سالانہ اجتماع اطفال الاحمدیہ

مشعل راہ۔ جلد دوم

57
فرمودہ ۱۹۶۷ء
دومشعل راه جلد دوم
۲۱ اکتوبر ۱۹۶۷ مجلس اطفال الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع میں سیدنا حضرت خلیفہ المسح الثالث
نے جو تقر میر ارشاد فرمائی اس کا متن ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: -
اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم ﷺ سے وعدہ کیا تھا کہ میں اسلام کو اس مذہب کو جو میں نے تیرے ذریعہ دنیا میں
بھیجا ہے ) ساری دنیا میں دو دفعہ غالب کروں گا۔ایک آپ کے وقت میں اور ایک ایک زمانہ گزرنے کے بعد
جب آپ کے روحانی بیٹے پیدا ہوں گے۔جن کا نام آنحضرت ﷺ نے بھی مسیح اور مہدی رکھا اور جنہیں آپ
نے اپنا سلام بھجوایا۔اللہ تعالیٰ نے وعدہ کیا کہ اس وقت میں اسلام کو ساری دنیا میں دوبارہ غالب کروں گا اور اس کا
مطلب یہ ہوا کہ یہ بھی بتایا گیا تھا کہ ان دو زمانوں کے درمیان اسلام پر تنزل کا ایک زمانہ آئے گا۔اگر تنزل کا
زمانہ نہ ہوتا تو پھر پہلا غلبہ دنیا میں قائم رہتا اور یہ غلبہ قیامت تک چلا جاتا لیکن چونکہ ایسا نہیں ہونا تھا اور اس لئے
آنحضرت ﷺ کو یہ وعدہ دیا گیا کہ آپ کے وقت میں اسلام غالب آئے گا اور یہ وعدہ دیا گیا کہ آپ کے عظیم
روحانی فرزند کے زمانہ میں اسلام پھر تمام دنیا میں غالب آ جائے گا۔جس وقت یہ وعدہ دیا گیا اس وقت نبی کریم علے کے ساتھ گنتی کے چند مسلمان تھے اور وہ بڑی تکلیف میں
اپنی زندگی گزار رہے تھے۔چونکہ اس وقت کے لوگوں نے خدا تعالیٰ کے اس پیغام کو سمجھا نہیں تھا اور محمد رسول
اللہ اللہ کی شان کو پہچانا نہیں تھا اس لئے وہ سمجھے کہ ایک شخص کھڑا ہوا ہے اور ہمیں اپنے اس مذہب سے جو
ہمارے باپ دادوں کا مذہب ہے اور ورثہ میں ہم نے ان سے لیا ہے گمراہ اور بدظن کرنا چاہتا ہے۔پس انہوں نے
سمجھا کہ اس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے اور اپنی پوری طاقت خرچ کر کے اس کو مٹادیا جائے۔شروع میں چونکہ اسلام
صرف مکہ ہی میں تھا اس لئے انہوں نے خیال کیا کہ اسے مکہ سے مٹادیا جائے اور بعد میں جب اسلام عرب میں
پھیلنا شروع ہوا تو انہوں نے سمجھا کہ ہم نے اسے اپنے ملک میں نا کام کردینا ہے اور ورثہ میں ملنے والے
عقائد (ماننے والی باتیں) کو قائم رکھنا ہے۔مختلف قسم کی عبادتیں۔بتوں کے سامنے سجدہ کرنا وغیرہ ان کے عقائد
تھے۔لیکن چونکہ وعدہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے تھا اور چونکہ اللہ تعالیٰ تمام طاقتوں اور قدرتوں والا ہے اور چونکہ اللہ
جب کچھ کہتا ہے تو وہ پورا کر دکھاتا ہے۔نہ وہ بے وفائی کرتا ہے اور نہ کوئی کمزوری اس کے اندر موجود ہے۔سب
طاقتیں اور قدرتیں اس کے اندر موجود ہیں۔اسی لئے اگر چہ ساری دنیا نے اسلام کی مخالفت کی لیکن پھر بھی اسلام
ساری دُنیا میں غالب آ گیا اس وقت دنیا نے یہ سمجھا کہ پندرہ بیس یا سود و سو مسلمان ہیں۔تلوار میں نکالو ( ان دنوں
تلوار سے جنگ ہوتی تھی مرغ جنگ نہیں ہوا کرتی تھی کہ جس شکل میں کہ آپ ابھی لڑ رہے تھے۔اب اس جنگ کی

فرمودہ ۱۹۶۷ء
58
و د مشعل راه جلد دوم
ضرورت نہیں۔بہر حال اس وقت تلوار اور نیزے کی جنگ ہوتی تھی) اور چند سو آدمی ہیں یہ ان کو ختم کر دو۔ان کو
قتل کر دو۔یہ مذہب خود بخود ختم ہو جائے گا۔جب انہوں نے یہ فیصلہ کیا تو اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ سے کہا تم
تھوڑے ہو غریب بھی ہو۔تمہارے پاس تلواریں بھی نہیں اور جو ہیں وہ بھی بڑی کمزور قسم کی ہیں۔ادنی قسم کی ہیں۔لیکن میرے فرشتے تمہاری مدد کے لئے آئیں گے اور تم کامیاب ہو جاؤ گے اس لئے دشمن کی طاقت اور ان کی تیز
دھار تلواروں سے نہ ڈرنا اور ان کی تعداد کی طرف نہ دیکھنا۔میں جو تمہیں کہہ رہا ہوں کہ کامیاب تم ہی ہو گے۔یہ
کثیر لوگ جو ہیں تمہارے مخالف یہ کامیاب نہیں ہوں گے۔چنانچہ بی کریم اللہ نے اپنے پر ایمان لانے والے
اس زمانہ کے مسلمانوں کو یہ کہا کہ ہیں تو ہم تھوڑے اس میں کوئی شک نہیں غریب بھی ہیں۔ہم میں سے بعض ایسے
بھی ہیں جن کو کھانے کو بھی نہیں ملتا۔اتنے غریب ہیں کہ بہت سارے ایسے ہیں جن کو ٹھیک طرح کپڑا بھی پہننے کو
نہیں ملتا۔سامان بھی ہمارے پاس معمولی ہے۔بہتوں کے پاس تلواریں بھی نہیں ہیں لیکن خدا تعالیٰ نے جو تمام
قدرتوں کا مالک ہے اس نے مجھے کہا ہے کہ ڈرنا نہیں کیونکہ میں تمہاری مدد کو آؤں گا اور فتح اور نصرت تمہیں کو ملے
قرآن
کی تعلیم میں بڑی کشش ہے
چنانچہ جس طرح کہ اللہ تعالیٰ نے وعدہ کیا تھا جب بڑی تعداد میں اپنی طاقت پر بھروسہ کرتے ہوئے۔دشمن
نے مسلمانوں کو تلوار سے قتل کرنا چاہا تو خدا تعالیٰ کے فرشتے آسمان سے نازل ہوئے اور انہوں نے اس زمانہ کے
مٹھی بھر تھوڑے سے گنتی کے جو آدمی تھے ان کی مد کی اور دنیا نے یہ عجیب نظارہ دیکھا کہ جو تھوڑے تھے۔غریب
تھے۔ان کے پاس کپڑے بھی نہیں تھے۔ان کے پاس تلواریں بھی نہیں تھیں۔لڑائی کے دوسرے سامان بھی نہیں
تھے وہ غالب آگئے ان لوگوں پر جن کو سارا عرب اپنا سردار سمجھتا تھا اور مکہ کی ساری دولت جن کے ہاتھ میں تھی اور
دنیا کی بہترین تلواریں لے کر جوان غریب مسلمانوں پر حملہ آور ہوئے تو اس زمانہ میں اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدہ کو
آسمان سے فرشتے بھیج کر پورا کیا اور وہ مسلمان جو شروع میں بالکل تھوڑے تھے تمام دنیا پر چھا گئے پھر سارا عرب
مسلمان ہوا۔پھر وہ باہر نکلے۔افریقہ کے لوگوں تک پہنچے اور ان کو قرآن کریم کی تعلیم دی۔قرآن
کریم کی تعلیم میں
بڑی کشش ہے۔وہ اپنی تعریف کھینچنے والی ہے۔اس میں بڑی اچھی اور پیاری باتیں ہیں اور انسان کی فطرت اسے
قبول کرنے کے لئے فور اختیار ہو جاتی ہے۔بہر حال انہوں نے قرآن کریم ان کے سامنے پیش کیا۔اس کی تعلیم ان
کے سامنے رکھی اور ان کے دل جیتنے شروع کئے۔پھر دنیا میں جو شیطانی طاقتیں تھیں انہوں نے کہا یہ کیا ہوا ہم تو
انہیں عرب میں مارنا چاہتے تھے لیکن یہ تو عرب سے باہر نکلے اور اب وہ افریقہ میں بھی کامیاب ہو رہے ہیں۔وہ
یورپ کی طرف گئے وہاں بھی انہیں کا میابی شروع ہوئی۔غرض اس وقت کی جو مہذب دنیا تھی ایسی طاقت والی دنیا تھی جس طرح آج کل امریکہ کی بڑی طاقت سمجھی

59
فرمودہ ۱۹۶۷ء
دو مشعل راه جلد دوم
جاتی ہے۔انگریزوں کی طاقت بڑی سمجھتی جاتی ہے۔اس نے سمجھا کہ اب ہمیں اپنی طاقت کو استعمال کرنا چاہیے
اور اس قوم کو جو خدائے واحد ( ایک اللہ) کی پرستش کی طرف دنیا کو بلا رہی ہے مٹادینا چاہیے۔ایک طرف وہ بڑی
طاقتیں تھیں جو حضرت مسیح (علیہ السلام) کو خدا سمجھتی تھیں انہوں نے کہا یہ کون آگئے مسیح سے خدائی چھینے والے اور
دوسری طرف بت پرست اور توہمات کی پرستش کرنے والے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پرانے عقیدے
ہیں۔ہم بھی اور ہمارے ماں باپ بھی ہمارے دادا وغیرہ بھی ان چیزوں کی عبادت کرتے چلے آئے ہیں اور اب
یہ ایک نیادین پیدا ہو گیا ہے جو کہتا ہے کہ ان چیزوں کی عبادت نہ کرو۔ایک اللہ کو مانو۔جولوگ بہت سے خداؤں کو
مانتے تھے ان کو یہ بات سمجھ نہ آئی۔کیونکہ جو شخص بہت سے خداؤں کو مانتا ہے اس کا دماغ روشن نہیں ہوتا کند ہوتا
ہے۔وہ یہ سمجھے کہ نبی کریم ﷺ نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ میں نے یعنی محمد رسول اللہ علی
اللہ نے سارے خداؤں کو ملا
کر ایک خدا بنا دیا ہے۔ان کا خیال تھا کہ مثلاً پیتل کے بہت سارے بت ہوں۔ایک شخص یہ کہے کہ ان بہت
سارے بتوں کی کیا پوجا کرنی ہے آ ؤان سب کو پگھلاتے ہیں اور پھر ایک بہت بڑا بت بنا لیتے ہیں اور وہ بت ان
سارے بتوں کا قائم مقام ہو جائے گا کیونکہ سارے بتوں کا پیتیل اس میں شامل ہو جائے گا۔وہ سمجھے کہ شاید اس
قسم کی کوئی بات اس نے کی ہے۔وہ مرنے کے لئے تیار ہو گئے۔ہر قوم نے کہا کہ ہم تو اپنا بہت چھوڑنے کے لئے
تیار نہیں ہیں۔ایک خدا کا تم کیا نعرہ لگا رہے ہو۔لیکن چونکہ اللہ تعالیٰ نے کہا تھا کہ دنیا میں تمہیں اور تمہارے ماننے
والوں کو میں غالب کروں گا۔اس لئے جب ساری دنیا کی طاقتیں اسلام کو مٹانے کے لئے جمع ہو گئیں تو اللہ تعالیٰ
نے مزید نصرت اور زیادہ تعداد میں فرشتوں کو نازل کیا اور انہوں نے ان کو شکست دے دی اور ساری دنیا میں
اسلام غالب آ گیا۔شیطان نے تلوار کے زور سے اسلام
کو مٹانا چاہا تھا۔اللہ تعالیٰ نے کہا کہ ان ٹوٹی پھوٹی تلواروں
کے ساتھ میں شیطان کی گردن اڑا دوں گا۔چنانچہ جو خدا نے کہا وہ پورا ہوا اور ساری دنیا میں اسلام پھیل گیا۔یہ جو
قربانیاں تھیں جو اس وقت دی گئیں ان میں صرف بڑے ہی شامل نہیں تھے بلکہ تمہارے جیسے بچے بھی شامل تھے۔بچوں کی ذمہ داری
بچوں کی بڑی ذمہ داری سیکھنے کی ہوتی ہے۔اس وقت کے جو بچے تھے انہوں نے اپنے بڑوں (یعنی صحابہ)
سے اچھے طور پر سیکھا اور پھر جب یہ بچے جوان ہوئے تو قرآن کریم کہتا ہے کہ ان کو سارے مسئلے معلوم تھے۔ان
کے دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت تھی۔ان کے دل میں محمدرسول اللہ یا اللہ کی محبت تھی اور پھر جو کام انہیں اپنے زمانہ
میں کرنے چاہئے تھے وہ انہوں نے کئے وہی چھوٹے چھوٹے بچے جب بڑے ہوئے تو انہوں نے اپنے زمانے
میں ایسے کام کئے ہیں کہ جب ہم پڑھتے تھے تو ان کے کاموں کو پڑھ کر ہماری طبیعتوں میں بڑی خوشی پیدا ہوتی تھی
اور ہم کہتے تھے کہ کتنے اچھے تھے اس وقت کے یہ بچے کہ جب وقت تھا سیکھنے کا انہوں نے دُنیا میں اپنے بڑوں سے
قرآن کریم کو سیکھا اور اس کا نور حاصل کیا اور جب سکھانے کا وقت آیا تو وہ دنیا کے بہترین استاد ثابت ہوئے۔

فرمودہ ۱۹۶۷ء
60
د دمشعل ل راه جلد دوم
غرض یہ تھا وہ زمانہ جس کے متعلق میں نے بڑے اختصار کے ساتھ اپنے چھوٹے بچوں کے سامنے کچھ بیان کیا
ہے۔اپنی طرف سے میں نے یہ کوشش کی ہے کہ میں بڑے سادہ طریق سے یہ باتیں آپ کو سمجھاؤں۔خدا کرے
کہ آپ کے ذہن میں یہ باتیں آجائیں۔پھر جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے اس وقت بتایا تھا۔مسلمانوں کے بعد میں آنے والی نسلوں نے اپنے بچوں کا خیال
نہیں رکھا۔وہ یہ سمجھے کہ ہم قرآن کریم سیکھے ہوئے ہیں۔پڑھے ہوئے ہیں انہوں نے بچوں
کی تعلیم کی طرف توجہ
نہیں کی اور خیال کیا جدوں وڈا ہو ئیدا تے آپے ای سکھ لے گا۔بعض ماں باپ اس
قسم کے بھی ہوتے ہیں لیکن
جو بچہ بچپن میں نہیں سیکھتا وہ وڈے ہو ئے کس طرح سیکھ جائے گا۔اسے کون سکھائے گا۔بہر حال انہوں نے
ایسا کرنا شروع
کیا نتیجہ یہ ہوا کہ بعد میں ایسی نسل پیدا ہوئی کہ جس کو اسلام کا کچھ پتہ نہیں تھا بچپن میں اس کو کسی نے
کچھ سکھایا ہی نہ تھا اور جب ان کے اوپر سکھانے کا وقت آیا تو جن کو آپ کچھ آتا نہیں تھا وہ سکھاتے کیا۔نتیجہ یہ ہوا
کہ مسلمان قرآن کو بھول گیا اور اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے جو وعدہ کیا تھا میں تمہاری اس وقت تک مدد کروں گا
جب تک تم میری باتیں مانو گے۔قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی باتیں ہیں۔خدا تعالیٰ نے یہ وعدہ کیا تھا کہ جب تک تم
میری باتیں مانو گے میں تمہاری مدد کرتا چلا جاؤں گا اور دنیا میں صرف تم ہی غالب ہو گے۔دنیا میں صرف تمہاری
عزت ہوگی۔دوسری قوموں کی عزت نہیں ہوگی۔یہ دنیا بھی ( گو تمہیں اس میں کوئی دلچسپی نہیں ) تمہیں دیدوں گا
لیکن ایک شرط ہے کہ جو میری باتیں ہیں وہ تم نے مانتی ہیں۔جب بچوں کو کسی نے بتایا نہیں کہ جب تک تم اللہ تعالیٰ
کی بات ماننے کے لئے تیار نہیں ہوگے اس وقت تک اللہ تعالیٰ کے جو فضل اور نعمتیں ہیں وہ بھی تمہیں نہیں ملیں گی۔غرض جب سیکھنے کا وقت تھا ان کو کسی نے سکھایا نہیں اور جب سکھانے کا وقت آیا اس نسل کے لئے تو اس
وقت ان کو آتا ہی کچھ نہیں تھا۔وہ کسی کو کیا سکھاتے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کی مرد انہیں ملنی بند ہوگئی۔پھر مسلمانوں پر وہ
ظلم ہوا ہے کہ جب ہم پڑھتے ہیں ہمیں رونا آتا ہے۔ہمارے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں کہ قرآن کریم کو چھوڑ
کر اور اللہ تعالیٰ سے منہ موڑ کر انہوں نے کسی قسم کی ذلتیں اور شکستیں اُٹھائی ہیں اور کس قسم کے ظلم ان کو سہنے
پڑے۔پھر جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے محمد رسول اللہ علیہ سے وعدہ کیا تھا وہ زمانہ آ گیا جب اسلام نے ساری دنیا پر پھر
غالب آنا تھا۔خدا تعالیٰ نے ایک شخص کو پیدا کیا۔اس شخص کے دل میں اپنی محبت انتہائی شدت کے ساتھ پیدا کی۔اس
سے زیادہ محبت اللہ تعالیٰ سے محمد رسول اللہ ﷺ کے بعد کوئی نہیں کر سکتا اور اس شخص کے دل میں قرآن کریم کی
محبت کو پیدا کیا، محمد رسول اللہ ﷺ کی محبت کو پیدا کیا اور اس نے قرآن کریم پڑھتے ہوئے ایک نکتہ معلوم کیا اسے
سیکھا اور اس پر عمل کیا اور وہ یہ تھا کہ اگرتم اللہ تعالیٰ کا محبوب بننا چاہتے ہو۔اگر تم یہ چاہتے کہ تمہارا پیدا کرنے والا تم
سے پیار کرے اور پیار کے نتیجہ میں اس نے اپنی مخلوق کی ہر چیز تمہارے سپرد کی ہے تو ایک شرط ہے کہ تم محمد رسول
اللہ علیہ کی اتباع کرو۔آپ کی پیروی کرو اور قرآن کریم جو کہتا اسے سمجھو اور مانو اور اس پر عمل کرو۔غرض یہ راز

61
فرمودہ ۱۹۶۷ء
دو مشعل راه جلد دوم
اس شخص نے ہاں اس بچہ نے جو ۱۸۳۵ء میں پیدا ہوا تھا۔معلوم کیا اور اس نے کہا بڑا ستا سودا ہے اگر میں
محمد رسول اللہ علیہ سے محبت کروں اور قرآن کریم پر عمل کروں تو میرا خدا مجھ سے پیار کرنے لگ جائے گا۔بچو!
اس نے قرآن کریم پر غور کرنا شروع کیا اور نبی اکرم ﷺ کی خوبیوں کو پہچاننا شروع کیا اور اس کا دل اپنے اللہ کی
محبت سے محمد رسول اللہ علہ کے عشق سے اور قرآن کریم کے نور سے اس طرح بھر گیا جس طرح سمندر کی زمین
پانی سے بھری ہوئی ہوتی ہے اور جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے وعدہ دیا تھا یعنی اللہ تعالیٰ نے محمد رسول اللہ لے کو وعدہ دیا
تھا۔اس شخص کو منتخب کیا تا وہ اسلام کو دنیا میں دوبارہ غالب کرے اور اس کو کہا کہ کھڑا ہو۔اُس کا دل یہ چاہتا تھا کہ
اللہ تعالیٰ مجھے کسی ایسے کام پر نہ لگائے تا میں اپنی ساری عمر خدا تعالیٰ کی عبادت میں۔محمد رسول اللہ علے پر درود
بھیجنے میں۔قرآن کریم پڑھنے اور اس کی مطالب پر غور کرنے اور اس کی جو خوبیاں ہیں ان
کو سمجھنے اور اس نے
لوگوں پر اور مجھ پر جو احسان کیا ہے اس احسان کے طور پر حمد اور شکر میں اپنی زندگی کے دن گزاروں۔مگر اللہ تعالیٰ
نے کہا نہیں۔مجھے اس وقت محمد رسول اللہ ﷺ کے روحانی بچوں میں سے ایک بچہ کی ضرورت ہے جو میرے حکم
پر کھڑا ہو اور میرے نام پر دنیا کو اسلام کی طرف اور محمد رسول اللہ ﷺ کی طرف بلائے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کے حکم پر
اور اپنی طبیعت کے خلاف اس نے یہ دعویٰ کیا۔اور جب دعوی کیا تو پھر دنیا نے ان کو ”مرزا غلام احمد قادیانی مسیح
موعود و مہدی معہود علیہ السلام کے نام سے یاد کیا۔ان کے ماں باپ نے تو ان کا نام غلام احمد رکھا تھا۔قوم ان کی
مغل تھی۔اس لئے ان کو لوگ مرزا غلام احمد کہتے تھے لیکن اللہ تعالیٰ نے کہا تیرے ماں باپ نے تو تیرا نام غلام احمد
رکھا ہے لیکن میں تمہارا نام مسیح موعود اور مہدی معہود رکھتا ہوں۔یعنی میں تجھ سے وہ کام لوں گا جو کام میں نے
محمد رسول اللہ ﷺ سے کہا تھا کہ تیرے روحانی بچوں میں سے ایک بچہ لے لوں گا۔اور وہ کام ہے اسلام کو پھر
دوبارہ دنیا میں غالب کرنے کا۔چنانچہ آپ (اگر چہا کیلے تھے ) کھڑے ہوئے اور دنیا میں اعلان کر دیا کیونکہ
جب خدا تعالیٰ کسی کو حکم دے تو وہ خاموش تو نہیں رہ سکتا۔آپ کو یہ علم تھا کہ جب میں اعلان کروں گا تو ساری دنیا
میری مخالف ہو جائے گی۔جب میں خدا تعالیٰ کی طرف سے اسلام کو دوبارہ غالب کرنے کے لئے کھڑا کیا جاؤں
گا تو خود مسلمان اپنی نا سمجھی اور جہالت کے نتیجہ میں میرے خلاف ہو جائیں گے لیکن خدا کا کہنا کون موڑ سکتا ہے؟
کوئی نہیں موڑ سکتا۔چنانچہ آپ کھڑے ہوئے۔آپ نے دُنیا میں اعلان کر دیا کہ خدا نے مجھے مسیح بھی بنا دیا ہے۔مہدی بھی بنا دیا ہے اور ان وعدوں کے
مطابق بنا دیا ہے۔جو اس نے محمد رسول اللہ اللہ سے کئے تھے اور یہ بات کوئی کس طرح کہہ سکتا ہے جب تک اللہ
تعالیٰ نہ کہے۔اتنی واضح بات ہے کہ اللہ تعالیٰ نے یہ ایک علامت بتائی تھی کہ میں کسی کو تیرے بچوں میں سے مسیح اور
مہدی بنا کر کھڑا کروں گا تو اس مہدی کی سچائی کے لئے چاند اور سورج کو کہوں گا کہ آگے بڑھو اور گواہی دو۔اب
چاند اور سورج کو میں یا آپ تو کچھ نہیں کہہ سکتے۔اور اگر میں یا آپ چاند اور سورج کو کہیں تو وہ ہماری بات کبھی نہیں
مانیں گے۔وہ تو کہیں گے ہم خدا تعالیٰ کے غلام ہیں ہم تمہاری بات کیسے مان لیں۔ہم تو وہی کریں گے جو

د و مشعل راه جلد دوم
خدا تعالیٰ ہمیں کہتا ہے۔فرمودہ ۱۹۶۷ء
62
محمد رسول اللہ ﷺ کو اللہ تعالی نے یہ بتایا تھا کہ میں دنیا میں اسلام کو دوبارہ غالب کروں گا اس لئے گھبرانا
نہ۔اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ کو اسلام کے تنزل کے متعلق بھی بہت ساری باتیں بتا ئیں اور کہا گھبرانا نہیں میں
تیرے روحانی بچوں میں سے ایک کو کھڑا کروں گا اور اس کے ذریعہ سے اسلام کو دوبارہ غالب کروں گا طبعا ہر آدمی
کے دماغ میں یہ خیال پیدا ہوتا ہے (میں تاریخی واقعہ نہیں بتارہا لیکن قیاس کے طور پر میں سمجھتا ہوں ) کہ جب
محمد رسول اللہ ﷺ کواللہ تعالیٰ نے یہ بتایا کہ میں تیرے بچوں میں سے ایک کو کھڑا کروں گا۔جو چودھویں صدی
میں دوبارہ اسلام کو غالب کرے گا تو آپ کے دل میں یقیناً گھبراہٹ پیدا ہوئی ہوگی کہ کہیں میری امت ٹھوکر نہ
کھا جائے ان کو کوئی زبردست نشانی بھی بتانی چاہیے تا کہ وہ ٹھو کر نہ کھائیں۔تو خدا تعالیٰ نے کہا۔دیکھو یہ انسان
کے ہاتھ کا کام نہیں۔انسان تو نہیں کر سکتا کہ وہ سورج کو کہے یا چاند کو کہے کہ فلاں تاریخ کو فلاں مہینہ میں تم اپنا منہ
اندھیرے میں چھپا لینا جسے ہم گرہن لگنا کہتے ہیں۔لیکن خدا تعالیٰ نے کہا کہ میں سورج اور چاند کو کہوں گا کہ جب
میرا مہدی دنیا میں آئے تو تم دنیا کو یہ بتانے کے لئے کہ روحانی طور پر تم اندھیروں میں ہو۔اگر چہ چاند اور سورج
کی روشنی اب بھی تم پر پڑ رہی ہے لیکن جو تمہاری روحانی دنیا ہے وہ اندھیری دنیا ہے یہ بتانے کے لئے اور اس
مہدی کو سچا ثابت کرنے کے لئے میں چاند اور سورج کو کہوں گا کہ اندھیرے میں اپنے آپ کو چھپا لو۔چنانچہ جب
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ دعویٰ کیا کہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے مہدی بنا دیا گیا ہوں اور میرے
سپرد یہ کام ہے کہ میں اسلام کو ساری دنیا پر غالب کروں۔تو مسلمانوں میں جو پڑھے لکھے لوگ تھے اور انہوں نے
حدیث کی پرانی کتابیں پڑھی ہوئی تھیں۔انہوں نے دنیا میں ای شور مچادیا اور کہا ہم نہیں مانیں گے
کبھی نہیں مانیں
گے۔کیوں نہیں مانو گے؟ اس لئے نہیں مانیں گے کہ محمد رسول اللہ ﷺ کو اللہ تعالی نے کہا تھا کہ جب میں اپنے
مہدی کو بھیجوں گا تو اس وقت چاند اور سورج کو کہوں گا کہ دنیا کو اندھیرا ہو کر اور گرہن لگ کر دکھا دو ( اور خاص معین
تاریخوں میں رمضان کی تیرہ تاریخ کو چاند اور اسی رمضان کی اٹھائیس تاریخ کو سورج اور محمد رسول اللہ ﷺ نے
اپنی ساری امت کو اور ساری دنیا کو یہ بتا دیا تھا کہ جو ایسا مہدی دعویدار ہو جس کے لئے سورج اور چاند گواہی دیں
وہی مہدی میرا سچا مہدی ہے۔چنانچہ ساری دنیا میں پڑھے لکھے لوگوں نے شور مچادیا کہ ہم نہیں مانیں گے چاند اور
سورج کو گرہن نہیں لگا۔وہ اندھیرے نہیں ہوئے اس لئے تمہارا دعویٰ ٹھیک نہیں۔تمہارا دعویٰ درست نہیں۔قریباً
چار سال وہ لوگ شور مچاتے رہے کہ ہم نہیں مانیں گے۔ہم نہیں مانیں گے چاند کو اس تاریخ کو گرہن نہیں لگا جو بتائی
گئی تھی اور سورج کو بھی اس تاریخ کو گرہن نہیں لگا جو بتائی گئی تھی۔جب ساری دنیا میں ان لوگوں نے اچھی طرح
مشہور کر دیا کہ بچے مہدی کے لئے خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ ہے کہ وہ چاند کو بھی اور سورج کو بھی حکم دے گا کہ وہ رمضان
کی معینہ تاریخوں میں جو پہلے سے مقرر کی گئی ہیں اور جن کا اعلان کیا گیا ہے گرہن لگ جائے اور جب ساری دنیا
کو پتہ لگ گیا تو خدا تعالیٰ نے چاند اور سورج کو کہا اٹھو اور دنیا میں میرے اس بندہ کے لئے گواہی دو کہ یہ سچا ہے۔

63
فرمودہ ۱۹۶۷ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
چنانچہ جیسا کہ تیرہ سو سال پہلے بتایا گیا تھا رمضان میں اسی تاریخ کو جو بتائی گئی تھی پہلے چاند کو گرہن لگا اور پھر اسی
رمضان میں اسی تاریخ کو جو پہلے بتائی گئی تھی سورج کو گرہن لگا اور دنیا میں اندھیرا چھا گیا۔بہت سے لوگوں نے جب یہ نشان دیکھا تو انہوں نے احمدیت قبول کر لی اور انہوں نے سمجھا کہ یہی
شخص (جس نے مسیح موعود اور مہدی معہود ہونے کا دعویٰ کیا ہے ) محمد رسول اللہ کا وہ بچہ ہے جس کے ذریعہ سے
اسلام نے ساری
دنیا میں پھر غالب آنا ہے لیکن بعض طبیعتیں ضدی ہوتی ہیں انہوں نے کہا ہم اب
بھی نہیں مانتے
یہ حدیث ہی جھوٹی تھی۔لیکن اگر حدیث جھوٹی تھی تو چاند اور سورج کو گرہن کیسے لگا۔جو چیز جھوٹی ہوتی ہے یعنی
جب ہم اسے جھوٹا کہتے ہیں تو وہ وہ چیز ہوتی ہے جو واقع نہ ہو اور جو واقع ہو جائے اس کو تو ہم جھوٹا نہیں کہتے۔اگر
کوئی شخص
شخص یہ وعدہ کرے کہ میں آج عصر کی نماز کے بعد مسجد مبارک میں تمہیں دس روپے دوں گا تو تم مجھے وہاں
ملنا۔پھر وہ شخص مسجد مبارک میں آئے اور اس شخص کو ملے اور جس نے وعدہ کیا تھا وہ جیب میں سے دس روپے نکال
کر اس شخص کو دے دے اور ساتھ کھڑا ہوا ایک شخص یہ کہے کہ اس شخص نے جھوٹا وعدہ کیا تھا۔جھوٹا وعدہ کیا تھا تو یہ
دس روپے کیوں دیدئے۔لیکن وہ یہی کہتا جائے نہیں نہیں یہ شخص جھوٹا ہے میں نے سنا تھا کہ بیشخص جھوٹا ہے۔اب
دیکھو تمہارے سننے سے تو کوئی شخص جھوٹا نہیں ہو جاتا۔غرض جس وقت وہ نشان پورا ہو گیا تو بعض لوگ کہنے لگے جس شخص نے یہ بتایا ہے کہ محمد رسول اللہ اللہ نے
یہ بات کہی ہے اس کے متعلق ہمیں پتہ نہیں لگا کہ وہ سچا تھا یا جھوٹا تھا۔اس لئے ہم نہیں مانتے لیکن جب چاند اور
سورج کو گرہن لگ گیا تو تم مانتے کیسے نہیں اور وہ بات جھوٹی کیسے ہوگئی لیکن بہر حال بعض طبیعتوں میں ضد ہوتی
ہے اس لئے بہت سے لوگوں نے نہیں مانا۔اسلام کو دنیا میں غالب کر نیکی ایک عظیم مہم
غرض اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ اسلام کو دنیا میں غالب کر نیکی ایک عظیم مہم
کا اجراء کر دیا۔اس وقت کچھ بڑی عمر کے مرد اور بڑی عمر کی عورتیں آپ پر ایمان لائے اور انہوں نے اللہ تعالیٰ کے
بہت سے نشان دیکھے۔اس وقت قادیان سے ایک اکیلی آواز اٹھی تھی۔اپنے خاندان میں سے بھی کوئی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کو نہیں مانتا تھا بلکہ خاندان کے لوگ آپ کو برا سمجھتے تھے۔وہ ایک دنیا دار خاندان تھا اور زمیندار خاندان تھا۔اس کا بڑا اثر ورسوخ تھا۔وہ کہتے تھے کہ یہ شخص ہر وقت مسجد میں بیٹھ کر قرآن کریم پڑھتا رہتا ہے۔اس کو دنیا کی
کوئی پرواہ ہی نہیں۔یہ تو ہمارے خاندان کی ناک کٹوادے گا یہ ملاں بن گیا ہے۔اب بھی بعض بیوقوف زمیندار
ہیں کہ وہ اپنے بچے کو دینیات نہیں پڑھاتے۔اسے دین کا علم نہیں سکھاتے کہ یہ ملاں بن جائے گا اور وہ کہتے ہیں
اسی جٹ آں ساڈا نک کٹیا جائے گا، بعض لوگ اب بھی اس قسم کے پائے جاتے ہیں۔احمدیوں میں تو نہیں

د و مشعل راه جلد دوم
فرمودہ ۱۹۶۷ء
64
اور اگر ہیں تو نہ ہونے کے برابر لیکن دوسرے مسلمانوں میں ایسے بہت سے خاندان ہیں۔اس وقت حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا خاندان بھی ایسا ہی تھا۔نہ گھر والے آپ کی کوئی عزت کرتے تھے اور نہ باہر والے آپ
کو جانتے تھے اور خدا نے آپ کو کہا کھڑے ہو کر اعلان کر دو کہ میں تمہارے ساتھ ہوں۔کسی کی کچھ پرواہ نہ کرو۔چنانچہ آپ نے اعلان کر دیا وہ اکیلی آواز تھی جو اس وقت اٹھی تھی اور آج ہمارے اس اجتماع میں سینکڑوں کی تعداد
میں بچے پہنچ گئے ہیں۔اگر آپ
اللہ تعالیٰ کی طرف سے کھڑے نہ ہوتے تو ساری دنیا آپ
کی مخالفت کر رہی تھی۔کوئی ایک آدمی جا کر آپ کو قتل بھی کر سکتا تھا۔اور دنیا میں روزانہ قتل ہوتے ہی رہتے ہیں۔لیکن خدا تعالیٰ نے ایسا
آدمی پیدا نہیں ہونے دیا۔اور آپ سے وعدہ کیا کہ میں آپ کی جان کی حفاظت کروں گا۔اس لئے کسی انسان
سے نہ ڈرنا۔اور خدا نے اپنا وعدہ پورا کیا۔بڑی سازشیں ہوئیں قتل کے مقدمے بھی ہوئے اور پتہ نہیں کیا کچھ دنیا
نے کیا اور کتنی ندامتیں اور شکستیں دنیا نے اٹھا ئیں۔پھر وہ سلسلہ بڑھنا شروع ہوا۔صحابہ کے بعد ان کی نسلیں سامنے آئیں۔۱۹۲۴ء میں میں پہلی دفعہ مدرسہ
احمد یہ میں گیا ہوں۔اس وقت میری عمر قریباً چودہ پندرہ سال کی تھی۔پہلے میں نے قرآن کریم حفظ کیا تھا پھر گھر
میں کچھ پڑھا۔بہر حال ابھی میں مجلس خدام الاحمدیہ میں شامل نہیں ہوا تھا گو اطفال کے آخری حصہ میں تھا۔اس
وقت ہمارے بڑے یہ کہتے تھے کہ دیکھو جماعت احمدیہ سے اللہ تعالیٰ نے یہ وعدہ کیا ہے کہ ساری دنیا میں اسلام
پھیلے گا۔تم اپنے آپ کو ابھی سے تیار کرو تا کہ جب وقت آئے اور تمہارے اوپر ذمہ داری پڑے تو تم اپنی
ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے قابل بن جاؤ۔قرآن سیکھو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتابیں پڑھو اور
اپنے اللہ سے پیار کرو جو بڑی طاقتوں اور قدرتوں والا ہے۔اس کے وعدے بچے ہوا کرتے ہیں۔اس وقت
بچپن کی عمر میں ) ہم بڑے حیران ہوتے تھے کہ چھوٹی سی یہ جماعت ہے۔ویسے اس بات
کو غلط نہیں سمجھتے تھے
ہمیں یقین تھا کہ خدا کی بات پوری ہوگی لیکن ہم حیران ہوتے تھے کہ یہ کس طرح ہوگا۔بچپن میں آدمی کا دماغ بڑا
ادھر ادھر کی لڑانے کا عادی ہوتا ہے۔سوچتے تھے افریقہ میں احمدی جماعتیں قائم ہو جائیں گی۔یورپ میں احمدی
جماعتیں قائم ہو جائیں گی اور وہ اسلام اور احمدیت کے غلبہ کی ابتداء ہوگی۔وہ کس طرح ہوگا۔اس وقت تو ایک
آدھ جگہ کے علاوہ ہندوستان سے باہر جماعت کہیں تھی ہی نہیں اس لئے ہمیں سمجھ نہیں آیا کرتا تھا لیکن ہمارے
بڑے ہمیں ہر وقت یہ کہتے رہتے تھے کہ دیکھو اپنے دلوں کو پاک صاف رکھو۔دیکھو اسلام کی تعلیم سیکھو۔اس پر عمل
کرنے کی کوشش کرو۔سادہ زندگی گزار و اور نہایت عاجزی کے ساتھ زندگی کے دن گزارو۔کسی کو حقیر نہ سمجھو۔ہزار
باتیں ہیں۔سینکڑوں احکام میں قرآن کریم کے۔ہمارے بڑے ہر وقت یہ کوشش کرتے تھے کہ ہم دین اسلام کے
احکام سیکھیں اور ان پر عمل کرنے کی کوشش کرتے رہیں۔مثلاً اب جو ہماری دنیا ہے اس میں وہ حالت نہیں رہی۔غریب کو حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں لیکن جو چیز مثلاً میں نے اپنے گھر میں دیکھی وہ یہ نہیں تھی۔مجھے حضرت

65
فرمودہ ۱۹۶۷ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
م المومنین نے پالا۔میں اس وقت سے ان کے پاس رہا جب کہ میں بالکل چھوٹی عمر کا تھا مجھے اس وقت کوئی ہوش
نہیں تھی۔آپ غریب اور یتیم بچوں کو اپنے پاس رکھ کر ان کی پرورش کیا کرتی تھیں۔جب آپ کو کسی گھر کے متعلق
یہ پتہ لگتا کہ وہاں کوئی لاوارث بچہ ہے تو آپ
ان کو بلا لیتی تھی اور اپنے پاس رکھتی تھیں۔اسے پڑھاتی تھیں۔سارا خرچ اپنے پاس سے کرتی تھیں۔اسے اپنے پاس بٹھا کر کھانا کھلایا کرتی تھیں۔آپ جانتے ہیں کہ حضرت
ام المومنین کا کیا مقام تھا۔جماعت کی ہر عورت آپ کے لئے جان دینے کے لئے تیار تھی اور کوئی نہیں چاہتی تھی
کہ آپ کو ذرا بھی تکلیف پہنچے لیکن میں خود گواہ ہوں۔میری آنکھوں نے خود دیکھا ہے کہ آپ خدا تعالیٰ کی محبت
میں اور اسلام کی تعلیم کے عشق میں یہ کیا کرتی تھیں کہ جب آپ آٹھ نو یا دس سال کے بچوں کو اپنے پاس رکھتیں تو
بعض دفعہ خود انہیں اپنے ہاتھ سے نہلا تیں۔میں نے کئی دفعہ دیکھا کہ بعض دفعہ آپ ایک گھر کے ایک سے زائد
بچوں کو اپنے پاس بلا لیتیں اور وہ بہن بھائی سب مل کر آپ کے پاس رہتے۔بعض دفعہ ایسا بھی ہوتا کہ وہ بچی جس
کو اپنے گھر میں کسی نے پوچھا نہیں تھا اور سر میں اس کے جوئیں پڑی ہوئی ہوتیں۔آپ بیٹھ جاتیں اور اپنے ہاتھ
سے ساری جوئیں نکالتیں۔پھر اس کو نہالتیں نئے کپڑے بنا کر اس کو دیتیں اور انہیں خود پہنا تیں۔پھر اپنے ساتھ
بٹھا کر دستر خوان پر کھانا کھلاتیں اور ہمیں بھی سبق دیتیں کہ سارے لوگ اللہ تعالیٰ کے بندے ہیں۔اسلام نے
انسان کی عزت کو قائم کیا ہے۔ہرایک سے محبت اور پیار کرنا ہے۔یہ نہیں دیکھنا کہ کوئی امیر ہے یا غریب، بڑے
اثر اور رسوخ والا ہے یا یتیم بچہ ہے۔سارے خدا کی نگاہ میں ایک جیسے ہیں اور سارے خدا کو پیارے ہیں اور
اسلام نے ہمیں ہر ایک سے پیار کرنا سکھایا ہے۔غرض آپ اپنے عمل سے ہمیں ہر وقت یہ سبق دیا کرتی تھیں اور
ہمارے کانوں میں یہ باتیں پڑتی تھیں کہ اللہ تعالیٰ احمدیت کو ساری دنیا میں غالب کرے گا اور ہم اپنی اس عمر میں
حیران ہوتے تھے جیسا کہ میں نے ابھی کہا ہے ہم جانتے تھے کہ غالب ضرور ہوں گے۔یہ خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے
لیکن ہوں گے کیسے؟ یہ بات سمجھ نہیں آتی تھی۔پھر جب ہم بڑے ہوئے تو اللہ تعالیٰ نے جتنی بھی توفیق دی ہم نے
اپنے دین کی خدمت کی اور وہ خدمت اللہ تعالیٰ نے ہم سے لی اور اب ہم آپ سے مخاطب ہو کر یہ باتیں کر رہے
ہیں۔اس وقت کا اور آج کا بڑا فرق ہے۔اس وقت افریقہ میں شاید کوئی اکا دکا احمدی ہو اور یورپ میں دو چار
آدمی مسلمان ہوں گے لیکن اب
کئی ہزار میل دور افریقہ میں اتنی بڑی بڑی جماعتیں قائم ہو چکی ہیں کہ آدمی حیران
ہو جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ کے فرشتے آسمان سے نازل ہوئے اور اسلام کو وہاں غالب کر دیا۔وہ لوگ بددین اور
دہریہ اور درختوں کی پوجا کرنے والے اور سانپوں کی پرستش کرنے والے تھے۔ان کا کوئی عقیدہ نہیں تھا۔وہ ننگے
پھرتے تھے۔ان کی کوئی تہذیب نہیں تھی۔جماعت احمدیہ کی کوششوں سے ( گو وہ نہایت حقیر ہیں لیکن خدا تعالیٰ
نے ان میں برکت ڈالی ) وہ اسلام لائے اور ان
کو اللہ تعالیٰ نے تہذیب سکھائی عقل دی اور اللہ تعالیٰ نے ان کے
دلوں میں ڈالا کہ وہ اللہ تعالیٰ سے پیار کریں اور محمد رسول اللہ ﷺ کی اتباع کریں۔آپ پر درود بھیجیں اور اسلام

دومشعل
دوم
فرمودہ ۱۹۶۷ء
66
کے احکام پر عمل کریں اور اللہ تعالیٰ نے ان سے اتنا پیار کرنا شروع کیا کہ ہزاروں آدمی افریقہ میں اس وقت ایسا
ہے جن سے اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے کلام کرتا ہے۔کچی خوا ہیں انہیں دکھاتا ہے۔ان سے کچھ وعدے کرتا ہے۔اس دنیا کے بھی اور اس دنیا کے بھی۔اور اس دنیا کے وعدے ان کے سامنے پورے ہو جاتے ہیں۔بیسیوں آدمی
ایسے بھی ہیں جن سے آج اللہ تعالیٰ نے وعدہ کیا اور وہ حیران ہوا کہ اللہ تعالیٰ مجھے کیا کہہ رہا ہے۔مجھے سمجھ نہیں
آرہا۔لیکن دس پندرہ دن کے بعد وہ وعدہ پورا ہو گیا۔گیمبیا کے ایک احمدی حبشی تھے۔وہ بڑے نمازی اور دعا کرنے والے ہیں۔ان کے پاس کوئی نوکری نہیں
تھی۔بریکار تھے بیچارے۔بڑے پریشان تھے۔ایک دن وہ اللہ تعالیٰ سے دعا کر رہے تھے تو اللہ تعالیٰ نے انہیں
کہا کہ تو اتنے پونڈ پر نوکر ہو جائے گا۔ویسے تو دنیا میں نوکریاں ملتی بھی ہیں اور بہتی بھی ہیں اور اس سے یہ پتہ نہیں لگتا
کہ واقعہ میں خدا تعالیٰ نے یہ کہا ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے یہ بتانے کے لئے کہ میں قادر خدا جو ہوں تم سے وعدہ کر رہا
ہوں اس وعدہ کو چند دن بعد پورا کر دیا۔بہر حال اللہ تعالیٰ نے اسے بتایا کہ تم سولہ پاؤنڈ ماہوار پر نوکر ہو جاؤ گے۔اور ابھی چند دن نہیں گزرے تھے کہ انہیں نوکری مل گئی اور تنخواہ بھی انہیں بالکل اتنی ملی جو انہیں بتائی گئی تھی۔غرض
اس قسم کی قرب کی راہیں اللہ تعالیٰ ان پر کھول رہا ہے۔اور سکول کے زمانہ میں تو ہم اس بات پر حیران ہوتے تھے
کہ اسلام دنیا میں غالب کیسے آئے گا اور اب اس بات پر حیران ہوتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان پر کتنا فضل کیا ہے
کہ اپنا قرب ان کو عطا کر دیا۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جس طرح ماں اپنے بچہ کو اپنے سینہ سے لگا لیتی ہے اسی طرح
ان قوموں کو جو اسلام لا رہی ہیں اور اللہ تعالیٰ کو پہچانے لگی ہیں انہیں اب
اللہ تعالیٰ اپنے سینہ سے لگا رہا ہے اور ان
پر اپنے فضل کر رہا ہے۔سو میں آج اپنے بڑوں کی طرح آپ سے یہ نہیں کہتا کہ افریقہ میں بھی اسلام لانے والے پیدا ہو جائیں
گے۔ان کے دلوں میں حقیقی اسلام کی نیکی پیدا ہو جائے گی کیونکہ یہ تو ہو چکا لیکن آج جو بات میں آپ سے کہنا
چاہتا ہوں وہ آپ کے لئے اتنی ہی حیران کن ہے جتنی وہ باتیں جو ہمارے بزرگ کیا کرتے تھے ہمارے لئے
حیران
کن تھیں۔لیکن جس طرح وہ باتیں اپنے وقت پر پوری ہو گئیں۔اسی طرح آپ یقین رکھیں کہ یہ باتیں بھی
جو میں آج آپ سے کہہ رہا ہوں اپنے وقت پر ضرور پوری ہو جائیں گی۔آج میں اللہ تعالیٰ کے فضل کے نتیجہ میں
ہاں اسی فضل کے نتیجہ میں جو وہ آج اسلام پر کر رہا ہے یہ کہنے کے قابل ہوں کہ آپ جو اس وقت چھوٹی عمر میں
میرے سامنے بیٹھے ہیں جس وقت آپ بڑے ہوں گے اور آپ کی عمریں ۲۵ ،۳۰، ۳۵، ۴۰ سال کی ہوں گی اس
وقت دنیا کی اکثریت اللہ تعالیٰ کو پہچان چکی ہوگی انشاء اللہ اور وہ آپ سے مطالبہ کرے گی کہ آؤ اور ہمیں اسلام
سکھاؤ۔اگر آج اس عمر میں آپ نے اسلام نہ سیکھا تو جس وقت دنیا آپ کو کہے گی کہ آؤ اور ہمیں اسلام سکھاؤ تو
آپ انہیں کیسے اسلام سکھائیں گے۔اس لئے میں یہ تو نہیں کہتا کہ دنیا کمانا برا ہے یا دنیا کمانے کی جو راہیں ہیں
انہیں آپ اختیار نہ کریں۔اگر تم میں کوئی ڈاکٹر بنا چاہتا ہے تو میں یہ
نہیں کہوں گا کہ تم ڈاکٹر نہ بنو۔کوئی انجینئر بننا

67
فرمودہ ۱۹۶۷ء
د و مشعل راه جلد دوم
چاہتا ہے تو میں یہ نہیں کہوں گا کہ انجینئر نہ بنو لیکن میں یہ ضرور کہوں گا کہ تم کوئی اور پیشہ اختیار کرنے کے باوجود علم
قرآن اتنا تو سیکھ لو کہ جب تمہیں دنیا استاد بنانا چاہے تو تم استاد بننے کے قابل ہو۔کیونکہ تم سے یہ وعدہ کیا گیا ہے
کہ تم دنیا کے استاد معلم اور راہبر بنو گے۔زیادہ نسلیں تو نہیں گزریں ہماری لیکن جو بھی چھوٹوں سے بڑے ہوئے
ہیں ان سے اللہ تعالیٰ نے جیسا کہ وعدہ کیا تھا کام لیا ہے یا کام پر بلایا ہے ان میں سے بہتوں نے اپنی ذمہ داریوں
کو سمجھا اور خدا کی راہ میں کام کئے اور انہوں نے اس کی رضا کو حاصل کیا۔زیادہ تو نہیں لیکن کچھ ایسے بھی تھے کہ
جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں ٹھیک طرح ادا نہیں کیں اللہ تعالیٰ فضل کرے ان پر۔لیکن تم پر جو آج بچے ہو جو ذمہ
داری عائد ہونے والی ہے وہ اس سے کہیں بڑھ کر ہے جو آج کی نسل پر پڑ رہی ہے۔اس لئے ہمیں ہر وقت یہ فکر
رہتا ہے کہ تمہاری صحیح تربیت ہو اور تربیت کے لئے جو بنیادی چیزیں ہیں ان میں سے ایک تو یہ ہے کہ اللہ نے ہمیں
پیدا کیا ہے ہم پر اس نے بڑے احسان کئے ہیں۔ہمیں اسے پہچاننا چاہیے اور اس کے احسانوں کو سامنے رکھ کر اس
کے لئے اپنے دل میں محبت پیدا کرنی چاہیے۔دیکھو ماں کے لئے بچہ کے دل میں محبت ہوتی ہے۔کچھ ایسے بچے
بھی ہوتے ہیں جو بیوقوفی سے اپنی ماں سے محبت نہیں رکھتے۔ان کی تعداد لاکھ میں سے ایک ہوگی لیکن اکثریت
ایسی ہے کہ ان میں سے ہر بچہ اپنی ماں سے محبت کرتا ہے اور وہ اس سے اس لئے محبت کر رہا ہوتا ہے کہ ہر ماں اپنے
بچے سے محبت کر رہی ہوتی ہے۔اور اس محبت اور پیار کے نتیجہ میں بچہ کے دل میں اس کے لئے محبت اور پیار پیدا
ہوتا ہے۔جتنا پیار ایک ماں اپنے بچہ سے کرتی ہے اگر میں کہوں کہ یہ اس پیار کا لاکھواں حصہ ہے جو خدا اپنے بندہ
سے کر رہا ہے تو یہ غلط ہوگا۔اگر میں کروڑواں حصہ بھی کہوں تب بھی یہ غلط ہوگا۔اگر میں اربواں حصہ بھی کہوں تب
بھی یہ غلط ہوگا۔اس کی ہر چیز پر نظر ہے۔آج سے لاکھوں سال پہلے اس کو اس بات کا علم تھا کہ یہ بچے پیدا ہونے
والے ہیں ان کے لئے انتظام کرنا چاہیئے اور اس نے انتظام کیا۔تمہاری نسل روٹی کھاتی ہے۔یہ روٹی گندم سے
نتی ہے۔اور یہ گندم جو آج ہم کھا رہے ہیں یا تمہیں بچپن سے مل رہی ہے وہ اس گندم سے مختلف ہے جو ہم اپنے
بچپن کے زمانہ میں کھایا کرتے تھے۔یہ ا یک بار یک بات ہے تم اسے سمجھنے کی کوشش کرو میں سمجھا دوں گا تمہیں۔اصل وجہ جو ہے وہ تو شاید بہتوں کو سمجھ نہ آئے اس لئے میں مختصر طور پر کہتا ہوں کہ دنیا میں سائنس نے یہ تحقیق کرلی
ہے کہ ستاروں کی روشنی دنیا کی تمام چیزوں پر اثر انداز ہورہی ہے۔یعنی گندم کے پکنے میں یہ اثر انداز ہوتی
ہے۔درختوں پر، ترکاریوں پر اور دوسرے دانوں پر سورج چاند اور ستاروں کی روشنی کا اثر ہے۔تمہارا دماغ اس
بات
کو سمجھے یانہ مجھے لیکن اتنی بات سمجھ لو کہ ستاروں کی روشنی کا اثر گندم پر پڑتا ہے۔جب ہم بچے تھے تمہاری عمر
کے
اس وقت اور آج کے زمانہ کے درمیان بہت سارے ستاروں کی روشنی پہلی دفعہ زمین پر پڑنی شروع ہوئی ہے۔پہلے وہ روشنی گندم پر نہیں پڑتی تھی اب پڑ رہی ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ اس گندم کے پکنے میں جو آج ہم
کھاتے ہیں بہت سے ایسے ستاروں نے بھی حصہ لیا ہے جنہوں نے اس وقت کی گندم کے پکانے میں حصہ نہیں لیا
تھا جو اس زمانہ میں تھی جب ہم بچے تھے۔اب دیکھو آج کی گندم مختلف ہو گئی۔اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ تمہار۔

د و مشعل راه جلد دوم
فرمودہ ۱۹۶۷ء
68
جسموں اور تمہارے دماغوں میں کچھ زیادہ قوتیں پیدا کرنی چاہتا ہے تا جب تم پر بوجھ پڑے تو تم اس کو برداشت
کرلو۔اب دیکھو کتنا مہر بان ہے خدا کئی لاکھ سال پہلے اس نے ایسے ستارے پیدا کئے جن کی روشنی اس زمانہ میں
دنیا پر پڑنی تھی اور تمہاری غذا پر انہوں نے اثر انداز ہونا تھا۔غرض ماں بے شک پیار کرتی ہے لیکن اس سے بے شمار
گنازیادہ پیار اللہ تعالیٰ ہم سے کرتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ کی محبت ہمارے دلوں میں پیدا ہونی چاہیے اور جس طرح ہر
شریف بچہ اس بات سے خائف ہوتا ہے کہ کہیں اس کی ماں ناراض نہ ہو جائے وہ اپنے کسی فعل کی وجہ سے اسے
نہ
ناراض نہ کر دے۔اسی طرح ہر سمجھدار اور شریف بچے کو یہ خیال رہنا چاہیے کہ میں کہیں اپنے رب کو ناراض نہ کر دوں۔ہم اپنی
ذمہ داریوں کو اس وقت تک نبھا نہیں سکتے جب تک ہمارے دلوں میں اپنے پیدا کرنے والے رب کی وہ محبت پیدا
نہ ہو جائے جو اسلام ہمارے اندر پیدا کرنا چاہتا ہے۔اس کو جو تفاصیل ہیں۔اس کی جو گہرائیاں ہیں۔اس کے جو
فلسفے ہیں تمہاری عمران کے سمجھنے کی نہیں لیکن تم اتنا تو سمجھ سکتے ہو کہ ماں کا پیار تمہارے دل میں ہے اس وجہ سے کہ
ماں تم سے پیار کرتی ہے اور چونکہ اللہ تعالیٰ تم سے ماں سے زیادہ پیار کرتا ہے اس لئے خدا تعالیٰ کی محبت تمہارے
دلوں میں ماں کی محبت سے زیادہ ہونی چاہیے۔پھر نبی کریم ﷺ دنیا کے لئے قرآن کریم جیسی عظیم کتاب لے کر آئے اور بغیر مبالغہ کے یہ کہا جا سکتا ہے
کہ دنیا میں اگر کوئی ایسا وجود ہوسکتا ہے اور ہوا ہے جس کو ہم دنیا کا حسن اعظم کہہ سکیں تو وہ محمدرسول اللہ ﷺ کا وجود
ہے۔پس دوسری محبت ہماری محمد رسول اللہ اللہ کے لئے ہونی چاہیے۔تیسری محبت ہماری قرآن کریم اور اسلام
کے ساتھ ہونی چاہیے۔چوتھی محبت ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ ہونی چاہیے کہ آپ کے
طفیل ہم نے
محمد رسول اللہ ﷺ کی شان کو پہچانا ورنہ دنیا آپ کو اور آپ کے مقام کو اور آپ کی شان کو بھول چکی
تھی۔اگر تمہارے دل میں یہ حبتیں بیدار اور زندہ رہیں تو پھر ہمیں کوئی خوف نہیں۔پھر ہم سمجھیں گے کہ ہم تمہاری
تربیت کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ان محبتوں کو زندہ اور قائم رکھنے کے لئے قرآن کریم کا جاننا اس کا
پڑھنا اور اس کا سمجھنا بہت ضروری ہے اور قرآن کریم کو سمجھنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب
کا مطالعہ بڑا ضروری ہے لیکن قرآن کریم کو ہر آدمی اپنی عمر کے لحاظ سے سمجھ سکتا ہے۔یورپ کے سفر میں مجھ سے
ایک مسلمان نے (جو احمدی نہیں ویسے در در کھتے ہیں ) اس فکر کا اظہار کیا کہ ہم یہاں رہتے ہیں۔ہمارے خاندان
اور ہمارے بچے دین اسلام سے غافل ہو رہے ہیں اور قرآن کریم پڑھانے کا کوئی انتظام نہیں۔میں نے انہیں کہا
کہ انتظام تو ضرور ہونا چاہیے۔ہم بھی اس کے لئے سوچ کر کوئی سکیم بنائیں گے لیکن ایک بات میں تمہیں بتاتا
ہوں اور وہ یہ ہے کہ قرآن کریم دنیا کے بڑے بڑے فلاسفروں کو مخاطب کر کے بھی انہیں قائل کرتا ہے اور لاجواب
کر دیتا ہے۔کوئی فلسفی قرآن کریم کے سامنے ٹھہر نہیں سکتا۔اور قرآن
کریم اوسط درجہ کے علم رکھنے والوں اور ذہن

آج 10 میں سے 10 باقی