۲۷؍فروری ۱۹۰۴ء

ملفوظات (جلد 6), حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہونے کے واسطے بھی اللہ تعالیٰ ہی کا فضل درکار ہے جب اللہ تعالیٰ اس کے رجوع اور تو بہ کو دیکھتا ہے
تو اس کے دل میں غیب سے ایک بات پڑ جاتی ہے اور وہ گناہ سے نفرت کرنے لگتا ہے اور اس
حالت کے پیدا ہونے کے لیے حقیقی مجاہدہ کی ضرورت ہے۔ وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ
سبلنا (العنکبوت : ۷۰) جو مانگتا ہے اس کو ضرور دیا جاتا ہے اسی لیے میں کہتا ہوں کہ دعا جیسی کوئی
چیز نہیں۔ دنیا میں دیکھو کہ بعض خر گدا ایسے ہوتے ہیں کہ وہ ہر روز شور ڈالتے رہتے ہیں ان کو آخر کچھ
نہ کچھ دینا ہی پڑتا ہے اور اللہ تعالیٰ تو قادر اور کریم ہے جب یہ اڑ کر دعا کرتا ہے تو پالیتا ہے کیا خدا
انسان جیسا بھی نہیں ؟
قبولیت دعا کار از یه قاعده یا د رکھو کہ جب دعا سے باز نہیں آتا اور اس میں لگا رہتا ہے تو آخر دعا
دعا قبول ہو جاتی ہے مگر یہ بھی یادر ہے کہ باقی ہر قسم کی دعا میں طفیلی ہیں
اصل دعائیں اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کے واسطے کرنی چاہئیں باقی دعائیں خود بخو د قبول ہو جائیں گی
کیونکہ گناہ کے دور ہونے سے برکات آتی ہیں یوں دعا قبول نہیں ہوتی جو نری دنیا ہی کے واسطے
ہو۔ کے اس لیے پہلے خدا تعالیٰ کو راضی کرنے کے واسطے دعائیں کرے اور وہ سب سے بڑھ کر دعا
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ (الفاتحة : 1 ) سے ہے جب یہ دعا کرتا رہے گا تو وہ مُنْعَمْ عَلَيْهِمْ کی
جماعت میں داخل ہوگا جنہوں نے اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کی محبت کے دریا میں غرق کر دیا ہے ان
لوگوں کے زمرہ میں جو منقطعین ہیں داخل ہو کر یہ وہ انعامات الہی حاصل کرے گا جیسی عادت اللہ
ل البدر سے ۔ انسان کی ضرورتوں اور خواہشوں کی تو کوئی حد نہیں اور بعض لوگ انہی کے لیے دعا کرتے رہتے ہیں
اور ان کو خدا کو راضی کرنے اور گناہ سے بچنے کی دعا کا موقع ہی نہیں پیش آتا لیکن اصل بات یہ ہے کہ دنیا کے لیے جو
دعا کی جاتی ہے وہ جہنم ہے دعا صرف خدا کو راضی کرنے اور گناہوں سے بچنے کی ہونی چاہیے باقی جتنی دعائیں ہیں وہ
خود اس کے اندر آجاتی ہیں ۔“
البدر جلد ۳ نمبر ۱۱ مورخه ۱۶ مارچ ۱۹۰۴ صفحه (۴)
البدر سے اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ بڑی دعا ہے صراط مستقیم گویا : راط مستقیم گویا خدا کو شناخت
کرتا ہے اور انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کل گناہوں سے بچتا ہے اور صالحین میں داخل ہوتا ہے۔“
البدر جلد ۳ نمبر ۱۱ مورخه ۱۶ مارچ ۱۹۰۴ صفحه (۴)

ان سے جاری ہے۔ یہ کبھی کسی نے نہیں سنا ہوگا کہ اللہ تعالیٰ اپنے ایک راست باز متقی کو رزق کی
ماردے بلکہ وہ تو سات پشت تک بھی رحم کرتا ہے قرآن شریف میں خضر و موسیٰ کا قصہ درج ہے کہ
انہوں نے ایک خزانہ نکالا۔ اس کی بابت کہا گیا کہ اَبُوهُمَا صَالِحًا (الكهف : ۸۳) اس آیت میں
ان کے والدین کا ذکر تو ہے لیکن یہ ذکر نہیں کہ وہ لڑ کے خود کیسے تھے باپ کے طفیل سے اس خزانہ کو
محفوظ رکھا تھا اور اس لیے ان پر رحم کیا گیا لڑکوں کا ذکر نہیں کیا بلکہ ستاری سے کام لیا۔
توریت اور ساری آسمانی کتابوں سے پایا جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ متقی کو ضائع نہیں کرتا اس لیے
پہلے ایسی دعائیں کرنی چاہئیں جن سے نفس امارہ نفس مطمئنہ ہو جاوے۔ اور اللہ تعالیٰ راضی ہو
جاوے ۔ پس اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ (الفاتحة : ٦) کی دعائیں مانگو کیونکہ اس کے قبول ہونے پر
جو یہ خود مانگتا ہے خدا تعالیٰ خود دیتا ہے۔
سید عبد القادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک جگہ لکھتے ہیں کہ جب انسان سچی توبہ کرتا ہے تو پھر
اللہ تعالیٰ یہ دیتا ہے۔ یہ دیتا ہے آخر کہتے ہیں کہ بیوی بھی دیتا ہے معلوم ہوتا ہے کہ یہ سب واقعات وہ
اپنے بیان کرتے ہیں اور یہ ہے بالکل سچ کہ خدا تعالیٰ خود متعہد ہو جاتا ہے اس کے موافق میرا بھی
ایک الہام ہے۔
ہر چہ باید نو عروسی را ہماں ساماں کنم
غرض کے جب متولی اور متکفل خدا ہو تو پھر کیا ہی مزا آتا ہے۔ کے
استفسارات اور ان کے جوابات
سوال اول یا شیخ عبد القادر جیلانی شَيْئًا لِلهِ
پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب ۔ ہرگز نہیں یہ توحید کے برخلاف ہے۔
وو
ل البدر سے ۔ غرضیکہ خدا اس کا کفیل مثل ماں باپ کے ہو جاتا ہے اور جب خدا متولی اور کفیل ہو تو کس قدر مزے
کی بات ہے۔“
الحکم جلد ۸ نمبر ۸ مورخه ۱۰ / مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۵ تا ۷
البدر جلد ۳ نمبر ۱۱ مورخه ۱۶ مارچ ۱۹۰۴ ء صفحه (۵)

سوال ۲ ۔ جبکہ غائب اور حاضر دونوں کو خطاب کر لیتے ہیں پھر اس میں کیا حرج ہے؟
جواب ۔ دیکھو بٹالہ میں لوگ زندہ موجود ہیں اگر ان کو یہاں سے آواز دو تو کیا وہ کوئی جواب دیتا
ہے پھر بغداد میں سید عبدالقادر جیلانی کی قبر پر جا کر آواز دو تو کوئی جواب نہیں آئے گا۔ خدا تعالیٰ تو
جواب دیتا ہے جیسا فرما یا ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُم (المؤمن : ۶۱) مگر قبروں والوں میں سے کون جواب
دیتا ہے پھر کیوں ایسا فعل کرے جو تو حید کے خلاف ہے۔
سوال ۳۔ جب کہ یہ لوگ زندہ ہیں پھر ان کو مردہ تو نہیں کہہ سکتے ؟
جواب ۔ زندگی ایک الگ امر ہے اس سے یہ لازم نہیں آتا کہ ہماری آواز بھی سن لیں۔ یہ ہم
مانتے ہیں کہ یہ لوگ خدا کے نزدیک زندہ ہیں مگر ہم نہیں مان سکتے کہ ان کو سماع کی قوت بھی ہے
حاضر ناظر ہونا ایک الگ صفت ہے جو خدا ہی کو حاصل ہے دیکھو ہم بھی زندہ ہیں مگر لاہور یا امرتسر کی
آوازیں نہیں سن سکتے ۔ خدا تعالیٰ کے شہید اور اولیاء اللہ بے شک خدا کے نزدیک زندہ ہوتے ہیں مگر
ان کو حاضر ناظر نہیں کہہ سکتے ۔
دعاؤں کے سننے والا اور قدرت رکھنے والا خدا ہی ہے اس کو یقین کرنا یہی اسلام ہے جو اس کو
چھوڑتا ہے وہ اسلام کو چھوڑتا ہے پھر کس قدر قابل شرم یہ امر ہے کہ یا شیخ عبدالقادر جیلانی تو کہتے ہیں
یا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، یا ابابکر، یا عم نہیں کہتے البتہ یا علی کہنے والے ان کے بھائی موجود ہیں۔ یہ شرک
ہے کہ ایک تخصیص بلا وجہ کی جاوے۔ جب خدا کے سوا کسی چیز کی محبت بڑھ جاتی ہے تو پھر انسان
صمَّ وَ بُکھ ہو جاتا ہے جو اسلام کے خلاف ہے۔ اسلام توحید کے لیے آیا ہے جب توحید کے خلاف
چلے تو پھر مسلمان کیسا ؟ تعجب کی بات ہے کہ جن لوگوں کو یہ خدا کا حصہ دار بناتے ہیں خود ان کو بھی یہ
مقام توحید ہی کے ماننے سے ملا تھا۔ اگر وہ بھی ایسے ” یا “ کہنے والے ہوتے تو ان کو یہ مقام ہرگز نہ ملتا
بلکہ انہوں نے خدائے تعالیٰ کی اطاعت اختیار کی تب یہ رتبہ ان کو ملا ۔ یہ لوگ شیعوں اور عیسائیوں کی
طرح ایک قسم کا شرک کرتے ہیں ۔ لے
الحکم جلد ۸ نمبر ۸ مورخه ۱۰ / مارچ ۱۹۰۴ ء صفحه ۱۲

سوال ۔ مردوں کو کن کن باتوں کا ثواب پہنچتا ہے۔
جواب ۔ حدیث سے ثابت ہے کہ طعام کا ثواب اور دعا کا بھی پہنچتا ہے قرآن شریف کی تلاوت
کی نسبت میری نظر سے نہیں گذرا۔ ہاں جو قرآن شریف پر عامل ہو گا اس کی دعا ز یادہ قبول ہوگی ۔
سوال ۔ مردہ کا ختم وغیرہ جو کرایا جاتا ہے یہ جائز ہے کہ نا جائز ۔
جواب۔ اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے صرف دعا اور صدقہ میت کو پہنچتی ہے مومن کو چاہیے کہ نماز پنجگانہ
ادا کرے اور رکوع سجود میں میت کے لئے دعا کرے یہ طریق نہیں ہے کہ الگ کلام پڑھ کر بخشے ۔
اب دیکھو لغت کا کلام منقول چلا آتا ہے کسی کا حق نہیں ہے کہ اپنی طرف سے معنے گھڑ لے ایسے
ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے جو امر ثابت ہو اس پر عمل کرنا چاہیے نہ کہ اپنی من گھڑت پر ۔
سوال ۔ السلام علیکم یا اہل القبور جو کہا جاتا ہے کیا مردے سنتے ہیں۔
جواب ۔ دیکھو وہ سلام کا جواب وعلیکم السلام تو نہیں دیتے ۔ خدا تعالیٰ وہ سلام ( جو ایک دعا ہے )
ان کو پہنچا دیتا ہے۔ اب ہم جو آواز سنتے ہیں اس میں ہوا ایک واسطہ ہے۔ لیکن یہ واسطہ مردہ اور
تمہارے درمیان نہیں لیکن السلام علیکم میں خدا تعالیٰ ملائکہ کو واسطہ بنا دیتا ہے اسی طرح درود شریف
ہے کہ ملائکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچا دیتے ہیں۔
سوال ختم کی ریوڑیاں وغیرہ لے کر کھانی چاہئیں کہ نہ۔
جواب ۔ ختم کا دستور بدعت ہے شرک نہیں ہے اس لئے کھا لینی جائز ہے لیکن ختم دینا دلوانا
نا جائز ہے اور اگر کسی پیر کو حاضر ناظر جان کر اس کا کھانا دیا جاتا ہے وہ نا جائز ۔
سوال ۔ یہ جو لکھا ہے کہ مدینہ جا کر شیخ عبدالقادر نے يَا حَبِيبَ اللهِ خُذْ بِيَدِی کہا۔
جواب ۔ اول تو اس کی سند کیا پھر بعض وقت اہل اللہ کو مکاشفہ ہوتا ہے اس میں خدا تعالیٰ اہل قبور
سے باتیں کر دیتا ہے مگر یہ خدا کا فضل ہوتا ہے۔
سوال ۔ اگر امام کے پیچھے سورہ فاتحہ نہ پڑھی جاوے تو جائز ہے کہ نہیں۔
جواب ۔ حدیث شریف میں اس کی بہت تاکید ہے بلکہ لکھا ہے کہ اس کے بغیر نماز ہی نہیں اگر
جہری نماز ہے تو امام کے اوقاف میں پڑھ لیوے اور خفی ہے تو پیچھے پڑھ سکتا ہے اگر چہ نہ پڑھنے کو بھی

آج 10 میں سے 10 باقی