۱۵ ؍فروری ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 4), حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بجز اس کے اور کسی کھانے یا مکان یا خدمت کی پروا اور خیال بھی نہیں ہوتا مگر جب وہ اپنے صادق
دوست کے پاس جو اس سے مہجور تھا جاتا ہے تو کیا وہ اس کی خاطر داری کا کوئی دقیقہ باقی بھی اٹھا رکھتا
ہے؟ ہر گز نہیں بلکہ جہاں تک اس سے بن پڑتا ہے وہ اپنی طاقت سے بڑھ کر بھی اس کی تواضع کے
واسطے مکلف سامان کرتا ہے۔
غرض یہی حال روحانیت اور اس دوست اعلیٰ کی ملاقات کا ہے۔ الہامات یا کشوف وغیرہ خبروں
کے سہارے والا ایمان، ایمان کامل نہیں ۔ وہ کمزور ایمان ہے جو کسی چیز کا سہارا ڈھونڈتا ہے۔ انسان
کی غرض اور اصل مدار صرف رضاء الہی اور وصول الی اللہ چاہیے۔ آگے جب یہ اس کی رضا حاصل کر
لے گا تو خدا تعالیٰ اس کو کیا کچھ نہ دے گا ۔ خود اس امر کی درخواست کرنا سوء ادب ہے۔
دیکھو! اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں فرمایا ہے قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ
الله (ال عمران: ۳۲) خدا کے محبوب بننے کے واسطے صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی ہی
ایک راہ ہے اور کوئی دوسری راہ نہیں کہ تم کو خدا سے ملاوے ۔ انسان کا مد عاصرف اس ایک واحد
لاشریک خدا کی تلاش ہونا چاہیے شرک اور بدعت سے اجتناب کرنا چاہیے رسوم کا تابع اور ہوا و ہوس کا
مطیع نہ بننا چاہیے۔ دیکھو! میں پھر کہتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی راہ کے سوا اور کسی طرح
انسان کامیاب نہیں ہو سکتا۔
ہمارا صرف ایک ہی رسول ہے۔ ہمارا صرف ایک ہی رسول اور ایک ہی کتاب ہے اور صرف ایک ہی قرآن شریف
اس رسول پر نازل ہوا ہے جس کی تابعداری سے ہم خدا کو پاسکتے ہیں۔ آج کل فقراء کے نکالے ہوئے
طریقے اور گدی نشینوں اور سجادہ نشینوں کی سیفیاں اور دعائیں اور درود وظائف یہ سب انسان کو
مستقیم راہ سے بھٹکانے کا آلہ ہیں۔ سو تم ان سے پر ہیز کرو۔ ان لوگوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے خاتم الانبیاء ہونے کی مہر کو توڑنا چاہا ہے گویا اپنی الگ ایک شریعت بنالی ہے۔ تم یاد رکھو کہ
قرآن شریف اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کی پیروی اور نماز روزہ وغیرہ جو مسنون طریق
ہیں ان کے سوا خدا کے فضل اور برکات اور رحمت کے دروازے کھولنے کی اور کوئی کنجی ہے ہی نہیں۔
بھولا ہوا ہے وہ جو ان راہوں کو چھوڑ کر کوئی نئی راہ نکالتا ہے۔ نا کام مرے گا وہ جو اللہ اور رسول -
فرمودہ کا تابعدار نہیں بلکہ اور اور راہوں سے اسے تلاش کرتا ہے۔
دیکھو! گناہ کبیرہ بھی ہیں ان کو تو ہر ایک جانتا ہے اور اپنی طاقت
ہر قسم کے گناہوں سے بچھ کے موافق نیک انسان ان سے بجھنے کی کوشش بھی کرتا ہے مگر
تم تمام گناہوں سے کیا کبائر اور کیا صغائر سب سے بچو کیونکہ گناہ ایک زہر ہے جس کے استعمال سے
زندہ رہنا محال ہے۔ گناہ ایک آگ ہے جو روحانی قومی کو جلا کر خاک سیاہ کر دیتی ہے۔ پس تم ہر قسم
کے کیا صغیرہ کیا کبیرہ سب اندرونی بیرونی گناہوں سے بچو ۔ آنکھ کے گناہوں سے ، ہاتھ کے گناہوں
سے ، کان ناک اور زبان اور شرمگاہ کے گناہوں سے بچو۔ غرض ہر عضو کے گناہ کے زہر سے بچتے رہو
اور پر ہیز کرتے رہو۔
نماز بھی گناہوں سے بچنے کا ایک آلہ ہے۔ نماز کی یہ نماز گناہوں سے بچنے کا آلہ ہے صفت ہے کہ یہ نسان کو گناہ اور بدکاری سے بنا دیتی
ہے سو تم ویسی نماز کی تلاش کرو اور اپنی نماز کو ایسی بنانے کی کوشش کرو۔ نماز نعمتوں کی جان ہے۔
اللہ تعالیٰ کے فیض اسی نماز کے ذریعہ سے آتے ہیں سو اس کو سنوار کر ادا کرو تا کہ تم اللہ تعالیٰ کی نعمت
کے وارث بنو۔
یہ بھی یاد رکھو کہ ہمارا طریق نرمی ہے۔ ہماری جماعت کو چاہیے کہ
ہمارا طریق نرمی ہے اتنے تھا ریق نرمی ہے اپنے مخالفوں کے مقابل پر نرمی سے کام لیا کریں تمہاری آواز
تمہارے مقابل کے آواز سے بلند نہ ہو۔ اپنی آواز اور لہجہ کو ایسا بناؤ کہ کسی دل کو تمہاری آواز سے
صدمہ نہ ہو دے۔ ہم قتل اور جہاد کے واسطے نہیں آئے بلکہ ہم تو مقتولوں اور مردہ دلوں کو زندہ کرنے
اور ان میں زندگی کی روح پھونکنے کو آئے ہیں ۔ تلوار سے ہمارا کاروبار نہیں اور نہ یہ ہماری ترقی کا
ذریعہ ہے ہمارا مقصد نرمی سے ہے اور نرمی سے اپنے مقاصد کی تبلیغ ہے۔ غلام کو وہی کرنا چاہیے جو
اس کا آقا اس کو حکم کرے۔ جب خدا نے ہمیں نرمی کی تعلیم دی ہے تو ہم کیوں سختی کریں ۔ ثواب تو
فرماں برداری میں ہوتا ہے۔ اور دین تو سچی اطاعت کا نام ہے نہ یہ کہ اپنے نفس اور ہوا و ہوس کی
تابعداری سے جوش دکھاویں۔
یا درکھو جو شخص سختی کرتا اور غضب
مغلوب الغضب غلبہ ونصرت سے محروم ہوتا ہے میں آجاتا ہے اس کی زبان سے
معارف اور حکمت کی باتیں ہرگز نہیں نکل سکتیں۔ وہ دل حکمت کی باتوں سے محروم کیا جاتا ہے جو
اپنے مقابل کے سامنے جلدی طیش میں آکر آپے سے باہر ہو جاتا ہے۔ گندہ دہن اور بے لگام کے
ہونٹھ لطائف کے چشمہ سے بے نصیب اور محروم کیے جاتے ہیں ۔ غضب اور حکمت دونوں جمع نہیں
ہو سکتے ۔ جو مغلوب الغضب ہوتا ہے اس کی عقل موٹی اور فہم کند ہوتا ہے۔ اس کو کبھی کسی میدان میں
غلبہ اور نصرت نہیں دیئے جاتے ۔ غضب نصف جنون ہے اور جب یہ زیادہ بھڑکتا ہے تو پورا جنون
ہو سکتا ہے۔ ہماری جماعت کو چاہیے کہ گل نا کر دنی افعال سے دور رہا کریں۔ وہ شاخ جو اپنے تنے
اور درخت سے سچا تعلق نہیں رکھتی وہ بے پھیل رہ جایا کرتی ہے۔ سو دیکھو! اگر تم لوگ ہمارے اصل مقصد
کو نہ سمجھو گے اور شرائط پر کار بند نہ ہو گے تو ان وعدوں کے وارث تم کیسے بن سکتے ہو جو خدا نے ہمیں
دیتے ہیں۔
جسے نصیحت کرنی ہوا سے زبان سے کرو۔ ایک ہی بات ہوتی ہے وہ ایک نصیحت کا پیرا یہ پیرایہ میں ادا کرنے سے ایک شخص کو دشمن بنا سکتی ہے اور دوسرے پیرا یہ
میں دوست بنا دیتی ہے پس جَادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ ( النحل: ۱۲۶) کے موافق اپنا عمل درآمد
رکھو۔ اسی طرز کلام ہی کا نام خدا نے حکمت رکھا ہے۔ چنانچہ فرماتا ہے يُؤْتِي الْحِكْمَةَ مَنْ
يشاء (البقرة: ۲۷) مگر یا درکھو کہ جیسے یہ باتیں حرام ہیں ویسے ہی نفاق بھی حرام ہے۔ اس بات کا
بھی خیال رکھنا کہ کہیں پیرا یہ ایسا نہ ہو جاوے کہ اس کا رنگ نفاق سے مشابہ ہو۔ موقع کے موافق
ایسی کارروائی کرو جس سے اصلاح ہوتی ہو۔ تمہاری نرمی ایسی نہ ہو کہ نفاق بن جاوے اور تمہارا
غضب ایسا نہ ہو کہ باروت کی طرح جب آگ لگے تو ختم ہونے میں نہیں آتی۔ بعض لوگ تو غصہ سے
سودائی ہو جاتے ہیں اور اپنے ہی سر میں پتھر مار لیتے ہیں ۔ اگر ہمیں کوئی گالی دیتا ہے تو بھی صبر کرو۔
میں سمجھتا ہوں کہ جب کسی کے پیرو مرشد کو گالیاں دی جاویں یا اس کے رسول کے متعلق ہتک آمیز کلمے
کہے جاویں تو کیسا جوش ہوتا ہے مگر تم صبر کرو اور حلم سے کلام کرو۔
ایسا نہ ہو کہ تمہارا اس وقت کا غصہ کوئی خرابی پیدا کر دے جس
مسلوب الغضب بن جاؤ سے سارا سلسلہ بدنام ہو یا یا کوئی مقدمہ بنے
بنے
جس سے سب کو
تشویش ہو۔ سب نبیوں کو گالیاں دی گئی ہیں۔ یہ انبیاء کا ورثہ ہے۔ ہم اس سے کیوں کر محروم رہ سکتے
تھے ایسے بن جاؤ کہ گویا مسلوب الغضب ہو۔ تم کو گو یا غضب کے قومی ہی نہیں دیئے گئے ۔ دیکھو!
گر کچھ بھی تاریکی کا حصہ ہے تو نور نہیں آئے گا۔ نور اور ظلمت جمع نہیں ہو سکتے ۔ جب نور آ جائے گا تو
ظلمت نہیں رہے گی ۔ تم اپنے سارے ہی قومی کو پورے طور سے اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری میں لگاؤ اور
جو جو کمی کسی قوت میں ہوا سے اس پان والے کی طرح جو گندے پان تلاش کر کے پھینک دیتا ہے
اپنی گندی عادات کو نکال پھینکو اور سارے اعضا کی اصلاح کر لو یہ نہ ہو کہ نیکی کرو اور نیکی میں بدی
ملا دو۔ تو بہ کرتے رہو۔ استغفار کرو ۔ دعا سے ہر وقت کام لو۔
ولی کیا ہوتے ہیں یہی صفات تو اولیاء کے ہوتے ہیں۔ ان کی آنکھ، ہاتھ، پاؤں غرض کوئی
ولی اللہ عضو ہو ۔ منشاء الہی کے خلاف حرکت نہی حرکت نہیں کرتے ۔ خدا کرتے۔ خدا کی عظمت کا بوجھ ان پر ایسا ہوتا
ہے کہ وہ خدا کی زیارت کے بغیر ایک جگہ سے دوسری جگہ نہیں جاسکتے پس تم بھی کوشش کرو۔ خدا بخیل نہیں۔
( در بار شام )
ع
ہر کہ عارف تر است تر سال تر
ایک شخص نے عرض کی کہ حضور میرے واسطے دعا کی جاوے
قرآن شریف کی ایک برکت کہ میری زبان قرآن شریف اچھی طرح ادا کرنے
لگے۔ قرآن شریف ادا کرنے کے قابل نہیں اور چلتی نہیں ۔ میری زبان کھل جاوے۔
فرمایا کہ تم صبر سے قرآن شریف پڑھتے جاؤ ۔ اللہ تعالیٰ تمہاری زبان کو کھول دے گا۔