خدام الاحمدیہ کراچی سے خطاب

مشعل راہ۔ جلد دوم, حصہ 2

171
فرموده ۱۹۶۹ء
د و مشعل راه جلد دوم
اور قرآن کریم کے نزدیک یہ اس کی آخری منزل نہیں ہے۔مثلاً ایک شخص اسلام لا یا متقی بن گیا۔لیکن قرآن کریم
کہتا ہے کہ یہ اس کی آخری منزل نہیں ہے روحانی ترقیات کے بے شمار دروازے اس کے لئے کھلے ہیں۔وہ آگے
بڑھے۔پہلے ایک دروازے میں پھر دوسرے میں پھر تیسرے میں پھر چوتھے میں بے انتہاء دروازوں میں داخل
ہوتا ہوا میرے قریب سے قریب ہوتا چلا جائے اس واسطے فرمایا ھدی للمتقین“۔ا۔ہر مقام پر وہ اپنے آپ کو متقی
ا
پاتا ہے۔پہلے سے بڑا انعام پاتا ہے۔لیکن وہاں اس کے کان میں یہ آواز آتی ہے ھدی للمتقین، متقی بننے کا
راستہ کھلا ہے۔ایک ہدایت دے دی ہے۔ایک راستہ بتا دیا ہے تو اس پر چلو۔پھر وہ آگے جا کر سمجھتا ہے کہ یہ میری
منزل ہے پھر اور آواز آتی ہے ھدی للمتقین“ پھر وہ اور آگے ہی آگے بڑھتا چلا جاتا ہے۔پس حقیقی اخلاق صرف اسلام کی ہدایت کی روشنی میں پیدا ہو سکتے ہیں اسلام کے باہر پیدا نہیں ہوسکتے اور
حقیقی اخلاق کا منبع بھی تو حید خالص ہے اور حقیقی اخلاق ہی کے نتیجہ میں انسان کی علمی زندگی میں تو حید حقیقی قائم
ہوتی ہے۔میری آج کی اس ساری گفتگو کا خلاصہ یہ ہے کہ قرآن کریم کا حقیقی مقصد جو ہے وہ صرف بنی نوع انسان
میں تو حید خالص کا قیام ہے اور باقی تمام احکام جو ہماری زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں وہ تو حید حقیقی
کے قیام کے لئے ذرائع اور وسائل ہیں۔ہر حکم جو ہے وہ تو حید خالص کو مضبوط کرتا ہے اور اس کو ایک رنگ میں قائم
کر دیتا ہے پھر دوسرے رنگ میں قائم کر دیتا ہے پھر تو حید تیسرے رنگ میں قائم ہوتی ہے اس لئے حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ احکام قرآن سات سو کے قریب ہیں۔اگر تم ایک حکم کو بھی جانتے بوجھتے
ہوئے توڑو تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے کسی قدر محروم ہو جاؤ گے پھر وہ متقی نہ رہا۔اس نے تو حید خالص کے چکر کو
مضبوطی سے نہیں پکڑا اگر اس نے پکڑا ہوتا تو ہر
حکم کی اتباع کرتا۔پس خدام الاحمدیہ کو چوکس ہو کر اپنی زندگی کے ایام گزار نے چاہئیں اگر ہم اگلی نسل کی صحیح تربیت نہ کر سکیں تو
پھر خود اللہ تعالیٰ کے وعدے تو پورے ہوں گے اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ ہمیں یہ
بشارت دی ہے کہ آپ کی جماعت کے ذریعہ یعنی آپ کی جماعت کو اللہ تعالیٰ اپنا آلہ کار بنا کر دنیا میں اسلام کو
غالب کرے گا۔اسلام ساری دنیا میں غالب تو ہوگا۔اسلام کے غالب ہونے میں آج دنیا کی کوئی طاقت حارج
نہیں ہوسکتی۔یہ راستہ جو کھلا ہے اس کو دنیا کی کوئی طاقت بند نہیں کرسکتی۔اگر ہماری نسلیں جس کا ایک حصہ اس
وقت میرے سامنے بیٹھا ہوا ہے کمزوری دکھا ئیں تو اللہ تعالیٰ ایک اور نسل پیدا کرے گا۔جو قربانیاں دینے والی جو
حقیقی معنی میں توحید خالص پر قائم اور اللہ تعالیٰ کی صفات میں اور اس کی ذات میں کامل عرفان اور بصیرت سے فنا
ہو کر اس سے ایک نئی زندگی پانے والی ہوگی اور دنیا کی حقیقی خادم خیرخواہ اور رغم گسار ہوگی۔اور وہ اس نیت سے یہ
سب کچھ کرنے والی ہوگی کہ دنیا اپنے رب کو پہچاننے لگے اور دنیا اپنے رب کی طرف رجوع کرے اور دنیا اپنے
رب کے قرب کی راہوں
کو تلاش کرے اور پھر ان پر چل کر اللہ تعالیٰ کی رضا کی جنتوں کو حاصل کرے۔

دومشعل
قل راه جلد دوم
عہد یداران کے لئے لمحہ فکریہ
فرموده ۱۹۶۹ء
172
پس ہمارے اندر جو کمزور ہیں ہمیں ان کی فکر ہے۔ہم ان کو کاٹ کر باہر پھینکنا نہیں چاہتے وہ بیمار ہیں مردہ
نہیں۔اور خدام کو بحیثیت جسم اپنے بیمار اور درد کرنے والے عضو یا حصہ کی فکر کرنی چاہئے۔میں جب دیکھتا ہوں کہ
ہماری بہت سی مجلس آرام سے بیٹھ جاتی ہیں حالانکہ ان میں سے بہت سے ایسے ہوتے ہیں جن کی وجہ سے اس
اجتماعی جسم میں اتنی شدید میں اٹھنی چاہئے کہ وہ رات کوسو نہ سکیں۔پس ذمہ دار عہدیداروں کے لئے لحہ فکر یہ ہے
انہیں اس غفلت کو دور کرنا چاہئے۔ایک انگلی کے ایک چھوٹے سے حصے مثلاً ناخن کے ایک کونے کی شدید درد
انسان
کو تڑپا دیتی ہے اسے سونے نہیں دیتی۔اس درد کا احساس جو ہر ایک کو زیادہ ہوتا ہے مگر اپنے چند بھائیوں کو
روحانی بیماری کا احساس نہیں ہوتا۔یہ بڑی ہی قابل شرم بات ہے۔ہم نے پیار کے ساتھ اپنے نیک نمونے کے
ساتھ حسن اخلاق کے ساتھ ان کی روح کو بیدار کر کے ان کی بیماری کو دور کرنے کی کوشش کرنی ہے پھر تو جیسا کہ
میں نے بتایا ہے دعا ہی کرنی چاہئے کہ آسمان سے حکم نازل ہو اور ان کی اصلاح ہو جائے۔لیکن ان کی اس حالت
سے ہم غافل نہیں ہو سکتے اور اللہ تعالیٰ نے تدبیر اور دعا کا جو طریق ہمیں بتایا ہے اس طریق کو ہم چھوڑ نہیں سکتے
کوشش کریں گے لیکن تو کل اللہ تعالیٰ ہی پر کریں گے۔اگر ہم ایک جسم میں اور یقیناً ہم ایک جسم ہیں اگر اس جسم
نے بحیثیت جسم آگے ہی آگے بڑھ کر ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرنا ہے ( اور اس کے ذمہ یہ فرض لگایا گیا ہے
کہ وہ غالب کرے تو پھر چھوٹی سے چھوٹی درد اور تکلیف اور بیماری اور زخم اور کسی چھوٹے جوڑ کا مثلاً اتر جانا یعنی
اپنی جگہ سے ہل جانا۔( جو شخص تو حید کے مقام سے ہل جاتا ہے اگر وہ شرک خفی ہے تو ہم یہی مثال دے سکتے ہیں
کہ اس کی انگلی کا ایک جوڑ اپنی جگہ سے ہل گیا ) تو حید کو چھوڑ کر انسان کی بھی یہی حالت ہو جاتی ہے۔پس ایک
مضبوط جسم کی ضرورت ہے۔ظاہر ہے کہ اس سے ایک بچہ بھی انکار نہیں کرسکتا کہ جو کام ہمارے سپرد ہے وہ سہل اور
آسان
تو نہیں بلکہ بڑا ہی مشکل ہے بہت بڑا بوجھ ہے جو ہمارے کندھوں پر ڈالا گیا ہے۔بشارت کے ساتھ کہ
بوجھ ڈالا گیا ہے کندھے کمزور ہیں جس حد تک تم اس کو اٹھا سکتے ہو اٹھا ؤ پھر ہم اوپر سے خود اٹھا لیں گے۔کئی دفعہ بچہ
ضد کرتا ہے کہ بوجھل گٹھڑی میں نے اٹھانی ہے ( جن دوستوں کے گھر بچے ہیں ان کے سامنے یہ نظارہ آتا رہتا
ہے) بچہ کہتا ہے کہ یہ میں نے اٹھانی ہے مگر وزن ہوتا ہے اس کا ہمیں سیر۔اگر اس کی گردن پر رکھ دی جائے تو اس
کی گردن ٹوٹ جائے۔اس کو خوش کرنے کے لئے ماں کیا کرتی ہے کہ اوپر سے خود پکڑ لیتی ہے اور وہ گھڑی بچے
کے سر سے صرف مس کر رہی ہوتی ہے اور بچہ یہ سمجھ رہا ہوتا ہے کہ یہ بوجھ میں نے اٹھایا ہوا ہے۔دراصل ہماری بھی یہی حالت ہے۔ہمارے کندھوں پر جو بوجھ ڈالا گیا ہے اگر ہم پر وہ سارا بوجھ ہوتا تو ہم
اس کے نیچے آ کر پس جاتے اور قیمہ قیمہ بن جاتے اور ہمارے ذات کو ہوا میں اڑا کر لئے پھرتیں۔اتنا بڑا بوجھ
ہے لیکن ہم پر اللہ تعالیٰ نے رحم کیا ہم سے پیار کا سلوک کرنے کا اردہ کیا اور اس بوجھ کو اس کے دست قدرت کے
اوپر سے پکڑ لیا اور ہمیں یہ فرمایا کہ دیکھو میں نے کتنابڑا بو جھ تم پر ڈال رکھا ہے۔تم بڑے پیارے بندے ہو تم آگے

173
فرموده ۱۹۶۹ء
د و مشعل راه جلد دوم
ہی آگے بڑھ رہے ہو اور ساری دنیا میں اسلام کو غالب کر رہے ہو پس بو جھ تو دراصل
اللہ تعالیٰ ہی نے اٹھانا ہے۔ہمارے کمزور کندھے اٹھا نہیں سکتے۔لیکن ہمیں حکم یہی ہے کہ تمہاری جس حد تک طاقت ہے وہ ساری طاقت میری
راہ میں خرچ کر ڈالو۔جس حد تک تمہارے لئے ممکن ہے تدبیر کو انتہائی کمال تک پہنچا دو۔جس حد تک میں نے
تمہیں طاقتیں دی ہیں دعا کو انتہا ء تک پہنچا دو۔پھر جس وقت میں تم کو اس مقام پر دیکھوں گا۔تمہاری طاقت کے
لحاظ سے جتنا بوجھ تم برداشت کر سکتے ہو عملاً اتنا ہی بوجھ تم پر پڑے گا باقی کا بوجھ میں خود اٹھا لونگا لیکن انتہاء تک
پہنچانا ضروری ہے تدبیر کو بھی کوشش کو بھی اور دعا کو بھی اگر ہم یہ چاہتے ہیں کہ وہ عظیم بشارتیں ہماری زندگیوں میں
پوری ہوں اور ہم ان سے متمتع ہوں تو ہمارے لئے یہ ضروری ہے کہ ہم مجموعی طور پر ایک جسم کی حیثیت سے اپنی
ذمہ داریوں کو نہا ہیں۔ہمارے اندر کہیں بھی کوئی کمزوری نہ رہے۔میرے ہاتھ میں اللہ تعالیٰ کے دامن کے سوا کچھ
نہیں۔( اور ہم سب ایک جسم ہیں جیسا کہ میں نے کئی دفعہ بتایا ہے ) آپ میرے ساتھ جسم کے اجزاء اور جوارح
کی حیثیت میں اس وقت تک چل سکتے ہیں جب کہ آپ کے ہاتھ میں اللہ تعالیٰ کے دامن کے سوا کچھ نہ ہو۔پس
کوشش کرو اور دعائیں کرو کہ تمہارے ہاتھ ہر غیر سے تہی اور اللہ تعالیٰ کے دامن کو مضبوطی سے پکڑنے والے بن
جائیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔

آج 10 میں سے 10 باقی