سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ۔ اختتامی خطاب

مشعل راہ۔ جلد دوم, حصہ 2

دو مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۶۹ء
204
اس کے پیدا کرنے کا طریق آپ نے یہ بتایا ہے کہ کوئی روک اور حجاب بیچ میں نہ رہے یعنی عقلی طور پر ایسے شخص کو
سمجھایا جائے یہ پہلے عقلی طریق سے ہی ہو سکتا ہے کیونکہ ذہنی قوئی پہلے ہیں اور اخلاقی اور روحانی قولی بعد میں آتے
ہیں۔پس پہلے عقلی طور پر اس کو سمجھایا جائے اور عقلی دلائل کی تائید میں نقلی دلائل سے بھی کام لینا چاہیئے غرض اس کو
یہ بتایا جائے کہ دیکھو جب اللہ تعالیٰ اپنے بندے سے پیار کرتا ہے تو اس کی عظمت اور اس کے جلال کا اس قسم کا جلوہ
ظاہر ہوتا ہے کہ انسان ساری دنیا کو بھول جاتا ہے۔اس کی نظر میں کسی چیز کی کوئی قدر و قیمت باقی نہیں رہتی۔سوائے خدا تعالیٰ کے اس کے سامنے اور کوئی باقی نہیں رہتا۔پس ایسے شخص کو اس سعادت سے بہرہ مند کرنے کے
لئے مستعد کیا جائے۔اور صاف کیا جائے اور اس کے گند کو دور کیا جائے اور اس کو نفس کی آفات سے محفوظ کرنے
کی کوشش کی جائے تب وہ صفات باری تعالیٰ کا اثر قبول کرنے کے قابل ہوگا اور خدا تعالیٰ کی صفات کا جلوہ اس
کے مصفہ اور شفاف دل پر نازل ہوگا۔اور پھر وہ بھی دوسرے ہزاروں لاکھوں احمدیوں کی طرح ایک مضبوط انسان
بن جائے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس لئے فرمایا ہے کہ جو تقلید اور عقل ہے یہ روحانیت پیدا کرنے کا
ذریعہ تو بن سکتی ہے لیکن ان کے اندر وہ طاقت نہیں ہے جو ایک جاہل انسان سمجھتا ہے۔آپ فرماتے ہیں:۔تقلیدی علوم محدود اور مشتبہ ہیں اور عقلی خیالات ناقص و نا تمام ہیں اور ہمیں ضرور حاجت
ہے کہ براہ راست اپنے عرفان کی توسیع کریں۔(ازالہ اوہام صفحہ ۲۲۸)
لیکن چونکہ ذہنی قومی جن کا عقل کے ساتھ تعلق ہے ان کی صفائی ضروری ہے اس واسطے ایک نوجوان ذہنی طور
پر تیار ہوسکتا ہے۔ایسا ممکن ہے۔کیونکہ پہلے انبیاءعلیہم السلام کی مثالیں، پہلے اولیاء کی مثالیں۔اختیار وابرار کی
مثالیں اور اس قسم کے دوسرے شواہد ہمیں بتا رہے ہیں کہ ایک انسان کا دل اور اس کی روح ایسی صاف اور شفاف
ہو جائے اور وہ مستعدی اور انفعالی طاقت اس کے اندر پیدا ہو جائے کہ اس کی پاکیزگی اور اس کی صفائی کو دیکھ کر
خدا تعالیٰ جونور محض اور پاکیزگی کا سر چشمہ ہے وہ اپنے جلال کا جلوہ اس پر ظاہر کرے۔اولیاء اللہ بنیں
ہم سب سے بڑھ کر حضرت نبی اکرم ﷺ کا اسوہ حسنہ ہے ( جو دراصل تمام اسووں
کا منبع اور سر چشمہ ہے)
اس پر وہ غور کرے۔حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ بحیثیت جماعت آپ کے اولیاء
کی جماعت دیکھنا چاہتا ہے۔آپ نے فرمایا ہے کہ اولیاء بنو جنہیں اللہ تعالیٰ نے توفیق دی ہے جن پر اللہ تعالیٰ کا
فضل ہوا ہے۔انہوں نے اللہ تعالیٰ کے فضل اور محض اس
کی توفیق سے ہر قسم کے قومی کو اس کی ہدایات اور روشنی کے
مطابق اور ارتقائی مدارج میں سے گزارا اور خدا تعالیٰ کے فضل سے ان کی روحانیت بڑی بلند ہوگئی۔وہ تو خدا تعالیٰ

205
فرموده ۱۹۶۹ء
د و مشعل راه جلد دوم
کی نگاہ میں ولی بن گئے مگر ہمیں نظر نہیں آتے۔کیونکہ دراصل ولی وہ ہوتا ہے جو نظر نہ آئے۔چونکہ جو خدا تعالیٰ کی
ذات میں گم ہے وہ نظر کیسے آئے گا۔جو ولی آپ کو باہر نظر آتے ہیں وہ ولی نہیں ہوتے بلکہ نمائشی ہوتے ہیں۔سوائے مامور کے کہ جس کو اللہ تعالیٰ خود ظاہر کرتا ہے اولیا مخفی رہتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
فرمایا ہے کہ میں تو خلوت کا عاشق تھا۔مجھے دنیا میں باہر نکنے کا کبھی خیال نہیں آیا تھا اللہ تعالیٰ کی زبر دست قدرت
نے مجھے اٹھایا اور کہا کہ چل اور یہ کام کر ورنہ میں تو یہ چاہتا تھا کہ مرتے دم تک تنہائی اور خلوت میں اپنے رب کی
عبادت میں مشغول رہوں۔مجھے دُنیا سے کیا غرض اور دنیا کی آنکھ اُسے دیکھ نہیں سکتی وہ ظاہر نہیں ہوتا اور سوائے
اس کے کہ اللہ تعالیٰ خود ظاہر کر دے یا ان کے ایک حصے کو ظاہر کر دے۔میرے خیال میں حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کی زندگی کے ہزاروں واقعات ایسے ہیں جن کے اندر اللہ تعالیٰ کی ذاتی محبت اور پیار کے جلوے
پائے جاتے ہیں لیکن آپ نے ان کو ظاہر نہیں کیا لیکن جو واقعات نشان بنے والے تھے ان کو آپ نے ظاہر کر دیا۔پس سارے نبیوں یا ولیوں کو تو دنیا نہیں جانتی لیکن جو حصہ دنیا کو انا اور پہچانا چاہئے اس کے لئے اللہ تعالیٰ کا حکم
ہوتا ہے کہ جاؤ باہر نکلو۔دنیا دیکھ لیتی ہے کہ تم کیسے ہو۔پس اللہ تعالیٰ کا فضل ہے جماعت میں کئی ولی ہیں مگر وہ
بالعموم پوشیدہ رہتے ہیں۔کمزوروں کی اصلاح کی فکر کریں
غرض ہماری جماعت کے کسی حصہ میں erosion (اروژن ) نہیں ہونا چاہیئے۔ہماری جماعت پتھر کی پختہ
دیوار کی طرح ہے۔ہمیں یہ بات بھی برداشت نہیں کرنی چاہئے کہ کوئی جاہل اس دیوار پر اپنے ناخن سے ایک لکیر
کھینچے اور چند ذرے اس دیوار کو چھوڑ کر علیحدہ ہو جائیں۔یعنی اگر ایک آدمی بھی حقیقی معنوں میں احمدی نہیں ہے تو
ہمیں یہ برداشت نہیں کرنا چاہیئے اور برداشت نہ کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہمیں غصے کا اظہار کرنا چاہیئے۔ہمیں
اس کی اصلاح کی فکر کرنی چاہیئے اس پر ہمیں رحم آنا چاہیئے۔ہمیں ہر وہ تدبیر عمل میں لانے کی کوشش کرنی چاہیئے کہ
وہ اپنے قومی کو صحیح رنگ میں نشو و نما دے سکے۔اور اللہ تعالیٰ کا پیارا بن سکے جماعت نے اللہ تعالیٰ کا پیارا تو بنا
ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیان کردہ بشارتیں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بڑی بشارتیں دی ہیں۔آپ نے ایک نہایت ہی حسین تعلیم دی
ہے جس کا انسان خود ہی گرویدہ ہو جاتا ہے پھر انعام بھی بہت بڑی چیز ہے۔ابھی چھوٹے چھوٹے انعام دیئے
گئے ہیں۔بہت سے لوگ دوڑ بھی نہیں سکتے لیکن اس امید پر دوڑ میں شامل ہو جاتے ہیں کہ شاید ہم فسٹ آجائیں
وہ دوڑ میں شامل ہو جاتے ہیں اور ان میں اور فسٹ آنے والے میں نصف کا فاصلہ ہوتا ہے یعنی پچاس گز اس نے

فرموده ۱۹۶۹ء
206
د و مشعل راه جلد دوم
کئے ہوتے ہیں اور سوگز اس نے کئے ہوتے ہیں لیکن انعام ایک شوق پیدا کرتا ہے۔پس یہ فکری تقاضا ہے ایک
طرف حسن دیا اور پھر یہ بشارت دی کہ حسن تمہیں فائدہ پہنچائے گا۔یہ خدا تعالیٰ کی تقدیر ہے پوری ہو کر رہے گی
آپ نے بشارتیں تو بے حد دی ہیں چند ایک کا میں اس وقت ذکر کروں گا۔آپ فرماتے ہیں:۔دوشم خوش ہو اور خوشی سے اچھلو کہ خدا تمہارے ساتھ ہے۔اگر تم صدق اور ایمان پر قائم
رہو گے تو فرشتے تمہیں تعلیم دیں گے اور آسمانی سکینت تم پر اترے گی اور روح القدس سے
مدد دیئے جاؤ گے اور خدا ہر ایک قدم میں تمہارے ساتھ ہو گا۔(تذکرۃ الشہا دتین صفحه ۶۶ طبع اوّل)
پھر آپ فرماتے ہیں:۔و لیکن اگر تم اپنے نفس سے در حقیقت مر جاؤ گے تب تم خدا میں ظاہر ہو جاؤ گے اور خدا
تمہارے ساتھ ہوگا اور وہ گھر با برکت ہوگا جس میں تم رہتے ہو گے اور ان دیواروں پر خدا
کی رحمت نازل ہو گی جو تمہارے گھر کی دیواریں ہیں اور وہ شہر بابرکت ہوگا جہاں ایسا آدمی
رہتا ہوگا۔اگر تمہاری زندگی اور تمہاری موت اور تمہاری ہر ایک حرکت اور تمہاری نرمی اور
گرمی محض خدا کے لئے ہو جائے گی اور ہر ایک تلخی اور مصیبت کے وقت تم خدا کا امتحان نہیں
کرو گے اور تعلق کو نہیں توڑو گے بلکہ آگے قدم بڑھاؤ گے تو میں سچ سچ کہتا ہوں کہ تم خدا کی
ایک خاص قوم ہو جاؤ گے۔تم بھی انسان ہو جیسا کہ میں انسان ہوں اور وہی میرا خدا تمہارا
خدا ہے۔پس اپنی پاک قوتوں کو ضائع مت کرو۔(الوصیت صفحه ۹ تیسرا ایڈیشن)
اللہ تعالیٰ کی ان بشارتوں سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ جس قوم کو اتنی بشارتیں دی گئی ہوں اس کو اپنی پاک قو تیں
ضائع نہیں کرنی چاہئیں۔اللہ تعالیٰ نے انسان کو جو قو تیں عطا کی ہیں ان کا صحیح استعمال اور ان کی صحیح نشو ونما ان کو
پاک قو تیں بنادیتی ہے۔پس اس میں فرمایا ہے کہ تمہیں خدا اتنی بشارتیں دے رہا ہے کیا پھر بھی تم اپنی قوتوں کو
ضائع کرو گے؟۔پس ہر قسم کی قوتوں کو خدائی ہدایت کے مطابق اللہ تعالیٰ کی صفات کے سایہ میں اور ان سے متاثر
ہوتے ہوئے ترقی دوان کی کماحقہ نشو و نما کرو کہ ہر قوت ایک راہ ہے جو تمہیں قرب الہی کی طرف لے جارہی ہے۔اللہ تعالیٰ نے تمہیں جتنی قو تیں عطا کی ہیں اگر تم ساری قوتوں کی خدا تعالیٰ کی راہ میں جنبش دو گے اور ان کو خدا کی راہ
میں قربان کر رہے ہو گے تو اللہ تعالیٰ تم پر جنت کے ساتوں دروازے کھول دے گا۔غرض جماعت کے اس کمزور حصے کا واپس آنا ضروری ہے ورنہ ہمارے لئے بڑے شرم کی بات ہے۔اور اس
کے لئے ہمیں بڑی ہی جدوجہد کرنی پڑے گی۔بعض باتیں میرے ذہن میں آئی ہیں۔اطفال الاحمدیہ کے لئے
میں نے نیا پروگرام بنایا ہے خدام الاحمدیہ کے لئے بھی ایک نیا پروگرام ہے میرے ذہن میں ہے
انشاء اللہ وہ بھی

207
فرموده ۱۹۶۹ء
دومشعل راہ جلد دوم
بتا دیا جائے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں ہر غلطی سے چھڑوا دیا اور ہر نیکی کی رغبت ہمارے دل
میں پیدا کرنے کی کوشش کی۔ایک وقت میں ایک غلط خیال تھا اور لوگ سمجھتے ہی نہیں تھے آپ نے کھڑے ہو کر
بے شمار اعتقادی غلطیوں کو دور کیا۔لوگ سمجھتے تھے کہ ہم مصیبت کھڑی کر رہے ہیں۔وفات مسیح
صلى الله
الله
آپ نے فرمایا حضرت عیسی علیہ السلام فوت ہو گئے ہیں۔یہ چھوٹا سا فقرہ ہے لیکن عظیم اثرات کا حامل تھا۔پھر آپ نے بہت کچھ سیکھا ہے آپ کی اس بارے میں تعلیم کو میں یوں بیان کر سکتا ہوں کہ ہم نے انسانی تاریخ پر
نگاہ کی اور ہم نے دیکھا کہ اس ساری انسانی تاریخ میں کوئی ایک آدمی بھی ایسا پیدا نہیں ہوا۔پھر ہم نے اپنے دلوں
کو ٹولا۔اپنے دل میں آنحضرت ﷺ کی وہ محبت پائی کہ ہمارے دل نے کہا کہ میں مان نہیں سکتا کہ حضرت
محمد مصطفی ملے تو فوت ہو جائیں اور حضرت عیسی علیہ السلام زندہ ہوں۔پھر ہماری عقل نے دل کو کہا کہ کہیں یہ
جذباتی خیال نہ ہو فراست بھی خدا تعالیٰ نے دی ہے اس سے بھی کام لو۔اور قرآن کریم میں اس کی حقیقت
ڈھونڈ و۔پھر قرآن کریم کے اس نکتے کو سمجھنے کے لئے عقل اور فکر و تدبر سے کام لیا گیا تو قرآن کریم کی بڑی واضح
اور بیسیوں آیات ایسی ملیں جو بالواسطہ یا بلا واسطہ یہ بتارہی تھیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام فوت ہو گئے ہیں۔پھر
دل نے عقل سے فراست سے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم ہی کی تعلیم نہیں دی بلکہ حضرت نبی اکرم ہے کے
ارشادات اور آپ کے اسوہ حسنہ کی اتباع کرنا بھی ضروری قرار دیا ہے۔پھر عقل اور فراست اور فکر وتدبر نے حضرت نبی اکرم ﷺ کے اسوہ حسنہ پر غور کیا اور آپ کے ارشادات کا
مطالعہ کیا تو وہاں بھی یہی دیکھا کہ آپ کے منہ سے یہ الفاظ نکلتے ہیں کہ میں بھی اس دن حضرت عیسی علیہ السلام کی
طرح یہی کہوں گا کہ جب تک میں زندہ تھا ان لوگوں کی تربیت کی ایک حد تک ذمہ داری مجھ پر تھی لیکن اے
ہمارے رب جس طرح عیسی نے کہا تھا کہ میرے فوت ہو جانے کے بعد پھر میری ذمہ داری نہیں رہتی اسی طرح
میں یہ کہتا ہوں کہ تو نے جب مجھے اپنے پاس بلایا تو میرے بعد میرے صحابہ سے کوئی خراب ہو گئے تو یہ ان کی اپنی
بدقسمتی تھی۔میری تعلیم پر کوئی حرف نہیں آتا۔پس جس رنگ میں بھی ہم نے غور کیا اور تعلیم کا مطالعہ کیا ہم نے
یہی پایا کہ آنحضرت ﷺ ہی زندہ ہیں اور آپ کے مقابلے میں کوئی اور زندہ نہیں ہے۔کتب حضرت مسیح موعود قرآن کی تفسیر ہیں
پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اسلامی تعلیم کو بڑی خوبی اور بڑے حسن اور بڑی وضاحت سے
ہمارے سامنے رکھ دیا ہے۔مگر ایسے نوجوان جو اس خزانے کی طرف متوجہ نہیں ہوتے ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کو توجہ
دلائیں اور بتائیں کہ یہ وہ تعلیم ہے جسے آپ نے پیش کیا ہے۔یہ وہ قرآن
کریم کی تفسیر ہے جسے آپ نے بیان

کل راه جلد دوم
صلى الله
فرموده ۱۹۶۹ء
208
دومشعل
فرمایا ہے۔یہ آنحضرت علی کی حسن و احسان کے جلوے ہیں جنہیں آپ نے اپنی کتابوں میں بھر دیا ہے۔اور یہ
وہ اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات ہیں جن پر آپ نے بڑی وضاحت سے روشنی ڈالی ہے اور پھر ہمیں بتایا ہے کہ ایسی
صفات میں ہی حدوث کا جامہ پہن کر مخلوق میں جلوہ گر ہوتی ہیں اور ہر مخلوق میں اللہ تعالی نے یہ تاثیر رکھی ہے کہ وہ
صفات باری کا اثر قبول کرتی ہے۔پس یہ آپ نے اتنے عظیم خدا۔اتنے طاقتور خدا۔اتنے بلند خدا۔اتنے وسعتوں
والے خدا اتنے کبیر خدا اور اتنے رزاق خدا جو ہر صفت میں یکتا اور واحد و یگانہ خدا ہے سے دنیا کو متعارف کرایا اور
ہمیں یہ ہدایت فرمائی کہ ہر صفت کا رنگ اپنے اوپر چڑھاؤ اور قرآن کریم نے کہا ہے کہ تم اپنے قومی کی تربیت
کر رہے ہو گے تو ان کی ہی تربیت نہیں ہوگی جب تک میری صفات سے اثر پذیر ہونے والے نہیں بنو گے یعنی
میری صفات کا رنگ اپنے اندر پیدا نہیں کر رہے ہو گے۔پس آپ نے عظیم تعلیم اسلام کی نہایت حسین رنگ میں
بڑی واضح بیان کے ساتھ ہمارے سامنے رکھی۔اس کی قیمت بتاؤں
کتنی ہے۔زمین و آسمان میں جتنی مخلوق ہے
اس کی بھی وہ قیمت نہیں جو اس کی قیمت ہے۔جنت کے متعلق ہمیں یہ بتایا کہ سارے عالمین کی جو قیمت ہے وہ جنت کے برابر نہیں اور جنت پھل ہے
آنحضرت ﷺ کے خون سے سینچے ہوئے اسلام کے پودے کا۔کتنی قیمت اس اسلام کی اور اس کی تعلیم کی ہے لیکن
بعض نادان ایسے بھی ہیں جو اس کی قیمت نہیں جانتے وہ اس کو بھول گئے ہیں۔ان
کو سمجھانا ہمارا فرض ہے کہ ایک
نہایت ہی قیمتی چیز تمہارے ہاتھ میں دی گئی ہے اس سے غافل نہ ہو ایک ایسی پاک تعلیم ایک ایسا حسین لائحہ عمل
ایک ایسی خوبصورت شریعت اور ایسے مفید احکامات دیئے گئے ہیں کہ ان کا کوئی اور مذہب یا کوئی اور نسل مقابلہ کر
ہی نہیں سکتی۔عقل اور الہام کا تعلق
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے وحی والہام کے متعلق فرمایا ہے کہ کون کہتا ہے کہ عقل سے کام نہ لو۔عقل تو ہے ہی اس لئے کہ اس سے کام لینا چاہیئے اللہ تعالیٰ نے بھی یہی فرمایا ہے۔لیکن اس حقیقت کو نہیں بھولنا
چاہیئے کہ عقل کی سمت محدود ہے جہاں عقل جا کر ٹھہر جاتی ہے اور آگے چلنا اس کے لئے ممکن نہیں رہتا تو اللہ تعالیٰ
اس نقطہ سے کشف اور رویا اور وحی جاری کرتا ہے۔پس عقل کا الہام کے ساتھ کوئی تضاد نہیں ہے۔کوئی ایک
دوسرے کی ضد یا مخالف نہیں ہیں بلکہ ایک حد تک چلنے کے لئے ہمیں عقل دی گئی اور اس کے آگے وحی و الہام یا
کشف اور رویاء کی شکل میں اللہ تعالیٰ کے فضل نے انسان کی انگلی پکڑ کر آگے سے آگے بڑھنے کی توفیق عطا
فرمائی۔پس انسان کہاں تک اس حسن و احسان کو بیان کر سکتا ہے۔اس سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ اس احمدی نوجوان
سے زیادہ کوئی بد بخت نہیں جس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مانا مگر آپ نے جس رنگ میں اسلام
کو پیش کیا تھا اور خدا تعالیٰ کی ذات اور صفات اور آنحضرت می ﷺ کے حسن و احسان کو بیان فرمایا تھا اس طرف اس

209
فرموده ۱۹۶۹ء
د و مشعل راه جلد دوم
نے توجہ نہیں کی اور اس سے ظالم کوئی بھائی نہیں جس نے اپنے ایک بھائی کو اس طرح کھڑے پایا اور اس میں
روحانی حرکت پیدا کرنے کی کوشش نہیں کی۔پس ہمیں اپنی اس نئ نسل کی فکر کرنی چاہیئے۔ہمیں ان میں وہ اخلاص اور بشاشت پیدا کرنی چاہیئے جس
اخلاص اور بشاشت کے بعد جب جان مانگی گئی تھی تو جان پیش کر دی گئی تھی اور جب مال مانگے گئے تھے تو مالوں کو
لٹادیا گیا تھا جب عزتیں تلف ہو جانے کا سوال تھا تو انہوں نے عزتوں کی کوئی پرواہ نہیں کی تھی اور جب ماؤں کے
جذبات سے کھیلا جانے لگا تو ماؤں نے کہا اٹھا کر لے جاؤ میرے بچوں کو مجھے خدا کے مقابلے میں ان کی کوئی پر واہ
نہیں۔ہم ان کی خاطر اللہ تعالیٰ کے دامن کو نہیں چھوڑ سکتیں۔حضرت مسیح موعود نے بہر حال غالب آنا ہے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ جیتنا تو ہے میں نے۔یہ تو مقدر ہے۔یہ تو ایسا فیصلہ
ہے جو اٹل ہے۔لیکن میرے ساتھ شامل ہو کر برکتیں وہی حاصل کریں گے جو میری کامل طور پر اتباع کریں گے۔صرف لیبل نہیں لگائیں گے۔پس ہمیں اپنی حقیقت ذہنی اور حقیقت عملی یہ بنانی چاہیئے کہ ہمارے اندر حضرت نبی
اکرم اللہ کا رنگ اور نور اس طرح چمکنے لگے کہ ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے مشابہت اختیار
کر جائیں جن کے اندر حضرت نبی اکرم ﷺ کا رنگ اور نور کامل اور مکمل طور پر چمکتا ہوا نظر آتا ہے۔صلى الله
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:-
یقیناً یاد رکھو اور کان کھول کر سنو کہ میری روح ہلاک ہونے والی روح نہیں۔اور میری
سرشت میں ناکامی کا خمیر نہیں۔مجھے وہ ہمت اور صدق بخشا گیا ہے جس کے آگے پہاڑ پیچ
ہیں۔(انوار الاسلام صفحه ۲۳)
اب ہم عہد کو دھرائیں گے اور اس کے بعد دعا پر یہ اجتماع ختم ہو جائے گا اور باہر سے تشریف لانے والے
عزیز بچے اور نو جوان واپس جائیں گے۔اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ اپنی حفظ وامان میں رکھے۔

آج 10 میں سے 10 باقی