انٹرکالجئیٹ ایسوسی ایشن کراچی سے خطاب
مشعل راہ۔ جلد دوم
135
فرموده ۱۹۶۹ء
دومشعل راه جلد دوم
سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے کراچی میں مورخہ 4 ستمبر ۱۹۲۹ ءساڑھے گیارہ بجے دن
اپنی قیام گاہ پر ممبران احمدیہ انٹر کالجیٹ ایسوسی ایشن سے قریباً دو گھنٹے خطاب فرمایا تھا جو
بالآ خر حضور کی دعا پر اختتام پذیر ہوا۔اس کا مکمل متن درج ذیل ہے۔یہ خطاب غیر مطبوعہ ہے۔حضور نے ممبران سے کراچی یونیورسٹی میں زیر تعلیم بنگالی طلبہ کے متعلق بعض سوالات پوچھے اور پھر ممبران
ایسوسی ایشن کو یہ نصیحت فرمائی کہ وطن عزیز کے ہر حصہ سے آنے والے طلبہ خصوصا مشرقی حصہ کے طلبہ جو کراچی
یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں ان سے ہمدردانہ میل جول رکھا جائے۔ان سے باہمی اخوت اور یگانگت کے تعلقات
پیدا کئے جائیں اور ہمیشہ حسن سلوک اور حسن اخلاق روا رکھا جائے تا کہ مغربی پاکستان کے متعلق جو ان کے دلوں
میں شکوے پائے جاتے ہیں وہ خود بخود دور ہو جائیں۔اس کے بعد حضور نے فرمایا: -
مثلاً یہاں جو پنجابی آئے گا۔ایسٹ اور ویسٹ کا سوال نہیں کئی طلبہ پنجاب کے پڑھنے کے لئے آجاتے
ہیں۔ایسے طلبہ کے لئے بھی کراچی اپنی جگہ نہیں ہوتی بہر حال غیر ماحول ہو گا۔نہ وہ اس شہر سے واقف ہونگے نہ
یہاں کے لوگوں کی عادات سے واقف۔ہر شہر کی اپنی ایک انفرادیت ہوتی ہے۔جس طرح ہر شخص کی ایک
انفرادیت ہے اس طرح ہر شہر کا بھی ایک کریکٹر ہوتا ہے اور یہاں مثلاً جو محتاط موٹر چلانے والا ہوگا وہ
Accident ( حادثہ ) کر دے گا۔پیچھے سے آکر کوئی ٹکر مار جائے گا۔دوستانہ تعلق پیدا کرنے کی ضرورت
پس جو طالب علم پنجاب یا ایسٹ پاکستان سے آیا ہوا ہے اس کے لیے یہ ملک تو غیر نہیں لیکن جگہ تو بہر حال
غیر ہے۔اس کو اس بات کی ضرورت محسوس ہوتی ہے کہ کوئی مقامی دوست اس سے دوستی پیدا کرے تا کہ اسے ذہنی
سکون حاصل ہو۔یہی حال بنگالی طلبہ کا ہے۔وہ دوستانہ تعلق کو خوش آمدید کہیں گے۔پس ہمارے لئے یہ بات
بڑی ضروری ہے کہ ہم عام دنیا کے دوستانہ تعلقات قائم کریں ایک دوستی کے تعلقات میں وفا ہونی چاہیے جس
شخص سے دوستی کی ہے اس کو پھر آپ کی زبان یا کسی اور حرکت سے جذباتی یا جسمانی یا کسی اور قسم کی کوئی بھی
تکلیف نہیں پہنچنی چاہیے۔یہ بھی اللہ تعالیٰ کا بڑا فضل ہے کہ اس نے انسان میں باہمی تعلقات پیدا کرنے کی بڑی
اہلیت رکھی ہے ورنہ تو انسان کا حال بھی گدھے اور کتے سے مختلف نہ ہوتا۔جدھر کو منہ اُٹھا ادھر ہی چل پڑا۔نہ بچوں
سے پیار نہ اپنے دوستوں سے تعلق کا کوئی سوال۔
د و مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۶۹ء
136
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس چیز پر بڑا زور دیا ہے۔آپ نے یہ فرمایا ہے اور اس میں ہم
سب سے دراصل دوستانہ تعلقات پیدا کرنے کا حکم ہے کہ ایک دفعہ دوستانہ تعلق اگر کسی سے قائم ہو جائے خواہ اس
کا عقیدہ اور اس کی عادات اور اس کی سیاست اور ہو اور دوست کو اس سے اختلاف ہو تو پھر بھی دوستانہ تعلقات کا
قائم ہو جانا اور قائم رہنا ایک طبعی امر ہے پھر ایسی دوستی کو نباہنا چاہیے۔دوستانہ تعلق اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ارشاد
آپ نے فرمایا ہمارا تو یہ حال ہے کہ اگر ہمارا کوئی دوست شراب کے نشے میں گندی نالی میں بے ہوش پڑا ہو
تو ہم اسے اپنے کندھوں پر اٹھا کے گھر لے جائیں گے اور یہ نہیں سوچیں گے کہ دُنیا کیا کہتی ہے۔اب دیکھیں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اتنا بلند روحانی مقام اور یہ آپ کی حسن وفا۔پس دوستی کریں اور پھر اس کو
نا ہیں۔آپ کے دوست کو یہ احساس ہونا چاہیے اور اسے یہ پختہ یقین ہونا چاہیے کہ احمدی دوست اس سے کبھی
بے وفائی نہیں کرے گا اسے کوئی دکھ نہیں پہنچائے گا۔بلکہ جب بھی موقع ہوگا جس حد تک اس کے امکان میں ہے
اس کی مدد کرے گا۔اچھے دوست کی پہچان
عربی لٹریچر میں دوستی کا ایک بڑا مشہور قصہ بیان ہوا ہے۔ایک دشمن اپنے بیٹے سے
کہتا رہتا تھا کہ تم نے
اچھے دوستوں کا انتخاب نہیں کیا یہ ضرورت کے وقت تمہیں چھوڑ کر چلے جائیں گے۔باپ
کی نصیحت سنتے سنتے آخر
تنگ آ کر بیٹے نے ایک دن کہا کہ آپ مجھے بتا ئیں تو سہی اچھا دوست ہوتا کس قسم کا ہے۔کوئی نمونہ بتا ئیں تا کہ
میں سمجھ سکوں۔اس نے کہا اچھی بات۔ایک دن رات کے بارہ ایک بجے اس نے بیٹے کو اٹھایا اور کہا کہ چلو تمہیں
بتائیں کہ دوست کس قسم کا ہوتا ہے خیر وہ اسے لے گیا اور ایک دوست کے گھر پر جا کر اس نے دستک دی۔پوچھا
کون ہے۔اس نے بتایا میں فلاں ہوں اور اس کے بعد خاموشی ہوگئی اور وہ دیر تک باہر نہ آیا۔کچھ دیر کے بعد
بیٹا اپنے باپ سے کہنے لگا کہ اچھا ایسے ہی دوست ہوتے ہیں۔باپ نے کہا تم دیکھتے رہو۔کوئی ہمیں پچیس منٹ
کے بعد وہ دوست باہر آیا تو اس نے زرہ بکتر پہنی ہوئی تھی اور نیزہ اور تیر کمان اپنے ہاتھ میں پکڑا ہوا تھا اور علاوہ
از میں دو تھیلیاں بھی ہاتھ میں پکڑی ہوئیں تھیں اور کہنے لگا کہ تمہارے اس بے وقت آنے سے میں نے سمجھا کہ
ضرور تمہیں کوئی کام در پیش ہے جس کی وجہ سے تم آدھی رات کو میرے پاس پہنچے ہو۔میں نے سوچا کہ دو میں سے
ایک بات ضرور ہوگی۔یا تو کوئی دشمن ہے جس کے ساتھ تم لڑ نا چاہتے ہواور میری مددکی تمہیں ضرورت ہے یا تمہیں
پیسے کی ضرورت ہے۔پس میں پوری طرح تیار ہو کر آیا ہوں۔اگر کسی سے لڑائی کرنی ہے تو چلتے ہیں اور اگر تمہیں
پیسے کی ضرورت ہے تو لو اشرفیوں کی تھیلیاں لے کر آیا ہوں یہ لے جاؤ۔حالانکہ ابھی تو اس نے اس سے کچھ کہا بھی
137
فرموده ۱۹۶۹ء
د مشعل راه جلد دوم
نہیں تھا۔چنانچہ اس شخص نے اپنے بیٹے سے کہا دیکھو دوست اس قسم کے ہوتے ہیں۔پس پہلی دوستی تمہیں بنگالی طلبہ کے ساتھ قائم کرنی ہے ان کے ساتھ دوستانہ تعلقات پیدا کرنے ہیں پھر وہ
خود ہی آپ سے دلچسپی لینے لگیں گے۔ویسے اس بات
کو یاد رکھیں کہ آپ طالب علم ہیں۔آپ ہمارے مبلغ نہیں
ہیں (ابھی نہیں شاید کسی وقت آپ میں سے بہتوں کو مبلغ بننے کی توفیق مل جائے) لیکن اس وقت تو آپ کی حیثیت
ایک طالب علم کی ہے۔پس آپ کے لئے اللہ تعالیٰ نے تبلیغ کرنے اور اپنی طرف کھینچے کا ایک اور حربہ بھی دیا ہے
اور یہ حسن اخلاق اور حسن سلوک کا حربہ ہے اور یہ دونوں پہلو بہ پہلو اور متوازن شکل میں چل رہے ہیں اور ایک
دوسرے میں مدغم بھی ہو جاتے ہیں۔اخلاق کے بعض مظاہرے حسن سلوک بن جاتے ہیں اور حسن سلوک کے
بعض مظاہرے حسن اخلاق کی غمازی کر رہے ہوتے ہیں۔احمدی کے اوصاف
پس پہلا کام یہ ہے کہ آپ ان سے دوستی کریں اور اپنے اخلاق سے ان پر یہ اثر ڈالیں۔ان کے ذہن پر یہ
بات نقش کریں کہ ایک احمدی بڑا اچھا دوست ہوتا ہے کسی کی غیبت نہیں کرتا۔کسی کی بدظنی نہیں کرتا۔کسی پر اتہام
نہیں لگا تا اپنی زبان سے کسی کو دکھ نہیں پہنچا تا۔دنیا میں اس چیز کی اس وقت بڑی ضرورت ہے۔کوئی بھی کسی کا
حقیقی دوست نہیں ہے۔سب مطلب پرست ہیں۔دوستیاں دو قسموں میں منقسم کی جاسکتی ہیں۔ایک مطلب پرستی
کے لیے دوستی ہوتی ہے یعنی کسی خاص کام کے لئے دوستی کی جاتی ہے اور دوسری قسم یہ ہے کہ دوستی کے ذریعہ انسان
کا مطلب پورا ہو جاتا ہے۔دوستی کرتے وقت کوئی reservation ( ریزرویشن ) یا برا خیال دل میں نہیں ہوتا۔جو صحیح معنے میں دوست ہے وہ وقت پر بہر حال کام آئے گا لیکن مطلب کے لیے دوستی پیدا کرنے کے معنے یہ ہوتے
ہیں کہ جب مطلب پورا ہو گیا تو دوستی ختم ہو گئی۔مثلاً ہماری جماعت کے ساتھ بہت سے بڑے بڑے آدمیوں کی
اسی قسم کی دوستی ہے جس وقت الیکشن کا وقت قریب ہوتا ہے تو ان کا پیار یوں ابل کر باہر آ جاتا ہے کہ جی ہمارے
آپ سے یہ تعلقات ہیں، ہمارے آپ سے وہ تعلقات ہیں۔اس لئے آپ ہمیں ووٹ دیں اور جس وقت الیکشن
ہو جاتے ہیں تو پھر اگلے الیکشن تک سوئے رہتے ہیں۔کبھی خبر تک نہیں لیتے اور کسی تعلق کا اظہار نہیں ہور ہا ہوتا۔آپ نے دوسرے طلبہ کے ساتھ اس قسم کی دوستی نہیں کرنی بلکہ خالص دوستی کرنی ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے
انسان
کو دوستی کرنے کی ایک قوت عطا کی ہے۔اور دوست بنانے کی انسان کو اہلیت بخشی گئی ہے۔دوست بنانے کا
فن بہت فائدہ مند ہے۔نیت بری نہیں ہونی چاہیے۔میں نے اپنی زندگی میں غیر احد یوں میں دو ایک دوست
بڑے اچھے دیکھے ہیں۔لیکن سینکڑوں سے دوستیاں ہوئیں پہلے گورنمنٹ کالج لاہور اور پھر آکسفورڈ کی طالب علمی
کے زمانہ میں۔لیکن ان کو پتہ ہی نہیں کہ دوستانہ تعلقات ہوتے کیا ہیں۔مگر بعض ایسے بھی ہیں کہ جو دوستی کے معیار
پر پورے اترتے رہے ہیں۔مثلاً ایک ظفر الاحسن صاحب ہیں۔یہ آکسفورڈ میں میرے ساتھ صرف ایک سال
د
فرموده ۱۹۶۹ء
138
و مشعل راه جلد دوم
رہے ہیں کیونکہ پھر وہ یہاں واپس آگئے تھے۔ان کی فطرتی نیکی کا پہلی بار مجھے اس طرح احساس ہوا کہ ایک دفعہ
ہمارے Cousin کے سمن آگئے۔بات یہ ہوئی کہ یہ شکار کھیلنے کے لئے کلو دھرم سالے کی طرف چلے گئے تھے
وہاں اتفاق سے ایک کنگ کمشنر بھی شکار کھیلنے آیا ہوا تھا۔یہ کمشنر شکار کے کسی معاملے میں ہمارے Cousin کے
ساتھ ناراض ہو گیا۔کیونکہ انکی وجہ سے اس کا شکار خراب ہو گیا تھا ظفر الاحسن صاحب کلو دھرم سالہ کے علاقہ کے
ڈپٹی کمشنر لگے ہوئے تھے۔یہ کمشنر انہیں جاتے ہوئے ہمارے Cousin کے متعلق یہ کہہ گیا کہ انہوں نے یہ یہ
بے ضابطگیاں کی ہیں اس لئے انہیں ضرور سزا دینی ہے۔اب یہ کمشنر انگریز اور بڑے دھڑلے والا ، اور یہ ڈی سی۔ایسے افسر کے لئے اس صورت میں تو بڑی مشکل پیدا ہو جاتی ہے۔اگر وہ یہ سمجھ بھی رہا ہو کہ یہ ناحق فیصلہ کر رہا ہوں
تب بھی وہ ڈر کے مارے بے انصافی کر جائے گا۔چنانچہ ہمارے یہ Cousin میرے پاس آئے۔غالباً ۱۹۳۹ء کی بات ہے اور کہنے لگے اس طرح سمن آیا
ہے۔یہ وہاں کا ڈی سی لگا ہوا ہے آپ کے ساتھ اکٹھا رہا ہے آپ ضرور کچھ کریں۔میں نے کہا ہاں میرے ساتھ
اکٹھا ضرور رہا ہے میری اس کے ساتھ بڑی دوستی تھی لیکن میں نے اسے کبھی آزمایا نہیں۔میں لکھ دیتا ہوں لیکن پتہ
نہیں کہ کیسا آدمی نکلے۔خیر میرا دو فقروں کا مختصر سا خط لے کر یہ چلے گئے اور کورٹ ہی میں جہاں ان کی پیشی تھی
وہاں ان کے ہاتھ میں پکڑا دیا۔انہوں نے خط کو دیکھا نیچے میرا نام پڑھا اور کہنے لگے آپ تشریف لے جائیں۔آپ کی یہاں ضرورت نہیں اور جو لوکل شکاری بیچ میں ملوث تھا اسے دس روپے جرمانہ کیا اور اسے بھی چھوڑ دیا۔پھر
مجھے پتہ لگا کہ یہ آدمی تو بڑا نیک فطرت ہے۔گو میں اس کی بعض عادتوں سے مشفق نہیں ہوں لیکن اس کے ساتھ جو
دوستانہ تعلق ہے وہ اپنی جگہ پر قائم ہے۔ایک دن جب کہ وہ پی آئی اے سے سکرین آؤٹ ہو چکے ہوئے تھے اور پھر تو اس محکمے میں ان کی ویسے ہی
بے رحمی اور بے عزتی ہو چکی ہوئی تھی۔میرے چھوٹے بھائی انور نے ہوائی جہاز سے ضروری جانا تھا اور بلنگ نہیں
کروائی ہوئی تھی۔جب ائیر پورٹ پر پہنچے تو انہوں نے بتایا کہ کوئی جگہ نہیں۔بڑے پریشان ہوئے۔کام بڑا
ضروری تھا اور جانے کے لئے جگہ نہیں مل رہی تھی۔اس پریشانی کے عالم میں کھڑے تھے کہ وہاں سے ظفر الاحسن
صاحب کا گزر ہوا۔نہ جان نہ پہچان۔شکل دیکھ کر شبہ پیدا ہوا کہ شاید اس کا میرے ساتھ کوئی تعلق نہ ہو۔وہ ان
سے کہنے لگے کہ کیا فلاں کے ساتھ آپ کی کوئی رشتہ داری ہے۔یہ کہنے لگے ہاں میں ان کا چھوٹا بھائی ہوں۔پھر
کہنے لگے اتنی پریشانی کی وجہ کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس طرح مجھے ضروری کام ہیں۔میں نے غلطی کی۔پہلے
سے بلنگ نہیں کروائی تھی۔مجھے ضروری جانا ہے اور جگہ نہیں مل رہی۔وہ کہنے لگے میں لے کر دیتا ہوں۔باوجود اس
کے کہ اس محکمہ سے نکلے ہوئے تھے اور اس لحاظ سے بڑی ذلت کا سامنا تھا۔مگر وہ گئے اور پتہ نہیں کیا جا کر تاریں
ہلائیں کہ انہیں ٹکٹ مل گیا۔انہوں نے اپنے بچے کو ایک دفعہ ہمارے کسی دوست کے کام پر بھیجا اور اس رنگ میں اپنے بیٹے کی
139
فرموده ۱۹۶۹ء
د و مشعل راه جلد دوم
Briefing ( بریفنگ) کی کہ جب اس نے مجھے فون کیا تو جس رنگ میں وہ مجھ سے باتیں کر رہا تھا میں نے سمجھا
کہ ان کے دفتر کا کوئی منشی ہے اور وہ باتیں اس رنگ میں کر رہا تھا کہ میں مجبور ہوں۔معذرت خواہ ہوں۔میں
یہاں آ نہیں سکتا جن صاحب نے وہ بات کرنی ہے اگر انہیں تکلیف نہ ہوسہولت سے یہاں (ائیلپور ) پہنچ سکیں تو
وہ یہاں آ جائیں اور پھر معذرت کرنی شروع کر دی۔حالانکہ ربوہ سے لائیلپور کا فاصلہ صرف ۲۸ میل ہے۔مجھے یہ
بعد میں پتہ لگا کہ یہ ان کا بیٹا ہے۔پس ظفر الاحسن صاحب بڑا خیال رکھنے والے دوست تھے۔ایک دو اور آدمی بھی اسی طرح دوستی نباہنے والے دیکھے ہیں۔ورنہ دنیا کو تو پتہ ہی نہیں کہ خدا نے کتنی اچھی
چیز انسان کو دی تھی۔اس سے انسانی معاشرہ بڑا اچھا اور خوشگوار ہو جاتا ہے۔کیونکہ اصل میں تو ہمدردی اور غم خواری
اور دوسرے حقوق العباد کی ادائیگی بہترین تعلقات کی ضامن ہے اور بہترین تعلقات کی ابتداء دوستانہ طریق پر
ہونی چاہیے۔جب انسان اس طرح سے تعلقات پیدا کرنے لگ جاتا ہے تو پھر وہ حقوق العباد ادا کرنا شروع کرتا
ہے۔پہلا حق ہے ہی دوستی کا۔اور میں نے بتایا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس پر بڑا زور دیا
ہے۔پس بنگالی طالب علموں سے اس رنگ کے دوستانہ تعلقات قائم کریں کہ جو ایک احمدی کے شایان شان ہوں
ان سے کوئی غرض نہ ہو۔جس طرح قرآن کریم نے ضرورت مند کے حقوق کی ادائیگی کے بعد ہمیں یہ تعلیم دی اور
ہماری زبان سے یہ کہلوایا کہ:
لَا نُرِيدُ مِنْكُمْ جَزَاءً وَّلَا شُكُورًا (الدهر : ١٠)
کہ نہ کوئی بدلہ چاہتے ہیں اور نہ ہی اس بات کی توقع رکھتے ہیں کہ تم ہمارے شکر گزار رہو گے۔اللہ تعالیٰ کا
حکم تھا حقوق ادا کر دیئے۔تم پر کوئی احسان نہیں کیا۔دوست یعنی یک جان دو قالب
پس دوست پر دراصل احسان کوئی نہیں ہوتا۔دوستی کے دائرہ کے اندر تو وہ پھر ایک خاندان کے افراد بن
گئے۔بھائی بھائی بن گئے۔یا دوستی کی وجہ۔ان کا ایک ہی وجود بن گیا۔دوستی کا دائرہ انسان کو ایک ہی وجود میں
باندھ دیتا ہے۔اس میں حقوق کی کوئی ادائیگی یا احسان کا کوئی اظہار باقی نہیں رہتا۔جس طرح اپنا کام ہوتا ہے اس
طرح دوست کا کام سمجھا جاتا ہے۔دونوں میں کوئی فرق نہیں ہوتا۔ہر انسان اپنا کام کرتا ہے اور اپنے لئے بڑے
گندے کام بھی کرتا ہے مثلا غسل خانے جاتا ہے۔وہ طہارت کرتا ہے۔پس یہ کوئی پاک صاف کام تو نہیں پاک
صاف ہونے کے لئے یہ کام کیا جاتا ہے۔لیکن خود اپنی ذات میں یہ کام تو گندہ ہی ہے نا؟ پس انسان جس طرح
اپنے لئے اس قسم کے بھی کام کرتا ہے اور اپنے اوپر کوئی احسان نہیں جتاتا اور یہ نہیں کرتا کہ رات کو سوچنا شروع
کر دے اور اپنا نام لے کر کہے کہ میں نے تم پر بڑا احسان کیا۔دیکھو میں نے تمہارا گند صاف کیا۔یہ بات کسی کے
د دمشعل راه
مل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۶۹ء
140
ذہن میں بھی نہیں آتی۔پس اس طرح کی یہ کیفیت دوستی میں بھی پیدا کرنی چاہیے کہ کوئی خیال بھی دل میں نہ آئے
کہ ہم نے کسی پر کوئی احسان کیا ہے۔اس طرح معلوم ہونا چاہیے کہ دو آدمی ہیں آپس میں بھائی بھائی ہیں۔اور
آپس میں بڑے گہرے تعلقات رکھتے ہیں۔پس اس
قسم کی دوستی پیدا کرنی چاہیے۔بنگالی طلبہ سے دوستی کریں
میں نے بتایا ہے کہ دوسروں کی نسبت اس وقت بنگالی طلبہ سے دوستی پیدا کرنے کی زیادہ ضرورت ہے کیونکہ
وہ غیر جگہ آئے ہوئے ہیں انہیں چھوٹے چھوٹے ہزار قسم کے سہاروں کی ضرورت پیش آتی ہوگی اور انسان میں
اللہ تعالیٰ نے عزت نفس پیدا کی ہے اور غیر جگہ پر انسان بہت ساری تکالیف کو برداشت کر لیتا ہے اور کسی سے ان کا
ذکر نہیں کرتا۔لیکن جب اس کے ساتھ کسی کی دوستی کا تعلق ہوگا اور اسے اس کا علم ہوگا تو پھر اسے یہ بتانے کی
ضرورت نہیں ہوتی کہ مجھے یہ چیز چاہیے صرف اس کے دوست کے علم میں یہ بات آنی چاہیے کہ اس شخص کو اس وجہ
سے چھوٹی یا بڑی تکلیف لاحق ہے اور پھر جس حد تک اسے ( یعنی دوست کو ) توفیق ہوگی اسے خود ہی دور کرنے کی
کوشش کرے گا۔مانگنے کی ضرورت یا بتانے کی نوبت ہی نہیں آتی۔وہ دوستی ہی کیا جس میں کسی چیز کی ضروت
کا اظہار کرنا پڑے۔دوسرے میں نے یہ جماعت اسلامی اور دوسری ایسوسی ایشیز کا ذکر اس لئے کیا تھا کہ اگر یہ لوگ ایک حد تک
آرام سے زیادہ نمائش کئے بغیر زیادہ شور مچائے بغیر حتی کہ مارشل لاء کے زمانے میں بھی اپنی ایسوسی ایشنز کے کام
کر سکتے ہیں تو احمدی کیوں نہیں کر سکتے لیکن اس میں عقل اور حزم اور احتیاط کی بڑی ضرورت ہے ان میں کوئی غلط
بات کر جائے تو ایک ایسوسی ایشن پر حرف آتا ہے اور اگر ہم کوئی خلاف قانون بات کر جائیں تو جماعت پر حرف
آتا ہے کہ دعوئی تو تمہارا یہ ہے کہ ہم قانون کی پابندی کرنے والے ہیں اور تم نے بھی تربیت کی ہے ایسے نوجوانوں
کی۔پس اس سے ساری جماعت بدنام ہو جاتی ہے اس لئے احتیاط کی بڑی ہی ضرورت ہے۔لیکن اس کا یہ
مطلب نہیں
کہ کوئی کام نہیں ہو سکتا۔بہت سا کام اب بھی ہم کر سکتے ہیں۔آپ لوگوں سے دوستانہ تعلق پیدا کریں
وہ آپ سے سوال کریں گے۔اس طرح خود ہی تبلیغ کی راہیں کھل جائیں گی۔اسلام تلوار سے نہیں پھیلا
تبلیغ کا مطلب ہے تبادلہ خیال کرنا اور اس وقت صرف جماعت احمدیہ ہی ایسی جماعت ہے جو عملاً اس بات
کا اعلان بھی کر رہی ہے اور اس بات کا ثبوت بھی بہم پہنچا رہی ہے کہ اسلام کو کسی تلوار یا لاٹھی یا سکے یا چھیڑ یاختی
کرنے کی کوئی ضروت نہیں ہے۔یہ تو عیسائیوں نے ایک نہایت ہی خطرناک جال ہماری تاریخ میں ایک زمانہ
میں بچھایا اور اس میں بہت سارے مسلمان بھی پھنس گئے اور یہ کہنا شروع کر دیا کہ اسلام تلوار کے زور سے پھیلا
141
فرموده ۱۹۶۹ء
د و مشعل راه جلد دوم
ہے۔جس مذہب کو اللہ تعالیٰ نے اتنے زبر دست دلائل دیئے ہیں۔اتنی حسین تعلیم دی ہو۔اتنے اچھے اخلاق پیدا
کئے ہوں۔اسے تلوار کی ضرورت ہی نہیں۔لیکن اسلام کے بزور تلوار پھیلنے کا زبردست پروپیگنڈہ کیا جاتا
ہے۔میں جب یورپ کے دورے پر گیا تو میں نے دیکھا کہ اس پروپیگنڈہ کا اثر ان کے دماغ پر بہت زیادہ ہے
یعنی یہ کہ اسلام تلوار کے زور سے پھیلا ہے۔حالانکہ یورپ کے ممالک عام طور پر عیسائیت کو چھوڑ رہے ہیں۔عیسائیت کے نام کا ایک لیبل لگا رکھا ہے لیکن عیسائیت کے ساتھ کوئی دلچسپی نہیں رہی حضرت مسیح علیہ اسلام کے
ساتھ ایک وقت میں جو غلو کی حد تک محبت کرتے تھے اب یہ بھی ختم ہوگئی ہے۔اب تو شاید آپ کو انسان بھی نہیں
سمجھتے حالانکہ پہلے خدا بنارکھا تھا۔مگر اس پروپیگنڈہ سے وہ شدید متاثر ہیں۔چنانچہ دو جگہ پر یس کا نفرنس میں مجھ پر یہ سوال کیا گیا کہ آپ ہمارے ملک میں اسلام کو کیسے پھیلائیں گے۔سوال کرنے والے نے تو یہ سوال بڑے ادب سے کیا لیکن ان کی دماغی کیفیت کا مجھے علم تھا۔میرے ذہن نے فوراً
اس سوال
کا تجزیہ کیا کہ دراصل سوال اسلام کے بزور شمشیر پھیلائے جانے کا ہے۔یعنی سوال ان کا یہ ہے کہ اسلام
تلوار کے زور سے پھیلایا جاتا ہے۔ہم نے تلوار تمہارے سے چھین لی ہے اور اب اس کی ضرورت بھی باقی نہیں
رہنے دی کیونکہ ایٹم بم بنالئے ہیں۔پس طاقت تو تمہارے پاس ہے نہیں۔اسلام طاقت کے بغیر پھیل نہیں سکتا اس
لئے تم ہمارے ملک میں اسلام کو کیونکر پھیلاؤ گے اور جب میرے منہ سے یہ بے تکلفانہ جواب سنا کہ ہم تمہارے
دل جیتیں گے اور اسلام کو پھیلا ئینگے تو یہ ان کے لئے ایک ایسا عجوبہ تھا اور ایک قسم کا صدمہ اور شاق تھا کہ ایک جگہ تو
۲۵ ۳۰ صحافی یہ جواب سن کر قریب ڈیڑھ منٹ تک خاموش رہے کہ یہ کیا جواب ملا ہے کیونکہ ان کے دماغ تو یہ سوچ
رہے تھے کہ میں یہ کہوں گا کہ تم نے ایٹم بم بنایا ہے تو ہم بھی ایٹم بم بنائیں گے اور پھر اس کے زور سے اسلام کو
تمہارے ملک میں پھیلائیں گے۔ان کے دماغ میں تو یہ تصور تھا۔جواب انہوں نے یہ سن لیا۔ایک دوسرے موقعہ پر ایک صحافیہ جو دھیڑ عمر کی تھی اور چپ کر کے ایک طرف بیٹھی ہوئی تھی جس وقت یہ
سوال ہوا اور میں نے اس کا یہ جواب دیا تو اس وقت وہ بھی بول اُٹھی کہ آپ ان دلوں کو لے کر کیا کریں گے۔یہ
ایک عجیب سوال تھا اور پھر ایک عورت کے منہ سے نکلا ہوا۔میں نے اسی وقت جواب
دیا۔اللہ تعالیٰ فضل کرنے
والا ہوتا ہے انسان تو بڑا کمزور ہے۔میں نے اسے یہ جواب دیا کہ جو تمہارا اور میرا پیدا کرنے والا رب ہے اس
کے قدموں میں جا کر رکھ دوں گا۔-
چنانچہ میرے ان جوابات سے ان پر ایک عجیب اثر ہوتا تھا کہ ہم نے سنا کچھ اور تھا۔عیسائیوں نے
پروپیگنڈہ کچھ اور کیا ہوا تھا۔پتہ نہیں یہ کہاں سے آگئے ہیں کہ اس قسم کی باتیں کر رہے ہیں۔دراصل دل جیت کر
احمدی ہی ہوتے ہیں اور عقیدہ یا مذہب کا تعلق تو دراصل دل کے ساتھ ہے چنانچہ پھر میں اس بات کو ان کے
سامنے Explain(یعنی تشریح) کرتا تھا کہ دیکھو تم نے بڑے ایٹم بم بنالئے ہیں اور تم نے دُنیا میں ہلاکت کے
سامان پیدا کر لیے ہیں اور اگر تم چاہو تو بے شمر مخلوق کو تباہ کر سکتے ہو لیکن تمہارے یہ سارے کے سارے ایٹم بم کسی
فرموده ۱۹۶۹ء
142
د دمشعل را
س راه جلد دوم
ایک آدمی کے دل میں بھی تبدیلی پیدا نہیں کر سکتے۔مگر اسلام نے آ کر کروڑوں کروڑ دلوں کے اندر تبدیلی پیدا
کردی۔پس مذہب
کا تعلق تو دل کے ساتھ ہے اور دلوں کو ہم جیتیں گے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے جیت رہے ہیں
بڑے مخلص اور بہت جو شیلے اور فدائی احمدی مسلمان وہاں پیدا ہورہے ہیں۔اسی واسطے یہاں جوستی اور غفلت
اور کچھ اونگھنا وغیرہ سامنے آتا ہے تو بڑی تکلیف ہوتی ہے۔وہاں جو طالب علم ہیں ان کی ذمہ داریاں علم سیکھنے کے
لحاظ سے آپ ہی کی طرح ہیں۔ذمہ داریوں کی قسم تو ایک جیسی ہے لیکن ذمہ داری کا احساس ان میں زیادہ ہے اس
لئے کہ وہ بہت زیادہ محنت کرتے ہیں۔آکسفورڈ میں پڑھائی کے سلسلہ میں عام مقولہ یہ ہے کہ جو طالب علم روزانہ
پڑھائی کی اوسط ( کلاس روم کے علاوہ) گیارہ بارہ گھنٹے کی بناتا ہے وہ ہوشیار طالب علم سمجھا جاتا ہے اور جو طالب
علم آٹھ گھنٹے کی اوسط بنارہا ہے وہ متوسط درجہ کا طالب علم خیال کیا جاتا ہے اور جو طالب علم کلاس روم کے علاوہ
صرف چار پانچ گھنٹے پڑھائی کرتا ہے اس سے انہیں کوئی دلچسپی نہیں ہوتی کیونکہ وہ اسے بڑا نالائق سمجھتے ہیں۔میرے خیال میں اگر میں آپ میں سے کسی سے پوچھوں تو شاید ہی کوئی طالب علم ہو جو یہ کہے کہ وہ روزانہ ( کلاس
روم کے علاوہ) تین چار گھنٹے پڑھتا ہے۔پس ذمہ داری تو ایک جیسی ہے لیکن اس ذمہ داری کا بوجھ وہاں کے طالب علم پر بہت زیادہ ہے۔کیونکہ وہاں
کا ماحول تو ایسا ہے کہ اگر کوئی طالب علم چار پانچ گھنٹے پڑھنے والا ہے تو یا تو وہ فیل ہو جائے گا یا تھوڑی ڈویژن لے
گا۔بعض جگہ ڈویژن ہی نہیں ہوتی صرف پوزیشن بتا دیتے ہیں۔مگر ایسے طالب علم کی ان کی سوسائٹی میں جود نیوی
علم کے لحاظ سے بدرجہا بڑھ گئی ہے کوئی قدر نہیں ہوتی۔پس وہاں کے طالب علم کا یہ حال ہے مثلا فرینکفورٹ میں ہمارا محمود ہے وہ یو نیورسٹی کا طالب علم ہے اس کا
حال یہ تھا کہ جس وقت وہ مسلمان ہوا تو اس کے دل میں قرآن کریم کی شدید محبت پیدا ہوگئی اور اس کے دماغ نے
کہا کہ صرف مسلمان ہو جانا تو ایک بے معنی چیز ہے قرآن کریم سیکھنا اور پڑھنا چاہیے۔چنانچہ اس نے جرمن
ترجمہ قرآن کریم خود پڑھنا شروع کیا اور ہمارے مبلغ نے بتایا کہ بسا اوقات رات کے ایک بجے اس کا فون آجاتا
ہے کہ میں نے اپنے کام سے فارغ ہو کر قرآن کریم پڑھنا شروع کیا اور فلاں آیت پر آ کر رک گیا ہوں اور مجھے
سمجھ نہیں آرہی مجھے اس کا مطلب بتا ئیں ورنہ میں رات کو سو بھی نہیں سکوں گا۔پس یہ وہ لوگ ہیں جن کے ساتھ آپ کا مقابلہ ہے۔آپ کو ان سے آگے نکلنا چاہیے کیونکہ قرآن کریم کے
سیکھنے سکھانے کی آپ کو بہت زیادہ سہولیتیں میسر ہیں۔وعظ ونصیحت بھی اُن سے کہیں زیادہ آپ کے کانوں میں
پڑتی ہے اور ان کے راستے میں روکیں بھی آپ سے زیادہ ہیں۔انہیں دس بارہ گھنٹے روزانہ پڑھ کر علم کے میدان
میں اپنا نام پیدا کرنا ہوتا ہے۔پھر ساتھ ہی ان کے دل میں اللہ تعالیٰ نے یہ محبت پیدا کر دی کہ وہ قرآنی علوم بھی
سیکھیں اور وہ علی وجہ البصیرت اسلام پر قائم ہوں یہ نہیں کہ بیعت فارم پر کرایا اور مسلمان ہو گئے احمدی ہو گئے۔
143
فرموده ۱۹۶۹ء
دو مشعل راه جلد دوم
یورپ کے اس سفر کے دوران ایک چھوٹا سا لطیفہ ہوا جسے میں نے پہلے بھی کئی بار سنایا ہے۔مجھے اس کے
بیان کرنے سے بڑا لطف آتا ہے۔ہمارے قافلے میں سے کسی نے وہاں کی ایک احمدی بہن سے یہ سوال کیا کہ
مسجد میں اگلی صفوں میں مرد ہوتے ہیں اور پچھلی صفوں میں عورتیں۔ان کے درمیان کوئی پردہ نہیں ہے۔تم نے
سکرین کا کیوں انتظام نہیں کیا تو اس بہن نے بڑی بے تکلفی سے جواب دیا کہ اس لئے انتظام نہیں کہ محمد علی اللہ کی
مسجد میں عورتوں کے لئے سکرین کا کوئی انتظام نہیں تھا۔جس کا مطلب یہ ہے کہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر بھی انہوں
نے بڑا غور کیا ہے اس لئے وہاں ہمارے مبلغوں کا کام آسان نہیں کیونکہ ان کا ایسے لوگوں سے واسطہ ہے جنہوں
نے جو کچھ سیکھا ہے پورے تدبر اور غور اور تحقیق کر کے مختلف قرآنی آیات اور حضرت نبی اکرم ﷺ کے ارشادات
کو سامنے رکھ کر سیکھا اور سمجھا ہے۔پس اگر وہ کہیں تھوڑی سی بھی غلطی کریں تو انہیں سمجھانا بڑا مشکل ہو جاتا ہے۔انہیں بڑے دلائل دے کر اور احادیث پیش کر کے اور بہت سارے حوالے سنا کر سمجھایا جاسکتا ہے۔مبلغ کا صرف
یہ کہہ دینا کافی نہیں کہ یہاں تم نے غلطی کی ہے کیونکہ انہوں نے علی وجہ البصیرت اسلام کو قبول کیا ہے اور علی وجہ
البصیرت اسلام پر قائم رہنا چاہتے ہیں۔یہ نہیں کہ یہ کہ کر انہیں روک دیا جائے کہ یہ غلط ہے اسے نہ کرو۔اسلام
نے بے تحاشہ عقلی دلائل دیتے ہیں۔لیکن عقلی دلائل خواہ کتنے ہی زبر دست کیوں نہ ہوں انسان کے دماغ کو اللہ
تعالیٰ نے کچھ ایسا بنایا ہے کہ اس کے مقابلہ میں غلط اور سوفسطائی سا خیال اپنے دل میں جما لیتا ہے اور پھر اس قسم کی
غلط دلیلیں وہ اپنے حق میں پیش کر دیتا ہے۔مثلاً اللہ تعالیٰ کا انکار کیا تو سینکڑوں ہزاروں دلائل غلط تھے لیکن چونکہ
دماغ اس دلیل کو مانتا تھا اس لئے انہوں نے دلائل بنالئے اس کے۔تو جب تک کچھ اور چیزیں نہ ہوں تو وہ اسلام
کے حسن واحسان کے نظارے نہیں دیکھ سکتا۔عبد السلام میڈیسن صاحب کا ذکر خیر
پس ایک تو یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے محاورے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی بار باران
فقروں کو دہرایا ہے یعنی آسمانی تائیدات اور آسمانی نشانات اور ان ہی کی صورت میں اللہ تعالیٰ کی محبت کے
نظارے ظاہر ہوتے ہیں۔ہمارے ہاں اس قرب اور محبت کے جلووں کو دیکھنے کے لئے بہت زیادہ مجاہدہ کرنا پڑتا
ہے مگر وہ لوگ شاید اس لئے کہ باہر سے اسلام میں داخل ہوتے ہیں آج احمدی مسلمان ہوتے ہیں یا ہوتی ہیں تو دو
ہفتے کے بعد بعض کو کچی خوا ہیں آنی شروع ہو جاتی ہیں۔ہمارے عبد السلام میڈیسن جنہوں نے قرآن کریم کا
ڈینش زبان میں ترجمہ کیا ہے۔اور یہ ترجمہ وہاں بڑا مقبول بھی ہوا ہے۔انہوں نے اس پر بڑی محنت کی ہے۔ان
کے اخلاص کا یہ حال ہے کہ انہوں نے جب قرآن کریم کا ڈینیش میں ترجمہ کر لیا تو چھاپنے کے لئے وہاں کی ایک
کمپنی کو دیا۔اس کمپنی نے عبد السلام میڈیسن کو جور انکلٹی دی وہ انہوں نے ساری کی ساری لا کر چندہ میں دے دی
اور کہنے لگے کہ میں اسے ذاتی استعمال میں نہیں لانا چاہتا۔اسے اسلام کی تبلیغ پر خرچ کیا جائے۔حالانکہ انہوں نے
فرموده ۱۹۶۹ء
144
د دمشعل را
ل راه جلد دوم
اس ترجمہ کرنے پر اپنا وقت بھی لگایا اور پیسے بھی خرچ کئے ٹائپ پر۔کاغذ پر۔علاوہ از میں ان کا تو یہ حال ہے کہ اگر
کوئی عیسائی اسلام کے متعلق فون پر کوئی سوال کر دے تو یہ اسے سمجھانے کے لئے لمبا جواب دیتے ہیں اور اسے
اس وقت تک چھوڑتے نہیں جب تک اس کی تسلی نہ ہو جائے۔وہاں تین منٹ کے بعد فون بند نہیں کر دیتے اگر کوئی
چاہے تو آدھے گھنٹے تک فون پر بات کر سکتا ہے۔اس کا بل آ جاتا ہے چنانچہ ایک دفعہ ایک مہینے کا ایک ہزار روپے
کا فون کا بل آ گیا اور ان کی تنخواہ بھی کم و بیش اتنی ہی ہے لیکن جب ہمارے مبلغ کو اس کا پتہ لگا تو انہیں عبد السلام
میڈیسن صاحب کو اس بات پر رضامند کرنے کے لئے بڑی مشکل پیش آئی کہ یہ پہل اس کی رائلٹی والی رقم سے ادا
کر دیا جائے۔کیونکہ یہ پل بھی تو آخر تبلیغ کرنے کی وجہ سے آیا ہے اسلئے پل کی رقم اس میں سے ادا کر دیتے
ہیں۔لیکن پھر بھی وہ مانتا نہیں تھا بڑی مشکل سے جا کر مانا۔پس اس قسم کے لوگ ہیں جن سے آپ نے بہر حال آگے جانا ہے ورنہ اللہ تعالیٰ کی کوئی رشتہ داری تو
پاکستان کے مکینوں کے ساتھ نہیں کہ وہ ضرور آپ ہی کو دین کی قیادت دیئے رکھے گا۔اگر وہ قومیں اس کثرت کے
ساتھ آگے بڑھ گئیں تو پھر قیادت ان کے ہاتھ میں چلی جائے گی۔اور جانی چاہیے کیونکہ وہ اس بات کے لئے
Deserve (ڈیزرو) کریں گے۔ہمیں جب اللہ تعالیٰ نے یہ کہا ہے کہ جو آدمی اہل ہے اس کے سپر د کام کرو۔پس اللہ تعالیٰ کا جو حکم ہے اس کا
عمل بھی اسی کے مطابق ہے وہ قیادت دین اُنہی کے سپر د کرے گا جو اس کے اہل بن جائیں گے۔پھر اس لحاظ
سے بھی یہ
نہیں کہ ہمیں ان پر شکوہ ہے۔ہمیں تو بہت خوشی ہوتی ہے۔لیکن ایک نعمت اللہ تعالیٰ نے آپ کو عطا کی ہے
اسے کھونا کیوں ہے۔قرب الہی ایک راز ہوتا ہے
پس دوسری چیز آسمانی نشانات اور تائیدات کی دی گئی ہے اور جو آدمی اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرتا ہے اس
کی شاید سویا ہزار میں سے کوئی ایک بات باہر آ جائے تو آ جائے اور لوگوں کو اس کا پتہ لگ جائے ورنہ یہ تو اس کا راز
ہوتا ہے جسے ظاہر کرتے ہوئے وہ شرماتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک جگہ فرمایا ہے اور یہ
ہمیں سمجھانے کے لئے ہے کہ خدا تعالیٰ کا بندہ اس تعلق کو اس طرح چھپاتا ہے جس طرح ایک خاوند اپنی بیوی کے
تعلقات کو چھپارہا ہوتا ہے۔لیکن بعض چیزیں ظاہر ہو جاتی ہیں یا ظاہر کرنی پڑتی ہیں۔مثلاً جماعتی کاموں یا جماعتی
حالات سے تعلق رکھنے والی باتیں ظاہر کرنی پڑتی ہیں۔جب کوئی احمدی اس قسم کی خواب دیکھتا ہے یا اُسے کسی اور
رنگ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے علم دیا جاتا ہے تو وہ مجھے لکھتا ہے یہ اس کا فرض ہے لیکن یہ نہیں کہ وہ مجھے ہر چیز لکھنا
شروع کر دے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ تعلق قرب بہر حال ظاہر نہیں کرنا پڑتا۔میرے علم میں بڑی عمر کے
بیسیوں سینکڑوں نوجوان ایسے ہیں جن ک اللہ تعالیٰ کے ساتھ بڑے قرب
کا تعلق ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کے بڑے فدائی
145
فرموده ۱۹۶۹ء
دومشعل راه جلد دوم
ہیں اور اللہ تعالیٰ بھی ان سے بڑے پیار کا سلوک کرتا ہے۔خدا کے پیار کا اظہار
اور اسی طرح باہر بھی بڑی کثرت سے ایسے لوگ پائے جاتے ہیں حتی کہ حبشی جن کے ہونٹ موٹے موٹے
اور لٹکے ہوئے اور رنگ کالا ہوتا ہے اور کئی سو سال تک ان مہذب کہلانے والی قوموں نے ان سے نفرت کی اور ان
سے بڑی حقارت کا اظہار کیا۔ان پر ظلم کئے اور انہیں اتنا دبایا کہ ان کے اندر Complexes ( یعنی احساس
کمتری) پیدا کر دیئے۔غرض ہزار قسم کی خرابیاں تھیں جو ان کے اندر پیدا کر دی گئی تھیں۔اب جب ہمارے مشنز
وہاں قائم ہوئے تو یہ خیال کر کے بڑا ہی لطف آتا ہے کہ وہی لوگ جو دنیا کے دھتکارے ہوئے تھے اللہ تعالیٰ نے
انہیں سینے سے لگایا ہوا ہے اور انہیں پیش خبریاں دی جاتی ہیں اور یہ پیش خبریاں ان کے اپنے متعلق بھی ہوتی ہیں
اور غیروں کے متعلق بھی ہوتی ہیں چنانچہ گیمبیا کے ایک Cook ( یعنی باورچی) کو اس ملک کے Prime
Minister ( پرائم منسٹر کے متعلق ایک خواب میں ایک بات بتائی گئی جو پرائم منسٹر کی ایک راز والی بات تھی اور
وہ بڑا پریشان تھا۔چنانچہ اس احمدی دوست نے ہمارے مبلغ سے اس خواب کا ذکر کیا۔کہ اس طرح میں نے خواب
میں دیکھا ہے کہ ہمارا پرائم منسٹر ایک دکھ اور تکلیف میں مبتلا ہے اور اس نے اپنے ہاتھ سے یہ مصیبت پیدا کی ہے
حالانکہ اس احمدی دوست کو اس بات کا سرے سے علم ہی نہیں تھا۔یہ تو اس پرائم منسٹر کا اپنا راز تھا مگر جب یہ خواب
پوری ہو گئی اور ہمارے مبلغ نے مجھے لکھا تو میں نے اس کا اظہار ایک غیر از جماعت دوست سے کیا تو وہ کہنے لگا کہ
اللہ تعالی کو کیا ضرورت پڑی تھی کہ ایک باورچی کو یہ راز بتادیتا یعنی یہ لوگ اللہ تعالیٰ کے پیار کی حقیقت کو سمجھ ہی نہیں
سکتے۔مجھے اس شخص پر بڑا رحم آیا۔میں نے دل میں سوچا اب میں اسے کیا سمجھاؤں۔پس یہ پیار کے تعلق کا ایک
حسین مظاہرہ ہے ناں !
اللہ تعالیٰ نے ہمارے اس افریقی دوست کو یہ خواب دکھا کر یہ سمجھایا کہ دنیا تمہیں ایک حقیر باور چی سمجھتی ہے
میں
تمہیں ایک پیارا بندہ سمجھتا ہوں۔اللہ تعالیٰ کا پیار بلا رنگ ونسل ہوتا ہے
پس اس کا یہی مطلب ہے کہ اللہ تعالیٰ کا پیار بلا امتیاز رنگ ونسل یا ملک وقوم کے ہوتا ہے۔ضرورت صرف
اس بات کی ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ سے قرب کا تعلق پیدا کیا جائے۔اور ایسے لوگ وہاں بھی ہیں اور یہاں بھی ہیں۔پس اگر آپ بھی اللہ تعالیٰ سے یہی تعلق قائم کریں گے اور آپ کی زندگی میں بھی اللہ تعالیٰ کے پیار کے جلوے نظر
آنے لگیں گے تو پھر ہر کوئی مجبور ہو جائے گا کہ وہ آپ سے کہے کہ میرے لئے دعا کرو۔دوسروں پر یہ اثر ہونا
چاہیے کہ یہ لوگ اللہ تعالیٰ سے پیار کرنے والے اور اسی سے دعائیں کرنے والے ہیں اور جس حد تک اللہ تعالیٰ
د دمشعل را
ل راه جلد دوم
نے انہیں تو فیق دی ہے الہی احکام پر کار بند رہنے والے ہیں۔نیک نمونے کی ضرورت ہے
فرموده ۱۹۶۹ء
146
پس اپنا نمونہ نیک بنالیں اللہ تعالیٰ خود ہی ایسی تحریک کرتا ہے کہ لوگ خود بخود کھنچے چلے آتے ہیں۔میرے
پاس عیسائیوں کے بیسیوں خطوط آ جاتے ہیں اور لکھا ہوتا ہے کہ فلاں پریشانی ہے۔ہمیں اچانک پتہ لگا۔کوئی
احمدی مل گیا اور اس نے کہا کہ دعا کے لئے خط لکھو اس لئے خط لکھ رہے ہیں دعا کریں چنانچہ ان میں سے اللہ تعالیٰ
بہت ساروں
پر اپنا فضل کرتا ہے بعض ہندوستانی سکھ اور ہندو بھی افریقہ میں آباد ہیں ان میں سے بعض کے دعا کے
لئے خط آ جاتے ہیں۔ابھی حال ہی میں ایک سکھ نے افریقہ سے خط لکھا تھا کہ وہ بڑا پریشان ہے۔دعا کریں
چنانچہ کچھ دن ہوئے اس کا خط آیا ہے کہ آپ کی دعا کی برکت سے میری پریشانیاں دور ہوگئی ہیں۔پس یہ اللہ تعالیٰ کا کتنا فضل ہے کہ ایک آدمی جو احمدی نہیں بلکہ مسلمان بھی نہیں۔وہ اتنا متاثر ہے اور
جماعت سے بڑا تعلق بھی رکھتا ہے۔غرض یہ چیز بڑا اثر کرنے والی ہے کہ ایک بالکل عاجز انسان جو مستقبل چاہے
ایک منٹ بعد کا ہو چاہے ایک سو سال بعد کا ہو اس پر کوئی تصرف نہیں رکھتا یعنی آپ میں سے کوئی شخص اپنے ہوش و
حواس میں یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ میں آج شام کو ضرور یہ کام کروں گا۔کیا پتہ ہے شام سے پہلے موٹر کے حادثہ میں
جان ہی نکل جائے یا اللہ تعالیٰ بھلوا دے۔اس میں بھی اللہ تعالیٰ کی قدرت کے نظارے نظر آتے ہیں جو آدمی
بہت کہیں مارتا ہے کہ میں یوں کروں گا اس کے ذہن پر ایک ایسا ہی تصرف ہوتا ہے وہ سرے سے اس کام ہی کو
بھول جاتا ہے جس کے متعلق وہ کہہ رہا ہوتا ہے کہ میں اسے ضرور کروں گا۔پس ایسی صورت میں فرمایا ہے کہ
مستقبل میں کام کرنے کے اظہار کے ساتھ انشاء اللہ کہ لیا کرو اور اس میں یہی یا در بانی کر دی گئی ہے کہ ہمارا نہ تو
مستقبل پر کوئی تصرف ہے اور نہ ہی حال پر۔لیکن مستقبل تو بالکل اندھیرا ہے ناں !
جہاں تک مستقبل کا سوال ہے ہمارے سامنے اتنی موٹی دیوار ہے کہ دیوار چین بھی شاید اتنی موٹی نہ ہوگی۔کچھ بھی پتہ نہیں۔ہم اس میں کوئی شگاف بھی نہیں کر سکتے لیکن وہ علام الغیوب خدا جس کے سامنے مستقبل، حال اور
ماضی ایک جیسے عیاں اور سامنے ہیں اور اس کے علم نے ہر ایک چیز کا احاطہ کیا ہوا ہے۔اس کے ساتھ انسان
کا تعلق
ہو تو اللہ تعالیٰ اسے زمان و مکان سے تعلق رکھنے والی باتیں بھی بتا دیتا ہے۔اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو بہت ساری
تقدیریں بدل بھی جاتی ہیں۔دعا کی حقیقت
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے حقیقت دعا پر بہت کچھ لکھا ہے اور اس کے فلسفہ اور حکمت پر تفصیل
سے روشنی ڈالی ہے۔آپ نے دعا کی ایک حکمت اور اس کی ایک خصوصیت یہ بتائی ہے کہ دعا کے سلسلہ میں