۱۴؍فروری ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 4), حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

دعوی سے کہتا ہوں ہرگز نہ ملے گی ۔
جلد چهارم
ہاں یہ میں جانتا ہوں کہ طبیب تو مریض کو کلور و فارم سنگھا کر بھی دوائی اندر پہنچا سکتا ہے۔ روحانی
طبابت میں یہ نہیں ہے بلکہ باتوں کو مؤثر بنانا اور دل میں ڈالنا خدا تعالیٰ کا کام ہے وہ جب چاہتا ہے تو
شوخی کو دور کر کے خود اندر ایک واعظ پیدا کر دیتا ہے۔
نو وارد ۔ میں اہل اسلام کی زیادتی پر تعجب کرتا ہوں ۔ آپ کے کلمات میں میں کوئی وجہ کفر کی نہیں
دیکھتا ۔
حضرت اقدس ۔ آپ کتا بیں بھی دیکھ لیں تا کوئی شک آپ کو باقی نہ رہے کہ کون سے ایسے کلمات
ہیں جو قال اللہ اور قال الرسول کے خلاف ہیں ۔ میں ان کے کفر کی پروا نہیں کرتا ۔ ضرور تھا کہ ایسا پروانہیں
ہی ہوتا کیونکہ ان کے ہی آثار میں لکھا ہوا تھا کہ مسیح ۔ موعود جب آئے گا تو اس پر کفر کے فتوے
دیئے جاویں گے یہ پیشگوئیاں کیسے پوری ہوتیں؟ یہ تو اپنے ہاتھ سے پوری کر رہے ہیں۔ مجد د صاحب یہ
اور نواب صدیق حسن صاحب کہتے ہیں کہ جب وہ آئے گا تو علماء مخالفت کریں گے اور محی الدین
ابن عربی نے لکھا ہے کہ جب وہ آئے گا تو ایک شخص اٹھ کر کہے گا إِنَّ هَذَا الرَّجُلَ غَيَّرَ دِينَنَا ۔
اب جب کہ پہلے سے یہ باتیں ہیں تو ہم خوش ہوتے ہیں کہ یہ لوگ اپنے ہاتھ سے پورا کر رہے ہیں ۔
اب جب کہ یہ باتیں پہلے سے یہ ہیں کہ یہ بھی صداقت کا نشان ہے اس لیے ہم ان باتوں کی کچھ
پروانہیں کرتے۔ یہ جو کہتے ہیں کہ آسمان سے مسیح آئے گا وہ اتنا نہیں دیکھتے کہ قرآن شریف میں لکھا
ہے کہ مسیح علیہ السلام وفات پاگئے ۔ لے
آخر میں فرمایا کہ اگر وہ صحابہ کا سامذاق اور محبت ہوتی جو صحابہ کے دل میں تھی تو یہ عقیدہ نہ رکھتے
کہ وہ زندہ ہیں ۔ حضرت عیسیٰ کو خالق بھی نہ مانتے اور غیب دان بھی ۔ خدا تعالیٰ ان فسادوں کو روا نہیں ۔
رکھتا اور اس نے چاہا ہے کہ اصلاح کرے۔ ہمارا کام اللہ کے لیے ہے اور اگر اللہ تعالیٰ کا یہ کاروبار ہے
لے یہاں حضرت اقدس نے آیت شریفہ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی اور حدیث معراج سے استدلال کر کے ایک جامع تقریر
فرمائی جو ہم بار ہا شائع کر چکے ہیں ۔ اور اپنے وجود پر سورہ ٹور سے استدلال فرمایا اور ایسا ہی مسیح کی قبر کشمیر کے متعلق
بیان فرماتے رہے اور وفات مسیح پر صحابہ کے اجماع کا ذکر فرمایا۔ (ایڈیٹر )۔

اور اسی کا ہے تو کسی انسان کی طاقت میں نہیں کہ اس کو تباہ کر سکے اور کوئی ہتھیا راس پر چل نہیں سکتا لیکن
اگر انسان کا ہے تو پھر خود ہی تباہ ہو سکتا ہے انسان کو زور لگانے کی بھی کیا حاجت ہے۔
( در بار شام )
نو وارد صاحب کی وجہ سے تحریک تو ہو رہی تھی اس لیے بعد ادائے نماز مغرب حضرت حجۃ اللہ
نے ایک مختصر سی جامع تقریر فرمائی۔ جس کا ہم فقط خلاصہ دیتے ہیں ۔
فرمایا۔
حقیقت اسلام لوگ حقیقت اسلام سے بالکل دور جا پڑے ہیں۔ اسلام میں حقیقی زندگی
ایک موت چاہتی ہے جو تلخ ہے لیکن جو اس کو قبول کرتا ہے آخر وہی زندہ ہوتا ہے۔ حدیث میں آیا
ہے کہ انسان دنیا کی خواہشوں اور لذتوں کو ہی جنت سمجھتا ہے حالانکہ وہ دوزخ ہے اور سعید آدمی خدا کو
کی راہ میں تکالیف کو قبول کرتا ہے اور وہی جنت ہوتی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ دنیا فانی ہے اور
سب مرنے کے لیے پیدا ہوئے ہیں آخر ایک وقت آجاتا ہے کہ سب دوست آشنا عزیز واقارب
جدا ہو جاتے ہیں ۔ اس وقت جس قدر نا جائز خوشیوں اور لذتوں کو راحت سمجھتا تھا وہ تلخیوں کی صورت
میں نمودار ہو جاتی ہیں ۔ سچی خوشحالی اور راحت تقویٰ کے بغیر حاصل نہیں ہوتی اور تقویٰ پر قائم ہونا
گو یا زہر کا پیالہ پینا ہے مشتقی کے لیے خدا تعالی ساری راحتوں کے سامان مہیا کر دیتا ہے مَنْ يَتَّقِ
اللهَ يَجْعَلْ لَهُ مَخْرَجًا وَيَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ (الطلاق : ۳، ۴)
پس خوشحالی کا اصول تقویٰ ہے لیکن حصول تقویٰ کے لیے نہیں چاہیے کہ ہم شرطیں باندھتے لیے ہیں چاہیے کہ :
پھریں۔ تقویٰ اختیار کرنے سے جو مانگو گے وہ ملے گا۔ خدا رحیم و کریم ہے۔ تقویٰ اختیار کرو جو چاہو
گے وہ دے گا۔ جس قدر اولیاء اللہ اور اقطاب گذرے ہیں انہوں نے جو کچھ حاصل کیا تقویٰ ہی
سے حاصل کیا۔ اگر وہ تقوی اختیار نہ کرتے تو وہ بھی دنیا میں معمولی انسانوں کی حیثیت سے زندگی بسر
کرتے۔ دس بیس کی نوکری کر لیتے یا کوئی اور حرفہ یا پیشہ اختیار کر لیتے اس سے زیادہ کچھ نہ ہوتا۔ مگر
اب جو عروج ان کو ملا اور جس قدر شہرت اور عزت انہوں نے پائی یہ سب تقوی ہی کی بدولت تھی ۔

انہوں نے ایک موت اختیار کی اور اس زندگی کے بدلہ میں پائی۔
میں دوزخ اور بہشت پر عبادت اللہ تعالیٰ کی محبت ذاتی سے رنگین ہو کر کرو ایمان لاتا ہوں کہ وہ حق ہیں
اور ان کے عذاب اور اکرام اور لذائذ سب حق ہیں لیکن میں یہ کہتا ہوں کہ انسان خدا کی عبادت
دوزخ یا بہشت کے سہارے سے نہ کرے بلکہ محبت ذاتی کے طور پر کرے۔ دوزخ بہشت کا انکار
میں کفر سمجھتا ہوں اور اس سے یہ نتیجہ نکالنا حماقت ہے بلکہ میرا مطلب یہ ہے کہ عبادت اللہ تعالیٰ کی
محبت ذاتی سے رنگین ہو کر کرے جیسے ماں اپنے بچہ کی پرورش کرتی ہے کیا اس امید پر کہ وہ اسے
کھلائے گا۔ نہیں بلکہ وہ جانتی ہی نہیں کہ کیوں اس کی پرورش کر رہی ہے یہاں تک کہ اگر بادشاہ اس
کو حکم دے دے کہ تو اگر اس بچہ کی پرورش نہ کرے گی اور اس سے یہ بچہ مر بھی جاوے تو تجھ کو کوئی سے تجھ
سزا نہ دی جاوے گی بلکہ انعام ملے گا تو کیا وہ اس حکم سے خوش ہوگی یا بادشاہ کو گالیاں دے گی ۔ یہ
محبت ذاتی ہے اسی طرح خدا کی عبادت کرنی چاہیے نہ کہ کسی جزاوسزا کے سہارے پر۔
محبت ذاتی میں اغراض فوت ہو جاتے ہیں اور خدا تو وہ خدا ہے جو ایسا رحیم و کریم ہے کہ جو اس کا
انکار کرتے ہیں ان کو بھی رزق دیتا ہے۔ کیا سچ کہا ہے۔
دوستان را کجا کنی محروم
جب وہ دشمنوں کو محروم نہیں کرتا تو دوستوں کو کب ضائع کر سکتا ہے۔ حضرت داؤد علیہ السلام کا
قول ہے کہ میں جوان تھا اب بوڑھا ہو گیا ہوں مگر میں نے متقی کو کبھی ذلیل و خوار نہیں دیکھا اور نہ اس کی
اولاد کو ٹکڑے لڑے ۔ مانگتے دیکھا۔ یہ اخلاص کا نتیجہ ہوتا ہے جو خدا تعالیٰ اسی دنیا میں ظاہر کرتا ہے اور
اخلاص ایک کیمیا ہے اور اگر اس میں اور باتیں نکالیں تو اس پاکیزہ اور مصفی چشمہ کو گندے چھینٹوں
سے نا پاک کر دیتے ہیں۔ وہ خود ہماری حاجتوں سے آگاہ اور واقف ہے اور خوب جانتا ہے۔ کہتے ہیں
ابراہیم علیہ السلام کو جب آگ میں جلا دینے کی کوشش کی گئی اس وقت ان کے پاس فرشتے آئے اور کہا
کہ تمہیں کوئی حاجت ہے؟ تو ابراہیم علیہ السلام نے ان کو یہی جواب دیا کہ بلی وَلكِنْ إِلَيْكُمْ فَلَا
ه
تو که با دشمناں نظر داری

یعنی ہاں حاجت تو ہے لیکن تمہاری طرف نہیں۔ ایسے مقام پر دعا بھی منع ہوتی ہے اور انبیاء علیہم السلام
اس مقام کو خوب سمجھتے ہیں ۔
ع
گر حفظ مراتب نہ کنی زندیقی
غرض اصل غرض انسان کی محبت ذاتی ہونی چاہیے۔ اس سے جو کچھ اطاعت اور عبادت ہوگی وہ
اعلیٰ درجہ کے نتائج اپنے ساتھ رکھے گی ۔ ایسے لوگ خدا کے مبارک بندے ہوتے ہیں وہ جس گھر میں
ہوں وہ گھر مبارک اور جس شہر میں ہوں وہ شہر مبارک۔ اس کی برکت سے بہت سی بلائیں دور ہو جاتی
ہیں اس کی ہر حرکت و سکون اس کے درو دیوار پر خدا کی برکت اور رحمت نازل ہوتی ہے۔ میں اسی راہ
کو سکھانا چاہتا ہوں ۔ اسی غرض کے لیے خدا نے مجھے مامور کیا ہے۔
یقیناً یا درکھو کہ پوست کام نہیں آتا بلکہ مغز کی ضرورت ہے۔ لکھا ہے کہ ایک یہودی سے کسی مسلمان بلکہ مغز کی
نے کہا کہ تو مسلمان ہو جا۔ کہا کہ میں تیرے قول کو تیرے فعل سے نفرت کی نگاہ سے دیکھتا ہوں ۔
میں نے اپنے بیٹے کا نام خالد رکھا تھا حالانکہ شام تک میں اس کو قبر میں بھی دفن کر آیا۔ نام کچھ حقیقت
اپنے اندر نہیں رکھتا جب تک کام نہ ہو۔ اسی طرح پر خدا تعالیٰ مغز اور حقیقت کو چاہتا ہے ۔ رسم اور نام کو
پسند نہیں کرتا ۔ جب انسان سچے دل سے سچے اسلام کی تلاش کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ وہ اس کو
صادیتا ہے جیسے فرمایا وَ الَّذِيْنَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا (العنكبوت:۷۰) خدا تعالیٰ
بخیل نہیں ۔ اگر انسان مجاہدہ کرے گا تو وہ یقیناً اپنی راہ کو ظاہر کر دے گا۔ ہماری مخالفت میں افترا
کرتے اور گالیاں دیتے ہیں۔ اگر تقویٰ سے کام لیتے ۔ اگر زمانہ کی اندرونی بیرونی ضرورتیں ان کی
رہنمائی نہ کر سکتی تھیں تو خدا تعالیٰ کی جناب میں تضرع اور انتہال سے کام لیتے اور رو رو کر دعائیں مانگتے
تو یقیناً اللہ تعالیٰ ان کی رہنمائی کر دیتا اور حق کھول دیتا۔ مومن حقیقی ، مسیح کے وقت وہی ہوگا جو اس کا
تابع ہوگا۔ اگر میں صادق ہوں اور ضرور ہوں تو پھر آپ سمجھ لیں کہ میرے مکذب کا کیا حال ہے۔
نو وارد ۔ آپ میرے لیے دعا کریں۔
حضرت اقدس ۔ دعا تو میں ہندو کے لیے بھی کرتا ہوں مگر خدا تعالیٰ کے نزدیک یہ امر مکر وہ ہے کہ

اس کا امتحان کیا جاوے میں دعا کروں گا۔ آپ وقتاً فوقتاً یاد دلا فوقتاً یاد دلاتے رہیں اگر کچھ ظاہر ہوا تو اس سے
بھی اطلاع دوں گا مگر یہ میرا کام نہیں ۔ خدا تعالیٰ چاہے تو ظاہر کرے ۔ وہ کسی کے منشا کے ماتحت
نہیں ہے بلکہ وہ خدا ہے اور غَالِبٌ عَلَی امْرِہ ہے ۔ ایمان کو کسی امر سے وابستہ کرنا منع ہے۔ مشروط
بشرائط ایمان کمزور ہوتا ہے۔ نیکی میں ترقی کرنا کسی کے اختیار میں نہیں ہے۔ ہمدردی کرنا ہمارا فرض
ہے۔ اس کے لیے شرائط کی ضرورت نہیں ۔ ہاں یہ ضروری ہوگا کہ آپ ہنسی ٹھٹھے کی مجلسوں سے دور
رہیں ۔ یہ وقت رونے کا ہے نہ ہنسی کا ۔ اب آپ جائیں گے موت حیات کا پتا نہیں ۔ دو تین ہفتہ تک
تو سچے تقولٰی سے دعائیں مانگو کہ الہی مجھے معلوم نہیں تو ہی حقیقت کو جانتا ہے مجھے اطلاع دے۔
اگر صادق ہے تو اس کے انکار سے ہلاک نہ ہو جاؤں اور اگر کاذب ہے تو اس کی اتباع سے بچا۔
اللہ تعالیٰ چاہے تو اصل امر کو ظاہر کر دے گا۔
نو وارد ۔ میں سچ عرض کرتا ہوں کہ میں بہت برا ارادہ کر کے آیا تھا کہ میں آپ سے استہزا
کروں اور گستاخی کروں مگر خدا نے میرے ارادوں کو رد کر دیا ۔ میں اب اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ جو
فتویٰ آپ کے خلاف دیا گیا ہے وہ بالکل غلط ہے اور میں زور دے کر نہیں کہہ سکتا کہ آپ مسیح موعود
نہیں ہیں بلکہ مسیح موعود ہونے کا پہلو زیادہ زور آور ہے اور میں کسی حد تک کہہ سکتا ہوں کہ آپ مسیح موعود
ہیں ۔ جہاں تک میری عقل اور سمجھ تھی میں نے آپ سے فیض حاصل کیا ہے اور جو کچھ میں نے سمجھا
ہے میں ان لوگوں پر ظاہر کروں گا جنہوں نے مجھے منتخب کر کے بھیجا ہے۔ کل میری اور رائے تھی اور
آج اور ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ اگر ایک پہلوان بغیر لڑنے کے زیر ہو جائے تو وہ نا مرد کہلائے گا۔
اس لیے میں نے مناسب نہیں سمجھا کہ بدوں اعتراض کیے تسلیم کر لیتا۔ چونکہ میں معتمد ان لوگوں کا
ہوں جنہوں نے مجھے بھیجا ہے اس لیے میں نے ہر ایک بات کو بغیر دریافت کیسے ماننا نہیں چاہا۔
دعا کے لیے میں نے جو لکھا تھا دنیا کی خواہش سے نہیں لکھا تھا۔ میں اس دادا کا پوتا ہوں جس کے
ہندوستان میں اڑھائی سومرید ہیں ۔ مگر میں آزاد طبیعت کا آدمی ہوں اور اس میں انصاف ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی