۶؍مارچ ۱۹۰۴ء
ملفوظات (جلد 6), حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
عمل کر کے دکھاتا ہے باتیں نہیں بناتا۔ پس جب اللہ تعالیٰ دیکھتا ہے کہ میرا بندہ میرے لیے عبادت
کر رہا ہے اور میرے لیے میری مخلوق پر شفقت کرتا ہے تو اس وقت اپنے فرشتے اس پر نازل کرتا ہے
اور سچے اور جھوٹے مسلمان میں جیسا کہ اس کا وعدہ ہے فرقان رکھ دیتا ہے۔
گناہ دور کرنے کا طریق اصل غرض انسان کی پیدائش کی یہی ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی عبادت کرے اور ان باتوں سے جو گناہ کہلاتے ہیں بچتا رہے
اس لیے یہ ضروری ہے کہ گناہوں اور بدیوں سے بچے لیکن ان کے دور کرنے کا کیا طریق ہے؟
یا درکھو کہ ہر گناہ اور بدی نری اپنی کوشش سے دور نہیں ہو سکتے جب تک اللہ تعالیٰ کا فضل اس کے
شامل حال نہ ہو پس اس کے واسطے ضرورت ہے کہ گناہوں کے ترک کرنے کے لیے اس قدر تدبیر
کرے جو تدبیر کا حق ہے۔ اور اس قدر دعا کرے جو دعا کا حق ہے۔ تدبیر کے لیے چاہیے کہ
گناہوں کو یا درکھو کہ فلاں فلاں بات گناہ کی ہے اس سے بچنے کی کوشش کرو ۔ رات دن ان بدیوں کو
دور کرنے کی فکر میں لگے رہو اور ان اسباب پر غور کرو جوان بدیوں کا باعث ہوتے ہیں اگر ان بدیوں
کا موجب بد صحبت ہے تو اس صحبت کو چھوڑ دو اور اگر خُلق بد اس کا باعث ہے تو اس خُلق کو چھوڑ دو۔
ہر ایک چیز کا کوئی نہ کوئی سبب ہوتا ہے اور اسے چھوڑ نہیں سکتا جب تک کہ اس سبب کو نہ چھوڑ دے۔
ہاں یہ بھی سچ ہے کہ بعض وقت انسان ان اسباب اور وجوہ کو چھوڑ نا چاہتا ہے لیکن وہ عاجز ہوجاتا ہے
اور اسے چھوڑنا چاہتا ہے لیکن اس کے چھوڑنے میں قادر نہیں ہو سکتا ایسی صورت میں دعا سے کام لینا
چاہیے اور خدا تعالیٰ سے توفیق مانگے تا وہ اسے اس گناہ کی زندگی سے رہائی دے۔
یا درکھو گناہ کی زندگی سے موت اچھی ہے کیونکہ گناہ کی زندگی مجرمانہ زندگی ہے اگر اس پر موت
وارد نہ ہو تو یہ سلسلہ لمبا ہو جاتا ہے لیکن جب موت آجاتی ہے تو کم از کم گناہ کا سلسلہ لمبا تو نہیں ہوتا۔
اس سے یہ مراد نہیں کہ انسان خود کشی کر لیوے بلکہ انسان کو چاہیے کہ اس زندگی کو اس قدر قبیح خیال
کر کے اس سے نکلنے کے لیے کوشش کرے اور دعا سے کام لے کیونکہ جب وہ حق تد بیرا ادا کرتا ہے اور
پھر سچی دعاؤں سے کام لیتا ہے تو آخر اللہ تعالیٰ اس کو نجات دے دیتا ہے اور وہ گناہ کی زندگی سے نکل
آتا ہے کیونکہ دعا بھی کوئی معمولی چیز نہیں ہے بلکہ وہ بھی ایک موت ہی ہے جب اس موت کو انسان
قبول کر لیتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو مجرمانہ زندگی سے جو موت کا موجب ہے بچا لیتا ہے اور اس کو ایک
پاک زندگی عطا کرتا ہے۔
بہت سے سے لوگ دعا کو ایک معمولی چیز سمجھتے ہیں دعا کیا ہے اور کس طرح کرنی چاہے کو یادرکھنا چاے کے راہیں ہیں کہ عملی طور پر
سو
دعا۔
نماز پڑھ کر ہاتھ اٹھا کر بیٹھ گئے اور جو کچھ آیا منہ سے کہہ دیا اس دعا سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا کیونکہ یہ
دعا نری ایک منتر کی طرح ہوتی ہے نہ اس میں دل شریک ہوتا ہے اور نہ اللہ تعالیٰ کی قدرتوں اور
طاقتوں پر کوئی ایمان ہوتا ہے۔
یا درکھو دعا ایک موت ہے اور جیسے موت کے وقت اضطراب اور بے قراری ہوتی ہے اسی طرح
پر دعا کے لیے بھی ویسا ہی اضطراب اور جوش ہونا ضروری ہے اس لیے دعا کے واسطے پورا پورا
اضطراب اور گدازش جب تک نہ ہو تو بات نہیں بنتی۔ پس چاہیے کہ راتوں کو اٹھ اٹھ کر نہایت تضرع اور
زاری وابتہال کے ساتھ خدا تعالیٰ کے حضور اپنی مشکلات کو پیش کرے اور اس دعا کو اس حد تک
پہنچاوے کہ ایک موت کی سی صورت واقع ہو جاوے اس وقت دعا قبولیت کے درجہ تک پہنچتی ہے۔
یہ بھی یاد رکھو کہ سب سے اول اور ضروری دعا یہ ہے کہ انسان اپنے آپ کو گناہوں سے پاک
صاف کرنے کی دعا کرے ساری دعاؤں کا اصل اور جز یہی دعا ہے کیونکہ جب یہ دعا قبول ہو جاوے
اور انسان ہر قسم کی گندگیوں اور آلودگیوں سے پاک صاف ہو کر خدا تعالیٰ کی نظر میں مطہر ہو جاوے تو
پھر دوسری دعا ئیں جو اس کی حاجات ضروریہ کے متعلق ہوتی ہیں وہ اس کو مانگنی بھی نہیں پڑتی ہیں وہ
خود بخود قبول ہوتی چلی جاتی ہیں ۔ بڑی مشقت اور محنت طلب یہی دعا ہے کہ وہ گناہوں سے پاک
ہو جاوے اور خدا تعالیٰ کی نظر میں متقی اور راست باز ٹھہرایا جاوے یعنی اول اول جو حجاب انسان کے
دل پر ہوتے ہیں ان کا دور ہونا ضروری ہے جب وہ دور ہو گئے تو دوسرے حجابوں کے دور کرنے کے
واسطے اس قدر محنت اور مشقت کرنی نہیں پڑے گی کیونکہ خدا تعالیٰ کا فضل اس کے شامل حال ہو کر
ہزاروں خرابیاں خود بخود دور ہونے لگتی ہیں اور جب اندر پاکیزگی اور طہارت پیدا ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ
سے سچا تعلق پیدا ہو جا تا۔ را ہو جاتا ہے تو پھر اللہ تعالیٰ خود بخود اس کا متکفل اور متولی ہوتا ہے اور اس سے پہلے کہ
وہ اللہ تعالیٰ سے اپنی کسی حاجت کو مانگے اللہ تعالیٰ خود اس کو پورا کر دیتا ہے۔ یہ ایک بار یک سر ہے
جو اس وقت کھلتا ہے جب انسان اس مقام پر پہنچتا ہے اس سے پہلے اس کی سمجھ میں آنا بھی مشکل ہوتا
ہے لیکن یہ ایک عظیم الشان مجاہدہ کا کام ہے کیونکہ دعا بھی ایک مجاہدہ کو چاہتی ہے جو شخص دعا سے
لا پروائی کرتا ہے اور اس سے دور رہتا ہے اللہ تعالیٰ بھی اس کی پروا نہیں کرتا اور اس سے دور ہو جاتا
ہے۔ جلدی اور شتاب کاری یہاں کام نہیں دیتی خدا تعالیٰ اپنے فضل وکرم سے جو چاہے عطا کرے
اور جب چاہے عنایت فرمائے ۔ سائل کا کام نہیں ہے کہ وہ فی الفور عطا نہ کئے جانے پر شکایت کرے
اور بدظنی کرے بلکہ استقلال اور صبر سے مانگتا چلا جاوے۔ دنیا میں بھی دیکھو کہ جو فقیر اڑ کر مانگتے
ہیں اور خواہ اس کو کتنی ہی جھڑکیاں دو اور جتنا چاہو گھر کو مگر وہ مانگتے چلے جاتے ہیں اور اپنے مقام سے
نہیں ہٹتے یہاں تک کہ کچھ نہ کچھ لے ہی مرتے ہیں اور بخیل سے بخیل آدمی بھی ان کو کچھ نہ کچھ دینے
پر مجبور ہو جاتا ہے۔ اسی طرح پر انسان جب اللہ تعالی کے حضور گڑ گڑاتا ہے اور بار بار مانگتا ہے تو
اللہ تعالیٰ تو کریم رحیم ہے وہ کیوں نہ دے؟ دیتا ہے اور ضرور دیتا ہے مگر مانگنے والا بھی ہو۔
انسان اپنی شتاب کاری اور جلد بازی کی وجہ سے محروم ہو جاتا ہے اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ بالکل سچا
ہے ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُم (المؤمن : ۶۱ ) پس تم اس سے مانگو اور پھر مانگو اور پھر مانگو جو مانگتے ہیں ان
کو دیا جاتا ہے ہاں یہ ضروری ہے کہ دعا ہونری بک بک نہ ہو اور زبان کی لاف زنی اور چرب زبانی ہی
نہ ہو۔ ایسے لوگ جنہوں نے دعا کے لیے استقامت اور استقلال سے کام نہیں لیا اور آداب دعا کو ملحوظ
نہیں رکھا جب ان کو کچھ ہاتھ نہ آیا تو آخر وہ دعا اور اس کے اثر سے منکر ہو گئے اور پھر رفتہ رفتہ خدا تعالیٰ
سے بھی منکر ہو بیٹھے کہ اگر خدا ہوتا تو ہماری دعا کو کیوں نہ سنتا۔ ان احمقوں کو اتنا معلوم نہیں کہ خدا تو ہے
مگر تمہاری دعائیں بھی دعائیں ہوتیں پنجابی زبان میں ایک ضرب المثل ہے جو دعا کے مضمون کو خوب
ادا کرتی ہے اور وہ یہ ہے
جو منگے سو مر رہے مرے سومنگن جا
یعنی جو مانگنا چاہتا ہے اس کو ضروری ہے کہ ایک موت اپنے اوپر وارد کرے اور مانگنے کا حق اسی کا
ہے جو اول اس موت کو حاصل کرلے حقیقت میں اسی موت کے نیچے دعا کی حقیقت ہے۔
اصل بات یہ ہے کہ دعا کے اندر قبولیت کا اثر اس وقت پیدا ہوتا ہے جب وہ انتہائی درجہ کے
اضطرار تک پہنچ جاتی ہے جب انتہائی درجہ اضطرار کا پیدا ہو جاتا ہے اس وقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے
اس کی قبولیت کے آثار اور سامان بھی پیدا ہو جاتے ہیں۔ پہلے سامان آسمان پر کئے جاتے ہیں اس
کے بعد وہ زمین پر اثر دکھاتے ہیں۔ یہ چھوٹی سی بات نہیں بلکہ ایک عظیم الشان حقیقت ہے بلکہ سچ تو یہ
ہے کہ جس کو خدائی کا جلوہ دیکھنا ہو اسے چاہیے کہ دعا کرے۔
ان کے آنکھوں سے وہ نظر نہیں آتا بلکہ دعا کی آنکھوں سے نظر آتا ہے کیونکہ اگر دعا کے قبول
کرنے والے کا پتا نہ لگے تو جیسے لکڑی کو گھن لگ کر وہ نکلتی ہو جاتی ہے ویسے ہی انسان پکار پکار کر تھک کر
آخر دہر یہ ہو جاتا ہے ایسی دعا چاہیے کہ اس کے ذریعہ ثابت ہو جاوے کہ اس کی ہستی برحق ہے جب
اس کو یہ پتا لگ جاوے گا تو اس وقت وہ اصل میں صاف ہو گا یہ بات اگر چہ بہت مشکل نظر آتی ہے
لیکن اصل میں مشکل بھی نہیں ہے بشرطیکہ تدبیر اور دعا دونوں سے کام لیوے جیسے إِيَّاكَ نَعْبُدُ
وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (الفاتحة :۵) کے معنوں میں ابھی تھوڑے دن ہوئے ) بتلایا گیا ہے۔ نماز پوری
ھو، صدقہ اور خیرات دو تو دو تو پوری نیت سے دو کہ خدا راضی ہو جاوے اور توفیق طلب کرتے رہو کہ
ریا کاری ، محجب وغیرہ زہریلے اثر جس سے ثواب اور اجر باطل ہوتا ہے دور ہو جاویں اور دل اخلاص
سے بھر جاوے۔ خدا پر بدطنی نہ کرو وہ تمہارے لیے ان کاموں کو آسان کر سکتا ہے وہ رحیم کریم ہے
پڑھو،
ل الحکم جلد ۸ نمبر ۱۳ مورخہ ۱۷ را پریل ۱۹۰۴ صفحہ ۳ تا ۶ ۔ نوٹ ۔ الحکم کے اس پر چہ میں بھی غلطی سے ۲۴ را پریل
کی تاریخ درج ہے جو دراصل ۷ ۱ را پریل ہے۔ (مرتب)
کے یہ مضمون جو گذشتہ مضمون کے تسلسل میں ہے البدر سے لیا گیا ہے کیونکہ الحکم میں درج ہونے سے رہ گیا ہے۔ (مرتب)
با کریماں کا رہا دشوار نیست ۔ اگر پیچھے لگے رہو گے تو اسے رحم آہی جاوے گا۔
بہت لوگ ہیں کہ سیدھی نیت سے طلب نہیں
خدا یا بی سے سے محروم محروم رہنے کے اسباب کرتے تھوڑا طلب کر کے تھک جاتے ہیں۔
دیکھو اگر ایک زمین میں چالیس ہاتھ کھودنے سے پانی نکلتا ہے تو تین چار ہاتھ کھود کر جو شکایت
کرے کہ پانی نہیں نکلا اسے تم کیا کہو گے اس قسم کے بد قسمت انسان ہوتے ہیں کہ وہ دو چار دن
دعا کر کے کہتے ہیں کہ ہمیں پتا کیوں نہ لگا اور اس طرح ایک دنیا گمراہ ہو گئی ہے وظیفہ اور مجاہدے
کرتے رہے مگر جس حد تک کھودنے سے پانی نکلنا تھا اس حد تک نہ کھو دا یعنی نہ پہنچے تو خدا کی ذات سے
منکر ہو گئے اور آخر کار خلقت کا رجوع اپنی طرف دیکھ کر ٹھگ بن گئے اس کا باعث یہ ہوا کہ خدا تعالیٰ
کی طرف جس رفتار سے چلنا چاہیے تھا اس رفتار سے نہ چلے اور اس کے عطا کردہ دوسرے قومی اور
اعضا سے کام نہ لیا اور طوطے کی طرح وظیفوں پر زور لگاتے رہے آخر کار لعنتی ہو گئے ۔
ه
گر نه باشد بدوست راه بردن شرط عشق است در طلب مردن
اس کے یہ معنے ہیں کہ اس کی راہ پر چلا جاوے یہاں تک کہ مر جاوے وَ اعْبُدُ رَبَّكَ حَتَّى يَأْتِيَكَ
الْيَقِينُ ( الحجر : ۱۰۰) کے یہی معنے ہیں وہ موت جب آتی ہے تو ساتھ ہی یقین بھی آجاتا ہے موت
اور یقین ایک ہی بات ہے۔ غرض کہ اس کمزوری اور کسل نے لوگوں کو خدا یا بی سے محروم کر دیا ہے کہ
پورا حق تلاش کا ادا نہ کیا۔ راستہ میں چھا کا مل گیا اسی پر راضی ہو گئے اور دوکاندار بن گئے ۔
عبادت، خدمت میں اگر صبر سے کام لو تو خدا کبھی
راست بازوں کے لباس ضائع نہ کرے گا اسلام میں ہزاروں ہوئے ہیں کہ لوگوں نے
صرف ان کے نور سے ان کو شناخت کیا ہے ان کو مکاروں کی طرح بھگوے کپڑے یا لمبے چونے اور
خاص خاص متمیز کرنے والے لباس کی ضرورت نہیں ہے اور نہ خدا کے راست بازوں نے ایسی وردیاں
پہنی ہیں۔ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی خاص ایسا لباس نہ تھا جس سے آپ لوگوں میں متمیز
ہو سکتے بلکہ ایک دفعہ ایک شخص نے ابوبکر" کو پیغمبر جان کر ان سے مصافحہ کیا اور تعظیم و تکریم کرنے لگا
سے بتلا
آخرا بو بکر اٹھ کر پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کو پنکھا جھلنے لگ گئے اور اپنے قول سے نہیں بلکہ فعل
دیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم یہ ہیں میں تو خادم ہوں ۔ جب انسان خدا کی بندگی کرتا ہے تو اسے
رنگ دار کپڑے پہننے، ایک خاص وضع بنانے اور مالا وغیرہ لڑکا کر چلنے کی کیا ضرورت ہے ایسے لوگ
دنیا کے کتے ہوتے ہیں خدا کے طالبوں کو اتنی ہوش کہاں کہ وہ خاص اہتمام پوشاک اور وردی کا
کریں ۔ وہ تو خلقت کی نظروں سے پوشیدہ رہنا چاہتے ہیں ۔ بعض بعض کو خدا تعالیٰ اپنی مصلحت سے
باہر کھینچ لاتا ہے (کہ اپنی الوہیت کا ثبوت دیوے ) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ہرگز خواہش نہ تھی
کہ لوگ آپ کو پیغمبر کہیں اور آپ کی اطاعت کریں اور اسی لیے ایک غار میں جو قبر سے زیادہ تنگ تھی
جا کر آپ عبادت کیا کرتے تھے اور آپ کا ہر گز ارادہ نہ تھا کہ اس سے باہر آویں آخر خدا نے اپنی
مصلحت سے آپ کو خود باہر نکالا اور آپ کے ذریعے سے دنیا پر اپنے نور کو ظاہر کیا۔
انبیاء تلاميذ الرحمن انا الام الارض ہوتے ہیں انکا کوئی مرد غیر نہیں ہوا وہ دنیا
سے بالکل فانی ہوتے ہیں وہ ہرگز اپنا اظہار نہیں چاہتے مگر خدا ان کو
زبر دستی باہر لاتا ہے۔ انسان کیا وہ تو فرشتوں سے بھی اخفا چاہتے ہیں اور ان کی فطرت ہی اس قسم کی
بنی ہوئی ہوتی ہے وہ خدا کے نزدیک زندہ ہوتے ہیں لیکن جن کو دنیا کا خیال ہوتا ہے اور چاہتے ہیں
کہ لوگ ان کو اچھا جانیں وہ خدا کے نزدیک مردار ہوتے ہیں اور ہزاروں قسم کی تصنعات سے ان کو
کام لینا پڑتا ہے۔ وہ شیطان ہوتے ہیں ان سے دور رہنا چاہیے ۔ وہ لوگ جن کو دیکھ کر خدا یاد آتا
ہے وہ اور ہیں نہ کہ یہ۔
پس یا درکھو کہ زبان سے خدا کبھی راضی نہیں ہوتا اور بغیر ایک موت کے کوئی اس کے نزدیک زندہ
نہیں ہوتا جس قدر اہل اللہ ہوتے ہیں سب ایک موت قبول کرتے ہیں اور جب خدا ان کو قبول کرتا
ہے تو زمین پر بھی ان کی قبولیت ہوتی ہے پہلے خدا تعالیٰ خاص فرشتوں کو اطلاع دیتا ہے کہ فلاں
بندے سے میں محبت کرتا ہوں اور وہ سب اس سے محبت کرنے لگ جاتے ہیں حتی کہ اس کی محبت
زمین کے پاک دلوں میں ڈالی جاتی ہے اور وہ اسے قبول کرتے ہیں ۔ جب تک ان لوگوں میں سے
کوئی نہیں بنتا تب تک وہ پیتل اور تانبا ہے اور اس قابل نہیں کہ اس کا قدر کیا جاوے۔
بد
سچوں کی مخالفت یا درکو خدا کے بندوں کا انجام بھی نہیںہوا کرتا اس کا وعدہ کتب الله
لَاغْلِبَنَّ أَنَا وَ رُسُلِي (المجادلة : ٢٢ ) بالکل سچا ہے اور یہ اسی وقت پورا ہوتا
ہے جب لوگ اس کے رسولوں کی مخالفت کریں فریبی مگاروں سے دنیا مخالفت نہیں کیا کرتی کیونکہ
دنیا دنیا سے مل جاتی ہے لیکن جسے خدا برگزیدہ کرے اس کی مخالفت ہونی ضروری ہے سچے کے بعد
ایک بڑے طوفان کے بعد لوگ ملا کرتے ہیں اور عقلمند لوگ جان جاتے ہیں کہ اگر یہ خدا تعالیٰ کی
طرف سے نہ ہوتا تو اتنی مخالفت پر کیسے کامیاب ہوتا یہ سب امور مخالفت وغیرہ خدا کی طرف سے
ہوتے ہیں اور اس میں وہ اپنے بندے کا صبر دیکھتا ہے اور دکھلاتا ہے کہ دیکھو جن کو میں انتخاب کرتا
ہوں وہ کیسے بہادر ہیں کیونکہ جھوٹے کے لیے پانچ چھ دشمن ہی کافی ہوتے ہیں لیکن ان کے مقابلہ پر
ایک دنیا دشمن ہوتی ہے اور پھر یہ غالب آتے ہیں۔ ایک جھوٹا تحصیلدار اگر ایک گاؤں میں جاوے
اور ایک ادنی سا آدمی بھی یہ کہہ دے کہ مجھے اس کی تحصیلداری میں شک ہے تو آخر کار وہ اسی دن
وہاں سے کھسک جاوے گا کہ میرا پول کھل گیا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ میں چور ہوں جھوٹے کی
استقامت کچھ نہیں ہوتی لیکن خدا تعالیٰ اپنے بندوں کی استقامت کا فوق الکرامت نمونہ دکھاتا ہے
اور اسے دیکھ دیکھ کر لوگ تنگ آجاتے ہیں اور آخر کار بول اٹھتے ہیں کہ یہ سچوں کی استقامت ہے۔
سچائی پر اگر ہزار گردو غبار ڈالا جاوے پھر بھی وہ باہر نکل کر اپنا جلوہ دکھائے گی ۔
نصائح ختنہ کی بات نہ کرو، شرنہ کرو ، گالی پر صبر کرو، کسی کا مقابلہ نہ کرو، جو مقابلہ کرے اس سے
سلوک اور نیکی سے پیش آؤ، شیریں بیانی کا عمدہ نمونہ دکھلاؤ، سچے دل سے ہر ایک حکم کی
اطاعت کرو کہ خدا راضی ہو اور دشمن بھی جان لیوے کہ اب بیعت کر کے یہ شخص وہ نہیں رہا جو کہ پہلے تھا
مقدمات میں سچی گواہی دو، اس سلسلہ میں داخل ہونے والے کو چاہیے کہ پورے دل، پوری ہمت
اور ساری جان سے راستی کا پابند ہو جاوے۔ دنیا ختم ہونے پر آئی ہوئی ہے۔
اس کے بعد آپ نے کسوف خسوف اور طاعون کا ذکر کیا ہے کہ ایک آسمانی نشان ہے اور ایک
زمینی پھر تاکید فرمائی کہ خدا سے معاملہ صاف رکھو۔
ملفوظات حضرت امام الزمان علیہ الصلوۃ والسلام
جو کہ آپ نے مارچ کے آخر نصف حصہ میں فرمائے ۔ (ایڈیٹر بدر ) ۔
صبر اور تقویٰ کے نتائج اگر دیکھنے ہوں تو سورہ یوسف کو غور سے مطالعہ کرو کہ جسے بھائیوں نے
غلام بنا کر فروخت کیا تھا آخر کار خدا نے اسے تخت پر بٹھا دیا۔
گناہ کی طاعون اور اس کا علاج اس وقت جب کہ بدی کمال انتشار پر ہے اور اس کی ہوا ہی چلی ہوئی ہے اس سے الگ ہونا بھی ایک مرد کا
کام ہے ہر ایک میں یہ طاقت نہیں کہ جوانمردی سے اس سے الگ ہو جاوے جب انسان ہر کس و ناکس
کو فسق و فجور میں مبتلا دیکھتا ہے تو اس کا اثر اس کے قلب پر پڑتا ہے اور وہ کہتا ہے کہ سب دنیا جو
ایسا کرتی ہے تو یہ کوئی بڑی بات نہیں اس لیے بدی کی طرف میلان ہو جاتا ہے اس پر خدا کا بڑا فضل
ہے جس کی یہ آنکھ کھلے اور وہ بدی کو بدی جان کر الگ ہو۔
اس وقت جیسے طاعون پھیلی ہے اور سوائے خدا کے خاص فضل کے نجات نہیں اسی طرح گناہ کی
طاعون ہے اور اس سے بچنے کے لیے بھی خدا کے فضل کی ضرورت ہے جیسے جسمانی حالت اور قوئی میں
دیکھا جاتا ہے کسی کی کوئی قوت کمزور ہوتی ہے اور کسی کی کوئی۔ یہی حال گناہوں کا ہے کہ بعض انسان
خاص گناہوں کے ترک پر تو قادر ہوتے ہیں اور دوسرے گناہوں کے ترک میں کمزور ۔ پس جس گناہ
کے چھوڑنے میں جو اپنے آپ کو کمزور پاوے اس کو نشانہ بنا کر دعا کرے تو اسے فضلِ خدا سے قوت
عطا ہوگی ۔
سنت الہی یہی ہے کہ ابتدا کافروں کی ہوتی چلی آئی ہے اور انجام کار متقی فریق کامیاب ہوتا
رہا ہے۔
ل البدر جلد ۳ نمبر ۱۱ مورخه ۱۶ / مارچ ۱۹۰۴ ء صفحه ۱۱،۸