۲۰؍مئی ۱۹۰۴ء
ملفوظات (جلد 6)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۲۰ امتی ۱۹۰۴ء ( بمقام گورداسپور )
حضرت مسیح موعود کی ایک تقریر کا خلاصہ یہ تقریر حضرت اقدس نے بمقام گورداسپور ۲۰ مئی ۱۹۰۴ء
کو بعد نماز عصر کی تھی۔ تحریک کا باعث چند احباب حیدر آباد دکن کے تھے جنہوں نے اس دن حضور سے
شرف بیعت حاصل کیا تھا۔
نو مبائعین کو نصائح آپ نے جو مجھ سے آج تعلق بیعت کیا ہے تو میں چاہتا ہوں کہ کچھ بطور نصیحت چند الفاظ تمہیں کہوں ۔ یہ یا د رکھنا چاہیے کہ انسان کی زندگی
کا کچھ اعتبار نہیں اگر کوئی شخص خدا پر ایمان رکھے اور پھر قرآن کریم پر غور کرے کہ خدا تعالیٰ نے کیا کچھ
قرآن کریم میں فرمایا ہے تو وہ شخص دیوانہ وار د نیا کو چھوڑ خدا تعالیٰ کا ہو جاوے۔ یہ بالکل سچ کہا گیا ہے
کہ دنیا با روزے: روزے چند عاقبت با خداوند ۔ اب خدا کے کلام سے ظاہر ہوتا ہے کہ جو شخص خدا کی طرف آنا چاہتا
ہے اور فی الواقع اس کا دل ایسا نہیں کہ اس نے دین کو دنیا پر مقدم کیا ہو تو وہ خدا کے نزدیک قابل سزا
ٹھہرتا ہے۔ ہم اس دنیا میں دیکھتے ہیں کہ اس کے مقاصد حاصل کرنے کے لیے جب تک کافی حصہ اپنا
ان کی طلب میں خرچ نہ کر دیں وہ مقاصد حاصل ہونے نا ممکن ہیں۔ مثلاً اگر طبیب ایک دوائی اور اس
کی ایک مقدار مقرر کر دے اور ایک بیمار وہ مقدار دوائی کی تو نہیں کھاتا بلکہ تھوڑا حصہ اس دوائی کا
استعمال کرتا ہے تو اس کو کیا فائدہ اس سے ہوگا ؟ ایک شخص پیاسا ہے تو ممکن نہیں کہ ایک قطرہ پانی سے
اس کی پیاس دور ہو سکے۔ اسی طرح جو شخص بھوکا ہے وہ ایک لقمہ سے سیر نہیں ہو سکتا۔ اسی طرح خدا تعالیٰ
یا اس کے رسول پر زبانی ایمان لے آنا یا ایک ظاہراً رسم کے طور پر بیعت کر لینا بالکل بے سود ہے۔
جب تک انسان پوری طاقت سے خدا تعالیٰ کی راہ میں نہ لگ جاوے۔ نفس کی خیر خواہی اسی میں ہے
اس میں سے
کہ انسان پورے طور پر وہ حصہ لے جو روحانی زندگی کے لیے ضروری ہے۔ صرف یہ خیال کہ میں
مسلمان ہوں کافی نہیں ۔
میں نصیحت کرتا ہوں کہ آپ نے جو تعلق مجھ سے پیدا کیا ہے (خدا تعالیٰ اس میں برکت
ڈالے ) اس کو بڑھانے اور مضبوط کرنے کی فکر میں ہر وقت لگے رہیں لیکن یاد رہے کہ صرف
اقرار ہی کافی نہیں جب تک عملی رنگ سے اپنے آپ کو رنگین نہ کیا جاوے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
أَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ (العنکبوت: ۳) یعنی کیا انسانوں نے
گمان کر لیا ہے کہ ہم صرف امنا ہی کہہ کر چھٹکارا پالیں گے اور کیا وہ آزمائش میں نہ ڈالے جاویں
گے۔ سواصل مطلب یہ ہے کہ یہ آزمائش اسی لیے ہے کہ خدا تعالیٰ دیکھنا چاہتا ہے کہ آیا ایمان لانے
والے نے دین کو ابھی دنیا پر مقدم کیا ہے یا نہیں ۔ آج کل اس زمانہ میں جب لوگ خدا کی راہ کو اپنے
مصالح کے برخلاف پاتے ہیں یا بعض جگہ حکام سے ان کو کچھ خطرہ ہوتا ہے تو وہ خدا کی راہ سے انکار
کر بیٹھتے ہیں ایسے لوگ بے ایمان ہیں۔ وہ نہیں جانتے کہ فی الواقع خدا ہی احکم الحاکمین ہے۔ اس
میں کچھ شک نہیں کہ خدا کی راہ بہت دشوار گزار ہے اور یہ بالکل سچ ہے کہ جب تک انسان خدا کی راہ میں
اپنی کھال اپنے ہاتھ سے نہ اتار لے تب تک وہ خدا کی نگاہ میں مقبول نہیں ہوتا۔ ہمارے نزدیک بھی
ایک بے وفا نو کر کسی قدر و منزلت کے قابل نہیں ۔ جو نو کر صدق اور وفا نہیں دکھلاتا وہ کبھی قبولیت نہیں
پاتا۔ اسی طرح جناب ! جناب الہی میں وہ شخص پرلے درجہ کا بے ادب ہے جو چند روزہ دنیوی منافع پر نگاہ
رکھ کر خدا کو چھوڑتا ہے۔
بیعت کی حقیقت بیعت سے مرا خدا تعالی کو جان سپرد کرنا ہے۔ اس سے مراد یہ ہے کہ ہم نے
اپنی جان آج خدا کے ہاتھ بیچ دی۔ یہ بالکل غلط ہے کہ خدا کی راہ میں چل
کر انجام کار کوئی شخص نقصان اٹھاوے۔ صادق کبھی نقصان نہیں اٹھا سکتا۔ نقصان اسی کا ہے جو
کاذب ہے ۔ جو دنیا کے لیے بیعت کو اور عہد کو جو اللہ تعالیٰ سے اس نے کیا ہے تو ڑ رہا ہے۔ وہ شخص
جو محض دنیا کے خوف سے ایسے امور کا مرتکب ہو رہا ہے۔ وہ یاد رکھے کہ بوقت موت کوئی حاکم یا
بادشاہ اسے نہ چھڑا سکے گا۔ اس نے احکم الحاکمین کے پاس جانا ہے جو اس سے دریافت کرے گا کہ تو
نے میرا پاس کیوں نہیں کیا ؟ اس لیے ہر مومن کے لیے ضروری ہے کہ خدا جو مَلِكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ
ہے اس پر ایمان لاوے اور سچی توبہ کرے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ امر بھی یونہی حاصل
نہیں ہوتا ہے ۔ خدا ہی یہ امر دل میں بٹھائے تو بیٹھ سکتا ہے۔ سو اس کے لیے دعا بکار ہے۔ جو شخص
اللہ تعالیٰ کی راہ میں صدق سے قدم اٹھاتا ہے اس کو عظیم الشان طاقت اور خارقِ عادت قوت دی
جاتی ہے ۔ مومن کے دل میں ایک جذب ہوتا ہے کہ جس قوت جاذبہ کے ذریعہ وہ دوسروں کو
اپنی طرف کھینچ لیتا ہے۔ میں تمہیں سمجھ سکتا اگر تم میں جذب محبت خدا کی راہ میں کافی ہو تو پھر کیوں
لوگ تمہاری طرف نہ کھنچے آئیں اور کیوں نہ تم میں ایک مقناطیسی طاقت نہ ہو جاوے۔ دیکھو! قرآن
میں سورۃ یوسف میں آیا ہے وَ لَقَدْ هَمَّتْ بِهِ وَهَمَّ بِهَا لَوْلَا أَنْ ذَا بُرْهَانَ رَبِّهِ (يوسف: ۲۵)
یعنی جب زلیخا نے یوسف کا قصد کیا یوسف بھی زلیخا کا قصد کرتا اگر ہم حائل نہ ہوتے ۔ اب ایک
طرف تو یوسف جیسا متقی ہے اور اس کے متعلق یہ کہا جاتا ہے کہ وہ نبی زلیخا کی طرف مائل ہو ہی چکا تھا
اگر ہم نہ روکتے ۔ اس میں سر یہ ہے کہ انسان میں ایک کشش محبت ہوتی ہے۔ زلیخا کی کشش محبت
اس قدر غالب آئی تھی کہ اس کشش نے ایک متقی کو بھی اپنی طرف کھینچ لیا۔ سو جائے شرم ہے کہ ایک
عورت میں جذب اور کشش اس قدر ہو کہ اس کا اثر ایک مضبوط دل پر ہو جاوے اور ایک شخص جو
مومن ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اس میں جذب محبت الہی اس قدر نہ ہو کہ لوگ اس کی طرف کھنچے چلے
آویں ۔ یہ عذر قابل پذیرائی نہیں کہ زبان میں یا وعظ میں اثر نہیں ۔ اصلی نقص قوت جاذبہ میں ہے۔
جب تک وہ کامل نہیں تب تک زبانی خالی باتوں سے کچھ حاصل نہیں ہوتا ۔ ماتب
وفات مسیح اور ہمارے اور ہمارے مسائل سو وہ بھی بالکل صاف ہیں ۔ مثلاً قرآن شریف کی یہ آیت فلما
تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ اَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمُ (المائدة : ۱۱۸) اس میں ایک جواب اور ایک
سوال ہے۔ خدا تعالیٰ مسیح علیہ السلام سے پوچھے گا کہ کیا تو نے لوگوں کو ایسی تعلیم دی تھی کہ مجھے اور
میری ماں کو معبود بنا لینا تو وہ جواب میں عرض کریں گے کہ بار خدا یا جب تک میں زندہ رہا اور ان میں
رہا میں نے تو ان کو ایسی تعلیم نہیں دی البتہ جب تو نے مجھ کو مار دیا تو پھر تو ہی ان کا نگران حال تھا۔
مجھے کوئی علم نہیں کہ میرے پیچھے انہوں نے کیا کیا ۔ یہ کیسی موٹی بات ہے کہ خود مسیح اپنی وفات کا ا
کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اگر عیسائی بگڑے تو میری وفات کے بعد بگڑے۔ جب تک میں ان میں
اقرار
زندہ رہا تب تک وہ صحیح عقیدے پر قائم تھے ۔ اب اگر عیسائی بگڑ گئے ہیں تو بالضرور مسیح مر چکا ہے
اور اگر مسیح آج تک نہیں مرا تو عیسائی بھی نہیں بگڑے اور اگر عیسائی نہیں بگڑے تو بالضرور عقیدہ
دینا
الوہیت مسیح بھی درست ہے۔ پھر مسیح کا یہ کہہ دینا کہ مجھے تو ان کے بگڑنے کا علم نہیں جیسے کہ اسی آیت سے
پایا جاتا ہے۔ کیا یہ جواب ان کا جھوٹا نہیں ہوگا اگر ان کا دوبارہ دنیا میں آنا درست ہے۔ کیونکہ سوال و جواب
قیامت کو ہوگا ۔ اور اگر انہوں نے دوبارہ دنیا میں آکر چالیس سال رہنا ہے اور عیسائیوں اور کفار کو
قتل کر کے اسلام کو پھیلانا ہے تو بالضرور انہوں نے عیسائیوں کی بگڑی ہوئی حالت کو دیکھ لیا ہے اور
اس بگڑی ہوئی حالت کو دیکھ کر وہ دوبارہ اس دنیا سے تشریف لے جاویں گے تو پھر حضرت مسیح کا یہ جواب
خدا کے حضور میں دروغ بیانی ہے۔ کیا وہ احکم الحاکمین نہ کہے گا کہ تو تو دوبارہ دنیا میں گیا اور تو نے
دیکھ لیا کہ میری امت بگڑ چکی تھی۔ ایک مجازی حاکم کے آگے غلط بیانی ، دروغ حلفی کے جرم کا
خطر ناک ارتکاب ہے چہ جائیکہ ایک عالم الغیب حاکم کی جناب میں ایسی دروغ بیانی کی جاوے
تو گویا اس آیت نے بڑی صفائی کے ساتھ ایک طرف مسیح کی وفات کو ثابت کر دیا اور دوسری طرف
ان کے دوبارہ دنیا میں تشریف لانے کا بطلان کر دیا۔ اس کے مقابل جب ہم حدیثوں پر غور کرتے
ہیں تو وہاں سے بھی یہی نتیجہ نکلتا ہے۔ حضرت رسالت مآب نے فرمایا اور یہ متفق علیہ حدیث ہے کہ میں
نے حضرت مسیح کو حضرت یحییٰ کے ساتھ دیکھا۔ حضرت یحییٰ کا مر جانا اور ان کا اس جماعت میں داخل
ہونا جن کی قبض روح ہو چکی ہے ثابت شدہ امر ہے۔ اب یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ مسیح بلا قبض روح و انتقال
کرنے کے ایک ایسے شخص کا جلیس ہو جو دنیا سے مر چکا ہے۔ اب ایک طرف قول خدا اور دوسری طرف
رؤیت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے وفات مسیح اور ان کا دوبارہ دنیا میں واپس نہ آنا قطعی ثابت ہو گیا۔
اب بھی یہ لوگ اگر عقیدہ حیات مسیح سے باز نہ آئیں تو یہی سمجھا جاوے گا کہ سچی ہدایت اور سعادت
صرف خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے۔ ان کے حال پر تو پھر سعدی کا یہ قول صادق آتا ہے۔
آنکس که بقرآن و خبر زد نہ دہر این است جوابش که جوابش نہ رہی
ه
آنے والا مسیح امتی ہوگا رہا یہ کہ آنے والا کون ہے اس کا فیصلہ بھی قرآن وحدیث نے کر
دیا ہے۔ سورۃ نور نے صاف طور پر بیان کیا ہے کہ رسول اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم کے خلفاء اس امت میں سے ہوں گے۔ بخاری اور مسلم کا بھی یہی مذہب ہے کہ
آنے والا مسیح اس امت میں سے ہوگا ۔ اب ایک طرف قرآن وحدیث بنی اسرائیلی مسیح کی موت اور
اس کے دوبارہ نہ آنے کو بیان کرتے ہیں ۔ دوسری طرف یہی قرآن وحدیث آنے والے مسیح کو اسی
اُمت میں سے ٹھہراتے ہیں تو پھر اب انتظار کس بات کا ہے۔
نشانات
اب علامات کو بھی دیکھ لیا جاوے۔ صدی کے سر پر مجدد کا آنا سب نے تسلیم کیا ہے اور
یہ بھی مانا ہے کہ مسیح بطور مجددصدی کے سر پر آوے گا۔صدی میں سے بائیس سال
گزر گئے اور اس وقت تک مجدد نظر نہ آیا ۔ آخر اس صدی کے سر پر جس مجدد نے آنا تھا وہ کہاں ہے؟
کسوف و خسوف کانشان مهدی کا نشان کسوف و خسوف تھا جو رمضان میں ہونا تھا۔ اس
کسوف و خسوف پر بھی آٹھ سال گزر گئے ۔ مہدی نہ آیا ۔ اگر یہ
کہا جاوے کہ نشان تو ہو گیا لیکن صاحب نشان بعد میں آوے گا تو یہ عقیدہ بڑا فاسد ہے اور قسم قسم
کے فسادات کی بنا ہے۔ اگر ایک زمانہ کے بعد اکٹھے ہیں انسان مہدویت کے مدعی ہو جاویں تو پھر
ان میں کون فیصلہ کرے گا ؟ ضرور ہے صاحب نشان نشان کے ساتھ ہو۔ یہ لوگ منبروں پر چڑھ کر
صدی کے سرے کو اور کسوف و خسوف کو یاد کیا کرتے اور روتے تھے لیکن جب وہ وقت آیا تو یہی
لوگ دشمن بن گئے ۔ حدیث کے مطابق تمام نشان واقع ہو گئے لیکن یہ لوگ اپنی ضد سے باز نہیں
آتے۔ کسوف و خسوف کا عظیم الشان نشان ظاہر ہو گیا لیکن خدا کے اس نشان کی قدر نہ کی گئی ۔
اسی طرح کل انبیاء کی کتب سابقہ اور قرآن وحدیث میں ایک اور بلا کی طاعون کا نشان طرف اشارہ تھا جو کسوف و خسوف کے آسمانی نشان کے بعد آنے والی تھی اور
وہ طاعون ہے جو وہ بھی مسیح کے زمانہ سے وابستہ تھی۔ یہ ایک خطرناک مصیبت ہے جس کی طرف ہر ایک
اولو العزم نبی نے بالتصریح یا بالا جمال اشارہ کیا ہے۔ طاعون آگئی ۔ لاکھوں انسان تباہ ہو گئے اور
نہ معلوم کب تک اس کی تباہی چلتی رہے گی لیکن جس موعود کے زمانہ کی شناخت کا یہ نشان ہے اسے
اب تک ان لوگوں نے نہ پہچانا ۔ اسی طرح زمین و آسمان نے شہادت دی لیکن ان شہادتوں کو رڈی
سمجھا گیا۔ خدا غیور ہے اور وہ اپنی غیرت دکھلائے گا۔ ایک مجازی حاکم عدول حکمی پسند نہیں کرتا تو وہ
احکم الحاکمین غیور خدا کب اس عدول حکمی کو پلا سز ا چھوڑے گا۔
نئی سواری کا نشان ایک اور نشان اس زمانہ کا وہ نی سوار تھی جس نے اونٹوں کو بیکار کر دینا
تھا۔ قرآن نے وَ إِذَا الْعِشَارُ عُطِلَت (التکویر : ۵) ( جب اونٹنیاں
بیکار ہو جاویں گی ) کہہ کر اس زمانہ کا پتا بتلایا۔ حدیث نے مسیح کے نشان میں یوں کہا ليُتركن
الْقِلَاصُ فَلَا يُسْعَى عَلَيْهَا - پھر یہ نشان کیا پورا نہ ہوا ؟ حتی کہ اس سرزمین میں بھی جہاں آج تک
انٹنی کی سواری تھی اور بغیر اونٹنیوں کے گزارہ نہ تھا وہاں بھی اس سواری کا انتظام ہو گیا ہے اور چند
سالوں میں اونٹوں کی سواری کا نام و نشان نہیں ملے گا۔ اونٹیاں بیکار ہو گئیں ۔ مقرر کردہ نشان
پورے ہو گئے لیکن جس کا یہ نشان تھا وہ پہچانا نہ گیا۔ کیا یہ امور بھی میرے اختیار میں تھے کہ ایک
طرف تو میں دعویٰ کروں اور دوسری طرف یہ نشان پورے ہوتے جاویں۔ کیا آسمانی نظام پر بھی میرا
دخل ہے جو کسوف اور خسوف موعود کو پیدا کر لیتا یا میرے ہاتھ کوئی ایسے مواد ہیں جن سے زمین پر
موعود طاعون پیدا ہو گئی یا حج کا روکنا جو یہ بھی مسیح کا نشان تھا کیا یہ بھی میرے اشارہ سے ہوا؟ اسی
طرح بیسیوں نشان زمانہ مسیح کے ساتھ وابستہ تھے وہ سب پورے ہو گئے ۔ خدا تعالیٰ نے کون سی
حجت کو ان پر پورا نہیں کیا لیکن ان کا انکار ابھی اسی طرح ہے ۔ اصل بات یہ ہے کہ زمانہ میں دہریت
پھیلی ہوئی ہے جو خفیہ خفیہ سب دلوں پر اثر کر رہی ہے۔ خشیت الہی دن بدن مفقود ہورہی ہے۔ کان
رکھتے ہیں پر سن نہیں سکتے ۔ آنکھیں رکھتے ہیں پر نہیں دیکھتے ۔ دل رکھتے ہیں پر نہیں سمجھتے۔ یہی وجہ
ہے کہ انکار ہے۔ والا معاملہ تو بہت ہی صاف تھا۔ میری کتابوں کے دیکھنے سے معلوم ہو سکتا ہے کہ
کس قدر اتمام حجت کی گئی ہے۔ اب ان کے پاس کوئی جواب نہیں ۔ خدا نے قوی دلائل سے ان کا
رگ وریشہ کاٹ دیا ہے ۔ لیکن یہ نہیں دیکھتے۔
شناخت مامور کے تین طریق ایک مامور کی شناخت کے تین طریق ہیں۔ نقل بقل ،
تائیدات سماوی ۔اب دیکھنا چاہیے کہ یہ تینوں امور اس
سلسلہ کے مؤید ہیں ۔ دانیال اور دیگر انبیاء نے تو اس کے آنے کا زمانہ مقرر کر دیا ہے۔ حتی کہ صدی
اور سال بھی مقرر کر دیا ہے۔ تمام عیسائیوں میں ایک قسم کی گھبراہٹ پیدا ہوئی ہے کیونکہ کتب سابقہ
کے مطابق مسیح کی آمد کا وقت آچکا ہے اور مسیح ابھی تک آیا نہیں ۔ اس لیے بعض علماء اخیر مجبور ہو کر
اس طرف گئے ہیں کہ مسیح کی آمد ثانی سے مراد کلیسیا کی ترقی ہے جو ہو چکی ہے۔ لے
اسی طرح ہماری کتب کے مطابق بھی بعثت مسیح کا یہی زمانہ ہے۔ حج الکرامہ والے نے لکھا
ہے کہ گل اہل کشوف اسی طرف گئے ہیں کہ مسیح کی آمد ثانی کے لیے چودھویں صدی مقرر ہے۔
شاہ ولی اللہ صاحب نے بھی اسی زمانہ کے لیے اسے چراغ الدین کہا ہے۔ غرضیکہ ہر ایک بزرگ
نے جو زمانہ مقرر کیا ہے وہ چودھویں صدی سے آگے نہیں گیا اگر چہ ان میں کچھ اختلاف ہے۔
چودھویں صدی میں لطیف اشارہ اس طرف تھا کہ دین اسلام چودھویں رات کے چاند کی طرح اس
زمانہ میں چمک اٹھے گا۔ جس طرح چاند کا کمال چودھویں رات کو ہوتا ہے اسی طرح اسلام کا کمال گل
دنیا میں چودھویں صدی میں ظاہر ہوگا۔ تیرھویں صدی کی تاریکی ان لوگوں میں ضرب المثل ہے۔
بعض کہتے ہیں کہ اس صدی کے علماء سے بھیڑیوں نے بھی نجات مانگی تھی ۔ یہ لوگ چودھویں صدی
کے منتظر تھے لیکن جب صدی آگئی تو اپنی بدبختی کے باعث انکار کر گئے ۔ اسی طرح قرآن میں ذکر
ہے وَ لَمَّا جَاءَهُمْ كِتَبٌ مِّنْ عِنْدِ اللهِ مُصَدِّقُ لِمَا مَعَهُمْ وَكَانُوا مِنْ قَبْلُ يَسْتَفْتِحُونَ عَلَى
الَّذِينَ كَفَرُوا فَلَمَّا جَاءَهُمْ مَّا عَرَفُوا كَفَرُوا بِهِ ( البقرة : ٩٠) اہلِ کتاب منتظر تھے کہ پیغمبر کے
آنے پر وہ اس کے ساتھ مل کر کفار سے جنگ کریں گے لیکن جب پیغمبر آیا تو انکار پر آمادہ ہو گئے ۔
عقل کے نزدیک بھی زمانہ مسیح کا یہی معلوم ہوتا ہے۔ اسلام اس قدر کمزور ہو گیا ہے کہ ایک
وقت ایک شخص کے مرتد ہو جانے پر اس میں شور پڑ جاتا تھا لیکن اب لاکھوں مرتد ہو گئے ۔ رات دن
مخالفت اسلام میں کتب تصنیف ہو رہی ہیں۔ اسلام کی بیخ کنی کے واسطے طرح طرح کی تجاویز ہورہی
ہیں۔ عقل پسند نہیں کرتی کہ جس خدا نے إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ ( الحجر : ١٠) کا
وعدہ دیا ہے وہ اس وقت اسلام کی حفاظت نہ کرے اور خاموش رہے۔ یہ زمانہ کس قسم کی مصیبت کا
از ریویو) البدر جلد ۳ نمبر ۳۰ مورخه ۸ را گست ۱۹۰۴ و صفحه ۳، ۴
اسلام پر ہے کہ شرفا کی اولا د دشمن اسلام ہو کر گر جاؤں میں چلے گئے اور کھلے طور پر رسول اکرم کی تو ہین
ہو رہی ہے۔ ہر ایک قسم کی گالی اور سب وشتم میں ان کو یاد کیا جاتا ہے۔ ان تمام امور کو بہ ہیئت مجموعی
اگر دیکھا جائے تو عقل کہتی ہے کہ یہی وقت خدا کی تائید کا ہے اور میں تم کو سچ کہتا ہوں کہ اگر یہ سلسلہ
قائم نہ ہوتا تو اسلام برباد ہو چکا تھا۔ سو خدا کے وجود کا یہ بھی ایک نشان ہے کہ عین ضرورت کے وقت
خدا تعالیٰ نے اس سلسلہ کو قائم کیا اور عین مصیبت کے وقت اسلام کو سنبھالا ۔ تائیدات سماوی بھی اگر
دیکھی جاویں تو یہاں بھی ایک بڑا خزانہ ہے۔ خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے ہزار ہا نشان میرے ہاتھ
پر ظاہر کئے ۔ اگر میں ان تمام نشانوں کو جمع کروں جو ہر روز میں اور میرے ساتھ رہنے والے دیکھتے
ہیں تو ان کی تعداد لاکھ کے قریب ہو جاتی ہے۔ قطع نظر اس کے صرف براہین احمدیہ کے بعض الہامات کو
دیکھا جاوے چوبیس برس ہوئے کہ یہ کتاب تصنیف ہوئی جو اس وقت مکہ، مد بینہ، مصر، بخارا، لنڈن اور ایسا
ہی ہندوستان کے ہر ایک حصہ میں پہنچ گئی۔ کئی ایک پادریوں اور دیگر مخالفین اسلام کے گھروں میں پہنچ
گئی ۔ اب اس کتاب میں مثلاً لکھا ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے مجھے ارشاد ہے کہ اس وقت تو اکیلا
ہے اور تیرے ساتھ کوئی نہیں لیکن ایک وقت آوے گا کہ لوگ تیرے پاس دور دور سے آویں گے۔
( يَأْتُونَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ ) تو لوگوں میں پہچانا جاوے گا اور تیری شہرت کی جاوے گی ۔ تیری
امداد اور تائید کو دور دور سے لوگ آئیں گے۔ پھر کہا کہ لوگ کثرت سے آویں گے اور تو ان سے نرمی اور
اخلاق سے پیش آنا۔ ان کی ملاقات سے مت گھبرانا ۔ ( وَلَا تُصَعِرُ لِخَلْقِ اللَّهِ وَلَا تَسْتَمْ مِّنَ
النَّاسِ ) پھر آخر کار فرما یا إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَالْفَتْحُ وَانْتَهَى اَمْرُ الزَّمَانِ إِلَيْنَا - أَلَيْسَ هُذَا
بالحق ۔ یعنی جب خدا کی فتح اور نصرت آوے گی اور زمانہ کا امر ہماری طرف منتہی ہوگا تو اس وقت کہا
جاوے گا کہ کیا یہ سلسلہ حق نہیں؟ اب لاہور اور امرتسر کے لوگ اور ایسا ہی پنجاب کے لوگ اس
بات سے واقف ہیں کہ براہین کی اشاعت کے وقت مجھے کوئی جانتا نہیں تھا۔ حتی کہ قادیان میں بہت
کم لوگ ہوں گے جو مجھے پہچانتے ہوں گے۔ پھر یہ اُمور کس طرح پورے ہو رہے ہیں ۔ اگر چہ یہ
پیشگوئیاں بدرجہ اتم ابھی پوری نہیں ہوئیں لیکن جس قدر ان الہامات کا ظہور ہو رہا ہے وہ طالب حق
کے لیے کافی ہے۔ اب کیا یہ میری بناوٹ ہے کہ ایک انسان آج سے چوبیس سال پہلے آجکل کے
واقعات کا نقشہ کھینچ سکتا ہے۔ کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ وہ ہزار ہا مخلوق کا مرجع ہوگا خصوصاً جبکہ ایک مدت
تک ان امور کا ظہور نہ ہوا ۔ جس سے صاف ظاہر ہے کہ یہ امور کسی فراست کا نتیجہ نہیں ہو سکتے ۔ ان امور
کو دیکھ کر میں کہہ سکتا ہوں کہ جس قدر نشانات خدا تعالیٰ نے میری تائید میں ظاہر کئے وہ اپنی تعداد اور
شوکت میں ایسے ہیں کہ بحر حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کل انبیاء و مرسلین سے ایسے ثابت نہیں
ہوئے لیکن اس میں میرا کیا فخر ہے یہ سب کچھ تو اس پاک نبی کی فضیلت ہے جس کی امت
میں ہونے کا مجھے فخر حاصل ہے۔
پھر میں کہتا ہوں کہ آج کل کے پیر زادوں اور سجادہ نشینوں کو آزمالوہ کسی پادری یا کسی مذہب کے
سرگروہ کو میرے مقابل میں لاؤ۔ خدا تعالیٰ نشان نمائی میں بالضرور اس کو میرے مقابل شرمندہ اور
ذلیل کرے گا۔ یہاں تو نشانوں کا دریا بہہ رہا ہے۔ میرے دوست اس الہام سے خوب واقف ہیں جو
دس بارہ سال ہوئے خدا تعالیٰ نے فرمایا إِنِّي مُهِينٌ مَنْ أَرَادَ اهَانَتَكَ وَإِنِّي مُعِينٌ مَنْ أَرَادَ
اعانتك اس ایک الہام کو کس قدر مواقع اور محل پر میرے دوستوں نے پورے ہوتے دیکھا۔ کس
طرح لوگوں نے میری اہانت اور تذلیل کے لیے بیڑے اٹھائے اور کس طرح وہ خود ہی ذلیل اور خوار
ہو گئے ۔ اس کی ایک مثال نہیں بلکہ کئی ایک مثالیں ہیں۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ ان نشانات کو دیکھ کر بھی
لوگ ابھی گمراہ ہیں۔ سو بات یہ ہے کہ دنیا میں ہمیشہ سے دو گروہ چلے آئے ہیں ایک سعید دوسر اشقی ۔
ابو جہل نے ہزاروں نشان دیکھے لیکن وہ کافر ہی رہا۔ سو اس صورت میں مومن کے لیے ضرور ہے کہ وہ
دعا میں لگ جاوے۔
آپ نے جو آج مجھ سے بیعت کی ہے۔ یہ تخم ریزی نے سے کی ہے۔ یہ تخم صرف بیعت پر قناعت نہ کریں کی طرح ہے۔ چاہیے کہ آپ اکثر مجھ سے ملاقات
کریں اور اس تعلق کو مضبوط کریں جو آج قائم ہوا ہے۔ جس شاخ کا تعلق درخت سے نہیں رہتا وہ
آخر کار خشک ہو کر گر جاتی ہے۔ جو شخص زندہ ایمان رکھتا ہے وہ دنیا کی پروانہیں رکھتا۔ دنیا ہر طرح
مل جاتی ہے۔ دین کو دنیا پر مقدم رکھنے والا ہی مبارک ہے لیکن جو دنیا کو دین پر مقدم رکھتا ہے وہ
ایک مردار کی طرح ہے جو کبھی سچی نصرت کا منہ نہیں دیکھتا۔ یہ بیعت اس وقت کام آسکتی ہے جب
دین کو مقدم کر لیا جاوے اور اس میں ترقی کرنے کی کوشش ہو۔ بیعت ایک بیج ہے جو آج بویا گیا۔ اب اگر
کوئی کسان صرف زمین میں تخم ریزی پر ہی قناعت کرے اور پھل حاصل کرنے کے جو جو فرائض
ہیں ان ۔ ان میں سے کوئی ادا نہ کرے۔ نہ زمین کو درست کرے اور نہ آبپاشی کرے اور نہ موقع بہ موقع
مناسب کھادزمین میں ڈالے نہ کافی حفاظت کرے تو کیا وہ کسان کسی پھل کی امید کر سکتا ہے ہرگز
نہیں ۔ اس کا کھیت بالضرور تباہ اور خراب ہوگا ۔ کھیت اسی کا رہے گا جو پورا زمیندار بنے گا۔ سو ایک
طرح کی تخم ریزی آپ نے بھی آج کی ہے۔ خدا جانتا ہے کہ کس کے مقدر میں کیا ہے لیکن خوش قسمت
وہ ہے جو اس تخم کو محفوظ رکھے اور اپنے طور پر ترقی کے لیے دعا کرتا رہے۔ مثلاً نمازوں میں ایک قسم
کی تبدیلی ہونی چاہیے۔
میں دیکھتا ہوں کہ آج کل لوگ جس نماز میں حضور اور لذت پیدا کرنے کا طریق طرح نماز پڑھتے ہیں ، محض کریں
وہ
مارنا ہے۔ ان کی نماز میں اس قدر بھی رقت اور لذت نہیں ہوتی جس قدر نماز کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا
میں ظاہر کرتے ہیں ۔ کاش یہ لوگ اپنی دعائیں نماز میں ہی کرتے ۔ شاید ان کی نمازوں میں حضور
اور لذت پیدا ہو جاتا۔ اس لیے میں حکماً آپ کو کہتا ہوں کہ سر دست آپ بالکل نماز کے بعد دعا نہ
کریں اور وہ لذت اور حضور جو دعا کے لیے رکھا ہے، دعاؤں کو نماز میں کرنے سے پیدا کریں ۔ میرا
مطلب یہ نہیں کہ نماز کے بعد دعا کرنی منع ہے۔ لیکن میں چاہتا ہوں کہ جب تک نماز میں کافی لذت
اور حضور پیدا نہ ہو نماز کے بعد دعا کرنے میں نماز کی لذت کو مت گنواؤ۔ ہاں جب یہ حضور پیدا
ہو جاوے تو کوئی حرج نہیں ۔ سو بہتر ہے نماز میں دعائیں اپنی زبان میں مانگو ۔ جو طبعی جوش کسی کی
مادری زبان میں ہوتا ہے وہ ہر گز غیر زبان میں پیدا نہیں ہو سکتا۔ سونمازوں میں قرآن اور ماثورہ دعاؤں
کے بعد اپنی ضرورتوں کو برنگ دعا اپنی زبان میں خدا تعالیٰ کے آگے پیش کرو تا کہ آہستہ آہستہ تم کو
حلاوت پیدا ہو جائے ۔سب سے عمدہ دعا یہ ہے کہ خدا کی رضا مندی اور گناہوں سے نجات حاصل
ہو کیونکہ گناہوں ہی سے دل سخت ہو جاتا اور انسان دنیا کا کیڑا بن جاتا ہے۔ ہماری دعا یہ ہونی
چاہیے کہ خدا تعالیٰ ہم سے گناہوں کو جو دل کو سخت کر دیتے ہیں دور کر دے اور اپنی رضا مندی کی راہ
دکھلائے ۔ دنیا میں مومن کی مثال اس سوار کی ہے کہ جو جنگل میں جا رہا ہے اور راہ میں بسبب گرمی اور
تکان سفر کے ایک درخت کے نیچے سستانے کے لیے ٹھہر جاتا ہے لیکن ابھی گھوڑے پر سوار ہے اور
کھڑا کھڑا گھوڑے پر ہی کچھ آرام لے کر آگے اپنے سفر کو جاری رکھتا ہے لیکن جو شخص اس جنگل میں
گھر بنالے وہ ضرور درندوں کا شکار ہوگا ۔ مومن دنیا کو گھر نہیں بناتا اور جو ایسا نہیں خدا اس کی پروا
نہیں کرتا نہ خدا کے نزدیک دنیا کو گھر بنانے والے کی عزت ہے۔ خدا مومن کی عزت کرتا ہے۔
نوافل کی حقیقت حدیث میں آیا ہے کہ مومن نوافل کے ساتھ خدا کا قرب حاصل کر لیتا
ہے۔ نوافل سے مراد یہ ہے کہ خدمت مقرر کردہ میں زیادتی کی جاوے۔
ہر ایک خیر کے کام میں دنیا کا بندہ تھوڑا سا کر کے سست ہو جاتا ہے لیکن مومن زیادتی کرتا ہے۔
نوافل صرف نماز سے ہی مختص نہیں بلکہ ہر ایک حسنات میں زیادتی کرنا نوافل ادا کرنا ہے۔ مومن
محض خدا کی خوشنودی کے لیے ان نوافل کی فکر میں لگا رہتا ہے۔ اس کے دل میں ایک درد ہے جو
اسے بے چین کرتا ہے اور وہ دن بدن نوافل وحسنات میں ترقی کرتا جاتا ہے اور بالمقابل خدا بھی اس
کے قریب ہوتا جاتا ہے حتی کہ مومن اپنی ذات کو فنا کر کے خدا کے سایہ تلے آتا جاتا ہے۔ اس کی
آنکھ خدا کی آنکھ، اس کے کان خدا کے کان ہو جاتے ہیں کیونکہ وہ کسی معاملہ میں خدا کی مخالفت نہیں
کرتا۔ ایک روایت میں یہ بھی ہے کہ اس کی زبان خدا کی زبان اور اس کا ہاتھ خدا کا ہاتھ ہو جاتا ہے۔
پھر خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ مجھے کسی بات میں اس قدر تر ڈ نہیں ہوتا جس قدر مومن
مومن کا مقام کی جان نکالنے میں تر ہوتا ہے۔ یوں تو خدا کی ذات سب ترددات سے پاک
ہے لیکن یہ فقرہ جو فرمایا تو مومن کے اکرام کے لیے فرمایا ۔ اب دوسرے لوگ کیڑے مکوڑوں کی
طرح مر جاتے ہیں لیکن مومن کا معاملہ دگرگوں ہے۔ مجھے یہ سمجھ آتی ہے کہ جو صلحاء اور انبیاء کی
زندگی آئے دن طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا رہتی ہے اور بعض وقت ان کو خوفناک امراض
لاحق ہو جاتے ہیں جیسے کہ ہمارے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی صورت تھی ۔ یہ اس تردد کا اظہار
ہے جس کا اوپر ذکر ہوا ہے گو ! ہوا ہے گو یا اللہ تعالیٰ اس سے معاملہ ایسا کرتا ہے اور خوفناک بیماریوں سے اسے
نجات دے کر ظاہر کر دیتا ہے کہ وہ اسے معمولی انسانوں کی طرح ضائع نہیں کرتا۔ قرآن اور
حدیث سے ثابت ہے کہ مومن کی ہر ایک چیز با برکت ہو جاتی ہے جہاں وہ بیٹھتا ہے وہ جگہ
دوسروں کے لیے موجب برکت ہوتی ہے۔ اس کا پس خوردہ اوروں کے لیے شفا ہے۔ حدیث
میں آیا ہے کہ ایک گنہگار خدا تعالیٰ کے سامنے لایا جاوے گا ۔ خدا تعالیٰ اس سے پوچھے گا کہ تو نے
کوئی نیک کام کیا ؟ وہ کہے گا کہ نہیں ۔ پھر خدا تعالیٰ اس کو کہے گا کہ فلاں مومن کو تو ملا تھا۔ وہ کہے گا
خداوند میں ارادتا تو کبھی نہیں ملا وہ خود ہی ایک دن مجھے راستہ میں مل گیا۔ خدا تعالیٰ اسے بخش دے
گا۔ پھر ایک اور موقع پر حدیث میں آیا ہے کہ خدا تعالیٰ فرشتوں سے دریافت کرے گا کہ میرا ذکر
کہاں پر ہو رہا ہے؟ وہ کہیں گے کہ ایک حلقہ مومنین کا تھا جہاں دنیا کے ذکر کا نام ونشان بھی نہ تھا۔
البتہ ذکر الہی آٹھوں پہر ہو رہا ہے ۔ ان میں ایک دنیا پرست شخص تھا۔ اللہ تعالیٰ فرماوے گا کہ میں
نے اس دنیا دار کو اس ہم نشینی کے باعث بخش دیا إِنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا يَشْقَى جَلِيسُهُمْ - بعض حدیثوں
میں آیا ہے کہ جہاں ایک مومن امام ہو اس کے مقتدی پیش ازیں کہ وہ سجدہ سے سر اٹھاوے بخش دیئے
جاتے ہیں ۔
مومن وہ ہے کہ جس کے دل میں محبت الہی نے عشق کے رنگ میں جڑ پکڑ لی ہو۔ اس نے
فیصلہ کر لیا ہو کہ وہ ہر ایک تکلیف اور ذلت میں بھی خدا کا ساتھ نہ چھوڑے گا ۔ اب جس نے یہ فیصلہ
کر لیا ہے کب کسی کا کانشنس کہتا ہے کہ وہ ضائع ہو گا کیا کوئی رسول ضائع ہوا؟ دنیا نا خنوں تک ان
کو ضائع کرنے کی کوشش کرتی ہے لیکن وہ ضائع نہیں ہوتے جو خدا کے لیے ذلیل ہو وہی انجام کار
عزت و جلال کا تخت نشین ہوگا ۔ ایک ابو بکر ہی کو دیکھو جس نے سب سے پہلے ذلت قبول کی اور
سب سے پہلے تخت نشین ہوا۔ اس میں کچھ شک نہیں کہ پہلے کچھ نہ کچھ دکھ اٹھانا پڑتا ہے کسی نے سچ