۲۱؍فروری ۱۹۰۴ء

ملفوظات (جلد 6), حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بگڑے ہوؤں کا اتفاق اور شہادت کیا حکم رکھتی ہے پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ میں
مسیح کو معراج میں مردوں میں دیکھ آیا ہوں اور پھر قرآن شریف سے وفات ثابت ہے پس آنحضرت کا
فعل اور خدا کا قول دونوں سے وفات ثابت ہے بھی تو مر چکے ہیں ان کے ساتھ ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے حضرت عیسیٰ کو دیکھا ہے پس اتنی دیر تک جو مُردہ کے پاس بیٹھا رہا وہ کیسے زندہ ہو سکتا ہے
علاوہ ازیں خدا فرماتا ہے کہ بلا نظیر کے کوئی بات قبول نہ کر و آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت
کے لیے اس نے نظائر پیش کئے مسیح کی حیات کے لیے بھی کوئی نظیر ہونی چاہیے تھی ۔
یہ زمانہ اسلام کی بہار کا ہے۔ اگر ہم چپ بھی کریں تو خدا باز نہ آوے گا اور اصل میں ہم کیا
کرتے ہیں وہ تو سب کچھ خدا ہی کر رہا ہے۔ ہم تو صرف اسی لیے بولتے اور لکھتے ہیں کہ ثواب ہو۔
اب اس کے فضل کا دروازہ کھل گیا ہے اور خدا نے جو ارادہ کر لیا ہے وہ ہوکر رہے گا۔ دیکھو نہ ہمارے
واعظ ہیں نہ لیکچرار ہیں نہ انجمنیں ہیں مگر جماعت ترقی کر رہی ہے۔ ہزاروں نے صرف خواب کے
ذریعہ سے بیعت کی ۔ کوئی ان کو بتلانے اور سمجھانے والا نہ تھا۔ آخر خدا نے دستگیری کی۔ کیا ہماری
طاقت تھی کہ ہم یہ سب کچھ کر لیتے ؟ یہ اسی کا ہاتھ ہے جو کر رہا ہے۔ صدق ایسی شے ہے کہ انسان کے
دل کے اندر جب گھر کر جاوے تو اس کا نکلنا مشکل ہے۔ جو لوگ ہمارے عقائد کو بعد تحقیق قبول کر
لیتے ہیں تو جان سے زیادہ ان کو عزیز جانتے ہیں ایک نمونہ مولوی عبداللطیف ہیں کہ ہزاروں مرید
رکھتے تھے۔ ریاست ان کی تھی۔ دولت بھی بے شمار تھی ۔ شاہی دستار بند تھے۔ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر
موت قبول کی ۔ کیا یہ قوت اور برکت جھوٹ میں ہو سکتی ہے؟ کیا بجر سچائی کے اور بھی کسی میں یہ طاقت
ہے؟ یہاں ( پنجاب میں ) بھی بہت سے لوگ ہیں کہ صرف ایمان کے لیے تکلیف دیئے جاتے ہیں۔
قوم ، برادری اور گاؤں والے ان کو طرح طرح کی اذیت صرف اسی لیے دیتے ہیں کہ انہوں نے سچ
کو قبول کیا ہے پس اگر خدا دلوں میں نہیں ڈالتا تو وہ ان مصائب کو کیوں کر برداشت کرتے ہیں
یہاں تک کہ حقیقی باپ اور بھائی بھی ان لوگوں سے الگ ہو جاتے ہیں بعض ایسے ہیں کہ ۲ ( دو آنے )
روز محنت کر کے کماتے ہیں اور اس میں سے م ( دو پیسے ) ہمیں چندہ دیتے ہیں۔ تہجد پڑھتے ہیں

آج 10 میں سے 10 باقی