۱۴؍جنوری ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 4), حصہ 3
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
یا
یا کسی دوسرے کی شرارت اور غلط بیانی کی وجہ سے دھوکا میں پڑ جاتا ہے۔اس لئے خود خالی الذہن
ہو کر تحقیق کرنی چاہیے۔
مثلاً میں نے دیکھا ہے کہ آریہ اور عیسائی اعتراض کر دیتے ہیں کہ قرآنی قسموں کا فلسفہ قرآن شریف میں قسمیں کیوں کھائی ہیں؟ اور پھراپنی طرف سے
حاشیہ چڑھا کر اس کو عجیب عجیب اعتراضوں کے پیرا یہ میں پیش کرتے ہیں ۔ حالانکہ اگر ذرا بھی
نیک نیتی اور فہم سے کام لیا جاوے تو ایسا اعتراض بیہودہ اور بے سود معلوم دیتا ہے کیونکہ قسموں
کے متعلق دیکھنا یہ ضروری ہوتا ہے کہ قسم کھانے کا اصل مفہوم اور مقصد کیا ہوتا ہے؟ جب اس کی
فلاسفی پر غور کر لیا جاوے تو پھر یہ خود بخو دسوال حل ہو جاتا ہے اور زیادہ رنج اٹھانے کی نوبت ہی
نہیں آتی ۔ عام طور پر یہ دیکھا جاتا ہے کہ قسم کا مفہوم یہ ہوتا ہے کہ قسم بطور قائم مقام گواہ کے کہ
ہوتی ہے اور یہ مسلم بات ہے کہ عدالت جب گواہ پر فیصلہ کرتی ہے تو کیا اس سے مراد یہ ہوتی ہے
کہ وہ جھوٹ پر فیصلہ کرتی ہے یا قسم کھانے والے کی قسم کو ایک شاہد صادق تصور کرتی ہے؟ یہ
روزمرہ کی بات ہے۔
جہالت اور تعصب سے اعتراض کرنا اور بات ہے لیکن حقیقت کو مد نظر رکھ کر کوئی بات کہنا اور ۔
اب جب کہ یہ عام طریق ہے کہ قسم بطور گواہ کے ہوتی ہے۔ پھر یہ کیسی سیدھی بات ہے کہ اسی
اصول پر قرآن شریف کی قسموں کو دیکھ لیا جاوے کہ وہاں اس سے کیا مطلب ہے۔
اللہ تعالیٰ نے جہاں کوئی قسم کھائی ہے تو اس سے مراد یہ ہے کہ نظری امور کے اثبات کے لئے
بدیہی کو گواہ ٹھہراتا ہے۔ جیسے فرمایا وَ السَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجْعِ وَالْأَرْضِ ذَاتِ الصَّدْع - إِنَّهُ لَقَولُ
فصل ( الطارق: ۱۲ تا ۱۴) اب یہ بھی ایک قسم کا محل ہے۔ نادان قرآن شریف کے حقائق سے ناواقف
اور نابلد ا پنی جہالت سے یہ اعتراض کر دیتا ہے کہ دیکھو زمین کی یا آسمان کی قسم کھائی ہے لیکن اس کو
نہیں معلوم کہ اس قسم کے نیچے کیسے کیسے معارف موجود ہیں۔
اصل یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ وحی الہی کے دلائل اور قرآن شریف کی حقانیت کی شہادت پیش کرنی
چاہتا ہے اور اس کو اس طرز پر پیش کیا ہے۔
اب اس قسم کی قسم پر اعتراض کرنا بجز نا پاک فطرت یا بلید الطبع انسان کے دوسرے کا کام نہیں
کیونکہ اس میں تو عظیم الشان صداقت موجود ہے۔ صحیفہ فطرت کی عام شہادت کے ذریعہ اللہ تعالیٰ
کلام الہی اور نزول وحی کی حقیقت بتانی چاہتا ہے۔ سماء کے معنی بادل کے بھی ہیں جس سے مینہ برستا
ہے۔ آسمان اور زمین میں ایسے تعلقات ہیں جیسے نر و مادہ میں ہوتے ہیں۔ زمین میں بھی کنوئیں
ہوتے ہیں لیکن زمین پھر بھی آسمانی پانی کی محتاج رہتی ہے۔ جب تک آسمان سے بارش نہ ہوز مین
مردہ سمجھی جاتی ہے اور اس کی زندگی اس پانی پر منحصر ہے جو آسمان سے آتا ہے۔ اسی واسطے فرمایا ہے
اعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يُحْيِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا (الحدید: (۱۸) اور یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ جب آسمان سے
پانی برسنے میں دیر ہو اور امساک باراں ہو تو کنوؤں کا پانی بھی خشک ہونے لگتا ہے اور ان ایام میں
دیکھا گیا ہے کہ پانی اتر جاتا ہے۔ لیکن جب برسات کے دن ہوں اور مینہ برسنے شروع ہوں تو
کنوؤں کا پانی بھی جوش مار کر چڑھتا ہے کیونکہ اوپر کے پانی میں قوت جاذبہ ہوتی ہے اب براہموں
سوچیں کہ اگر آسمانی پانی نازل ہونا چھوڑ دے تو سب کنوئیں خشک ہو جائیں ۔ اسی طرح پر ہم یہ مانتے
ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ایک نور قلب ہر ایک انسان کو دیا ہے اور اس کے دماغ میں عقل رکھی ہے جس سے
وہ برے بھلے میں تمیز کرنے کے قابل ہوتا ہے۔ لیکن اگر نبوت کا نور آسمان سے نازل ناز نہ ہو اور
یہ سلسلہ بند ہو جاوے تو دماغی عقلوں کا سلسلہ جاتا رہے اور نور قلب پر تاریکی پیدا ہو جاوے اور وہ
بالکل کام م دینے کے قابل نہ رہے کیونکہ یہ سلسلہ اسی نور نبوت سے روشنی پاتا ہے۔ جیسے بارش ہونے پر
زمین کی روئید گیاں نکلنی شروع ہو جاتی ہیں اور ہر تخم پیدا ہونے لگتا ہے اسی طرح پر نور نبوت کے ہوجاتی اور ہر پیدا لگتا ہے
نزول پر دماغی اور ذہنی عقلوں میں ایک صفائی اور نور فراست میں ایک روشنی پیدا ہوتی ہے۔ اگر چہ یہ
علی قدر مراتب ہوتی ہے اور استعداد کے موافق ہر شخص فائدہ اٹھاتا ہے۔ خواہ وہ اس امر کو محسوس کرے
یا نہ کرے لیکن یہ سب کچھ ہوتا اسی نور نبوت کے طفیل ہے۔
الحکم جلدے نمبر ۱۱ مورخه ۲۴ مارچ ۱۹۰۳ صفحه ۱ تا ۳
ی پاتا ہے۔ جسے بار
غرض اس قسم میں نزول وحی کی ضرورت کو ایک عام نزول وحی کی ضرورت کا ثبوت مشاہدہ کی رو سے ثابت کیا ہے کہ جیسے آسمانی پانی کے
نہ برسنے کی وجہ سے زمین مرجاتی اور کنوؤں کا پانی خشک ہونے لگتا ہے یہی قانون نزول وحی کے
متعلق ہے۔
رجع پانی کو کہتے ہیں۔ حالانکہ پانی زمین پر بھی ہوتا ہے لیکن آسمان کو ذات الرجع کہا ہے۔
اس میں یہ فلسفہ بتایا ہے کہ اصلی آسمانی پانی ہی ہے۔ چنانچہ کہا ہے۔
ه
باران که در لطافت طبعش دریغ نیست
در
ه بوم خس
باغ لاله روید و در شوره بوم
جو کیفیت بارش کے وقت ہوتی ہے وہی نزول وحی کے وقت ۔ دو قسم کی طبیعتیں موجود ہوتی ہیں۔
ایک تو مستعد ہوتی ہیں اور دوسری بلید مستعد طبیعت والے فوراً سمجھ لیتے ہیں اور صادق کا ساتھ دے
۔
دیتے ہیں لیکن بلید الطبع نہیں سمجھ سکتے اور وہ مخالفت پر اٹھ کھڑے ہوتے ہیں۔ دیکھو! مکہ معظمہ میں
جب وحی کا نزول ہوا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر خدا تعالیٰ کا کلام اتر نے لگا تو ابوبکر رضی اللہ عنہ
اور ابو جہل ایک ہی سرزمین کے دو شخص تھے۔ ابوبکر نے تو کوئی نشان بھی نہ مانگا اور مجرد دعوی سنتے ہی
امنا کہہ کر ساتھ ہولیا۔ مگر ابو جہل نے نشان پر نشان دیکھے مگر تکذیب سے باز نہ آیا اور آخر خدا تعالیٰ
کے قہر کے نیچے آ کر ذلت کے ساتھ ہلاک ہوا۔
غرض خدا تعالیٰ کی وحی ہر قسم کی طبیعتوں کو باہر نکال دیتی ہے۔ طیب اور خبیث میں امتیاز کر کے
دکھا دیتی ہے۔ وہ بہار کا موسم ہوتا ہے۔ اس وقت ممکن نہیں کہ کوئی تخم شگفتگی کے لئے نہ نکلے۔ لیکن جو
کچھ ہو گا وہی برآمد ہوگا۔ نیک اور سعید الفطرت اپنی جگہ پر نمودار ہوتے ہیں اور خبیث الگ۔ اور اس
سے پہلے وہ ملے جلے ہوئے ہوتے ہیں جیسے گندم اور بھگاٹ کے دانے ملے ہوئے تو رہتے ہیں لیکن
جب زمین سے نکلتے ہیں تو دونوں الگ نظر آتے ہیں۔ مالک گندم کی حفاظت کرتا اور بھگاٹ کو نکال کر
باہر پھینکتا ہے ۔ پس نزول وحی کے ثبوت کے لئے اللہ تعالیٰ نے یہ مشاہدہ پیش کیا ہے جس کو نادان د
اپنی نادانی اور جہالت سے اعتراض کے رنگ میں پیش کرتا ہے حالانکہ اس میں ایک عظیم الشان فلسفہ
رکھا ہوا ہے۔ اسی لئے وَ السَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجْعِ وَالْأَرْضِ ذَاتِ الصدع (الطارق: ۱۲ تا ۱۳) کہہ کر
فرما یا إِنَّهُ لَقَولُ فَصِّلُ ( الطارق: ۱۴ ) ۔
إِنَّهُ لَقَولُ فَصل جو کلام الہی کے لئے بولا گیا ہے یہ ایک نظری امر تھا۔ اس کے ثبوت کے لئے
بدیہی امر کو پیش کیا ہے ۔ جیسے امساک باراں کے وقت ضرورت ہوتی ہے مینہ کی اسی طرح پر
اس وقت لوگ روحانی پانی کو چاہتے ہیں۔ زمین بالکل مر چکی ہے۔ یہ زمانہ ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ
وَالْبَحْرِ (الروم : ۴۲) کا ہو گیا ہے جنگل اور سمندر بگڑ چکے ہیں۔ جنگل سے مراد مشرک لوگ اور بحر
سے اہل کتاب ہیں ۔ جاہل و عالم بھی مراد ہو سکتے ہیں ۔ غرض انسانوں کے ہر طبقہ میں فساد واقع ہو گیا
ہے جس پہلو اور جس رنگ میں دیکھو دنیا کی حالت بدل گئی ہے۔ روحانیت باقی نہیں رہی اور نہ اس کی میں باقی
تاثیریں نظر آتی ہیں ۔ اخلاقی اور عملی کمزوریوں میں ہر چھوٹا بڑا مبتلا ہے۔ خدا پرستی اور خدا شناسی کا ۔ ہر خداشنا
نام ونشان مٹا ہوا نظر آتا ہے۔ اس لئے اس وقت ضرورت ہے کہ آسمانی پانی اور نور نبوت کا نزول ہو
اور مستعد دلوں کو روشنی بخشے ۔ خدا تعالیٰ کا شکر کرو اس نے اپنے فضل سے اس وقت اس نور کو نازل کیا
ہے مگر تھوڑے ہیں جو اس نور سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ میں دیکھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نصوص قرآنیہ اور
حدیثیہ کی بنا پر دلائل عقلیہ اور نشانات بینہ سے اس سلسلہ کی صداقت کو ظاہر کر رہا ہے۔ تعلیم کو اگر
انسان دیکھے تو صاف معلوم ہو سکتا ہے کہ سچی تعلیم یہی تعلیم ہے جس کو عقلمند قبول کریں گے۔ اسلامی تعلیم
ہی ایک ایسی تعلیم ہے کہ جس کو عدل کہتے ہیں۔ اس تعلیم میں ایک کشش موجود ہے۔
سورۃ فاتحہ میں جس خدا کو پیش اللہ تعالیٰ (اسلام اور عیسائی تعلیمات کی رو سے) کیا ہے دنیا کا کوئی مذہب اسے
پیش نہیں کرتا۔ عیسائیوں نے جو خدا دکھایا ہے اس کے مقابلہ میں ہم کہتے ہیں لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدُ
(الاخلاص: ۴) ہے۔ ہاں اگر مریم کے پیٹ میں واقعی خدا آ گیا تھا تو چاہیے تھا کہ وہ پیٹ ہی میں
مریم کو وعظ کرتے اور ایک لمبا لیکچر دیتے جس کو دوسرے لوگ بھی سن لیتے تو اس خارق عادت لیکچر کو
سن کر سارے شبہات دور ہو جاتے اور خواہ نخواہ ماننا پڑتا بلکہ اور بھی خدائی کا ثبوت ملتا ۔ اگر پیٹ ہی
میں معجزے دکھانے شروع کر دیتے تو اور بھی معاملہ صاف ہو جاتا اور خواہ نخواہ ماننا پڑتا ۔ مگر بجائے
اس کے کہ اس کی الوہیت کی کوئی عظمت ثابت ہوتی ہر پہلو سے اس کا نقص اور کمزوری ہی ثابت
ہوتی ہے۔
یا گیا جو شرعاً مریم کے نکاح سے تین قسمیں توڑی گئیں مریم کا نکاح حل میں کیا گیا جود جائز نہ تھا اور ایک نکاح سے تین قسمیں
توڑی گئیں۔ یعنی ماں نے عہد کیا تھا کہ نکاح نہ کروں گی اور خود مریم نے بھی عہد کیا ہوا تھا۔ اور ان
ساری باتوں کے علاوہ ایک اور اعتراض ہے جس کا جواب عیسائی نہیں دے سکتے ۔ عیسائی مذہب
میں دوسری شادی منع ہے لیکن یوسف کی پہلی بیوی تھی اور بھی اس قسم کے اعتراض ہیں۔ یہودیوں کی
کتابوں کو پڑھو وہ کیا حقیقت بیان کرتے ہیں اور ہم کو تو ایسے اعتراض کرتے ہوئے بھی افسوس اور
حیا مانع ہوتے ہیں۔ پادری عمادالدین نے اپنی کتابوں میں راحاب، تمر اور بنت سبع کی بابت لکھا
ہے کہ وہ اچھے چال چلن کی عورتیں نہ تھیں ۔ وہ لکھتا ہے کہ خداوند نے یہ کیا کیا کہ ایسے خاندان میں
جنم لیا۔ پھر خود ہی جواب دیتا ہے کہ وہ ایسا کریم ہے کہ ایسے لوگوں میں بھی جنم لینے سے دریغ نہیں
کیا ۔ مگر ایک دانشمند غور کرے کہ یہ کیسی وسعت اخلاق ہے۔
لیکن کم
ہمارا خدا لم یکن ہے اور کس قدر خوشی اور شکر کا مقام ہے کہ
اسلام کا پیش کردہ خدا جس خدا کوہم نے مانا اوراسلام نے پیش کیا ہے وہ ہرطرح کامل اور
قدوس ہے اور کوئی نقص اس میں نہیں ۔ دو خو بیاں کامل طور پر اللہ تعالیٰ میں پائی جاتی ہیں اور ساری میں دو خوبیاں طور پراللہ اور
صفات ان کو بیان کرتی ہیں۔ چنانچہ اوّل یہ کہ اس میں ذاتی حسن ہے اور اس کے متعلق لَيْسَ كَمِثْلِهِ
شَيْءٍ (الشوری: (۱۲) فرمایا ۔ قُلْ هُوَ اللهُ اَحَدٌ (الاخلاص : (۲) فرمایا اور کہا کہ وہ الصمد ہے،
بے نیاز ہے، نہ وہ کسی کا بیٹا ہے نہ اس کا کوئی بیٹا ہے۔ نہ کوئی اس کا ہمتا اور ہمسر ہے۔ قرآن شریف
کو غور سے پڑھو تو معلوم ہوگا کہ جا بجا اس کا حسن دکھایا گیا ہے۔
پھر دوسری کشش احسان کی ہے۔ عیسائیوں نے خدا کے احسان کا کیا نمونہ دکھا یا یہی کہ اپنے بچہ
کو پھانسی دے دیا۔ مولوی صاحب ( مولوی نورالدین صاحب) ذکر کیا کرتے ہیں کہ ایک باپ اپنے بیٹے
کو کہہ رہا تھا کہ خدا نے اس جہان کو کیسا پیار کیا کہ اپنا بیٹا پھانسی دے دیا۔ لڑکا یہ سن کر ڈر گیا اور بھاگ گیا
اور جب اس سے بھاگنے کی وجہ پوچھی گئی تو اس نے یہی کہا کہ جب خدا نے یہ حرکت کی تو تجھ سے کیا امید
ہو سکتی ہے۔ انسان خدا سے محبت کرتا ہے تو پھر اس کو سب سے مقدم کر لیتا ہے۔ ہزاروں بھیڑیں
بکریاں موجود ہیں ۔ اگر محبت کا یہی نشان ہے اور مارنے والے عزیز ہوتے ہیں تو کیا یہ چیزیں خدا کو
انسان سے عزیز ترین ہوتی ہیں؟ مگر ایسا نہیں۔ لاکھوں چیزیں انسان کے لئے وہ ہلاک کرتا ہے۔ پانی میں
کیڑے رکھے ہوئے ہوتے ہیں۔ یہ بھی خدا تعالیٰ کی حکمت ہے کیونکہ بسیط چیزیں ہلاک کر دیتی ہیں۔
غرض یہ اصل صحیح نہیں ہے جو سمجھ لیا جاتا ہے کہ وہ جس چیز سے پیار کرتا ہے اس کو ہلاک کرتا ہے۔
سچا خدا جس سے پیار کرتا ہے اس کی تائید کرتا ہے کیونکہ وہ خدا فرماتا ہے كَتَبَ اللهُ لَأَغْلِبَنَّ أَنَا وہ
وَرُسُلِي (المجادلة: ۲۲) عیسائی اپنے خدا کی نسبت ایسا نمونہ پیش نہیں کرتے اور حقیقت میں نہیں
ہے۔ کیونکہ مسیح کا اپنا نمونہ یہ ہے کہ دشمنوں کے ہاتھوں سے سخت ذلیل ہوئے اور اس وقت وہ خود اگر
خدا تھے یا خدا کے بیٹے تھے تو دشمنوں کو خطرناک ذلت پہنچنی چاہیے تھی مگر بظاہر دشمن کامیاب ہو گئے
اور انہوں نے پکڑ کر صلیب پر چڑھا ہی دیا۔ لیکن ہمارا خدا ایسا نہیں ہے اس نے اپنے رسولوں کی
ہر میدان میں نصرت کی اور کامیاب کیا۔ اب دوسرے مذہب اس کا نمونہ کہاں سے لائیں۔ یہ یا در کھو
کہ ہمارا خدا کسی کو پھانسی دینا نہیں چاہتا جس قدر کام کریں گے اس میں عزت پائیں گے۔ اس نے
ہمارے قومی کو بے کار نہیں رکھا۔ بقول سعدی
ه
حقا که با عقوبت دوزخ برابر است
رفتن بپائے مردی ہمسایہ در بہشت
خدا نے چاہا ہے کہ تم زنانہ سیرت نہ بنو بلکہ مرد بنو۔ اب کیسی بات ہے۔ کیسے احسان کئے ہیں کہ
ہم پر حقائق و معارف کے خزانے کھولے ہیں ۔ کسی کے سامنے ہمیں اس نے شرمندہ نہیں کیا۔ عیسائی