۱۵ ؍فروری ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 4)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حضرت اقدس ۔ اللہ تعالیٰ کسی کی نیکی کو ضائع نہیں کرتا بلکہ ادنی اسی نیکی نیکی ضائع نہیں ہوتی بھی ہو تو اس کا ثمرہ دیتا ہے۔ میں نے ایک کتاب میں نقل دیکھی حضرت اقدس
ہے کہ ایک شخص نے اپنے ہمسایہ آتش پرست کو دیکھا کہ چند روز کی برسات کے بعد وہ اپنے کوٹھے
پر جانوروں کو دانے ڈال رہا تھا۔ میں نے اس سے پوچھا کہ تو کیا کر رہا ہے؟ اس نے کہا کہ جانوروں
کو دانے ڈال رہا ہوں۔ میں نے کہا کہ تیرا عمل بے کار ہے۔ اس گبر نے اس کو کہا کہ اس کا ثمرہ مجھے
ملے گا۔ پھر وہی بزرگ کہتے ہیں کہ جب دوسرے سال میں حج کرنے کو گیا تو دیکھا وہی گبر طواف کر
رہا ہے اس نے مجھے پہچان کر کہا کہ ان دانوں کا ثواب مجھے ملا یا نہیں؟
ایسا ہی ایک حدیث میں آیا ہے کہ ایک صحابی نے پوچھا کہ میں نے زمانہ جاہلیت میں سخاوت کی تھی
یا رسول اللہ مجھے اس کا ثواب ملے گا یا نہیں ؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسی سخاوت نے تو
تجھے مسلمان کیا۔
ہزاروں آدمی بغیر دیکھے گالیاں دینے کو تیار ہو جاتے ہیں لیکن جب دیکھتے ہیں اور آتے ہیں تو وہ
ایمان لاتے ہیں ۔ میرا یہ مذہب نہیں کہ انسان صدق اور اخلاص سے کام لے اور وہ ضائع ہو جاوے۔
پھر حضرت حجتہ اللہ نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اسلام لانے کا قصہ بیان کیا جو کئی بار ہم نے
الحکم میں درج کیا ہے اور اس بات پر آپ نے تقریر کو ختم کیا۔
ه
مردان خدا خدا نه باشند لیکن
۱۵ رفروری ۱۹۰۳ء
کے
از خدا جدا نه باشند
ایک نو وارد اور حضرت اقدس علیہ السلام ( بوقت سیر )
اعلیٰ حضرت حجتہ اللہ علی الارض مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو یہ مقصود تھا کہ جس طرح ممکن ہو
لے الحکم جلدے نمبر۷ مورخہ ۲۱ فروری ۱۹۰۳ صفحه ۵ تا ۹
اس شخص کو پورے طور پر تبلیغ ہو جاوے اس لیے اس کی ہر بات اور ہر ایک اعتراض کو نہایت توجہ سے
سن کر اس کا مبسوط جواب فرماتے آج جب آپ سیر کو تشریف لے چلے تو حضرت ابراہیم علیہ السلام
کے اس قصہ سے سلسلہ تقریر شروع ہوا رَبِّ اَرِنِي كَيْفَ تُحْيِ الْمَوْتَى (البقرة : ٢٦١)
رَبِّ أَرِنِي كَيْفَ تُحْيِي الموتی کی لطیف تقریر فرمایا کہ حضرت امام علیہ السلام کے اس قصہ پر نظر کرنے سے معلوم
سے ایمان
ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی معرفت آپ سے بھی بڑھی ہوئی تھی یہ آیت آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی فضیلت کو ثابت کرتی ہے کیونکہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو یہ ارشاد ہوا کو کم
تومن کیا تو اس پر ایمان نہیں لاتا ؟ اگر چہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اس کا جواب یہی دیا کہ بلی
ہاں میں ایمان لاتا ہوں مگر اطمینان قلب چاہتا ہوں لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی ایسا سوال
نہ کیا اور نہ ایسا جواب دینے کی ضرورت پڑی ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ پہلے ہی
کے انتہائی مرتبہ اطمینان اور عرفان پر پہنچے ہوئے تھے اور یہی وجہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا ہے ادینی رَبِّي فَأَحْسَنَ ادبی تو یہ آیت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی فضیلت کو ثابت کرتی
ہے۔ ہاں اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی بھی ایک خوبی اس سے پائی جاتی
ہے اور وہ یہ ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے یہ سوال کیا او لَمْ تُؤْمِن تو انہوں نے یہ نہیں کہا کہ میں اس پر
ایمان نہیں رکھتا بلکہ یہ کہا کہ ایمان تو رکھتا ہوں مگر اطمینان چاہتا ہوں ۔
پس جب ایک شخص ایک شرطی اقتراح پیش کرے اور پھر یہ کہے کہ میں اطمینانِ قلب چاہتا
ہوں تو وہ اس سے استدلال نہیں کر سکتا کیونکہ شرطی اقتراح پیش کرنے والا تو ادنی درجہ بھی ایمان کا
نہیں رکھتا بلکہ وہ تو ایمان اور تکذیب کے مقام پر ہے اور تسلیم کرنے کو مشروط به اقتراح کرتا ہے۔
پھر وہ کیوں کر کہہ سکتا ہے کہ میں ابراہیم کی طرح اطمینان قلب چاہتا ہوں ۔ ابراہیم نے تو ترقی ایمان
وو
لے سہو کتابت معلوم ہوتا ہے۔ فقرہ یوں ہونا چاہیے بلکہ وہ تو ایمان لا اور تک ر تکذیب کے درمیانی مقام پر ہے۔“ لفظ
دو
درمیانی چھوٹا ہوا معلوم ہوتا ہے۔ (مرتب)
چاہی ہے انکار نہیں کیا اور پھر اقتراح بھی نہیں کیا بلکہ احیائے موتی کی کیفیت پوچھی ہے اور اس کو
خدا تعالیٰ کے سپرد کر دیا ہے۔ یہ نہیں کہا کہ اس مردہ کو زندہ کر کے دکھا یا یوں کر اور پھر اس کا جواب جو
اللہ تعالیٰ نے دیا ہے وہ بھی عجیب اور لطیف ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ تو چار جانور لے ان کو اپنے ساتھ
ہلالے یہ غلطی ہے جو کہا جاتا ہے کہ ذبح کر لے کیونکہ اس میں ذبح کرنے کا لفظ نہیں بلکہ اپنے ساتھ
ہلائے جیسے لوگ بٹیر یا تیتر یا بلبل کو پالتے ہیں اور اپنے ساتھ ہلا لیتے ہیں پھر وہ اپنے مالک کی آواز
سنتے ہیں اور اُس کے بلانے پر آجاتے ہیں ۔ اسی طرح پر حضرت ابراہیم کو احیاء امانت سے انکار نہ تھا
بلکہ وہ یہ چاہتے تھے کہ مردے خدا کی آواز کس طرح سنتے ہیں اس سے انہوں نے سمجھ لیا کہ ہر چیز طبعاً
اور فطرتا اللہ تعالیٰ کی مطیع اور تابع فرمان ہے۔
نووارد -کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سب انبیاء کے وصفی نام آنحضرت کو دیئے گئے کے لیے قرآن شریف میں ایسا فرمایا
ہے جیسے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو خلیل فرمایا۔
حضرت اقدس ۔ میں قرآن شریف سے یہ استنباط کرتا ہوں کہ سب انبیاء کے وصفی نام
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دیئے گئے کیونکہ آپ تمام انبیاء کے کمالات متفرقہ اور فضائل مختلفہ کے
جامع تھے اور اسی طرح جیسے تمام انبیاء کے کمالات آپ کو ملے قرآن شریف بھی جمیع کتب کی خوبیوں کا
جامع ہے چنانچہ فرمایا فِيهَا كُتُبُ قَيِّمَةٌ ( البينة : (۴) اور مَا فَرَّطْنَا فِي الكتب (الانعام : ۳۹) ایسا ہی
ایک جگہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ حکم دیا ہے کہ تمام نبیوں کا اقتدا کر ۔
یہ یاد رکھنا چاہیے کہ امر دو قسم کا ہوتا ہے۔ ایک امر تو تشریعی ہوتا ہے جیسے یہ کہا کہ نماز قائم کرو
یا زکوۃ دو وغیرہ۔ اور بعض امر بطور خلق ہوتے ہیں جیسے يُنَارُ كُونِي بَرْدًا وَ سَلَمَا عَلَى إِبْرَاهِيمَ
(الانبیاء:۷۰) یہ امر جو ہے کہ تو سب کی اقتدا کر یہ امر بھی خلقی اور کوئی ہے یعنی تیری فطرت کو حکم دیا کہ
وہ کمالات جو جميع انبیاء علیہم السلام میں متفرق طور پر موجود تھے اس میں یکجائی طور پر موجود ہوں اور
گو یا اس کے ساتھ ہی وہ کمالات اور خوبیاں آپ کی ذات میں جمع ہو گئیں ۔
چنانچہ ان خوبیوں اور کمالات کے جمع ہونے ہی کا نتیجہ آیت خاتم النبیین کا حقیقی حقیقی مفہوم تھاکہ آپ جو ختم ہوا اور فرمایا ما پ پر نبوت ختم ہوگئی اور یہ فرمایا کہ مَا كَانَ
مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ وَلَكِنْ رَّسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ خَاتَمَ البِينَ (الاحزاب: ۴۱) ختم نبوت کے
یہی معنے ہیں کہ نبوت کی ساری خوبیاں اور کمالات تجھ پر ختم ہو گئے اور آئندہ کے لیے کمالات نبوت
کا باب بند ہو گیا کہ کوئی نبی مستقل طور پر نہ آئے گا۔
نبی عربی اور عبرانی دونوں زبانوں میں مشترک لفظ ہے جس کے معنے ہیں خدا سے خبر پانے والا
اور پیشگوئی کرنے والا ۔ جولوگ براہ راست خدا سے مکالمہ کرتے اور اس سے خبریں پاتے تھے وہ نبی
کہلاتے تھے اور یہ گویا اصطلاح ہو گئی تھی مگر اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ آئندہ کے لیے اللہ تعالیٰ
نے اس کو بند کر دیا ہے اور مہر لگا دی ہے کہ کوئی نبی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مہر کے بغیر نہیں ہو سکتا۔
سے مکالمہ
جب تک آپ کی اُمت : پ کی اُمت میں داخل نہ ہو اور آپ کے فیضان سے مستفیض نہ ہو وہ خدا سے ،
کا شرف نہیں پا سکتا جب تک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں داخل نہ ہو۔ اگر کوئی ایسا ہے کہ
وہ بدوں اس اُمت میں داخل ہونے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے فیض پانے کے بغیر کوئی
شرف مکالمہ الہی حاصل کر سکتا ہے تو اسے میرے سامنے پیش کرو۔
آیت خاتم النبیین حضرت عیسی کے دوبارہ نہ آنے پر زبردست دلیل ہے
یہی ایک آیت زبردست دلیل ہے اس امر پر جو ہم کہتے ہیں کہ حضرت عیسی دوبارہ نہیں آویں
گے بلکہ آنے والا اس اُمت میں سے ہوگا کیونکہ وہ نبی ہوں گے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
بعد کوئی شخص نبوت کا فیضان حاصل کر سکتا ہی نہیں جب تک وہ آنحضرت سے استفاضہ نہ کرے جو
صاف لفظوں میں یہ ہے کہ آپ کی اُمت میں داخل نہ ہو ۔ اب خاتم النبیین والی آیت تو صریح
روکتی ہے پھر وہ کس طرح آسکتے ہیں ۔ یا ان کو نبوت سے معزول کرو اور ان کی یہ ہتک اور بے عزتی
روا رکھو اور یا یہ کہ پھر ماننا پڑے گا کہ آنے والا اسی اُمت میں سے ہوگا۔ نبی کی اصطلاح مستقل نبی پر
بولی جاتی تھی مگر اب خاتم النبیین کے بعد یہ مستقل نبوت رہی ہی نہیں ۔ اسی لیے کہا ہے۔
خارقے کز ولی مسموع است
معجزه آل نبی متبوع است
پس اس بات کو خوب غور سے یاد رکھو کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء ہیں اور
حضرت عیسی علیہ السلام کو نبوت کا شرف پہلے سے حاصل ہے تو کیسے ہو سکتا ہے کہ وہ پھر آئیں اور اپنی
نبوت کو کھو دیں۔ یہ آیت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد مستقل نبی کو روکتی ہے۔ البتہ یہ امر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کو بڑھانے والا ہے کہ ایک شخص آپ ہی کی اُمت سے آپ ہی کے
فیض سے وہ درجہ حاصل کرتا ہے جو ایک وقت مستقل نبی کو حاصل ہو سکتا تھا۔ لیکن اگر وہ خود ہی آئیں تو
پھر صاف ظاہر ہے کہ پھر اس خاتم الانبیاء والی آیت کی تکذیب لازم آتی ہے اور خاتم الانبیاء حضرت
مسیح ٹھہریں گے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا آنا بالکل غیر مستقل ٹھہر جاوے گا کیونکہ آپ پہلے بھی
آئے اور ایک عرصہ کے بعد آپ رخصت ہو گئے اور حضرت مسیح آپ سے پہلے بھی رہے اور آخر پر بھی
وہی رہے۔ غرض اس عقیدہ کے ماننے سے کہ خود ہی حضرت مسیح آنے والے ہیں بہت سے مفاسد پیدا
ہوتے ہیں اور ختم نبوت کا انکار کرنا پڑتا ہے جو کفر ہے۔
اس کے علاوہ قرآن شریف کی ایک اور آیت بھی جو صاف طور پر سیح کی آمد ثانی کو روکتی ہے اور وہ وہی
آیت ہے جو کل بھی میں نے بیان کی تھی یعنی فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ انْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ (المائدة: ١١٨)
اگر حضرت مسیح قیامت سے پہلے دنیا میں آئے تھے اور چالیس برس تک رہ کر انہوں نے کفار اور
مشرکین کو تباہ کیا تھا جیسا کہ اعتقاد رکھا جاتا ہے۔ پھر کیا خدا تعالیٰ کے سامنے ان کو یہ کہنا چاہیے تھا کہ
فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ أَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ یا یہ کہنا چاہیے تھا کہ میں نے تو کافروں اور مشرکوں کو ہلاک
کیا اور ان کو جا کر اس شرک سے نجات دی کہ تم مجھ کو اور میری ماں کو خدا نہ بناؤ۔
اس آیت پر خوب غور کرو۔ یہ ان کی دوبارہ آمد کو قطعی طور پر رڈ کرتی ہے اور اس کے ساتھ ہی ختم نبوت
والی آیت بھی ان کو دوبارہ آنے نہیں دیتی ۔ اب یا تو قرآن شریف کا انکار کرو یا اگر اس پر ایمان ہے تو
پھر اس باطل خیال کو چھوڑنا پڑے گا اور اس سچائی کو قبول کرنا پڑے گا جو میں لے کر آیا ہوں ۔
یہ پکی بات ہے کہ آنے والا اسی اُمت سے ہوگا اور حدیث عُلَمَاءُ أُمَّتِي كَأَنْبِيَاءِ بَنِي
اسراءیل سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ ایک شخص مثیل مسیح بھی تو ہو۔ اگر چہ محدثین اس حدیث کی صحت
پر کلام کرتے ہیں مگر اہلِ کشف نے اس کی تصدیق کی ہے اور قرآن شریف خود اس کی تائید کرتا ہے۔
محدثین نے اہلِ کشف کی یہ بات مانی ہوئی ہے کہ وہ اپنے کشف سے بعض احادیث کی صحت کر لیتے ہیں
جو محدثین کے نزدیک صحیح نہ ہوں اور ایسا ہی بعض کو غیر صحیح قرار دے سکتے ہیں۔ یہ حدیث اہلِ کشف
نے جن میں روحانیت اور تصفیہ قلب ہوتا ہے صحیح بیان کی ہے۔ اور جیسا میں نے کہا ہے کہ قرآن شریف
بھی اس کا مصداق ہے کیونکہ اس حدیث سے بھی سلسلہ موسوی کی طرح ایک سلسلہ کے قائم ہونے کی
تصدیق ہوتی ہے اور قرآن شریف بھی سلسلہ موسویہ کے بالمقابل ایک سلسلہ قائم کرتا ہے۔ اسی کی
طرف علاوہ اور آیات قرآنی کے اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ بھی اشارہ کرتا ہے یعنی جو پہلے نبیوں کو دیا
گیا ہے ہم کو بھی عطا کر ۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا سلسلہ چودہ سو برس تک رکھا گیا تھا۔ جب اللہ تعالیٰ
نے اس سلسلہ کو نابود کرنا چاہا اور اس قوم کو ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ ( ال عمران : ۱۰۳) کا مصداق بنادیا
تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو پیدا کر کے یہ کہا کہ اِنَّا اَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا
ارْسَلْنَا إِلى فِرْعَوْنَ رَسُولًا (المزمل : (١٦)۔ : ۱۶) یعنی یہ سلسلہ موسوی سلسلہ کے بالمقابل ہے اور یہ عمارت
موسوی عمارت کے مقابلہ پر ہے۔ جیسے اس میں اختیار ہیں ویسے ہی اس میں بھی اختیار ہیں ۔ ایسا ہی
اشرار بھی بالمقابل پائے جاتے ہیں یہاں تک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمادیا کہ اگر کسی یہودی
نے ماں سے زنا کیا ہوگا تو تم میں سے بھی ایسے ہوں گے اور اگر کوئی سوسمار کے بل میں گھسا ہوگا تو
مسلمان بھی گھسیں گے۔
یہ کیسی مشابہت اور مماثلت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان کی ہے اب تعجب ہے
مسلمانوں پر کہ وہ یہ تو روا رکھتے ہیں کہ اس امت میں سے یہود بن جاویں اور یہ پسند نہیں کر سکتے کہ
اس امت میں سے کوئی مسیح بھی ہو جاوے۔ موسیٰ علیہ السلام کے بعد چودھویں صدی میں مسیح کو بھیجا
گیا تھا اسی مماثلت کے لحاظ سے ضروری تھا کہ اس امت میں بھی اس صدی پر مسیح آئے تا کہ اس
امت کا فضل ظاہر ہووے۔ اولیاء اللہ کے کشوف بھی اسی پر دلالت کرتے ہیں اور جو نشانات اس
وقت کے لیے رکھے ہوئے تھے وہ بھی اپنے اپنے وقت پر پورے ہو گئے۔ واقع شدنی امور
ہو جاتے ہیں جو نہیں ہونے والے ہوتے وہ نہیں ہوتے۔ اگر علماء کے معنے سچے ہوتے تو جو کچھ
انہوں نے مانا ہوا تھا اس میں سے کچھ تو پورا ہوتا۔ اعانت اسلام کا زمانہ تو یہی تھا پھر کیا وجہ ہے کہ خدا
نے بقول ان کے کچھ بھی نہ کیا۔ انگریزوں کا تسلّط مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ (الانبياء : ٩٧ ) کا
مصداق ہو گیا اور وَ إِذَا الْعِشَارُ عُطِلَتُ (التکویر : ۵) کے موافق اونٹنیاں بے کار ہو گئیں جو اس
آخری زمانہ کا ایک نشان ٹھہرایا گیا تھا۔ عشار حاملہ اونٹنیوں کو کہتے ہیں یہ لفظ اس لیے اختیار کیا گیا ہے
تا یہ وہم نہ رہے جیسا بعض لوگ کہتے ہیں کہ قیامت کے متعلق ہے قیامت میں تو حمل نہ ہوگا اور بے کار
ہونا یہاں تو الگ رہا مکہ مدینہ کے درمیان بھی ریل تیار ہو رہی ہے۔ اخبارات نے بھی اس آیت اور
مسلم کی حدیث سے استنباط کر کے مضامین لکھے ہیں ۔ پس یہ اور دوسرے نشان تو پورے ہو گئے میں
اگر صادق نہیں ہوں تو دوسرے مدعی کا نشان بتاؤ اور اس کا ثبوت دیکھو۔ بات یہ ہے کہ افترا اور کذب
کی عمر نہیں ہوا کرتی یہ جلد فنا ہو جاتے ہیں ، مفتری کے ہلاک کرنے کے لیے خارجی قوت اور زور کی
حاجت ہی نہیں ہوتی ، خود ان کا افترا ان کو ہلاک کر دیتا ہے اور مفتری کے مقابل میں کبھی جوش نہیں
ہوتا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابل جس قدر جوش ہوا کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ مسیلمہ کذاب اور
اسود عنسی کے مقابل بھی ہوا تھا ۔
صادق کے مقابل اس کے
صادق مدعی کے خلاف ہی شیطان جوش دکھاتا ہے لیے جوش ہوتا ہے کہ شیطان
سمجھتا ہے کہ اب مجھے ہلاک کیا جاوے گا اور وہ اس سے ناراض ہوتا ہے اس لیے جہاں تک ممکن ہو
وہ ان کی مخالفت میں زور لگاتا ہے اور یہ جوش پھیل جاتا ہے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے وقت میں
بھی بہت سے آدمیوں نے دعوے کیے تھے مگر اب کوئی ان کا نام بھی نہیں لے سکتا۔ اسی طرح ہوتا
رہا ہے کہ صادق کے مقابل میں بعض کا ذب مدعی بھی ہوتے رہے ہیں مگر کسی مقابلہ کے لیے اس قدر
جوش نہیں دکھا یا گیا جو صادق کے لیے دکھایا جاتا ہے۔ اس لیے کہ مفتری تو شیطان کے منشا کے
موافق ہوتا ہے اسی لیے وہ اس کے خلاف جنگ کرنی نہیں چاہتا اور صادق کے سینہ پر پتھر ہوتا ہے
اس کو تباہ کرنے کے لئے زور لگاتا ہے مگر آخر خود ہی شیطان اس کے جنگ میں ہلاک کیا جاتا ہے۔
ابو جہل نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بالمقابل کس قدر زور لگا یا یہاں تک کہ مباہلہ بھی کر لیا
اور یہ دعا کی کہ جو شخص ہم میں سے کا ذب ہے اور جو پھوٹ ڈالتا ہے اس کو ہلاک کر ۔ چنانچہ خود اسی روز
ہلاک ہو گیا۔ یاد رکھو کوئی نبی دنیا میں نہیں آیا جو اس کے آنے سے ایک پھوٹ نہ پڑی ہو۔ اس کو
اصلاح کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ ایک پھوٹ پڑے۔ کیونکہ جس شخص کا جوڑ یا ہڈی اپنی جگہ پر نہ
رہے تو وہ اسے اتار کر نئے سر سے لگاتا ہے۔ اکثر مجھ پر اعتراض کرتے ہیں کہ آریوں عیسائیوں کو
دشمن بنالیا ہے مگر ان کو معلوم نہیں جو خدا کی طرف سے آتا ہے وہ ضرور اپنے دشمن بنا لیتا ہے کیونکہ اس کو
پاک جماعت تیار کرنی پڑتی ہے جن میں سچی تقوی وطہارت ہو اور سچی اخوت ہو۔ مگر سفلی زندگی کے
عادی نہیں سمجھتے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک صلاحیت قائم ہو وہ دنیا سے دل لگا کر خدا تعالیٰ کی
طرف سے غافل ہوتے ہیں اور کہتے ہیں ۔
ه
اب تو آرام سے گزرتی ہے عاقبت کی خبر خدا جانے
یہی ان کا مذہب اور مشرب ہوتا ہے حالانکہ وہ نہیں جانتے کہ یہ مردار زندگی کیا چیز ہے۔
انسان اگر خدا تعالیٰ سے قوت پاوے تو وہ اس مُردار زندگی سے مرنا بہتر سمجھے گا۔ دنیا کے دوست
مطلب کے دوست ہوتے ہیں۔ حقیقی محبت اور اخوت خدا تعالیٰ میں ہو کر ملتی ہے۔ ان لوگوں کو دیکھو
جنہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر توبہ کی کیا ان کے باہم تعلقات نہ تھے؟ لیکن جب
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شناخت میں آنکھ کھلی تو پھر یہاں تک متاثر ہوئے کہ نہ بیٹے کو بیٹا سمجھا نہ
باپ کو باپ بلکہ وہ تعلقات بالکل قطع ہو گئے اور سارے تعلقات خدا میں ہو کر قائم ہوئے۔ خدا کے
لیے دشمن ہو جاتے ۔ دنیا کی دولتیں جس میں خدا درمیان نہیں ہوتا وفاداری سے نہیں نباہ سکتے ۔ اسی
طرح اب ہم دیکھتے ہیں کہ ہماری جماعت میں جب کوئی داخل ہوتا ہے تو اس کے اپنے من ے متعلقین میں
خدا تعالیٰ ہدایت نہ کرے ایک شور قیامت برپا ہو جاتا ہے ورنہ امت برپا ہو جاتا ہے ورنہ بعض گہرے تعلقات رکھنے
والوں کو قطع تعلق کرنا پڑا ہے ۔
یاد رکھو دنیا انسان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ۔ یہ اس کی اپنی دنیا انسان کا کچھ نہیں بگاڑسکتی کمزوری ہے کہ اپنے میں مخلوق کو نافع یا ضا سمجھتا ہے
نفع اور ضرر اللہ ہی سے ملتا ہے۔ ہماری مراد اس سے یہ ہے کہ انسان معرفت کی آنکھ سے خدا کو
شناخت کرلے۔ جب تک عملی طور پر خدا شناسی کو ثابت کر کے نہ دکھائے تو دہر یہ ہے۔
میں نے غور کیا ہے قرآن شریف میں کئی ہزار حکم
جھوٹ کے تمام شعبوں سے پر ہیز کرو ہیں ان کی پابندی نہیں کی جاتی ادنی ادنی سی کی
باتوں میں خلاف ورزی کر لی جاتی ہے۔ یہاں تک دیکھا جاتا ہے کہ بعض جھوٹ تو دوکاندار بولتے
ہیں اور بعض مصالحہ دار جھوٹ بولتے ہیں حالانکہ خدا تعالیٰ نے اس کو رجس کے ساتھ رکھا ہے۔ مگر
بہت سے لوگ دیکھے ہیں کہ رنگ آمیزی کر کے حالات بیان کرنے سے نہیں رکھتے اور اس کو کوئی گناہ
بھی نہیں سمجھتے ۔ ہنسی کے طور پر بھی جھوٹ بولتے ہیں ۔ انسان صدیق نہیں کہلا سکتا جب تک جھوٹ
کے تمام شعبوں سے پرہیز نہ کرے۔
انسان جب فسق و فجور میں پڑ جاتا ہے تو پھر ان لذات کو
گناہ کے چھوڑنے کا طریقہ کیسے چھوڑ سکتا ہے۔ اس کے چھوڑنے کی ایک ہی راہ ہے
کہ گناہ کی معرفت انسان کو ہو اور یہ معلوم ہو جاوے کہ اللہ تعالی گناہ پر سزا دیتا ہے۔ حیوان بھی جب
معرفت پیدا کر لیتا ہے کہ یہ کام کروں گا تو سزا ملے گی تو وہ بھی اس سے بچتا ہے۔ کتے کو بھی اگر ایک
چھڑی دکھائی جائے تو وہ بھاگتا ہے اور دہشت زدہ ہو جاتا ہے۔ پھر کیا وجہ ہے کہ انسان انسان ہو کر
خدا سے اتنا بھی نہ ڈرے جتنا ایک حیوان سوٹے سے ڈرتا ہے۔ بھیڑیئے کے پاس اگر بکری باندھ
دی جاوے تو وہ گھاس نہیں کھا سکتی ۔ کیا اس بھیڑیئے جتنی دہشت بھی خدا کی نہیں ہے؟
انسان کے پیدا ہونے کی غرض اور غایت تو یہ ہے کہ وہ سچا ایمان پیدا کرے۔ اگر یہ ایمان وہ
پیدا نہیں کرتا تو پھر اپنی پیدائش کو عبث سمجھتا ہے اور اگر اس مجلس میں وہ ایمان نہیں ہے تو اس پر حرام
ہے کہ دوسری مجلس کو تلاش نہ کرے۔ خدا نے مجھے اسی لیے مامور کیا ہے کہ تقویٰ پیدا ہو اور خدا پر سچا
ایمان جو گناہ سے بچاتا ہے پیدا ہو۔ خدا تعالیٰ تاوان نہیں چاہتا بلکہ سچا تقویٰ چاہتا ہے۔ میں نے ایک
آدمی کو دیکھا کہ وہ تو بہ کرتے وقت گواہ رکھ لیتا تھا۔ میں نے اس سے پوچھا کہ تو ایسا کیوں کرتا ہے؟
اس نے کہا۔ میں نے اس لیے یہ کیا ہے کہ شاید اس تو بہ کو توڑتے وقت اس گواہ سے ہی کچھ شرم آ جائے
لیکن آخر دیکھا کہ وہ ان کی بھی پروانہ کر کے تو بہ توڑتا کیونکہ اصل شرم تو خدا تعالیٰ سے ہونی چاہیے۔
جب خدا سے نہیں ڈرتا اور شرم کرتا تو اور کسی سے کیا کرے گا۔ ایسے لوگوں کی وہی مثال ہے۔
چه خوش گفت درویش کوتاه دست که شب توبه کرد و سحر گاه شکست
جو لوگ اس سلسلہ میں داخل ہوتے ہیں ان کو سب سے بڑا فائدہ تو یہ مامور کی دعاؤں کا اثر ہوتا ہے کہ میں ان کے لیے دعا کرتا ہوں۔ دعا ایسی چیز ہے کہ خشک
لکڑی کو بھی سرسبز کر سکتی ہے اور مردہ کو زندہ کر سکتی ہے۔ اس میں بڑی تاثیریں ہیں جہاں تک قضاء وقدر
کے سلسلہ کو اللہ تعالیٰ نے رکھا ہے کوئی کیسا ہی معصیت میں غرق ہو دعا اس کو بچالے گی ۔ اللہ تعالیٰ
اس کی دستگیری کرے گا اور وہ خود محسوس کرلے گا کہ میں اب اور ہوں ۔ دیکھو! جو شخص مسموم ہے کیا وہ
اپنا علاج آپ کر سکتا ہے اس کا علاج تو دوسرا ہی کرے گا۔ اس لیے اللہ تعالیٰ نے تطہیر کے لیے یہ
سلسلہ قائم کیا ہے اور مامور کی دعا ئیں تطہیر کا بہت بڑا ذریعہ ہوتی ہیں ۔
یہ
دعا کرنا اور کرانا اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔ دعا کے لیے جب درد سے دل بھر اسم اعظم جاتا ہے اور سارے حجابوں کوتوڑ دیتا ہے اس وقت مجھنا چاہیے کہ دعا قبول ہوگئی
یہ اسم اعظم ہے۔ اس کے سامنے کوئی ان ہونی چیز نہیں ہے۔ ایک خبیث کے لیے جب دعا کے ایسے
اسباب میسر آجائیں تو یقیناً وہ صالح ہو جاوے اور بغیر دعا کے وہ اپنی توبہ پر بھی قائم نہیں رہ سکتا۔
بیمار اور محجوب اپنی دستگیری آپ نہیں کر سکتا ۔ سنت اللہ کے موافق یہی ہوتا ہے کہ جب دعا ئیں انتہا
تک پہنچتی ہیں تو ایک شعلہ نور کا اس کے دل پر گرتا ہے جو اس کی ساری خباثتوں کو جلا کر تاریکی دور کر
دیتا اور اندر ایک روشنی پیدا کرتا ہے۔ یہ طریق استجابت دعا کا رکھا ہے۔
ضرور ہے کہ انسان پہلے حالت بیماری کو محسوس کرے اور پھر طبیب کو شناخت کرے سعید وہی
ہے جو اپنے مرض اور طبیب کو شناخت کرتا ہے۔ اس وقت دنیا کی حالت بگڑی ہوئی ہے۔ جن
باتوں پر خدا نے چاہا تھا کہ قائم ہوں ان کو چھوڑا گیا ہے۔ باہر سے وہ ایک پھوڑے کی طرح نظر
آتے ہیں جو چمکتا ہے مگر اس کے اندر پیپ ہے یا قبر کی طرح ہیں کہ جس کے اندر بجز ہڈیوں کے
کچھ نہیں ۔
ایسا ہی حال اخلاقی حالتوں کا ہے غیظ و غضب میں آکر گندی گالیاں دینے لگتا ہے اور اعتدال
سے گزر جاتا ہے۔
اصل مدعا تو یہ ہونا چاہیے کہ نفس مطمئنہ کی حالت والا ہی بڑا سعید اور با مراد ہے انسان نفس مطمئنہ حاصل
کرے۔ نفس تین قسم کے ہیں ۔ اتارہ - لوامہ ۔ مطمئنہ ۔ بہت بڑا حصہ دنیا کا نفس امارہ کے نیچے
ہے۔ اور بعض جن پر خدا کا فضل ہوا ہے وہ لوامہ کے نیچے ہیں یہ لوگ بھی سعادت سے حصہ رکھتے ر
ہیں ۔ بڑا بد بخت وہ ہے جو بدی کو محسوس ہی نہیں کرتا یعنی جو اتارہ کے ماتحت ہیں ۔ اور بڑا ہی سعید اور
با مراد وہ ہے جو نفس مطمئنہ کی حالت میں ہے۔
نفس مطمئنہ کو ہی خدا نے فرمایا يَايَتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً
(الفجر : ۲۷ تا ۲۹) یعنی اے وہ نفس جو اطمینان یافتہ ہے۔ اس حالت میں شیطان کے ساتھ جو جنگ
ہوتی ہے اس کا خاتمہ ہو جاتا ہے اور خطاب کے لائق تو مطمئنہ ہی ٹھہرایا ہے۔ اور اس آیت سے یہی
معلوم ہوتا ہے کہ مطمئنہ کی حالت میں مکالمہ الہی کے لائق ہو جاتا ہے۔ خدا کی طرف واپس آ ، کے معنی
یہی نہیں کہ مر جا بلکہ تو امہ اور اتارہ کی حالت میں جو خدا تعالیٰ سے ایک بعد ہوتا ہے مطمئنہ کی حالت
میں وہ مہجوری نہیں رہتی اور کوئی غبار باقی نہ رہ کر غیب کی آواز اس کو بلاتی ہے۔ تو مجھ سے راضی اور میں
تجھ سے راضی ، یہ رضا کا انتہائی مقام ہوتا ہے۔ پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اب میرے بندوں میں داخل
ہو جا۔ اللہ تعالیٰ کے بندے دنیا ہی پر ہوتے ہیں مگر دنیا ان کو نہیں پہچانتی ۔ دنیا نے آسمانی بندوں سے
دوستی نہیں کی وہ ان سے ہنسی کرتی ہے۔ وہ الگ ہی ہوتے ہیں اور خدا تعالیٰ کی ردا کے نیچے ہوتے
ہیں ۔ غرض جب ایسی حالت اطمینان میں پہنچتا ہے تو الہی اکسیر سے تانبا سونا ہو جاتا ہے۔ وَادْخُلِی
جنتی اور تو میری بہشت میں داخل ہو جا۔ بہشت ایک ہی چیز نہیں بلکہ فرمایا وَ لِمَنْ خَافَ مَقَامَ
رَبِّهِ جَنَّتن (الرحمن: ۴۷) خدا سے ڈرنے والے کے لیے دو بہشت ہیں ۔ لے
( قبل از ظهر )
ایک صاحب گوڑ گانوں سے تشریف لائے ہوئے تھے۔ حضرت سے شرف بیعت حاصل کیا۔ بعد از بیعت
حضرت اقدس نے ان کو مخاطب کر کے فرمایا کہ
ہماری طرف سے تو آپ کو بنایا پ کو یہی نصیحت ہے کہ مسنون طور سے خدا کا فضل تلاش کرو مسنون طور سے اللہ تعالی کے فضل و تلاش کرو۔
۔
کو
اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث کر کے یہ امر صاف طور پر بیان کر
دیا ہے کہ ان کی پیروی کے سوا کوئی راہ اس کی رضا جوئی کی باقی نہیں ہے۔ جو خدا کے فضل کا جو یاں
ہو اسی دروازہ کو کھٹکھٹائے ۔ اس کے لیے کھولا جائے گا ۔ بجز اس دروازہ کے تمام دروازے بند ہیں۔
نبوت ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ختم ہو چکی ۔ شریعت قرآن شریف کے بعد ہر گز نہیں آئے گی۔
انسان کو کشوف اور وحی اور الہام کا بھی طالب نہ ہونا چاہیے بلکہ یہ سب تقویٰ کا نتیجہ ہیں ۔ جب جڑ
ٹھیک ہوگی تو اس کے لوازم بھی خود بخود آ جائیں گے۔ دیکھو! جب سورج نکلتا ہے تو دھوپ اور گرمی
جو اس کا خاصہ ہیں خود بخود ہی آجاتے ہیں۔ اسی طرح جب انسان میں تقویٰ آ جاتا ہے تو اس کے
لوازم بھی اس میں ضرور آ جاتے ہیں۔ دیکھو! جب کوئی دوست کسی کے ملنے کے واسطے جاوے تو اس کو
یہ امید تو نہ رکھنا چاہیے کہ میں اس کے پاس جاتا ہوں کہ وہ مجھے پلاؤ، زردے اور قورمے اور قلچے
کھلائے گا اور میری خاطر تواضع کرے گا۔ نہیں بلکہ صادق دوست کی ملاقات کی خواہش ہوتی ہے
ل الحکم جلدے نمبر ۸ مورخه ۲۸ فروری ۱۹۰۳ صفحه ۳ تا ۶