سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ۔اختتامی خطاب

مشعل راہ۔ جلد دوم

21
فرموده ۱۹۶۶ء
دومشعل راه جلد دوم
ربوه ۲۳،اکتوبر ۱۹۶۶ ء سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے خدام الاحمدیہ مرکز یہ
کے سالانہ اجتماع میں جو اختتامی تقریر فرمائی وہ ذیل میں درج کی جاتی ہے۔تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت قرآنیہ کی تلاوت فرمائی۔مَنْ كَانَ يُرِيدُ الْعِزَّةَ فَلِلَّهِ الْعِزَّةُ جَمِيعًا۔إِلَيْهِ يَصْعَدُ الْكَلِمُ الطَّيِّبُ وَالْعَمَلُ الصَّالِحُ يَرْفَعُهُ (فاطر: ١١)
اس کے بعد فرمایا:-
مجھے ابھی تک بخار کی تکلیف بدستور جاری ہے اور اس وقت بھی سو کے قریب درجہ حرارت ہے۔لیکن چونکہ
میرے بھائی اور عزیز اس اجتماع سے اپنی اپنی طاقت اور استعداد کے مطابق فائدہ حاصل کرنے کے بعد اپنے
گھروں کو واپس جارہے تھے اور میرا آپ سے وعدہ بھی تھا کہ میں کچھ اور باتیں بھی آپ کے سامنے بیان کروں
گا۔اس کیلئے میں تکلیف ہونے کے باوجود یہاں حاضر ہو گیا ہوں۔میں نے پرسوں
بتایا تھا کہ اسلامی تعلیم بڑی وضاحت کے ساتھ ہمیں یہ بتاتی ہے کہ محض قیل و قال محض لاف
وگزاف محض باتیں بنانا انسان کی عزت کو اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں قائم نہیں کرتا۔نہ اس طرح پر انسان خدا تعالیٰ کا پیارا
اور محبوب اور مقرب بن سکتا ہے۔آیت قرآنیہ کا جو ٹکڑا میں نے آپ کے سامنے پڑھا ہے اس میں اللہ تعالیٰ یہ فرماتا
ہے۔تم میں سے جو عزت کا متلاشی ہو وہ کان کھول کر سن لے اور یا در کھے کہ تمام عزتیں اور تمام و جاہتیں خدا تعالیٰ
ہی کیلئے ہیں۔وہی عزتوں کا سر چشمہ ہے۔اور اسی سے حقیقی عزت کو حاصل کیا جاسکتا ہے۔دنیا میں انسان بڑوں
یعنی صاحب اقتدار اور صاحب وجاہت کی نگاہ میں بعض دفعہ خوشامد کے ذریعہ عزت حاصل کر لیتا ہے بعض دفعہ وہ
چاپلوسی کے نتیجہ میں ان کی نگاہ میں محبوب ہو جاتا ہے بعض دفعہ وہ اتنی چرب زبانی سے کام لیتا ہے کہ دنیا دار اور دنیا
میں جو بڑا شمار ہوتا ہے اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتا۔اور ایک قدر اور منزلت ان لوگوں کی نگاہ میں اس شخص
کیلئے پیدا ہو جاتی ہے۔چرب زبانی کا تو یہاں تک اثر ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا کہ دوفریق میرے پاس
آتے ہیں۔ایک کی زبان بڑی چلتی ہے وہ اپنے مفہوم کو زیادہ اچھی طرح واضح کر سکتا ہے۔دوسرا اپنے مفہوم کو
زیادہ اچھی طرح واضح نہیں کر سکتا جو حق پر ہے وہ اپنے حق میں صحیح دلائل بھی اچھی طرح پیش نہیں کر سکتا اور جو ناحق
پر ہے وہ غلط دلائل کو بھی یا غلط واقعات کو بھی میرے سامنے ایسے رنگ میں پیش کر سکتا ہے کہ میں اس کی باتوں سے
متاثر ہو کر اس کے حق میں فیصلہ دے دیتا ہوں۔لیکن میں محمد رسول اللہ علیہ میں جو خدا تعالیٰ کا محبوب اور پیارا
ہوں۔میں جس پر اللہ تعالیٰ کی آخری شریعت نازل ہوئی ہے اگر میرا فیصلہ بھی اس شخص کے حق میں ہوگا تو وہ حق

فرموده ۱۹۶۶ء
22
د «مشعل راه جلد دوم
دار نہیں بنے گا۔اگر واقعہ میں وہ اس چیز کا حق دار نہیں۔لیکن دنیا کی عزتیں عارضی عزتیں ہیں۔جیسا کہ بھاپ
ہوتا ہے۔ایک بلبلہ سا پانی سے بن جاتا ہے۔اس کی اٹھان اور رفعت بھی ہے۔اس میں ایک حسن بھی ہے۔لیکن
نہ اس میں حقیقت ہے اور نہ اس میں فائدہ ہی ہے۔یہی حال ان عزتوں کا ہے جو دنیا میں دنیا والوں کی طرف سے
انسان حاصل کرتا ہے اور دنیا والوں کی نگاہ میں اسے میسر آتی ہیں۔حقیقی عزت
غرض اللہ تعالیٰ نے
فرمایا کہ یہ کوئی عزتیں نہیں ہیں۔حقیقی عزت وہ ہے جو عزت کے حقیقی سرچشمہ سے نکلتی
ہے یعنی اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کے بندے کوملتی ہے۔لیکن ساتھ ہی یہ بھی فرمایا کہ میرے حضور محض باتیں کسی
کام نہیں آئیں گی کیونکہ میں دلوں کے مخفی سے مخفی رازوں کو بھی جانے والا ہوں۔مجھے تمہارے اعمال میں وہ نقص
وہ کوتاہیاں ، خودی کی وہ ملاوٹ جو تم جانتے ہو لیکن لوگ نہیں جانتے۔مجھے ان
کا ہی علم نہیں بلکہ تمہارے اعمال کی
اور تمہاری دعاؤں کی اور تمہارے اذکار کی وہ خامیاں اور ان کے وہ رخنے بھی جن سے تم خود بھی واقف نہیں ہو۔میرے علم سے باہر نہیں رہ سکتے۔اليه يصعد الكلم الطيب نیک باتیں بیشک اللہ تعالیٰ تک پہنچتی ہیں۔لیکن وہ
اسی وقت اللہ تعالیٰ تک پہنچتی ہیں والعمل الصالح يرفعہ جب ان باتوں کو عمل صالح کر رہا ہو۔صعود کے معنی عربی
زبان میں اس چیز کے ہوتے ہیں جو انسان سے خدا تعالیٰ تک پہنچے۔اور اس کے مقابلہ میں نزول اس کو کہتے ہیں
جو برکت کے رنگ میں یا رحمت کے رنگ میں یا فضل کے رنگ میں یا بعض دفعہ بعض دوسرے رنگوں میں اللہ تعالیٰ
کی طرف سے بندے کو پہنچتی ہیں۔پس یہاں اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔اگر تم حقیقی عزت اس دنیا میں بھی اور اخروی
زندگی میں حاصل کرنا چاہتے ہو تو عزت کے معیار کی نشان دہی ہم کر دیتے ہیں اور وہ ہے ہماری ہی ذات الله
العزة جميعا اور اس سلسلہ میں تمہیں ایک تنبیہ بھی کر دیتے ہیں کہ محض باتیں کرنا تمہیں کچھ فائدہ نہیں پہنچائے
گا۔جب تک کہ اچھی باتوں کے ساتھ ساتھ اچھے عمل بھی نہ کئے جائیں گے۔اس کیلئے عربی زبان میں ایمان کے
معنے صرف دل کے اقرار یا زبان کے اقرار کے ہی نہیں بلکہ ایمان کے معنی کے اندر یہ بات بھی آئمہ لغت نے بیان
کی ہے کہ دلی اقرار اور زبان کے اظہار کے ساتھ ساتھ انسانی جوارح (یعنی وہ اعضاء جن سے ان کے عمل سرزد
ہوتے ہیں) کی تصدیق بھی شامل ہو۔جب تک ان کی تصدیق اس کے شامل حال نہ ہو وہ ایمان نہیں کہلا سکتا۔حقیقی مومن کی پہچان
غرض حقیقی مومن دراصل وہی ہے جو دل سے بھی اقرار کر رہا ہو اور زبان سے بھی اس کا اظہار کر رہا ہو اور
اپنے ایمان کے مطابق اعمال صالحہ بھی بجالا رہا ہو لیکن چونکہ عام طور پر انسان کی توجہ اس طرف مبذول نہیں ہوتی
اس لئے اللہ تعالیٰ نے جابجا ایمان کے ساتھ اعمال صالح کے الفاظ کو واضح طور پر قرآن کریم کی مختلف آیات میں

23
فرموده ۱۹۶۶ء
دو مشعل راه جلد دوم
رکھ دیا ہے تا کہ اس بات پر زور دیا جائے کہ محض زبانی اقرار یا دلی اقرار کافی نہیں ہے۔جب تک کہ اعمال صالحہ بھی
ساتھ نہ ہوں۔اعمال صالحہ کے معنی ہیں وہ اعمال جو ایمان کے مطابق ہوں اور جن میں کوئی فساد نہ ہو۔ہر نیک عمل
کو یا اچھے عمل کو یا عمدہ کام کو قرآن کریم کی زبان میں اور اسلام کی اصطلاح میں
عمل صالح نہیں کہتے۔بلکہ عمل صالح
اس عمل کو کہا جاتا ہے جو قرآن کریم کی ہدایت کے مطابق ہو اور پھر ان اصولوں کے مطابق ہوں جو اللہ تعالیٰ نے
وضع کئے ہیں۔اگر وہ ایسا نہیں تو ممکن ہے بہت سے لوگوں کی نظر میں وہ عمل اچھا اور عمل صالح ہو لیکن خدا تعالیٰ کی
نگاہ میں وہ عمل عمل صالح نہیں ہوتا۔اس لئے کہ وہ خدا تعالیٰ کے بتائے ہوئے طریق کے مطابق نہیں کیا گیا۔اس
کی موٹی مثال عفو ہے۔عفو کے لفظ پر جب ہم غور کرتے ہیں تو ہمارے سامنے یہ بات آتی ہے کہ اسلام نے مظلوم کو
یہ اجازت دی ہے اور یہ حق بھی دیا ہے کہ وہ اپنے ظلم کا بدلہ بتائے ہوئے طریق کے مطابق حاصل کرے۔مثلاً اگر
وہ کسی با قاعدہ اور منظم حکومت کے ماتحت ہے تو اس حکومت نے جو قوانین وضع کئے ہیں وہ ان کے مطابق جاکے اپنا
بدلہ لے۔قرآن کریم نے یہ بھی اجازت دی ہے کہ اگر تم چاہو تو معاف کر سکتے ہو لیکن اس کے ساتھ اس نے ایک
شرط بھی لگادی ہے اور وہ شرط یہ ہے کہ تمہیں معاف کرنے کی اجازت صرف اس صورت میں ہے کہ عفو کے نتیجہ
میں شر میں زیادتی نہ ہو بلکہ ظلم کے مٹنے کی توقع ہو۔اگر عفو کے نتیجہ میں اصلاح متوقع ہو تو تم عفو کر سکتے ہو۔اگر عفو
کے نتیجہ میں اصلاح
متوقع نہیں تو تم عفو نہیں کر سکتے۔اب اگر ایک شخص جس پر ظلم کیا گیا ہے اس کی کوئی چیز چھین لی
گئی ہے۔یا اس کا کوئی حق تھا جو مارلیا گیا ہے۔وہ شخص یہ جانتے ہوئے بھی کہ اگر میں نے معاف کر دیا تو اس کی
اصلاح نہیں ہوگی وہ صرف لوگوں کی واہ واہ حاصل کرنے کی خاطر یا اس سے بڑھ کر کسی اور فائدہ کی خاطر اس شخص
کو جس سے اس نے وہ حق لینا ہے کہتا ہے۔جاؤ میں تمہیں معاف کرتا ہوں
اور اللہ تعالیٰ جانتا ہے اور اس مظلوم
سے بھی یہ بات پوشیدہ نہیں کہ یہ شریر انسان ہے اگر اس کو اس طرح معافی مالتی رہی تو اس علاقہ میں اس ماحول میں
اس کا شر بڑھ جائے گا۔کم نہیں ہوگا۔شاید لوگ واہ واہ کریں کہ یہ بڑا بلند انسان ہے یا اس نے اپنے دشمن کو معاف
کر دیا اور شاید وہ شخص بھی جس کو اس نے معاف کیا ہے یہ کہے کہ تم بڑے پیارے ہو۔تم نے مجھے معاف کر دیا
لیکن وہ عمل صالح نہیں ہو گا۔خدا تعالیٰ آسمان سے کہے گا تم میرے پیارے نہیں ہو کیونکہ تم نے اس وقت معاف کیا
جب میں نے تمہیں منع کیا تھا اور کہا تھا معاف نہ کرنا۔عمل صالح
غرض ہر اچھا نظر آنے والا عمل عمل صالح نہیں۔بلکہ عمل صالح وہ اچھا عمل ہے جو ایمان کے مطابق ہو۔جہاں تک خدام الاحمدیہ کے کاموں کا تعلق ہے۔خدام الاحمدیہ کے وہی کام اسلامی اصطلاح کی رو سے اعمال
صالحہ میں شمار ہوں گے۔جو خلیفہ وقت کی ہدایات کے مطابق کئے جائیں۔اگر خلیفہ وقت نے ایک منصوبہ تیار کیا ہو
مانے بعض ہدایات دی ہوں اور ہم انہیں چھوڑ کر دوسری طرف چلے جائیں تو خواہ وہ کام جنہیں ہم نے کیا ظاہر

فرموده ۱۹۶۶ء
24
د «مشعل راه جلد دوم
بین نگاہ میں کتنے ہی اچھے کیوں نہ ہوں۔وہ کام خدام الاحمدیہ کا ایک حلقہ کر رہا ہو تو بھی اور سارے خدام الاحمد بیل
کر رہے ہوں تو بھی خدا تعالیٰ کی نگاہ میں عمل صالح نہیں۔کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ایمان کا ایک جزو یہ بتایا ہے کہ خلیفہ
وقت کی اطاعت کی جائے اور فرمایا ہے کہ جب خدا تعالیٰ کا کوئی سلسلہ جاری ہوتا ہے جیسے آنحضرت ﷺ کے
ذریعہ عالمگیر رحمت کی ایک تحریک اللہ تعالیٰ نے جاری کی کہ امت محمدیہ کیلئے قرآن کریم کی شریعت آپ کے ہاتھ
میں دے دی اور کہا کہ یہ شریعت ہے، یہ قوانین ہیں، یہ اصول ہیں ان کے مطابق تم تمام دنیا میں رحمت کی نہریں
جاری کرو۔جو شخص قرآن کریم کے مطابق نہیں بلکہ اس کے خلاف کام کرے گا اس کا وہ کام عمل صالح نہیں ہوگا۔قرآن کریم نے ہمیں یہ بھی بشارت دی کہ اگر تم ایمان کے اوپر قائم رہے اور اگر تم بحیثیت جماعت اس مقام کو
جانتے ہوئے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں خلافت کی نعمت سے نوازا ہے اور نوازتا رہے گا تو پھر جو خلیفہ مقرر ہو اس کے
بتائے ہوئے طریق پر عمل کرنا اس کو چھوڑ کر دوسری طرف نہ جانا کہ تمہارا ایسا کرنا فاسقانہ اعمال میں شمار ہوگا۔اعمال صالحہ میں شمار نہیں ہوگا۔غرض خدام الاحمدیہ کا لائحہ عمل وہ ہے جو حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جب
مجلس خدام الاحمدیہ کو جاری فرمایا تو ابتداء میں مختلف وقتوں میں خدام الاحمدیہ کے سامنے رکھا یا وہ لائحہ عمل ہے جو
میں اب تمہارے لئے بناؤں۔تنظیم بڑی چھوٹی سی ابتداء سے شروع ہوئی تھی اور آج یہ بڑی ہی خوش کن اور بڑی اچھی صورت میں اور
بڑی وسعتوں میں پھیلی ہمیں نظر آتی ہے اور اب جو بھی خلیفہ وقت ہوگا وہ حالات کے مطابق ہدایتیں دیتا چلا جائے
گا۔وہ بعض پہلی ہدایتوں میں ترمیم بھی کر سکتا ہے اور بعض تبدیلیاں بھی کر سکتا ہے کیونکہ مناسب حال عمل ہی قرآن
کریم کی ہدایت کے مطابق ہی عمل صالح بنتا ہے۔وقار
عمل کی اہمیت
ہمارے سپرد ایک کام حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے یہ کیا تھا کہ ہم ایک خاص طریق پر وقار عمل منائیں
لیکن اب ہم نے اس طریق پر وقار عمل منانا چھوڑ دیا ہے یا ہم ایک حد تک اس سے غافل ہو گئے ہیں۔کچھ مجالس تو
ایک حد تک اس قسم کے وقار عمل مناتی ہیں لیکن بعض مجالس نے ان ہدایتوں کی طرف سے عدم توجہی برتنی شروع
کر دی ہے۔مثلاً ہر دو ماہ کے بعد سارے قادیان کا اکٹھا ایک وقار عمل منایا جاتا تھا۔جس میں خود حضور کے منشاء
کے مطابق غیر خدام کو بھی دعوت عمل دی جاتی تھی ان سے درخواست کی جاتی تھی کہ آپ بھی جو ہمارے بزرگ ہیں
آئیں اور اس وقار عمل میں ہمارے ساتھ شامل ہوں۔چنانچہ قادیان میں ہر دوماہ میں ایک بار وقار عمل منایا جا تاربا
ہے جس میں سارا قادیان شامل ہوتا تھا اور شروع میں ہمیں بڑی محنت کرنی پڑی ہے کیونکہ ابتدائی کام بہت مشکل
ہوتا ہے۔بہت سی چیزوں کا تجربہ ہی نہیں ہوتا اب آپ کا جو اجتماع ہے اس کے پیرا میٹر کے اوپر جو پتلی پتلی سے
رسیاں باندھی گئی ہیں۔یہ رسیاں چوروں کو روکنے کیلئے تو نہیں ہیں۔بلکہ یہ صرف ایک نشان کے طور پر ہیں۔

25
فرموده ۱۹۶۶ء
دو مشعل راه جلد دوم
تا خدام کوعلم ہو جائے کہ اس سے پرے نہیں جانا یا ادھر سے اندر نہیں آیا بلکہ مقررہ راستہ پر سے آنا ہے۔ان رسیوں
کے باندھنے کیلئے بھی جامعہ احمدیہ کے بیسیوں طالب علم کئی ہفتے وقار عمل کرتے تھے تب یہ چھوٹے چھوٹے ڈنڈے
گاڑے جاسکے تھے کیونکہ ہمیں پتہ ہی نہیں تھا کہ یہ سوراخ کس طرح کئے جاتے ہیں تاز مین میں ڈنڈے گاڑے
جاسکیں۔ہم پندرہ میں چوہے رہنے اکٹھے کرتے تھے اور پھر ایک آدمی سوراخ ہی کھود رہا ہوتا تھا۔ایک ایک لاٹھی
کیلئے سوراخ کرنے پر پندرہ بیس منٹ وقت لگ جاتا تھا اور پھر یہ ایک ڈنڈا نہیں ہوتا تھا بلکہ سینکڑوں ڈنڈے
ہوتے تھے۔میرے خیال میں آپ کے اس اجتماع کا جو پیرا میٹر ہے اس میں سات آٹھ سو ڈنڈے گاڑے ہوئے
ہوں گے۔پھر یہاں زمین نرم ہے۔وہاں کچھ سخت تھی۔اس طرح ہمیں بڑی دقت پیش آتی تھی۔پھر ایک دن
مجھے خیال آیا کہ یہ کیا لطیفہ بنایا ہوا ہے۔ہم ایک ایک سوراخ پر پندرہ بیس منٹ لگا دیتے ہیں میرے ذہن میں
سوراخ نکالنے کا ایک بڑا آسان طریق آیا۔میں نے آٹھ کیلیاں جو خیمہ لگانے والی ہوتی ہیں بنوالیں اور کچھ
ٹھوکنے والے مگدر بھی بنوالئے۔پھر ایک آدمی اس مگدر کے ساتھ ایک کیلی پر ایک ہی ضرب لگا تا تھا تو ضرورت
کے مطابق سوراخ ہو جاتا تھا پھر وہ وہاں سے کیلی نکال لیتا اور آگے لگا لیتا۔اس طرح پندہ دن کا کام چند گھنٹوں
میں ہونے لگ گیا۔اب
پتہ نہیں آپ لوگ کیا طریق اختیار کر رہے ہیں۔جوں جوں انسان کو تجربہ حاصل ہوتا ہے
وہ سوچتا ہے وقت اس کے سامنے آجاتی ہے۔اس کے دل میں یہ احساس پیدا ہوتا ہے کہ وقت ضائع نہیں ہونا
چاہیئے۔ہم اس وقت کو اس سے اچھے مصرف میں لگا سکتے ہیں۔اگر کوئی صورت نکل آئے تو ہم یہاں سے کچھ وقت
بچا لیں۔پھر اللہ تعالیٰ اسے نئے نئے طریق سوجھاتا چلا جاتا ہے۔قادیان میں اجتماع کی ابتدائی کیفیت
اس طرح شروع میں جب اجتماع ہوا تو تمہیں پتہ ہے کہ اس اجتماع کے موقع پر خدام کو جو کھانا دیا گیا تھا وہ
کہاں پکا یا گیا تھا۔وہ کھانا قادیان میں ہر احمدی گھرانے میں پکایا گیا تھا۔ہمیں یہ خیال آیا کہ اگر ہر ایک خادم کو گھر
جا کر کھانا کھانے کی اجازت دے دی گئی تو بہت سارا وقت ضائع ہو جائے گا۔ہمیں اس وقت کو بچانا چاہیئے اور
ہمیں مقام اجتماع میں ہی رہنا چاہیئے۔تب ہم نے قادیان میں اعلان کر دیا کہ ہر گھر جس کے ایک یا دو خدام
اجتماع میں شرکت کیلئے آئے ہوئے ہیں۔وہ دو افراد خاندان کی بجائے چار افراد خاندان کا کھانا بھیجے۔اب یہ
سوال پیدا ہوتا تھا کہ ہزاروں گھروں میں سے ہزاروں کھانے برتنوں میں کیسے لائے جائیں اس کیلئے یہ طریق
اختیار کیا گیا کہ قادیان میں اعلان کر دیا گیا کہ مثلاً جمعہ کی شام کو ہر گھر مونگ کی دال پکائے گا۔چنانچہ اطفال
والنٹیئر گھر گھر جاتے تھے اور گھر والے چار کس مونگ کی دال بالٹی میں ڈال دیتے تھے۔اب دیکھو ہر گھر میں مونگ
کی دال پکی ہوئی ہوتی تھی اور پھر مختلف گھروں میں اس پکی ہوئی دال کی مختلف شکلیں ہوتی تھی۔کہیں گاڑھی دال
پکی ہوئی کہیں ذرا پتیلی کہیں کچھی ہوتی اور کہیں پکی ہوئی۔یہ سارا ملغوبہ بن کے وہاں آجا تا تھا اور اس کے ساتھ

دومشعل
مل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۶۶ء
26
روٹیاں آجاتی تھیں۔اور ہم اسے آپس میں تقسیم کر لیتے تھے۔آپ کو اس وقت ہنسی آرہی ہے مگر ہمیں اس وقت ایسی
دال کھانے میں بڑا لطف آتا تھا۔پھر اس کے بعد مقام اجتماع میں ہی کھانا پکنے لگا۔پھر شروع میں چونکہ ضبط کی
زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔اس
کیلئے کئی سال تک ہمارا یہ دستور رہا ہے کہ مقام اجتماع سے باہر جانے کیلئے صدر مجلس
کے علاوہ اور کوئی اجازت نہیں دے سکتا تھا۔اب مقام اجتماع سے باہر جانے کی جائز یا نا جائز ضرورت پڑتی رہتی
ہے۔اب جس شخص کو بھی کہنا ہے وہ بھی اور جس کو نہ کہنا ہے وہ بھی صدر کے پاس آ جائے گا۔اب مقام اجتماع میں
جہاں بھی صدر مجلس جا رہے ہیں۔تمہیں چالیس آدمیوں نے ان کو گھیرا ہوا ہے اور پر چیاں ان کے آگے رکھ
ہیں کہ ہم نے باہر جانا ہے ہمیں اجازت دیجئے۔یہ تجربے بھی ہم نے حاصل کئے ہیں۔غرض ان دنوں میں وقار عمل کی یہ مختلف شکلیں تھیں لیکن ہر دو ماہ کے بعد ہونے والا اجتماعی وقار عمل قریباً
با قاعدگی سے ہوتا تھا۔ان مواقع پر اکثر حضرت مصلح موعوددؓ تشریف لے آتے تھے۔کہیں حضور مٹی کی ٹوکری
اٹھا رہے ہیں، کہیں کدال سے مٹی کھود رہے ہیں۔ٹھیک جس طرح گھر کا ماحول ہوتا ہے اس ماحول میں وہ وقار عمل
منایا جاتا تھا اور اس میں بڑا لطف آتا تھا۔شروع میں ہمارے پاس کرالیں نہیں تھیں۔شروع میں کام کیلئے کرالیں
کہاں سے آنی تھیں۔کوئی دوسو کدال کی ہمیں ضرورت تھی اور پانچ سات سو ٹوکریوں کی ضرورت تھی اور ہم یہ
کرالیں اور ٹوکریاں گھروں سے مانگتے تھے اور ان کدالوں اور ٹوکریوں کی ہم باقاعدہ رسیدیں لکھ کر دیتے تھے اور
ہر کدال کے اوپر ایک نمبر لگاتے تھے اور جس وقت وقار عمل ختم ہوتا تھا تو مجھے اور میرے ساتھیوں کو دو دو تین تین
گھنٹے بعد میں وہاں رہنا پڑتا تھا اور کدالوں اور ٹوکریوں کو محلوں میں ان گھروں میں بھیجنا پڑتا تھا۔عام طور پر کوئی
کدال یا ٹوکری کم نہیں ہوتی تھی۔لیکن اگر خدانخواستہ کدال گم ہو جاتی تو ہم اس مالک کو اس کی قیمت ادا کرتے
میں یہ بھی بتادوں کہ یہ چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں۔لیکن یہ باتیں کیریکٹر بنانے والی ہیں۔اور بعض اخلاقی
اقدار ایسی ہیں کہ جنہیں آپ
کو یا درکھنا چاہیئے انہیں چھوڑنا نہیں چاہیئے۔دیکھ لو قادیان میں ہمارا اجتماع اس زمین پر
ہوتا تھا جو قادیان کے محلوں میں احمدیوں کی خالی پڑی ہوئی ہوتی تھی۔لیکن ہم ان مالکوں سے اجتماع کرنے کی
با قاعدہ اجازت لیا کرتے تھے۔مثلاً دار الانوار کی ایک کمیٹی بنی ہوئی تھی اور ایک یا دو دفعہ ہمارا سالانہ اجتماع
دارالانوار میں ہوا ہے ( زیادہ تر ہمارا سالانہ اجتماع محلہ دارالشکر میں ہوا ہے ) ہم اس کمیٹی سے با قاعدہ دو دو ماہ پہلے
اجازت لیتے تھے۔ہم ان کی خدمت میں لکھتے تھے کہ آپ کی زمین خالی پڑی ہوئی ہے۔یہ زمین آپ کی ملکیت
ہے۔مہربانی فرما کر آپ ہمیں اجازت دیں کہ ہم اسے خدام الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع کیلئے استعمال کرلیں۔کیونکہ اسلام نے اس بات سے منع کیا ہے کہ آپ کسی دوسرے کی چیز کو بغیر اس کی اجازت کے استعمال میں
لائیں۔خواہ آپ کے استعمال کے نتیجہ میں اس میں ذرہ بھر بھی فرق نہ پڑے مثلاً خالی زمین ہے بعد میں اس پر
مکان بن جانے ہیں۔اس پر اجتماع کرنے سے کیا فرق پڑتا ہے۔لیکن پھر بھی اجازت لینی ضروری ہے۔اس عمر

27
فرموده ۱۹۶۶ء
دو مشعل راه جلد دوم
میں ان باتوں کا خاص طور پر خیال رکھنا چاہیئے تاکہ بچوں کے ذہن نشین ہو جائے کہ اسلام کس قسم کے اخلاق ہمیں
سکھا رہا ہے۔شروع میں جب کہ میں نے بتایا ہے ہم گھروں سے کرالیں اور ٹوکریاں مانگ لیا کرتے تھے۔لیکن بعد میں
میں نے سوچا کہ ایک تو مانگنا بری بات ہے۔اس طرح بہر حال دوسرے کا احسان لینا پڑتا ہے اس لئے ہمیں
اپنا سامان خریدنا چاہیئے۔چنانچہ ہم نے اپنا سامان خرید نا شروع کیا۔اور جب ہم قادیان سے ادھر آئے تو اس
وقت کئی سو کرالیں اور بیلچے اور غالبا ڈیڑھ دو ہزار ٹوکریاں ہمارے پاس موجود تھیں۔اور یہ سارا سامان مجلس خدام
الاحمدیہ مرکز یہ کا تھا۔یہ سامان مقام وقار عمل پر جاتا تھا اور استعمال ہوتا تھا اور پھر اس کی حفاظت کی جاتی تھی۔یہاں چونکہ اس قسم کا وقار عمل نہیں منایا جاتا اس
کا نتیجہ یہ ہے کہ میرے خیال میں اس وقت مجلس خدام الاحمدیہ کے
پاس چالیس کرالیں بھی نہیں ہوں گی۔خدا کرے کہ میرا خیال غلط ہو۔اس موقع پر حضور نے مکرم مرز لطف الرحمن صاحب معتمد مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ سے دریافت فرمایا کہ
مجلس کے پاس کتنی کدالیں ہیں۔مرزا صاحب نے عرض کیا اس وقت مجلس کے پاس ۳۷ پرانی کدالیس ہیں اور
چھپیں نئی خریدی گئی ہیں )۔وقار عمل کی روح
اس کے بعد حضور نے فرمایا: -
اگر یہاں اس قسم کا وقار عمل منایا جائے تو یہ کرالیں ناکافی ہیں۔اس قسم کے وقار عمل کیلئے کئی سو کرالیں ہونی
چاہئیں۔قادیان میں ہم نے ۴۰ ء اور ۴۶ ء کے درمیان یعنی چھ سال کے اندر اندر اپنی ضرورت کو پورا کر لیا تھا۔لیکن یہاں اٹھارہ سال ( یعنی اس مدت سے تین گنا) ہو چکے ہیں۔لیکن مجلس نے اپنی ضرورت کو پورا نہیں کیا۔وقار عمل کی روح یہ ہے کہ ہر احمدی نوجوان کو اس بات کی عادت ڈال دی جائے کہ وہ کسی کام کو بھی ذلیل اور حقیر نہ
سمجھے اور جب تک یہ ذہنیت ہمارے نوجوانوں میں پیدا نہ ہو اس وقت تک وہ ان ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے اہل
ہو ہی نہیں سکتے۔جو ذمہ داریاں خدا تعالیٰ نے ان پر ڈالی ہوئی ہیں اور جن ذمہ داریوں کے نبھانے کیلئے ہم لوگ
آپ کو کہتے رہتے ہیں۔سکاؤٹس کی تنظیم
اب دیکھو سکاؤٹنگ ایک دنیوی تنظیم ہے مگر سکاؤٹس کو بھی ہمیشہ مشق کرائی جاتی ہے کہ اپنی روٹی آپ
پکائیں۔میں بھی سکاؤٹ رہا ہوں۔مجھے بھی روٹی پکانی آتی ہے۔وقف عارضی کے سلسلہ میں جو دوست باہر
جاتے ہیں انہیں بڑی سخت تاکید کی جاتی ہے کہ اپنا کھانا خود پکانا ہے۔کسی جماعت
پر بار نہیں ڈالنا۔لیکن باوجود اس

دومشعل
نعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۶۶ء
28
کے کہ ان کی اپنی خواہش بھی ہوتی ہے اور وہ بڑے اخلاص سے جاتے ہیں مگر چونکہ انہیں ان باتوں کی مشق نہیں
ہوتی اس لئے گاؤں والوں کے ادنی اشارہ پر کسی اور کو کہتے ہیں کہ پیسے ہم سے لے لو اور ہمارے کھانے کا انتظام
کر دو۔اب آپ جانتے ہیں کہ زمیندار تو کہیں گے ہماری ناک کٹ گئی کیا ہم پیسے لے کر کھانا پکائیں۔کیا ہم
پندرہ دن تک دو آدمیوں کا کھانا نہیں کھلا سکتے۔اس طرح جو اصل روح تھی وہ فوت ہو جاتی ہے۔کیونکہ وقف
عارضی کی روح یہ تھی کہ کسی پر بار نہیں بنا۔اپنا کھانا خود پکانا ہے اور جو کام سپرد کیا جائے وہ کرنا ہے۔جہاں جہاں
ہمارے دوستوں نے اس طریق پر کام کیا۔دوسروں کی نسبت وہاں بہت زیادہ اثر ہوا۔اب دیکھو اگر وہ اپنا کھانا
آپ پکا ئیں تو وہ آزاد ہیں۔جب تک چاہیں کام کریں لیکن اگر کسی کے گھر کھانا ہو تو مغرب کے بعد وہ گھر والا
کہے گا آئیں چل کر کھانا کھالیں اور گھر والی کہے گی کہ میں نے اس کو رات کے دس بجے کھانا کھلانا ہے۔اب
مغرب سے لے کر رات کے دس بجے تک کا وقت تو اس کا ضائع ہو جائے گا۔اگر اس نے اپنا کھانا پکانا ہوتا تو
مغرب سے پہلے دو روٹیاں پکالیتا اور کھانا کھا کر وہ اپنا باقی وقت قرآن کریم پڑھانے ، ملنے اور دوستوں کو بیدار
کرنے میں خرچ کرتا اور دوسرے بہت سارے کام کرتا۔جو اس نے وہاں کرنے تھے۔لیکن دوسرے کے گھر
کھانے کا انتظام کیا تو یہ مصیبت ہوگئی کہ بندھے ہوئے ہیں۔گھر اس وقت جاؤ جب مرد بلائے اور کھانا اس وقت
ملے گا جس وقت اس کی بیوی چاہے گی۔غرض کسی چیز کو ذلیل نہیں سمجھنا چاہیئے۔جس وقت کانگرسیوں کو حکومت انگلستان نے قید کرنا شروع کیا تو وہ اکثر پڑھے لکھے ہوتے تھے انکو ہارڈ لیبر
(Hard Labour) کے طور پر سوت کاتنے کیلئے چرخے دیئے جاتے تھے۔گاندھی جی بہت ہوشیار آدمی تھے
انہوں نے بعد میں گاندھی کا چرخہ کا رواج پیدا کر دیا۔یعنی جب تم باہر رہو تب بھی چرخہ کا تو اور جب جیل میں
جاؤ تب بھی چرخہ کا تو۔اس طرح کانگرسیوں کو کوئی تکلیف نہیں ہوتی تھی۔وہ جیل سے باہر ہوتے تب بھی چرخہ
کاتے اور جب جیل میں جاتے تب بھی چرخہ کاتے۔دنیا کی تحریکوں میں اور جود نیا دار لوگ ہیں ان کو واقعی تکلیف
ہوتی ہے۔لیکن جو خدا تعالیٰ کیلئے جیل میں چلا جائے اس کو کوئی تکلیف نہیں ہوتی۔۱۹۵۳ء میں جب ہمیں ایک
مہینہ پچیس دن کیلئے جیل میں بھجوایا گیا ( یعنی حضرت مرزا شریف احمد صاحب اور اس خاکسار کو) تو ہمیں بھی جیل
میں چرخہ کاتنے کی مشقت دی گئی تھی اور ہم بڑی خوشی اور بشاشت سے سوت کاتنے کی کوشش کرتے تھے دھا گا کبھی
بنتا تھا اور کبھی ٹوٹ جاتا تھا۔بہر حال ہم نے تھوڑا تھوڑا سوت کا تناسیکھنا شروع کیا۔لیکن ابھی ہمیں یہ فن پوری
طرح نہیں آیا تھا کہ گورنمنٹ نے ہمیں جیل سے رہا کر دیا۔گو ہم نے یہ فن پوری طرح سیکھا نہیں لیکن وہاں بیٹھ
کے ہمیں اس میں کوئی عار محسوس نہیں ہوتی تھی۔کیونکہ ہم جانتے تھے کہ ہم خدا تعالیٰ کی خاطر جیل میں آئے ہیں اور
جو چیز بھی خدا کہے اس میں برکت ہوتی ہے۔سوت کا تنا تو بڑی صفائی والی چیز تھی۔لیکن ایک چیز کی وجہ سے اس وقت طبیعت میں ذراسی کمزوری پیدا ہوگئی
تھی۔پہلے دن جب کسی کو پتہ نہیں تھا۔کالی کوٹھری میں ایک پیالہ تھا۔جس مٹی کا یہ پیالہ بنایا گیا تھا اتنی ہی موٹی تہہ

29
فرموده ۱۹۶۶ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
گند کی اس پر جم گئی تھی۔اس پیالہ میں شام کو ہمیں سالن ڈال کر دے دیا گیا۔اور کہا گیا کھاؤ۔اس وقت طبیعت
سخت گھبرائی۔اب میں سوچتا ہوں کہ اگر کسی اور موقع پر وہ چیز سامنے آ جائے تو بغیر کھانا کھائے ہاتھ سے گر جائے۔لیکن جیل میں فورا طبیعت سنبھلی اور خیال آیا کہ یہ تو شیطانی خیال ہے کہ اس پیالہ میں نہیں کھانا۔خدا کیا کہے گا کہ
میری خاطر تم گندے پیالے میں روٹی نہیں کھا سکتے۔اس پر ہم نے اس
پیالہ میں روٹی کھالی اور ہمیں کوئی تکلیف نہ
ہوئی۔اور یہ صحیح ہے کہ اس جذبہ کے ساتھ کوئی تکلیف نہیں ہوتی۔لیکن بعض تکلیفیں جذباتی اور چینی ہوتی ہیں۔اور
بعض تکلیفیں جسم کی عادت کے ساتھ تعلق رکھتی ہیں اور جسم کی عادت کے ساتھ تعلق رکھنے والی تکلیفوں میں جسم
بہر حال تکلیف محسوس کرتا ہے۔مثلاً عادت بری چیز ہے چاہے کسی چیز کی بھی ہو۔اگر کسی کو چار پائی پر سونے کی
عادت پڑ جائے تو وہ بھی خدا تعالیٰ کے کام پوری تسلی کے ساتھ نہیں کر سکتا۔مثلاً آپ دوست جو یہاں آئے ہیں
آپ میں سے جن کو چار پائی پر سونے کی عادت پڑ گئی ہے ان کو ان دنوں مصیبت پڑی ہوئی ہوگی کہ زمین پر سونا
ہے۔لیکن اگر سال میں کچھ دن آپ گھر میں بھی زمین پر سوئیں تو آپ کو ان دنوں زمین پر سونے کی وجہ سے کوئی
تکلیف نہیں ہوگی۔ہم بچپن سے ہی شکار پر جاتے رہے ہیں میں اس وقت چھوٹا سا تھا۔عمر کے لحاظ سے ابھی میں
خدام الاحمدیہ میں بھی نہیں آیا تھا۔اطفال والی عمر کے حصہ میں میں تھا۔اس وقت بھی ہم حضرت صاحب کے ساتھ
شکار پر جاتے تھے۔اس وقت حضور بھی زمین پر سوتے تھے اور ہم بھی زمین پر سوتے تھے اور زمین پر سونے میں
ہمیں کوئی تکلیف محسوس نہیں ہوتی تھی۔لیکن شہری لوگ ( میں نے خود اپنے کانوں سے سنا ہے ) زمین پر سونے
سے گھبراتے ہیں کہ اس کی وجہ یہی ہے کہ انہیں زمین پر سونے کی عادت نہیں۔اس قسم کے بہت سارے کام ہیں
جنہیں انسان گندا سمجھ کے گھبرا جاتا ہے۔لیکن جس شخص نے دنیا کے گند دور کرنے ہوں وہ گند کو ہاتھ لگانے سے
کس طرح ہچکچاہٹ محسوس کرے گا۔آپ کو تو خدا تعالیٰ نے دنیا میں پیدا ہی اسی لئے کیا ہے کہ دنیا کے گندوں کو دور
کرو۔ماں کو دیکھ لو۔اللہ تعالیٰ نے اس کے ذمہ یہ ڈیوٹی لگائی ہوئی ہے کہ بچے کو صاف رکھے۔جب وہ ٹی کرے تو
اپنے ہاتھ سے صاف کرے۔اب چونکہ یہ بات اس کی فطرت میں داخل ہے اس لئے وہ اس گند کو بڑی بشاشت
سے دور کرتی ہے۔اور اس میں کوئی تکلیف محسوس نہیں کرتی اسے یہ احساس بھی نہیں ہوتا کہ وہ گند کو ہاتھ لگا ہی
ے۔بعض مائیں بعد میں صابن سے اچھی طرح ہاتھ دھوتی ہیں۔لیکن گند کو دھوتے وقت ان کی طبیعت میں کوئی
ہچکچاہٹ پیدا نہیں ہوتی۔ان کی طبیعت میں کسی تکلیف کا احساس نہیں ہوتا۔ان ماؤں کی نسبت بہت زیادہ
خطرناک گند ہیں جن کو دور کرنے کی ڈیوٹی خدا تعالیٰ نے آپ کے ذمہ لگائی ہے۔پھر اس میں عار کیوں محسوس ہو۔آپ کہیں جارہے ہیں ایک بڑھیا آپ
کو نظر آتی ہے۔آپ دیکھتے ہیں کہ اس کے ہاتھ میں ایسا سامان ہے جسے وہ
ٹھیک طرح سے نہیں اٹھا سکتی۔وہ لنگڑ النگڑا کر چلتی ہے اور بہت تکلیف محسوس کرتی ہے۔اگر آپ نے سوٹ پہنا
ہے ، ٹائی لگائی ہوئی ہے، ننگے سر ہیں اور بال بنائے ہوئے ہیں تو آپ اس بڑھیا کی کوئی مدد نہیں کر سکتے۔لیکن
اگر آپ سادہ زندگی اختیار کئے ہوئے ہوں اور کسی چیز سے آپ کو عار نہ ہو تو آپ فوراً آگے بڑھیں گے اور کہیں

قل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۶۶ء
30
دومشعل
گے کہ ماں جی میں آپ کے بچے کی طرح ہوں اگر آپ چاہیں تو میں آپ کی مدد کر سکتا ہوں۔جہاں آپ جانا
چاہیں میں آپ کا سامان اٹھا کر وہاں پہنچادوں گا۔اس کا جواب وہ بڑھیا دورنگ میں دے گی یا تو وہ سوچے گی کہ
دنیا میں بڑے لفنگے موجود ہیں یہ نوجوان بھی ان میں سے ایک لفنگا ہے۔اس کو اپنا سامان نہیں دینا چاہیئے۔ہوسکتا
ہے کہ یہ سامان اٹھا کر اپنے گھر لے جائے۔وہ بڑھیا جو چاہے کہے۔اللہ تعالیٰ بہر حال آپ کو اس کا ثواب دے
گا۔یاوہ کہے گی۔یہ بڑا اچھا انسان ہے۔بڑا ہمدرد ہے۔اس سے میری تکلیف نہیں دیکھی گئی۔سو وہ آپ کو پیار
کرے گی۔آپ کو بڑی دعائیں دے گی اور خدا تعالیٰ کی طرف سے آپ کو دہرا ثواب مل جائے گا۔آپ کے اس
نیک کام کی وجہ سے ثواب تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو دینا ہی تھا لیکن اس بڑھیا کی دعائیں بھی سنے گا اور آپ کو دوہرا
ثواب مل جائے گا۔بہر حال کسی چیز کے کرنے میں عار نہیں ہونی چاہیئے اور یہی وقار عمل کی روح ہے۔لاہور میں خدام الاحمدیہ کے خدمت خلق میں کام
ہمیں
وقار عمل ان طریقوں پر شروع کر دینا چاہیئے جو ہمیں حضرت مصلح موعودؓ نے بتائے تھے اور اس کی روح
کو زندہ کرنا اور زندہ رکھنا چاہیئے۔۱۹۵۰ء میں جب سیلاب آیا۔اس وقت ہمارا کالج لاہور میں تھا۔اس وقت
لا ہور شہر کے بہت سے حصے جزیرے بن گئے تھے۔ڈی سی صاحب نے خدام الاحمدیہ اور تعلیم الاسلام کالج کے
طلباء کو خصوصاً کہا اور تو کوئی کام نہیں کرتا تم جا کر کام کرو۔اور گھروں سے روٹیاں اکٹھی کرو۔گورنمنٹ نے یہ
اعلان کر دیا ہوا تھا کہ جو لوگ روٹیاں دینا چاہیں وہ روٹیاں دے دیں تاہم ہوائی جہازوں کے ذریعہ سیلاب سے
گھرے ہوئے علاقوں پر پھینکیں۔تین چار دن یا پانچ چھ دن اس قسم کے حالات رہے تھے۔ہمارے کالج کے
طلباء بڑی بشاشت کے ساتھ روٹیاں اکٹھی کرنے کیلئے جاتے تھے اور اس میں وہ کوئی عار محسوس نہیں کرتے تھے۔ایک دن ہمارے کالج کے طلباء کی پارٹی میرے پاس آئی اور انہوں نے کہا۔ہم ایک محلہ میں روٹیاں اکٹھی کرنے
گئے تھے لیکن محلہ والوں نے کہا آئندہ تم آؤ گے تو ہم تمہیں ماریں گے۔انہوں نے کہا تسی مرزائی ایتھے کی کرن
آگئے او۔ان لوگوں نے یہ نہ دیکھا کہ مرزائی بیچارے تو ان کے بھائیوں کیلئے روٹیاں مہیا کرنے کیلئے محنت
کر رہے ہیں۔ورنہ انہیں کیا مصیبت پڑی تھی کہ وہ اپنی رضائیاں چھوڑ کر کمروں سے نکلتے اور تمہارے پاس
آتے۔بہر حال دنیا میں ہر طرح کے انسان ہوتے ہیں۔اچھے انسان بھی ہوتے ہیں اور برے بھی۔میں نے ان
طلباء سے کہا اپنے لئے مانگنا عار ہے لیکن کسی دوسرے کی حاجت کو پورا کرنے کیلئے مانگنا د ہرا ثواب ہے۔ایک تو
آپ نے تکلیف اٹھائی۔اور ایک اس شخص کو ثواب پہنچا دیا جس سے تم نے روٹیاں حاصل کیں۔گویا آپ
کو اپنا
حصہ بھی ثواب سے ملا اور اس شخص کے ثواب سے بھی حصہ ملا۔میں نے طلباء کو ہدایت کی کہ تم کل صبح پھر اسی محلہ
میں جاؤ اور ان سے کہو کہ کل تم نے ہم سے وعدہ کیا تھا کہ اگر تم پھر آؤ گے تو ہم تمہیں ماریں گے۔آپ ہمیں جتنی
چاہیں چیڑ میں ماریں لیکن ایک شرط ہے کہ جتنی چپیڑ میں مارو اتنی روٹیاں دے دو۔کیونکہ ہمارا مقصد صرف روٹیاں

31
فرموده ۱۹۶۶ء
دومشعل راه جلد دوم
جمع کرنا ہے۔اس وقت ایک انسان بھوکا ہے اس کو روٹی ملنی چاہیئے اگر زید کو دس چیپٹر میں پڑ جاتی ہیں لیکن وہ دس
روٹیاں لے آتا ہے اور پانچ آدمیوں کو کھانا مل جاتا ہے تو ان چپیڑوں سے جو جسمانی تکلیف ہوتی ہے وہ دور
ہو جاتی ہے۔اور اس میں اس
کی کوئی بے عزتی نہیں ہوتی۔چھیڑیں اگر خدا تعالی کی خاطر کھائی جائیں تو ان سے
کوئی تکلیف نہیں ہوتی۔جیسا کہ میں نے کہا کہ زید دس چیرہ میں کھاتا ہے لیکن دس روٹیاں لے آتا ہے اور اس
طرح پانچ آدمیوں کی بھوک کو دور کر دیتا ہے۔تو دیکھو اس کو کتنا ثواب ملتا ہے۔پانچ آدمی جو بھوک سے تلملار ہے
تھے۔وہ ان لوگوں کیلئے دعا مانگتے ہوں گے جنہوں نے انہیں روٹیاں دیں اور اللہ تعالیٰ ان کی دعاؤں کو
ڈائیورٹ (Divert) کردیتا ہوگا۔جنہوں نے ان روٹیوں کی خاطر چپیڑ میں کھائیں یا وہ روٹیاں حاصل کرنے
کی خاطر چھیڑ میں کھانے کیلئے تیار ہو گئے۔کیونکہ ان بیچاروں کو تو پتہ نہیں تھا۔کہ یہ روٹیاں کس لئے وصول کی
جا رہی ہیں۔بہر حال ہمیں کسی تکلیف میں بھی عار نہیں ہونی چاہیئے کیونکہ ہم نے دنیا سے روحانی گند کو بھی دور کرنا ہے اور
جسمانی گند کو بھی دور کرنا ہے۔جس طرح جسمانی گند کو دیکھ کر انسان کی طبیعت گھبرانی شروع ہو جاتی ہے اور الٹی کی
کیفیت پیدا ہو جاتی ہے۔اسی طرح روحانی گندوں کو دیکھ کر روحانی آدمیوں کو بھی گھبراہٹ پیدا ہو جاتی ہے۔پس
ہمیں یہ تکلیف بہر حال برداشت کرنی ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے ذمہ ڈیوٹی ہی یہ لگائی ہے کہ ہم دنیا کے
گندوں کو دور کریں پس اس وقار عمل کی روح کو ہمیں قائم رکھنا چاہیئے۔ہر روز نئے سے نئے بچے خدام الاحمدیہ میں
شامل ہورہے ہیں۔لیکن بہت سے نئے نوجوان قدم بقدم آگے بڑھتے ہوئے اطفال الاحمدیہ سے نکل کر خدام
الاحمدیہ میں داخل ہو جاتے ہیں۔اور ایک بڑا طبقہ ایسا ہوتا ہے جن کو پہلے دن کی تربیت کی ضرورت ہوتی ہے۔کیونکہ ان کو خدام الاحمدیہ میں آئے ہوئے پہلا دن ہوتا ہے۔بہر حال یہ کام لگا تار ہونا چاہیئے۔میں خدام الاحمدیہ
ربوہ سے خصوصا یہ امید رکھتا ہوں کہ آئندہ سال سے یعنی اگلے دو ماہ کے اندر اندر ہی وہ پہلا اجتماعی و قار مل کر دیں
گے۔اور چونکہ یہ صیح ہے کہ اپنے بجٹ سے ہی ہم نے کام کرنا ہے۔کسی سے مانگنا نہیں۔اس لئے جتنی اللہ تعالیٰ
توفیق دے ایک دو سال میں کافی تعداد میں کرالیں، بیلچے اور ٹوکریاں یا لوہے کی بنی ہوئی ٹوکریاں جن کو نگاریاں
کہتے ہیں جمع کر لیں گے۔اس قسم کی چیزیں ہزار کام آجاتی ہیں۔پچھلے دنوں جب لڑائی چھڑ گئی تھی۔اگر یہ سامان
ہمارے پاس ہوتا تو بہت سارے کاموں میں استعمال کیا جاسکتا تھا۔باہر سے مہاجر آئے ہوئے تھے ان کو روٹیاں
پہنچانے کیلئے ٹوکریاں کام آجاتیں۔غرض ہزار کام ہیں جو اللہ تعالیٰ نیک نیتی سے بنے ہوئے سامان سے لے لیتا
ہے اور اس کے بعد ہمیں گھر بیٹھے مفت میں ثواب ملتا رہتا ہے۔خدمت خلق کی اہمیت
دوسری چیز تھی خدمت خلق۔دفتر والے بتائیں کہ خدمت خلق کے ریز ورفنڈ میں اس وقت کتنی رقم ہے؟ اس

فرموده ۱۹۶۶ء
32
دد مشعل راه
ل راه جلد دوم
پر دفتر کی طرف سے بتایا گیا کہ بجٹ میں خدمت خلق کیلئے کوئی علیحدہ مد نہیں۔صرف ۲۰ ہزار روپے ایک ریز روفنڈ
میں جمع ہیں۔اس ریز روفنڈ سے ضرورت پڑنے پر خدمت خلق کے سلسلہ میں بھی خرچ کیا جاتا ہے۔اس کے بعد حضور نے فرمایا: -
پہلے خدمت خلق ریز روفنڈ ہوا کرتا تھا۔لیکن اب بعض مصالح کے پیش نظر اسے عام ریز روفنڈ میں مدغم کر دیا
گیا ہے اور ضرورت پڑنے پر اسی ریز روفنڈ سے خدمت خلق کے کام پر بھی خرچ کیا جا سکتا ہے۔مثلاً پچھلے سال
جب ہماری قوم کو ( ڈیفنس کے سلسلہ میں ) ضرورت پڑی تو اس ریز روفنڈ سے مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ نے ڈھائی
ہزار روپیہ کی رقم حکومت کے قومی فنڈ میں بھجوائی۔اس طرح اب مثلاً مشرقی پاکستان میں ضرورت پڑتی رہتی ہے
وہاں بھی شاید روپیہ بھیجنا پڑے۔یہ تو ہے مرکزی فنڈ۔لیکن ہر ایک احمدی نوجوان کا یہ فرض ہے (بڑوں کا بھی فرض
ہے لیکن اس وقت میں ان کے متعلق کچھ نہیں کہ رہا) کہ وہ خدمت خلق کی طرف بہت ہی توجہ دے۔خدمت خلق
جس منبع سے نکلی ہے پتہ ہے وہ کیا ہے؟ وہ منبع ہے لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِين“ اس آیت
میں نبی اکرم ﷺ کے دل کی کیفیت بتائی گئی ہے۔یہ دیکھ کر کہ لوگ مصیبت میں پڑے ہیں ان کا مداوا کوئی نہیں
ہور ہا۔یہ اپنے علاج اور اپنی صحت کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہے۔آپ کے دل میں اتنا درد پیدا ہوتا تھا ، اتنی
تڑپ اور توجہ پیدا ہوتی تھی کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔تو نے اپنا یہ حال بنا رکھا ہے کہ ان لوگوں کیلئے اپنی جان دینے کو
تیار ہوگیا ہے۔اس ذہنیت کے سرچشمہ سے خدام الاحمدیہ کی خدمت خلق کا جذبہ نکلا ہے۔پس اپنے آقا محمد رسول
اللہ ﷺ کے نام کی قدر کرتے ہوئے اس پر قربان ہونے کیلئے ہر دم اور ہر آن خدمت خلق کی ذہنیت پیدا کرو۔جہاں
کہیں کوئی مصبیت زدہ ہو اس کی مصیبت کو دور کرنے کا پہلا فرض آپ کا ہے۔پھر کسی اور کا ہو گا۔حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک جگہ فرمایا ہے کہ اگر میں نماز پڑھ رہا ہوتا ہوں اور میرے کان میں کسی دردمند کی
پکار آ جاتی ہے تو میرا دل چاہتا ہے کہ جس طرح ہو سکے میں اس کی تکلیف دور کر سکوں اور اس کو آرام اور سکون
پہنچا سکوں اور ایسا کرنے کی خاطر میرا دل چاہتا ہے کہ میں نماز توڑ دوں اور اس کے پاس پہنچ جاؤں۔جب میں نے بولنا شروع کیا تھا تو مجھے احساس تھا کہ میں بیمار ہوں۔اور تقریر کے بعد اس بات کا زیادہ
احساس ہو جائے گا۔کہ میں بیمار ہوں۔لیکن چونکہ دوستوں کو واپس جانا ہے اس لئے اب میں اپنی تقریر مختصر
کر دیتا ہوں۔آپ اپنے اندر خدمت خلق کا جذبہ پیدا کریں اور پھر اس جذبہ کو سیر کرنے کیلئے اپنے لئے موقعہ بہم
پہنچا ئیں۔ایک دفعہ جب یہ جذبہ پیدا ہو جائے گا تو وہ کہے گا کہ اب میرے سیر کرنے کیلئے سامان پیدا کر و۔جب
بھوک بھڑک اٹھتی ہے تو جسم کہتا ہے کہ کھانے کو کچھ لاؤ۔اگر آپ کے دل میں آپ کے دماغ میں اور آپ کی روح
میں واقعہ میں صحیح معنی میں خدمت خلق کا جذبہ پیدا ہو جائے گا اور پھر اس کی سیری کے سامان بھی پیدا ہوتے جائیں
گے ( جبکہ میں نے کہا ہے یہ جذبہ نبی اکرم ﷺ کے عظیم سر چشمہ سے نکلا ہے ) آپ کا نفس خود آپ کو کہے گا کہ
میں سیر نہیں ہورہا۔اس کیلئے سامان پیدا کرو۔بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کو میں ذاتی طور پر جانتا ہوں کہ اگر وہ

10 von 10 heute frei