۱۷ ؍جنوری ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 4), حصہ 3

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کی حیات کو جو شخص بیان نہیں کرتا وہ میرے نزدیک کافر ہے۔
کس قدر افسوس کی بات ہے کہ جس نبی کی اُمت کہلاتے ہیں اسی کو معاذ اللہ مردہ کہتے ہیں اور
اسی نبی کو جس کی اُمت کا خاتمہ ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ وَالْمَسْكَنَةُ (البقرۃ: ۶۲) پر ہوا ہے اس کو زندہ
کہا جاتا ہے۔ حضرت عیسیٰ کی قوم یہودی تھی اور اس کی نسبت خدا تعالیٰ نے یہ فرمایا کہ ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ
الذِّلَّةُ وَالْمَسْكَنَةُ (البقرة: ٦٢ ) -
اب قیامت تک ان کو عزت نہ ملے گی ۔ اب اگر حضرت عیسیٰ پھر آگئے تو پھر گویا ان کی کھوئی
ہوئی عزت بحال ہو گئی اور قرآن شریف کا یہ حکم باطل ہو گیا۔ جس پہلو اور حیثیت سے دیکھو جو کچھ وہ
مانتے ہیں اس پہلو سے قرآن کریم کا ابطال اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تو ہین لازم آتی ہے۔ پھر
تعجب ہے کہ یہ لوگ مسلمان کہلا کر ایسے اعتقادات رکھتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ تو یہود کے لیے فتوی دیتا ہے
کہ ان میں نبوت کا سلسلہ ختم ہو گیا اور وہ ذلیل ہو گئے پھر ان میں زندہ نبی کیسے آسکتا ہے؟ ایک
مسلمان کے لیے تو اتنا ہی کافی ہے کہ جب اس کے سامنے قرآن شریف پیش کیا جاوے تو وہ انکار کے لیے
لب کشائی نہ کرے مگر یہ قرآن سنتے ہیں اور پڑھتے ہیں وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں جاتا ورنہ کیا یہ
کافی نہ تھا کہ قرآن شریف میں صاف فرمایا ہے يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ إِلَى (ال عمران: ۵۶)
اور اس سے بڑھ کر خود حضرت مسیح کا اپنا اقرار موجود ہے فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ انْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمُ
(المائدة: ۱۱۸) اور یہ قیامت کا واقعہ ہے جب حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے سوال ہوگا کہ کیا تو نے کہا
تھا کہ مجھ کو اور میری ماں کو خدا بناؤ ؟ تو حضرت عیسی علیہ السلام اس کا جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ
جب تک میں ان میں زندہ تھا میں نے تو نہیں کہا اور میں وہی تعلیم دیتا رہا جو تو نے مجھے دی تھی لیکن جب
تو نے مجھے وفات دے دی اس وقت تو ہی ان کا نگہبان تھا اب یہ کیسی صاف بات ہے۔ اگر یہ عقیدہ
صحیح ہوتا کہ حضرت مسیح کو دنیا میں قیامت سے پہلے آنا تھا تو پھر یہ جواب ان کا کس طرح صحیح ہو سکتا
ہے؟ اُن کو تو کہنا چاہیے تھا کہ میں دنیا میں جب دوبارہ گیا تو اس وقت صلیب پرستی کا زور تھا اور میری
الوہیت اور اہنیت پر بھی شور مچا ہوا تھا مگر میں نے جا کر صلیبیوں کو توڑا اور خنزیروں کو قتل کیا اور تیری

توحید کو پھیلا یا۔ نہ یہ جواب دیتے کہ جب تو نے مجھے وفات دے دی اس وقت تو خود نگران تھا۔ کیا
قیامت کے دن حضرت مسیح جھوٹ بولیں گے؟
ان عقائد کی شناخت کہاں تک بیان کی جاوے جس پہلو اور مقام سے دیکھو قرآن شریف کی
مخالفت نظر آوے گی۔
پھر یہ امر بھی قابل لحاظ ہے کہ دیکھا جاوے حضرت مسیح آسمان پر جا کر کہاں بیٹھے ہیں؟ تو معلوم
ہوتا ہے کہ وہ وہاں جا کر یحییٰ علیہ السلام کے پاس بیٹھے ہیں اور یحییٰ علیہ السلام بالاتفاق وفات یافتہ
ہیں ۔ پھر مردوں میں زندہ کا کیا کام ہے؟
غرض کہاں تک بیان کروں ایک غلطی ہو تو آدمی بیان کرے یہاں تو غلطیاں ہی غلطیاں بھری
پڑی ہیں۔ باوجود ان غلطیوں کے تعصب اور ضدّ بڑھی ہوئی ہے اور اس ضد کے سبب سچ کے قبول
کرنے میں عذر کر رہے ہیں ۔ ہاں جس جس کے لیے اللہ تعالیٰ نے مقدر کیا ہوا ہے اور اس کے حصہ
میں سعادت ہے وہ سمجھ رہا ہے اور اس طرف آتا جاتا ہے۔ حدیث میں آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ جس کے لیے
نیکی چاہتا ہے اس کے دل میں واعظ پیدا کر دیتا ہے جب تک دل میں واعظ نہ ہو کچھ نہیں ہوتا۔ اگر خدا
کے قول کے خلاف کوئی قول ہو تو خدا کو اس خلاف قول کے ماننے میں کیا جواب دے گا۔
احادیث کے متعلق خود یہ تسلیم کر چکے ہیں ۔ احادیث کی تصیح و تغلیط بذریعہ کشف خصو ساسولی محمدحسین اپنے رسالہ میں شائع کر
مولو
چکا ہے کہ اہلِ کشف احادیث کی صحت بذریعہ کشف کرلیتے ہیں اور اگر کوئی حدیث محدثین کے
اُصولوں کے موافق صحیح بھی ہو تو اہلِ کشف اسے موضوع قرار دے سکتے ہیں اور موضوع کو صحیح ٹھہرا ؟
سکتے ہیں ۔ اے
۔
جس حال میں اہلِ کشف احادیث کی صحت کے اس معیار کے پابند نہیں جو محدثین نے مقرر کیا
ہے بلکہ وہ بذریعہ کشف ان کی صحیح قراردادہ احادیث کو موضوع ٹھہرانے کا حق رکھتے ہیں تو پھر جس کو حکم
الحکم جلدے نمبر ۲۹ مورخه ۱۰ راگست ۱۹۰۲ ء صفحه ۱ تا ۳

بنایا گیا ہے کیا اس کو یہ حق حاصل نہیں ہوگا ؟ خدا تعالیٰ جو اُس کا نام حکم رکھتا ہے یہ نام ہی ظاہر کرتا ہے
کہ وہ سارا رطب و یابس جو اُس کے سامنے پیش کیا جاوے گا تسلیم نہیں کرے گا بلکہ بہت سی باتوں کو رڈ
کر دے گا اور جو صحیح ہوں گی ان کے صحیح ہونے کا وہ فیصلہ دے گا ورنہ حکم کے معنے ہی کیا ہوئے ۔ جب
اس کی کوئی بات ماننی ہی نہیں تو اُس کے حکم ہونے سے فائدہ کیا؟
حکم کا لفظ صاف ظاہر کرتا ہے کہ اس وقت اختلاف ہوگا اور
مسیح موعود بطور حکم و عدل ۷۳ فرقے موجود ہوں گے اور ہر فرقہ اپنے مسلمات کو جو اس
نے بنارکھے ہیں قطع نظر اس کے کہ وہ جھوٹے ہیں یا خیالی ، چھوڑ نا نہیں چاہتا بلکہ ہر ایک اپنی جگہ یہ
چاہے گا کہ اس کی بات ہی مانی جاوے اور جو کچھ وہ پیش کرتا ہے وہ سب تسلیم کر لیا جاوے ایسی
صورت میں اس حکم کو کیا کرنا ہوگا۔ کیا وہ سب کی باتیں مان لے گا یا یہ کہ بعض رڈ کرے گا اور بعض کو
تسلیم کرے گا۔
غیر مقلد تو راضی نہیں ہوگا جب تک اس کی پیش کردہ احادیث کا سارا مجموعہ وہ نہ مان لے اور
ایسا ہی حنفی، معتزلہ، شیعہ وغیرہ گل فرقے تو تب ہی اُس سے راضی ہوں گے کہ وہ ہر ایک کی بات تسلیم
کرے اور کوئی بھی رڈ نہ کرے اور یہ نامکن ہے۔ اگر یہ ہو کہ کوٹھڑی میں بیٹھا رہے گا اور اگر شیعہ اس
کے پاس جاوے گا تو اندر ہی اندر مخفی طور پر اسے کہہ دے گا کہ تو سچا ہے اور پھر سنی اُس کے پاس
جاوے گا تو اُس کو کہہ دے گا کہ تو سچا ہے۔ اور اسی طرح پر جو اس کے پاس جاوے گا اس کو کہہ دے گا
کہ تو سچا ہے تو پھر تو بجائے حکم ہونے کے وہ پکا منافق ہوا اور بجائے وحدت کی روح پھونکنے کے اور
سچا اخلاص پیدا کرنے کے وہ نفاق پھیلانے والا ٹھہرا۔ مگر یہ بالکل غلط ہے۔ آنے والا موعود حکم واقعی
حکم ہوگا۔ اُس کا فیصلہ قطعی اور یقینی ہوگا۔ اس کے فیصلہ میں ایک ہے نہیں۔
ایک نقل مشہور ہے کہ کسی عورت کی دولڑکیاں تھیں ایک بیٹ میں بیاہی ہوئی تھی اور دوسری بانگر
میں، اور وہ ہمیشہ یہ سوچتی رہتی تھی کہ دو میں سے ایک ہے نہیں۔ اگر بارش زیادہ ہو گئی تو بیٹ والی نہیں
ہے اور اگر نہ ہوئی تو بانگر والی نہیں ہے۔ یہی حال حکم کے آنے پر ہونا چاہیے۔ وہ خود ساختہ اور موضوع

باتوں کو رڈ کر دے گا اور سچ کو لے گا۔ یہی وجہ ہے کہ اس کا نام حکم رکھا گیا ہے۔ اسی لیے آثار میں آیا
ہے کہ اُس پر کفر کا فتوی دیا جاوے گا کیونکہ وہ جس فرقہ کی باتوں کو رڈ کرے گا وہی اُس پر کفر کا فتویٰ
دے گا۔ یہاں تک کہا ہے کہ مسیح موعود کے نزول پر ایک شخص اُٹھ کر کھڑا ہوگا اور منبر پر چڑھ کر کہے گا
إِنَّ هَذَا الرَّجُلَ غَير ديننا اس شخص نے ہمارے دین کو بدل دیا ہے۔ اس سے بڑھ کر اور کیا ثبوت
اس امر کا ہو گا کہ وہ بہت سی باتوں کو رد کر دے گا جیسا کہ اُس کا منصب اُس کو اجازت دے گا۔
غرض اس بات کو سرسری نظر سے ہر گز نہیں دیکھنا چاہیے بلکہ غور کرنا چاہیے کہ حکم عدل کا آنا اور
اس کا نام دلالت کرتا ہے کہ وہ اختلاف کے وقت آئے گا اور اس اختلاف کو مٹائے گا۔ ایک کورڈ
کرے گا اور اندرونی غلطیوں کی اصلاح کرے گا۔
وہ اپنے نور فراست اور خدا تعالیٰ کے اعلام والہام سے بعض ڈھیروں کے ڈھیر جلا دے گا اور
پکی اور محکم با تیں رکھ لے گا۔ جب یہ مسلم امر ہے تو پھر مجھ سے یہ امید کیوں کی جاتی ہے کہ میں ان کی
ہر بات مان لوں قطع نظر اس کے کہ وہ غلط اور بیہودہ ہے۔ اگر میں ان کا سارا رطب و یا بس مان لوں تو
پھر میں حکم کیسے ٹھہر سکتا ہوں؟ یہ ممکن ہی نہیں ۔
افسوس یہ لوگ دل رکھتے ہیں
کشف حقیقت کے لئے اللہ تعالیٰ سے توفیق چاہیں پھر سوچتے نہیں آنکھیں رکھتے
ہیں مگر دیکھتے نہیں ، کان رکھتے ہیں پر سنتے نہیں۔ ان کے لئے بہترین راہ اب یہی ہے کہ وہ رو رو کر
دعائیں کریں اور میرے متعلق کشف الحقیقت کے لئے اللہ تعالیٰ ہی سے توفیق چاہیں اور میں یقین
رکھتا ہوں کہ اگر کوئی شخص محض احقاق حق کے لئے اللہ تعالیٰ سے مدد مانگے گا وہ میرے معاملہ کی سچائی
پر خدا تعالیٰ سے اطلاع پائے گا اور اُس کا زنگ دور ہو جائے گا۔ بجز اللہ تعالیٰ کے کوئی نہیں جو دلوں کو
کھولے اور کشف حقائق کی قوت عطا کرے۔ اسلام اس وقت مصیبت کی حالت میں ہے اور وہ
ایک فنا شدہ قوم کی حالت اختیار کر چکا ہے۔ ایسی حالت اور صورت میں ان لوگوں پر مجھے رونا
آتا ہے جو کہتے ہیں کہ اسلام کی اس تباہ شدہ حالت کی اصلاح کے لئے کسی مصلح کی ضرورت نہیں۔ یہ

لوگ بیمار ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہلاک ہو جائیں ایسے بیماروں سے بڑھ کرکون واجب الرحم ہو سکتا
ہے جو اپنی بیماری کو صحت سمجھے۔ یہی وہ مرض ہے جس کو لا علاج کہنا چاہیے۔ اور ان لوگوں پر اور بھی
افسوس ہے جو خود حدیثیں پڑھتے اور پڑھاتے تھے کہ ہر صدی کے سر پر مجدد آیا کرتا ہے لیکن اس
چودھویں صدی کے مجدد کا انکار کر دیا اور نہیں بتاتے کہ اس صدی پر جس میں سے ہیں سال گزر گئے
کوئی مجدد آیا ہے یا نہیں؟ خود پتا نہیں دیتے اور آنے والے کا نام دجال رکھتے ہیں ۔ کیا اسلام کی
اس خستہ حالی کا ۔ کا مداوا الله تعا تعالیٰ نے یہی کیا کہ بجائے ا ائے ایک مصلح اور مردِ خدا کے بھیجنے کے ایک کافر
اور دجال کو بھیج دیا ؟ یہ لوگ ایسے اعتقاد رکھ کر خدا تعالیٰ ، اس کی پاک کتاب قرآن مجید اور آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی تکذیب کرتے ہیں ۔خدا ان پر رحم کرے۔
اس وقت تقویٰ بالکل اُٹھ گیا ہے۔ اگر ملانوں کے پاس جائیں تو وہ اپنے ذاتی اور نفسانی
اغراض کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ مسجدوں کو دوکانوں کا قائم مقام سمجھتے ہیں۔ اگر چار روز روٹیاں بند
ہو جا ئیں تو کچھ تعجب نہیں کہ نماز پڑھنا پڑھانا ہی چھوڑ دیں ۔ اس دین کے دو ہی بڑے حصے تھے ایک
تقویٰ دوسرے تائیدات سماویہ۔ مگر اب دیکھا جاتا ہے کہ یہ باتیں نہیں رہیں۔ عام طور پر تقویٰ نہیں
رہا اور تائیدات سماویہ کا یہ حال ہے کہ خود تسلیم کر بیٹھے ہیں کہ مدت ہوئی ان میں نہ کوئی نشانات ہیں نہ
معجزات اور نہ تائیدات سماویہ کا کوئی سلسلہ ہے۔ جلسہ مذاہب میں مولوی محمد حسین نے صاف طور پر
اقرار کیا تھا کہ اب معجزات اور نشانات دکھانے والا کوئی نہیں اور یہ ثبوت ہے اس امر کا کہ تقویٰ نہیں
رہی کیونکہ نشانات تو متقی کو ملتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ دین کی تائید اور نصرت کرتا ہے مگر وہ نصرت تقویٰ کے
بعد آتی ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نشانات اور معجزات اسی لئے عظیم الشان قوت اور زندگی
کے نشانات ہیں کہ آپ سَيِّدُ الْمُتَّقِین تھے۔ آپ کی عظمت اور جلال کا خیال کر کے بھی انسان
حیران رہ جاتا ہے۔ اب پھر اللہ تعالیٰ نے ارادہ فرمایا ہے کہ آپ کا جلال دوبارہ ظاہر ہو اور آپ کے
اسم احمد کی تجلی دنیا میں پھیلے اور اسی لئے اس نے اس سلسلہ کو قائم کیا ہے۔ یہ سلسلہ خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ
سے قائم کیا ہے اور اس کی غرض اللہ تعالیٰ کی توحید اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا جلال ظاہر کرنا

ہے اس لیے کوئی مخالف ہاتھ اس کو گزند نہیں پہنچا سکتا۔
حضرت عیسی علیہ السلام کی زندگی ماننے سے شرک پیدا ہوتا ہے اور
حیات مسیح کا عقیدہ خدا تعالی اس کو پسندنہیں کرتا اور حضرت کی عظمت تو حید ہی سے ظاہر
ہوتی ہے اس لئے خدا تعالیٰ نے ارادہ کیا ہے کہ وہ مسیح کی موت کے پردہ کو اُٹھا دے اور عالم
کو دکھا دے کہ در حقیقت حضرت مسیح عام انسانوں کی طرح تھے ان میں کوئی خصوصیت اور الوہیت
ب تھی وہ وفات پاگئے ۔
اور جیسے جسمانی طور پر آپ مر گئے روحانی طور پر بھی عیسائی مذہب مر گیا اور اُس میں کوئی قبولیت
اور شرف کا نشان باقی نہیں۔ ایک بھی عیسائی نہیں جو کھڑا ہو کر دعویٰ سے کہہ سکے کہ میں ان زندہ آثار
اور نشانات سے جو زندہ مذہب کے ہیں اسلام کا مقابلہ کر سکتا ہوں ۔
چالیس کروڑ ان کروڑ انسان جو مختلف اغراض نفسانی کی بنا پر یا اور وجوہات سے اس کو خدا بنا رہے ہیں ۔
وہ وقت آتا ہے کہ اس کی خدائی سے توبہ کریں گے اور اس کو عام انسانوں میں جگہ دیں گے۔
مسلمانوں پر افسوس ہے جنہوں نے عیسائیوں کی ہاں میں ہاں ملائی ہے اور اس کو خدا بنانے میں مدد
دی۔ عیسائی کھلے طور پر خدا مانتے ہیں اور یہ لوگ خدائی کے صفات دیتے ہیں ان کی ویسی ہی مثال ہے
جیسے کوئی شخص کہے کہ فلاں آدمی مر گیا ہے لیکن دوسرا یہ کہے کہ ابھی مرا تو نہیں مگر بدن سرد ہے اور نبض
بھی نہیں چلتی اور حرکت بھی نہیں تو کیا وہ مردہ نہ ہوگا؟ یہی حال حضرت عیسی کی خدائی کے متعلق ہے۔ خدائی
کے صفات ان میں تسلیم کرتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ ہم خدا نہیں مانتے ۔ اب غیرت مند مسلمان سوچ کر
جواب دیں کہ جب حضرت عیسی کو خالق مانا جاتا ہے، میں مانا جاتا ہے،غیب دان مانا جاتا ہے ،شافی مانا جاتا
ہے، جی مانا جاتا ہے تو اور کیا باقی رہا۔ غرض مسلمانوں کی حالت بہت نازک ہو گئی ہے اور وہ سوچتے
نہیں ۔ اس وقت اگر اور نشانات اور تائیدات ہمارے دعوی کی مصدق اور موید نہ ہوتیں تب بھی وقت
ایسا تھا کہ وہ زبردست ضرورت بتاتا ہے۔ خدا تعالیٰ ہی ان کی آنکھیں کھولے تو بات بنے گی۔ اے
الحکم جلدے نمبر ۳۰ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۳ء صفحه ۱، ۲

آج 10 میں سے 10 باقی