انٹرکالجئیٹ ایسوسی ایشن کراچی سے خطاب
مشعل راہ۔ جلد دوم, حصہ 2
147
فرموده ۱۹۶۹ء
دو مشعل راه جلد دوم
اللہ تعالیٰ اپنے بندے کے ساتھ ایک دوست کا سا سلوک کرتا ہے اور یہ اس کا بڑا احسان ہے۔اللہ تعالیٰ کی شان
کتنی بلند اور بندے کی عاجزی کتنی زیادہ لیکن وہ اپنے عاجز بندوں سے دوستانہ سلوک کرتا ہے اور دوستانہ سلوک یہ
ہے کہ کبھی اپنی منواتا ہے اور کبھی اس کی مانتا ہے۔اگر اللہ تعالیٰ ہمیشہ بندے کی مانے تو پھر اللہ تعالی بندے کے
قریب آکر دوست نہیں پھر تو خادم بن گیا۔جیسے کوئی مالک اپنے خادم سے کہے کہ میرا حکم مانو ورنہ میں تمہاری تنخواہ
سے اتنے روپے کاٹ لوں گا۔یا تم پر اتنا جرمانہ کر دوں گا یا ملازمت ہی سے نکال دوں گا۔(اللہ تعالیٰ اس خیال
سے محفوظ رکھے۔اللہ تعالیٰ اور اس کے بندے کے درمیان تو اس تعلق کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا کہ بندے کی ہر
دعا قبول ہونی چاہیے۔بھلا بندے کا تصرف ہے ہی کیا کوئی طاقت نہیں اور کوئی حق نہیں۔ہمارے حقوق اللہ تعالیٰ
ہی کے ہیں۔گھر سے تو کچھ نہ لائے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا تھا۔گھر سے تو کچھ نہ لائے تھے چھوٹا سا فقرہ ہے لیکن بڑا
پیارا فقرہ ہے۔اپنے لئے آدمی کیا کرتا ہے عقل سے کام لیتا ہے وہ گھر سے نہیں لایا۔اس نے دی جو دی۔انسانی
جوارح ہیں۔ہاتھوں سے انسان کام کرتا ہے پاؤں سے چلتا ہے اپنے جسم کو مضبوط کرنے کے لئے ورزش کرتا
ہے۔پھر Efficiency (یعنی ہوشیاری) سے اگر کسی محکمے میں ہے وہاں کام کر رہا ہوتا ہے یا اس میں اتنی طاقت
ہے کہ وہ پڑھائی کے وقت بارہ گھنٹے کرسی پر بیٹھا رہے کسی ایک کو تو Sleep Disk (سلیپ ڈسک) ہو جاتی ہے تو
پھر ایسے آدمی کے لئے کرسی پر آدھا گھنٹہ بیٹھنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔اوٹ لگانی پڑتی ہے بعض دفعہ لیٹ کر کام
کرنا پڑتا ہے کوئی طاقت انسان کے اندر نہیں ہے۔پس ہر چیز اور ہر طاقت اور ہر قسم کی تو فیق اللہ تعالیٰ سے ملتی ہے
اور اللہ تعالیٰ کا یہ سلوک انسانوں کے ساتھ جاری ہے۔پس اگر آپ اخلاص کے ساتھ دوستی پیدا کریں گے تو اللہ تعالیٰ ایسے سامان بھی پیدا کرے گا کہ جو آدمی آپ
سے دعا کے لئے کہے گا۔اور آپ اس کے لئے دعا کریں گے اور اگر اللہ تعالیٰ چاہے گا تو وہ اپنے فضل سے تمہاری
دعا کو قبول بھی فرمائے گا۔اور جب تمہاری دعا قبول ہو جائے گی تو اس شخص پر جس نے آپ سے دعا کروائی ہے
اس پر بہر حال اثر ہوتا ہے کہ یہ احمدیت کی برکت ہے ہمیں اس طرف توجہ کرنی چاہیئے۔پھر وہ آپ کے اخلاق کو
دیکھے گا اس سے متاثر ہو گا پھر آپ کا حسن سلوک دیکھے گا اس سے بھی متاثر ہوگا۔نبی کریم ﷺ کا بڑا معجزہ حسن اخلاق ہے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ تائیدات الہیہ کے علاوہ حضرت نبی اکرم ﷺ کو جو
سب سے بڑا معجزہ دیا گیا تھا وہ حسن اخلاق کا معجزہ تھا۔باقی معجزات بھی اپنی عظمت شان میں کم نہیں تھے لیکن جس
و مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۶۹ء
148
طرح انبیاء علیهم السلام کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ (البقر ۲۵۴:۵)
اسی طرح آپ کے جو معجزات اصولی طور پر مختلف اقسام کے ہیں ان کے متعلق بھی اصولی طور پر یہی ہے کہ
ان میں سے بعض بعض سے اپنی تاثیرات کے لحاظ سے بڑھ کر ہیں اور آپ کا یہ حسن اخلاق کا معجزہ سب سے بڑا
معجزہ ہے۔آپ کی سیرت طیبہ کا مطالعہ کر کے آدمی حیران رہ جاتا ہے کہ بنی نوع انسان میں ایک ایسا پاک ترین وجود
پیدا ہوا جو اخلاق کا مجسمہ تھا۔مکہ والوں نے اڑھائی سال تک آپ کو اور آپ کے دوسرے ساتھیوں کو شعب ابی
طالب میں بھوکا مارا۔میں نے ایک دفعہ یہیں مغرب اور عشاء کی نماز کے بعد بتایا تھا کہ ان کی بھوک کی یہ حالت تھی
درختوں کے پتے حتیٰ کہ کوئی گری پڑی نرم خو چیز اٹھا کر کھا لیتے۔چنانچہ ایک بڑے ہی بزرگ صحابی نے بعد میں
کسی کو بتایا ( حدیث میں یا تاریخ میں آیا ہے ) کہ اس زمانے میں ہماری یہ حالت تھی کہ ایک دفعہ رات کے
اندھیرے میں ایک چیز پر میرا پاؤں پڑا اور میرے پاؤں نے یہ محسوس کیا کہ یہ کوئی نرم چیز ہے۔( کیونکہ پاؤں
پڑتا ہے تو آدمی محسوس کرتا ہے کہ سخت کنکر آ گیا ہے یا پاؤں کے نیچے نرم مٹی ہے یا کوئی نرم چیز ہے ) اسی طرح کی
کوئی نرم چیز تھی۔جس پر ان کا پاؤں پڑا۔اس وقت ان کی بھوک کی حالت یہ تھی کہ وہ کہتے ہیں کہ میں نے اس چیز
کو اٹھایا اور کھا گیا اور مجھے اب تک پتہ نہیں کہ وہ چیز کیا تھی۔پھر اللہ تعالیٰ نے آپ کی مدنی زندگی میں جب مکہ میں قحط ڈالا اور ان کفار کے فتنہ وفساد کی وجہ سے جو حالت
حضرت نبی اکرم ﷺ اور آپ کے ساتھیوں کی شعب ابی طالب میں ہوئی تھی اللہ تعالیٰ نے وہی حالت قریش مکہ
کے سرداروں کی کر دی۔بھوکوں مرنے لگے تو فوراً حضرت نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں لکھا۔چنانچہ آپ نے ان کے کھانے کا انتظام فرمایا۔کفار مکہ نے آپ کے لئے بھوک کا انتظام کیا تھا مگر آپ نے
ان کے لئے کھانے کا انتظام فرمایا۔پس آپ کی حیات مبارکہ میں حسن اخلاق کے اتنے حسین مظاہرے نظر آتے
ہیں کہ انسان اس حسن کو دیکھ کر خود بخود آپ کا گرویدہ ہو جاتا ہے۔ایک مرض عام طور پر ہمارے احمدیوں میں خدا کے فضل سے کم ہے ) لیکن دوسروں میں بہت زیادہ ہے کہ
جب ان سے بات کی جائے تو بڑے آرام سے کہہ دیتے ہیں کہ حضرت نبی اکرم ﷺ کی بہت بلندشان تھی ہم
آپ کی تقلید کیسے کر سکتے ہیں۔آخر کیوں تقلید اور پیروی نہیں کر سکتے اللہ تعالیٰ نے تو قرآن کریم میں فرمایا ہے کہ
آپ گولوگوں کے لئے اسوہ حسنہ بنایا گیا ہے۔پس اگر حضرت نبی اکرم عملے کے اخلاق نے اسوہ نہیں بنا تھا تو وہ
اپنی جگہ پر قائم رہتے تاریخ میں ان کے اظہار کی یا ان کے محفوظ کر لینے کی ضرورت ہی کیا تھی۔یہ صحیح ہے کہ آپ کا
انتنا ارفع اور اعلیٰ مقام ہے کہ ہم وہاں تک نہیں پہنچ سکتے اور یہ بھی صحیح ہے کہ ہر شخص نے اپنی اپنی استعداد کے مطابق
رفعتوں کو حاصل کرنا ہے نپس اپنے دائرہ استعداد کے اندر ہر شخص آپ کے اسوہ حسنہ یعنی آپ کے اخلاق فاضلہ
صلى
الله
الله
149
فرموده ۱۹۶۹ء
د و مشعل راه جلد دوم
پنے اندر پیدا کر سکتا ہے۔اور اگر آپ کے حسن اخلاق کو ہم اپنے اندر پیدا کر لیں تو ہمارے ماحول میں اس کا بڑی
جلدی اثر ہوگا۔اور اس وقت وہ لوگ جو ہماری باتیں نہیں سنتے وہ ہماری باتیں سننے لگ جائیں گے۔یہ دُنیا اب
ہمیں گالیاں دیتی ہے۔بعض افراد بھی شوخی دکھاتے ہیں۔اور جس وقت ان کی شوخی کا کسی احمدی پر اثر نہ ہو یعنی
اپنی شوخی کا جو رد عمل دیکھنا چاہتے ہیں وہ رونما نہ ہو تو پھر وہ بڑے حیران ہو کر دوسرا اثر قبول کرتے ہیں۔گندہ دہن دشمن کے مقابل پر عمدہ نمونہ
آپ طالب علم ہیں۔میں بھی طالب علم رہا ہوں اور اپنی طالب علمی کے زمانہ کا ایک واقعہ بتا دیتا ہوں۔میں
ایک دفعہ لاہور سے قادیان کے لئے روانہ ہوا۔لاہور سے امرتسر تک میرے ڈبہ میں ایک بڑا ہی گندہ دہن شخص میرا
ہم سفر تھا اس نے مجھے بے نقط سنانی شروع کر دیں اور میں مسکرا کر باتیں کرتا رہا۔میں مسکرا کر اسے جواب دیئے
جاؤں اور وہ مجھے گالیاں دیئے جائے۔اتنے میں امرتسر کا اسٹیشن آ گیا اور میں اتر نے لگا تو اس سے رہانہ گیا اور
کہنے لگا کہ اگر آپ کی طرح تبلیغ کی گئی تو آپ ہمیں بہت جلد اپنے ساتھ ملالیں گے۔میں آپ کو جان بوجھ کر
گالیاں دے رہا تھا مگر آپ نے چہرے پر ذرا بھی ملال نہیں آنے دیا۔یہ تو مجھے اللہ تعالیٰ نے توفیق دے دی کہ
میں اس کے ساتھ بڑے تحمل کے ساتھ باتیں کرتا رہا۔پس اگر ایسے آدمی بھی ملیں تو ان کے ساتھ بھی یہی سلوک
ہونا چاہیے۔ایسے لوگ دراصل بیمار ہوتے ہیں کئی لوگ بیماری میں جب بے ہوش ہو جائیں یا ویسے بہک
جائیں۔بعض دفعہ ایسا ہو جاتا ہے تو اپنے عزیز رشتے دار بھائی ہوں یا بیوی یا خاوند کے درمیان گلے شکوے ہوں وہ
Burst کر کے پھر گالیاں دینی شروع کر دیتے ہیں ایسے سینکڑوں مریض آپ کو نظر آئیں گے۔ڈاکٹروں سے جا
کر پوچھیں۔جس وقت وہ گالیاں دے رہے ہوں مثلاً بیوی خاوند کو گالی دے رہی ہو۔اسے غصہ تو نہیں آتا بلکہ
منہ
اسے اس پر رحم آ رہا ہوتا ہے کہ اس بیچاری کی کیا حالت ہو گئی ہے۔بھائی بھائی کو گالی دے رہا ہو تو اسے غصہ نہیں
آئے گا یا بہن بھائی کو یا بھائی بہن کو گالی دے رہا ہو تو ایک دوسرے پر غصہ نہیں آئے گا ایسی بیماری کی بے ہوشی کی
حالت میں تو غصہ نہیں آتا مثلاً ایسی حالت میں انسان دوسری Extreme ( یعنی انتہاء) پر چلا جاتا ہے اسے دماغ
پر کوئی کنٹرول نہیں ہوتا۔پس ایسے شخص کو دیکھ کر ہمارے دل میں اس کے لئے رحم پیدا ہونا چاہیے۔اس مادی جسم کی
بیماری میں مبتلا انسان کو اتنا نقصان نہیں جتنا روحانی بیماری کا نقصان ہوتا ہے کیونکہ جسمانی طور پر مریض کے متعلق
زیادہ سے زیادہ یہی ہے کہ ایک زندگی ختم ہوئی دوسری شروع ہو جائے گی۔لیکن جو روحانی مرض ہے اس کا انسان
پر بہت برا اثر پڑتا ہے پتہ نہیں ایسا مریض کتنا عرصہ اللہ تعالیٰ کے قہر کے نیچے رہتا ہے۔(اللہ محفوظ رکھے ) ایسے
بیمار شخص پر بہت
رحم کرنا چاہیئے اور جب دل میں کسی کے لئے رحم پیدا ہوگا تو پھر دل میں غصہ پیدا نہیں ہوگا کیونکہ دل
کے سارے خانوں کوتو رحم نے پر کر دیا ہے۔اس طرح غصہ کے لئے کوئی خانہ باقی ہی نہیں رہتا۔اگر دوسرے اس
قسم کی باتیں کریں اور اس کے مقابلے میں آپ اپنے خلق کا مظاہرہ دکھا ئیں اور ایسے شخص پر رحم کریں۔اسے
فرموده ۱۹۶۹ء
150
د و مشعل راه جلد دوم
بتائیں کہ تم ہمدردی کے قابل ہو تمہارا رد عمل درست نہیں ہے۔ٹھیک ہے عقائد کا اختلاف ہوتا ہے لیکن جنسی خوشی اور
نہایت شرافت کے ساتھ ایک دوسرے سے تبادلہ خیال ہونا چاہیے۔پس جب غیر سے بات کرتے وقت آپ
کے منہ سے کوئی ایسی بات نہ نکلے جو اخلاقی معیار سے گری ہوئی ہو تو وہ آپ کی باتوں سے اثر پذیر ہوئے بغیر رہ ہی
نہیں سکتا۔۱۹۵۳ء میں ہمیں بہت گالیاں دی گئیں تھیں اور جماعت احمدیہ کو نقصان پہنچانے کے لئے بڑے منصوبے
کیسے گئے تھے لیکن انہوں نے نقصان تو کیا پہنچانا تھا۔ہمارے حق میں اس کا ایک خوشگوار نتیجہ یہ نکلا کہ بہت سے لوگ
احمدی ہو گئے اور کئی اب آ کر کہتے ہیں کہ ہم تو احمدیت کو مٹانے اور احمدیوں کو قتل کرنے کے درپے رہتے تھے۔چنانچہ ایک دوست نے بتایا کہ میں ان فسادات کے دوران میں چھرا لے کر پھرا کرتا تھا کہ جہاں کوئی احمدی مل گیا
قتل کر دوں گا۔مگر چند مہینے کے اندر اندر سے اللہ تعالیٰ نے احمدیت قبول کرنے کی توفیق دے دی اور بڑا مخلص
اور فدائی احمدی بن گیا۔غرض یہ چیزیں جو ہیں وہ انسان پر اثر انداز ہوئے بغیر رہ نہیں سکتیں۔احمد یوں کو دیئے گئے تین ہتھیار
پس اللہ تعالیٰ نے آپ کو تین ہتھیار ایسے دیے ہیں جو لوگوں کو مارنے یا ہلاک کرنے یا قتل کرنے کے لئے
نہیں بلکہ زندہ کرنے کے لئے دیئے گئے ہیں۔قرآن کریم نے بھی حضرت نبی اکرم اللہ کے متعلق فرمایا ہے کہ یہ
رسول
لوگوں
کو اپنی طرف اس لئے بلا رہا ہے کہ انہیں زندہ کرے۔کیونکہ وہ اس وقت روحانی طور پر مردہ ہیں۔پس
حضرت رسول کریم ﷺ کے متعلق قرآن کریم میں یہ صریحاً بیان موجود ہے کہ آپ انہیں مارنے کے لئے نہیں
بلا رہے بلکہ زندہ کرنے کے لئے بلا رہے ہیں۔اسی طرح ہمارے متعلق بھی لوگوں کا یہی تاثر ہونا چاہیے کہ کوئی
احمدی کسی کو دکھ دینے یا اس سے مذاق کرنے یا استہزاء یا تحقیر کے الفاظ استعمال کرنے کے لئے نہیں بلا رہا بلکہ ہر
غیر کے دل میں یہ احساس ہونا چاہیے کہ احمدی ہماری بھلائی کے لئے ہم سے باتیں کرنا چاہتا ہے۔عقلی دلائل اپنی
تدبیر ہیں بہت سارے لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں ہمارے موقف کا پتہ ہی نہیں ہوتا۔یہ میرا ذاتی تجربہ ہے۔چنانچہ میں نے دیکھا ہے کہ عام طور پر کالج میں جہاں اس وقت میری ملاقاتیں ہوسکتی تھیں یا جب میں سفر کر تا تھا تو
بعض دفعہ میرے ہم سفر بڑے پڑھے لکھے ہوتے تھے۔میں نے آج تک ختم نبوت کے متعلق کسی پڑھے لکھے
غیر احمدی دوست سے بات نہیں کی جس نے آخر میں یہ جواب نہ دیا ہو کہ اگر یہی بات ہے تو آپ کے خلاف اتنا
شور کیوں ہے۔شور اس لئے ہے کہ جہالت ہے سمجھتے نہیں بلکہ سنتے ہی نہیں اور کچھ لوگوں نے اس مسئلے کو اپنے رزق
اور روزی کمانے کا ذریعہ بنایا ہوا ہے وہ اس پر پل رہے ہیں اور ہمیں وہ قیمت دیتے ہیں۔جو گالیاں دے کر اپنے
پیٹ پال رہے ہیں۔They have to pay us ( یعنی وہ ہمیں قیمت ادا کرتے ہیں۔ان کی وجہ سے
سینکڑوں لوگ احمدی ہورہے ہیں۔ایسی جگہ پر چاہے احمدیت کا ذکر مخالفت کے رنگ میں پہنچ جائے گا جہاں
151
فرموده ۱۹۶۹ء
دد
د و مشعل راه جلد دوم
میرے مبلغ نے جا کر تبلیغ نہیں کی وہیں بعض ایسی سعید روحیں ہوتی ہیں جن کے دل میں یہ شوق پیدا ہوتا ہے کہ وہ
احمدیت کے متعلق پڑھیں۔پس یہ جھوٹ بولتے ہیں اور ہمارے حق میں اچھا نتیجہ نکل آتا ہے۔پچھلے فسادات جو اس مارشل لاء سے پہلے رونما ہوئے تھے اس میں ایک دوست نے بتایا کہ اس کا
Boss احمدی ہے لیکن وہ چھپائے ہوئے ہیں۔وہ ظاہر نہیں کرتے وہ غلط بیانی کر گئے۔اس کے بعد مجھے یہ
اطلاعات آنے لگیں کہ ہمارا فلاں افسر دوست ہے اور ہمارے پیچھے پڑا ہوا ہے کتابیں دو، پڑھنا چاہتا ہوں۔میں
نے سوچا شاید میرا دوست اندر سے احمدی ہو۔مجھے پتہ کرنا چاہیے شاید مجھے کام آجائے۔غلط بیانی تو اُس نے کی
جو کسی اور مقصد کے لئے کی تھی لیکن اس نے Pay back کیا ناں ! پس اللہ تعالیٰ ہمیں گھاٹے میں نہیں رکھتا۔ہمیں اس کا بدلیل جاتا ہے یعنی اس کی قیمت مل جاتی ہے۔اس لحاظ سے بھی ہمیں غصہ کیوں آئے غصہ تو ویسے بھی
نہیں آنا چاہیے مثلاً یہ جو مالی ہے یہ باغ ہی سے بہت ساری بوٹیوں کو اکھیڑ رہا ہوتا ہے۔اس کے اوپر غصہ تو نہیں
آتا بلکہ ہم اُسے شاباش دیتے ہیں۔حالانکہ یہ بوٹیاں اس باغ ہی میں اُگی ہوتی ہیں۔اس کی Soil ( یعنی مٹی)
سے غذا حاصل کی اور بڑھیں۔پتے نکلے ہوئے ہوتے ہیں بعض بڑے خوبصورت لگتے ہیں۔بہر حال وہ کاٹتا چلا
جاتا ہے اور جس پودے پر ظلم کرنا ہو یعنی کا تنا ہو اپنے فائدہ کے لئے ظلم تو مجھے نہیں کہنا چاہیے لیکن بہر حال اُسے
موت کا منہ دکھانا ہو تو ہم ایسے پودے کو Reed کا نام دے دیتے ہیں یا Parasite ( پیرا سائٹ ) کہہ دیتے ہیں
کہ جو پودے لگانا چاہتے ہیں یہ ان کی غذا کھا رہا ہے اس لئے اسے کاٹ دیتے ہیں۔پس یہ لوگ بہت سی غلط
فہمیاں نکال دیتے ہیں غلط فہمیاں پیدا کر کے۔ایسے سامان پیدا کر دیئے گئے ہیں کہ وہ غلط فہمیاں دور ہو جائیں۔مثلا ربوہ کے متعلق کوئی شخص اپنے دوست سے یہ کہے کہ وہاں جنت ہے دوزخ ہے حوریں ہیں اور یہ ہے اور وہ
ہے تو اسے یقیناً بڑا غصہ آئے گا کہ کیا نالائق جماعت ہے جس نے یہ تماشا بنایا ہوا ہے اور جو بھی یہ سنتا ہے وہ ہمیں
بہر حال
متقی تو نہیں سمجھے گا۔بے شک
وہ غلط نہی میں مبتلا ہوگا مگر ا سے بڑا غصہ آرہا ہوگا۔اللہ تعالیٰ کہتا ہے آ تجھے دکھا ئیں ربوہ۔پس کبھی
اسے اتفاقاً سفارش کروانے کی ضرورت پڑ جاتی ہے اور ربوہ سفارش کرانے کے لئے آ جاتا ہے اور ربوہ میں آکر
بڑے ڈر ڈر کر یہ فرضی قصے نہیں سنار ہا بلکہ واقعی ایسے لوگ ربوہ آتے رہتے ہیں)۔کسی سے پوچھتا ہے یا رسنا ہے
ربوہ میں جنت اور دوزخ ہے۔میں یہ دیکھنا چاہتا ہوں۔اس لئے چلو مجھے دکھاؤ۔ربوہ والے بڑے Trained
ہو گئے ہیں اسے یہ نہیں کہتے کہ کوئی نہیں بلکہ اسے کہتے ہیں ہاں چلو تمہیں دکھا ئیں چنانچہ اسے بہشتی مقبرہ میں جاتے
ہیں۔وہ وہاں جا کر دیکھتا ہے کہ قبریں ہیں البتہ پر سکون فضا نظر آتی ہے پھر تو اس کے ذہن پر بڑا شاق گذرتا ہے
کہ جس سے اس نے جنت اور دوزخ اور نہ جانے کیا کیا باتیں سنیں تھیں اور جسے سچا سمجھتے ہوئے اور اپنا ہمدرد سمجھتے
ہوئے اس کی باتوں کو مان لیا تھا مگر جب یہاں آ کر دیکھا تو حقیقت ہی اور تھی چنانچہ اس کا خیال بدل جاتا ہے اور
جس سے اس نے غلط باتیں سنیں اُسے جھوٹا اور غیر ہمدرد سمجھنے لگتا ہے اور سمجھتا ہے کہ وہ اسے غلط راستے پر لے جارہا
دومشعل
تل راه جلد دوم
ہے۔فرموده ۱۹۶۹ء
152
پس جولوگ ایک دفعہ ربوہ آ جاتے ہیں اور اپنی آنکھوں سے سب کچھ دیکھ جاتے ہیں وہ اگر چہ اسی وقت
احمدی ہو جاتے ہیں البتہ جو لوگ احمدی نہیں ہوتے وہ پہلے جیسے مخالف بھی نہیں رہتے وہ اپنی ڈار کو چھوڑ دیتے ہیں۔جس طرح شکاری مرغابیوں کی ڈار پر فائر کرے اور کسی مرغابی کو ہلکا سا چھتر الگ جائے اس سے اگر چہ وہ نہ مرتی
ہے اور نہ گرتی ہے لیکن پھر وہ اپنی ڈار کے ساتھ نہیں اڑ سکتی۔پھر وہ اپنی ڈار کو چھوڑ دیتی ہے اور ڈار سے علیحدہ ہوکر
زندگی گزار نے لگ جاتی ہے کیونکہ اس کے اندر اتنی طاقت نہیں ہوتی کہ وہ ڈار کے ساتھ پرواز کر سکے۔اللہ تعالیٰ
نے اپنی حکمت کا ملہ سے جانوروں کو اس طور کا بنایا ہے کہ وہ ذرا سا زخم آجانے کے بعد اپنی ڈار کو چھوڑ دیتے ہیں
مثلاً یہ ہرن ہے اسے ذرا سا زخم آجائے تو یہ اپنی ڈار کو چھوڑ دیتا ہے۔وہ پہلے کی طرح دوڑ ہی نہیں سکتا۔اللہ تعالیٰ
نے جانوروں میں اس سمجھ کا مادہ رکھا ہے کہ جب وہ زخمی ہو جائیں تو اپنی ڈار سے الگ ہو جائیں۔بالکل اسی طرح ان لوگوں کا بھی حال ہوتا ہے جو ایک دفعہ ربوہ آ جاتے ہیں یا کسی احمدی سے سنجیدگی سے
باتیں سن لیتے ہیں ایسا آدمی دلائل سے گھائل ہو جاتا ہے۔چنانچہ غلط فہمی دور ہوگئی۔مثبت قسم کی دلچسپی پیدا ہوگئی۔باتیں سنی شروع کیں مسئلے سمجھ آنے لگے اس حد تک وہ احمدی ہو گیا۔پہلے مثلاً
آنکھیں بند کر کے ورثہ میں حیات مسیح والا عقیدہ لیا ہوا تھا لیکن پھر جب دلیلیں سامنے آئیں تو وفات مسیح کا قائل
ہو گیا۔پس اس حد تک وہ احمدی ہو چکا۔عقائد کے لحاظ سے ہم نے اس کا ایک عقیدہ بدل دیا اور یہ بات اس کے
لئے اچھی ہے۔لیکن اس مثال کو ایک اور رنگ میں بھی بیان کر سکتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ پرند اور چرندکو اللہ تعالیٰ نے
یہ سمجھ عطا کی ہے کہ جب تم اپنی ڈار میں آگے بڑھنے کے قابل نہ رہو تو اپنی ڈار کو چھوڑ دو۔ڈار کو کیوں خراب کرتے
ہو؟ بعض پرندے ایسے بھی ہوتے ہیں کہ اگر ان میں سے کوئی زخمی پرندہ ڈارکو نہ چھوڑے تو ساری ڈار اپنی رفتار کوکم
کر لیتی ہے اور اسے اپنے ساتھ لئے جاتی ہے۔ایک دفعہ ہمنگ کے شکار کو گئے۔Migratory Bird ( یعنی
ایک ملک سے دوسرے ملک کو پرواز کر جانے والا جانور ہے۔گرمیوں میں یہ جاچکا تھا۔یہاں سردیاں گزارتا
ہے لیکن بعض دفعہ کھانے کے لالچ میں بعض دانے ٹھہر جاتے ہیں اور پھر اتنی گرمی ہو جاتی ہے کہ وہ کئی ہزار میل کا
سفر گرمی کی وجہ سے نہیں کر سکتے اور انہی میں سے اکثر شکار کی نذر ہو جاتے ہیں۔الا ماشاء اللہ چنانچہ تین چانگ
ایک جگہ بیٹھے ہوئے تھے۔ہم نے فائر کیا ان میں سے ایک گر گیا اور دوسرا تھوڑ اسا زخمی ہو گیا اور قریباً پانچ سو گز کے
فاصلے پر جا کر بیٹھ گیا دوسرے دو تین لگ بھی وہاں سے اُڑے اور پھر بجائے کئی میل دور چلے جانے کے اُس زخمی لگ
کے پاس آکر بیٹھ گئے پس یہ جتنے پرند اور چرند ہیں ان میں یہ احساس پایا جاتا ہے کہ اگر وہ اپنی ڈار کے ساتھ نہیں
چل سکتے تو انہیں اپنی ڈار کو بہر حال چھوڑ دینا چاہیے ورنہ ساری ڈار تکلیف میں پڑ جائے گی۔لیکن منافق کو یہ
احساس نہیں ہوتا۔وہ بھی روحانی طور پر زخم خوردہ ہوتا ہے نا! مگر بیچ میں گھسا رہتا ہے اس کی وجہ سے جماعت کو
بہر حال چاہے وہ فتنہ بڑا نہ ہو کچھ نہ کچھ نقصان اٹھانا پڑتا ہے Slow down ( یعنی سست رفتار ) ہونا پڑتا
153
فرموده ۱۹۶۹ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
ہے۔ان کی تربیت کی طرف کچھ زیادہ توجہ پھیر نی پڑتی ہے۔جو کہ دوسری طرف دے سکتے تھے۔پس رفتار میں
ستی بہر حال پیدا ہو جاتی ہے چاہے وہ جماعت کی جو حرکت آگے کی طرف ہے اس کا اربواں حصہ ہی کیوں نہ ہو
لیکن بہر حال فرق تو ضرور پڑتا ہے۔اس وقت تو ہمیں خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے Momentum ( مومینٹم )
حاصل کرنے کا موقعہ دیا ہے۔اگر آپ اپنی جماعتی عمر کو دس سالہ اثاثوں میں تقسیم کر کے دیکھیں کہ جو ہماری ترقی
ہوئی ہے۔پہلے دس سال میں، دوسرے دس سال میں، تیسرے دس سال میں، چوتھے دس سال میں پانچویں دس
سال میں تو آپ کو نظر آئے گا کہ ہماری ترقی دس سالہ اصول پر نہیں ہوتی یعنی پہلے دس سال اور دوسرے دس سال
کو ملا کر دگنی ترقی ہونی چاہیے تھی لیکن ترقی ہوتی ہے چار پانچ گنا زیادہ اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ نسبت بڑھتی
چلی جارہی ہے۔اس رفتار ترقی کو قائم رکھنا بڑا ضروری ہے کیونکہ انسان اس دنیا میں ہمیشہ نہیں رہتا ایک نسل کے
بعد دوسری نسل پیدا ہوتی ہے اور قومی لحاظ سے جوذ مہ داریاں زیادہ تربیت یافتہ نسل پر ڈالی گئی۔مثلا تیسری نسل پر۔اس سے کہیں زیادہ ذمہ داریاں چوتھی نسل پر پڑتی ہیں۔کیونکہ ایسے Momentum ( موسیشم ) کی وجہ سے کام
میں وسعت پیدا ہو جاتی ہے اور تربیت میں نسبتا کمی واقع ہو جانے کا امکان ہوتا ہے ضروری نہیں کہ کبھی پیدا ہو بھی
لیکن امکان تو بہر حال ہوتا ہے۔پس اس محاذ پر ہمیں بڑی ہی جدو جہد اور مجاہدے کی ضرورت ہے۔جس نسل پر پہلے سے زیادہ اور وسیع ذمہ
داریاں پڑتی ہیں وہ ان ذمہ داریوں کو نباہنے کے قابل ہونی چاہیے ورنہ ہمارے اس Momentum (مومیشم)
میں فرق پڑ جائے گا۔ہم اس تیزی سے آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔میں نے جلسہ سالانہ پر بتایا تھا کہ پچھلے اسی نوے سال میں بڑا نمایاں فرق نظر آتا ہے۔۱۹۴۴ ء تک باہر کے
ملکوں کے احمدیوں کی تحریک جدید میں ایک پیسے کی بھی Contribution ( کنٹری بیوشن نہیں تھی۔مقامی طور
پر تھوڑی بہت مالی قربانی دیتے ہوں تو یہ الگ بات ہے جس طرح مثلاً یہاں کراچی میں دوست مقامی طور پر بھی
چندہ دیتے ہیں لیکن جہاں تک ہمارے بجٹ کے حصے کا تعلق ہے اس میں باہر کے ملکوں کے احمدیوں کا ایک دھیلا
بھی چندہ نہیں تھا اور اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے تحریک جدید کے بجٹ کا ساٹھ ستر فیصد حصہ باہر کے ملکوں کے
احمدیوں کے چندے کا ہوتا ہے۔میں نے دوبار ایسے Figure ( یعنی اعداد و شمار ) لے کر موازنہ کیا تھا تو میں علیٰ
وجہ البصیرت اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ ترقی کی رفتار میں دن بدن تیزی پیدا ہورہی ہے۔ویسے یہ تو محض اللہ تعالیٰ کے
مل کا نتیجہ ہے۔ہم نے اپنے زور بازو سے یہ شاندار ترقی حاصل نہیں کی۔پس یہ اللہ تعالیٰ کا ہم پر بڑا انعام ہے
اور ہمیں اس انعام کی ناشکری نہیں کرنی چاہیے۔اس لحاظ سے آپ کی بہت بڑی ذمہ داری ہے۔آپ بڑی عجیب
قوم ہیں یعنی امکان کی دنیا میں آپ کا بلند مقام ہے۔آپ دوسرے نوجوانوں کی طرح نہیں ہیں۔آپ ایسے بے
شمار فضلوں اور نعمتوں کے وارث ہوتے ہیں اور یہ فضل اور انعام ان نعمتوں کے علاوہ ہیں جو ہر انسان پر نازل
ہورہے ہیں لیکن ایک وہ انعام ہے جس میں مومن اور کافر برابر ہے لیکن آپ نے جن الہی انعامات سے حصہ لیا
-
دومشعل
دوم
فرموده ۱۹۶۹ء
154
ہے وہ دوسروں کے انعام Plus ( یعنی جمع ) یہ انعام ہیں۔پس یہ اللہ تعالیٰ کا ایک بہت بڑا فضل ہے یہ ایک معمولی
سی یا چھوٹی سی نعمت نہیں ہے اس لئے آپ کو اپنی ذمہ درایوں کو نباہنا چاہیے۔اپنے ماحول کو پاک کرنا چاہیئے۔قرآن کریم کی خوبیاں
قرآن کریم کوئی ایسی کتاب نہیں ہے جسے پیٹھ پیچھے پھینک دیا جائے۔اس میں اس قدر علوم ہیں خزانے
بھرے ہوئے ہیں کہ ہماری اخلاق کی صفائی کے لئے ہماری ذہنی نشو ونما کے لئے ہماری جسمانی قوتوں کو بحال
رکھنے کے لئے اور ہر بداخلاقی سے بچنے کے لئے تعلیم دی گئی ہے۔غرض قرآن کریم ایک ایسی کتاب ہے جس میں
جسمانی، ذہنی، اخلاقی اور روحانی فوائد رکھ دیئے گئے ہیں۔مثلاً یہ شراب ہے اس کے متعلق صرف یہ نہیں کہا کہ اس کا
پینا گناہ ہے بلکہ ساتھ ہی اس کی مضرت بھی بتائی گئی ہے کہ انسانی جسم پر اس کا بہت برا اثر پڑتا ہے اسی طرح سور کا
گوشت ہے اس کے متعلق بھی بتایا
ہے کہ اس کے کھانے کے یہ یہ نقصانات ہیں۔اس طرح مثلاً غیبت کرنا ہے
غیبت کا اثر صرف اخلاق ہی پر نہیں بلکہ انسان کی جسمانی زندگی پر بھی پڑتا ہے اور اگر یہ عادت طالب علموں میں
پیدا ہو جائے تو وہ دو گھنٹے پڑھنے کی بجائے یہ وقت ایک دوسرے کی غیبت کرنے میں گزار دیتے ہیں اور اس طرح
ان کا وقت ضائع ہوتا ہے تعلیم حرج ہوتی ہے دنیوی زندگی پر بھی اثر پڑتا ہے۔میں نے کئی ایسے طالب علموں کو جو
اس طرح کی بہت سی بد عادتوں کی وجہ سے اپنا وقت ضائع کرتے ہیں انہیں بلا کر سمجھایا کرتا ہوں کہ پڑھائی کی
طرف توجہ کرنے سے تمہارا اپنا فائدہ ہے۔البتہ وقتی طور پر تمہارے پاس کچھ بھی خوشی ہوگی مگر اصل فائدہ تو تمہیں
پہنچے گانہ کہ مجھے نہ تمہارے والد کو کیونکہ میں نے تم سے کوئی چیز تو نہیں مانگی تم نے اپنی زندگی بنانی ہے۔اس سے
تمہارے ماں باپ بھی خوش ہوں گے کہ بیٹا علم کے میدان میں ترقی کر کے آگے نکل کر دنیوی لحاظ سے بھی ترقی
کر گیا۔لیکن اس تعلیم کا اصل فائدہ تمہاری ذات کو پہنچتا ہے۔اس لئے اپنی ذات پر ظلم نہ کرو۔جتنی باتوں سے
ہمیں روکا گیا ہے ان کا اثر پڑھائی پر بھی لازماً پڑتا ہے۔مثلاً ایک بدظنی ہی کو لے لیجئے اس کا بھی پڑھائی پر بُرا اثر
پڑتا ہے۔مثلاً ایک طالب علم اپنے دماغ میں یہ سوچتا ہے کہ یہ بات میرے خلاف فلاں طالب علم نے کہی ہوگی۔چنانچہ اس کے نتیجہ میں اس کا دماغ کھولتا رہتا ہے اور سوچتا ہے کہ میں بھی اس سے بدلہ لے کر چھوڑ ونگا پس اس
غصے کی وجہ سے اس کا قیمتی وقت ضائع ہوتا رہتا ہے۔اسی طرح بدظنی کا عام دنیوی زندگی پر بھی بہت برا اثر
پڑتا ہے۔غموں کے باجود بشاشت قائم رہنی چاہیئے
پس ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم قرآن کریم کی تعلیم پر عمل کریں۔کیونکہ یہ تعلیم ہماری
جسمانی، ذہنی، اخلاقی اور روحانی قوتوں کی Normal Development کی ضامن ہے۔اس سے کوئی
155
فرموده ۱۹۶۹ء
دد
د و مشعل راه جلد د
، دوم
Complex (یعنی الجھن ) نہیں پیدا ہوتی۔اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔جتنی مجھے پریشانی ہے کسی اور کو تو نہیں ہو سکتی
کیونکہ ہر احمدی کی پریشانی میری پریشانی ہے۔جماعتی مسائل میں جن کو حل کرنا پڑتا ہے۔پھر ساری دنیا سے خطوط
آتے ہیں جماعتی الجھنیں الگ ہیں۔بعض دفعہ فتنے رونما ہو جاتے ہیں۔بعض سازشیں ہوتی ہیں اور یہ الجھنیں
، فتنے یا سازشیں میرے لئے خوشی کا باعث تو نہیں بنتے۔مجھے اللہ تعالیٰ نے ایک حساس دل دیا ہے۔وہ تڑپتا ہے
بے چین ہوتا ہے۔دعائیں کرتا ہوں۔اس غم کا مداوا جس دَر سے جا کر ہوسکتا ہے اس دَر پر جا کر غم کا
اظہار کرتا ہوں لیکن میرے چہرے پر اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہر وقت بشاشت رہتی ہے۔میرے چہرے کو دیکھ کر
کوئی شخص یہ کہے گا کہ اسے بھی کوئی دکھ یا غم لاحق ہی نہیں ہوا اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے میرے لئے کوئی
Complex (الجھن ) نہیں پیدا کی۔مثلاً جب باہر سے کوئی خبر آئے اور میرے دماغ میں یہ کیڑا ہو کہ میں اپنے
زور سے اس دوا کا علاج کر سکتا ہوں یا اس الجھن کو دور کر سکتا ہوں تو مجھے بڑی فکر پیدا ہوگی اور میری حالت ایک
اور طرح کی بن جائے گی میرے اعصاب پر بھی اس کا اثر پڑے گا۔لیکن اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے اس چیز سے محفوظ
رکھا ہو اور میں ایسے وقت میں یہ سمجھوں کہ صرف اللہ تعالیٰ یہ کام کر سکتا ہے اور اسی سے مجھے مانگنا چاہیے میرا کام
ہے کہ جتنا میرے امکان میں ہے اس سے دعا کروں۔پھر مجھے گھبرانے کی ضروت نہیں۔گو اللہ تعالیٰ کی طرف سے
دعا کے وقت دعاؤں کے نتیجہ میں اس طرح جواب نہیں ملتا لیکن دل میں ایک تسکین پیدا ہو جاتی ہے اور خود بخود
ایک بشاشت کی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے۔پس احساس کے اندر تبدیلی آجاتی ہے۔یعنی وہ آواز کان
کو تو نہیں پہنچتی
بلکہ اس حس کو پہنچتی ہے جسے کسی غمناک خبر نے پریشان کیا ہوتا ہے۔خبر آتی ہے فلاں آدمی بڑا سخت بیمار ہے۔اور
ایسی خبریں ان گنت دفعہ آتی ہیں) پس میں اس کے لئے دعا کرتا ہوں بعض دفعہ چند گھنٹے کے بعد بعض دفعہ ایک
دن کے بعد بعض دفعہ دو دن کے بعد دل میں یہ اطمینان پیدا ہو جاتا ہےکہ اللہ تعالیٰ اس پر فضل کرے گا اور وہ ٹھیک
ہو جائے گا۔کبھی تو کوئی حادثے کا شکار ہو جاتا ہے چنانچہ دعا کے لئے خط آتا ہے۔میں دعا کرتا ہوں۔میرے دل
میں اطمینان ہو جاتا ہے اور اس طرح پریشانی اور تکلیف کا احساس خود بخود ختم ہو جاتا ہے چاہے اللہ تعالیٰ کے اس
فضل کی مجھے اطلاع دو دن یا اس پندرہ یا بیس دن بعد میں آئے۔بعض دفعہ غیر ملکی ڈاک کی وجہ سے اطلاع ملنے
میں دیر ہو جاتی ہے لیکن اس قسم کی اطلاع ملنے سے پہلے ہی میرے دل میں اطمینان پیدا ہو جاتا ہے اور دل میں ہر
قسم کی ایک تسلی پیدا ہو جاتی ہے کہ اگر کسی کا کام ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہو گیا ہے یا اگر کوئی بیمار ہے تو وہ الہی
فضل سے تندرست ہو گیا ہے وغیرہ۔اللہ تعالیٰ صرف احساس کی تاروں
کو چھیڑتا ہے۔کان میں بھی تو اسی طرح اللہ
تعالیٰ کی طرف سے آواز سنائی دیتی ہے۔چنانچہ صوتی لہریں پیدا ہو جاتی ہیں جنہیں دوسروں کے کان نہیں سنتے۔مگر ایک شخص ہے جس کے کان سن رہے ہوتے ہیں۔جس کا مطلب یہ ہے کہ ڈاکٹروں کا یہ دعویٰ کہ کان کا جو ڈرم
ہے وہ اس صوتی لہروں کے Belt ( بیلٹ ) میں کام کر رہا ہے اس کے علاوہ نہیں کر رہا یہ غلط ہے جس
طرح Amateur (یعنی شوقین) کے لئے رکھے ہوئے براڈ کاسٹنگ مختلف Frequencies ہوتی ہیں۔
فرموده ۱۹۶۹ء
156
د مشعل راه جلد دوم
دد
ہمارے ملک میں تو بڑی پابندی ہے امریکہ میں ہر کوئی پوسٹ آفس سے جا کر لائسنس حاصل کر کے ایک ایسا
ٹرانسمیٹر بھی خرید سکتا ہے جس کے ذریعہ امریکہ میں بیٹھا ہوا ایک شخص افریقہ میں اپنے دوست سے باتیں کر سکتا
ہے۔پہلے دوستی تھی کہ دو دوست آپس میں مل بیٹھتے تھے لیکن پھر انسان کے دماغ نے pen
Friendship ( یعنی قلمی دوستی ) نکالی۔یعنی خط و کتابت کے ذریعہ دوستی قائم کرنا۔اس کا ایک عرصہ سے بڑا
رواج چلا آ رہا ہے اب انہوں نے وائرلیس کے ذریعہ بھی دوستی کا ذریعہ نکالا ہے چنانچہ اس سلسلہ کا ایک لطیفہ ہے
وہ بھی آپ کو میں سنا دیتا ہوں۔بعض تالے گھروں کے باہر خود بخود Lock ( یعنی مقفل ) ہو جاتے ہیں۔اندر
سے کھل جاتے ہیں لیکن باہر سے جب تک چابی نہ لگائی جائے نہیں کھلتے۔ایک شخص کی بیوی کسی کام کے لئے اپنے
ہمسائے کے گھر میں گئی مگر اپنے ساتھ دروازے کی چابی رکھنی بھول گئی۔دو چار منٹ کے بعد ہوا کا ایک
تیز جھونکا آیا اور دروازہ بند ہو گیا۔اب وہ دروازہ کھولنے کے لئے دستک دینے لگی مگر اندر اس کا خاوندا فریقہ کے
کسی دوست سے وائرلیس پر محو گفتگو تھا وہ اس کی آواز سن ہی نہیں رہا تھا۔دو چار گھر چھوڑ کر اسی قسم کا ایک اور جنونی
تھا اس کے گھر میں پہنچی اور کہنے گی کہ میرا خاوند اپنے دوست کے ساتھ وائرلیس پر مو گفتگو ہے۔دروازہ اندر سے
بند ہے۔باہر سے بغیر چابی کے کھلتا نہیں۔سردی کا موسم ہے۔تم اسے وائرلیس پر یہ بتاؤ کہ تمہاری بیوی باہر کھڑی
انتظار کر رہی ہے۔وہ اندر سے دروازہ کھولے۔پس اللہ تعالیٰ اپنے پیارے بندوں کے کانوں میں کچھ ایسی صوتی
لہریں یعنی Reserve Frequencies پیدا کر دیتا ہے کہ ان کا ایک عام آدمی کو پتہ ہی نہیں ہوتا۔ورنہ یہ کیسے
ہوسکتا ہے کہ ایک شخص کے کان میں ایک آواز آئے اور ساتھ جو آدمی کھڑا ہے اس کو آواز ہی نہ آئے اور یہ بتانے
کے لئے اللہ تعالیٰ مختلف اوقات میں ایسا انتظام بھی کرتا ہے کہ جو آواز اوپر سے آتی ہے وہ ساتھ والے بھی سن لیتے
ہیں۔ان کے کان کو بھی Reserve Frequencies Tume( ریزور فریکوئنسی ) اجازت دے دیتا ہے۔وہ
تو ہے اور اجازت دے دی جاتی ہے کہ اچھا آج تم بھی سن لو۔پھر ان
کو سمجھ آتی ہے کہ اس نے جو دس پندرہ باتیں
سنائی تھیں واقعی اس کے کان میں آواز پڑی ہوگی۔انبیاء علیہم السلام ہزاروں کی تعداد میں باتیں سنتے اور آگے
پہنچاتے ہیں۔بدظنی کرنے والے بدظنی کرتے ہیں۔اب ” کن فیکون“ ہے۔میں نے کل خطبہ میں بھی کچھ بیان
کرنے کی کوشش کی تھی کہ اللہ تعالیٰ کی صفات میں جو مادی شکل اختیار کر لیتی ہیں۔یعنی جب خدا کا یہ حکم ہوتا ہے کہ
یہ
کلمہ اس قسم کی مادی شکل اختیار کرے تو ویسی ہی مادی شکل اختیار کر لیتا ہے اب یہ ایک فلسفہ ہے یہ بڑا گہرا فلسفہ
ہے۔ہر ایک آدمی تو اس کو سمجھ بھی نہیں سکتا اور جو لوگ اس فلسفہ کو سمجھ سکتے ہیں ان کی باتوں پر بہت سارے لوگوں کو
یقین بھی نہیں آسکتا۔پھر بعض دفعہ اللہ تعالیٰ ایسے نشان دکھاتا ہے کہ کن کا نظارہ سامنے آجاتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دیکھا کہ آپ اللہ تعالیٰ کے حضور کا غذات پیش کر رہے ہیں۔یہ
ایک کشفی نظارہ تھا۔منظوری دینے کے لئے قلم کو سرخی کے اندر یعنی ہولڈر ڈبو کے (انسان جس شکل میں سمجھ سکتا تھا
وہی سامنے رکھی تھی ) آپ تو پین استعمال کرتے ہیں۔اس سے دستخط خراب ہو گئے ہیں۔پہلے ہولڈر سے کام
157
فرموده ۱۹۶۹ء
د و مشعل راه جلد دوم
کرنے والے کلرک لکھائی کے لحاظ سے اچھے ہوتے تھے وہ ا اپنا خط اچھا رکھتے تھے۔مگر اب Mass
Production (ماس پروڈکشن) کے خط خراب ہو گئے ہیں۔بہر حال اس سرخ سیاہی والے ہولڈر کو چھینٹا دیا تو
سرخی کے نشان آپ کے کپڑوں پر پڑ گئے۔اگر اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس کوئی اور
آدمی بیٹھا ہوتا تو مخالفین کہتے کہ آپ نے یہ بات بنالی ہے لیکن خدا تعالیٰ نے ایک تو گواہ ساتھ بٹھا دیا اور جب قلم
کو جھاڑا تو سرخی کے چھینٹے کپڑوں پر بھی گرے اور آپ کے پاس بیٹھے ہوئے آپ کے صحابی کے کپڑوں پر بھی
گرے۔اس کے بعد ماننے والوں میں سے دو قسم کے دماغ ہونگے ایک تو وہ جس نے یہ نظارہ دیکھا۔اگر یہاں
دنیا کے فلسفی دلائل دیں کہ ایسا نہیں ہوسکتا تو وہ کہے گا تم پاگل ہو میں پاس بیٹھا ہوا تھا۔میں نے یہ واقعہ خود دیکھا
ہے۔دُنیا کا کوئی کیڑایا چھپکلی ایسی نہیں جس کا پیشاب سرخ رنگ کا ہو اور جو خون ہے اس کا بھی پتہ لگ جاتا ہے۔اب تو یہ بات مشکل ہی نہیں رہی کہ ہم خون اور سیاہی میں فرق نہ کر سکیں اور یہ اس صحابی کے لئے جس نے اپنی
آنکھوں سے اس واقعہ کو رونما ہوتے دیکھا ایک قسم کی تسلی تھی اور یہ اس کے یقین کو پختہ کرنے کے لئے تھی۔اب
اس کا ایمان تو کوئی بدل نہیں سکتا۔اسے کوئی دلیل اس بات کی قائل نہیں کر سکتی کہ یہ ایک ذہنی اختراع ہے۔یہ تو اس
کا اپنا مشاہدہ ہے اس لئے وہی دلائل مشاہدہ کو منسوخ نہیں کر سکتے۔پس اگر ہمارے سامنے یورپ کے امریکہ کے اور چین کے اور روس اور فرانس کے فلسفی آ کر کہیں کہ اس قسم
کی باتوں
کو نہ مانو۔ہم انہیں کہیں گے۔تم پاگل ہو ہم نے تو اپنی زندگی میں اللہ تعالیٰ کی قدرتوں کا مشاہدہ کیا ہے اور
بھی بہت سے رنگ میں مشاہدہ کیا ہے اور اس رنگ میں بھی مشاہدہ کیا ہے پس یہ بتانے کے لئے کہ میرے حکم سے
یہ ساری دنیا بنتی ہے ایک یہ سرخ سیاہی کے چھینٹے پڑنے والا ) نظارہ دکھا دیا کہ دیکھو اس طرح بنتی ہے ”کن“ کا
حکم ہوا تو اللہ تعالیٰ کا یہ جلوہ سرخ سیاہی کے رنگ میں نمودار ہو گیا اور اس کے نشان کپڑوں پر بھی ظاہر ہو گئے۔پس اللہ تعالیٰ نے ہمیں بڑا مختلف بنایا ہے بہت سارے احمدی اپنے اس مقام
کو نہیں پہچانتے۔صوفیاء نے
کہا ہے کہ جو آدمی اپنے نفس کو پہچان لیتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کو پہچان لیتا ہے۔یہ بات بڑی ہی بچی ہے لیکن اس کا
اطلاق صرف اسی بندے پر ہوتا ہے جو خدا تعالیٰ کے کسی نیک بندے کے ساتھ تعلق رکھتا ہو اور اس کے عقائد بھی
اور اس کے اعمال بھی درست ہوں۔ویسے تو اللہ تعالیٰ اپنی ساری مخلوق سے پیار کرتا ہے لیکن پیار پیار میں بڑا فرق
ہوتا ہے ایک پیار کا تعلق مثلاً ڈاکٹر کو اپنے مریض سے ہی ہوتا ہے وہ اس پیار سے بڑا مختلف ہوتا ہے جو ایک باپ کو
اپنے بیٹے سے یا بھائی کو اپنی بہن سے ہے۔اس میں بہت فرق ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ کا ایک قرب عام کا تعلق ہے جو
اس کی ہر مخلوق سے ہوتا ہے۔میں نے بتایا تھا کہ قرآن کریم سے پتہ لگتا ہے کہ ایک قبر کا بھی قرب ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ جب کسی آدمی کو
اصلاحی طور پر سزا دینا چاہتا ہے۔مثلاً خدام الاحمدیہ میں بھی یہ طریق یا ذریعہ اصلاح مشہور ہے۔یہ ذریعہ
اصلاح بید مارنے کی شکل میں ہوتا ہے کبھی بوجھ اٹھانے کی شکل میں ہوتا ہے
کبھی جھڑ کنے کی شکل میں ہوتا ہے کبھی
د و مشعل راہ جلد دوم
فرموده ۱۹۶۹ء
158
پیار کی شکل میں ہوتا ہے، کبھی استغفار پڑھوانے کی شکل میں ہوتا ، پس ایک تو اصلاحی قرب قہر ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ
آپ سے غصے کا اظہار فرماتا ہے۔اللہ تعالیٰ اس سے ہمیں محفوظ رکھے۔اللہ تعالیٰ کا غصہ بڑا سخت ہوتا ہے۔انسان
اللہ تعالیٰ کے ایک سیکنڈ کے غصے کی بھی تاب نہیں لاسکتا۔دعا کرنی چاہیے کہ خدا تعالیٰ ہم سے ہمیشہ پیار ہی کرتا
رہے۔بہر حال جماعتی لحاظ سے (انفرادی طور پر تو میں بھی کہتا ) احمدی نوجوانوں اور دوسرے نو جوانوں میں بڑا
فرق ہے۔جماعتی لحاظ سے دوسروں کی نسبت ہمارے نوجوان کہیں زیادہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت کے
وارث بنتے ہیں۔ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار بندہ بننا چاہیے۔دنیا کے لئے ایک نمونہ بننا چاہیے پھر اگر واقعی اللہ
تعالیٰ کی مخلوق سے ہمدردی اور پیار ہے تو یہ بھی کوشش کرنی چاہیے کہ جو لوگ اللہ تعالیٰ کے پیار کے دائرہ سے باہر
ہیں وہ بھی اس دائرہ کے اندر آجائیں اور اللہ تعالیٰ ان سے بھی پیار کرنے لگ جائے۔پس میری آپ کو بنیادی
نصیحت تو یہی ہے کہ آپ میں سے ہر ایک ممبر اپنے اس مقام کو پہچانے جو مقام
کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ کو عطا
ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین