۱۸ ؍جنوری ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 4), حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ایک فلسفہ رکھا ہوا ہے۔ مبارک ہیں وہ لوگ جو اس پر غور کرتے ہیں اور سوچتے ہیں ۔
مقام پر یہ بات بھی جتلانا گناہ کی حقیقت اور اس سے بچنے کے ذرائع چاہتاہوں کہ نا کیوں کر پیدا ہوتا ہے؟ گناہ
اس سوال کا جواب عام فہم الفاظ میں یہی ہے کہ جب غیر اللہ کی محبت انسانی دل پر مستولی ہوتی ہے تو وہ
اس مصفا آئینہ پر ایک قسم کا زنگ سا پیدا کرتی ہے جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ رفتہ رفتہ بالکل تاریک
ہو جاتا ہے اور غیریت اپنا گھر کر کے اسے خدا سے دور ڈال دیتی ہے اور یہی شرک کی جڑ ہے۔
لیکن جس قلب پر اللہ تعالیٰ اور صرف اللہ تعالیٰ کی محبت اپنا قبضہ کرتی ہے وہ غیرت کو جلا کر اسے
صرف اپنے لیے منتخب کر لیتی ہے پھر اس میں ایک استقامت پیدا ہو جاتی ہے اور وہ اصل جگہ پر
آجاتی ہے عضو کے ٹوٹنے اور پھر پڑھنے میں جس طرح سے تکلیف ہوتی ہے لیکن ٹوٹا ہوا عضو کہیں
زیادہ تکلیف دیتا ہے جو اسے صرف مکرر چڑھنے سے عارضی طور پر ہوتی ہے اور پھر ایک راحت کا
سامان ہو جاتی ہے لیکن اگر وہ عضو اسی طرح ٹوٹا رہے تو ایک وقت آجاتا ہے کہ اس کو بالکل کاٹنا
پڑتا ہے اسی طرح سے استقامت کے حصول کے لیے اولاً ابتدائی مدارج اور مراتب پر کسی قدر تکلیف
اور مشکلات بھی پیش آتی ہیں لیکن اس کے حاصل ہونے پر ایک دائمی راحت اور خوشی پیدا ہو جاتی
ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب یہ ارشاد ہوا فَاسْتَقِمْ كَمَا أُمِرْتَ (هود: ۱۱۳) تو لکھا ہے کہ
آپ کے کوئی سفید بال نہ تھا پھر سفید بال آنے لگے تو آپ نے فرمایا مجھے سورۂ ہود نے بوڑھا کر دیا۔
غرض یہ ہے کہ جب تک انسان موت کا احساس نہ کرے وہ نیکیوں کی طرف جھک نہیں سکتا۔ میں
نے بتلایا ہے کہ گناہ غیر اللہ کی محبت دل میں پیدا ہونے سے پیدا ہوتا ہے اور رفتہ رفتہ دل پر غلبہ کر لیتا
ہے ۔ پس گناہ سے بچنے اور محفوظ رہنے کے لیے یہ بھی ایک ذریعہ ہے کہ انسان موت کو یاد رکھے
اور خدائے تعالیٰ کے عجائباتِ قدرت میں غور کرتا رہے کیونکہ اس سے محبت الہی اور ایمان بڑھتا ہے
اور جب خدائے تعالیٰ کی محبت دل میں پیدا ہو جائے تو وہ گناہ کو خود جلا کر بھسم کر جاتی ہے۔
دوسرا ذریعہ گناہ سے بچنے کا احساسِ موت ہے۔ اگر انسان موت کو اپنے سامنے رکھے تو وہ ان
بدکاریوں اور کوتاہ اندیشیوں سے باز آ جائے اور خدا تعالیٰ پر اسے ایک نیا ایمان حاصل ہو اور اپنے
سابقہ گناہوں پر تو بہ اور نادم ہونے کا موقع ملے ۔ انسان عاجز کی ہستی کیا ہے؟ صرف ایک دم پر انحصار
ہے۔ پھر کیوں وہ آخرت کا فکر نہیں کرتا اور موت سے نہیں ڈرتا اور نفسانی اور حیوانی جذبات کا مطیع اور
غلام ہو کر عمر ضائع کر دیتا ہے۔ میں نے دیکھا ہے کہ ہندوؤں کو بھی احساسِ موت ہوا ہے۔ بٹالہ میں
کشن چند نام ایک بھنڈاری ستر یا بہتر برس کی عمر کا تھا۔ اس وقت اس نے گھر بار سب کچھ چھوڑ دیا اور
کانشی میں جا کر رہنے لگا اور وہاں ہی مر گیا۔ یہ صرف اس لیے کہ وہاں مرنے سے اس کی موکش ہوگی مگر
یہ خیال اس کا باطل تھا۔ لیکن اس سے اتنا تو مفید نتیجہ ہم نکال سکتے ہیں کہ اس نے احساسِ موت کیا اور
احساس موت انسان کو دنیا کی لذات میں بالکل منہمک ہونے سے اور خدا سے دور جہ سے دور جا پڑنے سے بچا
لیتا ہے۔ یہ بات کہ کانشی میں مرنا مکتی کا باعث ہوگا یہ اسی مخلوق پرستی کا پردہ تھا جو اس کے دل پر
پڑا ہوا تھا مگر مجھے تو سنحت افسوس ہوتا ہے جب کہ میں دیکھتا ہوں کہ مسلمان ہندوؤں کی طرح بھی
احساسِ موت نہیں کرتے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھو صرف اس ایک حکم نے کہ فَاسْتَقِمْ كَما
امرت نے ہی بوڑھا کر دیا۔ کس قدر احساسِ موت ہے۔ آپ کی یہ حالت کیوں ہوئی صرف اس لئے
کہ تاہم اس سے سبق لیں ۔ ورنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک اور مقدس زندگی کی اس سے
بڑھ کر اور کیا دلیل ہو سکتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو ہادی کامل اور پھر قیامت تک کے لیے اور اس پر
گل دنیا کے لیے مقرر فرمایا۔ مگر آپ کی زندگی کے کل واقعات ایک عملی تعلیمات کا مجموعہ ہے جس
طرح پر قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی قولی کتاب ہے اور قانونِ قدرت اس کی فعلی کتاب ہے اسی طرح پر
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی بھی ایک فعلی کتاب ہے جو گو یا قرآن کریم کی شرح اور تفسیر ہے۔ یہ ہے جوگو کریم کی
میرے تیس سال کی عمر میں ہی سفید بال نکل آئے تھے اور مرزا صاحب ۔ ، مرحوم میرے والد ابھی زندہ
ہی تھے۔ سفید بال بھی گویا ایک قسم کا نشان موت ہوتا ہے جب بڑھا یا آتا ہے جس کی نشانی یہی سفید
بال ہیں تو انسان سمجھ لیتا ہے کہ مرنے کے دن اب قریب ہیں ۔ مگر افسوس تو یہ ہے کہ اس وقت بھی انسان
کو فکر نہیں لگتا۔ مومن تو ایک چڑیا اور اور جانوروں سے بھی اخلاق فاضلہ سیکھ سکتا ہے کیونکہ خدائے تعالیٰ
کی کھلی ہوئی کتاب اس کے سامنے ہوتی ہے۔ دنیا میں جس قدر چیزیں اللہ تعالیٰ نے پیدا کی ہیں وہ انسان
کے لیے جسمانی اور روحانی دونوں قسم کی راحتوں کے سامان ہیں ۔ میں نے حضرت جنید رحمۃ اللہ علیہ
کے تذکرے میں پڑھا ہے کہ آپ فرمایا کرتے تھے۔ میں نے مراقبہ بلی سے سیکھا ہے۔ اگر انسان
نہایت پر غور نگاہ سے دیکھے تو اسے معلوم ہوگا کہ جانور کھلے طور پر خُلق رکھتے ہیں ۔ میرے مذہب میں
سب چرند و پرند ایک خُلق ہیں اور انسان اس کے مجموعہ کا نام ہے یہ نفس جامع ہے اور اسی لیے عالم صغیر
کہلاتا ہے کہ کل مخلوق کے کمال انسان میں یکجائی طور پر جمع ہیں اور کل انسانوں کے کمالات بہیئت
مجموعی ہمارے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں جمع ہیں اور اسی لیے آپ کل دنیا کے لیے مبعوث ہوئے
اور رَحْمَةً لِلْعَلَمِینَ کہلائے ۔ اِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ (القلم : ۵) میں بھی اسی مجموعہ کمالات انسانی
کی طرف اشارہ ہے اسی صورت میں عظمت اخلاق محمدی کی نسبت غور کر سکتا ہے اور یہی وجہ تھی کہ
آپ - پر نبوت کاملہ کے کمالات ختم ہوئے یہ ایک مسلّم بات ہے کہ کسی چیز کا خاتمہ اس کی علت غائی کے
اختتام پر ہوتا ہے۔ جیسے کتاب کے جب گل مطالب بیان ہو جاتے ہیں تو اس کا خاتمہ ہوجاتا ہے اسی طرح
پر رسالت اور نبوت کی علت غائی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ختم ہوئی اور یہی ختم نبوت کے معنے ہیں ۔
کیونکہ یہ ایک سلسلہ ہے جو چلا آیا ہے اور کامل انسان پر آکر اس کا خاتمہ ہو گیا۔
پر
میں
ہتا ہوں کہ استقامت جس استقامت ہی انسان کا اسم اعظم سے ہی ی ی ی ی جلا دیا جاتا ہے کہ استعلام اہے پر میں نے ذکر چھیڑا تھا وہی ہے جس کو صوفی
لوگ اپنی اصطلاح میں فنا کہتے ہیں اور اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ (الفاتحة:1) کے معنے بھی فناہی کے
کرتے ہیں۔ یعنی روح ، جوش اور ارادے سب کے سب اللہ تعالیٰ کے لیے ہی ہو جائیں اور
اپنے جذبات اور نفسانی خواہشیں بالکل مر جائیں۔ بعض انسان جو اللہ تعالیٰ کی خواہش اور ارادے کو
اپنے ارادوں اور جوشوں پر مقدم نہیں کرتے وہ اکثر دفعہ دنیا ہی کے جوشوں اور ارادوں کی ناکامیوں
میں اس دنیا سے اُٹھ جاتے ہیں۔ ہمارے بھائی صاحب مرحوم مرزا غلام قادر کو مقدمات میں بڑی
مصروفیت رہتی تھی اور ان میں وہ یہاں تک منہمک اور محور ہتے تھے کہ آخران ناکامیوں نے ان کی
صحت پر اثر ڈالا اور وہ انتقال کر گئے اور بھی بہت سے لوگ دیکھے ہیں جو اپنے ارادوں کو خدا پر
مقدم کرتے ہیں۔ آخر کار اس تقدیم ہوائے نفس میں بھی وہ کامیاب نہیں ہوتے اور بجائے فائدہ
کے نقصان عظیم اُٹھاتے ہیں ۔ اسلام پر غور کرو گے تو معلوم ہوگا کہ نا کا می صرف جھوٹے ہونے کی
وجہ سے پیش آتی ہے۔ جب خدائے تعالیٰ کی طرف سے التفات کم ہو جاتی ہے تو اللہ تعالیٰ کا قہر نازل
ہوتا ہے جو اس کو نا مراد اور ناکام بنا دیتا ہے۔ خصوصاً ان لوگوں کو جو بصیرت رکھتے ہیں جب وہ دنیا
کے مقاصد کی طرف اپنے تمام جوش اور ارادے کے ساتھ جھک جاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان کو نا مراد کر
دیتا ہے۔ لیکن سعیدوں کو وہ پاک اصول پیش نظر رہتا ہے جو احساسِ موت کا اصول ہے۔ وہ خیال
کرتا ہے کہ جس طرح ماں باپ کا انتقال ہو گیا ہے یا جس طرح پر اور کوئی بزرگ خاندان فوت ہو گیا
ہے اسی طرح پر مجھ کو ایک دن مرنا ہے اور بعض اوقات اپنی عمر پر خیال کر کے کہ بڑھا پا آ گیا اور
موت کے دن قریب ہیں خدائے تعالیٰ کی طرف رجوع کرتا ہے۔ بعض خاندان ایسے ہوتے ہیں کہ
ان میں عمریں علی العموم ایک خاص مقدار تک مثلاً ۵۰ یا ۶۰ تک پہنچتی ہیں ۔ بٹالہ میں میاں صاحب کا
جو خاندان ہے اُس کی عمریں بھی علی العموم اسی حد تک پہنچتی ہیں ۔ اس طرح پر اپنے خاندان کی عمروں
کا اندازہ اور لحاظ بھی انسان کو احساسِ موت کی طرف لے جاتا ہے۔
غرض یہ بات خوب ذہن نشین رہنی چاہیے کہ آخر ایک نہ ایک دن دنیا اور اس کی لذتوں کو چھوڑ نا
ہے تو پھر کیوں انسان اس وقت سے پہلے ہی ان لذات کے ناجائز طریق حصول چھوڑ دے۔ موت
نے بڑے بڑے راست بازوں اور مقبولوں کو نہیں چھوڑا اور وہ نو جوانوں یا بڑے سے بڑے دولت مند
اور بزرگ کی پروا نہیں کرتی پر پھر تم کو کیوں چھوڑنے لگی ۔ پس دنیا اور اس اسکی کی راحتوں کو زندگی کے منجملہ
اسباب سے سمجھو اور خدائے تعالیٰ کی عبادت کا ذریعہ ۔ سعدی نے اس مضمون کو یوں ادا کیا ہے۔
خوردن برائے زیستن و ذکر کردن است تو معتقد که زیستن از بهر خوردن است
یہ نہ سمجھو کہ خدا ہم سے خواہ مخواہ خوش ہو جائے اور ہم اپنے احتطاظ میں رہیں مگر ایسے اندھوں کو اگر
خدا کی طرف سے ہی پروانہ آجائے تو وہ ان لذتوں کو جو جسمانی خواہشوں اور ارادوں کی پیروی میں سمجھتے
ہیں نہ چھوڑیں گے اور ان کو اس لذت پر جو ایک مومن کو خدا میں ملتی ہے ترجیح دیں گے۔ خدائے تعالیٰ
کا پروانہ موجود ہے جس کا نام قرآن شریف ہے جو جنت اور ابدی آرام کا وعدہ دیتا ہے مگر اس کی نعمتوں
کے وعدہ پر چنداں لحاظ نہیں کیا جاتا اور عارضی اور خیالی خوشیوں اور راحتوں کی جستجو میں کس قدر
تکلیفیں غافل انسان اُٹھاتا اور سختیاں برداشت کرتا ہے مگر خدائے تعالیٰ کی راہ میں ذراسی مشکل کو دیکھ
کر بھی گھبرا اُٹھتا اور بدظنی شروع کر دیتا ہے۔ کاش وہ ان فانی لذتوں کے مقابلہ میں ان ابدی اور
مستقل خوشیوں کا اندازہ کر سکتا۔ ان مشکلات اور تکالیف پر فتح پانے کے لیے ایک کامل اور خطا
نہ کرنے والا نسخہ موجود ہے جو کروڑ بار است بازوں کا تجربہ کردہ ہے۔ وہ کیا ؟ وہ وہی نسخہ ہے جس کو نماز
کہتے ہیں۔
نماز کیا ہے؟ ایک قسم کی دعا ہے جو انسان کو تمام برائیوں اور فواحش سے محفوظ رکھ کر حسنات کا
مستحق اور انعام الہیہ کا مورد بنادیتی ہے۔ کہا گیا ہے کہ اللہ اسم اعظم ہے اللہ تعالیٰ نے تمام صفات کو اس
رو
کے تابع رکھا ہے۔ اب ذرا غور کرو۔ نماز کی ابتدا اذان سے شروع ہوتی ہے۔ اذان الله اکبر سے
شروع ہوتی ہے۔ یعنی اللہ کے نام سے شروع ہو کر لا اله الا اللہ یعنی اللہ ہی پر ختم ہوتی ہے۔ یہ فخر
سے
اسلامی عبادت کو ہی ہے کہ اس میں اوّل اور آ ہے کہ اس میں اول اور آخر میں اللہ تعالیٰ ہی مقصود ہے نہ کچھ اور۔ میں دعوئی
کہتا ہوں کہ اس قسم کی عبادت کسی قوم اور ملت میں نہیں ہے۔ پس نماز جو دعا ہے اور جس میں اللہ کو جو
خدائے تعالیٰ کا اسم اعظم ہے مقدم رکھا ہے۔ ایسا ہی انسان کا اسم اعظم استقامت ہے۔
اسم اعظم سے مراد یہ ہے کہ جس ذریعہ سے انسانیت کے کمالات حاصل ہوں ۔ اللہ تعالیٰ نے اهْدِنَا
الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ میں اس کی طرف ہی اشارہ فرمایا ہے اور ایک دوسرے مقام پر فرمایا کہ إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا
رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَئِكَةُ اَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا (حم السجدة: ٣١)
یعنی جو لوگ اللہ تعالیٰ کی ربوبیت کے نیچے آگئے اور اس کے اسم اعظم استقامت کے نیچے جب
بیضہ بشریت رکھا گیا۔ پھر اس میں اس قسم کی استعداد پیدا ہو جاتی ہے کہ ملائکہ کا نزول اس پر ہوتا ہے
اور کسی قسم کا خوف و حزن ان کو نہیں رہتا۔ میں نے کہا ہے کہ استقامت بڑی چیز ہے۔ استقامت سے
کیا مراد ہے؟ ہر ایک چیز جب اپنے عین محل اور مقام پر ہو وہ حکمت اور استقامت سے تعبیر پاتی ہے۔
مثلاً دور بین کے اجزا کو اگر جدا جدا کر کے ان کو اصل مقامات سے ہٹا کر دوسرے مقام پر رکھ دیں وہ
کام نہ دے گی ۔ غرض وَضْعُ الشَّيْء فِي مَحَلَّه کا نام استقامت ہے یا دوسرے الفاظ میں یہ کہو کہ
ہیئت طبعی کا نام استقامت ہے۔ پس جب تک انسانی بناوٹ کو ٹھیک اسی حالت پر نہ رہنے دیں اور
اسے مستقیم لت میں نہ رکھیں وہ اپنے اندر کمالات پیدا نہیں کر سکتی ۔ دعا کا طریق یہی ہے کہ دونوں
اسم اعظم جمع ہوں ۔ اور یہ خدا کی طرف جاوے کسی غیر کی طرف رجوع نہ کرے خواہ وہ اس کی ہوا و ہوس
ہی کا بت کیوں نہ ہو جب یہ حالت ہو جائے تو اس وقت اُدْعُونِي اَسْتَجِبْ لَكُمُ (المؤمن : ۶۱ ) کا مزا
آجاتا ہے۔ پس میں چاہتا ہوں کہ آپ استقامت کے حصول کے لیے مجاہدہ کریں اور ریاضت سے
اسے پائیں کیونکہ وہ انسان کو ایسی حالت پر پہنچا دیتی ہے جہاں اُس کی دعا قبولیت کا شرف حاصل
کرتی ہے۔ اس وقت بہت سے لوگ دنیا میں موجود ہیں جو عدم قبولیت دعا کے شاکی ہیں۔ لیکن میں
کہتا ہوں کہ افسوس تو یہ ہے کہ جب تک وہ استقامت پیدا نہ کریں دعا کی قبولیت کی لذت کو کیوں کر
پاسکیں گے ۔ قبولیت دعا کے نشان ہم اسی دنیا میں پاتے ہیں۔ استقامت کے بعد انسانی دل پر
ایک برودت اور سکینت کے آثار پائے جاتے ہیں ۔ کسی قسم کی بظاہر نا کامی اور نامرادی پر بھی دل
نہیں جلتا۔ لیکن دعا کی حقیقت سے ناواقف رہنے کی صورت میں ذرا ذراسی نامرادی بھی آتش جہنم کی
ایک لیٹ ہو کر دل پر مستولی ہو جاتی ہے اور گھبرا گھبرا کر بے قرار کئے دیتی ہے۔ اسی کی طرف ہی اشارہ
ہے نَارُ اللَّهِ الْمُوقَدَةُ الَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى الْأَفْدَةِ ( الهمزة : ۸،۷) بلکہ حدیث شریف سے معلوم ہوتا
ہے کہ تپ بھی نار جہنم ہی کا ایک نمونہ ہے۔
اب یہاں ایک اور بات بھی یاد رکھنے کے قابل ہے کہ چونکہ
اُمت میں سلسلہ مجددین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پا جانا تھا اس لیے
ظاہری طور پر ایک نمونہ اور خدا نمائی کا آلہ دنیا سے اُٹھنا تھا۔ اس کے لیے اللہ تعالیٰ نے ایک آسان
راہ رکھ دی کہ قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي (ال عمران: ۳۲) کیونکہ محبوب الله مستقیم ہی ہوتا
ہے۔ زیغ رکھنے والا کبھی محبوب نہیں بن سکتا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کی ازدیاد اور تجدید
کے لیے ہر نماز میں درود شریف کا پڑھنا ضروری ہو گیا تا کہ اس دعا کی قبولیت کے لیے استقامت کا
ایک ذریعہ ہاتھ آئے۔ یہ ایک مانی ہوئی بات ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود ظلی طور پر
قیامت تک رہتا ہے۔ صوفی کہتے ہیں کہ مجددین کے اسماء آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر ہی
ہوتے ہیں۔ یعنی ظلی طور پر وہی نام ان کو کسی ایک رنگ میں دیا جاتا ہے۔
شیعہ لوگوں کا یہ خیال کہ ولایت کا سلسلہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ پرختم ہو گیا محض غلط ہے۔
اللہ تعالیٰ نے جو کمالات سلسلہ نبوت میں رکھے ہیں ، مجموعی طور پر وہ ہادی کامل پر ختم ہو چکے ۔ اب
ظلی طور پر ہمیشہ کے لیے مجدد دین کے ذریعہ سے دنیا پر اپنا پر تو ڈالتے رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ اس سلسلہ
کو قیامت تک رکھے گا۔
میں پھر کہتا ہوں کہ اس وقت بھی خدائے تعالیٰ نے دنیا کو محروم نہیں چھوڑا اور ایک سلسلہ قائم کیا ہے۔
ہاں اپنے ہاتھ سے اس نے ایک بندہ کو کھڑا کیا اور وہ وہی ہے جو تم میں بیٹھا ہوا بول رہا ہے۔ اب خدا تعالیٰ
کے نزول رحمت کا وقت ہے۔ دعائیں مانگو۔ استقامت چاہو اور درود شریف جو حصول استقامت کا
ایک زبر دست ذریعہ ہے بکثرت پڑھو۔ مگر نہ رسم اور عادت کے طور پر بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے حُسن اور احسان کو مد نظر رکھ کر اور آپ کے مدارج اور مراتب کی ترقی کے لیے اور آپ کی کامیابیوں
کے واسطے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ قبولیت دعا کا شیریں اور لذیذ پھل تم کو ملے گا۔
قبولیت دعا کے تین ہی ذریعے ہیں ۔ اول إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي - قبولیت دعا کے ذرائع دوم تا نن انا علم علمه وا دوم يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا ( الاحزاب: ۵۷)
تیسرا موہبتِ الہی ۔ اللہ تعالیٰ کا یہ عام قانون ہے کہ وہ نفوسِ انبیاء کی طرح دنیا میں بہت سے
نفوس قدسیہ ایسے پیدا کرتا ہے جو فطرتاً استقامت رکھتے ہیں ۔
یہ بات بھی یاد رکھو کہ فطرتا انسان تین قسم کے ہوتے ہیں ایک فطر تا ظالم لنفسہ دوسرے مقتصد یعنی
کچھ نیکی سے بہرہ ور اور کچھ برائی سے آلودہ ۔ سوم برے کاموں سے متنفر اور سابق بالخیرات ۔ کا پس یہ
مایه
آخری سلسلہ ایسا ہوتا ہے کہ اجتبا اور اصطفا کے مراتب پر پہنچتے ہیں اور انبیاء علیہم السلام کا گروہ ایسے
پاک سلسلہ میں ۔ سے ہوتا ہے اور یہ سلسلہ ہمیشہ ہمیشہ جاری ہے۔ دنیا ایسے لوگوں سے خالی نہیں ۔
بعض لوگ دعا کی درخواست کرتے ہیں کہ میرے لئے دعا کرو مگر افسوس ہے کہ وہ دعا کرانے
کے آداب سے واقف نہیں ہوتے۔ عنایت علی نے دعا کی ضرورت سمجھی اور خواجہ علی کو بھیج دیا کہ آپ
جا کر دعا کرائیں ۔ کچھ فائدہ نہیں ہو سکتا جب تک دعا کرانے والا اپنے اندر ایک صلاحیت اور اتباع
کی عادت نہ ڈالے دعا کارگر نہیں ہو سکتی ۔ مریض اگر طبیب کی اطاعت ضروری نہیں سمجھتا ممکن نہیں کہ
فائدہ اُٹھا سکے ۔ جیسے مریض کو ضروری ہے کہ استقامت اور استقلال کے ساتھ طبیب کی رائے پر چلے
تو فائدہ اُٹھائے گا۔ ایسے ہی دعا کرانے والے کے لئے آداب اور طریق ہیں۔ تذکرۃ الاولیاء میں لکھا
ہے کہ ایک بزرگ سے کسی نے دعا کی خواہش کی۔ بزرگ نے فرمایا کہ دودھ چاول لاؤ۔ وہ شخص حیران
ہوا۔ آخر وہ لایا۔ بزرگ نے دعا کی اور اس شخص کا کام ہو گیا۔ آخر اسے بتلایا گیا کہ یہ صرف تعلق پیدا
کرنے کے لئے تھا۔ ایسا ہی باوا فرید صاحب کے تذکرہ میں لکھا ہے کہ ایک شخص کا قبالہ گم ہوا اور وہ دعا
کے لئے آپ کے پاس آیا تو آپ نے فرمایا کہ مجھے حلوہ کھلا ؤ اور وہ قبالہ حلوائی کی دوکان سے مل گیا۔
ان باتوں کے بیان کرنے سے میرا یہ مطلب ہے کہ جب تک دعا کرنے والے اور کرانے
والے میں ایک تعلق نہ ہو متاثر نہیں ہوتی۔ غرض جب تک اضطرار کی حالت پیدا نہ ہو اور دعا کرنے
والے کا قلق دعا کرانے والے کا قلق نہ ہو جائے کچھ اثر نہیں کرتی۔ بعض اوقات یہی مصیبت آتی ہے
کہ لوگ دعا کرانے کے آداب سے واقف نہیں ہوتے اور دعا کا کوئی بین فائدہ محسوس نہ کر کے
خدائے تعالیٰ پر بدظن ہو جاتے ہیں اور اپنی حالت کو قابلِ رحم بنا لیتے ہیں۔
بالآخر میں کہتا ہوں کہ خود دعا کرو یا دعا کراؤ۔ پاکیزگی اور طہارت پیدا کرو۔ استقامت چاہو
اور توبہ کے ساتھ گر جاؤ کیونکہ یہی استقامت ہے۔ اس وقت دعا میں قبولیت ، نماز میں لذت پیدا ہو
گی ۔ ذلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ
او
لے ( منقول از ٹریکٹ بعنوان ” حضرت اقدس کی ایک تقریر اور مسئلہ وحدۃ الوجود پر ایک خط مرتبہ حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی)