۱۸ ؍جنوری ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 4)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۱۸ جنوری ۱۹۰۳ء
تقدیر دو قسم کی ہوتی ہے۔ ایک کا نام معلق ہے اور دوسری کو تقدیر معلق و تقدیر مبرم مبرم کہتے ہیں اگر کوئی تقدیر معلق ہو تو دعا اور صدقات اس کو
ٹلا دیتی ہیں اور اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس تقدیر کو بدل دیتا ہے اور مبرم ہونے کی صورت میں وہ
صدقات اور دعا اس تقدیر کے متعلق کچھ فائدہ نہیں پہنچا سکتی ۔ ہاں وہ عبث اور فضول بھی نہیں رہتی
کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کی شان کے خلاف ہے ۔ وہ اس دعا اور صدقات کا اثر اور نتیجہ کسی دوسرے پیرا یہ
میں اس کو پہنچا دیتا ہے۔ بعض صورتوں میں ایسا بھی ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کسی تقدیر میں ایک وقت تک
توقف اور تاخیر ڈال دیتا ہے۔
قضاء معلق اور مُبرم کا ماخذ اور پتا قرآن کریم ہی سے ملتا ہے۔ گو یہ الفاظ نہیں ۔ مثلاً قرآن میں
فرمایا ہے ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُم (المؤمن : ۶۱) دعا مانگو میں قبول کروں گا ۔ اب یہاں سے معلوم
ہوتا ہے کہ دعا قبول ہو سکتی ہے اور دعا سے عذاب ٹل جاتا ہے اور ہزار ہا کیا گل کام دعا سے نکلتے ہیں۔
یہ بات یاد رکھنے کے قابل ہے کہ اللہ تعالیٰ کا گل چیزوں پر قادرانہ تصرف ہے وہ جو چاہتا ہے کرتا ہے
اس کے پوشیدہ تصرفات کی لوگوں کو خواہ خبر ہو یا نہ ہو مگر صد باتجربہ کاروں کے وسیع تجربے اور ہزا رہا
دردمندوں کی دعاؤں کے صریح نتیجے بتلا رہے ہیں کہ اس کا ایک پوشیدہ اور مخفی تصرف ہے۔ وہ
جو چاہتا ہے محو کرتا ہے اور جو چاہتا ہے اثبات کرتا ہے۔ ہمارے لئے یہ ضروری امر نہیں کہ ہم اس کی
تہہ تک پہنچنے اور اس کی کنہ اور کیفیت کو معلوم کرنے کی کوشش کریں جب کہ اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ ایک شے
ہونے والی ہے اس لیے ہم کو جھگڑے اور بحث میں پڑنے کی کچھ حاجت نہیں ۔ خدا تعالیٰ نے
انسان کی قضاء و قدر کو مشروط بھی رکھا ہے جو تو بہ خشوع و خضوع سے مل سکتی ہیں۔ جب کسی قسم کی تکلیف
اور مصیبت انسان کو پہنچتی ہے تو وہ فطرتاً اور طبعاً اعمال حسنہ کی طرف رجوع کرتا ہے۔ اپنے اندر ایک
قلق اور کرب محسوس کرتا ہے جو اسے بیدار کرتا اور نیکیوں کی طرف کھنچے لیے جاتا ہے اور گناہ سے ہٹاتا

ہے۔ جس طرح پر ہم ادویات کے اثر کو تجربہ کے ذریعہ سے پالیتے ہیں اسی طرح پر ایک مضطرب الحال
انسان جب خدائے تعالیٰ کے آستانہ پر نہایت تذلل اور نیستی کے ساتھ گرتا ہے اور ربی ربی کہہ کر اس
کو پکارتا اور دعائیں مانگتا ہے تو وہ رویائے صالحہ یا الہام صحیح کے ذریعہ سے ایک بشارت اور تسلی
پالیتا ہے۔ میں نے اپنے ساتھ بارہا اللہ تعالیٰ کا یہ معاملہ دیکھا ہے کہ جب میں نے کرب وقلق سے
کوئی دعا مانگی اللہ تعالیٰ نے مجھے رؤیا کے ذریعہ سے آگاہی بخشی۔ ہاں قلق اور اضطرار اپنے بس میں نہیں
ہوتا۔ اس کا انشا بھی فعلِ الہی ہے۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ فرماتے ہیں کہ جب صبر اور صدق کے ساتھ
دعا انتہا کو پہنچے تو وہ قبول ہو جاتی ہے۔ دعا، صدقہ اور خیرات سے عذاب کا ٹلنا ایک ایسی ثابت شدہ
صداقت ہے جس پر ایک لاکھ چوبیس ہزار نبی کا اتفاق ہے اور کروڑ ہا صلحاء واتقیاء اور اولیاء اللہ کے
ذاتی تجر بے اس امر پر گواہ ہیں۔
نماز کیا ہے؟ یہ ایک خاص دعا ہے۔ مگر افسوس ہے کہ لوگ اس کو بادشاہوں نماز کی لذت اور سرور کا ٹیکس سمجھتے ہیں۔ نادان اتنا نہیں جانتے کہ بھلا خدائے تعالی کو ان
باتوں کی کیا حاجت ہے اس کی غناء ذاتی کو اس بات کی کیا حاجت ہے کہ انسان دعا اور تسبیح اور تہلیل
میں مصروف ہو ۔ بلکہ اس میں انسان کا اپنا ہی فائدہ کہ وہ اس طریق سے اپنے مطلب کو پہنچ
جاتا ہے۔
مجھے یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے کہ آجکل عبادت اور تقوی اور دینداری سے محبت نہیں ہے اس
کی وجہ ایک عام زہریلا اثر رسم کا ہے۔ اسی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی محبت سرد ہو رہی ہے اور عبادت میں بت سرد ہورہی ہے اور عبادت میں
جس قسم کا مزا آنا چاہیے وہ مزا نہیں آتا ۔ دنیا میں کوئی ایسی چیز نہیں جس میں لذت اور ایک خاص حظ
اللہ تعالیٰ نے رکھا نہ ہو۔ جس طرح پر ایک مریض ایک عمدہ سے عمدہ خوش ذائقہ چیز کا مزہ نہیں اُٹھا سکتا
اور وہ اسے تلخ یا بالکل پھیکا سمجھتا ہے اسی طرح سے وہ لوگ جو عبادت الہی میں حظ اور لذت نہیں پاتے
ان کو اپنی بیماری کا فکر کرنا چاہیے۔ کیونکہ جیسا میں نے ابھی کہا ہے دنیا میں کوئی چیز ایسی نہیں ہے جس
میں خدائے تعالیٰ نے کوئی نہ کوئی لذت نہ رکھی ہو اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کو عبادت کے لئے پیدا

کیا تو پھر کیا وجہ ہے کہ اس کی عبادت میں اس ۔ کہ اس کی عبادت میں اس کے لیے ایک لذت اور سرور نہ ہو؟ لذت اور سرور تو ہے
مگر اس سے حظ اُٹھانے والا بھی تو ہو ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا
لِيَعْبُدُونِ (الذاريت: ۵۷) اب انسان جب کہ عبادت ہی کے لیے پیدا ہوا ہے، ضروری ہے کہ
عبادت میں لذت اور سرور بھی درجہ غایت کا رکھتا ہو۔ اس بات کو ہم اپنے روزمرہ کے مشاہدہ اور تجربہ
سے خوب سمجھ سکتے ہیں مثلاً دیکھو اناج اور تمام خوردنی اور نوشید نی اشیاء انسان کے لیے پیدا کی ہیں تو کیا
ان سے وہ ایک لذت اور حظ نہیں پاتا ہے؟ کیا اُس ذائقہ اور مزے کے احساس کے لیے اُس کے
منہ میں زبان موجود نہیں؟ کیا وہ خوبصورت اشیاء کو دیکھ کر نباتات ہوں یا جمادات ، حیوانات ہوں یا
انسان حظ نہیں پاتا؟ کیا دل خوش گن اور سریلی آوازوں سے اس کے کان محظوظ نہیں ہوتے؟ پھر کیا
کوئی دلیل اور بھی اس امر کے اثبات کے لیے مطلوب ہے کہ عبادت میں لذت نہ ہو۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے عورت اور مرد کو رغبت دی ہے۔ اب اس میں زبردستی نہیں کی بلکہ
ایک لذت بھی رکھ دی ہے۔ اگر محض توالد و تناسل ہی مقصود بالذات ہوتا تو مطلب پورا نہ ہو سکتا۔
عورت اور مرد کی برہنگی کی حالت میں ان کی غیرت قبول نہ کرتی کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ تعلق پیدا
کریں ۔ مگر اس میں اُن کے لیے ایک حظ ہے اور ایک لذت ہے۔ یہ حظ اور لذت اس درجہ تک پہنچی
ہے کہ بعض کو تاہ اندیش انسان اولاد کی بھی پروا اور خیال نہیں کرتے بلکہ ان کو صرف حظ سے ہی کام
اور غرض ہے۔ خدائے تعالیٰ کی علت غائی بندوں کا پیدا کرنا تھا اور اس سب کے لیے ایک تعلق عورت
اور مرد میں قائم کیا اور ضمناً اس میں ایک حظ رکھ دیا جو اکثر نادانوں کے لیے مقصود بالذات ہو گیا ہے۔
اسی طرح سے خوب سمجھ لو کہ عبادت بھی کوئی بوجھ اور ٹیکس نہیں ۔ اس میں بھی ایک لذت اور لو اور ۔
سرور ہے اور یہ لذت اور سرور دنیا کی تمام لذتوں اور تمام حظوظ نفس سے بالاتر اور بالاتر ہے۔ جیسے
عورت اور مرد کے باہم تعلقات میں ایک لذت ہے اور اس سے وہی بہرہ مند ہو سکتا ہے جو مرد ہے اور
اپنے قومی صحیحہ رکھتا ہے۔ ایک نامرد اور مخنث وہ حفظ نہیں پا سکتا اور جیسے ایک مریض کسی عمدہ سے عمدہ
خوش ذائقہ غذا کی لذت سے محروم ہے اسی طرح پر ہاں ٹھیک ایسا ہی وہ کم بخت انسان ہے جو

عبادت الہی سے لذت نہیں پاسکتا۔
جلد چهارم
میں
عورت اور مرد کا جوڑا تو باطل اور عارضی جوڑا ہے۔ میں کہتا ہوں حقیقی ابدی اور لذت مجسم جو جوڑا
ہے وہ انسان اور خدائے تعالیٰ کا ہے۔ مجھے سخت اضطراب ہوتا اور کبھی کبھی یہ رنج میری جان کو
کھانے لگتا ہے کہ ایک دن اگر کسی کو روٹی یا کھانے کا مزا نہ آئے، طبیب کے پاس جاتا اور کیسی کیسی
منتیں اور خوشامدیں کرتا اور روپیہ خرچ کرتا اور دُکھ اُٹھاتا ہے کہ وہ مزا حاصل ہو۔ وہ نامرد جواپنی بیوی
سے لذت حاصل نہیں کر سکتا بعض اوقات گھبرا گھبرا کر خودکشی کے ارادے تک پہنچ جاتا ہے اور اکثر
موتیں اس قسم کی ہو جاتی ہیں ۔ مگر آہ! وہ مریض دل وہ نامرد کیوں کوشش نہیں کرتا جس کو عبادت میں
لذت نہیں آتی اس کی جان کیوں غم سے نڈھال نہیں ہو جاتی ؟ دنیا اور اس کی خوشیوں کے لئے تو کیا کچھ
کرتا ہے مگر ابدی اور حقیقی راحتوں کی وہ پیاس اور تڑپ نہیں پاتا۔ کس قدر بے نصیب ہے۔ کیسا ہی محروم
ہے ! عارضی اور فانی لذتوں کے علاج تلاش کرتا ہے اور پالیتا ہے۔ کیا ہو سکتا ہے کہ مستقل اور ابدی لذت
کے علاج نہ ہوں؟ ہیں اور ضرور ہیں ۔ مگر تلاشِ حق میں مستقل اور پو یہ قدم درکار ہیں قرآن کریم
میں ایک موقع پر اللہ تعالیٰ نے صالحین کی مثال عورتوں سے دی ہے۔ اس میں بھی سر اور بھید ہے۔
ایمان لانے والے کو آسیہ اور مریم سے مثال دی ہے۔ یعنی خدائے تعالی مشرکین میں سے مومنوں کو
پیدا کرتا ہے۔ بہر حال عورتوں سے مثال دینے میں دراصل ایک لطیف راز کا اظہار ہے یعنی جس طرح
عورت اور مرد کا باہم تعلق ہوتا ہے اسی طرح پر عبودیت اور ربوبیت کا رشتہ ہے۔ اگر عورت اور مرد کی
با ہم موافقت ہو اور ایک دوسرے پر فریفتہ ہو تو وہ جوڑا ایک مبارک اور مفید ہوتا ہے ورنہ نظام خانگی
باتا ہے اور مقصود بالذات حاصل نہیں ہوتا ہے۔ مرد اور جگہ خراب ہو کر صد ہا قسم کی بیماریاں لے
آتے ہیں۔ آتشک سے مجذوب ہو کر دنیا میں ہی محروم ہو جاتے ہیں۔ اور اگر اولا د ہو بھی جائے تو
کئی پشت تک یہ سلسلہ چلا جاتا ہے اور اُدھر عورت بے حیائی کرتی پھرتی ہے اور عزت و آبرو کوڈ بو کر بھی
سچی راحت حاصل نہیں کر سکتی ۔ غرض اس جوڑے سے الگ ہو کر کس قدر بد نتائج اور فتنے پیدا ہوتے
ہیں۔ اسی طرح پر انسان روحانی جوڑے سے الگ ہو کر مجذوب اور مخذول ہو جاتا ہے دُنیاوی
بگڑ

جوڑے سے زیادہ رنج و مصائب کا نشانہ بنتا ہے جیسا کہ عورت اور مرد کے جوڑے سے ایک قسم کی بقا
کے لیے حظ ہے اسی طرح پر عبودیت اور ربوبیت کے جوڑے میں ایک ابدی بقا کے لیے حظ موجود
ہے۔ صوفی کہتے ہیں کہ یہ حظ جس کو نصیب ہو جائے وہ دنیا اور مافیہا کے تمام حظوظ سے بڑھ کر ترجیح
رکھتا ہے۔ اگر ساری عمر میں ایک بار بھی اُس کو معلوم ہو جائے تو وہ اس میں ہی فنا ہو جائے۔ لیکن مشکل
تو یہ ہے کہ دنیا میں ایک بڑی تعداد ایسے لوگوں کی ہے جنہوں نے اس راز کو نہیں سمجھا اور ان کی نمازیں
نری ٹکریں ہیں اور اوپرے دل کے ساتھ ایک قسم کی قبض اور تنگی سے صرف نشت و برخاست کے طور
پر ہوتی ہیں۔
مجھے اور بھی افسوس ہوتا ہے کہ جب میں یہ دیکھتا ہوں کہ بعض لوگ صرف اس لیے نمازیں
پڑھتے ہیں کہ وہ دنیا میں معتبر اور قابل عزت سمجھے جائیں اور پھر اس نماز سے یہ بات ان کو حاصل بھی
ہو جاتی ہے یعنی وہ نمازی اور پر ہیز گار کہلاتے ہیں پھر کیوں ان کو یہ کھا جانے والا غم نہیں لگتا کہ جب
جھوٹ موٹ اور بے دلی کی نماز سے ان کو یہ مرتبہ حاصل ہو سکتا ہے تو کیوں ایک سچے عابد بننے سے ان
کو عزت نہ ملے گی اور کیسی عزت ملے گی ۔
غرض میں دیکھتا ہوں کہ لوگ نمازوں میں غافل اور شست اسی لیے ہوتے ہیں کہ ان کو اس لذت
اور سرور سے اطلاع نہیں جو اللہ تعالیٰ نے نماز کے اندر رکھا ہے اور بڑی بھاری وجہ کسل کی یہی ہے۔
پھر شہروں اور گاؤں میں تو اور بھی سستی اور غفلت ہوتی ہے۔ سو پچاسواں حصہ بھی تو پوری مستعدی اور
سچی محبت سے اپنے مولا حقیقی کے حضور سر نہیں جھکاتے ، پھر سوال یہی ہوتا ہے کیوں ان کو اس لذت کی
اطلاع نہیں اور نہ کبھی اس مزے کو انہوں نے چکھا۔ اور مذاہب میں ایسے احکام نہیں ہیں۔ کبھی ایسا ہوتا
ہے کہ ہم اپنے کاموں میں مبتلا ہوتے ہیں اور مؤذن اذان دے دیتا ہے۔ پھر وہ سننا بھی نہیں
چاہتے ۔ گویا ان کے دل دُکھتے ہیں۔ یہ لوگ بہت ہی قابلِ رحم ہیں ۔ بعض لوگ یہاں بھی ایسے ہیں کہ
ان کی دوکانیں دیکھو تو مسجد کے نیچے ہیں مگر کبھی جا کر کھڑے بھی تو نہیں ہوتے۔
پس میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ خدائے تعالیٰ سے نہایت سوز اور ایک جوش کے ساتھ یہ یہ دعا دعا مانگنی ۔

چاہیے کہ جس طرح اور پھلوں اور اشیاء کی طرح طرح کی لذتیں عطا کی ہیں نماز اور عبادت کا بھی ایک
بار مزا چکھا دے، کھایا ہوا یا درہتا ہے۔ دیکھو! اگر کوئی شخص کسی خوبصورت کو ایک سرور کے ساتھ دیکھتا
ہے تو وہ اسے خوب یا د رہتا ہے اور پھر اگر کسی بد شکل اور مکروہ ہیئت کو دیکھتا ہے تو اس کی ساری حالت
اس کے بالمقابل مجسم ہو کر سامنے آجاتی ہے۔ ہاں اگر کوئی تعلق نہ ہو تو کچھ یاد نہیں رہتا۔ اسی طرح
بے نمازوں کے نزدیک نماز ایک تاوان ہے کہ ناحق صبح اُٹھ کر سردی میں وضو کر کے خواب راحت
چھوڑ کر اور کئی قسم کی آسائشوں کو چھوڑ کر پڑھنی پڑتی ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ اسے بیزاری ہے وہ اس
کو سمجھ نہیں سکتا۔ اس لذت اور راحت سے جو نماز میں ہے اس کو اطلاع نہیں ہے۔ پھر نماز میں لذت
کیوں کر حاصل ہو۔
میں دیکھتا ہوں کہ ایک شرابی اور نشہ باز انسان کو جب سرور نہیں آتا تو وہ - اور نہیں آتا تو وہ پے در پے پیتا جاتا ہے
یہاں تک کہ اس کو ایک قسم کا نشہ آجاتا ہے۔ دانشمند اور زیرک انسان اس سے فائدہ اُٹھا سکتا ہے اور وہ
یہ کہ نماز پر دوام کرے اور پڑھتا جاوے یہاں تک کہ اس کو شرور آجائے اور جیسے شرابی کے ذہن
میں ایک لذت ہوتی ہے جس کا حاصل کرنا اس کا مقصود بالذات ہوتا ہے اسی طرح سے ذہن میں اور
ساری طاقتوں کا رجحان نماز میں اسی سرور کو حاصل کرنا ہو اور پھر ایک خلوص اور جوش کے ساتھ کم از کم
اس نشہ باز کے اضطراب اور قلق و کرب کی مانند ہی ایک دعا پیدا ہو کر وہ لذت حاصل ہو تو میں کہتا ہوں
اور سچ کہتا ہوں اور سچ کہتا ہوں کہ یقیناً یقیناً وہ لذت حاصل ہو جائے گی ۔ پھر نماز پڑھتے وقت ان
مفاد کا حاصل کرنا بھی ملحوظ ہو جو اُس سے ہوتے ہیں اور احسان پیشِ نظر رہے إِنَّ الْحَسَنَتِ يُذْهِبْنَ
السياتِ (هود: ۱۱۵) نیکیاں بدیوں کو زائل کر دیتی ہیں ۔ پس ان حسنات کو اور لذات کو دل میں رکھ کر
دعا کرے کہ وہ نماز جو صدیقوں اور محسنوں کی ہے وہ نصیب کرے ۔ یہ جو فرمایا ہے کہ اِنَّ الْحَسَنتِ
يُذْهِبْنَ السَّيَّاتِ - یعنی نیکیاں یا نماز بدیوں کو دور کرتی ہے یا دوسرے مقام پر فرمایا ہے کہ نماز
فواحش اور برائیوں سے بچاتی ہے اور ہم دیکھتے ہیں کہ باوجود نماز پڑھنے کے پھر بدیاں کرتے ہیں۔
اس کا جواب یہ ہے کہ وہ نماز پڑھتے ہیں مگر نہ روح اور راستی کے ساتھ ۔ وہ صرف رسم اور عادت کے

طور پر ٹکریں مارتے ہیں۔ اُن کی رُوح مُردہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ان کا نام حسنات نہیں رکھا اور
یہاں جو حسنات کا لفظ رکھا اور الصلوٰۃ کا لفظ نہیں رکھا باوجود یکہ معنی وہی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ تا
نماز کی خوبی اور حسن و جمال کی طرف اشارہ کرے کہ وہ نماز بدیوں کو دور کرتی ہے جو اپنے اندر ایک
سچائی کی روح رکھتی ہے اور فیض کی تاثیر اس میں موجود ہے وہ نماز یقیناً یقیناً برائیوں کو دور کر دیتی
ہے۔ نماز نشست و برخاست کا نام نہیں۔ نماز کا مغز اور روح وہ دعا ہے جو ایک لذت اور سرور اپنے اندر
رکھتی ہے۔ ارکانِ نماز دراصل روحانی نشست و برخاست کے اطلال ہیں۔
انسان کو خدائے تعالیٰ کے روبرو کھڑا ہونا پڑتا ہے اور قیام بھی آداب خدمتگاران میں سے ہے۔
رکوع جو دوسرا حصہ ہے بتلاتا ہے کہ گویا طیاری ہے کہ وہ تعمیل حکم کو کس قدر گردن جھکاتا ہے۔ اور سجدہ
کمال ادب اور کمال تذلل اور نیستی کو جو عبادت کا مقصود ہے ظاہر کرتا ہے۔ یہ آداب اور طرق ہیں جو
خدا تعالیٰ نے بطور یادداشت کے مقرر کر دیتے ہیں۔ اور جسم کو باطنی طریق سے حصہ دینے کی خاطران
کو مقرر کیا ہے۔ علاوہ ازیں باطنی طریق کے اثبات کی خاطر ایک ظاہری طریق بھی رکھ دیا ہے۔ اب
اگر ظاہری طریق میں ( جو اندرونی اور باطنی طریق کا ایک عکس ہے ) صرف نقال کی طرح نقلیں اُتاری
جائیں اور اسے ایک بار گراں سمجھ کر اُتار پھینکنے کی کوشش کی جاوے تو تم ہی بتلاؤ اس میں کیا لذت اور
حظ آسکتا ہے۔ اور جب تک لذت اور سرور نہ آئے اُس کی حقیقت کیوں کر متحقق ہو گی اور یہ اس وقت
ہوگا جب کہ روح بھی ہمہ نیستی اور تذلل تام ہو کر آستانہ الوہیت پر گرے اور جو زبان بولتی ہے
روح بھی بولے۔ اس وقت ایک سرور اور نور اور تسکین حاصل ہو جاتی ہے۔
حامل ہو جاتی ہے۔۔
میں اس کو اور کھول کر کہنا چاہتا ہوں کہ انسان جس قدر مراتب طے کر کے انسان ہوتا ہے۔ یعنی رکہنا چاہتا ہوں کہ انسان جس قدر مراتب طے کر کے انہ
بلکہ اس سے بھی پہلے نطفہ کے اجزا یعنی مختلف قسم کی اغذیہ اور ان کی ساخت اور بنا
پھر نطفہ کے بعد مختلف مدارج کے بعد بچہ پھر جوان، بوڑھا۔ غرض ان تمام عالموں میں جو اس پر مختلف
اوقات میں گذرے ہیں اللہ تعالیٰ کی ربوبیت کا معترف ہو اور وہ نقشہ ہر آن اس کے ذہن میں کھچا
رہے تو بھی وہ اس قابل ہو سکتا ہے کہ ربوبیت کے مد مقابل میں اپنی عبودیت کو ڈال دے۔ غرض مدعا

یہ ہے کہ نماز میں لذت اور سرور بھی عبودیت اور ربوبیت کے ایک تعلق سے پیدا ہوتا ہے جب تک
اپنے آپ کو عدم محض یا مشابه بالعدم قرار دے کر جو ربوبیت کا ذاتی تقاضا ہے نہ ڈال دے اس کا
فیضان اور پر تو اس پر نہیں پڑتا۔ اور اگر ایسا ہو تو پھر اعلیٰ درجہ کی لذت حاصل ہوتی ہے جس سے بڑھ کر
کوئی حظ نہیں ہے اس مقام پر انسان کی روح جب ہمہ نیستی ہو جاتی ہے تو وہ خدا کی طرف ایک چشمہ کی
طرح بہتی ہے اور ماسوی اللہ سے اسے انقطاع ہو جاتا ہے اس وقت خدائے تعالیٰ کی محبت اس پر گرتی
ہے۔ اس اتصال کے وقت ان دو جوشوں سے جو اوپر کی طرف سے ربوبیت کا جوش اور نیچے کی طرف
سے عبودیت کا جوش ہوتا ہے۔ ایک خاص کیفیت پیدا ہوتی ہے اس کا نام صلوۃ ہے جو سینات کو بھسم کر
جاتی اور اپنی جگہ ایک نور اور چمک چھوڑ دیتی ہے جو سالک کو راستے کے خطرات اور مشکلات کے وقت
ایک منور شمع کا کام دیتی ہے۔ اور ہر قسم کے خس و خاشاک اور ٹھوکر کے پتھروں اور خار و خس سے
جو اس کی راہ میں ہوتے ہیں آگاہ کر کے بچاتی ہے اور یہی وہ حالت ہے جب کہ اِنَّ الصَّلوةَ تَنْهَى
عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ (العنکبوت: ۴۶) کا اطلاق اس پر ہوتا ہے کیونکہ اُس کے ہاتھ میں نہیں۔ اُس
کے شمعدان دل میں ایک روشن چراغ رکھا ہوا ہوتا ہے اور یہ درجہ کامل تذلیل ، کامل نیستی اور فروتنی اور
پوری اطاعت سے حاصل ہوتا ہے پھر گناہ کا خیال اسے آکیوں کر سکتا ہے اور انکار اس میں پیدا ہی نہیں
ہو سکتا۔ فحشاء کی طرف اس کی نظر اُٹھ ہی نہیں سکتی غرض اسے ایسی لذت ایسا سرور حاصل ہوتا ہے کہ
میں نہیں سمجھ سکتا کہ اسے کیوں کر بیان کروں ۔
پھر یہ بات یاد رکھنے کے قابل ہے کہ یہ نماز جو اپنے اصلی معنوں میں نماز ہے دعا سے حاصل
ہوتی ہے غیر اللہ سے سوال کرنا مؤمنا نہ غیرت کے صریح اور سخت مخالف ہے۔ کیوں کر یہ مرتبہ دعا کا
اللہ ہی کے لئے ہے جب تک انسان پورے طور پر حنیف ہو کر اللہ تعالیٰ ہی سے سوال نہ کرے اور
اسی سے نہ مانگے ۔ سچ سمجھو کہ حقیقی طور پر وہ سچا مسلمان اور سچا مومن کہلانے کا مستحق نہیں ۔ اسلام کی
حقیقت ہی یہ ہے کہ اس کی تمام طاقتیں اندرونی ہوں یا بیرونی سب کی سب اللہ تعالیٰ ہی کے آستانہ
پر گری ہوئی ہوں ۔ جس طرح پر ایک بڑا انجن بہت سی گلوں کو چلاتا ہے۔ پس اسی طور پر جب تک

انسان اپنے ہر کام اور ہر حرکت و سکون تک کو اسی انجن کی طاقت عظمی کے ماتحت نہ کر لیوے وہ کیوں کر
اللہ تعالیٰ کی الوہیت کا قائ الوہیت کا قائل ہو سکتا ہے؟ اور اپنے آپ کو اِنِّی وَجَهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَواتِ
وَالْأَرْضَ (الانعام : ۸۰) کہتے وقت واقعی حنیف کہہ سکتا ہے؟ جیسے منہ سے کہتا ہے دل سے بھی اُدھر کی
طرف متوجہ ہو تو ا ریب وہ مسلم ہے۔ وہ مومن اور حنیف ہے لیکن جو شخص اللہ تعالی کے سوا غیر اللہ سے
سوال کرتا ہے اور ادھر بھی جھکتا ہے وہ یادرکھے کہ بڑا ہی بد قسمت اور محروم ہے کہ اس پر وہ وقت آجانے
والا ہے کہ وہ زبانی اور نمائشی طور پر اللہ تعالیٰ کی طرف نہ جھک سکے ۔ ترک نماز کی عادت اور کسل کی
ایک وجہ یہ ہے کیونکہ جب انسان غیر اللہ کی طرف جھکتا ہے تو روح اور دل اس کی طرف جھکتا ہے تو روح
اور دل کی طاقتیں ( اس درخت کی طرح جس کی شاخیں ابتداء ایک طرف کر دی جائیں اور پرورش
پالیں ) ادھر ہی جھکتا ہے اور خدائے تعالیٰ کی طرف سے ایک سختی اور تشدد اس کے دل میں پیدا ہو کر
اسے منجمد اور پتھر بنا دیتا ہے۔ جیسے وہ شاخیں پھر دوسری طرف مڑ نہیں سکتیں ۔ اسی طرح پر وہ دل اور
روح دن بدن خدائے تعالیٰ سے دور ہوتے جاتے ہیں ۔ پس یہ بڑی خطرناک اور دل کو کپکپا دینے
والی بات ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر دوسرے سے سوال کرے ۔ اسی لیے نماز کا التزام اور
پابندی بڑی ضروری چیز ہے تا کہ اولاً وہ ایک عادت راسخہ کی طرح قائم ہوا اور رجوع الی اللہ کا خیال
ہو۔ پھر رفتہ رفتہ وہ وقت آجاتا ہے کہ انقطاع کلی کی حالت میں انسان ایک نور اور ایک لذت کا
وارث ہو جاتا ہے۔
میں اس امر کو پھر تاکید سے کہتا ہوں ۔ افسوس ہے مجھے وہ لفظ نہیں ملتے جس میں میں غیر اللہ کی
طرف رجوع کرنے کی برائیاں بیان کرسکوں ۔ لوگوں کے پاس جا کر منت و خوشامد کرتے ہیں۔ یہ
بات خدائے تعالیٰ کی غیرت کو جوش میں لاتی ہے ( کیونکہ یہ تو لوگوں کی نماز ہے ) پس وہ اس سے ہٹتا
اور اُسے دور پھینک دیتا ہے۔
میں موٹے الفاظ میں اس کو بیان کرتا ہوں گو یہ امر اس طرح پر نہیں ہے مگر فوراً سمجھ میں آ سکتا
ہے کہ جیسے ایک مرد غیور کی غیرت تقاضا نہیں کرتی کہ وہ اپنی بیوی کو کسی غیر کے ساتھ تعلق پیدا کرتے

ہوئے دیکھ سکے اور جس طرح پر وہ مرد ایسی حالت میں اس نابکار عورت کو واجب القتل سمجھتا بلکہ بعض
اوقات ایسی وارداتیں ہو جاتی ہیں ایسا ہی جوش اور غیرت الوہیت کی ہے۔ جب عبودیت اور دعا
خاص اسی ذات کے مد مقابل ہیں وہ پسند نہیں کر سکتا کہ کسی اور کو معبود قرار دیا جائے یا پکارا جائے۔
پس خوب یا د رکھو اور پھر یاد رکھو! کہ غیر اللہ کی طرف جھکنا خدا سے کاٹنا ہے۔ نماز اور توحید کچھ ہی
ہو ( کیونکہ توحید کے عملی اقرار کا نام ہی نماز ہے ) اسی وقت بے برکت اور بے سود ہوتی ہے جب اس
میں نیستی اور تذلیل کی روح اور حنیف دل نہ ہو!! سنو! وہ دعا جس کے لئے اُدْعُونِي أَسْتَجِبْ
لكم (المؤمن: ۶۱) فرمایا ہے اس کے لئے یہی سچی رُوح مطلوب ہے اگر اس تضرع اور خشوع میں
حقیقت کی روح نہیں تو وہ ٹیں ٹیں سے کم نہیں ہے۔ پھر کوئی کہہ سکتا ہے کہ اسباب کی رعایت ضروری
نہیں ہے؟ یہ ایک غلط فہمی ہے۔ شریعت نے اسباب کو منع نہیں کیا ہے۔ اور سچ پوچھو تو کیا دعا اسباب
نہیں ہے؟ یا اسباب دعا نہیں؟ تلاش اسباب بجائے خود ایک دعا ہے اور دعا بجائے خو خود عظیم الشان
اسباب کا چشمہ !!!
انسان کی ظاہری بناوٹ اس کے دو ہاتھ دو پاؤں کی ساخت ایک دوسرے کی امداد کا رہنما ہے۔
جب یہ نظارہ خود انسان میں موجود ہے پھر کس قدر حیرت اور تعجب کی بات ہے کہ وہ تَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَ
التقوى (المائدة: ۳) کے معنے سمجھنے میں مشکلات کو دیکھے ہاں میں یہ کہتا ہوں کہ تلاش اسباب بھی
بذریعہ دعا کرو۔ امداد باہمی میں نہیں سمجھتا کہ جب میں تمہارے جسم کے اندر اللہ تعالیٰ کا ایک قائم
کردہ سلسلہ اور کامل رہنما سلسلہ دکھاتا ہوں تم اس سے انکار کرو۔ اللہ تعالیٰ نے اس بات کو اور بھی
صاف کرنے اور وضاحت سے دنیا پر کھول دینے کے لیے انبیاء علیہم السلام کا ایک سلسلہ دنیا میں قائم
کیا۔ اللہ تعالیٰ اس بات پر قادر تھا اور قادر ہے کہ اگر وہ چاہے تو کسی قسم کی امداد کی ضرورت ان رسولوں
کو باقی نہ رہنے دے مگر پھر بھی ایک وقت ان پر آتا ہے کہ وہ مَنْ أَنْصَارِي إِلَى اللهِ (آل عمران: ۵۳)
کہنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ کیا وہ ایک ٹکر گرا فقیر کی طرح بولتے ہیں نہیں مَنْ اَنْصَارِی إِلَى اللهِ کہنے کی
بھی ایک شان ہوتی ہے۔ وہ دنیا کو رعایت اسباب سکھانا چاہتے ہیں جو دعا کا ایک شعبہ ہے ورنہ

اللہ تعالیٰ پر ان کو کامل ایمان اس کے وعدوں پر پورا یقین ہوتا ہے وہ جانتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ کہ
إِنَّا لَنَنْصُرُ رُسُلَنَا وَالَّذِينَ آمَنُوا فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا (المؤمن : ۵۲) ایک یقینی اور حتمی وعدہ ہے میں کہتا
ہوں کہ بھلا اگر خدا کسی کے دل میں مدد کا خیال نہ ڈالے تو کوئی کیوں کر مدد کر سکتا ہے۔ اصل بات یہی ہے
کہ حقیقی معاون و ناصر وہی پاک ذات ہے جس کی شان ہے نِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ الْوَكِيلُ وَ نِعْمَ
النَّصِيرُ ۔ دنیا اور دنیا کی مدد یں ان لوگوں کے سامنے کالمیت ہوتی ہیں اور مردہ کیڑے کے برابر بھی
حقیقت نہیں رکھتی ہیں لیکن دنیا کو دعا کا ایک موٹا طریق بتلانے کے لیے وہ یہ راہ بھی اختیار کرتے
ہیں۔ وہ حقیقت میں اپنے کاروبار کا متولی خدا تعالیٰ ہی کو جانتے ہیں اور یہ بات بالکل سچ ہے وَهُوَ
يَتَوَلَّى الصَّلِحِينَ (الاعراف: ۱۹۷) ۔ اللہ تعالیٰ ان کو مامور کر دیتا ہے کہ وہ اپنے کاروبار کو دوسروں کے
ذریعے سے ظاہر کریں۔ ہمارے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مختلف مقامات پر مدد کا وعظ کرتے تھے
اسی لیے کہ وہ وقت نصرت الہی کا تھا۔ اس کو تلاش کرتے تھے کہ وہ کس کے شامل حال ہوتی ہے ۔
یہ ایک بڑی غور طلب بات ہے ۔ دراصل مامور من اللہ لوگوں سے مدد نہیں مانگتا بلکہ مَنْ اَنْصَارِی
الی اللہ کہہ کر وہ اس نصرت الہیہ کا استقبال کرنا چاہتا ہے اور ایک فرط شوق سے بے قراروں کی طرح
اس کی تلاش میں ہوتا ہے۔ نادان اور کوتاہ اندیش لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ لوگوں سے مدد مانگتا ہے بلکہ اس
طرح پر اس شان میں وہ کسی دل کے لیے جو اس نصرت کا موجب ہوتا ہے ایک برکت اور رحمت کا
موجب ہوتا ہے۔ پس ما مور من اللہ کی طلب امداد کا اصل سر اور راز یہی ہے جو قیامت تک اسی طرح
پر رہے گا۔ اشاعت دین میں مامور من اللہ دوسروں سے امداد چاہتے ہیں مگر کیوں؟ اپنے ادائے فرض
کے لئے تا کہ دلوں میں خدا تعالیٰ کی عظمت کو قائم کریں ورنہ یہ تو ایک ایسی بات ہے کہ قریب بہ کفر پر نچ
جاتی ہے اگر غیر اللہ کو متوتی قراردیں اور ان نفوس قدسیہ سے ایسا امکان محال مطلق ہے۔ میں نے ابھی
کہا ہے کہ توحید تبھی پوری ہوتی ہے کہ کل مرادوں کا معطی اور تمام امراض کا چارہ اور مداوا وہی ذات
واحد ہو لا اله الا الله کے معنے یہی ہیں ۔ صوفیوں نے اس میں اللہ کے لفظ سے محبوب ، مقصود، معبود
مراد لی ہے بے شک اصل اور سچ یونہی ہے جب تک انسان کامل طور پر کار بند نہیں ہوتا اس میں اسلام

کی محبت اور عظمت قائم نہیں ہوتی ۔ اور پھر میں اصل ذکر کی طرف رجوع کر کے کہتا ہوں کہ نماز کی
لذت اور سرور اسے حاصل نہیں ہو سکتا ۔ مدار اسی بات پر ہے کہ جب تک برے ارادے، نا پاک اور
گندے منصوبے بھسم نہ ہوں انانیت اور شیخی دور ہو کر نیستی اور فروتنی نہ آئے خدا کا سچا بندہ نہیں کہلا
سکتا۔ عبودیت کاملہ کے سکھانے کے لیے بہترین معلم اور افضل ترین ذریعہ نماز ہی ہے۔ میں تمہیں
پھر بتلاتا ہوں کہ اگر خدائے تعالیٰ سے سچا تعلق حقیقی ارتباط قائم کرنا چاہتے ہو تو نماز پر کار بند ہو جاؤ اور
ایسے کار بند نہ ہو کہ نہ تمہارا جسم نہ تمہاری زبان بلکہ تمہاری روح ، تمہاری روح کے ارادے اور جذبے
سب کے سب ہمہ تن نماز ہو جائیں ۔
عصمت انبیاء کا یہی راز ہے یعنی نبی کیوں معصوم ہوتے ہیں؟ تو اس کا
عصمت انبیاء کا ملنا یہی جواب ہے کہ وہ استغراق محبت الہی کے باعث معصوم ہوتے ہیں۔
مجھے حیرت ہوتی ہے جب ان قوموں کو دیکھتا ہوں جو شرک میں مبتلا ہیں جیسے ہندو جو قسم قسم کے اصنام
کی پرستش کرتے ہیں یہاں تک کہ انہوں نے عورت اور مرد کے اعضا مخصوصہ تک کی پرستش بھی جائز
کر رکھی ہے اور ایسا ہی وہ لوگ جو ایک انسانی لاش یعنی یسوع مسیح کی پرستش کرتے ہیں اس قسم کے لوگ
مختلف صورتوں سے حصول نجات یا مکتی کے قائل ہیں مثلاً اول الذکر یعنی ہندو گنگا اشنان اور تیرتھ یا ترا
اور ایسے ایسے کفاروں سے گناہ سے موکش چاہتے ہیں اور عیسی پرست عیسائی مسیح کے خون کو اپنے
گناہوں کا فدیہ قرار دیتے ہیں مگر میں کہتا ہوں کہ جب تک نفس گناہ موجود ہے وہ بیرونی صفائی اور
خارجی معتقدات سے راحت یا اطمینان کا ذریعہ کیوں کر پا سکتے ہیں جب تک اندر کی صفائی اور باطنی تطہیر
نہیں ہوتی ۔ ناممکن ہے کہ انسان سچی پاکیزگی اور طہارت جو انسان کو نجات سے ملتی ہے پا سکے ۔ ہاں
اس سے ایک سبق لوجس طرح پر دیکھو بدن کی میل اور بد بو بدوں صفائی کے دور نہیں ہو سکتی اور جسم کو
ان آنے والے خطرناک امراض سے بچا نہیں سکتی اسی طرح پر روحانی کدورات اور میل جو دل پر
نا پاکیوں اور قسم قسم کی بے باکیوں سے جم جاتی ہے دور نہیں ہو سکتی جب تک تو بہ کا مصفا اور پاک پانی
نہ دھو ڈالے۔ جسمانی سلسلہ میں ایک فلسفہ جس طرح پر موجود ہے اسی طرح پر روحانی سلسلہ میں

آج 10 میں سے 10 باقی