۲۸؍اگست ۱۹۰۴ء

ملفوظات (جلد 6), حصہ 3

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایک اخبار والے نے لکھا ہے کہ مکہ مدینہ والے بھی یہ نظارہ دیکھ لیں
گے کہ اونٹوں کی قطاروں کی بجائے ریل گاڑی وہاں چلے گی ۔ قرآن شریف میں جو فرمایا وَ إِذَا
الْعِشَارُ عُطِلَتُ ( التكویر : ۵) اس کے متعلق نواب صدیق حسن خاں نے لکھا ہے کہ عشار حاملہ اونٹنی
کو کہتے ہیں اس لیے یہ لفظ اللہ تعالیٰ نے اختیار فرمایا تا کہ یہ سمجھ آجاوے کہ اسی دنیا کے متعلق ہے
کیونکہ حاملہ ہونا تو اسی دنیا میں ہوتا ہے۔
اسی طرح نہروں کا نکالے جانا۔ چھاپے خانوں کی کثرت اور اشاعت کتب کے ذریعوں کا
عام ہونا اس قسم کے بہت سے نشان ہیں جو اس زمانہ سے مخصوص تھے اور وہ پورے ہو گئے ہیں ۔
ایسا ہی کسوف و خسوف کا نشان جو رمضان میں ہوا یہ حدیث اکمال الدین اور دار قطنی میں موجود
ہے۔ پھر حج کا بند ہونا بھی نشان تھا وہ بھی پورا ہوا۔ ایک ستارہ نکلنے کی نشانی تھی وہ بھی نکل چکا۔
طاعون کا نشان تھا وہ بھی پورا ہو گیا۔
غرض میں کہاں تک بیان کرتا جاؤں یہ ایک لمبا سلسلہ ہے۔ طالب حق کے لیے اسی قدر
کافی ہے۔
پھر تیسرا ذریعہ عقل ہے اگر عقل سے کام لیا جاوے اور زمانہ کی حالت پر نظر کی جاوے تو
صاف طور پر ضرورت نظر آتی ہے۔ غور سے دیکھو اسلام کی حالت کیسی کمزور ہو گئی ہے۔ اندرونی طور
پر تقوی طہارت اٹھ گئی ہے۔ اوامر و احکام الہی کی بے حرمتی کی جاتی ہے اور ارکانِ اسلام کو ہنسی میں
اڑایا جاتا ہے اور بیرونی طور پر یہ حالت ہے کہ ہر قسم کے معترض اس پر حملہ کر رہے ہیں اور اپنی جگہ
کوشش کرتے ہیں کہ اس کا نام و نشان مٹا دیں ۔
غرض جس پہلو سے دیکھو اسلام کمزور ہو گیا ہے ۔ وہ اسلام جس میں ایک بھی مرتد ہو جاتا تو
قیامت آجاتی اس میں تیس لاکھ آدمی مرتد ہو چکا ہے۔ کیا ایسی حالت میں اللہ تعالیٰ کا وعدہ إِنَّا نَحْنُ
نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ (الحجر : ۱۰) پورا نہ ہوتا؟ اگر اب اسلام کی خبر نہ لی جاتی تو پھر اور
کون سا وقت آنے والا تھا ؟

پس از آنکه من نه مانم بچه کار خواهی آمد
کیا خدا تعالیٰ اس وقت نصرت کرے گا جب یہ نام مٹ جائے گا ؟ ایک طرف حدیث میں یہ
وعدہ کہ ہر صدی پر مجدد آئے گا مگر اس وقت جو عین ضرورت کا وقت ہے کوئی مجدد نہ آئے؟ تعجب ہے تم
کیا کہہ رہے ہو! حضرت موسیٰ علیہ السلام کا تو وہ زمانہ کہ اس میں متواتر نبی آتے رہے اور یہ امت جو
خیر الامت کہلاتی ہے اور خاتم الانبیاء علیہ الصلوۃ والسلام کی اُمت ہے۔ باوجود اُمتِ مرحومہ کہلانے
کے اس میں جب آئے تو دجال آئے اور پھر ایک دو نہیں تیس دجال ۔ گو یا خدا کو خطرناک دشمنی ہے۔
وہ اس کو ایسا تباہ کرنا چاہتا ہے کہ نام ونشان نہ رہے۔ افسوس ! میری مخالفت میں یہ لوگ ایسے اندھے
ہوئے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے حضور شوخی اور بے ادبی کرنے سے باز نہیں آتے ۔ اس کو عملی طور پر وعدوں کا
قرار دیتے ہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک شان کرتے ہیں ۔
دیکھو ! میں کھول کر کہتا ہوں کہ تم اپنے نفسوں پر رحم کرو ۔ اس پیغمبر وفات مسیح علیہ السلام کی شان میں جو فضل الرسل سے ہی سے ادبی نہ کرو کہ حضرت میں کو
یہ۔ یہ
اس سے افضل قرار دو۔ کیا تم نہیں جانتے کہ آپؐ کی وفات پر صحابہ کی کیا حالت ہوئی تھی۔ وہ دیوانہ وار
پھرتے تھے۔ آپ کی زندگی ان کو ایسی عزیز تھی کہ حضرت عمرؓ نے تلوار کھینچ لی تھی کہ اگر کوئی آپ کو
مردہ کہے گا تو میں اس کا سر اڑا دوں گا۔ اس شور پر حضرت ابوبکر آئے اور انہوں نے آگے بڑھ کر
آپ کی پیشانی پر بوسہ دیا کہ آپؐ پر خدا دو موتیں جمع نہ کرے گا اور پھر یہ آیت پڑھی مَا مُحَمَّدُ إِلَّا
رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ (ال عمران : (۱۴۵) یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی ایک
رسول ہیں۔ آپ سے پہلے جس قدر رسول آئے ہیں سب وفات پاگئے ہیں۔ صحابہؓ نے جب اس
آیت کو سنا تو انہیں ایسا معلوم ہوا کہ گویا یہ آیت اب اتری ہے ۔ انہوں نے معلوم کیا کہ آپ کے
مقابلہ میں کوئی اور زندہ نہیں ہے۔ تم میں وہ عشق اور محبت نہیں جو صحابہ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
سے تھی ورنہ تم یہ کبھی روانہ رکھتے کہ مسیح کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابل زندہ کہتے۔ میں سچ کہتا
ہوں کہ اگر صحابہ کے سامنے اس وقت کوئی کہتا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام زندہ ہیں تو ان میں سے

ایک بھی زندہ نہ رہتا وہ اس قدر آپ کے عشق اور محبت میں فنا شدہ تھے ۔ حسان بن ثابت نے اس
موقع پر ایک مرثیہ لکھا ہے جس میں وہ کہتے ہیں۔
رض
كُنتَ السَّوَادَ لِنَاظِرِي فَعَمِيَ عَلَيْكَ النَّاظِرُ
مَنْ شَاءَ بَعْدَكَ فَلْيَمُتُ فَعَلَيْكَ كُنْتُ أَحَاذِرُ
یعنی اے میرے پیارے نبی تو تو میری آنکھوں کی پتلی تھا اور میرے دیدوں کا نور تھا پس میں
تو تیرے مرنے سے اندھا ہو گیا۔ اب تیرے بعد میں دوسروں کی موت کا کیا غم کروں ۔ عیسی
مرے یا موسی مرے، کوئی مرے۔ مجھے تو تیرے ہی مرنے کا غم تھا۔ صحابہ کی تو یہ حالت تھی مگر
اس زمانہ میں اپنے منہ سے اقرار کرتے ہیں کہ نہیں افضل الانبیاء وفات پاگئے اور حضرت مسیح زندہ
ہیں۔ افسوس مسلمانوں کی حالت کیا سے کیا ہو گئی۔ میں خوب جانتا ہوں اور اس واقعہ سے صاف
معلوم ہوتا ہے کہ صحابہؓ کا پہلا اجماع مسیح کی وفات ہی پر ہوا تھا۔ پھر ان کے خلاف کرنا یہ کون سی
عقلمندی اور تقویٰ ہے۔ میں یہ مانتا ہوں کہ یہ غلطیاں امتداد زمانہ کی وجہ سے ہیں ۔ تقویٰ نہیں رہا۔
جہالت بڑھ گئی ہے۔ رو بحق ہونا کم ہو گیا ہے۔ راہِ راست محجوب ہو گیا ہے اور یہی امور ہیں جو میری
ضرورت کے داعی ہیں ۔ میں آخر میں پھر کہتا ہوں کہ ان باتوں پر غور کرو۔ اپنے گھروں میں جا کر
تنہائی میں سوچو کہ تم چاہتے ہو کہ اسلام اور سو سال تک آفتوں کا نشانہ بنا رہے اگر اب تک کوئی
نہیں آیا تو پھر صدی کا سر تو چلا گیا۔ بائیس برس گزر چکے ۔ اب اور سو سال تک انتظار کرو۔ لیکن یاد
رکھو کہ اگر مجھے قبول نہ کرو گے تو پھر تم کبھی بھی آنے والے موعود کو نہیں پاؤ گے۔
میں نے اتنی باتیں کی ہیں ۔ بعض مخالفوں کو فائدہ کی بجائے جوش آئے گا اور وہ ہار جیت کی
طرف توجہ کریں گے یہ نہیں کہ رو رو کر دعائیں کریں اور اللہ تعالیٰ سے توفیق اور مدد چاہیں۔ میری
یہی نصیحت ہے کہ تقویٰ کو ہاتھ سے نہ دو اور خدا ترسی سے ان باتوں پر غور کرو اور تنہائی میں سوچو اور
آخر اللہ تعالیٰ سے دعائیں کرو کہ وہ دعا ئیں سنتا ہے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۳۱ مورخه ۱۷ استمبر ۱۹۰۴ صفحه ۱ تا ۶
او

آج 10 میں سے 10 باقی