۲۶؍دسمبر۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 5), حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کرے اور کہے کہ میں نہیں پیتا ہوں لیکن ایک دن آئے گا کہ وہ ضرور پیے گا۔
پس اس سے کبھی بے خبر نہیں رہنا چاہیے کہ صحبت میں بہت بڑی تاثیر ہے یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ
نے اصلاح نفس کے لیے کُونُوا مَعَ الصَّدِقِينَ کا حکم دیا ہے جو شخص نیک صحبت میں جاتا ہے خواہ وہ
مخالفت ہی کے رنگ میں ہو لیکن وہ صحبت اپنا اثر کئے بغیر نہ رہے گی اور ایک نہ ایک دن وہ اس مخالفت
سے باز آ جائے گا۔ ہم افسوس سے کہتے ہیں کہ ہمارے مخالف اسی صحبت کے نہ ہونے کی وجہ سے محروم
رہ گئے اگر وہ ہمارے پاس آکر رہتے ہماری باتیں سنتے تو ایک وقت آجاتا کہ اللہ تعالیٰ ان کو ان کی
غلطیوں پر متنبہ کر دیتا اور وہ حق کو پالیتے لیکن اب چونکہ اس صحبت سے محروم ہیں اور انہوں نے ہماری
باتیں سننے کا موقع کھو دیا ہے اس لیے کبھی کہتے ہیں کہ نعوذ باللہ یہ دہریئے ہیں شراب پیتے ہیں زانی ہیں
اور کبھی یہ اتہام لگاتے ہیں کہ نعوذ باللہ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کرتے ہیں اور گالیاں دیتے
ہیں ایسا کیوں کہتے ہیں؟ صحبت نہیں اور یہ قہر الہی ہے کہ صحبت نہ ہو۔
لکھا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جب صلح حدیبیہ کی ہے تو صلح حدیبیہ کے مبارک ثمرات میں
سے ایک یہ بھی ہے کہ لوگوں کو آپ کے پاس آنے کا موقع ملا اور انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی باتیں سنیں تو ان میں صدہا مسلمان ہو گئے جب تک انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی باتیں نہ سنی
تھیں ان میں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان ایک دیوار حائل تھی جو آپ کے حسن و جمال پر علیہ وسلمکے کے پر
ان کو اطلاع نہ پانے دیتی تھی اور جیسا دوسرے لوگ کذاب کہتے تھے (معاذ اللہ ) وہ بھی کہہ دیتے
تھے اور ان فیوض و برکات سے بے نصیب تھے جو آپ لے کر آئے تھے اس لیے کہ دور تھے لیکن
جب وہ حجاب اٹھ گیا اور پاس آکر دیکھا اور سنا تو وہ محرومی نہ رہی اور سعیدوں کے گروہ میں داخل ہو گئے۔
اسی طرح پر بہتوں کی بدنصیبی کا اب بھی یہی باعث ہے۔ جب ان سے پوچھا جاوے کہ تم نے ان کے
مل کو کہاں تک سمجھا ہے تو بجز چند بہتانوں اور افتراؤں کے کچھ نہیں کہتے جو بعض مفتری
سنا دیتے ہیں اور وہ ان کو سچ مان لیتے ہیں اور خود کوشش نہیں کرتے کہ یہاں آکر خود تحقیق کریں اور
ہماری صحبت میں رہ کر دیکھیں۔ اس سے ان کے دل سیاہ ہو جاتے ہیں اور وہ حق کو نہیں پاسکتے لیکن اگر

وہ تقویٰ سے کام لیتے تو کوئی گناہ نہ تھا کہ وہ آکر ہم سے ملتے جلتے رہتے اور ہماری باتیں سنتے رہتے
حالانکہ عیسائیوں اور ہندوؤں سے بھی تو ملتے ہیں اور ان کی باتیں سنتے ہیں ان کی مجلسوں میں جاتے
ہیں پھر کون سا امر مانع تھا جو ہمارے پاس آنے سے انہوں نے پر ہیز کیا۔
غرض یہ بڑی ہی بد نصیبی ہے اور انسان اس کے سبب محروم ہو جاتا ہے اسی واسطے اللہ تعالیٰ نے یہ
حکم دیا تھا كُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ (التوبۃ: ۱۱۹) اس میں بڑا نکتہ معرفت یہی ہے کہ چونکہ صحبت کا اثر
ضرور ہوتا ہے اس لیے ایک راستباز کی صحبت میں رہ کر انسان راستبازی سیکھتا ہے اور اس کے پاس
انفاس کا اندر ہی اندراثر ہونے لگتا ہے جو اس کو خدا تعالیٰ پر ایک سچا یقین اور بصیرت عطا کرتا ہے اس
کی صحبت میں صدق دل سے رہ کر وہ خدا تعالیٰ کی آیات اور نشانات کو دیکھتا ہے جو ایمان کے
بڑھانے کے ذریعے ہیں۔
جب انسان ایک راستباز اور صادق کے پاس بیٹھتا ہے تو صدق اس میں کام کرتا ہے لیکن جو
راستبازوں کی صحبت کو چھوڑ کر بدوں اور شریروں کی صحبت کو اختیار کرتا ہے تو ان میں بدی اثر کرتی جاتی
ہے۔ اسی لیے احادیث اور قرآن شریف میں صحبت بد سے پر ہیز کرنے کی تاکید اور تہدید پائی جاتی
ہے اور لکھا ہے کہ جہاں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اہانت ہوتی ہو اس مجلس سے فی الفور
اٹھ جاؤ ورنہ جو اہانت سن کر نہیں اٹھتا اس کا شمار بھی ان میں ہی ہوگا۔
صادقوں اور راستبازوں کے پاس رہنے والا بھی ان میں ہی شریک ہوتا ہے اس لیے کس قدر
ضرورت ہے اس امر کی کہ انسان كُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ کے پاک ارشاد پر عمل کرے۔ حدیث شریف
میں آیا ہے کہ اللہ تعالی ملائکہ کو دنیا میں بھیجتا ہے وہ پاک لوگوں کی مجلس میں آتے ہیں اور جب واپس
جاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان سے پوچھتا ہے کہ تم نے کیا دیکھا۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم نے ایک مجلس دیکھی ہے
جس میں تیرا ذکر کر رہے تھے مگر ایک شخص ان میں سے نہیں تھا تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ نہیں وہ بھی ان
میں ہی سے ہے کیونکہ إِنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا يَشْقَى جَلِيْسُهُمْ ۔ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ صادقوں
الحکم جلد ۸ نمبر امورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۴ ء صفحه ۲ تا ۴

کی صحبت سے کس قدر فائدے ہیں سخت بد نصیب ہے وہ وہ شخص جو صحبت سے دور رہے۔
غرض نفس مطمئنہ کی تاثیروں میں سے یہ بھی ہے کہ وہ اطمینان یافتہ لوگوں مقام نفس مطمئنہ کی صحبت میں اطمینان پاتے ہیں ۔ اتارہ والے میں نفس اتارہ کی تاثیریں
ہوتی ہیں اور تو امہ والے میں لوامہ کی تاثیریں ہوتی ہیں اور جو شخص نفس مطمئنہ والے کی صحبت میں بیٹھتا
ہے۔ اس پر بھی اطمینان اور سکینت کے آثار ظاہر ہونے لگتے ہیں اور اندر ہی اندر اسے تسلی ملنے لگتی ہے۔
مطمئنہ والے کو پہلی نعمت یہ دی جاتی ہے کہ وہ خدا سے آرام پاتا ہے جیسے فرمایا ہے یا یتُهَا النَّفْسُ
الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً ( الفجر : ۲۹،۲۸) یعنی اے خدا تعالیٰ میں آرام یافتہ
نفس اپنے رب کی طرف آجاوہ تجھ سے راضی اور تو اس سے راضی ۔ اس میں ایک بار یک نکتہ معرفت
ہے جو یہ کہا کہ خدا تجھ سے راضی تو خدا سے راضی ۔ بات یہ ہے کہ جب تک انسان اس مرحلہ پر نہیں
پہنچتا اور لوامہ کی حالت میں ہوتا ہے اس وقت تک خدا تعالیٰ سے ایک قسم کی لڑائی رہتی ہے یعنی کبھی
کبھی وہ نفس کی تحریک سے نافرمانی بھی کر بیٹھتا ہے لیکن جب مطمئنہ کی حالت پر پہنچتا ہے تو اس
جنگ کا خاتمہ ہو جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ سے صلح ہو جاتی ہے اس وقت وہ خدا سے راضی ہوتا ہے اور خدا
اس سے راضی ہو جاتا ہے کیونکہ وہ لڑائی بھڑائی بالکل جاتی رہتی ہے۔
یاد ہے یہ بات خوب یا د رکھنی چاہیے کہ ہر شخص خدا تعالیٰ سے لڑائی رکھتا ہے بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ
وہ خدا تعالیٰ کے حضور دعائیں کرتا ہے اور بہت سی امانی اور امیدیں رکھتا ہے لیکن اس کی وہ دعائیں
نہیں سنی جاتی ہیں یا خلاف اُمید کوئی بات ظاہر ہوتی ہے تو دل کے اندر اللہ تعالیٰ سے ایک لڑائی شروع
کر دیتا ہے۔ خدا تعالیٰ پر بدظنی اور اُس سے ناراضگی کا اظہار کرتا ہے لیکن صالحین اور عبادالرحمن کی
کبھی اللہ تعالی سے جنگ نہیں ہوتی کیونکہ وہ رضا بالقضا کے مقام پر ہوتے ہیں اور سچ تو یہ ہے کہ
حقیقی ایمان اس وقت تک پیدا ہو ہی نہیں سکتا جب تک انسان اس درجہ کو حاصل نہ کرے کہ خدا کی
مرضی اس کی مرضی ہو جاوے دل میں کوئی کدورت اور تنگی محسوس نہ ہو بلکہ شرح صدر کے ساتھ اس کی
ہر تقدیر اور قضا کے سامنے کو طیار ہو ۔ اس آیت میں رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً کا لفظ اسی کی طرف اشارہ کر رہا

ہے۔ یہ رضا کا اعلیٰ مقام ہے جہاں کوئی ابتلا باقی نہیں رہتا ۔ دوسرے جس قدر مقامات ہیں وہاں ۔
ابتلا کا اندیشہ رہتا ہے لیکن جب اللہ تعالیٰ سے بالکل راضی ہو جاوے اور کوئی شکوہ شکایت نہ رہے
اس وقت محبت ذاتی پیدا ہو جاتی ہے اور جب تک اللہ تعالیٰ سے محبت ذاتی پیدا نہ ہو تو ایمان بڑے
خطرہ کی حالت میں ہے لیکن جب ذاتی محبت ہو جاتی ہے تو انسان شیطان کے حملوں سے امن میں
آجاتا ہے۔ اس ذاتی محبت کو دعا سے حاصل کرنا چاہیے جب تک یہ محبت پیدا نہ ہو انسان نفس امارہ
کے نیچے رہتا ہے اور اس کے پنجہ میں گرفتار رہتا ہے اور ایسے لوگ جو نفس امارہ کے نیچے ہیں ان کا قول
ہے کہ ایہہ جہاں مٹھا تو اگلہ کن ڈٹھا یہ لوگ بڑی خطرناک حالت میں ہوتے ہیں اور لو امہ والے
ایک گھڑی میں ولی اور ایک گھڑی میں شیطان ہو جاتے ہیں۔ ان کا ایک رنگ نہیں رہتا کیونکہ ان کی
لڑائی نفس کے ساتھ شروع ہوتی ہے جس میں کبھی وہ غالب اور کبھی مغلوب ہوتے ہیں تاہم یہ لوگ
محل مدح میں ہوتے ہیں کیونکہ ان سے نیکیاں بھی سرزد ہوتی ہیں اور خوف خدا بھی ان کے دل میں
ہوتا ہے لیکن نفس مطمئنہ والے بالکل فتح مند ہوتے ہیں اور وہ سارے خطروں اور خوفوں سے نکل کر
امن کی جگہ میں جا پہنچتے ہیں وہ اس دارالامان میں ہوتے ہیں جہاں شیطان نہیں پہنچ سکتا ۔ لوامہ والا
جیسا کہ میں نے کہا ہے دارالامان کی ڈیوڑھی میں ہوتا ہے اور کبھی کبھی دشمن بھی اپنا وار کر جاتا ہے اور کوئی
لاٹھی مار جاتا ہے اس لئے مطمئنہ والے کو کہا ہے فَادْخُلِي فِي عِبْدِي وَادْخُلِي جَنَّتِي ( الفجر : ۳۰، ۳۱)
یہ آواز اس وقت آتی ہے جب وہ اپنے تقویٰ کو انتہائی مرتبہ پر پہنچا دیتا ہے۔ تقویٰ کے دو درجے ہیں۔
بدیوں سے بچنا اور نیکیوں میں سرگرم ہونا۔ یہ دوسرا مرتبہ حسنین کا ہے۔ اس درجہ کے حصول کے
بغیر اللہ تعالی خوش نہیں ہو سکتا اور یہ مقام اور درجہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے بغیر حاصل ہی نہیں ہو سکتا۔
جب انسان بدی سے پر ہیز کرتا ہے اور نیکیوں کے لیے اس کا دل تڑپتا ہے اور وہ خدا تعالیٰ سے
دعائیں کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس کی دستگیری کرتا ہے اور اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے دارالامان
میں پہنچا دیتا ہے اور فَادْخُلِي فِي عِبْدِی کی آواز اسے آجاتی ہے یعنی تیری جنگ اب ختم ہو چکی ہے
اور میرے ساتھ تیری صلح اور آشتی ہو چکی ہے اب آمیرے بندوں میں داخل ہو جو صِرَاطَ الَّذِينَ

انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کے ( الفاتحة :(۷) مصداق ہیں اور روحانی وراثت سے جن کو حصہ ملتا ہے میری بہشت
میں داخل ہو جا۔
یہ آیت جیسا کہ ظاہر میں سمجھتے ہیں کہ مرنے کے بعد اسے آواز آتی ہے آخرت پر ہی موقوف نہیں
بلکہ اسی دنیا میں اسی زندگی میں یہ آواز آتی ہے۔ اہلِ سلوک کے مراتب رکھے ہوئے ہیں ان کے
سلوک کا انتہائی نقطہ یہی مقام ہے جہاں ان کا سلوک ختم ہو جاتا ہے اور وہ مقام یہی نفسِ مطمئنہ کا
مقام ہے۔ اہلِ سلوک کی مشکلات کو اللہ تعالیٰ اُٹھا دیتا ہے اور ان کو صالحین میں داخل کر دیتا ہے جیسا
فرمایا وَالَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَنُدْخِلَنَّهُمْ فِي الصَّالِحِينَ (العنكبوت: ۱۰) یعنی جو لوگ
ایمان لائے اور انہوں نے اچھے عمل کئے ہم ان کو ضرورضرور صالحین میں داخل کر دیتے ہیں۔
اس پر بعض اعتراض کرتے ہیں کہ اعمال صالحہ کرنے والے صالحین ہوتے ہیں پھر ان کو صالحین
میں داخل کرنے سے کیا مراد ہے؟
اصل بات یہ ہے کہ اس میں ایک لطیف نقطہ ہے اور وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اس بات کو بیان
فرماتا ہے کہ صلاحیت کی دو قسم ہوتی ہیں ایک تو یہ کہ انسان تکالیف شاقہ اُٹھا کر نیکیوں کا بوجھ اٹھاتا
ہے۔ نیکیاں کرتا ہے لیکن ان کے کرنے میں اسے تکلیف اور بوجھ معلوم ہوتا ہے اور اندر نفس کے
کشاکش موجود ہوتی ہے اور جب وہ نفس کی مخالفت کرتا ہے تو سخت تکلیف محسوس ہوتی ہے لیکن نا ہے اور جب وہ نفس کی مخالفت کرتا ہے تو سخت تکلیف محسوس ہوتی ہے
جب وہ اعمال صالحہ کرتا اور اللہ تعالیٰ پر ایمان لاتا ہے جیسا کہ اس آیت کا منشا ہے اس وقت وہ جیسا
تکالیف شاقہ اور محنتیں جو خود نیکیوں کے لیے برداشت کرتا ہے اُٹھ جاتی ہیں اور طبعی طور پر وہ
صلاحیت کا مادہ پیدا ہو جاتا ہے اور وہ تکالیف تکالیف نہیں رہتی ہیں اور نیکیوں کو ایک ذوق اور
لذت سے کرتا ہے اور ان دونوں میں یہی فرق ہوتا ہے کہ پہلا نیکی کرتا ہے مگر تکلیف اور تکلف سے
اور دوسرا ذوق اور لذت سے ۔ وہ نیکی اس کی غذا ہو جاتی ہے جس کے بغیر وہ زندہ نہیں رہ سکتا۔ ہے
لو
ل البدر میں ہے۔ اعضا اور قومی کی یہ فطرت ہو جاتی ہے کہ ان سے نیک اعمال صادر ہوں ۔“
الحکم جلد ۸ نمبر ۲ مورخه ۱۷ جنوری ۱۹۰۴ ءصفحہ ۱، ۲
البدر جلد ۳ نمبر ۳ مورخه ۱۶ جنوری ۱۹۰۴ ء صفحه ۵)

اور وہ تکلف اور تکلیف جو پہلے ہوتی تھی اب ذوق و شوق اور لذت سے بدل جاتی ہے یہ مقام
ہوتا ہے صالحین کا جن کے لیے فرمایا لَنْدْخِلَنَّهُمْ فِي الصَّلِحِينَ اس مقام پر پہنچ کر کوئی فتنہ اور فساد
مومن کے اندر نہیں رہتا۔ نفس کی شرارتوں سے محفوظ ہو جاتا ہے اور اس کے جذبات پر فتح پا کر
مطمئن ہو کر دار الامان میں داخل ہو جاتا ہے۔
اور اس سے آگے فرمایا ہے وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ
ابتلا اور امتحان ایمان کی شرط ہے يَقُولُ آمَنَّا بِاللَّهِ فَإِذَا أُوْدِيَ فِي اللَّهِ جَعَلَ فِتْنَةَ
النَّاسِ كَعَذَابِ اللهِ (العنكبوت: ۱۱) اور بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو زبانی تو ایمان کے
دعوے کرتے ہیں اور مومن ہونے کی لاف و گزاف مارتے رہتے ہیں مگر جب معرض امتحان و ابتلا
میں آتے ہیں تو ان کی حقیقت کھل جاتی ہے۔ اس فتنہ و ابتلا کے وقت ان کا ایمان اللہ تعالیٰ پر ویسا
نہیں رہتا بلکہ شکایت کرنے لگتے ہیں اسے عذاب الہی قرار دیتے ہیں ۔ حقیقت میں وہ لوگ بڑے
ہی محروم ہیں ۔ جن کو صالحین کا مقام حاصل نہیں ہوتا۔ کیونکہ یہی تو وہ مقام ہے جہاں انسان
ایمانی مدارج کے ثمرات کو مشاہدہ کرتا ہے اور اپنی ذات پر ان کا اثر پاتا ہے اور نئی زندگی اسے ملتی
ہے لیکن یہ زندگی پہلے ایک موت کو چاہتی ہے اور یہ انعام و برکات امتحان وابتلا کے ساتھ وابستہ
ہوتے ہیں۔ یہ یاد رکھو کہ ہمیشہ عظیم الشان نعمت ابتلا سے آتی ہے اور ابتلا مومن کے لیے شرط ہے
جیسے اَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ (العنكبوت: ۳) یعنی کیا لوگ
گمان کر بیٹھے ہیں کہ وہ اتنے ہی کہہ دینے پر چھوڑ دیئے جاویں کہ ہم ایمان لائے اور وہ آزمائے نہ
جاویں۔ ایمان کے امتحان کے لیے مومن کو ایک خطر ناک آگ میں پڑنا پڑتا ہے مگر اس کا ایمان اس
آگ سے اس کو صحیح سلامت نکال لاتا ہے اور وہ آگ اس پر گلزار ہو جاتی ہے۔ مومن ہو کر ابتلا سے
کبھی بے فکر نہیں ہونا چاہیے اور ابتلا پر زیادہ ثبات قدم دکھانے کی ضرورت ہوتی ہے اور حقیقت
میں جو سچا مومن ہے ابتلا میں اس کے ایمان کی حلاوت اور لذت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کی
قدرتوں اور اس کے عجائبات پر اس کا ایمان بڑھتا ہے اور وہ پہلے سے بہت زیادہ خدا کی طرف توجہ
کرتا اور دعاؤں سے فتحیاب اجابت چاہتا ہے۔

یہ افسوس کی بات ہے کہ انسان خواہش تو اعلیٰ مدارج اور مراتب کی کرے اور ان تکالیف سے
بچنا چاہے جو ان کے حصول کے لیے ضروری ہیں۔
یقیناً یا درکھو کہ ابتلا اور امتحان ایمان کی شرط ہے اس کے بغیر ایمان ، ایمانِ کامل ہوتا ہی نہیں اور
کوئی عظیم الشان نعمت بغیر ابتلا ملتی ہی نہیں ہے۔ دنیا میں بھی عام قاعدہ یہی ہے کہ دنیوی آسائشوں اور
نعمتوں کے حاصل کرنے کے لیے قسم قسم کی مشکلات اور رنج و تعب اُٹھانے پڑتے ہیں۔ طرح طرح
کے امتحانوں میں سے ہو کر گذرنا پڑتا ہے تب کہیں جا کر کامیابی کی شکل نظر آتی ہے اور پھر بھی وہ محض
خدا تعالیٰ کے فضل پر موقوف ہے پھر خدا تعالیٰ جیسی نعمت عظمیٰ جس کی کوئی نظیر ہی نہیں یہ بڑوں امتحان
کیسے میسر آسکے۔
پس جو چاہتا ہے کہ خدا تعالیٰ کو پاوے اسے چاہیے کہ وہ ہر ایک ابتلا کے لیے طیار ہو جاوے
جب اللہ تعالیٰ کوئی سلسلہ قائم کرتا ہے جیسا کہ اس وقت اس نے اس سلسلہ کو قائم کیا ہے تو جو لوگ
اس میں اولاً داخل ہوتے ہیں ان کو قسم قسم کی تکالیف اٹھانی پڑتی ہیں ہر طرف سے گالیاں اور
دھمکیاں سننی پڑتی ہیں ۔ کوئی کچھ کہتا ہے کوئی کچھ۔ یہاں تک کہ ان کو کہا جاتا ہے کہ ہم تم کو یہاں سے
نکال دیں گے یا اگر ملازم ہے تو اس کے موقوف کرانے کے منصوبے ہوتے ہیں جس طرح ممکن ہوتا
ہے تکلیفیں پہنچائی جاتی ہیں اور اگر ممکن ہو تو جان لینے سے دریغ نہیں کیا جا تا ایسے وقت میں جولوگ ہو تو
ان دھمکیوں کی پروا کرتے ہیں اور امتحان کے ڈر سے کمزوری ظاہر کرتے ہیں یا د رکھو خدا تعالیٰ کے
نزدیک ان کے ایمان کی ایک پیسہ بھی قیمت نہیں ہے کیونکہ وہ ابتلا کے وقت خدا سے نہیں انسان سے
ڈرتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی عظمت و جبروت کی پروا نہیں کرتا وہ بالکل ایمان نہیں لایا کیونکہ با کیونکہ دھمکی کو اس
کے مقابلہ میں وقعت دیتا اور ایمان چھوڑنے کو طیار ہو جاتا ہے۔ لے نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ صالحین میں
داخل ہونے سے محروم ہو جاتا ہے یہ خلاصہ اور مفہوم ہے اس آیت کا وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يَقُولُ آمَنَّا
لے البدر میں ہے ۔ ابتلا کے وقت جو شخص انسان سے ڈرتا ہے اس کی کچھ بھی قیمت نہیں ہوتی وہ دھمکی دینے والے کو
گویا اپنا رب خیال کرتا ہے اور اس کے خوف سے ایمان چھوڑنے کو طیار ہوتا ہے تو اب بتلاؤ کہ کیا ایمان ہوا ؟“
البدر جلد ۳ نمبر ۳ مورخه ۱۶ جنوری ۱۹۰۴ء صفحه (۵)

بِاللَّهِ فَإِذَا أُوذِيَ فِي اللهِ (العنكبوت:1)۔
جلد پنجم
ہماری جماعت کو یا درکھنا چاہیے کہ جب تک وہ جماعت کو استقلال اور ہمت کی تلقین بزدلی کو نہ چھوڑے گی اور استقا استقلال اور ہمت
کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی ہر ایک راہ میں ہر مصیبت و مشکل کے اٹھانے کے لیے طیار نہ رہے گی وہ
صالحین میں داخل نہیں ہوسکتی۔ تم نے اس وقت خدا تعالیٰ کے قائم کردہ سلسلہ کے ساتھ تعلق پیدا کیا
ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ تم دکھ دیئے جاؤ۔ تم کو ستایا جاتا ہے۔ گالیاں سننی پڑتی ہیں قوم اور
برادری سے خارج کرنے کی دھمکیاں ملتی ہیں۔ جو جو تکالیف مخالفوں کے خیال میں آسکتی ہیں اس
کے دینے کو وہ موقع ہاتھ سے نہیں دیتے لیکن اگر تم نے ان تکالیف اور مشکلات اور ان موذیوں کو
خدا نہیں بنایا بلکہ اللہ تعالیٰ کو خدا مانا ہے تو ان تکالیف کو برداشت کرنے پر آمادہ رہو اور ہر ابتلا اور
امتحان میں پورے اترنے کے لیے کوشش کرو اور اللہ تعالیٰ سے اس کی توفیق اور مدد چاہو تو میں تمہیں
یقینا کہتا ہوں کہ تم صالحین میں داخل ہو کر خدا جیسی عظیم الشان نعمت کو پاؤ گے اور ان تمام مشکلات پر
فتح پا کر دار الامان میں داخل ہو جاؤ گے۔
صاحبزادہ عبداللطیف شہید کی شہادت کا واقعہ صاحبزادہ عبداللطیف کی شہادت تمہارے لیے اسوۂ حسنہ ہے۔ تذکرۃ الشہادتین
کو بار بار پڑھو اور دیکھو کہ اس نے اپنے ایمان کا کیسا نمونہ دکھایا ہے۔ اس نے دنیا اور اس کے
تعلقات کی کچھ بھی پروانہیں کی بیوی یا بچوں کا غم اس کے ایمان پر کوئی اثر نہیں ڈال سکا۔ دنیوی عزت
اور منصب اور تنعم نے اس کو بزدل نہیں بنایا۔ اس نے جان دینی گوارا کی مگر ایمان کو ضائع نہیں کیا
عبداللطیف کہنے کو مارا گیا یا مر گیا مگر یقینا سمجھو کہ وہ زندہ ہے اور کبھی نہیں مرے گا اگر چہ اس کو بہت
عرصہ صحبت میں رہنے کا اتفاق نہیں ہوا لیکن اس تھوڑی مدت میں جو وہ یہاں رہا اس نے عظیم الشان
فائدہ اٹھایا۔ اس کو قسم قسم کے لالچ دیئے گئے کہ اس کا مرتبہ و منصب بدستور قائم رہے گا مگر اس نے
اس عزت افزائی اور دنیوی مفاد کی کچھ بھی پروا نہیں کی ان کو بیچ سمجھا یہاں تک کہ جان جیسی عزیز شے کو

جو انسان کو ہوتی ہے اس نے مقدم نہیں کیا بلکہ دین کو مقدم کیا جس کا اس نے خدا کے سامنے وعدہ کیا
تھا کہ میں دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا۔ میں بار بار کہتا ہوں کہ اس پاک نمونہ پر غور کرو کیونکہ اس کی
شہادت یہی نہیں کہ اعلیٰ ایمان کا ایک نمونہ پیش کرتی ہے بلکہ یہ خدا تعالیٰ کا عظیم الشان نشان ہے
جو اور بھی ایمان کی مضبوطی کا موجب ہوتا ہے کیونکہ براہین احمدیہ میں ۲۳ برس پہلے سے اس
شہادت کے متعلق پیشگوئی موجود تھی وہاں صاف لکھا ہے شاتَانِ تُنْبَحَانِ وَكُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ کیا
اس وقت کوئی منصوبہ ہو سکتا تھا کہ ۲۳ یا ۲۴ سال بعد عبد الرحمن اور عبداللطیف افغانستان سے آئیں
گے اور پھر وہ وہاں جا کر شہید ہوں گے۔ وہ دل لعنتی ہے جو ایسا خیال کرے۔ یہ خدا تعالیٰ کا کلام ہے
جو عظیم الشان پیشگوئی پر مشتمل ہے اور اپنے وقت پر آکر یہ نشان پورا ہو گیا۔
لے
اس سے پہلے عبدالرحمن جو مولوی عبداللطیف شہید کا شاگرد تھا سابق امیر نے قتل کرا یا محض اس
وجہ سے کہ وہ اس سلسلہ میں داخل ہے اور یہ سلسلہ جہاد کے خلاف ہے اور عبدالرحمن جہاد کے خلاف
تعلیم افغانستان میں پھیلاتا تھا اور اب اس امیر نے مولوی عبداللطیف کو شہید کرا دیا ۔ یہ عظیم الشان
نشان جماعت کے لیے ہے اس پیشگوئی کے معنے اب مخالفوں سے پوچھو کہ کیا یہ پیشگوئی صریح الفاظ
میں نہیں ہے؟ اور کیا اب یہ پوری نہیں ہوگئی ہے؟ کیونکہ انگریزوں کے ملک میں تو کوئی کسی کو بے گناہ
ذبح نہیں کرتا ہے اس لیے یہاں تو اس کا وقوع نہیں ہونا تھا اور علاوہ بریں ہماری تعلیم ایسی تعلیم نہیں تھی
کہ کوئی اس کو پکڑ سکے بلکہ یہ تعلیم تو امن کے پھیلانے والی ہے پھر یہ پیشگوئی کیسے پوری ہوتی ؟ اس لیے تو یہ
خدا تعالیٰ نے اس نشان کے پورا کرنے کے لیے کابل کی سرزمین کو مقدر کیا ہوا تھا اور آخر ۲۴ سال
کے بعد یہ پیشگوئی ٹھیک اسی طرح پوری ہوئی جس طرح پہلے فرمایا گیا تھا اس سے آگے اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے عَسَى أَنْ تَكْرَهُوا شَيْئًا وَهُوَ خَيْرٌ لَكُمْ (البقرة: ۲۱۷) یہ ایک قسم کی تسلی ہے یعنی جب ایسا معاملہ
ل البدر سے۔ براہین احمدیہ میں اس کی نسبت پیشگوئی موجود تھی اور یہ وہ کتاب ہے جو آج سے ۲۳، ۲۴ برس قبل
ہر ایک جگہ اور ہر ایک فرقہ اور ملت حتی کہ امریکہ یورپ وغیرہ میں شائع ہو چکی ہے اور موجود ہے۔ جو لوگ خدا کے
وجود سے انکار کرتے ہیں وہ بتلاویں کہ اگر خدا تعالیٰ کی ذات موجود نہیں تو اس واقعہ کی خبر اس قدر عرصہ دراز پیشتر
ہونی اور اس کا اسی طرح واقعہ ہونا اس کے کیا معنے ہیں؟ (البدر جلد ۳ نمبر ۳ مورخه ۱۶ جنوری ۱۹۰۴ ء صفحه (۵)

ہو تو غم نہیں کرنا چاہیے کیونکہ بہت سی باتیں ایسی ہوتی ہیں جن کو تم پسند کرتے ہو اور وہ اچھی نہیں ہوتی
ہیں اور بہت سی ایسی ہوتی ہیں جن کو تم نا پسند کرتے ہو اور وہ در حقیقت تمہارے لیے مفید ہوتی ہیں ۔ یہ
خدا تعالیٰ کا ارشاد بالکل سچ ہے اور میں یقیناً جانتا ہوں کہ اب وقت آنے والا ہے کہ اس کی شہادت
کی حکمت نکلنے والی ہے اور میں نے سنا ہے کہ اس وقت چودہ آدمی قید کئے گئے ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ
عبداللطیف کو ناحق شہید کرایا گیا ہے اور یہ ظلم ہوا ہے وہ حق پر تھا۔ اس پر امیر نے ان آدمیوں کو قید
کر دیا ہے اور ان کے وارثوں کو کہا ہے کہ وہ ان کو سمجھائیں کہ ایسے خیالات سے وہ باز آجائیں مگر وہ
موت کو پسند کرتے ہیں اور اس یقینی بات کو وہ چھوڑ نا نہیں چاہتے اگر عبداللطیف شہید نہ ہوا ہوتا تو یہ اثر
کس طرح پیدا ہوتا اور یہ رعب کس طرح پر پڑتا۔
یقیناً سمجھو کہ خدا تعالیٰ نے کسی بڑی چیز کا ارادہ کیا ہے اور اس کی بنیاد عبداللطیف کی شہادت سے
پڑی ہے اگر مولوی عبداللطیف زندہ رہتے تو دس بیس برس تک زندہ رہتے آخر موت آجاتی اور موت
آنی ہے اس سے تو آدمی بچ نہیں سکتا مگر یہ موت موت نہیں یہ زندگی ہے اور اس سے مفید نتیجے پیدا
ہو نیوالے ہیں اور یہ مبارک بات ہے۔ دشمن بھی اگر خبیث نہ ہو تو براہین احمدیہ کی پیشگوئی کو پڑھ کر اور
اس کے اس طرح پر پوری ہونے کو دیکھ کر اس نتیجہ پر پہنچ سکتا ہے کہ اگر مفتری ہے اور رات کو
جھوٹا الہام بنا کر سنا دیتا ہے تو یہ اثر استقامت کیوں ہوا اور ۲۳ یا ۲۴ سال کے بعد ایک بات جو بطور
لے البدر میں یہ حصہ زیادہ مفصل لکھا ہے ۔ چونکہ خدا تعالیٰ جانتا تھا کہ اس خون سے مجھ پر اور کل جماعت پر ایک بڑا
صدمہ گزرے گا اس لیے پھر اس سے آگے وہ تسلی دیتا ہے کہ اس مصیبت اور اس سخت صدمہ سے تم غمگین اور اداس
مت ہو۔ خدا تعالیٰ تمہارے ساتھ ہے وہ دو کے عوض ایک قوم تمہارے پاس لائے گا وہ اپنے بندے کے لیے کافی
ہے۔ کیا تم نہیں جانتے کہ خدا ہر ایک شے پر قادر ہے ان کی شہادت میں حکمت الہی ہے۔ بہت امور ہیں جو تم چاہتے لیات
ہو کہ وقوع میں آویں حالانکہ ان کا واقع ہونا تمہارے لیے اچھا نہیں اور بہت ہیں جو تم چاہتے ہو کہ واقع نہ ہوں
حالانکہ ان کا واقع ہونا تمہارے لیے اچھا ہوتا ہے سو وہ حکمت الہی عنقریب ظاہر ہوگی اور معلوم ہوگا کہ اس خون میں
کس قدر برکات ہیں ۔“
البدر جلد ۳ نمبر ۳ مورخه ۱۶ جنوری ۱۹۰۴ ء صفحه (۵)

پیشگوئی شائع کی گئی تھی کیوں پوری ہو جاتی ہے؟
اس قدر عرصه در از تک تو انسان کو اپنی زندگی کی بھی امید نہیں ہو سکتی اور پھر اس کے ماننے والوں
میں اس قدر استقامت اور قوت ہے کہ بیوی بچوں تک کی پروا نہیں کرتا ، مال اور جان کا خیال تک بھی
نہیں کرتا۔ ایمان جیسی دولت پر سب کچھ قربان کرنے کو طیار ہو جاتا ہے۔ ایک اہل بصیرت اس سے
نتیجہ نکالنے میں غلطی نہیں کرے گا کہ یہ محض خدا تعالیٰ کا فضل اور اس کے منشاہی کے ماتحت ہے۔ ایک
سلسلہ جو خود اس نے قائم کیا ہے اور آپ جس نے ایک نشان دیا ہے اسی نے وہ قوت اور استقامت
اس شہید کو عطا کی تاکہ اس کی شہادت اس سلسلہ کی سچائی پر زبردست دلیل اور گواہ ہو چنانچہ ایسا ہی ہوا
ہے اب یہ نشان ہزاروں لاکھوں انسانوں کے لیے ہدایت اور ترقی ایمان کا موجب ہوگا اور خدا چاہے
تو اس کے آثار ابھی سے نظر آنے لگے ہیں ۔ الْإِسْتِقَامَةُ فَوْقَ الْكَرَامَةِ مشہور بات ہے
عبد اللطیف کے اس استقلال اور اس استقامت سے بہت بڑا فائدہ ان لوگوں کا ہوگا جو اس واقعہ
پر غور کریں گے چونکہ یہ موت بہت سی زندگیوں کا موجب ہونے والی ہے اس لیے یہ ایسی موت ہے
کہ ہزاروں زندگیاں اس پر قربان ہیں۔
پھر اس پیشگوئی میں كُل مَنْ عَلَيْهَا فَان جو فرمایا ہے یہ دشمنوں کے لئے ہے کہ تمہیں بھی کبھی ن عَلَيْهَا فَان جو فرمایا ہے یہ دشمنوں کے لئے
مرنا ہی ہے موت تو کسی کو نہیں چھوڑے گی ۔ پھر عبداللطیف کی موت پر جو موت نہیں بلکہ زندگی ہے تم تو کو گیا۔ پر جو
کیوں خوش ہوتے ہو۔ آخر تمہیں بھی مرنا ہے۔ عبداللطیف کی موت تو بہتوں کی زندگی کا باعث ہوگی
مگر تمہاری جان اکارت جائے گی اور کسی ٹھکانے نہ لگے گی ۔
مولوی عبداللطیف کی شہادت اور استقامت کا سب سے بڑا فائدہ تو یہ ہوا کہ ۲۳ یا ۲۴ برس
سے ایک پیشگوئی براہین میں موجود تھی جو پوری ہو گئی اور یہ ہماری جماعت کے ایمان کو ترقی دینے کا
ل البدر میں ہے۔ ہم ا ہے۔ ہم اگر مفتری تھے تو اس قدر استقامت ان میں کیوں آگئی؟ کیا کبھی سنا ہے کہ ایک مفتری کا
مرید ہو کر پھر کسی نے اس طرح سے جان دی ہو حالانکہ بار باران کو جان بچانے کا موقع بھی دیا گیا ۔ الاسْتِقَامَةُ
فَوْقَ الْكَرَامَةِ یہ بھی ہمارے سچے ہونے کی ایک دلیل ہے۔“
البدر جلد ۳ نمبر ۳ مورخه ۱۶ جنوری ۱۹۰۴ ء صفحه ۵)

موجب ہوگی ۔ اس کے سوا اب یہ خون اُٹھنے لگا ہے اور اس کا اثر پیدا ہونا شروع ہو گیا ہے جو ایک جماعت
کو پیدا کر دے گا۔
یہ خون کبھی خالی نہیں جا۔ خالی نہیں جائے گا ۔ اللہ تعالیٰ اس کے مصالح اور حکمتوں کو خوب جانتا ہے لیکن جہاں
تک پیشگوئی کے کے الفاظ پر پر غور غور کرتا کرتا ہوں ہوں اس میں عَسَى أَنْ تَكْرَهُوا شَيْئًا وَ هُوَ خَيْرٌ لَكُمْ - ایک ہی
بڑی تسلی اور اطمینان کی بات ہے کہ جس سے صاف پایا جاتا ہے کہ اس خون کے بہت بڑے بڑے
نتائج پیدا ہونے والے ہیں۔ میں جانتا ہوں اور اس پر افسوس بھی کرتا ہوں کہ جس قسم کا نمونہ صدق
اور وفا کا عبداللطیف نے دکھلایا ہے۔ اس قسم کے ایمان کے لیے میرا کانشنس فتویٰ نہیں دیتا کہ ایسے
لوگ میری جماعت میں بہت ہیں۔ اس لیے میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ سب کو اس قسم کا اخلاص اور
صدق عطا کرے کہ وہ دین کو دنیا پر مقدم کریں اور خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنی جان کو عزیز نہ سمجھیں۔
میں ابھی جماعت میں بزدلی کو دیکھتا ہوں اور جب تک یہ بز دلی دور نہ ہو اور
بزدلی کو دور کرو
عبد اللطیف کا سا ایمان پیدا نہ ہو۔ یقیناً یاد رکھو کہ وہ اس سلسلہ میں داخل
نہیں ہے بلکہ وہ يُخْدِعُونَ اللهَ (البقرۃ: ۱۰) میں داخل ہے۔ مومنوں میں وہ اس وقت داخل ہوں
گے جب وہ اپنی نسبت یہ یقین کر لیں گے کہ ہم مردے ہیں ۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین جب ۔
دشمنوں کے مقابلہ پر جاتے تھے وہ ایسے معلوم ہوتے تھے کہ گویا گھوڑوں پر مُردے سوار ہیں اور وہ
سمجھتے تھے کہ اب ہم کو موت ہی اس میدان سے الگ کرے گی ۔
اللہ تعالیٰ لاف و گزاف کو پسند نہیں کرتا وہ دل کی اندرونی حالت کو دیکھتا ہے کہ اس میں ایمان کا
کیا رنگ ہے۔ جب ایمان قوی ہو تو استقامت اور استقلال پیدا ہوتا ہے اور پھر انسان اپنی جان و مال
کو ہرگز اس ایمان کے مقابلہ میں عزیز نہیں رکھ سکتا اور استقامت ایسی چیز ہے کہ اس کے بغیر کوئی عمل
قبول نہیں ہوتا لیکن جب استقامت ہوتی ہے تو پھر انعامات الہیہ کا دروازہ کھلتا ہے دعا ئیں بھی قبول
ہوتی ہیں مکالمات الہیہ کا شرف بھی دیا جاتا ہے یہاں تک کہ استقامت والے سے خوارق کا صدور
الحکم جلد ۸ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۴ء صفحه ۱، ۲

·

آج 10 میں سے 10 باقی