سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ۔ اختتامی خطاب

مشعل راہ۔ جلد دوم

دومشعل
دوم
فرموده ۱۹۶۹ء
192
فرمائی:
سید نا حضرت خلیفتہ امسح الثالث نے مجلس خدام الاحمد یہ مرکز یہ کے سالانہ اجتماع کے موقعہ پر
مورخه ۱۹ اکتوبر ۱۹۶۹ء کو جو اختتامی تقریرفرمائی تھی اس کا مکمل متن درج ذیل کیا جاتا ہے۔سید نا حضور انور نے تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد قرآن کریم کی مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت
وَإِنْ تَعُدُّوا نِعْمَةَ اللَّهِ لَا تُحْصُوهَا إِنَّ اللَّهَ لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ (النحل : ١٩)
وَاِنْ تَعُدُّوا نِعْمَتَ اللَّهِ لَا تُحْصُوهَا إِنَّ الْإِنْسَانَ لَظَلُومٌ كَفَّارٌ۔(ابراهیم: ۳۵)
اس کے بعد حضور نے فرمایا: -
میں نے اپنی افتتاحی تقریر میں بتایا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان پر بے شمار نعمتیں نازل کی ہیں۔اللہ تعالی بڑا ہی
فضل کرنے والا ہے بڑی ہی رحمتوں سے نوازنے والا ہے۔خدا نے چار قسم کی قوتیں انسان کو عطا کی ہیں
علاوہ اور احسانوں کے جو اس نے انسان پر کئے ایک بڑا احسان کیا کہ اُسے چار قسم کی قوتیں عطا کیں یعنی
جسمانی پہنی اخلاقی اور روحانی۔ان چاروں قوتوں کی نشو ونما کے لئے ہی باقی تمام نعماء عطا کی گئی ہیں۔انسان کو
ہر دوسری نعمت اس لئے عطا ہوئی ہے کہ وہ اپنی قابلیتوں اور صلاحیتوں اور استعدادوں کو صحیح طور پر کمال نشو ونما تک
پہنچا سکے۔اللہ تعالیٰ ان دو آیات میں جن کی میں نے ابھی تلاوت کی ہے فرماتا ہے کہ ہم نے تمہیں قومی دیئے۔ہم نے
ان قومی کی صحیح تربیت اور اعلی نشو ونما کے لئے جس چیز کی ضرورت تھی وہ تمہیں عطا کی اور ہم نے یہ فضل بھی کیا کہ تم
انسان خطا کے پتلے ہو تم خلوص نیت کے ساتھ کوشش کرتے ہو۔تمہارے دل میں یہ تڑپ پیدا ہوتی ہے کہ تم اپنے
رب کی رضا کو حاصل کرو لیکن ہمارے بتائے ہوئے طریقوں پر کی گئی تمہاری تدبیر میں بعض نقائص رہ جاتے ہیں۔بعض کمزوریاں رہ جاتی ہیں بعض خامیاں رہ جاتی ہیں بعض لغزشیں ہو جاتی ہیں اس صورت میں میں نے تم پر یہ
فضل کیا ہے کہ میں تمہارے اخلاص کو دیکھتے ہوئے تمہاری کمزوریوں کو اپنی مغفرت کی چادر میں لپیٹ لیتا ہوں اور
وہ خامیاں جو دنیا کی نگاہ سے نہیں بلکہ بعض دفعہ خود تمہاری نگاہ سے پوشیدہ رہ جاتی ہیں اور ان
کا وہ نتیجہ نکل آتا ہے
جو تم بھی اور میں بھی نکالنا چاہتا ہوں۔یعنی تم میرے قرب کو حاصل کرو گے اور میں بار بار رحم کرنے والا ہوں۔میری رحمت صرف ایک لغزش ہی کو نہیں ڈھانکتی بلکہ جب انسان کے دل میں اخلاص کے سمندر موجزن ہوں تو

193
فرموده ۱۹۶۹ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
سمندر کی لہروں کی طرح ہی میری رحمت بھی جوش میں آتی ہے اور تمہاری غفلتوں کو ڈھانکتی چلی جاتی ہے۔لیکن اللہ
تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس کے باوجود انسان کتنا بد بخت ہے اور کتنا احمق ہے کہ وہ میرے ان فضلوں کو نہیں دیکھتا۔میں
اس کی ترقی کے سامان پیدا کرنا چاہتا ہوں اور میں اسے اپنی رحمت سے نوازنا چاہتا ہوں۔میں ہر لحاظ سے اُسے
کامیاب کرنا چاہتا ہوں لیکن وہ اپنے نفس پر ظلم کرنے کے لئے تیار ہو جاتا ہے اور ناشکری کرنے بیٹھ جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے جیسا کہ میں نے ابھی اشارہ کیا ہے ہر قسم کی نعمتیں جو انسانی قوتوں، قابلیتوں اور استعدادوں کے علاوہ
ہیں وہ اس لئے پیدا کی ہیں کہ انسان کے قومی اس رنگ میں اور اس حد تک مدارج ارتقاء طے کریں جس رنگ میں
اللہ تعالیٰ چاہتا ہے۔کہ وہ ترقی کریں اور جس حد تک اللہ تعالیٰ نے استعداد مقرر کر دی ہے حد بندی کر دی ہے
کیونکہ وہ قادر بھی ہے اور اس نے قدرہ تقدیر " کے مطابق ہر ایک کو اپنی استعداد کے دائرہ کے ساتھ باندھ بھی
دیا ہے اپنے دائرہ استعداد سے کوئی چیز باہر نکل نہیں سکتی۔اس کی نعمتوں کی کوئی حد نسبت نہیں کی جاسکتی۔لیکن
انسان کے قومی اور استعداد کی اس نے ایک دائرہ کے اندر حد نسبت کر دی ہے۔ہر لحاظ سے محدود ہے لیکن ہمارے
رب کریم نے ہمیں بے شمار نعمتیں عطا کی ہیں۔ان قومی کونشو و نمادینے کے لئے اسباب مادیہ یعنی دوسری نعمتوں کا
66%
استعمال ضروری ہے۔اسلام نے ہمیں رہبانیت نہیں سکھائی۔اسلام نے ہمیں یہ سکھایا ہے کہ اگر تم ترقی کرنا چاہتے ہو تو جو اسباب
میں نے پیدا کئے ہیں ان سے ہمیشہ کام لینا پڑے گا ورنہ ناشکری ہو جائے گی۔حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
اسی ضمن میں فرماتے ہیں:۔اگر رعایت اسباب نہ کی جاوے تو انسانی قوتوں کی بے حرمتی کرنا اور خدا تعالیٰ کے عظیم
الشان فعل
کی توہین کرنا ہے۔خدا کا قرب کیسے حاصل ہو سکتا ہے۔( ملفوظات جلد سوم صفحہ ۷۹)
اس لئے کہ یہ تمام اسباب ان قوتوں کی صحیح اور کامل نشو و نما کے لئے پیدا کئے گئے ہیں اور صحیح اور کامل نشو ونما کا
ایک ہی نتیجہ نکلتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہو جاتا ہے۔اب سوال یہ ہے کہ چونکہ انسان صاحب اختیار ہے وہ
غلطی بھی کرتا ہے۔بعض دفعہ جان بوجھ کر غلطی کرتا ہے اور بعض دفعہ اپنی کمزوری کی وجہ سے غلطی سرزد ہو جاتی ہے
کوئی ایسا طریق کوئی ایسی ہدایت کوئی ایسی شریعت ہونی چاہیئے کہ جو غافل انسان کو بیدار کرنے والی ہو اور جو
نا سمجھ انسان کو سمجھ عطا کرنے والی ہو اور جو شوق رکھنے والے اور جذبہ رکھنے والے انسان کی رہنمائی کرنے والی ہو
کہ انسان اپنی قوتوں کی نشوونما کے لئے ان مادی سامانوں کو اس رنگ اور اس طور پر استعمال کرے کہ اللہ تعالیٰ کی
رضا کو حاصل کر لے۔ہماری عقل یہ تقاضا کرتی ہے کہ اس مطالبہ کا جو انسان کی فطرت کے اندر ہے یعنی انسان کی

فرموده ۱۹۶۹ء
194
د و مشعل راه جلد دوم
فطرت کے اندر اللہ تعالیٰ نے جو محبت رکھی ہے اس کا یہ مطالبہ ہے کہ اے ہمارے رب! ہمارے دل میں ایک تڑپ
ہے کہ ہم تیرے حسن کو دیکھیں اور اس میں ہی ہمیشہ مست رہیں لیکن کس طرح دیکھیں کیسے تجھ کو پائیں۔کیسے
تیرے حسن واحسان کے جلوے ہم مشاہدہ کریں۔تو خود ہماری رہنمائی فرما۔اسی مطالبہ کا جواب انبیاءعلہیم السلام کا
وجود ہوا کرتا ہے۔اب ہمارے لئے اللہ تعالیٰ نے اس مطالبہ کے جواب میں جو ایک فطری تقاضا تھا اس کو پورا
کرنے کے لئے حضرت محمد مصطفی ﷺ کو بھیجا اور آپ کے ذریعہ سے ہمارے لئے ایک کامل اور مکمل شریعت
نازل کی لیکن انسان بڑا غافل اور خطا کار اور ست اور کابل واقع ہوا ہے اس لئے مرور زمانہ کے ساتھ بہت سے
گردو غبار اس شریعت کے اوپر پڑ گئے اور اس کے حقیقی اور دائمی حسن پر باطل کے پردے پڑ گئے۔انسان کے ہاتھ
نے اس کے حسن کو ڈھانک لیا انسان کی آنکھ اس حسن سے حظ اٹھانے کے قابل نہ رہی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آ کر کیا کیا
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس گردوغبار کو صاف کیا۔انسان نے اس کے اندر جو ملاوٹیں
کر رکھی تھیں ان ملاوٹوں کو دور کیا۔اسلام کا وہ حسین چہرہ جو اسی کا حق ہے وہ ہمارے سامنے رکھا۔قرآن کریم جو
اتنی حسین اور محسن کتاب ہے اس کے متعلق جو غلط معانی راہ پاگئے تھے ان کی درستی کی اور قرآنی آیات کے صحیح معانی
گئے۔قرآن کریم کے صحیح معانی اور صحیح اسرار روحانی جو ہماری آج کی اور قیامت تک ضرورتوں کو پورا کرنے کے
لئے ضروری تھے وہ قرآن کریم میں کسی جگہ تفصیل سے اور کسی جگہ اجمال کے ساتھ بیان ہوئے ہیں۔آپ نے ان
کی بہترین تفسیر اور تشریح کی۔آپ نے قرآن کریم کے متعلق اور اسلام کے متعلق جو کچھ بیان فرمایا ہے وہ بڑا وسیع
بیان ہے وہ سارا تو اس وقت پیش نہیں کیا جاسکتا۔لیکن اس میں شک نہیں کہ جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام دنیا میں آئے تو اس وقت اس گردو غبار کے نتیجہ میں جو خود مسلمانوں کے ہاتھوں اسلام کے اس حسین چہرہ
پر ڈالا گیا تھا غیر مذاہب والے یہ خیال کرتے تھے کہ وہ (نعوذ باللہ ) اسلام کو اس دنیا سے مٹادیں گے۔قرآن کریم
کا نام بھی یہ دنیا بھول جائے گی۔تب ایسے وقت میں حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس گردو غبار کو دور کیا
اور اسلام اور قرآن کریم کا چمکتا ہوا چہرہ جب دنیا کو دکھایا تو پھر آنکھیں خیرہ ہوگئیں دل دھڑکنے لگ گئے اور ان
غیر مذاہب والوں کے دلوں میں ایک خوف پیدا ہوا اور اب ہم احمدیوں کے ساتھ کوئی بات کرنے کی جرات نہیں
کر سکتا۔اس قدر زبر دست عقلی دلائل اس قدر ز بر دست نقلی دلائل اور اس قدر ز بر دست آسمانی تائیدات جو اسلام
کے حق میں ایک سمندر کی طرح موجزن تھیں لیکن اس تک پہنچنے کی راہیں باطل نے روک دی تھیں۔ان روکوں کو ہٹا
کر اس راستے کو ہمارے لئے صاف کر دیا۔قرآن کریم اپنی تمام عظمتوں کی وجہ سے اس بات کا تقاضا کرتا تھا کہ
جس پر یہ نازل ہو وہ بھی خدا تعالیٰ کی نگاہ میں تمام انسانوں سے بڑھ کر عظمت اور عزت کا مالک ہو چنانچہ اسی وجہ
سے قرآن کریم حضرت موسیٰ یا حضرت عیسی علیہ السلام پر نازل نہیں ہوا بلکہ حضرت محمد ﷺ پر نازل ہوا ہے کیونکہ

195
فرموده ۱۹۶۹ء
الله
دومشعل راه جلد دوم
آپ کے اندر جملہ انسانی کمالات جمع تھے۔آپ کی استعداد تمام دوسرے انسانوں سے بدرجہا زیادہ تھی اور آپ
قرآن عظیم کے بوجھ کو اٹھا سکتے تھے۔اور قرآن عظیم آپ کے وجود میں ایک نئی روشنی ایک نیا حسن پاسکتا تھا۔چنانچہ یہ آپ کے اپنے کمالات کا نتیجہ تھا کہ جہاں قرآن عظیم ہمارے ہاتھ میں دیا گیا وہاں آنحضرت نے کا
اسوہ حسنہ بھی ہمارے سامنے رکھا گیا کیونکہ یہ دونوں پہلو بہ پہلو ایک ہی حسن کے دو منظر یا ایک ہی نور کی دو
چکار میں ہیں۔ہمیں ایک تو تعلیم کے اندر نظر آئی اور دوسری کو ہم نے آپ کے عمل میں مشاہدہ کیا۔آپ کا یہ عمل
ہمارے لئے کامل اسوہ قرار پایا۔اسلام نے قرآن نے اور حضرت محمد عہ نے جو حسن اور جو احسان ہمارے
سامنے پیش کیا اپنے وجود میں اپنی تعلیم میں وہ اس لئے نہیں تھا کہ ہم قرآن عظیم کو ایک بت بنالیں
الله
آنحضرت ﷺ کی پوجا کرنی شروع کردیں بلکہ یہ سب کچھ اس لئے ہو رہا تھا کہ انسان خدائے واحد و یگانہ کے
حسن واحسان سے متعارف ہو جائے اور اسلام نے اللہ تعالیٰ کو جو ایک زندہ طاقت اور ایک زبر دست طاقت اور
ایک عظیم طاقت ہے اس کو دنیا کے سامنے رکھا تھا اور حضرت نبی کریم ﷺ کے صحابہ نے اپنی روحانی آنکھوں کے
ساتھ اپنے اس رب کریم اور رب رحیم اور رب قدیر کو دیکھا تھا۔جس کے جلووں کی جھلک میں انہیں اس کے
قادرانہ تصرف نظر آئے تھے۔پس یہ سب کچھ اس لئے ہوا کہ انسان اپنے پیدا کرنے والے رب کے ساتھ ایک ذاتی محبت پیدا کر سکے۔من جب حضرت نبی اکرم ﷺ کا اسوہ حسنہ ہمارے آنکھوں سے اوجھل ہو گیا اور جب اسلام اور قرآن عظیم کے
حسن پر انسان نے گردو غبار کا ایک پردہ چڑھا دیا تو پھر انسان کے لئے یہ ممکن نہ رہا کہ وہ اپنے رب کے حسن و
احسان کا حقیقی مشاہدہ کر سکے۔پھر اللہ تعالیٰ نے ہم پر رحم فرمایا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو حضرت نبی
ماکے کے ایک ادنیٰ خادم اور آپ کے ایک عظیم روحانی فرزند کی حیثیت میں ہماری طرف مبعوث فرمایا۔آپ
نے دین اسلام کی ہر چیز کو صاف کیا جہاں زنگ لگا ہوا تھا وہ دور کیا ہر قسم کا گردوغبار جو پڑا ہوا تھا اس کو صاف
کیا۔جس کے نتیجہ میں اسلام کا جو سچا اور حقیقی چہرہ تھا اور قرآن کریم کا جو سچا حسن تھا وہ نکھر کر ہمارے سامنے آگیا
اور جو آپ پر ایمان لائے آپ ان کی زندگیوں کا مطالعہ کریں تو آپ دیکھیں گے کہ وہ ایک ایسا گروہ ہے جس کو یہ
نظر آ گیا کہ اگر ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان لا کر حقیقی اسلام کو قبول کرتے ہیں تو ہمیں اپنی
جانوں کی قربانی دینی پڑے گی مگر ان کے دلوں نے یہی فیصلہ کیا کہ اللہ تعالیٰ کو پالینا یہ ایک بڑی بات ہے جان
دے دینا کوئی بات نہیں۔یہ بڑا سستا سودا ہے۔انہوں نے جان دے دی مگر خدا تعالیٰ کے دامن کو نہیں چھوڑا۔ایک گروہ ایسا تھا کہ جن کو یہ نظر آیا کہ اگر ہم اس اسلامی صداقت کو قبول کریں گے تو ہماری عزت خاک میں مل
جائے گی۔لیکن چونکہ انہوں نے صداقت کی چہکار دیکھ لی تھی اور اس حُسن کے وہ عاشق ہو چکے تھے انہوں نے کہا
اس عارضی اور فانی دنیا کی عارضی اور فانی عزتیں کوئی چیز نہیں۔اصل عزت تو وہ ہے جو انسان اپنے رب کی نگاہ میں
دیکھتا ہے دنیا ہمیں ذلیل کرتی ہے ذلیل سمجھتی ہے۔ہمارے ذلیل ہونے کا اعلان کرتی اور ڈھنڈورا پیٹتی ہے۔مگر

د و مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۶۹ء
196
جب تک ہمیں اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں عزت اور پیار نظر آئے گا یہ چیزیں کوئی حیثیت ہی نہیں رکھتیں۔سچائی کی شناخت کے لئے قربانی دینی پڑتی ہے
صلى الله
ایک گروہ ایسا بھی تھا ان کو یہ نظر آیا کہ اگر ہم نے اس سچائی کو قبول کیا تو ہمیں جذبات کی زبر دست قربانی
دینی پڑے گی اور اس میں مرد بھی تھے اور عور تیں بھی تھیں۔کسی مرد نے یہ خیال کیا کہ میرے یہ جاہل رشتہ دار میری
بیوی یا میرے بچوں کو مجھ سے چھین لیں گے۔عورت جس کے دل میں بڑی مامتا ہوتی ہے اس کو یہ نظر آیا کہ اگر
میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے ذریعہ آنحضرت ﷺ کا جوحسن دیکھا ہے اس کو قبول کر لیا تو میرا
خاوند مجھے علیحدہ کر دے گا یا میرے بچے چھن جائیں گے۔لیکن اس ماں نے یا اس باپ نے کہا کہ میرے بچے
چھن جائیں جذبات ہی ہیں ناں! جذباتی طور پر مجھے تکلیف ہوگی۔لیکن میں ان جذبات کا جو فطری طور پر پائے
جاتے ہیں کیا پرواہ کرتا ہوں اور اس کے مقابلہ میں میں یہ دیکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے دل میں ( مثال اور تشبیہ دیا
کرتے ہیں اللہ تعالیٰ کے متعلق) میرے لئے محبت کا جذبہ پیدا ہو جائے گا۔تو سارے جذبے اس جذبہ پر
قربان۔اور آپ کی تاریخ میں ایسے بیسیوں اور سینکڑوں مرد اور عورتیں ہیں۔مردوں سے بیویاں چھین لی گئیں اور
اگر عورت تھی تو مرد نے اسے طلاق دے دی اور بچوں کو ان سے علیحدہ کر دیا گیا۔لیکن ان کے چہروں پر ایک ذرہ
بھر ملال نہیں آیا۔کیونکہ وہ احمدیت کی قدر و قیمت کو جانتے تھے ایک گروہ ایسا بھی تھا جس کو نظر آرہا تھا کہ اگر ہم جو
ایمان لے آئے تو ہم سے دنیوی اموال چھین لئے جائیں گے۔باپ ہمیں عاق کر دے گا۔گھر سے نکال دے گا
ایسی بیسیوں اور سینکڑوں مثالیں ہیں کہ احمدیت کی وجہ سے بعض کو واقعی گھر سے نکال دیا گیا۔لیکن انہوں نے اس
کی ذرہ بھی پرواہ نہ کی کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ دنیا کے اموال ان روحانی خزائن کے مقابلے میں کیا حیثیت رکھتے ہیں
جو آنحضرت امیہ کے طفیل حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے ذریعہ اللہ تعالیٰ ہمیں دے رہا ہے۔انہوں
نے سوچا کہ اگر ساری دُنیا کے اموال بھی ہمارے پاس ہوتے تب بھی وہ اس چیز کی قیمت کے برابر نہیں تھے۔جو
مال مجھے اس کے بدلے میں ملے گا وہ ہزار نہیں۔ایک لاکھ نہیں، ایک کروڑ نہیں، ایک ارب سے بھی بے
حد وشمار زیادہ ہے اس لئے مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں۔دنیوی مال جاتا ہے تو بے شک جائے مجھے اس کا غم نہیں۔ہماری تاریخ میں عملاً ایسی مثالیں ملتی ہیں کہ نہ زندگی کی پرواہ کی نہ اموال کی پرواہ کی نہ عزتوں کی پرواہ کی نہ جذبات
کی پرواہ کی۔آنحضرت میے کے طفیل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ وہ ایک ایسی ہستی کے عاشق
ہو گئے تھے کہ کسی اور کی محبت ان کے دلوں میں باقی نہیں رہی تھی۔دراصل یہی وہ گروہ ہے جس کو قائم کرنے کے
لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مبعوث ہوئے تھے اور جن کو سمجھانے کے لئے آپ کی کتب بھری پڑی
ہیں کہ اسلام یہ ہے۔قرآن کریم کی عظمت یہ ہے۔سیدنا حضرت محمد مصطفی ﷺ کی شان یہ ہے۔اللہ تعالٰی کا
جلال اور اس کا جمال یہ ہے۔اس کی یہ صفات حسنہ ہیں جن کا عرفان حاصل کرنا چاہیئے۔

197
فرموده ۱۹۶۹ء
خدا کی ذاتی محبت پیدا کرو
دومشعل راه جلد دوم
اس کے علاوہ آپ نے اس بات پر بھی بڑا زور دیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ذاتی محبت پیدا کرنی چاہیئے ذاتی محبت
اور دوسری محبت میں یہ فرق ہوتا ہے کہ جو عام محبت ہے اس میں محبت کرنے والا اس کا بدلہ چاہتا ہے یعنی ایسا آدمی
یہ سمجھتا ہے کہ میری محبت کا جواب محبت میں ملے گا۔یا بعض دفعہ محبت اور دوستی کے تعلقات کے پردہ میں بعض لوگ
دنیوی اموال تلاش کر رہے ہوتے ہیں۔غرض ان دنیوی محبتوں کے ساتھ مختلف قسم کی اغراض وابستہ کر لی جاتی
ہیں۔اور غافل اور جاہل انسان اللہ تعالیٰ کی محبت کو بھی ایسا ہی سمجھتا ہے۔حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
فرمایا کہ ذاتی محبت پیدا ہونی چاہیئے اور جس کے اندر ذاتی محبت پیدا ہو جائے تو پھر اگر اسے خود اللہ تعالیٰ یہ فرمائے
کہ میں تجھے ثواب نہیں دوں گا یا یہ فرمائے کہ کوئی جنت نہیں جس میں تجھے داخل کروں گا یا اللہ تعالیٰ یہ فرمائے کہ
میری آنکھ میں تمہیں کوئی عزت نظر نہیں آئے گی مگر اس نے اپنے رب کا اس قسم کا حسن دیکھا ہوتا ہے کہ وہ کہتا ہے
کہ اے میرے رب! تو جو چاہے مجھ سے سلوک فرما۔مگر تیرا دامن میرے ہاتھ سے نہیں چھوٹ سکتا۔پھر ان
ابتلاؤں کے بعد ماں سے زیادہ محبت و پیار کرنے والا رب ایسے شخص کو اپنی گود میں بٹھا لیتا ہے۔قرآن کریم کی بابت ارشادات حضرت مسیح موعود
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو کچھ ان مختلف عناوین یعنی اسلام قرآن عظیم آنحضرت ماه
کے مقام اور ذات وصفات باری کی حقیقت پر لکھا ہے وہ تو ایک عظیم اور وسیع مضمون ہے۔میں اس وقت ان
عناوین پر چند اشارے کرنا چاہتا ہوں۔میں نے ہر ایک عنوان کے متعلق ایک ایک دو دو فقرے لئے ہیں۔تا کہ جو
عزیز بچے اور نوجوان اس وقت یہاں موجود ہیں وہ شاید کچھ سمجھ جائیں۔قرآن عظیم کے بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔سب سے سیدھی راہ اور بڑا ذریعہ جو انوار یقین اور تواتر سے بھرا ہوا اور ہماری روحانی
بھلائی اور ترقی علمی کے لئے کامل رہنما ہے قرآن کریم ہے۔(ازالہ اوہام صفحہ ۲۸)
پھر آپ فرماتے ہیں:۔اس کے دقائق تو بحر زخار کی طرح جوش ماررہے ہیں اور آسمان کے ستاروں کی طرح
جہاں نظر ڈالو چمکتے نظر آتے ہیں۔کوئی صداقت نہیں جو اس سے باہر ہو۔کوئی حکمت نہیں جو
اس کے محیط بیان سے رہ گئی ہو۔کوئی نور نہیں جو اس کی متابعت سے نہ ملتا ہو۔(براہین احمدیہ صفحه ۶۴۳ حاشیہ نمبر۱۱)

د دمشعل
دوم
صد الله
مقام مصطفی من سے حضرت مسیح موعود کی نظر میں
فرموده ۱۹۶۹ء
198
اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے آنحضرت ﷺ کے مقام ومرتبہ کے متعلق فرمایا ہے۔مگر ہمارے نبی ﷺ کے معجزات ایسے ہیں کہ وہ ہر زمانے میں اور ہر وقت تازہ بتازہ اور
زندہ موجود ہیں۔ان معجزات کا زندہ موجود ہونا اور ان پر موت کا ہاتھ نہ چلنا صاف طور پر
اس امر کی شہادت دے رہا ہے کہ آنحضرت ﷺ ہی زندہ نبی ہیں اور حقیقی زندگی یہی ہے
جو آپ کو عطا ہوتی ہے اور کسی دوسرے کو نہیں ملی۔آپ
کی تعلیم اس لئے زندہ تعلیم ہے کہ اس
کے ثمرات اور برکات اس وقت بھی ویسے ہی موجود ہیں جو آج سے تیرہ سو سال پیشتر موجود
تھے دوسری کوئی تعلیم ہمارے سامنے اس وقت ایسی نہیں ہے جس پر عمل کرنے والا یہ دعویٰ
کر سکے کہ اس کے ثمرات اور برکات اور فیوض سے مجھے حصہ دیا گیا ہے اور میں ایک آیت
اللہ ہو گیا ہوں لیکن ہم خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے قرآن شریف کی تعلیم کے ثمرات اور
برکات کا نمونہ اب بھی موجود پاتے ہیں اور ان تمام آثار اور فیوض کو جو نبی کریم ﷺ کی سچی
اتباع سے ملتے ہیں اب بھی پاتے ہیں چنانچہ خدا تعالیٰ نے اس سلسلہ کو اس لئے قائم کیا ہے
تا وہ اسلام کی سچائی پر زندہ گواہ ہو اور ثابت کرے کہ وہ برکات اور آثار اس وقت بھی رسول
صلى
الله
اللہ علی کے کامل اتباع سے ظاہر ہوئے ہیں۔( ملفوظات جلد سوم صفحه ۳۷)
اسلام زندہ ضابطہ حیات
اسلام کے زندہ مذہب ہونے کے بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام لکھتے ہیں :-
زندہ مذہب وہی ہوتا ہے جس پر ہمیشہ کے لئے زندہ خدا کا ہاتھ ہوسو وہ اسلام ہے“۔(کتاب البریہ صفحه ۹۲ )
پھر آپ فرماتے ہیں:۔اسلام کی سچائی ثابت کرنے کے لئے یہ ایک بڑی دلیل ہے کہ وہ تعلیم کی رو سے ہر ایک
مذہب کو فتح کرنے والا ہے اور کامل تعلیم کے لحاظ سے کوئی مذہب اس کا مقابلہ نہیں
کر سکتا۔دوسری قسم کی فتح جو اسلام میں پائی جاتی ہے۔اس کی زندہ برکات اور مجزات ہیں۔(دیباچہ براہین احمدیہ حصہ پنجم صفه هم )

199
فرموده ۱۹۶۹ء
د مشعل راه جلد دوم
دد
اللہ تعالیٰ زمین و آسمان کا نور ہے
اللہ تعالیٰ کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:-
خدا زمین و آسمان کا نور ہے۔وہی تمام فیوض کا مبدء اور تمام انوار کا علت العلل اور
تمام رحمتوں کا سرچشمہ ہے۔اس کی ہستی حقیقی تمام عالم کی قیوم اور تمام زیروز بر کی پناہ
ہے۔( براہین احمدیہ صفحه ۱ ۱۸ حاشیه )
اسی طرح آپ ایک اور جگہ فرماتے ہیں:۔بات یہی سچ ہے کہ جب تک زندہ خدا کی زندہ طاقتیں انسان مشاہدہ نہیں کرتا شیطان اس
کے دل سے نہیں نکلتا اور نہ کچی تو حید ان کے دل میں داخل ہوتی ہے اور نہ یقینی طور پر خدا کی
ہستی کا قائل ہوسکتا ہے اور یہ پاک اور کامل تو حید صرف آنحضرت ﷺ کے ذریعہ سے ہی
ملتی ہے۔پھر آپ فرماتے ہیں:۔(حقیقۃ الوحی صفحه ۱۱۸)
” فاسق اور بدکاروہی ہے جو خدا تعالیٰ سے مغفرت نہیں مانگتا کیونکہ جب کہ ہر ایک سچی
پاکیزگی اُسی کی طرف سے ملتی ہے اور وہی نفسانی جذبات کے طوفانوں سے محفوظ اور معصوم
رکھتا ہے۔تو پھر خدا تعالیٰ کے راستباز بندوں
کا ہر یک طرفہ العین میں یہی کام ہونا چاہیئے کہ
وہ اس حافظ اور عاصم حقیقی سے مغفرت مانگا کریں۔۔۔۔روحانی سرسبزی کے محفوظ اور سلامت رہنے کے لئے یا اس سرسبزی کی ترقیات کی غرض سے
حقیقی زندگی کے چشمہ سے سلامتی کا پانی مانگنا یہی وہ امر ہے جس کو قرآن کریم دوسرے
لفظوں میں استغفار کے نام سے موسوم کرتا ہے“۔(نورالقرآن نمبر ا صفحه ۲۷۔۲۸)
عظمتوں
غرض حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تمام گردو غبار کو دور کر کے قرآن عظیم کو اس کی تمام عظ
کے ساتھ جماعت اور ساری دُنیا کے سامنے پیش کیا۔اسلام کو تمام خوبیوں اور کمالات کے ساتھ اور فیوض
اور برکات کے ساتھ دُنیا کے سامنے رکھا اور فرمایا کہ یہ سب زندگی اس سر چشمہ سے ہے جس نے اس سارے
عالمین کو پیدا کیا ہے اور اس نور کے یہ انوار اور اس قادر کی قدرتوں کو ظاہر کرنے والا یہ پاک وجود اور اس سلام کے
مضمون کے سمندروں کی موجوں کو اپنے صفحات میں لپیٹے ہوئے یہ قرآن عظیم ہے جو تمہاری اصلاح کے لئے آیا

و د مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۶۹ء
200
ہے یہ تمہاری ترقی کے لئے آیا ہے۔یہ اس لئے آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں جو قو تیں اور طاقتیں عطا فرمائی ہیں تم
اس کی مرضی اور منشاء کے مطابق صحیح طور پر ترقی کے مدارج طے کرتے چلے جاؤ۔در حقیقت خداداد قوتوں کی صحیح
نشو ونما ہی قرب
الہی پر منتج ہوتی ہے۔ایک عجیب نکتہ
اس لئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک اور عجیب نکتہ بھی بیان فرمایا ہے۔آپ فرماتے ہیں
کہ اللہ تعالیٰ کے انعامات میں سے ایک بڑا انعام یہ ہے کہ اس کی مخلوق صفات باری کے جلووں کے اثرات کو قبول
کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔یعنی اللہ تعالیٰ نے ان میں سے ہر مخلوق میں یہ طاقت رکھی ہے۔آپ نے دنیا کے
سامنے اس حقیقت کو پیش کیا کہ چونکہ ہر مخلوق اللہ تعالیٰ کی صفات کی جلووں سے اثر قبول کرنے کی طاقت رکھتی ہے
اس لیے خواص مخلوق غیر محدود ہیں کیونکہ خدا تعالیٰ کے جلوے غیر محدود ہیں۔جو مضمون میں بیان کر رہا ہوں اس کا
ذکر اس طرح ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو مختلف قسم کے چار قوی دیئے ہیں اور فرمایا ہے کہ میں نے ان
قویٰ کی نشو ونما کے لئے جس چیز کی ضرورت تھی وہ بھی میں نے پیدا کر دی ہے۔تمہاری راہبری کے لئے قرآن
عظیم دے دیا ہے۔پھر تعلیم و تربیت کی رو سے تمہاری فطرت کا یہ مطالبہ تھا کہ ان الفاظ سے ٹھیک طرح سمجھ نہیں
آ رہی اس لئے کوئی نمونہ ہونا چاہیئے چنانچہ آنحضرت ﷺ کے وجود میں ایک بہترین اسوہ تمہارے سامنے رکھ دیا
گیا۔اگر تم اس تعلیم کے مطابق حضرت
نبی اکرم ﷺ کی سنت کی اتباع کرتے ہوئے اپنے قومی کی نشو ونما کرو گے
تو آسمان سے میری صفات اس رنگ میں نازل ہونگی کہ تمہارے قویٰ کی کما حقہ تربیت ہو سکے کیونکہ ان قومی کے
اندر بھی میں نے اپنی صفات کا اثر قبول کرنے کی خاصیت رکھی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم جب میری ہدایت
کے مطابق اور میرے محبوب مے کے اسوہ کی پیروی کرتے ہوئے اپنے قومی کی نشو و نما کرو گے تو میں آسمان سے
اس رنگ میں الہی صفات کا جلوہ نازل کروں گا کہ تمہاری قوتیں اس کے اثر کو قبول کرتے ہوئے بہترین نشو و نما
حاصل کر کے اپنی استعداد کو کامل اور مکمل طور پر بروئے کارلاؤ گے تو تمہیں میرا قرب حاصل ہو جائے گا۔شہید کابل کا ذکر خیر
یہی وہ خزانہ تھا جسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دُنیا کے سامنے پیش کیا اور یہی وہ خزانہ تھا جس
کی قدر و قیمت وہ لوگ جانتے تھے جو آپ کے ارد گرد دیوانہ وار جمع ہو گئے جیسا کہ میں نے بتایا ہے انہوں نے
ساری دُنیا کے مقابلے میں اس خزانے کو قیمتی جانا اور اس کے مقابلے میں ساری دنیا کو بھی سمجھا اور ہنستے ہوئے جان
دے دینے سے بھی دریغ نہیں کیا۔اس سلسلہ میں ایک پاک نمونہ حضرت صاحبزادہ سید عبدالطیف شہید رضی اللہ
عنہ کا ہے۔آپ کا ذکر خود خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے۔جب شہید حج کے ارادے سے اپنے گھر سے نکلے اور

201
فرموده ۱۹۶۹ء
د و مشعل راه جلد دوم
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ نے یہ نتیجہ نکالا کہ حج ارکان اسلام کا ایک
رکن ہے لیکن دینا اسلام کو بھول چکی ہے اب احمدیت وہ چشمہ ہے جہاں سارا اسلام ملتا ہے۔ساری عبادتیں یعنی
نماز روزہ وغیرہ اور سارے عقائد اور ساری حکمتیں اور سارے اسرار روحانی کا سر چشمہ یہی ہے۔آپ وہیں
ٹھہر گئے۔لیکن آپ کو نظر آرہا تھا ( اور بہت سے قرائن سے معلوم ہوتا ہے ممکن ہے کہیں لکھا بھی ہو )۔آپ کو
یقین تھا کہ شہادت کا جام نوش کرنا پڑے گا۔ان کو خود بتایا گیا تھا کہ تم اس چیز کو قبول کر رہے ہو جسے دنیا آج قبول
نہیں کر رہی اس لئے وہ تمہاری جان لے گی۔انہوں نے اپنے رب کے حضور یہی عرض کیا کہ اے خدا تیرا چہرہ مجھے
نظر آ گیا تیرے حسن کا میں گرویدہ ہو گیا اب دُنیا مجھے زندہ رکھے یا مارے کوئی فرق نہیں پڑتا۔پس آپ کو یقین تھا
کہ مجھے قتل کر دیا جائے گا لیکن اس بہادر مرد اور خدا کے پیارے نے کوئی پرواہ نہیں کی۔دندناتا ہوا اپنے وطن واپس
پہنچ گیا۔کابل کے حاکم کو اس کے ساتھ لگاؤ تھا۔پرانے خاندانی تعلقات تھے۔اس نے بہتیر از ور لگایا کہ آپ خواہ
ظاہری طور پر ہی احمدیت کا انکار کر دیں تا کہ آپ کی جان بچالی جائے۔آپ کی عزت دوبارہ قائم کر دی جائے۔انہوں نے فرمایا نہ مجھے عزت چاہیے نہ مجھے جان چاہیے۔مجھے تو خدا چاہیئے اور جہاں سے مجھے خدا ملے میں نے
اس کو حاصل کرنا ہے۔میں نے بتایا ہے کہ ایک نہیں دو نہیں بلکہ ایسی بیبیوں مثالیں دی جاسکتی ہیں مگر اس وقت تفصیل میں جانے
کے لئے وقت نہیں ہے۔ایک ماں ہے جو اپنے بچے کی تکلیف کو دیکھ کر پاگل ہو جاتی ہے۔اگر اس کے بچے کے
قریب سانپ ہو تو اس کے دل میں اپنے بچے کے لئے پیار کا یہ عالم ہوتا ہے کہ وہ اس سانپ پر ٹوٹ پڑتی ہے اور
اس کو پکڑ کر پرے پھینک دیتی ہے۔اور اس بات کی پرواہ نہیں کرتی کہ یہ مجھے ڈس لے گا وہ تو بچے کو بچانا چاہتی ہے
اگر اس
کا بچہ دریا میں گر جائے اور ڈوب
رہا ہو تو باوجود اس علم کے کہ اسے تیر نا نہیں آتا وہ بے چاری اپنے بچے کی
محبت کے جوش میں دریا میں چھلانگ لگادیتی ہے اور خود بھی اپنے بچے کے ساتھ ڈوب مرتی ہے۔مگر یہی ماں جس
کے اپنے بچے کے لئے جذبات کا یہ حال ہوتا ہے جب احمدی ہو گئی تو اس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے لئے اور آپ نے اسلام کا جو حسین چہرہ پیش کیا ہے اس کے لئے اپنے بچوں کی پرواہ نہیں کی۔بعض احمدیت کی قدرو قیمت سے غافل ہیں
لیکن اب ہم اس زمانے میں داخل ہو گئے ہیں کہ جہاں باہر سے آ کر احمدیت میں داخل ہونے والے بھی
اور ایک طبقہ پیدائشی احمدیوں
کا بھی اس خزانے کی قدر و قیمت کو جانتا اور پہچانتا ہے لیکن پیدائشی احمد یوں میں سے
ایک حصہ ایسا بھی ہے جو اس کی قدر و قیمت کو نہیں پہچانتا اور یہ ہمارے لئے فکر پیدا کرنے والی بات ہے۔دنیا پر
ایک اندھیرا چھایا ہوا تھا۔اس اندھیرے میں اللہ تعالیٰ نے ایک نور پیدا کیا۔دیکھنے والی نگاہ نے اندھیروں کو
غائب ہوتے دیکھا۔زمین و آسمان کو منور ہوتے دیکھا۔ایسا حسن نظر آیا کہ اس کے بعد ہر حسین چیز میں ان کو اس

دوم
فرموده ۱۹۶۹ء
202
د دمشعل
کا چہرہ نظر آیا۔گلاب کا پھول جب صبح کے وقت تازہ تازہ کھلتا ہے تو اتنا حسین نظر آتا ہے کہ انسان مجبور ہو جاتا ہے
کہ اس کی طرف دیکھتا ہے اور اس کے حسن سے لذت حاصل کرتا ہے۔لیکن اس پیارے خدا کے حسن کا جلوہ کچھ
اس طرح ان پر حاوی ہوتا ہے کہ جس وقت وہ گلاب کا یہ حسن دیکھتے ہیں تو انہیں گلاب یاد نہیں رہتا بلکہ اس گلاب
کے پھول میں انہیں اپنے رب کے حسن کی ایک جھلک نظر آتی ہے ان کی زبان سے گلاب کی تعریف نہیں نکلتی۔ان
کی زبان پر اپنے رب کی تعریف جاری ہوتی ہے۔یہی حال چاند کا ہے اور ہر قسم کا حسن جو ہے جب ایسے بندے
کی نگاہ اس پر پڑتی ہے تو یہ چیزیں اس کو نظر ہی نہیں آتیں۔بلکہ اللہ تعالیٰ کے جلوے ان میں نظر آتے ہیں۔جب
کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کو اپنے خوبصورت گھوڑوں میں اللہ تعالیٰ کی شان نظر آئی تھی اور انہوں نے کہا تھا کہ
ان چیزوں سے میں اس لئے پیار کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ سے مجھے پیار ہے اور اس کی مخلوق میں اللہ تعالیٰ کے حسن
کے مختلف جلوے ہیں جہاں یہ جلوے نظر آتے ہیں اللہ تعالیٰ کی محبت جوش مارتی ہے اور انسان خود بخود ان سے
پیار کرنے لگتا ہے۔لیکن ایک حصہ بچوں اور نوجوانوں کا ایسا ہے جنہوں نے یہ حسن نہیں دیکھا جنہوں نے اس نور
کے جلووں کا مشاہدہ نہیں کیا۔جماعت احمدیہ کے گرد خدا کے نور کا ہالہ ہے
جنہوں نے خدائے قادر و توانا کے قادرانہ تصرفات کا علم حاصل نہیں کیا اور آہستہ آہستہ ان کی جسمانی
نشو ونما پر اور ان کے ذہنوں پر اور ان کے اخلاق پر اور ان کی روحانیت پر گردوغبار پڑ رہا ہے۔اور زنگ لگ رہا ہے
اور ساری جماعت کو یہ فکر کرنی چاہیئے کہ ہم نے ان کو واپس لا کر نور کے اس ہالہ کے اندر لے آنا ہے جو اللہ تعالیٰ نے
اپنے فضل سے جماعت احمدیہ کے گرد کچھ اس طرح ڈال رکھا ہے کہ اس کے اندر کوئی ظلمت داخل نہیں ہو سکتی بڑے
بڑے اندھیروں نے طوفان کی شکل اختیار کر کے اس ہالہ کو تو ڑ کر اس کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی لیکن وہ جن
کو اللہ تعالیٰ نے اپنے پیار سے اپنے نور کی چادر میں لپیٹا ہوا تھا ان کے قریب اس اندھیرے کا ذرا سا اثر بھی پہنچنے
نہیں پایا۔اور اسی طرح خوش باش خدا تعالیٰ کے نور میں نہاتے اور اس کے حسن سے لذت اٹھاتے ہوئے خدا
تعالیٰ کی محبت اور اس کے قرب کی راہوں پر آگے سے آگے بڑھتے چلے گئے لیکن کچھ ہمارے بھائی پیچھے رہ گئے
ہیں ان کو اپنے ساتھ لانا ضروری ہے کیونکہ اس کے بغیر ہمارے ذمہ داری پوری نہیں ہوتی۔آج اگر احمدی کے دل
میں (اب میں ایک ایسا لفظ بولتا چلا جاؤں گا جسے آپ سمجھ لیں گے تفصیل میں میں نہیں جاؤں گا۔میں جب
احمدیت کہوں گا تو احمدیت نے اسلام قرآن کریم۔آنحضرت ﷺ اور اللہ تعالیٰ کے متعلق جو تعلیم بتائی ہے وہ بڑی
عظیم ہے اور ہمارے سامنے بیان کر دی گئی ہے ) اپنے کمز ور حصہ کا خیال ہو تو وہ ضرور اس نتیجے پر پہنچے گا کہ احمدیت
کی صحیح ہدایت کا یہ تقاضا ہے کہ کمزوروں کو بھی اپنے ساتھ ملانا ہے اور ان کو واپس اپنی ڈار میں لا کھڑا کرنا ہے۔اس
کے لئے ہمیں کئی تدبیریں کرنی پڑیں گی اور خدا داد قوتوں کو استعمال میں لانا پڑے گا۔

203
فرموده ۱۹۶۹ء
دد
د و مشعل راه جلد دوم
کتب حضرت مسیح موعود کے مطالعہ کی عادت ڈالیں
پہلی چیز تو یہ ہے کہ ایسے نوجوانوں کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب پڑھنے کی عادت ڈالنی
چاہیئے (ویسے تو اکثر مطالعہ کرتے رہتے ہیں۔مجھے کہنے کی ضرورت نہیں لیکن جو مطالعہ نہیں کرتے وہ اس وقت
میرے مخاطب ہیں ) اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آنحضرت ﷺ کا جو حسن و احسان بیان فرمایا
ہے اس سے ہمارا ایک نوجوان آگاہ ہی نہیں تو اس حسن و احسان کا عاشق کیسے ہوگا اور اس کا گرویدہ کیسے بنے گا؟
اور وہ حسن اس کے سامنے آہی نہیں سکتا جب تک اس حسن کا بیان نہ ہو۔اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کو اپنے فضل
سے جس رنگ میں اپنے پیار کے جلوے دکھائے ہیں اور دکھاتا چلا جاتا ہے اگر کوئی احمدی نوجوان نے جو تھوڑا بہت
شعور رکھنے والا ہے اس پیار کے جلوے کو مشاہدہ ہی نہیں کیا تو اس کا غلام کیسے بن جائے گا۔کیونکہ جب وہ قادرانہ
تصرفات کو دیکھ لیتا ہے تو اپنا تو پھر کچھ نہیں رہتا۔اس کو پتہ لگ جاتا ہے کہ میں کیا چیز ہوں۔میں تو محض نیستی ہوں۔کوئی غلط خیال یا شیطانی وسوسہ دل میں پیدا ہی نہیں ہوتا۔انسان کبھی تکبر سے کام لے سکتا ہے۔یار یاء سے کام
لے سکتا ہے یا خود نمائی کے جال میں پھنس سکتا ہے مگر جس پر قادر و توانا کی قدرت اور اس کا جلال جلوہ فگن ہو اس پر
یہ چیز عیاں ہوگئی کہ مخلوق کی کوئی قیمت نہیں۔اس کی کوئی عظمت نہیں۔سب عظمتیں اس ایک ہی عظمت والے کے
سامنے بیچ ہو جاتی ہیں۔سب مٹ جاتی ہیں اور فنا ہو جاتی ہیں۔لیکن جس نے خدا تعالیٰ کے اس جلال اور اس
کا عظمت کا جلوہ نہیں دیکھا وہ کیسے فانی فی اللہ بنے گا۔البتہ یہ میں تسلیم کرتا ہوں کہ وہ ہے تو ہیرا لیکن کٹا ہوا نہیں
ہے بہت سے مٹی کے ذرے اس پر پڑے ہوئے ہیں اور اس وجہ سے وہ اثر جو وہ روحانی طور پور قبول کر سکتا تھا وہ
قبول نہیں کر رہا۔اس لئے اس کے لئے دعا کے ذریعہ سے اور اس کو پالش کر کے اور رگڑ کر اچھی طرح صاف کیا
جائے تاکہ روحانی طور پر وہ اثر قبول کرنے لگے۔کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ انسان کو سب سے بڑی روحانی قوت عطا
کی گئی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:-
اور روحانی قوتیں صرف انفعالی طاقت اپنے اندر رکھتی ہیں یعنی ایسی صفائی پیدا کرنا کہ
مبدء فیض ان میں منعکس ہوسکیں سو اُن کے لئے یہ لازمی شرط ہے کہ حصول فیض کے لئے
مستعد ہوں اور حجاب اور روک درمیان نہ ہو تا خدا تعالیٰ سے معرفت کا ملہ کا فیض پاسکیں“۔روحانی اثر قبول کرنے والی قوت پیدا کرنی چاہیئے۔(حقیقۃ الوحی صفحه ۶)
پس روحانی قوتیں تو انفعالی ہیں۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ان میں اثر قبول کرنے کی طاقت ہے اور جس دل
اور جس روح میں مستعدی ہو وہی اللہ تعالیٰ کے جلووں
کا اثر قبول کرتی ہے۔یہ انفعالی قوت پیدا کرنی چاہیئے اور

آج 10 میں سے 10 باقی