سالانہ اجتماع اطفال الاحمدیہ

مشعل راہ۔ جلد دوم, حصہ 2

69
فرمودہ ۱۹۶۷ء
دو مشعل راه جلد د۔دوم
رکھنے والوں کی تسلی کا موجب بنتا ہے۔اور قرآن کریم بچوں کو بھی مخاطب کرتا ہے اور جب وہ بچوں کو مخاطب کرتا
ہے تو انہیں وہ بچوں کی زبان میں سکھانا چاہیے۔میں آج دنیا کے ایک بہترین فلسفی کو جس زبان میں اور جن دلائل
کے ساتھ قرآن کریم سمجھا سکتا ہوں اگر ان دلائل کے ساتھ اور اس زبان میں آپ
کو سمجھا ؤں تو آپ سمجھیں گے
نہیں۔کیونکہ آپ کو اتنا علم نہیں۔آپ کا بیک گراؤنڈ (Back Ground) یعنی پس منظر ویسا نہیں ہے۔لیکن
اگر میں آپ سے قرآن کریم کی باتیں سہل زبان میں کروں تو آپ سمجھ سکتے ہیں اور آپ سمجھ جائیں گے۔مثلاً
رب العلمین سورۃ فاتحہ میں ہے۔اگر میں اس کے فلسفہ میں جاؤں تو آپ میں سے بہت سے بچے ایسے ہیں جن کو
کچھ بھی پتہ نہ لگے۔تھوڑے ہوں گے جن کو تھوڑا بہت پتہ لگ جائے گا۔لیکن اگر میں آپ کو یہ بتاؤں کہ اس کے
معنے یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کو ایک خاص مقصد کے لئے پیدا کیا ہے اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے جن
طاقتوں اور جن ذرائع کی ضرورت تھی وہ بھی اس نے پیدا کئے ہیں۔یہ کوئی ایسی بار یک چیز نہیں ہوگی جو آپ سمجھ نہ
سکیں یہ قرآن کریم کا دعویٰ ہے۔اس کی حکمت آپ کو آج سمجھ نہیں آئے گی لیکن اتنی بات آپ کو سمجھ آ جائے گی کہ
ہمارا اللہ رب ہے اس نے مجھے اور آپ میں سے ہر ایک کو پیدا کیا کہ آپ اس کے فضلوں کے وارث بنیں۔اور ان
فضلوں کے وارث بننے کے لئے جن قوتوں اور طاقتوں کی ضرورت تھی مثلا دل کی ، دماغ کی ، آنکھوں کی کانوں
کی علم سیکھنے کی، لکھنے کی ، پڑھنے کی وغیرہ وغیرہ وہ اس نے ہمیں دیدیں۔اور ہماری تربیت کرنے کے لئے اس
نے ایسا انتظام کیا کہ اس کا پیار نئے سے نئے طریق سے ظاہر ہوتا رہے۔پرانی باتیں لوگ بھول جاتے ہیں۔ہماری جماعت میں سے اور آپ میں سے بھی بہت سارے ہوں گے جن کو اللہ تعالیٰ کچی خوا نہیں دکھا دیتا ہے
یا جن کے گھر میں سچی خوا میں دیکھی جاتی ہیں اور والد یا والدہ بتاتے ہیں کہ ہمیں یہ خواب آئی اور یہ اس طرح پوری
ہوئی۔آپ وہ خواب سن کر حیران ہوتے ہیں اور کہتے ہیں اچھا اللہ تعالیٰ اتنی طاقت رکھنے والا اور اتنا علم رکھنے والا
ہے۔طاقت رکھنے والا اس لئے کہ اس نے مثلاً یہ کہہ دیا کہ پندرہ سال بعد یہ بات ہو گی اور آپ کو تو آج شام تک
کا پتہ نہیں۔ابھی ایک بڑا افسوسناک واقعہ ہوا ہے جو اس اجتماع سے تعلق رکھتا ہے لیکن اس سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے
کہ ہمیں پل بھر کی خبر نہیں ہوتی۔ہمارے ایک بڑے مخلص نوجوان لائل پور کے تھے۔وہ بڑے شوق سے اس
سالانہ اجتماع پر آنے کی تیاری کر رہے تھے لیکن ایک دن پہلے ریل کے ساتھ ان کی ٹکر ہوئی اور ان کا جسم قیمہ کی
طرح ہو گیا۔تو دیکھو وہ اپنے دل میں بڑی امنگیں لئے ہوئے تھے۔بڑے مستعد اور شوق رکھنے والے نوجوان
تھے۔وہ سوچ رہے ہوں گے کہ میں اپنی ساری مجلس کو اجتماع پر لے کے جاؤں گا اور ہم اس میں اس طرح حصہ
لیں گے۔پتہ نہیں کہ اس نے کیا کیا سکیمیں سوچی ہوں گی لیکن اس کو پتہ نہیں تھا کہ میرے ساتھ کیا ہونے والا ہے
لیکن دنیا کی کوئی چیز ہمارے خدا سے چھپی ہوئی نہیں ہے اور وہ ہمیں آئندہ کی باتیں (چھوٹی بھی اور بڑی بھی)
بتا تا ہے۔اور اس سے ہماری طبیعتوں میں بڑی بشاشت پیدا ہوتی ہے۔اس سفر کے دوران میں انگلستان کے متعلق ہمارے دوستوں کو کچھ فکر تھا کہ ان کا انتظام ( امیگریشن والوں کا

مشعل راه جلد دوم
فرمودہ ۱۹۶۷ء
70
د
بھی اور جو چیک کرتے ہیں سامان کو ان کا بھی ) اتنا خراب ہے کہ وہ بعض دفعہ لوگوں کو تنگ بھی کرتے ہیں۔ان کو
جب کہا گیا کہ جماعت احمدیہ کے امام آ رہے ہیں تم انہیں کچھ سہولتیں دو تو وہاں کا جو انچارج تھا اس نے کہا ایسا
انتظام نہیں ہوسکتا۔اس کی اطلاع ہمیں ڈنمارک میں ملی جہاں مسجد کا افتتاح ہوا تھا۔آپ سب جانتے ہیں کہ
کوپن ہیگن ( جوڈنمارک کا دارالخلافہ ہے ) میں آپ کی ماؤں اور بہنوں کے چندوں سے خدا تعالیٰ نے اپنے فضل
سے ایک مسجد کی تعمیر کی جماعت احمدیہ کو تو فیق عطا کی ہے۔اس مسجد کا افتتاح ۲۱ جولائی کو ہوا تھا۔وہاں ہمارے
سارے مبلغ بھی جمع ہوئے تھے انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ پریشانی ہے کہ کہیں ہمیں وہاں ٹھہرنا نہ پڑے۔وہ ہمیں
تنگ کریں گے اگر آدھا گھنٹہ امیگریشن والے لگا دیں اور گھنٹہ بھر کٹم والے لگا دیں تو ڈیڑھ گھنٹہ ہمیں وہاں ٹھہرنا
پڑے گا اور آپ کو تکلیف ہوگی۔ہم بڑے پریشان ہیں۔محکمہ والوں کو کہا گیا تھا کہ آپ کچھ سہولتیں مہیا کر دیں۔لیکن انہوں نے کہا ہے کہ جس طرح دوسرے لوگ آتے ہیں اسی طرح امام جماعت احمد یہ بھی آئیں گے۔اور جو
ہم نے کرنا ہوا وہ ہم کریں گے۔اسی وقت میری طبیعت دعا کی طرف مائل ہوئی اور میں نے دعا کی تو اللہ تعالیٰ نے
مجھے یہ بتایا کہ تمہاری کوششیں سب ناکام ہو جائیں گی لیکن میں انتظام کر دوں گا میں نے انہیں کہہ دیا کہ اللہ تعالیٰ
نے مجھے یہ بشارت دی ہے اب دیکھیں وہاں کیا ہوتا ہے۔ہمارے مبلغ اپنے پیار کی وجہ سے فکر مند اور پریشان تھے
اور کہتے تھے آپ کو ڈیڑھ گھنٹہ وہاں ٹھہر نا پڑا تو آپ کو تکلیف ہوگی۔اور جو احمدی وہاں کئی سو کی تعداد میں جمع ہیں
ان کو بھی تکلیف ہوگی۔اور کوئی بات نہیں تھی لیکن یہ ایک پریشانی کی بات تھی۔لیکن میں نے محسوس کیا کہ اللہ تعالیٰ
کتنا پیار کرنے والا خدا ہے۔یہ ایک چھوٹی سی پریشانی تھی جس کی کوئی حقیقت ہی نہیں تھی لیکن اللہ تعالیٰ نے اس کا
بھی خیال رکھا اور ایسا انتظام کیا کہ ہمیں کوئی پریشانی نہ ہو اور ایسا انتظام کیا جس کا بظاہر کوئی امکان نظر نہیں آتا تھا۔رپورٹ تھی کہ کوئی انتظام وہاں نہیں ہوسکا۔ہم ناکام ہو گئے ہیں۔بڑے بڑوں نے مل کر بات بھی کی لیکن کوئی
انتظام نہ ہو سکا اور اللہ تعالیٰ اتنا قادر ہے کہ اس نے کہا میں انتظام کروں گا تم کیوں فکر کرتے ہو لیکن جب وہاں
پہنچے تو ہر وہ انتظام وہاں موجود تھا جس کے نہ کرنے کا ان لوگوں نے وعدہ کیا تھا۔یعنی کہا یہ تھا کہ ہم یہ نہیں کریں
گے وہاں ایروڈ رام پر جہاں جہاز ٹھہرتا تھا وہاں کافی فاصلہ طے کرنے کے بعد جانا پڑتا تھا۔عمارتیں فاصلہ پر ہیں
اور جانا بھی وہاں پیدل پڑتا ہے لیکن سیڑھی پر ہی میں یہ دیکھ کر حیران ہوا کہ خدا کی شان۔وہاں کا رٹھہری ہوئی تھی
وہ محکمہ والوں کی کا رتھی۔اس پر وہ (امیگریشن والے) ہمیں اس جگہ سے لے گئے جہاں جہاز ٹھہر نا تھا۔آج کل
بہت سے لوگ انگلستان میں ناجائز طور پر بھی چلے جاتے ہیں اس لئے وہ احتیاط کرتے ہیں اور قانون کی پابندی
کراتے ہیں۔وہ ہر ایک سے ایک جیسا سلوک کرتے ہیں۔بہر حال لوگوں نے جن کے متعلق خیال تھا کہ وہ بڑے
اوٹ پٹانگ سوال کرتے ہیں اور وہ دیر لگائیں گے اور وہاں ٹھہر نا پڑے گا۔پریشانی ہوگی۔انہوں نے ایک احمدی
ہی کی ڈیوٹی لگائی تھی کہ پاسپورٹ لے آؤ۔ہم یہ بھی پسند نہیں کرتے کہ امام جماعت احمد یہ ہمارے دفتر میں آنے
کی تکلیف گوارا کریں۔تم جا کر پاسپورٹ لے آؤ۔مہریں لگواؤ اور واپس چلے جاؤ۔غرض وہاں خدا تعالیٰ کی یہ

71
فرمودہ ۱۹۶۷ء
د و مشعل راه جلد دوم
شان نظر آئی اس کے بعد جب ہم کٹم کے پاس پہنچے تو وہاں بھی انتظام موجود تھا۔مجھے یہ پتہ نہیں کہ خدا تعالیٰ نے
وہاں کیسے انتظام کیا۔مجھے صرف یہ پتہ ہے کہ وہاں انتظام تھا۔کسٹم والے جب سامان کھولتے ہیں تو اسے بکھیر
دیتے ہیں۔گویا پہلے سامان کو تہہ کرو پھر سوٹ کیس کو بند کرو۔پھر اس کے بعد وہ اس پر ایک پرچی لگاتے ہیں۔ہم
سات آٹھ آدمی تھے ( کچھ آدمی وہاں سے بھی ہمارے ساتھ مل گئے تھے۔یہاں سے تو ہم چھ آدمی ہی گئے تھے
لیکن کوپن ہیگن میں جو لوگ ہمارے ساتھ مل گئے تھے۔ان کے سمیت شاید اس سے بھی زیادہ ہو گئے تھے۔پھر
کافی سامان تھا اس پارٹی کا پتہ نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو کس طرف سے اور کیسے یہ سمجھایا اور ان کے کانوں کو کھینچا
کہ اگر پر چی لگاؤ گے تب بھی ان کے تین چار منٹ ضائع ہوں گے۔چنانچہ انہوں نے پر چی بھی نہ لگائی بلکہ کہا
آپ پہلے جائیں۔ہم باہر نکل آئے تو کئی سو دوست وہاں انتظار کر رہے تھے۔وہ بہت محبت اور پیار کے ساتھ
ہمیں ملے۔اور ہم بھی انہیں بڑی محبت اور پیار کے ساتھ ملے گو پریشانی بالکل معمولی تھی۔آدھا گھنٹہ یا گھنٹہ وہاں
ٹھہر نا پڑتا یہ کوئی چیز نہیں تھی معمولی بات تھی لیکن ہمیں ایک ذرہ بھی پریشانی نہیں ہوئی۔اللہ تعالیٰ نے اتنی چھوٹی سی
بات کا بھی خیال رکھا اور ہمیں یہ معمولی تکلیف بھی نہ پہنچنے دی۔غرض اللہ تعالیٰ بڑا پیار کرنے والا ہے۔اس کے
صلى الله
ساتھ ہمارا تعلق ہونا چاہیئے۔پھرنی کریم ﷺ کا ہم پر اتنا بڑا احسان ہے کہ ہماری عقلیں اس احسان
کو اپنے احاطہ
میں نہیں لاسکتیں۔ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم محمد رسول اللہ علے سے انتہائی محبت اور پیار کر نیوالے ہوں۔ہر وقت
آپ پر درود بھیجنے والے ہوں پھر قرآن کریم سے ہمیں محبت ہونی چاہیئے جو نور ہی نور ہے۔آدمی دیکھ کر حیران
ہو جاتا ہے۔اگر دنیا کے سارے علوم مل کر قرآن کریم پر اعتراض کرنا چاہیں تو آج اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت
احمدیہ کو توفیق ہے کہ ان کو خاموش کرنے والے جواب دیں۔اور جن لوگوں پر وہ اعتراض کر رہے ہوں۔وہیں
اسے قرآن کی خوبیوں اور اس کے حسن کو نکال کر ان کے سامنے پیش کیا جائے۔یہ توفیق اللہ تعالیٰ نے اس جماعت
کو دی ہے۔غرض قرآن کریم سے محبت کرنا بڑا ضروری ہے۔جو شخص قرآن کریم سے پیار نہیں کرتا اور قرآن کریم
کی محبت اپنے دل میں نہیں رکھتا وہ خدا تعالیٰ کے فضلوں کا وارث نہیں بنتا۔اور یہ ساری چیزیں ہمیں محمد رسول
اللہ علہ کے ایک عظیم فرزند کے ذریعہ ملی ہیں۔جو ہمارے سلسلہ کے بانی حضرت مرزا غلام احمد مسیح موعود و مہدی
معہود ہیں۔پس جن کے طفیل اور جن کے ذریعے یہ صداقتیں ہم پر کھلیں جن کی وجہ سے وہ راہیں ہمیں ملیں جن
راہوں نے ہمیں اللہ تعالیٰ کے قریب کر دیا تھا اور اس کے پیار کے نمونے ہم نے اپنی زندگیوں میں دیکھے ان سے
بھی پیار کرنا بڑا ضروری ہے۔پس آج وہ سبق جو اس اجتماع میں میں آپ کو دینا چاہتا ہوں یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ سے پیار کرو جتنا پیار تم کسی
وجود سے کر سکتے ہو۔اس سے بھی زیادہ اور اسی طرح محمد رسول اللہ ﷺ کی قرآن کریم کی اسلام کی اور حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی محبت اپنے دلوں میں پیدا کرو۔مائیں جو محبت اپنے بچوں کو دیتی ہیں وہ اس محبت کا
ار بواں حصہ بھی نہیں جو خدا تعالیٰ سے ہمیں ملتی ہے۔پھر کتنے ہیں جن کی مائیں بچپن میں فوت ہو جاتی ہیں اور وہ

د دمشعل را
قل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۶۷ء
72
ماں کی محبت سے محروم ہو جاتے ہیں۔لیکن ہمارا خدا ہمیشہ زندہ رہنے والا ہے۔اور جو شخص اس کی محبت کو پالیتا ہے
اسے کبھی یہ خطرہ نہیں ہوتا کہ کبھی کسی نقص کی وجہ سے وہ محبت ہم سے چھن جائے گی۔اگر وہ محبت ہم سے واپس لے
لی جاتی ہے تو صرف اس لئے کہ ہم نے اپنی غفلت کی وجہ سے اس محبت کو کھود یا ورنہ یہ نہیں کہ جس طرح ماں فوت
ہوگئی یا ماں بیمار ہوگئی یاماں مفلوج ہوگئی یا ماں دیوانہ ہوگئی تو بچہ ایک محبت سے محروم ہو گیا۔اس طرح انسان اپنے
خدا کی محبت سے محروم ہو جائے۔کیونکہ کوئی نقص یا عیب یا بیماری یا کمزوری اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب نہیں کی
جاسکتی۔جو شخص ایک دفعہ اس کا پیار حاصل کر لیتا ہے۔اس کا دل اس یقین سے مطمئن ہوتا ہے کہ یہ پیارا
ہمیشہ ملتا رہے گا بشرطیکہ وہ ہمیشہ خود کو اس پیار کا مستحق قرار دیتارہے۔اللہ تعالیٰ سے ہمیشہ یہ دعا ہے
کہ وہ آپ سب کو اور ہم سب کو بھی یہ توفیق دیتا ہے کہ ہم انہی راستوں پر چلیں جو اس کی رضا کی راہیں
ہیں جو اس کے قرب کی راہیں ہیں جن پر چل کر ہم اس کی محبت اور پیار حاصل کرنے والے ہوں اور ہم حقیقی معنی
میں اسلام کے خادم اور محمد رسول اللہ علیہ کے فدائی بن کر اس مہم کے فوجی بنیں جو آج غلبہ اسلام کے لئے اس
دنیا میں جاری کی گئی ہے۔ہم اس کے خادم بنیں اس کے جاں شار بنیں اور اللہ تعالیٰ ہمیں اس مہم میں حصہ دار بنائے
اور اس کی رحمتوں کے ہم اور ہماری نسلیں ہمیشہ وارث ہوتی رہیں۔(آمین)
( تفخیذ الا ذہان مارچ ۱۹۶۸)

آج 10 میں سے 10 باقی