۸؍جنوری ۱۹۰۴ء

ملفوظات (جلد 6), حصہ 3

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

جو وہ اپنے پاک رسول (صلی اللہ علیہ وسلم ) کے لیے رکھتا ہے جوش میں لانے والا نہ تھا؟ اس کی غیرت
نے جوش مارا اور مجھے مامور کیا۔ اس وعدہ کے موافق جو اس نے إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ
لحٰفِظُونَ (الحجر: ۱۰) میں کیا تھا۔
حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام نے اس قدر تقریر فرمائی تھی کہ عصر کی اذان ہوگئی اور نواب صاحب
اور مشیر اعلیٰ صاحب خاموش ہو گئے ۔ حضرت نے فرمایا کہ
اذان میں باتیں کرنی منع نہیں ہیں آپ اگر کچھ اور بات پوچھنا چاہتے ہیں تو پوچھ لیں کیونکہ
بعض باتیں انسان کے دل میں ہوتی ہیں اور وہ کسی وجہ سے ان کو نہیں پوچھتا اور پھر رفتہ رفتہ وہ برا نتیجہ
پیدا کرتی ہیں۔ جو شکوک پیدا ہوں ان کو فوراً باہر نکالنا چاہیے۔ یہ بری غذا کی طرح ہوتی ہیں اگر نکالی
نہ جائیں تو سوء ہضمی ہو جاتی ہے۔
جب یہ حضرت فرما چکے تو سلسلہ کلام حسب ذیل طریق پر شروع ہوا ۔ (ایڈیٹر ) ہوا۔
مشیر اعلیٰ ۔ میرے نزدیک اہم امور یہی تھے جو ان الفاظ کے متعلق میں نے پوچھے ہیں۔
نواب صاحب ۔ حضرت کے اشتہار میں بھی یہی ہے اور زبانی بھی وہی ارشاد فرمایا ہے ۔
حضرت اقدس ۔ دراصل انسان کو بعض اوقات بڑے ہی مشکلات پیدا ہوتے ہیں۔ اور
اللہ تعالیٰ کا فضل اس کے شاملِ حال نہ ہو تو وہ ان مشکلات میں پڑ کر ہدایت اور حقیقت کی راہ سے
دور جا پڑتا ہے۔
یہودیوں کو بھی اسی قسم کے مشکلات پیش آئے ۔ اُنہوں نے تو رات میں بھی یہی پڑھا تھا کہ
خاتم الانبیاء ان ہی میں ہوگا۔ وہ ان ظاہر الفاظ پر جمے ہوئے تھے۔ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم وسلا
پیدا ہوئے تو ان کو آپ کے قبول کرنے میں بھی دقت اور مشکل پیش آئی کہ خاتم الانبیاء تو ہم میں ہی سے
ہو گا مگر ان کو یہی جواب ملا کہ تم نے جو کچھ سمجھا ہے وہ غلط سمجھا ہے۔ آنے والا خاتم الانبیاء بنی اسمعیل
میں سے ہو۔ ہونے والا تی والا تھا اور وہ بھی تمہارے بھائی ہیں ۔ تم اس سوال پر مت جھگڑ و بلکہ ضرورت اس امر
الحکم جلد ۸ نمبر ۱۱ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۴ ء صفحه ۲، ۳ والبدر جلد ۳ نمبر ۱۶، ۱۷ مورخه ۲۴ را پریل و یکم مئی ۱۹۰۴ء صفحه ۳

کی ہے کہ نبوت کے ثبوت دیکھو اس میں ہیں یا نہیں جبکہ انبیاء علیہم السلام کے خواص اور نشانات اس
کے ساتھ ہیں تو پھر تمہیں ماننے میں کوئی عذر نہیں ہونا چاہیے۔ اسی طرح پر انہوں نے ملا کی نبی کی
کتاب میں پڑھا ہوا تھا کہ حضرت عیسی کے آنے سے پہلے ایلیا آسمان سے اُترے سے اُترے گا لیکن جب
حضرت مسیح نے اپنا دعویٰ پیش کیا تو اس وقت یہود اسی ابتلا میں پھنسے ۔ انہوں نے مسیح سے یہی سوال
پیش کیا کہ ایلیا کا آسمان سے آنا ضروری ہے۔ وہ یہ سمجھے بیٹھے تھے کہ سچ سچ وہی ایلیا آئے گا اور
ایک طرح پر وہ یہ معنی سمجھنے میں حق پر تھے کیونکہ اس سے پہلے کوئی ایسا واقعہ اور نظیر ان میں موجود نہ
تھی۔ لیکن حضرت مسیح نے یہی کہا کہ آنے والا ایلیا یوحنا بن زکریا کے رنگ میں آگیا ہے۔ وہ اس
بات کو بھلا کب مان سکتے تھے۔ ایک یہودی نے اس مضمون پر ایک کتاب لکھی ہے اور وہ لوگوں کے
سامنے اپیل کرتا ہے کہ ان واقعات کے ہوتے ہوئے ہم مسیح پر کس طرح ایمان لائیں بلکہ وہ یہ بھی
لکھتا ہے کہ اگر ہم سے مواخذہ ہوگا تو ہم ملا کی نبی کی کتاب کھول کر آگے رکھ دیں گے۔
مامور من اللہ کی شناخت کے معیار غرض ظاہر الفاظ پر آنے والے بعض اوقات سخت دھوکا کھا جاتے ہیں۔ پینگوئیوں میں استعارات
استعارات
اور مجازات سے ضرور کام لیا جاتا ہے۔ جو شخص ان کو ظاہر الفاظ پر ہی حمل کر بیٹھتا ہے اسے عموماً ٹھوکر
لگ جاتی ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ ایسے موقع پر یہ دیکھنا ضروری ہوتا ہے کہ آیا جو شخص خدا کی طرف
سے آنے کا مدعی ہے وہ ان معیاروں کے رو سے سچا ٹھہرتا ہے یا نہیں جو راستبازوں کے لیے مقرر
ہیں؟ پس اگر وہ ان معیاروں کے رُو سے صادق ثابت ہو تو سعادت مند اور متقی کا یہ فرض ہے کہ اس
پر ایمان لاوے ۔ سو یا د رکھنا چاہیے کہ انبیاء کی شناخت کے لیے تین بڑے معیار ہوتے ہیں ۔
اوّل یہ کہ نصوص قرآنیہ اور حدیثیہ بھی اس کی مؤید ہیں یا نہیں۔
دوم اس کی تائید میں سماوی نشانات صادر ہوتے ہیں یا نہیں ۔
سوم نصوص عقلیہ اس کے ساتھ ہیں یا نہیں یا آیا وقت اور زمانہ کسی ایسے مدعی کی ضرورت بھی
بتاتا ہے یا نہیں؟

ان تینوں معیاروں کو ملا کر جب کسی مامور اور راست باز کی نسبت غور کیا جائے گا تو حقیقت کھل
جاتی ہے۔ میرا دعویٰ ہے کہ میں خدا کی طرف سے مامور ہو کر آیا ہوں اب میرے دعوے کو پرکھ کر دیکھ
لو کہ آیا یہ ان تین معیاروں کے رو سے سچا ثابت ہوتا ہے یا نہیں۔
سب سے پہلے دیکھنا چاہیے کہ کیا یہ وقت کسی مدعی کی ضرورت کا داعی ہے یا نہیں؟ پس ضرورت
تو ایسی صاف ہے کہ اس پر زیادہ کہنے کی ہمیں ضرورت ہی نہیں۔ اسلام پر اس صدی میں وہ وہ حملے
کئے گئے ہیں جن کے سننے اور بیان کرنے سے ایک مسلمان کے دل پر لرزہ پڑتا ہے۔
سب سے بڑا فتنہ اس زمانہ میں نصاری کا فتنہ ہے جنہوں نے اسلام کے استیصال کے واسطے کوئی
دقیقہ فرو گذاشت ہی نہیں کیا ان کی کتابوں اور رسالوں اور اخباروں اور اشتہاروں کو جو اسلام کے
خلاف ہیں اگر جمع کیا جاوے تو ایک بڑا پہاڑ بن جاتا ہے اور پھر تیس لاکھ کے قریب مرتد ہو چکے ہیں۔
اس کے ساتھ آریوں ، برہموؤں اور دوسرے آزاد خیال لوگوں کو ملا لیا جائے تو پھر دشمنانِ اسلام کے
حملوں کا وزن اور بھی بڑھ جاتا ہے۔ اب ایسی صورت میں کہ اسلام کو پاؤں کے نیچے کچلا جارہا ہے۔
کیا ضرورت نہ تھی کہ خدا تعالیٰ اپنے سچے دین کی حمایت کرتا اور اپنے وعدہ کے موافق اس کی حفاظت
فرماتا اور اگر عام حالت کو دیکھا جائے تو وہ ایسی خراب ہے کہ اس کے بیان کرنے سے بھی شرم آتی
ہے۔ فسق و فجور کا وہ حال ہے کہ علانیہ بازاری عورتیں بدکاری کرتی ہیں۔ معاملات کی حالت بگڑی
ہوئی ہے۔ تقویٰ و طہارت اُٹھ گیا۔ وہ لوگ جو اسلام کے حامی اور محافظ شرع متین کہلاتے تھے اُن کی
خانہ جنگی اور اپنی عملی حالت کی کمزوری نے اور بھی ستم بر پا کر رکھا ہے عوام جب ان کی حالت بد دیکھتے
ہیں تو وہ حدود اللہ کے توڑنے میں اور بھی دلیری سے کام لیتے ہیں۔ غرض اندرونی اور بیرونی حالت
بہت ہی خطرناک ہو رہی ہے۔
پھر دیکھنا ہے کہ آیا قرآن شریف اور احادیث صحیحہ میں کسی آنے والے کا وعدہ دیا گیا ہے
سوقرآن شریف نے بڑی وضاحت کے ساتھ دو سلسلوں کا ذکر کیا ہے ایک وہ سلسلہ ہے جو
حضرت موسیٰ علیہ السلام سے شروع ہوا اور حضرت مسیح علیہ السلام پر آکر ختم ہوا اور دوسر ا سلسلہ جو اسی

سلسلہ کے مقابل پر واقع ہوا ہے وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا سلسلہ ہے چنانچہ تو رات میں بھی آپ
کو مثیل موسیٰ کہا گیا اور قرآن شریف میں بھی آپ کو مثیل موسیٰ ٹھہرایا گیا جیسے فرمایا ہے ۔ اِنَّا اَرْسَلْنَا
اإِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا اَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا (المزمل: ۱۶) پھر جس طرح پر
حضرت موسیٰ علیہ السلام کا سلسلہ حضرت مسیح علیہ السلام پر آکرختم ہو گیا۔ اسی سلسلہ کی مماثلت کے لیے
ضروری تھا کہ اسی وقت اور اسی زمانہ پر جب حضرت مسیح حضرت موسیٰ کے بعد آئے تھے مسیح محمدی بھی
آتا اور یہ بالکل ظاہر اور صاف بات ہے کہ مسیح موسوی چودہویں صدی میں آیا تھا۔ اس لیے ضروری تھا
کہ مسیح محمدی بھی چودہویں صدی میں آتا۔ اگر کوئی اور نشان اور شہادت نہ بھی ہوتی تب بھی اس سلسلہ
کی تکمیل چاہتی تھی کہ اس وقت مسیح محمدی آوے مگر یہاں تو صد ہا اور نشان اور دلائل ہیں۔ پھر آنے
والے کو اسی اُمت میں سے ٹھہرایا گیا ہے جیسے وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ
لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمُ ( النور :۵۶) میں فرمایا گیا ہے اور اسی
طرح پر احادیث میں بھی آنے والا اسی اُمت سے ٹھہرایا گیا ہے جبکہ فرمایا ہے وَ اِمَامُكُمْ مِنْكُمْ ۔
اب نصوص قرآنیہ اور حدیثیہ بوضاحت شہادت دیتے ہیں کہ آنے والا مسیح موعود اسی اُمت میں سے
ہوگا اور ضرورت بجائے خود داعی ہے کیونکہ اسلام پر سخت حملے ہو رہے ہیں اور کوشش کی جاتی ہے کہ
جہاں تک ان مخالفوں کا بس چلے اسلام کو نابود کر دیں۔
پھر دیکھنے کے قابل یہ بات ہے کہ اس کے آنے کا وقت کون سا ہے۔ سلسلہ موسوی کے ساتھ
مماثلت تامہ کا تقاضا صاف طور پر ظاہر کرتا ہے کہ آنے والا مسیح موعود جو اسی اُمت میں سے ہوگا۔
چودہویں صدی میں آنا چاہیے ۔ اس کے علاوہ احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کے آنے کا وہ وقت
ہے جبکہ صلیب پرستی کا غلبہ ہوگا کیونکہ کسر صلیب اس کا کام ٹھہرایا گیا ہے۔ ان سب کے علاوہ ایک
انقلاب عظیم کی خبر قرآن شریف سے معلوم ہوتی ہے کہ وہ اس وقت آئے گا۔ وہ انقلاب کیا
ہے؟ سواری بھی بدل جاوے گی ۔ اونٹوں اور اونٹنیوں کی سواریاں بیکار ہو جائیں گی۔ اب دیکھو کہ
ریلوے کی ایجاد نے اس پیشگوئی کو کس طرح پورا کیا ہے اور اب تو یہ حال ہے کہ حجاز ریلوے جو بن

رہی ہے تو تھوڑے ہی عرصہ میں مدینہ اور مکہ کے درمیان بھی ریل ہی دوڑتی نظر آئے گی اور پھر
اخبارات اور رسالہ جات کی اشاعت کے اسباب کا پیدا ہو جانا جیسے پریس ہے ڈاک خانہ ہے اور
تاروں کے ذریعہ سے کل دنیا ایک شہر کے حکم میں ہو گئی ہے۔ دریا چیرے گئے ہیں اور نہریں نکالی
جا رہی ہیں۔ طبقات الارض کے عالموں نے زمین کے طبقات کو کھود ڈالا ہے غرض وہ تمام ایجادات
اور علوم وفنون کی ترقیاں جو مسیح موعود کے زمانہ کی علامتوں میں سے قرار دی گئی تھیں وہ پوری ہورہی ہیں
اتعالیٰ کی طرف
اور ہو چکی ہیں۔ اس کے بعد انکار اور شبہ کی کون سی گنجائش باقی رہتی ہے اس وقت خدا تعالیٰ
سے کسی کا آنا اور مامور ہونا افسوس ناک بات نہیں بلکہ افسوس ناک یہ امر ہوتا اگر کوئی مامور ہو کر نہ آیا
ہوتا۔ ان علامات اور نشانات کو چھوڑ کر ایک اور بات بھی اس کی تائید میں ہے اور وہ یہ ہے کہ تمام
اولیاء اللہ اور اکابر امت جو پہلے ہو گزرے ہیں انہوں نے قبل از وقت میرے آنے کی خبر دی
ہے۔ بعض نے میرا نام لے کر پیشگوئی کی ہے اور بعض نے اور الفاظ میں بھی کی ہے۔ ان میں سے
شاہ نعمت اللہ ولی نے شہادت دی ہے اور میرا نام لے کر بتایا ہے۔ اسی طرح پر ایک اہل اللہ بزرگ
گلاب شاہ مجذوب تھے جنہوں نے ایک شخص کریم بخش ساکن جمالپور ضلع لودھیانہ سے میرا نام لے کر
پیشگوئی کی ہے اور اس نے کہا کہ وہ قادیان میں ہے کریم بخش کو قادیان کا شبہ پڑا کہ شاید لو دھیانہ کے
قریب کی قادیان میں ہوں ۔ مگر آخر اس نے بتایا کہ یہ قادیان نہیں اور اس نے یہ بھی بتایا کہ وہ لو دھیانہ
میں آئے گا اور مولوی اس کی مخالفت کریں گے۔ چنانچہ اس کا یہ سارا بیان چھپ چکا ہے اور گل گاؤں
کریم بخش کی راست بازی اور نیکوکاری کی شہادت دیتا تھا اور جس وقت وہ بیان کرتا تھا تو رو پڑتا تھا۔
اس نے گلاب شاہ سے یہ بھی کہا کہ عیسی تو آسمان سے آئے گا اس نے جواب دیا کہ جو آسمان پر چلا
جاتا ہے وہ پھر واپس نہیں آیا کرتا۔
اس پیشگوئی کے موافق کریم بخش میری جماعت میں داخل ہوا۔ بہت سے لوگوں نے اس کو روکا
اور منع بھی کیا مگر اس نے کہا کہ میں کیا کروں یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ہے میں اس شہادت کو کیوں کر
چھپاؤں ۔ غرض اس طرح پر بہت سے اکابر امت گذرے ہیں جنہوں نے میرے لیے پیشگوئی کی

اور پتہ بتایا۔ بعض نے تاریخ پیدائش بھی بتائی جو چراغ دین ۱۲۶۸ھ ہے۔
اور اس کے علاوہ وہ نشان جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بتائے تھے وہ بھی پورے ہو گئے ۔
منجملہ ان کے ایک کسوف و خسوف کا نشان تھا۔ جب تک کہ یہ کسوف و خسوف کا نشان نہیں ہوا تھا یہ
مولوی جو اب میری مخالفت کی وجہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بھی تکذیب کر رہے ہیں اس کی
سچائی کے قائل تھے اور یہ نشان بتاتے تھے کہ مسیح و مہدی کا یہ نشان ہوگا کہ رمضان کے مہینہ میں سورج
ور چاند کو گرہن ہوگا۔ لیکن جب یہ نشان میرے دعوے کی صداقت کی شہادت کے لیے پورا ہو گیا تو
پھر جس منہ سے اس کا اقرار کیا کرتے تھے اسی منہ سے انکار کرنے والے ٹھہرے۔ کسی نے تو سرے
سے اس حدیث ہی کا انکار کر دیا اور کسی نے اپنی کم سمجھی اور نادانی سے یہ کہہ دیا کہ چاند کی پہلی تاریخ کو
گرہن ہونا چاہیے حالانکہ پہلی رات کا چاند تو خود گرہن ہی میں ہوتا ہے اور علاوہ بریں حدیث میں تو قمر
کا لفظ ہے جو پہلی رات کے چاند پر بولا ہی نہیں جاتا۔
غرض اس طرح پر جس قدر نشان تھے وہ پورے ہو گئے مگر یہ لوگ ہیں کہ محض میری مخالفت کی
وجہ سے خدا تعالیٰ اور اس کے سچے اور پاک رسول آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا بھی انکار کر رہے ہیں
اور آپ کی تکذیب کی بھی کچھ پروانہیں کرتے۔ ان نشانات اور علامات کے بعد پھر یہ بات بھی دیکھنے
کے قابل ہوتی ہے کہ کیا مدعی کے اپنے ہاتھ پر کوئی نشان اس کی تصدیق کے لیے ظاہر ہوا ہے یا
نہیں؟ اس کے لیے میں کہتا ہوں کہ اس قدر نشان اللہ تعالیٰ نے ظاہر کئے ہیں کہ ان کی تعداد ایک دو
نہیں بلکہ سینکڑوں اور ہزاروں تک پہنچی ہوئی ہے اور اگر میری جماعت کو خدا تعالیٰ کی قسم دے کر پوچھا
جائے تو میں امید نہیں کرتا کہ کوئی شخص ایک بھی ایسا نکلے جو یہ کہے کہ میں نے کوئی نشان نہیں دیکھا اور
پھر یہ کہ نشانوں کی بارش برس رہی ہے۔ اولیاء اللہ کی اسی لیے حرمت اور تکریم کی جاتی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ
کے ساتھ جو تعلق رکھتے ہیں۔ اس تعلق کا ایک زندہ اور سچا نمونہ پیش کرتے ہیں یعنی خوارق کا صدوران
سے ہوتا رہتا ہے اور نشانات ہی سے وہ واجب العزت ہوتے ہیں۔ پھر اس صورت میں مجھے حق ہے
کہ وہ لوگ جو میری اس بات سے کہ میں امام حسین سے افضل ہوں گھبراتے ہیں بجائے اس کے کہ مجھ

پر اعتراض کریں صاف طور پر میرے مقابلہ میں آئیں۔ میں ان سے پوچھوں گا کہ جس قسم کے
نشانات میں اپنی سچائی اور منجانب اللہ ہونے کے پیش کرتا ہوں۔ اس قسم کے نشانات تم بھی پیش کرو
اور پھر اسی قدر تعداد میں دکھاؤ۔ میں مرثیہ نہیں سنوں گا بلکہ نشانات کا مطالبہ کروں گا۔ جس کو حوصلہ ہے
اور جو امام حسین کو سجدے کرتے ہیں وہ ان کے خوارق اور نشانات کی فہرست پیش کریں اور دکھائیں
کہ کس قدر لوگ ان واقعات کے گواہ ہیں۔ اس مقابلہ میں یقیناً یہ ماننا پڑے گا کہ واقعات میں قافیہ
تنگ ہے۔ مبالغہ سے ایک بات کو پیش کر دینا اور ہے اور حقیقی طور سے واقعات کی بنا پر اسے ثابت کر
دکھانا مشکل ہے۔
اصل بات یہ ہے کہ جو خدا تعالیٰ کا سچا پرستار ہے اسے کسی دوسرے سے کیا واسطہ؟ ضرورت اس
امر کی ہے کہ یہ ثابت کیا جاوے کہ آیا وہ شخص جو خدا کی طرف سے ہونے کا مدعی ہے اپنے ساتھ دلائل
اور نشانات بھی دکھاتا ہے یا نہیں۔ جب ثابت ہو جاوے کہ وہ واقعی خدا کی طرف سے ہے تو اس
کا فرض ہے کہ اپنی ارادت کو منتقل کرے۔
غرض یہ تین ذریعے ہیں جن سے ہم کسی مامور من اللہ کو شناخت کر سکتے ہیں اور کرتے ہیں۔
میرا سلسلہ منہاج نبوت پر قائم ہوا ہے ۔ اس منہاج کو چھوڑ کر جو اس کو آزمانا چاہے وہ غلطی کھاتا
ہے اور اس کو راہ راست مل نہیں سکتا لیکن منہاج نبوت پر میرے ساتھ دلائل و براہین اور آیات اللہ کا
زبردست لشکر ہے اگر کوئی اس پر بھی نہ مانے تو میں مجبور نہیں کر سکتا۔ یہ کا روبار اور سلسلہ میرا قائم کردہ
تو ہے نہیں۔ خدا نے اس کو قائم کیا ہے اور وہی اس کی اشاعت کر رہا ہے۔ انسانی تجاویز اور
منصوبے چل نہیں سکتے آخر تھک کر رہ جاتے ہیں ۔ وہ شخص بڑا ہی ظالم اور خبیث ہے جو خود ایک
بات گھڑ لیتا ہے اور پھر لوگوں کو کہتا ہے کہ مجھ کو وحی ہوئی ہے ۔ ایسے لوگ دنیا میں کبھی با مراد اور
کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ خدا تعالیٰ ایسے مفتری اور ظالم کو مہلت نہیں دیتا۔ لیکن اگر ایک شخص خدا تعالیٰ
کا نام لے کر ایک وحی پیش کرتا ہے اور خدا تعالیٰ اسے سچا کرتا ہے اور اس کی تائید و نصرت کر رہا ہے
تو پھر اس سے انکار کرنا اچھا نہیں ۔ پس انسان کو چاہیے کہ شیر کی طرح نہ ہو ۔ عجب روشنی اس وقت

آج 10 میں سے 10 باقی