۲۱؍فروری ۱۹۰۴ء

ملفوظات (جلد 6)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بعض اوقات انسان دوسرے پر عیب لگا کر خود اس میں گرفتار ہو جاتا ہے اگر وہ عیب اس میں نہیں لیکن
اگر وہ عیب سچ مچ اس میں ہے تو اس کا معاملہ پھر خدا سے ہے۔
بہت سے آدمیوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ اپنے بھائیوں پر معانا پاک الزام لگا دیتے ہیں۔ ان
باتوں سے پر ہیز کرو۔ بنی نوع انسان کو فائدہ پہنچاؤ اور اپنے بھائیوں سے ہمدردی کرو۔ کے ہمسایوں
سے نیک سلوک کرو۔ اور اپنے بھائیوں سے نیک معاشرت کرو اور سب سے پہلے شرک سے بچو کہ یہ رو اور اپنے بھے
تقویٰ کی ابتدائی اینٹ ہے۔
۲۱ فروری ۱۹۰۴ء (بوقت ظهر)
مقدمات کے تذکرہ پر حضور اقدس علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ ابتلا اور دشواریاں انبیاء ورسل کے سوال پر نظر ڈالنے سے معلوم ہوتا ہے کہ درمیان میں ہمیشہ
مکروہات آجایا کرتے ہیں طرح طرح کی ناکامیاں پیش آتی ہیں ۔ زُلْزِلُوا زِلْزَالًا شَدِيدًا ( الاحزاب : ۱۲)
سے معلوم ہوتا ہے کہ حد درجہ کی ناکامی کی صورتیں پیدا ہو جاتی ہیں لیکن یہ شکست اور ہزیمت نہیں ہوا
کرتی ۔ ابتلا میں مامور کا صبر و استقلال اور جماعت کی استقامت اللہ تعالیٰ دیکھتا ہے وہ خود فرماتا
ہے كَتَبَ اللهُ لَأَغْلِبَنَّ أَنَا وَرُسُلِى (المجادلة : ۲۲ ) لفظ كَتَبَ سنّت اللہ پر دلالت کرتا ہے یعنی یہ خدا
کی عادت ہے کہ وہ اپنے رسولوں کو ضرور ہی غلبہ دیا کرتا ہے۔ درمیانی دشواریاں کچھ شے نہیں ہوتیں
اگر چہ وہ ضَاقَتْ عَلَيْهِمُ الْأَرْضُ (التوبة : ۱۱۸) کا مصداق ہی کیوں نہ ہوں ۔
پنجاب میں جو خدمت گورنمنٹ کی ہم سے ہوئی ہے
اس کی کوئی نظیر نہیں ہے جسمانی طور پر بھی دیکھ لو کہ مایوسی کی حالت میں ہمارے خاندان نے
وو
ل البدر میں ہے۔ برد باری اختیار کرو۔ بیویوں سے عمدہ معاشرت کرو۔ ہمسایوں سے نیک سلوک کرو۔“
البدر جلد ۳ نمبر ۹ مورخہ یکم مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۴)
الحکم جلد ۸ نمبر ۸ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۸،۷

وقت پر امداد کی اور خود گورنمنٹ نے ایک مدت دراز سے قبول کیا ہوا ہے کہ ہمارا خاندان اول درجہ پر
سرکار دولتمدار انگریزی کا خیر خواہ ہے ۱۸۵۷ء میں جبکہ کل رعیت سرکار انگریزی سے منحرف تھی اس
وقت میرے والد غلام مرتضی صاحب نے بڑی خیر خواہی اور ہمدردی سے سرکار کی مدد کی پھر اب
روحانی طور پر بھی ہم سے کوئی دقیقہ خیر خواہی اور ہمدردی کا فرو گذاشت نہیں ہوا لاکھ ہا روپیہ صرف
کر کے ہم نے جہاد کے خیالات کو لوگوں کے دلوں سے محو کرنے کی کوشش کی ہے اور نہ صرف ہندوستان
میں بلکہ غیر ممالک میں بھی ہماری اس کوشش کے نمونہ موجود ہیں حتی کہ اسی لئے ہم کافر ٹھہرائے گئے
کیا یہ تھوڑی سی بات ہے اگر انصاف اور غور ہو تو ہمارے سلسلہ پر کسی قسم کی بدظنی کرنا سچائی کا خون کرنا
ہے ہماری اس خدمت کا سلسلہ چالیس پچاس برس سے برابر جاری ہے اور کسی قسم کا قصور مطلق
نہیں ہوا غور نہ کرنی اور شے ہے مگر واقعات سے جو امر ثابت ہے وہ جھوٹ نہیں ہو سکتا وہ حق ہے۔ اے
در بار شام)
موسمی بلاؤں اور وباؤں کے تذکرہ پر فرمایا۔ وباؤں اور بلاؤں کے آنے کا سبب جب دنیا میں فسق و فجور پھیل جاتا ہے تو یہ
و بائیں دنیا میں آتی ہیں۔ لوگ اللہ تعالیٰ سے لا پروا ہو جاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ بھی ان کی پروا نہیں
کرتا۔ میں دیکھتا ہوں کہ ابھی ان شوخیوں اور شرارتوں میں کوئی فرق نہیں آیا، باوجود یکہ طاعون ایک
کھا جانے والی آگ کی طرح بھڑک رہی ہے لیکن وہی مکر وفریب اور بدکاری کے بازار گرم ہیں بلکہ
ان میں زیادتی ہی نظر آتی ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا کی کیا مرضی ہے۔ اللہ تعالیٰ تھکتا نہیں ۔
پہلے زمانہ میں بھی جب لوگ گناہ سے باز نہیں آئے تو زمین کے تختے پلٹ دیئے گئے ہیں اور شہروں
کے نام ونشان مٹا دیئے گئے ہیں۔
جب طاعون پہلے پہل پھیلا ہے تو لوگ سمجھتے تھے کہ یہ یونہی ایک اتفاقی بیماری ہے بہت جلد
نابود ہو جائے گی لیکن جیسے یہ اللہ تعالیٰ نے اس وقت جبکہ ابھی اس کا نام ونشان بھی نہ تھا مجھے اطلاع دی
البدر جلد ۳ نمبر ۹ مورخہ یکم مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۴

تھی کہ یہ وبا آنے والی ہے ویسے ہی ابھی یہ خوفناک عذاب بمبئی ہی میں پھیلا ہوا تھا جو مجھ پر ظاہر کیا گیا
کہ یہ وبا سارے پنجاب میں پھیل جائے گی۔ اس پر نا عاقبت اندیش لوگوں نے ہنسی اور ٹھٹھے
اُڑائے۔ مگر اب دیکھ لو کوئی جگہ ایسی نہیں جو اس سے خالی ہو اور اگر کوئی جگہ ایسی ہے بھی تو اس کے
ارد گرد آگ لگی ہوئی ہے اس کے محفوظ رہنے کا کوئی معاہدہ نہیں ہو چکا۔
حقیقت میں یہ بڑے ہی اندیشہ اور فکر کی بات ہے جبکہ کوئی علاج بھی اس کا کارگر نہیں ہوا اور
زمینی تدابیر میں ناکامی ہوئی ہے تو پھر کس قدر ضروری ہے کہ لوگ سوچیں کہ یہ بلا کیوں آئی ہے اور اس
کا علاج کیا ہے؟ اصل بات یہ ہے کہ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے خبر دی ہے جب تک لوگ سچی توبہ اور
رجوع الی اللہ نہیں کرتے اور ان شوخیوں اور شرارتوں سے باز نہیں آتے جو خدا کی باتوں سے کی جاتی
ہیں یہ عذاب پیچھا چھوڑتا نظر نہیں آتا لیکن جب انسان تو بہ اور استغفار کرتا ہے اور اپنے اندر ایک
پاک تبدیلی کا نمونہ دکھاتا ہے تو پھر خدا بھی رجوع برحمت کرتا ہے مگر میں دیکھتا ہوں کہ ابھی تک کوئی
تبدیلی نہیں ہوئی اسی طرح فسق و فجور کا بازار گرم ہے اور قسم قسم کے گناہ اس زمین پر ہو رہے ہیں جس
سے معلوم ہوتا ہے کہ ابھی عذاب الہی کی طیاریاں ہو رہی ہیں۔ پہلی کتابوں میں بھی اس وبا کے متعلق
اللہ تعالیٰ کا وعدہ تھا کہ قیامت کے قریب عام مری پڑے گی سواب وہ دن قریب آگئے ہیں اور مری
پڑ رہی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اب زمانہ کا آخر ہے۔
اس بات کو مکرر یا د رکھو کہ جب بخل و حسد اور فسق و فجور کی زہریلی ہوا پھیل جاتی ہے تو اللہ تعالیٰ کی
محبت سرد ہو جاتی ہے اور جس طرح پر اللہ تعالیٰ سے ہراساں وتر ساں ہونا چاہیے وہ نہیں رہتا۔ یہ ہوا
ایسی ہی ہوتی ہے جیسے بعض اوقات ہیضہ کی زہریلی ہوا پھیلتی ہے اور تباہ کرتی جاتی ہے اس وقت بعض تو
ایسے ہوتے ہیں جو اس میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور بعض جو بچ رہتے ہیں ان کا بھی یہ حال ہوتا ہے کہ
صحت درست نہیں رہتی ۔ ہاضمہ کا فتور یا اور اسی قسم کی خرابیاں ہوا سے متاثر ہو کر پیدا ہو جاتی ہیں۔
اسی طرح پر جب گناہ کی وبا پھیلتی ہے تو بعض تو اس میں بالکل ہلاک ہو جاتے ہیں اور جو بچ رہتے ہیں
ان کی بھی روحانی صحت میں فرق آ جاتا ہے۔ سو یہی حال اب ہو رہا ہے۔ اکثر ہیں جو کھلے طور پر

بے حیائیوں اور بدکاریوں میں مبتلا ہیں اور وہ تقویٰ اور خدا ترسی سے ہزاروں کوس دور جا پڑے ہیں
اور جو رسمی طور پر دیندار کہلاتے ہیں ان کی یہ حالت ہے کہ کتاب وسنت سے الگ ہو رہے ہیں۔ اپنے
خیال اور رائے سے جو جی میں آتا ہے کر گزرتے ہیں اور حقیقت اور مغز کو چھوڑ کر پوست اور ہڈیوں
کو لیے بیٹھے ہیں ۔ اس لیے خدا تعالیٰ نے اپنی سنت کے موافق ایک عذاب بھیجا ہے کیونکہ وہ
ایسی حالت میں قیامت سے پہلے اسی دنیا کو قیامت بنا دیتا ہے اور ایسی خوفناک صورتیں پیدا ہو جاتی
ہیں کہ زندگی قیامت کا نمونہ ہو جاتی ہے اور اب یہ وہی دن ہیں کیونکہ میں دیکھتا ہوں سچائی سے بجائے
محبت کے بغض کیا جاتا ہے اور عملی حالتیں خراب ہو چکی ہیں ۔ غلط اعتقادات پر ایسا زور دیا گیا
ہے کہ حد اعتدال سے بہت تجاوز ہو گیا ہے اور اس حالت پر پہنچ گیا ہے جس کو اعتدا کہتے ہیں۔
ساری قوموں کو دیکھو کہ تیرہ سو برس سے بالکل خاموش اور اسلام پر عیسائیت کی یلغار چپ چاپ تھے اگر چہ اسلام کے ساتھ ان کی لڑائیاں بھی
ہوتی رہیں مگر وہ شوخیاں اور شرارتیں جواب اسلام کے استیصال اور نابود کرنے کے واسطے کی جاتی
ہیں نہیں کی جاتی تھیں اور وہ مذہبی زہر نہ تھا جو آج ہے۔ پچاس برس پہلے اگر ان کتابوں کو تلاش کریں
جو اسلام کے خلاف لکھی گئی تھیں تو شائد ایک لے بھی نہ ملے لیکن اب اس قدر کتا بیں ، اخبارات اور
رسالے، اشتہارات نکلتے ہیں کہ اگر ان کو جمع کیا جاوے تو ایک پہاڑ بن جاوے۔ بعض پرچے جاوے۔بعض
عیسائیوں کے کئی کئی لاکھ طبع ہوتے ہیں ۔ کے جن میں ایک عاجز انسان کو خدا بنایا گیا ہے ۔ ایسا
مجدد مصلح اور پاک رسول صلی اللہ علیہ وسلم جو ایسے وقت آیا جبکہ دنیا نجاست سے بھری ہوئی تھی اس
وقت آپ نے دنیا کو پاک صاف کیا اور اس مردہ عالم کو زندہ کیا۔ اس کی پاک شان میں وہ پخش گالیاں
دی جاتی ہیں جو ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر میں سے کبھی کسی کو نہیں دی گئیں ۔
وو
ل البدر میں ہے۔ اور آج سے ایک صد سال پہلے تلاش کرو تو ایک سو کتب بھی ان کی ایسی نہ ملیں گی جو تر دید اسلام
یہاں شائع ہوئی ہوں ۔
البدر سے۔ بعض دفعہ ایک ہی بار لاکھ لاکھ کتب چھاپ کر ان لوگوں نے مفت شائع کی ہیں ۔
البدر جلد ۳ نمبر ۹ مورخہ یکم مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۴)
البدر جلد ۳ نمبر ۹ مورخہ یکم مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۴)

مجھے تعجب آتا ہے کہ ان کم بختوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی کو نشانہ بنایا ہے ایک عاجز
ابن آدم کو خدا بنایا جاتا ہے اور بد عملی کو بے حیائی اور جرات سے کیا جاتا ہے۔ ام الخبائث (شراب)
پانی کی طرح پی جاتی ہے مگر اس پر بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جیسے پاک و مطہر انسان کی پاک
ذات پر حملے کرنے کے لیے زبان کشائی کرتے ہیں۔ ان کے ملکوں میں جا کر اگر کوئی عفت اور پارسائی کا
نمونہ دیکھنا چاہے تو اسے معلوم ہوگا کہ کفارہ کے کیا کیا برکات ان پر نازل ہوئے ہیں۔
جو کے بڑے مہذب کہلاتے ہیں ان کی یہ حالت ہے کہ وہ ہمہ تن دنیا ہی کی طرف جھکے ہوئے
ہیں اور ایسے سرنگوں دنیا کے سامنے ہوئے ہیں کہ انہوں نے دنیا ہی کو خدا سمجھ لیا ہے۔ ان کے نزدیک
ان شاء اللہ کہنا بھی ہنسی کی بات ہے اور ان کے اثر سے ہزاروں لاکھوں انسان تباہ ہو رہے ہیں اور
توجہ الی اللہ اور خدا تعالیٰ پر بھروسہ کرنا خطرناک غلطی اور حماقت ہے۔ باوجود یکہ یہ حالت ان لوگوں
کی ہو چکی ہے لیکن اسلام کے استیصال کے لیے وہ لاکھوں کروڑوں روپیہ پانی کی طرح بہارہے ہیں
مگر یا درکھو کہ اسلام ان کے مٹانے سے مٹ نہیں سکتا۔ اس کا محافظ خود اللہ تعالیٰ ہے۔
علماء اسلام کی حالت اب اسلام کی اندرونی حالت دیکھو فیض کا چشمہ علما سے تھے مگران کی حالت ایسی قابلِ رحم ہو گئی ہے کہ اس کے بیان کرنے سے بھی
شرم آجاتی ہے۔ جس غلطی پر کوئی اڑ گیا ہے یا جو کچھ اس کے منہ سے نکل گیا ہے ممکن نہیں کہ وہ اسے
ل البدر سے۔ ”نصاری کے اعتقاد کا تو یہ حال ہے۔ اب عملی حالت کی طرف نظر کرو کہ کنجریوں ۔ کا تو یہ نظر سے بدتر ہیں عفت وں
وغیرہ کا نام ونشان نہیں شراب پانی کی طرح پی جاتی ہے کھلی زنا کاری کتوں اور کتیوں کی طرح ہورہی ہے اگر کفارے
کے اثر کا پورا نقشہ دیکھنا ہو تو یورپ کے ملکوں کی سیر کی جاوے۔“ (البدر جلد ۳ نمبر ۹ مورخہ یکم مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۴)
البدر میں یوں لکھا ہے ۔ پھر ان کے علاوہ ایک اور فرقہ ہے جو اپنے آپ کو مہذب کہتا ہے ان لوگوں نے دنیا کو
خدا بنا رکھا ہے۔“
البدر جلد ۳ نمبر ۹ مورخہ یکم مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۴)
سے البدر میں ہے۔ ” فیوض اور برکات کا سر چشمہ علماء ہوتے ہیں جن کے ذریعہ سے عام مخلوق ہدایت ؟ پاتی ہے ۔“
البدر جلد ۳ نمبر ۱۰ مورخه ۸ مارچ ۱۹۰۴ ء صفحه (۳) ۱۸

چھوڑ دے۔ اس غلطی کو جس نے ظاہر کیا ۔ جھٹ پٹ اسے کافر اور دجال کا خطاب مل گیا۔ حالانکہ کے
صادق اور راست باز کی یہ عادت ہوتی ہے کہ جہاں اسے کسی اپنی غلطی کا پتا ملا وہ اسے وہیں چھوڑ دیتا
ہے اسے ضد اور اصرار اپنی غلطی پر نہیں ہوتا۔ مختلف فرقہ بندیاں باہمی تحقیر، قرآن اور اسلام سے
بے خبری صاف طور پر ان کی حالت کو بتا رہی ہے۔ جو باتیں صرف دنیا تک ہیں ان کی سزا اور اثر بھی
دنیا ہی تک محدود ہے مگر جو امور عاقبت کے متعلق ہیں ان میں اگر سستی اور بے پروائی کی جاوے تو
اس کا نتیجہ جہنم ہوتا ہے۔
میں بعض وقت ان لوگوں کی حالت دیکھ کر سخت حیران ہو جاتا ہوں اور خیال گذرتا ہے کہ ان
لوگوں کو اللہ تعالی پر یقین نہیں ہے ورنہ یہ بات سمجھ میں نہیں آتی کہ یہ آیات و نشانات دیکھتے ہیں۔
ہم دلائل پیش کرتے ہیں مگر ان پر کچھ بھی اثر نہیں ہوتا مومن کے سامنے اگر اللہ تعالیٰ کا کلام پیش کیا
جاوے وہ فوراً ڈر جاتا ہے اور جرات سے اس کی تکذیب پر لب کشائی نہیں کرتا مگر ان کی عجب
حالت ہے کہ ہم اپنی تائید میں سب سے اول تو یہ پیش کرتے ہیں کہ خدا نے مجھے مامور کیا ہے اور
پھر اپنی تائید دعوی میں ہم آیات قرآنیہ پیش کرتے ہیں لیکن یہ دونوں سے انکار کرتے ہیں اور پھر
جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شہادت پیش کرتے ہیں اس سے ہی تر ساں ہو جاتے مگر اس کا
بھی کچھ اثر نہیں ہوتا خدا تعالیٰ کے نشان دیکھتے ہیں مگر تکذیب کرتے ہیں عقلی دلائل کا اثر نہیں غرض
لے البدر میں ہے۔ حالانکہ فاسق اور متقی میں یہی فرق ہوا کرتا ہے کہ متقی کو جب غلطی کا پتا لگ جاوے تو وہ اسے فوراً
ترک کر دیتا ہے اور فاسق نہیں کرتا ہر ایک شخص یا قوم کی غلطیاں ایک حد تک معلوم ہو جاتی ہیں مگر ان کی غلطیوں اور
خباثتوں کا کوئی انتہا نظر نہیں آتا ہے۔“
البدر جلد ۳ نمبر ۱۰ مورخه ۱۸ مارچ ۱۹۰۴ ء صفحه (۳)
سل البدر سے ۔ دعوئی تو قرآن، حدیث اور خدا پر ایمان کا ہے مگر ان کے آگے جب یہ پیش کیا جاوے اور کہا جاوے
کہ غلطی چھوڑ دو تو ایک بات کا بھی اثر نہیں ہوتا بھلا بتلاؤ کہ ایک مومن کے لیے اس سے بڑھ کر اور کیا دلیل ہو سکتی ہے
کہ اس کے آگے قرآن شریف پیش کیا جاوے، احادیث پیش کی جاویں، نشانات پیش کئے جاویں علاوہ اس کے
عقل بھی کام کی شے ہے اس سے بھی نیک و بد کی تمیز ہوتی ہے اس سے بھی سمجھا یا جاوے مگر ان کو کسی سے فائدہ
نہیں پہنچتا۔“
البدر جلد ۳ نمبر ۱۰ مورخه ۱۸ مارچ ۱۹۰۴ صفحه (۳)

جو طریق ایک راست باز کی شناخت کے ہو سکتے ہیں وہ سب پیش کئے جاتے ہیں لیکن ایک بھی
نہیں مانتے ۔
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا ایک واقعہ لکھا ہے کہ وہ ایک مرتبہ بھاگتے جاتے تھے کسی نے پوچھا
کہ کیوں بھاگتے جاتے ہو؟ انہوں نے کہا کہ جاہلوں سے بھاگتا ہوں۔ اس نے کہا ان پر وہ اسم اعظم ہے
کیوں نہیں پھونکتے انہوں نے کہا کہ وہ اسم اعظم بھی ان پر اثر نہیں کرتا۔
حقیقت میں جہالت بھی ایک خطر ناک موت ہے مگر یہاں تو سمجھ میں نہیں آتا کہ یہ کیسا جہل ہے
قرآن پڑھتے ہیں، تفسیریں کرتے ہیں ، حدیث کی سند رکھتے ہیں مگر جب ہم پیش کرتے ہیں تو انکار کر
جاتے ہیں یہ نہ خود مانتے ہیں اور نہ اوروں کو ماننے دیتے ہیں۔
یہ زمانہ ایسا آگیا ہے کہ انسان کی ہستی کی غرض وغایت کو بالکل بھلا دیا گیا ہے خود خدا انسانی خلقت
کی غرض تو یہ بتاتا ہے وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (اللریت: ۵۷) مگر آج عبودیت
سے نکل کر نادان انسان خود خدا بننا چاہتا ہے اور وہ صدق و وفا، راستی اور تقویٰ جس کو خدا چاہتا ہے
مفقود ہے بازار میں کھڑے ہو کر اگر نظر کی جاوے تو صدہا آدمی ادھر سے آتے اُدھر چلے جاتے ہیں
لیکن ان کی غرض اور مقصد محض دنیا ہے۔
خدا تعالیٰ کی خاطر امور دنیا کی بجا آوری خدا تعالی اسے توقع نہیں کرتا کہ انسان
دنیا میں کام نہ کرے۔ سے مگر بات یہ ہے
کہ دنیا کے لئے نہ کرے بلکہ دین کے لیے کرے تو وہ موجب برکات ہو جاتا ہے مثلاً خدا تعالیٰ خود
دو
ل البدر میں ہے۔ مثنوی میں مولانا روم نے ایک قصہ لکھا ہے۔“
البدر جلد ۳ نمبر ۱۰ مورخه ۸ مارچ ۱۹۰۴ ء صفحه (۳)
البدر سے ۔ اس نے کہا جس اسم اعظم کے ذریعے سے معجزات دکھاتے ہو وہی ان پر بھی پڑھ کر پھونک دو کہا کہ
کئی مرتبہ پھونک چکا ہوں مگر ان پر اس کا بھی اثر نہیں ہے۔ (البدر جلد ۳ نمبر ۱۰ مورخه ۸ مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۳)
سے البدر سے ۔ ہمارا یہ منشا ہر گز نہیں ہے کہ تجارت وغیرہ ذرائع معاش کو ترک کر دیا جاوے اور نہ ہم ان باتوں سے
کسی کو منع کرتے ہیں ۔“
البدر جلد ۳ نمبر ۱۰ مورخه ۱۸ مارچ ۱۹۰۴ء صفحه (۳)

فرماتا ہے کہ بیویوں سے نیک سلوک کرو عَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ (النساء:۲۰) لیکن اگر انسان
محض اپنی ذاتی اور نفسانی اغراض کی بنا پر وہ سلوک کرتا ہے تو فضول ہے اور وہی سلوک اگر اس حکم الہی
کے واسطے ہے تو موجب برکات ۔ میں دیکھتا ہوں کہ لوگ جو کچھ کرتے ہیں وہ محض دنیا کے لیے
کرتے ہیں محبت دنیا ان سے کراتی ہے خدا کے واسطے نہیں کرتے اگر اولاد کی خواہش کرے تو اس
نیت سے کرے وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا ( الفرقان : (۷۵) پر نظر کر کے کرے کہ کوئی ایسا بچہ پیدا ہو
جائے جو اعلائے کلمہ الاسلام کا ذریعہ ہو جب ایسی پاک خواہش ہو تو اللہ تعالیٰ قادر ہے کہ زکریا کی
طرح اولاد دے دے مگر میں دیکھتا ہوں کہ لوگوں کی نظر اس سے آگے نہیں جاتی کہ ہمارا باغ ہے
یا اور ملک ہے وہ اس کا وارث ہو اور کوئی شریک اس کو نہ لے جائے مگر وہ اتنا نہیں سوچتے کہ کمبخت
جب تو مر گیا تو تیرے لیے دوست دشمن اپنے بیگانے سب برابر ہیں۔ میں نے بہت سے لوگ ایسے
دیکھے اور کہتے سنے ہیں کہ دعا کرو کہ اولاد ہو جائے جو اس جائداد کی وارث ہو ایسا نہ ہو کہ مرنے کے
بعد کوئی شریک لے جاوے اولاد ہو جائے خواہ وہ بدمعاش ہی ہو یہ معرفت اسلام کی رہ گئی ہے۔
برخلاف اس کے مومن اگر مکان بناتا ہے تو اس میں بھی اس کی نیت دین ہی کی ہوتی ہے لباس،
خوراک ، اس کا پھر نا غرض ہر کام دین ہی کے واسطے ہوتا ہے ۔ وہ خوراک کھاتا ہے مگر موٹا ہونے کے
واسطے نہیں بلکہ اس طرح پر جیسے یکہ بان کچھ دور جا کر اپنے ٹو کو نہاری اور خوراک دیتے ہیں تا کہ وہ
اگلی منزل چلنے کے واسطے طیار ہو جائے اور دم نہ نکل جائے مومن کی غرض بھی خوراک سے یہی ہوتی
ہے کیونکہ نفس کا بھی تو ایک حق ہوتا ہے اور اہل و عیال کا بھی اور پھر خدا تعالیٰ کا حق الگ ہے اگر نفس
کے حق کی رعایت نہ ہو تو پھر وہ مر جائے گا اور یہ جوابدہ ہے۔
پس یا د رکھو کہ مومن کی غرض ہر آسائش ، ہر قول و فعل ، حرکت و سکون سے گو بظا ہر نکتہ چینی ہی کا
موقع ہو مگر در اصل عبادت ہوتی ہے۔ بہت سے کام ایسے ہوتے ہیں کہ جاہل اعتراض سمجھتا ہے مگر
خدا کے نزدیک عبادت ہوتی ہے لے لیکن اگر اس میں اخلاص کی نیت نہ ہو تو نماز بھی لعنت کا طوق
ل البدر سے ۔ اور اس کے ان کاموں کا ثواب اسے ویسا ہی ملتا ہے جیسے نماز کا ثواب ۔“
البدر جلد ۳ نمبر ۱۰ مورخه ۱۸ مارچ ۱۹۰۴ء صفحه (۳)

ہو جاتی ہے۔ مومنوں کو كُلُوا وَاشْرَبُوا (الاعراف: ۳۲) کا حکم دیا اور جو خدا کے لیے نماز نہیں پڑھتے
ان کو وَيْلٌ لِلْمُصَدِّينَ ( الماعون : ۵) فرمایا ۔ کلوا ایک امر ہے جب مومن اس کو امر سمجھ کر بجالا وے تو
اس کا ثواب ہوگا ۔ اسی طرح عَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ (النساء : ٢٠) امر کی بجا آوری سے ثواب ہوتا
ہے لیکن اگر ریا کاری سے نماز بھی ادا کرے تو پھر اس کے لیے ویل ہے۔'
احیاء دین کا سلسلہ اس وقت اسلام جس چیز کا نام ہے اس میں فرق آ گیا ہے۔ تمام اخلاق ذمیمہ بھر گئے ہیں اور وہ اخلاص جس کا ذکر مُخْلِصِينَ لَهُ
الدين (البيئة :۶ ) میں ہوا ہے آسمان پر اُٹھ گیا ہے۔ ہے
خدا کے ساتھ صدق ، وفاداری، اخلاص ، محبت اور خدا پر توکل کالعدم ہو گئے ہیں ۔ اب خدا تعالیٰ
نے ارادہ کیا ہے کہ پھر نئے سر سے ان قوتوں کو زندہ کرے وہ خدا جو ہمیشہ يُحْيِ الْأَرْضَ بَعْدَ
مَوْتِهَا (الحدید: ۱۸) کرتا رہا ہے اس نے ارادہ کیا ہے اور اس کے لیے کئی راہیں اختیار کی گئی ہیں۔
ایک طرف مامور کو بھیج دیا ہے جو نرم الفاظ میں دعوت کرے اور لوگوں کو ہدایت کرے۔ دوسری طرف
علوم وفنون کی ترقی ہے اور عقل آتی جاتی ہے اب وہ وحشیانہ حالت سکھوں کے زمانہ کی سی نہیں رہی اور
لوگ سمجھنے لگے ہیں۔ ایک طرف اتمام حجت کے لیے آسمان نشان ظاہر کر رہا ہے ۔ چنانچہ جب کتاب
نزول المسيح۔ مسیح چھپ کر شائع ہوگی ۔ اس وقت سب کو پتا لگ جائے گا کیونکہ اس میں ڈیڑھ سو کے قریب
ایسے نشانات لکھے ہیں جن کے ہزاروں لاکھوں گواہ موجود ہیں۔ اور پھر قہری نشانات کا سلسلہ بھی رکھا
گیا ہے جن میں سے طاعون کا بھی ایک نشان ہے اور اب جو اس شدت سے پھیل رہی ہے کہ کبھی
لے البدر میں ہے۔ ”کل اوامر کے بجالانے کا ثواب ملتا ہے جس قدر کاموں کو خدا کے حکم سے اور ان کے موافق
کرے گا ان سب کا اجر پاوے گا ورنہ باقی امور پر جو ریا وغیرہ کے لیے کئے جاتے ہیں اگر چہ بظاہر ان کی صورت
اوامر کے مطابق ہوتی ہے عذاب اور ویل ہیں ۔ (البدر جلد ۳ نمبر ۱۰ مورخه ۸ مارچ ۱۹۰۴ صفحه (۳)
البدر میں ہے۔ ”اب یہ زمانہ ہے کہ اس میں ریا کاری ، معجب ، خود بینی ، تکبر نخوت ، رعونت وغیرہ صفات رذیلہ تو
ترقی کر گئے ہیں اور مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّين وغیرہ صفات حسنہ جو تھے وہ آسمان پر اٹھ گئے ۔“
البدر جلد ۳ نمبر ۱۰ مورخه ۸ مارچ ۱۹۰۴ء صفحه (۳)

گذشتہ نسلوں نے نہ دیکھی ہوگی اور بہت سے لوگ ہیں جو ان نشانات اور آیات سے فائدہ اُٹھا رہے
ہیں کوئی دن نہیں جاتا کہ لوگ بذریعہ خطوط یا خود حاضر ہو کر داخل بیعت نہیں ہوتے اگر چہ دنیا میں
فسق و فجور اور شوخی و آزادی ، خودروی بہت بڑھ گئی ہوئی ہے تاہم یہ لوگ جو ہمارے سلسلہ میں آتے
ہیں یہ بھی اسی جماعت میں سے نکل نکل کر آتے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ سعید بھی انہی میں ملے
ہوئے ہیں۔ خدا تعالیٰ ان لوگوں کو نکال لے گا اور ان کو سمجھ دے گا اور کچھ طاعون کا نشانہ ہو جائیں گے
اسی طرح پر دنیا کا انجام ہوگا اور اتمام حجت ہوگی ۔ لے ہے
اس مقام پر جناب محمد ابراہیم خان صاحب بن حاجی موسیٰ خان برادر زادہ خان بہادر مراد خان مرحوم
نے کراچی ( علاقہ سندھ ) کا ذکر کیا کہ وہاں کے لوگ بہت غافل ہیں اور ان کو ان باتوں کا علم ہی نہیں ہے۔
اس پر حضرت اقدس نے فرمایا کہ
مطلق جاہل سے انسان گھبرا جاتا ہے۔ بہر حال کچھ تو پڑھے لکھے وہاں ہیں اور انگریزی تعلیم کا
سلسلہ جاری ہے اگر چہ انگریزوں کی تعلیم کا مضر اثر کتنا ہی کیوں نہ ہو گر تاہم یہ فائدہ ضرور ہے کہ فہم
میں وسعت اور باتوں کے سمجھنے کی استعداد پیدا ہو جاتی ہے اور ہمیں ایسے ہی آدمیوں کی ضرورت
ہے۔ رفتہ رفتہ پیدا ہو ہی جاویں گے۔ وحشی لوگ جن کو کھانے پینے کے سوا اور کوئی کام نہیں ہے ان سے
انسان کیا کلام کر سکتا ہے۔ اس تعلیم یافتہ گروہ پر اگرچہ دنیا کا حجاب ہے مگر تا ہم سعید فطرت لوگ سمجھ سمجھ
کر ہماری طرف آرہے ہیں ۔ اب ہماری جماعت کا ایک حصہ انہی میں سے ہے۔ ہم خود تو کسی کو یہاں
بیٹھے ہوئے بلا نہیں رہے آخر خود ہی سمجھ کر آ رہے ہیں۔
غرضیکہ فہم اور عقل والے پر بڑی امید ہوتی ہے۔ نرے ڈنگر (بیل) سے انسان نے کیا بات
ے یہاں تک کی ڈائری الحکم سے لی گئی ہے۔ اس کے بعد اسی تاریخ یعنی ۲۱ رفروری ۱۹۰۴ ء کی ڈائری البدر سے
درج کی جاتی ہے۔ کیونکہ الحکم میں بقیہ ڈائری کہیں درج نہیں ۔ (مرتب)
الحکم جلد ۸ نمبر ۸ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۰۴ ء صفحه ۹۰۸

کرنی ہے۔ لوگوں کو کچھ ملانوں نے خراب کیا ہے کچھ جاہل فقیروں نے اور بعض لوگ لنگوٹی پوشوں کے
معتقد ہوتے ہیں۔ کچھ ہی کیوں نہ ہو خدا کے کام رکا نہیں کرتے۔ اگر ایک شخص زمین پر باغ بناتا ہے تو
اوّل دیکھ لیتا ہے کہ باغ کے قابل زمین ہے کہ نہیں۔ اگر اسے بنجر پاتا ہے تو صاف کرتا اور پھوڑتا اور
ڈھیلوں کو توڑتا تاڑتا ہے تب باغ بناتا ہے۔ پس وہ مالک الملک جو کہ اب یہ باغ طیار کرنے لگا ہے
آخر اس نے دیکھ لیا ہو گا کہ کچھ سعید طبائع بھی ہیں اسی تعلیم کی برکت سے کئی لوگ ہماری کتب کو دیکھ کر
ہدایت پاگئے ہیں حالانکہ ابتدا میں سخت مخالف تھے۔
خدا کے وعدے برحق ہیں
ایک عقلمند بیشک گھبراہٹ میں پڑتا ہے کہ صلیبی فتنے اور کارروائیاں
حد درجہ تک ترقی کر چکی ہیں ان کی کتابیں دور دور تک پھیل
گئی ہیں ۔ مجموعی حالت میں ان کی جان توڑ کوششوں کو دیکھا جاتا ہے تو نا امیدی ہو جاتی ہے کہ الہی
ان کا استیصال کیسے ہوگا اور صفحہ زمین پر توحید کیسے پھیلے گی ۔ کل اسباب اسلام کے ضعف کے موجود
ہیں اور صلیب کا زور ہے مگر ہمیشہ دیکھا گیا ہے کہ خدا تعالیٰ جو چاہتا ہے کرتا ہے اور اس کا ارادہ ہو کر
رہتا ہے اَلَمْ تَعْلَمُ أَنَّ اللهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ( البقرة : ۱۰۷) صرف ایک ہی بات ہے جو
بھروسہ دلاتی ہے اگر چہ کیسے ہی مشکلات آپڑیں اور عقل فتوے دیوے کہ اب اسلام دوبارہ
قائم نہیں ہو سکتا لیکن میں اس بات کو نہیں مانتا۔ جب خدا ارادہ کرتا ہے تو کر کے رہتا ہے اس قسم کی
رائیں ہمیشہ ہوتی رہتی ہیں اور غلط بھی ثابت ہو رہی ہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جس زمانہ میں
مبعوث ہوئے کیا ان کی نسبت اہل الرائے کی یہ رائے تھی کون تھا جو یقین کرتا کہ ایک غریب
( آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ) کے پاس نہ قوت، نہ شوکت ، نہ فوج ، نہ مال ہے اور ہر طرف مخالفت
ہے وہ کامیاب ہوکر رہے گا اور جو وعدے فتح اور نصرت اور اقبال مندی کے وہ دیتا ہے پورے ہو کر
رہیں گے مگر باوجود اس نا امیدی کے پھر کیسی امید بندھ گئی اور تمام وعدے پورے ہو گئے ۔ اليوم ۔ الْيَوْمَ
أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمُ (المائدۃ: ۴) کی گواہی مل گئی اور پھر إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ ( النصر : ٢)
کی سورۃ نازل ہوئی ایسے ہی ممکن ہے کہ کوئی ہماری جماعت کا یہ خیال کر بیٹھے کہ اس صلیبی جال کا ٹوٹنا

محال ہے مگر میں سناتا ہوں کہ خدا سب کچھ کر سکتا ہے ابھی اس کے پاس بہت سی راہیں ہوں گی جن
سے یہ فتنہ مٹے گا اور ان کا ہمیں علم نہیں ۔ ہمارا اس بات پر ایمان چاہیے کہ اس کے وعدے برحق ہیں
اگر تمام اسباب اس کے منافی نظر آویں پھر بھی اس کا وعدہ سچا ہے اگر ایک آدمی بھی ہمارے ساتھ نہ
ہو پھر بھی اس کا وعدہ سچا ہے۔ وعدہ اس کا کمزور ہو سکتا ہے جس کی قدرت اور اختیار کمزور ہو ہمارے
خدا میں کوئی کمزوری نہیں ہے وہ بڑا قادر ہے اور اس کی حرکت جاری ہے ہماری جماعت کو چاہیے کہ
اسی ایمان کو ہاتھ میں رکھے۔
بعض وقت جماعت پر ابتلا بھی آتے ہیں اور تفرقہ پڑ جایا کرتا ہے جیسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے صحابہ مکہ، مدینہ، جبش کی طرف منتشر ہو گئے تھے لیکن آخر خدا تعالیٰ نے ان کو پھر ایک جا جمع کر دیا۔
ابتلا اس کی سنت ہے اور ایسے زلزلے آتے ہیں کہ مَتی نَصُرُ اللهِ (البقرۃ:۲۱۵) کہنا پڑتا ہے اور بعض کا
خیال اس طرف منتقل ہو جاتا ہے کہ ممکن ہے وہ وعدے غلط ہوں مگر انجام کا رخدا کی بات سچی نکلتی ہے۔
یہ سلسلہ اپنے وقت پر آسمان سے قائم ہوا ہے اگر اور سب دلائل کو نظر انداز
حقانیت احمدیت کر دیا جاوے تو صرف وقت ہی بڑی دلیل ہے صدی سے ۲۰- سے سال بھی
گزر گئے خدا کا وعدہ قرآن شریف اور احادیث میں ہے کہ وہ مسیح صلیبی فتنہ کے وقت پیدا ہو گا اب
ان فتنوں کا زور دیکھ لو۔ رپورٹوں سے معلوم ہوتا ہے کہ ۳۰ لاکھ مرتد موجود ہے حالانکہ اس سے پیشتر
اگر اہل اسلام میں ایک مرتد ہوتا تو قیامت آجاتی ۔ کیا اس وقت بھی خدا خبر نہ لے۔ پھر عملی حالت کو
دیکھ لو کہ کسی قدر رڈی ہے۔ نام کو تو مسلمان ہیں مگر کر توت یہ ہے کہ بھنگ چرس وغیرہ نشوں میں مبتلا
ہیں کیا اب بھی وقت نہیں ہے عیسائی لوگ بھی منتظر ہیں اور یہی وقت بتلاتے ہیں اہل کشف نے بھی
یہی لکھا ہے قرائن و علامات بھی اسی کو بتلا رہے ہیں اگر اس وقت خدا خبر نہ لیتا تو دنیا میں یا ضلالت
ہوتی یا عیسویت جو قرآن پر اور اللہ پر ایمان لاتا ہے اسے ماننا پڑتا ہے لیکن جو یہود کی طرح وقت کو
ٹالنے والے ہیں وہ محروم رہتے ہیں۔
سواد اعظم کی حقیقت پھر ای دلی سواد اعظم کی پیش کرتے ہیں کہ وہ برخلاف ہے۔ نادان اتنا نہیں جانتے کہ مصلح تو اسی وقت آتا ہے جب لوگ بگڑ جاویں اب

آج 10 میں سے 10 باقی