۲۸؍اگست ۱۹۰۴ء
ملفوظات (جلد 6), حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اس کے علاوہ یہ بھی خوب غور سے سنو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں لڑائیاں ہوتی تھیں
اور وہ لڑائیاں عذاب کے رنگ میں تھیں کیونکہ کافر بار بار سوال کرتے تھے کہ آپ ہمیں قہری نشان
اور معجزہ دکھاؤ کہ ہم پر پتھر برسیں۔ ایسے بار بار کے سوالات پر ان کو وعدہ دیا گیا کہ میں قہری نشان
دکھاؤں گا اور وعدہ دیا گیا کہ وہ نشان تلوار کے ذریعہ ظاہر ہوگا ۔ اب صاف ثابت ہے کہ وہ عذاب
کافروں کے واسطے تھا مگر اس سے کون انکار کر سکتا ہے کہ ان جنگوں میں ( جو قہری نشان کی صورت
میں ظاہر ہوئے تھے ) صحابہ اصحابہ بھی شہید ہوئے ۔ اب کیا کوئی یہ اعتقاد رکھتا ہے کہ صحابہ جو شہید ہوئے
تھے معاذ اللہ وہ تلوار ان کے لیے بھی عذاب تھی؟ ہرگز نہیں بلکہ صحابہؓ کی شہادت تو قوم کی ترقی اور
فتوحات کا باعث ہوئی ۔ صحابہؓ کی قوم بڑھی اور بالمقابل مخالفوں کا نام ونشان مٹ گیا اور ستیا ناس
ہو گیا۔ اب کوئی پتا دے سکتا ہے کہ ابو جہل کی اولاد کہاں ہے؟ اس کی بیخ کنی ہوگئی ۔ یہی مثال سمجھنے
کے لیے کافی ہے۔
رض
اسی طرح پر اس میں شک نہیں کہ طاعون عذاب کی صورت میں نازل ہوا ہے اور اگر ہماری
جماعت میں سے بعض آدمی طاعون سے فوت ہوئے ہیں تو اس پر شور مچانا یا اعتراض کرنا دانشمندی
نہیں ہے بلکہ غور طلب یہ امر قرار دینا چاہیے کہ طاعون سے نقصان کس کا ہوا اور فائدہ کس کو پہنچا؟
میں یقیناً کہتا ہوں کہ جب طاعون شروع ہوئی ہے اس وقت میری جماعت کی تعداد بہت تھوڑی تھی
مگر اس وقت دو لاکھ سے بھی یہ جماعت بڑھی ہوئی ہے اور یہ ترقی طاعون کے سبب سے ہی ہوئی
ہے۔ طاعون نے میری جماعت کو بڑھایا ہے اور مخالفوں کو گھٹایا ہے۔ مجھے وعدہ دیا گیا ہے کہ
طاعون تیری نه تیری ترقی کا موجب ہوگی ۔ سو اس وعدہ کے موافق یہ جماعت بڑھ رہی ہے اور دولاکھ تک
بڑھی ہے، مگر مخالفوں کو تو دو ہر انقصان ہوا ہے کچھ ان میں سے قبروں میں گئے اور کچھ ہمارے پاس
ئے ہیں۔ اگر ہمارا نقصان اس سے ہوتا تو یہ جماعت جو بہت ہی مختصر اور قلیل تھی بالکل تباہ ہو جاتی
آئے
اور آج کوئی اس کو جاننے والا بھی نہ ہوتا۔ ان واقعات کو مد نظر رکھ کر معترض کو چاہیے کہ دیکھے کیا یہ
اعتراض کوئی شے ہے؟
طاعون کی خبر آج سے نہیں ۲۳ برس سے براہین احمدیہ میں شائع ہو چکی ہوئی ہے اور اس لیے
یہ معمولی نظر سے دیکھنے کے قابل نہیں ہے بلکہ یہ عظیم الشان قہری نشان ہے۔
غرض طاعون نے ہمیں نقصان نہیں پہنچایا بلکہ فائدہ ہی دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی میں یہ بھی ضرور
کہتا ہوں کہ ایمان کے طبقات ہیں جیسا کہ میں پہلے بھی بیان کر چکا ہوں ۔ اس لیے ان طبقات کے
لحاظ سے جو شخص کامل الایمان ہے وہ نافع الناس وجود ہے۔ تبلیغ دین کرنے والا ہے وہ اللہ تعالیٰ کے
نزدیک قابل قدر ہے وہ طاعون سے ضرور بچایا جائے گا۔ بعض آدمی جن کی ایمانی حالت کمزور ہوتی
ہے اور وہ اس درجہ پر نہ پہنچے ہوئے ہوں جہاں اللہ تعالیٰ کسی کو مومن کہتا ہے اور ان کی ضرورت بھی
کم ہو پھر ان میں سے کوئی اگر فوت ہو جاوے تو اس میں کیا حرج ہے۔ میں یہ خوب جانتا ہوں کہ
ایمان کے درجات ہیں اور ہر درجہ پر برکت ملتی ہے لیکن ان میں باہم فرق ضرور ہوتا ہے ۔ دیکھواس
وقت آفتاب کی روشنی ہے۔ آنکھیں کھلی ہیں ہر ایک چیز دور و نزدیک کی صاف اور واضح نظر آتی
ہے۔ جب آفتاب کی سلطنت ختم ہو جائے گی تو رات آئے گی ۔ اس وقت عالم ہی اور ہوگا۔ اگر چہ
اس وقت چاند یا ستاروں کی روشنی ہوگی مگر ان روشنیوں میں زمین آسمان کا فرق ہوگا ۔ ایسا ہی ایمان
مراتب میں فرق صریح ہے۔ ایمان بھی ایک روشنی ہے جس جس درجہ پر ایمان پہنچتا ہے اسی مرتبہ
کے موافق روشنی اور پھل پاتا ہے۔ جو چاہتا ہے کہ عمر زیادہ ہو اور اس قہری نشان میں ایک امتیاز پیدا
کرے اس کو لازم ہے کہ وہ کامل الایمان ہو اور اپنے وجود کو قابل قدر بنادے اور اس کی یہی
صورت ہے کہ لوگوں کو نفع پہنچاوے اور دین کی خدمت کرے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ أَمَّا مَا
يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُتُ فِي الْأَرْضِ (الرعد: ۱۸) یہ خوب یا درکھو کہ عمر کھانے پینے سے لمبی نہیں ہو سکتی
بلکہ اس کی اصل راہ وہی ہے جو میں نے بیان کی ہے۔ بہت سے لوگ ہیں جو صرف کھانے پینے کو ہی
زندگی کی غرض وغایت سمجھتے ہیں۔ حالانکہ زندگی کی یہ غرض نہیں ۔ سعدی کہتا ہے ۔
خوردن برائے زیستن و ذکر کردن است تو معتقد که زیستن از بهر خوردن است
جب انسان کا ایک اصول ہو جاوے کہ زیستن از بهر خوردن است اس وقت اس کی نظر خدا پر
نہیں رہتی بلکہ وہ دنیا کے کاروبار اور تجارت ہی میں منہمک ہو جاتا ہے اور خدا تعالیٰ کی طرف توجہ اور
رجوع کا خیال بھی نہیں رہتا۔ اس وقت اس کی زندگی قابل قدر وجود نہیں ہوتی ۔ ایسے لوگوں کے لیے
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے قُلْ مَا يَعْبَوُا بِكُمُ رَبِّي لَوْ لَا دُعَاؤُكُمْ (الفرقان: ۷۸) یعنی میرا رب تمہاری
پروا کیا رکھتا ہے اگر تم اس کی بندگی نہ کرو۔
مجھے یاد ہے کہ ایک مرتبہ اس ملک میں ہیضہ کی خطرناک و با پڑی تھی اس سے پہلے اللہ تعالیٰ نے
مجھے ایک کشف کے ذریعہ یہ نظارہ دکھایا تھا۔ میں نے دیکھا کہ ایک بڑا میدان ہے اور اس میں ایک
بہت بڑی لمبی نالی ہے۔ جس پر قصابوں نے بھیڑیں لٹائی ہوئی ہیں اور چھریاں ان کی گردنوں پر رکھی
ہوئی ہیں۔ وہ آسمان کی طرف منہ کر کے دیکھ رہے ہیں گویا آسمانی حکم کا انتظار کرتے ہیں۔ میں پاس ہی ٹہل
رہا ہوں اتنے میں میں نے یہ آیت پڑھی قُلْ مَا يَعْبَوُا بِكُمُ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ یہ آیت سنتے ہی
انہوں نے چھریاں پھیر دیں اور بھیڑیں تڑپنے لگیں۔ ان کو تڑپتے دیکھ کر وہ قصاب بولے کہ تم کیا
ہو؟ گوہ کھانے والی بھیڑیں ہی ہو۔ غرض اس کے بعد ہیضہ کی وہ خطر ناک و با پڑی ۔ پس جو انسان
اللہ تعالیٰ کی طرف توجہ نہیں کرتا اس کا رتبہ اور قدر نجاست خور بھیٹر سے زیادہ نہیں ہوتا۔
دلائل صداقت بالآخر میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میری نسبت جو مخالف لوگ مخالفت کرتے ہیں
اور میرا انکار کرتے ہیں اگر وہ دعائیں کرتے اور خدا تعالیٰ سے میری
نسبت کشف حقائق چاہتے تو ان کی آنکھیں کھل جاتیں مگر افسوس ہے کہ انہوں نے مخالفت میں حد
سے زیادہ حصہ لیا اور میرے دعاوی پر نہ غور کی اور نہ میری کتابوں کو پڑھا اور نہ میری باتوں کو تعصب
سے خالی ہو کر سنا۔ وہ مجھے دجال اور مفتری تو کہتے ہیں مگر وہ اس امر پر غور نہیں کرتے کہ کیا دجال اور
مفتری بھی اس قسم کی کامیابی حاصل کیا کرتے ہیں ۔ یا د رکھو کہ اگر یہ انسان کا اپنا سلسلہ ہوتا تو بھی کا
تباہ ہو جاتا کیونکہ اس کے تباہ کرنے میں ہر طرف سے مخالفانہ کوشش ہو رہی ہے اور جب خدا تعالیٰ
کے بھی خلاف ہوتا تو وہ بھی اس کا دشمن تھا۔ پھر کیا وجہ ہے کہ یہ بجائے تباہ ہونے کے ترقی کر رہا
ہے؟ اس کی وجہ یہی ہے کہ یہ خدا کی طرف سے ہے انسانی کاروبار نہیں ہے۔ تم جانتے ہو کہ میرا یہ
دعوئی آج نہیں ہوا ہے بلکہ چوبیس سال سے میں دعوی کر رہا ہوں کہ خدا تعالیٰ میرے ساتھ ہم کلام
ہوتا ہے اور اس نے مجھے مامور کیا ہے۔
انسانی گورنمنٹ میں اگر کوئی شخص جھوٹا ملازم سرکار بنے تو وہ فوراً پکڑا جاتا ہے اور سزا پاتا
ہے۔ تو یہ کیسا اندھیر ہے کہ خدا تعالیٰ کی گورنمنٹ میں ایک شخص مامور ہونے کا مدعی ہے اور بجائے
اس کے کہ وہ پکڑا جاتا اور تباہ کیا جاتا اسے ترقی مل رہی ہے۔ کوئی بتاوے کیا جھوٹوں کے ساتھ ایسا
معاملہ ہوتا ہے۔ براہین احمد یہ چھپی ہوئی موجود ہے ۔ اس شہر میں اس کے بہت سے نسخے ہوں گے۔
اس کو پڑھو اور دیکھو کہ جو کچھ اس میں درج ہے کیا آج بہت سی باتیں ان میں سے پوری نہیں ہو
چکیں؟ اور کیا کوئی منصوبہ باز کر سکتا ہے کہ اس قدر عرصہ دراز پہلے جبکہ اپنی زندگی کا بھی اعتبار نہیں
ہوتا ایک بات کہے اور پھر اتنے عرصہ کے بعد جس میں ایک بچہ پیدا ہو کر بھی صاحب اولاد ہو سکتا ہے
وہ پوری ہو جاوے ۔ میں جانتا ہوں کہ اسی شہر میں ایسے لوگ بھی ہیں جو جانتے ہیں کہ اس زمانہ میں
مجھے جاننے والے کتنے تھے۔ میں سچ کہتا ہوں کہ میں ایک گمنامی کی حالت میں تھا۔ سال بھر میں بھی
کبھی ایک خط نہ آتا تھا لیکن اس گمنامی کے زمانہ میں علیم وخبیر خدا نے مجھے خبر دی جو برا جو براہین احمدیہ میں
موجود ہے کہ ایک زمانہ آنے والا ہے جبکہ فوج در فوج لوگ تیرے پاس آئیں گے۔ میں لوگوں کو کھینچ
کھینچ کر لاؤں گا اور مالی نصرتیں بھی آئیں گی اور دنیا میں تیری شہرت ہو جائے گی جیسے لکھا ہے فحان
أنْ تُعَانَ وَ تُعْرَفَ بَيْنَ النَّاسِ اور پھر فرمایا يَأْتُونَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ اور يَأْتِيكَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ
عَمِيقٍ -
اور پھر فرما یا لا تُصَعِرُ خَدَّكَ لِلنَّاسِ وَلَا تَسْتَمْ مِنَ النَّاسِ یعنی اب وقت آگیا ہے کہ تو
لوگوں میں شناخت کیا جاوے اور تیری مدد کی جاوے۔ تیرے پاس دور دور راہوں سے لوگ آئیں
گے اور دور دراز جگہوں سے تجھے تحائف اور مالی نصرتیں آئیں گی ۔
اور پھر فرمایا کہ تیرے پاس کثرت سے مخلوق آئے گی اس لیے تو تحمل سے ان کو قبول کرنا اور ان
کی کثرت سے تھک نہ جانا ۔
غرض اس قسم کے بہت سے الہامات ہیں جو نہ صرف عربی زبان میں ہوئے بلکہ فارسی میں
ہوئے اردو میں ہوئے اور انگریزی میں بھی ہوئے جس کو میں جانتا بھی نہیں اور ایک لمبا سلسلہ ان
الہامات اور پیشگوئیوں کا چلا گیا ہے اور جہاں براہین ختم ہوتی ہے وہاں یہ الہام ہوا۔
دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور
حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔
مجھے حیرت آتی ہے جب میں ان لوگوں کے منہ سے سنتا ہوں کہ کوئی نشان دکھاؤ۔ ان نشانات
پر وہ غور نہیں کرتے اور ان کو حقیر سمجھتے ہیں افسوس ! اور اور نشان مانگتے ہیں۔ میں یقین کرتا ہوں کہ
خدا تعالیٰ قادر ہے۔ وہ نشان پر نشان دکھا رہا ہے لیکن یہ دانشمندی اور تقویٰ کا طریق نہیں ہے کہ پہلے
نشانوں کو چھوڑ دیا جائے ۔ ان نشانوں کو سرسری نظر سے نہ دیکھو ۔ مولوی محمد حسین صاحب وہ شخص ہیں
کہ ان سے بڑھ کر کسی نے عداوت کا نمبر نہیں لیا۔ انہوں نے بنارس تک پھر کر کفر کا فتویٰ حاصل کیا۔
اور ہر قسم کی مخالفت میں انہوں نے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا اور کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ اب
با وجود اس مخالفت کے اس کو قسم دے کر پوچھو کہ جب تم نے براہین احمدیہ پر ریویو لکھا اور یہ پیشگوئیاں
اور نشان اس میں موجود تھے اس وقت ہمارا کیا حال تھا۔ کہاں تک میری شہرت تھی اور کس قدر لوگوں
کو تعلق تھا۔ اور کیا اب ان الہامات کے موافق یہ نشانات جو پورے ہوئے ہیں آپ بنائے گئے ہیں؟
اس وقت موجود تھے یا نہیں؟ اور انہوں نے پڑھے تھے یا نہیں؟ اگر پڑھے تھے تو پھر سچ سچ کہو کہ
ایسے زمانہ میں جب یہ دعا سکھاتا ہے رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَ اَنْتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ اور اس میں آپ
گواہی دیتا ہے کہ میں اکیلا ہوں۔ وہ الہامات جو جماعت کی ترقی اور میری قبولیت کے متعلق ہیں
عظیم الشان نشان ہیں یا نہیں؟ اگر تعصب اور سخت دل مانع نہ ہو تو اقرار کرنا پڑے گا۔
پھر اسی براہین میں یہ بھی موجود ہے کہ علماء ممانعت کریں گے کہ ترقی نہ ہولیکن میں ترقی دوں
گا۔ اور پھر سب لوگ جانتے ہیں اور ہر روز دیکھتے ہیں کہ کس قدر مخالفت ہو رہی ہے اور کیا اس
مخالفت سے یہ سلسلہ رک گیا یا اس نے ترقی کی؟ اگر کوئی ایسی نظیر دنیا میں موجود ہے اور کوئی شخص
ایسی کتاب پیش کر سکتا ہے جس میں ایک عرصہ پہلے ایسی پیشگوئیاں درج ہوں اور وہ پوری ہوئی
ہوں ۔ یقیناً یا د رکھو کہ کسی مفتری یا کذاب سے ایسا سلوک نہیں کیا جاتا اور اس قدر مہلت اور فرصت
اسے نہیں دی جاتی ۔ اگر کوئی ایسا مفتری یا کذاب پیش کیا جاوے تو ہم قبول کر لیں گے۔ پھر ایسی
مخالفت کے متعلق یہ خبر بھی دی گئی تھی کہ ہر مخالفت کرنے والا اپنے منصوبوں وبوں اور تجویزوں میں ناکام
اور نامرادر ہے گا۔ خواہ وہ مولوی ہو یا فقیر ہو یا امیر ہو، کوئی ہو اور اب تک واقعات نے اس امر کو
سچا ثابت کر دکھایا ہے اور میں کھلے دل سے بیان کرتا ہوں کہ میں خدا تعالیٰ کی ان پیشگوئیوں اور ان
مکالمات پر جو میرے ساتھ ہوتے ہیں ایسا ہی یقین رکھتا ہوں جیسا کہ خدا کی دوسری کتابوں پر
ایمان لاتا ہوں ۔ اس نے یہ بھی مجھے فرمایا ہے کہ میں تجھے بہت برکت دوں گا یہاں تک کہ بادشاہ
تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔ وہ زمانہ خواہ کبھی آنے والا ہو لیکن میں یقین رکھتا ہوں کہ
اسی طرح ہوگا۔ اس زمانہ کے لوگ دیکھیں گے یا ان کے بیٹے یا ان کے بیٹے۔ غرض یہ ہو گا ضرور ۔
میں سچ سچ کہتا ہوں کہ ایک نقطہ یا شوشہ نہ ٹلے گا۔
غرض یہ نشانات ہیں جن پر غور کرنا چاہیے اور ٹھنڈے دل سے سوچو کہ مفتری کو یہ تائیدیں نہیں
ملا کرتیں۔ پھر بعض لوگ یہ بھی کہہ دیتے ہیں کہ ہم نشانات کو کیا کریں قرآن شریف کے خلاف
مسائل پیش کیے جاتے ہیں۔ مجھے ایسا کہنے والوں پر بھی افسوس آتا ہے کہ اگر ان کا قرآن شریف پر
ایمان ہوتا تو ہرگز ایسی بات نہ کہتے کیونکہ ہم نے بار با ظاہر کیا ہے اور کتابوں میں شائع کیا ہے کہ ہم
قرآن شریف پر ایمان لاتے ہیں اگر کوئی شخص ایک آیت کا بھی انکار کرے وہ گمراہ اور جہنمی ہے جو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا انکار کرے وہ کافر ہے مگر کیا کروں یہ لوگ بنی اسرائیل کی طرح جنہوں
نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا انکار کیا نہیں مانتے اور انکار کرتے ہیں۔ مجھ میں اور ان میں یہی
اختلاف ہے کہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ آیت يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ إِلَى (آل عمران: ۵۶) کی
ترتیب جو قرآن شریف میں ہے صحیح نہیں ہے مگر میں کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے کلام کی نسبت ایسا اعتقاد
رکھنا یا گمان کرنا خطر ناک بے ادبی اور شوخی ہے۔ میں کہتا ہوں کہ اس آیت کی ترتیب صحیح ہے اور اسی
لیے اس کے یہ معنے ہیں کہ اے عیسیٰ میں تجھے وفات دینے والا ہوں اور اپنی طرف تیرا رفع کرنے
والا ہوں ۔ مگر یہ لوگ اس ترتیب کو غلط (معاذ اللہ ) ٹھہراتے ہیں۔ اور کہتے کہ رَافِعُكَ اِلَی کی جگہ
رَافِعُكَ إِلَى السَّمَاءِ الثَّانِيَةِ چاہیے اور اس کے بعد مُتَوَفِّيكَ چاہیے۔ گویا کہ ان کے اعتقاد کے موافق
خدا تعالیٰ کو غلطی لگی ۔ اس نے کہنا تو یہ تھا يُعِيسَى إِنِّي رَافِعُكَ إِلَى السَّمَاءِ الثَّانِيَةِ وَمُتَوَفِّيكَ اور
کہہ دیا یہ جو آیت میں درج ہے۔
اب میں قرآن کو چھوڑتا ہوں اور اس کے خلاف کہتا ہوں یا یہ خود کرتے اور کہتے ہیں ۔ انصاف
سے بولو اگر یہ تحریف نہیں تو کیا ہے۔ اسی پر مجھے کہا جاتا ہے کہ یہ قرآن کے خلاف ہے۔ میں سچ سچ
کہتا ہوں کہ قرآن کی تحریف ہے جس سے یہودیوں پر لعنت پڑی اور وہ سور اور بندر بنے ۔ یہودی
جو تحریف کرتے تھے ان کے متعلق بھی یہی فرمایا ہے يُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ عَنْ مَوَاضِعِهِ ) (النساء : ۴۷)
اور جب تم بھی اسی قسم کی تحریف کرتے ہو تو قرآن شریف پر تمہارا اچھا ایمان ہے۔ میں زور سے کہتا ہوں کہ
کیا وہ دل خدا ترس ہے اور اس میں تقویٰ کا حصہ ہے جو خدا تعالیٰ کے کلام میں تصرف کرنا چاہتا ہے۔
اگر تم سچے ہو اور تحریف نہیں کرتے تو پھر وہ حدیث صحیح پیش کرو جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا ہو کہ رافِعُكَ اِلَی کی بجائے رَافِعُكَ إِلَى السَّمَاءِ الثَّانِيَةِ چاہیے اور یہ متوفی سے پہلے ہے۔
قرآن شریف میں جو لکھا ہوا ہے وہ غلط ہے اور تم سن رکھو کہ ہرگز ہرگز کوئی شخص ایسی حدیث صحیح پیش
کرنے پر قادر نہ ہوگا۔
جس قدر صاحب یہاں موجود ہیں آخر ہوش و حواس رکھتے ہیں وہ انصاف سے کہیں کہ اگر کوئی
شخص تمسک کو الٹ پلٹ کرتا ہے تو وہ جعلسازی کا مرتکب ہوتا ہے یا نہیں اور وہ اس جعلسازی کی سزا
میں جیل میں بھیجا جاتا ہے۔ پھر یہ اندھیر کیوں روا رکھا جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے کلام کو الٹ پلٹ کیا
جاوے۔ خدا سے ڈرو یہ بہت خطرناک دلیری ہے۔ ہاں اگر صحیحین میں کوئی حدیث درج ہے اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس طرح پر فرمایا ہے تو پیش کرو ہم مان لیں گے۔ لیکن اگر تم پیش نہ
کرو اور نہیں کر سکو گے تو یہ تقویٰ کے خلاف ہے کہ خود کہہ دو اور دوسری غلطیوں کو قرآن شریف کی
شرح بنالو۔ ہم بار بار تم سے پوچھیں گے کہ بخاری یا مسلم میں دکھاؤ کہ اس میں لکھا ہے کہ رَافِعُكَ إِلَى
السَّمَاءِ الثَّانِيَةِ پڑھا کرو۔
دیکھو! ان باتوں پر غور کرو۔ میرا یہ مدعا نہیں کہ ہر ایک شخص محض اس وجہ سے کہ وہ میرے
ساتھ عداوت رکھتا ہے اور تعصب نے اس کے جوش کو بڑھا دیا ہے بے اختیار بول اٹھے ۔ اللہ تعالیٰ
بہتر جانتا کہ میں محض خدا تعالیٰ کے لیے کہتا ہوں ۔ انسان کی جھوٹی منطق کبھی ختم نہیں ہوتی ہے۔ اس
لیے میں مقابلہ کرنے کے لیے نہیں آیا ہوں لیکن میں اپنے دل میں مخلوق کی ہمدردی اور بھلائی کے
لیے ایک جوش رکھتا ہوں جو خدا تعالیٰ نے میرے دل میں ڈالا ہے، اس لیے سچے دل سے کہتا ہوں
اور خدا تعالیٰ نے اپنے پاک کلمات سے مجھے خبر دی ہے ۔ مت سمجھو کہ میں بیہودہ طور پر کہتا ہوں بلکہ
سچ مچ یہی بات ہے۔ پس جلد بازی نہ کرو کہ جلدی صحیح نتیجہ پر پہنچنے سے روک دیتی ہے۔ میں جانتا
ہوں کہ بہت سے لوگ اپنے سینے اور دل کو تھام نہیں سکتے اور یہ مرض کثرت سے پھیل گیا ہے کہ
مخالفت کی وجہ سے حق بات پر بھی غور نہیں کرتے اور یونہی کوئی بات سنی منہ پر جھاگ آجاتی ہے اور
پھر جو زبان پر آتا ہے کہہ دیتے ہیں مگر یاد رکھو یہ امر تقویٰ کے خلاف ہے۔ متقی کی زبان ڈرتی ہے کہ
بغیر سوچے سمجھے کوئی بات منہ سے نکالے۔
میرا معاملہ اگر سمجھ میں نہیں آتا تو طریق تقویٰ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ سے دعائیں مانگو تا کہ وہ خود تم
پر اصل حقیقت کھول دے۔ خدا تعالیٰ کے کلام کی بے حرمتی نہ کرو ورنہ طریق نجات بھول جانے کا
اندیشہ ہے۔ آج وقت ہے بصیرت سے کام لو۔
قرآن شریف قانون آسمانی اور نجات کا ذریعہ ہے اگر ہم اس میں تبدیلی کریں تو یہ بہت ہی
سخت گناہ ہے۔ تعجب ہوگا کہ ہم یہودیوں اور عیسائیوں پر بھی اعتراض کرتے ہیں اور پھر قرآن شریف
کے لیے وہی روا ر کھتے ہیں۔ مجھے اور بھی افسوس اور تعجب آتا ہے کہ وہ عیسائی جن کی کتابیں فی الواقع
محرف مبدل ہیں وہ تو کوشش کریں کہ تحریف ثابت نہ ہو اور ہم خود تحریف کرنے کی فکر !!!
دیکھو افترا کرنے والا خبیث اور موذی ہوتا ہے اور خدا تعالیٰ کے کلام میں تحریف کرنا یہ بھی
افترا ہے اس سے بچو۔
عیسیٰ علیہ السلام کی وفات کا مسئلہ غرض قرآن شریف کی یہ آیت صاف طور پر بیج کی
وفات کا وعدہ دیتی ہے اور جس قدر وعدے اس
آیت میں رافِعُكَ اِلی سے شروع ہو کر آخر تک ہیں۔ وہ ہمارے مخالف بھی مانتے ہیں کہ پورے ہو
گئے حالانکہ وہ سب بعد وفات ہیں ۔ پھر وفات کا انکار کیوں کیا جاتا ہے۔
علاوہ بریں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مخبر صادق ہیں جو مسلمان کہلا کر بھی آپ پر ایمان نہیں لاتا
اور آپ کو مخبر صادق تسلیم نہیں کرتا وہ بڑی بد ذاتی کرتا ہے۔ آپ نے تو فرمایا ہے کہ میں نے مسیح کو
دوسرے آسمان پر یحیی کے پاس دیکھا ہے۔ اب کیا یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شہادت ہے یا
نہیں ۔ اگر حضرت عیسیٰ علیہ السلام در حقیقت وفات یافتہ نہ تھے بلکہ زندہ تھے تو پھر اس سوال کا کیا
جواب ہے کہ ایک وفات یافتہ سے کیا تعلق ہے؟ ان کی تو روح بھی ابھی قبض نہیں ہوئی تھی۔ ادنی فہم
کا آدمی بھی سمجھ سکتا ہے کہ مردے کے پاس تو مردہ ہی ہو سکتا ہے۔ پھر یہ کیا ہوا کہ مردہ کے پاس زندہ
جا بیٹھا۔ یہ صرف اپنی ہی غلطی ہے ورنہ سچ یہی ہے کہ حضرت مسیح بھی مر کر ہی یحیی علیہ السلام کے پاس
گئے ہیں جس کو اللہ تعالیٰ نے اپنے قول سے یعنی قرآن شریف سے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے اپنے فعل یعنی رؤیت سے ثابت کر دیا۔ جو اس قول اور فعل کو نہیں مانتا اسے پھر میں کیا کہوں ۔ ان
دو گواہوں کے بعد اور کس گواہ کی حاجت ہے۔ پھر یہاں تک ہی بات نہیں خود حضرت مسیح کا تو
صاف اقرار بھی موجود ہے اور اس آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ انْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمُ (المائدة : ١١٨)
سے تو اس سارے قضیہ کا فیصلہ ہی ہو جاتا ہے۔ اس آیت سے پہلی آیتوں میں اس بات کا ذکر ہے
کہ اللہ تعالیٰ حضرت مسیح سے قیامت کے دن سوال کرے گا کہ کیا تو نے کہا تھا کہ میری ماں کو اور مجھ کو
خدا بنالو۔ حضرت عیسی اپنی بریت میں عرض کریں گے کہ میری کیا مجال تھی جو میں ایسی تعلیم دیتا۔ میں
تو جب تک ان میں رہا ان کو تیری توحید ہی کی تعلیم دیتا رہا جو تو نے مجھے دی تھی لیکن جب تو نے مجھ کو
وفات دے دی پھر تو ان پر نگران تھا۔
اب غور کا مقام ہے کہ اِنِّي مُتَوَفِّيكَ میں جو وعدہ تھا وہ اس آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی سے پورا
ہوتا ہے ۔ ماسوا اس کے یہ آیت حضرت مسیح کی موت اور ان کی دوبارہ آمد کے متعلق ایک فیصلہ کن
آیت ہے اور یہ اس قرآن کی آیت ہے جس کا حرف حرف محفوظ ہے اور جس کی حفاظت کا ذمہ دار
خود اللہ تعالیٰ ہے جب کہ اس نے فرمایا ہے إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ ( الحجر : ١٠)
افسوس مسلمانوں نے اس کتاب کی قدر نہیں کی !!! اس آیت میں مسیح نے اپنی بریت دو صورتوں سے
کی ہے ۔ اوّل تو یہ کہ میری زندگی میں عیسائی نہیں بگڑے کیونکہ میں ان کو توحید کی تعلیم دیتا رہا۔
دوم جب مجھے وفات دے دی مجھے کچھ خبر نہیں۔
اب غور طلب امر یہ ہے کہ حضرت مسیح ابھی تک زندہ ہی ہیں تو صاحبو! پھر ان کے اس اقرار
کے موافق یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ ابھی تک عیسائی بگڑے بھی نہیں اور جو تعلیم وہ پیش کرتے ہیں وہ صحیح
ہے حالانکہ یہ واقعات صحیح کے خلاف ہے۔ عیسائی ضرور بگڑ چکے ہیں۔
صاحبو! اگر مسلمانوں کے اس خیالی عقیدہ زندہ آسمان پر جانے کو لے کر اور اس آیت کے
موافق عیسائی مسلمانوں پر اعتراض کریں کہ ہماری تعلیم تمہارے اقرار کے موافق بگڑی نہیں ہے تو
کیا جواب ہو سکتا ہے؟ کیونکہ یہ امر تو حضرت مسیح کی زندگی سے وابستہ ہے اور زندگی تسلیم ہے تو پھر
دوسری تعلیموں کے انکار کے لیے کیا عذر ہے !!! میں سچ کہتا ہوں کہ مسلمانوں کی خیر اسی میں ہے کہ وہ
قرآن شریف پر ایمان لاویں اور وہ یہی ہے کہ مسیح کی وفات پر ایمان لاویں۔
دوسری بات جو اس آیت میں فیصلہ کی گئی ہے وہ ان کی دوبارہ آمد کا مسئلہ ہے۔ مسلمانوں میں
غلطی سے یہ عقیدہ مشہور ہو گیا ہے جس کی کوئی اصل نہیں کہ وہی مسیح ابن مریم دوبارہ آسمان سے نازل
ہوں گے اور چالیس برس تک اس دنیا میں رہیں گے۔ صلیبوں کو توڑیں گے اور کافروں سے جنگ
کریں گے وغیرہ وغیرہ۔
اب غور کا مقام ہے کہ ایک نبی صادق کی نسبت یہ عقیدہ رکھنا کہ اس نے جھوٹ بولا یہ تو بے ایمانی
ہے۔ ایک شخص اگر عدالت کے سامنے جھوٹ بولے تو وہ حلف دروغی کی سزا پاتا ہے۔ پھر علیم وخبیر
عالم الغیب خدا کے حضور قیامت کے دن کسی نبی کو جھوٹ بولنے کی جرات کب ہو سکتی ہے؟ ہرگز نہیں۔
لیکن یہ عقیدہ جو میں نے ابھی بیان کیا ہے تسلیم کر لیا جاوے اور اس کو صحیح مانا جاوے تو پھر قرآن شریف
چھوڑنا پڑے گا اور حضرت مسیح کو معاذ اللہ خدا تعالیٰ کے حضور قیامت کے دن جھوٹ بولنے والا قرار
دینا پڑے گا کیونکہ اگر یہ سچ ہے کہ وہی مسیح اتر آئے گا تو پھر خدا تعالیٰ کے سامنے ان کا یہ جواب کہ
فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ انْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ صحیح نہیں کیونکہ ان کو تو اس وقت یہ کہنا چاہیے کہ چالیس سال
تک آسمان سے اتر کر پھر زمین پر رہا اور میں نے جنگیں کیں صلیبیں توڑیں اور شریروں کو مارا۔
کفار کو مسلمان کیا حالانکہ ان کے جواب میں ان باتوں میں سے کسی کا کوئی اثر نہیں پایا جاتا۔ پھر
خدا کے واسطے سوچ کر جواب دو کیا تم یہ تجویز نہ کرو گے کہ حضرت مسیح نے معاذ اللہ جھوٹ بولا اور کیا
یہ نبی کی شان ہے کہ خدا کے سامنے جھوٹ بولے؟ جو شخص یہ اعتقاد رکھتا ہے اور قرآن پر حملہ
کرتا ہے وہ بدذات اور جہنمی ہے۔ ایسے لوگ اللہ تعالیٰ کے نزدیک ملعون ہیں جو رسمی بات کے لیے
قرآن شریف پر حملہ کرتے ہیں ۔
یہ
پس یہ آیت مسیح کی وفات اور ان کی دوبارہ آمد کے متعلق قول فیصل ہے۔ اس سے صاف
ثابت ہوتا ہے کہ وہ وفات پاچکے ہیں اور وہ دوبارہ نازل نہیں ہوں گے اور قرآن شریف سچا اور
حضرت مسیح کا جواب بھی سچا ہے ۔ ہاں یہ امر کہ آنے والے مسیح سے پھر کیا مراد ہے تو یا درکھو کہ
جو کچھ خدا تعالیٰ نے مجھ پر ظاہر کیا اور اپنی تائیدوں ، نصرتوں اور نشانوں کے ساتھ اسے ثابت کیا
وہ یہی ہے کہ آنے والا اسی امت کا ایک فرد کامل ہے اور خدا تعالیٰ کی کھلی کھلی وحی نے ظاہر کیا ہے کہ
وہ انے والا میں ہوں جو چاہے ہوں وہ آنے والا میں ہوں جو چاہے قبول کرے۔ میرا یہ دعوی نرا دعوی نہیں ہے بلکہ اس کے ساتھ
زبر دست ثبوت ہیں جو ایک سلیم الفطرت اور متقی کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔
مامور کی صداقت ثابت کرنے کے تین ذرائع یاد رکھو کہ اللہ تعالی جب کسی مامور کو بھیجتا ہے تو تین ذریعوں سے
اس سچائی کو ثابت کرتا اور اتمام حجت کرتا ہے۔
اوّل ۔ نصوص کے ذریعہ یعنی پہلی شہادتوں سے اتمام حجت کرتا ہے۔
دوم ۔ نشانات کے ذریعہ جو اس کی تائید میں اور اس کے لیے ظاہر کیے جاتے ہیں ۔
سوم ۔ عقل کے ذریعہ۔
بعض اوقات یہ تینوں ذریعے جمع ہو جاتے ہیں اور اس وقت خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ سب
ذریعے میری سچائی کو ثابت کر رہے ہیں ۔
پس نصوص کے لیے یاد رکھو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بخاری اور مسلم میں جس آنے
والے کی خبر دی ہے اس کے لیے یہی فرمایا ہے کہ وہ اسی اُمت میں سے ہوگا۔ چنانچہ بخاری اور مسلم
میں منکم کا لفظ موجود ہے کہیں بھی نہیں فرمایا کہ مِنْ بَنی اسراءیل اور قرآن شریف میں سورہ نور
میں استخلاف کے وعدہ میں بھی مِنْكُمْ ہی فرمایا ہے۔ اب بتاؤ کہ قرآن اور حدیث کے نصوص آنے
والے کو اسی اُمت سے ٹھہراتے ہیں یا باہر سے لاتے ہیں اور قرآن شریف یہی زمانہ مسیح موعود کے
آنے کا ٹھہراتا ہے۔
دوم نشانات ۔ وہ نشانات جو میری تائید میں ظاہر ہو چکے ہیں اور جو میرے ہاتھ پر پورے
ہوئے ہیں ان کی تعداد بہت زیادہ ہے اور ان کے زندہ گواہ اس وقت لاکھوں انسان موجود ہیں۔
میں نے اپنی کتاب نزول مسیح میں ڈیڑھ سو کے قریب نشان لکھے ہیں اور بعض کا میں نے ابھی ذکر
نم
بھی کیا ہے تا ہم وہ نشان جو میرے لیے ظاہر ہوئے وہ بھی تھوڑے نہیں ہیں اور انسانی طاقت میں یہ
نہیں کہ وہ ان باتوں کو اپنے لیے خود جمع کرلے۔
قرآن شریف سے ثابت ہے کہ مسیح موعود اس وقت آئے گا جب چھ ہزار سال کا دور ختم ہو گا اور
عیسائیوں اور یہودیوں کے نزدیک وہ وقت آگیا ہے ۔
پھر قرآن شریف سے معلوم ہوتا ہے اور احادیث صحیحہ اس کی تصدیق کرتی ہیں کہ مسیح موعود کے
زمانہ میں ایک نئی سواری پیدا ہو گی جس سے اونٹ بیکار ہو جائیں گے۔ جب کہ قرآن شریف میں ہے وَإِذَا
الْعِشَارُ عُطِلَتُ (التکویر : ۵) اور حدیث صحیح میں ہے وَلَيُتْرَكَنَّ الْقِلَاصُ فَلَا يُسْعَى عَلَيْهَا -
اب آپ لوگ جانتے ہیں کہ مکہ اور مدینہ کے درمیان بھی ریل تیار ہورہی ہے۔ اس عظیم الشان پیشگوئی