سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ۔اختتامی خطاب
مشعل راہ۔ جلد دوم, حصہ 2
33
فرموده ۱۹۶۶ء
دو مشعل راه جلد دوم
کسی روز شام کو اس حالت میں سوئیں کہ انہوں نے کسی کی کسی رنگ میں مدد نہ کی ہو تو ان کیلئے رات کو سونا مشکل
ہو جاتا ہے اور یہ اللہ تعالیٰ کا اس جماعت پر بڑا فضل اور احسان ہے۔دنیا میں اور کہیں آپ
کو یہ نظارہ نظر نہیں آئے
گا۔لیکن چونکہ یہ لوگ اللہ تعالیٰ کیلئے کام کرتے ہیں اس لئے مجھے اشارہ بھی ان کے نام نہیں بتانے چاہئیں۔لیکن
مجھے ذاتی طور پر بغیر ان کے بتائے ایسے لوگوں کا علم ہے جو روز کسی نہ کسی کی کسی نہ کسی رنگ میں مدد کرتے ہیں۔پیسے کے ساتھ بھی اور دوسرے رنگ میں بھی۔یہ بھی بڑی چیز ہے کہ آپ کسی سے ہنس کر بات کر دیں۔اس کی
تکلیف کے بیان
کو ہمدردی سے سنیں اور اس سے ہمدردی کا اظہار کریں۔خواہ بعد میں آپ معذرت ہی کر دیں اور
کہہ دیں مجھے بڑا ہی دکھ ہے کہ میں آپ کی کوئی مدد نہیں کر سکتا۔آپ کے پاس مثلاً ایک آدمی آتا ہے اسے پچاس
روپیہ کی ضرورت ہے۔آپ کی حالت ایسی ہے کہ آپ اسے پچاس روپیہ نہیں دے سکتے۔اگر آپ محمل کے ساتھ
اور ہمدردی کے ساتھ اس کی باتوں کو سننے کے بعد اس کو کہیں گے کہ کاش میرے پاس پچاس روپے ہوتے تو میں
آپ کی اس ضرورت کو پورا کر دیتا۔لیکن بڑا افسوس ہے کہ اس وقت میرے پاس اس قدر رو پے نہیں۔تو آپ کے
ایسا کہنے سے اس کی آدھی تکلیف دور ہو جائے گی اور وہ سمجھے گا کہ دنیا میں میرا بھی کوئی ہمدرد ہے۔اور اگر آپ اپنی
تاریخ پر نگاہ ڈالیں تو ہزاروں آدمی ایسے ہیں جن کے ساتھ کسی احمدی نے ہمدردی کا سلوک کیا تو ان کی توجہ اس
طرف ہوئی کہ جس جماعت کی طرف یہ شخص منسوب ہے مجھے اس
کا لٹریچر پڑھنا چاہیئے۔مجھے ان کی باتیں سنی
چاہئیں۔آخر کیا بات ہے کہ یہ لوگ اس دنیا سے کچھ بے تعلق معلوم ہوتے ہیں۔اب
دیکھو آپ کے منہ سے ایک
لفظ بھی تبلیغ کا نہیں نکلا۔لیکن آپ کے حسن سلوک کے نتیجہ میں وہ شخص مجبور ہوگیا کہ وہ جماعت احمدیہ کا لٹریچر
پڑھے اور اس کی باتیں سنے اگر وہ پڑھ نہیں سکتا۔غرض ہر نیکی کے
کام میں اللہ تعالیٰ نے کئی پہلو ایسے رکھے ہیں کہ ادھر کسی نے کوئی نیکی کا کام کیا اور ادھر فرشتہ
پہنچ گیا اور اس نے کہا اے خدا تیرے بندہ نے جو کام کیا ہے اس میں فلاں
نیکی کی بات بھی تو ہے۔تو اس نے کہا
اچھا اس کو ادھر سے بھی ثواب دے دو۔صحت جسمانی
تیسری چیز ہے صحت جسمانی۔آپ کو پتہ ہی ہے کہ میں نے اپنی آدھی عمر خدام الاحمدیہ میں بحیثیت صدر کے
گزاری ہے۔لیکن ایک چیز جو مجھے سمجھ نہیں آتی تھی آج ہی سمجھ آئی ہے۔جب میں آپ
کیلئے سوچ رہا تھا تو میرے
دماغ میں آیا کہ حضرت مصلح موعودؓ نے صحت جسمانی اور ذہانت کو بریکٹ کر کے ایک ہی شعبہ بنادیا تھا۔سوچ رہا تھا تو یکدم میرے ذہن میں قرآن کریم کی ایک آیت کا ٹکڑ آیا اور وہ ٹکڑا یہ ہے
إِنَّ خَيْرَ مَنِ اسْتَأْجَرُتَ الْقَوِيُّ الْآمِينُ (قصص :۲۷)
یہ فقرہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے متعلق ان دولڑکیوں نے اپنے باپ کو کہا تھا۔جن کے جانوروں کو آپ
فرموده ۱۹۶۶ء
34
د دمشعل و جلد دوم
نے پانی پلایا تھا یعنی اگر تم نے کسی شخص کو اجرت پر ہی رکھنا ہے تو جس شخص کو اجرت پر رکھا جائے اگر اس میں دو
خوبیاں پائی جائیں تو وہ بڑا ہی اچھا کام کرنے والا ثابت ہوگا۔ایک تو وہ مضبوط جسم کا ہو اور دوسرے وہ امین ہو۔اور لفظ امین کے اندر ذہانت والا پہلو آ جاتا ہے۔کیونکہ انسان کی ذہانت کا بڑا انحصار توجہ پر ہے اور توجہ قائم رکھنے
کیلئے ایک انسان کا اپنے پیشہ میں امانت دار اور دیانت دار رہنا ضروری ہے۔ورنہ وہ مثلاً درزی کی دکان پر درزی
کا کام کر رہا ہو گا اور سوچ رہا ہوگا کہ میں نے پیسے کمانے کیلئے جو مرغیاں پالی ہوئی ہیں شام کو میں انہیں کیا کھلاؤں
گا۔اور وہ کپڑے کے اوپر ٹانکے ادھر ادھر لگا تا چلا جائے گا۔اس کی توجہ قائم نہیں ہوگی۔پس اس آیت میں الفاظ
القوى الامین میں صحت جسمانی اور ذہانت دونوں کا ذکر ہے۔جب تک صحت درست نہ ہو وہ بار حیح معنوں میں
نہیں اٹھائے جاسکتے۔جو قوت برداشت رکھنے والے انسان اٹھاتے ہیں۔صحابہ کرام کی صحتیں بشمولیت
آنحضرت علی اتنی قوت برداشت رکھتی تھیں کہ وہ دنوں پیٹ پر پتھر باندھ کے خدا تعالیٰ کے رستہ میں جہاد کرتے
رہتے تھے۔یہاں ایک دن کیلئے کھانا نہ ملے تو اگلے دن شاید ایک مربی بھی یہ کہے گا کہ میں اب تربیت کا کام کس
طرح کر سکتا ہوں۔لیکن صحابہ کی صحتیں ایسی تھیں کہ وہ دنوں پیٹ پر پتھر باندھ کے کام کرتے تھے۔اور دنوں اس
گرمی میں انہوں نے کام کیا ہے کہ جس گرمی کی شدت بیان کرنے کیلئے اس دنیا میں اور کوئی گرمی موجود نہیں۔گرمی
کے دنوں میں جب مسلمانوں کو جہاد کیلئے بلایا گیا تو بعض منافقوں نے کہا۔اتنی شدید گرمی تو دنیا کے تختہ پر کہیں بھی
نہیں پڑتی ہوگی۔ہم اس جہاد میں کیسے شامل ہوں۔اللہ تعالیٰ نے اس کے جواب میں یہ نہیں کہا کہ فلاں ملک میں
اس سے زیادہ گرمی پڑتی ہے۔بلکہ اس نے یہ کہا کہ تم سچ کہتے ہو۔دنیا کے تختہ پر کہیں ایسی گرمی نہیں پڑتی۔لیکن ہم
تمہیں بتاتے ہیں کہ نَارُ جَهَنَّمَ اَشَدُّ حَرًّا جہنم کی آگ اس سے زیادہ سخت ہے۔غرض اس گرمی کیلئے (دنیا کی ) مثال نہیں دی جاسکتی تھی۔کیونکہ اس وقت ایسی گرمی اور کہیں نہیں پڑتی تھی۔اس کی مثال دینے کیلئے نَارُ جَهَنَّمَ اَشَدُّ حَرًّا کہا اور یہ قوت برداشت صحت جسمانی کے نتیجہ میں ہی پیدا ہوئی تھی۔ور نہ اگر خدانخواستہ ان لوگوں کا خیال اپنی صحتوں کی طرف نہ ہوتا تو جب جہاد کیلئے ان کو بلایا جاتا تو گو وہ اپنے ایمان
اور تقویٰ کے زور پر آجاتے لیکن وہ لولے لنگڑے ہوتے۔ان کی کمریں جھکی ہوئی ہوتیں۔ان کے چہرے زرد
ہوتے اور وہ ایک گھنٹہ کی واک (Walk) بھی برداشت نہ کر سکتے۔چلنا ان کیلئے دو بھر ہو جاتا اور اگر وہ آ بھی
جاتے تو نبی کریم ﷺ ان کو ساتھ لے کر کیا کرتے۔وہ کوئی بھی کام کرنے کے قابل نہ ہوتے۔غرض ان لوگوں کو
اللہ تعالیٰ نے پہلے سے ہی تیار کر رکھا تھا۔اور ان کی سمجھ میں یہ نکتہ آ گیا تھا کہ لَوْ أَرَادُوا الْخُرُوجَ لَا عَدُّوا لَهُ
عُدَّةً (توبه (۴۶) اگر ان (منافقوں) کی جہاد میں جانے کی نیتیں ہوتیں ( ان کو زیر الزام کیا گیا ہے ) تو وہ اس
کیلئے پہلے سے تیاری کرتے اور تیاری کا ایک حصہ یہ بھی ہے کہ وہ اپنی صحتوں کو درست کرتے۔تو دیکھو اللہ تعالیٰ
نے اس آیت میں منافقوں کو ان فٹ (Unfit) قرار دیتے ہوئے مومنوں کو کتنا اچھا سرٹیفیکیٹ دیا ہے کہ وہ جہاد
پر جانے سے پہلے اس کیلئے تیاری کرتے تھے اور اپنی صحتوں کو بھی درست رکھتے تھے۔خدا تعالیٰ نے مومنوں کے
35
فرموده ۱۹۶۶ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
متعلق کہا ہے کہ یہی وہ لوگ ہیں جن کے ارادے اور نیتیں یہ تھیں کہ وہ خدا تعالی کی ہر آواز پر لبیک کہیں گے اور اسی
لئے انہوں نے پہلے سے اپنے آپ کو تیار کیا ہوا تھا۔جسمانی لحاظ سے بھی اور جس حد تک ان کیلئے ممکن تھا ظاہری
تدابیر کے لحاظ سے بھی، اگر کسی کولو ہے کی تلوار میسر نہ آئی تھی تو اس نے لکڑی کی تلوار بنائی تھی اور انہوں نے عزم کیا
تھا کہ انہوں نے کوئی ظاہری تدبیر نہیں چھوڑنی۔اگر لوہے کی تلوار نہیں تو لکڑی کی ہی سہی اور انہوں نے خیال کر لیا
تھا کہ تلوار نہیں تو کوئی بات نہیں۔آخر لوگ ڈانگ سے بھی تو مارا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا ہم جائیں گے
ضرور تلوار نہیں تو لکڑی ہی چلائیں گے۔لیکن وہ اپنی صحت کا ضرور خیال رکھتے تھے۔پس صحت جسمانی کی طرف اور ذہانت کی طرف ہمیں خاص طور پر توجہ کرنی چاہیئے اور آخر میں میں مختصر یہ کہنا
چاہتا ہوں کہ ہم جو بھی ہیں یا جو بھی بن جائیں۔دنیا جہان کے اموال ہمارے قدموں میں آجائیں۔دنیا جہان
کے خزانوں کو ہم شکست دینے کے قابل ہو جائیں۔ساری دنیا ہماری غلام ہو جائے تب بھی ہم خدا تعالیٰ کی رضا کو
حاصل نہیں کر سکتے جب تک کہ ہم ایک ہزار موت اپنے نفس پر وارد نہ کریں۔جب تک کہ ہم خدا تعالیٰ کے حضور
خلوص نیت کے ساتھ ، صدق کے ساتھ اور وفا کے ساتھ ہر آن اور ہر لحظہ یہ اقرار نہ کرنے والے ہوں کہ اے خدا ہم
سے تو کچھ ہوا یا نہیں ہوا۔لیکن ہم یہ جانتے ہیں کہ ہم انتہائی طور پر جاہل، انتہائی طور پر کم علم کم طاقت بلکہ کچھ بھی
نہیں ، ہم محض نیستی محض نیستی محض نیستی ہیں۔مگر کوئی نتیجہ نکلا ہے تو صرف تیرے فضل کے ساتھ نکلا ہے۔اگر ہمیں
آخری فتح نصیب ہونی ہے تو صرف تیرے فضل اور تیری رحمت کے ساتھ ہوتی ہے۔ہم کچھ نہیں کر سکتے۔تیرا حکم
ہے ہم اس کی تعمیل کر رہے ہیں۔جس طرح ہم سے پہلے صحابہ کرام لکڑی کی تلوار میں لے کر جنگ میں کود جاتے
تھے اسی طرح ہم اپنے ٹوٹے ہوئے دل اور ٹوٹے ہوئے جسم اور ٹوٹی ہوئی تدابیر تیرے قدموں میں لا کر ڈال
دیتے ہیں۔ہمیں معلوم ہے کہ اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔لیکن ہمیں یہ بھی معلوم ہے کہ اگر تیری رضا کی نظر ہم پر پڑ
گئی تو کوئی طاقت یا وہ طاقتیں جن کو ہم شیطانی طاقتیں کہتے ہیں ہمارے مقابلہ میں وہ کامیاب نہیں ہو سکتیں۔کیونکہ دنیا کی کوئی طاقت ہمارے رب کے آگے نہیں چل سکتی۔ہمیشہ کے لئے پیغام
پس سب سے آخر میں اور سب سے ضروری میرا آج کا پیغام بلکہ ہمیشہ کیلئے پیغام ہے کہ اپنے نفسوں پر اس
موت کو وارد کرو جس موت کو ہمارے بزرگوں نے جو خدا تعالیٰ کے مقرب بنے اپنے نفسوں پر وارد کیا تھا۔حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے حضرت ابو یزید بسطامی کے متعلق لکھا ہے کہ وہ بہت بڑے بزرگ تھے اور ان کا
بڑا شہرہ تھا۔ہمارے بزرگ وہ تھے جو حقیقتاً بزرگ تھے۔جو اپنی بزرگی کے اظہار سے بھی گھبراتے تھے۔وہ اس چیز
سے گھبراتے تھے کہ کوئی ان کو بزرگ سمجھے۔بیسیوں مثالیں اس قسم کی ہماری تاریخ میں پائی جاتی ہیں۔حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان میں سے ایک مثال بیان کی ہے جو میرے ذہن میں آگئی ہے اور میں اسے آپ
فرموده ۱۹۶۶ء
36
د و مشعل راه جلد دوم
کے سامنے بیان کر رہا ہوں۔حضرت ابو یزید بسطامی ایک قصبہ میں پہنچے تو وہاں مشہور ہو گیا کہ ایک بڑے بزرگ
آئے ہیں۔نتیجہ یہ ہوا کہ ایک ہجوم لوگوں کا آپ کے گرد جمع ہو گیا۔انہوں نے کہا لوشیطان مجھے ریا کی طرف بلا رہا
ہے۔اور میرے دماغ میں غلط خیال پیدا کرنا چاہتا ہے۔رمضان کا مہینہ تھا انہوں نے کھانا لیا اور مجمع میں کھانا
شروع کر دیا لوگ آپ کو گالیاں دیتے ہوئے وہاں سے دوڑ گئے۔انہوں نے کہنا شروع کیا کہ یہ تو بڑا نالائق
انسان تھا۔پتہ نہیں یہ کیوں بزرگ مشہور ہو گیا۔اس نے رمضان میں بھی روزہ نہیں رکھا ہوا تھا۔حضرت ابو یزید
بسطامی نے نفل پڑھے کہ خدایا تیرا بڑا احسان ہے کہ مجھے ان لوگوں سے نجات حاصل ہوئی ہے اور تیری عبادت
کیلئے تنہائی میسر آئی ہے۔وہ لوگ جاہل تھے اور انہوں نے سمجھ لیا تھا کہ جو بھی بزرگ ہوا سے رمضان میں ضرور
روزہ رکھنا چاہیئے اور حضرت ابو یزید بسطامی نے بھی جان بوجھ کر مجمع میں کھانا کھا لیا تھا۔تا لوگ وہاں سے بھاگ
جائیں۔حالانکہ ان کیلئے ایسا کرنا ضروری نہ تھا۔پھر بعض بزرگ ایسے بھی ہیں جن کا ہمیں پتہ نہیں لگتا۔ہم نہیں
جانتے کہ کون بزرگ ہے اور کون نہیں ہے۔پتہ نہیں قیامت کے دن ان بزرگوں کی کون کون سی شکلیں آپ کو نظر
آئیں گی۔جنہیں اب ہم ان کی زندگی میں حقارت کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔لیکن قیامت کے دن پتہ لگے گا کہ
ہم دنیا میں کیا کرتے رہے ہیں اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے۔خودی کو مارو
غرض خودی کو مارنا بھی اس وقت ہمارا ایک چیلنج ہے کیونکہ مسلمانوں کا ایک حصہ خودی کو زندہ رکھنے کے حق
میں ہے۔مثلاً اقبال نے خودی کو زندہ ہی نہیں کیا بلکہ اسے انفلیٹ (Inflate) کیا ہے۔جس طرح غبارہ میں ہوا
بھر کر اسے پھلا دیا جاتا ہے اسی طرح خودی اور نفس میں خود رائی ، خود روی خود نمائی کی اتنی ہوائیں بھریں کہ وہ
اپنے اصل سائز سے بھی کہیں زیادہ بڑھ گیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس بات پر زور دیا ہے
کہ خودی کو مارو۔خودی کو مارو۔خودی کو مارو۔آپ نے اس بارہ میں اپنے منظوم کلام میں اردو میں بھی ، فارسی میں
بھی اور عربی میں بھی اور پھر اپنی کتابوں میں بھی بار بار تا کید کی ہے اور جو فقرہ ابھی میں نے بولا ہے کہ ہم خدا تعالیٰ
کی رضا کو اس وقت تک حاصل نہیں کر سکتے جب تک کہ ہم اپنے نفس پر ہزار موتیں وارد نہ کریں۔یہ بھی دراصل
آپ کے ہی ایک شعر کے ایک مصرعہ کا ترجمہ ہے۔غرض انسان کو خدا تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کیلئے ہزار موتیں
اپنے پہ وارد کرنا پڑتی ہیں۔اس لئے کہ شیطان اسے چھوڑتا نہیں۔شیطان ہزار دفعہ آتا ہے اور خودی کے اندر
پھونک بھرنی شروع کر دیتا ہے۔اور وہ انسان کو کہتا ہے کہ تو ایسا ہے، تو ایسا ہے۔اس لئے اسے یہ کہنا پڑتا ہے کہ
اے شیطان تو اپنے پھونک بھرنے کے آلات سمیت یہاں سے دفع ہو جا۔یہ ہم اس لئے کرتے ہیں کہ ہمیں علم
ہے کہ ہم کچھ بھی نہیں اور یہ نیستی کا مقام ہے۔جومحمد مصطفی ہے کے مقام عبودیت کا ظل ہے۔جب تک ہم اسے
اختیار نہیں کریں گے۔اس وقت تک وہ دن جس کے متعلق ہم توقع رکھتے ہیں کہ اسلام ساری دنیا پر غالب آجائے
37
فرموده ۱۹۶۶ء
د و مشعل راه جلد دوم
دو
گا جس کے متعلق ہم توقع رکھتے ہیں کہ توحید خالص کا جھنڈا ہر گھر میں لہرانے لگے گا۔جس کے متعلق ہم یہ امید اور
خواہش رکھتے ہیں کہ اس دن محمد رسول اللہ ﷺ کی محبت ہر فرد بشر کے دل میں جاگزیں ہو چکی ہوگی نہیں آسکتا۔ہماری فتح کا دن اس وقت تک نہیں آ سکتا جب تک کہ ہم اس کی راہ میں اپنے نفسوں کو اس طرح فنانہ کر دیں کہ
ہمارے نفس کا ایک غبار بنے اور اس غبار کو پھر ہوائیں اڑا کے لے جائیں اور کچھ پتہ نہ لگے کہ ہم کون تھے اور کہاں
چلے گئے۔اللہ تعالیٰ ہمیں صحیح معنوں میں احمدی صحیح معنوں میں نوجوان احمدی اور صحیح معنوں میں خدام الاحمدیہ
بناۓ۔اللهم آمین۔