۱۷ ؍جنوری ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 4)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۱۷ جنوری ۱۹۰۳ء ۶) حضرت حجتہ اللہ جہلا اللہ جہلم میں )
۱۷ جنوری ۱۹۰۳ء کو کچہری جانے سے پیشتر اعلیٰ حضرت نے
ایک الہام کی تشریح ہمارے محترم مخدوم جناب خان محمد عجب خان صاحب آف زیدہ کو
خطاب کر کے فرمایا کہ
آپ نے رخصت لی ہے ہمارے پاس بھی رہنا چاہیے خان صاحب نے دارالامان آنے کا
وعدہ کیا اور تھوڑی دیر کے بعد پوچھا کہ انتَ مِی وَ أَنَا مِنْكَ پر لوگ اعتراضات کرتے ہیں ۔ اس کا
کیا جواب دیا جاوے؟
فرمایا - انت منی تو بالکل صاف ہے اس پر کسی قسم کا اعتراض اور نکتہ چینی نہیں ہو سکتی میر اظہور
محض اللہ تعالی ہی کے فضل سے ہے اور اسی سے ہے۔
دوسرا حصہ اس الہام کا کسی قدر شرح طلب ہے سو یا درکھنا چاہیے کہ اصل بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ
جیسا قرآن شریف میں بار بار اس کا ذکر ہوا ہے وحدہ لاشریک ہے نہ اس کی ذات میں کوئی شریک
ہے نہ صفات میں نہ افعالِ الہیہ میں ۔ سچی بات یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی توحید پر ایمان کامل اس وقت
تک نہیں ہو سکتا جب تک انسان ہر قسم کے شرک سے پاک نہ ہو۔ تو حید تب ہی پوری ہوتی ہے کہ
در حقیقت اللہ تعالیٰ کو کیا باعتبار ذات اور کیا باعتبار صفات اور افعال کے بے مثل مانے۔ نادان
میرے اس الہام پر تو اعتراض کرتے ہیں اور سمجھتے نہیں کہ اس کی حقیقت کیا ہے لیکن اپنی زبان سے
ایک خدا کا اقرار کرنے کے باوجود بھی اللہ تعالیٰ کی صفات دوسرے کے لیے تجویز کرتے ہیں جیسے
حضرت مسیح علیہ السلام کو محی اور حمیت مانتے ہیں، عالم الغیب مانتے ہیں ، جی القیوم مانتے ہیں ۔ کیا یہ
شرک ہے یا نہیں؟ یہ خطرناک شرک ہے جس نے عیسائی قوم کو تباہ کیا ہے اور اب مسلمانوں نے اپنی
بد قسمتی سے ان کے اس قسم کے اعتقادوں کو اپنے اعتقادات میں داخل کر لیا ہے پس اس قسم کے
صفات جو اللہ تعالیٰ کے ہیں کسی دوسرے انسان میں خواہ وہ نبی ہو یا ولی تجویز نہ کرے اور اسی طرح

خدا تعالیٰ کے افعال میں بھی کسی دوسرے کو شریک نہ کرے۔ دنیا میں جو اسباب کا سلسلہ جاری ہے
بعض لوگ اس حد تک اسباب پرست ہو جاتے ہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کو بھول جاتے ہیں ۔ توحید کی اصل
حقیقت تو یہ ہے کہ شرک فی الاسباب کا بھی شائبہ باقی نہ رہے۔ خواص الاشیاء کی نسبت کبھی یہ یقین نہ کیا
جاوے کہ وہ خواص ان کے ذاتی ہیں بلکہ یہ ماننا چاہیے کہ وہ خواص بھی اللہ تعالیٰ نے ان میں ودیعت
رکھے ہیں۔ جیسے تر بدا سہال لاتی ہے یا سم الفار ہلاک کرتا ہے۔ اب یہ قوتیں اور خواص ان چیزوں کے
خود بخود نہیں ہیں بلکہ اللہ تعالیٰ نے ان میں رکھے ہوئے ہیں ۔ اگر وہ نکال لے تو پھر نہ تر بد دست آور
ہو سکتی ہے اور نہ سنکھیا ہلاک کرنے کی خاصیت رکھ سکتا ہے اور نہ اسے کھا کر کوئی مر سکتا ہے۔ غرض
اسباب کے سلسلہ کو حد اعتدال سے نہ بڑھاوے اور صفات و افعال الہیہ میں کسی کو شریک نہ کرے تو
توحید کی حقیقت اس میں متحقق ہوگی اور اُسے موحد کہیں گے ۔ لاکن اگر وہ صفات و افعال الہیہ کوکسی
دوسرے کے لیے تجویز کرتا ہے تو وہ زبان سے گو کتنا ہی توحید ماننے کا اقرار کرے وہ موحد نہیں کہلا
سکتا۔ ایسے موحد تو آریہ بھی ہیں جو اپنی زبان سے کہتے ہیں کہ ہم ایک خدا کو مانتے ہیں لیکن باوجود اس
اقرار کے وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ روح اور مادہ کو خدا نے پیدا نہیں کیا۔ وہ اپنے وجود اور قیام میں اللہ تعالیٰ
کے محتاج نہیں ہیں گویا اپنی ذات میں ایک مستقل وجود رکھتے ہیں۔ اس سے بڑھ کر اور کیا شرک
ہوگا۔ اسی طرح پر بہت سے لوگ ہیں جو شرک اور توحید میں فرق نہیں کر سکتے ۔ ایسے افعال اور اعمال
ان سے سرزد ہوتے ہیں یا وہ اس قسم کے اعتقادات رکھتے ہیں جن میں صاف طور پر شرک پایا جاتا
ہے مثلاً کہہ دیتے ہیں کہ اگر فلاں شخص نہ ہوتا تو ہم ہلاک ہو جاتے یا فلاں کام درست نہ ہوتا۔ پس
انسان کو چاہیے کہ اسباب کے سلسلہ کو حد اعتدال سے نہ بڑھاوے اور صفت و افعالِ الہیہ میں کسی کو
شریک نہ کرے۔
انسان میں جو قوتیں اور ملکے اللہ تعالیٰ نے رکھے ہیں ان میں وہ حد سے نہیں بڑھ سکتے مثلاً آنکھ
اس نے دیکھنے کے لیے بنائی ہے اور کان سننے کے لیے، زبان بولنے اور ذائقہ کے لیے ۔ اب یہ کوئی
نہیں کہہ سکتا کہ وہ کانوں سے بجائے سننے کے دیکھنے کا کام لے اور زبان سے بولنے اور چکھنے کی

بجائے سننے کا کام لے۔ ان اعضا اور قویٰ کے افعال اور خواص محدود ہیں مگر اللہ تعالیٰ کے افعال اور
صفات محدود نہیں ہیں اور وہ لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٍ (الشوری: (۱۲) ہے۔ غرض یہ توحید تب ہی پوری
ہوگی جب اللہ تعالیٰ کو ہر طرح سے وحدہ لا شریک یقین کیا جاوے اور انسان اپنی حقیقت کو ہالکتہ
الذات اور باطلة الحقیقت سمجھ لے۔ کہ نہ میں اور نہ میری تدابیر اور اسباب کچھ چیز ہیں ۔
اس سے ایک شبہ پیدا ہوتا ہے کہ شاید ہم استعمال اسباب رعایت اسباب بھی ضروری ہے سے منع کرتے ہیں یہ صحیح نہیں ہے ہم اسباب کے
استعمال سے منع نہیں کرتے بلکہ رعایت اسباب بھی ضروری ہے کیونکہ انسانی بناوٹ بجائے خود
اس رعایت کو چاہتی ہے لیکن اسباب کا استعمال اس حد تک نہ کرے کہ ان کو خدا کا شریک بناوے
بلکہ ان کو بطور خادم سمجھے جیسے کسی کو بٹالہ جانا ہو تو وہ یکہ یا ٹوکرا یہ کرتا ہے تو اصل مقصد اس کا بٹالہ پہنچنا
ہے نہ وہ ٹو یا یکہ ۔ پس اسباب پر گلی بھروسا نہ کرے یہ سمجھے کہ ان اسباب میں اللہ تعالیٰ نے کچھ
تاثیریں رکھی ہیں اگر اللہ تعالیٰ نہ چاہے تو وہ تاثیریں بے کار ہو جائیں اور کوئی نفع نہ دیں۔ اسی کے
موافق ہے جو مجھے الہام ہوا ہے رَبِّ كُلُّ شَيْءٍ خَادِمُكَ۔
بت پرستوں کا شرک تو موٹا ہوتا ہے کہ پتھر بنا کر پوجا کرتے ہیں اسباب پرستی شرک ہے یا کسی درخت یا اور نشے کی پرستش کرتے ہیں اس کو تو ہر ایک
عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ یہ باطل ہے یہ زمانہ اس قسم کی بت پرستی کا نہیں ہے بلکہ اسباب پرستی کا زمانہ ہے
اگر کوئی بالکل ہاتھ پاؤں توڑ کر بیٹھ رہے اور شست ہو جاوے تو اس پر تو خدا کی لعنت ہوتی ہے لیکن جو
اسباب کو خدا بنا لیتا ہے وہ بھی ہلاک ہو جاتا ہے۔ میں سچ کہتا ہوں کہ اس وقت یورپ دو شرکوں میں
مبتلا ہے ایک تو مردہ کی پرستش کر رہا ہے اور جو اس سے بچے ہیں اور مذہب سے آزاد ہو گئے ہیں وہ
اسباب کی پرستش کر رہے ہیں اور اس طرح پر یہ اسباب پرستی مرض دق کی طرح لگی ہوئی ہے اور
یورپ کی تقلید نے اس ملک کے نوجوانوں اور نو تعلیم یافتہ لوگوں کو بھی ایسی مرض میں مبتلا کر دیا ہے وہ
اب سمجھتے ہی نہیں ہیں کہ ہم اسلام سے باہر جا رہے ہیں اور خدا پرستی کو چھوڑ کر اسباب پرستی کے دق

میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔ یہ دن دور نہیں ہو سکتی اور اس کا کوئی علاج نہیں ہو سکتا جب تک انسان کے دل ہوسکتا
میں خدا کی ایک نالی نہ ہو جو اللہ تعالیٰ کے فیض اور اثر کو اس تک پہنچاتی ہے اور یہ نالی اس وقت پیدا
ہوتی ہے جب انسان ایک منکسر النفس ہو جاوے اور اپنی ہستی کو بالکل فانی سمجھ لے جس کو فنا نظری
کہتے ہیں ۔
فنا کی دو قسمیں ہیں۔ ایک فنا حقیقی ہوتی ہے جیسے وجودی مانتے ہیں کہ سب خدا ہی فنا کی حقیقت ہیں ی تو بالکل باطل اور غلط ہے اور یہ شرک ہے لیکن دوسری قسم نا کی فنا نظری
ہے اور وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ سے ایسا شدید اور گہرا تعلق ہو کہ اس کے بغیر ہم کچھ چیز ہی نہیں
ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کی ہستی ہی ہستی ہو باقی سب پیچ اور فانی ہو۔ یہ فناء اتم کا درجہ توحید کے اعلیٰ مرتبہ پر
حاصل ہوتا ہے اور توحید کامل ہی اس درجہ پر ہوتی ہے۔ جو انسان اس درجہ پر پہنچتا ہے وہ اللہ تعالیٰ
کی محبت میں کچھ ایسا کھویا جاتا ہے کہ اس کا اپنا وجود بالکل نیست و نابود ہو جاتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کے
عشق اور محبت میں ایک نئی زندگی حاصل کرتا ہے جیسے ایک لوہے کا ٹکڑا آگ میں ڈالا جاوے اور وہ
اس قدر گرم کیا جاوے کہ سُرخ آگ کے انگارے کی طرح ہو جاوے۔ اُس وقت وہ لوہا آگ
ہی کی ہم شکل ہو جاتا ہے۔ اسی طرح پر جب ایک راست باز بندہ اللہ تعالیٰ کی محبت اور وفاداری کے
اعلیٰ درجہ پر پہنچ کر فنا فی اللہ ہو جاتا ہے اور کمال درجہ کی نیستی ظہور پاتی ہے اس وقت وہ ایک نمونہ خدا
کا ہوتا ہے اور حقیقی طور پر وہ اس وقت کہلاتا ہے ۔ آنت مینی یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے جو دعا۔ سے ملتا
ہے۔ یاد رکھو دعا جیسی کوئی چیز نہیں ہے اس لیے مومن کا کام ہے کہ ہمیشہ دعا میں لگا رہے اور اس
استقلال اور صبر کے ساتھ دعا کرے کہ ساتھ دعا کرے کہ اس کو کمال کے درجہ پر پہنچاوے۔ اپنی طرف سے کوئی کمی
اور دقیقہ فروگذاشت نہ کرے اور اس بات کی بھی پروانہ کرے کہ اس کا نتیجہ کیا ہو گا بلکہ
گر نباشد بدوست راه بردن
شرط عشق است در طلب مردن
جب انسان اس حد تک دعا کو پہنچاتا ہے تو پھر اللہ تعالیٰ اس دعا کا جواب دیتا ہے جیسا کہ اُس
ه
الحکم جلدے نمبر ۳۶ مورخہ ۳۰ ستمبر ۱۹۰۳ء صفحه ۲

نے وعدہ فرمایا ہے اُدْعُونِي اَسْتَجِبْ لَكُمْ (المؤمن : (۲۱) یعنی تم مجھے پکارو میں تمہیں جواب دوں گا اور
تمہاری دعا قبول کروں گا۔ حقیقت میں دعا کرنا بڑا ہی مشکل ہے۔ جب تک انسان پورے صدق و وفا
کے ساتھ اور صبر اور استقلال سے دعا میں لگا نہ رہے تو کچھ فائدہ نہیں ہوتا۔ بہت سے لوگ اس قسم کے
ہوتے ہیں جو دعا کرتے ہیں مگر بڑی بے دلی اور عجلت سے چاہتے ہیں کہ ایک ہی دن میں اُن کی
دعا مثمر بہ ثمرات ہو جاوے حالانکہ یہ امر سنت اللہ کے خلاف ہے اس نے ہر کام کے لئے اوقات مقرر
فرمائے ہیں اور جس قدر کام دنیا میں ہو رہے ہیں وہ تدریجی ہیں ۔ اگر چہ وہ قادر ہے کہ ایک طرفہ العین
میں جو چاہے سو کر دے اور ایک کُن سے سب کچھ ہو جاتا ہے۔ مگر دنیا میں اُس نے اپنا یہی قانون
رکھا ہے۔ اس لیے دعا کرتے وقت آدمی کو اس کے نتیجہ کے ظاہر ہونے کے لیے گھبرانا نہیں چاہیے۔
یہ بھی یاد رکھو دعا اپنی زبان میں بھی کر سکتے ہو اپنی زبان میں دعا کرنے کی حکمت بلکہ چاہیے کہ مسنون ادعیہ کے بعد اپنی زبان
میں آدمی دعا کرے کیونکہ اس زبان میں وہ پورے طور پر اپنے خیالات اور حالات کا اظہار کر سکتا
ہے اس زبان پر وہ قادر ہوتا ہے۔
دعا نماز کا مغز اور رُوح ہے اور رسمی نماز جب تک اس میں روح نہ ہو کچھ نہیں اور روح کے پیدا
کرنے کے لیے ضروری ہے کہ گریہ و بکا اور خشوع و خضوع ہوا اور یہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب انسان
اللہ تعالیٰ کے حضور اپنی حالت کو بخوبی بیان کرے اور ایک اضطراب اور قلق اس کے دل میں ہو اور یہ
بات اس وقت تک حاصل نہیں ہوتی جب تک اپنی زبان میں انسان اپنے مطالب کو پیش نہ کرے۔
غرض دعا کے ساتھ صدق اور وفا کو طلب کرے اور پھر اللہ تعالیٰ کی محبت میں وفاداری کے ساتھ فنا ہو کر
کامل نیستی کی صورت اختیار کرے اس نیستی سے ایک ہستی پیدا ہوتی ہے جس میں وہ اِس بات کا
حقدار ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے کہے کہ اَنْتَ مِٹی ۔ اصل حقیقت آنت مینی کی تو یہ ہے اور عام طور پر
ظاہر ہی ہے کہ ہر ایک چیز اللہ تعالیٰ کے فضل اور کرم سے ہے۔
اب اس کے بعد ایک اور حصہ اس الہام کا ہے جو وَ آنَا مِنْكَ ہے پس اس کی حقیقت سمجھنے کے واسطے

یہ یادرکھنا چاہیے کہ ایسا انسان جو نیستی کے کامل درجہ پر پہنچ کر ایک نئی زندگی اور حیات طیبہ حاصل کر چکا ہے
اور جس کو خدا تعالیٰ نے مخاطب کر کے فرمایا ہے انتَ مِنی ۔ جو اس کے قرب اور معرفت الہی کی حقیقت
سے آشنا ہونے کی دلیل ہے اور یہ انسان خدا تعالیٰ کی توحید اور اُس کی عزت و عظمت اور جلال
کے ظہور کا موجب ہوا کرتا ہے۔ وہ اللہ تعالیٰ کی ہستی کا ایک عینی اور زندہ ثبوت ہوتا ہے اس رنگ
سے اور اس لحاظ سے گویا خدا تعالیٰ کا ظہور اس میں ہو کر ہوتا ہے۔ اور خدا تعالیٰ کے ظہور کا ایک
آئینہ ہوتا ہے ۔ اس حالت میں جب ان کا وجود خدا نما آئینہ ہو ۔ اللہ تعالیٰ ان کے لیے یہ کہتا ہے ہو۔
وَأَنَا مِنْكَ -
ایسا انسان جس کو آنا مِنْكَ کی آواز آتی ہے اُس وقت دنیا میں آتا ہے جب خدا پرستی کا نام ونشان
مٹ گیا ہوتا ہے۔ اس وقت بھی چونکہ دنیا میں فسق و فجور بہت بڑھ گیا ہے اور خدا شناسی اور خدارسی کی
را ہیں نظر نہیں آتی ہیں اللہ تعالیٰ نے اس سلسلہ کو قائم کیا ہے اور محض اپنے فضل و کرم سے اُس نے مجھ کو
مبعوث کیا ہے تا میں ا تا میں ان لوگوں کو جو اللہ تعالیٰ سے غافل اور بے خبر ہیں اس کی اطلاع دوں اور نہ صرف
اطلاع بلکہ جو صدق اور صبر اور وفاداری کے ساتھ اس طرف آئیں انہیں خدا تعالیٰ کو دکھلا دوں ۔ اس بنا
پر اللہ تعالیٰ نے مجھے مخاطب کیا اور فرمایا اَنْتَ مِنِّي وَأَنَا مِنْكَ -
اعتراض کرنے کو کیا ہے جب طبیعت میں فساد اور ناپا کی ہو اعتراض پیدا ہونے کی وجہ تو وہ نیکی کی طرف کب آنا پسند کرتی ہے بلکہ خلاف طبع سمجھ
کر اس سے نفرت پیدا ہوتی ہے۔ میرے اس الہام کی سچائی کا ثبوت اس پر اعتراض ہی ہیں ۔
اگر خدا تعالیٰ کا انکار اور دہریت بڑھی ہوئی نہ ہوتی تو کیوں اعتراض کیا جاتا۔ میں سچ سچ کہتا
ہوں کہ اس وقت خدا تعالیٰ کا پاک اور خوشنما چہرہ دنیا کو نظر نہ آتا تھا اور وہ اب مجھ میں ہو کر نظر
آئے گا اور آرہا ہے کیونکہ اُس کی قدرتوں کے نمونے اور عجائبات قدرت میرے ہاتھ پر ظاہر
ہو رہے ہیں۔ جن کی آنکھیں کھلی ہیں وہ دیکھتے ہیں مگر جو اندھے ہیں وہ کیوں کر دیکھ سکتے ہیں اللہ تعالیٰ
اس امر کو محبوب رکھتا ہے کہ وہ شناخت کیا جاوے اور اُس کی شناخت کی یہی راہ ہے کہ مجھے

شناخت کرو یہی وجہ ہے کہ میرا نام اس نے خلیفہ ال خلیفہ اللہ رکھا ہے اور یہ بھی فرمایا ہے کہ كُنتُ
كَنْرًا مَّخْفِيًّا فَأَحْبَبْتُ أَنْ أَعْرَفَ فَخَلَقْتُ آدَمَ اس میں آدم میرا نام رکھا ہے۔ یہ حقیقت
اس الہام کی ہے۔ اب اس پر بھی کوئی اعتراض کرتا رہے تو اللہ تعالیٰ خود اس کو دکھاوے گا کہ وہ
کہاں تک حق پر ہے۔
حضرت حجۃ اللہ علی الارض مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام جب حضرت اقدس جہلم میں مقدمہ کرم الدین میں جہلم تشریف جہلم تشریف لائے تھے اور ضلع جہلم اور
اس کے گرد و نواح کی مخلوق آپ کی زیارت کے لیے کثیر التعداد جمع ہوئی تھی اور جہلم کی کچہری کے
احاطے میں آدم زاد ہی آدم زاد نظر آتا تھا جس کی تصدیق جہلم کے اخبار نے بھی کی تھی اور جہلم کی کل مخلوق
اور احکام بھی اس امر کو جانتے ہیں ۔ اس روز ۱۷ جنوری ۱۹۰۳ء کو احاطہ عدالت میں آپ کرسی پر
تشریف فرما تھے اور ارد گرد مریدان با صفا نہایت ادب کے ساتھ حلقہ زن تھے اور ہزاروں انسان کا مجمع
موجود تھا ہمارے محترم مخدوم جناب خان محمد عجب خان آف زیدہ بھی آپ کی کرسی کے پاس ایڈیٹر الحکم
کے پہلو بہ پہلو بیٹھے ہوئے تھے اس وقت جناب خان محمد عجب خان صاحب آف زیدہ نے جو اس قدر ہجوم
اور رجوع مخلوق کا دیکھا اور حضرت اقدس کے چہرہ پر نگاہ کی تو خوشی اور اخلاص کے ساتھ ان کی آنکھوں
میں آنسو بھر آئے اور اپنی سعادت اور خوش قسمتی کو یاد کر کے (کہ اس وقت اُس عظیم اللہ الشان انسان کے
قدموں میں بیٹھنے کا شرف حاصل ہے جس کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام کہا اور جس کا آنا اپنا آنا
فرمایا ہے ) عرض کیا کہ حضور ! میرا دل چاہتا ہے کہ میں جناب کے دست مبارک کو بوسہ دوں ۔ اس پر
حضرت حجۃ اللہ نے نہایت ہی شفقت کے ساتھ اپنا ہاتھ پھیلا دیا اور خان صاحب موصوف نے بہت ہی
لے اس جگہ ایڈیٹر الحکم نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مندرجہ ذیل شعر درج کیا ہے جو بہت برحل ہے۔
وَلِلَّهِ دَركَ آن خدائے کہ ازو اہل جہاں بے خبر اند
بر من او جلوه نمود است گر اہلی بپذیر
الحکم جلدے نمبر ۳۷ مورخہ ۱۰ اکتوبر ۱۹۰۳ ءصفحہ ۲،۱
(مرتب)

اللہ نے مؤثر
متاثر اور رقت قلب کے ساتھ آپ کے دستِ مبارک کو بوسہ د کو بوسہ دیا اس پر حضرت حجت الله ۔
تقریر فرمائی۔
فرمایا ۔ ہمت نہیں ہارنی چاہیے۔ ہمت اخلاق فاضلہ میں سے ہے اور مومن بڑا بلند ہمت بلند ہمتی ہوتا ہے ہر وقت خدا تعالیٰ کے دین کی نصرت اور تائید کے لیے طیار رہنا چاہیے
اور کبھی بزدلی ظاہر نہ کرے بزدلی منافق کا نشان ہے ۔ مومن دلیر اور شجاع ہوتا ہے مگر شجاعت سے
یہ مراد نہیں ہے کہ اس میں موقع شناسی نہ ہو موقع شناسی کے بغیر جو فعل کیا جاتا ہے وہ تہو ر ہوتا ہے
مومن میں شتاب کاری نہیں ہوتی بلکہ وہ نہایت ہوشیاری اور تحمل کے ساتھ نصرت دین کے لیے طیار
رہتا ہے اور بزدل نہیں ہوتا ۔
انسان سے کبھی ایسا کام ہو جاتا ہے کہ خدائے تعالیٰ کو ناراض کر دیتا ہے اور کبھی ناپسند کر دیتا ہے
مثلاً کسی سائل کو اگر دھکادیا تو سختی کا موجب ہو جاتا ہے اور خدا تعالیٰ کو ناراض کرنے والا فعل ہوتا ہے
اور اسے توفیق نہیں ملے گی کہ وہ اس کو کچھ دے سکے لیکن اگر نرمی یا اخلاق سے پیش آوے گا اور خواہ
اسے پیالہ پانی ہی کا دیدے تو ازالہ قبض کا موجب ہو جاوے گا۔
قبض و بسط
انسان پر قبض اور بسط کی حالت آتی ہے۔ بسط کی حالت میں ذوق اور شوق بڑھ
جاتا ہے اور قلب میں ایک انشراح پیدا ہوتا ہے۔ خدا تعالیٰ کی طرف توجہ بڑھتی
ہے۔ نمازوں میں لذت اور سرور پیدا ہوتا ہے لیکن بعض وقت ایسی حالت بھی پیدا ہو جاتی ہے کہ وہ
ذوق اور شوق جا تار رہتا ہے اور دل میں ایک تنگی کی سی حالت ہو جاتی ہے۔ جب یہ صورت ہو تو اس کا
علاج یہ ہے کہ کثرت کے ساتھ استغفار کرے اور پھر درود شریف بہت پڑھے۔ نماز بھی بار بار
پڑھیں۔ قبض کے دور ہونے کا یہی علاج ہے۔
حقیقی علم
سے عطا
عالی علم سے مراد منطق یا فلسفہ نہیں ہے بلکہ حقیقی علم وہ ہے جو اللہ تعالی محض اپنے فضل ۔
کرتا ہے یہ علم اللہ تعالیٰ کی معرفت کا ذریعہ ہوتا ہے اور خشیت الہی پیدا ہوتی ہے۔ جیسا کہ
قرآن شریف میں ہی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَموا (فاطر: ۲۹) اگر علم

سے اللہ تعالیٰ کی خشیت میں ترقی نہیں ہوتی تو یا درکھو کہ وہ علم ترقی معرفت کا ذریعہ نہیں ہے ۔
جلد چهارم
لو
قرآن شریف سے صاف طور پر معلوم ہوتا ہے کہ ایمان کے لئے مناسبت شرط ہے جب تک انسان کی فطرت میں سعادت اور ا
اور ایک
ناسبت نہ ہوا یمان پیدا نہیں ہوتا ۔ خدا تعالیٰ کے مامور اور مرسل اگر چہ کھلے کھلے نشان لے کر آتے
ہیں مگر اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ ان نشانوں میں ابتلا اور خفا کے پہلو بھی ضرور ہوتے ہیں۔ سعید جو
باریک بین اور دور بین نگاہ رکھتے ہیں اپنی سعادت اور مناسبت فطرت سے ان اُمور کو جو دوسروں
کی نگاہ میں مخفی ہوتے ہیں دیکھ لیتے ہیں اور ایمان لے آتے ہیں لیکن جو سطحی خیال کے لوگ ہوتے
ہیں اور جن کی فطرت کو سعادت اور رشد سے کوئی مناسبت اور حصہ نہیں ہوتا وہ انکار کرتے ہیں اور
تکذیب پر آمادہ ہو جاتے ہیں جس کا برا نتیجہ ان کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔
دیکھو! مکہ معظمہ میں جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ظہور ہوا تو ابو جہل بھی مکہ ہی میں تھا اور
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ بھی مکہ ہی کے تھے لیکن ابوبکر کی فطرت کو سچائی کے قبول کرنے کے
ساتھ کچھ ایسی مناسبت تھی کہ ابھی آپ شہر میں بھی داخل نہیں ہوئے تھے راستہ ہی میں جب ایک شخص
سے پوچھا کہ کوئی نئی خبر سناؤ اور اُس نے کہا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نبوت کا دعویٰ کیا ہے تو اسی
جگہ ایمان لے آئے اور کوئی معجزہ اور نشان نہیں مانگا اگر چہ بعد میں بے انتہا معجزات آپ نے دیکھے اور
خود ایک آیت ٹھہرے۔ لیکن ابو جہل نے باوجود یکہ ہزاروں ہزار نشان دیکھے لاکن وہ مخالفت اور انکار
سے باز نہ آیا اور تکذیب ہی کرتا رہا۔ اس میں کیا ستر تھا۔ پیدائش دونوں کی ایک ہی جگہ کی تھی ایک
صدیق ٹھہرتا ہے اور دوسرا جوابوالحکم کہلاتا تھا وہ ابو جہل بنتا ہے۔ اس میں یہی راز تھا کہ اس کی فطرت کو
سچائی کے ساتھ کوئی مناسبت ہی نہ تھی غرض ایمانی امور مناسبت پر ہی منحصر ہیں ۔ جب مناسبت ہوتی
ہے تو وہ خود معلم بن جاتی ہے اور امور حقہ کی تعلیم دیتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اہلِ مناسبت کا وجود بھی
ایک نشان ہوتا ہے۔
الحکم جلد نمبر ۲۱ مورخہ ۱۰ رجون ۱۹۰۳ء صفحہ ۱، ۲

میں بصیرت اور یقین کے ساتھ کہتا ہوں اور میں وہ قوت اپنی آنکھوں سے دیکھتا اور مشاہدہ
کرتا ہوں مگر افسوس میں اس دنیا کے فرزندوں کو کیوں کر دکھا سکوں کہ وہ دیکھتے ہوئے نہیں دیکھتے
اور سنتے ہوئے نہیں سنتے ہیں کہ وہ وقت ضرور آئے گا کہ خدائے تعالیٰ سب کی آنکھ کھول دے گا اور
میری سچائی روز روشن کی طرح دنیا پر کھل جائے گی لیکن وہ وقت وہ ہوگا کہ تو بہ کا دروازہ بند ہو جاوے گا
اور پھر کوئی ایمان سودمند نہ ہو سکے گا۔
میرے پاس وہی آتا ہے جس میرے پاس وہی آتا ہے جس کی فطرت سلیم ہے کی فطرت میں میں حق سے محبت
اور اہل حق کی عظمت ہوتی ہے۔ جس کی فطرت سلیم ہے وہ دور سے اس خوشبو کو جو سچائی کی میرے ساتھ
ہے سونگھتا ہے اور اسی کشش کے ذریعہ سے جو خدا تعالیٰ اپنے ماموروں کو عطا کرتا ہے میری طرف اس
طرح کھچے چلے آتے ہیں جیسے لوہا مقناطیس کی طرف جاتا ہے لیکن جس کی فطرت میں سلامت روی
نہیں ہے اور جو مردہ طبیعت کے ہیں ان کو میری باتیں سرور دہ نہیں معلوم ہوتی ہیں وہ ابتلا میں
پڑتے ہیں اور انکار پر انکار اور تکذیب پر تکذیب کر کے اپنی عاقبت کو خراب کرتے ہیں اور اس
بات کی ذرا بھی پروا نہیں کرتے کہ ان کا انجام کیا ہونے والا ہے ۔
میری مخالفت کرنے والے کیا نفع اٹھائیں گے ۔ کیا مجھ سے پہلے آنے والے صادقوں کی مخالفت
کرنے والوں نے کوئی فائدہ کبھی اُٹھایا ہے؟ اگر وہ نامراد اور خاسر رہ کر اس دنیا سے اُٹھے ہیں تو میرا
مخالف اپنے ایسے ہی انجام سے ڈر جاوے کیونکہ میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں صادق
ہوں۔ میرا انکارا چھے ثمرات نہیں پیدا کرے گا۔ مبارک وہی ہیں جو انکار کی لعنت سے بچتے ہیں اور
اپنے ایمان کی فکر کرتے ہیں۔ جو حُسن ظنی سے کام لیتے ہیں اور خدا تعالیٰ کے ماموروں کی صحبت سے
فائدہ اُٹھاتے ہیں ان کا ایمان ان کو ضائع نہیں کرتا بلکہ برومند کرتا ہے۔ میں کہتا ہوں کہ صادق کی
شناخت کے لیے بہت مشکلات نہیں ہیں۔ ہر ایک آدمی اگر انصاف اور عقل کو ہاتھ سے نہ دے اور خدا
کا خوف مد نظر رکھ کر صادق کو پر کھے تو وہ غلطی سے بچا لیا جاتا ہے لیکن جو تکبر کرتا ہے اور آیات اللہ کی

تکذیب اور ہنسی کرتا ہے اس کو یہ دولت نصیب نہیں ہوتی ہے۔
یہ زمانہ کیسا مبارک زمانہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے ان پر آشوب
سلسلہ احمدیہ یہ کے قیام کی غرض دنوں میں محض اپنے فضل سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وس میں سے وسلم
کی عظمت کے ان کے اظہار کے لیے یہ مبارک ارادہ فرمایا کہ غیب سے اسلام کی نصرت کا انتظام فرمایا اور
ایک سلسلہ کو قائم کیا۔ میں ان لوگوں سے پوچھنا چاہتا ہوں جو اپنے دل میں اسلام کے لیے ایک درد
رکھتے ہیں اور اس کی عزت اور وقعت ان کے دلوں میں ہے وہ بتائیں کہ کیا کوئی زمانہ اس زمانہ سے
بڑھ کر اسلام پر گذرا ہے جس میں اس قدر سب وشتم اور توہین آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی گئی ہو اور
قرآن شریف کی ہتک ہوئی ہو؟ پھر مجھے مسلمانوں کی حالت پر سخت افسوس اور دلی رنج ہوتا ہے اور
بعض وقت میں اس درد سے بے قرار ہو جاتا ہوں کہ ان میں اتنی جس بھی باقی نہ رہی کہ اس بے عزتی
کو محسوس کر لیں ۔ کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کچھ بھی عزت اللہ تعالیٰ کو منظور نہ تھی جو اس قدر
سب وشتم پر بھی وہ کوئی آسمانی سلسلہ قائم نہ کرتا اور ان مخالفین اسلام کے منہ بند کر کے آپ کی عظمت
اور پاکیزگی کو دنیا میں پھیلا تا جب کہ خود اللہ تعالیٰ اور اس کے ملائکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر درود
بھیجتے ہیں تو اس تو ہین کے وقت اس صلوٰۃ کا اظہار کس قدر ضروری ہے اور اس کا ظہور اللہ تعالیٰ نے
اس سلسلہ کی صورت میں کیا ہے۔ مجھے بھیجا گیا ہے تا کہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کھوئی ہوئی
عظمت کو پھر قائم کروں اور قرآن شریف کی سچائیوں کو دنیا کو دکھاؤں اور یہ سب کام ہو رہا ہے لیکن
جن کی آنکھوں پر پٹی ہے وہ اس کو دیکھ نہیں سکتے حالانکہ اب یہ سلسلہ سورج کی طرح روشن ہو گیا ہے
اور اس کی آیات اور نشانات کے اس قدر لوگ گواہ ہیں کہ اگر ان کو ایک جگہ جمع کیا جاوے تو ان کی
تعداد اس قدر ہو کہ روئے زمین پر کسی بادشاہ کی بھی اتنی فوج نہیں ہے۔
اس قدر ضرورتیں اس سلسلہ کی سچائی کی موجود ہیں کہ ان سب کو بیان کرنا بھی آسان نہیں۔
چونکہ اسلام کی سخت تو ہین کی گئی تھی اس لیے اللہ تعالیٰ نے اسی توہین کے لحاظ سے اس سلسلہ کی عظمت
کو دکھایا ہے۔

کم فہم لوگ اعتراض کرتے میں ہمیشہ انکساری اور گمنامی کی زندگی پسند کرتا ہوں ہیں کہ میں اپنے مدارج کو
حد سے بڑھاتا ہوں۔ میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میری طبیعت اور فطرت میں ہی یہ بات
نہیں کہ میں اپنے لئے کسی تعریف کا خواہشمند پاؤں اور اپنی عظمت کے اظہار سے خوش ہوں۔ میں
ہمیشہ انکساری اور گمنامی کی زندگی پسند کرتا رہا لیکن یہ میرے اختیار اور طاقت سے باہر تھا کہ خدا تعالیٰ
نے خود مجھے باہر نکالا اور جس قدر میری تعریف اور بزرگی کا اظہار اس نے اپنے پاک کلام میں جو مجھ
پر نازل کیا گیا ہے کیا یہ ساری تعریف اور بزرگی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی ہے۔ احمق اس
بات کو نہیں سمجھ سکتا مگر سلیم الفطرت اور بار یک نگاہ سے دیکھنے والا دانشمند خوب سوچ سکتا ہے کہ اس
وقت واقعی ضروری تھا کہ جب کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اس قدر ہتک کی گئی ہے اور عیسائی صلی اللہ کی
مذہب کے واعظوں اور منادوں نے اپنی تحریروں اور تقریروں کے ذریعہ اُس سید الکونین کی شان
میں گستاخیاں کی ہیں اور ایک عاجز مریم کے بچے کو خدا کی کرسی پر جا بٹھایا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی غیرت
نے آپ کا جلال ظاہر کرنے کے لیے یہ مقدر کیا تھا کہ آپ کے ایک ادنی غلام کو مسیح ابن مریم بنا کے
دکھا دیا۔ جب آپ کی اُمت کا ایک فردا تنے بڑے مدارج حاصل کر سکتا ہے تو اس سے آپ کی شان
کا پتا لگ سکتا ہے۔ پس یہاں خدا تعالیٰ نے جس قدر عظمت اس سلسلہ کی دکھائی ہے اور جو کچھ تعریف
کی ہے یہ در حقیقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی عظمت اور جلال کے لیے ہے مگر احمق ان احمق ان باتوں
سے فائدہ نہیں اُٹھا سکتے ۔
اس وقت صدی میں سے بیس سال گذرنے کو ہیں اور آخری زمانہ ظهور علامات مسیح موعود ہے چودھویں صدی ہے کہ جس کی بابت تمام اہل کشف نے کہا
کہ مسیح موعود چودھویں صدی میں آئے گا وہ تمام علامات اور نشانات جو مسیح موعود کی آمد کے متعلق
پہلے سے بتائے گئے تھے ظاہر ہو گئے ۔ آسمان نے کسوف و خسوف سے اور زمین نے طاعون سے
شہادت دی ہے اور بہت سے سعادت مندوں نے ان نشانات کو دیکھ کر مجھے قبول کیا اور پھر اور بھی

آج 10 میں سے 10 باقی