۲۶؍دسمبر۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 5)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۲۶ دسمبر ۱۹۰۳ء
جلد پنجم
صاحبزادہ عبد اللطیف صاحب
صاحبزادہ عبداللطیف صاحب کی شہادت کا درجہ کی نسبت حضرت اقدس
نے فرمایا کہ
کے
وہ ایک اسوۂ حسنہ چھوڑ گئے ہیں اور اگر غور سے دیکھا جاوے تو اس کا واقعہ حضرت امام حسین (علیہ السلام )
کے واقعہ سے کہیں بڑھ چڑھ کر ہے کیونکہ وہ تو مقید نہ تھے نہ ان کو زنجیریں ڈالی گئی تھیں صرف ایک
قسم کا جنگ تھا امام حسین کے ساتھ بھی کچھ فوج تھی اگر ان کے آدمی مارے گئے تو آخران -
آدمیوں نے بھی تو یزید کے آدمیوں کو مارا اور نہ جان کے بچانے کا کوئی موقع ان کو ملا مگر یہاں
عبداللطیف صاحب مقید تھے زنجیریں ان کے ہاتھ پاؤں میں پڑی ہوئی تھیں مقابلہ کرنے کی ان کو
قوت نہ تھی اور بار بار جان کے بچانے کا موقع دیا جاتا تھا یہ اس قسم کی شہادت واقع ہوئی ہے کہ اس
کی نظیر ۱۳ سو سال میں ملنی محال ہے۔ عام معمولی زندگی کا چھوڑ نا محال ہوا کرتا ہے حالانکہ ان کی زندگی
ایک تنعم کی زندگی تھی مال ، دولت ، جاہ و ثروت سب کچھ موجود تھا اور اگر وہ امیر کا کہنامان لیتے تو ان
کی عزت اور بڑھ جاتی مگر انہوں نے ان سب پر لات مار کر اور دیدہ دانستہ بال بچوں کو کچل کر موت
کو قبول کیا۔ انہوں نے بڑا تعجب انگیز نمونہ دکھلایا ہے اور اس قسم کے ایمان کو حاصل کرنے کی کوشش
ہر ایک کو کرنی چاہیے جماعت کو چاہیے کہ اسی کتاب ( تذکرۃ الشہادتین) کو بار بار پڑھیں اور فکر
کریں اور دعا کریں کہ ایسا ہی ایمان حاصل ہو۔
او
مومنوں کے دو گروہ ہوتے ہیں ایک تو جان کو فدا کرنے والے اور دوسرے جو ابھی منتظر ہیں
اور ہم جانتے ہیں کہ ہماری جماعت کے بہت سے لوگوں میں سے وہ ۱۴ اچھے ہیں جو کہ قید میں
ہیں ۔ ابھی بہت سا حصہ ایسا ہے جو کہ صرف دنیا کو چاہتا ہے حالانکہ جانتے ہیں کہ مر جانا ہے اور
لے صاحبزادہ سید عبداللطیف صاحب کی شہادت کے بعد چودہ آدمی اس وجہ سے بادشاہ کا بل نے قید کر دیئے کہ وہ
کہتے تھے کہ صاحبزادہ صاحب پر ظلم ہوا اور صاحبزادہ صاحب حق پر تھے۔ (مرتب)

موت کا کوئی وقت مقرر نہیں ہے مگر پھر بھی دنیا کا خیال بہت ہے۔ اس سر زمین ( پنجاب ) میں
بزدلی بہت ہے بہت کم ایسے آدمی ہیں کہ دین کو دنیا پر مقدم رکھتے ہیں اکثر خیال بیوی بچوں کا رہتا
ہے دو دو آنہ پر جھوٹی گواہی دیتے ہیں مگر اس کے مقابلہ پر سرزمین کابل میں وفا کا مادہ زیادہ معلوم
ہوتا ہے۔ اسی لیے وہ لوگ قرب الہی کے زیادہ مستحق ہیں (بشرطیکہ ما مور من اللہ کی آواز کو گوش دل
سے سنیں ) خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں اسی لیے ابراہیم کی تعریف کی ہے جیسے کہ فرمایا ہے
ابْرَاهِيمَ الَّذِي وَفی (النجم :(۳۸) کہ اس نے جو عہد کیا اسے پورا کر کے دکھایا۔ لوگوں کا دستور ہے کہ
حالت تنعم ستم میں وہ خدا سے برگشتہ ر رہتے رہتے ہیں اور جب مصیبت اور تکلیف پڑتی ہے تو لمبی چوڑی دعائیں
مانگتے ہیں اور ذرا سے ابتلا سے خدا سے قطع تعلق کر لیتے ہیں خدا کو اس شرط پر ماننے کے لیے طیار
ہیں کہ وہ ان کی مرضی کے برخلاف کچھ نہ کرے۔ حالانکہ دوستی کا اصول یہ ہے کہ کبھی اپنی اس سے
منوائے اور کبھی اس کی آپ مانے اور یہی طریق خدا نے بھی بتلایا ہے ایک جگہ تو فرماتا ہے اُدْعُونِي
اسْتَجِبْ لَكُم (المومن : ۶۱ ) کہ تم مانگو تو میں دوں گا یعنی تمہاری بات مانوں گا اور دوسری جگہ اپنی منوا
تا ہے اور فرماتا ہے وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِنَ الْخَوْفِ ۔۔۔۔ الخ (البقرۃ:۱۵۶) مگر یہاں آج کل لوگ
خدا تعالیٰ کو مثل غلام کے اپنی مرضی کے تابع کرنا چاہتے ہیں ۔ حالانکہ غوث، قطب، ابدال اور اولیاء
وغیرہ جس قدر لوگ ہوئے ہیں ان کو یہ سب مراتب اسی لیے ملے کہ خدا تعالیٰ کی مرضی کو اپنی مرضی پر
مقدم رکھتے چلے آئے چونکہ افغانستان کے لوگوں میں یہ مادہ وفا کا زیادہ پایا جاتا ہے اس لیے کیا تعجب
ہے کہ وہ لوگ ان لوگوں (اہل پنجاب) سے آگے بڑھ جاویں اور گوئے سبقت لے جاویں اور یہ پیچھے
رہ جاویں کیونکہ وہ لوگ اپنے عہد کے اس قدر پابند ہیں کہ جان تک کی پروا نہیں کرتے نہ مال کی نہ
بیوی کی نہ بچے کی جس کا نمونہ ابھی مولوی عبداللطیف صاحب نے دکھا دیا ہے۔
اعلیٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تقریر پر تا ثیر جو تاخیر سلسلہ احمدیہ کے قیام کی غرض ۲۶ دسمبر ۱۹۱۳ کو بعد نماز ظم مجد تھلی میں آپ نے ظہر اقصیٰ
ل البدر جلد ۳ نمبر ۲ مورخه ۸ جنوری ۱۹۰۴ ء صفحه ۱۵

کھڑے ہو کر فرمائی ۔
جلد پنجم
میں نے اس واسطے چند کلمات کے بیان کرنے کی ضرورت سمجھی ہے کہ چونکہ موت کا اعتبار نہیں
ہے اور کوئی شخص اپنی نسبت یقینی طور پر نہیں کہہ سکتا کہ میری زندگی کس قدر ہے اور کتنے دن باقی ہیں
اس لیے
لیے مجھے یہ اندیشہ بار بار پیدا ہوتا ہے کہ اگر ہماری جماعت میں سے کوئی نا واقف ہو تو وہ واقف
ہو جائے کہ اس سلسلہ کے قائم کرنے سے اللہ تعالیٰ کی کیا غرض ہے؟ اور ہماری جماعت کو کیا کرنا
چاہیے تو یہ سخت غلطی ہوگی اور یہ بھی غلطی ہے کہ کوئی اتنا ہی سمجھ لے کہ رسمی طور پر بیعت میں داخل ہونا ہی
نجات ہے اس لیے ضرورت پڑی ہے کہ میں اصل غرض بتاؤں کہ خدا تعالیٰ کیا چاہتا ہے؟
سب لوگ یا درکھو کہ رسمی طور پر بیعت میں داخل ہونا یا مجھ کو امام سمجھ لینا اتنی ہی بات نجات کے
واسطے ہرگز کافی نہیں ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ دلوں کو دیکھتا ہے وہ زبانی باتوں کو نہیں دیکھتا۔
نجات کے واسطے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے بار بار فرمایا ہے وہی ضروری ہے اور وہ یہ ہے کہ اول سچے
دل سے اللہ تعالیٰ کو وحدہ لاشریک سمجھے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو سچا نبی یقین کرے اور قرآن شریف
کو کتاب اللہ سمجھے کہ وہ ایسی کتاب ہے کہ قیامت تک اب اور کوئی کتاب یا شریعت نہ آئے گی یعنی
قرآن شریف کے بعد اب کسی کتاب یا شریعت کی ضرورت نہیں ہے۔ دیکھو خوب یاد رکھو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء ہیں یعنی ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نئی شریعت،
نئی کتاب نہ آئے گی نئے احکام نہ آئیں گے۔ یہی کتاب اور یہی احکام رہیں گے جو الفاظ میری کتاب
میں نبی یا رسول کے میری نسبت پائے جاتے ہیں اس میں ہرگز یہ منشا نہیں ہے کہ کوئی نئی شریعت یا
نئے احکام سکھائے جاویں بلکہ منشا یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ جب کسی ضرورت حقہ کے وف کے وقت کسی کو مامور کرتا
ہے تو ان معنوں سے کہ مکالمات الہیہ کا شرف اس کو دیتا ہے اور غیب کی خبریں اس کو دیتا ہے اس پر
نبی کا لف کا لفظ بولا جاتا ہے اور وہ مامور ہے اور وہ مامور نبی کا خطاب پاتا ہے یہ معنے نہیں ہیں کہ نئی شریعت دیتا ہے ،
یا وہ
ل البدر میں ہے ۔ ”مکالمات الہیہ کا شرف اسے دیتا ہے اور غیب کی خبریں اسے بتلاتا ہے اس لحاظ سے اس مامور پر
بھی نبی کا لفظ بولا جاتا ہے۔“
البدر جلد ۳ نمبر ۳ مورخه ۱۶ جنوری ۱۹۰۴ ء صفحه (۲)

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت کو نعوذ باللہ منسوخ کرتا ہے بلکہ یہ جو کچھ اسے ملتا ہے وہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی سچی اور کامل اتباع سے ملتا ہے اور بغیر اس کے مل سکتا ہی نہیں ۔ ہاں
یہ ضروری ہے کہ جب زمانہ میں گناہ کثرت سے ہوتے ہیں اور اہل دنیا ایمان کی حقیقت نہیں سمجھتے اور
ان کے پاس پوست یا ہڈی رہ جاتی ہے اور مغز اور لب نہیں رہتا ایمانی قوت کمزور ہو جاتی ہے اور
شیطانی تسلط اور غلبہ بڑھ جاتا ہے ایمانی ذوق اور حلاوت نہیں رہتی ایسے وقتوں میں عادت اللہ اس
طرح پر جاری ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے ایک کامل بندہ کو جو خدا تعالیٰ کی سچی اطاعت میں فنا شدہ اور محو ہوتا
ہے اپنے مکالمہ کا شرف بخش کر بھیجتا ہے اور اب اس وقت اس نے مجھے مامور کر کے بھیجا ہے کیونکہ یہی
وہ زمانہ ہے جس میں الہی محبت بالکل ٹھنڈی ہو گئی ہے۔ اگر چہ عام نظر میں یہ دیکھا جاتا ہے لوگ
لا اله الا اللہ کے بھی قائل ہیں پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی بھی زبان سے تصدیق کرتے ہیں۔ بظاہر
نمازیں بھی پڑھتے ہیں روزے بھی رکھتے ہیں مگر اصل بات یہ ہے کہ روحانیت بالکل نہیں رہی اور
دوسری طرف ان اعمال صالحہ کے مخالف کام کرنا ہی شہادت دیتا ہے کہ وہ اعمال اعمال صالحہ کے رنگ
میں نہیں کئے جاتے بلکہ رسم اور عادت کے طور پر کئے جاتے ہیں کیونکہ ان میں اخلاص اور روحانیت کا
شمہ بھی نہیں ہے ورنہ کیا وجہ ہے کہ ان اعمالِ صالحہ کے برکات اور انوار ساتھ نہیں ہیں۔ خوب یا درکھو
کہ جب تک سچے دل سے اور روحانیت کے ساتھ یہ اعمال نہ ہوں کچھ فائدہ نہ ہوگا اور یہ اعمال کام نہ
آئیں گے۔ اعمال صالحہ اسی وقت اعمال صالحہ کہلاتے ہیں جب ان میں کسی قسم کا فساد نہ ہو صلاح کی
ضد فساد ہے صالحہ وہ ہے جو فساد سے مبرا منزہ ہو جن کی نمازوں میں فساد ہے اور نفسانی اغراض چھپے
ہوئے ہیں ان کی نمازیں اللہ تعالیٰ کے واسطے ہر گز نہیں ہیں اور وہ زمین سے ایک بالشت بھی اوپر نہیں
جاتی ہیں کیونکہ ان میں اخلاص کی روح نہیں اور روحانیت سے خالی ہیں۔
بہت سے لوگ ایسے ہیں جو یہ اعتراض کرتے ہیں کہ اس سلسلہ کی کیا ضرورت ہے؟ کیا ہم
ل البدر میں اس کے بعد ایک مزید فقرہ یہ ہے کہ ” اور اس کی جگہ دنیا نے لے لی ہے“
البدر جلد ۳ نمبر ۳ مورخه ۱۶ جنوری ۱۹۰۴ ء صفحه (۲)

نماز روزہ نہیں کرتے ہیں وہ اس طرح پر دھوکا دیتے ہیں اور کچھ تعجب نہیں کہ بعض لوگ جو نا واقف
ہوتے ہیں ایسی باتوں کو سن کر دھوکا کھا جاویں اور ان کے ساتھ مل کر یہ کہہ دیں کہ جس حالت میں
ہم نماز پڑھتے ہیں ، روزہ رکھتے ہیں اور ورد و ظائف کرتے ہیں پھر کیوں یہ پھوٹ ڈال دی ۔ یاد رکھو
کہ ایسی باتیں کم سمجھی اور معرفت کے نہ ہونے کا نتیجہ ہے۔ میرا اپنا کام نہیں ہے یہ پھوٹ اگر ڈال
دی ہے تو اللہ تعالیٰ نے ڈالی ہے جس نے اس سلسلہ کو قائم کیا ہے کیونکہ ایمانی حالت کمزور ہوتے
ہوتے یہاں تک نوبت پہنچ گئی ہے کہ ایمانی قوت بالکل معدوم ہی ہو گئی ہے اور اللہ تعالیٰ چاہتا ہے
کہ حقیقی ایمان کی روح پھونکے جو اس سلسلہ کے ذریعہ سے اس نے چاہا ہے۔ ایسی صورت میں ان
لوگوں کا اعتراض بے جا اور بیہودہ ہے۔ پس یا د رکھو کہ ایسا وسوسہ ہرگز ہرگز کسی کے دل میں نہیں آنا
چاہیے اور اگر پورے غور اور فکر سے کام لیا جاوے تو یہ وسوسہ آہی نہیں سکتا۔ غور سے کام نہ لینے کے
سبب ہی سے وسوسہ آتا ہے جو ظاہری حالت پر نظر کر کے کہہ دیتے ہیں کہ اور بھی مسلمان ہیں اس
قسم کے وسوسوں سے انسان جلد ہلاک ہو جاتا ہے۔ میں نے بعض خطوط اس قسم کے لوگوں کے
دیکھے ہیں جو بظاہر ہمارے سلسلہ میں ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم سے جب یہ کہا گیا کہ دوسرے مسلمان
بھی بظاہر نماز پڑھتے ہیں اور کلمہ پڑھتے ہیں، روزے رکھتے ہیں اور نیک کام کرتے ہیں اور نیک
معلوم ہوتے ہیں پھر اس نئے سلسلہ کی کیا حاجت ہے؟ یہ لوگ باوجود یکہ ہماری بیعت میں داخل
ہیں ایسے وسو سے اور اعتراض سن کر لکھتے ہیں کہ ہم کو اس کا جواب نہیں آیا۔ ایسے خطوط پڑھ کر مجھے
ایسے لوگوں پر افسوس اور رحم آتا ہے کہ انہوں نے ہماری اصل غرض اور منشا کو نہیں سمجھا ۔ وہ صرف
دیکھتے ہیں کہ رسمی طور پر یہ لوگ ہماری طرح شعائر اسلام بجالاتے ہیں اور فرائض الہی ادا کرتے
ہیں حالانکہ حقیقت کی روح ان میں نہیں ہوتی اس لیے یہ باتیں اور وساوس سحر کی طرح کام کرتے
ہیں وہ ایسے وقت نہیں سوچتے کہ ہم حقیقی ایمان پیدا کرنا چاہتے ہیں جو انسان کو گناہ کی موت سے
بچا لیتا ہے اور ان رسوم و عادات کے پیرولوگوں میں وہ بات نہیں ان کی نظر ظاہر پر ہے حقیقت پر
نگاہ نہیں ۔ ان کے ہاتھ میں چھلکا ہے جس میں مغز نہیں ۔

یا د رکھو اور سمجھو کہ آنحضرت صلی اللہ مامور کے وقت کس چیز کی ضرورت ہوتی ہے علیہ وسلم کے وقت میں یا یہود تورات
کو چھوڑ بیٹھے تھے اور اس پر ان کا عمل نہ تھا ؟ ہر گز نہیں یہودی تو اب تک بھی تو رات کو مانتے اور
اس پر عمل کرتے ہیں ۔ ان کی قربانیاں اور رسوم آج بھی اسی طرح ہوتی ہیں جیسے اس وقت کرتے
تھے وہ برابر آج تک بیت المقدس کو اپنا قبلہ سمجھتے ہیں اور اسی کی طرف منہ کر کے نماز پڑھتے ہیں۔
ان کے بڑے بڑے عالم اور احبار بھی اس وقت موجود تھے اس وقت پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
اور کتاب اللہ کی کیا ضرورت پڑی تھی ؟ دوسری طرف عیسائی قوم تھی ان میں بھی ایک فرقہ لا الهَ
الا اللہ کو مانتا تھا پھر کیا وجہ تھی جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے مبعوث فرمایا اور
کتاب اللہ کو بھیجا ؟ یہ ایک سوال ہے جس پر ہمارے مخالفوں اور ایسا اعتراض کرنے والوں کو غور
کرنا چاہیے اگر چہ یہ ایک بار یک مسئلہ ہے لیکن جو لوگ غور اور فکر کرتے ہیں ان کے لیے بار یک
نہیں ہے۔
یا درکھو اللہ تعالیٰ روح اور روحانیت پر نظر کرتا ہے وہ ظاہری اعمال پر نظر اور نگاہ نہیں کرتا وہ ان کی
حقیقت اور اندرونی حالت کو دیکھتا ہے ہے کہ کہ ان اعمال کی کی تہہ میں خود خود غرضی اور اور نفسانیت ہے ہے یا یا اللہ تعالیٰ تعالی ک کی
سچی اطاعت اور اخلاص مگر انسان بعض وقت ظاہری اعمال کو دیکھ کر دھوکا کھا جاتا ہے۔ جس کے کی اطاعت اور اخلاص مگر انسان، بعض
ہاتھ میں تسبیح ہے یا وہ تہجد واشراق پڑھتا ہے بظاہر ابرار و اخیار کے کام کرتا ہے تو اس کو نیک سمجھ لیتا
ہے مگر خدا تعالیٰ کو تو پوست کے پسند نہیں ۔
یہ پوست اور قشر ہے اللہ تعالیٰ اس کو پسند نہیں کرتا اور کبھی راضی نہیں ہوتا جب تک وفاداری اور
صدق نہ ہو بے وفا آدمی کتے کی طرح ہے جو مُردار دنیا پر گرے ہوئے ہوتے ہیں وہ بظاہر نیک بھی نظر
آتے ہیں لیکن افعال ذمیمہ ان میں پائے جاتے ہیں اور پوشیدہ بد چلنیاں ان میں پائی جاتی ہیں
ل البدر میں ہے ۔ ایک انسان تو اس سے دھوکا کھا سکتا ہے مگر خدا نہیں کھا سکتا کیونکہ اس کی نظر پوست پر نہیں ہے وہ
تو روحانیت کو چاہتا ہے جو کہ مغز ہے نہ کہ قشر کو “ ( البدر جلد ۳ نمبر ۳ مورخه ۱۶ جنوری ۱۹۰۴ء صفحه (۳)

جو نمازیں ریا کاری سے بھری ہوئی ہوں ، نمازوں کو ہم کیا کریں اور ان سے کیا فائدہ؟
نماز اس وقت حقیقی نماز کہلاتی ہے جبکہ اللہ تعالیٰ سے سچا اور پاک تعلق ہو اور اللہ تعالیٰ
ھی نماز کی رضا اور اطاعت میں اس حد تک فنا ہو اور یہاں تک دین کو دنیا پر مقدم کر لے
کہ خدا تعالیٰ کی راہ میں جان تک دے دینے اور مرنے کے لئے طیار ہو جائے جب یہ حالت انسان
میں پیدا ہو جائے اس وقت کہا جائے گا کہ اس کی نماز نماز ہے مگر جب تک یہ حقیقت انسان کے اندر
پیدا نہیں ہوتی اور سچا اخلاص اور وفاداری کا نمونہ نہیں دکھلاتا اس وقت تک اس کی نمازیں اور
دوسرے اعمال بے اثر ہیں ۔
بہت سی مخلوق ایسی ہے کہ لوگ ان کو مومن اور راست باز سمجھتے ہیں مگر آسمان پر ان کا نام کافر
ہے۔ اس واسطے حقیقی مومن اور راستباز وہی ہے جس کا نام آسمان پر مومن ہے۔ دنیا کی
نظر میں خواہ وہ کافر ہی کیوں نہ کہلاتا ہو۔ حقیقت میں یہ بہت ہی مشکل گھائی ہے کہ انسان سچا
ایمان لاوے اور خدا تعالیٰ کے ساتھ کامل اخلاص اور وفاداری کا نمونہ دکھلا دے ۔ جب انسان
سچا ایمان لاتا ہے تو اس کے بہت سے نشانات ہو جاتے ہیں ۔ قرآن شریف نے سچے مومنوں کی
جو علامات بیان کی ہیں وہ ان میں پائی جاتی ہیں ۔ ان علامات میں سے ایک بڑی علامت جو
حقیقی ایمان کی ہے وہ یہی ہے کہ جب انسان دُنیا کو پاؤں کے نیچے کچل کر اس سے اس طرح پر
ل البدر میں ہے۔ اگر ان کی آرزوئیں اور مرادیں پوری ہوتی رہیں تو وہ خدا کو مانتے رہیں گے اور اگر نہ پوری
ہوں تو پھر اس سے ناراض اور شکایت کا دفتر کھلا ہوا ہے تو جن کی یہ حالت ہے اور ان میں صدق و وفا نہیں ہے خدا ان
کی نمازوں کو کیا کرے وہ خدا کے نزدیک ہرگز نمازی نہیں ہیں اور ان کی نمازیں سوائے اس کے کہ زمین پر ٹکریں
ماریں اور کچھ حکم نہیں رکھتیں۔
البدر جلد ۳ نمبر ۳ مورخه ۱۶ جنوری ۱۹۰۴ صفحه (۳)
کے البدر میں ہے۔ بہت سے ایسے لوگ ہیں کہ مخلوق کے نزدیک راستباز ہیں متقی ہیں، نیک بخت ہیں لیکن ان کا
تعلق خدا سے صاف نہیں ہے اور وہ محویت اور دین کا تقدم دنیا پر جو خدا چاہتا ہے ان میں نہیں ہے۔ اس لیے خدا
کے نزدیک وہ کافر ہیں ۔ سچے ایمانداروں کی جو علامات ہیں اگر اُن سے تم اُن کو پر کھو تو ایک بھی اُن میں نظر نہ
آوے گی۔“
البدر جلد ۳ نمبر ۳ مورخه ۱۶ جنوری ۱۹۰۴ ء صفحه (۳)

الگ ہو جاتا ہے جیسے سانپ اپنی کینچلی سے باہر آ جاتا ہے۔ اس طرح پر جب انسان نفسانیت کی
کینچلی سے باہر آجاتا ہے تو وہ مومن ہوتا ہے اور ایمان کامل کے آثار اس میں پائے جاتے ہیں ۔
چنانچہ فرمایا ہے اِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَ الَّذِينَ هُمْ مُّحْسِنُونَ (النحل : ۱۲۹) یعنی بے شک
اللہ تعالیٰ ان لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں اور جو تقوی سے بھی بڑھ کر کام
کرتے ہیں یعنی محسنین ہوتے ہیں ۔
تقوی کے معنی ہیں بدی کی باریک راہوں سے پر ہیز کرنا۔ مگر یاد رکھو نیکی اتنی نہیں حقیقی نیکی ہے اگر ایک شخص کہے کہ میں ایک ہوں اس لیے میں نے کسی کامال نہیں لیا، نقب زنی
نہیں کی ، چوری نہیں کرتا ، بد نظری اور زنا نہیں کرتا۔ ایسی نیکی عارف کے نزدیک ہنسی کے قابل ہے
کیونکہ اگر وہ ان بدیوں کا ارتکاب کرے اور چوری یا ڈاکہ زنی کرے تو وہ سزا پائے گا۔ پس یہ کوئی
نیکی نہیں کہ جو عارف کی نگاہ میں قابل قدر ہو بلکہ اصلی اور حقیقی نیکی یہ ہے کہ نوع انسان کی خدمت
کرے اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں کامل صدق اور وفاداری دکھلائے اور اس کی راہ میں جان تک دے دینے کو
طیار ہو۔ اسی لیے یہاں فرمایا ہے اِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَ الَّذِينَ هُمْ مُحْسِنُونَ یعنی الله تعالى
ان کے ساتھ ہے جو بدی سے پر ہیز کرتے ہیں اور ساتھ ہی نیکیاں بھی کرتے ہیں ۔
یہ خوب یا د رکھو کہ نرا بدی سے پر ہیز کرنا کوئی خوبی کی بات نہیں جب تک اُس کے ساتھ نیکیاں
نہ کرے۔ بہت سے لوگ ایسے موجود ہوں گے جنہوں نے کبھی زنا نہیں کیا ، خون نہیں کیا، چوری نہیں
کی ، ڈاکہ نہیں مارا اور باوجود اس کے نہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں کوئی صدق و وفا کا نمونہ انہوں نے دکھایا
یا نوع انسان کی کوئی خدمت نہیں کی اور اس طرح پر کوئی نیکی نہیں کی ۔ پس جاہل ہوگا وہ شخص جوان
باتوں کو پیش کر کے اسے نیکو کاروں میں داخل کرے کیونکہ یہ تو بد چلنیاں ہیں صرف اتنے خیال سے
اولیاء اللہ میں داخل نہیں ہو جاتا۔ بد چلنی کرنے والے چوری یا خیانت کرنے والے، رشوت لینے
ل البدر میں یہ فقرہ یوں ہے۔
” خدا نے کبھی اس بات کو پسند نہیں کیا کہ صرف بد چلنی نہ کرنے والا اس کے اولیاء میں داخل ہوا ہو ۔ ہوا ہو ۔
البدر جلد ۳ نمبر ۳ مورخه ۱۶ جنوری ۱۹۰۴ ء صفحه (۳)

والے کے لیے عادت اللہ میں ہے کہ اسے یہاں سزا دی جاتی ہے وہ نہیں مرتا جب تک سزا نہیں
پالیتا ۔ یا درکھو کہ صرف اتنی ہی بات کا نام نیکی نہیں ہے۔
تقومی ادنیٰ مرتبہ ہے اس کی مثال تو ایسی ہے جیسے کسی برتن کو اچھی طرح سے صاف کیا جاوے
تا کہ اس میں اعلیٰ درجہ کا لطیف کھانا ڈالا جائے اب اگر کسی برتن کو خوب صاف کر کے رکھ دیا جائے
لیکن اس میں کھانا نہ ڈالا جائے تو کیا اس سے پیٹ بھر سکتا ہے؟ ہرگز نہیں ۔ کیا وہ خالی برتن طعام سے
سیر کر دے گا ؟ ہر گز نہیں اسی طرح پر تقویٰ کو سمجھو۔ تقویٰ کیا ہے نفس امارہ کے برتن کو صاف کرنا ۔ اس تقوی کو کیا ہے کے پر کو
او
نفس کو تین قسم پر تقسیم کیا ہے نفس امارہ نفس لوامہ نفس مطمئنہ ۔ ایک
نفس کی
کی
تین حالتیں نفس زکیہ بھی ہوتا ہے مگر وہ بچپن کی حالت ہے۔ جب گناہ ؟
جب ہوتا ہی گناہ ہوتا ہی نہیں
اس لیے اس نفس کو چھوڑ کر بلوغ کے بعد تین نفسوں ہی کی بحث کی ہے۔ نفس امارہ کی وہ حالت ہے
جب انسان شیطان اور نفس کا بندہ ہوتا ہے اور نفسانی خواہشوں کا غلام اور اسیر ہو جاتا ہے جو حکم نفس
کرتا ہے اس کی تعمیل کے واسطے اس طرح طیار ہو جاتا ہے جیسے ایک غلام دست بستہ اپنے مالک کے
حکم کی تعمیل تعمیل کے لیے مستعد ہوتا ہے اس وقت یہ نفس کا غلام ہو کر جو وہ کہے یہ کرتا ہے وہ کہے خون کر ۔
تو یہ کرتا ہے۔ زنا کہے، چوری کہے ، غرض جو کچھ بھی کہے سب کے لئے طیار ہوتا ہے کوئی بدی ، کوئی
برا کام ہو جو نفس کہے یہ غلاموں کی طرح کر دیتا ہے یہ نفس اتارہ کی حالت ہے اور یہ وہ شخص ہے جو
نفس اتارہ کا تابع ہے۔
اس کے بعد نفس لوامہ ہے یہ ایسی حالت ہے کہ گناہ تو اس سے بھی سرزد ہوتے رہتے ہیں مگر وہ
نفس کو ملامت بھی کرتا رہتا ہے اور اس تدبیر اور کوشش میں لگا رہتا ہے کہ اسے گناہ سے نجات مل جائے
جو لوگ نفس لوامہ کے ماتحت یا اس حالت میں ہوتے ہیں وہ ایک جنگ کی حالت میں ہوتے ہیں یعنی
ل البدر میں ہے۔ ” تقویٰ تو صرف نفس الا تارہ کے برتن کو صاف کرنے کا نام ہے اور نیکی وہ کھانا ہے جو اس میں پڑنا
ہے اور جس نے اعضا کو قوت دے کر انسان کو اس قابل بنانا ہے کہ اس سے نیک اعمال صادر ہوں اور وہ بلند مراتب
قرب الہی کے حاصل کر سکے۔“ (البدر جلد ۳ نمبر ۳ مورخه ۱۶ جنوری ۱۹۰۴ ء صفحه (۳)

شیطان اور نفس سے جنگ کرتے رہتے ہیں کبھی ایسا ہوتا ہے کہ نفس غالب آ کر لغزش ہو جاتی ہے اور
کبھی خود نفس پر غالب آجاتے اور اس کو دبا لیتے ہیں۔ یہ لوگ نفس اتارہ والوں سے ترقی کر جاتے
ہیں۔ نفس امارہ والے انسان اور دوسرے بہائم میں کوئی فرق نہیں ہوتا جیسے کتا یا بلی جب کوئی برتن ننگا
دیکھتے ہیں تو فوراً جا پڑتے ہیں اور نہیں دیکھتے کہ وہ چیز ان کا حق ہے یا نہیں۔ اسی طرح پر نفس امارہ
کے غلام انسان کو جب کسی بدی کا موقع ملتا ہے تو فوراً اسے کر بیٹھتا ہے اور طیار رہتا ہے اگر راستہ میں
دو چار روپے پڑے ہوں تو فی الفوران کے اُٹھانے کو طیار ہو جاوے گا اور نہیں سوچے گا کہ اس کو ان کے لینے
کا حق ہے یا نہیں مگر تو امہ والے کی یہ حالت نہیں ۔ وہ حالت جنگ میں ہے جس میں کبھی نفس غالب
کبھی وہ ، ابھی کامل فتح نہیں ہوئی۔ مگر تیسری حالت جو نفس مطمئنہ کی حالت ہے یہ وہ حالت ہے جب
ساری لڑائیوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے اور کامل فتح ہو جاتی ہے اسی لیے اس کا نام نفس مطمئنہ رکھا ہے یعنی
اطمینان یافتہ اس وقت وہ اللہ تعالیٰ کے وجود پر سچا ایمان لاتا ہے اور یقین کرتا ہے کہ واقعی خدا
ہے۔ نفس مطمئنہ کی انتہائی حد خدا پر ایمان ہوتا ہے کیونکہ کامل اطمینان اور تسلی اسی وقت ملتی ہے جب
اللہ تعالیٰ پر کامل ایمان ہو۔
یقیناً سمجھو کہ ہر ایک پاکبازی اور نیکی کی اصلی جڑ خدا پر ایمان لانا ہے جس قدر انسان کا ایمان باللہ
کمزور ہوتا ہے اسی قدر اعمالِ صالحہ میں کمزوری اور سستی پائی جاتی ہے لیکن جب ایمان قوی ہو اور
اللہ تعالیٰ کو اس کی تمام صفات کا ملہ کے ساتھ یقین کر لیا جائے اسی قدر عجیب رنگ کی تبدیلی انسان کے
اعمال میں پیدا ہو جاتی ہے خدا پر ایمان رکھنے والا گناہ پر قادر نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ یہ ایمان اس کی نفسانی
قوتوں اور گناہ کے اعضا کو کاٹ دیتا ہے۔ دیکھو اگر کسی کی آنکھیں نکال دی جاویں تو وہ آنکھوں سے
بد نظری کیونکر کر سکتا ہے اور آنکھوں کا گناہ کیسے کرے گا اور اگر ایسا ہی ہاتھ کاٹ دیئے جاویں یا شہوانی قومی
کاٹ دیئے جاویں۔ پھر وہ گناہ جو ان اعضا سے متعلق ہیں کیسے کر سکتا ہے؟ ٹھیک اسی طرح پر
لے البدر میں ہے۔ اس کا نام نفس مطمئنہ اس لیے ہے کہ یہ اطمینان یافتہ ہو جاتا ہے۔ انسان کے ہر ایک قومی پر اس کا قابو
ہو جاتا ہے اور طبعی طور پر اس سے نیکی کے کام سرزد ہوتے ہیں۔“ (البدر جلد ۳ نمبر ۳ مورخه ۱۶ جنوری ۱۹۰۴ صفحه ۳)

جب ایک انسان نفس مطمئنہ کی حالت میں ہوتا ہے تو نفس مطمئنہ اسے اندھا کر دیتا ہے اور اس کی
آنکھوں میں گناہ کی قوت نہیں رہتی ۔ وہ دیکھتا ہے پھر نہیں دیکھتا۔ کیونکہ آنکھوں کے گناہ کی نظر سلب ہو
جاتی ہے۔ وہ کان رکھتا ہے مگر بہرہ ہوتا ہے اور وہ باتیں جو گناہ کی ہیں نہیں سن سکتا۔ اسی طرح پر اس کی
تمام نفسانی اور شہوانی قوتیں اور اندرونی اعضا کاٹ دیئے جاتے ہیں ۔ اس کی ان ساری طاقتوں پر
جن سے گناہ صادر ہو سکتا تھا ایک موت واقع ہو جاتی ہے اور وہ بالکل ایک میت کی طرح ہوتا ہے اور
خدا تعالیٰ ہی کی مرضی کے تابع ہوتا ہے۔ وہ اس کے سوا ایک قدم نہیں اُٹھا سکتا۔ یہ وہ حالت ہوتی ہے
جب خدا تعالیٰ پر سچا ایمان ہو اور جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ کامل اطمینان اسے دیا جاتا ہے۔ یہی وہ مقام
ہے جو انسان کا اصل مقصود ہونا چاہیے اور ہماری جماعت کو اسی کی ضرورت ہے اور اطمینان کامل کے
حاصل کرنے کے واسطے ایمانِ کامل کی ضرورت ہے۔ پس ہماری جماعت کا پہلا فرض یہ ہے کہ وہ
اللہ تعالیٰ پر سچا ایمان حاصل کریں۔
یا درکھو۔ اصلاح نفس کے لیے نری تجویزوں اصلاح نفس کا سچ ذریعہ صحبت صادقین اور تدبیروں سے کھ نہیں ہوتا ہے جو شخص
نری تدبیروں پر رہتا ہے وہ نامراد اور ناکام رہتا ہے کیونکہ وہ اپنی تدبیروں اور تجویزوں ہی کو خدا
سمجھتا ہے۔ اس واسطے وہ فضل اور فیض جو گناہ کی طاقتوں پر موت وارد کرتا ہے اور بدیوں سے بچنے
اور ان کا مقابلہ کرنے کی قوت بخشتا ہے وہ انہیں نہیں ملتا کیونکہ وہ خدا تعالیٰ سے آتا ہے جو تد بیروں کا
غلام نہیں تھا۔ انسانی تدبیروں اور تجویزوں کی ناکامی کی مثال خود خدا تعالیٰ نے دکھائی ہے یہودیوں
کوتوریت کے لیے کہا کہ اس میں تحریف و تبدیل نہ کرنا اور بڑی بڑی تاکید میں اس کی حفاظت کی
ان کو کی گئیں لیکن کم بخت یہودیوں نے تحریف کر دی ۔ اس کے بالمقابل مسلمانوں کو کہا إِنَّا نَحْنُ
نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ (الحجر : ۱۰) یعنی ہم نے اس قرآن مجید کو تارا ہے اور ہم ہی اس کی
حفاظت کرنے والے ہیں پھر دیکھ لو کہ اس نے کیسی حفاظت فرمائی ایک لفظ اور نقطہ تک پس و پیش نہ
ہوا اور کوئی ایسا نہ کر سکا کہ اس میں تحریف تبدیل کرتا صاف ظاہر ہے کہ جو کام خدا کے ہاتھ سے ہوتا

ہے وہ بڑا ہی بابرکت ہوتا ہے اور جو انسان کے اپنے ہاتھ سے ہو وہ با برکت نہیں ہوسکتا۔ اس سے
صاف پایا جاتا ہے کہ جب تک خدا کا فضل اور اسی کے ہاتھ سے نہ ہو تو کچھ نہیں ہوتا۔ پس محض اپنی
سعی اور کوشش سے طہارت نفس پیدا ہو جاوے یہ خیال باطل ہے لیکن اس کے یہ معنی نہیں ہیں کہ پھر
انسان کوشش نہ کرے اور مجاہدہ نہ کرے ۔ نہیں بلکہ کوشش اور مجاہدہ ضروری ہے اور سعی کرنا فرض
ہے خدا تعالیٰ کا فضل سچی محنت اور کوشش کو ضائع نہیں کرتا اس واسطے ان تمام تدابیر اور مساعی کو چھوڑنا
نہیں چاہیے جو اصلاح نفس کے لیے ضروری ہیں مگر یہ تجاویز اور تدابیر اپنے نفس اور خیال سے پیدا
کی ہوئی نہیں ہونی چاہئیں بلکہ ان تدابیر کو اختیار کرنا چاہیے جن کو خود اللہ تعالیٰ نے بیان کیا ہے اور جو کے
ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کر کے دکھائی ہیں ۔ آپ کے قدم پر قدم مارو اور پھر دعاؤں
سے کام لو۔ تم ناپاکی کے کیچڑ میں پھنسے ہوئے ہو مگر خدا تعالیٰ کے فضل کے بغیر صرف تدبیروں سے
صاف چشمہ تک نہیں پہنچ سکتے جو طہارت کا موجب بنے ۔
بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو خدا تعالیٰ کو چھوڑتے ہیں اور اپنی تدبیروں پر بھروسہ کرتے
ہیں وہ احتیاطیں کرتے کرتے خود مبتلا ہو جاتے ہیں اور پھنس جاتے ہیں۔ اس واسطے کہ خدا کا فضل ان
کے ساتھ نہیں ہوتا اور ان کی دستگیری نہیں کی جاتی ۔ خدا تعالیٰ کو چھوڑ کر اپنی تجویز اور خیال سے اگر کوئی
اصلاح نفس کرنے کا مدعی ہو وہ جھوٹا ہے۔
اصلاح نفس کی ایک راہ اللہ تعالیٰ نے یہ بتائی ہے۔ كُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ (التوبة : ۱۱۹) یعنی جو
لوگ قولی فعلی عملی اور حالی رنگ میں سچائی پر قائم ہیں ان کے ساتھ رہو اس سے پہلے فرمایا يَا أَيُّهَا الَّذِينَ
آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ ( التوبة : ۱۱۹) یعنی ایمان والو! تقویٰ اللہ اختیار کرو اس سے یہ مراد ہے کہ پہلے ایمان
ہو پھر سنت کے طور پر بدی کی جگہ کو چھوڑ دے اور صادقوں کی صحبت میں رہے صحبت کا بہت بڑا اثر ہوتا
ہے جو اندر ہی اندر ہوتا چلا جاتا ہے۔ اگر کوئی شخص ہر روز کنجریوں کے ہاں جاتا ہے اور پھر کہتا ہے کہ کیا
میں زنا کرتا ہوں؟ اس سے کہنا چاہیے کہ ہاں تو کرے گا اور وہ ایک نہ ایک دن اس میں مبتلا ہو جاوے
گا کیونکہ صحبت میں تاخیر ہوتی ہے اسی طرح پر جو شخص شراب خانہ میں جاتا ہے خواہ وہ کتنا ہی پر ہیز

آج 10 میں سے 10 باقی