۸؍جنوری ۱۹۰۴ء
ملفوظات (جلد 6), حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کو خدا تعالیٰ کی ہستی پر بخشتا ہے۔ اے
لیکن جب انسان خدا تعالیٰ سے غافل ہو جاتا ہے اور شعائر اللہ کی پروا نہیں کرتا اللہ تعالیٰ بھی ن جب انسان خدا
اس سے بے پروا ہو جاتا ہے اور اُس شخص اور ایسی قوم کو تباہ کر دیتا ہے چنانچہ چغتائی سلطنت نے
جب دین سے غافل ہو کر بہائم کی سی سیرت اختیار کر لی تو پھر اس کا نتیجہ کیا ہوا؟ وہ سلطنت جو صدیوں
سے چلی آتی تھی اس کا کچھ بھی باقی نہ رہا اور ایک مشاعر پر اس کا خاتمہ ہو گیا۔
پس انسان کو ہر وقت خدا تعالیٰ سے ڈرنا چاہیے۔ کھلی اور چھپی ہوئی بدکاریاں آخر انسان پر وہ
گھڑی لے آتی ہیں جس کا اسے آسائش کے ایام میں وہم و گمان بھی نہیں ہوتا۔ اس لیے ضروری ہے
کہ خدا تعالیٰ کا خوف ہر وقت دل پر رہے اور اس کی عظمت و جبروت سے ڈرتا رہے اور اعمالِ صالحہ کی
کوشش کرتا رہے اور پھر دعا کے ساتھ اس کی توفیق مانگے ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو توفیق دے۔
اس قدر تقریر اعلیٰ حضرت نے فرمائی تھی کہ مشیر اعلیٰ صاحب نے بڑے تکلف سے ذیل کا سوال
آپ سے پوچھا۔ (ایڈیٹر )
سوال ۔ آپ کی طرف سے نبی یا رسول ہونے کے کلمات شائع ہوئے ہیں اور یہ بھی کہ میں عیسی سے
افضل ہوں اور اور بھی تحقیر کے کلمات بعض اوقات ہوتے ہیں جن پر لوگ اعتراض کرتے ہیں ۔
حضرت اقدس ۔ ہماری طرف سے کچھ نہیں ہوتا۔ میں ان باتوں کا خواہشمند نہیں تھا کہ کوئی
میری تعریف کرے اور میں گوشہ نشینی کو ہمیشہ پسند کرتا رہا لیکن میں کیا کروں جب خدا تعالیٰ نے مجھے
باہر نکالا۔ یہ کلمات میری طرف سے نہیں ہوتے ۔ اللہ تعالیٰ جب مجھے ان کلمات سے مخاطب کرتا ہے
اور میں بالمواجہ اس کا کلام سنتا ہوں پھر میں کہاں جاؤں لوگوں کے اعتراضوں اور نکتہ چینیوں کی
پر واکروں یا اللہ تعالیٰ کے کلام پر ایمان لاؤں؟ میں دنیا اور اس کے اعتراضوں کی کوئی حقیقت اور اثر
نہیں سمجھتا لیکن خدا تعالیٰ کو چھوڑنا اور اس کے کلام سے سرگردانی کرنا اس کو بہت ہی برا سمجھتا ہوں اور
میں اس کو چھوڑ کر کہیں نہیں جا سکتا۔ اگر ساری دنیا میری مخالف ہو جائے اور ایک متنفس بھی میرے ساتھ
بلکہ گل کا ئنات میری دشمن ہو پھر بھی میں اللہ تعالیٰ کے اس کلام سے انکار نہیں کر سکتا۔ دنیا اور
نہ ہو
الحکم جلد ۸ نمبر۷ مورخہ ۲۴ فروری ۱۹۰۴ء صفحہ ۱، ۲
اس کی ساری
ساری شان و شوکت اس جلیل کلام اور خطاب کے سامنے بیچ اور مردار ہیں۔ میں ان کی ان کی کبھی پروا
نہیں کرتا۔ پس کوئی اعتراض کرے یا کچھ کہے میں خدا تعالیٰ کے کلام کو اور خدا کو چھوڑ کر کہاں جاؤں ۔
اسی مضمون کوا مون کو اعلیحضرت کے قصیدہ الہامیہ کے ایک شعر میں یوں ادا کیا گیا ہے۔
حکم است از آسمان بز میں سے رسانمش گر بشنوم نگویمش آن را کجا برم (ایڈیٹر)
اور یہ بالکل غلط ہے کہ میں انبیاء ورسل یا صلحاء امت کی تحقیر کرتا ہوں۔ جیسے میں ابرار واخیار کا درجہ
سمجھ سکتا ہوں اور ان کے مقام و قرب کا جتنا علم مجھے ہے کسی دوسرے کو نہیں ہو سکتا کیونکہ ہم سب ایک ہی
ہے کیونکہ
گروہ سے ہیں اور الْجِنْسُ مَعَ الْجِنْسِ کے موافق دوسرے اس درجہ کے سمجھنے سے عاری ہیں۔
حضرت عیسی اور امام حسین کے اصل مقام اور درجہ کا جتنا مجھ کو علم ہے دوسرے کو نہیں ۔
جو ہری ہی جو ہر کی حقیقت کو سمجھتا ہے۔ اس طرح پر دوسرے لوگ خواہ امام حسین کو سجدہ کریں مگر وہ
ان کے رتبہ اور مقام سے محض نا واقف ہیں اور عیسائی خواہ حضرت عیسی کو خدا کا بیٹا یا خدا جو چاہیں
بناویں مگر وہ ان کے اصل اتباع اور حقیقی مقام سے بے خبر ہیں اور ہم ہر گز تحقیر نہیں کرتے۔
مشیر اعلیٰ ۔ عیسائی خواہ خدا بناویں لیکن مسلمان تو نبی سمجھتے ہیں۔ اس صورت میں ایک نبی کی تحقیر
ہوتی ہے۔
حضرت اقدس ۔ ہم بھی حضرت عیسی کو خدا تعالیٰ کا سچا نبی یقین کرتے ہیں اور سچے نبی کی تحقیر
کرنے والے کو کافر سمجھتے ہیں۔ اسی طرح پر حضرت امام حسین کی بھی جائز عزت کرتے ہیں لیکن
جب عیسائیوں سے مباحثہ کیا جاوے وہ راضی نہیں ہوتے جب تک عیسی کو اللہ یا ابن اللہ نہ کہا
جاوے۔ اس لیے جو کچھ ان کی کتاب پیش کرتی ہے وہ دکھانا پڑتا ہے تا کہ ایک کفر عظیم کو شکست ہو۔
مشیر اعلیٰ ۔ ان کے مقابلہ میں اگر ان کی تردید کی جاوے۔ یہ تو اچھی بات ہے مگر ایک اُصول صحیح کو تو
ان کی خاطر نہیں چھوڑ نا چاہیے۔
حضرت اقدس۔ اصول صحیح وہ ہو سکتا ہے جس پر اللہ تعالی قائم کرے۔ ہم ان اُصولوں پر چلتے
ہیں جن پر ہم کو اللہ تعالیٰ چلاتا ہے۔ اگر کوئی اس وقت ان باتوں کو استہزا کی نظر سے دیکھتا ہے اور
یقین نہیں لاتا تو مرنے کے بعد اس کی حقیقت کھل جائے گی اور خود دیکھ لے گا کہ کون حق ۔
پر ہے۔
میرے اس دعوے پر کہ میں امام حسین سے افضل ہوں شور مچایا جاتا ہے لیکن اگر پوچھا جاوے
کہ آنے والا مسیح حسین سے افضل ہے یا نہیں تو اس کا کیا جواب ہے؟
مشیر اعلیٰ ۔ پھر آپ کے نزدیک کیا ہے؟
حضرت اقدس۔ خدا تعالیٰ نے تو مجھے یہی بتایا ہے کہ میں افضل ہوں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
چونکہ موسیٰ علیہ السلام سے افضل ہیں۔ اسی طرح آنے والا محمدی مسیح موسوی مسیح سے افضل ہے۔ اس
وقت آپ انکار کریں تو کریں لیکن مرنے کے بعد تو سب کچھ ظاہر ہو جائے گا اور پتا لگ جائے گا کہ
کون افضل اور حق پر ہے۔ میں اگر اپنی طرف سے شیخی جتلاتا ہوں تو مجھ سے بڑھ کر کوئی جھوٹا نہیں
لیکن اگر کوئی میرے صدق کے نشانات دیکھ کر بھی جھٹلاتا ہے تو پھر اُس کا معاملہ خدا سے ہے۔ وہ میری
تکذیب نہیں کرتا بلکہ اللہ تعالیٰ اور اس کی آیات کی تکذیب کرتا ہے۔
آپ جو کچھ کہتے ہیں بطور مقلد کے کہتے ہیں۔ ذاتی بصیرت آپ کو نہیں ہے لیکن میں جو کچھ کہتا
ہوں بطور محقق کے کہتا ہوں اور خدا تعالیٰ سے بصیرت پا کر کہتا ہوں۔ میں خدا تعالیٰ کے مکالمات سنتا
ہوں۔ ہر روز اس سے مخاطبات ہوتے ہیں۔ پھر میں ایک نابینا مقلد کی پیروی کس طرح کروں۔ ہاں
اگر کوئی امام حسین کو مجھ سے افضل یقین کرتا ہے اور اس کا کوئی الگ خدا ہے تو پھر میں دیکھ لوں گا کہ وہ
میرے مقابل اس افضلیت کے کون سے نشان اپنی ذات سے دکھا سکتا ہے۔ اگر کوئی نشان نہیں دکھا
سکتا اور میں یقین سے کہتا ہوں کہ کوئی بھی نہیں دکھا سکتا تو پھر میرے لیے جو تحقیق کی راہ کھلی ہے اس کا
انکار نا مناسب ہے۔
یہ نری کہنے ہی کی باتیں نہیں ہیں ۔ میری زندگی کا کون ذمہ دار ہو سکتا ہے جبکہ میں براہ راست
خدا تعالیٰ سے سنتا ہوں۔ خواہ مجھے دوزخ میں ڈال دیا جائے یا ٹکڑے ٹکڑے کر دیا جائے میں اس کی
بالکل پروانہیں کرتا۔ میں کبھی اس امر حق کو نہیں چھوڑ سکتا۔ میں نے ان نشانوں کے ساتھ اللہ تعالیٰ کو
پہچانا ہے جن نشانوں کے ساتھ آدم ، نوح ، موسیٰ، ابراہیم علیہم السلام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے پہچانا تھا۔ میں اب اس دامن کو کیسے چھوڑ سکتا ہوں ۔ اس دروازہ کو چھوڑ کر اور کسی جگہ میں کیوں کر
جا سکتا ہوں۔
براہین احمدیہ چوبیس برس پہلے کی چھپی ہوئی کتاب موجود ہے وہ شیعوں کے پاس بھی ہے
گورنمنٹ کے پاس بھی کاپی ہے اس کو کھول کر پڑھو کہ کس قدر نشان اس میں دیئے گئے تھے اور وہ
اس وقت دیئے گئے تھے کہ جب کسی کے وہم وگمان میں بھی وہ باتیں نہ آسکتی تھیں کہ ایسا ہو جائے گا
مثلاً اُس میں لکھا ہے کہ آج تو اکیلا ہے لیکن ایک وقت آتا ہے کہ فوج در فوج لوگ تیرے ساتھ ہوں
گے۔ دنیا دار مقابلہ کریں گے مگر وہ اس مقابلہ میں ناکام رہیں گے اور میں تجھے کامیاب کروں گا۔ اب
کوئی مخالف اس کا جواب دے کہ کیا اس طرح پر نہیں ہوا۔
جب براہین احمدیہ شائع ہوئی ہے تو سارے ملک میں کوئی آدمی نہیں تھا جو مجھے جانتا ہو۔ قادیان
سے باہر کسی کو کچھ پتا نہ تھا۔ لیکن اب دیکھ لو کہ کس قدر رجوع دنیا کا ہو رہا ہے اور اس ملک سے نکل کر
امریکہ، آسٹریلیا اور یورپ تک اس سلسلہ کی شہرت ہو گئی ہے کیا لوگوں کو اس سلسلہ میں داخل ہونے
سے اور روکنے کے واسطے کوششیں نہیں کی گئی ہیں۔ کفر کے فتوے دیئے گئے۔ قتل کے مقدمے بنائے
گئے ۔ جس طرح پر جس کسی کا بس چلا اس نے لوگوں کو باز رکھنا چاہا۔ لیکن جس قدر مخالفت کی گئی اسی قدر
زور وشور کے ساتھ اس سلسلہ کی اشاعت ہوئی اور آفاق میں اس کا نام پہنچ گیا اسی کے موافق جو خدا
نے پہلے فرمایا تھا۔ اب ہمیں کوئی جواب دے کہ کیا یہ انسانی کلام ہو سکتا ہے کہ جو بیس برس پیشتر ایسی
پیشگوئی کرے اور پھر وہ حرفاً حرفاً پوری ہو جاوے اور وہ پیشگوئی ایسی حالت میں کی جاوے کہ اس
وقت کوئی آدمی جاننے والا بھی موجود نہ ہو۔ اگر یہ انسانی کلام ہے تو پھر ایسا دعویٰ کرنے والے کو چاہیے
کہ اس کی نظیر پیش کرے۔
پھر اسی براہین میں درج ہے ۔ يَأْتُونَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ وَيَأْتِيكَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ
اگر اس نشان کو دیکھا جاوے تو اپنی جگہ یہ کوئی دس لاکھ نشان ہوگا۔ ہر آدمی نیا آنے والا مہمان اس
نشان کو پورا کرتا ہے اور مختلف دیا ر و ا مصار سے خطوط آ رہے ہیں ، تحائف آ رہے ہیں جس کے واسطے
ڈاک خانہ اور محکمہ ریل کی کتابیں بھی گواہ ہیں۔ پھر کیا یہ معمولی نظر سے دیکھی جانے کے قابل باتیں
ہیں ایسے ایسے صدہا نہیں ہزاروں نشان ہیں۔ اب ان نشانوں کے ہوتے ہوئے میں خدا تعالیٰ کا انکار
کروں اور اس کی باتوں کو چھوڑ دوں !!! یہ کبھی نہیں ہو سکتا خواہ میری جان بھی چلی جاوے۔
پھر ان نشانات کو الگ رکھو میں تو اپنے اللہ تعالیٰ پر ایسا یقین رکھتا ہوں اور اس کا وعدہ ہے کہ اگر
کوئی چالیس دن میرے پاس رہے تو وہ ضرور کوئی نہ کوئی نشان دیکھ لے گا۔ ہماری جماعت اس بات
کی گواہ ہے اور ان میں شائد ایک بھی ایسا آدمی نہ نکلے گا جس نے کوئی نہ کوئی نشان نہ دیکھا ہو پھر آپ
ہی بتائیں کہ خدا کی راہ کو چھوڑ کر میں کس کی بات سن سکوں۔ اس کے مقابل میں جلتی ہوئی آگ میں گود
پڑنا میرے لیے آسان ہے مگر اس کو چھوڑ نا مشکل ہے۔
دیکھو! وہ لوگ جو ہمارے ساتھ ہیں ان کی روحیں ان برکات کو محسوس کرتی ہیں جو اس سلسلہ میں
داخل ہونے سے ان کو ملی ہیں مگر وہ لوگ جو امام حسین کی پوجا کرتے ہیں اور ان کے چال چلن کو
اختیار نہیں کرتے اور ان کا اتباع نہیں کرتے وہ یا د رکھیں کہ قیامت کو امام حسین سے الگ بٹھائے
جائیں گے اور ان سے کوئی تعلق نہ ہوگا۔
رض
نواب صاحب ۔ ( شیعہ ہیں ) ہم تو حضرت امام حسین کو سجدہ نہیں کرتے البتہ نواسہ رسول سمجھ
کر مانتے ہیں ۔
حضرت اقدس حضرت امام حسین کے نواسہ رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) یا شہید ہونے میں تو
کوئی کلام نہیں ہے اور اسی حد تک ان کو ماننا کسی خرابی کا باعث نہیں ہوا بلکہ ان کی شان میں بہت بڑا غلو
کیا گیا ہے۔ میرے ایک اُستاد بھی شیعہ تھے جو آپ کے ہاں بھی جایا کرتے تھے۔ مجھے بہت سا موقع
ملا ہے کہ میں اس غلو کا اندازہ کروں جو وہ امام حسین کی نسبت کرتے ہیں۔ وہ اتنا ہی ہرگز نہیں مانتے
کہ وہ صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسہ تھے یا شہید ہوئے بلکہ وہ حاجت روا اور مشکل گشا
مانتے ہیں۔ لیکن آپ یا درکھیں کہ جب تک وہ طریق اختیار نہ کیا جاوے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کا تھا اور جس پر حضرت علیؓ اور حضرت امام حسین نے قدم مارا تھا۔ کچھ بھی نہیں مل سکتا۔ یہ تعزیئے بنانا
اور نوحہ خوانی کرنا کوئی نجات کا ذریعہ اور خدا تعالیٰ سے سچا تعلق قائم کرنے کا طریقہ نہیں ہو سکتا ۔ خواہ
کوئی ساری عمر ٹکریں مارتا رہے۔ سچی پیروی الگ چیز ہے اور محض مبالغہ ایک الگ امر ہے۔ جب تک
انسان انبیاء علیہم السلام اور صلحاء کے رنگ میں رنگین نہیں ہو جاتا ان کے ساتھ محبت اور ارادت کا دعویٰ
محض ایک خیالی امر ہے جس کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔
(ایڈیٹر ۔ والنعم ما قیل )
از عمل ثابت کن آں نوری که در ایمان تست دل چو دادی یوسفی را راه کنعاں راگزیں
انبیاء ورسل علیہم السلام کے آنے کی غرض انبیاء علیہم السلام کے آنے کی اصل غرض یہ ہوتی ہے کہ لوگ ان کے نمونہ کو اختیار
کریں اور اسی رنگ میں رنگین ہو کر ان کے ساتھ سچی محبت کا اقتضا یہی ہوتا ہے کہ ان کے نقش قدم پر
چلیں اور اگر یہ بات نہیں تو سارے دعوے بیچ ہیں ۔ انبیاء علیہم السلام کی ایسی ہی مثال ہے جیسے
گورنمنٹ مختلف قسم کی صنعتیں وغیرہ یہاں بھیجتی ہے اور لوگوں کو دکھاتی ہے۔ اس سے اس کی یہ غرض تو
نہیں ہوتی کہ لوگ ان صنعتوں کو لے کر اس کی پوجا کریں بلکہ وہ تو یہ چاہتی ہے کہ یہاں کے لوگ بھی
ان نمونوں کو دیکھ کر ان کی تقلید کریں اور ایسے نمونے خود طیار کریں ۔ جو طیار کرتے ہیں وہ فائدہ اُٹھاتے
ہیں لیکن جو توجہ نہیں کرتے اُن کو کوئی فائدہ ان نمونوں سے نہیں ہو سکتا۔ اسی طرح انبیا علیہم السلام
کی جو لوگ سچی اطاعت کرتے ہیں اور ان کے قول و فعل کو اپنے لیے ایک نمونہ قرار دے کر اسی کے
موافق اپنا چال چلن اور عملدرآمد کر لیتے ہیں خدا تعالیٰ ان کی مدد کرتا ہے اور ان پر بھی اسی رنگ
کے برکات اور فیوض کا دروازہ کھولا جاتا ہے جس قسم کے برکات انبیاء علیہم السلام کو دیئے جاتے
ہیں اور جوان کی اتباع نہیں کرتے وہ نامراد رہتے ہیں ۔ یہ نمونہ جب سے انبیاء علیہم السلام آتے
ہیں برابر چلا آیا ہے ۔ اور ہر زمانہ میں اس کا تجربہ اور مشاہدہ ہوا ہے ۔ یہ ایک ایسی صداقت ہے
جس کا کوئی انکار نہیں کر سکتا بجز اس آدمی کے جس کو خدا پر بھی ایمان اور یقین نہ ہو۔ کے
الحکم جلد ۸ نمبر ۸ مورخه ۱۰ر مارچ ۱۹۰۴ء صفحه ۱ تا ۳
آدمی دو قسم کے ہوتے ہیں ایک وہ جو خدا تعالیٰ کے ماموروں اور راست بازوں کی سچی اتباع
کرنے والے ہوتے ہیں۔ اس طبقہ اور قسم کے لوگ تو بہت ہی کم ہوتے ہیں۔ دوسری قسم انسانوں کی
وہ ہے جو دنیا کی خواہشوں پر گرے ہوئے ہوتے ہیں اور اللہ تعالی سے بکلی دور اور مہجور ہوتے ہیں۔
ان کی ساری اغراض و مقاصد کا منتہی اور انجام دنیا پرختم ہو جاتا ہے وہ کبھی خیال بھی نہیں کرتے کہ ان کو
اس فانی دنیا سے ایک دن قطع تعلق کرنا ہوگا اور مر کر یہ سب کچھ یہاں چھوڑ جانا ہے اور پھر خدا تعالیٰ
سے معاملہ ہوگا ۔ وہ دنیا اور اس کے دھندوں میں کچھ ایسے منہمک ہوتے ہیں کہ کچھ اور سوجھتا ہی نہیں۔
یہ بہت ہی بد قسمت گروہ ہے اور اکثر حصہ اسی میں مبتلا ہے۔
یا د رکھنا چاہیے کہ انبیاء ورسل اور ائمہ کے آنے سے کیا غرض ہوتی ہے وہ دنیا میں اس لیے نہیں
آتے کہ ان کو اپنی پوجا کرانی ہوتی ہے۔ وہ تو ایک خدا کی عبادت قائم کرنا چاہتے ہیں اور اسی مطلب
کے لیے آتے ہیں اور اس واسطے کہ لوگ ان کے کامل نمونہ پر عمل کریں اور ان جیسے بننے کی کوشش
کریں اور ایسی اتباع کریں کہ گویا وہی ہو جائیں مگر افسوس ہے کہ بعض لوگ ان کے آنے کے اصل
مقصد کو چھوڑ دیتے ہیں اور ان کو خدا سمجھ لیتے ہیں۔ اس سے وہ ائمہ اور رسل خوش نہیں ہو سکتے کہ لوگ
ان کی اس قدر عزت کرتے ہیں۔ کبھی نہیں۔ وہ اس کو کوئی خوشی کا باعث قرار نہیں دیتے۔ ان کی اصل
خوشی اسی میں ہوتی ہے کہ لوگ ان کی اتباع کریں اور جو تعلیم وہ پیش کرتے ہیں کہ سچے خدا کی عبادت
کرو اور توحید پر قائم ہو جاؤ ، اس پر قائم ہوں ۔ چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی حکم ہوا قُلْ اِن
كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ (ال عمران : ۳۲) یعنی اے رسول ان کو کہہ دو کہ اگر تم
اللہ تعالیٰ سے پیار کرتے ہو تو میری اتباع کرو۔ اس اتباع کا یہ نتیجہ ہو گا کہ اللہ تعالیٰ تم سے پیار کرے گا۔
اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے محبوب بننے کا طریق یہی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی سچی اتباع کی جاوے پس اس بات کو ہمیشہ یادرکھنا چاہیے کہ انبیاء علیہم السلام اور ایسا ہی اور جو
خدا تعالیٰ کے راست باز اور صادق بندے ہوتے ہیں وہ دنیا میں ایک نمونہ ہو کر آتے ہیں جو شخص اس
نمونہ کے موافق چلنے کی کوشش نہیں کرتا لیکن ان کو سجدہ کرنے اور حاجت روا ماننے کو طیار ہو جاتا ہے وہ
کبھی خدا تعالیٰ کے نزدیک قابل قدر نہیں ہے بلکہ وہ دیکھ لے گا کہ مرنے کے بعد وہ امام اس سے
رض
بیزار ہوگا ایسا ہی جو لوگ حضرت علی یا حضرت امام حسین کے درجہ کو بہت بڑھا ۔ بہت بڑھاتے ہیں گو یا ان
کی پرستش رتے ہیں وہ امام حسین کے متبعین میں نہیں ہیں اور اس سے امام حسین خوش نہیں ہو سکتے
انبیاء علیہم السلام ہمیشہ پیروی کے لیے نمونہ ہو کر آتے ہیں اور سچ یہ ہے کہ بڑوں پیروی کچھ بھی نہیں۔
میں ایک دم میں کیا سناؤں جو خیالات سالہا سال کے دل میں بیٹھے ہوئے ہوتے ہیں وہ دفعہ
دور نہیں ہو سکتے ۔ ہاں اللہ تعالیٰ اپنا فضل کرے تو وہ قادر ہے کہ فی الفور تبدیلی کر دے خدا تعالیٰ کی
توفیق سے پرانے غلط خیالات کو چھوڑنا بہت ہی سہل ہو جاتا ہے۔
میں سچ کہتا ہوں کہ میرا دعویٰ جھوٹا نہیں ہے خدا تعالیٰ نے مجھے بھیجا ہے اور دلائل صداقت
اس کی تائید میرے ساتھ ہے اگر میں اس کی طرف سے مامور نہ ہوا ہوتا تو
وہ مجھے ہلاک کر دیتا اور میری ہلاکت ہی میرے کذب کی دلیل ٹھہر جاتی لیکن آپ دیکھتے ہیں کہ
میری تھوڑی مخالفت نہیں ہوئی ہر طرف سے ہر مذہب والے نے میری مخالفت میں حصہ لیا اور بہت
بڑا حصہ لیا ہر قسم کے مشکلات اور روکیں میری راہ میں ڈالی جاتی ہیں اور ڈالی گئی ہیں لیکن خدا تعالیٰ
نے مجھے ان مشکلات سے صاف نکالا ہے اور ان روکوں کو دور کر کے وہ ایک جہان کو میری طرف لا
رہا ہے اسی وعدہ کے موافق جو براہین احمدیہ میں کیا گیا تھا اس پر بھی میں کہتا ہوں کہ آپ دیکھیں کہ
اگر ان مشکلات کے ہوتے ہوئے بھی میں کامیاب ہو گیا تو میری سچائی میں کیا شبہ باقی رہ سکتا ہے۔
یہ بھی یادرکھیں کہ یہ مشکلات اور روکیں صرف میری ہی راہ میں نہیں ڈالی گئیں بلکہ شروع سے
سنت اللہ اسی طرح پر ہے کہ جب کوئی راست باز اور خدا تعالیٰ کا مامور ومرسل دنیا میں آتا ہے تو اس کی
مخالفت کی جاتی ہے اس کی ہنسی کی جاتی ہے اسے قسم قسم کے دکھ دیئے جاتے ہیں مگر آخر وہ غالب آتا
ہے اور اللہ تعالی تمام روکوں کو خود اٹھا دیتا ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی اس قسم کے مشکلات پیش
آئے ۔ ابن جریر نے ایک نہایت ہی دردناک واقعہ لکھا ہے کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
نبوت کا دعویٰ کیا تو ابو جہل اور چند اور لوگ بھڑ کے اور مخالفت کے واسطے اٹھے انہوں نے یہ تجویز کی کہ
ابوطالب کے پاس جا کر شکایت کریں۔ چنانچہ ابوطالب کے پاس یہ لوگ گئے کہ تیرا بھتیجا ہمارے
بتوں اور معبودوں کو برا کہتا ہے اس کو روکنا چاہیے۔ چونکہ ایک بڑی جماعت یہ شکایت لے کر گئی تھی
اس لیے ابوطالب نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بلایا تاکہ ان کے سامنے آپ سے دریافت کریں۔
جہاں یہ لوگ بیٹھے ہوئے تھے وہ ایک چھوٹا دالان تھا اور ابو طالب کے پاس صرف ایک آدمی کے بیٹھنے
کی جگہ باقی تھی جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو آپ نے ارادہ فرمایا کہ چچا کے پاس
بیٹھ جائیں مگر ابو جہل نے یہ دیکھ کر کہ آپ یہاں آکر بیٹھیں گے شرارت کی اور اپنی جگہ سے گود کر وہاں
جا بیٹھا تا کہ جگہ نہ رہے اور سب نے مل کر ایسی شرارت کی کہ آپ کے بیٹھنے کو کوئی جگہ نہ رکھی ۔ آخر آپ
دروازہ ہی میں بیٹھ گئے ۔
اس دردناک واقعہ سے ان کی کیسی شرارت اور کم ظرفی ثابت ہوتی ہے غرض جب آپ بیٹھ گئے
تو ابو طالب نے کہا کہ اے میرے بھتیجے تو جانتا ہے کہ میں نے تجھ کو کس واسطے بلایا ہے یہ مکہ کے رئیس
کہتے ہیں کہ تو ان کے معبودوں کو گالیاں دیتا ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے چا میں تو
ان کو ایک بات کہتا ہوں کہ اگر تم یہ ایک بات مان لو تو عرب اور عجم سب تمہارا ہو جائے گا۔ انہوں نے
کہا کہ وہ کون سی ایک بات ہے؟ تب آپ نے فرما یا لا اله الا الله جب انہوں نے یہ کلمہ سنا تو سب
کے کپڑوں میں آگ لگ گئی اور بھڑک اٹھے اور مکان سے نکل گئے اور پھر آپ کی راہ میں بڑی روکیں
اور مشکلات ڈالی گئیں۔
هرم
تو یہ کوئی نئی بات نہیں ہے خدا کے راست بازوں اور ماموروں کے مقابلہ میں ہر قسم کی کوششیں
ان کو کمزور کرنے کے لیے کی جاتی ہیں لیکن خدا ان کے ساتھ ہوتا ہے وہ ساری کوششیں خاک میں مل
جاتی ہیں۔ ایسے موقع پر بعض شریف الطبع اور سعید لوگ بھی ہوتے ہیں جو کہہ دیتے ہیں۔ ان يك
كَاذِبًا فَعَلَيْهِ كَذِبُهُ ۚ وَ إِنْ يَكُ صَادِقًا يُصِبُكُمْ بَعْضُ الَّذِي يَعِدُكُمُ (المومن : ۲۹) صادق کا
صدق خود اس کے لیے زبر دست ثبوت اور دلیل ہوتا ہے۔ اور کاذب کا کذب ہی اس کو ہلاک کر دیتا
ہے۔ پس ان لوگوں کو میری مخالفت سے پہلے کم از کم اتنا ہی سوچ لینا چاہیے تھا کہ خدا تعالیٰ کی کتاب
میں یہ ایک راہ راست باز کی شناخت کی رکھی ہے مگر افسوس تو یہ ہے کہ یہ لوگ قرآن پڑھتے ہیں مگر ان
کے حلق سے نیچے نہیں اترتا۔
اس کے سوا اللہ تعالیٰ نے مجھے وعدہ دیا ہے وَ جَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى
يَوْمِ الْقِيمَةِ (ال عمران: ۵۶) کہ میں تیری جماعت اور تیرے گروہ کو منکروں پر قیامت تک غالب
رکھوں گا اور ان میں ترقی اور عروج دوں گا۔
میں اس بات کا کیوں کر انکار کر سکتا ہوں۔ میں بخوبی جانتا ہوں کہ ایک وقت آنے والا ہے کہ
ملوک، ملکدار، تاجر اور ہر قسم کے معزز لوگ یہی ہوں گے۔ لوگوں کے نزدیک یہ انہونی بات ہے مگر
میں یقیناً جانتا ہوں یہی ہوگا وہ جو چاہتا ہے کرتا ہے بلکہ مجھے وہ بادشاہ دکھائے بھی گئے ہیں جو گھوڑوں
پر سوار تھے۔
یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ جو اس سلسلہ میں داخل ہوتا ہے اب اس وقت کوئی اس کو باور نہیں
کر سکتا۔ لیکن میں جانتا ہوں کہ ایسا ہوگا۔ جب آنحضرت نے کہا تھا کہ دین و دنیا ان میں ہی آجائیں
گے اس وقت کسی کو خیال ہو سکتا تھا کیونکہ اتنے آدمی صرف آپ کے ساتھ تھے جو ایک چھوٹے حجر
میں آجاتے تھے اور لوگ ایسی باتوں کو سن کر اور گھر جا کر استہزا کرتے تھے کہ گھر سے باہر نکلنے کا موقع
نہیں ملتا اور یہ دعوے ہیں ۔ آخر سب کو معلوم ہو گیا کہ جو فرمایا تھا وہ سچ تھا۔
مامور اپنی ابتدائی حالت میں ہلال کی طرح ہوتا ہے۔ ہر ایک شخص اس کو نہیں دیکھ سکتا لیکن جو تیز نظر
ہوتے ہیں وہ دیکھ لیتے ہیں اسی طرح پر سعید الفطرت مومن مامور کو اس کی ابتدائی حالت میں جبکہ وہ ابھی مخفی
رہتا ہے شناخت کر لیتے ہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے ماننے والوں کا نام سابقین رکھا ہے
لیکن جب بہت سے مسلمان فوج در فوج اسلام میں داخل ہوئے تو ان کا نام صرف ناس رکھا گیا جیسے
فرما یا إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَالْفَتْحُ وَ رَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا ( النصر : ٢، ٣)
حقیقت یہی ہے کہ جب حق کھل جاتا ہے پھر انکار کی گنجائش نہیں رہتی جیسے جب دن چڑھا ہوا ہے تو پھر
بجز شپرک کے کون انکار کرے گا۔
اصل بات یہ ہے کہ بہت سے لوگ ہیں جن پر حق کھل جاتا ہے مگر دنیا کے تعلقات اور مجبوریوں
کو اپنا معبود بنا لیتے ہیں اور اس حق سے محروم رہتے ہیں۔ پس ہمیشہ خدا سے دعا مانگنی چاہیے کہ وہ ان
ظلموں سے بچاتا رہے اور قبول حق کے لیے کوئی روک اس کے واسطے نہ ہو۔
نواب صاحب ۔ آپ میرے لیے ایمان کی دعا کریں۔ دنیا سے تو آخر ایک دن مر ہی جانا ہے۔
حضرت اقدس۔ اچھا میں تو دعا کروں گا مگر آپ کو بھی ان آداب اور شرائط کا لحاظ رکھنا چاہیے
جو دعا کے واسطے ضروری ہیں ۔ میرے دعا کرنے سے کیا ہو گا جب آپ توجہ نہ کریں۔ بیمار کو چاہیے کہ
طبیب کی ہدایتوں اور پر ہیز پر بھی تو عمل کرے۔ پس دعا کرانے کے واسطے ضروری ہے کہ آدمی خود
اپنی اصلاح بھی کرے۔
مشیر اعلیٰ ۔ کیا جناب کو یہ بھی اطلاع دی گئی ہے کہ آپ کی عمر کتنی ہوگی ۔
حضرت اقدس ۔ ہاں عمر کے متعلق مجھے الہا ما یہ بتایا گیا تھا کہ وہ اسی کے قریب ہوگی ۔ اور حال
میں ایک رؤیا کے ذریعہ یہ بھی معلوم ہوا کہ ۱۵ سال اور بڑھانے کے واسطے دعا کی ہے۔
(اس پر حضرت اقدس نے رویا سنا یا جو پہلے الحکم میں درج ہو چکا ہے۔ ایڈیٹر )
مشیر اعلیٰ ۔ اب جناب کی عمر کیا ہوگی؟
حضرت اقدس - ۶۵ یا ۶۶ سال ۔
جب ایک عقیدہ پرانا ہو جاتا ہے اور دیر سے انسان اس پر رہتا ہے تو پھر اسے اس کو چھوڑ نے
میں بڑی مشکلات پیش آتے ہیں وہ اس کے خلاف نہیں سن سکتا بلکہ خلاف سننے پر وہ خون تک کرنے کو
طیار ہو جاتا ہے کیونکہ پرانی عادت طبیعت کے رنگ میں ہو جاتی ہے۔ اس لیے میں جو کچھ کہتا ہوں اس
کی مخالفت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ایک جمے ہوئے خیال کو یہ لوگ چھوڑ نا پسند نہیں کرتے۔
مشیر اعلیٰ ۔ اصل میں یہ کام جو آپ کر رہے ہیں، ہے بھی عظیم الشان ۔
حضرت اقدس۔ یہ میرا کام نہیں ہے یہ تو خلافت الہی ہے۔ جو میری مخالفت کرتا ہے وہ میری
نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی مخالفت کرتا ہے اس وقت مسلمانوں کی اخلاقی اور عملی حالت بہت خراب ہو چکی
ہے۔ خدا تعالیٰ نے ارادہ کیا ہے کہ اس فسق و فجور کی آگ سے ایک جماعت کو بچائے اور مخلص اور
متقی گروہ میں شامل کرے۔
یہ انقلاب عظیم الشان جو مسلمانوں کی اس حالت میں ہونے والا ہے اگر یہ انقلاب ہوا تو سمجھ لو کہ
یہ سلسلہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے ورنہ جھوٹا ٹھہرے گا کیونکہ خدا تعالیٰ نے ایسا ہی ارادہ کیا ہے اور
خدا تعالیٰ کے کام کو کوئی روک نہیں سکتا۔
مسیح موعود جو نام رکھا ہے اور يَكْسِرُ الصَّلیب اس کا کام مقرر فرمایا ہے۔ یہ اس لیے ہے کہ عیسائیت کا
زمانہ ہوگا اور عیسائیت نے اسلام کو بہت نقصان پہنچایا ہوگا۔ چنانچہ اب دیکھ لو کہ تیس لاکھ کے قریب آدمی
مرتد ہو چکے ہیں۔ اور پھر ان مرتدین میں شیخ ، سید مغل، پٹھان ہر قوم ہر طبقہ کے لوگ ہیں۔ عورتیں بھی
ہیں اور مرد بھی ہیں اور بچے بھی ہیں۔ کوئی شہر نہیں جہاں ان کی چھاؤنی نہ ہو اور انہوں نے اپنا سکہ نہ
جمایا ہو۔ یہ چھوٹی سی بات نہیں ہے کہ حقیقی خدا کو چھوڑ کر ایک بناوٹی اور مصنوعی خدا بنا یا جاوے اور اس کی
پرستش ہو۔ پھر یہی نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے سچے نبی اور افضل الرسل پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دی
گئیں آپ کی شانِ پاک میں ہر قسم کی گستاخیاں اور ہرزہ گوئیاں روا رکھی گئیں جن کو سن کر بدن پر لرزہ
پڑ جاتا ہے اور کوئی نیک انسان ان کوشن ہی نہیں سکتا۔ جب ہم ان باتوں کو برداشت نہیں کر سکتے تو
خدا تعالیٰ کی غیرت کب روار رکھ سکتی ہے کہ یہ گالیاں اسی طرح پر دی جائیں اور اسلام کی دستگیری اور
نصرت نہ ہو حالانکہ اس نے آپ وعدہ فرمایا تھا إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ ( الحجر : ١٠)
یہ کبھی نہیں ہو سکتا تھا کہ زمانہ کی یہ حالت ہو اور اللہ تعالی با وجود اس وعدہ کے پھر خاموش رہے۔
بے باک اور شوخ عیسائی قرآن شریف کی یہاں تک بے ادبی کرتے ہیں کہ اس کے ساتھ استنجے
کرتے ہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر قسم قسم کے افترا باندھتے ہیں اور گالیاں دیتے ہیں اور
وہ لوگ ان میں زیادہ ہیں جنہوں نے مسلمانوں کے گھروں میں جنم لیا اور مسلمانوں کے گھروں میں
پرورش پائی اور پھر مرتد ہو کر اسلام کی پاک تعلیم پر ٹھٹھا کرنا اپنا شیوہ بنالیا ہے۔ یہ حالت بیرونی طور پر
اسلام کی ہو رہی ہے اور ہر طرف سے اس پر تیراندازی ہو رہی ہے۔ تو کیا یہ وقت خدا تعالیٰ کی غیرت کو