خدام الاحمدیہ کراچی سے خطاب
مشعل راہ۔ جلد دوم
159
فرموده ۱۹۶۹ء
د دمشعل راه جلد دوم
سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے مجلس خدام الاحمدیہ کراچی سے مورخہ ۷ ستمبر ۱۹۲۹ ء پونے
چھ بجے احمد یہ ہال میں جو خطاب فرمایا تھا اس کا مکمل متن
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: -
آپ نے ابھی اپنی رپورٹ سن لی ہے۔کراچی کی مجلس اللہ تعالیٰ کے فضل سے کافی حد تک فعال مجلس ہے
تا ہم اس قدر فعال نہیں جس قدر جماعت احمدیہ کی ایک مجلس کو فعال ہونا چاہئے۔پھر بھی آپ جس رنگ میں کام
کر رہے ہیں اور جن جن پروگراموں پر عمل پیرا ہیں وہ بڑے اہم ہیں۔جو خدام مجلس کے ایسے پروگراموں کو بنانے
کے لئے مجلس کے ساتھ تعاون نہیں کرتے یا کسی بھی کام میں حصہ نہیں لیتے انہیں توجہ دلاتے رہنا چاہئے تا کہ وہ
غفلت کے پردوں سے باہر نکل کر فعال زندگی گزارنے لگیں۔ہمارا اصل مقصد
آج میں اپنے عزیز بچوں سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ نے جو بھی مختلف پروگرام یا کام کرنے کے جو بھی
مختلف شعبے بنارکھے ہیں یہی ہمارا اصل مقصد نہیں ہے۔ہمارا اصل مقصد قرآن کریم کی روشنی میں تو حید خالص کو
کو قائم کرنا ہے اور قرآنی تعلیم اور حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت پر عمل پیرا رہنا ہے۔ایک خاص جہت
کی طرف انسان کی ہر حرکت و سکون اس غرض کے لئے ہے کہ تو حید حقیقی جلوہ گر ہو۔تو حید حقیقی کے قیام کے لئے
تین قسم کے حقوق ادا کرنے پڑتے ہیں۔ایک تو اللہ تعالیٰ کا حق ہے دوسرے اس کے بندوں کا حق ہے اور تیسر۔ہمارے اپنے نفس کا حق ہے۔حقوق اللہ اور حقوق العباد
اللہ تعالیٰ نے انسان پر جو اپنا حق واجب قرار دیا ہے اس کی بھی آگے دو قسمیں ہیں ایک قسم تو وہ ہے جو
ہمارے اپنے وجود سے تعلق رکھتی ہے مثلاً اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بار بار مختلف پیرایوں میں بڑی وضاحت
کے ساتھ اپنی ذات وصفات کو بیان فرمایا ہے اور ہمارے لئے اللہ تعالیٰ کی ذات وصفات کا علم و عرفان رکھنا اللہ
تعالیٰ کی طرف سے بطور اس کے حق کے ہم پر واجب ہے پس بنی نوع انسان کے لئے یہ نہایت ہی ضروری ہے کہ
وہ اپنے پیدا کرنے والے رب کی ذات وصفات کا علم و عرفان حاصل کریں کیونکہ اس کے بغیر تو حید حقیقی کا قیام
ممکن ہی نہیں۔مثلاً اللہ تعالیٰ کی صفات کے متعلق بنیادی طور پر یہ بتایا گیا ہے کہ وہ تمام صفات حسنہ سے متصف اور
فرموده ۱۹۶۹ء
160
د دمشعل باراه جلد دوم
تمام کمزوریوں اور نقائص سے منزہ ہے اور پھر اپنی ان صفات حسنہ کو اس نے قرآن کریم میں تفصیل سے بیان فرمایا
ہے۔مثلاً یہ کہ وہ رب ہے۔اس نے ہمیں پیدا کیا بغیر اس کے کہ ہمارا کوئی عمل ہوتا اس نے اپنی حکمت کا ملہ کے
ا
ماتحت انسان کو پیدا کیا اور پھر اس سے آگے نسل انسانی کا سلسلہ چلایا۔ساتھ ہی اس نے ہمیں بہت سی قو تیں اور
طاقتیں اور قابلیتیں عطا کیں یہ قوتیں اور طاقتیں اور یہ استعدادیں ہمارے جسم سے بھی تعلق رکھتی ہیں ہمارے
ذہن سے بھی تعلق رکھتی ہیں ہمارے اخلاق سے بھی تعلق رکھتی ہیں ہماری روحانیت سے بھی تعلق رکھتی ہیں۔غرض
اللہ تعالیٰ نے ہمیں بنیادی طور پر یہ قو تیں اور طاقتیں اور قابلیتیں عطا فرمائیں۔پھر اس رب نے ہم پر اپنا فضل
فرماتے ہوئے ہم سے یہ وعدہ فرمایا کہ اگر تم میری طرف آؤ گے تو پھر میں تمہاری جسمانی، ذہنی ، اخلاقی اور روحانی
قوتوں اور استعدادوں کی نشو و نما اس طرح کروں گا کہ تمہاری انگلی پکڑ کر تمہیں صراط مستقیم پر گامزن کر دوں گا یہاں
تک کہ تم اپنے دائرہ استعداد میں یعنی جتنی تمہاری قوت اور استعداد ہے اس کے مطابق تم اپنی نشو و نما کے کمال کو پہنچ
جاؤ گے پس اللہتعالی کا یہ وعدہ ہے کہ ہرشخص اگر وہ چاہے تو کمال حاصل کر سکتا ہے اگر چہ ایک دوسرے کے کمال
میں اختلاف ہوگا لیکن ہر شخص اپنے اپنے دائرے میں جس قدر ا سے قوت یا طاقت یا استعداد عطا ہوتی ہے اسے
بروئے کارلاتے ہوئے ایک کامل انسان بن سکتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نے انسان سے یہ بھی کہا ہے کہ تمہاری جسمانی ، بہن ، اخلاقی اور روحانی قوتوں کی
نشو ونما کے لئے تجھے اس مادی دنیا میں جس جس چیز کی بھی ضرورت تھی وہ میں نے تمہارے لئے پیدا کر دی ہے۔پھر فرمایا کہ میں نے یہ بھی انتظام کیا ہے کہ جب تم نیک اعمال کرو گے تو اس کی بہترین جزاء میری صفت رحیمیت
کے جلوے کے ماتحت مل جائے گی اور جب تم کوشش کرو گے تو تمہاری کوشش کو انتہا تک پہنچانے کے لئے یعنی
اسے کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے بھی انتظام کروں گا۔کوشش تو بے شک تم کرو گے اور اس میں کوئی کسر اٹھا
نہیں رکھو گے لیکن تمہیں خود اپنی کوشش سے وہ سب کچھ نہیں مل سکتا جو کمال کے درجے پر پہنچنے کے لئے ضروری ہوتا
ہے اس لئے میں نے تمہارے لئے یہ بھی انتظام کیا ہے کہ میری صفت رحمانیت کے جلوے تم پر ظاہر ہو نگے۔اور
بغیر تمہارے کسی عمل اور عمل کے نتیجہ میں جو استحقاق ( جو کوشش اور مجاہدہ کے نتیجہ میں پیدا ہوتا ہے اس لئے اس کو ہم
استحقاق کہتے ہیں ویسے تو کسی شخص کا اللہ تعالیٰ پر کوئی حق نہیں ہے ) پیدا ہوتا ہے اس کے بغیر بھی میں تمہیں دوں گا۔کیونکہ میں بڑا رحم کرنے والا رب ہوں۔میری رحمتوں نے ہر ایک چیز پر گھیرا ڈالا ہوا ہے۔جس وقت بدلہ دینے کا
آخری وقت آئے گا اس وقت میں کسی اور کو یہ نہیں کہونگا کہ وہ بدلہ دے بلکہ میں جو علام الغیوب اور رحمتوں کا
سر چشمہ اور منبع ہوں جزا دینے کے کام کو بھی اپنے ہاتھ میں لونگا اور اس کی جزاء میں خود دوں گا۔اور مالک ہونے کی
حیثیت سے دونگا۔تمہاری خطائیں ،غفلتیں اور کوتاہیاں معاف کردوں گا اور جو تمہارے اعمال ہونگے ان سے
کہیں بڑھ کر ان کی جزاء دوں گا۔کیونکہ میں مالک بھی ہوں جو چاہوں تمہیں دے سکتا ہوں۔میرے خزانے
بھرے ہوئے ہیں ان میں کمی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
161
فرموده ۱۹۶۹ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
پس اللہ تعالیٰ نے ان امہات الصفات یعنی چار بنیادی صفات کا سورۃ فاتحہ میں ذکر فرمایا۔ان کے علاوہ اور
بھی بہت سی صفات کا ذکر اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا ہے مثلاً اللہ تعالیٰ نے فرمایا میں ہی رزاق ہوں میں
ہی غفور ہوں، میں ہی عزت کا سرچشمہ ہوں، میں ہی رفعتوں کی انتہاء تک پہنچانے والا اور اپنی طرف کھینچنے والا
ہوں، میں ہی ہر قسم کے قادرانہ تصرف کا مالک یعنی قادر مطلق ہوں۔اللہ تعالیٰ کی یہ اور دوسری صفات قرآن کریم
میں کثرت سے بیان ہوئی ہیں۔غرض اللہ تعالیٰ کا پہلا حق ہم پر یہ ہے کہ ہم اس کی صفات کی معرفت حاصل کریں۔دراصل ہماری روحانی
رفعتوں کے حصول کے لئے کوششوں کی یہ ابتداء ہے۔ہمارے لئے پہلا ضروری قدم یہ ہے کہ ہم اس کی صفات کو
اچھی طرح سمجھنے لگ جائیں۔ان سے واقفیت حاصل کر لیں اور قرآن کریم کی صفات باری کے متعلق جو تعلیم ہے
وہ ہمارے لئے نور کا ایک کالر بن جائے ایک روشنی بن جائے تا کہ ہمارے لئے سہولت کے ساتھ اور اللہ تعالیٰ کی
صفات کی معرفت کے حصول کی طرف قدم بڑھانا ممکن ہو جائے۔پس پہلا حق اللہ تعالیٰ کا ہے اور اس کی پہلی قسم
اس کی صفات کا پہچاننا ہے۔اللہ تعالیٰ کا دوسراحق یہ ہے کہ جب اللہ تعالیٰ کی ذات وصفات کی معرفت حاصل ہو جائے تو پھر عملاً اپنی
زندگی میں اس حق کو ادا کرنے کی کوشش کرتے ہوئے خالص اور کامل اطاعت صرف اللہ تعالیٰ کی کرنا اور اس پر
بھروسہ رکھنا اور اس میں گم اور فنا ہو جانا۔ہمارا کوئی فعل اور ہمارا کوئی ترک فعل ہماری کوئی حرکت یا کوئی سکون یا
ہماری توجہ کا کسی قسم کا مبذول ہو جانا سوائے اللہ تعالیٰ کی اطاعت کے اور کوئی خاصہ نہ رکھتا ہو۔ہمارے ہر فعل میں
یہ بنیادی خصوصیت ہو کہ ہمارا ہر فعل اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں ہو اور اللہ تعالیٰ ہی کے لئے ہو اور اس بات کو ظاہر
کر رہا ہو کہ گویا ہم اس کے وجود میں اور اس کی صفات میں فنا ہو گئے ہیں۔پس اللہ تعالیٰ کے حق کے یہ دو پہلو ہیں ایک یہ کہ اس کی صفات کو جانا اور پہچانتا اور دوسرایہ کہ کامل اور چی
اور حقیقی اطاعت صرف اسی کی کرنا اور کسی غیر اللہ کی طرف نگاہ نہ کرنا۔جو شخص اللہ تعالیٰ کو حقیقی معنوں میں اپنا رب
سمجھنے لگ جائے وہ ربوبیت کے حصول کے لئے کسی اور کے پاس تو نہیں جائے گا۔جو شخص اللہ تعالیٰ کو صیح معنوں
میں رحیم سمجھنے لگ جائے وہ اپنی جد و جہد اور اپنی کوشش اور عمل کے نتیجہ کے لئے کسی اور کی طرف تو متوجہ نہیں ہوگا اور
جو شخص اپنے عمل کے میدان میں اپنے اندر یہ احساس رکھتا ہو کہ خواہ میں کس قدر عمل کر لوں میری ضرورت ( اور
ضرورت یہ ہے کہ میں اپنی زندگی کے مقصد کو حاصل کرلوں ) اس وقت تک پوری نہیں ہو سکتی جب تک اللہ تعالیٰ
اپنی صفت رحمانیت کے جلوے مجھے نہ دکھائے۔پس اللہ تعالیٰ کی ذات وصفات کا کامل عرفان اور اللہ تعالیٰ کے
لئے ہی ساری زندگی گزارنا یہ اللہ تعالیٰ کے (اس کے بندوں پر ) حق کے دو ( علمی اور عملی ) پہلو ہیں۔ان دونوں
کے بغیر ہماری زندگی میں وہ تو حید قائم نہیں رہ سکتی جو اللہ تعالیٰ قائم کرنا چاہتا ہے۔تو حید کے قیام کے لئے ایک اور حق ہے جس کو ادا کرنا ضروری ہے اور یہ عباد کا حق ہے یعنی اللہ تعالیٰ کے
فرموده ۱۹۶۹ء
162
د و مشعل راه جلد دوم
بندوں کا حق ہے جسے ادا کرنا تو حید خالص کے قیام کے لئے ضروری ہے۔یہاں بھی اس حق کے دو پہلو ہیں۔ایک
یہ کہ انسان اپنے جیسے دوسرے انسانوں کو پہچانے جیسا کہ حقوق اللہ میں اللہ تعالیٰ کی صفات کو پہچانا ضروری تھا ایسا
ہی یہاں پر انسان کا دوسرے انسان کو پہچانا ضروری ہے اور انسان کی پہچان اسلام نے یہ بتائی ہے کہ ایک تو تمام
بنی نوع انسان کو اپنے جیسا انسان سمجھے ( یہ اپنے جیسے کی تفصیل آگے آئے گی ) دوسرے یہ کہ تمام بنی نوع انسان کو
اللہ تعالیٰ کا بندہ سمجھے اس سے زیادہ کچھ نہ سمجھے اور تیسرے یہ کہ ہر انسان کو لاشی محض اور پیچ سمجھے۔کیونکہ اس کے
اندر اپنی کوئی طاقت اور قوت نہیں ہے اپنے نفس میں وہ کچھ بھی نہیں ہے اس کے اندر جو کچھ ہمیں نظر آتا ہے وہ اللہ
تعالیٰ کی عطا ہے۔اس کا اپنا کچھ نہیں۔جو خدا نے دیا جس طرح اس نے بنایا جو کچھ قوت، طاقت اور استعداداس
کے اندر پیدا کی اس پر انسان کی زندگی کا دار ومدار ہے وہ اپنی ذات میں کچھ نہیں۔تمام انسانوں جیسا ایک انسان
ہے۔اس سے زیادہ کسی انسان کو کوئی مقام حاصل نہیں۔حقوق العباد کی ادائیگی کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ ہم انسانی زندگی کے اصل مقصد کے حصول کے لئے یعنی اللہ
تعالیٰ کے قرب
کا تعلق قائم کرنے کے لئے ایک دوسرے کے مد و معاون بنیں۔پہلے یہ کہ اس کو کچھ نہ سمجھیں اور
دوسرے یہ کہ اپنے اندر غیروں کے لئے خیر خواہی اور ہمدردی کا جذبہ اس وجہ سے پائیں کہ ہم نے ان کا ممدو
معاون بنکر ان
کو اللہ تعالیٰ کے قرب کی راہوں پر چلانا ہے۔یہ حق العباد کا دوسرا پہلو ہے جس کو ہم عملی تو حید کہہ سکتے
حق العباد کے ہر دو پہلو یہ ثابت کرتے ہیں اور جس کی وجہ سے توحید کے ساتھ ان کا تعلق ہے کہ اس
Universe (یونیورس) اس عالمین، اس دنیا، اس جہاں کی اصل حقیقت اللہ تعالیٰ ہی ہے اور اس کو عظمت
حاصل اور اس کی عزت قائم ہے۔وہی عظمت اور عزت کا سر چشمہ ہے اور اس کے علاوہ جسے ہم غیر کہتے ہیں۔اس
کے اندر کوئی خوبی نہیں ہے کوئی عزت نہیں ہے اس کا کوئی احترام نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس کا جو احترام قائم کیا
ہے اور جس طرح میں ہوں ( اور میں کی حقیقت آگے تیسرے حق میں بتاؤں گا ) اسی طرح کے یہ بھی انسان ہیں
اور محتاج ہیں اس بات کے کہ ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑیں اور ان راہوں پر ایک دوسرے کی مدد کرتے چلے جائیں
جو راہیں اللہ تعالیٰ کے قرب کی طرف سے جانے والی ہیں۔اس حق کے ہر دو پہلو اللہ تعالیٰ کی عظمت اور اس کے
جلال کو ثابت کرتے ہیں کیونکہ اس کا علمی پہلو ہمیں بتاتا ہے کہ وہ نیچ اور لاشی محض ہیں اور عملی پہلو یہ بتاتا ہے کہ ان
کی زندگی کا مقصد یہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے ایک قرب کا تعلق قائم کریں اور وہ نہیں کر سکتے تھے جب تک وہ ایک
دوسرے کے ممدو معاون نہ ہوں۔تو حید خالص کے قیام کے لئے جو تیسر احق فرض کیا گیا ہے وہ نفس کا حق ہے اور نفس کے حق کے ہی پھر یہی
دو پہلو ہیں یعنی ہر ایک کے لئے یہ جاننا ضروری ہے کہ نفس ہے کیا چیز : صوفیاء نے کہا ہے۔جس نے اپنے نفس کو
پہچانا اس نے اپنے رب کو پہچان لیا۔نفس کو پہچاننے میں پھر آگے دو شقیں نظر آتی ہیں ایک آفات نفس کا جاننا یعنی
163
فرموده ۱۹۶۹ء
د و مشعل راه جلد دوم
نفس انسانی کے وہ رذائل اور بد خصلتیں جو اللہ تعالیٰ سے دور لے جاتی ہیں ان کو اچھی طرح سے پہچان لینا۔قرآن
کریم نے اس پر بھی بڑی روشنی ڈالی ہے مثلا تکبر ہے، حسد ہے، بدلنی ہے، خوداری ہے، خود نمائی ہے، یہ انانیت
ہے کہ میں ہی کوئی چیز ہوں۔یہ نفس کی بہت بڑی آفات ہیں۔یفس کی بد خصلتیں ہیں یہ نفس کی بیماریاں ہیں جو
نفس کو لاحق ہو جاتیں ہیں۔ان آفات نفس کو پہچانا ضروری ہے یعنی اپنے اندر جو جو ایسی کمزوریاں پائی جاتی ہیں
ان کا علم حاصل کرنا ضروری ہے۔بسا اوقات انسان اپنے مقصد حیات کو بھول کر نفس امارہ کے احکام پر چل پڑتا
ہے اور اللہ تعالیٰ کی گود میں بیٹھنے کی بجائے شیطان کے قدموں میں جا بیٹھتا ہے۔پس ہمارے لئے یہ بات بڑی
ضروری ہے کہ ہم ان آفات کو پہچانیں اور ہمیں پتہ ہو کہ تکبر توحید کے خلاف ہے اور نفس کے لئے ایک مہلک مرض
ہے۔اسی طرح حسد بھی بڑی بری مرض ہے۔پھر انا ہے جتنے بزرگ اولیاء اللہ امت محمدیہ میں گزرے ہیں ان
سب کا بالاتفاق یہ فیصلہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی محبت اور اس کے قرب
کو کوئی شخص اس وقت تک حاصل نہیں کر سکتا جب
تک اس کا اپنا وجود قائم رہے جب تک اس کی انانیت قائم رہے جب تک انا کی آواز اس کے نفس سے نکلتی رہے۔یہ ممکن ہی نہیں کہ اس صورت میں انسان قرب الہی کو حاصل کر سکے۔پہلوں نے بھی اپنے متعلق بہت کچھ کہا ہے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی بہت کچھ لکھا ہے اور ہمارے لئے اس کے اندر بڑا سبق ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اپنے نفس کو مخاطب کر کے یہ کہنا کہ :-
کرم خاکی ہوں میرے پیارے نہ آدم زاد ہوں
اسی حقیقت کا غماز ہے۔آپ کا یہ کہنا کہ جو مل کرتے ہیں وہ تو اپنے عمل کا نتیجہ پاتے ہیں۔میں نے تو اے
میرے پیارے خدا تیرے حضور کوئی عمل نہیں کیا کوئی مجاہدہ نہیں کیا تو نے محض اپنے فضل اور رحمانیت کے جلوے
سے مجھے وہ کچھ دے دیا جو دیا اس میں میری اپنی کوشش اور میری کسی خوبی کا دخل نہیں ہے۔بیسیوں جگہ آپ نے
ان خیالات کا اظہار کیا ہے۔آپ کی اردو، عربی اور فارسی نثر بالعموم اور منظوم کلام بالخصوص اس اظہار سے بھرا پڑا
ہے۔ایک حقیقی احمدی جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مقام کو پہنچانتا ہے جب وہ اس قسم کے فقرات کو
پڑھتا ہے تو اس کی جو حالت ہونی چاہئے آپ اس کا اندازہ لگائیں میں نے کئی دفعہ سوچا ہے کہ اگر حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنے رب کو ان الفاظ میں مخاطب کرتے ہیں:۔کرم خاکی ہوں میرے پیارے نہ آدم زاد ہوں
تو میں کن الفاظ میں اپنے رب کو پکاروں۔الفاظ نہیں ملتے جن سے میں اپنی نیستی کا اظہار کروں اپنے پیچ
ہونے کا اظہار کروں اور اپنے لاشی محض ہونے کا اظہار کروں۔میں سمجھتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو پہچانا۔اس لحاظ سے میرا اور آپ کا جو نبتی فرق ہے وہ فرق میرے اظہار میں بھی
تو ہونا چاہیئے اس سے بھی گر کر مجھے اپنے رب کے حضور جھکتا چاہئے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اتنا
جھک گئے ہمارے لئے اب یہ مشکل ہے کہ ہم کون سے الفاظ کہاں سے کس زبان سے لے کر آئیں کہ جو ہمارے
فرموده ۱۹۶۹ء
164
د دمشعل را
ل راه جلد دوم
مقام کے متعلق اظہار کر رہے ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تو ایک عکس اور انعکاس تھے حضرت نبی
اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانی شکل کا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق احادیث میں آتا ہے کہ ایک فتح کے
موقع پر خدا تعالیٰ کی حمد کرتے ہوئے اور ان جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہ ہماری کوششیں کیا تھیں جو کچھ بھی
ہمیں ملاوہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ملا۔سواری پر سوار تھے اور اس عاجزی کے جذبات میں خدا تعالیٰ کے حضور آہستہ
آہستہ جھکنا شروع ہوئے یہاں تک کہ دیکھنے والے کہتے ہیں کہ آپ کا سر گھوڑے کی پیٹھ کو لگ گیا۔پس اس قدر
عاجزی رب کے حضور حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دکھاتے ہیں اور آپ کے روحانی فرزند دکھاتے ہیں تو ہمارا
عاجزی کا پھر کونسا مقام ہے اگر ہم اس عاجزی کے مقام کو نہیں پہچانتے تو حقیقی تو حید کیسے قائم کریں گے۔پس
توحید خالص کے قیام کے لئے نفس کے حق کی ادائیگی ضروری ہے اور اس کا ایک پہلو یہ ہے کہ انسان اپنے نفس کی
کمزوریوں کو اس کی آفات کو اور اس کے رزائل کو اور اس کی ہلاکتوں کو پہچانے اور سمجھے اور پھر یہ کوشش کرے کہ میں
اپنے نفس امارہ کے کہنے میں نہیں آؤں گا۔حق نفس سے تعلق رکھنے والی توحید علمی کا ایک اور پہلو یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ
نے انسان کے اندر جو قابلیتیں رکھی ہیں۔جن اچھے اخلاق کو وہ خدا تعالیٰ کے فضل سے حاصل کر سکتا ہے اس کا بھی
اسے علم ہو کیونکہ اگر اسے محض منفی علم ہو یعنی آفات نفس کا اسے علم ہور ذائل اور ہلاکتوں کا علم ہو۔نفس امارہ کے جو
مفسدانا احکام اپنے نفس ہی کو مل رہے ہوتے ہیں ان کا علم ہو تو ٹھیک ہے۔عاجزی کے مقام کو اس نے پالیا لیکن
روحانی ترقیات وہ کیسے کرے گا اس لئے ساتھ ہی اس کو اللہ تعالیٰ کے ان فضلوں کا بھی علم ہونا چاہئے جو اس پر
بارش کے قطروں کی طرح برستے اور جن کے نتیجہ میں وہ روحانیت کی وسعتوں اور روحانیت کی رفعتوں میں لا انتہاء
حرکت کر سکتا ہے یعنی قرب الہی کی کوئی منزل نہیں ہے جہاں جا کر ٹھہر جانا ہے۔پس انسان کو یہ علم ہونا چاہئے کہ
اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے میرے اندر کیا قابلیت رکھی ہے۔قرآن کریم میں دو تعلیمیں پائی جاتی ہیں ایک کو ہم
کہتے ہیں عادت اور ایک کو ہم کہتے ہیں اخلاق۔جو تعلیم ادب کے ساتھ تعلق رکھنے والی ہے وہ وحشی کو انسان بنا دیتی
ہے اور جو اخلاق سے تعلق رکھنے والی ہے وہ انسان کو با اخلاق انسان بنا دیتی ہے اور پھر آگے بتایا ہے کہ میرے
بتائے ہوئے اخلاق پر خود بھی چلو اور دوسروں کو بھی چلاؤ تب تیم روحانی ترقیات حاصل کر سکتے ہو۔اللہ تعالیٰ نے
انسان کے اندر جو قوت رکھی ہے اس کے مقابلہ میں ایک حسین تعلیم دی ہے اس کو ہم اس طرح بھی کہہ سکتے ہیں کہ
اخلاق اور عادات کے متعلق اللہ تعالیٰ نے جو حسین تعلیم ہمیں دی ہے اس میں ہر پہلو کے مقابلے میں ہماے اندر
ایک قابلیت اور استعداد رکھی گئی ہے کیونکہ ایس حکم دینا جو انسان کرہی نہ سکے اس کی طاقت سے باہر ہو یہ اللہ تعالیٰ کی
خدائی پر ایک داغ ہے ایک دھبہ ہے۔اللہ تعالیٰ ایسا حکم نہیں دیتا۔اللہ تعالیٰ ہمیں وہی حکم دیتا ہے جس کو ادا کرنے
میں جس کو تسلیم کرنے میں جس کو بجالانے میں انسان بالکل معذور نہ ہو بلکہ اس کی وہ قابلیت رکھتا ہو۔جتنی بھی
اخلاقی تعلیم ہے وہ ایسی ہے کہ اس کے مقابلے میں اخلاقی قوتیں اورقابلیتیں انسان کو عطا ہوتی ہیں پس انسان کو
اپنے نفس کے اس پہلو کو بھی پہچانا ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس پر بڑا فضل کیا اور اس کو بڑی قابلیتیں
165
فرموده ۱۹۶۹ء
د مشعل راه جلد د
، دوم
کیں۔ہدایت دی اور روشنی عطا کی اور اپنے قرب کی راہوں کے تعین کی اور کہا کہ میری انگلی پکڑو میں تمہیں اپنے
قرب کی راہوں کی طرف لے چلتا ہوں اور پھر اپنے مقربین کو اپنی گود میں بٹھا لیا لیکن نسبتا زیادہ کسی پر اس کا فضل
ہوا اتنا ہی زیادہ اس کے اندر عاجزی انکساری اور اس بات کا احساس پیدا ہوا کہ میں لاشے محض ہوں نیست ہوں یا
بیچ ہوں کچھ بھی نہیں۔میری کوئی ہستی ہی نہیں اور اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی ایک عظمت اور شوکت ظاہر ہوتی ہے
کہ انسان خدا میں ہو کر یعنی فانی فی اللہ ہو کر جو کچھ حاصل کر سکتا ہے وہ حاصل کر سکتا ہے ورنہ وہ کوئی چیز نہیں۔پھر
ایک تو یہ ہے علم والا پہلو حق نفس کا کہ اپنی کمزوریوں کو بھی وہ جانتا ہو جن سے نفس ہلاک ہو جاتا ہے اور ان قوتوں
اور طاقتوں
کو بھی پہچانتا ہو جن کے صحیح استعمال سے وہ اللہ تعالیٰ کے پیار کو حاصل کر سکتا ہے اور اس کی رضا کو پاسکتا
ہے اور نفس کا دوسرا حق یہ ہے کہ وہ صرف یہی علم نہ رکھتا ہو بلکہ اس پر عمل کرنے والا بھی ہو۔خالی یہ لیکچر دے دینا کہ
حسن اخلاق سے کام لو یہ بالکل بے معنی چیز ہے۔لیکچر دینے والوں کے لئے اور لیکچر سننے والوں کے لئے بھی یہ
ضروری ہے کہ وہ اس پر عمل کرنے والوں ہوں۔اگر وہ خود عمل نہیں کرتے تو ایسے شخص کی مثال ایک بند کتاب کی تو
ہوسکتی ہے جس میں اخلاق کے متعلق بہت سے علوم لکھے گئے ہیں اور امت مسلمہ کے علماء نے بہت سی کتب ان
کے متعلق اور ان کی تہذیب کے متعلق یعنی پاک وصاف کرنا، پالش کرنا، روشن کرنا، نمایاں کرنا علوم کا ہالہ ان کے
گرد پیدا کرنا وغیرہ کس طرح کیا جا سکتا ہے اس پر انہوں نے بہت سی کتابیں لکھیں لیکن اگر کتا بیں سن کر انسان ان
کو بند کر دے اور اس طرح آگے کتابیں پڑھنے والا بھی انکو پڑھ کر بند کر کے رکھدیں اور اس پر عمل نہ کریں تو کیا
فائدہ ہے ایسے لکھنے کا اور کا فائدہ ہے ایسے پڑھنے کا نفس کا حق یہ ہے کہ جہاں ایک طرف اس کا وجود اللہ تعالیٰ کی
رضا میں فنا ہو جائے اور ان باقی نہ رہے وہاں اس کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہوئے
اور اس کا شکر گزار بندہ بنتے ہوئے وہ نعمتیں جو اسے اللہ تعالیٰ نے جسمانی، ذہنی، اخلاقی اور روحانی طور پر عطا کی
ہیں ان سے وہ پورا فائدہ اٹھائے اور ان پر وہ پورا عمل کرتے ہوئے جب تک یہ چھ قسم کے یا ہم تین قسم کے حق کہہ
سکتے ہیں جیسا کہ میں ابتداء میں بتا چکا ہوں چھ قسم کے حق اس لئے کہہ سکتے کہ ان تین قسم کے حقوق کے آگے دودو
پہلو ہیں۔جب تک ہم ان حقوق کو ادا نہ کریں۔تو حید خالص قائم نہیں ہو سکتی۔نہ اپنے نفس کے اندر اور نہ دنیا
کے
اندر۔کیونکہ اگر ہمیں اللہ تعالیٰ کی صفات کا علم بھی نہ ہو تو ہم اللہ تعالیٰ کی ان صفات کی عظمت اور اس کے جلال کے
پر تو کے نیچے آ کر اپنی پرورش نہ کریں تو حقیقی تو حید قائم نہیں ہو سکتی۔کیونکہ زندگی میں ویسے تو لاریب تو حید خالص
قائم ہے اور اس کے تصرف میں ہر شے ہے۔لیکن یہاں سوال ہے تو حید خالص کا انسانی زندگی میں قائم کرنے کا۔انسانی زندگی میں توحید خالص قائم نہیں ہو سکتی جب تک ہم اللہ تعالیٰ کی صفات کا پوری طرح علم نہ رکھتے ہوں اور
پوری طرح واقفیت رکھنے کی کوشش نہ کریں۔یہ صحیح ہے کہ اللہ تعالیٰ کی صفات کی واقفیت انسان درجہ بدرجہ اپنی
استعداد کے مطابق حاصل کرتا ہے اور جتنا جتناوہ اس سے نزدیک ہوتا چلا جاتا ہے اتنی ہی
دنیوی Expression (اظہار ) کے طور پر ہم کہیں گے کہ اس کی روشنی کو زیادہ منور، زیادہ واضح طور پر وہ اپنی
فرموده ۱۹۶۹ء
166
د مشعل راه جلد دوم
روحانی آنکھ سے دیکھتا ہے۔جس حد تک کسی کو اس کی استعداد میں آگے بڑھنے کا موقع دیا گیا ہے وہ اللہ تعالیٰ کی
صفات کا زیادہ سے زیادہ علم حاصل کرتا رہتا ہے اس کے لئے اللہ تعالیٰ کے جذب کی ضرورت ہے اس کے لئے
ہمیں دعا کرتے رہنا چاہئے۔کیونکہ ہم اپنی تدبیر اور کوشش سے جذب الہی کو ٹھیک طرح سے حاصل نہیں کر سکتے۔تدبیر اور دعا دونوں اس کے لئے بڑی ضروری ہیں۔لیکن اس میں بھی شک نہیں کہ ہم محض اپنی تدبیر اور دعا سے اللہ
تعالیٰ کی صفات کے یہ جلوے نہیں دیکھ سکتے۔اس کے لئے اپنے نفس پر ایک موت وارد کرنی پڑتی ہے کیونکہ اللہ
تعالیٰ میں فانی ہو کر انسان ایک نئی زندگی پاتا ہے جو اس کے جسم پر بھی اثر انداز ہوتی ہے اور اس کے ذہن پر بھی اثر
انداز ہوتی ہے اور اس کے اخلاق اور روحانیت پر اثر انداز ہوتی ہے۔پس جذب
الہی یعنی اللہ تعالیٰ کا قرب
کھینچ کر ہمیں اپنی طرف لے جائے اس کے لئے ہمیشہ کوشش بھی کرنی
چاہئے اور تدبیر بھی کرنی چاہئے۔اس کے بغیر ہماری زندگیوں میں توحید خالص قائم نہیں ہوسکتی۔قرآن کریم کا
اصل مقصد انسان زندگی میں تو حید کو قائم کرنا
ہے اس کی باقی سب تعلیم اس توحید کے قیام کے وسائل اور ذرائع ہیں
اس سے زیادہ کچھ نہیں۔توحید خالص کے قیام کے لئے یہ ضروری ہے کہ ہم کسی انسان کو کسی رنگ میں بھی خدا تعالیٰ
کا شریک نہ ٹھہرائیں۔جس کا مطلب یہ ہے کہ ہم یہ سمجھیں کہ وہ بھی ہمارے جیسے لاشی محض ہیں۔محض اللہ تعالیٰ کے
بندے ہیں ان کی کوئی حیثیت نہیں۔پھر ہمیں کسی سے مانگنے کی ضرورت نہیں ہوسکتی۔ایک دفعہ کا واقعہ ہے۔اس میں ہمارے لئے سبق ہے۔ہمارے ایک بزرگ تھے۔اللہ تعالیٰ ان کو بغیر
حساب اور بغیر ظاہری اسباب کے رزق بہت دیتا تھا اور جو بھی روپیہ پیسہ ان کے پاس آتا وہ اس میں سے اس دن
کے لئے اٹھنی یا روپیہ جو انہوں نے اپنے لئے خرچ مقرر کیا ہوتا وہ اپنے پاس رکھ لیتے اور باقی جتنا جلد ممکن ہوتا
فوری طور پر سلسلہ کو بھیج دیتے۔جہاں بھی ہوتے منی آرڈر کر وا دیتے یا کسی کو دے دیتے مثلاً انہیں رات کے وقت
رقم ملی تو کسی اور کے سپر د کر دیتے کہ دیکھو میں نے تمہیں دے دیا ہے۔ایک دن ان کو یہ خیال آیا کہ اس طرح روز
اٹھنی یار و پی رکھ کر باقی منی آرڈر کر دیتا ہوں کیوں نہ زیادہ عرصہ کے لئے رکھ لوں چنا نچہ ایک دن ان کے پاس دو
تین سوروپے یا پانچ روپے کی رقم آئی تو ان کو یہ خیال آیا کہ یہ جو میں روز اٹھنی رکھتا ہوں۔ایک ہی بات ہے اگر چھ
ماہ کے لئے جو مجھے ضرورت ہے وہ میں رکھ لیتا ہوں اور باقی کا میں منی آرڈر کر دیتا ہوں۔چنانچہ انہوں نے ایسا ہی
کیا۔ظہر کی نماز پڑھنے گئے۔ان کی یہ عادت تھی کہ فرض نماز کے بعد سنتیں بھی مسجد میں ادا کیا کرتے تھے۔اور پھر
وہیں کچھ دیر آرام کرتے تھے۔ان کے ایک دوست نے (جوا کثر وہیں ان کے ساتھ ہوتا تھا ) دیکھا کہ انہوں نے
اپنی عادت کے خلاف سنتیں نہیں پڑھیں۔سلام پھیرتے ہی جلدی سے گھر اپنے کمرے کی طرف دوڑے۔ان
کے اس دوست کو بڑا عجیب معلوم ہوا کہ انہوں نے آج اپنی عادت کے خلاف یہ بات کیوں کی ہے۔چنانچہ اس
نے ان سے پوچھا کہ آج آپ نے خلاف عادت اس طرح کیوں کیا ہے۔وہ کہنے لگے کہ میں آخری سجدہ میں تھا
کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے مجھے یہ آواز آئی کہ "ہن میں چھ مہینے لئی تیرا رب نہیں رہیاں میں یہ سن کر کانپ اٹھا اور
167
فرموده ۱۹۶۹ء
دو مشعل راه جلد د
دوم
گھر جا کر وہ رقم بھی بھجوادی۔پس انہوں نے اللہ تعالیٰ کی صفت رزاقیت کا جلوہ اس رنگ میں دیکھا تھا۔ان
کو کسی کو کچھ کہنے یا کسی سے اپنی
ضرورت کا اظہار کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا۔ان کو معلوم تھا کہ اللہ تعالیٰ میری ضرورت کو پورا کرے گا کسی
اور کے سامنے مجھے جھکنے کی ضرورت نہیں۔اس طرح مثلاً بیماری ہمارے ساتھ لگی ہوئی ہے۔انسان کے اندر
بد خصلتیں پائی جاتی ہیں جن کا ایک نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ انسان بیمار ہو جاتا ہے۔وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ (الشعراء: ۸۱)
یعنی مرض میری اپنی پیدا کردہ ہے اور شفا ہو نہیں سکتی جب تک اللہ تعالیٰ شفا نہ بخشے۔اب جو شخص مریض ہوتا
ہے اس کے دماغ میں بنیادی طور پر دو خیال پیدا ہوتے ہیں ایک یہ کہ ڈاکٹر نے میری بیماری کی تشخیص کر کے
میرے لئے دوا تجویز کرنی ہے اور اس
کی تشخیص اور تجویز کردہ دوا کے نتیجہ میں میری بیماری دور ہو جائے گی چنانچہ وہ
اس خیال کے ساتھ ڈاکٹر کے پاس جاتا ہے لیکن ایک دوسرا شخص یہ سمجھتا ہے کہ مجھے شفاء تو صرف اللہ تعالیٰ نے
دینی ہے لیکن یہ سامانوں کی دنیا یہ اسباب
کی دنیا بلاوجہ نہیں ہے۔اگر اس نے خدا تعالیٰ کے پیدا کردہ سامانوں سے
فائدہ نہ اٹھایا تو کہیں میرا رب مجھ سے ناراض نہ ہو جائے۔ایسا شخص دوائی اس لئے نہیں استعمال کرتا کہ وہ دوائی یا
ڈاکٹر پر بھروسہ رکھتا ہے۔وہ دوائی اس لئے کھاتا ہے کہ میرے رب نے کہا ہے کہ تدبیر کرو اور حضرت رسول اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے :-
لكل داء دواء “
(صحیح مسلم جزء ثانى باب لكل داء دواء واستحباب
میرے رب نے اپنے فضل سے ہر بیماری کی دوا پیدا کی ہے۔شفا تو اسی نے دینی ہے میں ناشکرا بندہ نہیں
بننا چاہتا۔وہ اس خیال سے کہ اللہ تعالیٰ ناراض نہ ہو جائے وہ ڈاکٹر کے پاس جاتا ہے اور اس کے دل میں یہ کامل
یقین ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے علم کے مقابلہ میں ڈاکٹر ایک جاہل آدمی ہے۔اللہ تعالیٰ کے مقابلہ میں ڈاکٹر کا علم کیا
حقیقت رکھتا ہے اور اس نے مجھے کیا فائدہ پہنچانا ہے لیکن خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ میں نے تیرے لئے دوا پیدا کی
اس سے تجھے کام لینا چاہئے۔وہ سامان استعمال کرنے چاہیے جو میں نے پیدا کئے ہیں۔تجھے دعا بھی کرتے رہنا
چاہئے البتہ تیری دعا کا قبول کرنا یا نہ کرنا میرا کام ہے۔پس جس شخص کے ذہن پر خدائے شافی کا جلوہ کچھ اس طور پر جلو فگن ہوتا ہے اس کے نزدیک نہ کسی ڈاکٹر کیی
کوئی حیثیت ہوتی ہے۔نہ ہی دوا کوئی حیثیت رکھتی ہے اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے فرمایا
ہے کہ ساری دوائیں کھا لیا کرو ایلو پیتھی دوائیں بھی ، ہومیو پیتھی ادویہ بھی، طب یونانی بھی اور صدری نسخے بھی
استعمال کر لو تا کہ تمہارے اندر شرک کی کوئی رگ پیدا نہ ہو جائے کہ فلاں دوائی نے مجھے آرام پہنچایا ہے۔بسا
اوقات مٹی کی چنکی یا کاغذ کی گولی یعنی ہوئی انسان دوسرے کو کھلا دیتا ہے اور اس سے آرام آجاتا ہے مگر پانچ چھ
د دمشعل
با راه جلد دوم
فرموده ۱۹۶۹ء
168
دوائیاں اکٹھی کھالی جائیں تو ڈاکٹروں کا شور مچ جاتا ہے مثلا ایلو پیتھی کے ڈاکٹر تو بہت منع کرتے ہیں کہ کوئی اور دوا
نہ کھانا ورنہ بیماری بگڑ جائے گی۔اور ہومیو پیتھی والے تو کہہ دیتے ہیں کہ اگر کوئی اور دوا کھانی ہے تو ہم نے علاج
ہی نہیں کرنا، طب یونانی والوں کی اپنی عقل ہوگی۔لیکن ہماری گردنیں تو اللہ تعالیٰ نے نیچے جھکا دیں۔اس لئے
ایک احمدی کو ساری دوائیں استعمال کر لینی چاہئیں۔تا کہ یہ خیال پیدا نہ ہو کہ Streptomycin ( سٹر پیٹو
مائیسین ) نے مجھے فائدہ پہنچایا ہے۔یہ ہمیں کچھ بھی فائدہ نہیں پہنچا سکتی ہمیں تو صرف اللہ تعالیٰ کا حکم فائدہ پہنچا سکتا
ہے اور اگر اس کا حکم نہ ہو تو یہ ملک ہے۔اس ( سٹرپٹو مائیسین ) اور دوسری دوائیوں نے سینکڑوں ہزاروں کو مار دیا
ہے۔بجائے اس کے کہ یہ بیماریوں کو دور کر دیں انہوں نے انسانوں ہی کی جان لے لی۔اور بعض دفعہ ایسی
Injuries ( انجریز ) پہنچا دیتی ہیں بے چارہ بیمار نہ مردہ ہوتا ہے اور نہ زندہ ہوتا ہے۔وہ اس طرح دکھ، تکلیف
میں ایڑیاں رگڑتے رگڑتے مرجاتا ہے اس کی حالت بڑی قابل رحم ہوتی ہے۔غرض ہمیں اس قسم کے مشرک نظر
آتے ہیں جن کا دوا پر بھروسہ ہوتا ہے حالانکہ شانی مطلق تو خدا تعالیٰ ہے صرف وہی شفا دیتا ہے۔میں نے شاید یہ واقعہ پہلے بھی کئی بار بیان کیا ہے قادیان میں ایک نوجوان کے پیٹ میں رات دو بجے کے
قریب اتنا شدید در داٹھا کہ اس نے چیچیں مار مار کر سارے محلے والوں کو جگا دیا۔حضرت مرزا شریف احمد صاحب
رضی اللہ عنہ کے قریب ہی وہ رہا کرتا تھا۔یہ بھی گھبرا کر اٹھے کہ پتہ نہیں کیا واقعہ ہو گیا ہے چیخوں کی آوازیں آ رہی
ہیں لوگ دوڑے چلے جارہے ہیں وہاں جا کر انہوں نے دیکھا کہ وہ نو جون ماہی بے آب کی طرح تڑپ رہا تھا
چیچنیں مار مار کے اس کا برا حال ہو گیا تھا۔خیر انہوں نے کسی آدمی کو بھیجا کہ جلدی جا کر ڈاکٹر کو بلا لائے۔لیکن چونکہ
پتہ تھا کہ شفاء تو اللہ تعالیٰ نے دینی ہے ڈاکٹر بھی تو آخر دوا ہی دے گا۔کیوں نہ میں اس کی تسلی کے طور پر کہ کوئی نہ
کوئی چیز مجھے خدا تعالیٰ کے سامانوں میں سے مل گئی ہے کوئی چیز دے دوں چنانچہ انہوں نے ایک طرف لیٹ کر
جیب میں سے ایک کاغذ نکالا اس میں سے ایک چھوٹا سا ٹکڑا پھاڑ ا۔اس کی گولی بنائی اور اس کے پاس آکر پانی
منگوایا اور اسے کہا کہ منہ کھولو میں تمہیں دوائی دیتا ہوں۔اس نے یہ سمجھ کر کہ یہ کوئی دوائی ہے وہ گولی کھالی چنانچہ
خدائے شافی نے چند منٹ کے اندر قبل اس کے کہ ڈاکٹر پہنچتا جسے لانے کے لئے آدمی دوڑائے گئے تھے اس کی
درد دور ہوگئی لہذا چنیں بند ہو گئیں اور وہ آرام سے لیٹ گیا۔پس اسباب کی رعایت ضروری ہے کیونکہ اگر ہم ان کی رعایت نہ کریں تو ناشکری ہوتی ہے البتہ اسباب پر
بھروسہ مہلک ہے۔کیونکہ اگر ہم اسباب پر بھروسہ کریں تو اس میں شرک پیدا ہوتا ہے۔غرض اسباب سے کام لینا
چاہئے۔اور ان کی اپنی ذات میں بالکل روی چیز بھی نہیں چھنی چاہئے یعنی یہ تو سمجھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل
کے نتیجہ میں اس چیز کو حکم مل جائے گا تو ہمیں شفا مل جائے گی۔ہمارے بدن کی صحت ٹھیک ہو جائے گی۔لیکن یہ کہ
ان اشیاء کی ذات کے اندر کوئی خوبی ہے۔ایسا ہر گز نہیں سمجھنا چاہئے کیونکہ اس قسم کی مثال غلط ہے۔گر ہمیں اللہ
تعالیٰ کی صفات کی معرفت حاصل ہو تو ہمیں یہ بھی معلوم ہو جائے کہ توحید کا ایک تقاضا ہے کہ جس طرح ہم اس کی
169
فرموده ۱۹۶۹ء
دو مشعل راه جلد د
دوم
ذات میں ہی کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں اس کی صفت میں بھی کسی کو شریک نہ بنائیں۔یعنی اللہ تعالیٰ شافی ہے کسی اور
کو اس کی شفاء کی صفت میں شریک نہ بنائیں۔اس طرح ہم اس کی ربوبیت کی صفت میں بھی کسی کو شریک نہ
بنا ئیں۔غرض اللہ تعالیٰ کی جتنی بھی صفات ہیں ان میں کسی اور کوشریک نہ بنا ئیں تب تو حید قائم ہو سکتی ہے۔اور اطاعت صرف اللہ تعالیٰ کو سزاوار ہے اور کسی کی اطاعت نہیں کرنی چاہئے۔اگر ہمیں صفات باری تعالیٰ
کی صحیح معرفت معلوم ہو جائے تو پھر ہم کسی اور کی اطاعت نہیں کر سکتے کیونکہ کسی غیر کے اندر وہ خوبیاں دیکھتے ہی
نہیں۔تمام خوبیاں تو صرف اللہ تعالیٰ کی ذات میں دیکھتے ہیں۔اس کو تمام خوبیوں
کا منبع اور سر چشمہ سمجھتے ہیں۔پس جب ہم کسی اور کے اندر کوئی خوبی پاتے ہی نہیں تو پھر کسی غیر کی اطاعت کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں
ہوتا۔حق العباد میں جو علمی پہلو ہے یعنی ہر انسان کو اپنے جیسا نیچ سمجھنا۔اگر ہم کسی کو یہی سمجھنا شروع کر دیں تو ظاہر
ہے ہم اس کو اپنے معبود تو نہیں بنا سکتے پس تو حید خالص اس وقت قائم ہوتی ہے جب ہم انسان کا حق اس رنگ میں
ادا کریں کہ اپنے جیسا بیج اور لاشی محض دوسرے کو بھی سمجھیں اور اس کا تقاضا یہ ہے کہ چونکہ تو حید ہی تو حید ہے اللہ
ہی اللہ ہے۔اس لئے اللہ تعالیٰ کی طرف لے جاتے ہیں ہر ایک کو دوسرے کا ممد و معاون بننا چاہئے یعنی ہمدردی
اور خیر خواہی کا جذ بہ اس نیت اور اس اخلاص کے ساتھ ہو کہ ہم نے ان کے ساتھ محبت اور پیار اور محبت کا تعلق اس
لئے قائم کرنا ہے کہ ہم ان کو خدا تعالیٰ کی طرف متوجہ کریں تا کہ ان کے اندر یہ احساس پیدا ہو کہ ہماری زندگی کا
مقصد اور ہماری پیدائش کی غرض یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ سے قرب کا ایک تعلق پیدا کیا جائے۔جب خدمت کا جذبہ اس
نسیت کے ساتھ ہو گا تو اس صورت میں توحید اپنے آپ پیدا ہوگی کیونکہ ہم یہ کام تو حید کے لئے کر رہے ہو نگے۔اس صورت میں بھی آدمی جب نفس کی آفات کو دیکھے گا تو غیر اللہ سے اپنے آپ نظر ہٹ جائے گی۔متکبر سوائے
اللہ تعالیٰ کی ذات کے اور کوئی نہیں اور قادر سوائے اللہ تعالیٰ کی ذات کے اور کوئی نہیں۔جب کسی فرد واحد ہی یا
انسانوں کے باہر کسی مخلوق میں بھی اللہ تعالیٰ کی صفات کے مشابہ صفت کا کوئی شائبہ تک نہیں تو اس کے ساتھ ہمارا
کوئی تعلق نہیں ہو سکتا جو ہماری ہلاکت کا باعث بنے۔حقیقی اخلاق صرف اسلام کی روشنی میں پیدا ہو سکتے ہیں
پس تو حید خالص کے نتیجے میں آفات نفس کے ایسے بہت سے راستے جو اپنے رب سے دور لے جانے
والے اور شیطان کے قریب کرنے والے ہوتے ہیں وہ اپنے آپ مسدود ہو جاتے ہیں۔دوسری طرف وہ یہ دیکھتا
ہے کہ میرا رب
کتنا رحیم و کریم ہے کہ میری راہوں کو اس نے آسان کر دیا اور مجھے جسمانی، ذہنی، اخلاقی اور روحانی
قابلیتیں عطا کیں تا کہ میں اس کے بتائے ہوئے راستوں پر چل کر اس کے فضل اور اس کی رحمت سے اس کی رضا
کی جنتوں کو حاصل کرلوں۔پس یہ تو علم ہے کہ میرے اندر خدا نے یہ قابلیت پیدا کی ہے اور حق نفس کا دوسرا پہلو یہ
ہے کہ اپنے علم کے مطابق عمل کرے یعنی جب اپنے آپ
کو لاشی محض سمجھے تو پھر یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ جوش میں آکر
د
مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۶۹ء
170
(اکثر لوگ دوسرے کو) کہہ دیا کرتے ہیں کہ میں تجھے ہلاک کر دوں گا۔لیکن اگر اسے اپنی حقیقت کا علم ہو تو وہ کہے
گا میں کون ہوتا ہوں کسی کو ضرر پہنچانے والا۔مجھے یہ کہاں طاقت۔پس
کسی کا یہ کہنا کہ میں یوں کر دوں گا وؤں
کر دوں گا اس قسم کے فقرے اس کی زبان پر آہی نہیں سکتے کیونکہ اس کو پتہ ہے کہ ساری طاقتوں کا منبع تو اللہ تعالیٰ
کی ذات ہے۔میں تو ہوں ہی کچھ نہیں۔جب ہے ہی کچھ نہیں تو کر دونگا“ کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ایسے
شخص کی زبان سے یہ نہیں نکل سکتا کہ میں ایسا اور میں یوں اور ووں ہوں۔کیونکہ اس کو تو پتہ ہوتا ہے کہ میں تو ہوں
بھی کچھ نہیں۔میں میں ہی نہ رہی تو یوں کر دینے یاووں کر دینے کا سوال ہی نہ رہا۔پس اس میں انتہائی عاجزی
ہوتی ہے۔اسے ہم یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ عاجزی کی سواری پر سوار ہو کر عاجزانہ راہوں کو اختیار کرتے ہوئے وہ
اللہ تعالیٰ کی رضا کی جنتوں کی طرف حرکت کر رہا ہوتا ہے اور اس صورت میں پھر میں باقی نہیں رہتی۔حسن اخلاق
جو ہے اس میں بھی نفس کی صحیح پہچان اس کو یہ بتاتی ہے کہ نفس مطمئنہ کا حصول اللہ تعالیٰ کے فضل کے بغیر ممکن نہیں
ہے اور یہی فرق ہے دنیوی اخلاق اور روحانی اخلاق میں جو بظاہر آپس میں بڑے مشابہ ہیں۔آج ہی ایک غیر
احمدی دوست آئے ہوئے تھے۔انہوں نے اس قسم کے سوال کئے کہ اسلام سے باہر (اصل تو ان کا سوال حدئی
للمتقین صحیح معنی نہ جاننے کی وجہ سے تھا) انسان متقی بن سکتا ہے تو پھر اسلام لانے کی کیا ضرورت ہے۔اسلام
سے باہر اگر کوئی متقی بن سکتا ہے تو پھر واقعی اسلام لانے کی ضرورت نہیں۔میں نے ان کو بتایا کہ اسلام سے باہر کوئی
منتقی نہیں بن سکتا۔اسلام سے باہر کوئی با اخلاق بھی نہیں بن سکتا۔کیونکہ جو اخلاق ہیں وہ ہماری طبعی حالتوں کی ایک
ہدایت یافتہ شکل ہے یعنی اللہ تعالیٰ نے جن راہوں پر ان طبعی حالتوں کو چلایا ہے اس ہدایت یافتہ شکل کو ہم روحانی
طور پر اخلاق کہتے ہیں۔لیکن جو د نیوی اخلاق ہیں۔وہ اخلاق نہیں ان میں کوئی روحانیت نہیں۔مثلاً یورپین اقوام
اب تو وہ اخلاقی لحاظ سے بہت گر گئی ہیں۔ایک وقت ایسا تھا کہ ان کے اندر دیانت داری بہت تھی خصوصاً معاملات
کی دیانت، تجارت کی دیانت وہ جو بھی Sample ( نمونہ) بھیجتے تھے مال بالکل اس کے مطابق آتا تھا اور اگر
کوئی یہاں سے ان کو مال بھجواتا تھا تو اس کو پتہ ہوتا تھا کہ پیسے نہیں مارے جائیں گے۔دیانت دار قوم ہے اب یہ
بات بھی حسن اخلاق کے اندر آتی ہے لیکن وہ خلق کا اظہار اس لئے نہیں کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ راضی ہو جائے بلکہ
اس لئے ہوتا تھا کہ ان کی عقل اور تجربے نے ان کو یہ بتایا تھا کہ تم دیانت داری کی راہوں کو اختیار کرو گے تو تمہیں
دنیوی لحاظ سے بڑا فائدہ ہوگا۔تمہاری تجارت چمک جائے گی۔تم بڑے امیر ہو جاؤ گے اور اس کی دلیل یہ ہے کہ
جو اور بہت سے اچھے اخلاق ہیں وہ ان میں نہیں پائے جاتے۔بد معاشی اور شراب نوشی اور اس طرح کی ہزاروں
بد اخلاقیاں اور بے ایمانیاں ان کے اندر پائی جاتی ہیں مگر جو روحانی اخلاق ہیں وہ کامل ہونگے۔کیونکہ یہ تو اللہ
تعالیٰ کے جلووں کے نتیجہ میں پیدا ہونگے۔پس ہدایت یافتہ اخلاق رکھنے والا کوئی شخص اسلام سے باہر نہیں ہوسکتا۔پھر انہوں نے یہ سوال کیا کہ اس
ھدی للمتقین کے کیا معنی ہونگے۔میں نے ان
کو بتایا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کتاب
کی تعلیم متقی بھی بناتی ہے