۹ ؍ما رچ ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 4)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۱۹ مارچ ۱۹۰۳ء دوران سیر )
ایک شخص کی خواب پر فرمایا کہ و با زدہ علاقہ میں مامور یا نبی کے جانے کی تعبیر مجرین نے کہا ہے کہ اگر وائی جگہ نے لکھا
پر کوئی مامور یا نبی گیا ہوا دیکھا جاوے تو جاننا چاہیے کہ وہاں آرام ہوگا کیونکہ وہ لوگ خدا کی رحمت
ساتھ لاتے ہیں۔
پھر فرمایا کہ
ایک رؤیا رات کو میں نے ایک خواب دیکھی کہ ایک شخص نے مجھے ایک پروانہ دیا ہے وہ لمباسا
کاغذ ہے میں نے پڑھا تو لکھا ہوا تھا کہ عدالت سے چار جگہ کے لیے طاعون کا حکم جاری کیا گیا
ہے۔ اس پروانے سے پایا جاتا تھا کہ اس کا اجرا میں نے کیا ہے جیسے کاغذات محافظ دفتر کے پاس
ہوتے ہیں ویسے ہی وہ میرے پاس ہے میں نے کہا کہ یہ حکم ایک عرصہ سے ہے اور اس کی تعمیل آج
تک نہ ہوئی ؟ اب میں اس کا کیا جواب دوں گا۔ اس سے مجھے ایک خوف طاری ہوا اور تمام رات
میں اسی خدشہ میں رہا اور اس پر روشن خط میں لفظ طاعون کا لکھا تھا گو یا حکم میرے نام آتا ہے اور
میں جاری کرتا ہوں پھر میں نے دیکھا کہ اپنی جماعت کے چند آدمی گشتی کر رہے ہیں میں نے کہا
آؤ میں تم کو ایک خواب سناؤں مگر وہ نہ آئے ۔ میں نے کہا کیوں نہیں سنتے جو شخص خدا کی باتیں نہیں
سنتا وہ دوزخی ہوتا ہے۔
ایک شخص نے سوال کیا کہ التحیات کے وقت التحیات میں انگشت سبابہ اٹھانے کی حکمت نماز میں انگشت سبابہ کیوں اُٹھاتے ہیں؟
فرمایا کہ لوگ زمانہ جاہلیت میں گالیوں کے واسطے یہ اُنگلی اُٹھایا کرتے تھے اس لیے اس کو
سبابہ کہتے ہیں یعنی گالی دینے والی ۔ خدا تعالیٰ نے عرب کی اصلاح فرمائی اور وہ عادت ہٹا کر فرمایا کہ
خدا کو واحد لاشریک کہتے وقت یہ انگلی اُٹھایا کرو تا کہ اس سے وہ الزام اُٹھ جاوے۔ایسے ہی عرب
کے لوگ پانچ وقت شراب پیتے تھے۔ اس کے عوض میں پانچ وقت نماز رکھی ۔
اس کے بعد اس امر پر ذکر رہا کہ ہر ایک فرقہ میں نذیر آیا ہے جیسے قرآن سے ثابت ہے۔ اسی لیے
رام چندر اور کرشن وغیرہ اپنے زمانے کے نبی وغیرہ ہوں گے۔
تبلیغ کے لئے مفت اشاعت عرب صاحب نے سوال کیا کہ لو آپ کوسادہ معراج کہتے ہیں ت اس لیے کہ کتب مفت تقسیم کی جاتی ہیں ۔
فرمایا که گفته اند که نکوئی کن و در آپ انداز - کتابیں ہم مفت دیتے ہیں مگر اس میں ہماری سادگی
نہیں ہے اور نہ ہم غلطی پر ہیں ۔ ہمارا منشا تبلیغ کا ہوتا ہے اگر ہزار کتاب شائع ہو اور ایک شخص بھی
راہ راست پر آجاوے تو ہمارا مطلب پورا ہو گیا۔ لے
( در بار شام )
ایک جامع درس
نو مارچ ۱۹۰۳ء کے دربار شام میں حضرت حجۃ اللہ مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
ایک جامع تقریر فرمائی ۔ ہم کو افسوس ہے کہ اس روز ہم ایک مصروفیت
کی وجہ سے موجود نہ تھے اس لیے اس تقریر کو خود قلم بند نہیں کر سکے تاہم ہمارے ایک عزیز نے اس کے
کچھ نوٹ لیے تھے جن کو مرتب کر کے ناظرین کے فائدہ کے لیے ما لَا يُدْرَكُ كُلُّهُ لَا يُتْرَكُ كُلُّه پر
عمل کرنے کے لیے اسے ہی پیش کر دیتے ہیں ۔ ( ایڈیٹر )
چند احباب بتقریب نماز عید اضحی دارالامان میں تشریف لائے اور انہوں نے نو مبائعین کو نصیحت
یہ تقریر فرمائی۔
بیعت کی ۔ حضرت اقدس امام پاک علیہ الصلوٰۃ والسلام نے کھڑے ہو کر
فرمایا۔ دیکھو ! جس قدر آپ لوگوں نے اس وقت بیعت کی ہے اور جو پہلے کر چکے ہیں !
چند کلمات بطور نصیحت کے کہتا ہوں۔ چاہیے کہ اسے پوری توجہ سے سنیں ۔
ل البدر جلد ۲ نمبر ۹ مورخه ۲۰ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۶۵ ،۶۶
ان کو
آپ لوگوں کی یہ بیعت۔ بیعت تو بہ ہے لے تو بہ دو طرح سے ہوتی ہے ایک تو گذشتہ گنا ہوں سے
یعنی ان کی اصلاح کرنے کے واسطے جو کچھ پہلے غلطیاں کر چکا ہے ان کی تلافی کرے اور حتی الوسع ان بگاڑوں
کی اصلاح کی کوشش کرنا اور آیندہ کے گناہوں سے باز رہنا اور اپنے آپ کو اس آگ سے بچائے رکھنا۔
اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ توبہ سے تمام گناہ جو پہلے ہو چکے ہیں معاف ہو جاتے ہیں بشرطیکہ وہ
تو بہ تو بہ صدق دل اور خلوص نیت سے ہو اور کوئی پوشیدہ دغا بازی دل کے کسی کو نہ میں پوشیدہ
نہ ہو۔ وہ دلوں کے پوشیدہ اور مخفی رازوں کو جانتا ہے وہ کسی کے دھوکا میں نہیں آتا پس چاہیے کہ اس کو
دھوکا دینے کی کوشش نہ کی جاوے اور صدق سے نہ نفاق سے اس کے حضور توبہ کی جاوے۔
تو بہ انسان کے واسطے کوئی زائد یا بے فائدہ چیز نہیں ہے اور اس کا اثر صرف قیامت پر ہی منحصر
نہیں بلکہ اس سے انسان کی دنیا و دین دونوں سنور جاتے ہیں ۔ اور اسے اس جہان میں اور آنے
والے جہان میں دونوں میں آرام اور سچی خوشحالی نصیب ہوتی ہے۔ ہے
دیکھو! ! قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَ فِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً
وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ ( البقرۃ : ۲۰۲) اے ہمارے رب ہمیں اس دنیا میں بھی آرام و آسائش کے سامان
عطا فرما اور آنے والے جہان میں بھی آرام اور راحت عطا فرما اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔
دیکھو! در حقیقت ربَّنا کے لفظ میں تو بہ ہی کی طرف ایک بار یک اشارہ ہے کیونکہ رہنا کا لفظ
چاہتا ہے ہے کہ وہ بعض اور ربوں کو جو اس نے پہلے بنائے ہوئے تھے ان سے بے زار ہو کر اس ربّ
دو
ل البدر میں یوں لکھا ہے۔ ” بیعت دراصل تو یہ ہوتی ہے اور بیعت کے دوجز ہیں ۔
اوّل۔ پچھلے گنا ہوں سے معافی مانگتے ہیں۔
دوم ۔ بیعت میں آئندہ گناہوں سے بچنے کے لیے وعدہ کیا جاتا ہے ۔“
البدر جلد ۲ نمبر ۹ مورخہ ۲۰ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۶۶)
البدر میں ہے۔ ” تو بہ ایک ایسی چیز ہے جو اس جہان میں بھی اپنا پھل لاتی ہے اور آخرت میں بھی “
البدر جلد ۲ نمبر ۹ مورخہ ۲۰ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۶۶ )
سے البدر میں ہے۔ ” قرآن کریم میں جہان لفظ رب آتا ہے اس کے معنے کا تعلق تو بہ سے ہوتا ہے۔“
البدر جلد ۲ نمبر ۹ مورخہ ۲۰ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۶۶)
کی طرف آیا ہے اور یہ لفظ حقیقی درد اور گداز کے سوا انسان کے دل سے نکل ہی نہیں سکتا ۔ ربّ
کہتے ہیں بتدریج کمال کو پہنچانے والے اور پرورش کرنے والے کو۔ اصل میں انسان نے اپنے
بہت سے ارباب بنائے ہوئے ہوتے ہیں اپنے حیلوں اور دغا بازیوں پر اسے پورا بھروسا ہوتا ہے تو
وہی اس کے رب ہیں ۔ اگر اسے اپنے علم کا یا قوت بازو کا گھمنڈ ہے تو وہی اس کے رب ہیں ۔ اگر
اسے اپنے حسن یا مال و دولت پر فخر ہے تو وہی اس کا رب ہے غرض اس طرح کے ہزاروں
اسباب اس کے ساتھ لگے ہوئے ہیں ۔ جب تک ان سب کو ترک کر کے ان سے بیزار ہو کے اس
واحد لاشریک سچے اور حقیقی رب کے آگے سر نیاز نہ جھکائے اور ربنا کی پر درد اور دل کو پگھلانے
والی آوازوں سے اس کے آستانہ پر نہ گرے۔ تب تک وہ حقیقی رب کو نہیں سمجھا ۔ پس جب ایسی
دلسوزی اور جاں گدازی سے اس کے حضور اپنے گناہوں کا اقرار کر کے تو بہ کرتا اور اسے مخاطب
کرتا ہے کہ دینا یعنی اصلی اور حقیقی رب تو تو ہی تھا مگر ہم اپنی غلطی سے دوسری جگہ بہکتے پھر تے
رہے۔ اب میں نے ان جھوٹے بتوں اور باطل معبودوں کو ترک کر دیا ہے اور صدق دل سے
تیری ربوبیت کا اقرار کرتا ہوں ۔ تیرے آستانہ پر آتا ہوں ۔
غرض بجز اس کے خدا کو اپنا رب بنانا مشکل ہے جب تک انسان کے دل سے دوسرے ربّ
اور ان کی قدر و منزلت و عظمت و وقار نکل نہ جاوے تب تک حقیقی رب اور اس کی ربوبیت کا ٹھیکہ
نہیں اٹھاتا۔ بعض لوگوں نے جھوٹ ہی کو اپنا رب بنایا ہوا ہوتا ہے وہ جانتے ہیں کہ ہمارا جھوٹ
کے بدوں گزارہ ہی مشکل ہے بعض چوری و راہزنی اور فریب دہی ہی کو اپنا رب بنائے ہوئے
ہیں ۔ ان کا اعتقاد ہے کہ اس راہ کے سوا ان کے واسطے کوئی رزق کا راہ ہی نہیں ۔سو ان کے ارباب
وہ چیزیں ہیں ۔ دیکھو! ایک چور جس کے پاس سارے نقب زنی کے ہتھیار موجود ہیں اور رات کا
موقع بھی اس کے مفید مطلب ہے اور کوئی چوکیدار وغیرہ بھی نہیں جاگتا ہے تو ایسی حالت میں وہ
چوری کے سوا کسی اور راہ کو بھی جانتا ہے جس سے اس کا رزق آسکتا ہے؟ وہ اپنے ہتھیاروں کو ہی اپنا
معبود جانتا ہے۔ غرض ایسے لوگ جن کو اپنی ہی حیلہ بازیوں پر اعتماد اور بھروسا ہوتا ہے ان کو خدا
سے استعانت اور دعا کرنے کی کیا حاجت؟ دعا کی حاجت تو اسی کو ہوتی ہے جس کے سارے راہ
بند ہوں اور کوئی راہ سوائے اس ڈر کے نہ ہو اسی کے دل سے دعا نکلتی ہے۔ غرض رَبَّنَا آتِنَا فِي
الدنيا ۔۔۔۔ الخ ایسی دعا کرنا صرف انہیں لوگوں کا کام ہے جو خدا ہی کو اپنا رب جان چکے ہیں اور
ان کو یقین ہے کہ ان کے رب کے سامنے اور سارے ارباب باطلہ بیچ ہیں ۔
آگ سے مراد صرف وہی آگ نہیں جو قیامت کو ہو گی بلکہ دنیا میں بھی جو شخص ایک لمبی عمر پاتا
ہے وہ دیکھ لیتا ہے کہ دنیا میں بھی ہزاروں طرح کی آگ ہیں۔ تجربہ کار جانتے ہیں کہ قسم قسم کی آگ
دنیا میں موجود ہے طرح طرح کے عذاب خوف، خون، فقر و فاقے ، امراض، ناکامیاں، ذلت و ادبار
کے اندیشے، ہزاروں قسم کے دکھ، اولاد، بیوی وغیرہ کے متعلق تکالیف اور رشتہ داروں کے ساتھ
معاملات میں الجھن ۔ غرض یہ سب آگ ہیں ۔ تو مومن دعا کرتا ہے کہ ساری قسم کی آگوں سے ہمیں
بچا۔ جب ہم نے تیرا دامن پکڑا ہے تو ان سب عوارض سے جو انسانی زندگی کو تلخ کرنے والے ہیں اور
انسان کے لیے بمنزلہ آگ ہیں بچائے رکھ۔
سچی تو بہ ایک مشکل امر ہے۔ بجز خدا کی توفیق اور مدد کے تو بہ کرنا اور اس پر قائم ہو جانا محال
ہے۔ تو بہ صرف لفظوں اور باتوں کا نام نہیں۔ دیکھو! خدا قلیل سی چیز سے خوش نہیں ہو جاتا۔ کوئی ذرا سا
کام کر کے خیال کر لینا کہ بس اب ہم نے جو کرنا تھا کر لیا اور رضا کے مقام تک پہنچ گئے یہ صرف ایک
خیال اور وہم ہے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ جب ایک بادشاہ کو ایک دانہ دے کر یا مٹی کی مٹھی دے کر خوش
نہیں کر سکتے بلکہ اس کے غضب کے مورد بنتے ہیں تو کیا وہ احکم الحاکمین ! لمین اور بادشاہوں کا بادشاہ ہماری
ذراسی ناکارہ حرکت سے یا دولفظوں سے خوش ہو سکتا ہے ' خدا تعالیٰ پوست کو پسند نہیں کرتا وہ مغز
چاہتا ہے۔
البدر میں ہے۔ ”میری جماعت کو یا درکھنا چاہیے کہ وہ اپنے نفس کو دھوکا نہ دے۔ خدان خدا تعالیٰ ایک ناکارہ چیز کو پسند
نہیں کرتا۔ دیکھو! اگر ایک شخص دُنیوی بادشاہ کے پاس کمی سی چیز ہدیہ کے طور پر لے جاتا ہے تو اگر چہ وہ اس کو لے
جا سکتا ہے مگر وہ ایسے فعل سے بادشاہ کی ہتک کرتا ہے۔“ (البدر جلد ۲ نمبر ۹ مورخه ۲۰ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۶۶)
دیکھو! خدا یہ بھی نہیں چاہتا کہ اس کے ساتھ کسی کو شریک کیا جاوے۔ بعض شرک کی حقیقت لوگ اپنے شرکاء نفسانی کے واسطے بہت ساحصہ رکھ لیتے ہیں اور پھر دا کا
بھی حصہ مقرر کرتے ہیں۔ سو ایسے حصہ کو خدا قبول نہیں کرتا وہ خالص حصہ چاہتا ہے۔ اس کی ذات
کے ساتھ کسی کو شریک بنانے سے زیادہ اس کو غضبناک کرنے کا اور کوئی آلہ نہیں ہے۔ ایسا نہ کرو کہ
کچھ تو تم میں تمہارے نفسانی شرکاء کا حصہ ہوا اور کچھ خدا کے واسطے ۔ خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ میں سب گناہ
معاف کروں گا مگر شرک نہیں معاف کیا جاوے گا۔
یا درکھو شرک یہی نہیں کہ بتوں اور پتھروں کی تراشی ہوئی مورتوں کی پوجا کی جاوے۔ یہ تو ایک
موٹی بات ہے یہ بڑے بیوقوفوں کا کام ہے دانا آدمی کو تو اس سے شرم آتی ہے۔ شرک بڑا باریک ہے
وہ شرک جو اکثر ہلاک کرتا ہے وہ شرک فی الاسباب ہے یعنی اسباب پر اتنا بھروسا کرنا کہ گویا وہی اس پر کا
کے مطلوب و مقصود ہیں جو شخص دنیا کو دین پر مقدم رکھتا ہے اس کی بھی یہی وجہ ہے کہ اس کو دنیا کی
چیزوں پر بھروسہ ہوتا ہے اور وہ امید ہوتی ہے جو دین و ایمان سے نہیں ۔ نقد فائدہ کو پسند کرتے ہیں
اور آخرت سے محروم ۔ جب وہ اسباب پر ہی اپنی ساری کامیابیوں کا مدار خیال کرتا ہے تو خدا تعالیٰ
کے وجود کو تو اس وقت وہ لغو محض اور بے فائدہ جانتا ہے اور تم ایسا نہ کرو۔ تم تو کل اختیار کرو۔
تو گل یہی ہے کہ اسباب جو اللہ تعالیٰ نے کسی امر کے حاصل کرنے کے واسطے مقرر تو گل کئے ہوئے ہیں ان کوتی المتقد و جمع کرو۔ اور پھر خود دعاؤں میں لگ جاؤ کہ خدا تو ہی اس
ہی
کا انجام بخیر کر۔ صدہا آفات ہیں اور ہزاروں مصائب ہیں جو ان اسباب کو بھی بربادو تہ و بالا کر سکتے
ہیں ۔ ان کی دست برد سے بچا کر ہمیں سچی کامیابی اور منزل مقصود پر پہنچا۔
تو بہ کے معنی ہی یہ ہیں کہ گناہ کو ترک کرنا اور خدا کی طرف رجوع کرنا۔ بدی
حقیقت تو بہ چھوڑ کر نیکی کی طرف آگے قدم بڑھانا۔ تو بہ ایک موت کو چاہتی ہے جس کے بعد
ل البدر میں ہے۔ ” تو گل ایک طرف سے تو ڑ اور ایک طرف جوڑ کا نام ہے ۔“
البدر جلد ۲ نمبر ۹ مورخہ ۲۰ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۶۶ )
انسان زندہ کیا جاتا ہے اور پھر نہیں مرتا۔ تو بہ کے بعد انسان ایسا بن جاوے کہ گویا نئی زندگی پا کر
دنیا میں آیا ہے نہ اس کی وہ چال ہو ، نہ اس کی وہ زبان ، نہ ہاتھ نہ پاؤں ، سارے کا سارا نیا وجود
ہو جو کسی دوسرے کے ماتحت کام کرتا ہوا نظر آجاوے۔ دیکھنے والے جان لیں کہ یہ وہ نہیں یہ تو
کوئی اور ہے۔
خلاصہ کلام یہ کہ یقین جانو کہ تو بہ میں بڑے بڑے ثمرات ہیں ۔ یہ برکات کا سرچشمہ ہے۔
در حقیقت اولیاء اور صلحاء بھی لوگ ہوتے ہیں جو توبہ کرتے اور پھر اس پر مضبوط ہو جاتے ہیں۔ وہ گناہ
سے دور اور خدا کے قریب ہوتے جاتے ہیں۔ کامل تو بہ کرنے والا شخص ہی ولی ، قطب اور غوث کہلا سکتا
ہے۔ اسی حالت سے وہ خدا کا محبوب بنتا ہے اس کے بعد بلائیں اور مصائب جو انسان کے واسطے
مقدر ہوتی ہیں ٹل جاتی ہیں۔
اس سے یہ خیال نہ آوے کہ پھر انبیاء انبیاء اور مومنوں پر مصائب آنے کی حکمت اور نیک مومنوں کوکیوں تکلیفیں آتی ہیں؟
ان لوگوں پر بعض بلائیں آتی ہیں اور ان کے واسطے آثارِ رحمت ہوتا ہے۔ دیکھو! ہمارے نبی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر کیسی کیسی مصائب آئی تھیں۔ ان کا گننا بھی کسی بڑے زبردست دل کا کام
ہے۔ ان کے نام سے ہی انسان کے بدن پر لرزہ آتا ہے۔ پھر جو کچھ سلوک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے ہمراہیوں سے ہوئے ان کی بھی تاریخ گواہ ہے۔ کیا کوئی ایسی بھی تکلیف تھی جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
اور آپ کے صحابہ کو پہنچائی نہ گئی ہو؟ جس طرح ان کی ایذاء دہی میں کفار نے کوئی دقیقہ باقی اٹھا نہ
رکھا تھا۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ نے بھی ان کے کمالات میں کوئی کمی باقی نہ رکھی ۔ اصل میں ان لوگوں میں
کے واسطے یہ مصائب اور سختیاں تریاق ہو جایا کرتی ہیں ۔ ان لوگوں کے واسطے خدا کی رحمت کے خزانے
ل البدر میں یوں ہے ۔ ” تکالیف مومنوں پر بھی آتی ہیں بلکہ سب سے زیادہ تو نبیوں پر آتی ہیں۔ اس جگہ بعض جلد باز
یہ اعتراض کر دیں گے کہ اگر ولیوں نبیوں کو بھی تکالیف پہنچتے ہیں تو پھر تو بہ کا کیا فائدہ ہے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ جب
نیک لوگوں کو تکالیف پہنچتے ہیں تو وہ ان کو اس انعام کی خوشخبری دیتی ہیں جو کہ ان تکالیف کے بعد خدا تعالیٰ نے ان کو
دینا ہوتا ہے۔“
البدر جلد ۲ نمبر ۹ مورخه ۲۰ مارچ ۱۹۰۳ صفحه (۶۶)
انہیں سختیوں ہی کی وجہ سے کھولے جاتے ہیں ۔
ه
ہر بلا کیں قوم را حق داده است زیر آن گنج کرم بنهاده است
مگر ایسے وقت میں انسان کو چاہیے کہ صبر جمیل کرے اور خدا سے بدظن نہ ہو ۔ وہ لوگ تو خدا
کے اسلام کو انعام کے رنگ میں دیکھتے ہیں اور ابتلا میں لذت پاتے ہیں۔ قرب کے مراتب جس
طرح جلد ابتلا کے وقت میں طے ہوتے ہیں وہ یوں زہد و تعبد یا ریاضت سے تو سالہا سال میں بھی
تمام نہیں کئے جاتے۔ ان لوگوں میں سے جو خدا۔ جو خدا کے قرب کا نمونہ بنے اور خلق کی ہدایت کا تمغہ ان کو دیا
گیا یا وہ خدا کے محبوب ہوئے ایک بھی نہیں جس پر کبھی نہ کبھی مصائب اور شدائد کے پہاڑ نہ گرے
ہوں ۔ ان لوگوں کی مثال مشک کے نافہ کی سی ہوتی ہے وہ جب تک بند ہے اس میں اور ایک پتھر
یا مٹی کے ڈھیلے میں کچھ تفاوت نہیں پایا جاتا مگر جب اس پر سختی سے جراحی کا عمل کیا جاوے اور اس کو
چھری یا چاقو سے چیرا جاوے تو معاً اس میں سے ایک خوش کن خوشبو نکلتی ہے جس سے مکان کا مکان معطر
ہو جاتا ہے اور قریب آنے والا بھی معطر کیا جاتا ہے۔ سو یہی حال ہے انبیاء اور صادق مومنوں کا کہ
جب تک ان کو مصائب نہ پہنچیں تب تک ان کے اندرونی قومی چھپے رہتے ہیں اور ان کی ترقیات کا
دروازہ بند ہوتا ہے ان لوگوں کے قومی دو قسم کے موقعوں پر اظہار پذیر ہوتے ہیں ۔ بعض تو مصائب
شدائد اور دکھوں کے زمانہ میں اور بعض ان کی کامیابی کے زمانہ میں کیونکہ یک طرفہ کارروائی قابلِ اعتماد
نہیں ہوتی۔ ممکن ہے کہ ایک شخص جس نے بچپن سے خوشحالی اور آرام اور آسائش کے سوا کچھ دیکھا
ہی نہیں اس کے قومی کا پورا اندازہ نہیں ہو سکتا ہے اور دوسرا جو بچپن سے غربت کی مار بد حالی میں مبتلا
رہا ہے اس کے قومی کا بھی پورا اندازہ کرنا مشکل ہے۔ کسی شخص کے اخلاق فاضلہ اور اس کے خلق کے
متعلق اس کے حالات کا اندازہ تب ہی ہو سکتا ہے جب اس پر انعام و ابتلا ہر دو طرح کے زمانے
آچکے ہوں ۔ سو اس امر کے دیکھنے کے لیے بھی ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سی اور کوئی مثال نہیں
کیونکہ باقی انبیاء میں سے اکثر ایسے تھے کہ انہوں نے نہایت کار ایک زمانہ دیکھا دوسرے کی نوبت
ہی نہیں آئی مثلاً حضرت عیسیٰ ہیں۔ ہمارا اعتقاد ہے کہ وہ خدا کے برگزیدہ اور پاک نبی تھے۔ خدا
کے نزدیک ان کے بڑے مدارج ہیں مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابل میں رکھ کر اگر ان کو
اسی کسوٹی پر پرکھا جاوے تو ان کے اخلاق بہت گرے ہوئے معلوم ہوتے ہیں۔ انہوں نے
ار اور ثروت کا زمانہ نہ پایا اور نہ اس کے متعلق ان کے اخلاق کا اظہار ہوا۔ ہمیں تو قرآ قرآن شریف
مجبور کرتا ہے ورنہ ہم اگر ان کے حالات کے لحاظ سے اور ان کی عام سوانح کی وجہ سے دیکھیں تو وہ تو
ایک کامل انسان کے مرتبہ سے بھی گرے ہوئے معلوم ہوتے ہیں کجا یہ کہ عیسائی ان کو خدائے قدوس
اقتدار
کا مرتبہ دے بیٹھے ہیں۔ بھلا ان کا صبر ، ان کی داد و دہش ، ان کی جو دوسخا کا کون سا نمونہ دنیا میں باقی رہا
ہے۔ ان کی شجاعت کے اظہار کا کون سا موقع تھا۔ کسی جنگ میں انہوں نے اس امر کا ثبوت دیا۔
لو
ان کی بعثت کا زمانہ صرف تین سال تھا اور وہ بھی مصائب کا زمانہ ۔ مقابلہ پر صرف ایک اپنی ہی قوم
تھی جو معدودے چند سے زیادہ ہرگز نہ تھی ۔ ان کا پیش کردہ امر بھی ان کے لیے کوئی نرالا نہ تھا جس
کی مثال پہلے نہ پائی جاتی ہو ۔ قوم پہلے ہی توحید پسند تھی ان کے خلاق اور ان کے عقائد کا بہت سا
حصہ نسبتاً اچھا تھا۔ ان میں خدا ترس ، گوشہ نشین وغیرہ بھی تھے غرض ان کا کام نہایت سہل اور آسان
تھا۔ ادھر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دیکھو کہ آپ کی نبوت کے زمانہ میں سے ۱۳ سال
مصائب اور شدائد کے تھے اور دس سال قوت وثروت اور حکومت کے۔ مقابل میں کئی قو میں ۔ اول
تو اپنی ہی قوم تھی ۔ یہودی تھے عیسائی تھے۔ بہت پرست قوموں کا گر وہ تھا۔ مجوس تھے وغیرہ جن کا
کام کیا ہے؟ بت پرستی ۔ جو ان کا حقیقی خدا کے اعتقاد سے پختہ اعتقاد اور مسلک تھا وہ کوئی کام کرتے
ہی نہ تھے جو ان بتوں کی عظمت کے خلاف ہو۔ شراب خوری کی یہ نوبت کہ دن میں پانچ مرتبہ یا
سات مرتبہ شراب ۔ بلکہ پانی کے بجائے شراب ہی سے کام لیا جاتا تھا۔ حرام کو تو شیر مادر جانتے تھے
اور قتل وغیرہ تو ان کے نزدیک ایک گاجر مولی کی طرح تھا۔ غرض کل دنیا کی اقوام کا نچوڑ اور گندے
ل البدر میں لکھا ہے ۔ مثلاً حضرت عیسی کی طرف دیکھ لو۔ نصرت کا زمانہ نہیں دیکھا کوئی لڑائی نہیں ہوئی تا کہ ہم اُن
کی شجاعت کا اندازہ لگائیں ۔ کسی فتح کا وقت نہیں آیا جس سے ہم دیکھ سکتے کہ وہ کس طرح اپنے دشمنوں کو معاف
کر سکتے تھے اور اُن میں عفو کی قوت کسی قدر تھی ۔ اُن کو قیمتیں نہیں ملیں جس سے ہم دیکھ سکتے کہ ان میں قوت سخاوت
البدر جلد ۲ نمبر ۹ مورخه ۲۰ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحہ ۶۶، ۶۷)
کس قدر تھی ۔“
عقائد کا عطر ان کے حصہ میں آیا ہوا تھا۔ اس قوم کی اصلاح کرنی اور پھر ان کو درست کرنا اور پھر اس
پر زمانہ وہ کہ یکہ و تنہا بے یار پھرتے ہیں کبھی کھانے کو ملا اور کبھی بھوکے ہی سور ہے جو چند ایک ہمراہی
ہیں ان کی بھی ہر روز بری گت بنتی ہے۔ بے کس اور بے بس۔ ادھر کے ادھر اور ادھر کے ادھر مارے مارے
پھرتے ہیں ۔ وطن سے بے وطن کر دیئے گئے ہیں ۔
پھر دوسرا زمانہ تھا کہ تمام جزیرہ عرب ایک سرے سے دوسرے سرے تک غلام بنا ہوا ہے کوئی
مخالفت کے رنگ میں چوں بھی نہیں کر سکتا اور ایسا اقتدار اور رعب خدا نے دیا ہوا ہے کہ اگر چاہتے تو
کل عرب کو قتل کر ڈالتے اگر ایک نفسانی انسان ہوتے تو ان سے ان کی کرتوتوں کا بدلہ لینے کا عمدہ موقع
تھا۔ جب الٹ کر مکہ فتح کیا تو لا تَثْرِيبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ فرمایا۔ غرض اس طرح سے جو دونوں زمانے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر آئے اور دونوں کے واسطے ایک کافی موقع تھا کہ اچھی طرح سے جانچے
پر کھے جاتے اور ایک جوش یا فوری ولولہ کی حالت نہ تھی۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہر طرح کے
اخلاق فاضلہ کا پورا پورا امتحان ہو چکا تھا اور آپ کے صبر، استقلال، عفت، حلم، بردباری، شجاعت،
سخاوت ، جود وغیرہ وغیرہ غرض کل اخلاق کا اظہار ہو چکا تھا اور کوئی ایسا حصہ باقی نہ تھا کہ باقی رہ گیا ہو۔
غرض ایسے ایسے مصائب ہیں جو ان کے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت لیے رحمت ہیں اور ان سے ان لوگوں
کے اندرونی گن ظاہر ہوتے ہیں۔ دیکھو ! حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ جنہوں نے ہمیشہ ناز ونعمت
میں پرورش پائی تھی اور سید سید کر کے پکارے جاتے تھے۔ انہوں نے بھی تو سختی کا زمانہ نہ دیکھا تھا۔
ان کو ایسے ایسے زمانے دیکھنے کا موقع ہی نہیں ملا تھا کہ وہ ان صحابہ کے مراتب کو پہنچ سکتے ۔ ان کی زمانے کا موقع نہیں ماتھا کہ صحابہ کے پنچ سکتے۔ انکی
ساری زندگی ناز و نعمت میں گذری تھی نہ انہوں نے کسی جہاد میں حصہ لیا تھا نہ کسی کفر ہی کو توڑا تھا تو خدا
نے جو اُن کو شہید کیا، شہید کیا ، کیا اُن پر ظلم کیا ؟ ہر گز نہیں ۔ انہوں نے پچاس پچپن برس کی عمر تک وہ زمانہ نہ
دیکھا تھا کہ شدائد کیا ہوا کرتے ہیں اور انہوں نے یہ بھی نہ دیکھا کہ جب صحابہ بکریوں کی طرح ذبح
ہوتے تھے تو پھر ان کا کیا حق تھا کہ وہ شہداء میں درجہ پاتے یا کسی طرح کے آخرت میں خدا کے
قرب میں عزت پاتے۔ کیا ان کو فاطمہ رضی اللہ عنہا کا بیٹا کہلانے کا فخر بس تھا؟ اور ان کے واسطے
یہی کافی تھا؟ نہیں اس سے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی منع فرمایا تھا۔ اس سے کوئی حق
قرب الہی نہیں ہو سکتا تھا ۔ غرض ان کی اپنی تو ایسی بظاہر کوئی کارنمائی نہ تھی جس سے وہ ان
درجات اعلیٰ کے وارث یا حقدار ہوتے مگر چونکہ ان کو آنحضرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے
ایک قسم کا تعلق تھا۔ اللہ تعالیٰ نے نہ چاہا کہ آنحضرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے اس قسم کا تعلق
رکھنے والے کو ضائع کرے سوان کے واسطے ایسے ایسے سامان میسر کر دیئے کہ وہ خدا کی راہ میں
شہادت پانے کے قابل ہو گئے اور اس طرح وہ سابقین کے ساتھ مل گئے جن کے حالات سے وہ
محض نا واقف تھے۔ ایک ذراسی تکلیف اور اجر عظیم مل گیا ۔ شیعہ کیا بیوقوف ہیں، اس حکمت الہی کی
طرف تو غور نہیں کرتے اور الٹا روتے ہیں کہ ان کو شہید کر دیا۔
لے
پس تم مومن ہونے کی حالت میں ابتلا کو بُرا نہ جانو اور برا وہی جانے گا جو مومن
ابتلا پر صبر کا اجر کامل نہیں ہے قرآن شریف فرماتا ہے کہ وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِنَ الْخَوْفِ
وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِنَ الْأَمْوَالِ وَالْأَنْفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصَّبِرِينَ الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُّصِيبَةٌ
قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ (البقرة: ۱۵۶ ، ۱۵۷) خدا تعا ) خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم کبھی تم کو مال سے یا جان
سے یا اولاد یا کھیتوں وغیرہ کے نقصان سے آزمایا کریں گے مگر جو ایسے وقتوں میں صبر کرتے اور
شاکر رہتے ہیں تو ان لوگوں کو بشارت دو کہ ان کے واسطے اللہ تعالیٰ کی رحمت کے دروازے کشادہ
اور ان پر خدا کی برکتیں ہوں گی جو ایسے وقتوں میں کہتے ہیں إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ یعنی ہم اور
ہمارے متعلق کل اشیاء یہ سب خدا ہی کی طرف سے ہیں اور پھر آخر کار ان کا لوٹنا خدا ہی کی طرف ہے
کسی قسم کے نقصان کا غم ان کے دل کو نہیں کھاتا اور وہ لوگ مقام رضا میں بودو باش رکھتے ہیں ۔
ل البدر میں مزید یوں لکھا ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے چاہا کہ وہ اس طرح گمنام فوت نہ ہوں ۔ اس واسطے اللہ تعالیٰ نے
ان کو شہادت کی موت سے وفات دی تا کہ وہ دنیا میں قیامت تک نیک نام مشہور ہو جاویں۔ اگر ان پر یہ مصائب نہ
آتے تو وہ کس طرح مشہور ہوتے ۔“
البدر جلد ۲ نمبر ۹ مورخه ۲۰ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحہ ۶۷)
ایسے لوگ صابر ہوتے ہیں اور صابروں کے واسطے خدا نے بے حساب اجر رکھے ہوئے ہیں ۔ لے
مُهْتَدُون سے مراد وہ لوگ ہیں جنہوں نے خدا کے منشا کو پالیا اور اس
مُهْتَدُونَ سے مراد کے مطابق عمل درآمد کرنے لگ گئے ۔ ایسے ہی لوگ تو ولی ہوتے ہیں ۔
انہی کو تو لوگ قطب کہتے ہیں یہی تو غوث کہلاتے ہیں پس کوشش کرو کہ تم بھی ان مدارج عالیہ کو حاصل
کرنے کے قابل ہو سکو۔
خدا تعالیٰ نے تو انسان سے نہایت تنزل کے رنگ میں دوستانہ برتاؤ کیا ہے۔ دوستانہ تعلق کیا
ہوتا ہے یہی کہ کبھی ایک دوست دوسرے دوست کی بات کو مان لیتا ہے اور کبھی دوسرے۔ مرے سے اپنی بات
منوانا چاہتا ہے چنانچہ خدا تعالیٰ بھی ایسا ہی کرتا ہے چنانچہ اُدْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمُ (المومن : ۶۱) اور
إِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ ۔۔۔۔ الآية (البقرة: ۱۸۷) سے
معلوم ہوتا ہے کہ وہ انسان کی بات کو مان لیتا ہے اور اس کی دعا کو قبول فرماتا ہے اور دوسری جگہ
فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي ۔۔۔۔ الآیۃ سے اور وَلَنَبْلُونَكُمْ آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنی بات
منوانا چاہتا ہے۔
بعض لوگ اللہ تعالیٰ پر الزام لگاتے ہیں کہ وہ ہماری دعا کو قبول نہیں کرتا یا اولیاء لوگوں پر طعن کرتے
ہیں کہ ان کی فلاں دعا قبول نہیں ہوئی۔ اصل میں وہ نادان اس قانون الہی سے نا آشنا محض ہوتے ہیں۔
جس انسان کو خدا سے ایسا معاملہ پڑا ہو گا وہ خوب اس قاعدہ سے آگاہ ہوگا۔ اللہ تعالیٰ نے مان لینے کے اور
منوانے کے دونمونے پیش کئے ہیں ۔ انہی کو مان لینا ایمان ہے تم ایسے نہ بنو کہ ایک ہی پہلو پر زور دو۔
ایسا نہ ہو کہ تم خدا کی مخالفت کر کے اس کے مقررہ قانون کو توڑنے کی کوشش کرنے والے بنوں کے
ل البدر میں مزید یوں لکھا ہے۔ ”یہی تکالیف جب رسولوں پر آتی ہیں تو اُن کو انعام کی خوشخبری دیتی ہیں اور جب یہی
تکالیف بدوں پر آتی ہیں اُن کو تباہ کر دیتی ہیں۔ غرض مصیبت کے وقت قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ (البقرة: ۱۵۷)
پڑھنا چاہیے کہ تکالیف کے وقت خدا تعالیٰ کی رضا طلب کرے۔“ (البدر جلد ۲ نمبر ۹ مورخه ۲۰ مارچ ۱۹۰۳ صفحه ۶۷)
البدر میں لکھا ہے۔ ”۔ لکھا ہے۔ ” مومن کو مصیبت کے وقت میں کملین نہیں ہونا غمگین نہیں ہونا چاہیے۔ وہ نبی سے بڑھ کر نہیں : ھ کر نہیں ہوتا ۔
البدر جلد ۲ نمبر ۹ مورخه ۲۰ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۶۷)