۲۷؍فروری ۱۹۰۴ء

ملفوظات (جلد 6)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

قائم رہتا ہے جیسے لڑکے اور لڑکی کی جب شادی ہوتی ہے اگر ان کے ملاپ میں ایک لذت نہ ہو تو فساد
ہوتا ہے ایسے ہی اگر نماز میں لذت نہ ہو تو وہ رشتہ ٹوٹ جاتا ہے دروازہ بند کر کے دعا کرنی چاہیے کہ وہ
رشتہ قائم رہے اور لذت پیدا ہو جو تعلق عبودیت کار بوبیت سے ہے وہ بہت گہرا اور انوار سے پُر ہے
جس کی تفصیل نہیں ہو سکتی جب وہ نہیں ہے تب تک انسان بہائم ہے اگر دو چار دفعہ بھی لذت محسوس
ہو جائے تو اس چاشنی کا حصہ مل گیا لیکن جسے دو چار دفعہ بھی نہ ملا وہ اندھا ہے مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ أَعْلَى
فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْلى (بنی اسراءیل : ۷۳) آئندہ کے سب وعدے اسی سے وابستہ ہیں ان باتوں کو
فرض جان کر ہم نے بتلا دیا ہے۔
اپنی ہمدردی کو صرف مسلمانوں تک محدود نہ رکھو متکبر دوسرے کا حقیقی ہمدرد نہیں ہوسکتا۔ اپنی ہمدردی کو صرف
مسلمانوں تک ہی محدود نہ رکھو بلکہ ہر ایک کے ساتھ کرو۔ اگر ایک ہندو سے ہمدردی نہ کرو گے تو
اسلام کے سچے وصایا اسے کیسے پہنچاؤ گے خدا سب کا رب ہے۔ ہاں مسلمانوں کی خصوصیت سے
ہمدردی کرو اور پھر متقی اور صالحین کی اس سے زیادہ خصوصیت سے۔ مال اور دنیا سے دل نہ لگاؤ۔
اس کے یہ معنے نہیں ہیں کہ تجارت وغیرہ چھوڑ دو بلکہ دل با یار اور دست با کار رکھو۔ خدا کا روبار سے
نہیں روکتا ہے بلکہ دنیا کو دین پر مقدم رکھنے سے روکتا ہے۔ اس لیے تم دین کو مقدم رکھو ۔ اے
۲۷ رفروری ۱۹۰۴ء (دربار شام)
آج اعلیٰ حضرت محجَّةُ اللهِ عَلَى الْأَرْضِ عليه الصلوة والسلام نے مسجد کے بالائی حصہ پر نماز
مغرب ادا کی اور بعد ادائے نماز مغرب شہ نشین پر اجلاس فرما ہوئے چند مہمانوں نے اجازت روانگی
حاصل کی بعض احباب خصوصاً سید تفضل حسین صاحب اٹاوی ( جو گیارہ سال کے بعد آئے تھے ) کو خطاب
ل البدر جلد ۳ نمبر ۱۰ مورخه ۸ مارچ ۱۹۰۴ ء صفحه ۵ تای

کر کے پیار سے فرمایا کہ
آمدن بارادت رفتن با جازت۔ آپ تو سمجھتے ہی ہیں کہ کب تک آپ کو ٹھہرنا چاہیے۔ لے
اس سے پایا جاتا ہے کہ حضور علیہ الصلاۃ والسلام کی بڑی خواہش ہوتی ہے کہ احباب عرصہ تک رہ کر آپ کی پاک صحبت
سے بہرہ اندوز ہوں ۔اسی ضمن میں طاعون کی شدت کا ذکر ہو گیا اس پر آپ نے سلسلہ کلام یوں شروع فرمایا۔
اللہ تعالیٰ کے ساتھ معاملہ صاف کرو حقیقت میں سچے مسلمان بننے کا اب وقت آیا
ہے : کے یقین بڑی چیز ہے اللہ تعالیٰ پر جس قسم کا
یقین انسان کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس سے ویسا ہی معاملہ کرتا ہے پس ضروری امر یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے
ساتھ معاملہ صاف کرو تا وہ بھی تم پر رحم کرے کیونکہ سچ یہی ہے ۔ مَنْ كَانَ لِلَّهِ كَانَ اللهُ لَهُ -
طاعون سے وفات احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ بعض صحابہؓ بھی طاعون سے فوت ہوئے سے
سے لیکن ان کے لیکن ان کے لیے وہ شہادت تھی ۔ مومن کے واسطے یہ شہادت ہی ہے
پہلی امتوں پر رِجْرًا مِنَ السَّمَاءِ ( البقرة : ٢٠ ) تھی ۔ صحابہ کس قدر اعلیٰ درجہ رکھتے تھے لیکن ان میں
سے بھی اس کا نشانہ ہو گئے اس سے ان کے مومن ہونے میں کوئی شبہ نہیں ۔ ابو عبیدہ بن الجراح جیسے
صحابی جو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو بڑے ہی عزیز تھے طاعون ہی سے شہید ہوئے تھے۔ طاعون سے
ل البدر میں یہ ڈائری یوں درج ہے۔
چند ایک احباب نے اپنی واپسی کی اشد ضروریات پیش کیں ان کو رخصت عطا فرمائی گئی لیکن عالی جناب محمد ابراہیم
خان صاحب شریف بن حاجی موسی خال حاجی موسیٰ خان صاحب برادر زاده خان بہادر مراد خان مرحوم آمده از کرا۔ بهادر مراد خان مرحوم آمده از کراچی کی رخصت طلبی
وو
دو
پر حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ
یہ چند دن اور رہیں ”’ آمدن بارادت رفتن با جازت اور اسی طرح جناب تفضل حسین صاحب پنشنر تحصیلدار
ریکیں اٹاوہ کی طرف مخاطب ہو کر فرمایا کہ اب تو ان کو بھی فراغت ہے اور ایک عرصہ کے بعد آئے ہیں یہ بھی چند دن
رہیں ۔“
البدر سے ۔ ”اس کے سوا گزارہ نہیں ہے۔
البدر جلد ۳ نمبر ۱۱ مورخه ۱۶ / مارچ ۱۹۰۴ء صفحه (۳)
البدر جلد ۳ نمبر ۱۱ مورخه ۱۶ مارچ ۱۹۰۴ ء صفحه (۳)
سے البدر میں ہے۔ ” بعض صحابہ اور ان کی اولا د بھی طاعون سے فوت ہوئے تھے۔“
البدر جلد ۳ نمبر ۱۱ مورخه ۱۶ / مارچ ۱۹۰۴ ء صفحه (۳)

مرنا عام مومنوں کے لیے تو کوئی حرج نہیں البتہ جہاں انتظام الہی میں فرق آتا ہے وہاں خدا تعالیٰ
ایسا معاملہ نہیں کرتا ہے یعنی خدا تعالیٰ کا کوئی مامور ومرسل طاعون کا شکار نہیں ہو سکتا اور نہ کسی اور
خبیث مرض سے ہلاک ہوتا ہے کیونکہ اس سے اللہ تعالیٰ کے انتظام میں بڑا نقص اور خلل پیدا ہوتا
ہے پس انبیاء ورسل اور خدا کے ماموران امراض سے بچائے جاتے ہیں اور یہی نشان ہوتا ہے۔
کی خصوصیت پر ضمنی تذکرہ حضرت علیم الامت نے عرض کی کہ حضور یہ ایک بڑی
صحابة
رض
رض
عجیب بات ہے کہ ایک لاکھ چوبیس ہزار صحابہ میں سے
ایک بھی بہرہ نہ تھا۔ کے اس پر امام الملۃ نے فرمایا کہ
چونکہ اس وقت خدا تعالیٰ کا کلام نازل ہور ہا تھا اور اس امر کی ضرورت تھی کہ صحابہ اسے سنیں اور
روایت کر کے دوسروں تک پہنچائیں اس لیے اللہ تعالیٰ نے اس نظام کو قائم رکھنے کے لیے صحابہ کو اس
بہرہ پن سے محفوظ رکھا ایسے وقت اگر آنکھ نہ ہو تو کام ہو سکتا ہے لیکن کان کے بغیر کام نہیں چل سکتا ان
حقائق و معارف کو جو خدا کا مرسل لے کر آتا ہے سننے کی بہت بڑی ضرورت ہوتی ہے۔
پہلے کلام کی طرف رجوع غرض یہ مقام ڈرنے کا ہے کیونکہ اعون بڑی شدت کے ساتھ پھیل رہی ہے اور جو اس وقت بھی خدا تعالیٰ کے ساتھ اپنا معاملہ
صاف نہیں کرتا وہ بڑے خطرہ کی حالت میں ہے نفاق کام نہیں دے گا اسی واسطے اللہ تعالیٰ نے یہ
فرمایا ہے الَّذِينَ آمَنُوا وَ لَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمُ (الانعام : (۸۳) بعض وقت انسان موجودہ حالت
امن پر بھی بے خطر ہو جاتا ہے اور سمجھ لیتا ہے کہ امن میں زندگی گزارتا ہوں مگر یہ غلطی ہے کیونکہ یہ تو
معلوم نہیں ہے کہ سابقہ زندگی میں کیا ہوا ہے اور کیا کیا بے اعتدالیاں اور کمزوریاں ہو چکی ہیں اس
واسطے مومن کے لیے بہت ضروری ہے کہ وہ کبھی بے خوف نہ ہو اور ہر وقت تو بہ اور استغفار کرتا رہے
کیونکہ استغفار سے انسان گذشتہ بدیوں کے بُرے نتائج سے بھی خدا کے فضل سے بچ رہتا ہے۔ یہ سچی
ل البدر میں ہے۔ ہاں اندھے تھے (البدر جلد ۳ نمبر ۱۱ مورخه ۱۶ مارچ ۱۹۰۴ صفحه (۳)

بات ہے کہ تو بہ اور استغفار سے گناہ بخشے جاتے ہیں اور خدا تعالیٰ اس سے محبت کرتا ہے۔ اِنَّ اللهَ
يُحِبُّ التَّوَّابِينَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ (البقرة: ۲۲۳)
سچی توبہ کرنے والا معصوم کے رنگ میں ہوتا ہے پچھلے گناہ تو معاف ہو جاتے ہیں پھر آئندہ کے لیے
خدا سے معاملہ صاف کر لے اس طرح پر خدا تعالیٰ کے اولیاء میں داخل ہو جائے گا اور پھر اس پر کوئی
خوف و حزن نہ ہوگا جیسا کہ فرمایا ہے إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (يونس : ٢٣)
خدا تعالیٰ نے ان کو اپنا ولی کہا ہے حالانکہ وہ بے نیاز ہے اس کو کسی کی حاجت نہیں اس لیے
اولیاء اللہ
استثنا ایک شرط کے ساتھ ہے ۔ وَ لَمْ يَكُن لَّهُ وَلِي مِنَ الذُّلِّ (بنی اسراءيل: ۱۱۲)
یہ بالکل سچی بات ہے کہ خدا تعالیٰ ٹھڑک کر کسی کو ولی نہیں بنا تا ہے بلکہ محض اپنے فضل اور عنایت سے
اپنا مقرب بنا لیتا ہے اس کو کسی کی کوئی حاجت نہیں ہے اس ولایت اور قرب کا فائدہ بھی اسی کو پہنچتا
ہے۔ ہزاروں ہزار فوائد اور امور ہوتے ہیں جو اس کے لیے مفید ثابت ہوتے ہیں اللہ تعالیٰ اس کی
دعائیں قبول کرتا ہے اور نہ صرف اس کی دعائیں قبول کرتا ہے بلکہ اس کے اہل وعیال ، اس کے
احباب کے لیے بھی برکات عطا کرتا ہے اور صرف یہاں تک ہی نہیں بلکہ ان مقاموں میں برکت
دی جاتی ہے جہاں وہ ہوتے ہیں اور ان زمینوں میں برکت رکھی جاتی ہے اور ان کپڑوں میں برکت
دی جاتی ہے جن میں وہ ہوتے ہیں ۔ اصل یہ ہے کہ ولی اللہ بننا ہی مشکل ہے بلکہ اس مقام کا سمجھنا ہی
دشوار ہوتا ہے کہ یہ کس حالت میں کہا جاوے گا کہ وہ خدا کا ولی ہے انسان انسان کے ساتھ
ل البدر سے ۔ اللہ تعالیٰ میں یہ صفت مومن کے لیے بہت ہی مفید ہے کہ تو بہ اور استغفار سے ان کے گناہ بخشے
جاتے ہیں اگر یہ صفت نہ ہوتی تو پھر انسان کی بالکل تباہی ہو جاتی ۔ یہ بہت ہی بڑی صفت ہے کہ اس کی بارگاہ میں ۔ یہ ہے کہ کی
سچی تو بہ کرنے سے انسان بالکل معصوم ہو جاتا ہے گویا اس نے کبھی کوئی گناہ کیا ہی نہ تھا۔“
تباہی ہوجاتی۔ یہ بہت ہی بڑی صفت ۔
البدر جلد ۳ نمبر ۱۱ مورخه ۱۶ / مارچ ۱۹۰۴ ء صفحه (۳)
البدر میں ہے۔ ”خدا کی ولایت کے یہ معنے نہیں ہیں کہ اس کو کوئی ایسی احتیاج ہے جیسے ایک انسان کو دوست کی
ہوتی ہے یا تھڑ کر خدا کسی کو اپنا دوست بنا لیتا ہے بلکہ اس کے معنے فضل اور عنایت سے کسی کو اپنا بنالینا ہے اور اس سے
اس شخص کو فائدہ پہنچتا ہے نہ کہ خدا کو ۔“
البدر جلد ۳ نمبر ۱۱ مورخه ۱۶ مارچ ۱۹۰۴ ء صفحه (۳)

ظاہر داری میں خوشامد کر سکتا ہے اور اس کو خوش کر سکتا ہے خواہ دل میں ان باتوں کا کچھ بھی اثر نہ ہو
ایک شخص کو خیر خواہ کہہ سکتے ہیں مگر حقیقت میں معلوم نہیں ہوتا کہ وہ خیر خواہ ہے یا کیا ہے لیکن اللہ تعالیٰ
تو خوب جانتا ہے کہ اس کی اطاعت و محبت کس رنگ سے ہے۔
پس اللہ تعالی کے ساتھ فریب اور دغا نہیں ہو سکتا کوئی اس کو دھوکا نہیں دے سکتا جب تک
سچے اخلاص اور پوری وفاداری کے ساتھ یک رنگ ہو کر خدا تعالیٰ کا نہ بن جاوے کچھ فائدہ نہیں ۔
یا درکھو اللہ تعالیٰ کا اجتبا اور اصطفا فطرتی جو ہر سے ہوتا ہے ممکن ہے گذشتہ زندگی میں وہ کوئی
صغائر یا کبائر رکھتا ہو لیکن جب اللہ تعالیٰ سے اس کا سچا تعلق ہو جاوے تو وہ کل خطائیں بخش دیتا
ہے اور پھر اس کو کبھی شرمندہ نہیں کرتا نہ اس دنیا میں اور نہ آخرت میں ۔ یہ کس قدر احسان اللہ تعالیٰ
کا ہے کہ جب وہ ایک دفعہ در گذر کرتا اور عفو فر ماتا ہے پھر اس کا کبھی ذکر ہی نہیں کرتا اس کی پردہ پوشی
فرماتا ہے پھر باوجود ایسے احسانوں اور فضلوں کے بھی اگر وہ منافقانہ زندگی بسر کرے تو پھر سخت بد قسمتی
اور شامت ہے۔
صفائی قلب برکات اور فیوض الہی کے حصول کے واسطے دل کی صفائی کی بھی بہت بڑی
ضرورت ہے۔ جب تک دل صاف نہ ہو کچھ نہیں ۔ چاہیے کہ جب اللہ تعالیٰ دل
پر نظر ڈالے تو اس کے کسی حصہ یا کسی گوشہ میں کوئی شعبہ نفاق کا نہ ہو۔ جب یہ حالت ہو تو پھر الہی نظر
کے ساتھ تجلیات آتی ہیں اور معاملہ صاف ہو جاتا ہے۔ اس کے لیے ایسا وفادار اور صادق ہونا
چاہیے جیسے ابراہیم علیہ السلام نے اپنا صدق دکھا یا یا جس طرح پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم وسلم نے
نمونہ دکھا یا۔ جب انسان اس نمونہ پر قدم مارتا ہے تو وہ با برکت آدمی ہو جاتا ہے۔ پھر دنیا کی زندگی
میں کوئی ذلت نہیں اٹھاتا اور نہ تنگی رزق کی مشکلات میں مبتلا ہوتا ہے بلکہ اس پر خدا تعالیٰ کے
فضل واحسان کے دروازے کھولے جاتے ہیں اور مستجاب الدعوات ہو جاتا ہے اور خدا تعالیٰ اس کو
وو
ل البدر سے ۔ ” وہ خوب جانتا ہے کہ ہر ایک کا اندرونہ کیسا ہے۔“
البدر جلد ۳ نمبر ۱۱ مورخه ۱۶ مارچ ۱۹۰۴ ء صفحه (۳)

لعنتی زندگی سے ہلاک نہیں کرتا بلکہ اس کا خاتمہ بالخیر کرتا ہے۔
مختصر یہ کہ جو خدا تعالیٰ سے سچا اور کامل تعلق رکھتا ہو تو خدا تعالیٰ اس کی ساری مراد میں پوری کر دیتا
ہے اسے نامراد نہیں رکھتا۔
اللہ تعالیٰ کی صفت قادر و کریم کا اقتضا اللہ تعالی کی دوصفتیں بڑی قابل غور ہیں اور و
ان صفات پر ایمان لانے سے بھی امید وسیع
ہوتی اور مومن کا یقین زیادہ ہوتا ہے۔ وہ صفات اس کے قادر اور کریم ہونے کے ہیں جب تک یہ
دونوں باتیں نہ ہوں کوئی فیض نہیں ملتا ہے۔ دیکھو اگر کوئی شخص کریم تو ہو اور اس کے پاس ہو تو
ہزاروں روپیہ دے دینے میں بھی اسے تامل اور دریغ نہ ہو لیکن اس کے گھر میں کچھ بھی نہ ہو تو اس کی
صفت کریمی کا کیا فائدہ یا اس کے پاس روپیہ تو بہت ہو مگر کریم نہ ہو پھر اس سے کیا حاصل؟ مگر خدا تعالیٰ میں
یہ دونوں باتیں ہیں۔ وہ قادر ہے اور کریم بھی ہے اور دونوں صفتوں میں بھی وہ وحدہ لاشریک ہے۔
پس جب ایسی قادر اور کریم ذات کے ساتھ کوئی کامل تعلق پیدا کرے تو اس سے بڑھ کر
خوش قسمت کون ہوگا؟ بڑا ہی مبارک اور خوش قسمت ہے وہ شخص جو اس کا فیصلہ کرے۔ سرمد نے کیا
اچھا کہا ہے۔
سرمد گله اختصار می باید کرد یک کار ازیں دوکار می باید کرد
یا تن برضائے یار می باید کرد یا قطع نظر از یار می باید کرد
حقیقت میں اس نے سچ کہا ہے۔ بیمار اگر طبیب کی پوری اطاعت نہیں کرتا تو اس سے کیا
فائدہ؟ ایک عارضہ نہیں تو دوسرا اس کو لگ جاوے گا اور وہ اس طرح پر تباہ اور ہلاک ہو گا۔ دنیا میں اس
قدر آفتوں سے انسان گھرا ہوا ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ ہی کا فضل اس کے شامل حال نہ ہو اور اس کے ساتھ
سچا تعلق نہ ہو تو پھر سخت خطرہ کی حالت ہے۔ پنجابی میں بھی ایک مصرعہ مشہور ہے۔
عے جے توں میرا ہو رہیں سب جگ تیرا ہو
ل البدر میں ہے۔ ” تب خدا تعالیٰ اسے لعنتی موت سے محفوظ رکھتا ہے۔“ ( البدر جلد ۳ نمبر ۱۱ مورخه ۱۶ار مارچ ۱۹۰۴ء صفحه ۳)

یہ مَنْ كَانَ لِلَّهِ كَانَ اللهُ لَهُ ہی کا ترجمہ ہے۔
جب انسان خدا تعالیٰ کا ہو جاتا ہے تو پھر کچھ شک نہیں ساری دنیا اس کی ہو جاتی ہے مگر اس وقت
بڑے بڑے مشکلات آکر پڑتے ہیں لوگ ہمارے سلسلہ کی مخالفت کے لیے کیا کیا کوشش نہیں
کرتے ۔ اس کی عدم ضرورت کے واسطے کہہ دیتے ہیں کہ کیا ہم مسلمان نہیں ہیں؟ ہم نماز اور کلمہ نہیں
پڑھتے ؟ جو لوگ اس قسم کے اعتراض کرتے ہیں وہ آخر بے نصیب رہ جاتے ہیں۔
برکات نماز کا حصول اس میں شک نہں کہ نماز میں برکات ہیں مگر وہ برکات ہر ایک کونہیں مل سکتے ۔ نماز بھی وہی پڑھتا ہے جس کو خدا تعالیٰ نماز پڑھاوے ورنہ
وہ نماز نہیں نرا پوست ہے جو پڑھنے والے کے ہاتھ میں ہے اس کو مغز سے کچھ واسطہ اور تعلق ہی
نہیں ۔ اسی طرح کلمہ بھی وہی پڑھتا ہے جس کو خدا تعالیٰ کلمہ پڑھوائے ۔ جب تک نماز اور کلمہ پڑھنے
میں آسمانی چشمہ سے گھونٹ نہ ملے تو کیا فائدہ؟ وہ نماز جس میں حلاوت اور ذوق ہو اور خالق سے سچا
تعلق قائم ہو کر پوری نیاز مندی اور خشوع کا نمونہ ہو اس کے ساتھ ہی ایک تبدیلی پیدا ہو جاتی ہے
جس کو پڑھنے والا فوراً محسوس کر لیتا ہے کہ اب وہ وہ نہیں رہا جو چند سال پہلے تھا۔
ابدال جب یہ تبدیلی اس کی حالت میں واقع ہوتی ہے اس وقت اس کا نام ابدال ہوتا ہے احادیث میں جوابدال آیا ہے اس سے یہی مراد لی گئی ہے کہ کامل انقطاع اور تبتل
کے ساتھ جب خدا تعالیٰ سے تعلق پیدا کر کے اپنی حالت میں تبدیلی کرلے جیسے قیامت میں
بہشتیوں میں تبدیلیاں ہوں گی کہ وہ چاند یا ستاروں کی مانند ہوں گے اسی طرح پر اسی دنیا میں بھی
ان کے اندر ہونی ضروری ہے تا کہ وہ اس تبدیلی پر شہادت ہو۔ اسی لیے فرمایا ہے وَ لِمَنْ خَافَ
مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتْنِ (الرَّحْمَن : ۴۷) چونکہ اس دنیا میں بھی ایک بہشت ہے جو مومن کو دیا جاتا ہے
اس کے موافق ایک تبدیلی بھی یہاں ہوتی ہے اس کو ایک خاص قسم کا رُعب دیا جاتا ہے جو الہی
تجلیات کے پرتو سے ملتا ہے نفس امارہ کے جذبات سے اس کو روک دیا جاتا ہے اور نفس مطمئنہ کی

سکینت اور اطمینان اس کو ملتا ہے اس کی دعائیں قبول ہوتی ہیں یہاں تک کہ جیسے ابراہیم علیہ السلام کو
کہا گیا قُلْنَا يُنَارُ كُونِي بَرْدًا وَ سَلَمًا عَلَى إِبْرَاهِيمَ (الانبياء : ۷۰) اسی طرح پر اس کے لیے کہا جاتا
ہے يُنَارُ كُونِي بَرْدًا وَ سَلَّما اس آواز پر اس کے سارے جوشوں کو ٹھنڈا کر دیا جاتا ہے اور وہ خدا تعالیٰ
میں ایک راحت اور اطمینان پالیتا ہے اور ایک تبدیلی اس میں پیدا ہو جاتی ہے جب تک یہ تبدیلی نہ
ہ نماز ، روزہ ،کلمہ، زکوۃ وغیرہ ارکان محض رسمی اور نمائشی طور پر ہیں ۔ ان میں کوئی روح اور قوت نہیں
ہے اور ایسا انسان خطرہ کی حالت سے نکل کر امن میں آجاتا ہے۔
یا درکھو جب انسان کا وجود خدا کی محبت میں گم ہو جاوے اس وقت وہ جان لے کہ خدا سچی محبت
رکھتا ہے کیونکہ دل را بدل رہے است مشہور ہے۔
و
اہل و عیال کا تہیہ بہت سے لوگ ہیں جواہل وعیال کا تہیہ کرتے ہیں اوران کے سارے ھم نغم
اسی پر آکر ختم ہو جاتے ہیں کہ ان کی اولا دان کے بعد ان کے مال واسباب
اور جائیداد کی مالک اور جانشین ہوا گر انسان کی خواہش اسی حد تک محدود ہے اور وہ خدا کے لیے کچھ
بھی نہیں کرتا تو یہ جہنمی زندگی ہے اس کو اس سے کیا فائدہ جب یہ مر گیا تو پھر کیا دیکھنے آئے گا کہ اس کی
جائیداد کا کون مالک ہوا ہے اور اس سے اس کو کیا آرام پہنچے گا اس کا تو قصہ پاک ہو چکا اور یہ کبھی پھر
دنیا میں نہیں آئے گا اس لیے ایسے ھم و غم سے کیا حاصل جو دنیا میں جہنمی زندگی کا نمونہ ہے اور آخرت
میں بھی عذاب دینے والا ۔
مردوں کا واپس آنا قرآن شریف پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ مردوں کے واپس نہ
آنے کے دو وعدے ہیں ایک جہنمیوں کے لیے جیسے فرمایا حرم علی
قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَهَا أَنَّهُمْ لَا يَرْجِعُونَ (الانبياء : ٩٦) أَهْلَكْنَهَا عذاب پر بھی آتا ہے اس سے پایا
جاتا ہے کہ خراب زندگی کے لوگ پھر واپس نہیں آئیں گے اور ایسا ہی بہشتیوں کے لیے بھی آیا ہے۔
لَا يَبْغُونَ عَنْهَا حِوَلًا ( الكهف : ١٠٩ )

مسیح کا عدم رجوع دوری قسم کے لوگ ہوتے ہیں اور دونوں کا عدم رجوع ثابت ہے پر
عدم معلوم نہیں
معلوم نہیں کہ مسیح کو کس طرح پر واپس لاتے ہیں ۔ ان سے صاف ثابت کس
ہوتا ہے کہ مسیح کا پھر آنا فضول ہے اور جو شخص قرآن کریم کی اس شہادت اور پھر پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم
کی شہادت کو منظور نہیں کرتا وہ مسلمان نہیں ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان کو مردوں میں یحییٰ کے
پاس دیکھ آئے ہیں اس پر بھی جو انکار کرتا ہے وہ خبیث ہے۔
اولا داور دوسرے متعلقین کی مناسب خبر گیری غرض جبکہ یہ ثابت ہے کہ پھر اس دنیا میں واپس آنا نہیں ہے اور یہاں
سے سب قصہ تمام کر کے جائیں گے اور پھر دنیا سے کوئی تعلق باقی نہ رہے گا تو املاک و اسباب کا خیال
کرنا کہ اس کا وارث کوئی ہو، یہ شرکاء کے قبضہ میں نہ چلے جاویں فضول اور دیوانگی ہے ایسے خیالات
کے ساتھ دین جمع نہیں ہو سکتا۔ ہاں یہ منع نہیں بلکہ جائز ہے کہ اس لحاظ سے اولاد اور دوسرے متعلقین کی
خبر گیری کرے کہ وہ اس کے زیر دست ہیں تو پھر یہ بھی ثواب اور عبادت ہی ہوگی اور خدا تعالیٰ کے
حکم کے نیچے ہو گا جیسے فرمایا ہے وَ يُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَى حُبّهِ مِسْكِينَا وَ يَتِيمًا وَ أَسِيرًا ( الدهر : ٩)
اس آیت میں مسکین سے مراد والدین بھی ہیں کیونکہ وہ بوڑھے اور ضعیف ہو کر بے دست و پا ہو جاتے
ہیں اور محنت مزدوری کر کے اپنا پیٹ پالنے کے قابل نہیں رہتے اس وقت ان کی خدمت ایک مسکین
کی خدمت کے رنگ میں ہوتی ہے اور اسی طرح اولاد جو کمزور ہوتی ہے اور کچھ نہیں کر سکتی اگر یہ اس کی
تربیت اور پرورش کے سامان نہ کرے تو وہ گویا یتیم ہی ہے پس ان کی خبر گیری اور پرورش کا تہیہ اس
اصول پر کرے تو ثواب ہوگا۔
اور بیوی اسیر کی طرح ہے اگر یہ عَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ (النساء:۲۰) پر عمل نہ کرے تو وہ ایسا
قیدی ہے جس کی کوئی خبر لینے والا نہیں ہے۔
غرض ان سب کی غور و پرداخت میں اپنے آپ کو بالکل الگ سمجھے اور ان کی پرورش محض رحم کے
لحاظ سے کرے نہ کہ جانشین بنانے کے واسطے بلکہ وَ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا (الفرقان: ۷۵) کا لحاظ

ہو کہ یہ اولا د دین کی خادم ہوئے لیکن کتنے ہیں جو اولاد کے واسطے یہ دعا کرتے ہیں ہے کہ اولا د دین
کی پہلوان ہو بہت ہی تھوڑے ہوں گے جو ایسا کرتے ہوں ۔ اکثر تو ایسے ہیں کہ وہ بالکل بے خبر ہیں
کہ وہ کیوں اولاد کے لیے یہ کوششیں کرتے ہیں اور اکثر ہیں جو محض جانشین بنانے کے واسطے اور کوئی
غرض ہوتی ہی نہیں صرف یہ خواہش ہوتی ہے کہ کوئی شریک یا غیر ان کی جائیداد کا مالک نہ بن جاوے
مگر یا درکھو کہ اس طرح پر دین بالکل برباد ہو جاتا ہے۔
۔
اولاد کی خواہش غرض اولاد کے واسطے صرف یہ خواہش ہو کہ وہ دین کی خادم ہو ۔ اسی طرح
پر بیوی کرے تا کہ اس سے کثرت سے اولاد پیدا ہوا اور وہ اولا د دین کی سچی
خدمت گزار ہو اور نیز جذبات نفس سے محفوظ رہے اس کے سوا جس قدر خیالات ہیں وہ خراب ہیں
رحم اور تقوی مد نظر ہو تو بعض باتیں جائز ہو جاتی ہیں ۔ کے اس صورت میں اگر مال بھی چھوڑتا ہے اور
جائیداد بھی اولاد کے واسطے چھوڑتا ہے تو ثواب ملتا ہے لیکن اگر صرف جانشین بنانے کا خیال ہے اور
اس نیت سے سب ھم وغم رکھتا ہے تو پھر گناہ ہے۔ اس قسم کے قصور اور کسریں ہوتی ہیں جن سے
تاریکی میں ایمان رہتا ہے لیکن جب ہر حرکت و سکون خدا ہی کے لیے ہو جاوے تو ایمان روشن ہو
جاتا ہے اور یہی غرض ہر مسلمان مومن کی ہونی چاہیے کہ ہر کام میں اس کے خدا ہی مد نظر ہو۔
ل البدر سے ”کہ اس کے بعد اس کے حق میں دعا کرے۔“
البدر جلد ۳ نمبر ۱۱ مورخه ۱۶ / مارچ ۱۹۰۴ صفحه (۴)
البدر سے۔ ”سوچ کر دیکھو کہ کتنے ایسے ہیں جو اس نیت اور ارادہ سے اولاد کی خواہش کرتے ہیں اور تہجد کے
وقت اٹھ کر خدا تعالیٰ سے دعائیں مانگتے ہیں کہ اے مولا تو ایسی اولا د دے جو متقی ہو تیری راہ میں جان دینے والی ہو ۔
البدر جلد ۳ نمبر ۱۱ مورخه ۱۶ مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۴)
سے البدر سے ۔ رحم اور اور شفقت شہ کی نظر سے یہ نیت بھی ہوسکتی ہے کہ ان کے لیے کچھ املاک چھوڑ جاؤں تا کہ ضائع نہ
ہوں اور در بدر بھیک نہ مانگتے پھریں یا افلاس سے تنگ آکر تبدیل مذہب نہ کر لیں اور اگر ان نیتوں سے باہر جاتا ہے
تو دین سے باہر جاتا ہے اور ایمان کو تاریکی میں رکھ کر اس کے ثمرات اور برکات سے بے نصیب رہتا ہے۔“
البدر جلد ۳ نمبر ۱۱ مورخه ۱۶ مارچ ۱۹۰۴ صفحه (۴)

کھانے پینے عمارت بنانے دوست دشمن کے معاملات غرض ہر کام میں خدا تعالیٰ ملحوظ ہو تو سب کا روبار
عبادت ہو جاتا ہے لیکن جب مقصود متفرق ہوں پھر وہ شرک کہلاتا ہے مگر مومن دیکھے کہ خدا کی طرف
نظر ہے یا اور قصد ہے ۔ اگر اور طرف ہے تو سمجھے کہ دور ہو گیا ہے صید نزدیک است دور انداختہ بات
مختصر ہوتی ہے مگر اپنی بد قسمتی سے لمبی بنا کر محروم ہو جاتا ہے ۔
خدا تعالیٰ کی طرف تبتل لے کرنا اور اس کو مقصود بنانا اہل وعیال کی خدمت اسی لحاظ سے کرنا کہ
وہ امانت ہے اس طرح پر دین محفوظ رہتا ہے کیونکہ اس میں خدا کی رضا مقصود ہوتی ہے لیکن جب دنیا
کے رنگ میں ہو اور غرض وارث بنانا ہو تو اس طرح پر خدا کے غضب کے نیچے آجاتا ہے۔
مسلم اولاد تو نیکوکاروں اور ماموروں کی بھی ہوتی ہے ابراہیم علیہ السلام کی اولا د بھی دیکھو سچا مسلم کی قدر کثرت سے ہوئی کہ کوئی ہی نہیں سکا مگر کوئی نہیں کر سکتا کہ ان
سے
ا کہ ان کا خیال
اور طرف تھا۔ بلکہ ہر حال میں خدا ہی کی طرف رجوع تھا اصل اسلام اسی کا نام ہے جو ابراہیم کو بھی کہا کہ
اسلم جب ایسے رنگ میں ہو جاوے تو وہ شیطان اور جذبات نفس سے الگ ہو جاتا ہے یہاں تک
کہ وہ خدا کی راہ میں جان تک کے دینے میں بھی دریغ نہ کرے اگر جاں شاری سے دریغ کرتا ہے تو
خوب جان لے کہ وہ سچا مسلم نہیں ہے۔ خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ بے حد اطاعت ہو اور پوری عبودیت کا
نمونہ دکھاوے یہاں تک کہ آخری امانت جان بھی دے دے اگر بخل کرتا ہے تو پھر سچا مومن اور مسلم
کیسے ٹھہر سکتا ہے لیکن اگر وہ جانبازی کرنے والا ہے تو پھر خدا تعالیٰ کو بڑا ہی پیارا اور محبوب ہے۔ وہ
ل البدر سے ۔ انسان کو چاہیے کہ ہر ایک کاروبار میں تَبَثَّلُ إِلَيْهِ تَبْتِيلًا (المزمل:۹) کا مصداق ہو یعنی ہر ایک
کام کو اس طرح سے بجالا وے گویا وہ خود اس میں نفسانی حظ کوئی نہیں رکھتا صرف خدا تعالیٰ کے حکم کی اطاعت کی وجہ
سے بجالا رہا ہے اور اسی نیت سے مخلوق کے حقوق کو ادا کرنا دین ہے ہر ایک بات اور کام کا آخری نقطہ خدا تعالیٰ کی
رضامندی ہونی چاہیے اگر دنیا کے لیے ہے تو خدا تعالیٰ کا غضب کماتا ہے ۔“
البدر جلد ۳ نمبر ۱۱ مورخه ۱۶ مارچ ۱۹۰۴ ء صفحه (۴)
کے البدر سے۔ ” جیسے ابراہیم علیہ السلام نے اسکیت کہہ دیا تھا ویسے ہی اطاعت اللہ تعالیٰ کی کی جاوے اور کسی غیر کو
البدر جلد ۳ نمبر ۱۱ مورخه ۱۶ مارچ ۱۹۰۴ ء صفحه (۴)
اس میں شریک نہ کیا جاوے۔“

اللہ تعالیٰ کی رضا پر راضی ہو جاتا ہے۔ صحار راضی ہو جاتا ہے۔ صحابہ نے یہی کیا۔ انہوں نے اپنی جان کی پروانہ کی ہے اور
اپنے خون بہا دیئے ۔ شہید بھی وہی ہوتا ہے جو جان دینے کا قصد کرتا ہے اگر یہ نہیں تو پھر کچھ نہیں ۔
یہ چند کلمے نا گہانی آفات سے بچنے اور سچا مسلم بننے کے لیے ہیں اور اگر انسان ان پر عمل کرے
تو طاعون سے بچانے کا یہ بھی ایک ذریعہ ہیں۔
بلاؤں کے نزول کے وقت دعاؤں میں لگے رہیں۔ یاد رکھو ر الہی کا یا درکھو قہر الہی کو کوئی روک نہیں
سکتا وہ سخت چیز ہے خبیث
قوموں پر جب نازل ہوا ہے تو وہ تباہ ہوگئی ہیں اس قہر سے ہمیشہ کامل ایمان بچا سکتا ہے ناقص ایمان
بچا نہیں سکتا بلکہ کامل ایمان ہو تو دعا ئیں بھی قبول ہوتی ہیں اور اُدْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمُ (المؤمن : ۶۱ )
خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے جو خلاف نہیں ہوتا کیونکہ اِنَّ اللهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيعَادَ ( ال عمران : ۱۰) اس کا 1)
فرمان ہے۔ پس ایسے وقت میں کہ آفت نازل ہو رہی ہے ایک تو یہ چاہیے کہ دعائیں کرتے رہیں ۔ ہے
دوسرے صغائر کبائر سے جہاں تک ممکن ہو بچتے رہیں تدبیروں اور دعاؤں میں لگے رہیں گناہ کا زہر
بڑا خطرناک ہے اس کا مزا اسی دنیا میں چکھنا پڑتا ہے۔ گناہ دو طرح پر ہوتے ہیں ۔ ایک گناہ غفلت
سے ہوتے ہیں جو شباب میں ہو جاتے ہیں کے دوسرے بیداری کے وقت میں ہوتے ہیں جب
انسان پختہ عمر کا ہو جاتا ہے ایسے وقت میں جب گناہوں سے راضی نہیں ہوگا اور ہر وقت استغاثہ کرتا
رہے گا تو اللہ تعالیٰ اس پر سکینت نازل کرے گا اور گناہوں سے بچالے گا۔ گناہوں سے پاک
ل البدر سے ۔” خدا تعالیٰ اس کا تذکرہ فرماتا ہے کہ ان میں سے بہتوں نے جان دے دی اور بعض ابھی تک منتظر
البدر جلد ۳ نمبر ۱۱ مورخه ۱۶ / مارچ ۱۹۰۴ ء صفحه (۴)
ہیں ۔“
البدر سے۔ دعا کرتے رہیں کہ خدا تعالیٰ شماتت اعداء سے بچاوے۔“
البدر جلد ۳ نمبر ۱۱ مورخه ۱۶ مارچ ۱۹۰۴ ء صفحه ۴)
سے البدر سے ۔ اگر ان کے بعد انسان نے عمر پائی اور پھر بھی باز نہ آیا تو یہ بہت ہی بری بات ہے گناہ بہت بڑی ھے
ہے جس قدر ا مراض جسمانی ہیں شاید اتنے ہی گناہ بھی ہیں اور امراض کی طرح بعض ایسے ہوتے ہیں کہ انسان کی
جزو ہوتے ہیں ۔
البدر جلد ۳ نمبر ۱۱ مورخه ۱۶ مارچ ۱۹۰۴ ء صفحه (۴)

آج 10 میں سے 10 باقی