۲۰؍مئی ۱۹۰۴ء

ملفوظات (جلد 6), حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ه
عشق اول سرکش و خونی بود
تا گریزد هر که بیرونی بود
عشق الہی بے شک اول سرکش و خونی ہوتا ہے تا کہ نا اہل دور ہو جاوے۔ عاشقانِ خدا تکالیف
میں ڈالے جاتے ہیں ۔ اے قسم قسم کے مالی اور جسمانی مصائب اٹھاتے ہیں اور اس سے غرض یہ ہوتی
ہے کہ ان کے دل پہچانے جاویں۔ خدا تعالیٰ نے یہ امر مقرر کر دیا ہے کہ جب تک کوئی پہلے دوزخ پر
راضی نہ ہو جاوے بہشت میں نہیں جاتا۔ بہشت دیکھنا اسی کو نصیب ہوتا ہے جو پہلے دوزخ دیکھنے کو
تیار ہوتا ہے۔ دوزخ سے مراد آئندہ دوزخ نہیں بلکہ اس دنیا میں مصائب شدائد کا نظارہ مراد ہے۔
اسی طرح ایک حدیث میں آیا ہے کہ کافر کے لیے دوزخ بہشت کے رنگ میں اور مومن کے لیے بہشت
دوزخ کے رنگ میں متمثل کیا جاتا ہے۔ کافر جو دنیا کا طالب ہے دنیا میں منہمک ہو کر سگ دنیا ہو جاتا
ہے۔ مومن ایک عاشق ہے جو دنیا کو طلاق دے کر ہر ایک تکلیف سہنے کو تیار ہوتا ہے اور فی الواقع یہ
عشق ہی ہے جو اسے ہر قسم کی تکلیف سہنے کے لیے آمادہ کر دیتا ہے۔ مومن کا رنگ عاشق کا رنگ ہوتا
ہے اور وہ اپنے عشق میں صادق ہوتا ہے اور اپنے معشوق یعنی خدا کے لیے کامل اخلاص اور محبت اور
جان فدا کرنے والا جوش اپنے اندر رکھتا ہے اور تضرع اور انتہال اور ثابت قدمی سے اس کے حضور
میں قائم ہوتا ہے۔ دنیا کی کوئی لذت اس کے لیے لذت نہیں ہوتی ۔ اس کی روح اسی عشق میں پرورش
پاتی ہے۔ معشوق کی طرف سے استغنا د یکھ کر وہ گھبراتا نہیں۔ اس طرف سے خاموشی اور بے التفاتی
بھی معلوم کر کے وہ کبھی ہمت نہیں ہارتا بلکہ ہمیشہ قدم آگے ہی رکھتا ہے اور در ددل زیادہ سے زیادہ پیدا
کرتا جاتا ہے۔ ان دونوں چیزوں کا ہونا ضروری ہے کہ مومن عاشق کی طرف سے محبت الہی میں پورا
استغراق ہو۔ عشق کمال ہو۔ محبت میں سچا جوش اور عہد عشق میں ثابت قدمی ایسی کوٹ کوٹ کے بھری
ہو کہ جس کو کوئی صدمہ جنبش میں لا نہ سکے اور معشوق کی طرف سے کبھی کبھی بے پروائی اور خاموشی ہو۔
درد دو قسم کا موجود ہو۔ ایک تو وہ جو اللہ تعالیٰ کی محبت کا درد ہو۔ دوسرا وہ جو کسی کی مصیبت پر دل میں درد
از ریویو) البدر جلد ۳ نمبر ۳۱ مورخه ۱۶ راگست ۱۹۰۴ ء صفحه ۶،۵

اٹھے اور خیر خواہی کے لیے اضطراب پیدا ہو۔ اور اس کی اعانت کے لیے بے چینی پیدا ہو۔ خدا تعالیٰ
کی محبت کے لیے جو اخلاص اور درد ہوتا ہے اور ثابت قدمی اس کے ساتھ ملی ہوئی ہوتی ہے، وہ
انسان کو بشریت سے الگ کر کے الوہیت کے سایہ میں لا ڈالتا ہے۔ جب تک اس کی حد تک در داور
عشق نہ پہنچ جائے کہ جس میں غیر اللہ سے محویت حاصل ہو جائے اس وقت تک انسان خطرات میں
پڑا رہتا ہے۔ ان خطرات کا استیصال بغیر اس امر کے مشکل ہوتا ہے کہ انسان غیر اللہ سے بکلی منقطع
ہو کر اسی کا ہو جائے اور اس کی رضا میں داخل ہونا بھی محال ہوتا ہے اور اس کی مخلوق کے لیے ایسا درد
ہونا چاہیے جس طرح ایک نہایت ہی مہربان والدہ اپنے ناتواں پیارے بچے کے لیے دل میں سچا
جوش محبت رکھتی ہے۔
اللہ تعالیٰ سے تعلق کے لیے محویت کی ضرورت خدا تعالی ایک تعلق چا خدا چاہتا ہے اور
اس کے حضور میں دعا کرنے کے
لیے تعلق کی ضرورت ہے۔ بغیر تعلق کے دعا نہیں ہوسکتی ۔ پہلے بزرگوں کی بھی اسی قسم کی باتیں چلی
آئی ہیں کہ جن سے دعا کرنے والوں کو دعا کرانے سے پہلے تعلق ثابت کرنے کی تاکید کی ۔ خواہ نخواہ
بازار میں چلتے ہوئے کسی بے تعلق کو کوئی نہیں کہہ سکتا کہ تو میرا دوست ہے اور نہ ہی اس کے لیے
درد دل ہی ہوتا ہے اور نہ ہی جوش دعا پیدا ہو سکتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ سے تعلق اس طرح نہیں ہو سکتا کہ
انسان غفلت کاریوں میں مبتلا بھی رہے اور صرف منہ سے دم بھرتا رہے کہ میں نے خدا سے تعلق پیدا
کر لیا ہے ۔ اکیلے بیعت کا اقرار اور سلسلہ میں نام لکھ لینا ہی خدا سے تعلق پر کوئی دلیل نہیں ہوسکتی ۔
اللہ تعالیٰ سے تعلق کے لیے ایک محویت کی ضرورت ہے۔ ہم بار بار اپنی جماعت کو اس بات پر قائم
ہونے کے لیے کہتے ہیں کیونکہ جب تک دنیا کی طرف سے انقطاع اور اس کی محبت دلوں سے
ٹھنڈی ہو کر اللہ تعالیٰ کے لیے فطرتوں میں طبعی جوش اور محویت پیدا نہیں ہوتی اس وقت تک ثبات
میسر نہیں آ سکتا ۔ بعض صوفیوں نے لکھا ہے کہ صحابہ" جب نمازیں پڑھا کرتے تھے تو انہیں ایسی
محویت ہوتی تھی کہ جب فارغ ہوتے تو ایک دوسرے کو پہچان بھی نہ سکتے تھے۔ جب انسان کسی

اور جگہ سے آتا ہے تو شریعت نے حکم دیا ہے کہ وہ آکر السلام علیکم کہے۔ نماز سے فارغ ہوتے
السلام علیکم ورحمۃ اللہ کے کہنے کی حقیقت یہی ہے کہ جب ایک شخص نے نماز کا عقد باندھا اور اللہ اکبر
کہا تو وہ گو یا اس عالم سے نکل گیا اور ایک نئے جہان میں جا داخل ہوا ۔ گویا ایک مقام محویت میں
جا پہنچا۔ پھر جب وہاں سے واپس آیا تو السلام علیکم ورحمۃ اللہ کہہ کر آن ملا۔ لیکن صرف ظاہری
صورت کافی نہیں ہو سکتی جب تک دل میں اس کا اثر نہ ہو چھلکوں سے کیا ہاتھ آ سکتا ہے۔ محض
صورت کا ہے ت کا ہونا کافی نہیں ۔ حال ہونا چاہیے ۔ علت غائی حال ہی ہے۔ مطلق قال اور صورت جس
کے ساتھ حال نہیں ہوتا وہ تو الٹی ہلاکت کی راہیں ہیں۔ انسان جب حال پیدا کر لیتا ہے اور اپنے
حقیقی خالق و مالک سے ایسی سچی محبت اور اخلاص پیدا کر لیتا ہے کہ یہ بے اختیار اس کی طرف
پرواز کرنے لگتا ہے اور ایک حقیقی محویت کا عالم اس پر طاری ہوجاتا ہے تو اس وقت اس کیفیت سے
انسان گو یا سلطان بن جاتا ہے اور ذرہ ذرہ اس کا خادم بن جاتا ہے۔
مجھے تو اللہ تعالیٰ کی محبت نے ایسی محویت دی تھی کہ تمام دنیا سے الگ ہو بیٹھا تھا۔ تمام چیزیں
سوائے اس کے مجھے ہرگز بھائی نہ تھیں۔ میں ہرگز ہرگز حجرہ سے باہر قدم رکھنا نہیں چاہتا تھا۔ میں نے
ایک لمحہ کے لیے بھی شہرت کو پسند نہیں کیا۔ میں بالکل تنہائی میں تھا اور تنہائی ہی مجھ کو بھاتی تھی ۔
شہرت اور جماعت کو جس نفرت سے میں دیکھتا تھا اس کو خدا ہی جانتا ہے۔ میں تو طبعاً گمنامی کو چاہتا تھا
اور یہی میری آرزو تھی خدا نے مجھ پر جبر کر کے اس سے مجھے باہر نکالا ۔ میری ہرگز مرضی نہ تھی مگر
اس نے میری خلاف مرضی کیا کیونکہ وہ ایک کام لینا چاہتا تھا۔ اس کام کے لیے اس نے مجھے پسند کیا
اور اپنے فضل سے مجھ کو اس عہدہ جلیلہ پر مامور فرمایا۔ یہ اسی کا اپنا انتخاب اور کام ہے۔ میرا اس میں
کچھ دخل نہیں۔ میں تو دیکھتا ہوں کہ میری طبیعت اس طرح واقع ہوئی ہے کہ شہرت اور جماعت سے
کوسوں بھاگتی ہے اور مجھے سمجھ نہیں آتا کہ لوگ کس طرح شہرت کی آرزو رکھتے ہیں۔ میری طبیعت اور
طرف جاتی تھی لیکن خدا مجھے اور طرف لے جاتا تھا۔ میں نے بار بار دعائیں کیں کہ مجھے گوشہ میں ہی
رہنے دیا جاوے۔ مجھے میری خلوت کے حجرے میں ہی چھوڑ دیا جائے لیکن بار بار یہی حکم ہوا کہ

اس سے نکلو اور دین کا کام جو اس وقت سخت مصیبت کی حالت میں تھا اس کو سنوارو ۔ انبیاء کی طبیعت
اسی طرح واقع ہوتی ہے کہ وہ شہرت کی خواہش نہیں کیا کرتے کسی نبی نے کبھی شہرت کی خواہش نہیں
کی ۔ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی خلوت اور تنہائی کو ہی پسند کرتے تھے۔ آپ عبادت کرنے
کے لیے لوگوں سے دور تنہائی کی غار میں جو غار حرا تھی چلے جاتے تھے۔ یہ غار اس قدر خوفناک تھی کہ
کوئی انسان اس میں جانے کی جرات نہ کر سکتا تھا لیکن آپ نے اس کو اس لیے پسند کیا ہوا تھا کہ
وہاں کوئی ڈر کے مارے بھی نہ پہنچے گا۔ آپ بالکل تنہائی چاہتے تھے۔ شہرت کو ہرگز پسند نہیں کرتے
تھے۔ مگر خدا کا حکم ہوا يَاأَيُّهَا الْمُدَّثِرُ قُمْ فَانْذِرُ (المدثر :۲، ۳) اس حکم میں ایک جبر معلوم ہوتا ہے
اور اسی لیے جبر سے حکم دیا گیا کہ آپ تنہائی کو جو آپ کو بہت پسند تھی اب چھوڑ دیں۔ بعض لوگ بیوقوفی
اور حماقت سے یہی خیال کرتے ہیں کہ گویا میں شہرت پسند ہوں۔ میں بار بار کہہ چکا ہوں کہ میں ہرگز
شہرت پسند نہیں۔ خدا نے جبر سے مجھ کو مامور کیا ہے میرا اس میں قصور کیا ہے اور وہی گواہ ہے کہ میں
شہرت پسند نہیں ہوں۔ میں تو دنیا سے ہزاروں کو سوں بھاگتا تھا ۔ حاسد لوگوں کی نظر چونکہ زمین اور
اس کی اشیاء تک ہی محدود ہوتی ہے اور وہ دنیا کے کیڑے ہیں اور شہرت پسند ہوتے ہیں ان کو
اس خلوت گزینی اور بے تعلقی کی کیفیت ہی معلوم نہیں ہو سکتی ۔ ہم تو دنیا کو نہیں چاہتے ۔ اگر وہ چاہیں
اور اس پر قدرت رکھتے ہیں تو سب دنیا لے جائیں ہمیں ان پر کوئی گلہ نہیں ۔ ہمارا ایمان تو ہمارے دل
میں ہے نہ دنیا کے ساتھ ۔ ہماری خلوت کی ایک ساعت ایسی قیمتی ہے کہ ساری دنیا اس ایک ساعت پر
قربان کرنا چاہیے۔ اس طبیعت اور کیفیت کو سوائے خدا کے کوئی نہیں جانتا۔ مگر ہم نے خدا کے امر پر
جان و مال و آبرو کو قربان کر دیا ہے۔ جب اللہ تعالیٰ کسی کے دل میں تجلی کرتا ہے تو پھر وہ پوشیدہ
نہیں رہتا ۔ عاشق اپنے عشق کو خواہ کیسے ہی پوشیدہ کرے مگر بھید پانے والے اور تاڑنے والے
قرائن اور آثار اور حالات سے پہچان ہی جاتے ہیں۔ عاشق پر وحشت کی حالت نازل ہو جاتی ہے۔ اور سے ہو
اداسی اس کے سارے وجود پر چھا جاتی ہے۔ الگ قسم کے خیالات اور حالات اس کے ظاہر ہو جاتے
ہیں ۔ وہ اگر ہزاروں پردوں میں چھپے اور اپنے آپ کو چھپا لے مگر چھپا نہیں رہتا۔ سچ کہا ہے۔
ع عشق و مشک را نتوان نهفتن

جن لوگوں کو محبت الہی ہوتی ہے وہ اس محبت کو چھپاتے ہیں جس سے ان کے دل لبریز ہوتے
ہیں بلکہ اس کے افشا پر وہ شرمندہ ہوتے ہیں کیونکہ محبت اور عشق ایک راز ہے جو خدا اور اس کے بندہ
کے درمیان ہوتا ہے اور ہمیشہ راز کا فاش ہونا شرمندگی کا موجب ہوتا ہے۔ کوئی رسول نہیں آیا جس کا
راز خدا سے نہیں ہوتا ۔ اسی راز کو چھپانے کی خواہش اس کے اندر ہوتی ہے مگر معشوق خود اس کو فاش
کرنے پر جبر کرتا ہے اور جس بات کو وہ نہیں چاہتے وہی ان کو ملتی ہے جو چاہتے ہیں ان کو ملتا نہیں اور
جو نہیں چاہتے ان کو جبراً ملتا ہے۔
جب تک انسان ادنیٰ حالت میں ہوتا ہے اس کے خیالات بھی ادنی ہی ہوتے ہیں اور جس قدر
معرفت میں گرا ہوا ہوتا ہے اسی قدر محبت میں کمی ہوتی ہے۔ معرفت سے حسنِ ظن پیدا ہوتا ہے۔
ہر شخص میں محبت اپنے ظن کی نسبت سے ہوتی ہے۔ انا عِنْدَ ظَنِ عَبْدِی ہی سے یہی تعلیم ملتی ہے۔
صادق عاشق جو ہوتا ہے وہ اللہ تعالیٰ پر حسن ظن رکھتا ہے کہ اس کو کبھی نہیں چھوڑے گا۔ خدا تو
وفاداری کرنا پسند کرتا ہے بلکہ وہ چاہتا ہے کہ انسان صدق دکھلاوے اور اس پر طن نیک رکھے کہ تا وہ
بھی وفا دکھلائے مگر یہ لوگ کب اس حقیقت کو سمجھ سکتے ہیں۔ یہ تو اپنی ہوا و ہوس کے بتوں کے آگے
جھکتے رہتے ہیں اور ان کی نظر دنیا تک ہی ہوتی ہے اللہ تعالیٰ کو کریم و رحیم نہیں سمجھتے۔ اس کے وعدوں پر
ذرہ ایمان نہیں رکھتے ۔ اگر اللہ تعالیٰ کے وعدوں پر ایمان رکھتے کہ وہ کریم و رحیم ہے تو وہ بھی ان پر
رحمت اور وفا کے ثبوت نازل کرتا ۔
گر وزیر از خدا بترسیدی
ہمچناں کز ملک ملک بودے
اللہ تعالی سے بدظنی مت کرو شر باطنی سے پیدا ہوتا ہے۔ قرآن شریف کو اول ہے آخر تک پڑھنے سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ اللہ سے بدظنی
مت کرو۔ اللہ کا ساتھ نہ چھوڑو ۔ اسی سے مدد مانگو۔ اللہ تعالیٰ ہر میدان میں مومن کی مدد کرتا ہے اور کہتا
ہے کہ میں میدان میں تیرے ساتھ ہوں وہ اس کے لیے ایک فرقان پیدا کر دیتا ہے جو اس کے
وعدوں پر بھروسہ نہیں کرتا وہ بدظنی کرتا ہے جو شخص خدا سے نیک ظن کرتا ہے وہ اس کی طرف رجوع

آج 10 میں سے 10 باقی