے کہ جسم سے روح پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ جس قدر اعمال
انسان سے ہوتے ہیں وہ ایسی مرکب صورت سے ہوتے ہیں ۔ الگ جسم یا اکیلی روح کوئی نیک
یا بد عمل نہیں کرتی ۔ یہی وجہ ہے جزا وسزا میں بھی دونوں کے متعلقات کا لحاظ رکھا گیا ہے۔ بعض لوگ
ایسے راز کو نہ سمجھنے کی وجہ سے اعتراض کر دیتے ہیں کہ مسلمانوں کا بہشت جسمانی ہے۔ حالانکہ وہ اتنا
نہیں جانتے کہ جب اعمال کے صدور میں جسم ساتھ تھا تو جزا کے وقت الگ کیوں کیا جاوے؟ غرض
یہ ہے کہ اسلام نے ان دونوں طریقوں کو جو افراط اور تفریط کے ہیں کہیں چھوڑ کر اعتدال کی راہ بتائی
ہے۔ یہ دونوں خطر ناک باتیں ہیں ان سے پر ہیز کرنا چاہیے۔ مجرد تعذیب جسم سے کچھ نہیں بنتا اور
محض آرام طلبی سے بھی کوئی نتیجہ پیدا نہیں ہوتا۔
ایک مرتبہ ایک شخص میرے پاس نور محمد نام ٹانڈہ سے آیا تھا۔ اس نے کہا کہ
ولایت کا مقام غلام محبوب سبحانی نے ولی ہونے کا سرٹیفکیٹ دے دیا ہے۔ اب ولایت
کا معیار یہی رہ گیا ہے کہ غلام محبوب سبحانی یا کسی نے سرٹیفکیٹ دے دیا۔ حالانکہ ولایت ملتی نہیں
جب تک انسان خدا کے لئے موت اختیار کرنے کے لئے طیار نہ ہو جاوے۔ دنیا میں بہت سے لوگ
اس قسم کے ہیں جن کو کچھ بھی معلوم نہیں کہ وہ دنیا میں کیوں آئے ہیں؟ حالانکہ یہی پہلا سوال ہے
جس کو اسے حل کرنا چاہیے۔خودشناسی کے بعد خدا شناسی پیدا ہوتی ہے جب وہ اپنے فرائض کو سمجھتا
ہے اور مقاصد زندگی پر غور کرتا ہے اسے معلوم ہوتا ہے کہ میری زندگی کی غرض خدا شناسی ہے اور
اس پر ایمان لاتا اور اس کی عبادت کرتا ہے۔ تب وہ فرائض کو ادا کرتا اور نوافل کو شناخت کرتا ہے۔
وہ روحانیت جو ایمان کے بعد پیدا ہوتی ہے اب اسے تلاش کرو کہ کہاں ہے؟ نہ مولویوں میں ہے نہ
راگ سننے والے صوفیوں میں ۔ یہ گوسالہ صورت ہیں۔ روحانیت سے بے خبر ہو کر ہزار سال تک بھی
اگر نعرے مارتے رہیں تو کچھ نہیں بنتا۔ یہ لحوم اور دماء ہیں تقویٰ نہیں ، پھر لحوم اور دماء اللہ تعالیٰ کو کیسے
پہنچ سکتا ہے؟
دہر یہ روح کا ہی انکار کرتا ہے اور کہتا ہے کہ کوئی چیز ہے ہی روح و جسم کا تعلق ابدی ہے نہیں۔ اور پھر کہتے ہیں کہ حشر اسد کوئی چیز نہیں۔ یہاں
روح تعلیم پا کر آئندہ کیا کرے گا۔ یہ خیالی باتیں ہیں ان میں معقولیت نہیں ہے۔ اگر روح کوئی چیز
نہیں ہے تو پھر یہ کیا بات ہے کہ جسم پر جو فعل واقع ہوتے ہیں ان کا اثر اندرونی قوتوں پر بھی پڑتا
ہے۔ مثلاً اگر مقدم الراس پر چوٹ لگ جائے تو اس فساد کے ساتھ انسان مجنون ہو جاتا ہے یا حافظہ
جاتا رہتا ہے۔ مجنونوں کی روح تو وہی ہیں۔ نقص تو جسم میں ہے۔ جسم کا اگر اچھا انتظام نہ رہے تو
روح بے کار ہو جاتا ہے وہ بدوں جسم کسی کام کا نہیں ہے اس لئے ہمیشہ جسم کا محتاج ہے جس کا انتظام
عمدہ ہو روحانی حالت بھی اچھی ہوگی ۔ چھوٹے بچہ میں کیوں اتنی سمجھ نہیں ہوتی کہ وہ عواقب الامور کو
سمجھ سکے۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ ان میں ابھی قومی کا نشو و نما کامل نہیں ہوا ہوتا۔
اسی طرح پیٹ میں جو نطفہ جاتا ہے کسی کو کچھ معلوم نہیں کہ روح اس کے ساتھ کہاں سے چلی
جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دراصل ایک مخفی قوت چلی جاتی ہے جو انبساط اور نشاط کا باعث ہوتی ہے۔
اسی طرح اناج میں بھی وہی کیفیت چلی آتی ہے۔ اسی کی طرف مولوی رومی نے اشارہ کر کے کہا ہے۔
ه
ہفت صد هفتاد قالب دیده ام
بیچو
سبزه
بار ہا روئیده ام
نافہم اور کوڑ مغز لوگوں نے اس شعر کو تناسخ پر حمل کر لیا ہے اور کہتے ہیں اس سے تناسخ ثابت ہوتا ہے
مگر ان کو معلوم نہیں کہ یہ دراصل تغیرات نطفہ کی طرف ایما ہے۔ یعنی جن جن تغیرات سے نطفہ طیار ہوتا
ہے اس کو اس شعر میں ظاہر کیا گیا ہے۔ شائد بہت تھوڑے آدمی ایسے ہوں گے جن کو یہ معلوم ہو کہ
نطفہ بہت سے تغیرات سے بنتا ہے۔ جس اناج سے نطفہ بنا ہے نطفہ کی حالت میں آنے سے پہلے
اللہ تعالیٰ نے اس کو بہت سے تغیرات میں ڈالا ہے اور پھر اس کو محفوظ رکھا ہے کیونکہ وہ در حقیقت نطفہ
ہے۔ اپنے وقت پر وہ پیسا بھی جاتا ہے اور اس سے روٹی بھی طیار کی جاتی ہے لیکن وہ محفوظ کا محفوظ چلا
آتا ہے۔ آج کل نطفہ کے متعلق جو تحقیقات ہوئی ہے تو ڈاکٹر کہتے ہیں کہ اس میں کیڑے ہوتے ہیں
یہ ایک الگ امر ہے۔ لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ اصل میں وہ ایک قوت ہے جو برابر محفوظ چلی آتی ہے
ممکن ہے کہ جو کچھ ڈاکٹروں نے سمجھا ہو وہ اسی قوت کو سمجھا ہو۔ ہر اناج کے ساتھ انسانیت کا خاصہ نہیں
بلکہ وہ جوہر قابل الگ ہی ہے اور اس کو وہی کھاتا ہے جس کے لئے وہ مقدر ہوتا ہے اور وہ اسی دن کے
لئے مقدر ہوتا ہے۔ وہ نطفہ جس میں روحانیت کی جز ہے بڑھتا جاتا ہے یہاں تک کہ مضغہ علقہ وغیرہ چھ
حالتوں میں سے گذرتا ہے اور ان چھ تغیرات کے بعد ثُمَّ انْشَانُهُ خَلْقًا أَخَرَ (المومنون: ۱۵) کا
وقت آتا ہے اب اس آخری تبدیلی کو نشاء آخری کہا ہے یہ نہیں کہا ثُمَّ انْزَلْتُهُ رُوحًا آخر ۔
اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ وہ باہر سے کوئی چیز نہیں آتی ۔ اب اس کو خوب غور سے
سو چو تو معلوم ہوگا کہ روح کا جسم کے ساتھ کیسا ابدی تعلق ہے۔ پھر یہ کیسی بے ہودگی ہے جو کہا
جاوے کہ جسم کا روح کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ۔ یہ کس قدر ز بر دست ثبوت روح کی ہستی کا
ہے۔ اس کو کوئی معمولی نگاہ سے دیکھے تو اور بات ہے لیکن معقولیت اور فلسفہ سے سوچے تو اس سے
انکار نہیں کر سکتا ۔
اسی طرح ایک اور بات بھی قابل غور ہے کہ دنیا میں کبھی کوئی شخص کامیاب نہیں ہوا جو جسم اور
روح دونوں سے کام نہ لے۔ اگر روح کوئی چیز نہیں تو ایک مردہ جسم سے کوئی کام کیوں نہیں ہو سکتا ؟
کیا اس کے سارے اعضا اور قومی موجود نہیں ہوتے ۔ اب یہ بات کیسی صفائی کے ساتھ سمجھ میں آتی
ہے کہ روح اور جسم کا تعلق جب کہ ابدی ہے۔ پھر کیوں کسی ایک کو بے کار قرار دیا جاوے۔
دعا کے لئے بھی یہی قانون ہے کہ جسم تکالیف اٹھائے اور روح گداز ہو اور
دعا کے قوانین
پھر صبر اور استقلال سے اللہ تعالیٰ کی ہستی پر ایمان لا کر حسن ظن سے کام
لیا جاوے۔
ہر یک کام کے لئے زمانہ ہوتا ہے اور سعید اس کا انتظار کرتے ہیں۔ جو انتظار نہیں کرتا اور چشم زدن
میں چاہتا ہے کہ اس کا نتیجہ نکل آوے وہ جلد باز ہوتا ہے اور با مراد نہیں ہو سکتا۔ میرے نزدیک
یہ بھی ممکن ہے اور ہوتا ہے کہ دعا کے زمانہ میں ابتلا کے طور پر اور بھی ابتلا آ جاتے ہیں۔ جیسے
حضرت موسیٰ علیہ السلام جب بنی اسرائیل کو فرعون کی غلامی سے نجات دلانے کے لئے آئے تو ان کو
پہلے مصر میں فرعون نے یہ کام دیا ہوا تھا کہ وہ آدھے دن اینٹیں پاتھا کریں اور آدھے دن اپنا کام کیا
کریں۔ لیکن جب حضرت موسیٰ علیہ السلام نے ان کو نجات دلانے کی کوشش کی تو پھر شریروں کی
شرارت سے بنی اسرا بنی اسرائیل کا کام بڑھا دیا گیا اور انہیں حکم ملا کہ آدھے دن تم اینٹیں پاتھا کرو اور آدھے
دن گھاس لا یا کرو۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کو جب یہ حکم ملا اور انہوں نے بنی اسرائیل کو سنایا تو وہ بڑے
ناراض ہوئے اور کہا کہ موسیٰ ! خدا تم کو وہ دکھ دے جو ہم کو ملا ہے اور بھی انہوں نے موسیٰ علیہ السلام کو
بددعائیں دیں مگر موسیٰ علیہ السلام نے ان کو یہی کہا کہ تم صبر کرو۔ تو رات میں یہ سارا قصہ لکھا ہے کہ
جوں جوں موسیٰ علیہ السلام انہیں تسلی دیتے تھے وہ اور بھی افروختہ ہوتے تھے۔ آخر یہ ہوا کہ مصر سے
بھاگ نکلنے کی تجویز کی گئی اور مصر والوں کے کپڑے اور برتن وغیرہ جو لئے تھے وہ ساتھ ہی لے
آئے ۔ جب حضرت موسی قوم کو لے کر نکل آئے تو فرعون نے اپنے لشکر کو لے کر ان کا تعاقب
کیا۔ بنی اسرائیل نے جب دیکھا کہ فرعونیوں کا لشکر ان کے قریب ہے تو وہ بڑے ہی مضطرب ہوئے
چنانچہ قرآن شریف میں لکھا ہے کہ اس وقت وہ چلائے اور کہا إِنَّا لَمُدْرَكُونَ (الشعراء: ۶۲) اے موسیٰ
ہم تو پکڑے گئے مگر موسیٰ علیہ السلام نے جو نبوت کی آنکھ سے انجام کو دیکھتے تھے انہیں یہی جواب دیا
كَلَّا إِنَّ مَعِيَ رَبِّي سَيَهْدِيْنِ (الشعراء : ۲۳ ) ہر گز نہیں ۔ میرا رب میرے ساتھ ہے۔
لے الحکم جلدے نمبر ۱۰ مورخه ۱۷ / مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۱ ، ۲
تو رات میں لکھا ہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیا مصر میں ہمارے لئے قبریں نہ تھیں اور یہ
اضطراب اس وجہ سے پیدا ہوا کہ پیچھے فرعون کا لشکر اور آگے دریائے نیل تھا وہ دیکھتے تھے کہ نہ پیچھے جا
کر بچ سکتے ہیں اور نہ آگے جا کر مگر اللہ تعالیٰ قادر مقتدر خدا ہے۔ دریائے نیل میں سے انہیں راستہ مل
گیا اور سارے بنی اسرائیل آرام کے ساتھ پار ہو گئے ۔ مگر فرعونیوں کا لشکر غرق ہو گیا۔ سید احمد خاں
صاحب اس موقع پر لکھتے ہیں کہ یہ جوار بھاٹا تھا۔ مگر ہم کہتے ہیں کچھ ہو اس میں کوئی شبہ نہیں ہو سکتا کہ
یہ عظیم الشان معجزہ تھا جو ایسے وقت پر اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے راہ پیدا کر دی اور یہی متقی کے ساتھ
ہوتا ہے کہ ہر ضیق سے اسے نجات اور راہ ملتی ہے يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا (الطلاق: ۳) ۔
غرض ایسا ہوتا ہے کہ دعا اور اس کی قبولیت کے زمانہ کے درمیانی اوقات میں
دعا اور ابتلا
بسا اوقات ابتلا پر ابتلا آ ۔ ابتلا آتے ہیں اور ایسے ایسے ابتلا بھی آجاتے ایسے ایسے ابتلا بھی آجاتے ہیں جو کمر توڑ
دیتے ہیں مگر مستقل مزاج سعید الفطرت ان ابتلاؤں اور مشکلات میں بھی اپنے رب کی عنایتوں کی
خوشبو سونگھتا ہے اور فراست کی نظر سے دیکھتا ہے کہ اس کے بعد نصرت آتی ہے۔ ان ابتلاؤں کے
آنے میں ایک سر یہ بھی ہوتا ہے کہ دعا کے لئے جوش بڑھتا ہے۔ کیونکہ جس جس قدر اضطرار اور
اضطراب بڑھتا جاوے گا اسی قدر روح میں گدازش ہوتی جائے گی اور یہ دعا کی قبولیت کے اسباب
اسے ہیں ۔ پس کبھی گھبرانا نہیں چاہیے اور بے صبری اور بے قراری سے اپنے اللہ پر بدظن نہیں ہونا
چاہیے۔ یہ کبھی بھی خیال کرنا نہیں چاہیے کہ میری دعا قبول نہ ہوگی یا نہیں ہوتی ۔ ایسا وہم اللہ تعالیٰ کی
میں ہا
اس صفت سے انکار ہو جاتا ہے کہ وہ دعائیں قبول فرمانے والا ہے۔
کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ انسان ایک آمر کے لئے دعا
قبولیت دعا کے سلسلہ میں ایک نکتہ کرتا ہے۔ مگر وہ دعا اس کی اپنی نا واقعی اور نادانی
کا نتیجہ ہوتی ہے۔ یعنی ایسا امر خدا سے چاہتا ہے جو اس کے لئے کسی صورت سے مفید اور نافع نہیں
ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی دعا کو تو رد نہیں کرتا لیکن کسی اور صورت میں پورا کر دیتا ہے مثلاً ایک زمیندار
جس کو ہل چلانے کے لئے بیل کی ضرورت ہے۔ وہ بادشاہ سے جا کر ایک اونٹ کا سوال کرے اور
بادشاہ جانتا ہے کہ اس کو دراصل بیل دینا مفید ہوگا اور وہ حکم دیدے کہ اس کو ایک بیل دے دو وہ
زمیندارا اپنی بیوقوفی سے یہ کہہ دے کہ میری درخواست منظور نہیں ہوئی تو یہ اس کی حماقت اور نادانی
ہے لیکن اگر وہ غور کرے تو اس کے لئے یہی بہتر تھا۔ اس طرح پر اگر ایک بچہ آگ کے سرخ
انگارے کو دیکھ کر ماں سے مانگے تو کیا مہربان اور شفیق ماں یہ پسند کرے گی کہ اس کو آگ کے
انگارے دیدے؟ غرض بعض اوقات دعا کی قبولیت کے متعلق ایسے امور بھی پیش آتے ہیں ۔ جو
لوگ بے صبری اور بدظنی سے کام لیتے ہیں وہ اپنی دعا کو رد کر ا لیتے ہیں ۔
اور کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ اس کی قبولیت کے زمانہ میں اور بھی درازی ہو جاتی ہے۔ بنی اسرائیل
اسی وجہ سے چالیس برس تک ارض مقدس میں داخل ہونے سے محروم ہو گئے کہ ذرا ذراسی بات پر
شوخیوں سے کام لیتے تھے۔ میں کہتا ہوں کہ جس طرح بنی اسرائیل سے غلامی کے دنوں میں وعدے
کئے گئے تھے۔ اسی طرح پر اس امت کے لئے بھی ایک مماثلت ہے۔ ان پر بھی ایک غلامی کا زمانہ
آنے والا تھا اور اب وہی حالت غلامی کی ہے کیونکہ ہر پہلو اور ہر رنگ میں مسلمانوں کی حالت تنزل
میں ہے اسی مماثلت کے لحاظ سے اللہ تعالیٰ نے مسیح موعود کی تبلیغ کا زمانہ چالیس سال تک رکھا ہے۔
جس طرح پر موسیٰ علیہ السلام نے وہ زمین نہ پائی بلکہ یشوع بن نون لے گیا اسی طرح پر قبولیت کی
ارض مقدس ان مولویوں کے نصیب معلوم نہیں ہوتی جو آئے دن مخالفت اور شرارت میں بڑھتے
جاتے ہیں اور نہیں سوچتے کہ ان کو کیا کہا گیا تھا۔ کیا تعلیم ملی تھی اور اب انہوں نے اس پر کس حد تک
عمل کیا ہے۔
قرآن شریف کے نصوص پر پر میرے دعوی کو پرکھیں بھی ہی مجھے تعجب بڑی بڑی ہوتا ہی حیرت ہے کہ یہ اور لوگ بڑا
مسلمان کہلاتے ہیں ۔ یہ قرآن شریف کو پڑھتے ہیں۔ یہ احادیث کے درس دیتے اور مسلمانوں کے
لیڈر اور سرگروہ بنتے ہیں۔ دین کے اصول سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کے مدعی ہیں مگر میرے معاملہ
میں ان ساری باتوں کو چھوڑ دیتے ہیں اور کچھ پروا نہیں کرتے کہ قرآن شریف کے نصوص کی بنا پر
میرے دعوے کو سوچیں اور میری نسبت کوئی رائے دیتے ہوئے اس بات کا لحاظ رکھیں کہ ہم جو کہتے
ہیں خدا تعالیٰ کے خوف سے کہتے ہیں یا اپنے نفسانی اغراض اور جوشوں کو درمیان رکھ کر کہتے ہیں۔ اگر
خدا ترسی اور تقویٰ سے کام لیتے تو لا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِـ لكَ بِهِ عِلْم (بنی اسراءیل: ۳۷) پر عمل کرتے
اور جب تک میری کتابوں کو پورے طور پر نہ پڑھ لیتے اور میرے پاس رہ کر میرے طرز عمل کو نہ
دیکھ لیتے کوئی رائے نہ دیتے۔ مگر انہوں نے قبل از مرگ واویلا شروع کر دیا اور خدا تعالیٰ کے کلام اور
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وعدوں کی کچھ بھی پروا نہ کی۔ ان سب کو پس پشت ڈال دیا۔ کم از کم
تقویٰ کا طریق تو یہ تھا کہ وہ میرے دعوی کو سن کر فکر کرتے اور جھٹ پٹ انکار نہ کر دیتے۔ کیونکہ میں
نے ان کو یہ کہا تھا کہ خدا نے مجھے مامور کیا ہے۔ خدا نے مجھے بھیجا ہے۔ وہ دیکھتے ہیں کہ کیا جس شخص نے
اپنا آنا خدا کے حکم سے بتایا ہے وہ خدا کی نصرتیں اور تائیدیں بھی اپنے ساتھ رکھتا ہے یا نہیں ۔ مگر
انہوں نے نشان پرنشان دیکھے اور کہا کہ جھوٹے ہیں ۔ انہوں نے نصرت پر نصرت اور تائید پر تائید
دیکھی لیکن کہہ دیا کہ سحر ہے۔ میں ان لوگوں سے کیا امید رکھوں جو خدا تعالیٰ کے کلام کی بے حرمتی
کرتے ہیں ۔ خدا کے کلام کے ادب کا تقاضا تو یہ تھا کہ اس کا نام سنتے ہی یہ ہتھیار ڈال دیتے مگر
یہ اور بھی شرارت میں بڑھے۔ اب خود دیکھ لیں گے کہ انجام کس کے ہاتھ ہے۔ میں دیکھتا ہوں
کہ میرے بلانے کے دراصل یہی لوگ محرک ہوئے ہیں اور میری بعثت کے اسباب میں سے
یہ بڑا سبب ہیں ۔
کیونکہ جس قدر لوگ نصرانی اور
مسلمانوں کے مرتد ہونے کا باعث مولوی ہیں بے دین ہوئے ہیں وہ دراصل
مولویوں کا قصور ہے۔ جب کسی نے ان سے سوال کیا اور کوئی بات ان سے پوچھی تو انہوں نے
جھٹ پٹ یہی فتویٰ دے دیا کہ یہ واجب القتل ہے، کافر ہو گیا، بے دین ہو گیا، اس کو مار ڈالو۔
اعتراض کرنے والوں نے جب یہ حالت دیکھی تو انہوں نے یہی سمجھا کہ اسلام کے عقائد فی الحقیقت
ایسے ہی کمزور اور بودے ہیں کہ وہ معقولیت کے آگے نہیں ٹھہر سکتے ۔ پس انہوں نے یہی بہتر سمجھا کہ
ایسے دین کو چھوڑ دیں۔ ہزاروں ہزار لوگ پائے جاتے ہیں جن کے مرتد ہونے کی وجہ یہی مولوی
ہو گئے ہیں۔ یہ بات کہ وہ سوال کیوں کرتے ہیں بڑی سہل ہے۔ یہ لوگ تیرہ سو برس کے بعد چونکہ
پیدا ہوئے ہیں۔ اس قدر بعد زمانہ کی وجہ سے گویا یہ تاریکی کا زمانہ کہنا چاہیے۔ اس لئے ان کو حق
حاصل ہے کہ جو بات سمجھ میں نہ آئے پوچھیں لیکن سوال کرنے پر انہوں نے جو اخلاق ان مولویوں
کے دیکھے انہوں نے ان کو گمراہ کر دیا۔ چاہیے تو یہ تھا کہ ان کو معذور اور واجب الرحم سمجھ کر نرمی سے
پیش آتے اور ان کو سمجھاتے۔ مگر اُلٹا انہوں نے ان کو اسلام سے بیزار کر دیا۔ ایسی حالت میں اللہ تعالیٰ
نے مجھے بھیجا ہے کہ میں اسلام کی تعلیم کی خوبیاں ظاہر کروں اور پھر ان خوبیوں کا عملی ثبوت اور اس کی
تاثیروں کو دکھاؤں ۔
پس اس وقت ہمارے دو کام ہیں ۔ اول یہ کہ ان نشانوں کے ساتھ مسیح موعود کے دو کام جو الہ تعالی دکھارہاہے کہ اب کیا جاوے کہ مجیب اور ناطق خدا ہمارای ثابت
ہے جو ہماری دعاؤں کو سنتا اور ان کے جواب دیتا ہے اور دوسرے مذاہب کے لوگ جو خدا پیش
کرتے ہیں وہ اَلَّا يَرْجِعُ إِلَيْهِمْ قَوْلًا (طه: ۹۰) کا مصداق ہو رہا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بوجہ
ان کے کفر اور بے دینی کے ان کی دعا ئیں مَا دُعَوُا الكَفِرِينَ اِلَّا فِي ضَيْلِ (الرعد: ۱۵) کی مصداق
ہو گئی ہیں۔ ورنہ اللہ تعالیٰ تو سب کا ایک ہی ہے۔ مگر ان لوگوں نے اس کی صفات کو سمجھا ہی نہیں
ہے۔ پس یا درکھو کہ ہمارا خدا ناطق خدا ہے۔ وہ ہماری دعا ئیں سنتا ہے۔
ہماری جماعت کو خدا تعالیٰ ہماری جماعت کا خدا تعالی سے سچا تعلق ہونا چاہیے سے کیا تعلق ہونا چاہیے اور
ان کو شکر کرنا چاہیے کہ خدا تعالیٰ نے ان کو یونہی نہیں چھوڑ دیا۔ بلکہ ان کی ایمانی قوتوں کو یقین کے
درجہ تک بڑھانے کے واسطے اپنی قدرت کے صدہا نشان دکھائے ہیں ۔ کیا کوئی تم میں سے ایسا بھی
ہے جو یہ کہہ سکے کہ میں نے کوئی نشان نہیں دیکھا۔ میں دعویٰ سے کہتا ہوں کہ ایک بھی ایسا نہیں
جس کو ہماری صحبت میں رہنے کا موقع ملا ہو اور اس نے خدا تعالیٰ کا تازہ بتازہ نشان اپنی آنکھ
سے نہ دیکھا ہو ۔
جلد چهارم
ہماری جماعت کے لئے اسی بات کی ضرورت ہے کہ ان کا ایمان بڑھے۔ خدا تعالیٰ پر سچا یقین
اور معرفت پیدا ہو۔ نیک اعمال میں سستی اور کسل نہ ہو۔ کیونکہ اگر سستی ہو تو پھر وضو کرنا بھی ایک مصیبت
معلوم ہوتی ہے چہ جائیکہ وہ تہجد پڑھے ۔ اگر اعمال صالحہ کی قوت پیدا نہ ہوا اور مسابقت علی الخیرات
کے لئے جوش نہ ہو تو پھر ہمارے ساتھ تعلق پیدا کرنا بے فائدہ ہے۔
ہماری جماعت میں وہی داخل ہوتا ہے جو تعلیم کے موافق عمل کرنے کی نصیحت ہماری تعلی کو ان دستور العمل قرار دیتا ہے اور
اپنی ہمت اور کوشش کے موافق اس پر عمل کرتا ہے۔ لیکن جو محض نام رکھا کر تعلیم کے موافق عمل
نہیں کرتا وہ یا درکھے کہ خدا تعالیٰ نے اس جماعت کو ایک خاص جماعت بنانے کا ارادہ کیا ہے اور
کوئی آدمی جو دراصل اس جماعت میں نہیں ہے محض نام لکھانے سے جماعت میں نہیں رہ سکتا۔
اس پر کوئی نہ کوئی وقت ایسا آ جاوے گا کہ وہ الگ ہو جائے گا ۔ اس لئے جہاں تک ہو سکے اپنے
اعمال کو اس تعلیم کے ماتحت کر وجودی جاتی ہے ۔ اعمال پروں کی طرح ہیں ۔ بغیر اعمال کے انسان
روحانی مدارج کے لئے پرواز نہیں کر سکتا اور ان اعلیٰ مقاصد کو حاصل نہیں کر سکتا جو ان کے نیچے
اللہ تعالیٰ نے رکھے ہیں ۔ پرندوں میں فہم ہوتا ہے۔ اگر وہ اس فہم سے کام نہ لیں تو جو کام ان سے
ہوتے ہیں نہ ہوسکیں ۔ مثلاً شہد کی مکھی میں اگر فہم نہ ہو تو وہ شہر نہیں نکال سکتی اور اسی طرح نامہ بر
کبوتر جو ہوتے ہیں ۔ ان کو اپنے فہم سے کس قدر کام لینا پڑتا ہے۔ کس قدر دور دراز کی منزلیں وہ
طے کرتے ہیں ۔ اور خطوط کو پہنچاتے ہیں ۔ اسی طرح پر پرندوں سے عجیب عجیب کام لئے جاتے
ہیں ۔ پس پہلے ضروری ہے کہ آدمی اپنے فہم سے کام لے اور سوچ لے کہ جو کام میں کرنے لگا ہوں
یہ اللہ تعالیٰ کے احکام کے نیچے اور اس کی رضا کے لئے ہے یا نہیں؟ جب یہ دیکھ لے اور فہم سے کام
لے تو پھر ہاتھوں سے کام لینا ضروری ہوتا ہے سستی اور غفلت نہ کرے۔ ہاں یہ دیکھ لینا ضروری
ہے کہ تعلیم صحیح ہو ۔ کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ تعلیم صحیح ہوتی ہے لیکن انسان اپنی نادانی اور جہالت سے