۲۱؍اگست ۱۹۰۴ء

ملفوظات (جلد 6)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کو کوئی عارضہ ہو اور چاندی سونے کے برتن میں کھانا طبیب بتلاوے تو بطور علاج کے صحت تک وہ
استعمال کر سکتا ہے۔
ایک شخص آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا۔ اسے جوئیں بہت پڑی ہوئی تھیں ۔ آپؐ نے
حکم دیا کہ تو ریشم کا کرتہ پہنا کر اس سے جوئیں نہیں پڑتیں (ایسے ہی خارش والے کے لیے ریشم کا
لباس مفید ہے )۔
سود کی بابت پوچھا گیا کہ بعض مجبوریاں لاحق حال ہو جاتی ہیں ۔
سود فرمایا کہ اس کا فتوی ہم نہیں دے سکتے ۔ یہ بہر حال نا جائز ہے۔ ایک طرح کا عود اسلام
میں جائز ہے یہ کہ قرض دیتے وقت کوئی شرط وغیرہ کسی قسم کی نہ ہو اور مقروض جب قرضہ ادا کرے
تو مروّت کے طور پر اپنی طرف سے کچھ زیادہ دے دیوے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ و وسلم ایسا ہی کیا
کرتے ۔ اگر دس روپے قرض لیے تو ادائیگی کے وقت ایک سو تک دے دیا کرتے ۔ سود حرام وہی
ہے جس میں عہد معاہدہ اور شرائط اول ہی کر لی جاویں۔
( بمقام لاہور ۔ احاطہ میاں چراغ دین و سراج دین و معراج دین
۲۱ راگست ۱۹۰۴ء رئیسیان لاہور )
ظہر کے وقت حضرت اقدس تشریف لائے اور نماز با جماعت ادا کرنے کے بعد احباب کی درخواست
پر آپ ایک کرسی پر رونق افروز ہوئے ۔ میاں فیروز الدین صاحب نے آگے بڑھ کر نیاز حاصل کی ۔
حضرت اقدس نے چند نصائح فرماتے ہوئے تقریر کا سلسلہ یوں شروع کیا۔
تمام گناہوں سے بچنے کا ذریعہ خوف الہی ہے دیکھوا یاد رکھے کا مقام ہے کہ ہے بیعت کے چند الفاظ جو زبان سے
کہتے ہو کہ میں گناہ سے پر ہیز کروں گا یہی تمہارے لیے کافی نہیں ہیں اور نہ صرف ان کی تکرار سے
خدا راضی ہوتا ہے بلکہ خدا کے نزدیک تمہاری اس وقت قدر ہو گی جبکہ دلوں میں تبدیلی اور خدا کا خوف
ل البدر جلد ۳ نمبر ۳۲ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۰۴ صفحه ۸

ہو۔ ورنہ ادھر بیعت کی اور جب گھر میں گئے تو وہی برے خیالات اور حالات رہے تو اس سے کیا
فائدہ۔ یقیناً مان لو کہ تمام گناہوں سے بچنے کے لیے بڑا ذریعہ خوف الہی ہے اگر یہ نہیں ہے تو ہرگز
ممکن نہیں کہ انسان ان سب گناہوں سے بچ سکے جو کہ اسے مصری پر چیونٹیوں کی طرح چمٹے ہوئے
ہیں ۔ مگر خوف ہی ایک ایسی شے ہے کہ حیوانات کو بھی جب ہو تو وہ کسی کا نقصان نہیں کر سکتے ۔ مثلاً بگی
جو کہ دودھ کی بڑی حریص ہے جب اسے معلوم کہ اس کے نزدیک جانے سے سزا ملتی ہے یا پرندوں کو
ب علم ہو کہ اگر یہ دانہ کھایا تو جال میں پھنسے اور موت آئی تو وہ اس دودھ اور دانہ - دانہ کے نزدیک نہیں
پھٹکتے۔ اس کی وجہ صرف خوف ہے ۔ پس جبکہ لا یعقل حیوان بھی خوف کے ہوتے ہوئے پر ہیز
کرتے ہیں تو انسان جو عقلمند ہے اسے کس قدر خوف اور پر ہیز کرنا چاہیے ۔ یہ امر بہت ہی بدیہی
ہے کہ جس موقع پر انسان کو خوف پیدا ہوتا ہے اس موقع پر وہ جرم کی جرات ہرگز نہیں کرتا۔ مثلاً
طاعون زدہ گاؤں میں اگر کسی کو جانے کو کہا جاوے تو کوئی بھی جرات کر کے نہیں جاتا حتی کہ اگر حکام
بھی حکم دیو یں تو بھی تر سان اور لرزاں جاوے گا اور دل پر یہ ڈر غالب ہوگا کہ کہیں مجھ کو بھی طاعون
نہ ہو جاوے اور وہ کوشش کرے گا کہ مفوضہ کام کو جلد پورا کر کے وہاں سے بھاگے۔ پس گناہ پر
دلیری کی وجہ بھی خدا کے خوف کا دلوں میں موجود نہ ہونا ہے لیکن یہ خوف کیوں کر پیدا ہو۔اس کے لیے
معرفت الہی کی ضرورت ہے۔ جس قدر خدا تعالیٰ کی معرفت زیادہ ہو گی اسی قدر خوف زیادہ ہوگا۔
ع
ہر کہ عارف تر است ترسال تر
اس امر میں اصل معرفت ہے اور اس کا نتیجہ خوف ہے۔ معرفت ایک ایسی شے ہے کہ اس کے
ہوتے ہوئے انسان ادنی ادنی کیڑوں سے بھی ڈرتا ہے۔ جیسے پیسو اور مچھر کی جب معرفت ہوتی ہے تو
ہر ایک ان سے بچنے کی کوشش کرتا ہے۔ پس کیا وجہ ہے کہ خدا جو قادر مطلق ہے اور علیم اور بصیر ہے اور
زمینوں اور آسمانوں کا مالک ہے اس کے احکام کے بر خلاف کرنے میں یہ اس قدر جرات کرتا ہے۔
اگر سوچ کر دیکھو گے تو معلوم ہوگا کہ معرفت نہیں ۔
بہت ہیں کہ زبان سے تو خدا کا اقرار کرتے ہیں لیکن اگر اللہ تعالیٰ کی معرفت طلب کرو ٹٹول کر دیکھو تو معلوم ہوگا کہ ان کے اندر دہریت ہے

کیونکہ دنیا کے کاموں میں جب مصروف ہوتے ہیں تو خدا کے قہر اور اس کی عظمت کو بالکل بھول
جاتے ہیں۔ اس لیے یہ بات بہت ضروری ہے کہ تم لوگ دعا کے ذریعہ اللہ تعالیٰ سے معرفت طلب
کرو۔ بغیر اس کے یقین کامل ہرگز حاصل نہیں ہو سکتا۔ وہ اسی وقت حاصل ہوگا جبکہ یہ علم ہو کہ اللہ تعالیٰ
سے قطع تعلق کرنے میں ایک موت ہے۔ گناہ سے بچنے کے لیے جہاں دعا کرو وہاں ساتھ ہی تدابیر
کے سلسلہ کو ہاتھ سے نہ چھوڑو اور تمام محفلیں اور مجلسیں جن میں شامل ہونے سے گناہ کی تحریک ہوتی
ہے ان کو ترک کرو اور ساتھ ہی ساتھ دعا بھی کرتے رہو اور خوب جان لو کہ ان آفات سے جو
قضا و قدر کی طرف سے انسان کے ساتھ پیدا ہوتی ہیں جب تک خدا کی مد د ساتھ نہ ہو ہرگز رہائی
نہیں ہوتی ۔ نماز جو کہ پانچ وقت ادا کی جاتی ہے اس میں بھی یہی اشارہ ہے کہ اگر وہ نفسانی جذبات
اور خیالات سے اسے محفوظ نہ رکھے گا تب تک وہ سچی نماز ہر گز نہ ہوگی ۔ نماز کے معنے ٹکریں مار لینے
اور رسم اور عادت کے طور پر ادا کرنے کے ہر گز نہیں ۔ نماز وہ شے ہے جسے دل بھی محسوس کرے کہ
روح پگھل کر خوفناک حالت میں آستانہ الوہیت پر گر پڑے۔ جہاں تک طاقت ہے وہاں تک
رقت کے پیدا کرنے کی کوشش کرے اور تضرع سے دعا مانگے کہ شوخی اور گناہ جو اندر نفس میں ہیں وہ
دور ہوں ۔ اسی قسم کی نماز با برکت ہوتی ہے اور اگر وہ اس پر استقامت اختیار کرے گا تو دیکھے گا کہ
رات کو یا دن کو ایک نور اس کے قلب پر گرا ہے اور نفس امارہ کی شوخی کم ہو گئی ہے۔ جیسے اژدہا میں
ایک سم قاتل ہے ۔ اسی طرح نفس امارہ میں بھی سم قاتل ہوتا ہے اور جس نے اسے پیدا کیا اسی کے
پاس اس کا علاج ہے۔
کبھی یہ دعوی نہ کرو کہ میں پاک صاف ہوں جیسے کہ اللہ تعالی قرآن شریف میں فرماتا ہے۔
فَلَا تُرَكُوا أَنْفُسَكُمُ (النجم : ۳۳) کہ تم اپنے آپ کو مرگی مت کہو ۔ وہ خود جانتا ہے کہ تم میں سے متقی
کون ہے۔ جب انسان کے نفس کا تزکیہ ہو جاتا ہے تو خدا اس کا متولی اور متکفل ہو جاتا ہے اور
جیسے ماں بچے کو گود میں پرورش کرتی ہے اسی طرح وہ خدا کی گود میں پرورش پاتا ہے اور یہی حالت
ہے کہ خدا کا نور اس کے دل پر گر کر کل دنیاوی اثروں کو جلا دیتا ہے اور انسان ایک تبدیلی اپنے اندر

محسوس کرتا ہے، لیکن ایسی حالت میں بھی اسے ہرگز مطمئن نہ ہونا چاہیے کہ اب یہ طاقت مجھ میں
مستقل طور پر پیدا ہو گئی ہے اور کبھی ضائع نہ ہوگی ۔ جیسے دیوار پر دھوپ ہو تو اس کے یہ معنے ہر گز نہیں
ہوتے کہ یہ ہمیشہ ایسی ہی روشن رہے گی اسی پر لوگوں نے ایک مثال لکھی ہے کہ دیوار جب دھوپ
سے روشن ہوئی تو اس نے آفتاب کو کہا کہ میں بھی تیری طرح روشن ہوں ۔ آفتاب نے کہا کہ رات کو
جب میں نہ ہوں گا تو پھر تو کہاں سے روشنی لے گی ۔ اسی طرح انسان کو جو روشنی عطا ہوتی ہے وہ بھی
مستقل نہیں ہوتی بلکہ عارضی ہوتی ہے اور ہمیشہ اسے اپنے ساتھ رکھنے کے لیے استغفار کی ضرورت
ہے انبیاء جو استغفار کرتے ہیں اس کی بھی یہی وجہ ہوتی ہے کہ وہ ان باتوں سے آگاہ ہوتے ہیں اور
ان کو خطرہ لگا رہتا ہے کہ نور کی جو چادر ہمیں عطا کی گئی ہے ایسا نہ ہو کہ وہ چھن جاوے۔
استغفار کی حقیقت نادان لوگ لاعلمی کی وجہ سے یہ کہتے اور فخر کرتے ہیں کہ صیح استغفار نہ
کرتا تھا۔ حالانکہ یہ بات کسی قسم کے ناز کی نہیں بلکہ رونے اور افسوس
کرنے کی ہے کہ اگر وہ استغفار نہ کرتا تھا تو گویا اس نور سے بالکل محروم تھا جو کہ اللہ تعالیٰ اپنے برگزیدوں
کو عطا کیا کرتا ہے۔ کوئی نبی جس قدر زیادہ استغفار کرنے والا ثابت ہوگا اسی قدر اس کا درجہ بڑا اور
بلند ہو گا لیکن جس کو یہ حالت حاصل نہیں تو وہ خطرہ میں ہے اور ممکن ہے کہ کسی وقت اس سے وہ چادر
حفاظت کی چھین لی جاوے کیونکہ نبیوں کو بھی وہ مستعار طور پر ملتی ہے اور وہ پھر استغفار کے ذریعہ
اسے مدامی طور پر رکھتے ہیں ۔ بات یہ ہے کہ اصل انوار تو اللہ تعالیٰ کے پاس ہیں اور نبی ہو یا کوئی
اور ، سب خدا سے انہیں حاصل کرتے ہیں۔ سچے نبی کی یہی علامت ہے کہ وہ اس روشنی کی حفاظت
بذریعہ استغفار کے کرے ۔ استغفار کے یہی معنے ہوتے ہیں کہ موجودہ نور جو خدا سے حاصل ہوا ہے
وہ محفوظ رہے۔ اور زیادہ اور ملے۔ اسی کی تحصیل کے لیے پنجگانہ نماز بھی ہے تا کہ ہر روز دل کھول کھول
کر اس روشنی کو خدا سے مانگ لیوے جسے بصیرت ہے وہ جانتا ہے کہ نماز ایک معراج ہے اور وہ نماز
ہی کی تضرع اور ابتہال سے بھری ہوئی دعا ہے جس سے یہ امراض سے رہائی پاسکتا ہے۔ وہ لوگ
بہت بیوقوف ہیں جو دوری ڈالنے والی تاریکی کا علاج نہیں کرتے ۔

بیعت کی غرض میرے پاس اکثر خطوط آتے ہیں مگران میں یہی لکھا ہوتا ہے کہ میرے املاک
کے لیے یا اولاد کے لیے دعا ہو ۔ فلاں مقدمہ ہے یا فلاں مرض ہے وہ اچھا
ہو جاوے لیکن مشکل سے کوئی خط ایسا ہوتا ہے جس میں ایمان یا ان تاریکیوں کے دور ہونے کے لیے
درخواست کی گئی ہو۔ بعض خطوط میں یہ لکھا ہوتا ہے کہ اگر مجھے پانسور و پیدل جاوے تو میں بیعت
کرلوں ۔ بیوقوفوں کو اتنا خیال نہیں کہ جن باتوں کو ہم چھوڑانا چاہتے ہیں وہی ہم سے طلب کی جاتی
ہیں۔ اسی لیے میں اکثر لوگوں کی بیعت سے خوف کرتا ہوں کیونکہ سچی بیعت کرنے والے بہت کم
ہوتے ہیں۔ بعض تو ظاہری شروط لگاتے ہیں جیسے کہ اوپر ذکر ہوا اور بعض لوگ بعد بیعت کے ابتلا
میں پڑ جاتے ہیں جیسے کسی کا لڑکا مر گیا تو شکایت کرتا ہے میں نے تو بیعت کی تھی یہ صدمہ مجھے
کیوں ہوا؟ اس نادان کو یہ خیال نہیں آتا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم با وجود کہ پیغمبر تھے مگر
آپ کے گیارہ لڑ کے فوت ہو گئے اور کبھی شکایت نہ کی کہ خداوندا تو نے تو مجھے پیغمبر بنایا تھا میرے
بچے کیوں مار دیئے؟
غرضیکہ یا د رکھو کہ دین کو دنیا سے ہرگز نہ ملانا چاہیے اور بیعت اس نیت سے ہرگز نہ کرنی چاہیے
کہ میں بادشاہ ہی بن جاؤں گا یا ایسی کیمیا حاصل ہو جاوے گی کہ گھر بیٹھے روپیہ بنتا رہے گا۔ اللہ تعالیٰ
نے ہمیں تو اس لیے مامور کیا ہے کہ ان باتوں سے لوگوں کو چھڑا دیو ہیں۔ ہاں یہ بات ضرور ہے کہ جو
لوگ صدق اور وفا سے خدا کی طرف آتے ہیں اور اس کے لیے ہر ایک دکھ اور مصیبت کو سر پر لیتے ہیں
تو خدا ان کو اور ان کی اولاد کو ہر گز ضائع نہیں کرتا۔ حضرت داؤد علیہ السلام کہتے ہیں کہ میں بوڑھا ہو گیا
لیکن کبھی نہیں دیکھا کہ صالح آدمی کی اولا د ضائع ہوئی ہو۔ خدا تعالیٰ خود اس کا متکفل ہوتا ہے۔ لیکن
ابتدا میں ابتلا کا آنا ضروری ہے تا کہ کھوٹے اور کھرے کی شناخت ہو جاوے۔
عشق اول سرکش و خونی بود تا گریزد هر که بیرونی بود
دوسرے ابتلا اس لیے ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ لوگوں کو دکھلاوے کہ جو ہماری طرف آنے والے
ہیں وہ کیسے مستقل مزاج اور جفاکش ہوتے ہیں کہ مار پر مار کھاتے ہیں لیکن منہ نہیں پھیرتے اور

جب وہ ثابت قدم نکل آتے ہیں تو پھر اللہ تعالیٰ ان سے وہی سنت برتتا ہے جو کہ منعم علیہ گروہ سے
برتنی چاہیے ۔
خدا سے زیادہ پیار اور رحم اور محبت کرنی کوئی نہیں جانتا۔ لیکن اخلاص ضروری ہے۔ کوئی دل سے
اس کا ہو۔ پھر دیکھے کہ آیا مخلص کی دست گیری اور کفالت اس کی خوبی ہے کہ نہیں لیکن جو اسے آزماتا
ہے وہ خود آزمایا جاتا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص آیا اور اسلام لایا۔ بعد ازاں
اندھا ہو گیا اور کہنے لگا کہ اسلام قبول کرنے سے یہ آفت مجھ پر آئی ہے۔ اس لیے کافر ہو گیا۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بہت سمجھایا لیکن نہ مانا حالانکہ اگر وہ مسلمان رہتا تو خدا تو اس
بات پر قادر تھا کہ اسے دوبارہ بینائی بخش دیتا لیکن کافر ہو کر دنیا سے تو اندھا تھا دین سے بھی اندھا بن
گیا۔ مجھے فکر ہے کہ بہت سے ایسے لوگ ہیں جو کہ خدا کو آزماتے ہیں۔ ایسا نہ ہو کہ وہ خود آزمائے
جاویں۔ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جو مجھ پر ایمان لاوے اوّل وہ مصائب کے لیے تیار
رہے مگر یہ سب کچھ اوائل میں ہوتا ہے۔ اگر صبر کرے تو اللہ تعالیٰ اس پر فضل کر دیتا ہے کیونکہ
مومن کے لیے دو حالتیں ہیں ۔ اوّل تو یہ کہ جب ایمان لاتا ہے تو مصائب کا ایک دوزخ اس کے لیے
تیار کیا جاتا ہے جس میں اسے کچھ عرصہ رہنا پڑتا ہے اور اس کے صبر اور استقلال کا امتحان کیا جاتا ہے
اور جب وہ اس میں ثابت قدمی دکھاتا ہے تو دوسری حالت یہ ہے کہ اس دوزخ کو جنت سے بدل دیا
جاتا ہے جیسے کہ بخاری میں حدیث ہے کہ مومن بذریعہ نوافل کے اللہ تعالیٰ سے یہاں تک قرب
حاصل کرتا ہے کہ وہ اس کی آنکھ ہو جاتا ہے جس سے وہ دیکھتا ہے اور کان ہو جاتا ہے جس سے وہ سنتا
ہے اور ہاتھ ہو جاتا ہے جس سے وہ پکڑتا ہے اور اس کے پاؤں ہو جاتا ہے جس سے وہ چلتا ہے اور
ایک روایت میں ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں اس کی زبان ہو جاتا ہوں جس سے وہ بولتا ہے اور
ایسے ہی لوگوں کے لیے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مَنْ عَادَى لِي وَلِيًّا فَقَدْ أَذَنْتُهُ بِالْحَرْبِ کہ جو شخص
میرے ولی کی عداوت کرتا ہے وہ جنگ کے لیے تیار ہو جاوے۔ اس قدر غیرت خدا کو اپنے بندے
کے لیے ہوتی ہے۔ پھر دوسری جگہ فرماتا ہے کہ مجھے کسی تھے میں اس قدر تر ڈ نہیں ہوتا جس قدر کہ مومن

کی جان لینے میں ہوتا ہے اور اسی لیے وہ کئی دفعہ بیمار ہوتا ہے اور پھر اچھا ہو جاتا ہے۔ اس کی وجہ
یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کی جان لینا چاہتا ہے مگر اسے مہلت دے دیتا ہے کہ اور کچھ عرصہ دنیا میں
رہ لیوے۔
اس جماعت کو تیار کرنے سے غرض یہی ہے کہ زبان، جماعت احمد یہ کے قیام کی غرض کان، آنکھ اور ہر ایک عضو میں تقوی سرایت کر
جاوے۔ تقویٰ کا نور اس کے اندر اور باہر ہو۔ اخلاق حسنہ کا اعلیٰ نمونہ ہو اور بے جا غصہ اور غضب
وغیرہ بالکل نہ ہو۔ میں نے دیکھا ہے کہ جماعت کے اکثر لوگوں میں غصہ کا نقص اب تک موجود
ہے۔ تھوڑی تھوڑی سی بات پر کینہ اور بغض پیدا ہو جاتا ہے اور آپس میں لڑ جھگڑ پڑتے ہیں۔ ایسے
لوگوں کا جماعت میں سے کچھ حصہ نہیں ہوتا ۔ اور میں نہیں سمجھ سکتا کہ اس میں کیا دقت پیش آتی ہے کہ
اگر کوئی گالی دے تو دوسرا چپ کر رہے اور اس کا جواب نہ دے۔ ہر ایک جماعت کی اصلاح اوّل
اخلاق سے شروع ہوا کرتی ہے۔ چاہیے کہ ابتدا میں صبر سے تربیت میں ترقی کرے اور سب سے
عمدہ ترکیب یہ ہے کہ اگر کوئی بدگوئی کرے تو اس کے لیے درددل سے دعا کرے کہ اللہ تعالیٰ اس کی
اصلاح کر دیوے اور دل میں کینہ کو ہرگز نہ بڑھاوے۔ جیسے دنیا کے قانون ہیں ویسے خدا کا بھی
قانون ہے جب دنیا اپنے قانون کو نہیں چھوڑتی تو اللہ تعالیٰ اپنے قانون کو کیسے چھوڑے۔ پس جب
تک تبدیلی نہ ہو گی تب تک تمہاری قدر اس کے نزدیک کچھ نہیں۔ خدا تعالیٰ ہرگز پسند نہیں کرتا کہ حلم
اور صبر اور عفو جو کہ عمدہ صفات ہیں ان کی جگہ درندگی ہو۔ اگر تم ان صفات حسنہ میں ترقی کرو گے تو
بہت جلد خدا تک پہنچ جاؤ گے۔ لیکن مجھے افسوس ہے کہ جماعت کا ایک حصہ ابھی تک ان اخلاق میں
کمزور ہے۔ ان باتوں سے صرف شماتت اعدا ہی نہیں ہے بلکہ ایسے لوگ خود بھی قرب کے مقام سے
گرائے جاتے ہیں ۔
خُلق کیا
ہوتے۔ اسی لیے
کی اصلاح ممکن ہے یہ چ ہے کہ سب انسان ایک مزاج کے نہیں ہو۔ ہے قرآن شریف میں آیا ہے كُل يَعْمَلُ عَلَى شَاكِلَتِهِ (بنی اسراءیل : ۸۵)

بعض آدمی ایک قسم کے اخلاق میں اگر عمدہ ہیں تو دوسری قسم میں کمزور ۔ اگر ایک خُلق کا رنگ اچھا ہے
تو دوسرے کا برا لیکن تاہم اس سے یہ لازم نہیں آتا کہ اصلاح نا ممکن ہے۔
خلق سے ہماری مراد شیریں کلامی ہی نہیں بلکہ خلق اور خُلق دو الفاظ ہیں۔ آنکھ، کان، ناک
وغیرہ جس قدر اعضا ظاہری ہیں جن سے انسان کو حسین وغیرہ کہا جاتا ہے ۔ یہ سب خلق کہلاتے ہیں
اور اس کے مقابل پر باطنی قومی کا نام خُلق ہے ۔ مثلاً عقل ، فہم ، شجاعت ، عفت ، صبر وغیرہ اس قسم
کے جس قدر قوی سرشت میں ہوتے ہیں وہ سب اسی میں داخل ہیں اور خُلق کو خلق پر اس لیے ترجیح اور
ہے کہ خلق یعنی ظاہری جسمانی اعضا میں اگر کسی قسم کا نقص ہو تو وہ نا قابل علاج ہوتا ہے ۔ مثلاً
ہاتھ اگر چھوٹا پیدا ہوا ہے تو اس کو بڑا نہیں کر سکتا لیکن خُلق میں اگر کوئی کمی بیشی ہو تو اس کی اصلاح
ہو سکتی ہے۔
ذکر کرتے ہیں کہ افلاطون کو علم فراست میں بہت دخل تھا اور اس نے دروازہ پر ایک دربان
مقرر کیا ہوا تھا۔ جسے حکم تھا کہ جب کوئی شخص ملاقات کو آوے تو اول اس کا حلیہ بیان کرو۔ اس خلیہ
کے ذریعہ وہ اس کے اخلاق کا حال معلوم کر کے پھر اگر قابل ملاقات سمجھتا تو ملاقات کرتا اور نہ رڈ کر ا
دیتا۔ ایک دفعہ ایک شخص اس کی ملاقات کو آیا ۔ دربان نے اطلاع دی۔ اس کے نقوش کا حال سن
کر افلاطون نے ملاقات کا انکار کر دیا۔ اس پر اس شخص نے کہلا کر بھیجا کہ افلاطون سے کہہ دو کہ جو
کچھ تم نے سمجھا ہے بالکل درست ہے مگر میں نے قوت مجاہدہ سے اپنے اخلاق کی اصلاح کر لی
ہے۔ اس پر افلاطون نے ملاقات کی اجازت دے دی۔ پس خُلق ایسی تھے ہے جس میں تبدیلی ہو
سکتی ہے۔ اگر تبدیلی نہ ہو سکتی تو یہ ظلم تھا لیکن دعا اور عمل سے کام لو گے تب اس تبدیلی پر قادر ہوسکو ہوسکتی تھا
گے۔ عمل اس طرح سے کہ اگر کوئی شخص مُمسک ہے تو وہ قدرے قدرے خرچ کرنے کی عادت
ڈالے اور نفس پر جبر کرے۔ آخر کچھ عرصہ کے بعد نفس میں ایک تغیر عظیم دیکھ لے گا اور اس کی
عادت امساک کی دور ہو جاوے گی ۔ اخلاق کی کمزوری بھی ایک دیوار ہے جو خدا اور بندے کے
درمیان حائل ہو جاتی ہے۔

اللہ تعالیٰ کا یہ منشا ہے کہ تمام انسانوں کو ایک نفسِ واحد کی طرح بنادے۔
وحدت جمہوری
اس کا نام وحدت جمہوری ہے جس سے بہت سے انسان بحالت مجموعی ایک
انسان کے حکم میں سمجھا جاتا ہے۔ مذہب سے بھی یہی منشا ہوتا ہے کہ تسبیح کے دانوں کی طرح
وحدت جمہوری کے ایک دھاگہ میں سب پروئے جائیں ۔ یہ نمازیں باجماعت جو کہ ادا کی جاتی
ہیں وہ بھی اسی وحدت کے لیے ہیں تا کہ کل نمازیوں کا ایک وجود شمار کیا جاوے اور آپس میں مل کر
کھڑے ہونے کا حکم اس لیے ہے کہ جس کے پاس زیادہ نور ہے وہ دوسرے کمزور میں سرایت
کر کے اسے قوت دیوے ۔ حتی کہ حج بھی اسی لیے ہے۔ اس وحدت جمہوری کو پیدا کرنے اور قائم
رکھنے کی ابتدا اس طرح سے اللہ تعالیٰ نے کی ہے کہ اوّل یہ حکم دیا کہ ہر ایک محلہ والے پانچ وقت
نمازوں کو با جماعت محلہ کی مسجد میں ادا کریں تا کہ اخلاق کا تبادلہ آپس میں ہو اور انوار مل ملا کر
کمزوری کو دور کر دیں اور آپس میں تعارف ہو کر اُنس پیدا ہو جاوے۔ تعارف بہت عمدہ شے ہے
کیونکہ اس سے اُنس بڑھتا ہے جو کہ وحدت کی بنیاد ہے حتی کہ تعارف والا دشمن ایک نا آشنا دوست
سے بہت اچھا ہوتا ہے کیونکہ جب غیر ملک میں ملاقات ہو تو تعارف کی وجہ سے دلوں میں اُنس پیدا
ہو جاتا ہے۔ وجہ اس کی یہ ہوتی ہے کہ کینہ والی زمین سے الگ ہونے کے باعث بغض جو کہ عارضی
شے ہوتا ہے وہ تو دور ہو جاتا ہے اور صرف تعارف باقی رہ جاتا ہے۔
پھر دوسرا حکم یہ ہے کہ جمعہ کے دن جامع مسجد میں جمع ہوں کیونکہ ایک شہر کے لوگوں کا ہر روز جمع
ہونا تو مشکل ہے۔ اس لیے یہ تجویز کی کہ شہر کے سب لوگ ہفتہ میں ایک دفعہ مل کر تعارف اور وحدت
پیدا کریں۔ آخر کبھی نہ کبھی تو سب ایک ہو جاویں گے۔ پھر سال کے بعد عیدین میں یہ تجویز کی کہ
دیہات اور شہر کے لوگ مل کر نماز ادا کریں تا کہ تعارف اور اُنس بڑھ کر وحدت جمہوری پیدا ہو۔ پھر
اسی طرح تمام دنیا کے اجتماع کے لیے ایک دن عمر بھر میں مقرر کر دیا کہ مکہ کے میدان میں سب جمع
ہوں۔ غرضیکہ اس طرح سے اللہ تعالیٰ نے چاہا ہے کہ آپس میں الفت اور اُنس ترقی پکڑے۔ افسوس کہ
ہمارے مخالفوں کو اس بات کا علم نہیں کہ اسلام کا فلسفہ کیسا پکا ہے۔ دنیوی حکام کی طرف سے جو احکام

پیش ہوتے ہیں ان میں تو انسان ہمیشہ کے لیے ڈھیلا ہو سکتا ہے لیکن خدا کے احکام میں ڈھیلا پن اور
اس سے بکلی روگردانی کبھی ممکن ہی نہیں کون سا ایسا مسلمان ہے جو کم از کم عیدین میں بھی نماز نہ ادا کرتا
ہو۔ پس ان تمام اجتماعوں کا یہ فائدہ ہے کہ ایک کے انوار دوسرے میں اثر کر کے اسے قوت بخشیں۔
صحبت صادقین نفس اور اخلاق کی پاکیزگی حاصل کرنے کا ایک بڑا ذریعہ صحبت صادق صادقین بھی
ہے جس کی طرف اللہ تعالیٰ اشارہ فرماتا ہے کہ كُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ (التوبة : ١١٩)
یعنی تم خدا کے صادق اور راست باز لوگوں کی صحبت اختیار کرو تا کہ ان کے صدق کے انوار سے تم کو
بھی حصہ ملے ۔ جو مذاہب کہ تفرقہ پسند کرتے ہیں اور الگ الگ رہنے کی تعلیم دیتے ہیں وہ یقیناً
وحدت جمہوری کی برکات سے محروم رہتے ہیں ۔ اسی لیے اللہ تعالیٰ نے تجویز کیا کہ ایک نبی ہو جو کہ
جماعت بناوے اور اخلاق کے ذریعہ آپس میں تعارف اور وحدت پیدا کرے۔
درستی اخلاق کے بعد دوسری بات یہ ہے کہ دعا کے ذریعہ سے خدا کی پاک محبت
آداب دعا حاصل کی جاوے۔ ہر ایک قسم کے گناہ اور حاصل کی جاوے۔ ہر ایک قسم کے گناہ اور بدی سے دور رہے اور ایسی حالت
میسر ہو کہ جس قدر اندرونی آلودگیاں ہیں ان سب سے الگ ہو کر ایک مصفا فطرۃ کی طرح بن
جاوے۔ جب تک یہ حالت میسر نہ ہوگی تب تک خطرہ ہی خطرہ ہے لیکن دعا کے ساتھ تدابیر کو نہ
چھوڑے کیونکہ اللہ تعالیٰ تدبیر کو بھی پسند کرتا ہے اور اسی لیے فَالْمُدَبِرَاتِ أَمْرًا ( النزعت : ۶ ) کہہ کر
قرآن شریف میں قسم بھی کھائی ہے۔ جب وہ اس مرحلہ کو طے کرنے کے لیے دعا بھی کرے گا اور
تدبیر سے بھی اس طرح کام لے گا کہ جو مجلس اور صحبت اور تعلقات اس کو حارج ہیں ان سب کو ترک
کر دے گا اور رسم ، عادت اور بناوٹ سے الگ ہو کر دعا میں مصروف ہوگا تو ایک دن قبولیت کے
آثار مشاہدہ کر لے گا۔ یہ لوگوں کی غلطی ہے کہ وہ کچھ عرصہ دعا کر کے پھر رہ جاتے ہیں اور شکایت
کرتے ہیں کہ ہم نے اس قدر دعا کی مگر قبول نہ ہوئی حالانکہ دعا کا حق تو ان سے ادا ہی نہ ہوا تو قبول
کیسے ہو۔ اگر ایک شخص کو بھوک لگی ہو یا سخت پیاس ہو اور وہ صرف ایک دانہ یا ایک قطرہ لے کر
شکایت کرے کہ مجھے سیری حاصل نہیں ہوئی تو کیا اس کی شکایت بجا ہو گی ؟ ہر گز نہیں۔ جب تک وہ

پوری مقدار کھانے اور پینے کی نہ لے گا تب تک کچھ فائدہ نہ ہوگا ۔ یہی حال دعا کا ہے۔ اگر انسان
لگ کر اسے کرے اور پورے آداب سے بجالا وے ۔ وقت بھی میسر آوے تو امید ہے کہ ایک دن
اپنی مراد کو پالیوے۔ لیکن راستہ میں ہی چھوڑ دینے سے صدہا انسان مر گئے ( گمراہ ہو گئے ) اور
صد با ابھی آئندہ مرنے کو تیار ہیں ۔ ایک من پیشاب میں ایک قطرہ پانی کا کیا شے ہے جو اسے پاک
کرے۔ اسی طرح وہ بد اعمالیاں جن میں لوگ سر سے پاؤں تک غرق ہیں ان کے ہوتے ہوئے
چند دن کی دعا کیا اثر دکھا سکتی ہے۔ پھر عُجب ، خود بینی ، تکبر اور ریا وغیرہ ایسے امراض لگے ہوئے
ہوتے ہیں جو عمل کو ضائع کر دیتے ہیں ۔ نیک عمل کی مثال ایک پرند کی طرح ہے اگر صدق اور
اخلاص کے قفس میں اسے قید رکھو گے تو وہ رہے گا ورنہ پرواز کر جاوے گا اور یہ بجز خدا کے فضل کے
حاصل نہیں ہو سکتا۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَمَنْ كَانَ يَرْجُوا لِقَاءَ رَبِّهِ فَلْيَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَلَا
يُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبَّةَ أَحَدًا ( الكهف : 111) عمل صالح سے یہاں یہ مراد ہے کہ اس میں کسی قسم کی بدی
کی آمیزش نہ ہو۔ صلاحیت ہی صلاحیت ہو۔ نہ عُجب ہو ، نہ کبر ہو، نہ نخوت ہو، نہ تکبر ہو، نہ نفسانی
اغراض کا کوئی حصہ ہو، نہ رو بخلق ہوحتی کہ دوزخ اور بہشت کی خواہش بھی نہ ہو صرف خدا کی محبت
سے وہ عمل صادر ہو۔ جب تک دوسری کسی قسم کی غرض کو دخل ہے تب تک ٹھو کر کھائے گا اور اس کا نام
شرک ہے کیونکہ وہ دوستی اور محبت کس کام کی جس کی بنیاد صرف ایک پیالہ چائے یا دوسری خالی
محبوبات تک ہی ہے۔ ایسا انسان جس دن اس میں فرق آتا دیکھے گا اسی دن قطع تعلق کر دے گا۔ جو
لوگ خدا سے اس لیے تعلق باندھتے ہیں کہ ہمیں مال ملے یا اولا د حاصل ہو یا ہم فلاں فلاں امور میں
کامیاب ہو جاویں ان کے تعلقات عارضی ہوتے ہیں اور ایمان بھی خطرہ میں ہے جس دن ان کے
اغراض کو کوئی صدمہ پہنچا اسی دن ایمان میں بھی فرق آجاوے گا۔ اس لیے پکا مومن وہ ہے جو کسی
سہارے پر خدا کی عبادت نہیں کرتا۔
راست باز کی علامت راست بازوں کی ایک یہ بھی نشانی ہے کہ مصیبت سے ان کو چڑ ہوتی ہے اور جب ایسے موقع پر شیطان دخل دے کر ان کو بہکانا

چاہتا ہے تب ان کی غیرت جوش مارتی ہے اور بجائے اس کے کہ ان کا قدم پیچھے ہٹے وہ آگے بڑھاتے
ہیں اور کہتے ہیں کہ شیطان ہمیں پیچھے ہر گز نہیں ڈال سکتا۔ شیطان بھی ایسے موقع پر ہر ایک قسم کے
منصوبے اس کی لغزش کے لیے پیش کرتا ہے ۔ مال ، اولاد، عزت، آبرو، خلقت کی ملامت ، طعن و تشنیع
وغیرہ سب نقصانوں سے ڈراتا ہے لیکن وہ اوّل ہی سے دل میں فیصلہ کر لیتے ہیں کہ ہم ان نقصانوں
کی کچھ پروانہ کریں گے۔ آخر نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ شیطان ان کے نزدیک ایک مخنث سے بھی کمتر ہوتا
ہے۔ لیکن جس کا دعویٰ تو ایمان کا ہوتا ہے اور دماغ میں اغراضِ نفسانی بھرے؟ ے ہوئے ہوتے ہیں تو
شیطان بڑی آسانی سے اپنا تسلط اس پر بٹھاتا ہے اور جس راستے چاہتا ہے چلاتا ہے۔ خوب یا درکھو
کہ سفلی خواہشات سے شیطان کا مقابلہ ہرگز نہ ہو سکے گا۔
شیطان کے وجود کا ثبوت ممکن ہے کہ بعض لوگ یہاں ایے ممکن ہے کہ بعض لوگ یہاں ایسے ہوں کہ جو شیطان کے وجود
ہی سے منکر ہوں لیکن میں کہتا ہوں کہ اس کے وجود سے انکار
بھی نادانی ہے۔ کیا وہ مشاہدہ نہیں کرتے کہ انسان میں دو قوتیں موجود ہیں۔ بیٹھے بیٹھے ایک لہر اس
کے دل میں آتی ہے کہ نیکی کروں اور اکثر اوقات وہ اس کا ایسا پا بند ہو جاتا ہے کہ بلا اس کے تقاضا
ادا کئے کے رہ ہی نہیں سکتا۔ اور اسی طرح کبھی اس کے دل میں ایسی لہر آتی ہے جو کہ بدی کی طرف
رغبت دلاتی ہے اور وہ گھر سے اٹھ کر کنجروں کی طرف چلا جاتا ہے۔ پس یہ قوتیں ہیں جن میں سے
بدی کے محرک کا نام شیطان رکھ لو۔ انسان کے لیے یہ ضروری نہیں کہ وہ ابتدائی مراحل میں ہر ایک
شے کی حقیقت کو سمجھ لیوے۔ جیسے جیسے بتدریج اس کی معرفت ترقی کرتی ہے۔ ویسے ویسے وہ
بار یک در بار یک امور کو سمجھتا جاتا ہے۔ آسمان کے ستاروں کو دیکھو کہ وہ اول سوائے نقطوں کے اور
کچھ معلوم نہیں ہوتے مگر جب اُنہی نقطوں کو ڈور بینوں سے دیکھا جاوے تو کس قدر عجائبات معلوم
ہوتے ہیں اور سابقہ معرفت اس کے آگے بیچ نظر آتی ہے اور انسان کو شرمندہ ہونا پڑتا ہے کہ میں
نے ان کو نقطہ کیوں سمجھا۔ ایسے ہی شیطان اور فرشتے کے وجود کا حال ہے کہ ان کو اول نقطوں کی طرح
ماننا پڑتا ہے اور پھر اس دور بین سے جو انبیاء لے کر آتے ہیں دیکھا جاوے تو ان کی اصل حقیقت

آج 10 میں سے 10 باقی