۱۷ ؍جنوری ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 4), حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بہت سے نشانات ان کی ایمانی قوت کو بڑھانے کے واسطے خدا تعالیٰ نے ظاہر کیے اور اس طرح پر
یہ جماعت دن بدن بڑھ رہی ہے کوئی ایک بات ہوتی تو شک کرنے کا مقام ہو سکتا تھا مگر یہاں تو
خدا تعالیٰ نے ان کو نشان پر نشان دکھائے اور ہر طرح سے اطمینان اور تسلی کی راہیں دکھا ئیں لیکن
بہت ہی کم سمجھنے والے نکلے۔ میں حیران ہوتا ہوں کہ کیوں یہ لوگ جو میرا انکار کرتے ہیں ان
ضرورتوں پر نظر نہیں کرتے جو اس وقت ایک مصلح کے وجود کی داعی ہیں؟
وہ دیکھیں کہ روئے زمین پر مسلمانوں کی کیا حالت ہے؟ کیا کسی پہلو
مسلمانوں کی حالت سے بھی کوئی قابل اطمینان صورت دکھائی دیتی ہے شان و شوکت کی
حالت تو سلطنت کی صورت میں نظر آسکتی ہے۔ مسلمانوں کی سب سے بڑی سلطنت اس وقت روم
کی سلطنت ہے لیکن اس کی حالت کو دیکھ لو وہ بتیس دانتوں میں زبان ہو رہی ہے اور آئے دن کسی
نہ کسی خرخشہ اور مخمصہ میں مبتلا رہتی ہے۔ علمی حالت کے لحاظ سے سب رورہے ہیں کہ مسلمان پیچھے
رہے ہوئے ہیں اور نت نئی مجلسیں اور کمیٹیاں قائم ہوتی ہیں کہ مسلمانوں کی علمی حالت کی اصلاح
کی جاوے۔ دُنیوی لحاظ سے تو یہ حالت اور دینی پہلو کے لحاظ سے تو بہت ہی گری ہوئی حالت ہے
کوئی بدعت اور فعل شنیع نہیں ہے جس کے مرتکب مسلمان نہ پائے جاتے ہوں ۔ اعمالِ صالحہ کی
بجائے چند رسوم باقی رہ گئے ہیں۔ جیل خانوں کو جا کر دیکھو تو زیادہ مجرم مسلمان دکھائی دیں گے کس
کس بات کا ذکر کیا جاوے مسلمانوں کی حالت اس وقت بہت ہی گری ہوئی ہے اور ان پر آفات
پر آفات نازل ہو رہے ہیں ۔ مگر کیا مسلمان ابھی چاہتے ہیں کہ وہ اور پیسے جاویں۔ اس سے بڑھ کر
ان کی ذلیل حالت کیا ہو گی کہ وہ پاک دین جو بے نظیر دولت ان کے پاس تھی اور ایمان جیسی نعمت وہ
کھو بیٹھے ہیں۔ اور مسلمانوں کے گھروں میں پیدا ہونے والے عیسائی ہو کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی توہین کرتے اور اسلام کا مضحکہ اُڑاتے ہیں اور یا اگر کھلے طور پر عیسائی نہیں ہوئے تو عیسائیوں
لے اس مقام تک حضرت اقدس ابھی پہنچے تھے کہ خان عجب خان صاحب جو رقت قلب کے ساتھ چشم پر آب تھے
اپنے پر جوش لہجہ میں بول اُٹھے کہ وجو د جناب خود شہادت است (ایڈیٹر )

کے علوم فلسفہ وطبعی سے متاثر ہو کر مذہب کو ایک بے ضرورت اور بے فائدہ تھے سمجھنے لگ گئے ہیں ۔
یہ آفتیں ہیں جو اسلام پر آرہی ہیں اور میں نہایت درد اور افسوس سے سنتا ہوں کہ اس پر بھی کہا
جاتا ہے کہ کسی مصلح کی ضرورت نہیں؟ حالانکہ زمانہ خود پکار پکار کر کہہ رہا ہے کہ اس وقت ضرورت ہے کہ
کوئی شخص آدے اور وہ اصلاح کرے۔ میں نہیں سمجھ سکتا کہ خدا تعالیٰ اس وقت کیوں خاموش رہتا
جب کہ اُس نے إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحٰفِظُونَ ( الحجر : ۱۰) خود فرمایا ہے۔ اسلام پر
ایسا خطر ناک صدمہ پہنچا ہے کہ ایک ہزار سال قبل تک اس کا نمونہ اور نظیر موجود نہیں ہے۔ یہ شیطان کا
آخری حملہ ہے اور وہ اس وقت ساری طاقت اور زور کے ساتھ اسلام کو نابود کرنا چاہتا ہے مگر اللہ تعالیٰ
نے اپنے وعدہ کو پورا کیا ہے اور مجھے بھیجا ہے تا میں ہمیشہ کے لیے اس کا سر کچل دوں۔
جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ ہمیں کچھ حاجت نہیں ہے سلسلہ میں داخل ہونے کی ضرورت ہم نماز و روزہ کرتے ہیں وہ جاہل ہیں انہیں
و
معلوم نہیں ہے کہ یہ سب اعمال ان کے مُردہ ہیں اُن میں روح اور جان نہیں اور وہ آنہیں سکتی
جب تک وہ خدا تعالیٰ کے قائم کردہ سلسلہ کے ساتھ پیوند نہ کریں اور اس سے وہ سیراب کرنے والا
پانی حاصل نہ کریں ۔ تقویٰ اس وقت کہاں ہے؟ رسم و عادت کے طور پر مومن کہلانا کچھ فائدہ نہیں ۔
دیتا جب تک کہ خدا کودیکھا نہ جاوے اور خدا کو دیکھنے کے لیے اور کوئی راہ نہیں ہے۔
اس سفر میں حضرت حجۃ اللہ علیہ الصلوۃ والسلام کو کھانسی اور نزلہ کی شکایت تھی ۔ یہاں تک پہنچ کر پھر کھانسی ۔
کی شکایت ہوئی اس پر آپ نے فرمایا کہ
میں چاہتا تھا کہ لوگوں کو کچھ سناؤں مگر کھانسی کی وجہ سے روک ہوتی ہے۔
غرض اس وقت اسی قدر ضرورتیں داعی ہیں کہ ان کے بیان کرنے کے لیے بہت بڑا وقت
چاہیے اور پھر اس قدر نشانات ظاہر ہوئے ہیں کہ ان کی بھی ایک بہت بڑی ضخیم کتاب طیار ہوتی ہے
میں نے ایک شعر میں ان دونوں باتوں کو جمع کر کے کہا ہے۔
آسماں بارد نشاں الوقت مے گوید زمیں ایں دو شاہد از پئے تصدیق ایستاده اند
لو
الحکم جلدے نمبر ۲۳ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۳ صفحه ۱ تا ۳

خان عجب خان صاحب ۔ ایک بار میں پادریوں کے اعتراضوں سے
سلسلہ کی مخالفت
بہت ہی تنگ ہو گیا وہ میرے لڑکپن کا زمانہ تھا۔ اس وقت میں نے دعا کی
کہ اے اللہ ! اسلام کو غالب کر ۔ خدا کا شکر ہے کہ وہ وقت اب آگیا مگر مجھے افسوس ہے کہ اس نصرت کے
وقت لوگ مخالفت کرتے ہیں ۔
حضرت اقدس ۔ یہ بالکل سچ ہے عیسائیوں نے اسلام کو نیست و نابود کرنے کے لیے کوئی دقیقہ
فرو گذاشت نہیں کیا۔ جس جس طرح سے ان کا قابو چلا انہوں نے اسلام کے شجر پر تبر چلایا ہے لیکن
چونکہ اللہ تعالیٰ آپ اس کا محافظ اور ناصر تھا اس لیے وہ اپنے ارادوں میں مایوس ، وہ اپنے ارادوں میں مایوس اور نامراد ہوئے۔ اور
یہ مسلمانوں کی بد قسمتی ہے کہ اس وقت ( جب ایسی حالت ہورہی تھی اور یہ، اسلام کی اس قدر مخالفت کی
جاتی تھی اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل و کرم سے یہ سلسلہ عظمتِ رسوم لے کو قائم کرنے کے واسطے کھڑا
کیا اور اس کی تائید اور نصرت ہر ایک پہلو سے کی ) وہ بجائے اس کے کہ اس سلسلہ کی قدر کرتے
اور اس پیاسے کی طرح جس کو ٹھنڈے اور برف آب پانی کا پیالہ مل جاوے شکر کرتے ، انہوں نے
مخالفت شروع کی اور اسی طریق پر جو ہمیشہ سے سنت اللہ چلی آتی ہے ہنسی اور استہزا سے کام لیا۔
خدا تعالیٰ کے نشانوں کو حقارت کی نظر سے دیکھا اور ان سے منہ پھیر لیا۔ مجھے ان لوگوں کی حالت پر
رحم اور افسوس آتا ہے کہ یہ کیوں غور نہیں کرتے اور منہاج نبوت پر اس سلسلے کی سچائی کو نہیں سمجھتے ۔
وہ دیکھتے کہ اس قدر نصر تیں اور تائیدیں جو اللہ تعالیٰ کر رہا ہے کیا یہ کسی
صداقت کے دلائل مفتری اور کذا کو بھی مل سکتی ہیں؟ ہرگز نہیں۔ کوئی شخص نصرت الہی
کے بغیر اس قدر دعوی کب کر سکتا ہے۔ کیا وہ تھکتا نہیں؟ اور پھر اللہ تعالیٰ مفتری کے لیے اس قدر
غیرت نہیں دکھاتا کہ اسے ہلاک کرے؟ بلکہ اس کو مہلت دیتا جاتا ہے اور نہ صرف مہلت بلکہ اُس کی
پیشگوئیوں کو بھی سچا کر دیتا ہے اور دوسرے لوگوں کے مقابلے میں جو اس کی مخالفت کرتے ہیں اسی کی
تائید کرتا ہے اور اسی کو فتح دیتا ہے۔ انسانی حکومت کے مقابلہ میں اگر کوئی شخص افترا کرتا ہے اور
لے سہو ہے اسلام ہونا چاہیے۔ (مرتب)

جھوٹی حالت بنا کر کہے کہ میں عہدہ دار ہوں تو وہ پکڑا جاتا ہے اور اس کو سخت سزادی جاتی ہے لیکن کیا
یہ تعجب کی بات نہیں کہ ایک مفتری اللہ تعالیٰ پر افترا کرتا جاوے اور پھر نشان اوے اور پھر نشان بھی دکھاتا جاوے اور
اسے کوئی نہ پکڑے۔ براہینِ احمدیہ کی اشاعت کو بیس برس کے قریب ہوئے۔ یہ وہ زمانہ تھا جب کہ
گاؤں میں بھی ہم کو کوئی شناخت نہیں کرتا تھا۔ گاؤں والے موجود ہیں ۔ خود مولوی محمد حسین جس نے
اس کتاب پر ریویو لکھا ہے زندہ موجود ہے اُس سے پوچھو کہ اس وقت کیا حال تھا۔ ایسے وقت خدا تعالیٰ
نے فرمایا کہ فوج در فوج لوگ تیرے پاس آئیں گے۔ يَأْتُونَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ دور دراز سے
تیرے پاس لوگ آئیں گے اور تحائف آئیں گے۔ اور پھر یہ بھی کہا لوگوں سے تھکنا مت۔ اب کوئی
سوچے اور دیکھے کہ خدا تعالیٰ کے یہ وعدے کس طرح پر پورے ہوئے ہیں۔ ان فہرستوں کو
گورنمنٹ کے پاس دیکھ لے جو آنے والے مہمانوں کی مرتب ہو کر ہفتہ وار جاتی ہیں اور ڈاک خانہ
اور ریل کے رجسٹروں کی پڑتال کرے جس سے پتا لگے گا کہاں کہاں سے تحائف اور روپیہ آ رہا ہے
اور قادیان میں بیٹھ کر دیکھیں کہ کسی قدر ہجوم اور انبوہ مخلوق کا ہوتا ہے۔ اگر اللہ تعالیٰ کا فضل اور اس
کی طرف سے بشارت اور قوت نہ ملے تو انسان تھک جاوے اور ملاقاتوں سے گھبرا اُٹھے ۔ مگر جیسے
اُس نے یہ الہام کیا کہ گھبرانا نہ ویسے ہی قوت بھی عطا کی کہ گھبراہٹ ہوتی ہی نہیں اور ایسا ہی
انگریزی، اردو، عربی، عبرانی میں بہت سے الہامات ہوئے جو اُس وقت سے چھپے ہوئے موجود ہیں
اور پورے ہو رہے ہیں ۔ اب خدا ترس دل لے کر میرے معاملہ پر غور کرتے تو ایک نوران کی
رہبری کرتا اور خدا کی روح ان پر سکینت اور اطمینان کی راہیں کھول دیتی ۔ وہ دیکھتے کے کیا یہ انسانی
طاقت کے اندر ہے جو اس قسم کی پیشگوئی کرے؟ انسان کو اپنی زندگی کے ایک دم کا بھروسا نہیں انسان کو زندگی کے دم کا بھروسا
ہو سکتا تو یہ کس طرح کہہ سکتا ہے کہ تیرے پاس دور دراز سے مخلوق آئے گی اور ایسے زمانے میں خبر
دیتا ہے جب کہ وہ محبوب ہے اور اس کو کوئی اپنے گاؤں میں بھی شناخت نہیں کرتا۔ پھر وہ پیشگوئی پوری
ہوتی ہے اس کی مخالفت میں ناخنوں تک زور لگایا جاتا ہے اور اس کے تباہ کرنے اور معدوم کرنے
میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی جاتی مگر اللہ تعالیٰ اس کو برومند کرتا اور ہر نئی مخالفت پر اس کو عظیم الشان

ترقی بخشتا ہے۔ ہے۔ کیا یہ خدا کے کام ہیں یا انسانی منصوبوں کے نتیجے؟ اصل یہی ہے کہ یہ خدا تعالیٰ کے
کام ہیں اور لوگوں کی نظروں میں عجیب ۔ مولویوں نے مخالفت کے لیے جہلا کو بھڑ کا یا اور عوام کو
جوش دلا یا قتل کے فتوے دیئے ، کُفر کے فتوے شائع کئے اور ہر طرح سے عام لوگوں کو مخالفت
کے لئے آمادہ کیا مگر کیا ہوا؟ اللہ تعالیٰ کی نصرتیں اور تائیدیں اور بھی زور کے ساتھ ہوئیں ۔ اُسی کے
موافق جو اُس نے کہا تھا کہ دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اُس کو قبول نہ کیا مگر خدا تعالیٰ اسے قبول
کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کرے گا۔“
جو مولوی مخالفت کے لیے شور مچاتے اور لوگوں کو بھڑکاتے ہیں یہی پہلے منبروں
مهدی منتظر
پر چڑھ کر رو رو کر دعائیں کیا کرتے اور کہا کرتے تھے کہ اب مہدی کا کا وقت
آگیا لیکن جب آنے والا مہدی آیا تو یہی شور مچانے والے ٹھہرے اور اسی مہدی کو مضل اور
ضال ، دجال کہا اور یہاں تک مخالفت کی کہ اپنے خیال میں عدالتوں تک پہنچا کر اس سلسلہ کو بند کرنا
چاہا مگر کیا وہ جو خدا کی طرف سے آیا ہے وہ ان لوگوں کی مخالفت سے رک سکتا ہے اور بند ہو سکتا ہے؟
کیا یہ خدا تعالیٰ کا نشان نہیں ؟ اگر یہ اب بھی نہیں مانتے تو آدم سے لے کر اس وقت تک کوئی نظیر دو کہ
اس طرح پر میں برس پہلے ایک آنے والے زمانہ کی خبر دی اور پھر ایسی حالت میں کہ لوگوں نے اس
پیشگوئی کو روکنے کی بہت کوشش کی وہ پیشگوئی پوری ہوگئی اور لوگوں کا کثرت کے ساتھ رجوع ہوا۔
کیا یہ نشان کم ہے؟ اس کی نظیر دکھاؤ۔
پھر احادیث میں پڑھتے تھے کہ مہدی کے زمانہ میں رمضان کے مہینہ میں کسوف خسوف ہوگا اور
جب تک یہ نشان پورا نہیں ہوا تھا اس وقت تک شور مچاتے تھے کہ یہ نشان پورا نہیں ہوا لیکن اب
ساری دنیا قریباً گواہ ہے کہ یہ نشان پورا ہوا۔ یہاں تک کہ امریکہ میں بھی ہوا اور دوسرے ممالک
میں بھی پورا ہوا۔ اور اب وہی جو اس نشان کو آیات مہدی میں سے ٹھہراتے تھے اس کے پورے
ہونے پر اپنے ہی منہ سے اس کی تکذیب کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حدیث ہی قابلِ اعتبار نہیں ۔
اللہ تعالیٰ ان کی حالت پر رحم کرے۔ میری مخالفت کی یہ لعنت پڑتی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی

پیشگوئی کی بھی تکذیب کر بیٹھتے ہیں ۔
جلد چهارم
پھر مسیح موعود کے وقت کا ایک نشان طاعون کا تھا۔ انجیل ، توریت میں بھی یہ نشان موجود تھا اور
قرآن شریف سے بھی ایسا ہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ نشان مسیح موعود کا خدا تعالی نے ٹھہرایا تھا چنانچہ فرمایا
وَ إِنْ مِنْ قَرْيَةٍ إِلَّا نَحْنُ مُهْلِكُوهَا (بنی اسراءیل : (۵۹) یہ باتیں معمولی نہیں ہیں بلکہ غور سے سمجھنے
کے لائق ہیں اور اب دیکھ لو کہ کیا طاعون ملک میں پھیلی ہوئی ہے یا نہیں؟ اس سے کوئی بھی انکار نہیں
کر سکتا۔ میں نے جب طاعون کے پھیلنے کی پیشگوئی کی تو ملک میں اس کی ہنسی کی گئی اور اس پر ٹھٹھا کیا
گیا۔ لیکن اب ملک کی حالت اور طاعونی اموات کے نقشوں کو پڑھ کر بتائیں کہ کیا یہ پیشگوئی پوری ہوئی
ہے یا نہیں؟ یہ وہ باتیں ہیں جو سمجھنے کے لائق ہیں اور ان پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ ایسا اعتراض
کرنا کہ ہم اس وقت تسلیم کریں گے جب مغرب کی طرف سے آفتاب نکل آوے گا اس قسم کے سے گا
اعتراض تو کفار ہمیشہ سے نبیوں پر کرتے آئے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے ماموروں کو ایسی باتیں مخالفوں
سے سننی پڑی تھیں ۔ اصل بات یہ ہے کہ اگر اس قسم کی باتیں ہوں تو پھر قیامت کا نمونہ ہو جاوے اور
اس دنیا کو وہ قیامت بنانا نہیں چاہتا۔ ایمان بالغیب بھی کوئی چیز ہے اگر ایسا ہو تو پھر ایمان ایمان نہیں
رہتا مثلاً اگر کوئی شخص سورج پر ایمان لاوے تو بتاؤ یہ ایمان اس کو کیا نفع دے گا ؟ ایمان ہمیشہ اسی
صورت اور حالت میں مفید اور نتیجہ خیز ہوتا ہے جب اس میں کوئی پہلو خفا کا بھی ہو لیکن جب کھلی بات
ہو تو پھر وہ مفید نہیں ہوتا۔
دیکھو! اگر کوئی شخص پہلی رات کے چاند کو دیکھ کر بتاوے تو اُس کی تیز بینی کی تو
اولین کا مقام تعریف ہوگی لیکن اگر چودھویں رات کے چاند کو جو ہر ہوتا ہے دیکھ کرشور
مچاوے کہ میں نے چاند کو دیکھ لیا ہے اس کو تو سوائے مجنوں کے اور کوئی خطاب نہیں ملے گا۔
اسی طرح پر ایمان میں فراست اور تقویٰ سے کام لینا چاہیے۔ اور قرائن قویہ کو دیکھ کر تسلیم کر لینا مومن
کا کام ہے ورنہ جب بالکل پردہ برانداز معاملہ ہو گیا ہے اور سارے گوشہ کھل گئے اس وقت ایک
خبیث سے خبیث انسان کو بھی اعتراف کرنا پڑے گا۔ میں اس سوال پر بار بار اس لئے زور دیتا

ہوں کہ لوگوں کو معلوم نہیں کہ نشانوں کی فلاسفی کیا ہے؟ یہ یا درکھنا چاہیے جیسا میں نے ابھی کہا ہے
خدا تعالیٰ کبھی قیامت کا نظارہ یہاں قائم نہیں کرتا اور وہ غلطی کرتے ہیں جو ایسے نشان دیکھنے چاہتے
ہیں یہ محرومی کے لچھن ہوتے ہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر بعض لوگوں نے اعتراض کیا کہ
آپ آسمان پر چڑھ جائیں اور کتاب لے آئیں تو آپ نے یہی جواب دیا قُلْ هَلْ كُنْتُ إِلَّا
بَشَرًا رَسُولًا (بنی اسراءیل : ۹۴) پورے انکشاف کے بعد ایمان لا کر کسی ثواب کی امید رکھنا غلطی
ہے۔ اگر کوئی مٹھی کھول دی جاوے اور پھر کوئی بتادے کہ اس میں فلاں چیز ہے تو اس کی کوئی قدر
نہ ہوگی ۔
پس پہلے تقوی سے تو کام لو اور قرائن کو دیکھو کہ ثواب اسی میں ہے جب ساری باتیں کھل گئیں تو
پھر کیا ؟ جو اس انتظار میں رہے کہ یہ دیکھوں اور وہ دیکھوں وہ ہمیشہ ایمان اور ثواب کے دائرہ سے
خارج رہے ہیں ۔
دیکھو! اللہ تعالیٰ نے بعض کا نام سابق ، مہاجر اور انصار رکھا ہے اور ان کو رضی اللہ و رودررود الله عنهم ورضوا
عَنْهُ (التوبة: ١٠٠) میں داخل کیا ہے یہ وہ لوگ تھے جو سب سے پہلے ایمان لائے اور جو بعد میں
ایمان لائے ان کا نام صرف ناس رکھا ہے جیسا فر ما یا إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ وَ رَأَيْتَ النَّاسَ
يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا (النصر : ۲، ۳) یہ لوگ جو اسلام میں داخل ہوئے اگر چہ وہ مسلمان
تھے مگر ان کو مراتب نہیں ملے جو پہلے لوگوں کو دیئے گئے ۔
اور پھر مہاجرین کی عزت سب سے زیادہ تھی کیونکہ وہ لوگ اس وقت ایمان لائے جب ان کو کچھ
معلوم نہ تھا کہ کامیابی ہوگی یا نہیں بلکہ ہر طرف سے مصائب اور مشکلات کا ایک طوفان آیا ہوا تھا اور
کفر کا ایک دریا بہتا تھا۔ خاص مکہ میں مخالفت کی آگ بھڑک رہی تھی اور مسلمان ہونے والوں کو سخت
اذیتیں اور تکلیفیں دی جاتی تھیں مگر انہوں نے ایسے وقت میں قبول کیا اور اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اللہ تعالیٰ
نے ان کی بڑی بڑی تعریفیں کیں اور بڑے بڑے انعامات اور فضلوں کا وارث ان کو بنایا۔ پس ہر
ایک کو یا درکھنا چاہیے کہ جو اس بات کا انتظار کرتا ہے کہ فلاں وقت آئے گا اور انکشاف ہوگا تو مان لیں

گے وہ کسی ثواب کی امید نہ رکھیں ایسا تو ضرور ہوگا کہ اللہ تعالیٰ سب حجاب دور کر دے گا اور اس معاملہ کو
آفتاب کی طرح کھول کر دکھا دے گا مگر اس وقت ماننے والوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ پیغمبروں کو
ماننے والوں میں ثواب اولون کو سب سے بڑھ کر ملا ہے اور انکشاف کا زمانہ تو ضرور آتا ہے لیکن آخر
ان کا نام ناس ہی ہوتا ہے۔ ا
اس مقام پر مولانا مولوی سید محمد احسن صاحب امروہی نے عرض کیا کہ مَتی هَذَا الْفَتْحُ کے
جواب میں یہی کہا کہ تمہارا ایمان اُس دن فائدہ نہ دے گا ) ۔
فرمایا۔ بے شک اس بات کو سمجھنا سعادت ہے جس نے اوّل زمانہ میں نہیں پایا اُس کی کوئی
قابلیت اور خوبی نہیں۔ لیکن جب خدا نے کھول دیا اس وقت تو پتھر اور درخت بھی بولتے ہیں۔ زیادہ
قابل قدر وہ شخص ہے جو اول قبول کرتا ہے جیسے حضرت ابو بکر نے قبول کیا آپ نے کوئی معجزہ نہیں مانگا
اور آپ کے منہ سے ابھی نہیں سنا تھا کہ ایمان لے آئے ۔ لکھا ہے کہ حضرت ابوبکر اپنی تجارت پر گئے
ہوئے تھے اور جب سفر سے واپس آئے تو ابھی مکہ میں نہیں پہنچے تھے کہ راستہ میں کوئی ایک شخص آپ کو
ملا اور اس سے مکہ کے حالات پوچھے۔ اُس نے کہا کہ اور تو کوئی تازہ خبر نہیں ۔ سب سے بڑھ کر تازہ
خبر یہی ہے کہ تمہارے دوست نے نبوت کا دعویٰ کیا ہے۔ حضرت ابو بکر صدیق نے یہ سن کر کہا کہ اگر
اُس نے نبوت کا دعویٰ کیا ہے تو وہ سچا ہے۔
اب غور سے دیکھو کہ حضرت ابو بکر نے اس وقت کوئی نشان یا معجزہ نہیں مانگا بلکہ سنتے ہی ایمان
لے آئے اور دعوی خود آنحضرت کے منہ سے بھی نہیں سنا بلکہ ایک اور شخص کی زبانی سنا ہے اور فوراً تسلیم
کر لیا۔ یہ کیسا ز بر دست ایمان ہے روایت بھی آنحضرت کے نام سے سن کر اُس میں جھوٹ کا احتمال
نہیں سمجھا۔ اے
دیکھو! حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کوئی نشان نہیں مانگا۔ یہی وجہ تھی کہ آپ کا نام صدیق ہوا۔
سچائی سے بھرا ہوا۔ صرف منہ دیکھ کر ہی پہچان لیا کہ یہ جھوٹا نہیں ہے۔ پس صادقوں کی شناخت اور ان
الحکم جلدے نمبر ۲۶ مورخہ ۱۷ جولائی ۱۹۰۳ ء صفحه ۱ تا ۳

کا تسلیم کرنا کچھ مشکل امر تو نہیں ہوتا۔ ان کے نشانات ظاہر ہوتے ہیں لیکن کو رباطن اپنے آپ کو
شبہات اور خطرات میں مبتلا کر لیتے ہیں ۔ وہ لوگ بڑے ہی بد قسمت ہوتے ہیں جو انتظار ہی میں اپنی
عمر گزار دیتے ہیں اور پردہ برانداز ثبوت چاہتے ہیں۔ ان کو معلوم نہیں کہ جیسا خود اللہ تعالیٰ نے فرما دیا
ہے انکشاف کے بعد ایمان نفع نہیں دیتا۔ نفع میں وہی لوگ ہوتے ہیں اور سعادت مند وہی ہیں جو مخفی
ہونے کی حالت میں شناخت کرتے ہیں۔
دیکھو! جب تک لڑائی جاری ہوتی ہے اس وقت تک فوجوں کو تمغے ملتے ہیں اور خطاب ملتے ہیں لیکن
جب امن ہو جاوے اس وقت اگر کوئی فوج چڑھائی کرے تو یہی کہا جائے گا کہ یہ ٹوٹنے کو آئے ہیں۔
یہ زمانہ بھی روحانی لڑائی کا ہے۔ شیطان کے ساتھ جنگ شروع
شیطان کی آخری جنگ ہے۔ شیطان اپنے تمام ہتھیاروں اور مکروں کو لے کر اسلام کے
قلعہ پر حملہ آور ہو رہا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ اسلام کو شکست دے مگر خدا تعالیٰ نے اس وقت شیطان
کی آخری جنگ میں اُس کو ہمیشہ کے لئے شکست دینے کے لئے اس سلسلہ کو قائم کیا ہے۔ مبارک وہ
جو اس کو شناخت کرتا ہے اب تھوڑا زمانہ ہے ابھی ثواب ملے گا لیکن عنقریب وقت آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ
اس سلسلہ کی سچائی کو آفتاب سے بھی زیادہ روشن کر دکھائے گا۔ وہ وقت ہوگا کہ ایمان ثواب کا
موجب نہ ہوگا اور توبہ کا دروازہ بند ہونے کا مصداق ہوگا ۔ اس وقت میرے قبول کرنے والے کو
بظاہر ایک عظیم الشان جنگ اپنے نفس سے کرنی پڑتی ہے۔ وہ دیکھے گا کہ بعض اوقات اس کو برادری
سے الگ ہونا پڑے گا۔ اُس کے دُنیوی کا روبار میں روک ڈالنے کی کوشش کی جاوے گی اُس کو
گالیاں سننی پڑیں گی لعنتیں سنے گا مگر ان ساری باتوں کا اجر اللہ تعالیٰ کے ہاں سے ملے گا۔
لیکن جب دوسرا وقت آیا اور اس زور کے ساتھ دنیا کا رجوع ہوا جیسے ایک بلند ٹیلہ سے پانی
نیچے گرتا ہے اور کوئی انکار کرنے والا ہی نظر نہ آیا اُس وقت اقرار کس پایہ کا ہوگا اس وقت ماننا
شجاعت کا کام نہیں ۔ ثواب ہمیشہ دُکھ ہی کے زمانہ میں ہوتا ہے۔ حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو قبول کر کے اگر مکہ کی نمبرداری چھوڑ دی تو اللہ تعالیٰ نے اُس کو ایک دنیا کی

بادشاہی دی۔ پھر حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بھی کمبل پہن لیا اور ہر چہ باداباد ماکشتی در آب نے بھی لیا
انداختیم کا مصداق ہو کر آپ کو قبول کیا تو کیا خدا تعالیٰ نے ان کے اجر کا کوئی حصہ باقی رکھ لیا؟ ہرگز
نہیں۔ جو خدا تعالیٰ کے لئے ذرا بھی حرکت کرتا ہے وہ نہیں مرتا جب تک اس کا اجر نہ پالے۔ حرکت
شرط ہے۔ ایک حدیث میں آیا ہے کہ اگر کوئی اللہ تعالیٰ کی طرف معمولی رفتار سے آتا ہے تو اللہ تعالیٰ
اس کی طرف دوڑ کر آتا ہے۔ ایمان یہ ہے کہ کچھ خفی ہو تو مان لے۔ جو ہلال کو دیکھ لیتا ہے تیز نظر کہلاتا
ہے لیکن چودھویں رات کے چاند کود یکھ کر شور مچانے والا دیوانہ کہلائے گا۔
اس موقع پر مولانا مولوی عبداللطیف صاحب حضرت شہزادہ عبداللطیف کا بلی کا مقام کا بلی نے رض کی کہ حضورا میں نے ہمیشہ آپ
کو سورج ہی کی طرح دیکھا ہے کوئی امر مخفی یا مشکوک مجھے نظر نہیں آیا پھر مجھے کوئی ثواب ہوگا یا نہیں۔
فرمایا۔ آپ نے اس وقت دیکھا جب کوئی نہ دیکھ سکتا تھا۔ آپ نے اپنے آپ کو نشانہ ابتلا
بنادیا اور ایک طرح سے جنگ کے لیے طیار کر دیا۔ اب بچ جانا یہ خدا کا فضل ہے۔ ایک شخص جو جنگ
میں جاتا ہے اس کی شجاعت میں تو کوئی شبہ نہیں اگر وہ بچ جاتا ہے اور اسے کوئی گزند نہیں پہنچتا تو یہ
اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔ اسی طرح آپ نے اپنے آپ کو خطرات میں ڈال دیا اور : رات میں ڈال دیا اور ہر دکھ اور ہر مصیبت کو
اس راہ میں اُٹھانے کے لیے طیار ہو گئے اس لیے اللہ تعالی آپ کے اجر کو ضائع نہیں کرے گا۔
مخالفوں کا ساحر کہنا
خان عجب خان صاحب حضور پشاور میں میرے مخالف لوگ جمع
ہوئے اور اُنہوں نے میرے والد سے کہا کہ اس کو منع کرو۔ میں نے ان کو یہی
اب دیا کہ میں نے جس صداقت کو دیکھ لیا ہے اور خدا کے فضل سے سمجھ لیا ہے اب اسے سچائی سچائی سمجھ کر
میں کیوں کر چھوڑ سکتا ہوں ۔ اگر اب چھوڑوں تو مجھ سے بڑھ کر خطا کار اور زیاں کا رکون ہوگا کیونکہ مجھ
پر حجت پوری ہو چکی ہے۔ اس پر اُنہوں نے اور تو کچھ نہ کہا صرف یہ کہہ کر ٹال دیا کہ وہ جادوگر ہے
فرمایا۔ جادو گر کہلا نا قدیم سے انبیاء علیہم السلام کی سنت چلی آتی ہے۔ ہم کو اگر کسی نے جادو گر کہا تو اُسی
سنت کو پورا کیا۔

مگر یا د رکھنا چاہیے کہ ہم تو قرآن شریف پیش کرتے
قرآن شریف اور حدیث کا مرتبہ ہیں جس سے جادو بھاگتا ہے اس کے بالمقابل کوئی
باطل اور سحر ٹھہر نہیں سکتا۔ ہمارے مخالفوں کے ہاتھ میں کیا ہے جس کو وہ لیے پھرتے ہیں ۔ یقیناً یاد
رکھو کہ قرآن شریف وہ عظیم الشان حربہ ہے کہ اُس کے سامنے کسی باطل کو قائم رہنے کی ہمت ہی نہیں
ہو سکتی ۔ یہی وجہ ہے کہ کوئی باطل پرست ہمارے سامنے اور ہماری جماعت کے سامنے نہیں ٹھہرتا اور
گفتگو سے انکار انکار کی کر دیتا ہے۔ یہ آسمانی ہتھیار ہے جو جو کبھی بہ گند نہیں ہو سکتا ۔ ۔ ہمارے 7 اندرو اندرونی مخالف
اُس کو چھوڑ کر الگ ہو گئے ہیں ورنہ اگر قرآن شریف کی رُو سے یہ فیصلہ کرنا چاہتے تو ان کو اس قدر
مصیبتیں پیش نہ آتیں ۔ ہم خدا تعالیٰ کا پیارا اور یقینی کلام قرآن شریف پیش کرتے ہیں اور وہ اس
کے جواب میں قرآن سے استدلال نہیں کرتے ۔ ہمارا مذہب یہی ہے کہ خدا تعالیٰ کے کلام کو مقدم
کرو جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا۔ جو قرآن شریف کے خلاف ہو ہم نہیں مان سکتے خواہ
وہ کسی کا کلام ہو۔ اللہ تعالیٰ کے کلام پر ہم کسی کی بات کو ترجیح کس طرح دیں۔ ہم احادیث کی عزت
کرتے ہیں اور اپنے مخالفوں سے بھی بڑھ کر احادیث کو واجب العمل سمجھتے ہیں لیکن یہ سچ ہے کہ ہم
دیکھیں گے کہ وہ حدیث قرآن شریف کے کسی بیان کے متعارض یا متخالف نہ ہو۔ اور محدثین کی اپنی
وضع کردہ اصولوں کی بنا پر اگر کوئی حدیث موضوع بھی ٹھہرتی ہو لیکن قرآن شریف کے مخالف نہ ہو
بلکہ اس سے قرآن کی عظمت کا اظہار ہوتا ہے تب بھی ہم اس کو واجب العمل سمجھتے ہیں اور اس امر کا
پاس کریں گے کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب ہے۔ لیکن اگر کوئی حدیث ایسی پیش
کی جاوے جو قرآن شریف کے مخالف ہو تو ہم کوشش کریں گے کہ اُس کی تاویل کر کے اس مخالفت کو
دور کریں لیکن اگر وہ مخالفت دور نہیں ہو سکتی تو پھر ہم کو وہ حدیث بہر حال چھوڑنی پڑے گی کیونکہ ہم
اس پر قرآن کو چھوڑ نہیں سکتے ۔
اس پر بھی ہم دعوی سے کہتے ہیں کہ وہ تمام احادیث جو اس معیار پر صحیح ہیں وہ ہمارے ساتھ
ہیں۔ بخاری اور مسلم میرے دعوئی کی تائید اور تصدیق کرتے ہیں جیسے قرآن شریف نے فرمایا کہ مسیح

مر گئے اسی طرح بخاری اور م در مسلم نے تصدیق کی اور اِنِّي مُتَوَفِّيكَ (ال عمران : ۵۶) کے معنے اني
مميتك کیے ۔ جیسے قرآن شریف سے یہ ثابت ہوتا ۔ ہوتا ہے کہ بنی اسماعیل کو اسی طرح : کو اسی طرح شرف عطا ہوا جیسے
بنی اسرائیل کو بزرگی دی تھی ویسے ہی احادیث سے یہ پایا جاتا ہے۔ ان لوگوں پر جو انکار کرتے ہیں
افسوس ہے۔ ان کو رسم اور عادت نے خراب کر دیا ہے ورنہ یہ میرا معاملہ ایسا مشکل اور پچیدہ نہ تھا جو
سمجھ میں نہ آتا۔ قرآن شریف سے ثابت، احادیث سے ثابت، دلائل عقلیہ سے ثابت اور پھر
تائیدات سماویہ اس کی مصدق، اور ضرورت زمانہ اس کی مؤید ۔ باوجود اس کے بھی یہ لوگ کہتے ہیں کہ
یہ سلسلہ حق پر نہیں۔
غور کر کے دیکھو کہ جب یہ لوگ خلاف قرآن وسنت کہتے
قرآن وسنت کی خلاف ورزی ہیں کہ حضرت عیسی زندہ آسان پر بیٹے ہیں تو ادرا ہیں تو پادریوں کو
نکتہ چینی کا موقع ملتا ہے اور وہ جھٹ پٹ کہہ اُٹھتے ہیں کہ تمہارا پیغمبر مر گیا اور معاذ اللہ وہ زمینی ہے۔
حضرت عیسیٰ زندہ اور آسمانی ہے اور اس کے ساتھ ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کر کے کہتے
ہیں کہ وہ مردہ ہے۔ سوچ کر بتاؤ کہ وہ پیغمبر جو افضل الرسل اور خاتم الانبیاء ہے ایسا اعتقاد کر کے اس
کی فضلیت اور ختمیت کو یہ لوگ بقہ نہیں لگاتے ؟ ضرور لگاتے ہیں اور خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
تو ہین کا ارتکاب کرتے ہیں۔ میں یقین رکھتا ہوں کہ پادریوں سے جس قدر تو ہین ان لوگوں نے اسلام
کی کرائی ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مردہ کہلایا ہے اسی کی سزا میں یہ نکبت اور بد بختی ان کے
شاملِ حال ہو رہی ہے۔ ایک طرف تو منہ سے کہتے ہیں کہ وہ افضل الانبیاء ہے اور دوسری طرف یہ
اقرار کر لیتے ہیں کہ ۶۳ سال کے بعد مر گئے اور مسیح اب تک زندہ ہے اور نہیں مرا حالانکہ اللہ تعالیٰ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتا ہے وَ كَانَ فَضْلُ اللهِ عَلَيْكَ عَظِيمًا (النساء: ۱۱۴) پھر کیا یہ ارشاد الہی
غلط ہے؟ نہیں یہ بالکل درست اور صحیح ہے وہ جھوٹے ہیں جو کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
مردہ ہیں ۔ اس سے بڑھ کر کوئی کلمہ تو ہین کا نہیں ہو سکتا۔ حقیقت یہی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
میں ایسی فضیلت ہے جو کسی نبی میں نہیں ہے۔ میں اس کو عزیز رکھتا ہوں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم

·

آج 10 میں سے 10 باقی