۶؍مارچ ۱۹۰۴ء
ملفوظات (جلد 6)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
سوال ۔ اور جن عورتوں کا مہر مچھر کی دومن چربی ہو وہ کیسے ادا کیا جاوے۔
جواب - لَا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا ( البقرة : ۲۸۷)
اس کا خیال مہر میں ضرور ہونا چاہیے خاوند کی حیثیت کو مد نظر رکھنا چاہیے اگر اس کی حیثیت دس
روپے کی نہ ہو تو وہ ایک لاکھ کا مہر کیسے ادا کرے گا اور مچھروں کی چربی تو کوئی مہر ہی نہیں یہ لا يُكلف
اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا (البقرۃ: ۲۸۷) میں داخل ہے ۔
سوال ۔ میت کے لیے فاتحہ خوانی کے لیے جو بیٹھتے ہیں اور فاتحہ پڑھتے ہیں۔
جواب ۔ یہ درست نہیں ہے بدعت ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ثابت نہیں کہ اس
طرح صف بچھا کر بیٹھتے اور فاتحہ خوانی کرتے تھے۔ لے
۱۶ مارچ ۱۹۰۴ء ( در بارشام )
نصیحت بعد البیعت ۱۶ مارچ ۶ ر مارچ ۱۹۰۴ء کی شام کو اعلیٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
دست مبارک پر چندا حباب نے بیعت کی جس پر حضور علیہ الصلوۃ والسلام
نے مندرجہ ذیل تقریر فرمائی ۔ (ایڈیٹر )
بیعت کو نبھائیں تم لوگوں نے اس وقت جو بیعت کی ہے اس کا زبان سے کہ دینا اور اقرار
کر لینا تو بہت ہی آسان ہے مگر اس اقرارِ بیعت کا نبھانا اور اس پر عمل کرنا
بہت ہی مشکل ہے کیونکہ نفس اور شیطان انسان کو دین سے لا پروا بنانے کی کوشش کرتے ہیں اور یہ
دنیا اور اس کے فوائد کو آسان اور قریب دکھاتے ہیں لیکن قیامت کے معاملہ کو دور دکھاتے ہیں جس
سے انسان سخت دل ہو جاتا ہے اور پچھلا حال پہلے سے بدتر بن جاتا ہے اس لیے یہ بہت ہی ضروری
امر ہے کہ اگر خدا تعالیٰ کو راضی کرنا ہے تو جہاں تک کوشش ہو سکے ساری ہمت اور توجہ سے اس اقرار
کو نبھانا چاہیے اور گناہوں سے بچنے کے لیے کوشش کرتے رہو۔
ل البدر جلد ۳ نمبر ۱۱ مورخه ۱۶ مارچ ۱۹۰۴ ء صفحه ۶،۵
گناہوں کی حقیقت گناہ کیا چیز ہے اللہ تعالی کے خلاف مرضی کرنا اور ان ہدا تیوں کو جو اس
نے اپنے پیغمبروں خصوصاً آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی معرفت دی ہیں
توڑنا اور دلیری سے ان ہدایتوں کی مخالفت کرنا یہ گناہ ہے جبکہ ایک بندہ کو خدا تعالیٰ کی ہدایتوں کا علم
دیا جاوے اور اس کو سمجھا دیا جاوے پھر اگر وہ ان ہدایتوں کو توڑتا اور شوخی اور شرارت سے گناہ کرتا
ہے تو اللہ تعالیٰ بہت ناراض ہوتا ہے اور اس ناراضگی کا یہی نتیجہ نہیں ہوتا کہ وہ مرنے کے بعد دوزخ
میں پڑے گا بلکہ اسی دنیا میں بھی اس کو طرح طرح کے عذاب آتے اور ذلت اٹھانی پڑتی ہے۔
دنیاوی حکام کا بھی یہی حال ہے کہ وہ ایک قانون مشتہر کر دیتے ہیں اور پھر اگر کوئی ان کے
احکام کو توڑتا اور خلاف ورزی کرتا ہے تو پکڑا جاتا اور سزا پاتا ہے لیکن دنیوی حکام کے عذاب سے اور
ان کے قوانین و احکام کی خلاف ورزی کی سزا سے آدمی کسی دوسری عمل داری میں بھاگ جانے سے بچ
بھی سکتا ہے اور اس طرح پیچھا چھڑا سکتا ہے مثلاً اگر انگریزی عمل داری میں کوئی خلاف ورزی کی ہے تو
وہ فرانس یا کابل کی عمل داری میں بھاگ جانے سے بچ سکتا ہے لیکن خدا تعالیٰ کے احکام و ہدایات کی
خلاف ورزی کر کے انسان کہاں بھاگ سکتا ہے؟ کیونکہ یہ زمین و آسمان جو نظر آتا ہے یہ تو اسی کا ہے
اور کوئی اور زمین و آسمان کسی اور کا کہیں نہیں ہے جہاں تم کو پناہ مل جاوے اس واسطے یہ بہت ضروری
امر ہے کہ انسان ہمیشہ خدا تعالیٰ سے ڈرتا رہے اور اس کی ہداتیوں کے توڑنے یا گناہ کرنے پر دلیر نہ
ہو کیونکہ گناہ بہت ہی بری تھے ہے اور جب انسان اللہ تعالیٰ سے نہیں ڈرتا اور گناہ پر دلیری کرتا ہے تو
پھر عادت اللہ اس طرح پر جاری ہے کہ اس جرات و دلیری پر خدا تعالیٰ کا غضب آتا ہے اس دنیا میں
بھی اور آخرت میں بھی۔
دو قسم کے دکھ
کے دکھ
دنیا میں دو قسم کے دکھ ہوتے ہیں بعض دکھ اس قسم کے ہوتے ہیں کہ ان میں تسلی
دی جاتی ہے اور صبر کی توفیق ملتی ہے۔ فرشتے سکینت کے ساتھ اترتے ہیں اس
قسم کے دکھ نبیوں اور راست بازوں کو بھی ملتے ہیں اور وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے بطور ابتلا آتے
ہیں جیسا کہ اس نے وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوْفِ (البقرة :۱۵۶) میں فرمایا ہے ان دکھوں کا
انجام راحت ہوتا ہے اور درمیان میں بھی تکلیف نہیں ہوتی کیونکہ خدا کی طرف سے صبر اور سکینت
ان کو دی جاتی ہے مگر دوسری قسم دکھ کی وہ ہے جس میں یہی نہیں کہ دکھ ہوتا ہے بلکہ اس میں صبر و ثبات
کھویا جاتا ہے اس میں نہ انسان مرتا ہے نہ جیتا ہے اور سخت مصیبت اور بلا میں ہوتا ہے یہ شامت اعمال
کا نتیجہ ہوتا ہے جس کی طرف اس آیت میں اشارہ ہے مَا أَصَابَكُمْ مِّنْ مُّصِيبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ
أَيْدِيكُمُ (الشوری: ۳۱) اور اس قسم کے دکھوں سے بچنے کا یہی طریق اور علاج ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ
سے ڈرتا رہے کیونکہ دنیا کی زندگی چند روزہ ہے اور اس زندگی میں شیطان اس کی تاک میں لگا رہتا
ہے اور کوشش کرتا ہے کہ اس کو خدا سے دور پھینک دے اور نفس اس کو دھوکا دیتا رہتا ہے کہ ابھی
بہت عرصہ تک زندہ رہنا ہے لیکن یہ بڑی بھاری غلطی ہے اگر انسان اس دھوکے میں آ کر خدا تعالیٰ
سے دور جا پڑے اور نیکیوں سے دستکش ہو جاوے۔ موت ہر وقت قریب ہے اور یہی زندگی
دار العمل ہے مرنے کے ساتھ ہی عمل کا دروازہ بند ہو جاتا ہے اور جس وقت یہ زندگی کے دم پورے
ہوئے پھر کوئی قدرت اور توفیق کسی عمل کی نہیں ملتی خواہ تم کتنی ہی کوشش کرو مگر خدا تعالیٰ کو راضی
کرنے کے واسطے کوئی عمل نہیں کر سکو گے اور ان گناہوں کی تلافی کا وقت جاتا رہے گا اور اس بد عملی
کا نتیجہ آخر بھگتنا پڑے گا۔
خوش قسمت کون خوش قسمت وہ شخص نہیں ہے جس کو نیا کی دولت ملے اور وہ اس ت لون ہے دولت کے ذریعہ ہزاروں آفتوں اور مصیبتوں کا مورد بن جائے بلکہ ہے
خوش قسمت وہ ہے جس کو ایمان کی دولت ملے اور وہ خدا کی ناراضگی اور غضب سے ڈرتا ر ہے ۔ اور
ہمیشہ اپنے آپ کو نفس اور شیطان کے حملوں سے بچاتا رہے کیونکہ خدا تعالیٰ کی رضا کو وہ اس طرح پر
حاصل کرے گا۔ مگر یا درکھو کہ یہ بات یونہی حاصل نہیں ہو سکتی اس کے لیے ضروری ہے کہ تم نمازوں میں
ل البدر سے ۔ اور وہ جان لیوے کہ خدا کی ناراضگی ایک جہنمی زندگی ہے ۔“
البدر جلد ۳ نمبر ۱۱ مورخه ۱۶ مارچ ۱۹۰۴ صفحه (۶)
دعائیں کرو کہ خدا تعالیٰ تم سے راضی ہو جاوے اور وہ تمہیں توفیق اور قوت عطا فرمادے کہ تم گناہ آلود
زندگی سے نجات پاؤ کیونکہ گناہوں سے بچنا اس وقت تک ممکن نہیں جب تک اس کی توفیق شاملِ حال
نہ ہو اور اس کا فضل عطا نہ ہو اور یہ توفیق اور فضل دعا سے ملتا ہے اس واسطے نمازوں میں دعا کرتے رہو
کہ اے اللہ ہم کو ان تمام کاموں سے جو گناہ کہلاتے ہیں اور جو تیری مرضی اور ہدایت کے خلاف
ہیں بچا اور ہر قسم کے دکھ اور مصیبت اور بلا سے جو ان گناہوں کا نتیجہ ہے بچا اور سچے ایمان پر قائم
رکھ آمین ۔ کیونکہ انسان جس چیز کی تلاش کرتا ہے وہ اس کو ملتی ہے اور جس سے لا پروائی کرتا ہے اس
سے محروم رہتا ہے جو ئندہ یا بندہ مثل مشہور ہے مگر جو گناہ کی فکر نہیں کرتے ہیں اور خدا تعالیٰ سے نہیں
ڈرتے ہیں وہ پاک نہیں ہو سکتے گناہوں سے وہی پاک ہوتے ہیں جن کو یہ فکر لگی رہتی ہے۔
اخلاقی گناہ بہت سے آدمی اس دنیا میں ایسے ہیں کہ ان کی زندگی ایک اندھے آدمی کی سی ہے
کیونکہ وہ اس بات پر کوئی اطلاع ہی نہیں رکھتے کہ وہ گناہ کرتے ہیں یا گناہ کسے
کہتے ہیں عوام تو عوام بہت سے عالموں فاضلوں کو بھی پتا نہیں لگتا کہ وہ گناہ کر رہے ہیں حالانکہ وہ
بعض گناہوں میں مبتلا ہوتے ہیں اور کرتے رہتے ہیں گناہوں کا علم جب تک نہ ہو اور پھر انسان
ان سے بچنے کی فکر نہ کرے تو اس زندگی سے کوئی فائدہ نہ اس کو ہوتا ہے اور نہ دوسروں کو خواہ
سو برس کی عمر بھی کیوں نہ ہو جاوے لیکن جب انسان گناہ پر اطلاع پالے اور ان سے بچے تو وہ زندگی
مفید زندگی ہوتی ہے مگر یہ ممکن نہیں ہے جب تک انسان مجاہدہ نہ کرے اور اپنے حالات اور اخلاق
کو ٹٹولتا نہ رہے کیونکہ بہت سے گناہ اخلاقی ہوتے ہیں جیسے غصہ، غضب ، کینہ، جوش، ریا، تکبر ، حسد
وغیرہ یہ سب بداخلاقیاں ہیں جو انسان کو جہنم تک پہنچا دیتی ہیں انہی میں سے ایک گناہ جس کا نام
تکبر ہے شیطان نے کیا تھا یہ بھی ایک بد خلقی ہی تھی جیسے لکھا ہے آبی وَاسْتَكْبَر (البقرۃ: ۳۵) اور پھر
اس کا نتیجہ کیا ہوا وہ مردو د خلائق ٹھہرا اور ہمیشہ کے لیے لعنتی ہوا۔ مگر یا درکھو کہ یہ تکبر صرف شیطان
ہی میں نہیں ہے بلکہ بہت ہیں جو اپنے غریب بھائیوں پر تکبر کرتے ہیں اور اس طرح پر بہت سی
نیکیوں سے محروم رہ جاتے ہیں اور یہ تکبر کئی طرح پر ہوتا ہے کبھی دولت کے سبب سے کبھی علم کے
سبب سے اور اور کبھی حسن کے سبب سے کبھی نسب کے سبب سے غرض مختلف صورتوں سے تکبر کرتے
ہیں اور اس کا نتیجہ وہی محرومی ہے اور اسی طرح پر بہت سے بڑے خُلق ہوتے ہیں جن کا انسان کو
کوئی علم نہیں ہوتا اس لیے کہ وہ کبھی ان پر غور نہیں کرتا اور نہ فکر کرتا ہے ۔ انہیں بداخلاقیوں میں سے
ایک غصہ بھی ہے ۔ جب انسان اس بدا ے جب انسان اس بداخلاقی میں مبتلا ہوتا ہے تو وہ دیکھے کہ اس کی نوبت کہاں تک
پہنچ جاتی ہے وہ ایک دیوانہ کی طرح ہوتا ہے اس وقت جو اس کے منہ میں آتا ہے کہہ گذرتا ہے اور
گالی وغیرہ کی کوئی پروا نہیں کرتا ۔ اب دیکھو کہ اس ایک بداخلاقی کے نتائج کیسے خطرناک ہو جاتے
ہیں پھر ایسا ہی ایک حسد ہے کہ انسان کسی کی حالت یا مال و دولت کو دیکھ کر کڑھتا اور جلتا ہے اور
چاہتا ہے کہ یہ اس کے پاس نہ رہے اس سے بجز اس کے کہ وہ اپنی اخلاقی قوتوں کا خون کرتا ہے
کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکتا پھر ایک بداخلاقی بخل کی ہے باوجود یکہ خدا تعالیٰ نے اس کو مقدرت دی
ہے مگر یہ انسانوں پر رحم نہیں کرتا ہمسایہ خواہ نگا ہو بھوکا ہومگر اس کو اس پر رحم نہیں آتا۔ مسلمانوں کے
حقوق کی پروا نہیں کرتا وہ بجز اس کے کہ دنیا میں مال و دولت جمع کرتا رہے اور کوئی کام دوسروں کی
ہمدردی اور آرام کے لیے نہیں رکھتا حالانکہ اگر وہ چاہتا اور کوشش کرتا تو اپنے قومی اور دولت سے
دوسروں کو فائدہ پہنچا سکتا تھا مگر وہ اس بات کی فکر نہیں کرتا۔
غرضیکہ طرح طرح کے گناہ ہیں جن سے بچنا ضروری ہے یہ تو موٹے موٹے گناہ ہیں جن کو
گناہ ہی نہیں سمجھتا پھر زنا ، چوری ، خون وغیرہ بھی بڑے بڑے گناہ ہیں اور ہر قسم کے گناہوں سے
بچنا چاہیے۔
گناہوں سے بچنا گناہوں سے بچا یہ تو ادنی سی بات ہے اس لیے انسان کو چاہیے کہ گنا ہوں سے بیچ کر نیکی کرے اور اللہ تعالیٰ کی عبادت اور اطاعت
لے اعلیٰ حضرت جب تقریر فرماتے فرماتے اس مقام پر پہنچے تو ایک بھائی آپ کی پڑتا ثیر تقریر سے متاثر ہو کر اٹھ کھڑا
ہوا وہ کچھ عرض کرنا چاہتا تھا مگر پاس ادب سے وہ خاموش رہا جب حضرت تقریر کر چکے تو عرض کیا حضور مجھ میں غصہ
بہت ہے دعا کریں۔ فرمایا۔ اچھا دعا کریں گے (ایڈیٹر الحکم )
کرے جب وہ گناہوں سے بچے گا اور خدا کی عبادت کرے گا تو اس کا دل برکت سے بھر جائے گا
اور یہی انسان کی زندگی کا مقصد ہے۔ دیکھو اگر کسی کپڑے کو پاخانہ لگا ہوا ہو تو اس کو صرف دھوڈالنا
ہی کوئی خوبی نہیں ہے بلکہ اسے چاہیے کہ پہلے اسے خوب صابن سے ہی دھو کر صاف کرے اور میل
نکال کر اسے سفید کرے اور پھر اس کو خوشبو لگا کر معطر کرے تا کہ جو کوئی اسے دیکھے خوش ہو اسی طرح
پر انسان کے دل کا حال ہے وہ گناہوں کی گندگی سے ناپاک ہو رہا ہے اور گھناؤنا اور متعفن ہو جاتا
ہے پس پہلے تو چاہیے کہ گناہ کے چرک کو تو بہ واستغفار سے دھوڈالے اور خدا تعالیٰ سے توفیق مانگے کہ
گناہوں سے بچتا رہے پھر اس کی بجائے ذکر الہی کرتا رہے اور اس سے اس کو بھر ڈالے اس طرح پر
سلوک کا کمال ہو جاتا ہے اور بغیر اس کے اس کی وہی مثال ہے کہ کپڑے سے صرف گندگی کو دھوڈالا
ہے لیکن جب تک یہ حالت نہ ہو کہ دل کو ہر قسم کے اخلاق رڈ یہ ور ذیلہ سے صاف کر کے خدا کی یاد کا
عطر لگاوے اور اندر سے خوشبو آ وے اس وقت تک خدا تعالیٰ کا شکوہ نہیں کرنا چاہیے لیکن جب اپنی
حالت اس قسم کی بناتا ہے تو پھر شکوہ کا کوئی محل اور مقام ہی نہیں رہتا۔
آج کل وبا کے دن ہیں اس لیے لا پروا نہیں ہونا چاہیے سچی تبدیلی کرنی چاہیے بہت سے آدمی
اعتراض کر دیتے ہیں کہ فلاں شخص نے بیعت کی تھی وہ مر گیا مگر یہ اعتراض فضول ہے کیا وہ نہیں جانتے
کہ صحابہ بھی جنگوں میں شریک ہو کر شہید ہو جاتے تھے حالانکہ وہی جنگ مخالفوں کے لیے بطور
عذاب تھی لیکن اس سے یہ نہیں سمجھ لینا چاہیے کہ بیعت کے بعد اعمال کی کوئی ضرورت نہیں ہے بلکہ
بیعت کے بعد حجت پوری ہو جاتی ہے پھر اگر اپنی اصلاح اور تبدیلی نہیں کرتا تو سخت جوابدہ ہے پس
ضرورت اس بات کی ہے کہ سچے مسلمان بنوتا کہ اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں تمہاری کوئی قدر و قیمت ہو جو چیز
کارآمد ہوتی ہے اسی کی قدر کی جاتی ہے۔ دیکھو! اگر تمہارے پاس ایک دودھ دینے والی بکری ہو جس
سے تمہارے بیوی بچے پرورش پاتے ہوں تو تم بھی اس کو ذبح کرنے کے لیے طیار نہیں ہو جاتے لیکن
اگر وہ کچھ بھی دودھ نہ دے بلکہ نری چارہ دانہ کی چٹی ہو تو تم فوراً اس کو ذبح کر لو گے ۔ اسی طرح پر لو ۔
جو آدمی اللہ تعالیٰ کا سچا فرمانبردار، نیک کام کرنے والا اور دوسروں کو نفع پہنچانے والا نہ ہو اس وقت تک
خدا تعالیٰ اس کی پروا نہیں کرتا بلکہ وہ اس بکری کی طرح ذبح کے لائق ہوتا ہے جو دودھ نہیں دیتی ہے
اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ تم اپنے آپ کو مفید ثابت کرو اور اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو اور اس کے
بندوں کو نفع پہنچاؤ۔
اعمال صالحہ کی ضرورت انسان سجھتا ہے کہ نرا زبان سے کلمہ پڑھ لیناہی کافی ہے یا نرا اسْتَغْفِرُ الله کہہ دینا ہی کافی ہے مگر یاد رکھو زبانی لاف گزاف
کافی نہیں ہے۔ خواہ انسان زبان سے ہزار مرتبہ اَسْتَغْفِرُ اللہ کہے یا سو مرتبہ ہر روز تسبیح پڑھے اس کا
کوئی فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ خدا نے انسان کو انسان بنایا ہے طوطا نہیں بنایا۔ یہ طوطا کا کام ہے کہ وہ
زبان سے تکرار کرتا رہے اور سمجھے خاک بھی نہیں۔ انسان کا کام تو یہ ہے کہ جو کچھ منہ سے کہتا ہے اس کو
سوچ کر کہے اور پھر اس کے موافق عملدرآمد بھی کرے لیکن اگر طوطا کی طرح بولتا جاتا ہے تو یاد رکھو
نری زبان سے کوئی برکت نہیں ہے جب تک دل اس کے ساتھ نہ ہو اور اس کے موافق اعمال نہ ہوں
وہ نری باتیں سمجھی جائیں گی جن میں کوئی خوبی اور برکت نہیں کیونکہ وہ نرا قول ہے خواہ قرآن شریف
اور استغفار ہی کیوں نہ یوں نہ پڑھتا ہو۔ خدا تعالیٰ اعمال چاہتا ہے اس لیے بار بار یہی حکم دیا کہ اعمال صالحہ
کرو جب تک یہ نہ ہو خدا کے نزدیک نہیں جا سکتے ۔ بعض نادان کہتے ہیں کہ آج ہم نے دن بھر میں
قرآن ختم کر لیا ہے لیکن کوئی ان سے پوچھے کہ اس سے کیا فائدہ ہوا؟ بری زبان سے تم نے کام لیا۔
مگر باقی اعضا کو بالکل بیکار چھوڑ دیا حالانکہ اللہ تعالیٰ نے تمام اعضا اس لیے بنائے ہیں کہ ان سے کام
لیا جاوے یہی وجہ ہے کہ حدیث میں آیا ہے کہ بعض لوگ قرآن کی تلاوت کرتے ہیں اور قرآن ان
پر لعنت کرتا ہے کیونکہ ان کی تلاوت نرا قول ہی قول ہوتا ہے اور اس پر عمل نہیں ہوتا۔
جو شخص اللہ تعالیٰ کی قائم کردہ حدود کے موافق اپنا چال چلن نہیں بنا تا ہے وہ ہنسی کرتا ہے کیونکہ
پڑھ لینا ہی اللہ تعالیٰ کا منشا نہیں وہ تو عمل چاہتا ہے اگر کوئی ہر روز تعزیرات ہند کی تلاوت تو کرتا رہے مگر
ان قوانین کی پابندی نہ کرے بلکہ ان جرائم کو کرتا رہے اور رشوت وغیرہ لیتا ر ہے تو ایسا شخص جس وقت
پکڑا جاوے گا تو کیا اس کا یہ عذر قابل سماعت ہوگا کہ میں ہر روز تعزیرات کو پڑھا کرتا ہوں یا اس کو
زیادہ سزا ملے گی کہ تو نے باوجود علم کے پھر جرم کیا ہے اس لیے ایک سال کی بجائے چار سال کی سزا
ہونی چاہیے۔
غرض نری با تیں کام نہ آئیں گی پس چاہیے کہ انسان پہلے اپنے آپ کو دکھ پہنچائے تا خدا تعالیٰ کو
راضی کرے اگر وہ ایسا کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کی عمر بڑھا دے گا اللہ تعالیٰ کے وعدوں میں تخلف
نہیں ہوتا اس نے جو وعدہ فرمایا ہے کہ أَمَّا مَا يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُثُ فِي الْأَرْضِ (الرعد: ۱۸) یہ
بالکل سچ ہے۔ عام طور پر بھی یہی قاعدہ ہے کہ جو چیز نفع رساں ہو اس کو کوئی ضائع نہیں کرتا یہاں تک کہ
کوئی گھوڑا بیل یا گائے بکری اگر مفید ہو اور اس سے فائدہ پہنچتا ہوکون ہے جو اس کو ذبح کر ڈالے،
لیکن جب وہ ناکارہ ہو جاتا ہے اور کسی کام نہیں آسکتا تو پھر اس کا آخری علاج وہی ذبح ہے اور یہ سمجھ
لیتے ہیں کہ اگر اور نہیں تو دو چار روپیہ کو کھال ہی بک جائے گی اور گوشت بھی کام آجائے گا اسی طرح پر
جب انسان خدا تعالیٰ کی نظر میں کسی کام کا نہیں رہتا اور اس کے وجود سے کوئی فائدہ دوسرے لوگوں کو
نہیں ہوتا تو پھر اللہ تعالی اس کی پروا نہیں کرتا بلکہ خس کم جہاں پاک کے موافق اس کو ہلاک کر دیتا ہے
غرض یہ اچھی طرح یاد رکھو کہ نہ یا درکھو کہ نری لاف و گزاف اور زبانی قیل و قال کوئی فائدہ اور اثر نہیں رکھتی
جب تک کہ اس کے ساتھ عمل نہ ہو اور ہاتھ پاؤں اور دوسرے اعضا سے نیک عمل نہ کئے جاویں جیسے
اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف بھیج کر صحابہ سے خدمت لی۔ کیا انہوں نے صرف اسی قدر کافی سمجھا تھا کہ
قرآن کو زبان سے پڑھ لیا یا اس پر عمل کرنا ضروری سمجھا تھا ؟ انہوں نے تو یہاں تک اطاعت و وفاداری
دکھائی کہ بکریوں کی طرح ذبح ہو گئے اور پھر انہوں نے جو کچھ پایا اور خدا تعالیٰ نے ان کی جس قدر
قدر کی وہ پوشیدہ بات نہیں ہے۔
خدا تعالیٰ کے فضل اور فیضان کو حاصل کرنا فضل اور فیضان حاصل کرنے کا طریق مانتے ہو کہ کر کے لکھا اور یھی ھے کی ہو تو کچھ ؤ ورنہ کمی
طرح تم پھینک دیئے جاؤ گے کوئی آدمی اپنے گھر کی اچھی چیزوں اور سونے چاندی کو باہر نہیں پھینک
دیتا بلکہ ان اشیاء کو اور تمام کارآمد اور قیمتی چیزوں کو سنبھال سنبھال کر رکھتے ہولیکن اگر گھر میں کوئی چوہا
مرا ہوا دکھائی دے تو اس کو سب سے پہلے باہر پھینک دو گے۔ اسی طرح پر خدا تعالیٰ اپنے نیک بندوں
کو ہمیشہ عزیز رکھتا ہے ان کی عمر دراز کرتا ہے اور ان کے کاروبار میں ایک برکت رکھ دیتا ہے وہ ان کو
ضائع نہیں کرتا اور بے عزتی کی موت نہیں مارتا لیکن جو خدا تعالیٰ کی ہدایتوں کی بے حرمتی کرتا ہے
اللہ تعالیٰ اس کو تباہ کر دیتا ہے۔ اگر چاہتے ہو کہ خدا تعالیٰ تمہاری قدر کرے تو اس کے واسطے ضروری
ہے کہ تم نیک بن جاؤ تا خدا تعالیٰ کے نزدیک قابل قدر ٹھہرو جو لوگ خدا سے ڈرتے ہیں اور اس کے
حکموں کی پابندی کرتے ہیں وہ ان میں اور ان کے غیروں کے درمیان ایک فرقان رکھ دیتا ہے ۔
یہی راز انسان کی برکت پانے کا ہے کہ وہ بدیوں سے بچتا رہے ایسا شخص جہاں رہے وہ قابلِ قدر
ہوتا ہے کیونکہ اس سے نیکی پہنچتی ہے وہ غریبوں سے سلوک کرتا ہے، ہمسایوں پر رحم کرتا ہے شرارت
نہیں کرتا ، جھوٹے مقدمات نہیں بناتا ، جھوٹی گواہیاں نہیں دیتا بلکہ دل کو پاک کرتا ہے اور خدا کی
طرف مشغول ہوتا ہے اور خدا کا ولی کہلاتا ہے۔
اخلاقی کمزوریوں کو دور کریں خدا کاولی بنا آسان نہیںبلکہ بہت مشکل ہے کیونکہ اس کے لیے بدیوں کا چھوڑنا ، بُرے ارادوں اور جذبات کو
چھوڑ نا ضروری ہے اور یہ بہت مشکل کام ہے۔ اخلاقی کمزوریوں اور بدیوں کو چھوڑ نا بعض اوقات
بہت ہی مشکل ہو جاتا ہے ایک خونی خون کرنا چھوڑ سکتا ہے، چور چوری کرنی چھوڑ سکتا ہے لیکن ایک
بداخلاق کو غصہ چھوڑ نا مشکل ہو جاتا ہے یا تکبر والے کو تکبر چھوڑ نا مشکل ہو جاتا ہے کیونکہ اس میں
دوسروں کو جو حقارت کی نظر سے دیکھتا ہے پھر خود اپنے آپ کو حقیر سمجھتا ہے لیکن یہ سچ ہے کہ جو خدا تعالیٰ
کی عظمت کے لیے اپنے آپ کو چھوٹا بنا دے گا خدا تعالیٰ اس کو خود بڑا بنا دے گا یہ یقیناً یا درکھو کہ کوئی
بڑا نہیں ہو سکتا جب تک کہ وہ آپ کو چھوٹا نہ بنائے ۔ یہ ایک ذریعہ ہے جس سے انسان کے دل پر
ایک نور نازل ہوتا ہے اور وہ خدا تعالیٰ کی طرف کھینچا جاتا ہے جس قدر اولیاء اللہ دنیا میں گزرے ہیں
اور آج لاکھوں انسان جن کی قدر و منزلت کرتے ہیں انہوں نے اپنے آپ کو ایک چیونٹی سے بھی کمتر سمجھا
جس پر خدا تعالیٰ کا فضل ان کے شامل حال ہوا اور ان کو وہ مدارج عطا کئے جس کے وہ مستحق تھے۔
تکبر ، بخل، غرور وغیرہ بداخلاقیاں بھی اپنے اندر شرک کا ایک حصہ رکھتی ہیں اس لیے ان بداخلاقیوں کا
مرتکب خدا تعالیٰ کے فضلوں سے حصہ نہیں لیتا بلکہ وہ محروم ہو جاتا ہے برخلاف اس کے غربت وانکسار
کرنے والا خدا تعالیٰ کے رحم کا مور د بنتا ہے۔
کھ
تکبر کی قسمیں تکبر کی قسم کا ہوتا ہےبھی یہ آنک سے ٹکتا ہے جبکہ یہ دورے کو گھر کر دیکھا
ہے تو اس کے یہی معنے ہوتے ہیں کہ دوسرے کو حقیر سمجھتا ہے اور اپنے آپ کو
بڑا سمجھتا ہے۔ کبھی زبان سے نکلتا ہے اور کبھی اس کا اظہار سر سے ہوتا ہے اور کبھی ہاتھ اور پاؤں سے بھی
ثابت ہوتا ہے غرضیکہ تکبر کے کئی چشمے ہیں اور مومن کو چاہیے کہ ان تمام چشموں سے بچتا رہے اور اس
کا کوئی عضو ایسا نہ ہو جس سے تکبر کی بو آ وے اور وہ تکبر ظاہر کرنے والا ہو۔ لے ، ہے
صوفی کہتے ہیں کہ انسان کے اندر اخلاق رذیلہ کے بہت سے جن ہیں اور جب یہ
تو نکلتے رہتے ہیں مگر سب سے آخری جن تکبر کا ہوتا ہے جو اس میں رہتا ہے اور خدا تعالیٰ کے فضل اور
انسان کے سچے مجاہدہ اور دعاؤں سے نکلتا ہے۔
بہت سے آدمی اپنے آپ کو خاکسار سمجھتے ہیں لیکن ان میں بھی کسی نہ کسی نوع کا تکبر ہوتا ہے اس
لیے تکبر کی بار یک دربار یک قسموں سے بچنا چاہیے۔ بعض وقت یہ تکبر دولت سے پیدا ہوتا ہے دولتمند
متکبر دوسروں کو کنگال سمجھتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ کون ہے جو میرا مقابلہ کرے۔ بعض اوقات خاندان اور
ذات کا تکبر ہوتا ہے سمجھتا ہے کہ میری ذات بڑی ہے اور یہ چھوٹی ذات کا ہے ایک عورت سیدانی تھی
اسے پیاس لگی وہ دوسرے کے گھر میں جا کر کہنے لگی کہ اُمتی تو پانی تو پلاگر پیالہ کو دھو لینا کیونکہ تم اُمتی
ہواور میں سیدانی اور آلِ رسول ہوں۔
بعض وقت تكبر علم سے بھی پیدا ہوتا ہے ایک شخص غلط بولتا ہے تو یہ جھٹ اس کا عیب پکڑتا ہے
نمبر ۱۱ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۴ ۱۹۰۱ صفحه ۵،۳
الحکم جلد نمبر ۱
کے نوٹ از مرتب ۔ الحکم کے اس پرچہ کے بعض صفحات پر تاریخ غلط درج ہے۔ ۳۱ مارچ کی بجائے کار مارچ
لکھا ہے اور ٹائٹل پیج پر بھی ایسا ہی ہے اور نیز نمبر 1 کی بجائے نمبر ۹ لکھا ہے۔ ایساہی ہےاور نیز
اور شور مچاتا ہے کہ اس کو تو ایک لفظ بھی صحیح بولنا نہیں آتا ۔ غرض مختلف قسمیں تکبر کی ہوتی ہیں اور یہ
سب کی سب انسان کو نیکیوں سے محروم کر دیتی ہیں اور لوگوں کو نفع پہنچانے سے روک دیتی ہیں ان
سب سے بچنا چاہیے ۔
کامل تبدیلی کی ضرورت مگر ان سب سے بچنا ایک موت کو چاہتا ہے جب تک انسان
اس موت کو قبول نہیں کرتا خدا تعالیٰ کی برکت اس پر نازل نہیں
ہو سکتی اور نہ خدا تعالیٰ اس کا متکفل ہو سکتا ہے اور اگر انسان پورے درجہ کی صفائی نہیں کرتا اور کامل
تبدیلی نہیں کرتا تو اس کی ایسی ہی مثال ہے کہ اس دیوار میں سوئی کے برابر شگاف کر دیں خواہ ایسے
سوراخ دس ہزار بھی کیوں نہ ہوں لیکن ان سوراخوں کے ذریعہ سے وہ روشنی اندر نہیں آجائے گی جو
گل مکان کو خوب روشن اور منور کر دے لیکن جب ایک اچھا روشن دان اس میں کھولا جائے تو اُس
سے کافی روشنی اندر آئے گی اور سارے مکان کو منور کر دے گی ۔ اسی طرح پر جب تک تم سچے دل
سے مسلمان ہو کر پوری تبدیلی نہیں کرتے اور دل کا دروازہ اللہ تعالیٰ کی طرف کامل طور پر نہیں
کھولو گے اس وقت تک خدا تعالیٰ کا وہ نور جو اندر داخل ہو کر ایک سکینت اور اطمینان بخشتا ہے اور جو
بدیوں اور برائیوں کا امتیاز عطا کرتا ہے نازل نہیں ہوتا اور سچے مسلمان بننے کا موقع نہیں ملتا ہے اور
جب تک سچا مسلمان نہیں ہوتا اس وقت تک اللہ تعالیٰ کے ان وعدوں سے جو سچے مومنوں اور متقیوں
سے اس نے کئے ہیں کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکتا اور چونکہ ان وعدوں سے اسے حصہ نہیں ملتا اور وہ خود
محروم رہتا ہے اس لیے شکایت کر بیٹھتا ہے کہ سچے مسلمانوں سے کیا وعدے ہوئے ہیں میری دعا تو
قبول نہیں ہوتی لیکن وہ کمبخت نہیں سوچتا کہ میں سچا مسلمان تو ہوا ہی نہیں پھر ان وعدوں کا ایفا کس
طرح چاہوں ۔ اس کی مثال اس بیمار کی سی ہے جس نے ابھی پوری صحت تو حاصل نہیں کی اور نہ
تندرستوں کی طرح اس کے قومی میں طاقت آئی ہے مگر وہ کہتا ہے کہ مجھے تندرستوں کی طرح بھوک
نہیں لگتی اور میں چل پھر نہیں سکتا تو اسے یہی کہا جائے گا کہ ابھی تو پورا تندرست نہیں ہوا جب تک
تندرست نہ ہو تندرستوں کے لوازمات تجھے کیوں کر حاصل ہو جاویں پس اسی طرح پر جب تک کہ
ایک شخص سچا مسلمان نہ بن جاوے اسے اللہ تعالیٰ کی کوئی شکایت نہیں کرنی چاہیے لیکن میں یقیناً جانتا
ہوں کہ جب ایک شخص سچا مسلمان بن جاتا ہے اور وہ اللہ تعالیٰ پر پورا ایمان لاتا ہے اور اپنے اعمال
کو اللہ تعالیٰ کے اوامر و نواہی کے ماتحت کر لیتا ہے وہ یقیناً یقیناً ان وعدوں کو پورا پاتا ہے جو ا اللہ تعالیٰ
نے اپنے مخلص اور مومن بندوں سے کئے ہیں۔ وہ اپنی جان پر ان وعدوں کو پورا ہوتا ہوا پاتا ہے۔
اصل یہ ہے کہ سچا مسلمان بننا ہی تو مشکل ہے۔ سچا مسلمان بننا اور اونٹ کا سُوئی کے ناکے سے نکلنا
ایک ہی بات ہے۔ جب تک یہ نفس اونٹ کی طرح موٹا ہے یہ اس میں سے نکل نہیں سکتا ۔ لیکن جب
دعا اور تضرع کے ساتھ نفس کو مار لیتا ہے اور وہ جسم جو عارضی طور پر اس پر چڑھا ہوا ہوتا ہے دُور ہو
جاتا ہے تو یہ یہ لو لطیف ہو کر اس میں سے نکل جاتا ہے اس کے لیے ضرورت ہے دعا کی ، پس ہر وقت دعا
کرتا رہے کیونکہ دعا تو ایک ایسی چیز ہے جو ہر مشکل کو آسان کر دیتی ہے دعا کے ساتھ مشکل سے
مشکل کام بھی آسان ہو جاتا ہے لوگوں کو دعا کی قدر و قیمت معلوم نہیں وہ بہت جلد ملول ہو جاتے ہیں اور
ہمت ہار کر چھوڑ بیٹھتے ہیں۔ حالانکہ دعا ایک استقلال اور مداومت کو چاہتی ہے جب انسان پوری ہمت
سے لگا رہتا ہے تو پھر ایک بد خلقی کیا ہزاروں بد خلقیوں کو اللہ تعالیٰ دور کر دیتا ہے اور اسے کامل
مومن بنا دیتا ہے لیکن اس کے واسطے اخلاص اور مجاہدہ شرط ہے جو دعاہی سے پیدا ہوتا ہے۔
یا در کھونری بیعت سے کچھ نہیں ہوتا اللہ تعالی اس رسم سے راضی نہیں ہوتا جب تک کہ حقیقی بیعت
کے مفہوم کو ادا نہ کرے اس وقت تک یہ بیعت بیعت نہیں نری رسم ہے اس لیے ضروری ہے کہ بیعت
کے حقیقی منشا کو پورا کرنے کی کوشش کرو یعنی تقوی اختیار کرو۔ قرآن شریف کو خوب غور سے پڑھو اور
اس پر تدبر کرو اور پھر عمل کرو کیونکہ سنت اللہ یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ نرے اقوال اور باتوں سے کبھی خوش
نہیں ہوتا بلکہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے حاصل کرنے کے واسطے ضروری ہے کہ اس کے احکام کی پیروی کی
جاوے اور اس کی نواہی سے بچتے رہو اور یہ ایک ایسی صاف بات ہے کہ ہم دیکھتے ہیں کہ انسان بھی
نری باتوں سے خوش نہیں ہوتا بلکہ وہ بھی خدمت ہی سے خوش ہوتا ہے۔ سچے مسلمان اور جھوٹے مسلمان
میں یہی فرق ہوتا ہے کہ جھوٹا مسلمان باتیں بناتا ہے کرتا کچھ نہیں اور اس کے مقابلہ میں حقیقی مسلمان