۲۱؍اگست ۱۹۰۴ء

ملفوظات (جلد 6), حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

معلوم ہوتی ہے۔ یہ تو جملہ معترضہ تھا جو کہ درمیان میں آگیا۔
عورتوں کی اصلاح کی ضرورت پھر میں اصل مطلب کو بیان کرتا ہوں کہ اگر تم اپنی
اصلاح چاہتے ہو تو یہ بھی لازمی امر ہے کہ گھر کی عورتوں
کی اصلاح کرو۔ عورتوں میں بت پرستی کی جڑ ہے کیونکہ ان کی طبائع کا میلان زینت پرستی کی طرف ہوتا
ہے اور یہی وجہ ہے کہ بت پرستی کی ابتدا انہی سے ہوئی ہے۔ بزدلی کا مادہ بھی ان میں زیادہ ہوتا ہے
کہ ذراسی سختی پر اپنی جیسی مخلوق کے آگے ہاتھ جوڑ نے لگ جاتی ہے، اس لیے جو لوگ زن پرست
ہے اور یہی وجہ ہے کہ
ہوتے ہیں رفتہ رفتہ ان میں بھی یہ عادتیں سرایت کر جاتی ہیں ۔ پس بہت ضروری ہے کہ ان کی اصلاح
کی طرف متوجہ رہو۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے الرِّجَالُ قَوْمُونَ عَلَى النِّسَاءِ (النساء:۳۵) اور اسی لیے
مرد کو عورتوں کی نسبت قوی زیادہ دیئے گئے ہیں۔ اس وقت جونئی روشنی کے لوگ مساوات پر زور
دے رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ مرد اور عورت کے حقوق مساوی ہیں ان کی عقلوں پر تعجب آتا ہے۔ وہ
ذرا مردوں کی جگہ عورتوں کی فوجیں بنا کر جنگوں میں بھیج کر دیکھیں تو سہی کہ کیا نتیجہ مساوی نکلتا ہے یا
مختلف ۔ ایک طرف تو اسے حمل ہے اور ایک طرف جنگ ہے وہ کیا کر سکے گی؟ غرضیکہ عورتوں میں
مردوں کی نسبت قوی کمزور ہیں اور کم بھی ہیں۔ اس لیے مرد کو چاہیے کہ عورت کو اپنے ماتحت رکھے۔
یورپ کی طرح بے پردگی پر بھی یہ لوگ زور دے رہے ہیں لیکن یہ ہرگز پردہ کی اہمیت مناسب نہیں۔ یہی عورتوں کی آزادی فسق و فجر کی جڑ ہے۔ جن ممالک نے
اس قسم کی آزادی کو روا رکھا ہے ذرا ان کی اخلاقی حالت کو اندازہ کرو۔ اگر اس کی آزادی اور
بے پردگی سے ان کی عفت اور پاک دامنی بڑھ گئی ہے تو ہم مان لیں گے کہ ہم غلطی پر ہیں۔ لیکن یہ
بات بہت ہی صاف ہے کہ جب مرد اور عورت جوان ہوں اور آزادی اور بے پردگی بھی ہو تو ان کے
تعلقات کس قدر خطر ناک ہوں گے ۔ بد نظر ڈالنی اور نفس کے جذبات سے اکثر مغلوب ہو جانا انسان بد
کا خاصہ ہے۔ پھر جس حالت میں کہ پردہ میں بے اعتدالیاں ہوتی ہیں اور فسق و فجور کے مرتکب ہو
جاتے ہیں تو آزادی میں کیا کچھ نہ ہوگا ۔ مردوں کی حالت کا اندازہ کرو کہ وہ کس طرح بے لگام

گھوڑے کی طرح ہو گئے ہیں۔ نہ خدا کا خوف رہا ہے نہ آخرت کا یقین ہے۔ دنیاوی لذات کو اپنا
معبود بنا رکھا ہے۔ پس سب سے اول ضروری ہے کہ اس آزادی اور بے پردگی سے پہلے مردوں کی
اخلاقی حالت درست کرو اگر یہ درست ہو جاوے اور مردوں میں کم از کم اس قدر قوت ہو کہ وہ اپنے
نفسانی جذبات کے مغلوب نہ ہو سکیں تو اس وقت اس بحث کو چھیڑو کہ آیا پردہ ضروری ہے کہ نہیں ۔
ور نہ موجودہ حالت میں اس بات پر زور دینا کہ آزادی اور بے پردگی ہو گو یا بکریوں کو شیروں کے
آگے رکھ دینا ہے۔ ان لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ کسی بات کے نتیجہ پر غور نہیں کرتے۔ کم از کم اپنے
کانشنس سے ہی کام لیں کہ آیا مردوں کی حالت ایسی اصلاح شدہ ہے کہ عورتوں کو بے پردہ ان کے
سامنے رکھا جاوے۔ قرآن شریف نے ( جو کہ انسان کی فطرت کے تقاضوں اور کمزوریوں کو مد نظر
رکھ کر حسب حال تعلیم دیتا ہے ) کیا عمدہ مسلک اختیار کیا ہے قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ
وَ يَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ ذَلِكَ أَزْكَى لَهُم ( النور : (۳) که تو ایمان والوں کو کہہ دے کہ وہ اپنی نگاہ ہیں کو نیچا
رکھیں اور اپنے سوراخوں کی حفاظت کریں۔ یہ وہ عمل ہے جس سے ان کے نفوس کا تزکیہ ہوگا۔ فروج
سے مراد شرمگاہ ہی نہیں بلکہ ہر ایک سوراخ جس میں کان وغیرہ بھی شامل ہیں اور اس میں اس امر کی
مخالفت کی گئی ہے کہ غیر محرم عورت کا راگ وغیرہ سنا جاوے۔ پھر یاد رکھو کہ ہزار در ہزار تجارب سے
یہ بات ثابت شدہ ہے کہ جن باتوں سے اللہ تعالیٰ روکتا ہے آخر کار انسان کو ان سے رکنا ہی پڑتا
ہے۔ ( تعدد ازواجی اور طلاق کے مسئلہ پر غور کرو۔ )
ع
هر چه دانا کند نادان لیک بعد از خرابی بسیار
ہمیں افسوس ہے کہ آریہ صاحبان بھی بے پردگی پر زور دیتے ہیں اور قرآن شریف کے احکام
کی مخالفت چاہتے ہیں ۔ حالانکہ اسلام کا یہ بڑا احسان ہندوؤں پر ہے کہ اس نے ان کو تہذیب
سکھلائی اور اس کی تعلیم ایسی ہے جس سے مفاسد کا دروازہ بند ہو جاتا ہے۔ مثل مشہور ہے۔
خر بسته به گرچه دزد آشنا است
یہی حالت مرد اور عورت کے تعلقات کی ہے کہ اگر چہ کچھ ہی کیوں نہ ہولیکن تاہم فطری

جوش اور تقاضے بعض اس قسم کے ہوتے ہیں کہ جب ان کو ذراسی تحریک ہوئی تو جھٹ حد اعتدال
سے ادھر ادھر ہو گئے ۔ اس لیے ضروری ہے کہ مرد اور عورت کے تعلقات میں حد درجہ کی آزادی
وغیرہ کو ہرگز نہ دخل دیا جاوے۔ ذرا اپنے دلوں میں غور کرو کہ کیا تمہارے دل راجہ رامچندر اور
کرشن وغیرہ کی طرح پاک ہو گئے ہیں پھر جب وہ پاک دلی تم کو نصیب نہیں ہوئی تو بے پردگی کو
رواج دے کر بکریوں کو شیروں کے آگے کیوں رکھتے ہو۔ ہٹ اور ضد اور تعصب اور چڑ وغیرہ
سے تم لوگ دیدہ و دانستہ اسلام کے ان پاکیزہ اصولوں کی مخالفت کیوں کرتے ہو جن سے تمہاری
عفت برقرار رہتی ہے۔ عقل تو اس بات کا نام ہے کہ انسان کو نیک بات جہاں سے ملے وہ لے
لیوے کیونکہ نیک بات کی مثال سونے اور ہیرے اور جواہر کی ہے اور یہ اشیاء خواہ کہیں ہوں
آخر وہ سونا وغیرہ ہی ہوں گی ۔ اس لیے تم کو لازم ہے کہ اسلام کے نام سے چڑ کر تم نیکی کو ترک نہ
کرو ورنہ یا د رکھو کہ اسلام کا تو کچھ حرج نہیں ہے اگر اس کا ضرر ہے تو تم ہی کو ہے۔ ہاں اگر تم
لوگوں کو یہ اطمینان ہے کہ سب کے سب بھگت بن گئے ہوا اور نفسانی جذبات پر تم کو پوری قدرت
حاصل ہے اور قوائے پرمیشر کی رضا اور احکام کے برخلاف بالکل حرکت نہیں کرتے تو پھر ہم تم کو
منع نہیں کرتے ۔ بیشک بے پردگی کو رواج دو لیکن جہاں تک میرا خیال ہے ابھی تک تم کو وہ
حالت نصیب نہیں اور تم میں سے جس قدر لوگ لیڈر بن کر قوم کی اصلاح کے درپے ہیں ۔ ان کی
مثال سفید قبر کی ہے جس کے اندر بجز ہڈیوں کے اور کچھ نہیں کیونکہ انکی صرف باتیں ہی ہیں ۔ عمل
وغیرہ کچھ نہیں ۔
نفس انسانی کی چار حالتیں اسلام نے جو یہ حکم دیا ہے کہ مرد عورت سے اور عورت مرد سے پردہ کرے اس سے غرض یہ ہے کہ نفس انسان پھسلنے اور
ٹھو کر کھانے کی حد سے بچا رہے کیونکہ ابتدا میں اس کی یہی حالت ہوتی ہے کہ وہ بدیوں کی طرف
جھکا پڑتا ہے اور ذراسی بھی تحریک ہو تو بدی پر ایسے گرتا ہے جیسے کئی دنوں کا بھو کا آدمی کسی لذیذ
کھانے پر ۔ یہ انسان کا فرض ہے کہ اس کی اصلاح کرے اور اس کی اصلاح کی حالتوں کے لحاظ

سے اس کے چار نام مقرر کئے گئے ہیں ۔ اول اول نفس زکیہ ہوتا ہے کہ جس کو نیکی بدی کی کوئی خبر نہیں
ہوتی اور یہ حالت طفلگی تک رہتی ہے۔ پھر نفس اتارہ ہوتا ہے کہ بدیوں کی طرف ہی مائل رہتا ہے اور
انسان کو طرح طرح کے فسق و فجور میں مبتلا کرتا ہے اور اس کی بڑی غرض یہی ہوتی ہے کہ ہر وقت
بدی کا ارتکاب ہو۔ کبھی چوری کرتا ہے ۔ کوئی گالی دے یا ذرا خلاف مرضی کام ہو تو اسے مارنے کو
تیار ہو جاتا ہے۔ اگر شہوت کی طرف غلبہ ہو تو گناہوں اور فسق و فجور کا سیلاب بہہ نکلتا ہے ۔ دوسرا
نفس لوامہ ہے کہ اس میں بدیاں بالکل دور تو نہیں ہوتیں مگر ہاں ایک پچھتاوا اور حسرت و افسوس
مرتکب اپنے دل میں محسوس کرتا ہے اور جب بدی ہو جاوے تو اس کے دل میں نیکی سے اس کا معاوضہ
کرنے کی خواہش ہوتی ہے اور تدبیر کرتا ہے کہ کسی طرح گناہ سے بچے اور دعا میں لگتا ہے کہ زندگی
پاک ہو جاوے اور ہوتے ہوتے جب یہ گناہ سے پوتر ہو جاتا ہے تو اس کا نام مطمئنہ ہو جاتا ہے اور
اس حالت میں وہ بدی کو ایسی ہی بدی سمجھتا ہے جیسے کہ خدا بدی کو بدی سمجھتا ہے۔ بات یہ ہے کہ
دنیا اصل میں گناہ کا گھر ہے جس میں سرکشیوں میں پڑ کر انسان خدا کو بھلا دیتا ہے۔ نفس امارہ کی حالت
میں تو اس کے پاؤں میں زنجیریں ہی زنجیریں ہوتی ہیں اور لوامہ میں کچھ زنجیریں پاؤں میں ہوتی
ہیں اور کچھ اتر جاتی ہیں مگر مطمئنہ میں کوئی زنجیر باقی نہیں رہتی سب کی سب اتر جاتی ہیں اور وہی زمانہ
انسان کا خدا کی طرف پکے رجوع کا ہوتا ہے اور وہی خدا کے کامل بندے ہوتے ہیں جو کہ نفس مطمئنہ
کے ساتھ دنیا سے علیحدہ ہو دیں اور جب تک وہ اسے حاصل نہ کر لے تب تک اسے مطلق علم نہیں ہوتا
کہ جنت میں جاوے گا یا دوزخ میں ۔ پس جبکہ انسان بلا حصول نفس مطمئنہ کے نہ پوری پاکیزگی
حاصل کر سکتا ہے اور نہ جنت میں داخل ہو سکتا ہے تو اب خواہ آریہ ہوں یا عیسائی کون سی عقلمندی ہے
کہ قبل اس کے کہ یہ نفس حاصل ہو وہ بھیڑیوں اور بکریوں کو اکٹھا چھوڑ دیویں ۔ کیا ان کو امید ہے کہ
وہ پاک اور بے شر زندگی بسر کر لیں گے۔ یہ ہے سر اسلامی پردہ کا۔ اور میں نے خصوصیت سے
اسے ان مسلمانوں کے لیے بیان کیا ہے جن کو اسلام کے احکام اور حقیقت کی خبر نہیں اور مجھے امید ہے
کہ آریہ لوگ اس سے بہت کم مستفید ہوں گے کیونکہ ان کو تو اسلام کی ہر ایک بھلی بات سے چڑ ہے۔

مسیح موعود کو ماننے کی ضرورت اس قدر تقریر ہوچکی کی کہ اس انا میں خلیفہ جب الدین
صاحب نے بلند آواز سے لاہور کی پبلک کی طرف سے
حضرت مرزا صاحب کو ماننے کی ضرورت کا سوال پیش کیا۔ اگر چہ بعض لوگوں کو یہ دخل اس لیے ناگوار ہوا
کہ خدا کا فرستادہ نور فراست سے جس ضرورت کو محسوس کر کے کلام فرمارہا تھا اس کی توجہ ادھر سے پھیر دی
گئی۔ لیکن ہمارے نزدیک یہ تحریک بھی مصالح ایزدی سے باہر نہیں۔
آپ نے فرمایا کہ
اس کا مختصر جواب یہ ہے کہ میں نے بہت سی تحریروں اور تقریروں کے ذریعہ سے یہ بات سمجھا
دی ہوئی ہے کہ میں وہ مسیح ہوں جس کا ذکر اور وعدہ اجمالاً قرآن میں اور تفصیلاً احادیث میں پایا جاتا
ہے اور جو لوگ اسے نہیں مانتے قرآن شریف کی رو سے ان کا نام فاسق ہے اور احادیث سے واضح
ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو اس مسیح کو نہیں مانتا وہ گویا مجھے نہیں مانتا اور جو اس
کی معصیت کرتا ہے گویا میری معصیت کرتا ہے۔
لوگ مخلوق کو دھوکا دیتے ہیں اور غلطیوں میں ڈالتے ہیں کہ ہم نے کوئی نیا کلمہ یا نماز تجویز کی ہے۔
ایسے افتراؤں کا میں کیا جواب دوں ۔ اسی قسم کے افتراؤں سے وہ ایک عاجز انسان مسیح علیہ السلام کو
تین خدا بنا بیٹھے ہیں۔ دیکھو ہم مسلمان ہیں اور امت محمدی ہیں اور ہمارے نزدیک نئی نماز بنانی یا قبلہ
سے روگردانی کفر ہے ۔ کل احکام پیغمبری کو ہم مانتے ہیں اور ہمارا ایمان ہے کہ چھوٹے سے چھوٹے حکم
کو ٹالنا بھی بدذاتی ہے۔ اور ہمارا دعوی قال اللہ اور قال الرسول کے ماتحت ہے۔ اتباع نبوی سے الگ
ہو کر ہم نے کوئی کلمہ یا نماز یا حج یا ڈیڑھ اینٹ کی الگ مسجد نہیں بنائی ۔ ہمارا کام یہ ہے کہ اس دین
کی خدمت کریں اور اس کو کل مذاہب پر غالب کر کے دکھا دیں ۔ قرآن شریف کی اور احادیث کی جو
پیغمبر خدا سے ثابت ہیں اتباع کریں ۔ ضعیف سے ضعیف حدیث بھی بشرطیکہ وہ قرآن شریف کے
مخالف نہ ہو ہم واجب العمل سمجھتے ہیں اور بخاری اور مسلم کو بعد کتاب اللہ اصح الکتب ما۔ مانتے ہیں۔
اور دوسری یہ بات یاد رکھو کہ مجھے کبھی بھی یہ خواہش نہیں ہوئی کہ لوگ مجھے مانیں بلکہ مجھے تو ان

جماعتوں سے ہمیشہ سے نفرت ہے اور اگر میں ملتا ہوں یا ان لوگوں میں آکر بیٹھتا ہوں تو اپنی مرضی
سے ہرگز نہیں ملتا بلکہ اللہ تعالیٰ مجھے مجبور کرتا ہے اور کہتا ہے کہ تو ایسا کر ۔ ایسی حالت میں بتلا ؤ اگر
میں اس کی بات نہ مانوں تو کیا کروں۔ میں تو رات دن وحی کے نیچے کام کرتا ہوں۔ میں تو یہ کہتا ہوں
کہ تم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پختہ طور سے مانو۔ آپ کو ماننا یہ ہے کہ آپ کے وصایا پر
عملدرآمد کیا جاوے اور انہی میں سے یہ بات بھی ہے کہ جب وہ مسیح موعود ( علیہ السلام ) آوے تو تم
سب اس کے ساتھ ہو جانا۔ میرے ماننے کی مثال یہ ہے جیسے ایک آقا نوکر کو کہے کہ فلاں شخص میرا
میزبان ہے تم اسے لاکر کھانا کھلاؤ اور ہر طرح کی تعظیم اور تکریم کر ولیکن نوکر اس کے جواب میں یہ کہے
کہ میں تو صرف آپ کو مانتا ہوں ۔ مجھے کسی دوسرے کی تعظیم و تکریم سے غرض نہیں ہے اور نہ اس کی
خواہش ہے۔ تو اب سوچ کر دیکھو کہ کیا اس نے اپنے آقا کو مانا۔ ہرگز نہیں مانا کیونکہ جس بات میں وہ
راضی ہوتا ہے اس کے کرنے سے تو اسے انکار ہے۔ پس یا د رکھو کہ تم لوگ بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کو حقیقی طور پر اسی وقت مانو گے جبکہ آپ کے احکام اور وصایا کو مانو گے ۔ جس نے آخری حکم کو توڑا اس
نے سارے حکموں کو توڑا۔ سوچو تو سہی کہ اگر ایک شخص تمام عمر نماز ، روزہ ادا کرے لیکن آخری وقت
بجائے لا اِلهَ اِلَّا الله کے رام رام کہے تو کیا وہ نماز روزہ اس کے کام آوے گا ؟
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہاں تک فرمادیا کہ اس اُمت کی دو دیواریں ہیں ایک میں اور
ایک مسیح اور اس کے درمیان آپ نے فیج اعوج فرمایا ہے جن کی نسبت ارشاد ہے کہ وہ نہ مجھ سے ہیں
اور نہ میں ان سے ہوں ۔ پس جبکہ خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اسے ایک ٹیڑھا گر وہ قرار دیتے ہیں تو
ہم ان کی باتوں کو کیوں قبول کر لیں ۔
اس موقع پر ایک وزیر آبادی متعصب مولوی نے مداخلت کی اور ٹیڑھی راہ اختیار کر کے بے جا سوال
اور کلام شروع کیا۔ اوّل تو حضرت اقدس اسے حلیمی سے سمجھاتے رہے مگر جب معلوم ہوا کہ اس کی غرض رفع
شکوک و شبہات نہیں صرف مناظرہ کا ایک اکھاڑہ قائم کرنا چاہتا ہے تو اس سے اعراض کیا اور فرمایا کہ
لے کتابت کی غلطی ہے مہمان ہونا چاہیے ۔ (مرتب)

مباحثہ کا دروازہ تو ہم بند کر چکے ہیں۔ اب اس میں پڑنا پسند نہیں کرتے۔
اس پر بعض مفسد طبائع نے شور کرنا شروع کیا۔ آخر مصلحت وقت دیکھ کر مولوی صاحب کو بے جا
مداخلت سے روکا گیا اور جب وہ باز نہ آئے تو ان کو جبراً احاطہ سے باہر کر دیا گیا۔ اس اثنا میں جو کلام حضور
علیہ السلام نے فرمایا اسے ہم یکجائی طور پر درج کرتے ہیں ۔
فرمایا کہ
مسیح اور مہدی کی ضرورت شکوک کے رفع کے لیے اگر کوئی راستی اور کچی نیت سے آوے تو ہم اسے سمجھا سکتے ہیں اور اب تو زمانہ ایسا ہے کہ
اللہ تعالیٰ خود ایک معلم کی طرح سمجھا رہا ہے۔ یہ اس کی عادت میں داخل ہے کہ جب دنیا میں گناہ اور
بے ایمانی بڑ بڑھ جاوے اور رڈی اخلاق اور رڈی عادات ترقی پکڑ جاویں تو ایک شخص کو اصلاح کے
لیے مامور کرے۔ اسلام اس وقت دو آفتوں کے ماتحت ہے۔ ایک اندرونی ۔ دوسری بیرونی ۔
اندرونی خود عالموں کا اختلاف اور مسلمانوں کا دنیا کی طرف میلان ۔ اور بیرونی وہ آفت جو عیسائیت
کی وجہ سے ہے۔ پس کیا ابھی تمہارے نزدیک مہدی اور مسیح کی ضرورت نہ تھی۔
پھر ایک اعتراض یہ پیش کرتے ہو کہ اس امت میں تین دجال آنے والے ہیں ۔ تیس دجال پھر ایک اعتراض یہ پیش کرتے اسے بدقسمتو کیا تمہارے لیے دھال: اے بد قسمتو ! کیا تمہارے لیے دجال ہی رہ گئے کہ اگر ایک کے آنے سے ایمان
کے تباہ ہونے میں کوئی کسر رہ جاوے تو پھر دوسرا، تیسرا اور چوتھا حتی کہ تین دجال آویں تا کہ ایمان کا
نام ونشان نہ رہے۔ اس طرح تو موسیٰ علیہ السلام کی اُمت ہی اچھی رہی کہ جس میں پے در پے چارسو
نبی آیا ۔ پھر موسیٰ علیہ السلام کے وقت تو عورتوں سے بھی خدا نے کلام کیا۔ کیا امت محمدیہ کے مرد بھی
اس قابل نہ ہوئے کہ خدا ان سے ہم کلام ہوتا ۔ پھر یہ بتلاؤ کہ یہ اُمتِ مرحومہ کس طرح ہوئی اس کا
نام تو بد نصیب ہونا چاہیے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو تیرہ سو برس گزر گئے اور جس قدر فیوض اور
برکات تھے وہ سب سماع کے حکم میں آگئے ۔ اب اگر خدا ان کو تازہ کر کے نہ دکھائے تو صرف قصہ
کہانی کے رنگ میں ان کو کون مان سکتا ہے جبکہ تازہ طور پر خدا کی مدد نہیں ، نصرت نہیں تو خدا کی

حفاظت کیا ہوئی۔ حالانکہ اس کا وعدہ ہے إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ ( الحجر : ١٠)
طاعون اور احمدی
جب متعصب مولوی صاحب نے طاعون کا ذکر کیا کہ آپ کے مرید کیوں
مرتے ہیں اور اس کا علاج کیا ہے وغیرہ وغیرہ۔ تو آپ نے فرمایا کہ
کسوف و خسوف کا علاج بھی کچھ سوچا ہے۔ اس وقت بحث تو نشانوں کی ہے نہ کہ علاج کی ۔ ہاں
جو کامل طور پر مجھ کو قبول کرتا ہے وہ ضرور محفوظ رہے گا لیکن اس کا مجھے علم نہیں کہ وہ کون ہے۔ میں کسی
کے سینہ کو چیر کر نہیں دیکھتا ۔ صحابہ کرام کا بھی ایک گروہ طاعون سے شہید ہوا تھا۔ مگر دیکھ لو کہ ابو بکر اور
عمر رضی اللہ عنہما طاعون سے ہرگز نہیں فوت ہوئے ۔ خدا تعالیٰ نے بھی اپنے بندوں میں امتیاز رکھا ہے۔
جیسے ۔ کہ فرمایا ہے ۔ فَمِنْهُمْ ظَالِمٌ لِنَفْسِهِ وَ مِنْهُمْ مُّقْتَصِدٌ وَمِنْهُمْ سَابِقٌ بِالْخَيْرَاتِ (فاطر : ۳۳)
اس کے بعد آپ نے جماعت کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا کہ
جماعت سے خطاب
ضروری بات یہ ہے کہ تم لوگ ان باتوں کی طرف متوجہ نہ ہو اور
تقویٰ اور طہارت میں ترقی کرو۔ تمہارا معاملہ اور حساب خدا سے الگ ہے اور مخالف لوگوں کا
حساب الگ ہے۔ جنہوں نے قسم کھائی ہے کہ کیسی ہی سچی بات کیوں نہ ہو مگر وہ قبول نہ کریں گے۔
اللہ تعالیٰ بھی ان کی نسبت یہی فرماتا ہے کہ یہ لوگ قیامت کو ہی قبول کریں گے۔ ان کی بناوٹ ہی
اسی قسم کی ہے کہ عمدہ شے یا بات جو پیش کی جاوے وہ ان کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اگر بد بودار
بات ہو تو خوش ہوتے ہیں۔ قرآن شریف، احادیث اور عقلی دلائل اور نشان پیش کئے مگر یہ لوگ ان
کی پروا نہیں کرتے ۔ صرف ایک بات کو نشانہ بناتے ہیں ۔ پس جبکہ خدا نے نہ چاہا کہ ایک مذہب ہو
تو ہم کیا کر سکتے ہیں ۔ مگر جن لوگوں کو خدا نے فہم سلیم عطا کیا ہے ان کو چاہیے کہ وہ شکر کریں کیونکہ
فائدہ اٹھانے والے وہی لوگ ہوتے ہیں جن کو خدا نے خود پاک کیا۔
نشانات صداقت ابھی ہماری جماعت کے بہت سے لوگ چھپے ہوئے ہیں ظاہرا اوہ ہم سے
الگ ہیں لیکن دراصل ہم میں سے ہیں۔ ہمیں خود ان کا علم نہیں لیکن

امید ہے کہ اپنے اپنے وقت پر وہ آجاویں گے۔ خود لاہور میں ایک شخص نے ملاقات کی اور کہا کہ
میں آپ کو گالیاں دیا کرتا تھا معاف کرو اب میرے شکوک رفع ہو گئے ہیں اور ہزاروں خطوط
اس قسم کے آئے ہیں کہ میں اول ابو جہل تھا۔ اب تو بہ کرتا ہوں ۔ بعضوں نے بذریعہ خواب کے
مانا
اور اکثر کو خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کشف میں یا خواب میں کہا کہ تم قبول کر لو۔ جو لوگ بغض
کرتے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ خدا کی تیز دھار کو روک لیویں مگر وہ کسی کے روکنے سے رک نہیں سکتی۔
اگر انسانی کا روبار ہوتا تو آج تک کب کا تباہ ہو جاتا۔ مجھے دعوی کئے ہوئے چوبیس برس سے زیادہ
عرصہ گزر گیا۔ کیا ایک مفتری کو اس قدر مہلت مل سکتی ہے کہ اگر کسی کو عقل، فہم اور موت کا ڈر ہو تو وہ
براہین کے وقت کو دیکھے کہ جو پیشگوئیاں اس میں ہیں وہ کیسے پوری ہو کر رہیں لیکن بات یہ ہے کہ
جب تک اللہ تعالیٰ ہدایت نہ دے اور وہ دل کے تالے نہ کھولے تو کس طرح سمجھ میں آوے۔ کوئی
بتاوے تو سہی کہ جب سے دنیا ہوئی ہے کسی مفتری نے اس قسم کی پیشگوئی بھی کی ہے۔ خدا سے خوف
کرنے والے کے لیے تو ایک ہی نشان کافی ہو سکتا ہے۔ لیکن ان لوگوں نے اس قدر کثیر نشانوں سے
بھی فائدہ نہ اٹھایا۔
غرض مدعا یہ ہے کہ یہ تمام باتیں ان لوگوں کے لیے ہیں جو ہدایت قبول کرتے ہیں نہ کہ منکروں
کے لیے جن کے واسطے اللہ کا قانون اور ہے۔ تم خدا سے پناہ مانگو کہ ان کے لیے جو قانون ہے اس میں
تم کو داخل نہ کرے۔ ہمیشہ نیک دل خدا کی رحمت سے فائدہ اٹھاتے ہیں ۔ یہ نہ خیال کرو کہ یہ
لوگ مذہب میں پکے ہیں۔ بڑے بزدل ہوتے ہیں ۔ قہر الہی کا ذرا نہیں مقابلہ کر سکتے۔ لیکن یا درکھیں
کہ یہ ایسا زمانہ ہے جس کے لیے سب نبیوں کی پیش گوئیاں ہیں اور جیسے مختلف نہریں مل کر ایک دریا بن
کر بہہ نکلتی ہیں اسی طرح ان پیش گوئیوں کا سیلاب بہہ نکلے گا اور آدم ، موسی، ابراہیم وغیرہ پیغمبروں
نے جو کچھ کہا وہ سب پورا ہو کر رہے گا۔ بعض رحمت کے نشان بھی ہوں گے مگر ان سے انہی کو حصہ ملے
گا جو عاجز ، فروتن اور خائف اور تائب ہوں گے اور جو منکر ہیں وہ قہری نشان سے حصہ لیں گے۔ اگرچہ
یہ لوگ اس وقت انکار کو نہیں چھوڑتے اور صرف ماں باپ یا جاہل لوگوں سے سن سنا کر غلط عقائد پر

اڑے ہوئے ہیں لیکن خدا تعالیٰ زبر دستی سب کچھ چھڑا دے گا۔ زبردست سے لڑنا نادانی ہے ۔ اگر یہ
کاروبار انسان کی طرف سے ہوتا تو کب کا تباہ ہو جاتا ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ اگر یہ ہم پر افترا کرتا تو ہم اس کی شاہ رگ کاٹ دیتے ۔ پھر کیا وجہ ہے کہ اگر میں خدا پر
افترا کرتا ہوں اور تھوڑی مدت نہیں بلکہ تیس سال کے قریب ہو چلا کہ ہمیشہ اس کی طرف سے وحی
لوگوں کو سناتا ہوں اور وہ جانتا بھی ہے کہ میں جھوٹا ہوں لیکن میری تائید کرتا ہے اور ہلاک نہیں کرتا۔ وہ
کیسا خدا ہے کہ ایک جھوٹے سے اتفاق کر بیٹھا ہے اور ہزاروں نشان اس کی تائید میں دکھاتا ہے۔
نئی سواری بھی اس کے لیے نکالی ۔ کسوف و خسوف بھی اس کے لیے ماہِ رمضان میں کیا۔ طاعون بھی بھیجی۔
گو یا خدا نے جان کر دھوکا دیا اور جو کام دجال نے کرنا تھا وہ خود آپ کیا تا کہ مخلوق تباہ ہو۔ ذرا سو چوکیا
خدا کے لیے یہ جائز ہو سکتا ہے کہ ایک کذاب ، مفتری اور دجال کی وہ اس قدر مدد کرے اور مولوی لوگ
جو خود کو اس کا مقرب جانتے ہیں ان کی دعا ہر گز قبول نہ ہو ۔ جو لڑائی یہ لوگ لڑ رہے ہیں وہ مجھ سے نہیں
بلکہ خدا سے ہے۔ میں تو کچھ شے نہیں ہوں۔ خدا سے لڑائی والا کبھی بابرکت نہیں ہو سکتا۔ میں تو اس
بات کو کہتے ہوئے ڈرتا ہوں اور مجھے لرزہ پڑتا ہے کہ افترا ہو اور خدا چپ کر کے بیٹھا ر ہے۔ اگر ان
کے نزدیک یہ افترا ہے تو چاہیے کہ دعا کریں کہ خدا اسے نیست کر دے یا دعا کر کے حضرت مسیح
کو آسمان سے اتاریں۔ عیسائی محققین نے بھی آخر کار مسیح کے آسمان سے آنے سے تنگ آکر اور میعاد
گذرتی دیکھ کر فیصلہ کر دیا ہے کہ کلیسا کو مسیح مان لو۔ یہی مسیح کا نزول ہے۔ ان کو بھی آخر کا رنزول کو
استعارہ کے رنگ میں ہی ماننا پڑا۔ احادیث پکار پکار کر کہہ رہی ہیں کہ تمام خلفاء اس اُمت میں سے
ہوں گے۔ قرآن شریف بھی یہی کہہ رہا ہے اور سب جگہ منکم کا لفظ موجود ہے مگر نا معلوم کہ ان لوگوں
نے مِنْ بَنِي إِسْرَاءِیل کہاں سے بنا لیا۔ کیا یہ تھوڑا نشان ہے کہ نہ کوئی واعظ ہے نہ لیکچرار اور ہماری
ترقی برابر ہو رہی ہے۔ بھلا اگر ان کو طاقت ہے تو روک دیں ۔ اللہ تعالیٰ خود لوگوں کو ادھر رجوع دلا
رہا ہے۔ مصر سے بھی بیعت کی درخواست آئی ۔ یورپ میں تحریک ہے۔ امریکہ میں تحریک ہے۔ میں
پھر جماعت کو تاکید کرتا ہوں کہ تم لوگ ان کی مخالفتوں سے غرض نہ رکھو۔ تقویٰ طہارت میں ترقی کرو تو

اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ ہوگا اور ان لوگوں سے وہ خود سمجھ لیوے گا ۔ وہ فرماتا ہے إِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ
اتَّقَوْا وَ الَّذِينَ هُمْ مُحْسِنُونَ (النحل : ١٢٩)
اور خوب یا د رکھو کہ اگر تقویٰ اختیار نہ کرو گے اور اس نیکی سے جسے خدا چاہتا ہے کثیر حصہ نہ لو گے تو
اللہ تعالیٰ سب سے اول تم ہی کو ہلاک کرے گا کیونکہ تم نے ایک سچائی کو مانا ہے اور پھر عملی طور سے اس
کے منکر ہوتے ہو۔ اس بات پر ہرگز بھروسہ نہ کرو اور مغرور مت ہو کہ بیعت کر لی۔ جب تک پورا
تقویٰ نہ اختیار کرو گے ہرگز نہ بچو گے۔ خدا کا کسی سے رشتہ نہیں نہ اس کو کسی کی رعایت منظور ہے۔ جو
ہمارے مخالف ہیں وہ بھی اسی کی پیدائش ہیں اور تم بھی اسی کی مخلوق ہو۔ صرف اعتقادی بات ہرگز کام
نہ آوے گی جب تک تمہارا قول اور فعل ایک نہ ہو۔
ان لوگوں کی حالتوں پر غور کرو کہ جب توفی کا لفظ مسیح کے لیے آوے تو اس کے معنے آسمان پر
جانے کے کرتے ہیں۔ اور جب وہی لفظ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے استعمال ہو تو اس کے معنے
وفات پانے کے کرتے ہیں۔ پس خدا چاہتا ہے کہ عملی راستی دکھاؤ تا وہ تمہارے ساتھ ہو۔ رحم، اخلاق،
احسان، اعمال حسنہ، ہمدردی اور فروتنی میں اگر کمی رکھو گے تو مجھے معلوم ہے اور بار بار میں بتلا چکا ہوں
کہ سب سے اول ایسی ہی جماعت ہلاک ہوگی ۔ موسیٰ علیہ السلام کے وقت جب اس کی اُمت نے خدا
کے حکموں کی قدر نہ کی تو باوجود یکہ موسیٰ ان میں موجود تھا مگر پھر بھی بجلی سے ہلاک کئے گئے ۔ پس اگر تم
بھی ویسے کرو گے تو میری موجودگی کچھ کام نہ آوے گی۔
اب ہم ان لوگوں کو کہاں تک سمجھا ئیں۔ بہت سی کتابیں چھپ چکی ہیں اور ان کے لیے کافی
اتمام حجت ہو چکا ہے۔ حضرت یوسف علیہ السلام پر توفی کا استعمال کریں تو اس کے معنے موت کے
ہوں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے وہ لفظ آوے تو اس کے معنے موت کے ہوں ۔ ساحرین موسیٰ
کے لیے وہی لفظ آوے تو معنے موت کے ہوں ۔ لیکن جب مسیح پر بولا جاوے تو اس کے معنے آسمان پر
جانا کرتے ہیں ۔ یہ لوگ خدا کو کیا جواب دیویں گے۔ کیا یہی ان کی محبت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے ساتھ ہے اور یہ کیسی دلیری اور شوخی ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود مبارک جس کی دنیا کو

ضرورت تھی وہ تو تیرہ سو برس گزرے کہ خاک میں دفن ہو اور آپ ۶۳ برس کی عمر میں فوت ہو جاویں
اور مسیح اب تک آسمان پر کوئی بتلا دے کہ وہاں کیا کر رہا ہے۔ اس کا وعدہ تھا کہ میں بنی اسرائیل کی
طرف آیا ہوں اور کتنی قو میں بنی اسرائیل کی باقی تھیں کہ آسمان پر جا بیٹھا اور وعدہ بھی پورا نہ کیا اور پھر
عقل نقل اور کتاب اللہ کے برخلاف ہے۔ یہ سب دلائل ہیں جو کہ ایک مومن کے لیے کافی ہیں اور
بجز اس کے کہ عیسیٰ کو فوت شدہ مانا جاوے اور کوئی ذریعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کو محفوظ
رکھنے کا نہیں ہے میں تو اس شخص سے بہت خوش ہوں کہ جس نے کتاب حیات النبی لکھی ہے اور اس
میں یہ بھی لکھا ہے کہ جو شخص سوائے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی اور پیغمبر کو زندہ کہے وہ کافر ہے
کیونکہ آخر محبت کی کچھ بھی تو علامت چاہیے۔ بعض نئے نئے لوگوں نے جو عیسائیوں میں سے اسلام
میں داخل ہوئے حضرت عمرؓ کو یہ بات کہی ہوگی کہ عیسیٰ اب تک زندہ ہے تب ہی تو انہوں نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات پر ہرگز یہ باور نہ کیا کہ آپ فوت ہو گئے بلکہ ایسا کہنے والے کو قتل
کرنے کے لیے آمادہ ہوئے۔ آخر جب حضرت ابوبکر نے آکر اس مسئلہ کو حل کیا کہ سب نبی فوت
ہو گئے ہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی فوت ہوئے تب ان کو اعتبار آیا۔
اب عیسائیت کا اثر غالب آگیا ہے اور جو محبت مسلمانوں کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے چاہیے تھی
وہ نہیں رہی۔ ہزاروں رسالے اور اخبار نکالتے ہیں لیکن کسی نے آج تک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی حیات کا رسالہ نہ نکالا ۔ پس اب خدا چاہتا ہے کہ آپ کی عزت کو دنیا میں قائم کرے۔ کئی کروڑ کتب
اسلام کے رد میں لکھی گئیں کیا اب بھی خدا کو لازم نہ تھا کہ کوئی ذریعہ قائم کر کے آپ کی عزت کو ظاہر کرے۔
ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک نبی مانتے ہیں اور سب سے اشرف جانتے ہیں اور ہرگز گوارا نہیں
کرتے کہ کوئی عمدہ بات کسی اور کی طرف منسوب کی جاوے۔ جب کفار نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
سے یہی معجزہ طلب کیا کہ آسمان پر چڑھ کر دکھا دیں تو آپؐ نے فرمایا سبحان ربی اور انکار کر دیا۔
دوسری طرف حضرت مسیح کو خدا آسمان پر لے جاوے، یہ کیسے ہو سکتا ہے ۔ ہم قرآن سے کیا بلکہ
کل کتابوں سے دکھا سکتے ہیں کہ جس قدر اخلاق اور خوبیاں گل انبیاء میں تھیں وہ سب کی سب

آج 10 میں سے 10 باقی