سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ۔ افتتاحی خطاب

مشعل راہ۔ جلد دوم

مشعل راه جلد دوم
د را
فرموده ۱۹۷ء
240
مورخه ۱۱۶ خاء ۱۳۴۹ هش (۱۲ اکتو بر۰ ۱۹۷ء) بوقت سوا تین بجے مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے
سالانہ اجتماع کا افتتاح کرتے ہوئے حضور نے جو روح پرور تقریر فرمائی تھی اس کا مکمل متن ذیل
میں درج کیا جاتا ہے۔تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
ہمارے محبوب آقا حضرت نبی اکرم علی
نے ہر نسل کو بڑا پیار دیا ہے۔اس وقت میں آپ کے پیار اور محبت کا ایک جلوہ آپ کے سامنے رکھنا چاہتا
ہوں اور وہ یہ ہے کہ آپ نے مجھے اور آپ میں سے ہر ایک کو مخاطب کر کے
فرمایا:۔وإِنَّ لِنَفْسِكَ عَلَيْكَ حَقًّا( صحیح بخاری)
کہ تیرے نفس کا بھی تجھ پر حق ہے۔اس کے یہ معنے نہیں کہ انسان خود ہی اپنے حقوق قائم کر کے ان کے
مطالبات شروع کر دے۔بلکہ اس کے معنے یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کے ذریعہ اور آنحضرت علیہ کی
قرآنی تفسیر کے ذریعہ ہر فرد واحد کے جو حقوق مقرر کئے ہیں، ہر فرد واحد اور ہر
نفس کو ان حقوق کا خیال رکھنا چاہیئے۔ان
کا علم حاصل کرنا چاہیئے اور ان کے لینے کی کوشش کرنی چاہیئے۔اللہ تعالیٰ نے اصولی طور پر ہر نفس کا جوحق مقرر کیا ہے وہ یہ ہے کہ ہمارے اسی رب کریم نے ہر نفس کو جو
طاقتیں اور قو تیں اور استعداد یں عطا کی ہیں ان قوتوں اور طاقتوں اور استعدادوں کو ان کی نشو ونما کے کمال تک
پہنچایا جائے۔ہر
نفس کا یہ حق ہے کہ وہ اپنے دائرہ استعداد میں اپنی قوتوں کو کمال تک پہنچائے اور اپنے دائرہ استعداد میں وہ
اللہ تعالیٰ کا ایک کامل اور مکمل فرد بن جائے۔اس کا حقیقی بندہ بن جائے۔یہ بہت بڑا احسان ہے۔احسان اس لئے
بھی کہ بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ان کا کوئی حق نہیں یعنی ایثار اور قربانی کی روح کو اور اس کے مطالبہ کو غلط معنے پہنا کر
وہ خود کو اپنے بہت سے حقوق سے محروم کر لیتے ہیں اور یہ احسان ہے ہم پر اس معنے میں بھی کہ ہمیں منع کیا اس بات
سے کہ اللہ تعالیٰ نے جو حق تمہیں دیئے ہیں۔ان کے باہر جا کر ان چیزوں کا مطالبہ نہ کرنا جن پر تمہارا حق
نہیں ہے۔یہ مضمون اپنے نفس میں بہت لمبا ہے اگر میں حقوق یا حقوق نفس کہنا چاہیئے وہ گنوانے لگوں تو بڑا وقت
گئے شاید کئی دن لگ جائیں۔میں ان حقوق میں سے صرف ایک حق کو اس وقت لینا چاہتا ہوں اور اس کے مطابق

241
فرموده ۱۹۷۰ ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
آپ
کو بعض باتیں کہنا چاہتا ہوں۔اور وہ آپ کا یہ حق ہے کہ آپ پکے اور بچے اور حقیقی خادم بنیں کیونکہ خادم بننا
بھی انسان میں ایک قوت ہے جو اللہ تعالیٰ نے اسے عطا کی۔پس اس قوت کو یعنی خادم بننے کی قوت اور استعداد کو
اس کے کمال تک پہنچانا چاہیئے اس کی نشو ونما ادھوری نہ رہ جائے بلکہ جس حد تک کوئی فرد یا نفس اپنے خادم بنے کی
طاقت کو زیادہ سے زیادہ نشو ونما دے کر انتہائی رفعت تک پہنچا سکتا ہے وہاں تک اس کی خدمت کا جذبہ پہنچنا
چاہیئے۔اس حق کو پوری طرح حاصل کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک مقام پر بارہ
باتوں کا ذکر فرمایا ہے۔میں پہلے وہ حوالہ پڑھ دیتا ہوں پھر مختصراً ان بارہ باتوں کے متعلق آپ سے کچھ کہوں گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اپنی زندگی کے ایک دور میں حکومت کے بعض افسروں اور ذمہ دار
آدمیوں کو بڑے قریب سے دیکھنے کا موقعہ ملا۔اور آپ نے یہ سوچا کہ حکومت اور اس کے افسر قوم کے خادم ہوتے
ہیں۔اور آپ نے یہ سمجھنے کی کوشش کی اور اس کے متعلق علم حاصل کیا اور اس کا مشاہدہ کیا اور یہ دیکھنے کی کوشش کی
کہ حکومت کے افسروں وغیرہ میں ایک خادم کی خوبیاں پائی جاتی ہیں یا نہیں۔چنانچہ آپ اس نتیجہ پر پہنچے کہ
الا ما شاء اللہ چند اچھے آدمی بھی ہیں وہ قوم کے خادم ہیں۔وہ اپنی ذمہ داری کو سمجھتے بھی ہیں ان کے اندر خدمت کا
جذبہ بھی پایا جاتا ہے لیکن وہ استثنا ہیں۔قاعدہ کلیہ نہیں ہیں۔اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے آپ نے اپنے مشاہدہ کو
اس رنگ میں بیان کیا کہ ان کے اندر یہ یہ باتیں پائی جانی چاہئیں ورنہ وہ خادم نہیں بن سکتے اور میں یہ باتیں ان
میں دیکھنا چاہتا ہوں۔تو آپ کے اس ارشاد سے مجھے یہ خیال پیدا ہوا کہ میں اپنے خادم بچوں کو ان کے اس حق کی
طرف توجہ دلاؤں کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں ایک خدمت کی قوت بھی دی ہے۔انسان کے اندر خدمت کرنے کا ایک
جذ بہ ہوتا ہے یعنی وہ چاہتا ہے کہ میں دوسروں کا خادم بنوں۔دوسروں کی مدد کرنے والا ان کی تکالیف کو دور کرنے
والا اور ان کی راحت کے سامان پیدا کرنے والا بنوں۔یہ جو انسان کی فطرت کا تقاضا ہے اس کی پوری نشو ونما کے
لئے جن چیزوں کی ضرورت ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں اس مختصر سے اقتباس میں ان کی
طرف توجہ دلائی ہے۔آپ فرماتے ہیں:-
میں نے ملازمت پیشہ لوگوں کی جماعت میں بہت کم ایسے لوگ پائے کہ جو محض خدا تعالیٰ
کی عظمت کو یاد کر کے اخلاق فاضلہ حلم اور کرم اور عفت اور تواضع اور انکسار اور خاکساری
اور ہمدردی مخلوق اور پاک باطنی اور اکل حلال اور صدق مقال اور پر ہیز گاری کی صفت
اپنے اندر رکھتے ہوں“۔(کتاب البریہ صفحه ۱۶۸ حاشیه )
یہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے بارہ باتوں کا ذکر فرمایا ہے جو ایک خادم میں پائی جانی
چاہئیں۔لیکن آپ نے دیکھا کہ جو لوگ حکومت کی ملازمت میں ہیں جنہیں قوم کا خادم بنا چاہیئے ان میں یہ

د
مشعل راه جلد دوم
صفات نہیں پائی جاتیں۔الا ماشاء اللہ۔یہ بارہ صفات یہ ہیں۔فرموده ۱۹۷ء
242
ا۔اخلاق ،فاضله ۲ حلم ۳ کرم ۴- عفت، ۵۔تواضع، ۶۔انکسار، ۷۔خاکساری،۔ہمدردی مخلوق ، ۹۔پاک باطنی ۱۰۔اکل حلال، ۱۱۔صدق مقال ۱۲۔پر ہیز گاری کی صفت۔ویسے اگر دیکھا جائے تو انسان کی تمام قوتیں اگر اعتدال پر ہوں یا اعتدال پر آجائیں یا اعتدال پر لائی
جائیں تو انسان کی جسمانی طاقت اور فطری قوت خلق بن جاتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس امر پر بڑی روشنی ڈالی ہے۔ہم خوش خلقی کو بھی بالعموم اخلاق
کے معنوں میں استعمال کرتے ہیں۔بعض طبائع میں چڑ چڑا پن ہوتا ہے۔بات کرتے ہیں تو چہرے پر بل پڑ جاتے
ہیں۔ہشاش بشاش اور ہنس مکھ چہرے سے نہ وہ دوسروں سے ملتے ہیں نہ بات کرتے ہیں لیکن ایک خادم کو ایسا
نہیں ہونا چاہیئے۔کہنے کو تو تو یہ چھوٹی سی بات ہے لیکن اس کا اثر بڑا وسیع ہے۔اب میں نے افریقہ کا دورہ کیا۔ایک ایک وقت میں پانچ پانچ چھ چھ ہزار احمدیوں سے میں نے ملاقات
کی۔ان سے مصافحے کئے۔ان سے باتیں کیں۔سیرالیون کے ایک افریقن دوست جو اس ملک کے احمدیوں
کے پریذیڈنٹ ہیں اور جن کا نام چیف گومانگا ہے انہوں نے مجھے بتایا کہ مجھ سے ( یعنی گومانگا سے ) بیسیوں
احمدیوں نے یہ ذکر کیا ہے کہ ہم حیران ہیں کہ حضرت صاحب ہر شخص سے مسکرا کر ملتے ہیں۔حالانکہ مسکرانے پر نہ
میرا وقت خرچ ہوا نہ پیسے خرچ ہوئے لیکن اس مسکراہٹ نے اپنا اثر کیا۔ویسے تو یہ ایک ہنگامی زندگی تھی۔اگر چہ
جماعت احمدیہ قریباً اسی اکاسی سال سے قائم ہے اور افریقہ میں ہم قریباً پچاس سال سے کام کر رہے ہیں مگر
جماعت کی تاریخ میں پہلی دفعہ اور ان کی زندگیوں میں یہ پہلا موقع تھا کہ مہدی معہود کا ایک خلیفہ وہاں جاتا اور اللہ
تعالیٰ انہیں یہ موقع عطا کرتا کہ وہ اس سے ملیں، اس کی باتوں کو سنیں اس سے باتیں کریں، اسے اپنے دکھ درد
سنائیں۔اس کی نصیحتیں سنیں۔اس سے برکت حاصل کریں۔میں تو ایک عاجز انسان ہوں لیکن اللہ تعالیٰ نے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو فرمایا ہے کہ میں تیرے ماننے والوں کے لمس میں بھی برکت دوں گا اس
واسطے بھی اللہ تعالیٰ کا یہ احسان جتا رہا ہوں کوئی فخر نہیں کر رہا۔بہر حال وہ بھی خوش تھے اور میں بھی بڑا خوش تھا۔حالانکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ جب میں اس قسم کی لمبی ملاقاتوں کے بعد اپنے کمرے میں واپس آتا تھا تو میرے
جبڑے مسکرا مسکرا کر دیکھ رہے ہوتے تھے۔لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ اگر میں مسکرا کر ان سے بات نہ کرتا۔تو ان کی
روحانی طور پر سیری نہیں ہوئی تھی وہ بھی روحانی محبت سے بھرے ہوئے تھے اور میرا دل بھی روحانی محبت سے بھرا
ہوا تھا۔وہاں کے دوستوں کے متعلق میں نے پہلے بھی بتایا ہے کہ مجھے شرم آ جاتی تھی میں تو سر جھکا لیتا تھا کہ مصافحہ
کیا ہے کوئی بات نہیں کرنی مگر ہاتھ نہیں چھوڑ رہے اور میرا منہ دیکھے چلے جارہے ہیں چنانچہ کئی دفعہ پیچھے جو آدمی
کھڑا ہے وہ پیچھے سے اگلے آدمی کو جھنجھوڑتا تھا کہ میں بے چین ہو رہا ہوں چلو آ گے۔مگر وہ اس بات کی بھی پر واہ
نہیں کرتے تھے اور اس قسم کی محبت کے اظہار میں ہی مگن رہتے تھے۔ایسی روحانی محبت ان
کو ملنی چاہیئے تھی اور میں

243
فرموده ۱۹۷۰ء
دو مشعل راه جلد دوم
نے کوشش کی کہ یہ محبت ان کو ملے۔یہاں تک کہ ایک موقع پر ایک آدمی میرا ہاتھ پکڑ لیتا تھا اور وہ چھوڑتا ہی نہیں
تھا۔دوسرا آدمی جو اس کے پیچھے ہوتا تھا وہ آگے آ کر اپنے ایک ہاتھ سے میرا ہاتھ پکڑتا تھا اور دوسرے ہاتھ سے
اس کا ہاتھ پکڑ کر جھٹکا دے کر چھڑوا تا تھا اور پھر وہ خود میرا ہاتھ پکڑ لیتا تھا اور دوسرے کو موقع نہیں دیتا تھا۔غرض میں بتا یہ رہا ہوں کہ خوش اخلاقی کا بڑا اثر ہوتا ہے اور یہ ایک ایسا خلق ہے جس کا بغیر کچھ خرچ کئے اثر
ہوتا ہے۔اس میں وقت کا بھی کوئی خرچ نہیں مال کا بھی کوئی خرچ نہیں لیکن اس طرح آپ دوسرے کو خوشی
پہنچاتے ہیں اس کو مسرت حاصل ہوتی ہے اور وہ ہشاش بشاش ہو جاتا ہے۔میں پہلے بتا چکا ہوں کہ ایک دن میں نے اُن سے کہا کہ آج میں تمہیں یہ بتاتا ہوں کہ پیار کا جواب ہمیشہ
پیار میں ملتا ہے۔یہ میرے دورے کے آغاز میں نائیجیریا کی بات ہے۔ایک دن میں میں نے بلا مبالغہ ان لوگوں
سے پچاس ہزار سے ایک لاکھ تک مسکراہٹیں وصول کی ہیں۔جن میں مشرک بھی تھے عیسائی بھی تھے بد مذہب بھی
تھے اور غیر احمدی مسلمان بھی تھے۔احمدی تو عام طور پر جلسوں میں ہوتے تھے سڑکوں کے اوپر تو وہ نہیں ملتے تھے اور
میں ان کو مسکرا کر سلام
کرتا تھا اور ان سب کے چہروں پر مسکراہٹ اور خوشی کی لہر دوڑ جاتی تھی۔ان کی یہ عادت ہے
کہ ایک چیخ مارتے تھے اور اس پر کارخانے کے سارے مزدور چھلانگیں لگا کر باہر نکل آتے تھے۔جب میری
کار نظر آتی تھی تو کوئی آدمی چیخ مارتا تھا جسے کا رنظر آ جائے تو سارے مزدور کام چھوڑ کر سڑک پر آ جمع ہوتے تھے
صرف مسکراہٹ کے ساتھ سلام وصول کرنے کے لئے۔افریقی بچے کو جب میں نے پہلی بار اٹھایا اور پیار کیا تو
صرف ان کے چہروں پر میں نے خوشی نہیں دیکھی بلکہ میرے کانوں نے بھی ان کی خوشی کی آواز سنی یعنی ہوا کے
اندر اس قسم کی خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی تھی کہ میرے کانوں نے اسے سنا۔وہ لوگ پیار کے بہت بھوکے ہیں اور یہ
سمجھتے ہیں کہ دنیا میں ایسی کوئی مخلوق پیدا ہی نہیں ہوئی جو ان سے پیار کر سکے اور یہ ان کے لئے بڑے تعجب کی بات
تھی کہ ایک شخص غیر ملک سے آیا ہے اور اس کا صرف یہ دعویٰ اور اعلان ہی نہیں کہ میں پیارا اور محبت کا اسلامی پیغام
تمہارے پاس لے کر آیا ہوں بلکہ وہ اپنے عمل سے بھی ثابت کر رہا ہے۔بچوں سے پیار کرتا ہے بڑوں سے معانقہ
کرتا ہے اور پھر عورتوں کو بھی بھولا نہیں اور یہ اس لئے کہ منصورہ بیگم میرے ساتھ تھیں میں تو عورتوں سے مصافحہ
نہیں کر سکتا تھا لیکن اگر یہ میرے ساتھ نہ ہوتیں اور میرے کام میں میرے ساتھ اتنا تعاون نہ کرتیں تو وہاں کی
مستورات کی روحانی طور پر سیری نہ ہوتی۔انہوں نے بھی ایک دفعہ ایک وقت میں چھ ہزار سے زیادہ عورتوں کے
ساتھ مصافحے کئے ہیں۔ان کی مستورات کے لئے بھی اللہ تعالیٰ نے اس طرح روحانی مسرت اور روحانی سیری کا
سامان پیدا کر دیا۔پس بظاہر یہ چھوٹی سی چیز ہے لیکن اپنے اثر کے لحاظ سے چھوٹی نہیں ہے۔اس لئے ہر احمدی کے چہرے پر
بشاشت ہونی چاہیئے اور خوشی ہونی چاہیئے اور خوش ہونے کا حق دراصل ہمیں ہی حاصل ہے اور کسی کا خوش ہونے کا
حق نہیں ہے۔یہ خوش ہونے کا حق احمدی کا ہے۔پس اس کے چہرے پر مسکراہٹ دوڑتی رہنی چاہیئے۔بہت سے

د
مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۷ء
244
آدمی مجھ سے آکر ملتے ہیں میں انہیں سمجھایا کرتا ہوں کہ دیکھو اسی اکاسی سال کی گالیوں اور مخالفتوں نے ہمارے
چہرے سے مسکراہٹ نہیں چھینی۔ہم ہمیشہ مسکراتے رہے ہیں اور انشاء اللہ مسکراتے رہیں گے۔غرض اچھے اخلاق ہونے چاہئیں اس معنے میں کہ جب تم دوسرے سے ملو یا اس سے بات کرو تو زبان کی
تیزی نہ دکھاؤ۔تمہارے چہرے پر ہر حال میں مسکراہٹ ہو تو یہ بات دوسرے پر اثر کئے بغیر نہیں رہ سکتی۔میں ابھی
پرسوں بدھ کے روز ایک صاحب سے ملنے گیا تھا ان کے سیکرٹری نے ہمارے سیکرٹری سے کہا کہ میں نے تو ایسا چہرہ
ساری عمر کبھی نہیں دیکھا۔کیونکہ چہرے پر بشاشت تھی اور ملتے ہوئے اسے پتہ تھا کہ میرے اندر سے ہمدردی
پھوٹ پھوٹ کر باہر نکل رہی ہے۔اس کے علاقے کے متعلق میں نے باتیں کیں تو وہ حیران ہو گیا کہ اچھا ہمارے
علاقے کے متعلق دنیا میں اس نہج سے بھی سوچنے والے ہیں۔پس ہر خادم کا یہ حق ہے کہ خادم بننے کے لئے اور جذبہ خدمت کی نشو ونما کو کمال تک پہنچانے کے لئے جن
چیزوں کی ضرورت ہے وہ ان کا استعمال کرے اس سلسلہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بارہ گر یا بارہ
طریقے بتائے ہیں جن کے ذریعہ ایک خادم اپنے حق کو لے سکتا ہے یعنی اس کے اندر جو قوت ہے خدمت کی اور
جذبہ ہے خدمت کا اس کی نشو ونما کو کمال تک پہنچانے کے لئے ان طریقوں کو اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔یہ
اس کا حق ہے یہ اسے ملنا چاہیئے ورنہ وہ آدھا رہ جائے گا۔اگر وہ اپنے دائرہ استعداد میں مثال کے طور پر آسمان کی
طرف دس منزلیں چڑھ سکتا تھا تو وہ پانچ منزلیں چڑھے گا۔اس کا آدھا حق مارا گیا کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اسے
آسمان کی طرف دس منزلیں چڑھنے کے لئے پیدا کیا تھا۔پس آپ سوچا کریں اور اس بات کی مشق کیا کریں کہ
جس سے بھی آپ بات کریں تیوری چڑھا کر نہ بولیں۔اگر آپ کو کوئی گالی دے تو اس سے بھی آپ ہنس کر بات
کریں۔یہاں بھی اس وقت کالجوں میں پڑھنے والے بہت سارے طالب علم آئے ہوئے ہیں۔میں جن دنوں
گورنمنٹ کالج لاہور میں پڑھا کرتا تھا۔ان دنوں کا مجھے اپنا ایک واقعہ یاد آ گیا۔کالج میں چھٹی تھی۔میں قادیان
جارہا تھا۔ایک تیز قسم کا مخالف بھی گاڑی کے اسی ڈبے میں بیٹھ گیا۔لاہور سے امرتسر تک وہ میرے ساتھ بڑی
سخت بد زبانی کرتا رہا اور میں مسکرا کر اسے جواب دیتا رہا۔جس وقت وہ امرتسر میں اتر اتو اس مسکراہٹ اور خوش خلقی
کا اس پر یہ اثر تھا کہ وہ مجھے کہنے لگا اگر آپ جیسے مبلغ آپ کو سو دو سول جائیں تو آپ ہم لوگوں کو جیت لیں گے
کیونکہ میں نے آپ کو غصہ دلانے کی پوری کوشش کی مگر آپ تھے کہ ہنتے چلے جارہے تھے۔پس اگر کوئی آپ کو گالی دے کوئی برا بھلا کہے بلکہ کوئی چھیڑ بھی لگا دے تو آپ کو غصہ کرنے کی ضرورت
نہیں۔آپ غصہ کرنے کے لئے پیدا ہی نہیں ہوئے۔آپ خادم ہیں۔ایسے موقعہ پر آپ مخالف کے سامنے ہنسا
کریں۔۱۹۵۰-۵۱ء کی بات ہے پنجاب میں سیلاب آیا اور ہمارے بہت سارے علاقے چھوٹے چھوٹے
جزیرے بن گئے اور لوگ بھو کے مررہے تھے۔تو ظفر الاحسن صاحب جوڈی سی لگے ہوئے تھے اور جن سے

245
فرموده۰ ۱۹۷ء
د و مشعل راه جلد دوم
میرے تعلقات تھے انہوں نے مجھے خاص طور پر کہا کہ دوسرے توجہ نہیں کرتے۔آپ کا لج کے طلباء اور دوسرے
خدام سے کہیں کہ وہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لئے روٹیاں جمع کر کے دیں۔چنانچہ ایک دن ہمارے کالج کے
پانچ دس طالب علم میرے پاس آ کر کہنے لگے کہ لاہور کے جس محلے میں ہم روٹیاں جمع کرنے کے لئے گئے تھے
انہوں نے ہمیں کہا ہے کہ اگر دوبارہ تم یہاں آئے تو ہم تمہیں چھیڑ میں لگائیں گے۔میں نے ان سے کہا کل تم
ضرور جاؤ اور اُن سے کہو کہ ہم چھیڑ میں کھانے آئیں ہیں۔اس شرط پر کہ جتنی چھیڑ میں مارو اس سے دگنی روٹیاں
ہمیں دے دو کیونکہ ہمارے بھائی بھوکے ہیں ان کو روٹی پہنچنی چاہیئے چنانچہ وہ گئے تو چپیڑ میں تو انہوں نے نہیں
کھائیں البتہ اس محلے سے روٹیاں لے کر آگئے۔یہ بات اثر کرتی ہے۔آپ ایک نمونہ قائم کریں۔خادم کا یہ حق
الله
ہے کہ وہ مسکرائے اور ہنسے اور میں نے کہا کہ یہ آپ ہی کا حق ہے اس وجہ سے کہ حضرت نبی اکرم ﷺ کو دو
وعدے دیئے گئے تھے ایک یہ کہ آپ کے زمانہ میں اسلام اس وقت کی دنیا میں غالب آجائے گا اور دوسرا یہ کہ
آپ کے محبوب ترین روحانی فرزند کے زمانہ میں ایک ہزار سالہ تنزل کے دور کے بعد پھر اسلام ساری دُنیا میں
غالب آئے گا۔غلبہ اسلام کی پو پھٹ چکی ہے اور غلبہ اسلام کا دن طلوع ہونے والا ہے دنیا کی کوئی قوم اسلام
سے باہر رہ کر عزت کی زندگی نہیں گزار سکتی۔اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ ہے۔یہ پورا ہوگا۔پس جب خدا تعالیٰ نے غلبہ اسلام کا اتنا عظیم وعدہ دیا ہے تو رونے کا حق ہمیں کیسے مل گیا۔ہمیں تو ہنسنے کا حق
ملا ہے۔اس عظیم وعدے اور اس حق کی بناء پر مسکراتے ہوئے آگے بڑھتے چلے جاؤ۔اگر کوئی چھیڑ لگاتا ہے کوئی
فرق نہیں پڑتا۔کوئی گالی دیتا ہے کوئی فرق نہیں پڑتا۔کوئی ہماری راہ میں کانٹے بچھاتا ہے کوئی فرق نہیں پڑتا۔نادان ہیں جاہل ہیں۔ان کے یہ افعال ہماری مسکراہٹوں کو نہیں چھین سکتے ورنہ یہ سمجھا جائے گا کہ ہم غلبہ اسلام
کے وعدے بھول گئے اور کسی کا ایک چپیڑ مارنا یا گالی دینا یا کانٹے بچھانا یا درہ گیا۔ایسی باتوں سے متاثر ہونا ہمارا
حق نہیں ہے۔ہم میں سے کسی کے نفس کا یہ حق نہیں ہے۔ہمارے ہر نفس کا یہ حق ہے کہ وہ بہترین اور اچھا خادم
بنے اور یہ کشادہ راہ ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی بارش ہورہی ہے لوگ مٹی ڈالتے ہیں اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی
بارش اسے دھو ڈالتی ہے۔ہمارا قدم بھی نہیں پھسلا اور نہ پھسلنا چاہیئے۔سوائے ان کے کہ جو منافق ہیں اور یہ ہر الہی
سلسلے میں ہوتے ہیں۔ہزار میں سے ایک یا لا کھ میں سے دو۔ان کا تو کوئی ذکر نہیں۔لیکن خدا کے پیارے مخلص
وفادار اور مخلص بندے جو ہیں۔دنیا کی کوئی گالی یا فتوے یا چھیڑ میں یا غصہ کا اظہار ان کے راستے میں کوئی روک نہیں
بن سکتا۔جہاں سب سے زیادہ گالیاں ہمارے کانوں میں پڑ رہی ہوتی ہیں وہیں اللہ تعالیٰ کے پیار کا ہاتھ کہتا ہے
آگے بڑھو۔بھول جاؤ اس کو یہ کیا کہتے ہیں۔کیونکہ بے اثر ہے ان کی ہر کوشش اور ناکام ہے ان کا ہر منصوبہ۔پھر
ہمیں غم اور غصہ اور گھبراہٹ کس بات کی !
غرض آپ کا خادم بنے کا پہلا حق یا خادم بننے کے لئے پہلا گر یہ ہے کہ آپ کے چہرے پر ہمیشہ بشاشت
پینی چاہیئے۔اگر کبھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ابتلاء آئے تب بھی بشاشت آنی چاہیئے۔یہ ہے تو میرے گھر کا واقعہ

فرموده ۱۹۷ء
246
د دمشعل راه
نل راه جلد دوم
اور ہے بھی عورتوں سے تعلق رکھنے والا لیکن بحیثیت انسان مرد اور عورت میں کوئی فرق نہیں ہے۔میری بڑی لڑکی کا
پہلا لڑ کا نہایت خوبصورت تھا مگر پیدائش کے بعد اُس نے سانس نہیں لیا۔ہسپتال میں تھے جب گھنٹے ڈیڑھ گھنٹے
کے بعد ڈاکٹر فارغ ہوا اور اس نے اجازت دی کہ آپ بچی سے مل لیں تو میں نے دل میں سوچا اس کا پہلا بچہ
ہے۔چھوٹی عمر ہے۔شاید نوعمری میں بہک گئی ہو۔چیرے پر گھبراہٹ ہو۔چنانچہ جب میں اپنی طرف سے اسے
تسلی دینے کے لئے گیا تو اس کے چہرے پر مسکراہٹ تھی اور اس سے مجھے بے حد خوشی ہوئی اور میں نے اسی وقت
اس سے کہا کہ اللہ تعالیٰ تجھے زندہ رہنے والا بچہ دے گا۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے اُسے دوسرا بچہ عطا کیا۔خدا کی چیز تھی اس نے لے لی غم کی کیا بات ہے۔۱۹۵۳ء میں جس صبح ہمیں پکڑ کر لے گئے تھے اُس رات
اللہ تعالیٰ نے بتادیا تھا کہ صبح تمہیں گرفتار کر لیں
گے۔جو ٹیم آئی ہوئی تھی اسے بھی پتہ نہیں تھا، شاید اس کا آرڈر بعد میں آیا تھا چونکہ مجھے پتہ تھا اس لئے صبح جس
وقت انہوں نے دروازہ کھٹکھٹایا تو میں نے اپنے بچوں کو جس اس وقت بہت چھوٹے تھے۔ان میں سے ایک تو
غالبا ۳ سال کا تھا ) ان سے میں نے کہا کہ میں نے نہ چوری کی نہ ڈا کہ مارا نہ قانون ملکی کو توڑا ہے نہ قانون الہی کو
توڑا ہے اگر مجھے آج پکڑ کر لے گئے تو میں مظلوم ہوں اور تمہارے چہروں پر میں نے مسکراہٹ دیکھنی ہے۔ایسا نہ
ہو کہ تم منہ بنالو کہ ہمارے ابا کو پکڑ کر لے گئے ہیں چنانچہ گرفتاری کے وقت ۳ سال کے بچے کا چہرہ بھی مسکرا رہا تھا۔ان باتوں سے کیا فرق پڑتا ہے۔اگر ہم نے اپنے رب کے لئے زندگی گزارنی ہے اور اپنے رب کی مخلوق کا خادم
بننا ہے تو خواہ وہ امتحان اور ابتلا ء ہو اس رنگ کا جسے قضا وقدر کہتے ہیں، خواہ وہ لوگوں کی طرف سے تکلیف اور ایذا
ہو ہمارے چہرے پر سے مسکراہٹ نہیں جانی چاہئے کسی شکل میں بھی نہ حرف شکایت زبان پر لانا چاہیے اور نہ ہمیں
غصہ آنا چاہیئے۔کیونکہ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے عظیم روحانی فرزند نے ہمارے دل سے ہر غیر کی دشمنی نکال کر
باہر پھینک دی ہے۔ہمارے دل میں کسی کی دشمنی نہیں ہے۔ہمارے دل میں ہر ایک کے لئے محبت اور پیار اور ہمدردی اور غمخواری کا جذبہ ہے۔جو مرضی وہ کہیں۔خدا
تعالیٰ نے ہمیں جو چیز دی ہے وہ تو نہیں چھین سکتے۔نہ انہیں چھینی چاہیئے۔اگر وہ چھین لیں تو بڑے بدقسمت ہیں۔یہ اللہ تعالیٰ کی عطا ہے کہ اس نے ہمارے دل کو ان کے لئے محبت اور پیار اور خدمت کے جذبہ سے م
ہے۔پس یہ عطا ہے جسے اگر وہ اپنی گالیوں سے چھین لیں تو یہ ان کی بڑی بدقسمتی ہوگی کیونکہ خدا تعالیٰ نے انہیں
ایک نہایت حسین چیز دی تھی۔مگر انہوں نے اس کی پرواہ نہ کی اور اسے باہر پھینک دیا۔پس پہلی بات تو یہ ہے کہ ہر خادم کے اندر خوش خلقی ہونی چاہئے کسی سے لڑنا جھگڑ نانہیں محبت اور پیار سے
باتیں کرنی ہیں۔اس وقت آپ دُنیا سے جتنی محبت کریں گے اتنی جلدی آپ ان کے دلوں کو حضرت محمد رسول
اللہ اللہ کے عظیم احسان کے سائے کے نیچے لے آئیں گے۔اور انہیں آپ کا غلام بنادیں گے۔

247
فرموده ۱۹۷۰ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
دوسری چیز جس سے ایک خادم کی خدمت کی قوت جلا حاصل کرتی ہے۔اور جو اس کی نشونما کو کمال تک
پہنچانے میں ممد و معاون بنتی ہے وہ حلم ہے۔حلم کے معنے ہیں صبر اور بردباری اور طیش میں نہ آنا اور وقار کے ساتھ
انتظار کرنا ویسے تو کئی معنوں میں انتظار کا لفظ استعمال ہو جاتا ہے۔لیکن ہمارے لئے تو یہ ہوگا کہ وقار کے ساتھ اس
آخری کامیابی کا انتظار کرنا جس کا ہمیں وعدہ دیا گیا ہے۔پس ہم جنہیں یہ یقین ہو کہ ہم اللہ تعالیٰ کے عاجز بندے ہیں اور اس کی مخلوق کی ہمدردانہ طور پر خدمت
کرنے والے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے ہم سے جو وعدے کئے ہیں وہ ضرور پورے ہوں گے۔ہم نے اپنے دشمن کا
دل جیتنا ہے، اپنے فائدے کے لئے نہیں بلکہ حضرت محمد رسول اللہ علہ کی غلامی میں لانے کے لئے۔اس لئے
بڑے وقار کے ساتھ ان وعدوں کے پورا ہونے کا انتظار کریں۔طیش میں نہ آئیں، صبر اور وقار والی زندگی
گزاریں۔پہلے حصے کو میں نے زیادہ وقت دے دیا ہے۔اب میں جلدی جلدی مضمون کو ختم کروں گا۔پھر کسی وقت
انشاء اللہ تفصیلی ذکر آ جائے گا۔تیسرا ذریعہ قوت خدمت کی نشو ونما کو کمال تک پہنچانے کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کرم
بتایا ہے۔کرم کے معنے ایک تو درگزر کرنے کے ہوتے ہیں اور دوسرے جود یعنی سخاوت کرنے کے۔دراصل
درگزر کر نا بھی سخاوت ہی کا ایک پہلو ہے اس لئے کہ جو بھی شخص اپنے مال و دولت کا ایک حصہ دوسرے کو دیتا ہے۔وہ اپنے ایک جائز حق میں سے دے رہا ہوتا ہے اور جو درگزر کرتا ہے وہ انتقام لینے کا جو حق ہے اسے وہ چھوڑ دیتا
ہے۔شرط وہاں
اللہ تعالیٰ نے یہ لگائی ہے کہ دوسرا اگر عفو کرنے سے اپنے گناہ میں اور زیادہ بڑھتا ہے تو پھر تھوڑا سا
انتقام بھی لے لینا چاہیئے۔لیکن اصل بنیادی چیز یہی ہے کہ درگزر کرنا بہتر ہے یعنی جو انتقام لینے کا حق ہے اسے
چھوڑ دینا چاہیئے۔اسی طرح یہ بھی سخاوت کا ایک پہلو ہے۔غرض یہ دونوں پہلو نفی اور مثبت جو سخاوت کے اندر پائے جاتے ہیں وہی کرم کے لفظ کے اندر پائے جاتے
ہیں اور خدام کو ہر وقت سوچتے رہنا چاہیئے کہ یہ عادت ان کے اندر پائی جاتی ہے یا نہیں۔اس میں اپنے اور غیر بھی
آ جاتے ہیں بعض دفعہ انسان جہالت کے نتیجہ میں یا لاعلمی میں دوسرے کو دکھ پہنچا دیتا ہے تو جس کو دُکھ پہنچا ہو اس کا
یہ فرض ہے کہ اس نے خادم بننا ہے وہ مقابلہ میں اپنا ہاتھ نہ اٹھائے اور بدلہ نہ لے اور انتقام کی طرف متوجہ نہ ہو۔میرے بچپن کا ایک واقعہ ہے۔بعض واقعات ایسے گزر جاتے ہیں۔انسان کی زندگی میں جنہیں وہ عمر بھر بھلا
نہیں سکتا۔میں چھوٹا تھ مدرسہ احمدیہ میں پڑھا کرتا تھا۔حضرت ام المومنین رضی اللہ عنھا نے مجھے پالا ہے اُن کے
پاس میں رہتا تھا۔انہوں نے مجھے یہ حکم دے رکھا تھا کہ میں باقی نمازیں تو مسجد مبارک میں پڑھوں لیکن چونکہ
پڑھنا اور پھر سونا ہوتا تھا اور مسجد مبارک میں نماز دیر سے ہوتی تھی۔اس لئے عشاء کی نماز کے لئے مسجد اقصیٰ جایا
کروں۔وہ بھی پاس ہی تھی۔حضرت مصلح موعودؓ چونکہ ہر وقت کام میں مشغول رہتے تھے بعض دفعہ دیر سے نماز کے

مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۷ء
248
لئے تشریف لاتے تھے۔اب بعض دفعہ مجھے دس پندرہ منٹ کی بھی دیر ہو جائے تو نمازی گھبرا جاتے ہیں مگر ہم نے
تو وہ نمازیں بھی پڑھیں ہیں جن میں حضور دو دو گھنٹے کی دیر کے بعد مسجد میں آئے ہیں۔آپ تو خدا کے گھر میں
بیٹھے ہوتے ہیں اور جو خدا کے گھر میں بیٹھا ہوا ہے اُسے باہر جانے کی جلدی کیسے ہوسکتی ہے۔اپنے گھر سے باہر
نکلنے کی جلدی نہیں ہوتی۔بہر حال میں عشاء کی نماز میں مسجد اقصیٰ جایا کرتا تھا۔دار مسیح کے نیچے ایک گلی تھی (اس
وقت میرے سامنے بیٹھے ہوئے خدام میں سے اکثر ایسے ہیں جنہیں قادیان میں دار مسیح کا کچھ پتہ نہیں ہے ) وہ گلی
چھتی ہوئی تھی اور وہاں اندھیرا ہوا کرتا تھا۔ایک روز جس وقت میں نیچے اتر اتو اس وقت مدرسہ احمدیہ کے طالب
علموں کی قطار ( وہ قطار میں نماز پڑھنے جایا کرتے تھے ) اسی گلی میں سے گزرہی تھی۔میں بھی ان کے ساتھ شامل
ہو گیا۔لیکن چونکہ اندھیرا تھا اس لئے اتفاقاً میرا پاؤں مجھ سے آگے چلنے والے لڑکے کے پاؤں پر پڑا۔اس نے
سلیپر پہنے ہوئے تھے جب اس نے ایڑی اٹھائی تو اس کے سلیپر پر میرا پنجہ پڑ گیا تو اسے جھٹکا لگا مگر اس نے درگذر
سے کام لیا۔لیکن خدا کا کرنا کیا ہوا کہ چار پانچ قدم کے بعد دوبارہ میرا پاؤں اس پر جا پڑا تو اسے یہ خیال گزرا کہ
شاید کوئی شرارت کر رہا ہے۔چنانچہ اس نے پیچھے مڑ کر تاڑ سے میرے منہ پر چپیڑ لگادی۔خیر میں نے اس وقت دل
میں سوچا کہ اس
کو کچھ پتہ نہیں اس نے کیا کیا ہے اور اُس نے کسے چیڑ لگائی ہے اگر اسے پتہ لگ گیا تو یہ شرمندہ
ہوگا۔میں کیوں اسے شرمندگی کا دُکھ دوں۔یہ سوچ کر میں وہاں سے ایک طرف پیچھے ہٹ گیا اور جب پندرہ ہیں
طالب علم گزر گئے تو پھر میں ان کے ساتھ ہولیا۔نہ مجھے پتہ ہے کہ وہ کونسا شخص ہے اور نہ اُسے (اگر وہ اب تک
زندہ ہے ) پتہ ہے کہ اس نے کس کو چپیڑ لگائی تھی۔پس مجھے یہ واقعہ بڑا پیارا لگتا ہے کیونکہ بچپن میں آدمی ویسے بھی بعض دفعہ تیزیاں دکھا جاتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ
نے مجھے اس وقت سمجھ عطا کی کہ چیڑ کے مقابلے میں چیر نہیں لگانی۔بعض دفعہ جہالت کے نتیجہ میں یا بعض دفعہ
ویسے ہی نالائقی کے نتیجہ میں احمدی ایک دوسرے کو دکھ پہنچاتے ہیں یہ زندگی کے حقائق ہیں ان تلخ حقائق سے
ہمیں انکار نہیں کرنا چاہئے ورنہ ہم ان سے نپٹ نہیں سکیں گے۔بعض احمدی بھی ایک دوسرے کو دکھ پہنچاتے ہیں
جس سے میرے لئے بھی بڑے دُکھ پیدا ہو جاتے ہیں۔مجھے دونوں طرف سے تکلیف ہوتی ہے۔ظالم کے لئے
بھی اور مظلوم کے لئے بھی کڑھنا پڑتا ہے۔تکلیف اٹھانی پڑتی ہے اور پھر کچھ وقت دعاؤں کے لئے بھی دینا پڑتا
ہے۔یہ آپ کا حق ہے اور میرا فرض ہے۔یہ تو میں کرتا ہی رہتا ہوں۔پس چاہے مخالف کے ہاتھ سے تکلیف پہنچے
چاہے اپنے بھائی کے ہاتھ سے تکلیف پہنچے۔ہر دو صورتوں میں درگزر سے کام لینا چاہیئے اگر درگزر نہیں کریں گے
تو آپ حقیقی خادم نہیں کہلا سکیں گے۔اگر درگزر سے کام نہیں لیں گے تو آپ اپنی اس قوت خدمت کی نشو ونما کو
کمال تک نہیں پہنچا سکیں گے۔آپ کے لئے ضروری ہے کہ نفس کے اوپر پورا ضبط ہو یہ نہیں کہ منہ زور گھوڑے کی
طرح نفس جدھر چاہے انسان کو لے جائے بلکہ جس طرح ایک اچھا سوار ایک ہلکے سے اشارے کے ساتھ گھوڑے
کو چلنے یا کھڑے ہونے پر مجبور کر دیتا ہے۔اسی طرح آپ
کا اپنے نفس کے ساتھ تعلق ہونا چاہیئے۔نفس آپ پر

249
فرموده ۱۹۷۰ء
د مشعل راه جلد دوم
قابو نہ پائے بلکہ آپ نفس پر قابو ر کھتے ہوں۔اس کے بغیر خدمت کی قوت اور استعداد اپنی نشو ونما میں کمال تک
نہیں پہنچ سکتی۔پھر عفت ہے عفت کے ایک معنے احسان کے بھی ہیں یعنی جو نفسانی شہوات ہیں ان کو اپنے قابو میں رکھنا
لیکن عفت کے اصل معنے اس سے زیادہ وسیع ہیں اور وہ یہ ہیں کہ ہر اس چیز سے پر ہیز کرنا جس سے اللہ تعالیٰ نے
منع فرمایا ہے اور ہر وہ چیز جس سے اللہ تعالیٰ نے منع فرمایا ہے وہ چہرے پر ایک داغ چھوڑ جاتی ہے۔یا یوں کہئے
کہ نفس پر ایک داغ چھوڑ جاتی ہے۔پس ایسی چیزوں سے پر ہیز کرنا ضروری ہے جو انسان کو داغدار کر دیں۔اللہ
تعالیٰ کی ناراضگی مول لینے والی ہوں ورنہ خدمت کا جذبہ ابھر نہیں سکتا۔کیونکہ اگر آپ کچھ چیزوں کا (جو آگے
آ جاتی ہیں۔جنہیں حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے نمایاں کر کے لکھا ہے ) خیال نہیں رکھیں گے تو آپ
کی کوئی قوت صحیح اور کامل نشونما حاصل نہیں کر سکے گی مثال کے طور پر بعض چیزوں کو اللہ تعالیٰ نے حرام قرار دیا ہے۔ویسے وہ تو ہمارا حسن ہے اس نے ایسا اس لئے نہیں کیا کہ وہ ہمیں دکھ میں ڈالنا چاہتا ہے بلکہ اس لئے کیا ہے کہ وہ
ہمیں سکھ پہنچانا چاہتا ہے یا ہر ایسی چیز جس سے اللہ تعالیٰ نے منع کیا ہے یہ وہ چیز ہے جو انسان کی قوتوں کی نشو و نما
میں روک بنتی ہے لیے اس سے منع کیا گیا ہے۔اسی کو گناہ کہتے ہیں۔اسلام میں اور قرآن کریم میں گناہ کی یہ بڑی
ہی عجیب تعریف بیان کی گئی ہے۔ہر وہ چیز جو انسان کی سب یا بعض قوتوں اور استعدادوں کی نشو و نما میں روک بنتی
ہے وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے حرام کر دی گئی ہے اور ہر وہ چیز جو انسان کے مختلف قومی کی نشوونما میں ممد و معاون ہے
اسے حلال قرار دیا گیا ہے۔کیونکہ انسان کی ان کی طبائع مختلف ہیں اس لئے کسی فرد کے لئے کوئی چیز موافق آتی
ہے اور کسی کے لئے کوئی جس طرح کھانے کا حال ہے اسی طرح دوسرے احکام کا حال ہے۔جو چیز انسان کے نفس
مجموعی طور پر جو قو تیں اس کے اندر ہیں ان کے مناسب حال ہے ہماری زبان میں اسے طیب کہتے ہیں۔پس
ایک احمدی نے صرف حلال چیزوں کی طرف ہی توجہ نہیں کرنی۔بلکہ حلال میں سے پھر طیب کا خیال کرنا ہے بعض
ماں باپ غلطی کر جاتے ہیں بچے کو کہتے ہیں یہ ضرور کھاؤ۔یہ ضروری نہیں کہ جو چیز ان کے لئے طیب ہو وہ ان کے
بچے کے لئے بھی طیب ہو۔ہمارے گھر میں لطیفہ ہوا ہماری ایک چھوٹی عزیزہ بچی جس کی عمر ۳ سال ہے اُسے
اسہال آنے شروع ہوئے اور وہ بضد ہوئی کہ میں نے چنے کھانے ہیں۔وہ اپنے والدین کے ساتھ ایک دو دن
کے لئے اپنی نانی کے ہاں آئی ہوئی تھی۔اتفاقاً انہوں نے شام کی چائے پر چنے رکھے ہوئے تھے۔چنانچہ ماں
باپ ایک طرف اور وہ بچی ایک طرف۔ماں باپ اسے کہہ رہے تھے کہ تمہیں اسہال آ رہے ہیں تمہیں چنے نہیں
کھانے دینے اور وہ کہے اسہال آ رہے ہیں یا نہیں میں نے چنے ضرور کھانے ہیں۔آخر اس کی نانی نے کہا جب
اس کی خواہش ہے تو اسے چنے کھانے دو۔چنانچہ اس نے چنے کھائے اور اسہال کا علاج ہو گیا اسہال آنے بند
ہو گئے کیونکہ یہ اس کے اندر کی Urge (ارج) تھی۔یہ اس کے جسم کی آواز تھی کہ چنے کھاؤ یہ تمہارا علاج ہے۔اب یہ جانور ہیں۔ان میں سے اکثر ایسے ہیں مثلاً بھیڑ بکریاں ہیں یہ چر رہی ہوتی ہیں بعض دفعہ ایک بکری

فرموده ۱۹۷ء
250
د مشعل راه جلد دوم
کسی بوٹی کو منہ لگاتی ہے اور اسے چھوڑ کر پرے چلی جاتی ہے اس کی فطرت اسے یہ بتادیتی ہے کہ یہ تمہارے
کھانے کی چیز نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ نے جانور کو یہ سمجھ عطا کر دی ہے۔کہ تمہارے لئے یہ حلال چیز طیب نہیں ہے۔اس لئے نہ کھاؤ۔یہ حلال چیز تمہارے لئے طیب ہے اسے کھا لو۔ہمیں اس نے عقل دی ہے اور کہا ہے کہ اپنی عقل
کے مطابق فیصلہ کرو اور اپنے اندر کی آواز سنا کرو اس کے مطابق کام کیا کرو۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جہاں جو عفت کا لفظ استعمال کیا ہے وہ عام معنوں میں بھی
استعمال ہوتا ہے۔یعنی نفسانی شہوات کے معنوں میں بھی کہ انسان کو ان سے بھی بچنا چاہیے اور اس معنے میں بھی
استعمال ہوا ہے کہ انسان ہر اس حرام چیز سے بچے جو انسان کے جسم کو یا اس کے کیریکٹر کو داغدار کر دے جیسا کہ میں
نے ابھی بتایا ہے دراصل حرام کہتے ہی اس چیز کو ہیں جو انسان کو داغدار کر دے۔اللہ تعالیٰ کی رضا سے جو گر جاتا
ہے اپنے کسی گناہ کی وجہ سے اس سے بڑا داغ انسان کو اور کیا لگ سکتا ہے۔تواضع اور انکسار اور خاکساری ان تینوں میں فرق تو ہے لیکن یہ آپس میں زیادہ ملتے جلتے معنے رکھتے ہیں۔اگر میں اس فرق میں گیا تو دیر ہو جائے گی۔اس لئے ان کو میں اکٹھا لے لیتا ہوں۔ایک خادم کے لئے یہ ضروری
ہے کہ وہ اپنے آپ کو کچھ نہ سمجھے۔ہم نے اگر چہ خدام الاحمدیہ کی تنظیم میں سائق مقرر کئے ہیں لیکن سائق کو قائد
کے ماتحت کیا ہے۔خدام الاحمدیہ کے نظام کی اصل روح قیادت ہے قائد اور سائق کے معنوں میں فرق یہ ہے کہ
سائق کہتا ہے پیچھے سے کہ چلو اور وہ خود پیچھے آتا ہے تا کہ کوئی پیچھے نہ رہ جائے۔اس
کا اپنا ایک مصرف ہے لیکن وہ
اپنے اس عہدے کے لحاظ سے قیادت کا اہل نہیں ہے۔قائد کہتا ہے کہ میں چل رہا ہوں میرے پیچھے آؤ سائق کہتا
ہے کہ تم چلو میں تمہارے پیچھے رہوں گا تا کہ تم میں سے کوئی غفلت نہ کر جائے۔پس آپ
کو اللہ تعالیٰ نے دُنیا کی
قیادت نصیب کی ہے۔آپ یہ بات کر ہی نہیں سکتے۔یعنی یہ بات ایک خادم کی روح کے خلاف ہے کہ آپ یہ کہہ
دیں کہ ہم تو آرام سے بیٹھے ہیں تم یہ کام کر لو۔جرمن فوجوں کے متعلق بعض مضمون میں نے پڑھے ہیں اور مجھے ان
کی ایک بات بڑی پسند آئی ہے۔جسے میں سمجھتا ہوں کہ انہوں نے اسلام سے لیا ہے اور وہ یہ ہے کہ انہوں نے
اپنی فوج کے دس افراد پرمشتمل ہر چھوٹے یونٹ پر ایک لیفٹینینٹ افسر مقرر کر دیا۔بعض ملک ایسا کرتے ہیں اور
بعض ایسا نہیں کرتے۔بہر حال ان کو یہ تربیت دی جاتی تھی کہ جنگ کے دنوں میں اس چھوٹے یونٹ کا قائد یعنی
لیفٹیننٹ کہتا تھا کہ فلاں جگہ پر ہم نے قبضہ کرنا ہے۔چھوٹے چھوٹے ٹارگٹ مثلاً سو گز پرے جو جھاڑیاں ہیں ہم
نے وہاں تک پہنچنا ہے۔دشمن کی مشین گنیں ہم پر حملہ کریں گے مگر وہ لیفٹینٹ افسر اپنے سپاہیوں سے یہ بھی نہیں
کہتا تھا کہ تم جاؤ اور میں تمھیں دیکھتا ہوں۔جا کر Capture ( کیچر ) کرلو۔بلکہ وہ یہ کہتا تھا کہ ہمیں حکم یہ ملا ہے
کہ میں نے فلاں جھاڑیوں پر قبضہ کرنا ہے میں وہاں حملہ کرنے جارہا ہوں تم میرے پیچھے آؤ۔چنانچہ نتیجہ یہ نکلا کہ
دوسرے ملکوں کی نسبت جرمن فوجوں کے لیفٹینٹ اس کثرت سے مارے گئے کہ کوئی حد نہیں یہ ایک ایسی حقیقت
ہے کہ اس کے بغیر کوئی قیادت ہو ہی نہیں سکتی کوئی قائد بن ہی نہیں سکتا۔

251
فرموده ۱۹۷۰ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
آپ نے قائد بنا ہے اور قائد اس کو کہتے ہیں جس کا اپنا نفس باقی نہ رہے۔یعنی تواضع، انکسار اور خاکساری
کی وجہ سے اس کا نفس مٹ جائے۔( میں نے بتایا ہے کہ ان کے درمیان بھی ایک بار یک فرق ہے لیکن چونکہ
دیر ہوگئی ہے اس لئے ان کے باریک فرق میں میں اس وقت نہیں جاسکتا۔پس ایک خادم میں تواضع انکسار اور
خاکساری کی رُوح ہونی چاہیئے۔جو دراصل ایک سچے مسلمان کی روح ہے۔اس عمر میں ہم آپ کی تربیت کر رہے
ہیں تا کہ یہ آپ کے جسم اور آپ کی روح اور آپ کے ذہن کا حصہ بن جائے۔پس آپ میں سے ہر ایک کے اندر
یہ روح ہونی چاہیئے کہ ہم کچھ نہیں یعنی تنظیم کے لحاظ سے ایک عام خادم ہیں۔سائق، قائد زعیم اور پھر مہتم اور صدر
میں غرض نیچے سے لے کر اوپر تک یہ روح کارفرما ہونی چاہئے کہ ہم کچھ نہیں اگر یہ روح پیدا ہو جائے تو بہت
سارے مسئلے آپ ہی حل ہو جائیں۔آپ خود سوچ لیں گھر جا کر۔اگر یہ روح ہم جماعت کے سارے نوجوانوں
میں پیدا کر دیں کہ ہم کچھ نہیں تو پھر فطرت ایک ریلا کرتی ہے دل اور دماغ اور روح پر اور کہتی ہے کہ یہ تو درست
ہے کہ تم واقعہ میں کچھ نہیں ہو لیکن جب کچھ ہے اس سے تعلق کیوں پیدا نہیں کرتے دراصل اس کے بغیر اللہ تعالیٰ
سے سچا اور حقیقی تعلق پیدا ہی نہیں ہو سکتا۔حضرت نبی اکرم ﷺ نے فرمایا کہ جس شخص کی جوتی کا ایک تسمہ ٹوٹ گیا
اور اس نے یہ سمجھا کہ میں نے اپنے زور اور مال سے یا اپنی طاقت سے یہ تسمہ لے سکتا ہوں وہ مشرک ہے۔حالانکہ
تسمہ کی حقیقت کیا ہے! انسان با آسانی بازار سے ایک فرلانگ کے فاصلے پر دکان سے لاسکتا ہے۔ایک دو آنے
اس کی قیمت ہوتی ہے۔ایک ہزار روپے ایک شخص کو تنخواہ مل رہی ہے وہ یہ بھی سوچ سکتا ہے کہ میرے پاس دولت
بھی ہے میری ٹانگیں بھی ٹھیک ہیں۔مجھے کا ر ملی ہوئی ہے تو میں اپنے زور اور دولت کے ذریعہ تسمہ لے لوں گا لیکن
آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ تمہیں تسمہ بھی نہیں مل سکتا تھا۔جب تک تم خدا تعالیٰ سے تعلق پیدا کر کے دعا کے
ذریعہ اس کے فضل کو نہ پاؤ۔اور یہ ایک حقیقت ہے محض کہانی یا فلسفہ نہیں ہے۔دنیا میں کتنے آدمی تسمہ لینے کے لئے
جاتے ہیں اور راستہ میں مرجاتے ہیں یا تو دوکان پر پہنچ ہی نہیں سکتے یا گھر واپس نہیں آسکتے۔ہزار ہا موتیں اس
طرح ہو جاتی ہیں۔کوئی شخص گھر میں آکر یہ سمجھے بیوی بڑی اچھی ہے اس نے میرے لئے ٹھنڈا پانی رکھا ہوا ہے۔میں گرمی میں باہر سے کام کر کے آیا ہوں اب میں یہ پانی پیوں گا، مجھے لذت حاصل ہوگی۔الغرض اسے بڑی اچھی
خیال رکھنے والی بیوی ملی ہے لیکن اگر وہ شخص یہ سمجھتا ہے کہ اس پانی سے میں فائدہ اٹھا سکتا ہوں تو یہ غلط ہے جب
تک اللہ تعالیٰ نہ چاہے پانی کسی کی زندگی کا موجب نہیں بن سکتا۔یہ بات ثابت کرنے کے لئے میرے ذہن میں
کئی مثالیں ہیں۔آپ نے بھی اخباروں میں کئی دفعہ پڑھا ہوگا۔ایک شخص باہر سے آیا اس نے پانی پیا اور مر گیا۔کیونکہ اللہ تعالیٰ حکم دیتا ہے پانی کو کہ اس کے جسم کا حصہ بن یا اس کی موت کا باعث بن۔اسی طرح کھانے کے
ایک لقمے میں انسان
کو پتہ نہیں ہوتا کہ یہ زندگی کا باعث بنے گا یا نہیں۔بعض دفعہ آدمی آرام کے لئے لیٹتا ہے
اگلے روز اس کے متعلق اخباروں میں آجاتا ہے کہ باہر سے تھکا ہوا آیا تھا آرام کرنے کے لئے لیٹا بیوی مجھی کہ سو
گیا ہے آرام آ رہا ہے۔جب ذرا دیر ہوگئی تو دیکھا مردہ پڑا ہوا ہے۔پس نیند اس کی راحت اور سکون اور آرام کا

آج 10 میں سے 10 باقی