۱۴؍فروری ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 4)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ہیں ۔ یہ بھی ہم ان کا احسان سمجھتے ہیں کہ نرمی سے باتیں کریں ۔ اے
پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ زیارت کرنے والے کا تیرے پر حق ہے۔ میں سمجھتا
ہوں کہ اگر مہمان کو ذرا سا بھی رنج ہو تو وہ معصیت میں داخل ہے۔ اس لیے میں چاہتا ہوں کہ آپ
ٹھہریں۔ چونکہ کلمہ کا اشتراک ہے جب تک یہ نہ سمجھیں جو کہیں ان کا حق ہے۔ کے
۱۴ فروری ۱۹۰۳ء (صبح کی سیر )
چونکہ نو وارد صاحب کو پوری طرح تبلیغ کرنا حضرت حجتہ اللہ کا منشا تھا لہذا سیر میں بھی اس کو خطاب
کر کے آپ نے سلسلہ تقریر شروع فرمایا (ایڈیٹر ) سے
میں نے بہت غور کیا ہے کہ جب کوئی مامور مامور کے آنے پر دو گروہ ہو جاتے ہیں آتا ہے تو دو گروہ خود بخود ہو جاتے ہیں
ل البدر میں ہے۔ فرمایا ۔ اگر کوئی مہمان آوے اور سب وشتم تک بھی اس کی نوبت پہنچے تو تم کو چاہیے کہ چپ کر رہو
جس حال میں کہ وہ ہمارے حالات سے واقف نہیں ہے نہ ہمارے مُریدوں میں وہ داخل ہے تو کیا حق ہے کہ ہم اس
سے وہ ادب چاہیں جو ایک مرید کو کرنا چاہیے۔ یہ بھی ان کا احسان ہے کہ نرمی سے بات کرتے ہیں۔ خدا کرے کہ
ہماری جماعت پر وہ دن آوے کہ جو لوگ محض نا واقف ہیں اگر وہ آئیں تو بھائیوں کی طرح سلوک کریں۔ بھلا ان
لوگوں کو کیا پڑی ہے کہ تکلیف اُٹھا کر کچی سڑک پر دھکے کھاتے آتے ہیں۔ پیغمبر خدا فرماتے ہیں کہ زیارت کرنے
والے کا حق ہے کہ جو چاہے کہے۔ ہمارے لیے تلخی کرنا معصیت ہے ان کو اسی لیے ٹھہراتا ہوں کہ یہ غلطی رفع ہو۔
بھائیوں کی طرح سلوک کیا کرو اور پیش آیا کرو۔“ البدر جلد ۲ نمبرے مورخہ ۶ / مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۵۱)
الحکم جلدے نمبرے مورخه ۲۱ فروری ۱۹۰۳ء صفحه ۳ تا ۵
البدر میں سلسلہ تقریر شروع کرنے سے پہلے مندرجہ ذیل مکالمہ کا ذکر ہے۔
حضرت اقدس تشریف لائے تو آتے ہی آپ نے محمد یوسف صاحب نو وارد مہمان سے دریافت فرمایا کہ کیا آپ نے
توقف کا ارادہ کر لیا ہے؟
محمد یوسف صاحب ۔ آج تو ضرور ہی ٹھہروں گا۔
حضرت اقدس۔ ہم آپ کو کتا بیں دے دیں گے خود بھی دیکھنا اوروں کو بھی دکھانا۔ (البدر جلد ۲ نمبر ۷ مورخہ ۶ مارچ ۱۹۰۳ صفحه ۵۱)
ایک موافق دوسرا مخالف اور یہ بات بھی ہر ایک عقل سلیم رکھنے والا جانتا ہے کہ اس وقت ایک
جذب اور ایک نفرت پیدا ہو جاتی ہے یعنی سعید الفطرت کھچے چلے آتے ہیں اور جولا اور جو لوگ سعادت
سے حصہ نہیں رکھتے ان میں نفرت بڑھنے لگتی ہے۔ یہ ایک فطرتی بات ہے۔ اس میں کوئی اختلاف
نہیں ہو سکتا۔
طبیب اس امر کو بخوبی سمجھ سکتا ہے کہ اس سے وہی شخص فائدہ اُٹھا سکتا ہے جو اول اپنے مرض کو شناخت
کرے اور محسوس کرے کہ میں بیما رے کہ میں بیمار ہوں اور پھر یہ شناخت کرے کہ طبیب کون ہے؟ جب تک یہ دو باتیں پیدا
نہ ہوں وہ اس سے فائدہ نہیں اُٹھا سکتا۔ یہ بھی یادر ہے کہ مرض دو قسم کے ہوتے ہیں۔ ایک مرض مختلف ہوتا ہے
جیسے قولنج کا درد یعنی جو محسوس ہوتا ہے اور ایک مستوی جیسے برص کے داغ کہ ان کا کوئی درد اور تکلیف بظاہر
محسوس نہیں ہوتی ۔ انجام خطرناک ہوتا ہے مگر انسان ایسی صورتوں میں ایک قسم کا اطمینان پاتا ہے اور اس کی
چنداں فکر نہیں کرتا۔ اس لیے ضروری ہے کہ انسان اول اپنے مرض کو شناخت کرے اور اسے محسوس کرے
پھر طبیب کو شناخت کرے بہت سے لوگ ہوتے ہیں جو اپنی معمولی حالت پر راضی ہو جاتے ہیں۔ اے
یہی حال اس وقت ہو رہا ہے۔ اپنی حالت پر خوش ہیں اور کہتے ہیں کہ مہدی کی کیا ضرورت ہے
حالانکہ خدا دانی اور معرفت سے بالکل خالی ہور ہے ہیں۔
البدر میں یہ مضمون ! یہ مضمون یوں درج ہے۔ امرا ج ہے ۔امراض کی دو قسمیں بیان کرنے کے بعد لکھا ہے۔
اسی طرح انسان کی حالت ہے وہ دنیا میں آتا ہے۔ برص کی طرح اُسے امراض لگے ہوئے ہوتے ہیں اُسے ہے وہ
اس بات کا علم نہیں ہوتا۔ سب سے اول اُسے یہ چاہیے کہ مرض کو دریافت کرے جس میں وہ مبتلا ہے بہت لوگ ہیں کہ
کہتے ہیں کہ ہم مسلمان ہیں اور کلمہ گو بھی ہیں مگر وہ مسیح کی ضرورت کو محسوس نہیں کرتے۔ بات یہ ہے کہ اسلام میں داخل
ہونا ایک مشکل امر ہے اور خدادانی کوئی منہ کی بات نہیں۔ جب سچے طور سے انسان کو آنکھ (عطا) کی جاتی ہے اس وقت
اس کو خدا کا خوف اور خشیت پیدا ہوتی ہے۔ کبائر تو موٹے گناہ ہیں جن کو ہر ایک جانتا ہے لیکن صغائر مثل چیونٹیوں کے
انسان کو چمٹے ہوئے ہیں۔ ان کا ترک کرنا ایک مشکل امر ہے۔ ایک نئی تبدیلی جب تک انسان کے اندر نہ ہو تب تک
اُسے اُن کا علم ہی نہیں ہوتا۔ جب یہ ہو تو وہ محسوس کرتا ہے کہ میں ایک اور اور نیا انسان ہوں۔ اس وقت تک اس کی
ترقی طلب بھی نہیں ہوتی ۔ یہ اس وقت ہوتی ہے جب اس کے دل میں یہ خیال پیدا ہو کہ میں گناہوں سے بچوں “
(البدر جلد ۲ نمبر ۷ مورخہ ۶ / مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۵۱، ۵۲ )
خدا دانی اور معرفت بہت مشکل ہے۔ ہر چیز اپنے لوازمات کے ساتھ آتی ہے پس جہاں
خدادانی آتی ہے اس کے ساتھ ہی ایک خاص معرفت اور تبدیلی بھی آ جاتی ہے کبائر اور صغائر جو
چیونٹیوں کی طرح ساتھ لگے ہوئے ہیں خدا کی معرفت کے ساتھ ہی وہ دور ہونے لگتے ہیں یہاں تک
کہ وہ محسوس کرتا ہے کہ اب میں وہ نہیں بلکہ اور ہوں۔ خدادانی میں جب ترقی کرنے لگتا ہے تو گناہ
سے بیزاری اور نفرت پیدا ہو جاتی ہے یہاں تک کہ اطمینان کی حالت میں پہنچ جاتا ہے۔
نفس تین قسم کے ہوتے ہیں ایک نفس اتارہ ایک لوامہ اور تیسرا مطمئقہ ۔ نفس کی تین قسمیں پہلی حالت میں تو صف بکھ ہوتا ہے کچھ معلوم اور محسوس نہیں
ہوتا کہ کدھر جا رہا ہے اتارہ جدھر چاہتا ہے لے جاتا ہے۔ اس کے بعد جب اللہ تعالیٰ کا فضل ہو تو
معرفت کی ابتدائی حالت میں لوامہ کی حالت پیدا ہو جاتی ہے اور گناہ اور نیکی میں فرق کرنے لگتا
ہے۔ گناہ سے نفرت کرتا ہے مگر پوری قدرت اور طاقت عمل کی نہیں پاتا۔ نیکی اور شیطان سے ایک
قسم کا جنگ ہوتا رہتا ہے۔ یہاں تک کہ کبھی یہ غالب ہوتا اور کبھی مغلوب ہوتا ہے لیکن رفتہ رفتہ وہ
حالت آجاتی ہے کہ یہ مطمئنہ کے رنگ میں آجاتا ہے اور پھر گناہوں سے نری نفرت ہی نہیں ہوتی
بلکہ گناہ کی لڑائی میں یہ فتح پالیتا ہے اور ان سے بچتا ہے اور نیکیاں اس سے بلا تکلف صادر ہونے لگتی
ہیں ۔ پس اس اطمینان کی حالت پر پہنچنے کے لیے ضروری ہے کہ پہلے لوامہ کی حالت پیدا ہوا اور گناہ
کی شناخت ہو ۔ گناہ کی شناخت حقیقت میں بہت بڑی بات ہے جو اُس کو شناخت نہیں کرتا اس کا
علاج نبیوں کے پاس نہیں ہے۔ لے نیکی کا پہلا دروازہ اسی سے کھلتا ہے اول اپنی کورانہ زندگی کو سمجھے
اور پھر بڑی مجلس اور بری صحبت کو چھوڑ کر نیک مجلس کی قدر کرے اس کا یہی کام ہونا چاہیے کہ
جہاں بتا یا جاوے کہ اس کے مرض کا علاج ہوگا وہ اس طبیب کے پاس رہے اور جو کچھ وہ اس کو
بتادے اس پر عمل کرنے کے کے لیے لیے ہمہ ہمین تن طیار طیارہو۔ ہو ۔ دیکھو! بیا بیمار جب کسی طبیب کے کے پاس جاتا ہے ہےتو تو یہ یہ
ل البدر سے۔ ” یہ بات غلط ہے کہ کسی نبی یا ولی کے پاس جانے سے ایک دم میں ہی ایک پھونک سے سب کچھ
ہوجاتا ہے اور وہ ہدایت پاتا ہے۔ ہدایت تو اللہ تعالیٰ ہی دیتا ہے یہ نہ نبی کا کام ہے نہ کسی اور کا“
البدر جلد ۲ نمبر۷ مورخه ۶ / مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه (۵۲)
نہیں ہوتا کہ وہ طبیب کے ساتھ ایک مباحثہ شروع کر دے بلکہ اس کا فرض یہی ہے کہ وہ اپنا مرض
پیش کرے اور جو کچھ طبیب اس کو بتائے کے اس پر عمل کرے اس سے وہ فائدہ اُٹھائے گا۔ اگر اُس
کے علاج پر جرح شروع کر دے تو فائدہ کس طرح ہوگا۔
انسان کا فرض کہ طلب صادق ہو انسان کی پیدائش کی علت غائی انسان کا فرض ہے کہ اس میں نیکی کی طلب صادق اور وہ اپنے مقصد زندگی کو سمجھے۔ قرآن شریف میں
انسان کی زندگی کا مقصد یہ بتایا گیا ہے مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (الذاريات : ۵۷)
یعنی جن اور انسان کو اس لیے پیدا کیا ہے کہ وہ میری عبادت کریں۔ جب انسان کی پیدائش کی
علت غائی یہی ہے تو پھر چاہیے کہ خدا کو شناخت کریں۔ جب کہ انسان کی پیدائش کی علت غائی یہ ہے کہ
وہ خدا تعالیٰ کی عبادت کرے اور عبادت کے واسطے اول معرفت کا ہونا ضروری ہے۔ جب سچی معرفت ہو
جاوے تب وہ اس کی خلاف مرضی کو ترک کرتا اور سچا مسلمان ہو جاتا ہے۔ جب تک سچا علم پیدا نہ ہو
کوئی مفید نتیجہ پیدا نہیں ہوتا۔ دیکھو! جن چیزوں کے نقصان کو انسان یقینی سمجھتا ہے ان سے بچتا ہے
مثلاً سم الفار ہے جانتا ہے کہ یہ زہر ہے اس لیے اس کو استعمال کرنے کے لیے جرات اور دلیری نہیں کرتا
کیونکہ جانتا ہے کہ اس کا کھانا موت کے منہ میں جانا ہے۔ ایسا ہی کسی زہریلے سانپ کے بل میں ہاتھ ڈالتا
یا طاعون والے گھر میں نہیں ٹھہرتا اگر چہ جانتا ہے کہ جو کچھ ہوتا ہے اللہ تعالیٰ کے منشا سے ہوتا ہے
تاہم وہ ایسے مقامات میں جانے سے ڈرتا ہے اب سوال یہ ہے کہ پھر گناہ سے کیوں نہیں ڈرتا ؟ ہے
انسان کے اندر بہت سے گناہ ایسی قسم کے ہیں کہ وہ معرفت کی خورد بین کے سوا نظر ہی نہیں
آتے ۔ ججوں ججوں معرفت بڑھتی ہے انسان گناہوں سے واقف ہوتا جاتا ہے بعض صغائر ایسی قسم کے
لے البدر سے ۔ اگر علاج اچھا ہو تو اس کے پاس رہے ورنہ نہیں۔ کیا اگر ایک بچہ ابتدا ہی میں اُستاد سے الف پر
بحث کرے کہ یہ الف کیوں ہے تو وہ کیا حاصل کرے گا یہ تو بد بختی کی نشانی ہے ۔“
البدر جلد ۲ نمبر۷ مورخه ۶ / مارچ ۱۹۰۳ء صفحه ۵۲ )
البدر سے۔ صرف یہی ہے کہ اس کو یقین نہیں ہے اور اس کو اس بات کا مطلق علم نہیں کہ گناہ مہلک ہے“
البدر جلد ۲ نمبرے مورخہ ۶ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحہ ۵۲ )
ہوتے ہیں کہ وہ ان کو نہیں دیکھتا لیکن معرفت کی خورد بین ان گناہوں کو دکھا دیتی ہے۔
غرض اول گناہ کا علم عطا ہوتا ہے۔ پھر وہ خدا جس نے مَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا
يرة (الزلزال: ۸) فرمایا اس کو عرفان بخشتا ہے، تب وہ بندہ خدا کے خوف میں ترقی کرتا اور اس
پاکیزگی کو پالیتا ہے جو اس کی پیدائش کا مقصد ہے۔
اس سلسلہ سے خدا تعالیٰ نے یہی چاہا ہے اور اس نے مجھ پر جماعت کے قیام کی غرض ظار کیا ہےکہ تقوی کم ہوگیا ہے۔ بعض تو کھلے طور پر بے حیائیوں
میں گرفتار ہیں اور فسق و فجور کی زندگی بسر کرتے ہیں اور بعض ایسے ہیں جو ایک قسم کی ناپا کی کی ملونی
اپنے اعمال کے ساتھ رکھتے ہیں مگر انہیں نہیں معلوم کہ اگر اچھے کھانے میں تھوڑ اسا زہر پڑ جاوے تو
وہ سارا زہریلا ہو جاتا ہے اور بعض ایسے ہیں جو چھوٹے چھوٹے ریا کاری وغیرہ جن کی شاخیں باریک ہے
ہیں ان میں مبتلا ہو جاتے ہیں ۔ اب اللہ تعالیٰ نے یہ ارادہ کیا ہے کہ دنیا کو تقویٰ اور طہارت کی زندگی
کا نمونہ دکھائے۔ ائے ۔ اسی غرض کے لیے اس نے یہ سلسلہ قائم کیا ہے۔ وہ تطہیر چاہتا ہے اور ایک پاک جماعت
بنانا اس کا منشا ہے۔
ایک پہلو تو میری بعثت اور ماموریت کا یہ ہے۔ دوسرا پہلو کسر صلیب کا ہے۔ کسرِ صلیب کے
لیے جس قدر جوش خدا نے مجھے دیا ہے اس کا کسی دوسرے کو علم نہیں ہو سکتا۔ صلیبی مذہب نے جو کچھ
نقصان عورتوں مردوں اور جوانوں کو پہنچایا ہے اس کا اندازہ مشکل ہے۔ کے ہر پہلو سے اسلام کو
ل البدر سے ۔ ایک وہ ہیں جو کہ بار یک گناہوں کے مرتکب ہیں ۔ اگر چہ ظاہری طور پر ایک انسان سمجھتا ہے کہ یہ
بڑے دیندار ہیں لیکن مجب اور ریا اور باریک باریک معاصی میں مبتلا ہیں جو کہ عارفانہ خرد بین سے نظر آتے ہیں میں
البدر جلد ۲ نمبرے مورخہ ۶ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه (۵۲)
دو
البدر سے ۔ ” پادریوں کا فتنہ کس قدر ہے۔ کیا کچھ نقصان انہوں نے اسلام کو پہنچایا ہے۔ ۳۰ لاکھ سے زیادہ
مسلمان ان کے ہاتھوں پر مرتد ہو چکے ہیں۔ ہر گاؤں میں ہر ہر محلہ میں انہوں نے ڈیرہ لگایا ہے۔ کروڑ با رسالہ جات اور
کتابیں اسلام کی تردید میں ان کی طرف سے نکل کر مفت شائع ہوتی ہیں اور یہ اس قسم کے فتنے ہیں کہ اس کی نظیر
شروع سے لے کر اب تک کسی زمانہ میں نہیں ملتی اور ان کے حملے مختلف طور پر ہیں ۔“
البدر جلد ۲ نمبرے مورخہ ۶ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه (۵۲)
کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ کوئی ڈاکٹر ہے تو وہ طبابت کے رنگ میں یا صدقات وخیرات کے رنگ میں
عہدہ دار ہو تب ولیم میور کی طرح اپنے رنگ میں ۔ غرض صد ہا شاخیں ہیں جو اسلام کے استیصال کے لیے
انہوں نے اختیار کر رکھی ہیں۔ یہ دل سے چاہتے ہیں کہ ایک فرد بھی اسلام کا نام لینے والا باقی نہ رہے
اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ماننے والا کوئی نہ ہو۔ ہمارے پاس وہ الفاظ نہیں جن میں ان کے جوش
کو بیان کر سکیں۔
ایسی حالت میں خدا تعالیٰ نے مجھے وہ جوش کسر صلیب کے لیے دیا ہے کہ دنیا میں اس وقت کسی
اور کو نہیں دیا گیا۔ پھر کیا یہ جوش بدوں خدا کی طرف سے مامور ہو کر آنے کے پیدا ہو سکتا ہے؟
جس قدر تو ہین اللہ تعالیٰ کی اور اس کے پاک رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی کی گئی ہے کیا ضرور نہ تھا
کہ اللہ تعالیٰ جو غیور ہے آسمان سے مدد کرتا۔
غرض ایک طرف تو یہ صلیبی فتنہ انتہا کو پہنچا ہوا ہے۔ دوسری طرف صدی ختم ہو گئی ۔ تیسری طرف
اسلام کا ہر پہلو سے ضعیف ہونا کسی طرف نظر اٹھا کر دیکھو طبیعت کو بشاشت نہیں ہوتی ۔ ایسی صورت
میں ہم چاہتے ہیں کہ پھر خدا کا جلال ظاہر ہو۔ مجھے محض ہمدردی سے کلام کرنا پڑتا ہے ورنہ میں جانتا
ہوں کہ غائبانہ میری کیسی ہنسی کی جاتی ہے اور کیا کیا افترا ہوتے ہیں۔ مگر جو جوش خدا نے مجھے ہمدردی
مخلوق کا دیا ہوا ہے وہ مجھے ان باتوں کی کچھ بھی پروانہیں کرنے دیتا۔ میں تو خدا کو خوش کرنا چاہتا ہوں
نہ لوگوں کو ۔ اس لیے میں ان کی گالیوں اور ٹھٹھوں کی کچھ پروا نہیں کرتا۔ میں دیکھتا ہوں کہ میرا مولا
میرے ساتھ ہے۔ ایک وقت تھا کہ ان راہوں میں میں اکیلا پھرا کرتا تھا۔ اس وقت خدا نے
مجھے بشارت دی کہ تو اکیلا نہ رہے گا بلکہ تیرے ساتھ فوج در فوج لوگ ہوں گے اور یہ بھی کہا کہ تو ان
باتوں کو لکھ لے اور شائع کر دے کہ آج تیری یہ حالت ہے پھر نہ رہے گی۔ میں سب مقابلہ کرنے
والوں کو پست کر کے ایک جماعت کو تیرے ساتھ کردوں گا۔ وہ کتاب موجود ہے مکہ معظمہ میں بھی اس
کا ایک نسخہ بھیجا گیا تھا۔ بخارا میں بھی اور گورنمنٹ میں بھی ۔ اس میں جو پیشگوئیاں ۲۲ سال پیشتر
چھپ کر شائع ہوئی ہیں وہ آج پوری ہو رہی ہیں ۔ کون ہے جو ان کا انکار کرے۔ ہندو، مسلمان اور
عیسائی سب گواہی دیں گے کہ یہ اس وقت بتایا گیا تھا جب میں اَحَدٌ مِنَ النَّاسِ تھا۔ اس نے مجھے
بتایا کہ ایک زمانہ آئے گا کہ تیری مخالفت ہو گی مگر میں تجھے بڑھاؤں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے
کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے اب ایک آدمی سے پونے دو لاکھ تک تو نوبت پہنچ گئی دوسرے
وعدے بھی ضرور پورے ہوں گے۔
پھر آریوں کے مقابل میں ایک نشان مجھے دیا گیا جو لیکھرام کے لیکھرام کے متعلق نشان متعلق تھا وہ اسلم کا ہمن تھا اور گندی گالیاں دیا کرتا اور
پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کرتا تھا۔ یہاں قادیان آیا اور اس نے مجھ سے نشان مانگا۔ میں
نے دعا کی تو اللہ تعالی نے مجھے خبر دی چنانچہ میں نے اس کو شائع کر دیا اور یہ کوئی مخفی بات نہیں ۔
گل ہندوستان اس کو جانتا ہے کہ جس طرح قبل از وقت اس کی موت کا نقشہ کھینچ کر دکھایا گیا تھا اسی طرح
وہ پورا ہو گیا۔ اس کے علاوہ اور بہت سے نشانات ہیں جو ہم نے اپنی کتابوں میں درج کیے ہیں اور
اس پر بھی ہم ایمان رکھتے ہیں کہ ہمارا خدا تھکنے والا خدا نہیں ۔ وہ تکذیب کرنے والوں کے لیے ہر وقت
طیار ہے۔ میں نے پنجاب کے مولویوں اور پادریوں کو ایسی دعوت کی ہے کہ وہ میرے مقابل میں
آکر ان نشانات کو جو ہم پیش کرتے ہیں فیصلہ کر لیں ۔ اگر ان کو نہ مانیں تو دعا کر سکتا ہوں اور
اپنے خدا پر یقین رکھتا ہوں کہ اور نشان ظاہر کر دے گا لیکن میں دیکھتا ہوں کہ وہ صدق نیت سے
اس طرف نہیں آتے بلکہ لیکھر امی حیلے کرتے ہیں لے مگر خدا تعالیٰ کسی کی حکومت کے نیچے نہیں ہے۔
میں بار بار یہی کہتا ہوں کہ پہلے ان خوارق کو جو پیش کرتا ہوں دیکھ لو اور منہاج نبوت پر سوچو۔
اگر پھر بھی تکذیب کے لیے جرات کرو گے تو خدا کی غیرت کے لیے زیادہ جنبش ہوگی اور وہ قادر ہے کہ
کوئی امر انسانی طاقت سے بالاتر ظاہر کرے لیکھرام کی نسبت جب پیشگوئی کی گئی تھی تو اس نے بھی
میرے لیے ایک پیشگوئی کی تھی اور یہ شائع کر دیا تھا کہ تین سال کے اندر ہیضہ سے ہلاک ہو جاوے
ل البدر سے ۔ ” یہ لوگ جو اس طرح کے سوال کرتے ہیں کہ زمین کو الٹ کر دکھا دو۔ ٹکڑے ٹکڑے کر دو۔ اس طرح
کے سوالات تو کفار آنحضرت پر کیا کرتے تھے ۔“ البدر جلد ۲ نمبرے مورخہ ۶ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۵۳)
گا مگر اب دیکھو کہ اس کی ہڈیوں کا بھی کہیں نشان پایا جاتا ہے۔ مگر میں خدا کے فضل سے اسی طرح زندہ
ہوں ۔ یہ امور ہیں اگر حق پسند تانی اور توقف سے ان میں غور کرے تو فائدہ اٹھا سکتا ہے مگر نرے بحث
او
کرنے والے جلد باز کو کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا ۔ کے
منجملہ میرے نشانوں کے طاعون کا بھی ایک نشان ہے اس وقت میں نے خبر دی تھی جب کہ ابھی
کوئی نام و نشان بھی اس کا پایا نہ جاتا تھا اور یہ بھی الہام ہوا تھا کہ يَا مَسِيحَ الْخَلْقِ عَدْوَانَا اب دیکھ لو
کہ یہ و با خطر ناک طور پر پھیلی ہوئی ہے اور گاؤں کے گاؤں اس طرف رجوع کر رہے ہیں اور توبہ
کرتے جاتے ہیں کیا یہ باتیں انسانی طاقت کے اندر ہیں؟ یہی امور ہیں جو خارق عادت کہلاتے ہیں۔
نو وارد ۔ کیا یہ ضروری ہے کہ ہر صدی پر مجدّد ہونا چاہیے۔ ہے
تجدید دین کی ضرورت حضرت اقدس ۔ ہاں یہ تو ضروری ہے کہ ہر صدی کے سر پر مجدد
آئے ۔ بعض لوگ اس بات کو سن کر پھر یہ اعتراض کرتے ہیں کہ جب کہ ہر صدی پر مجدد آتا ہے تو
پھر تیرہ صدیوں کے مجدّدوں کے نام بتاؤ۔ میں اس کا پہلا جواب یہ دیتا ہوں کہ ان مجدّدوں کے نام
بتانا میرا کام نہیں یہ سوال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کرو جنہوں نے فرمایا ہے کہ ہر صدی پر مجدد
ل البدر سے۔ یہ امور جو ایک صالح اور شریف کے واسطے قابل غور ہیں بشرطیکہ وہ اپنے نفس کا علاج کرانے والا
ہو۔ اس کو یہ موقع نہیں ہے کہ بحث کرے۔ اسے خیال کرنا چاہیے کہ خدا کا ایک قہری نشان موت ( طاعون ) سر پر کا
ہے کسی کو کیا علم کہ اس نے کہاں تک سیر کرنا ہے ۔“ البدر جلد ۲ نمبرے مورخہ ۶ مارچ ۱۹۰۳ء صفحه ۵۳)
البدر میں نو وارد کے اس سوال سے پہلے ایک اور سوال اور اس کا جواب منجانب سید نا حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام یوں درج ہے۔
محمد یوسف صاحب ۔ یہ امور تو سب ٹھیک ہیں اور آپ کوئی امر خلاف واقعہ قرآن نہیں کہتے ہیں لیکن میں صرف اپنی
عقل کے موافق رفع شکوک چاہتا ہوں اور جہالت سے متنفر ہوں ۔
حضرت اقدس ۔ دیکھئے ایک طریق وکلاء کا ہوتا ہے کہ اُن کو حق ناحق سے غرض نہیں ہوتی جس فریق کا مقدمہ لے لیا
ہے اب اسی کی بات کرتے ہیں اور ایک خیال انسان کے اندر ہوتا ہے جس سے وہ خوشبو اور بد بو کا پتالے لیتا ہے۔ وہ
ایک قسم کا نور ہوتا ہے جس سے انسان معصیت سے بچا رہتا ہے۔ اب ان عیسائی آریہ وغیرہ پر دیکھا گیا ہے کہ سب
اپنے مذہب کی بیچ کرتے ہیں ورنہ ان کے پاس کوئی دلائل حقانیت کے نہیں ہیں ۔“
البدر جلد ۲ نمبر ۷ مورخہ ۶ ر مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۵۳)
آتا ہے اس حدیث کو تمام اکابر نے تسلیم کر لیا ہے۔ شاہ ولی اللہ صاحب بھی اس کو مانتے ہیں کہ یہ
حدیث آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ہے اور حدیث کی کتابیں جو موجود ہیں ان میں یہ
حدیث پائی جاتی ہے کسی نے کبھی اس کو پھینک نہ دیا اور نہ کہا کہ یہ حدیث نکال دینی چاہیے جب کہ
یہ بات ہے تو پھر مجھ سے فہرست کیوں مانگی جاتی ہے۔
میرا یہ مذہب ہے کہ عدم علم سے عدم شے لازم نہیں آتا ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جو
منسوب ہوا گر وہ قرآن شریف کے برخلاف نہ ہو تو میں اس کو مانتا ہوں ۔ خود ہی ان لوگوں سے پوچھو ۔خودہی
کہ کیا یہ حدیث جھوٹی ہے؟ تو اسے پہلے نکالو اور اگر شکی ہے تو پھر تقویٰ کا تقاضا تو یہ ہے کہ کم از کم اس
حدیث کی رو سے مجھے بھی شکی ہی مان لو عجیب بات ہے حدیث کو کی کہو اور مجھے کذاب! یہ تو تقویٰ کا
طریق نہیں ۔ اگر بفرض محال جھوٹی ہے تو پھر جان بوجھ کر جھوٹ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف
منسوب کرنا لعنتی کا کام ہے۔ سب سے پہلا کام تو علماء کا یہ ہونا چاہیے کہ اس کو نکال ڈالیں مگر میں یقین
دلاتا ہوں کہ یہ حدیث جھوٹی نہیں ، صحیح ہے۔ یہ عام طور پر مشہور ہے کہ ہر صدی پر مجدّد آتا ہے۔ نواب
صدیق حسن خان وغیرہ نے ۱۳ مجدد گن کر بھی دکھائے ہیں مگر میں اس کی ضرورت نہیں سمجھتا۔ اس
حدیث کی صحت کا یہ معیار نہیں بلکہ قرآن اس کی صحت کا گواہ ہے۔ یہ حدیث إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ
وَإِنَّا لَهُ لَحٰفِظُونَ (الحجر: ۱۰) کی شرح ہے صدی ایک عام آدمی کی عمر ہوتی ہے اس لیے آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک حدیث میں فرمایا کہ سو سال بعد کوئی نہ رہے گا جیسے صدی جسم کو مارتی ہے اسی
طرح ایک روحانی موت بھی واقع ہوتی ہے اس لیے صدی کے بعد ایک نئی ذُریت پیدا ہو جاتی ہے۔
جیسے اناج کے کھیت اب دیکھتے ہیں ہرے بھرے ہیں ایک وقت میں بالکل خشک ہوں گے پھر
نئے سرے سے پیدا ہو جائیں گے ۔ اس طرح پر ایک سلسلہ جاری رہتا ہے۔ پہلے اکا برسوسال کے
اندرفوت ہو جاتے ہیں اس لیے خدا تعالیٰ ہر صدی پر نیا انتظام کر دیتا ہے جیسا رزق کا سامان کرتا ہے
پس قرآن کی حمایت کے ساتھ یہ حدیث تواتر کا حکم رکھتی ہے۔
کپڑا پہنتے ہیں تو اس کی بھی تجدید کی ضرورت پیدا ہوتی ہے۔ اسی طریق پرنئی ذریت کو تازہ
کرنے کے لئے سنت اللہ اسی طرح جاری ہے کہ ہر صدی پر مجدّد آتا ہے۔ غرض مجھ سے ایک حدیث
کے موافق گذشتہ مجدّدوں کا مواخذہ نہیں ہو سکتا۔ میں اپنی صدی کا ذمہ دار ہوں ۔ ہاں چونکہ میں اس
حدیث کو صحیح سمجھتا ہوں اور قرآن شریف کی حمایت سے صحیح مانتا ہوں پس اگر یہ لوگ اس حدیث کو جھوٹا
کہہ دیں اور حدیث کی کتابوں سے نکال دیں پھر میں خدا سے دعا کروں گا اور یقیناً وہ میری دعا کو سنے
گا اور میں کشف سے نام بھی بتا دوں گا۔ لیکن اگر یہ حدیث خود ان کے مسلمات کے موافق ہی جھوٹی
نہیں اور نہیں ہے تو پھر خدا سے ڈرو اور لا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ ( بنی اسراءیل: ۳۷) پر عمل
کرو اور بیہودہ حیلے اور حجتیں نہ تراشو۔ یہ حدیث جن کتابوں میں درج ہے اور باوجود جھوٹی ہونے کے
اس کو رکھا گیا ہے تو پھر کیوں نہیں بابا نانک کے شبدان میں داخل کر لیتے اور موضوعات کے مجموعہ میں
لکھ لیتے ۔ پس کسی صورت میں یہ مؤاخذہ مجھ سے نہیں ہو سکتا۔ ہزاروں اولیاء گذر چکے ہیں تو کیا مجھے
لازم ہے کہ میں ان کی بھی فہرست دوں۔ یہ خدا تعالیٰ کا ہی علم ہے۔ ہاں خدا نے مجھ پر ظاہر کر دیا ہے
کہ یہ حدیث صحیح ہے اور قرآن شریف اس کی تصدیق کرتا ہے۔
عجیب بات یہ ہے کہ مسیح موعود بقول نواب صدیق حسن خان صاحب کے صدی کے سر پر ہوگا اور
یہ بھی وہ کہتا ہے کہ چودھویں صدی سے آگے نہ ہوگا مگر اب تو اس صدی سے بیس سال گذر گئے ۔
پانچواں حصہ صدی کا گذر چکا اگر اب تک بھی نہیں آیا تو پھر سو سال تک انتظار کرتے رہیں ۔ اس صدی
میں اسلام اہل صلیب سے کچلا جاوے گا۔ جب پچاس سال میں یہ حال ہو گیا ہے کہ تیس لاکھ آدمی
مرتد ہو چکے ہیں اور جیسی جیسی شوکت بڑھتی ہے ان کی شوخی بڑھتی گئی ہے۔ یہاں تک کہ امہات المؤمنین
جیسی گندی کتاب شائع کی گئی۔ انجمن حمایت الاسلام لاہور نے اس کے خلاف گورنمنٹ کے پاس
میموریل بھیجا۔ اس کے میموریل سے پہلے مجھے الہام ہو چکا تھا کہ یہ میموریل بھیجنا بے فائدہ ہے چنانچہ
میرے دوستوں کو جو یہاں رہتے ہیں اور ان کو بھی جو دوسرے شہروں میں ہیں معلوم تھا کہ یہ میں نے الہام
قبل از وقت ان کو بتادیا تھا آخر وہی ہوا اور گورنمنٹ نے اس پر کوئی کارروائی انجمن کے حسب منشانہ کی ۔
بعض لوگ یہ اعتراض کرتے ہیں کہ ایسا مہدی آنا چاہیے جو جہاد کا فتوئی
مہدی اور جہاد دے اور انگریزوں اور دوسری غیر قوموں سے لڑائی کرے۔ میں کہتا ہوں یہ
بھی غلط ہے اور حدیث سے بھی پایا جاتا ہے کہ آنے والا موعود يَضَعُ الْحَرْبَ کر کے دیکھائے گا
یعنی لڑائیوں کو موقوف کرے گا۔ دیکھو! ہر چیز کے عنوان پہلے ہی سے نظر آجاتے ہیں ۔ جیسے پھل
سے پہلے شگوفہ نکل آتا ہے اگر اللہ تعالیٰ کا یہی منشا ہوتا کہ مہدی آکر جہاد کرتا اور تلوار کے زور سے
اسلام کی حمایت کرتا تو چاہیے تھا کہ مسلمان فنون حربیہ اور سپہ گری میں تمام قوموں سے ممتاز ہوتے
اور فوجی طاقت بڑھی ہوئی ہوتی مگر اس وقت یہ طاقت تو اسی قوم کی بڑھی ہوئی ہے اور فنونِ حرب
کے متعلق جس قدر ایجادات ہو رہی ہیں وہ یورپ میں ہو رہی ہیں نہ کسی اسلامی سلطنت میں ۔ اس
سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کا یہ منشا ہر گز نہیں ہے اور يَضَعُ الْحَرْبَ کی پیشگوئی کو پوری
کرنے کے واسطے یہی ہونا بھی چاہیے تھا دیکھو! مہدی سوڈانی وغیرہ نے جب مخالفت میں ہتھیار
اٹھائے تو خدا تعالیٰ نے کیسا ذلیل کیا یہاں تک کہ اس کی قبر بھی کھدوائی گئی اور ذلت ہوئی اس لیے
کہ خدا کے منشا کے خلاف تھا۔ مہدی موعود کا یہ کام ہی نہیں ہے بلکہ وہ تو اسلام کو اس کی اخلاقی اور
علمی و عملی اعجازات سے دلوں میں داخل کرے گا اور اس اعتراض کو دور کرے گا جو کہتے ہیں کہ
اسلام تلوار کے ذریعہ پھیلا یا گیا وہ ثابت کر دکھائے گا کہ اسلام ہمیشہ اپنی عملی سچائیوں اور برکات
کے ذریعہ پھیلا ہے۔ ان تمام باتوں سے انسان سمجھ سکتا ہے کہ اگر خدا تعالیٰ کا منشا تلوار سے کام لینا
ہوتا تو فنون حرب اسلام والوں کے ہاتھ میں ہوتے اسلامی سلطنتوں کی جنگی طاقتیں سب سے بڑھ
کر ہوتیں اگر چہ حقیقی خبر تو خدا تعالیٰ سے وحی پانے والوں کو ملتی ہے مگر مومن کو بھی ایک فراست ملتی
ہے اور وہ علامات و آثار سے سمجھ لیتا ہے کہ کیا ہونا چاہیے جب عیسائی قوموں کے مقابل آتے ہیں
تو زک اُٹھاتے ہیں اور ذلت کا منہ دیکھتے ہیں کیا اس سے پتا نہیں لگتا کہ خدا کا منشا تلوار اٹھانے کا
نہیں ہے یہ اعتراض صحیح نہیں غلط ہے۔
مسیح موعود کا یہی کام ہے کہ وہ لڑائیوں کو بند کر دے کیونکہ يَضَعُ الْحَرْبَ اس کی شان میں آیا
ہے کیا وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کو باطل کر دے گا ؟ معاذ اللہ ۔ قرآن شریف سے بھی ایسا
ہی پایا جاتا ہے کہ اس وقت لڑائی نہیں ہونی چاہیے۔ کیا یہ ہو سکتا ہے کہ جب دل اعتراضوں سے بھرے
ہوئے ہوں تو ان کو قتل کر دیا جاوے یا تلوار دکھا کر مسلمان کیا جاوے وہ اسلام ہوگا یا کفر جوان کے دل
میں اس وقت پیدا ہوگا ؟
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جنگیں محض دفاعی تھیں کے کبھی مذہب کے لیے
لیے
تلوار نہیں اُٹھائی بلکہ اتمام حجت کے بعد جس طرح پر خدا نے چاہا منکروں کو عذاب دیا۔ وہ جنگیں دفاعی
تھیں۔ تیرہ برس تک آپ ستائے جاتے رہے اور صحابہؓ نے۔ رہے اور صحابہ نے جانیں دیں۔ انہوں نے نے نشان پرنشان
دیکھے اور انکار کرتے رہے آخر خدا تعالیٰ نے ان کو جنگوں کی صورت میں عذاب سے ہلاک کیا۔ اس زمانہ
میں طاعون ہے۔ جوں جوں تعصب بڑھے گا طاعون بڑھے گا۔ قرآن شریف میں اس کی بابت خبر دی گئی
ہے وَ إِنْ مِنْ قَرْيَةِ الَّا نَحْنُ مُهْلِكُوهَا قَبْلَ يَوْمِ الْقِيمَةِ أَوْ مُعَذِّبُوهَا (بنی اسرآءيل: ۵۹)
پس اگر میں خدا کی طرف سے ہوں اور وہ بہتر جانتا ہے کہ میں اسی کی طرف سے ہوں تو اس کے
وعدے پورے ہو کر رہیں گے جو بشارت کی پیشگوئیوں کو نہیں مانتے تو اس طاعون کی پیشگوئی کو دیکھ
لیں۔ سعادت سے انہیں کو حصہ ملتا ۔ کو حصہ ملتا ہے جو دور سے بلا کو دیکھتا ہے۔
صادق کے لیے خدا تعالیٰ نے
خدا تعالیٰ پر تقول کرنے والا ہلاک ہو جاتا ہے ایک اور نشان بھی قرار دیا ہے
اور وہ یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو فرمایا اگر تو مجھ پر تقول کرے تو میں تیرا داہنا ہاتھ پکڑ
لوں ۔ اللہ تعالیٰ پر تقول کرنے والا مفتری فلاح نہیں پا سکتا بلکہ ہلاک ہو جاتا ہے اور اب پچھیں
سال کے قریب عرصہ گذرا ہے کہ خدا تعالیٰ کی وحی کو میں شائع کر رہا ہوں ۔ اگر افترا تھا تو اس تقول
کی پاداش میں ضروری نہ تھا کہ خدا اپنے وعدہ کو پورا کرتا بجائے اس کے کہ وہ مجھے پکڑتا اس نے
صد ہا نشان میری تائید میں ظاہر کیے اور نصرت پر نصرت مجھے دی۔ کیا مفتریوں کے ساتھ یہی سلوک
ہوا کرتا ہے؟ اور دجالوں کو ایسی ہی نصرت ملا کرتی ہے؟ کچھ تو سوچو۔ ایسی نظیر کوئی پیش کرو اور میں
لے یعنی منکروں